Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh Episode 15 to 16 - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday 10 February 2023

Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh Episode 15 to 16

Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh Episode 15 to 16

Madiha  Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...


Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh  Episode 15'16

Novel Name:Jazib E Nazar  

Writer Name: Bia Sheikh

Category: Complete Novel

 

ہم نے پراجیکٹ کمپلیٹ کر لیا ہے 

لاونچینگ سرمنی ہوگی  

ماریہ منہ بگاڑتے ہوے ملک وجاہت کی نکل اتارنے لگی 

ماریہ کی اس حرکت پہ پارٹنز اور مرزا دونوں ہنس پڑے 

بہت  دانت نکل رہے تم دونوں کے ہنسی آرہی ہے مجھ پر 

خود تو جیسے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے آے ہو 

ماریہ اپنی طرف اشارہ کرتے ہوے جل کر بولی 

ماریہ۔۔۔۔۔ ماریہ تم ابھی بچی ہو اس معاملے میں 

مرزا تمسخر سے بولا 

مرزا کی بات پہ ماریہ گھور کر رہ گئی 

بیٹھ جاو اور بتاو کیا چاہتی 

پارٹنر نے سکرین آف کرتے ہوئے پر سکوم لہجے میں پوچھا 

نومی بغاوت پہ اتر آیا ہے 

ماریہ نے کہا اور ساری بات بتا دی 

ہممم تو اس فریال کے پر کچھ زیادہ ہی نکل آے ہیں 

مرزا سوچتے ہوے بولا 

کیا تم جانتے ہو اسے 

ماریہ نے چونکتے ہوے پوچھا تو پارٹنر مسکرانے لگا  

ہاں بہت  اچھے سے کرش ہے میرا 

مرزا نے کہا 

تو کمرے میں مرزا کے ساتھ ساتھ پارٹنر کے قہقہہے گونجنے لگے 

ماریہ آنکھیں چھوٹی کئے دونوں کو دیکھتے ہوے سر نفی میں ہلانے لگی 

اکبر میرا اسسٹنٹ تھا تین چار سال سے میرے ساتھ تھا 

ایک دن کسی کام سے اکبر کے گھر جانا ہوا وہیں اس حسینہ پہ نظر پڑی تھی 

مرزا نے ہنستے ہوئے بتایا 

اب یہ اکبر کون ہے اور کیا ہے یہ سب مجھے تفصیل سے بتاو 

ماریہ اشتیاق سے پوچھنے لگی

مجھے یہ فری بہت اچھی لگی تھی ہاں عمر میں چھوٹی ہے مجھ سے لیکن مجھے کوئی ایشو نہیں تھا 

مرزا نے بتانا شروع کیا 

باپ کی عمر کے ہو تم ماریہ نے طنزیہ لہجے میں کہا تو مرزا ہنس پڑا 

میں نے اکبر کو تھوڑی ڈھیل دے دی تھی سوچا کوئی مناسب وقت دیکھتے ہوے فری کو مانگ لوںگا 

لیکن افسوس وہ حرامخور کہیں کا میرے ہی خلاف ثبوت اکھٹے کرنے لگا 

میرے آفس میں میری ناک کے نیچے سے سارے ثبوت اکھٹے کر لیے اسنے ایک چپ میں سارا ڈیٹا سیو کر لیا 

مرزا کا چہرہ غصے سے لال ہو چکا تھا 

کیا؟   پھر۔۔۔۔ پھر کیا ہوا تم نے کیا ،کیا ؟

ماریہ نے بے چینی سے پوچھنے لگی 

اسے فری کے لیے میرے ارادے کا پتا چل چکا تھا اسنےیہ سب کب کہاں کیسے پتا کیا مجھے نہیں پتا 

اسنے فری سے سادگی سے نکاح کر لیا اور مجھے شکست منظور نہیں 

میں نے اسے فون کیا  اور سنسان سڑک پر ملنے کو کہا

زردستی کار میں ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا  اور کار سٹارٹ کردی 

بریک پہلے ہی فیل کر چکا تھا روڈ سنسان تھا آگے جا کر ایک کھائی تھی سیدھا کھائی میں جا گرا 

مرزا  نے ماریہ کو پرسکون لہجے میں تفصیل سے آگاہ کیا 

ماریہ منہ کھولے مرزا کو دیکھ رہی تھی مرزا  اور پارٹنر ماریہ کے تاثرات سے لطف اندوز ہو رہے تھے 

فریکوئنسک رپورٹ کے مطابق اکبر تیز گاڑی چلا رہا تھا 

تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ قابو نہیں کر سکا 

اور سیدھا کھائی میں جا گرا اور بیچارے کی موت ہو گئی 

پارٹنر نے سنجیدگی سے بتایا 

ما۔۔۔مم۔۔۔۔مار ڈالا اسے رپورٹس بھی آگئی کسی کو شک بھی نہیں ہوا 

ماریہ کے حواس جواب دینے لگے 

نہیں اس فری کو شک ہے اس نے کیس کیا تھا مجھ پہ ایک عام سا وکیل تھا 

اسکے مطابق اکبر کو ڈرائیونگ آتی ہی نہیں تھی 

جبکہ میں نے اسکا تین سال پرانا ڈرائیونگ لائیسنس دکھا دیا  

میرے آفس میں اسکی مشکوک حرکات کی ویڈیو 

ایک دو بار اسے بار بھی بھیجا تھا  کسی سے ثبوت لینے کے لیے وہ پکچرز بھی دکھا دی 

پھر کیا ہوا؟  ماریہ واپس  اپنی نشست پر آگئی 

ہونا کیا تھا عدالت نے فیصلہ سنا دیا  اکبر دھوکے باز تھا 

میرے آفس سے ثبوت چرا کر بھیچنے کی کوشش کی 

اور  بار میں جانا اسکے کردار کو بھی مشکوک کر گیا 

میں باعزت بری ہو گیا 

مرزا نے مزے سے اپنا کارنامہ سنایا  

Unbelievable 

اتنا کچھ کر دیا اور کتنے سکون سے بتا رہے ہو دونوں  

ماریہ کو ایک کے بعد ایک جھٹکا لگ رہا تھا اپنے تاثرات کو چھپانا ناممکن سا ہو گیا تھا  

اگر تمہارے سوال جواب ہو گئے ہوں تو پوائنٹ پہ آئیں 

پارٹنر ماریہ  کو دیکھتے ہوے بولا 

اچانک خاموشی چھا گئی جیسے یہاں کبھی کوئی تھا ہی نہیں 

مجھے نومی  واپس چاہیے اور یہ ڈائن فریال اسکو نومی  کی زندگی سے نکالنا چاہتی ہوں 

ماریہ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا 

ہو جاے گا میں بھی اسکے پر کاٹنا چاہتا ہوں

 لیکن ابھی  نہیں  کچھ دن برداشت کرو اسے 

مرزا نے ایسے  کہا جیسے یہ اسکا روز کا کام ہو  

کچھ دن بعد کیوں مجھ سے انتظار نہیں ہوگا 

ماریہ ضد پہ اتر آئی 

ماریہ  کچھ پانے کے لیے تمہیں بھی میرا ایک کام کرنا ہوگا 

اور جیسے میں کہوں ویسے ہی کرو

 تمہارا کام بھی کچھ ہی دنوں میں ہو جاے گا 

پارٹنر ٹیبل پر ڈائس گھماتے ہوے بولا  اسکے لہجہ اور چہرہ  کسی بھی تاثر سے پاک تھا۔ 

ماریہ سنا ہے فیشن ویک منایا جا رہا ہے لبنیٰ نے ماریہ  کو بتایا 

کیا فیشن ویک پھر تو بہت مزہ آے گا 

ماریہ خوش سے بولی  

تم دونوں یہاں کیوں بیٹھی ہو وحید نرم گھاس پہ اپنا بیگ رکھتے ہوے پوچھنے لگا 

ہاں ویسے ہی ویسے آپکو ہماری یاد کیسے آگئی لبنیٰ کڑے تیور لیے پوچھنے لگی 

بس یار کیا بتاوں آج نہیں تو کل بزنس مجھے ہی چلانا ہے تو ابھی سے آفس جوائن کر لیا 

وحید بیگ سے پانی کی بوتل نکالتے ہوے بتانے لگا 

ماریہ وحید کو دیکھ رہی تھی

ماریہ پہلے دن سے ہی وحید کی پرسنیلٹی سے کافی متاثر تھی  

کم گو ،خوش اخلاق اور ہینڈسم بھی 

                               💞💞💞💞

سٹینڈ اپ ماریہ مسسز ہمدانی نے ماریہ کو سے کہا 

یس میم ماریہ سر جھکاتے ہوے بولی 

کہاں دیھان ہے آپکا میں اتنی اہم بات بتا رہی ہوں اور اپکی توجہ ہی نہیں ہے 

مسسز ہمدانی برس پڑیں 

سوری میم ماریہ نے فورا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوے کہا 

ماریہ وحید کے بارے میں سوچ رہی تھی 

مہر ماریہ آپکے گروپ میں ہے؟  میم نے پوچھا 

یس میم مہر نا سمجھی سے انہیں دیکھنے لگی 

ماریہ سیکھیں کچھ مہر سے آپکی فرینڈ ہے دیکھیں اسے 

مہر اپ ٹو ڈیٹ رہتی ہے ایکٹو ہے ہر چیز میں سب سے آگے رہتی ہے 

اور آپ تو ایسے رہتی ہیں جیسے کوئی تعلق ہی نا ہو 

میم نے ماریہ کی اچھی خاصی کلاس لے ڈالی

                               💞💞💞💞

نومی  کہاں ہو تم ماریہ نے موبائل کان سے لگاے پوچھا 

ماریہ ٹیرس پہ کھڑی گارڈن میں لگے پھولوں کو دیکھ رہی تھی 

نومی  پلیز صرف ایک بار مل لو مجھ سے پھر جو دل میں آے وہ کرنا 

ماریہ نومی کی بات سن کر منت بھرے لہجے میں بولی 

تھینکس نومی ویٹ کروںگی ماریہ نے مسکراتے ہوے کہا اور کال اینڈ کر دی 

                                💞💞💞💞

بڑی ماں آپ خیال کیوں نہیں رکھتی اپنا 

جاذی ابرو اچکاتے ہوے ہوچھنے لگا 

میں کیوں رکھوں میرے بچے ہیں نا رکھنے کے لیے 

ردا مسکراتے ہوے بولی 

ردا کا پاوں سلپ ہو گیا تھا موچ کی وجہ سے دو دن سے بستر پہ تھی 

جاذی اسے سہارا دیتے ہوے لان میں لے آیا تھا 

دونوں نرم گھاس پر آہستہ آہستہ چہل قدمی کر رہے تھے 

جاذی تم لوگوں کی شادی کو دو ماہ ہو چکے ہیں 

تم لوگ کہیں گھومنے کیوں نہیں گئے ردا نے پوچھا 

بڑی ماں اس سے کیا فرق پڑتا ہے ہم ساتھ رہتے تو ہیں 

جاذی نے ردا کا ہاتھ پکڑے ہوے کہا  

جاذی صرف ساتھ رہنا کافی نہیں ہے مشا تو پھر بھی گھر رہتی ہے 

لیکن نظر وہ تو بلکل تمہاری طرح ہے بیچاری سارا دن کام کرتی ہے اسے بھی بریک ملنی چاہیے نا 

ردا جاذی کو سمجھانے لگی 

بڑی ماں یہ بات تو ہے لیکن نظر سارا بزنس سنبھال رہی ہے یہ ہم سب پہلے سے جانتے تھے نا 

ابومی صوفے پہ سر جھکائے  پچھلے آدھے گھنٹے سے ماریہ کا انتظار کر رہا تھا 

کچھ دیر مزید انتظار کے بعد ماریہ ہاتھ میں ٹرے اٹھاے روم میں داخل ہو گئی 

ایک کپ چائے پی لو میرے ساتھ 

ماریہ نومی کے سامنے ٹیبل پہ ٹرے رکھتے ہوے پیار سے بولی 

آج کچھ خاص ہے کیا؟   

نومی ماریہ کو حیرت سے دیکھ  رہا تھا ماریہ کا یہ انداز نومی کے لیے بلکل نیا تھا

نومی  میں جانتی ہوں تم ناراض ہو مجھ سے اور میری غلطی تھی آئی ایم سوری 

ماریہ ندامت سے سر جھکاتے ہوے بولی  

ماما آپکی طبیعت تو ٹھیک ہے نا  ؟

نومی پریشان ہونے لگا 

ہاں بلکل ٹھیک ہوں نومی  اور تم ایسے ہی ری ایکٹ کرو گے جانتی تھی میں 

ماریہ نے مسکراتے ہوے نومی کی طرف چائے کا کپ بڑھا دیا 

زیادہ اچھی تو نہیں بنی کافی سالوں کے بعد بنائی ہے نا اس لیے 

ماریہ نومی کو دیکھتے ہوے بولی نومی چاے کا کپ ہونٹوں سے لگا چکا تھا 

ماما آپ۔۔۔۔ یہ سب کیا ہے نومی کو کچھ بھی سمجھ نا آیا ماریہ کا نیا انداز نومی کو حیران کر چکا تھا 

نومی جانتی ہوں تم یقیناً یہی سوچ رہے ہوگے کے یہ سب ڈرامہ ہے 

ماریہ چاے کا کپ لیے کھڑی ہو گئی 

ہممم ۔۔۔۔ نومی نے اثبات میں سر ہلا دیا 

نومی ہاں یہ بات سچ ہے بدلہ لینا چاہتی ہوں اپنی بے عزتی کا 

لیکن تمہیں کھونے کا تصور بھی نہیں کر سکتی 

ماریہ کے لہجے میں ٹھہراو تھا 

ماما مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا آپ کہنا کیا چاہتی ہیں 

نومی جھنجھلاہٹ کا شکار ہو رہا تھا 

نومی میں نے مرزا سے بات کی تھی اسے بتایا کہ بدلہ لینا چاہتی ہوں 

ماریہ پل بھر کے لیے خاموش ہو گئی 

نومی ماریہ کو سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگا 

نومی اس نے کہا کہ وہ فریال سے کوئی چپ لینا چاہتا ہے 

اور اگر نا ملی تو وہ فریال کو نقصان پہنچاے گا 

ماریہ نے آخری بات پر اپنی آنکھیں بند کر لیں 

کیا کہا اسنے؟ نومی چلاتے ہوے  کھڑا ہو گیا 

نومی میری جان پلیز ریلیکس میری پوری بات تو سنو 

ماریہ نومی کا غصہ ٹھنڈا کرنے کی ناکام کوشش کرنے لگی 

نومی غصے  میں زمین کو گھورنے لگا 

نومی مجھے فریال پسند ہے ماریہ نے مسکراتے ہوے کہا 

کیا۔۔۔۔۔؟ غصے کی جگہ حیرانگی نے لے لی 

ہاں نومی میں وعدہ کرتی ہوں میں خود فریال سے معافی مانگوں گی

 اور مجھے اسے اپنی بہو بنانے میں کوئی پرابلم نہیں 

ماریہ نومی کو دونوں کندھوں سے تھامتی ہوئی اپنی بات کا یقین دلانے لگی 

ماما آپ سچ بول رہی ہیں 

نومی کی آنکھیں خوشی سے چمکنے لگیں 

بلکل نومی سب کو دوسرا موقع ملتا ہے کیا تم مجھے یہ موقع دو گے

 پلیز نومی میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی 

تمہارے سوا میرا ہے کون 

ماریہ نومی کے ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے نومی کو امید بھری نظروں سے دیکھنے لگی 

آئی لو یو ماما 

نومی نے اثبات میں سر ہلاتے ہوے ماریہ کو گلے لگا لیا 

                               💞💞💞💞 

جہانگیر اب اٹھ بھی جاو 

ثنا جہانگیر کے منہ سے لحاف اتارتے ہوے بولی 

سونے دو یار آج آف ہے میرا 

جہانگیر نے نیند میں جواب دیا 

جہانگیر صرف دس منٹ ہیں جلدی اٹھو میں ناشتہ ریڈی کر رہی ہوں  ثنا وارن کرتی ہوئی روم سے چلی گئی 

ثنا کے جاتے ہی جہانگیر نے لحاف اتارا اور اپنا موبائل ڈھونڈنے لگا 

کشن کے نیچے سے موبائل نکالا اور میسج دیکھنے لگا 

جہانگیر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ثنا کی آواز سنتے ہی جہانگیر نے موبائل واپس رکھا اور پھر سے لیٹ گیا 

جہانگیر میں تھک گئی ہوں مجھے اور کام بھی کرنے ہیں 

اور ہاں یاد آیا ہم آج آوٹنگ پہ جا رہے ہیں تم نے پرامس کیا تھا 

ثنا روم میں آتے ہی پھر سے شروع ہو گئی 

کتنا بولتی ہو تم 

جہانگیر تنگ آکر بولا اور اپنے کپڑے لے کر فریش ہونے چلا گیا 

چلیں اب آپ بھی اٹھ جائیں باپ بیٹا گھوڑے بھیچ کر سوتے ہیں کیا 

ثنا حسن کو اٹھاتے ہوے بولی 

ثنا کے ہلانے پہ حسن نے آنکھ کھول لی اسے پہلے کے حسن روتا ثنا نے اسے بہلانا شروع کر دیا 

                                 💞💞💞💞

کیا ہوا کیوں بلایا ہے سبکو 

مشا ساحل کے ساتھ بیٹھے ہوئی پوچھنے لگی 

پتا نہیں نومی آے تو ہی پتا چلے گا 

ساحل نے کندھے اچکاتے ہوے بتایا 

تم دونوں کو کیا ہوا منہ کیوں اترا ہوا ہے 

جہانگیر نے نظر اور جاذی کو دیکھتے ہوے پوچھا  

بہت نیند آرہی ہے یار لانچنگ پارٹی نے تو نیندیں حرام کر رکھی ہیں ہماری 

جاذی نے صوفے کے ساتھ پشت لگاتے ہوے بتایا 

سوری یار لیٹ ہو گیا ماما کو پارلر ڈراپ کرنا تھا 

نومی  روم میں داخل ہوتے ہی وضاحت دینے لگا 

وہ سب چھوڑو تم بتاو اب کیا ہوا کیوں بلایا سبکو؟ 

ساحل نے پوچھا 

بتا دوں؟  نومی نے ہنستے ہوے پوچھا 

ہاں نا یار جلدی بتاو جہانگیر بولا 

سب نومی کو دیکھنے لگے نومی کی آنکھیں خوشی سے چمک رہی تھیں 

وہ میں دو دن بعد فری سے شادی کر رہا ہوں 

ماما بھی مان گئی ہیں انہوں نے دل سے فری کو تسلیم کر لیا ہے 

نومی نے ایک ہی سانس میں بتا دیا 

۔

سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے کبھی نومی کو دیکھتے تو کبھی ایک دوسرے کو. 

کیا ہوا امی جان آج کل آپ سب کچھ زیادہ ہی مصروف ہیں 

فری  آفس سے آتے ہی پوچھنے لگی  

آپا آپکی شادی کی تیاری کر رہے ہیں ہم 

ولید نے پانی کا گلاس فری کو پکڑاتے ہوئے بتایا 

امی۔۔۔ امی جان یہ کیا سن رہی ہوں میری شادی کیا مطلب 

فری نا سمجھی سے پوچھنے لگی 

آپا نعمان بھائی آے تھے آپکا رشتہ لے کر ابا نے ہاں کردی 

اب جمعہ کے دن آپکا سادگی سے نکاح اور رخصتی ہے 

ولید نے  کچن سے ہی اونچی آواز میں سب بتانا شروع کر دیا 

امی جان یہ سب کیا ہے ابا کہاں ہیں مجھے بات کرنی ہے 

آپ سب مجھ سے پوچھے بغیر کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں 

فری پانی کا گلاس ٹیبل پہ رکھتے ہوے کھڑی ہو گئی 

فری تم ہمیں ماں باپ مانتی ہو نا؟  

فری کی ماں چار پائی پہ بیٹھتے ہوے پوچھنے لگی 

ظاہر ہے امی جان آپ دونوں نے ہی مجھے پالا ہے اس قابل بنایا ہے  

میں آج جو کچھ  بھی ہوں آپ ہی کی وجہ سے ہوں 

فری اپنی ماں کے برابر بیٹھی انکے ہاتھ تھامتے ہوے کہنے لگی 

تو پھر بس بیٹا ہم پہ یقین رکھو اور ہم نے تمہارے وہ جو ہارون صاحب ہیں نا انسے بھی بات کی تھی 

انہوں نے نعمان بیٹے کی ضمانت دی ہے کہہ رہے تھے 

آپ آنکھیں بند کر کے ہاں کر دیں فری ہمیشہ خوش رہے گی 

فری کی ماں فری کے سر پہ پیار سے ہاتھ رکھتے ہوے سمجھانے لگی

                               💞💞💞💞

ماریہ نومی اور باقی سب بارات لے کر فری کے گھر پہنچ چکے تھے 

 فری کے گھر میں بس تین چار مہمان ہی تھے اور ہارون صاحب بھی موجود تھے 

میں فری سے کچھ بات کرنا چاہتی تھی ماریہ بولی 

ماریہ کے اس انداز پہ باقی سب بھی حیران تھے

 ہر وقت  طنز کرنے والی خود کو آگے رکھنے والی ماریہ جیسے ان تین چار دنوں میں کہیں کھو چکی تھی 

سب لوگ اس چھوٹے سے گھر میں چارپائیوں اور کرسیوں پہ بیٹھے تھے 

جاذی سب کتنا پیارا ہے مجھے بھی ایسا بیڈ چاہیے ہم کل ہی آرڈر کر دیں گے 

نظر خوشی سے جاذی کے کان میں سرگوشی کرنے لگی 

نظر بےبی ہم گھر جا کر بات کریں گے 

جاذی نے ادھر اُدھر دیکھتے ہوے نظر کو آہستہ آواز میں جواب دیا 

آہم۔۔۔۔آہم۔۔۔۔۔ ساحل نے جان بوجھ کر کھانسا شروع کر دیا 

جاذی نے ساحل کی طرف دیکھا تو ساحل جاذی کو ہی معنی خیز نظروں سے دیکھ رہا تھا 

                                💞💞💞💞

فریال میں اندر آجاوں؟  

ماریہ ڈور ناک کرتے ہوے اجازت مانگنے لگی 

فری لال رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس تھی 

ماریہ کو دیکھتے ہی فری کو جاذی اور نظر کا ولیمہ یاد آگیا 

ماریہ کے پھر سے ناک کرنے پہ  فری اپنے خیال سے نکلی اور اثبات میں سر ہلا کر اجازت دی 

تھینکس فریال 

کیا ہم تھوڑی دیر کے لیے بات کر سکتی ہیں پلیز انکار مت کرنا 

ماریہ منت بھرے لہجے میں بولی

جی ضرور فری نے ضبط کرتے ہوے جواب دیا اورماریہ کو بیٹھنے کا بولا

ماریہ فری کے ساتھ بیڈ پہ بیٹھ گئی فری ماریہ کو سوالیہ نگاہوں سے دیکھنے لگی 

میں جانتی ہوں تم یہی سوچ رہی ہوگی کہ 

میرے ساتھ ایک چھت کے نیچے کیسے رہو گی 

ماریہ نے مسکراتے ہوے کہا 

فری نے اپنا سر جھکا لیا وہ یہی سوچ رہی تھی 

جس عورت نے سب کے سامنے اسکی اتنی بے عزتی کی اسکے ساتھ رہنا ناممکن ہے 

میں اپنے کئے پہ بہت شرمندہ ہوں فریال 

پلیز مجھے معاف کردو 

ماریہ ندامت بھرے لہجے میں بولی اور فری کے آگے ہاتھ جوڑ دیے 

پہلے تو فری کو کچھ بول ہی نہیں سکی 

پھر کچھ سوچتے ہوے فری نے ماریہ کے ہاتھ تھام لیے 

مجھے بہت برا لگا تھا لیکن آپکو احساس ہے مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی 

اور میرے لیے یہی کافی ہے 

فری نے مسکراتے ہوے کہا  

تھینکس فری میں جانتی تھی تم مجھے معاف کردو گی 

فری دراصل آج تک ہم ماں بیٹا ہی ایک دوسرے کا سہارا رہے ہیں 

اچانک کسی تیسرے کی مداخلت میں کیسے برداشت کر سکتی تھی 

بس اسی لیے یہ سب ہو گیا 

ماریہ سر ندامت سے سر جھکائے وضاحت دے رہی تھی.

فری سر جھکائے  اپنی ماں کے ساتھ بیٹھی تھی عروسی جوڑے میں ملبوس گھونگھٹ نکالے خاموشی سے آنسو بہا رہی تھی 

نومی پر سکون دکھائی دے رہا تھا مولوی صاحب نے نکاح پڑھانا شروع کر دیا 

نکاح کے کچھ دیر بعد ہی رخصتی کر دی گئی  

فری اپنی ماں کے گلے لگ کر خوب روئی 

فری کے ابا سے بھی اپنے آنسو چھپانا مشکل ہو گئے تھے 

فری سب سے ملی اور نومی کے ہمرہ پھولوں سے سجی کار میں بیٹھ گئی 

                              💞💞💞💞

مجھے گھر نہیں جانا مشا نے کہا تو تینو چونک گئے 

جاذی نے کار روڈ کی ایک طرف روک دی 

جاذی اور ساحل دونوں نے اپنا رخ بیک سیٹس کی طرف کر لیا

 اور سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگے 

کیوں مشا کیا ہوا گھر کیوں نہیں جانا 

نظر نے اپنی آنکھیں کھولتے ہوے پرسکون انداز میں پوچھا 

میں بور ہو جاتی ہوں یار گھر پہ رہ رہ کر 

مشا نے منہ پھولاتے ہوے بتایا تو تینوں ہنس پڑے 

تمہیں کسی دوسرے سیارے پہ چھوڑ آوں 

ساحل نے شرارتی لہجے میں  پوچھا 

نہیں اب اتنی بھی بور نہیں ہوتی مشا نے ہنستے ہوے جواب دیا 

چلو آج لونگ ڈرائیو پہ چلتے ہیں 

جاذی نے مسکراتے ہوے ایک نگاہ نظر پہ ڈالی اور کار سٹارٹ کردی 

ساحل نے کار سٹارٹ ہوتے ہی میوزک پلے کر دیا 

ںظر نے اپنی آنکھیں دوبارہ بند کر لی 

جاذی ساحل اور مشا کے سامنے نظر سے بات کرنے سے گریز کر رہا تھا 

کیونکہ اگر بات کرتا تو ممکن تھا نظر پھر سے نیو بیڈ یعنی چارپائی کی فرمائش کرتی 

اور ساحل مشا نظر کا مذاق اڑاتے جو جاذی کو ہرگز منظور نا تھا 

                                💞💞💞💞

ناراض ہو؟  نومی نے فری کو چہرہ اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوے پوچھا 

فری کا دل نومی کے لیے نرم پڑ گیا تھا فری نے نظریں جھکاتے ہوے سر نفی میں ہلایا تو نومی کے چہرے پہ مسکراہٹ مزید گہری ہو گئی  

نومی  فری کو چھوڑ کر ڈریسنگ روم کی طرف بڑھ گیا 

جب واپس آیا تو فری بھی چینج کر چکی تھی 

یو واز لوکنک سو پریٹی نومی فری کے برابر بیٹھتے ہوے بولا 

فری نومی کی نظروں سے پزل ہو رہی تھی 

جانتا ہوں یہ تعریف پہلے کرنی چاہیے تھی لیکن کیا ہے نا سدھرنے میں تھوڑا وقت لگے گا 

نومی نے اپنے بالوں کو کھجاتے ہوے کہنے 

نومی کی ہلکی پھلکی باتوں سے فری تھوڑی ریلیکس ہو گئی تھی 

نومی چاہتا بھی یہی تھا کہ فری اسکے ساتھ comfortable  فیل کرے 

نومی نے اپنی ٹیبل سے ایک مخملی ڈبیہ اٹھائی اور اسے کھولتے ہوے اس میں سے ایک باریک سی چین نکال لی 

نومی چین لیے فری کو دیکھنے لگا فری نے نومی کی نظروں کو سمجھتے ہوے اپنا سر جھکا لیا 

نومی آگے بڑھا اور وہ چین فری کو پہنانے لگا 

تبھی نومی کی نظر فری کے گلے میں ڈالے لاکٹ پہ پڑی 

نومی  لاکٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوے فری کو سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگا 

وو۔۔۔وہ۔۔۔۔ یہ اکبر نے دیا تھا فری نے جھجھکتے ہوے بتایا. اگر اسے منع کریں گے تو برا لگے گا اور ویسے بھی وہ جیسی ہے مجھے ویسے ہی پسند ہے 

جاذی ردا کی ناک کو دباتے ہوے بولا تو ردا ہنس پڑی

جاری ہے 

If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Jazib E Nazar Season 1 Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel    Jazib E Nazar     written by Bia Sheikh .   Jazib E Nazar Season 1 by Bia Sheikh is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages