Dilon Ky Bandhen Novel By Umme Mariyam Sheikh Complete Urdu Novel Pdf Free Download - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Monday 7 November 2022

Dilon Ky Bandhen Novel By Umme Mariyam Sheikh Complete Urdu Novel Pdf Free Download

Dilon Ky Bandhen Novel By Umme Mariyam Sheikh Complete Urdu Novel Pdf Free Download  

Mahra Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...

Dilon Ky Bandhen By Umme Mariyam Sheikh 


Novel Name: Dilon Ky Bandhen 

Writer Name: Umme Mariyam Sheikh

Category: Complete Novel

 

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔

وہ ہاتھ میں فائل دبائے بڑی سی چادر میں خود کو لپیٹے اسکول جانے کے لئے گھر سے نکلی ہی تھی جب می رسجاول کی گاڑی کے ٹائر اس کے قدموں سے زرا فاصلے پر چرچرا ئے اور گاڑی ایک جھٹکے سے روک دی گئی۔

سرکار !صبح ہی صبح نکل پڑیں ہمارے نازک دل پربجلیاں گرانے کے لئے؟ میر سجاول نے نہایت بے باکی سے اسکے گال کو چھوا۔

نیوی بلیو شلوار سوٹ میں ملبوس آنکھوں پر ڈارگ گلاسز چڑھائے ، گھنی

مونچھوں اور ہلکی بڑھی ہوئے شیو کے ساتھ وہ بہت ہینڈسم لگ رہا تھا۔

زرتاج اس کی بے باکی پر جی جان سے سلگ گئی مگر ستم یہ تھا کے وہ اس بگڑے امیر زادے کی اس بے باکی پر اسے ایک سخت جملہ بھی کہنے کی جرأت نہیں کر سکتی تھی، کیونکہ وہ اس گاؤں کا وڈیرہ تھا اور وہ ایک غریب ہاری کی بیٹی جن کے پاس عزت کے سوا کچھ بھی نہیں تھا ۔

حالانکہ اس  گاؤں کی کچھ حدود  بندیاں تھیں اور  یہ علاقہ میر سجاول کی حدود سے باہر تھا لیکن چونکہ وہ جس اسکول میں پڑھاتی تھی وہ گاؤں سے کچھ فاصلے پر رہائشی علاقے سے الگ واقع تھا تو یوں اکثر ہی میر سجاول اس کے دیدار کے لئے اس راستے کا انتخاب کرتا تھا اور یہ زرتاج کی بد قسمتی سمجھ لیں کے اس کے گھر سے اسکول تک آنے کا یہ واحد راستہ تھا۔

زرتاج نے آگے نکلنے کے لئے قدم بڑھائے تو اس نے زرا سا ایکسیلیٹر دبا کر پھر اس کی راہ روکی ۔

تم مجھ سے دور جانے کی جو بھی راہ ڈھونڈو گی مجھے پہلے سے وہاں اپنا منتظر پاؤ گی ، اس نے زرتاج کے چہرے پر اترتے چڑھتے تاثرات دیکھتے ہوئے شوخی سے کہا۔

زرتاج کو اپنے چہرے پر جمی اس کی نگاہیں جھلسائے دے رہی تھیں ۔

دل تو کرتا ہے تمھارے اسکول جانے پر پابندی لگا دوں، بس دل کے ہاتھوں مجبور ہوں کے میں تمہارے دیدار سے محروم نہیں ہونا چاہتا اور نہ میرے پاس اتنی فرصت ہوتی ہے کے تمہارے در دولت پر بہ نفسِ نفیس حاضری دوں، اس نے کافی مغرورانہ انداز اپنایا اور سگریٹ کا ایک گہرا کش لے کر دھواں فضا میں بکھیر دیا۔

زرتاج نے خوفزدہ ہو کر اسکی طرف دیکھا۔

دھوئیں کے مرغولے میں وہ بھی اس پر نظریں جمائے بڑی گہری نظروں سے اس کو ہی دیکھ رہا تھا۔

زرتاج نے فوراً نظریں جھکا لیں اور آہستگی سے کہا، پلیز ! میرا راستہ چھوڑ دیں۔

چھوڑ دیتے ہیں ! پہلے یہ بتاؤ منع کیا تھا نا میں نے شیرازیوں سے دور رہو ، پھر انکی حویلی کیوں گئیں؟ میر نے خطرناک تیور لئے اس سے جواب طلب کیا تو زرتاج نے سہم کر اسکی طرف دیکھا۔

اتنی معمولی سی بات سے بھی میر سجاول کی با خبری نے اسے اندر تک سہما دیا۔

وہ بڑی بی بی نے بلوایا تھا، زرتاج نے دھیمے سے جواب دیا۔

کیوں تمہاری ماں کے پیروں پر مہندی لگی ہوئی تھی ؟ وہ نہیں جا سکتی تھی حاضری دینے کے لئے؟ میر سجاول بد لحاظی سے غرایا۔

زرتاج اس کے پل میں بدلتے روپ کو دیکھ کر مزید خوفزدہ ہو گئی۔

آج کے بعد اگر مجھے یہ خبر ملی کے تم “شیرازی ولا “ کے قریب سے بھی گزری ہو تو تمہارے اور تمہارے خاندان کے حق میں بہتر نہیں ہو گا، میر سجاول نے وارننگ کے انداز میں انگلی اٹھائی اور ایک جھٹکے سے گاڑی بڑھا کر لے گیا۔

زرتاج بےبسی سے دھول اڑاتی گاڑیوں کو دور ہوتا ہوا دیکھتی رہی۔

•••••••••••••••••••

آج پھر وہ اس کا راستہ روکے کھڑا تھا اور زرتاج ڈری سہمی سی اس کی نظروں کے حصار میں تھی۔

آج رات تم مجھ سے ملنے  آؤ گی نہر کے پیچھے والے کھیتوں میں ۔

آج دل کر رہا ہے فرصت سے سامنے  بٹھا کر تمھارا دیدار کروں  ، یہ  پل دو  پل کی ملاقات تو کمبخت  نہ دل کو سیراب کرتی ہے نہ آنکھوں کو ، میر سجاول اس کے نازک نقوش سے سجے چہرے کو نظروں میں سموئے کذب کے عالم میں بولا۔

اس کی فرمائش پر زرتاج کی ٹانگیں کانپ گئیں اور میر کی ذہنی حالت پر شبہ ہونے لگا، اس نے بے یقینی سے اس کی طرف دیکھا ۔

میر پوری توجہ سے زرتاج کی طرف ہی دیکھ رہا تھا۔اسکی سوچ پڑھ کر اس نے ایک زبردست قہقہہ لگایا ۔

زرتاج تم جو بھی سمجھو مگر آج میں تمھیں بخشنے والا نہیں ، تم نے میری

نیند سکون  سب کچھ برباد  کیا ہوا ہے ، آج رات کی ملاقات ہماری محبت کی داستان کی کتاب میں سنہری حروف سے لکھی جائیگی ۔

بولو جانم پوری کرو گی نا میری خواہش ؟ اس کی آنکھوں میں شرارت ناچ رہی تھی۔

اس وقت وہ بلیک کلر کے شلوار سوٹ پر گلے میں اجرک لٹکائے ہوئے تھا ۔گرمی کی حدت سے اسکی گلابی مائل سفید دمگتی رنگت سرخ  پڑ رہی تھی ۔زرتاج نے اسے نظر بھر کر دیکھا۔

اس طرح کیوں دیکھ رہی ہو۔۔۔؟ کیا بہت اچھا لگ رہا ہوں ؟ ڈونٹ وری تمھارا ہی ہوں ، زندگی بھر دیکھتی رہنا ۔

اس کے اس طرح توجہ سے دیکھنے کو میر سجاول کی تیز نظروں نے 

فوراً نوٹ کیاتو وہ مسکراہٹ دبا کر بولا ۔

میر سائیں مجھے معاف کر دیں، میں ایسا کچھ نہیں کر سکتی ۔

مجھے اتنی بڑی آزمائش  میں مت ڈالیں۔ 

آپ کے گھر میں بھی ماں بہن ہیں ، عزت سب کی سانجھی ہوتی ہے ، میرے ماں باپ کے پاس عزت کے سوا کچھ بھی نہیں ۔

پلیز ہم پر رحم کریں ، بے بسی سے کہتے ہوئے زرتاج کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔

عزت ہی تو بنانا چاہتا  ہوں تمھیں، اگر صرف دل لگی کی ہوتی  تو کب کا اٹھا  کر لے  جاتا ، میر نے  برہمی سے کہا، شدتِ جذبات

سے اس کی آنکھیں سرخ ہوگئیں۔

زرتاج کے آنسو اس سے برداشت نہیں ہو رہے تھے ۔

زرتاج نے لرز کر اسے دیکھا ، آپ محلوں میں بسنے والے اور میں

آپ کے قدموں کی خاک برابر بھی نہیں ، آپ کا اور میرا کوئی جوڑ نہیں ہے۔آخر آپ سمجھتے کیوں نہیں؟ زرتاج نے بہت سنبھل کراپنی بات پوری کی، مشکل تو یہ تھی کے وہ برہم بھی نہیں ہو سکتی تھی۔

دیکھو زری میں سمجھنے سمجھانے کے موڈ میں بلکل نہیں ہوں ۔

تمھیں کہہ دیا رات کو  آنا ہے تو آنا ہے ، اینی ہاؤ اگر تم نہیں آئیں تو یاد  رکھنا جو میرے دل میں آئے گا میں وہی کرونگا اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا یہ تم اچھی طرح  جانتی  ہو۔ اس  کا اشارہ معظم شاہ شیرازی کی طرف تھا۔ وہ دو ٹوک لہجے میں بولا ۔اسکا موڈ یکدم ہی بدل چکا تھا۔

یہ کہہ کر وہ رکا نہیں فوراً ہی گاڑی بڑھا لے گیا۔

زرتاج کی سوچ اس بات سے آگے ہی نہیں جا رہی تھی کہ میر سجاول اور اس کے خاندان میں زمین آسمان کا فرق ہی کیوں نا ہو مگر یہ فرق کوئی معنی نہیں  رکھتا اس حقیقت کے  سامنے کے وہ شاہ پور  کی باسی تھی اور معظم شاہ ،”میروں “ کے لئے موت کی علامت تھا۔


If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


Dilon Ky Bandhen Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel  Dilon Ky Bandhen   written by Umme Mariyam Sheik . Dilon Ky Bandhen   by Umme  Mariyam Sheikh is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link


Dilon Ky Bandhen  By Umme Mariyam Sheikh  Complete Novel  is available here to download in pdf from and online reading .

اگر آپ یہ ناول ”  دلوں کے بندھن“ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو ، آپ اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

لنک ڈاؤن لوڈ کریں

↓ Download  link: ↓

اور اگر آپ سب اس ناول کو  اون لائن پڑھنا چاہتے ہیں تو جلدی سے اون لائن  یہاں سے  نیچے سے پڑھے اور مزے سے ناول کو انجوائے کریں

اون لائن

 





Dilon Ky Bandhen  Novel by Umme Mariyam Sheikh  Complete  Novel ( PDF)

دلوں کے بندھن ناول    از ام مریم شیخ( پی ڈی ایف)

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages