Nafrat Ishqam By SR Episode 2 Complete PDF - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday 18 June 2022

Nafrat Ishqam By SR Episode 2 Complete PDF

Nafrat Ishqam By SR Episode 2 Complete PDF 

SR  Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre: Rude Wadera Hero Revenge Forced Marrige Romantic Village Based Enjoy Reading...

Nafrat Ishqam By SR Epi 2

Novel Name: Nafrat Ishqam

Writer Name: SR

Category: Episode Novel

Episode No: 2

نفرت عشقم 

تحریر ؛۔ ایس آر 

 2قسط نمبر ؛۔   

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

تھوڑی دیر بعد ہی اس باغ کے آس پاس کی فضا چیخ و پکار سے گونج اٹھی تھی شجر خان کے شکاری جنگلی کتوں نے دو جوان لڑکوں کا ایسا حال کیا تھا کہ دیکھنے والے کی روح لرز جاتی پورے گاؤں والے یہ سب دیکھتے ڈر و خوف سے کانپ رہے تھے لیکن جب یہ بات اسد خان کو پتا لگی تو انکا سینا اور چوڑا ہو گیا تھا یہی سب تو وہ اپنے جاں نشین سے چاہتے تھے جو بس اپنی کرے باقیوں کی نہ سنے اور آج شجر خان بلکل ویسا ہی بن چکا تھا ۔۔

اسے کوئی فرق  نہیں پڑتا تھا کہ کسی کی اولاد موت کے منہ میں جا چکی ہے یا کوئی بستر مرگ پر پڑا ہوا ہے اسے بس خود سے غرض تھی ۔

شیر خان نے رٹے ہوئے طوطے کی طرح اسے ساری معلومات اکر دیدی تھی جسے سنتے شجر خان نے اپنی مونچھوں کو تاؤ دیا تھا اور کہا تھا ۔۔۔

شیر خان گاڑی نکالو ۔۔

جی سرکار۔۔۔۔ 

سرکار غلطی معاف لیکن وہ لڑکی اتنی معمولی سی ہے  اس سے کیا بدلہ لینا ؟ وہ تو ایک وار پر ہی مر جائیگی شیر خان نے ڈرتے ہوئے کہا تھا کیوں کہ وہ اپنے سردار کے غصّے سے واقف تھا اور اب وہ حسین لڑکی اسکے چنگل میں پھنسنے والی تھی ۔۔۔

جب کہ شیر خان کی نظر تو اس لڑکی پر پہلے سے ہی خراب تھی ۔۔۔اگر اب شجر نے اس پر نظر ثانی کرلی تھی تو مطلب صاف تھا اب شیر خان اس پر نظر نہیں رکھ سکتا تھا اسی لئے وہ یہ جتن کر رہا تھا ۔۔

اوقات تو اسکی اس گاؤں میں رہنے کی بھی نہیں ہے لیکن اب میں اسے نکالو گا نہیں بلکہ اب سزا کا وقت ہے تم بس دیکھتے جاؤ میں کرتا کیا ہوں اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرتے اسنے کندھے پر پڑی چادر درست کی تھی اور خود باہر موجود منظر کو دیکھنے لگا اس وقت اسکے چہرے پر چٹانو سی سختی تھی کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ اسکے اندر چل کیا رہا ہے...

 تھوڑی ہی دیر میں وہ لوگ گھر پہنچے تو شجر۔ نے ایک بار پھر اپنے کندھے کی چادر درست کی تھی اس سے پہلے وہ گھر کی دہلیز پار کرتے اندر بڑھتا جب اسے مجبورا روکنا پڑا وجہ اسکے سامنے تھی ۔۔۔

تم میں شرم حیا نام کی چیز ہے زلیخاخاتون ہزار بار منع کرنے کے باوجود تم اپنی حرکتوں سے بعض نہیں آتی ہو ایک دن اپنے انھیں ہاتھوں سے تمہاری جان لے لوں گا وہ غصّے سے دھاڑا تھا زلیخا کا کلیجہ ایک پل کے لئے کانپ اٹھا تھا لیکن وہ اسکی دیوانی تھی بچپن سے اسے پسند کرتی تھی اسکی انھیں غصّے والی اداؤں پر تو وہ مر مٹی تھی جب شجر سامنے ہوتا وہ صحیح غلط سب کی تمیز بھلا دیتی تھی ۔۔۔

شجر سائیں اپ غصّہ نہ کرے یہ جا چیز تو بس اپکا دیدار کرنے آئی ہے اپ تو اپنا دیدار کرواتے نہیں اس لئے مجبورا مجھے آنا پڑتا ہے اور پھر اپ غصّہ کرتے ہیں کبھی اؤ اکیلے میں گپ شپ مارے گے اسنے بات کو مزاح کا رخ دیتے کہا تھا لیکن اپنے گال پر پڑنے والا تھپڑ اسے اسکی اوقات دکھا اور سمجھا گیا تھا ۔۔

اپنی شکل گم کرو یہاں سے وہ بولا نہیں دھاڑا تھا جسکی گونج پوری حویلی میں سنائی دی تھی مورے ایک طرف کھڑی اپنی بھانجی کو افسوس سے دیکھ رہی تھی جسے انہوں نے منع بھی کیا تھا کہ انکا بیٹا سر پھرا ہے اس سے جا کر اپنا سر نہ پھوڑے لیکن وہ بھی کہا کسی کی سنتی تھی ۔۔۔

عورت ذات ہو ورنہ نجانے اب تک میں کیا کر چکا ہوتا شرم آرہی ہے مجھے کہ تمہاری رگوں میں سمد خان  خون دوڑ رہا ہے جو حرکت آج کردی ہے وہ دوبارہ نہ ہو ورنہ میری بندوق کی ساری گولیاں تمہارے بھیجے میں اتار دوں گا اسنے اسے تنبهی کی تھی جو ڈھیٹ بنی بڑی دیدہ دلیری سے اسکی آنکھوں میں جھانک رہی تھی ایک کی آنکھوں سے سرخ شرارے دوڑ رہے تھے تو دوسری کی آنکھوں میں ضد تھی دیوانگی تھی محبت تھی جس سے وہ پتھر دل انجان تھا ۔۔۔

اسنے اسکے بازو کو اپنی گرفت میں لیا اور اسے ایک جھٹکے سے سائیڈ پر کرتے اندر بڑھ گیا تھا کمرے میں اکر وہ اپنے کپڑے لیکر باتھروم میں گھس گیا تھا وہاں سے نکلنے بعد بھی اسے اپنے اعصاب چٹختے ہوئے محسوس ہو رہے تھے وہ بالکنی میں اکر کھڑا ہو گیا تھا جہاں سورج غروب ہو رہا تھا اسکی روشنی ابھی بھی چار سو پھیلی ہوئی تھی وقت گزرتے پتا ہی نہ لگا کب مغرب کے بعد اب عشاء بھی ہو چکی تھی ۔۔

اسنے اپنے بستر پر لیٹتے اس لڑکی کے بارے میں سوچا تھا جسکی کل زندگی ایک نیا موڑ لینے والی تھی وہ بے بس ہو کر رہ جانے ولی تھی اسے تو معلوم بھی نہ اسکے ساتھ کیا ہنے والا تھا ۔۔

تمہاری زندگی کی آخری پرسکون رات مبارک ہو کل سے تمہاری زندگی ایسی جہنم بناؤں گا کہ تم اپنے پیدا ہونے پر پچھتاؤ گی ۔۔۔

_____________________

خجستہ نے وہ ہمت تو کرلی تھی لیکن اندر سے اب وہ خوف زدہ تھی وہ ڈرتے ہوئے گھر کی طرف جا رہی تھی جب اسی وقت عالم اسکی راہ میں حائل ہوا تھا۔۔۔۔

 کیا ہوا تم اتنی پریشان کیوں لگ رہی ہو ؟ ماتھے پر اتنا پسینہ کیوں آرہا ہے ؟ 

اچھا ہوا عالم تم مل گئے میں تمہارے بارے میں ہی سوچ رہی تھی تم چلو کہی بیٹھ کر بات کرتے ہیں وہ آس پاس نظر ڈالتے اس سے بولی تھی ہاں آجاؤ وہاں درخت کے پاس بیٹھ کر بات کرتے ہیں وہاں سے کوئی دیکھے گا بھی نہیں ۔۔۔

اب بتاؤ کیا ہوا ؟ 

ہونا کیا کچھ نہیں ہوا بس میں تمہارے بارے میں سوچ رہی تھی تم مجھ سے کتنی محبت کرتے ہو اسنے عالم کے صبیح چہرے کی طرف دیکھتے اس سے پوچھا تھا ۔۔۔

لو یہ کوئی پوچھنے والی بات ہے ؟ اگر میں کہو کہ اس دنیا میں میں واحد ہوں جو تم سے اتنی محبت کرتا ہوں جتنی تم خود بھی aن کرتی ہوگی ۔۔اسنے سچے دل سے کہا تھا ۔۔

عالم کی بات سنتے اسکے دل کو قرار سا آیا تھا تم ہمیشہ مجھ سے میری مرضی پوچھتے تھے نہ ؟ تو میں ۔۔۔۔۔۔مم ۔۔۔۔میں آج کہنا چاہتی ہوں کہ  ۔۔۔۔۔۔تم اپنے گھر والوں کو بھیج سکتے ہو میرے گھر ۔۔۔ اسنے بڑی مشکل سے اپنی شرم کو ایک طرف رکھتے یہ بات کی تھی اور فورا ہی اٹھ کر گھر کی طرف دوڑ لگا دی تھی ۔۔۔

تم سچ کہہ رہی ہو ؟ اسنے پوچھے سے ہانک لگائی تھی جب وہ مڑی تھی اور ایک مسکراتی نظر ڈالتے دوبارہ سے بھاگ گئی تھی وہ تو خوشی سے جھوم اٹھا تھا پیچھے چار سال سے وہ اسے رشتے کے لئے منا رہا تھا لیکن وہ اسکے ہاتھ ہی نہ آتی تھی اور آج اچانک اسنے رشتے کی بات کر کے اسکو حیران ہی تو کر دیا تھا وہ اپنی خوشی بیان نہیں کس سکتا تھا اس لئے اکیلے ہی جھومنے لگا تھا ۔۔۔ 

خجستہ کے گھر میں بس اسکی ماں اسکا نشئی باپ اور ایک چھوٹی بہن خنسا تھی عالم انکے دور کے چچا کا بیٹا تھا جسکا گھر انکے گھر سے تھوڑی ہی دوری پر تھا خجستہ اپنی زمین پر اپنے باپ کی جگہ پر مزدوری کرتی تھی جس میں عالم محنت والا کام خود کرتے اسے آسان کام دے دیتا تھا وہ تو شروع سے اپنی پسند بتا چکا تھا اور کئی بار اسے بھی کہہ چکا تھا ۔۔جسکا وہ کوئی جواب نہ دیتی تھی ۔۔لیکن آج اسنے اسے خوشی کی ایک نوید سنا دی تھی وہ دونوں اپنے آج میں خوش اپنے انے۔ والے کل سے انجان تھے ۔۔۔

گھر جاتے ہی خنسا نے اپنی ماں کو اپنی بہن کی شکایت لگا دی تھی جسے سنتے اسکی ماں تو بھڑک ہی اٹھی تھی اور اسے دوبارہ وہاں جانے سے منع کیا تھا ۔۔۔۔

خجستہ آج جو کر آئی تھی اسنے اسکے بعد سوچ لیا تھا اب وہ وہاں نہیں جائیگی اور جلد شادی کرتے خود تو محفوظ ہو جائیگی ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کی بھی مدد کرتی رہے گی جس سے عالم کو کوئی اعتراض نہ تھا ۔۔۔۔۔

اسکے بابا تو حیات نہ تھے بس ماں تھی جو خود بھی اپنے بیٹے کی پسند میں خوش تھی ۔۔۔

اسد خان کی ایک ہی اولاد تھی شجر خان جسے انکے بے جا لاڈ پیار نے بگاڑ کر رکھا ہوا تھا انکی بیگم آرمینا خان ایک ہی بیوی تھی۔۔۔

 اسد خان اگر انکی خوبصورتی کو دیکھ دل نہ ہارتے تو اب تک دوسری شادی کر چکے ہوتے لیکن شادی نہ کرنے کی ایک وجہ انکی اپنی بیوی تھی جنکو آج بھی وہ پہلے دن کی طرح ہی رکھتے تھے۔۔۔

 اور دوسری وجہ انکا بیٹا تھا وہ اس میں ہی خوش تھے ۔۔

 اسے انہوں نے بلکل اپنی طرح ہی بنایا تھا بچپن سے ہی جو کچھ اسے سکھایا اور دیکھنے کو دیا آج وہ اس پر ہی عمل کر رہا تھا۔۔۔۔

 اسد خان کو اپنی بیوی کی خوبصورتی سے مطلب تھا۔۔۔۔۔

 باقی انکی عزت گھر کے دوسرے لوگوں جتنی ہی تھی آرمینا بیگم اتنے میں ہی خوش تھی بس انکو ایک ہی بات ستاتی تھی انکا بیٹا بھی اپنے باپ کی طرح عورت کو پتلے کی طرح نہ سمجھے کہ وہ بس حکم ماننے کے لئے پیدا ہوئی ہے اسکی اپنی کوئی سوچ یا زبان نہیں ہوتی۔۔۔

 وہ لاکھ چاہتی لیکن اب انکا بیٹا ویسا ہی بن چکا تھا جیسا وہ نہیں چاہتی تھی وہ چاہتی تھی وہ انکے قریب رہے تاکہ وہ اسے اچھے برے کی پہچان اور تمیز سکھا سکے لیکن انکے شوہر نے ایسا ہونے نہ دیا تھا۔۔۔

 اور رہی سہی کسر انکی ساس صبا خانم نے پوری کردی تھی ایک وہی تھی جنکی شجر کے بعد اس گھر میں چلتی تھی انکا کہا حرف آخر مانا جاتا تھا ۔۔۔

جاری ہے ۔۔۔

Zalimo long coments or dheer sary likes dedo me sham me epi surprise do gi 😍 

  

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about

“ Nafrat Se barhi Ishq Ki Inteha’’ is her first long novel. The story of this begins with the hatred of childhood and reaches the end of love ️. There are many lessons to be found in the story. This story not only begins with hatred but also ends with love. There is a great 👍 lesson to be learned from not leaving...., many social evils have been repressed in this novel. Different things which destroy today’s youth are shown in this novel. All types of people are tried to show in this novel.


"Mera Jo  Sanam Hai Zara Beraham Hai " was his second-best long romantic most popular novel. Even a year after At the end of Madiha Shah's novel, readers are still reading it innumerable times.


Meri Raahein Tere Tak Hai by Madiha Shah is the best novel ever. Novel readers liked this novel from the bottom of their hearts. Beautiful wording has been used in this novel. You will love to read this one. This novel tries to show all kinds of relationships.

 

 The novel tells the story of a couple of people who once got married and ended up, not only that but also how sacrifices are made for the sake of relationships.

How man puts his heart in pain in front of his relationships and becomes a sacrifice


Nafrat Ishqam Novel


Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Nafrat Ishqam written by SR .  Nafrat  Ishqam  by SR  is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.


Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

 

Thanks for your kind support...

 

Rude Wadera Hero Revenge  Forced Marriage Village  Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link

 

If you want to download this novel ''Nafrat Ishqam '' you can download it from here:

اس ناول کی سب ایپسوڈ کے لنکس

Click on This Link given below Free download PDF

Free Download Link

Click on download

Give your feedback

Episode 1 to 10

Episode 11 to 20

Episode 21 to 35

Episode 36 to 46

 

Nafrat Ishqam By SR Episode 1  is available here to download in pdf from and online reading .

اگر آپ یہ ناول ”نفرت  عشقم “ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو ، آپ اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

لنک ڈاؤن لوڈ کریں

↓ Download  link: ↓

اور اگر آپ سب اس ناول کو  اون لائن پڑھنا چاہتے ہیں تو جلدی سے اون لائن  یہاں سے  نیچے سے پڑھے اور مزے سے ناول کو انجوائے کریں

اون لائن

 

Nafrat Ishqam Novel by SR  Continue Novels ( Episodic PDF)

نفرت  عشقم   ناول    از مدیحہ شاہ  (قسط وار پی ڈی ایف)

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............




 Islamic Ture Stories 


سچی کہانی 


جناب رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم  نے فرمایا کہ کوئی شخص کسی جنگل میں تھا ۔ یکا یک اس نے ایک

بادل میں یہ آواز سنی کہ فلاں شخص کے باغ کو پانی دیے ۔اس آواز کے ساتھ وہ بدلی چلی اور ایک سنگستان 

میں خوب پانی برسا اور تمام پانی ایک نالے میں جمع ہوکر چلا ۔یہ شخص اس پانی کے پیچھے ہولیا ،دیکھتا کیا ہے


If You Read this STORY Click Link

LINK

 

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.


No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages