Khan E Janum By Zoshi New Complete Romantic Novel Novel - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday, 17 August 2024

Khan E Janum By Zoshi New Complete Romantic Novel Novel

Khan E Janum By Zoshi New Complete Romantic Novel  Novel 

Madiha Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...

Khan E Janum By Zoshi Complete Romantic Novel 

Novel Name: Khan E Janum

Writer Name: Zoshi

Category: Complete Novel

یار کی ایک نئی داستان💞

 اب کیا ہوگا اس کا اختتام"🔥

وہ یونیورسٹی کے گیٹ پر کھڑی ------

بےصبری سے اپنے ڈرائیور کا انتطار کر رہی تھی

 آج وہ بہت زیادہ خوش تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔

لیکن اُس کو اندازہ نہیں تھا کہ اُس کی یہ خوشی کب تک کی ہے ۰۰۰۰۰😐

                     ×--------------------×----------------------×

اُسے اپنی سانس رکتی ہوئی لگی ،،

آنکھوں کے آگے اندھیرا تھا 

سر چکرا رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

 کہ اچانک کوئی اُسّے اپنے قریب آتا محسوس ہوا ۔۔۔۔۔۔۔

جیسے ہی اُس نے دیکھنا چاہا۔۔۔۔۔۔۔

 اُس شخص نے لڑکی کا منہ اپنے ہاتھ سے پکڑ کر دھاڑا۔۔۔۔۔ 

"بہت شوق تھا مُجھسے دور جانے کا اب جا کر دیکھاو"-----

 تُم صرف میری ہو! ........

یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا

لڑکی یہ سنتے ہی لڑکے کو پہچاننے کی کوشش کرنے لگی۔۔۔۔۔۔۔

 تُم ۔۔۔۔۔۔تُم ،،،،وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اُس کا سر چکرایا اور وہ بےہوش ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 اس شخص نے لڑکی  کے چہرے پر آتی لٹیں اپنی اُنگلیوں سے ہٹاتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔✨❤️ 

 جانم welcome to My life💓۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔اپنے چہرے پر شرارتی مسکراہٹ لئےوہ کمرے سے باہر چلا گیا☺️

  باہر آکر اپنی ملازمہ کو ہدایت دی کے میری" پلواشہ" كا خیال رکھنا۔۔۔۔

 حسن تُم جیسے ہی میری جانم کو ہوش آئے مجھے خبر کرنا

اور پاس ہی کھڑے حسن کو تمبھی کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹھیک ھے بھائی 

ماہی بیٹا ناشتہ تُو کرتی جاؤ۔۔۔۔

نہیں ماما میں لیٹ ہو رہی ہوں،

 یونیورسٹی میں فریحہ اور نبيشا میرا انتظار کر رہی ہونگی۰

 چلو ٹھیک ہے؛جاتے ہوئے اپنے بابا سے ملتے ہوئے جانا!

 " ویسے آج تو میری ماہی بہت زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے"

                                ماشااللہ  💞💞۔۔۔۔

                                                          شکریہ ماما ۔۔۔ ۔۔۔۔

اُس نے ایک نظر شیشے پر ڈالی !

جس پر اُس کا عکس نمایاں ہو رہا تھا:-💫💫

" واقعی بہت حسین لگ رہی تھی".................

 ہمیشہ کی طرح قمر تک آتی کالی سیا زُلفیں ، سفیدرنگت ، گلابی ہونٹ ۰۰جس کے نیچے خوبصورتی کو چار چاند لگا دینے والا تل ، گھنی پلکے ، ہیزل گرین آنکھیں 👀

 وہ اپنے آپ میں ہی گم تھی ۔۔۔۔

کہ شائستہ بیگم کی آواز پر بھاگتی ہوئی 

زمان صاحب کے کمرے میں  پہنچی ۔۔۔۔۔۔۔۔

زمان صاحب اخبار پڑھنے میں مصروف تھے ۔۔۔۔

 یونیورسٹی سے آتے ہی تیار ہو جانا-----

 تمہارے لئےسرپرائز ہے۔۔۔۔۔

زمان صاحب نے چائے کی چوسکی لیتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔

جی ٹھیک ھے:- 

بابا جان 😇 زمان صاحب نے ماہی کا ماتھا چومہ

 اور ماہی اپنے بابا کا بوسا لے کر یونیورسٹی کے لئے چلی گئی ۔۔۔۔۔۔۔

ماہی آج بیس سال کی ہوگئی تھی  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زمان ہاؤس میں کافی افرہ تفری تھی

 سب تیاریوں میں مصروف تھے کےڈرائیور نے ملازمہ صغریٰ کو خبر دی تُو۔۔۔۔۔۔

صغریٰ آواز لگاتی ہوئی 

بھاگی،! بیگم صاحبہ۔۔بیگم صاحبہ

 اور سب خبر سن کرپریشان ہو گئے۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

                 🌟×--------------------×--------------------×🌟

جانم دیکھ لو۔۔۔۔۔۔مٹ گئی دوریاں ۔۔۔۔۔۔  ✨✨✨✨✨

میں یہاں ،ہوں یہاں، ہوں یہاں۔۔۔۔۔۔✨✨✨✨✨

وہ اپنے آفس میں بیٹھا! گونگوناتے ہوئے کشت پر کشت لگارہاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج اُس کو اپنی جیت کا نشہ چڑاہوا تھا۔۔۔۔

ایک خوشی جو اس کے دل میں تھی ،وہ اب لبوں پر بھی ظاہر ہو رہی تھی☺️۔۔۔۔۔۔۔

"جو شخص مسکرانا بھول گیا تھا

 آج بہت خوش تھا".......

اتنے میں اُس کی اسسٹنٹ نے کہا !

سر شاویز:

 آپ سے ملنے حماد صاحب آئے ہیں۔۔۔

 اندر بولاؤ :-

شاویز نےسگریٹ کا کشت لگا تے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔,۔

حماد کو آتا دیکھ کر شاویز خوشی سے حماد کے گلے لگا 

یار آج ایسا کیا ہوا ہے جو تو اتنا خوش ہے

 آج پہلی دفعہ تُجھے ایسے دیکھا ہے،؟

حماد نے خاصہ حیرت انگیز انداز میں پوچھا.............

بھائی تُو بس اتنا سمجھ آج تیرے بھائی کو اُس کی زندگی مل گئی ہے۰۰۰ 

شاویز نے دھیمے لہجے میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

               یار جو میں سوچ رہا ہوں تو وہی بول رہا ہے ۔۔۔۔۔ ؟

حماد نے مشکوک نگاہوں سے شاویز کو دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔   شاویز نے اثبات میں مسکراتے ہوئے سر ہلایا۔۔۔

یار تونے کچھ غلط تُو نہیں کیا نا ؟۔۔۔۔۔۔

حماد نے شاویز سے فکرنہ انداز میں استفسار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔

کیوں کے حماد شاویز کے مزاج سے باخوبی واقف تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یار تو اب لیکچر دینا مت شروع ہو جانا

 "شاویز نے کندے اچکاتےہوئے کہا" 

پھر چل ٹھیک ہے! میں چلتا ہوں میری کہیں ضرورت پڑے تو تیرا یار تیرے ساتھ ہے 

حماد یہ کہ کر چلا گیا ۔۔۔۔۔۔۔

شاویز ایک پُر وقار شخصیت کا حامل تھا۰۰۰۰۰۰۰۰۰

۔ لمبا قد ، گندومی رنگ ، بھوری آنکھیں ، گالوں پر پڑتے ڈمپل۔۔۔۔

 اُس کی شخصیت پر ججتےتھے   

شاویز کی ایک چھوٹی بہن عزواجو اب اٹھارہ سال کی ہے،

  ایک بڑی بہن زرنش جو شادی شدہ ہے جسکا ایک چار سال کا بیٹا ایان کبیر خان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

 امی ابو کے نہ ہونے کی وجہ سے دونوں بہنیں ہی شاویز کی لاڈلی تھی۰۰۰۰۰

                    💥×------------------×--------------------×💥

بچاؤ اُنھیں۔۔۔۔۔۔

 "بچاؤ وہ لوگ مر جائنگے"

 بےچینی سے اس کی آنکھ کھلی تو اُس کا چہرہ پسینے سے شرابور ہو رہا تھا ۔۔۔۔۔

اُس نے سائڈ ٹیبل سے پانی کا گلاس اُٹھا کر دراز سے دوا نکال کر کھائیں

اسے اپنی حالت دیکھ کر زیادہ حیرانگی نہیں ہوئی تھی۔۔۔۔۔ایسے خوابوں کو دیکھتے ہوئےکافی عرصہ ہو چکا تھا

اُس نے ایک نظر ول کلوک کو دیکھا

فجر کاوقت ہورہاتھا۔۔۔۔۔۔۔

نماز کے لیے اُٹھ کھڑی ہوئی------ 

چل ماہی اب نیند تو آنی نہیں فریش ہو جہ۔۔۔۔۔

۔وہ خود سے مخاطب ہوئی،

ماہی فریش ہو کر واش روم سے نکل کر ساتھ ہی لگی ڈریسنگ ٹیبل کےسامنے کھڑی ہوئی بال سوارکر پلٹی

 اور اسٹڈی ٹیبل پر پڑا موبائل  اُٹھایا ۔۔۔۔۔۔

جسکی سکرین جگمگا رہی تھی 

موبائیل پر فری کا msg آیا تھا

۔msg کو دیکھ کر اُس کی مسکاہٹ گہری ہوئی

 فینالی !

مُجھے یہ موقع مل ہی گیا ۔۔۔۔۔

جلدی سے بیڈ پر پرا دوپٹہ اُٹھيا ۔۔۔کندھےپر ڈال کر نیچے کی جانب بڑھی: 

سیڑیوں سے اُتررہی تھی 

کے اُس کا دوپٹہ ہمیشہ کی طرح دیوار پر لگی کیل میں پھنس گیا 

ماہی نے اپنا پسندیدہ ڈئیلوگ بولا۔۔۔۔۔!

          "اُف اللّٰہ یہ دوپٹہ کسی ہیروکی گھڑی میں کیوں نہیں        

اٹکتا".....    

 دوپٹے کو نکال کر ماہی دائنگ ٹیبل پر پہنچی۔۔۔۔۔۔ 

جہاں شائستہ بیگم اور زمان صاحب پہلے ہی موجود تھے۔۔۔۔۔ ماہی نے آگے پڑھ کر زمان صاحب کو گلے لگایا ۔۔۔۔

 شائستہ بیگم کا ماتھا چوما۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کُرسی کھینچی اور  خود بھی ناشتہ کرنے بیٹھ گئی۔۔۔۔۔

صغریٰ چائے لے کر اؤ۔۔۔۔۔۔۔

 شائستہ بیگم نے ملازمہ صغریٰ کو چائے لانے کا کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔ 

ماہی میری شہزادی آج کالج جانا ہے کیا تمہیں ؟۔۔۔۔۔

شائستہ بیگم بریڈ پر جیم لگاتے ساتھ ماہی سے مخاطب ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔

 ماما آپ کو بتایا تھا نہ ایک پروجیکٹ پر كام کر رہی ہوں تو اسی سلسلے میں خان انڈسٹری جانا ہے.......

ماہی نے کُرسی سے اٹھتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ کہہ کر ماہی اپنے کام کے لئے گھر سے نکل گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیکن زمان صاحب کی سوئی تو بس خان پر ہی اٹک گئی تھی۔وہ یہ بات سوچ کر ہی خوف زدہ ہو رہے تھے

۔ارے ایسا کیسے ہو سکتا ہے 

"وہ سب تو مر گئے تھے نہ" 

میں بھی کیا فضول باتیں سوچ رہا ہوں۔۔

۔زمان صاحب اپنے آپ سے ہی مخاطب ہوۓ تھے۰۰۰۰۰۰۰۰۰

              🌼×-------------------------×---------------------------×🌼

ماہی جیسے ہی خان انڈسٹری پہنچی !

تو یہاں پر پہلے ہی اس کی دوستیں فریحہ اور نبیشاموجود تھی۔۔۔۔

ماہی یہ  کمپنی کتنی بڑی ہے یار اور یہ نام تو دیکھو

 "خان انڈسٹری" 

بہت ہی خوبصورتی سے لکھا ہوا ہے۔ 

نبیشا نے اپنی آنکھیں پھاڑتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔

ماہی نے جیسے ہی نام پر نظر ڈالی اُس کی آنکھوں میں اندھیرا سا چھانےلگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                   ✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨

(بولو خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!)

(کان۔۔۔۔۔۔۔۔ارے کان۔۔۔۔۔۔۔نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خان بولنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)

بچے نے چڑ کر بولا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں تمہیں بتا رہا ہوں خان بولنا سیکھ لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بڑے ہو کر تم نے مجھے خان ہی بولنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مود چے نی بولا داتا۔۔۔۔۔۔۔(مُجھسے نہیں بولا جاتا)

بچی نے معصومنہ انداز میں توتلاتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چلو پھر لکھو (خ۔ا۔ن۔)خان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)

                              ✨✨✨✨✨✨✨

ماہی ماہی کہاں کھو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے ماہی کو سوچوں میں گم دیکھ کر اِستفسار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔

ماہی نے بروقت خود کو سنبھالا ۔۔۔۔۔

ماہی تمہیں اکیلے اندر جانا ہے

 صرف ایک بندے کو اندر جانےکی پرمیشن ملی ہے

 اور ہمیں پتا ہے کے تم یہ کام بہت اچھے سے کر سکتی ہو اس لیے تُم اندر جاؤ گی۔۔۔۔۔

ماہی نے فریحہ کی بات سنتے ہی کمپنی کی طرف قدم پڑھائے۔۔۔۔۔۔

ایکسکیوز می،میں کالج سے آئی ہوں وزٹ کے لئے ۔۔۔ ۔

جی مام!  آپ جا سکتی ھیں 

یہ سنتے ہی ماہی اندر چلی گئی۔۔۔۔

ماہی لفٹ میں جا کر کھڑی ہوئی تو سامنے سے ایک ہینڈسم لڑکے کو اپنی طرف آتے دیکھا،

لڑکا بھی لفٹ میں آکر کھڑا ہو گیا 

 "اُف میرے اللّٰہ آج ہی اتنی گرمی ہونی تھی کیا" 

لفٹ کےچلتےہی ماہی نےگرمی سے پریشان ہوتےہوئےکہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ سن کر شاویز نے موبائل سے نظر ہٹا کر ماہی کی طرف دیکھا 

وہی آنکھیں ، وہی ہونٹ کے بلکل نیچے تل ۔۔۔۔

اور گہری سوچوں میں گم ہو کر ماہی کو دیکھنے لگا۔۔۔۔

او مسٹر ایسے کیا گھور رہے ہو کیا پہلے کوئی حسین لڑکی نہیں دیکھی

 ماہی نے شاویز کواپنی طرف گھورتا دیکھ کر ایک ادہ سے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔

۔اور لفٹ یک دم روکی تو ماہی نے باہر قدم رکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز بهی ماہی کے پیچھے چل دیا..........

تمہیں سمجھ نہیں آتی کیا سستے عاشقوں کی طرح میرا دوپٹہ پکڑ لیا ہے 

چھوڑو میرا دوپٹہ،!

محترمہ زرا پیچھے موڑ کر تو دیکھ لیں۔۔۔۔۔۔۔

شاویز جو اپنی ہی سوچوں میں مگن اپنے آفس کی طرف جا رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔

ماہی کی آواز پر روکا اور پیچھے موڑ کر بولا

شاویز کی بات پر ماہی نے پیچھے موڑ کر دیکھا 

تو دوپٹہ شاویز نے پکڑا نہیں تھا 

بلکےاُس کی واچ میں اٹک گیا تھا،،

،اوپس سوری۔۔۔۔۔۔opss sorry

 کبھی کبھی میرا دماغ بلکل چلتا ہی نہیں ہے 

مجھے پہلے دیکھنا چاہیے تھا پھر بولنا چاہیے تھا

ماہی نے آگے بڑھ کر اپنا دوپٹہ شاویز کی واچ سے نکال لیا۔۔۔۔۔۔اور معذرت کر کے ماہی اپنے کام کا سوچنے لگی........

It's okay اٹس اوکے 

شاویز نے ماہی کو جواب دیا اور ساتھ ہی سوال بھی کیا۔۔۔۔۔۔۔۔محترمہ آپ کیا یہاں پر نیو امپلوئے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ کیا ہے نہ آپ کو یہاں کبھی دیکھا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تمہیں میرے میں اتنی دلچسپی کیوں ہورہی ہے۔۔۔۔

 اپنے کام سے کام رکھومیں نے بہت دیکھے ہیں تُم جیسے لفنگے .... ماہی نے کڑک لہجے میں شاویز کو جواب دیا .........  

Your name is palwasha?۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے ماہی کی بات سنے بغیر ہی ایک اور سوال کیا۔۔۔۔۔۔۔

ڈھیٹ انسان تُم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مس ماہی !

آپ یہاں آجائے میں آپ کو وزٹ میں ہیلپ کرونگی،۔

ماہی اپنی بات مکمل ہی نہ کر سکی۔۔۔۔۔

 پیچھے سے انے والی آواز سن کر واک آؤٹ کر گئی.......

 شاویز کی نظروں نے ماہی کو منظر سے اوجھل ہو نے تک پیچھا کیا ۔۔۔

اور پھر شاویز بھی ٹائم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنے آفس میں چلا گیا

ہیلو حماد!

،مُجھے ایک ضروری کام ہے ایک لڑکی کی انفارمیشن چاہئے میں اُس کا  اڈ کارڈ بھیج رہا ہو

 جلد از جلد میرا کام کر کے انفورم كرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹھک ہے جانی ،

ویسےتُجھے عشق وشق تو نہیں ہو گیا

حماد نے شوخ لہجے سے شاویز کو مخاطب کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ابے يار کبھی تو سیریز ہو جایا کر۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے سخت لہجے میں بولا

میں تو بس ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

شاویز نے حماد کی بات سنے بغیر کال کٹ دی اور سکون کی تلاش میں سیگریٹ کو منہ سے لگا کر آنے والے وقت کا سوچنے لگا۔۔۔۔۔۔۔۔

                  💢×------------------×-----------------×💢

حال۔۔۔۔۔

بھائی! بھابھی کو ہوش آگیا ہے

 آپ جلد از جلد گھرآجائے

وہ کیسی کے قابو میں نہیں آرہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے گھبرائے ہوئے لہجےمیں شاویز کو خبر کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بڈی بڈی ہمارے گھر میں ایک پری آئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایان نے اپنی بھوری آنکھوں کومٹکاتےہوئے معصومیت سے شاویز کو بتایا۔۔

آپی سب ٹھیک ہے نہ؟۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے ایان کو گود میں اُٹھاتے ہوئے زرنش سے پوچھ کر ایان کے نرم گالو کو چوما 😘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بڈی پری نا بہت غصے والی ہے ۔۔۔

اُس کو جب غصہ آیا تو وہ سب کو دانٹ رہی تھی 

مجھےبھی دانٹ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور اُس کا منہ لال ہو گیا تھا۔۔۔۔

چلو پھر!ہم چل کر پری کی خبر لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

شاویز وہ ابھی بہت غصّے میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اُس نے کچھ کھایا نہیں ہے،،میں کھانا بھیج رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ عزوا کے ساتھ کمرے میں ہے۰۰۰۰۰۰۰۰ 

شاویز نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور کمرے کی جانب چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تمہیں ایک بات سمجھ نہیں آتی!میرا نام پلواشہ نہیں ماہی ہے ۔۔۔۔ 

تمہیں ایک بات سمجھ نہیں آتی!میرا نام پلواشہ نہیں ماہی ہے ۔۔۔۔

عزوا کے پلواشہ نام لینے پر ماہی نے اعتراض کیا۔۔۔۔۔۔۔

اچھا تم یہ سب چھوڑو پانی پی لو! 

عزوا نے ماہی کی بات سنے بغیر ہی پانی کا گلاس تھمایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کچھ دیر بعد ہی ایک زور دار چیخ کمرے میں گونجی اور گلاس کرچی کرچی ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماہی نے گلاس پکڑتے ہی کمرے کا دروازہ کھولتا ہوا محسوس کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمرےمیں آنے والے شخص یعنی شاویز کےمنہ پر گلاس دے مارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور ساتھ ہی ایک زور دار چیخ ماری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جیسے گلاس شاویز کو نہیں بلکے ماہی کو لگا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھائی! ۔۔۔۔۔۔

آپ ٹھیک تو ھیں۔۔؟

عزوا نے پریشان کن لہجے میں سوال کیا۔ 

عزوا بچے! ایان کو لے کر جاؤ میں ٹھیک ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے صورتِ حال کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے عزوا اور ایان کو کمرے سے باہر بھیج دیا۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے اپنی جیب سے رومال نکلا اور سر پر باندھ لیا

۔گلاس لگلے کی وجہ سے ماتھےسے خاصہ  خون بہہ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جانم! 

آج بھی تمہاری عادت بدلی نہیں۔۔۔۔۔۔

شاویز نے ڈری سہمی ماہی کو شوخ لہجے میں کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے میرے گھر جانا ہے مجھے گھر جانے دو ۔۔۔۔۔۔۔

تُم میرا پیچھا کرتے تھے وہاں تک تو ٹھیک تھا۔

مگر اب جو تم نے کیا ہے اِس کے بعد تمہیں لگتا ہے تُم بچ جاؤ گے۔۔۔۔۔۔۔۔

تمھیں کیا چاہیے؟ 

کیوں لئے ہو مُجھے یہاں؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماہی یہ کہتے ہی دروازے کی طرف بھاگنے لگی۔۔۔۔۔۔۔۔

پلواشہ اگر تم بھاگنے کا سوچ رہی ہو تو یہ ممکن ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔

اب تمھیں پوری زندگی یہی رہنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تُو بہتر ہو گا کے تم اپنے معصوم دماغ کو چلانا بند کر دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماہی نے شاویز کی بات سن کر اپنے قدم روک لیے۔۔۔۔۔۔اور اچانک ماہی کو چکّر آنے لگے ۔۔۔۔۔۔۔

اِس سے پہلے کے وہ گرتی شاویز نے اپنے مضبوط بازؤں سے اسے تھام لیا۔۔۔۔۔✨✨✨

بھوری آنکھوں کا ہیزل گرین آنکھوں سے ٹکرار ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔👀

دروازے کی دستک پر آنکھوں کا سہر ٹوٹا۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے ماہی کو بیڈ پر بیٹھا کر دروازہ کھولا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صاحب یہ کھانا زرنش آپی نے بھجوایا ہے۔۔۔۔۔۔۔

اور کہا ہے آپ اُن سے ملتے ہوئے جائے۔۔۔۔۔

آپی سے کہو میں تھوڑی دیرمیں آتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے ملازمہ سے کھانا لیتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چلو اب کھانا کھا لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے بیڈ کی طرف آتے ہوئے کہا۔۔۔۔

اہ! اُف اللہ امی جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاگل ،  بندر کہیں کے ۔۔۔۔۔۔۔۔تمہاری وجہ سے میرے پاؤں میں لگ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماہی سسکیاں لیتے ہوئے سخت لہجے میں شاویز سے مخاطب ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیوں کے بھاگنے کی وجہ سےکانچ اُس کے پاؤ میں چُبھ گیا تھا اور  پاؤ اچھا خاصہ زخمی ہو چکا تھا۔۔۔۔۔۔

دیکھاومجھے!

پاگل لڑکی کیا کر لیا تم نے اپنے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز کھانا ٹیبل پر رکھتے ہوئے ماہی کی جانب پڑھا اور ماہی کا خوبصورت پاؤ اپنے ہاتھوں میں لیا جس سے خون رس رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

اور ساتھ ہی رکھی سائڈ ٹیبل سے فرسٹیڈباکس نکلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چھوڑو میرا پاؤ۔ مجھےہاتھ مت لگانا ۔تمہیں کیا لگتا ہے تُم مجھےایسے حاصل کر لو گے۔یہ تمہاری بہت بڑی غلط فہمی ہے۔

ماہی نے شاویز کا ہاتھ جھٹکتے ہوئے سخت لہجے میں کہا۔۔۔۔۔

یہ لو یہ پڑا ہے یہاں خود کر لینااور جہاں تک تمہیں حاصل کرنے کی بات ہے تو تم میری ہی ہو! 

جانم ❤️

کھانا یہاں رکھا ہے کھا لینا اور وارڈروب میں کپڑے ہیں نکال کر چینج کر لینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز فرسٹید باکس بیڈ پر رکھتے ہوئے کھڑا ہوا۔۔۔۔۔

اور لمبے لمبے ڈاک بھرتا کمرے سے باہر چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

               💢×---------------×----------------×💢

وہ یونیورسٹی کے گیٹ پر کھڑی ------

بےصبری سے اپنے ڈرائیور کا انتطار کر رہی تھی

 آج وہ بہت زیادہ خوش تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔

کے اچانک ماہی کو سامنے سے ایک کالی کلر کی گاڑی آتے نظر آئی۔۔۔۔۔۔۔ 

گاڑی سے تین لوگ نکلے جنہوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔

 جن میں سے ایک نے ماہی کے منہ پر کلوروفورم والا رومال رکھا اور ماہی کو گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گاڑی سیدھا "خان وِلا" جا کر روکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢

آسمان پر کالے بادل چھائے ہوئے تھے اور موسم حد درجے تک خراب تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🌫️

جہاں کچھ وقت پہلے خوشیوں کا سماں تھا وہاں اب ہر طرف غم کے ڈیرے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زمان میری بیٹی کا کُچھ پتا چلا صبح سے شام ہونے کو آئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شائستہ بیگم نے پریشان کن لہجے میں زمان صاحب کو کہا جو نا جانے کونسی سوچوں میں گم تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں نے رپورت درج کرا دی ہے جیسے ہی کُچھ پتا چلے گا اسنپیکٹر صاحب اطلاع کر دینگے۔۔۔۔۔۔۔۔

زمان صاحب نے شائستہ بیگم کو تسلّی دیتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیسے پریشان نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔پتا نہیں کہاں ہو گی ہماری ماہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شائستہ بیگم نے سسکیاں بھرتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔

مل جائے گی ہماری بچی۔۔۔۔۔۔بس دعا کرو۔۔۔۔۔۔سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زمان صاحب جو خود بھی بہت زیادہ پریشان تھے کیوں کہ ان کی جان سے پیاری بیٹی لاپتہ تھی شائستہ بیگم کو سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صغریٰ! بیگم صاحبہ کے لئے کھانا لے کر اؤ۔۔۔۔۔۔۔۔

زمان صاحب نے ملازمہ صغریٰ کو کھانا لانے کا کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نہیں میں نہیں کھاؤ گی پتہ نہیں میری بچی نے کُچھ کھایا ہو گا یہ نہیں لو۔۔۔۔۔۔۔

شائستہ بیگم نے اپنے آنسوں پونچھتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔

آگر تُم کچھ نہیں کھاؤ گی تو تمہاری طبیعت خراب ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صغری کھانا لا رہی ہے۔کھانا کھا کر آرام کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں تھوڑی دیر میں آتا ہوں۔۔

            💢×------------------×-----------------×💢

کُچھ مہینے پہلے۔۔۔۔۔۔۔۔

ہیلو ماہی۔۔۔۔۔کہاں رہ گئی ہو جلدی اؤ۔۔۔۔۔۔۔ورنہ ہم دھوپ میں کھڑے کھڑے پگھل جائے گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نبیشا نے گرمی سے بیزار ہوتے ہوئے ماہی سے فون پر کہا۔۔۔۔۔۔

ہاں! ارہی ہوں بس۔۔۔۔۔۔۔۔معاذ آگیا کیا؟

ماہی نے نبیشا سے اپنے کلاس فیلو کے بارے میں پوچھا۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاں! وہ آگیا ہے اور تم بھی جلدی آجاؤ۔۔۔۔۔۔

ٹھیک ہے! میں فون رکھتی ہوں۔۔۔۔۔۔

ارے تم لوگ یہاں کیوں کھڑے ہو اتنی گرمی میں۔ چلو کار میں بیٹھ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

معاذ نے فریحہ کو شوخیاں انداز میں دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔ 

ٹھیک ہی کہہ رہا ہے یہ چلو چلتے ہیں اور ویسے بھی اس کے دماغ کبھی کبھی ڈھنکی کی بات آتی ہے۔۔۔وہ دیکھو ماہی بھی اگئی۔۔۔۔۔

فریحہ نے معاذ کی بات کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ساتھ ہی ماہی کو خان انڈسٹری سے آتا دیکھ کر استفسار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔

پھر چاروں کار میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔

یار آج میرے گھر چلتے ہیں وہیں پر ایڈیٹنگ بھی کر لینگے۔۔۔۔۔۔۔

ماہی نے اپنے دوستوں کو اپنے ساتھ گھر جلنے پر اسرار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سب نے اثبات میں سر ہلایا۔۔۔۔۔۔۔۔اور پورا راستہ چھوٹی موٹی باتیں کرتے گزر گیا۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام وعلیکم۔۔۔۔۔۔۔

آنٹی ، انکل۔۔۔کیسےہیں آپ لوگ۔۔۔۔۔ زمان صاحب اور شائستہ بیگم سے سب ساتھ ہی حال و احوال پوچھ کر ماہی کے کمرے میں داخل ہو گئے۔۔۔۔

کیوں کے کام ذیادہ اور وقت کم تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چلو بچوں پہلے کچھ کھا پی لو کام بعد میں کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تھوڑی دیر بعد ہی شائستہ بیگم ناشتے سے بھری ٹرولی گھسیٹتے ہوئے کمرے میں پہنچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بچوں صحیح سے کھانا تم لوگوں نے یہ پورا ختم کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔

شائستہ بیگم نے مسکراتے ہوئے تنبھی کی۔۔۔۔۔۔۔۔

آنٹی اِس کی تو آپ فکر ہی نہ کریں یہ موٹی ہے نا سب ختم کر دے گی۔۔۔۔۔۔۔

معاذ نےفریحہ کو جلدی جلدی فروٹ چاٹ نکالتا دیکھ فری کو طنز کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیوں کے فریحہ کھانے کی بہت شوقین ہے البتہ موٹی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شائستہ بیگم سب کو باتوں میں مصروف دیکھ کر کمرے سے باہر چلی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بندے کی شکل اچھی نہ ہو تو بات ہی اچھی کرلیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے پاس پڑا کوشن غصّے میں کہتے ہوئے معاذ کی جانب پھینکا ۔۔۔۔۔۔

جو معاذ نے باخوبی کینچ کر لیا۔۔۔۔اور ساتھ اپنی بتّیسی کی نمائش کی

ماہی میں نے کہا تھا نا اِس پاگل کو ساتھ نہیں لاتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے فروٹ چاٹ کھاتےہوئے چڑ کر کہا۰۰۰۰۰۰۰۰

ہمارے لئے بھی کچھ چھوڑ دو سارا کھا جاؤ گی کیا؟

نبیشانےشرارت بھرے لہجے میں فریحہ کو کہا تو ساتھ ہی کمرے سےسب کے حسنے کی آواز گونجی.........

تھوڑی دیر میں سب کھا پی کر اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماہی نے سب کے جاتے ہی نماز پڑھی اور پھر آرام کرنے کی غرض سے بیڈ پر لیٹ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔

                💥×-------------×----------------×💥

حال!

آپی میں اندر آجاؤں۔۔۔۔۔ آپ بُلا رہی تھی؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے کمررے کا دروازا نوک کیا اور ساتھ ہی زرنش سے اجازت مانگی ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

آجاؤ شاویز۔۔۔

مُجھے تُم سے ضروری بات کرنی ہے۔۔۔۔۔

زرنش نے کپڑے الماری میں رکھتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔

جی آپی! حکم کریں۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے زرنش کےپاس جگہ سنبھالتے ہوئے کہا۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

شاویز تم نے پلواشہ کو یہاں لا کر صحیح نہیں کیا ایسے تو وہ ہم سب سے ففرت کرنے لگے گی۔تُم نے دیکھا نہیں اُس کو کچھ بھی یاد نہیں ۔۔۔۔۔۔۔

"نام بھی نہیں پہچان رہی"

زرنش نے پریشان کن لہجے میں کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب کے یہ بات تو زرنش کو بھی باخوبی پتا تھی کے شاویز کو جو کرنا ہے وہ کر کے ہی رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپی ابھی اُس کو یہاں رکھنا بہت ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیوں کے مجھے لگتا ہے اُسے میموری لوس کرنے والی میڈیسن دی جا رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور میں چاہتا ہوں کے اُسے آپ لوگ سب یاد دِلانے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے زرنش کو سمجھایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تم اتنے خود غرض کیوں ہو رہے ہو شاویز۔۔اُس کے والدین کا کیا؟ شاویز میں ابھی بھی کہہ رہی ہوں کے پلواشہ‌کو واپس چھوڑ اؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جو ہوگیا وہ بھول جاؤ۔میں جانتی ہوں کے تم اُسّے بہت چاہتے ہو مگر وہ تمہیں بھول چُکی ہے۔سب زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں تُم بھی بڑھ جاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زرنش نے کڑک لہجے میں شاویز سے استفسار کیا اور ساتھ ہی آنسوں کا گولہ گلے میں ہی نِگل لیا

کیسے بھول جاؤں؟میں نہیں بھول سکتا۔نہ وہ حق تلفی اور نہ ہی شاویز کی جانم کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے ہلکی آواز مگر سخت لہجے میں کہا۔۔۔۔۔۔۔۔

 شاویز آج بھی اس کل میں جی رہا ہے۔۔۔جو سب کے لیے ایک تلخ ماضی تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کچھ مہینے پہلے۔۔۔۔۔۔۔

شاویز میں نے انفارمیشن نکال لی ہے میں تمہیں ایسے نہیں بتا سکتا۔۔۔میں تمہاری آفس آرہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔

شاویز آفس میں بیٹھا لیپ ٹوپ میں کام پر مصروف تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 موبائل کی رِنگ پر موبائل کی جانب گامزن ہوا۔۔۔۔۔۔۔📱

موبائل پر حماد کا میسج آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔

نہیں یار! تو رہنے دے میرا کام ہوگیا ہے۔ہم باہر ہی ملتے ہیں۔۔۔۔۔۔

میں حسن کے ساتھ بس آدھے گھنٹے میں ملتا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے کافی کا گھونٹ بھرتے ہوئے میسج سینڈ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔

اوکے! پھر وہیں آجاؤ جہاں ہم ہمیشہ ملتے ہیں۔۔۔۔۔۔

ارے میرے یاروں تم لوگ یہاں بیٹھے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔

حماد نے ہوٹل میں داخل ہوتے ہوئے شاویز اور حسن سے کہا جو پہلے ہی وہاں موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یار تو ھمیشہ ہی لیٹ ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے حماد کے گلے لگتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تُجھے جو کام کہا تھا اُس کے بارے میں تو بتا؟۔۔۔۔۔۔

شاویز نے بےچینی سے حماد سے سوال کیا۔۔۔۔۔

بھائی تُو تو ایسے پوچھ رہا ہے جیسے تُجھے پورا یقین ہے کہ وہ وہی ہے۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے شاویز کے چہرے کے تاثرات دیکھیے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اُس کا ایڈریس ، کالج ساری معلومات اِس فائل میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔حسن شاویز کو یقین کیوں نا ہو یہ اُس سے سچی محبت کرتا ہے۔۔اور محبت اگر سچی ہو تو ایک نہ ایک دن مل ہی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حماد نے سگریٹ کا دھواں اڑاتے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔۔۔

ابے یار! پہلی بات تو یہ کے تُو ایسے کہہ رہا ہے جیسے تُونے محبتین کی ہیں اور دوسری بات یہ کے کہیں تو یہ نا پیا کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے دونوں کو سگریٹ پیتا دیکھ چڑ کر بولا۔۔۔۔۔۔۔۔

کیوں کے حسن کو سگریٹ سے شدید نفرت تھی۔۔۔۔۔

"اگر پلواشہ میری محبت ہے تو سگریٹ میرا عشق ہے"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے اطمینان بھرے لہجے میں کہا۔۔۔۔۔۔۔

اور ساتھ ہی ویٹر کو اشارہ کر کے دو کپ کافی ، ایک کپ چائے  منگوائی۔۔۔۔۔

مجھے تُم لوگوں کا تو نہیں پتہ لیکن پیار ، محبت ، عشق ، یہ سب چیزیں مجھے صرف اپنی چائے سے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے پورے ڈرامائی انداز میں کہا۔۔۔۔۔۔۔

یار ہمارا پروجیکٹ کمپلیٹ ہی ہونے والا ہے۔انشاء اللہ فرسٹ پرائز ہمارے گروپ کو ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یار ! وہ دیکھو؛ کیا وہاں سچ میں" خان سر" ہیں؟مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا۔۔۔۔۔۔۔

نبيشانے اپنا چشمہ ٹھیک کرتے ہوئے حیرت سے کہا۔۔۔۔۔

ہاں بھئی! وہ شاویز بھائی ہی ہیں۔معاذ نے موبائل میں مصروف ہوتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔

ارے پاگل! یہاں خان سر کی بات ہو رہی ہے۔تُم ایسے کہہ رہے ہو جیسے تُم اپنے دوست کی بات کر رہے ہو۔۔۔۔

اور ماہی تُم تو ملی ہو نہ اُن سے کاش ہمیں بھی موقع ملتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے معاذ کو گھوری سے نوازا اور ساتھ ہی سینڈوِچ کا ایک بائٹ لیتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاں! ہاں میں ملی تھی کاش کے میں نہ ہی ملی ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماہی نے آدھی بات تیز آواز سے اور آدھی بڑبڑاتے ہوئےفریحہ کو جواب دیا۔۔۔۔۔

چلو آؤ میں تُم لوگوں کو ملواتا ہوں۔۔۔۔

یہ کہہ معاذ شاویز کی ٹیبل کی جانب بڑھا۔۔۔۔۔۔

السلام وعلیکم!

میرے ہینڈسم بھائیوں کیا باتیں چل رہی ہیں یہاں پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معاذ نے ٹیبل پر پہنچتے ہی زور دار آواز میں کہا۔۔۔۔۔۔۔

ابھی شاویز لوگ باتوں میں مصروف تھے کے پیچھے سے آنے والی آواز پر شاویز نے پیچھے موڑ کر دیکھا تو  ماہی پیچ کلر کی گھٹنوں تک آتی فروک جسکے ساتھ ہم رنگ چوڑی دار پہنے ،  بالوں کو ڈھیلے  سے جوڑے میں لپیٹے ، اسی کی بلکل سامنے کھڑی تھی۔۔ساتھ ہی اُس کے دوست بھی موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔

شیطان کا ذکر کیا نہیں شیطان حاضر۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے معاذ کے گلے لگتے ہوئے مزاقیاں انداز میں کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سب سے پہلےان سے ملو! یہ ہیں شاویز بھائی اور سب کے جانے مانے "خان سر "۔۔۔۔۔۔۔۔

اب ان سے ملو! یہ حماد بھائی یہ میرے ذاتی اورسگے بھائی ہیں۔۔۔۔۔۔

اور یہ حسن ہے میرا جگری یار؛

معاذ باری باری تینوں کو اپنی دوستوں سے متعارف کروایا۔۔۔۔۔۔

اور یہ ہیں میری دوستیں اور کلاس فیلو (نبيشا اور ماہی)

پاگل مجھے تو ملواؤ!

ارے اسے چھوڑو مُجھسے ملے میں ہوں فریحہ احمد اور یہ جو تتلیاں کھڑی ہیں نہ دوست ہیں میری

اور یہ جو پاگل ہے نہ میرا دوشمن ہے دوشمن

فریحہ نے خود کو اگنور ہوتے دیکھ اپنے آپ کو خود ہی معتارف کروایا۔۔

آئے آپ لوگ بھی ہمیں جوائن کریں۔۔۔۔۔

شاویز نے ماہی کو دیکھتے ہوۓ سب کو بیٹھنے کا کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز کی بات سنتے ہی سب نے اپنی جگہ سنبھالی؛

معاذ تم یہ بتاؤ کالج کے ٹائم پر یہاں کیا کر رہے ہو؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حماد نے بھائی کا فرض ادا کرتے ہوئے سوال کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔

جی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں ہم لوگ تو کالج میں ہی کام کرتے ہیں مگر یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ارے ہاں بھائی یہ یہ پروجیکٹ ہے نہ اسی کا کام کرنے آئےتھے۔۔۔۔۔۔۔۔

معاذ نے فریحہ کی بات کاٹتے ہوئے بہت صفائی سے جھوٹ بولا۔۔۔کیوں کے آگر حماد کو یہ بات پتا چل جاتا کے اُس نے خود تو بنک کیا ہے اور ساتھ ہی اپنی دوستوں کو بھی بنک کروایا ہے تو آج اُس کی خیر نہیں تھی۔۔۔۔۔۔۔۔

ویٹر! سات کپ چائے لانا ۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن  سب کو باتوں میں مصروف دیکھ کر ویٹر سے مخاطب ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔

چائے!

If yOu don't mind !

میرے لیے جوس منگوا دے

نبيشاجو بُک میں مصروف تھی چائے کا نام سنتے ہی خاصہ تیز آواز میں بولی پھر سب کو اپنی طرف گھورتا دیکھ کر دھیمے لہجے میں اپنی فرمائش رکھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی ضرور! ویٹر ایسا کرو چھ کپ چائے اور ایک جوس لے آو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے پیار بھاری نگاہوں نبيشا کا جائزہ لیتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نبيشا جو بلیو جینز پر اورنج کلر کی کُرتی پہنے ، ساتھ ہی ملٹی کلر کا اسٹولر گردن پر ڈالے ، اپنی خوبصورت سیا ہ آنکھوں پر چشمے کا پہرا لگائے غضب ڈھا رہی تھی۔۔۔۔۔۔❤️

چلو معاذ ہم اب چلتے ہیں کافی دیر ہو رہی ہے۔۔۔

تھوڑی ہی دیر میں چائے سے فارغ ہوتے ہی ماہی نے شاویز کو اپنی طرف گھورتا دیکھ تنگ اکر معاذ سے کہا۔۔۔۔۔۔۔

چلے بھائی پھر ہم لوگ چلتے ہیں پھر ملینگے۔۔۔۔۔۔۔

پھر معاذ لوگ اُٹھ کر وہاں سے چلے گئے۔۔۔۔۔۔۔

بھائی تم ابھی تک تو ٹھیک تھے اچانک کن سوچوں میں گم ہو گئے؟

حسن نے شاویز کو سوچوں میں گم دیکھ کر پوچھا۔۔۔۔۔۔

معاذ کے ساتھ جو لڑکی ماہی تھی۔ وہ ہی پلواشہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حماد نے حسن کو کہا۔۔۔

پھر تینوں اپنے گھر روانہ ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔

                💥×۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔×۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔×💥 

حال!

شاویز کیوں سب کے لیے مشکل کھڑی کر رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔بھول جاؤ اسے۔۔۔۔۔۔۔۔

اِس بار زرنش نے تیز آواز میں کہا۔۔۔۔۔کیوں کے شاویز کو سمجھانا اُس کے لیے مشکل ہو رہا تھا۔۔۔۔

نہیں بھول سکتا میں اسے! وہ خون کی طرح میری رگوں میں دوڑتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ دور ہو کر بھی میرے سر پر سوار تھی۔اب تو وہ میرے سامنے ہے پھر کیسے بھول جاؤں۔۔۔۔۔۔

شاویز نے اپنے سر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے درد بھرے لہجے میں کہا ۔اور کمرے سے چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔

کیوں کے اپنے غصّے پر قابو رکھنا مشکل ہو رہا تھا۔ اور زرنش کے سامنے وہ غصّہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا کیوں کہ وہ اُس کی ماں کے برابر تھی۔۔۔۔۔۔۔۔اور زرنش ایک ٹھنڈی اہ ہی بھر کے رہ گئی۔۔۔۔۔۔۔

    💘" بہت دشوار ہوتا ہے کسی کو یوں بھولا دینا۔۔۔۔۔

کہ جب وہ جذب ہو جائے رگوں میں خون کی مانند"۔۔۔۔💘

          🔥×------------------×-----------------×🔥

شاویز نےاپنے کمرے میں آتے ہی پاکٹ سے سگریٹ جلاتے ہی دراز سے ڈائری نکال کر اپنے ماضی کی خوبصورت یادیں دیکھتے دیکھتے اُن ہی میں گُم ہو گیا۔۔۔۔۔❣️

ماہی ، پلواشہ بچوں جلدی سے آجاؤ۔کھانا ٹھنڈا ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔یہ سنتے ہی دونوں بچیاں دوڑی چلی آئی

ماما ماما مودے ایت لول اول دے دے۔۔۔۔۔(ماما ماما مجھے ایک رول اور دے دیں)۔۔

کیوں پلواشہ اور کیوں چاہیے۔

مو دے اول بھوت لدی ہے (مجھےاور بھوک لگی ہے)

اچھا ٹھیک ہے یہ لےلو مگر اسے پورا کھانا ہے۔

ماہی بیٹا آپ کو چاہئے؟

نہیں ماما۔اور اتنے میں پلواشہ نے رول لیتے ہی لون کی طرف دوڑ لگائی۔۔۔۔۔

یہ لو میں یہ تمہالے لئے لیئے او (یہ لو میں یہ تمہارے لیے لئی ہوں)۔۔۔۔۔۔

تُم کیوں اپنی ماما سے جھوٹ بول کر میرے لیے لاتی ہو۔۔۔۔۔۔

کیوں کے تُم میلے ڈوست ہو (کیوں کے تُم میرے دوست ہو)

پلواشہ نے فلائنگ کِس دیتے ہی دوڑ لگادی ۔۔۔۔

   💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢💢

یار انکل سے بات ہوئی تھی ماہی کا ابھی تک کچھ پتا نہیں چلا۔

نبيشا نے پریشان کن لہجے میں فریحہ سے فون پر کہا۔۔۔۔۔

ہاں یار! مجھے بھی بہت ٹینشن ہو رہی ہے۔ بس میری تو اللّہ سے یہ دعا ہے کہ وہ جلدی مل جائے۔۔۔۔۔۔۔

یار ہمیں معاذ سے بات کرنی چاہئے وہ ہماری اِس معاملے میں مدد کر سکتا ہے۔۔۔۔

نبيشانے فریحہ سے التجاء کی۔۔۔۔۔۔۔۔

تم صحیح کہہ رہی ہو ہمیں اُس سے ضرور بات کرنی چاہیئے۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے نبيشا کی التجاء قبول کرلی۔۔۔۔۔

ویسے مجھے حیرت ہو رہی ہے تم اتنی جلدی کیسے مان گئی مجھے تو لگا تھا تمہاری منّتے کرنی پڑے گی۔۔۔۔۔

تُم یہ سب چھوڑو بس کل ہی یونیرسٹی میں ملتے ہیں۔۔۔میں فون رکھتی ہوں مجھے تھوڑا کام ہے۔۔۔۔

اپنی بات کرتے ہی فریحہ نے کال کٹ کر دی۔۔۔۔

فریحہ تو کبھی نہ معاذ کے پاس جا کر بات کرتی مگر ابھی تو اُس کی جان سے عزیز دوست کا معاملہ تھا تو وہ کیوں نا جاتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہائے گرلز! کیا ہو رہا ہے کس کی بُرائی کر رہی ہو۔۔۔۔۔۔

معاذ نے مصنوئی ہنسی ہنستے ہوئے فریحہ اور نبيشا کا موڈ بحال کرنا چاہا  ۔۔۔۔۔

کیوں کے وہ دونوں کافی دیر سے غم زدہ ہو کر ماہی کو یاد کر رہیں تھیں ۔۔۔۔

معاذبینچ کے پیچھے کھڑا اُن کی باتیں سُن رہا تھا۔۔

تُم کب آئے؟ہم کب سے یہاں تمہارا انتظار کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معاذ کے بیٹھتے ہی نبيشا نے معاذ کو بُک سر پہ مارتے ہوئے استفسار کیا۔۔۔۔۔۔۔

میں تو یہی موجود تھا تُم لوگ ہی کہیں گُم تھیں۔۔۔۔

یار میں نے تمہیں ماہی کے سلسلے میں بات کرنے کے لیے بولایا ہے اُس کو گُم ہوئے دو دن ہو گئے ھیں۔۔۔۔۔۔

تُم ہماری مدد کر سکتے ہو اسے ڈھونڈنے  میں؟

نبيشا نے معاذ سے سوال کیا۔۔۔۔۔

ہاں ! ہم میرے بھائی کے پاس جا سکتے ہیں  كلاس سے فری ہوتے ہی ہم چلتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

معاذ کی بات سنتے ہی دونوں نے اثبات میں سر ہلایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اپنی کلاس میں چلی گئی۔۔۔۔۔۔۔

      ×-------------------×-------------------×

سورج پورے آب وتاب سے اپنی روشنی چاروں طرف پیھلا رہا تھا☀️۔۔۔۔۔۔۔ 

موسم سخت درجے گرم تھا 🔥۔۔۔۔۔۔

کھڑکی سے آتی دھوپ کی کرنیں۔۔۔۔۔اُس کے چہرے کو چمکا رہیں تھی۔۔۔۔۔

 لمبی موڑی پلکیں ، سبز آنکھیں👀 ، پُر کشش چہرہ  ، انابی ہونٹ ، صاف رنگت کے ساتھ صاف قلب ، چہرے کے ارد گرد دوپٹہ لپیٹا ہوا جو کے ہر وقت سر پر ہی رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 وَاسْتَغْفِرُواْ رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُواْ إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّي رَحِيمٌ وَدُودٌ ﴿٩٠﴾

ترجمہ!

"تم اپنے رب سے استغفار کرو اور اس کی طرف توجہ کرو ، یقین مانو کہ میرا رب بڑی مہربانی والا اور بہت محبّت کرنے والا ہے"۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                  (سورۃ ھود آیت 90)

آنی میرے ساتھ پری کے کمرے میں چلے نہ مجھے پری سے ملنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

ایان دوڑتا ہوا عزوا کے کمرے میں آیا تو عزوا جو قرآن میں مشغول تھی قرآن کو چوم کر ایان کی طرف متوجہ ہوئی۔۔۔۔۔

جو بار بار ایک ہی رٹ لگائے ہوئے تھا۔۔۔۔۔

ایان میری جان پہلے ہم دعا مانگتے ہیں پھر چلیگیں ۔۔۔۔۔۔

عزوا نے ایان کو اپنی گود میں بیٹھاتےہوئے سمجھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آنی آگر میں اللہ سے بابا کے لیے دعا مانگوں گا تو وہ میرے پاس اجاینگے۔۔۔؟

ایان نے چہرے پر معصومیت سجائے آس بھری نگاہوں سے عزوا کو دیکھتے ہوئے استفسار کیا-------

جی آنی کی جان! آپ اللہ سے جو مانگوں گے وہ ملے گا۔

چلو اب آنکھیں بند کرو اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھاو۔🤲۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عزوا نے آنکھوں میں آئے آنسوں کو صاف کرتے ھوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔

آنی اب تو دعا بھی مانگ لی اب چلتے ہیں۔۔۔۔۔

ایان نے چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہی بےچینی سے کہا۔۔۔۔۔

ہاں ایان چلو۔۔۔۔۔

عزوا نے قرآن ریک پر رکھتے ہوئے کہا۔اور پھر ایان کو گود میں اُٹھاکر ماہی کے کمرے کی جانب چل دی۔۔۔۔۔

عزوا نے جیسے ہی ماہی کے کمرے میں قدم رکھا تو دیکھا کہ کمرے میں چاروں طرف سامان بِکھرا ہوا تھا اور ماہی ایک کونے میں بیٹھی آنسوں بہہ رہی تھی ۔۔

پلواشہ تُم ٹھیک ہو۔پاؤں کیسا ہے اب تمہارا۔؟

عزوا ایان کو ساتھ لیے ماہی کے پاس بیٹھی اور ماہی کی خیریت دریافت کی۔۔۔۔۔۔۔

میرا پاؤں ٹھیک ہے مجھے گھر جانا ہے۔

ماہی نے آنسوں صاف کرتے ہوئے عزوا کو جواب دیا

ماہی نے اس بار کافی تحمُّیل اور نرم لہجے میں بات کی۔۔۔۔۔۔۔

پری تُم رو کیوں رہی ہو؟

ایان جو کتنی دیر سے ماہی کو روتا دیکھ رہا تھا اچانک بول پڑا۔۔۔۔۔۔

نہیں! میں تو نہیں رو رہی۔۔۔۔۔

ماہی نے اپنے چہرے پر جھوٹی مسکراہٹ سجاتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔

پلواشہ تُم میری ایک بات مانو گی؟۔۔۔۔۔

عزوا نے استفسار کیا۔۔۔۔

ہاں مانو گی پر تمھیں بھی میری ایک بات ماننی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔تُم اب سے مجھے پلواشہ نہیں ماہی بولو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹھیک ہے۔تُم فریش ہو جاؤ میں تمہارا کمرا صاف کروا دیتی ہوں۔پھر لون میں چلے گے وہاں جا کر تُم اچھا محسوس کرو گی۔۔۔۔۔۔۔

عزوا کی بات سن کر ماہی نے اثبات میں سر ہلایا۔۔۔

کیوں کے ماہی عزوا کے اچھے اخلاق کی وجہ سے اُس پر بھروسہ کرنے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔

     💥×-------------------------×-----------------------×💥

 کیا میں اندر آسکتا ہوں۔

شاویز نے ماہی سے کمرے میں آنے کی اجازت دریافت کی۔۔۔۔۔۔

پتہ نہیں کیوں میری زندگی میں یہ شخص آگیا۔کیوں لایا ہے مجھے یہاں ۔کیا کرے گا میرے ساتھ۔ماما بابا کیسے ہونگے۔کچھ بھی کر کے مُجھے یہاں سے نکلنا ہے ویسے دیکھا جائے تو ہینڈسم ہیں مگر گھورتا ایسے ہے جیسے ابھی کھا جائے گا۔

ماہی آپنے ہی آپ میں مگن بڑ بڑا رہی تھی کے اچانک جوتوں کی آواز پر پیچھے موڑی سامنے شاویز کو دیکھ کر اُسّے چپ  لگ گئ شاویز جو کے بلیو کلر کی ڈریس پینٹ ؛ وائٹ کلر کی شرٹ پر بلیو کلر کا کوٹ پہنے جس کے بٹن ہمیشہ کھلے بائے ہاتھ میں رِسٹ واچ باندھے بالوں کو جئل سے سیٹ کیے ھوئے تھا۔۔۔۔۔۔

شاویز نے کمرے میں داخل ہوتے ہی ماہی پر نگاہ ڈالی تو وہ ڈریسنگ ٹیبل کے بلکل سامنے کھڑی پرپل کلر کے سوٹ میں ملبوس دوپٹے سے بےنیاز بالوں کو سکھارہی تھی۔۔۔۔

  ✨ "تیرے حُسن کی تعریف میری شاعری کے بس کی بات     

       نہیں تُجھ جیسی کوئی اور کائنات میں بنی نہیں"✨

تُم تمھیں تمیز نہیں ہے کسی کے کمرے میں آنے سے پہلے نوک کرتے ہیں۔۔۔۔

ماہی نے جلدی سے دوپٹہ پہنتے ہوئے شاویز کو تمبی کی۔۔۔۔۔۔۔

نوک کیا تھا میں نے کس نے کہا ہے کہ میری تعریف کرنے میں اتنی مصروف رہو کے آس پاس کی خبر ہی نہ ہو۔

شاویز نے ماہی کے قریب آتے ہوۓ کہا۔

وہ۔۔۔۔۔۔۔میں۔۔۔۔میں تو۔۔۔۔۔وہ

ماہی شاویز کو اپنے قریب آتا دیکھ گھبرانے لگی۔ ماہی بات کہہ ہی رہی تھی کے شاویز مزید اُس کے قریب ہوا ۔

شیشش!

میں یہاں تمہاری طبیعت پوچھنے آیا تھا۔میں نے پہلے بھی بولا ہے اپنے اِس دماغ کو کم چلایا کرو۔اور اپنا خیال رکھو۔۔۔۔

شاویز نےماہی سے دور ہوتے ہوئے ایک دم سپاٹ لہجے میں کہا۔۔۔۔۔اور ساتھ ہی ماہی کو اُنگلی کے اشارے سے چپ رہنے کا کہا۔۔۔۔۔

شاویز دروازہ نوک ہونے پر دروازہ کو دیکھنے لگا۔۔۔۔۔

ماہی تُم تیار ہو گئی؟ چلو ہم چلتیں ہیں۔بھائی آپ بھی یہاں پر ہیں۔۔۔۔۔

عزوا نے دروازہ کھولتے ہی ماہی سے کہا اور شاویز کو موجود دیکھ کر استفسار کیا۔۔۔۔۔۔۔

کہاں جانے کی بات ہو رہی ہے؟

شاویز نے عزوا سے پوچھا۔۔۔۔۔

بھائی بس ہم لوگ لون میں ٹہلنے جا رہے ہیں۔۔۔۔

یہ تو بہت اچھی بات ہے۔۔۔۔جاؤ۔۔

اور آپی کو بتا دینا میں حماد کی طرف جا رہا ہوں۔۔۔

شاویز نے عزوl کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہاں اور ایک نظر ماہی پر ڈالتے ہی کمرے سے باہر چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔

حماد مجھے سمجھ نہیں آرہا میں پلواشہ کو کیسے سب یاد دلاؤ۔۔۔۔۔۔۔

میں اسے کیسے بتاؤں کے وہ ماہی نہیں پلواشہ ہے۔۔۔۔آپی کہتی ہیں اُسّے واپس چھوڑ آؤں مگر پلواشہ کو یاد دلانا بہت ضروری ہے کے وہ کون ہے ۔اُس کے ماں باپ کیسے ہیں۔ وہ بچپن کی ساری باتیں بھول چکی ہے

 اُسّے غلط دوائیں دی جا رہی تھی۔ڈاکٹر نے بھی مشورہ دیا ہے آگر  اُسّے وہ دوائیں نہیں دی جائیں تو پلواشہ کو آہستہ آہستہ سب یاد آجائے گا۔تُم ہی بتاؤ اب میں کیا کروں۔۔۔۔۔

شاویز نے ایک ہی سانس میں ساری باتیں کہہ ڈالیں۔۔۔۔۔۔۔اور حماد کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ کیا۔۔۔۔۔

شاویز تم میری بات غور سے سنو اب تک پلواشہ کے گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی ہوگی۔پولیس اُسّے ڈھونڈھ بھی رہی ہوگی۔

تم ایسا کرو پلواشہ سے نکاح کر لو پھر کوئی بھی اُسّے تُم سے جدا نہیں کر پائے گا۔۔۔

حمادنے ساری باتیں سنے کے بعد سوچ سمجھ کر مشورہ دیا۔۔۔۔۔۔

حماد تمہیں کیا لگتا ہے کیا میں نے نہیں سوچا ہوگا یہ لیکن اُسّے نکاح کرنا آسان نہیں ہے وہ کبھی اس کے لیئے رضا مند نہیں ہوگی

اور میں اُس کے خلا ف جا کر یا زور زبردستی کر کے نکاح نہیں کرونگا۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے پریشان کن لہجے میں بات کرتے ہوئے سگریٹ لائٹر سے جلائی۔۔۔۔۔

شاویز اسے سب کچھ جلدی یاد دلانے کی کوشش کرو اگر پولیس کو زرا سی بھی بھنک لگی تو تمہارا سارا بزنس برباد ہو سکتا ہے۔

جس خان کو پوری دنیا جانتی ہے اُس خان کو ختم نہ کرو۔۔۔اگر کوئی حل نہیں نکلتا تو زرنش آپی کی بات مان لو۔۔

اور ویسے بھی ضروری نہیں دنیا میں سب مل جائے جو حاصل ہے اُسّے لاحاصل نہیں کرو۔۔۔۔۔۔۔۔

حماد نے شاویز کو سمجھانا چاہا کیوں کے شاویز کا بڑھتا ہر ایک قدم اُس کے لیے مشکل کھڑی کر سکتا تھا۔۔۔۔۔

میں سب کچھ گوا کر صرف اسے حاصل کرونگا حماد یہ نام ، یہ شہرت ،  یہ پیسہ میرے لیے کبھی بھی ضروری نہیں تھا۔۔۔۔

شاویز نے حماد کی بات سنتے ہی طیش میں آکر سامنے پڑا کپ اُٹھا کر دیوار پر دے مرا۔۔۔۔۔۔۔

حماد تُم محبت کو سمجھ ہی نہیں سکتے۔محبت میں آگر انسان محبوب کے آگے بے بس ہو جاتا ہے تو اپنی محبت کے خاطر پوری دنیا سے لڑ بھی جاتا ہے اور پھر انسان کے لیے کُچھ بھی ضروری نہیں رہتا۔۔۔۔۔۔ ❤️

شاویز نے ٹیبل پر زور دار ہاتھ مارا اور جانے کے لیے اُٹھ کھڑا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز غصّہ نہیں کرو بیٹھو بیٹھ کر بات کرتے ھیں کوئی نہ کوئی حل نکل ہی آئے گا۔۔۔۔۔۔

ہاں بھیج دو انہیں۔۔۔۔۔   

حماد شاویز کو بیٹھنے كا اشارہ کرتے ہوئے آنے والے فون کی طرف متوجہ ہوا۔۔۔۔۔

یہ لو شاویز پانی پیو اور آپنے غصے کو کنٹرول کرو۔معاذ اپنی دوستوں کے ساتھ آرہا ہے۔۔۔۔۔۔

السلام وعلیکم بھائی! ارے واہ شاویز بھائی آپ بھی یہاں پر ہیں

ابھی حماد شاویز سے بات کر ہی رہا تھا کہ معاذ اور اُس کے دوست یعنی فریحہ اور نبیشا آگے۔۔۔۔۔۔

آؤ بیٹھے تم لوگ آج یہاں کیسے انا ہوا کوئی کام ہے کیا۔۔۔۔۔۔۔

حماد نے ایک نظر شاویز کو دیکھا جس کی آنکھیں غصّے سے لال ہو رہیں تھی۔اور پھر معاذ لوگوں کو بیٹھنے کا کہا۔۔۔۔۔

بھائی دراصل ہماری دوست ماہی جس سے آپ مِلے ہیں وہ تین دن سے لاپتہ ہےآپ یا "خان سر"ہماری مدد کر دیتے وہ یونیورسٹی سے غائب ہوئی ہے۔۔۔

فریحہ نے سیدھا مُدّے کی بات کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فریحہ کی بات سنتے ہی حماد نے شاویز کی طرف دیکھا جو خود بھی حماد کی جانب دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے ان کو بتادینا چاہیے یہ لوگ میری بات کو ضرور سمجھے گے لیکن اگر ایسا نہیں ہوا اور انہوں نے پولیس یہ پلواشہ کے گھر والوں کو بتا دیا تو۔۔۔۔۔

بھائی بتائے آپ ہماری مدد کرینگے۔۔۔۔۔؟

شاویز سر جھکائے گہری سوچوں میں گم تھا کہ اچانک معاذ کی آواز سن کر ہوش میں آیا۔۔۔۔۔۔۔

تم لوگوں کی ماہی اور میری جانم میرے پاس ہے اور بلکل محفوظ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے یہ کہہ  کر مانو سب کی سماعتوں پر بم پھاڑا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معاذ ، فریحہ اور نبيشا تینوں ہی شاویز کی بات پر منہ کھولےشاویز کو مشکوک نگاہوں سے دیکھنے لگے۔۔۔۔

جب کے حماد ساکت سہ شاویز کو گھور رہا تھا ۔پتا نہیں یہ بندہ انتی بڑی بات اتنے آرام سے کیسے که سکتا ہے۔

کیا ہو گیا تُم لوگ ایسے گھور کیوں رہے ہو ایسا بھی کیا کہہ دیا میں نے؟۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز سب کو گھورتا دیکھ سوال کیا۔۔۔۔۔۔۔۔

خان سر آپ ہم سے مذاق تو نہیں کر رہے؟۔

دیکھے یہ مذاق کا وقت نہیں ہے۔

فریحہ اور نبيشا دونوں نے ایک ایک کر کے اپنی بات کی جب کے معاذ یہ جانتا تھا کے شاویز کبھی اس قسم کے مذاق نہیں کرتا اس لیے وہ بات کو سنجیدگی سے سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاں ہاں  یہ مذاق ہی کر رہا ہے۔

میں مذاق نہیں کر رہا اور یہ بات تُم ان لوگوں سے زیادہ اچھے طریقے سے جانتے ہو۔۔۔۔۔۔۔

حماد نے بات کو سنبھالنا چاہا مگر۔شاویز نے حماد کو بیچ میں ہی ٹوک دیا۔۔۔۔۔۔

دیکھو تُم لوگ میری بات گھور سے سنو مُجھے اندازہ ہے کے شاید تُم لوگ میری بات پر يقین نہ کرو۔۔۔۔۔۔

لیکن اب مجھے تُم لوگوں کی ضرورت ہے۔

 تُم لوگ جِسے ماہی کے نام سے جانتے ہو دراصل وہ ماہی نہیں پلواشہ ہے۔اور وہ یہ بات خودبھی نہیں جانتی کیوں کہ  اُسّےمیموری لوس کرنے والی میڈیسن دی جا رہی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔

خان سر ہمیں آپ کی بات سمجھ نہیں آرہی آپ کلیئر بات کریں۔۔۔۔۔۔ماہی کہاں ہے؟

فریحہ نے استفسار کیا۔۔۔۔۔۔

ماہی میرے گھر پر ہے اور میں تُم لوگوں کو اس سے مِلوا دونگا مگر تُم لوگوں کو پہلے میری بات سمجھنی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں خان سر؟ ماہی جب مجہے یہ کہتی تو میں نے کبھی یقیں نہیں کیا کے آپ جیسے شخص اُس کا پیچھا کیوں کریں گے۔

فریحہ نے غصّے میں آکر شاویز کا گریبان پکڑتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔

فریحہ پیچھے ہٹو پہلے اُن کی پوری بات تو سُن لو۔۔۔۔۔۔

معاذ نے فریحہ کے ہاتھوں سے شاویز کا گریبان چھوڑواتے ہوئے کہا۔۔۔۔

اب کیا بچا ہے سنے کو جو تُم مجھے روک رہے ہو۔چلو نبيشا اب یہاں رُکنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

فریحہ نے معاذ کو غصّے سے دھّکا دیتے ہوئے ببیشا کو ساتھ چلنے کا کہا۔۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ ، نبيشا بس ایک بار شاویز کی بات سُن لو۔آگے جو تُم لوگوں کو ٹھیک لگے وہی کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ ، نبيشا جو آفس کا دروازہ عبور کرنے ہی والی تھی کہ حماد کی التجاء پر روکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دیکھو یہ ساری باتیں ایک تلخ ماضی سے جوڑی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 شاویز نے بات کی تمہید باندھی۔۔۔

         🔥×-------------------×-------------------×🔥

انکا بہت خیال رکھیں انکی حالت مزید خراب نہ ہو میں کُچھ دوائیں دے رہا ہوں یہ آپ نے نے ٹائم پر دینی ہیں۔ 

شائستہ بیگم کی طبیعت مزید بگڑتی ہی جا رہی تھی۔ماہی کا غم انہیں جینے نہیں دے رہا تھا۔بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے اب وہ بیڈ پر آچُکی تھیں۔

زمان صاحب نے ماہی کو تلاش کرنے کی ہر مُمکن کوشش کر لی تھی پر ماہی کا کُچھ پتا نہیں چل رہا تھا۔

صاحب بیگم صاحبہ کی طبیعت سنبھل ہی نہیں رہی ہےاگر ماہی بی بی کا کُچھ پتا نہ چلا تو آپ کیسے سنبھالے گے بیگم صاحبہ کو؟۔۔۔۔۔۔۔

صاحب ماہی بی بی کافی دونوں سے کسی خان سر کا بہت ذیادہ ذکر کر رہی تھی آپ کو اس بارےمیں سوچنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زمان صاحب جو ڈاکٹر کو باہر تک چھوڑ کے کمرے میں آئے تھے۔۔۔۔۔۔صغریٰ کی بات سُن کر اُسّے غصّے سے چپ رہنے کا کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پ--------------×💌

شاویز کے جاتے ہی عزوا اور ماہی لون کی طرف چل دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ سکون دیتی ہوائیں پرندوں کی چہچہاہٹ کی آوازیں آج تین دن بعد جب وہ بند کمرے سےباہر نکلی تو اُس نے کُھلی فضاء کو محسوس کیا ۔۔

ایک نظر لون پر ڈالی جو بےحد خوبصورت اور وصی تھا۔لون کے ارد گرد مہکتے حسین بےشمار پھول ہری بھری گانس جو پورے لون میں بچھی ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔🌱🌹🌺

لون کے بائے طرف کُچھ کرسیاں اور اُس کے تھوڑے فاصلے پر ایک جھولا جس چاروں طرف پھولوں کی بیل لگی ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔

ابھی ماہی نظارے دیکھنے میں مصروفِ ہی تھی کہ عزوا کی بات پر اُس کی جانب متوجہ ہوئی

ماہی کُچھ مشکلیں ہماری زندگی میں اِس لیے آتی ہیں۔تاکہ ہم سیدھے راستے پر آجائیں

عزوا نے ماہی کو چپ دیکھ کر خود ہی بات کا آغاز کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر ہم اُن مشکلوں کا ہمت سے سامنا کریں تو جو چیزیں مشکل لگ رہی ہوتی ہیں وہ آسان ہوجاتی ہیں۔۔۔۔۔۔

لیکن مُجھ سے صبر نہیں ہورا ہا ہے پتا نہیں ماما ، بابا کیسے ہونگے کتنے پریشان ہونگے۔۔

 تُم تو مجھے یہاں سے نکلوا سکتی ہو نہ میری مدد کرو پلیز۔

ماہی کو خان ولا سے نکلنے کا واحد یہی حل نظر آیا۔اسی لیے عزوا سے دوستی کی اور پھر مدد حاصل کرنا چاہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماہی مدد اللہ کرتا ہے انسان نہیں تُم اُس پاک ذات سے مدد مانگو اور ابھی تمہیں صبر کرنا جنتا مشکل لگ رہا ہے دیکھنا اُس کا اجر بھی اُتنا ہی خوبصورت ہوگا۔۔۔۔۔۔

إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ ٢:١٥٣

             ترجعہ:؛

                 "بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے"۔

                                     😇 بیشک!🤲

عزوا نے ماہی کو تسلی دی۔۔۔۔۔۔ماہی تو عزوا کی بات سُن کر کھو سی گئی تھی۔۔عزوا کے چہرے کا نور سکون جو ہر وقت عزوامیں نظر آتا تھا۔۔۔۔

چلو بھٔی چائے پی لو آجاؤ عزوl  پلوشہ 

وہ دونوں جو نرم گھاس پر چل رہی تھی زرنش کی آواز پر اُس کی طرف متوجہ ہوئی۔۔۔۔۔جو چائے ٹیبل پر رکھے ایان کے ساتھ بیٹھی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔

پلوشہ اب کیسی ہے طبیعت؟پاؤں کی چوٹ ٹھیک ہوئی۔۔۔۔۔۔زرنش نے چائے صَرف کرتے ماہی سے استفسار کیا۔۔۔۔۔

ماما نہیں پری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے پری رو بھی رہی تھی 

ماہی جواب دیتی کے اُس سے پہلے ہی ایان معصومیت سے بول پڑا۔۔۔۔۔ایان کی بات پر سب ہی ہنس پڑے۔۔۔۔۔۔۔۔

پھر زرنش ، عزوا باتوں میں مصروف ہوگئی اور ایان کھیلنے میں۔۔۔ماہی انہیں دیکھ کر سوچنے لگی کے یہ لوگ کتنے اچھے ہیں۔۔۔۔ لیکن مجھے یہاں سے باہر نکلنا ہے اور اُس خان کے بارے میں سب کو بتانا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پلواشہ میرے ماموں کی بیٹی ہے۔ اُس کے والدین کا نام ارمان اور رابعہ تھا۔جو اب اس دنیا سے رخصت ہو چُکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

اور جو اب اُس کے والدین بنے بیٹھے ہیں وہ میرے بڑے ماموں ہیں۔ 

آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ ہمیں کُچھ سمجھ نہیں آرہا۔۔۔۔۔۔

نبیشا نے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز آگر تمھیں ان لوگوں کو سمجھانا ہے تو ماضی کی ہر ایک بات بتاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔ 

حماد کے بولتے ہی شاویز نے ماضی کی باتوں کا آغاز کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دراصل ارمان ماموں کی دو بیٹیاں ہوئی تھی۔ماہی اور پلواشہ جسے تُم لوگ ماہی کہتے ہو وہ پلواشہ ہے اور جو ماہی تھی وہ اب اِس دُنیا میں نہیں ہے۔

اُسّے بلڈ کینسر تھا۔۔۔۔۔۔

 زمان ماموں کی کوئی اولاد نہیں تھی۔تو اُس وقت دو بچیوں کا گھر میں آنا سب کے لیے ہی خوشی کا باعث تھا۔۔۔۔۔۔ 

جب ڈاکٹر نے بتایا کے ماہی کو بلڈ کینسر ہے اور اُسّے ذیادہ کئیر کی ضرورت ہے تو ماہی کے ساتھ ساتھ پلواشہ کو سمنبھلانا رابیہ مامی کے لیے آسان نہیں تھا۔۔۔۔۔

اِس وجہ سے پلواشہ کو شائستہ مامی نے ذیادہ تر اپنے پاس رکھنا شروع کر دیا۔۔۔۔۔۔۔

اور دیکھتے ہی دیکھتے شائستہ مامی نے پلواشہ پر اپنا حق  جمعانےلگی۔۔۔۔۔۔۔۔

جب ماہی دو سال کی ہوئی تو اُس کی ڈیتھ ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور یہ دکھ رابعہ مامی برداشت نہیں کر پائی۔۔۔۔۔۔۔۔اور پلواشہ کے معاملے میں بہت حساس ہوگئی۔۔۔۔۔

پلواشہ کو کسی کو نہ دینا ہر وقت اپنے پاس رکھنا اُن کی عادت ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

سب ماہی کے  جانے کے بعد پلواشہ میں جینے لگے تھے۔۔۔اور ایک دن اچانک گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے سب ہی لوگ اُس آگ میں جھولس کر مر گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔

اگر سب لوگ مر گئے تھے۔تو آپ کیسے کہہ سکتے ہیں ماہی ہی پلواشہ ہے؟۔۔۔۔۔۔

معاذ نے شاویز کو بیچ میں روکتے ہوئے سوال کیا۔۔۔۔۔

مجھے تو لگتا ہے ہم یہاں پر اپنا ٹائم ویسٹ کر رھے ہیں۔ہمیں پولیس کے پاس چلنا چاہئے۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے ایک بار پھر سے تنقید کی۔۔۔۔۔

آج سے کُچھ مہینے پہلے میں نے پلواشہ کو اپنے آفس میں دیکھا تھا۔جب تُم سب کسی پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔تب میں نے ساری معلومات نکلوائی تھی تو مجھے پتہ چلا تھا کہ شائستہ مامی اور زمان ماموں زندہ ہیں۔

جب ہی مجھے پتہ چلا کہ پلواشہ جو میڈیسن ڈیلی بیسس پرلیتی ہے وہ میموری لوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔۔۔۔۔۔

شاویز نے فریحہ کی بات اگنور کرتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی۔۔۔۔۔۔۔

اور فریحہ ان سب باتوں کے میں اور حماد خود گوہ ہیں۔اور جو شاویز بھابھی کا پیچھا کرتا تھا وہ صرف اُن کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تھا۔۔۔۔۔۔۔

حسن جو تھوڑی دیر پہلے ہی آیا تھا۔شاویز کی بات ختم ہوتے ہی اُس کے ڈیفینس میں بولا۔۔۔۔۔۔

حسن کے منہ سے ماہی کو بھابھی سنتا دیکھ نبيشا کو تو یہ بندہ کِھسکاہوا ہی لگا۔۔۔۔۔۔۔

اور جب شاویز کو یہ پتا چلا کے پلواشہ کو کچھ بھی یاد نہیں تو وہ اسی وقت سمجھ گیا تھا کے کوئی نہ کوئی تو ایسی بات ہے جِس کی وجہ سے زمان انکل پلواشہ اور شائستہ آنٹی کو لے کر یہاں آگٔے اور پلواشہ کو ماہی کر دِیا۔۔۔۔یہ بات ابھی بھی کھٹکتی ہے

حماد نے  تحمل سے فریحہ کو سمجھنے کی کوشش کری۔۔۔۔۔۔۔

یہ رپورٹس ہیں انہیں دیکھ لو اور پھر بھی یقیں نہ آئے تو پھر ہماری اگلی ملاقات تھانے میں ہوگی۔۔۔۔۔۔

شاویز سپاٹ لہجے میں کہتے ہوے لمبے لمبے ڈاک بھرتا افیس سے نکلتا چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔

خان سر سچ کہہ رہے ہیں رپورٹس کے حساب سے ماہی کو اسی ٹیبلیٹ دی جا رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ جو اُسّے نقصان پہنچا سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

نبيشا رپورٹس دیکھ کر یہی اخذ کر پائی۔۔۔۔۔۔

نبيشا اب تمہارا ہوگیا ہو تو چلےہم۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے نبيشا سے رپورٹس لےکر حماد کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاں چلو چلتے ہیں تُم دونوں کو دیر ہو رہی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معاذ نے دروازے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔

تمہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے انہیں حسن چھوڑ آئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاں حماد میں چھوڑ آتا ہوں۔

ارے یار میں چھوڑ دیتا ہوں نہ۔۔۔۔۔۔۔

حماد اپنی بات پوری کرنے ہی والا تھا کہ بیچ میں حسن اور معاذ دونوں بول پڑے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمیں دیر ہو رہی ہے جس کو بھی چھوڑنا ہے جلدی چلے۔۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے گھڑی دیکھتے ہوئے بےصبری سے کہا۔۔۔۔۔۔

کیوں کے اُس نے گھر جا کر دانٹ بھی سنی تھی ۔۔۔۔

چلو چلو چلتے ہے موٹی۔۔۔۔۔۔۔

حماد نے مُجھے بولا ہے تو میں جاؤنگا۔۔۔۔۔۔۔

ارے تُم دونو لڑ کیوں رہے ہو ایسا کرو دونوں چلے جاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔معاذمیں شاویز کے پاس سے ہوتا ہوا اؤں گا مجھے دیر ہو جائے گی گھر میں بتا دینا۔۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ یہ سنتے ہی دروازے کی جانب بڑھی معاذ بھی اُس کے پیچھے چلتا چلا گیا۔۔۔۔۔۔

نبيشا تُم فریحہ کو سمجھانے کی کوشش کرو کیوں کے شاویز اور پلواشہ کو تمہاری ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

نبيشا جو دروازے تک پہنچی تھی کہ حماد کی آواز پر روکی اور حماد کی بات سننے لگی۔۔۔۔۔۔۔۔

سنے! آپ کا موبائل ۔۔۔۔۔

حسن نے نبيشا کو اپنی نظروں کے حصار میں لیتے ہوئے چہرے پر مسکراہٹ سجائےصوفے پر پڑا موبائل اُٹھا کر نبيشا کی طرف بڑھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی بھائی میں اپنی طرف سے پوری کوشش کرونگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹھینکس حسن بھائی 

نبيشا نے حماد کو جواب دے کر حسن کے ہاتھ سے موبائل لیتے ہوئے اُس کا شُکریہ ادا کیا اور دروازہ عبور کرتی باہر کی طرف چل دی۔۔۔۔۔۔  

بھائی سنتے ہی حسن کی مسکراہٹ پل بھر میں غائب ہو گئی۔۔۔۔

اور ساتھ ہی حماد کو اپنے اوپر ہنستا دیکھ تن فن کرتا آفس سے نکلتا چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔

سب کے جاتے ہی حماد بھی اپنا کام ختم کرنے میں مصروف ہو گیا۔۔

کیوں کے اسے شاویز کی طرف بھی جانا تھا۔۔۔۔۔۔ 

وہ جانتا تھا کہ شاویز جتنا بھی اپنے آپ کو مضبوط ظاہر کر لےمگر اندر سے تکلیف میں ہوگا۔۔۔۔۔۔

         💥×-------------------×---------------------×💥

ویسے موٹی کبھی تو اپنے غصّے کو کنٹرول کر لیا کرو۔۔پہلےتو بہت "خان سر ، خان سر "کر رہی تھی اور آج سیدھا اُن کا گریبان پکڑ لیا۔۔۔

معاذ نے فریحہ کو خاموش دیکھ کر شوخیاں انداز میں کہا۔۔۔۔۔۔۔۔

اتنا ٹائم کیوں لگ گیا کہاں رہ گئے تھے تُم دونوں۔۔۔۔۔؟

فریحہ نے معاذ کی بات کو سرے سے اگنور کرتے ہوۓ نبيشا اور حسن کو آتا دیکھ کر غصّے سے استفسار کیا۔۔۔۔۔۔۔

اب تُم اُن دونوں پر اپنا غصّہ اتارنے لگی۔تمہیں دیر ہو رہی ہے نہ تو ہمیں اب چلنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔

ہاں ہاں ہمیں چلنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔

معاذ کی بات پر نبيشا نے حامی بھری اور کار میں بیٹھ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن کے گاڑی میں بیٹھتے ہی معاذ نے گاڑی اسٹارٹ کی اور روانہ ھو گئے۔

کیا کہتی ہو گرلز آئس کریم کّھا تے ہوئے چلیں؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 گاڑی میں خاموشی چھائی ہوئی تھی جو معاذ کو چوبھ رہی تھی۔۔اِس لیے معاذ بول پڑا۔۔۔۔۔۔۔۔

یار بہت لیٹ ہو گیا ہے کسی اور دن کھاںٔنگے ابھی تُم بس گھر ڈراپ کر دو۔۔۔۔۔۔۔

نبيشا نے پریشان کن لہجے میں کہا۔۔۔۔۔۔

ابے یار کیا ہے کیوں بار بار شیشے کو اپنی طرف کر رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن جو کے شیشے کے ذیعے نبيشا کو دیکھنے میں مگن تھا معاذ کی بات پر چوکا۔۔۔۔۔۔۔۔

ارے۔۔۔۔۔۔وہ۔۔۔۔۔۔۔۔میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں تُم نے یہ صحیح سے سیٹ نہیں کیا ہوا۔اسی لیئے میں ٹھیک کر رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے گھبراتے ہوۓ معاذ کو جواب دیا۔

         ❤ "یہ عشق نہیں آساں اتنا سمجھ لی جئے

                 آگ کا دریا ہے اور تیر کے جانا ہے"❤

گاڑی میں چلا رہا ہوں یہ تُم؟......... 

معاذ نے ہونٹوں میں مسکراہٹ دبئے حسن سے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے چپ رہنے میں بہتری سمجھی ۔۔اور معاذ سب کو گھر ڈراپ کرتا ہوا اپنے گھر چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔

         💢×------------------×---------------------×💢

اسلام علیکم آپی !

 شاویز کو بولا دیں مجھے ملنا ہے

وعلیکم السلام آؤ بیٹھوحماد۔شاویز تو ابھی آیا ہی نہیں مجھے لگا وہ تمہارے ساتھ ہو گا۔۔۔۔

 شاویز یہی بول کر گیا تھا تمہاری طرف جہ رہا ہے

زرنش جو لاؤنچ میں بیٹھی شاویز کا اِنتظار کر رہی تھی۔حماد کی بات پر چوکتے ہوئے بولی۔۔۔۔۔۔

جی وہ آیا تھا مگر جلدی چلا گیا تھا۔۔۔۔۔۔

حماد نے اطمینان خیز لہجے میں کہا۔۔۔۔۔۔۔۔

تُم بیٹھو میں شاویز کو فون کر کے آتی ہوں۔۔۔۔۔

زرنش نے صوفے سے  اٹھتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں نے اُسّے کال کی تھی مگر اُس نے ریسیو نہیں کی 

اچھا! ہو سکتا ہے کوئی کام ہو اِس لیے لیٹ ہو گیا۔تُم روکو چائے پی کر جانا میں آتی ہوں۔۔۔۔۔۔

زرنش کر چلی گئ۔۔۔۔۔۔۔۔

ایان سنبھل کر گِر جاؤ گے۔۔۔۔۔۔ایان سونے چلو بہت کھیل لیا۔۔۔۔۔۔۔

نہیں مجھے نہیں سونا مجہے ابھی اور کھیلنا ہے۔۔۔۔۔۔۔

حماد لاؤنچ میں بیٹھا چائے پی رہا تھا کے اچانک عزوا پر نظر پڑی جو ایان کے پیچھے دوڑ رہی تھی۔۔۔۔

اور ایان سیدھا حماد کے پاس آ کر بیٹھ گیا عزوا نے جیسے ہی حماد کو اپنی طرف تکتے دیکھاتو اُس کے قدم وہی رُک گۓ۔۔۔۔۔۔۔

اسلام وعلیکم حماد بھائی!

وعلیکم السلام۔۔۔۔

عزوا نے آگے بڑھ کر سلام کیا اور حماد نے فوراً ہی اُس کا جواب دیا۔۔۔۔۔۔

حماد ماموں آپ میرے ساتھ کھیلنے؟

 بڈی تو اب میرے ساتھ کھیلتے ہی نہیں ہیں۔ مجھے نیند نہیں آرہی اور آنی مجہے سونے کا کہہ رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔

ایان نے معصومیت سے منہ لٹکاتے ہوئے کہا

ایان میری جان ہم صبح کھینلے گے پری کے ساتھ ابھی سو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔

عزوا کی بات سنتے ہی ایان خوشی سے اپنے کمرے کی طرف دوڑہ چلا گیا۔۔۔۔۔ 

عزوا بات سنو میں شاویز کو دیکھنے جا رہا ہوں ۔ زرنش آپی کو بتا دینا اور اگر شاویز گھر آجائے تو مجھے اطلاع کر دینا۔۔۔۔۔۔۔۔

عزوا نے حماد کی بات پر اثبات میں سر ہلایا۔۔۔۔۔

حماد عزوا کو یہ کہتے ہی اُٹھ کر چلا گیا۔۔۔۔۔۔

          🔥×-----------------×------------------×🔥 

شاویز نہ جانے کتنی دیر سڑکوں پر گاڑی دوڑاتا رہا۔فریحہ کو وہ کہہ تو آیا تھا۔۔۔۔۔

مگر پلواشہ سے دور ہونے کا خوف اُس کے ذہن پر طاری ہوا رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔

پلواشہ کی بد گمانی اُسے تکلیف پہنچا رہی تھی۔

ہر سو اندھیرا چھایا ہوا تھا۔ہوائے تیز چل رہی تھیں۔لہروں کی آوازیں گونج رہی تھیں۔۔۔۔۔۔۔

چاند اور تارے آسمان پر جگمگا رہے تھے۔۔

شاویز ساحل پر بیٹھے مایوسی سے چاند کو تکتے ہوئے سگریٹ سولگھ رہا تھا۔۔۔۔

ایک ایک کر کے نہ جانے کتنی سگریٹیں پھوک چکا تھا ۔ 

   "وہ مایوسی کے لمحوں میں زرا بھی حوصلا دیتا

    تو ہم کاغذ کی کشتی پر  ساحل میں  اُتر  جاتے "

شاویز اپنی ہی سوچوں میں گم تھا کہ موبائل کی ٹون پے ہوش کی دُنیا میں واپس آیا۔

شاویز سکون کی تلاش میں تھا۔کسی سے رابطہ نہیں کرنا چاہتا تھا۔

موبائل آف کرنے کی غرض سے  اُٹھیا تو ٹائم پر نظر ڈالی جو کے کافی زیادہ ہو چکا تھا۔ اس لیے گھر کی اُور چل دیا۔۔۔۔۔

                     🔥"روز اک شام گزر جاتی ہے 

                  تیری یادوں کو گلے لگاۓ ساحل پر"۔🔥

صرف چاند کی روشنی چاروں طرف پھیلی ہوئی تھی۔۔ ہر طرف سنّاٹا تھا۔

 ہلکی پھلکی ہوائیں بھی چل رہی تھیں 

 آسمان پر چمکتے ستارے بادلوں کے سائے میں کبھی روپوش ہوتے تو کبھی ظاہر ہوتے

 آدھی رات ہو رہی تھی معاً اِس وحشت ناک ماحول میں ایک نفوس جاگ رہا تھا وہ وجود سہم سہم کر قدم آگے بڑھا رہا تھا

اور ساتھ ہی نگاہوں سے ارد گرد نظر رکھے ہوئے تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج کُچھ بھی کر کے اُسّے اس قید سے آزاد ہونا تھا

اب وہ بغیر آواز کئے سیڑیاں پار کر گئی تھی۔۔۔۔۔۔

وہ جیسے جیسے قدم آگے بڑھا رہی تھی پکڑے جانے کا خوف بڑھتا جا رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔

ابھی کچھ ہی آگے بڑھی تھی کہ اُس کی نظر سامنے رکھے ریسیور پر پڑی۔۔۔۔۔۔۔

ریسیور کو دیکھتے ہی ریسیور کی جانب گامزن ہوئی۔۔۔۔۔۔

بروقت اُسے کسی کے قدموں کی آہٹ محسوس ہوئی۔آہٹ سنتے ہی ریسیورکے برابر میں رکھے صوفے کے پیچھے چُھپ گئی۔تاکہ مقابل آنے والا شخص اُسے نہ دیکھ سکے۔۔

ماہی بہت ڈری ہوئی تھی خوف سےکبھی ناخون کو دانتوں میں دباتی تو کبھی ماتھے پر آیا پسینہ خشک کرتی ۔۔۔۔۔۔۔۔

اور ساتھ ساتھ سوچ رہی تھی کےاتنی رات کو باہر سے کون آسکتا ہے۔۔

لاؤنچ میں کم روشنی ہونے کی وجہ سے مقابل شخص کو دیکھ نہ سکی۔۔۔۔

جیسےہی ماہی نے صوفے سے ہلکا سا اونچا ہو کر دیکھا تو مقابل شخص جا چُکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھٹ سے اُٹھ کھڑی ہوئی اور فون کرنے کا ارادہ ترک کر کے دروازے کی طرف بھاگی۔۔۔۔۔

دروازے تک پہنچی تھی کہ پیچھے سے آنے والی آواز پر ساکت رہ گئی۔

         💥×---------------×----------------×💥

فریحہ بیڈ پر لیٹی سونے کی کوشش کر رہی تھی پر آج تو نیند فریحہ کی آنکھوں سے کوسوں دور تھی ۔۔۔۔۔۔۔

آج کی شاویز سے ہونے والی ملاقات اُس کے دماغ میں فلم کی طرح چل رہی تھی۔۔۔۔۔۔

يا اللّٰہ میں کیا کرو کُچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کیا خان سر کی بات پر یقین کر لو نہیں نہیں ایسے کیسے ۔۔۔۔۔

سوچتے سوچتے کرواٹےبدل رہی تھی فریحہ فیصلہ نہیں کر پا رہی تھی ۔۔۔۔۔۔

خان سر تو اچھے انسان ہیں اُنہیں پوری دنیا جانتی ہے وہ ٹھیک ہی کہے رہے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔

فریحہ خود سے مخاطب ہوتے کمرے میں چکر لگانے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔

سوجاتی ہوں کل خان سر سے ملو گی۔۔۔۔

فریحہ نے بیڈ پر لیٹ کر سونے کی ایک اور کوشش کی۔۔۔۔۔۔

اورکُچھ ہی لمحوں میں نیند اُس پر مہربان ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

           ✨×-----------------×-----------------×✨

شاویز جب گھر پہنچا تو آدھی رات ہو گئی تھی۔ گھر میں سب سو چُکے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سیدھا اپنے کمرے میں جانے کے ارادے سے لاؤنچ میں قدم رکھا شاویز کو کُچھ غیر معمولی پن کا احساس ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پر وہ اپنی سوچ کو جھٹک کر سیڑیان چڑ ہی رہا تھا کہ اُس کی نظر صوفے کے پیچھے چُھپی ماہی پر پڑی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 وہ ماہی کو دیکھنے کے باوجود بھی سیڑیان چڑ نے لگا اور اوپر پہنچتے ہی چُھپ کر ماہی پر نظر رکھنے لگا۔جیسے ہی ماہی کو لاؤنچ کے دروازے کی جانب بھاگتا دیکھا جلد اُس کے پیچھے آیا۔۔۔۔۔۔۔۔

پلواشہ کہاں جا رہی ہو؟مجھے بتا دیتیں میں چھوڑ آتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے اطمینان کن لہجے میں ماہی سے استفسار کیا۔۔۔۔۔۔۔

ماہی جو دروازہ عبور کرنے ہی لگی تھی شاویز کی آواز پر گھبرا گئی۔۔۔۔۔

کہاں کھو گئی ہو پلواشہ ؟بتاؤ کہا جانا ہے۔۔۔

شاویز نے ماہی کو ایک دم چُپ دیکھ کر اُس کے قریب آتے ہوۓ کہا۔۔۔۔۔۔

میں۔۔۔۔۔۔وہ تازہ ہوا لینے جا رہی تھی لاؤنچ میں۔کمرے میں بہت گُھوٹن ہو رہی تھی۔۔۔۔

پلواشہ کے دماغ میں جو آیا بچنے کے لئے شاویز سے کہہ ڈالا۔۔۔۔۔

وہ تو اندازہ ہو گیا ہے دیکھو کتنے پسینے آرہے ہیں تمہیں چلو آؤ ساتھ میں تازہ ہوا لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔

شاویز کو ماہی کے بہانے پے ہنسی آئی تھی جو کے اُس نے جھٹ سے چُھپا لی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ویسے یہ لڑکی کتنا پٹر پٹر بولتی ہے ۔۔۔۔۔۔

لیکن آج ماہی کو ایسے گھبراتا دیکھ شاویز کو بہت مزا آیا تھا۔۔۔۔۔

نہیں مجھے نہیں لینی ہوا میں جا رہی ہوں۔۔۔۔

ماہی اب شاویز سے پیچھا چھڑانے کے لئے بولتے ہی ساتھ آگے بڑھی ۔۔۔۔۔۔

ایک تو ویسے ہی اُس کا پلان خراب ہو گیا تھا اوپر سے شاویز کے ساتھ تو وہ ہرگز وقت نہ گزارتی۔۔۔

وہ تو شکر ہے اِس پاگل کو مجھ پر شک نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہی سب سوچتے ہوۓ ماہی آگے بڑھ رہی تھی کہ شاویز کی آواز پر روکی۔۔۔۔۔۔

اگر تمہیں لگتا ہے کے تم یہاں سے آسانی سے نکل سکتی ھو تو یہ تمہاری بہت بڑی غلط فہمی ہے اگر میں نہیں آتا تب بھی تُم یہاں سے بھاگ نہیں سکتی تھں جانم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے کوشش اچھی کی تھی تُم نے نیکسٹ ٹائم اور اچھے سے پریکٹس کرنا۔۔۔۔۔۔

شاویز نے دونوں ہاتھوں کو باندھتے ھوئے ایک دم سپاٹ لہجے میں کہا۔۔۔۔

ماہی شاویز کی بات سن کر حیران ہو گئی اُسے تو لگ رہا تھا شاویز کو اندازہ نہیں ہوا ھو گا۔مگر اب اُسے اپنی کم عقلی پر رونا آرہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

بہت سکون ملتا ہے تمھیں دوسروں کا سکون برباد کر کے تُم ھو گے پوری دنیا کے لیے فرشتہ صفت انسان پر میرے لیئے صرف تکلیف کا باعث ھو۔۔۔۔

ماہی نے ہچکیاں لیتے ہوئے کہا۔اور بھاگتےہوئے اپنے کمرے کی جانب چلی گئی۔۔۔

شاویز ماہی کو جاتا دیکھ اپنے کمرے میں چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ جانتا تھا کہ اُس نے ماہی کو تکلیف پہنچاںیٔ ہے لیکن اُس کے پاس اور کوئی حل بھی نہیں تھا۔۔۔

پر اُسے نے دِل میں ہی ایک فیصلہ کر لیا تھا۔۔۔جس پر بس عمل کرنا تھا۔۔۔۔۔۔

        💌×----------------×------------------×💌

ماہی کی جب آنکھ کھلی تو فجر کا وقت ھو رہا تھا پوری رات رونے کی وجہ سے سر میں ٹیسیں اُٹھ رہی تھی۔گزری رات کا سوچتے ہی اُسے ایک بار پھر اپنی بے بسی  پر رونا آنے لگا۔۔۔۔۔

فریش ھونے کے لئے اُٹھی اور پھر وضو کر کے جاۓ نماز بچھائی اور چہرے کے ارد گرد نماز کی چادر لپیٹ کر نماز کے لیے کھڑی ہو گئی

نماز ختم ہوتے ہی دعا کے لیے ہاتھ اٹھے۔۔۔۔۔۔

اے میرے رب میرے ساتھ رحم و کرم کا معاملا فرما اور مجھے آزمائش میں مت ڈال میں بہت کمزور ہوں یا اللّٰہ میں تو کبھی اتنی بے بس نہیں ہوں میری مشکلوں کو آسان کر یا اللہ مجھے صبر دےاور میرے گناہوں کو معاف فرما۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین!

اللہ کے سامنے رو کر ماہی کو سکون محسوس ہوا۔۔۔

بے شک اللّٰہ ہی مشکل میں ڈالتا ہے اور وہ ہی مشکل سے نکالتا ہے۔۔۔

          " اللہ کی دی ہوئی آزمائش پر صبر کرنا

           ہی اللّٰہ سے سچی محبت کی دلیل ہے"💯

نماز پڑھ کر ماہی کمرے میں موجود بالکونی کی جانب چل دی۔۔۔۔۔

بالکونی میں کھڑے ماہی کو پانچ منٹ ہی گزرے تھے کہ اچانک اُس کی نظر شاویز پر پڑی جو کےکالے رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس آنکھوں میں درد لیئے گھر میں داخل ہو رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔

ماہی شاویز کے حلیے سے یہی اخذ کر پائی کے وہ نماز پڑھ کر آرہا ہے کیوں کے ماہی نے اُسّے پہلی بار شلوار قمیض میں دیکھا تھا۔

ماہی تمہیں یہ کیا ہورہاہے کیوں اُسے دیکھے جا رہی ہو۔۔۔۔۔۔

ماہی جو شاویز کو یک ٹک لون میں ٹہل لگاتے دیکھ رہی تھی خود ہی سے مخاطب ھوئی۔۔۔۔

یہ لڑکی بھی نہ جب میں سامنے ہوں تو ٹھیک سے بات نہیں کرتی اور اب دیکھو کیسے گھور رہی ہے۔۔۔۔۔

شاویز جو اپنی دُھن میں چل رہا تھا۔کہ یک دم بالکونی میں کھڑی ماہی کواپنی طرف گھورتا دیکھ کر سوچنے لگا۔۔۔۔۔۔

کتنی تکلیف دی ہے میں نے تمہیں پر اب اور نہیں۔۔۔۔ کاش تُم بھی میرے لیئے وہ احساس رکھتی جو میں تمہارے لیۓ ہیں۔۔۔۔۔۔❤️

شاویز جو اپنی دھن میں چل رہا تھا۔کہ یک دم بالکونی میں کھڑی ماہی کواپنی طرف گھورتا دیکھ کر سوچنے لگا۔۔۔۔۔۔اور ساتھ ہی سگریٹ جلائی۔۔۔۔۔۔

اُف یہ کتنی سگریٹ پیتا ہے اِس کی ساری عادتیں تو ہیرو والی ہیں مگر حرکتیں ساری ویلن والی۔۔۔

ماہی ماہی مت دیکھو اُسّےمت دیکھو اُس پر سے نظریں ہٹا لو۔۔

ماہی  مسلسل اپنی نظروں کا زاویہ بدلنے کی کوشش کر رہی تھی اور منہ ہی منہ میں بڑبڑاتے ہوئے کمرے میں چلتی چلی گئی۔۔۔۔۔۔۔

کیا ہو گیا ہے اِس لڑکی کو ہواؤں سے باتیں کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے ماہی کو بڑبڑاتا دیکھ کر استفسار کیا۔۔۔۔۔اورلاؤنچ کی جانب چلا گیا۔

شاویز جب ڈیںٔنگ ٹیبل پر پہنچا تو وہاں عزوا ، زرنش اور ایان پہلے ہی موجود تھے۔۔۔۔۔

شاویز بھی سربراہی کُرسی پر بیٹھ کر ناشتہ کرنے لگا۔۔۔۔۔۔۔

آپی کبیر بھائی کب آرہے ہیں۔۔۔۔۔۔

شاویز نے زرنش سے کہا جو کے ایان کے ساتھ مصروف تھی۔۔۔۔۔۔

بات ہوئی تھی کہہ رہے تھے اِس بار عید پر بھی انا مشکل ہے۔۔۔۔۔۔

ہاں بولو حماد! چلو ٹھیک ہے تُم سب یہی آجاؤ۔۔۔۔

شاویز نے ذرنش کی بات سن کر اثبات میں سر ہلایا اور آنے والی کال اٹینڈ کی۔۔۔۔۔۔

آپی حماد اور اُس کے کُچھ دوست آرہے ہیں مجھے آپ سب سے ضروری بات کرنی ہے۔۔۔۔۔۔میں فریش ہو کر آتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز زرنش کو اطلاع کرتے ہی تیار ہونے کے لیے چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔

عزوا پلواشہ کے لئے ناشتہ لے جاؤ جب تک میں ایان کواسکول کے لیے ریڈی کرتی ھوں۔۔۔۔۔

چلو ایان جلدی سے چلو۔۔۔۔۔

زر نش یہ کہہ کر ایان کے ساتھ کمرے میں چلی گئ اور عزوا بھی ملازمہ کو سب سمیٹنے کا کہہ کر ماہی کی طرف چل دی۔۔۔۔۔۔۔۔

      🔥×-------------------×---------------------×🔥

یہ کیا روز روز کے تُم نے ڈرامے لگائے ہوئے ہیں۔پورے پورے دن گھر سے غائب رہتی ہو۔۔۔۔

۔نبيشا جو فریحہ کی کال پر شاویز کے گھر جانے کی اجازت لینے اپنی سوتیلی ماں فائقہ بیگم کے پاس آئی تھی اب لاؤنچ میں کھڑی فائقہ بیگم کے طعنے سُن رہی تھی۔۔۔

کیوں کہ نبیشا کی سگی ماں اُس کی پیدائش پر ہی انتقال کر گئی تھی۔۔۔

نبیشا کےبابا یعنی فراز صاحب نے کُچھ مہینے بعد ہی دوسری شادی کر لی تھی۔۔

فائقہ بیگم نے کبھی بھی نبيشا کو سگی ماں کا پیار نہ دیا شروع شروع میں تو وہ فراز صاحب کی محبت حاصل کرنے کے لیئے نبیشا کا خیال رکھتی تھی مگر احد کے پیدا ہوتے ہی نبيشا سے ساخت روئیہ اختیار کر لیا۔۔۔۔

بس آج جانےدے میں شام سے پہلے لوٹ اونگی اور میں نے سارے کام کر دیئے ہیں۔۔۔۔۔

نبيشا نے فائقہ بیگم سے التجاء کی۔۔۔۔۔۔

ہاں تو تُم نے کوئی احسان کیا ہے ہم پر کام کر کے برتن پڑے ہیں دھو کر جانا۔۔۔۔۔

فائقہ بیگم غصے سے کہتی ہوئی چلی گئی۔۔۔۔۔۔۔

میں اندر آسکتا هوں۔۔۔؟

نبيشا کچن کی طرف بڑھ ہی رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی آواز پر موڑی۔۔۔ 

۔لیکن حسن کو دیکھ کر آنکھوں میں آئے آنسوں پونچھ کر اندر آنے کی اجازت دی۔۔۔۔

۔

آپ یہاں کیسے ؟وہ میرا مطلب مجھے لینے تو معاذ آنے والا تھا۔۔۔۔۔۔۔

ہاں وہ آپ کا گھر میرے راستے میں پڑتا ہے اِس لئے معاذ نے مجھے بھیج دیا

اچھا آپ بیٹھے میں آپ کے لیۓ کُچھ ٹھنڈا لے کر آتی ہوں😇🙂

نہیں نہیں ایسا کریں چائے لے آئے۔۔۔۔۔۔۔

نبیشا کو حسن کی بات پر حیرت ہوئی کیوں کے وہ اتنی گرمی میں بھی چائے مانگ رہا تھا۔۔۔۔۔۔

نبیشا اثبات میں سر ہلاتی کچن کی جانب چلتی چلی گئ۔۔۔۔۔۔۔

نبيشا کے جاتے ہی حسن نے ایک نظر گھر پے ڈالی۔جو کے بہت چھوٹے طرز پر تعمیر تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔

گھر میں داخل ہوتے ہی لاؤنج اور لاؤنج کے دئیے طرف دو چھوٹے کمرے اور بائی طرف ایک بڑا کمرا اور اُس کے برابر میں کچن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کچھ ہی دیر میں نبيشا چائے لے کر آگئی۔ چائے پیتے ہی نبيشا اور حسن گھر سے نکل کر شاویز کے گھر کے لیے روانہ ہو گئے۔۔۔۔✨✨✨

          💥×----------------×----------------×💥

کیا مصیبت ہے بھئی جو صبح صبح تُم یہاں آگے ۔۔۔۔۔

فریحہ جو شاویز کے گھر جانے کے لیئے نکل رہی تھی معاذ کو دیکھ کر چڑ کے بولی۔۔۔۔۔

چلو دیر ہو رہی میں لینے آیا ہوں تمھیں۔۔۔۔۔

فریحہ کو اُس کی کار کی طرف جاتا دیکھا تو معاذ نے کار ریورس کی۔۔۔۔۔۔۔

یہ دیکھلو میری آنکھیں بھی ہیں ہاتھ بھی ہیں اور پاؤں بھی اور میری کار بھی وہاں کھڑی ہے میں خود جا سکتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے کار کی ونڈو سے جنکتے ہوئے معاذ کا مزاج اڑانے والے انداز میں کہا۔۔۔۔۔۔۔

وہ کیا ہے نہ موٹی سب سے اہم چیز ہی نہیں ہے تمہاری پاس اور وہ چیز ہے دماغ اور دو آنکھیں ھونے کے باوجود تمھیں دکھتا نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

معاذ کار سے اُترکر فریحہ کے قریب آیافریحہ کے ماتھے پر اُنگلی سے زور دیتے اور ساتھ ہی کار کے پنچر ٹائر کی طرف اِشارہ کیا ۔۔۔۔۔

اُف! یہ کیسے ہوا۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے حیرت سے کہا اور معاذ کو اگنور کرتے معاذ کی کار میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گئی۔ معاذ نے بھی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی۔۔۔۔

معاذ اِس طرف کیوں جا رہے ہو نبيشا کو تو پک کر لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سویٹ ہارٹ وہ تو حسن کے ساتھ چلی گئی۔۔۔۔۔۔

کیا۔۔۔۔۔؟کیا کہا تُم نے۔۔۔۔۔۔

میں نے نہیں میں تو کُچھ نہیں بولا۔۔۔۔۔۔۔۔

تُم نے نہیں بولا تو کیا تمہارے بھوت نے بولا۔۔۔۔۔۔۔۔

اور یہ مجھے گھورنا بند کرو آگےدیکھ کر گاڑی چلاو مجھے ہسپتال نہیں كسی کے گھر جانا ہے۔۔۔۔۔۔

یہ نبيشا کو تو میں بتاتی ہوں حسن اور اُس کا کیا کنیکشن ہے۔۔۔۔۔

خود کوئی کنیکشن بناتی نہیں اگر کسی کا بن رہا ہے تو اُس کے بیچ میں تو نہ کودو۔۔۔۔۔

اچھا یار تُم کیوں بُرا منا رہی ہو آگر تُم چاہو تو ہم بھی کنیکشن بنا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

معاذ نے شوخیاں انداز میں آنکھ مارتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔

اگر تُم نے ایک اور لفظ منہ سے نکالاتو میں گاڑی سے اتر جاؤںگی۔۔۔۔۔۔

                ❤️" تُم ناراض ناراض سے لگتے

                     کوئی ترکیب بتاؤ منانے کی

                     ہم زندگی امانت رکھ دینگے

                     تم کیمت بتاؤ مسکرانے کی"❤️

معاذ نے فریحہ کا موڈ آف ہوتے دیکھ چُپ ہونے میں بہتری سمجھی۔۔۔۔۔۔۔۔

اور تھوڑی ہی دیر میں وہ سب خان ولا پہنچ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ارے حسن بھائی یہ کیا؟ آپ نے ہماری بھابھی ڈھونڈھ لی اور بتایا بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

عزوا نے حسن اور نبيشا کو ساتھ آتا دیکھ کر مزاحیہ انداز میں کہا۔۔۔۔۔۔۔

عزوا کی بات پر لاؤنج میں بیٹھے سبھی لوگ حیران ہو گئے۔۔۔۔۔

جب کہ حسن کے دِل میں تو لڈّو پھوٹ گئے۔۔۔۔۔۔

ارے نہیں! یہ نبيشاہے معاذکی دوست۔۔۔۔۔۔اور بہت جلد تمھیں تمہاری بھابھی سے بھی ملوا دونگا۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے عزواکو جواب دیا اور ساتھ ہی نبيشا ، حسن سب کو سلام کر کے صوفے پر برجمان ہوگئے۔۔۔۔۔۔

حسن آنے میں اتنی دیر کیوں ہو گئی؟۔۔۔۔۔

شاویز نے حسن سے یہ سوال اس لیے کیا کیوں کے سب لوگوں کو آئے دیر ہو چکی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔

بس وہ ٹریفک جام تھا۔۔۔۔

حسن نے نبيشا کی جھوکی ہوئی نظروں کو دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔

نبيشا جو پانی پی رہی تھی حسن کی بات سنتے ہی اُسے ٹھسکا لگا۔۔۔

کیوں کے نبيشا حسن کو دیر فائقہ بیگم کے برتن دھونے کے حکم کی وجہ سے ہوئی تھی۔حسن نے یہ بات با خوبی چھوپالی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

نبيشا یہ بھی جانتی تھی کہ حسن نے فائقہ بیگم کی ساری باتیں سن لی تھی جس کی وجہ سے وہ شرمندہ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔

نبيشا تُم ٹھیک تو ہو۔؟

ہاں میں ٹھیک ہوں۔۔۔۔۔

نبيشاکو کھانستا دیکھ کر فریحہ بولی۔۔۔۔۔۔

خان سر آپ نے کہا تھا اگر ہم آپ کی بات پر یقین کرینگے تو آپ ہمیں ماہی سے ملوانگے۔۔۔۔۔۔۔✨

میں آپ کی بات ماننے کے لئے تیار ہو آپ ماہی کو بولا لیں۔۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ تجسّوس بھرے لہجے میں شاویز سے گویا ہوئی۔۔۔۔۔۔۔

تُم پلواشہ سے ملتی رہنا لیکن پہلے میری بات سن لو۔۔۔۔۔اور آپ سب بھی میری بات پر توجہ دیں۔۔۔۔۔۔

شاویز فریحہ کو جواب دیا اور معاذ،حسن کو گھوری سے نوازتے ہوۓ کہا کیوں کے وہ دونوں خوش گپیوں میں مصروف تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز کی بات سُن کر سب اُس کی طرف متوجہ ہوئے۔۔۔۔

میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں پلواشہ کو واپس چھوڑ آؤ گا۔اُس کے اپنے گھر جہاں وہ خوش تھی۔

میں نے بہت تکلیف دی ہے اُسّے پر اب میں اُسے اور تکلیف نہیں دینا چاہتا۔۔۔۔۔

شاویز نے سر جھکائے بنہ کسی کو دیکھیے اپنا فیصلہ سنا دیا۔۔۔۔۔۔۔

شاویز تُم ہوش میں تو ہو؟۔پلواشہ کو واپس چھوڑ آنا یعنی ایک اور مصیبت سر پر لینا۔۔۔۔۔۔

اور تُم تو اپنا فیصلہ کبھی بلدتے ہی نہیں ہو ۔۔۔

حماد نے شاویز کے فیصلے پر حیران ہو کر استفسار کیا۔۔۔۔۔

اور خان سر آپ نے ہی تو کہا تھا۔اگر جو میڈیسن ماہی کو دی جا رہی ہیں وہ بند نہ کی تو اُسے نقصان ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔

نبيشا بھی شاویز سے گویا ہوئی۔۔۔۔۔۔۔

میں نے بچپن میں اُس کی آنکھوں میں ایک آنسوں بھی آنے نہیں دیا اور آج وہ میری وجہ سے روتی ہے۔

میں صرف اُس کو یہاں پر اِس لیے لایا تھا تاکہ اُس کو بچپن کی ساری باتیں ياد آجائے میرا اُس پر حق جمعنا ، اُس کی جوڑواں بہن ماہی ، اُس کے اصل ماں باپ رابعہ مامی اور ارمان ماموں ، میرا اُس سے خان بولوانا ، اُس کا میرے لیئے چُھپ کر کھانا لانا ، بچپن میں میری کی ہوئی غلطی کو اپنے سر لینا ہر بات میں اُسے یاد دلانا چاہتا تھا۔

لیکن اُسے تکلیف پہنچانا میرا مقصد نہیں تھا۔۔۔میں درد سہ لونگا مگر پلواشہ کو واپس چھوڑ آؤ گا۔۔

شاویز ایک ایک بات کر تے ماضی کو یاد کر رہا تھا۔یہ وہ ہی جانتا تھا کے اُسے کتنا درد ہے شاویز اپنے جذبات پر ضبط نہیں کر پہ رہا تھا اِس لیے بولتے ہی ساتھ اُٹھ کر جانے لگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پلواشہ ۔۔۔۔۔۔۔پلواشہ۔۔۔۔۔۔کیا ہوا ہے تمھیں اُٹھو۔۔۔۔۔۔۔۔حسن جلدی گاڑی نکالو۔۔۔۔۔۔

شاویز جو کہ اپنے کمرے کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک اُس کی نظر ماہی پر پڑی جو زمین پر بے ہوش پڑی تھی۔۔۔۔۔۔۔

 شاویز نے ماہی کو اپنی باہوں میں لیا اور گاڑی میں بیٹھ کر ہسپتال روانہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔

پیچھے پیچھے سب ہی ہسپتال پہنچ گئے۔۔۔۔۔۔۔

دیکھئے پیشنٹ کی حالت بہت خراب ہے انہیں نروس بریک ڈاؤن ہوا ہے آپ سب دعا کریں۔۔۔۔۔۔

پیشنٹ کو کسی بات کا گھیرا صدمہ لگا ہے ہم پوری کوشش کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر کے آتے ہی فریحہ نے پریشان کن لہجے میں تشویش کی۔۔۔۔

جبکے شاویز دونوں ہاتھوں سے سر کو پکڑے صدمے میں دیوار سے ٹیک لگائے کھڑا تھا۔۔۔۔

سب میری وجہ سے ہوا ہے کُچھ بھی کریں ڈاکٹر مگر میری پلواشہ کو بچا لے ۔۔۔۔۔۔

شاویز کی ایسی حالت دیکھ کر حماد کو کافی دُکھ ہوا تھا کیوں کہ اِس سے پہلے حماد نے شاویز کی آنکھوں میں کبھی آنسوں نہیں دیکھے تھے۔۔۔۔۔۔۔

شاویز تُم تسلی رکھو سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔

زرنش نےآگے بڑھ کر شاویز کا ہاتھ تھامتے ہوئے تسلی دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز روکو کہا جا رہے ہو۔۔۔۔۔۔؟

شاویز زرنش کی بات سنتے ہی ہسپتال سے  چلا گیا اور حماد بھی اُس کے پیچھے پیچھے دوڑتا چلا گیا۔۔۔۔۔۔

کیوں کے وہ شاویز کی شخصیت سے باخوبی واقف تھا۔۔اسے اِس حالت میں اکیلا چھوڑنا نہیں چاہتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

حماد اُترو گاڑی سے۔۔مجھے اکیلا چھوڑ دو ۔۔تُم نے سنا نہیں میں نے کہا اترو۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز حماد کو اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھتا دیکھ دھاڑا۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں کے اِس واقت وہ بلکل اکیلا رہنا چاہتا تھا۔۔۔۔۔

شاویز صرف میری ایک بات سن لو۔۔۔میری ڈاکٹر سے بات ہوئی ہے۔میں نے ڈاکٹر کو پلواشہ کے بے ہوش ہونے سے پہلے کی ہر ایک بات بتائی ہے۔۔۔۔۔۔۔

 اُن کا کہنا ہے کہ پلواشہ یقیناً کُچھ پُرانی بات یاد آئی ہے۔ اور مُجھے بھی لگتا ہے اُس نے تمہاری باتیں سن لی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

بس دعا کرو کے اسے چوبیس گھنٹوں میں ہوش آجائے۔پھر سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔

حماد نے شاویز کو تھوڑا نرم پڑتے دیکھ اُس سے گویا ہوا۔۔۔۔۔۔۔

حماد یہی ۔ یہی تو میں نہیں چاہتا تھا۔ڈاکٹر نے مجھے پہلے ہی کہا تھا اسے ساری باتیں ڈائریکٹ نہیں بتانی۔۔۔۔۔۔۔

اِس سے اُس کے دماغ پر اثر ہوگا۔۔۔۔۔اور وہی  ہوا  وہ  بھی  میری  وجہ سے۔۔۔۔۔۔

شاویز نے نم آنکھوں سے حماد کی جانب دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔شاویز کے لہجے میں ندامت صاف ظاہر ہو رہی تھی۔۔۔۔

شاویز پلواشہ ٹھیک ہو جائے گی۔اُسے تمہاری ضرورت ہے میرے ساتھ اندر چلو۔۔۔۔

حماد تُم جاؤ میں تھوڑی دیر میں آتا ہوں۔۔۔۔۔

شاویز نے ایک دم سپاٹ لہجے میں کہا۔اور حماد بنا کِسی مزاحمت کے گاڑی سے اُتر گیا۔۔۔۔۔۔

حماد تُم گھر چلے جاؤ عزوا اور ایان گھر پے اکیلے ہیں۔۔۔۔۔اُن دونوں کو بھی یہاں لے آؤ۔۔۔۔

زرنش نے حماد کے آتے ہی اُسے واپس روانہ کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔

معاذ ڈاکٹر کے پاس جاؤ ماہی کی طبیعت پوچھو کب ہمیں ملنے دینگے ماہی سے۔۔۔۔

فریحہ تم رونا تو بند کرو جب اُسے ہوش آئے گا تب ہی ہمیں ملنے دینگے۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ جو بینچ پر بیٹھے رو رہی تھی معاذ نے اُسے دلاسہ دیا۔۔۔۔۔۔۔

جب کے نبيشا اپنے گھر جا چُکی تھی کیوں کے اُسے اجازت نہیں تھی زیادہ دیر باہر رہنے کی۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

           💢×---------------×-------------------×💢

يا اللّٰہ ! مُجھ پر رحم فرما ۔ اے بلندیوں کے بادشاہ اے ربِ کائنات مجھے صبر دے یا اللہ مجھ پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کو اٹھانے کی طاقت نہیں مُجھ میں۔۔۔۔

  میں تیرا گناہ گار بندہ ہوں مُجھے اِس آزمائش سے نکال دے ۔ پلواشہ کو ہوش آجائے ۔

میری وجہ سے میری محبت کو تکلیف نہ پہنچے ۔ یا میرے اللّٰہ! پلواشہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھ ۔۔۔۔۔

جیسے وہ دعا مانگ رہا تھا اُس کی ہتیلیاں آنسوئوں سے تر ہو رہی تھی ۔ وہ اپنے اللّٰہ کے سامنے گڑگڑا رہا تھا ۔ 

یا اللہ! تو ہر چیز پر قادر ہے میں تیرا گناہ گار بندہ ہوں مگر تو سب پے رحم کرنے والا ہے

 پلواشہ میری وجہ سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے یا اللہ اُسے زندگی دیدے۔۔۔۔۔۔۔۔

آمین۔۔۔۔۔۔۔

شاویز چہرے پر ہاتھ پھیر کر اُٹھا اور مسجد سے باہر کی طرف چل دیا۔۔۔۔

 اُسکی آنکھیں رورو کر سُرخ ہو رہی تھی مگر آب دِل کی بےچینی کم ہو گئی تھی۔۔۔۔

 ہسپتال جانے کی غرض سے گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی ہسپتال کی طرف روانہ کی۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

          💢×-------------------×--------------------×💢

آنی پری اور ماما کہا ہے اور آپ رو کیوں رہی ہیں۔۔۔۔ 

ایان جو ابھی اسکول سے آیا تھا ازوا کو روتے دیکھ کر پوچھا اور آزوا کے آنسو اپنے ننھے ہاتھوں سے صاف کیے۔۔۔۔۔۔۔

پری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ماما پری کو لئے کر  ڈاکٹر کے پاس گئے ہے آپ دعا کرو پری جلدی سے ٹھیک ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عزوانے ایان کو سمجھایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آنی پری اب ٹھیک ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔

ایان نے عزوا کی بات سنتے ہی ساتھ دعا مانگی اور پھر یقیں کے ساتھ عزوا سے کہا۔۔۔۔۔۔۔

ہاں ایان آپ نے بلکل ٹھیک کہا۔۔

عزوا!

 ایان اور تُم ریڈی ہو جاؤ ہم ہسپتال جائے گے آپی نے بلایا ہے۔۔۔ 

جی ٹھیک ہے بھائی آپ بیٹھے میں ایان کو ریڈی کر کے لاتی ہوں۔۔۔۔۔

حماد نے دروازے سے داخل ہوتے ہوئے ایان اور عزوا سے مخاطب ہوا ۔۔عزوا نے حماد کی جواب دے کر ایان کے ساتھ چلتی چلی گئی۰۰۰۰۰۰۰۰

           💢×---------------×-----------------×💢

آپ میں سے خان کون ہے پیشنٹ پلواشہ بے ہوشی کی حالت میں اُنہیں پُکار رہی ہیں پلیز جلدی آئے۔۔۔۔۔

نرس کی بات سن کر زرنش کو حیرت ہوئی اور ساتھ ہی پریشان بھی ہو گئی کیوں کہ شاویز  وہاں موجود نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔

اور ساتھ ہی شاویز کو کال کرنے کا کہا۔۔۔۔

معاذ شاویز کو کال کرو۔۔۔۔

کیا ہوا ہے آپی؟........ سب ٹھیک تو ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا آپ کا نام خان ہے جلدی چلے ڈاکٹر آپ کو بولا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نرس کی بات سنتے ہی شاویز نرس کے ساتھ چل دیا۔۔۔۔۔۔۔

جب وہ پلواشہ کے پاس پہنچا تو وہ  مدہوشی میں دھیمے دھیمے خان پُكار رہی تھی۔۔۔۔۔۔

دیکھے یہ ابھی مکمل ہوش میں نہیں ہے آپ ان سے بات کرے ۔ تاکہ یہ ہوش میں اسکے۔۔۔۔

لیکن یاد رکھے ان سے کوئی ایسی بات نہیں کریں گا جس سے انہیں مزید نقصان ہو۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر یہ کہ کر شاویز کے کندھے پر تھپکی مارتے ہوئے کمرے سے نکلتے چلے گئے۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر کے جاتے ہی شاویز بیڈ کے ساتھ رکھی چیر پر بیٹھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاں! پلواشہ میں یہی ہوں تمہارے پاس ہوش میں آؤ پلواشہ ۔۔۔۔۔۔

شاویز ماہی کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لئے نرمی سے کہہ رہا تھا۔۔۔    

خان۔۔۔۔۔۔۔وہ۔۔۔۔۔۔۔۔ماما۔۔۔۔۔بابا

پلواشہ آنکھیں کھولو میری طرف دیکھو پھر تُم جو کہو گی میں وہ کرونگا۔

پلواشہ میں اب تمہیں کوئ تکلیف نہیں دونگا۔۔۔۔۔ 

ڈاکٹر۔۔۔۔۔ڈاکٹر۔۔۔۔۔نرس۔جلدی آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پلواشہ کی حالت بگڑتی دیکھ کر شاویز چلایا۔۔۔۔۔۔

آپ جائے ہمیں ہمارا کام کرنے دے۔۔۔۔۔

شاویز کی آواز پر ڈاکٹرجو بھاگے چلے آئے تھے۔۔۔۔۔

 شاویز کو روم سے نہیں جاتا دیکھ کر گویا ہوئے شاویز اُنکی بات سنتے ہی باہر کی طرف چل دیا۔۔۔۔۔

کیا ہوا ہے شاویز پالوشہ ٹھیک ہے۔۔۔۔

حماد جو عزوہ ایان کے ساتھ تھوڑی دیر پھیلے آیا تھا شاویز کو نڈھال سے بیٹھے دیکھ کر استفسار کیا۔۔۔۔۔

Congratulations!

اللہ کے فضل سے اور آپ کی دعاؤں سے پلواشہ کو ہوش آگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ آپ اُن سے مِل سکتے ہیں۔

ڈاکٹر کی بات سنتے ہی سب کے چہرے کھل اٹھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز تُم روکو فریحہ کو جانے دو۔۔۔۔۔۔

مگر آپی۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز بات کو سمجھو تمہارے جانے سے کہی وہ پھر پینک نہ ہو جائے۔۔۔۔۔

شاویز جو پلواشہ سے ملنے جا ہی رہا تھا زرنش کی بات روک گیا۰۰۰۰۰۰۰۰۰

         💢×----------------×-----------------×💢

وہ خالی نگاہوں سے چھت کو تک رہی تھی اُسے اپنا سر گھومتا ہوا محسوس ہو رہا تھا عجیب بےچینی ہو رہی تھی

 وہ ہسپتال میں کیسے آئی یہی سوچ رہی تھی پر دماغ پر زور ڈالنے سے سر میں ٹیس اُٹھ رہی تھی

 بس اتنا ہی یاد آرہا تھا کہ وہ لاؤنج میں عزوہ کو ڈھونڈے ہوۓ آئی تھی مگر وہاں سبھی لوگ موجود تھے ۔۔۔۔۔

ماہی ادھر دیکھو اب کیسی ہے طبیعت؟ ۔۔۔۔۔۔۔ 

فریحہ جو ماہی سے ملنے آئی تھی اُسے خالی نگاہوں سے چھت گھورتے دیکھ کر اُس کی توجہ اپنی جانب کی۔۔۔۔

فریحہ تُم۔۔ میں یہاں کیسے آئی.۔۔۔؟

 کیا ہوا ہے مجھے اور خان سر سب کہا ہے۔۔۔۔۔؟

ماہی نے فریحہ کو دیکھ کر پریشان کن لہجے میں کہا۔۔۔۔

ماہی ریلیکس رہو سب باہر ہیں پہلے تم ٹھیک ہو جاؤ۔۔۔۔۔۔ پھر باقی ساری بات کریں گے ابھی اپنے دماغ پر زور مت ڈالو۔۔۔۔۔ 

فریحہ نے ماہی کو ریلیکس کرنا چاہا پر وہ جانتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ ماہی کو اِس وقت بہت سے سوالوں کے جواب چاہئے ہو گے ۔۔۔۔۔۔

تُم آرام كرو اور کُچھ بھی سوچو نہیں میں چلتی ہو زرنش آپی بھی آئی گی تُم سے ملنے۔۔۔۔۔

فریحہ سے ماہی کی حالت دیکھی نہیں گئی ماہی بہت کمزور لگ رہی تھی بولنے میں بھی ماہی کو مُشکِل پیش ارہی تھی۔ اِس لیے وہ چلی گئی۔۔۔۔۔۔

ایک ایک کر کے سبھی ماہی سے ملے تھے شاویز کے علاوہ۔۔۔۔۔۔۔۔

 ڈاکٹر کے مُطابق ماہی کو کُچھ دن انڈر آبزرویشن رکھنا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

       💢×--------------------×-----------------------×💢 

آج ماہی کو ہسپتال میں تین دن ہو گئے تھے۔ اُس کی طبیعت میں کافی سُدھار آیا تھا۔۔۔۔۔

فریحہ نبيشا میرے سوالوں کے جواب دو۔۔۔۔۔۔۔تُم لوگ مجھے بتاتے کیوں نہیں ہو۔۔۔

تمہیں ایسا کیا کہا ہے اُس نے جو تُم دونوں نے اُس کی بات پر یقین کر لیا ہے۔۔۔۔

ماہی میں نے خان سر کی آنکھوں میں سچائی دیکھی ہے۔۔۔۔تمہیں کھونے کا ڈر دیکھا ہے۔۔۔۔وہ تُم سے محبت کرتے ہیں ماہی۔۔۔۔۔۔

نبيشا نے ماہی کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیتے ھوئے کہا۔۔۔۔۔۔

وہ مُجھ سے محبت کرے یا میرے لئے مرے مجھےفرق نہیں پڑتا۔۔۔۔

مجھے میرے ماما بابا سے دور کر دیا۔۔۔۔۔

سب چھوڑو بس مجھے یہ بتاؤ ماما بابا کیسے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے گھر لے چلو مجھے میرے گھر جانا ہے۔۔۔۔۔۔۔

ماہی نے چلاتے ہوئے اپنے ہاتھ میں لگی ڈرپ نکالنے کی کوشش کری۔۔۔۔۔۔۔۔

ماہی یہ کیا کر رہی ہو چھوڑو ایسے۔۔۔اُس دن خان سر نے ہمیں یہی بتانے کے لیے بولایا تھا کہ وہ تمہیں گھر چھوڑ آئے گے۔۔ہم نے وہ رپورٹس دیکھی ہیں اور پھر تمہارا نروس بریک ڈاؤن ہونا۔۔۔۔۔۔۔

تُم جانتی ہو میں کِسی پر ایسے بھروسہ نہیں کرتی اور پھر تُم بے ہوشی میں بھی خان سر کو بولا رہی تھی اور انکل آنٹی کی طرف میں گئی تھی وہ ٹھیک ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے ماہی کو ڈرپ نکالنے سے روکا۔اور ساتھ ہی ماہی سے گویا ہوئی۔۔۔۔۔

اب تُم ریسٹ کرو ہم چلتے ہیں۔۔۔۔

نبيشا اور فریحہ ماہی سے مل کر چلی گئیں۔۔۔۔

محبت کرتا اور ایک بار ملنے بھی نہیں آیا۔یہ کیسی محبت ہوئی۔اور ایسا کیسے ہو سکتا میں خان سر کو بُلا رہی تھی۔

میں یہ سب کیوں سوچ رہی ہوں ۔ مجھے اس سے فرق ہی نہیں پڑنا چاہیئے کہ وہ آئے یا نہ آئے۔۔۔۔۔

فریحہ نبيشا کے جاتے ہی ماہی پھر اپنی سوچو میں گُم ہو گئ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

          💢×------------------×---------------------×💢

بھائی ایسے چکر لگانے کا کیا فائدہ ہے۔آپ جا کے مل کیوں نہیں لیتے؟.........

  معاذ جو مسلسل شاویز کو ماہی  کے کمرے کے باہر چکر لگاتا دیکھ رہا تھا۔۔۔شاویز سے مخاطب ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاں! شاویز معاذ صحیح کہہ رہا ہے تم سب سے پلواشہ کی طبیعت پوچھ رہے ہو ۔۔۔۔۔۔

حسن نے بھی معاذ کی بات پر حامی بھری۔۔۔۔۔ 

مُجھے تُم لوگ نہیں بتاؤکیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔۔۔۔۔۔

شاویز نے سپاٹ لہجے میں کہتے ہی ہسپتال سے باہر آگیا کیوں کہ وہ سب کو جواب دینے کے موڈ میں نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔

 اُس کا بھی بہت دِل تھا ماہی سے ملنے کا پر وہ ماہی کے سامنے جا کر اُسے اذیت نہیں دینا چاہتا تھا۔۔۔۔۔

شاویز کو ہسپتال سے باہر آتے ہی سگریٹ کی شدّت سے طلب ہوئی سگریٹ پاکٹک سے نکل کر سلگاتے ہوئے لبوں میں دبائی تھی۔۔۔۔۔۔

میں اور ایان ٹھیک ہے الحمدللہ ۔۔۔آپ کیسے ہیں؟

زرنش ایان پر نظر رکھے لان میں ٹہلتے ہوئے کبیر سے  کال پر بات کر نے میں مصروف تھی۔۔۔

 دوسری طرف سے آنے والے جواب پر چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی ۔۔۔۔

آپ کب تک آئے گے ؟ایان آپکو بہت یاد کرتا ہے کال بھی اتنی کم کم کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ 

ہر وقت بابا سے بات کرنے کی رٹ لگاتا۔۔۔۔۔۔

زرنش نے گلے میں پڑے لاکٹ کو چھوتے ہوئے استفسار کیا۔۔۔۔۔

پہلے یہ بتاؤ صرف ایان یاد کرتا ؟ ایان کی ماما کیوں یاد نہیں کرتی ایان کے بابا کو۔۔۔۔۔۔

کبیر کی بات سُن کر زرنش شرما سی گئی ۔۔۔۔

کبیر اور زرنش کی شادی کو پانچ سال ہو گئے تھے پر آج بھی زرنش کبیر سے شرماتی تھی ۔۔

کبیر آرمی میں ہونے کی وجہ سے زیادہ تر آؤٹ آف سٹی ہوتا تھا ۔۔۔۔۔۔ اس ہی لیئے زرنش خان والا میں رہتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ 

آپ میری بات کو اگنور نہیں کرے بتائے نہ کب آرہے ہیں ایان کی ماما بھی آپکو یاد کرتی ہیں۔۔۔۔

مصنوئی غصّے میں  زرنش نے جواب دیا۔۔۔۔ 

انشاءاللہ جلد آؤ گا زیادہ ویٹ نہیں کرواؤ گا اِس بار میری جان کو۔۔۔۔۔

 وہ بھی کہا زرنش ایان سے دور رہنا چاہتا تھا۔۔ کبیر کا بس چلتا تو وہ آج ہی آجاتا ۔۔۔۔۔

مگر کبیرکے لیے سب سے پہلے اپنا فرض نبھانا ضروری تھا ۔۔۔۔۔

اچھا میرے شیر سے تو بات کروا دو۔۔۔۔۔

کبیر نے ایان کے بارے پوچھا ۔۔۔۔

ایان جلدی آؤ بابا کی کال ہے۔۔۔۔✅

بابا ایان بہت sad ہے آپ ایان کے پاس آتے نہیں ہے ۔۔۔۔۔

ایان جو زرنش کی بات سُن کر خوشی سے موبائیل لیئے بات کر رہا تھا معصومیت سے بولا ۔۔۔۔۔

ایان تو شیر ہے اور شیر کبھی بھی sad نہیں ہوتے ۔۔۔۔میں بہت جلد آؤ گیا اپنے بیٹے کے پاس۔ 

پھر ہم گھومنے جائے گے بہت سارا کھیلے گئے پر آپ وعدا کرو بابا سے اب sad نہیں ہوں گے ۔۔۔۔۔

کبیر نے ایان کو بہلایا ۔۔۔۔۔وہ ہر بار اسے ہی اسے بہلاتا تھا ۔۔۔۔✅

ٹھیک ہے بابا میں sad نہیں ہوں گا۔۔۔۔

ایان نے خوشی سے کبیر کی بات مان لی۔۔۔۔۔

ماما کو دو موبائل ایان ۔۔۔۔۔۔۔💓💓

کبیر کی بات سنتے ہی ایان نے موبائل زرنش کو دیا اور پھر کھیلنے میں مصروف ہو گیا۔۔۔۔۔

اسے ہی تھوڑی دیر زرنش نے بات کی پھر ایان کے ساتھ مصروف ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔💟💟💟💟💟💟

    🥀×-------------------------×--------------------------×🥀

رفتا رفتا دن گزرتے جا رہے تھے آج ماہی کی ہسپتال سے چُھٹی ہونی تھی ماہی کی طبیعت پہلے سے بہتر تھی 

جہاں شاویز کو یہ خوشی تھی کہ اب ماہی ٹھیک ہے۔۔۔۔۔

  مگر اسے واپس چھوڑ کر آنے کا سوچ کر افسردہ بھی بہت تھا۔۔۔۔ سب لوگ ہی ہسپتال میں موجود تھے ۔۔۔۔

ماہی چلو باہر "خان سر" تمھارا ویٹ کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔

ماہی جو کچھ سوچ میں گھوم تھی فریحہ کی بات پر باہر کی طرف چل دی۔۔۔۔۔

شاویز ایک بار پھر سوچ لوپلواشہ کو چھوڑ آؤ گے مگر پھر خود کیسے اس کے بغیر رہو گے؟

حماد نے شاویز کو افسردہ دیکھ کر استفسار کیا۔۔۔۔

حماد میں فیصلہ کر چکا ہوں ۔۔۔۔

شاویز نے ایک دم سپاٹ لہجے میں کہا۔۔۔۔ اور ماہی کو آتا دیکھ کر کار کی جناب بڑھا۔۔۔

ماہی بھی سب سے مل کر  کار کی طرف چل دی ۔۔۔

 ماہی کوعجیب سی بےچینی ہو رہی تھی جبکہ وہ تو اِس قید سے آزاد ہونا چاہتی تھی لیکن اِس ازادی پر بھی وہ اچھا فيل نہیں کر رہی تھی ۔۔۔۔۔

 وہ اپنی سوچو کو جھٹک کر شاویز کے جانب دیکھنے لگی۔۔۔

جو کےپوری طرح گاڑی چلانے میں مصروف تھا۔۔۔۔۔۔آنکھیں لال ہو رہیں تھیں جیسے کافی راتوں سے سویا نہ ہو

 جہاں صرف ویرانیت چھائی ہوئی تھی۔۔آنکھیوں میں کسی کو کھونے کا ڈر صاف واضع تھا۔۔۔۔

ٹھنکس مجھے میرے گھر چھوڑ کر آنے کے لیئے۔۔۔۔

ماہی خود کو اگنور ہوتا دیکھ بولی۔۔۔۔۔۔

کیوں کہ شاویز کا اُسے  يوں اگنور کرنا اچھا نہیں لگا۔وہ تھنکس بولنا تو نہیں چاہتی تھی مگر بات کا آغاز کرنے کے لیے یک دم بولی۔۔۔۔۔۔۔

میں نے تمھیں کِڈنیپ کیا تھا ۔ تُم میرے گھر چھٹیوں پر نہیں آئی تھی ۔ جو میرا شُکریہ ادہ کر رہی ہو ۔۔۔۔۔

شاویز نےگاڑی کو بریک لگایا اور ماہی کو گھورتے ھوئے اُس سے گویا ہوا۔۔۔۔۔۔۔

ماہی شاویز کی بات سن کر حیرت زدا ہوئی۔۔۔۔۔

میں تمھیں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ میں تمہیں کس مقصد سے لایا تھا ۔۔۔

 تُم پھر بھی اُس کنویں میں جانا چاہتی ہو تو خوشی سے جاؤ۔میری ضرورت پڑے تو مجھےبُلا لینا ۔ 

ہاں میں بس اتنا کہونگا میں تم سے محبت کرتا ہوں ۔ تُم میرے جسم میں خون کی طرح دوڑتی ہو ۔۔۔۔۔۔

ہر وقت میرے دماغ پر سوار رہتی ہو ۔ میری محبت ، میرا عشق ، میرا جنون سب تُم ہو میں تمھارا پوری زندگی انتظار کروں گا ۔۔۔۔۔

تمھارا مجھے مل جانا ایسا ہے جیسے كسی نےساری کائنات کا سکون میری ہٹھیلی  پر رکھ دِیا ہو۔۔۔۔۔۔💟💟💟

شاویز نے پیار بھرے لہجے میں دل میں محبت لیئے آنکھوں میں نمی لیئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔۔۔۔۔❤️❤️❤️

ماہی یہ سن کر بنا کُچھ کہے گاڑی سے اُتری اور زمان ہاؤس کی طرف چل دی۔۔۔۔

جانم۔۔۔۔۔۔!

         "جِس کے لفظوں میں تمہیں اپنا عکس ملے

   بہت مشکل ہے تمہیں کوئی میرے جیسا شخص ملے"

شاویز کی آواز پر ماہی نے پلٹ کر دیکھا تو شاویز اُس کے پاس ہی کھڑا تھا۔۔۔۔ شاویز نے شاعرانہ انداز میں کہا۔۔

اور ماہی کے ساتھ ہی زمان ہاؤس کی جانب بڑھا۔۔۔۔۔۔۔

      💟×---------------------×-----------------------×💟

معاز کہاں ہے مُجھے تم سے بات کرنی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

معاذ جو حماد کے ساتھ بتاؤ میں مصروف تھا موبائل پر آنے والے مسیچ کی طرف متوجہ ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔

گھر پر ہوں آجاؤ یہاں ہی پھر بات کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔

معاذ نے میسچ کا ریپلی دیا ۔۔۔۔۔۔

ٹھیک ہے میں آتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔

اچھا بھائی میں حسن آرہا ہے میں فریش ہو کر آتا ہوں اُسے کچھ بات کرنی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

معاذ نے حماد کے پہچنے پر حسن کے آنے کا بتایا اور فریش ھونے کی غرض سے اپنے رُوم میں چل دیا۔۔۔۔۔۔۔۔

-----------------------------

حسن بیٹا ابھی تو آئے تھے آفس سے اب کہاں جانے کی تیاری ہے۔۔۔۔۔۔

ماما معاذ کی طرف جا رہا ہوں جلدی آجاؤ گا واپس ۔

آپ بتائیں کوئی کام تھا ۔۔۔۔

حسن جو رُوم میں تیار ہوں رہا تھا فوزیہ بیگم کی جانب بڑھ کر گویا ہوا۔۔۔

بیٹا میں اور آپکے بابا آپکی شادی کا سوچ رہے ہیں ۔۔۔ایک لڑکی ہمیں پسند ہے آپ ملو اُسے اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماما پلیز یہ شادی ابھی نہیں کرنی مجھے نور کی کریں پہلے آپ لوگ شادی۔۔۔۔۔۔

 اور ویسے بھی میں اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرو گا۔۔۔۔۔۔

فوزیہ بیگم ابھی بات کر ہی رہی تھی حسن نے اُنکی بات بیچ میں کاٹ کر اپنا فیصلہ سنایا ۔۔۔۔حسن کی بات پر فوزیہ بیگم حیران رہ گئی۔۔۔۔۔۔

بیٹا نور ابھی چھوٹی ہے ۔۔۔اگر آپکو کوئ لڑکی پسند ہے تُو اس کا بتاؤ ہمیں ۔۔۔۔۔

ماما جب آئی گی کوئ لڑکی پسند تو بتا دوں گا ۔۔۔ابھی تُو مجھے جانے دے۔۔۔۔

حسن نے فوزیہ بیگم سے جان چھڑانے والے انداز میں بول کر روم سے نکلتا چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔فوزیہ بیگم کو حسن کے انداز میں کُچھ کّھٹکا۔۔۔۔۔۔۔۔

        🏩×-------------------×--------------------×🏩

اور بتاؤ کیسے آنا ہوا کیسے یاد آیا میں تمہیں۔۔۔۔۔

حسن جو سیدھا معاذ کے گھر آیا تھا معاذ نے مزاکیہ انداز میں حسن سے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔

اب اسے تو نہیں بولو معاذ ملتے تو رہتے ہیں ہم ۔۔۔

حسن نے معاذ کی بات پر حیرت زدہ ہوا۔۔۔۔۔۔

اب یہ ڈرامے میں نہیں کر جو بات کرنی ہیں سیدھے سے بتا ۔۔۔۔۔۔۔

میں نبیشا کو پسند کرنے لگا ہوں ۔۔۔اب مجھے کُچھ سمجھ نہیں آرہا کیا کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے نظر نیچے جھکّا کر اپنی بات کی۔۔۔۔۔

یہ تو مُجھے پہلے سے پتا ہے پر اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اسے پیار کہ اظہار کر دو ۔۔۔۔۔

معاذ نے شوکیا انداز میں آنکھ مارتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔

وہ مُجھے بھائی کہتی ہیں اور تو بول رہا ہےمیں اسے پرپوز کر دو مت پوچھو جب وہ بھائی بولتی ہے میرا دل کرچی کرچی ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔💟

ارے میں مذاق کر رہا تھا  تُم اسے شادی کرلو ۔۔۔۔۔مجھےیقین ہیں انکل آنٹی مان جائے گے تُم دونوں کے لیئے ۔۔۔۔۔✅

 نبیشا نے بہت دُکھ دیکھےہیں اُس کی امی سوتیلی ہیں تُم سے اچھا لائف پٹنر کوئ نہیں ہوں سکتا اُس کے لیئے ۔۔۔۔۔۔

معاذ نے اپنی ہنسی کنٹرول کر کے حسن کو سمجھایا ۔۔۔۔

شادی ابھی کیسے کر سکتا ہوں شاویز کا مسئلہ چل رہا ہے۔۔۔ماما بھی آج شادی کی بات کر رہی تھی پر میں نے منا کر دِیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ 

تُم پریشان نہیں ہو حسن شاویز تمہاری شادی کا سُن کر خوش ہو گا 

حماد اچانک پیچھے سے آیا اور حسن کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے اُسے تسلی دی۔۔۔۔۔۔

حسن اب تو خوش ہو جاؤ تمھاری بھی شادی ہو جائے گی ۔۔۔مجھے دیکھو لگتا ہے بس شادی کے خواب ہی دیکھتا رہو گا۔۔۔۔۔

 ہمارے بھائی صاحب کو تو شادی کرنی نہیں ہے اِن کی وجہ سے میں بھی سنگل ہی رہو گا۔۔۔۔۔

معاذ نے افسردہ ہونے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔

معاذ اور بھی بہت کُچھ کہتا مگرحماد کے گھورنے پر خاموش ہوگیا۔۔۔۔

  ✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨

 یہ کون ہے ؟؟میری بچی 

تمھیں اس نے اغوا کیا تھا ؟؟

ماہی جب گھر ممیں داخل ہوئی تو زمان صاحب لاؤنج میں ہی بیٹھے تھے زمان صاحب کو دیکھتے ہی ماہی اُن کے گلے لگی۔۔۔۔۔۔

 اور زمان صاحب ماہی کو دیکھ کر پہلے تو بہت خوش ہوۓ لیکن ماہی کے ساتھ آنے والے شخص کو دیکھ کر سپاٹ لہجے میں استفسار کیا ۔۔۔ ۔۔

بابا ۔۔۔۔۔یہ ۔۔۔۔۔۔۔وہ ۔۔۔۔۔ہاں انھوں نے مجھے بچایا ہے یہ مجھے یہاں چھوڑنے آئے ہیں ۔۔۔۔۔

ماہی نے زمان صاحب کو غصے میں دیکھ کر یک دم جھوٹ ہولا اور شاویز کے حق میں زمان صاحب سے گویا ہوئی ۔۔۔۔۔

پلواشہ ۔۔۔۔۔۔۔آں ہاں ۔۔۔۔۔مطلب میری جانم تمہیں صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے میں بات کر لونگا زمان ماموں سے ۔۔۔۔۔

تُم کمرے میں جاؤ شائستہ مامی سے ملو ۔۔۔۔ا پنا خیال رکھنا اور ہاں وہ میموری لوس میڈیسن نہیں لینا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پہلے تو شاویز کو ماہی کی بات پر خاصی حیرت ہوئی ۔۔۔۔مگر پھر شاویز نے ماہی کی طبیعت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اُسے کمرے میں جانے کا کہا ۔۔۔

ماہی نے بھی کمرے میں جانے میں بہتری سمجھی ۔۔۔۔کیوں کے ایک طرف اُس کے بابا تھے اور دوسری طرف وہ شخص جس پر وہ کافی حد تک بھروسہ کرنے لگی تھی ۔۔۔ 

 اور ویسے بھی وہ سوچوں میں اُلجھی ہوئی تھی ۔۔۔ابھی اُس کا دماغ یہ سوچنے سے قاصر تھا ۔کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے ۔۔۔۔۔۔۔

تُم کون ہو اور کس حق سے میری بیٹی سے اِس لہجے میں بات کر رہے ہو ؟۔۔۔۔

میرے گھر میں آنے کی تمہاری ہمت کیسے ہوئی ۔۔۔؟؟........

زمان صاحب نے غصے میں چلا تے ہوئے شاویز سے کہا ۔۔۔۔۔

زمان ماموں آپ مُجھے اتنی جلدی بھول گئے ماموں تو بھانجوں کو یاد رکھتے ہیں ۔۔۔

لیکن اگر آپ بھول گئے ہیں تو میں آپ کو بتاتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں ہوں" محمد شاویز خان آپ کی اکلوتی بہن کا اکلوتا بیٹا اور آپ کا اکلوتا بھانجا ۔۔۔۔۔اور فیوچر میں آپ کا ہونے والا اکلوتا داماد ۔۔۔۔۔۔

جسے پوری دنیا "خان"کے نام سے جانتی ہے اتنا تعریف کافی ہے یہ مزید بتاؤں ؟؟۔۔۔۔۔

شاویز اکڑ کے ساتھ صوفے پر برجمان ہوا صوفے سے ٹیک لگاکر دونوں ہاتھ صوفے کے ارد گرد پھیلائی ۔۔۔۔

دائیں پاؤں کو بائیں پاؤں پر رکھ کر سکون میں کہتے ہوئے زمان صاحب کا سکون برباد کیا ۔۔۔۔۔۔۔

اُٹھو اور نکلو میرے گھر سے ۔۔۔۔۔۔

زمان صاحب شاویز کی بات پر گھبرا گئے اور اُس سے جان چھڑانا چاہی ۔۔۔۔۔۔۔

ابھی تو میں یہاں سے جا رہا ہوں مگر یاد رکھیں آتاجاتا رہونگا۔۔۔۔۔۔۔پلواشہ آپ کے پاس امانت ہے اُسے کوئی ایسی ویسی میڈیسن نہیں دیئے گا جِس سے اسےنقصان ہو۔۔۔

میری بات کو صرف دھمکی نہیں سمجھے گیا نہ اب میں پرانا والا شاویز ہو جو آپ سے در جاؤں اب اپکا وقت ہے درنے کا سو بی کیئر فُل ( so be careful) ۔۔۔۔

مُجھے مجبور مت کیئجیے گا کے میں آپکے خلاف کیس کرو اللیگل میڈیسن دینے پر گوڈ بائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز صوفے سے اُٹھ کر زمان صاحب کے قریب کھڑے ہوتے ہی ۔۔۔چہرے پر مسکراہٹ سجائے گویا ہوا

 ۔۔۔۔۔۔اپنی بات مکمل کر کے لمبے لمبے ڈاک بھرتا گھر سے نکلتا چلا گیا۔۔۔اور زمان صاحب پتھر کی مانند کھڑے رہے گئے ۔۔۔۔۔۔   

ہلکی ہلکی روشنی چاروں اطراف میں پھیلی ہوئی تھی۔۔

آج اتوار کا دن تھا۔۔ماہی کے جانے بعد سب اپنی زندگیوں میں مصروف ہو گئے تھے۔۔

آپی آپ ریڈی ہو گئیں ؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسن کی بار بار کال آرہی 

 وہ بہت ایکسائٹڈ ہے۔۔۔۔ میں نے آج۔ تک اُسے کِسی بھی کام کے لیے اتنا سنجیدہ نہیں دیکھا۔۔۔

جب شاویز کو حسن اور نبيشا کے بارے میں پتہ چلا تو وہ دونوں کے لیئے بہت خوش تھا۔۔۔۔

حسن کے گھر والے اور زرنش ، شاویز سب آج نبيشا کا ہاتھ مانگنے جا رہے تھے ۔۔۔۔

ماشاء االلہ! اللّٰہ اُس کی خوشی کو قائم رکھے۔۔۔۔۔تُم ایان کو لے کر جاؤ میں بس آتی ہوں۔۔۔۔۔۔

زرنش نے ایان کو شوز پہناتے ہوئے شاویز سے کہا۔۔۔

بڈی آپ سے میں ناراض ہوں۔۔۔۔۔۔۔آپ پری کو لے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں آپکے ساتھ نہیں جاؤں گا۔۔۔۔

ایان یہ کیسے بات کر رہے ہو آپ ماموں سے ۔۔۔۔چلو ہمیں دیر ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔

شاویز ایان کی بات بات پر ہلکا سا مسکرایا اور پھر وہ لوگ روانہ ہو گئے

ارے شاویز کہا رہ گئے تھے ۔ اتنی بھی کوئی دیر کرتا ہے ۔۔۔۔۔

حسن اتنی بھی دیر  نہیں ہوئی ۔ جو ٹائم دیا تھا اسی پر تو آئیں ہیں ۔۔۔

حسن کی بات پر شاویز نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ۔۔۔ حسن کے چہرے پر پریشانی دیکھ کر شاویز نے یہ اندازا لگا لیا تھا کے حسن کو کتنی بےچینی ہے ۔۔۔۔۔۔

بیٹا آپ اطمینان رکھو ہمیں پتہ ہے آپ وقت پر آئے ۔۔ بس آج حسن کو جلدی ہو رہی ہے جیسے اگر ہم وقت پر نہ پہنچے تو وہ محترمہ بھاگ جائینگی ۔۔۔۔۔۔۔۔

اب یہی باتیں کرتی رہنگے یہ اندر بھی چلے گے ۔۔۔۔۔

حسن نے فوزیہ بیگم کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے اندر جانے کو کہا ۔۔۔۔۔۔

     ×--------------------------×-----------------------------×

ابو میں شادی نہی کرنا چاہتی ۔۔ آپ نے اُنہیں کیوں بلایا ہے ۔۔ اور ابو ویسے بھی ابھی میری پڑھائی چل رہی ہے ۔۔۔

نبيشا جو تین چار مرتبہ فراز صاحب کے کمرے کے چکر لگا چُکی تھی ہمت کر کے اپنی بات کہہ ڈالی۔۔۔۔۔ 

بیٹا میں جانتا ہوں مگر شادی کرنے میں حرج ہی کیا ہے ۔۔ اُن لوگوں نے کہا ہے کہ تمہاری پڑھائی مکمل کر وا دینگے ۔۔۔۔ 

بیٹا ہم غریب لوگ ہیں میرے بعد تمھارا کیا ہوگا ۔۔ میں اپنی زندگی میں تمھارے فرض سے ادا ہونا چاہتا ہوں ۔۔

 آج کل کے دور میں اتنے اچھے لوگ کہاں ملتے ہیں ۔۔ اُمید کرتا ہوں تم میری عزت رکھو گی ۔۔۔

ارے تم ابھی تک تیار نہیں ہوئی۔۔۔کِسی کام کی نہیں ہے یہ لڑکی۔۔۔۔۔

فائقہ بیگم نے کمرے میں داخل ہوتے ہی نبيشا کو تمبهی کی فراز صاحب جو نبيشا کو سمجہا رہے تھے نبيشا کے سر پے ہاتھ رکھ کر کمرے سے باہر کی جانب چلتے چلے گئے۔,۔۔۔

جی جی بس جا رہی ہوں۔۔۔

نبیشا بھی فائقہ بیگم کے بگڑتے موڈ کو دیکھ کر اپنے کمرے کی جانب چل دی۔۔۔۔

کچھ بھی تھا پر اپنے ابو کی بات رد نہیں کر سکتی تھی۔۔۔۔۔۔۔

   ×---------------------------×--------------------------------×

صاحب جی ! آپ کو نہیں لگتا ماہی بي بی بدل سی گئ ہیں۔۔۔ ۔

ملازمہ صغریٰ نے دھیمے لہجے میں اپنا اندازہ زمان صاحب کو بیان کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔

اس بات کا کیا مطلب ہوا صغریٰ صاف صاف بتاؤ ۔۔۔۔

صاحب مجھے لگتا ہے اُنہیں سب یاد آگیا ہے بس ہم سے چھپا رہی ہیں ۔۔۔

آگر اُسے سچائی پتہ چل چُکی ہوتی تو وہ واپس ہی نہ آتی ۔۔مجھے فکر بس شاویز کی ہو رہی ہے کہ وہ اگلا قدم کیا اُٹھے گا۔۔۔۔۔۔

سچائی تو یہی ہے کہ ماہی ہماری بیٹی نہیں ہے مگر شائستہ اور میں نے اُسے بیٹی سے بڑھ کر چاہا ہے۔۔۔۔۔۔

زمان صاحب نے افسوردگری سے کہا۔۔۔۔

اگر آپ نے انہیں پہلے ہی سچائی بتا دی ہوتی تُو آج آپ کے دِل میں اتنا خوف نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔

ماہی بی بی کے آنے سے شائستہ بی بی کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے لیکن اگر وہ پھر چلیں گئ تو۔۔۔۔۔۔۔؟

صغریٰ آپا ماما کے لیۓ سوپ بنا لیا ہے تو دے دیں ۔۔۔۔۔

صغریٰ اپنی بات کر رہی تھی کہ ماہی کو دیکھتے ہی اسے چُپ لگ گئی۔۔۔۔

جی جی آپ چلے میں لاتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صغریٰ نے زمان صاحب کی آنکھوں سے خوف کھا کر کچن کی طرف دوڑ لگائی۔۔۔۔۔۔۔

روکیں آپ ماما کو سوپ پلا دیں میں کمرے میں جا رہی ہوں ۔۔۔۔

ماہی یہ کہتے ہی اپنے کمرے کی جانب چل دی ۔۔۔۔۔۔

  یا اللہ یہ کیا ہو رہا ہے میرے ساتھ جو ابھی میں سن کر آئی ہوں کیا وہ سچ ہے ۔۔۔۔۔ 

ماہی زمان صاحب اور صغریٰ کی باتیں سن کر آئی تھی جب سے بہت پریشان تھی آگے وہ کیا کرے اُسے سمجھ نہیں آرہا تھا ۔۔۔۔۔۔

ماہی مجھے اندازہ ہے کہ تمہیں یہ سمجھنے میں وقت لگے گا مگر بس فکر یہ ہے کے کہیں دیر نہ ہو جائے تمہیں ۔۔۔

ماہی کو عزوا کے کہے ہوئے الفاظ یاد آرہے تھے جو اُس نے آخری ملاقات میں کہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔

ماہی نے اپنی اُلجھن کو ختم کرنے کے لیے فریحہ کو کال ملائی ۔۔جو دو تین بیل کے بعد اُٹھا لی گئی ۔۔۔۔۔

ہیلو فریحہ کیسی ہو ؟ مجھے تُم سے ضروری بات کرنی تھی ۔۔۔۔

ماہی میں تو ٹھیک ہوں---- تمہاری طبیعت کیسی ہے اب ؟

ہاں میں بھی ٹھیک ہوں ۔۔۔۔تُم کہاں ہو اتنا شور کیوں آرہا ہے پیچھے سے ۔؟۔۔۔۔۔

پیچھے سے آنے والے شور کو سُن کر ماہی نے استفسار کیا ۔۔۔۔

ماہی ہم سب نبيشا کی طرف ہیں اُس کی اور حسن کی ڈیٹ فیکس ہو گئی ہے ۔۔۔تمہیں اِس لیے نہیں بتایا کیوں کے تمھاری طبیعت ٹھیک نہی تھی ۔۔۔۔ ۔۔

خا۔۔۔۔۔۔۔۔میرا مطلب کون کون ہے وہاں پر؟؟؟؟؟؟

ماہی شاویز کا نام لیتے لیتے روک گئ۔۔۔مگر ماہی کی بات کا مطلب فریحہ نے اچھی طرح بھاپ لیا تھا۔۔۔۔

ماہی سیدھا سیدھا پوچھو نہ خان سر بھی ہیں یہ نہیں۔۔۔۔

فریحہ نے اپنی ہنسی روکتے ہوئے ماہی کو چھیڑا۔۔۔۔۔

میرا وہ مطلب نہیں تھا۔۔چلو تُم انجواۓ کرو میں بعد میں بات کرتی ہوں ۔۔۔۔

ماہی جتنا شاویز کے بارے میں خود کو سوچنے سے روک رہی تھی مگر ہر ایک بات سے شاویز اُسے یاد آرہا تھا۔۔

ماہی تمہیں کوئی ضروری بات کرنی تھی بولو میں سن رہی ہوں۔۔۔۔۔۔

 نہیں میں بعد میں بات کرونگی تم نبيشا کو میری طرف سے مبارک باد دے دینا۔۔۔۔۔میں فون رکھتی ہوں۔۔۔۔

ماہی نے یہ کہتے ہی کال کاٹ دی۔۔ ۔۔

ماہی اپنی ہر بات فریحہ سے کر لیتی تھی مگر کچھ باتیں صرف اللہ سے کی جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔

       ×------------------------×---------------------------×

شاویز اتنا اندھیرا کیوں ہو رہا ہے گھر میں؟؟۔۔۔۔عزوا کہا ہو۔۔۔۔

شاویز اور زرنش کو آتے ہوئے رات ہو گئی تھی۔۔۔جب انہوں نے گھر میں قدم رکھا تو گھر کی چاروں طرف اندھیرا چھایا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔

سرپرائز! ہپپی انیورسیری۔۔۔۔۔۔۔آپی😇😇😍🎉🎉

زرنش جیسے ہی لاؤنچ میں داخل ہوئی تو یک دم لاؤنج روشنی سے جگمگا اُٹھا ۔۔۔۔

ہر سمت میں رنگ برنگی لائٹ لگی ہوئی تھیں لاؤنج بہت خوبصورتی سے سجا ہوا تھا ۔ سامنے ہی ٹیبل پر کیک اور اُس کے اطراف گلاب کی پتیاں سجی ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔

عزوا یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟؟؟اور شاویز تمہیں پتہ تھا نہ ۔۔۔۔

ارے آپی یہ سب چھوڑے آپ آئیں اور کیک کاٹیں ۔۔۔۔

عزوا بات سن کر زرنش ٹیبل کی جانب بڑھی۔۔۔۔۔

ماما میں بھی کیک کٹ کرونگا ۔۔۔۔۔

ایان جلدی سے کیک کی طرح لپکا ۔۔۔۔ یہ سوچ کر کہ کہیں زرنش کیک نہ کاٹ دے ۔۔۔۔۔

ارے آپی اس موبائیل کو چھوڑے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔

زرنش جو اپنے موبائل سے ویڈیو کال لگا رہی تھی۔۔وہ ہر سال یہ ناکام کوشش ضرور کرتی تھی ۔۔۔ اور کبھی کامیاب بھی ہو جاتی تھں ۔۔۔۔

ہپپی انیورسری مائے لائف ۔۔۔۔۔۔۔❤️❤️❤️❤️❤️

زرنش عزوا کی بات پر ناسمجھی سے اُسے دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔ کبیر کی آواز سنتے ہی ساکت ہو گئی ۔۔۔۔۔

میرے بابا ۔۔۔۔۔۔آگںٔے ۔۔۔۔۔۔

ایان کبیر کو دیکھتے ہی بھاگتا ہوا اُس تک پہنچا اور کبیر کی گود میں چڑ گیا ۔۔۔۔

چلو آجاؤ ہم کیک کاٹتے ہیں۔۔۔۔۔

کبیر یہ کہتے ہی زرنش کے برابر میں کھڑا ہو گیا۔۔۔۔پھر اُن ہو نے کیک کاتا ۔۔۔۔۔۔

کیک کاٹتے ہی زرنیش کمرے کی طرف چل دی۔۔۔۔۔

اسے کیا ہو گیا ہے طبیعت تو ٹھیک ہے نہ؟؟۔۔۔۔۔۔۔

زرنشِ کو اِس طرح جاتا دیکھ کبیر نے شاویز سے استفسار کیا۔۔۔۔۔

ناراض ہیں آپ سے اب آپ جائیں اور اُنہیں منائے۔۔۔۔۔

اچھا جی تو یہ بات ہے ۔۔ٹھیک ہے پھر میں منانے کا میشن پورا کرتا ہوں صبح ملاقات ہو گی۔۔۔

سونے کی غرض سے سب اپنے اپنے کمرے کی طرف چل دیئے۔۔۔۔۔۔۔

زرنش کیا ہوگیا ہے اب یہ ناراضگی ختم کرو اب تو میں آگیا ہوں۔۔۔

کبیر جب سے کمرے میں آیا تھا وہ اُسے منانے کی کوشش کر رہا تھا۔مگر زرنش اُس سے بات تک نہیں کر رہی تھی۔۔۔۔۔۔ 

زرنش رو کیوں رہی ہو تم بتاؤ کیا ہوا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔؟

کبیر زرنش کو روتا دیکھ کر پریشانی سے بولا۔۔۔۔

آئیں ہیں تو چلے بھی جائیں گںٔے ۔۔۔۔

زرنش جو کب سے اپنے اوپر ضبط کی ہوئی تھی یک دم بولی ۔۔۔۔۔

کبیر کے آنے کی اسے بہت خوشی تھی لیکن اُس کے واپس جانے کا سوچ کر افسردہ بھی تھی ۔۔۔۔۔

ذرنش تُم جانتی ہو کہ وہ میرا فرض ہے اور مجھے سب سے پہلے اپنا فرض نبھانا ہوتا ہے میں تُم یہ نہیں کہونگا کہ میں واپس نہیں جاؤنگا روک جاؤں گا ۔۔

لیکن ہاں اس بار میں زیادہ چھٹیوں لے کر آیا ہوں تمھارے پاس ۔۔۔اور میں جب تک تمھارے پاس ہوں یہ آنسوں نہیں آنے چاہیئے تمہاری آنکھوں میں ۔۔۔۔۔

کبیر زرنش کے برابر میں بیٹھا اُس کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے کر اُسے منایا اور اُس کی آنکھوں میں آئے آنسوں صاف کیے ۔۔۔۔۔۔

آپ کا فرض آپ کے لئے سب سے پہلے آتا ہے تو میرا بھی یہی فرض ہے کے میں آپ کو سمجھو ۔۔۔۔

زرنش نے مسکراتے ہوئے سے بولی تُو کبیر نے اسے اپنے حصار میں لے لیا ۔۔۔۔۔۔💗💗💗❤️👀

       ×-----------------------×-----------------------×

رفتا رفتا دن گزرتے جا رہے تھے آج حسن اور نبیشا کی مہندی کا دن تھا  اسی سلسلے میں خان ولا میں حل چل مچی تھی ۔۔۔ 

شاویز نے نبیشا کے گھر والو سے شادی کی تقریب خان ولا میں کرنے کے لیے کہا تھا ۔۔۔جس پر فائقہ بیگم نے خوشی خوشی حامی بھر لی تھی ۔۔۔

وہ تو بے فکر ہو گئے تھی کے سارے معملات شاویز سنبھال لے گا ۔جبکے فراز صاحب نے مزاحمت کی تھی ۔۔لیکن ہر جگہ فائقہ بیگم کی ہی چلتی تھی ۔۔ 

لان بےحد خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔۔ہر اطراف رنگ برنگی لائٹے ،گول ٹیبلے جس کے ار گرد کرسیاں لگی تھی ۔۔۔۔

اسٹیج جِس پر ایک بڑا سوفہ اور ساتھ ہی دو چھوٹے صوفے جِس کے سامنے ایک ٹیبل رکھی تھی پیلے اور سفید رنگ کی پھولوں کی لڑیاں پورے لان میں لگی تھی۔۔۔۔ 

لڑکوں ا ب بس بھی کرو وقت نہیں ہے جا کر ریڈی ہوں جاؤ۔۔۔۔۔۔۔

زرنش نے معاذ اور شاویز کو باتوں میں لگے دیکھ کر کہا۔۔۔ 

آپی آپ لیڈیز تیار ہوں ہم لوگ تو ہوں ہی جائیں گے ریڈی۔۔۔۔

معاذ نے زرنش کو بنا تیار دیکھ کر مزاحیہ انداز میں کہا۔۔۔۔۔۔ 

آپی اسے چھوڑے میری بات سنے سارے کام ہوں گے ہیں ۔۔نبیشا اور اُس کی فیملی بھی آتی ہوں گی آپ بھی ریڈی ہوں جائے ۔۔۔۔۔۔

شاویز کے کہنے پر زرنش کمرے کی طرف چل دی ۔۔معاذ اور شاویز نے بھی ایک نظر ساری ارینجمنٹ پر ڈال کر  تیار ہونے کے غرض سے چل دئے۔۔۔۔۔

ماہی نبیشا کی مہندی پر جانے کے لیئے بہت ایکسائیٹڈ تھی پر جب اسے پتا چلا کہ مهندی خان ولا میں ہے تُو موڈ آف ہوں گایا تھا ۔۔اب اسے یہ سمجھ نہیں آرہا تھا جائے یہ نہ جائے ۔۔۔۔

ماہی تُم خود آرہی ہوں یہ میں پیک کر لو ۔۔۔۔۔

ماہی جو اپنے کمرے میں بیٹھے موبائل یوز کر رہی تھی۔۔۔۔۔۔

 فریحہ کے میسیچ پر کشمش میں پڑ گئی کیوں کے وہ فیصلہ کر چکی تھی وہ نہیں جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ میں نہیں جاؤ گی میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔۔۔

ماہی نے ساری سوچوں کو جھٹک کر میسچ ٹائپ کیا ۔۔۔۔جِس پر فریحہ نے اوکے کا جواب دیا ۔۔۔۔۔

ارے ماہی تُم کیوں نہیں جاؤ گی تمہاری دوست کی شادی ہےمیں

 خان سر کو نہیں دیکھو گی ۔۔۔نبیشا ناراض ہوں جائے گی ۔۔۔۔۔

ماہی  کا دل تو جانے کہے رہا تھا مگر دماغ ساتھ نہیں دے رہا تھا ۔۔۔۔۔۔

چُپ بالکل چُپ میں نہیں جاؤ گی ایک کام کرتی ہوں سو جاتی ہوں اِس سے مُجھے جانے کہ دِل بھی نہیں کرے گا نبیشا کو بعد میں ما نا لو گی۔۔۔۔

ماہی خود سے مخاطب ہوئی آخر کار ماہی نے فیصلہ کر ہی لیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔

کہ وہ خان ولا نہیں جاۓ گی ۔۔۔۔۔۔

نبيشا آج بھی تُم یہ لگاؤ گی ۔ دولہن ایسے اچھی نہیں لگتی ۔ اور منہ کیوں لٹکایا ہوا ہے تُم نے؟؟۔۔۔۔۔

فریحا جو نبيشا کو تیار کر نے میں مصروف تھی اُس کے چشمے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ۔۔اور ساتھ ہی نبيشا کو افسردہ دیکھ کر استفسار کیا۔۔۔۔۔۔

نبيشا نے فراز صاحب کے اصرار پر حامی بھر لی تھی مگر اس فیصلے پر خوش نہیں تھی ۔ مانا کہ حسن اچھا لڑکا تھا پر ایک اجنبی رشتے میں بندھنے سے خوف آرہا تھا ۔ 

فریحہ سب اتنی جلدی ہو رہا ہے کہ مجھے کُچھ سجھ نہیں آرہا ۔ مجھے لگتا ہے حسن مُجھ پر ترس کھا کر مُجھ پر احسان کر رہا ہے ۔۔۔۔۔۔میں کِسی کی زندگی میں انچاہے طریقے سے داخل نہیں ہونا چاہتی پر میرے پاس کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نبيشا فریحہ سے غمگین لہجے میں گویا ہوئی

نبيشا تُم سارے برے خیالات اپنے دِل سے نکال دو حسن بہت اچھا ہے وہ تمہیں خوش رکھے گا ۔۔۔۔۔اور یہ شکر کرو کہ آنٹی نے تمہارا کِسی ایسے انسان سے رشتہ نہیں کیا جو تمھارے لائق نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے نبيشا کو جیوریلی پہناتے ہوئے سمجھایا ۔۔۔۔۔۔۔۔اور ساتھ ہی عزوا کو دروازے سے آتے دیکھ مسکرائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماشاءاللہ عزوا تُم تو بہت پیاری لگ رہی ہو۔۔۔ آج لگتا ہے کوئی شہزادہ تم پر دِل ہار جاۓ گا۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے فراخت دلی سے عزوا کی تعریف کی ۔۔۔۔۔عزوا لائٹ پنک کلر کی فروک جِس پر گوٹے  کا کام ہوا تھا  ملٹی کلر کا دوپٹہ جو کہ سر پر ٹکہ تھا۔۔۔ہلکے سے میک اپ کے ساتھ بےحد حسین لگ رہی تھی۔۔۔۔۔

مُجھے چھوڑے نبيشا کو دیکھیں کِتنی پیاری لگ رہی ہے حسن بھائی تو گئے آج کام سے۔۔۔۔۔۔۔

عزوا فریحہ کی بات پر شرمائی اور نبيشا کو دیکھتے ہی بےساختہ اُس کی تعریف کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاں ہماری نبيشا تو ہے ہی بہت پیاری نبيشا اِس چشمے کو شادی تک ہاتھ مت لگانا یہ لینس ہیں نہ یہی لگاؤ۔۔۔۔۔۔۔

فریحہ نے عز وا کی بات پر اتفاق کیا اور ساتھ ہی نبيشا کو وارن کیا۔۔۔۔۔۔۔

         ×-------------------------×-----------------------------×

لو جی یہاں ہم دولہے راجا کو تیار کرنے آئے ہیں اور یہ تُو پھیلے سے ہی تیار ہیں۔۔۔۔ 

معاذ حماد اور شاویز جو حسن کو ریڈی کرنے کے لیئے اے تھے حسن کو تیار دیکھ کر حیران ہو گئے معاذ نے حسن پر مزاحیا طنز کیا۔۔۔۔۔۔۔

میں سوچ رہا ہو تُم لوگ میرا نکاح آج ہی کروا دو ۔۔مُجھ سے انتظار نہیں ہوں رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے پرفیوم لگاتے  ہوئے کہا۔۔۔۔۔

بھائی صبر کر نکاح بھی ہوں جائے گا ۔۔ویسے زندگی میں پہلی بار اچھا لگ رہا۔۔۔۔ 

حسن جو وائٹ کلر کے کُرتے شلوار پے کریم کلر کا کوٹ پہنے بالوں کو جیل سے سیٹ کیے ہیرو لگ رہا تھا۔۔۔۔

معاذ کی بات پر سب ہی ہنس پڑے۔۔۔۔۔جب کے حسن نے معاذ کو گھوری سے نوازا۔۔۔۔۔۔۔

یہ ایک بار سہی اچھا لگ رہا تمہارا اپنے بارے میں کیا خیال ہے۔۔۔۔۔۔

حماد کی بات پر حسن نے کندھے اُچکائے ۔۔۔۔۔

اچھا اب ہم سب بھی تیار ہوں جاتے ہیں ۔۔۔۔۔

شاویز نے سب کو باتوں میں لگا دیکھ کر کہا پھر سب تیار ہونے کی غرض سے چل دیئے۔۔۔۔۔۔

       ×---------------------------×-----------------------×

حسن کو اسٹیج پر بیٹھا دیا گیا تھا تقریباً سارے مہمان خان ولا پہنچ چکے تھے مہندی کی تقریب زوروشور سے جاری تھی ۔۔۔۔ 

حسن اسٹیج پربیٹھا ادر اُدھر نظر ے گھوما رہا تھا اُس نے نظر اُٹھا کر سامنے دیکھا اُسکی نظریں نبيشاپر ٹِک گئیں ۔۔۔نبيشاجو پیلے رنگ کا ڈریس پہنی تھی جِس پر ہرے رنگ کا نفیس کام ہوا تھا بالوں کو فرینچ چوٹیاں میں لپیٹے حسین لگ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے آگے بڑھ کر نبيشا کاہاتھ تھام کر اسٹیج پر بیٹھایا ۔۔۔۔

ارے کیا ہوں گیا اتنا گھبرا کیوں رہی ہو ۔۔۔۔۔

حسن جو کب سے نبيشا کا گھبرانا محسوس کر رہا تھا آخر کار بول اُٹھا ۔۔۔۔۔۔۔

ک ۔۔۔۔۔کچھ ن۔۔۔  نہیں میں کب گھبرا رہی ہو.....

نبیشا نے ہچکچاتے ہوئے کہا ۔۔۔اُسّے حسن کا یو مخاطب کرنا عجیب لگا تھا ایک تو وہ پہلے ہی اُس کی نظروں سے کنفیوز ہو رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جبکے حسن تُو پھولے نہیں سما رہا تھا ۔۔

سب نے ایک ایک کر کے رسم کی تھی ہر طرف خوشی کا سما تھا ۔۔ ایسے میں شاویز کی نظریں انٹرنس پر جمی تھی۔۔۔وہ ماہی کا بےچینی سے اِنتظار کر رہا ۔۔

خان سر آپ جس کا انتطار کر رہے وہ نہیں آئے گی میری بات ہوئی تھی۔۔۔۔

اسکی طبیعت ٹھیک نہیں  ۔۔۔

فریحہ جو کب سے شاویز کو نوٹ کر رہی تھی آخر کار اُس سے گویا ہوئی ۔۔۔۔۔

کیا ہوا ہے اسے ٹھیک تو ہے وہ میری ۔۔۔۔

ابھی شاویز فریحہ سے بات کر ہی رہا تھا کہ یک دم اُس کی نظر سامنے پڑی تو ماہی کو اندر کی طرف آتا دیکھ اُس کے الفاظ منہ میں ہی رہے گے ۔۔۔

ماہی جوپیلے رنگ کی گھیر دار فروک میں ملبوس ،لائیٹ سے میک اپ کے ساتھ بال کھلے ہوئے تھے غضب ڈھا رہی تھی۔۔۔

 جیسے جیسے وہ قدم بڑا رہی تھی شاوزیز کی دِل کی دھڑکن تیز ہو رہی تھی یہی چہرے کی تلاش میں تھا اپنی محبت کا دیدار ہی تو کرنا چاہتا تھا وہ اُس کے بر عکس فریحہ حیرت زدہ کھڑی تھی۔۔

اُسّے تو واقعی لگا تھا ماہی نہیں آئے گی۔۔

شاویز کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ آئی پر ماہی کے ہمراہ آنے والے وجود کو دیکھ کر مسکراہٹ پل بھر میں غائب ہو گئی ۔۔۔۔ 

ماہی تُم تُو نہیں آنے والی تھی۔۔آور تُم کیسے ہو عارِب ؟

فریحہ اگے بڑھ کر ماہی سے ملی۔۔ اور ساتھ ہی عارب سے حال و احوال پوچھے ۔۔۔۔  

میں بلکل فٹ فاٹ تمھارے سامنے ہو۔۔

عارِب نے اپنے انداز میں فریحہ کو جواب دیا ۔۔

ہاں میں نہی آنے والی تھی ۔۔۔ مگر نبيشا ناراض ہو جاتی اس لیے آگئی میں ۔۔۔۔۔۔۔

ماہی نے بہانہ بنایا در حقیقت وہ اپنے دِل کے ہاتھوں مجبور تھی اس لیے آئی تھی ۔۔۔۔۔ شاویز کے لیئے اپنی فیلنگز کو محسوس کر رہی تھی وہ مگر قبول نہیں کر پہ رہی تھی ۔۔۔۔۔ 

خان سر " یہ عارِب ابراہیم ہے زمان انکل کے دوست کا بیٹا اور عارِب یہ شاویز خان ہیں خان انڈسٹریز کے مالک جانتے تو ہو گے نہ۔۔۔۔۔

فریحہ نے عارِب اور شاویز کو ایک دوسرے سے متعارف کروایا ۔۔۔۔۔جس پر عارِب نے شاویز سے ہاتھ ملانے کے لئےہاتھ اگے بڑھایا جسے شاویز نے جھٹک دیا ۔۔شاویز کو ایسے کرتا دیکھ ماہی پریشان ہوئی ۔۔۔

اسے کون نہیں جانتا کیسے ہوں شاویز۔۔۔۔۔

عارب نے كول انداز میں کہا۔۔۔۔۔

مجھ سے اور میرے اپنوں سے دوری بنائیں رکھو تو تمہارے لیئے بہتر ہے اور یہ شاویز مجھے صرف میرے دوست کہتے ہے۔۔۔خان سر ہوں میں آئندہ خیال کرنا ۔۔۔۔

شاویز ایک دم سپاٹ لہجے میں کہتے ہی ساتھ وہاں سے لمبے لمبے ڈاک بھرتا چلتا چلا گیا کیوں کے شاویز کو ماہی کے ساتھ عارب کا ہونا اچھا نہیں لگ رہا تھا ۔۔۔

آپ سب ایسے باتیں کرتے رہے گئے میرا مطلب کُچھ نیو کرتے ہیں۔۔۔

معاذ جو کب سے بور ہو رہا تھا یکدم بولا۔۔۔۔معاذ کی بات پر سب چُپ ہو گئے اور اسے دیکھنے لگے جس پر اُس نے اپنا پلین بتایا۔۔۔۔۔

میں کہہ رہا ہوں ہم سب آج کی شام کو یادگار بناتے ہیں۔۔۔

دوٹیم بناتے ہیں ایک لڑکوں کی اور دوسری لڑکیوں کی ۔۔اور گانے کا مقابلہ کرتے ہیں  جو جیتے گا اُسے ایک گفٹ ملے گا ۔۔۔ لڑکوں ٹیم میں سے کوئی ایک جیتے گا اور ایسے ہی لڑکیوں کی ٹیم میں سے کوئی ایک جیتے گا ۔۔۔۔۔۔۔اور جتنے والوں کو ملے گی ایک پیاری سی پانی کی بوتل ۔۔۔۔۔۔

معاذ نے اعلانیہ طور پر کہتے سب کو حیران کر دیا۔۔۔۔

کیا ہوا آپ سب کو آفر پسند نہیں آئی۔۔۔۔۔۔؟؟اچھا چلے پھر ایک کام کرتا ہوں آفر میں کُچھ اضافہ کر دیتا ہوں۔۔۔

معاذ نے اپنے شیطانی دِماغ کو استعمال کرتے ہوئے ایک آفر کا انتخاب کیا۔۔۔۔۔۔

تو پھر ایک بوتل کے ساتھ دس روپے بڑھا رہا ہوں کیوں کہ میری اتنی ہی حیثیت ہے

معاذ یہ کیا کر رہے ہو۔۔۔۔۔۔

معاذ کی بات پر سب ہنس پڑے مگر حماد نے معاذ کو ٹوکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

بھئی مجھے تو تمہاری آفر قبول ہے۔۔۔۔۔اب جلدی سے گیم شروع کرو۔۔۔۔

کبیر نے معاذ کے گلے میں ہاتھ ڈالتے ہوۓ دوستانہ انداز میں آفر قبول کی۔۔۔۔۔۔۔

نہیں مجھے تو یہ آفر قبول نہیں ہے۔۔۔۔۔کنجوس انسان آفر تو اچھی کرو۔۔۔۔ 

فریحہ نے معاذ کی بات کر نا اتفاقی کا اظہار کیا۔۔۔۔۔

فریحہ تم میرا دِل رکھلو ۔۔۔۔۔۔

معاذ  فریحہ سے محبت بھرے لہجے میں گویا ہوا۔۔۔۔۔

"پھول ہے گلاب کا نشہ ہے شراب کا۔۔۔

ایسے کیا گھور رہی ہو عاشق ہوں آپ کا"

معاذ نے فریحہ کو اپنی جانب گھورتا دیکھ کر لوفرانا انداز میں شعر عرض کیا۔۔۔۔۔۔

"پھول ہے گلاب کا نشہ ہے شراب کا

اگر ایک لفظ اور کہا تو منہ توڑ دونگی آپ کا"

جس پر فریحہ نے زور سے معاذ کے پاؤں پر اپنا پاؤں مارا۔۔۔۔۔۔۔

واہ کیا کہنے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

پاس کھڑی ماہی اور زرنش جو سب سن چُکی تھیں دبا دبا مسکرائیں۔۔۔۔۔۔۔

اچھا اب میں سیریس بتا رہا ہوں وہ برات میں کپل ڈانس کرے گا۔۔۔۔۔۔

آپ سب کا کیا خیال ہے؟۔ 

معاذ نے اپنی بات کر کے سب سے پوچھا۔۔۔۔۔

ہاں میں بھی بہت بور ہو رہی ہوں۔۔۔۔ 

زرنش نے بھی معاذ کی بات پر حامی بھری۔۔۔۔۔۔۔

چالو پھر سب ہوں جائے تیار مقابلہ جیتے گے تو ہم لڑکے ہی۔۔۔۔ 

حسن اسٹیج سے کھڑے ہوتے ہوئے خوشی سے بولا جس پر سب لڑکوں نے فخر سے اثبات میں سر ہلایا اور ساتھ ہی سب لاؤنچ میں گول دائرہ بنا کر بیٹھ گئے ۔۔۔۔

مہمان سارے جا چکے تھے جبکہ بڑے سارے باتوں میں مصروف تھے۔۔۔۔ 

لیڈیز فرسٹ ہوتا ہے اس لیئے لڑکیاں شروع کرو ۔۔۔۔

معاذ  فُل ایکٹنگ کرتے ہوئے لڑکیوں سے مخاطب ہوا۔۔۔۔۔

میں یہ گانا ہمارے دولہن دولہا کو ڈیڈیکیٹ کرتی ہوں۔۔۔۔۔ 

عزوا نے گانا شروع کر نے سے پہلے سب کو بتایا۔۔

دو دل مل رہے ہیں۔

مگر چپکے چپکے

دو دل مل رہے ہیں۔

مگر چپکے چپکے

سبکو ہو رہی ہے۔

ہان سبکو ہو رہی ہے۔

خبر چپکے چپکے

دو دل ملے رہے ہیں

مگر چپکے چپکے

سانسوں میں بڑی بیکاراری

آنکھیں میں کیا رات جاگے

کبھی کہیں لگ جائے دل تو

کہیں پھر دل نہ لگے

اپنا دل میں زرا تھم لوں۔

جادو کا میں اسی نام دو

جادو کر رہا ہے۔

جادو کر رہا ہے۔

اثر چپکے چپکے

ایسے بھولے بنکر ہے بیٹھے

جیسی کوئی بات نہیں۔

سب کچھ نظر آ رہا ہے۔

دن ہے یہ رات نہیں

کیا ہے کچھ بھی نہیں ہے اگر

ہونٹوں پہ ہے خاموشی مگر

باتیں کر رہی ہے۔

باتیں کر رہی ہے۔

نظر چپکے چپکے

دو دل ملے رہے ہیں

مگر چپکے چپکے

سبکو ہو رہی ہے۔

ہاں سبکو ہو رہی ہے۔

خبر چپکے چپکے

دو دل ملے رہے ہیں

مگر چپکے چپکے

سب نے ساتھ مل کر ہوٹینک کی۔۔۔۔۔۔۔اور پھر لڑکوں کی باری تھی۔۔۔۔حسن پیار بھری نگاہوں سے نبیشا کو دیکھتا رہا۔۔۔۔۔

اب میری باری حسن نے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ساتھ ہی گانا شروع کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہت پیار کرتے ہیں تمکو صنم

بہت پیار کرتے ہیں تمکو صنم

قسم چاہ لے لو

قسم چاہ لے لو خدا کی قسم

بہت پیار کرتے ہیں تمکو صنم

بہت پیار کرتے ہیں تمکو صنم

ہمین ہر گھڑی آرزو ہے تمہاری

ہوتی ہے کسی صنم بیکاراری

مل جائیں گے تم کو

ملیں گے جو تمکو تو بتائیں گے ہم

بہت پیار کرتے ہیں تمکو صنم

بہت پیار کرتے ہیں تمکو صنم

ہماری غزل ہے تساور تمھارا

ہماری غزل ہے تصور تمھارا

تمھارے بنا اب نہ جینا ہمارا

تمیں یون ہی چاہیں گے۔

تمیں یون ہی چاہیں گے جب تک ہے دم

بہت پیار کرتے ہیں تمکو صنم

بہت پیار کرتے ہیں تمکو صنم

ساگر کی باہوں میں موجین ہیں جیتنی

ہمکو بھی تم سے محبت ہے اتنی

کی یہ بیکاراری

کی یہ بیکاراری نہ اب ہوگی کام

بہت پیار کرتے ہیں تمکو صنم"

حسن کو گاتے دیکھ کر نبیشا کھو سی گئی تھی اُس کے دل میں ایک بیٹ مس ہوئی تھی ۔۔۔۔۔حسن نے سارا گانا نبیشا کو نظرو کے حصار میں لئے کر گایا ۔۔۔۔۔

اب خان سر گانا گائیں گے ۔۔۔۔ اب خان سر آپ کی باری ہے ۔۔۔۔۔۔ 

فریحہ کے اصرار پر شاویز نے گانا شروع کیا ۔۔۔۔۔۔

تیری امید تیرا انتظار کرتے ہیں۔

تیری امید تیرا انتظار کرتے ہیں۔

تیری امید تیرا انتظار کرتے ہیں۔

تیری امید تیرا انتظار کرتے ہیں۔

اے صنم ہم تو صرف

تم سے پیار کرتے ہیں۔

اے صنم ہم تو صرف 

تم سے پیار کرتے ہیں

جانم ہم بھی

تم پر جان نثار کرتے ہیں۔

جانم ہم بھی

تم پر جان نثار کرتے ہیں۔

اے صنم ہم تو صرف

تم سے پیار کرتے ہیں

اے صنم ہم تو صرف

تم سے پیار کرتے ہیں

خواب آنکھوں میں اب نہیں آتے

اب تو پلکوں میں تم سمہے ہو

ہر گھڑی ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔

دل کی دنیا میں گھر بسائے ہو

دل کی دنیا میں گھر بسائے ہو

تیری ہر بات پر ہم اعتبار کرتے ہیں۔

تیری ہر بات پر ہم اعتبار کرتے ہیں۔

اے صنم ہم تو صرف 

تم سے پیار کرتے ہیں

شاویز گانے کے زریعے اپنے دل کا حال ماہی کو سونا رہا تھا ۔۔جس پر ماہی کا دل بےچین ہو رہا تھا

ہمکو جسکی تھی وہ تلاش ہو تم

خوشبو سانسوں کی دل کی پیاس ہو تم

تیرے عاشق تیرے دیوانے ہے۔

ساری دنیا سے ہم بیگانے ہیں۔

ساری دنیا سے ہم بیگانے ہیں۔

جانم ہم پیار تمھے

بےشومار کرتے ہیں۔

جانم ہم پیار تمھے

بےشومار کرتے ہیں۔

اے صنم ہم تو صرف 

تم سے پیار کرتے ہیں

تیری امید تیرا انتظار کرتے ہیں۔

جانم ہم بھی

تم پر جان نثار کرتے ہیں۔

اے صنم ہم تو صرف 

تم سے پیار کرتے ہیں

شاویز نے گانے میں "جانے من" کی جگہ "جانم" لگا دیا تھا جسے سب نے باخوبی محسوس کیا تھا ۔۔۔ ماہی کو اپنا وہاں بیٹھنا ما حال لگ رہا تھا۔۔۔۔آنکھوں میں کچھ آنسوں خود باخود

اگے تھے جیسے ماہی نے فوری چھپایا ۔۔۔۔۔۔

آپ بھی اپنی پیاری آواز سونا دے ۔۔۔ کب سے اپکی آواز سننے کے لیئے بیکرار ہو۔۔۔۔۔

حسن جو نبیشا کے برابر میں آکر بیٹھا تھا اُس کے کان میں سر غوشی کی۔۔۔۔۔۔۔جو نبیشا کے ساتھ ساتھ پاس کھڑے معاذ نے سُن لی۔۔۔۔

بھابھی میرے دوست کو کیوں تڑپا رہی ہیں سونا دے کچھ اسے۔۔۔۔

ویسے جیسی اسکی حرکتیں ہیں پوری زندگی آپ سے طعنے ہی سونے گا ۔۔۔۔

معاذ نے تیز آواز میں اعلانیہ انداز میں کہا جس پر سب ہنس پڑے جبکے حسن تن فن کرتا رہ گیا۔۔۔ اور نبیشا جھیپ گئی۔۔۔۔۔۔۔سب کے کہنے پر نبیشا نے شعر عرض کیا کیو کے گانا گانے سے اسے شرم آرہی تھی ۔۔۔۔۔۔ 

اگر اپنے مُجھے ہزارو میں چنا ہے تُو میرا وعدہ ہے

میں آپکو لکھو میں کھونے نہیں دونگی۔۔۔۔۔۔۔"

واہ واہ واہ کیا کہنے ہے۔۔۔۔

عارب  پُر جوش ہوا ۔۔۔ جس پر سب ہی حیران ہوۓ ۔۔۔

اب میری باری ہے۔۔۔۔

مہندی ہے مہندی مہندی ہے مہندی ہے۔

شرما نہ ایسے بنو رے اب جانا ہے گھر تمہیں ساجن کے

چلے گئے ہم بھی تیری سنگ تیرے دہیج میں تیرے گھر ساجن کے۔۔۔۔۔۔

ایک ایک منٹ یہ گانا میری زندگی کے لیئے۔۔۔۔۔۔۔۔

معاذ نے گانا فریحہ کو ڈیڈیکیٹ کیا ۔۔۔

تجھے ہی دلہن بناؤنگا ورنا کنوارہ مار جاؤں گا۔

تجھے ہی دلہن بناؤنگا ورنا کنوارہ مار جاؤں گا۔

فریحہ جو گانا شروع کیا تھا بیچ میں ہی روک گی کیوں کے معاذ نے گانا شروع کر دیا تھا۔۔۔۔۔

جاکے جوگن بن جاؤنگی سانگ تیرے میں نہ آؤنگی۔

سب سے میں یہ کہ جاؤنگی تمہیں نہ دولا بنونگی۔

تجھے نہ دولا بنوں گی چاہے کنواری مار جاؤں گی۔

تجھے نہ دولا بنوں گی چاہے کنواری مار جاؤں گی۔

فریحہ بھی کہا چُپ رہنے والوں میں سے تھی فریحہ نے بھی گانا گا کر جواب دیا۔۔۔۔۔

تیرے لیے لونگا بندیا چاند ستاروں کی

پہنہاؤنگا چونڑ میں تمہیں نئی ​​بہاروں کی

آرے جا رے کنوارے مجھ پر دور تو دال نہ ایسے

میرے اگے پیچے پھرتے ہیں تیرے جیسی

نکھرے نہ کر دیوانی اب مان بھی جا رانی

نہ بنے گی تیری کہانی چل چھوڑ دے یہ من مانی۔

دونوں ہی ایک دوسرے کو گانے کی صورت جواب دے رہے تھے جس پر سب پیچھے سے ہوٹنگ کر رہے تھے۔۔۔۔۔

تجھکو ہی چھلا پہناونگا۔۔۔۔۔۔

تجھکو ہی چھلا پہناونگا ورنا کنوارہ مار جاؤں گا۔

معاذ فریحہ کے قریب آیا اور رنگ والا بوکس کھول کر فریحہ کے سامنے کیا اور ساتھ ہی گانا گایا۔۔۔

معاذ فریحہ کو شروع سے پسند کرتا تھا اِس لیے اُس نے گھر پر اپنی اور فریحہ کے لیے بات کر لی تھی جِس پر سب راضی تھے ۔۔حماد نے بھی کہے دیا تھا کے اُسے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔۔۔۔

جاکے جوگن بن جاؤنگی سنگ تیرے میں نہ آؤنگی۔

سب سے میں یہ کہ جاؤنگی تمہیں نہ دولا بنونگی۔

تجھے نہ دولا بنوں گی چاہے کنواری مار جاؤں گی۔

شادی وادی کے چکر میں مجھے نہیں پڑھنا

شادی وادی کے چکر میں مجھے نہیں پڑھنا

چار دیواروں میں گٹ گٹ کے مجھے نہیں مرنا

کھلی ہواوں کی میں تجھے سر کرونگا

ہنی مون میں لندن پیرس تجھے گھوماؤ گا

چکنی چکنی باتوں میں آوں نہ تیرے ہاتھ میں

مجھکو جو ٹہکرائے گی تو بعد میں پچتائیگی

نا سیج تیری سجاونگی۔

بن تیرے نا جی پاونگا بن تیرے نا مار پاونگا

سب سے میں یہ کہ جاؤں گا تجھکو ہی دلہن بنونگا

سب دونوں کا بھرپور ساتھ دے رہے تھے ۔۔۔فریحہ کے علاوہ سب ہی جانتے تھے کے آج معاذ فریحہ کو پرپوز کر نے والا ہے۔۔۔جس کے لیے  اسپشیلی تیاری کی تھی۔۔۔۔

وارنہ کنوارہ مار جاؤں گا۔

یہ زید چھوڑ دے ناتا جوڑ دے رب کا نام لے دامن تھم لے

مان بھی لے تو میرا کہنا ساتھ تیرے نہ مجھکو رہنا

کب ڈولی بارات میں لون کسے تمجھکو میں سمجھو

کیا تم نے یہ سوچ لیا ہے

 ہان میں یہ سوچ لیا ہے۔

یاروں زہر کی پوڑیا لاؤ

 یہ پاگل ہے اسے بچاو

تیرے بنا مجھکو نہیں جینا 

کرنا ایسی خطا کبھی نہ

مجھکو اب یہ زہر ہے پینا سچ میں دل مجھکو نہیں سینا

چھڈ کے دنیا چلا میں چلا

لگتا اسکی جان گئی ری

لگتا اسکی جان گئی ری

جب ایک ماحول بن گیا تھا تو باقی سب نے بھی ساتھ دِیا گانے میں۔۔۔۔سب کو بس یہ پتہ تھا کے معاذ پرپوز کرے گا پر اتنے یونیک طریقے سے کرے گا اِس کا کیسی کو اندازہ نہیں تھا۔۔

اسے کہو میں مان گئی رے

لو میں مان گئی رے

معاذ فریحہ اگّے ایک گھوٹنے کے بل بیٹھ کر رنگ اُس کی اُنگلی میں پہنائی۔۔جس پر سب نے شور مچا کر خوشی کا اظہار کیا ۔۔۔۔۔۔

معاذ جانتا تھا فریحہ اُس کے پرپوزل کو قبول کر لے گی وہ اُس کے دل کی فلنگس کو جانتا تھا۔۔۔۔۔۔ فریحہ جتنا لڑلے جھگڑ لے مگر معاذ کو پسند کرتی ہے۔۔۔۔

سب نے معاذ اور فریحہ کو مبارک باد دی۔۔۔ 

چلو بھئی معاذ اب تُم بھی خوش ہو جاؤ۔۔۔تمہاری بھی شادی ہو جائے گی۔۔۔۔۔اور مجھے کہہ رہے تھے کہ میں نبيشا سے طعنے سنوگا اب تُم بھی تیار ہو جاؤ طعنے سننے کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن نے معاذ کے گلے میں ہاتھ ڈال کر دوستانہ انداز میں کہا۔۔۔۔

فریحہ تُم تو بڑی چھوپی رُستم نکلیں ۔۔۔۔۔۔۔ نبيشا نے فریحہ کو چھیڑا۔۔۔۔

ماہی اب تمھاری باری ہے کچھ تُم بھی سناؤ تمھیں تو

 ویسے ہی بہت شوق ہے گانے گانے کا ۔۔۔۔

فریحہ نے سب کی باتوں سے بچنے کے لئے سب کا ديهان ماہی کی طرف مرکوز کیا۔۔

کچھ اس طرح میری پلکیں

 تیری پلکوں سے ملا دے 

کچھ اس طرح میری پلکیں

 تیری پلکوں سے ملا دے

آنسوں تیرے سارے

میری پلکوں پر سجا دے

کچھ اس طرح میری پلکیں

 تیری پلکوں سے ملا دے

تو ہر گھڑی ہر وقت میرے ساتھ رہا

ہاں یہ جِسم کبھی دور کبھی پاس رہا ہے

جو بھی غم ہیں یہ تیرے اُنہیں میرا پتہ دے

کچھ اس طرح میری پلکیں

 تیری پلکوں سے ملا دے

مجھ کو تُو تیرے چہرے پر یہ غم نہیں ججتا

جائز نہیں لگتا مجھے غم سے تیرا رشتہ

سُن میری گزارش اسے چہرے سے ہٹا دیے

سُن میری گزارش اسے چہرے سے ہٹا دیے 

کچھ اس طرح میری پلکیں

 تیری پلکوں سے ملا دے

کچھ اس طرح میری پلکیں

 تیری پلکوں سے ملا دے

ماہی شروع سے ہی گانا گانے کی شوقین تھی کالج سے لے کر یونیورسٹی تک بہت سے کمپیٹیشن میں حصّہ لے کر کامیاب ہوئی تھی ۔۔۔اس وجہ سےاُس کی آواز بےحد خوبصورت تھی۔۔۔ جسے سُن کر ہر شخص کھو جاتا تھا ۔۔۔

ماہی کے گانا گانے کے بعد سب نے ہونٹک کی ۔۔۔اور ونس مور کے نعرے لگا رہے تھے۔۔۔۔۔

جب کے شاویز نظر جھکائے بیٹھا تھا ماہی کی نظریں شاویز کو تک رہی تھی شاویز کی آنکھوں میں درد صاف ظاہر ہو رہا تھا جسے دیکھ کر ماہی سے زیادہ بردشت نہیں ہوا جو آنسوں وہ اپنے دِل پر گرا رہی تھی وہ آنکھوں سے بہنے لگے تھے وہ کسی سے اپنے دل کی بات شیئر نہیں کرنا چاہتی جبھی سب کے بیچ سے اٹھ کر چلی گئی ۔۔۔۔

ماہی! ارے اسے کیا ہوا ہے ۔۔۔۔۔ 

ماہی کو ایسے جاتا دیکھ کر فریحہ اُس کے پیچھے گئی۔۔ 

ماہی کیا ہوا ہے ایسے کیوں آگئی ہوں طبیعت ٹھیک ہے؟

فریحہ نے ماہی کو روکتے ہوئے استفسار کیا۔۔۔۔

میں ٹھیک ہو بس تھوڑی دیر میں آتی ہو تم جاؤ۔۔۔۔بابا سے بات کر لو کال ای ہے۔۔۔۔

ماہی اِس وقت اکیلے رہنا چاہتی تھی اِس لیئے فریحہ سے بہانہ کیا۔۔۔۔۔۔۔ماہی کی بات سُن کر فریحہ مطمئن ہوکر چلی گئی۔۔۔۔۔

تُمہیں سمجھ نہیں آتا ہے ہتو یہاں سے نہیں كرنی مجھے کوئی بات چھوڑو مجھے چھوڑو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز جو سگریٹ پینے کے لئے باہر لان میں آیا تھا قریب سے آنے والی آواز پر روکا آواز جہاں سے آرہی تھی اسی سمت چلنے لگا پر یقدم اُسّے آواز کی پہچان ہوئی تو ڈور لگا دی یہ آواز تو وہ لاکھوں میں پہچان سکتا تھا۔۔۔۔

جیسے ہی وہ لان کے پیچھے والے حصے میں پہنچا وہاں کا منظر دیکھ کر سکت ہوں گیا۔۔۔ ماتھے پر بل نمودار ہوئے۔۔اور چند قدم آگے بڑھے۔۔۔۔۔۔

میں پہلے ہی سمجھ گیا تھاتُجھے میری غلطی ہے جو یہاں آنے دیا ۔۔۔۔میری جانم پر بری نظر رکھے گا۔۔۔۔

آج یہ آنکھیں اس کابل ہی نہیں رہیں گی  کہ کیسی کو دیکھ سکو تُم۔۔۔۔

شاویز نے ایک لمحہ ضائع کرے بغیر عارب کو مرنا شروع کر دیا۔۔۔۔ عارب اپنا بچاؤ کرتا رہا پر شاویز پر تو غُصّہ سوار تھا جو پڑهتا ہی جا رہا تھا ۔۔۔۔ 

خان سر چھوڑے اُسّے کیا کر رہے ہیں۔۔۔۔ خان سر۔۔۔۔

ماہی جو شاویز کے آنے پر گھبرا گئی تھی جب ہوش کی دنیا میں واپس آئی توشاویز کو رُکنے لگی اُسّے لگ رہا تھا اگر شاویز نہ روکا تو عارب کو کُچھ ہو جائے گا جیسے شاویز عارب کو مار رہا تھا اُس سے یہ ہی اخذ ہو رہا تھا۔  ۔۔۔

چُپ ایک دم چُپ اب ایک لفظ اور نہیں سائیڈ پر کھڑی رہو۔۔۔۔۔

شاویز نے ماہی کو تیز آواز میں وارن کیا جس پر اُسے چُپ لگ گئ آج سے پہلے کبھی اُس نے شاویز کا یہ رُوپ نہیں دیکھا تھا شاویز کے غصے سے اُسّے خوف آرہا تھا۔۔۔۔۔۔

شاویز عارب کو مارتے مارتے بیچ لان میں لے آیا تھا شاویز کے چلانے کی آواز سُن کر سب اکھٹا ہو گئے 

بولا تھا نہ میں نے میرے اپنوں سے دور رہو پر سمجھ نہیں آیا اب پتہ چلے گا تمہیں کے اصل میں خان ہے کون۔۔۔۔۔۔ 

شاویز چھوڑو اُسّے مر جائے گا وہ ہوا کیا ہے بتاؤ تو بیٹھ کر بات کرتے ہیں ۔۔۔۔

حماد شاویز کو رُکنے کی انتھک محنت کر رہا تھا پر شاویز رُکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا ۔۔۔جب کے بڑے سارے بس حیرت زدہ تھے ۔۔۔۔۔۔

چٹاخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس یہ میرا مسئلہ ہے میں خود دیکھ لوں گی۔۔۔۔۔

فضا میں ایک زور دار تھپڑ کی آواز گونجی۔۔۔ اور شاویز کے ہاتھ روک گئے ۔۔۔۔

ماہی کو جب لگا کے شاویز نہیں روکے گا تو اُس نے شاویز کو تھپر رسید دِیا جس سے شاویز کے ساتھ ساتھ سب شوکٹ ہو گئے تھے ۔۔۔۔۔

شاویز عارب کو چھوڑ کرگھرسے باہر نکل گیا تھا ۔۔۔حماد بھی اُس کے پیچھے گیا تھا ۔۔۔۔ سب ہی حیران تھے پہلے شاویز کے نئے رُوپ کو دیکھ کر پھر ماہی کی حرکت پر نجانے اب شاویز غصے میں اور کیا کرتا کیسی کو انداز بھی نہیں تھا۔ ۔۔۔۔

ماہی بیٹا ریلیکس ہو جاؤ اب رونا بند کرو اور بتاؤ ہوا کیا تھا جو شاویز اتنے غصے میں تھا۔۔۔۔

باقی سب عارب اور ماہی کو لے کر لاؤنج میں آگںٔے تھے ۔۔ زرنش نے ماہی کو پانی کا گلاس پکڑاتے ہوئے کہا جس پر ماہی نے اپنے آنسوں صاف کیے ۔۔۔ 

آپی میں بس لان میں بابا سے بات کرنے گئی تھی ۔۔وہاں عارب آگیا اور وہ مجھے اندر چلنے کے لیے فورس کر رہا تھا میں اسٹرس میں تھی تو اس لیے عارب پر غصّہ کر رہی تھی خان سر وہاں آگںٔے اور پھر یہ سب ہو گیا ۔۔۔

ماہی نے سچ نہیں بتایا تھا جس پر عارب بھی حیران تھا اسے تو لگ رہا تھا وہ سب سچ بتا دے گی کے عارب نے اُس کے ساتھ ذبردستی کی تھی اور یقیناً شاویز نے دیکھ لیا تھا اِس ہی لیے اُس نے اتنا ہنگامہ کیا تھا ۔۔۔۔

اچھا چلو اب گھر جاؤ پریشان مت ہو سب ٹھیک ہو جائے گا ۔۔۔۔

زرنش نے ماہی کو تسلی دی ۔۔۔پھر سب اپنے اپنے گھر روانہ ہوئے ۔۔۔۔

فریحہ تم مجھے گھر چھوڑ دو۔۔۔۔

ماہی نے فریحہ کی کار کی طرف آتے ہی اُسے کہا جس پر اُس نے اثبات میں سر ہلایا اور پھر ماہی کے گاڑی میں بیٹھتے ہی کار اسٹارٹ کی ۔۔۔۔عارب پہلے ہی چلا گیا تھا ۔۔۔۔

ماہی رونا تو بند کرو ہو گیا جو ہونا تھا ۔۔۔۔

فریحہ مُجھے خان سر پر ہاتھ نہیں اٹھانا چائیے تھا میں اُنھیں مرنا نہیں چاہتی پر ۔۔۔۔

ماہی نے اپنے دل کی بات کر کے ہچکیوں سے رونا شروع کر دیا تھا ۔۔۔۔

ہاں ماہی تم نے بہت غلط کیا ہے اُنھیں سب کے سامنے ۔۔۔

اس سے آگے فریحہ بولتے بولتے روک گئی تھی ۔۔۔۔

اب میں کیا کرو فریحہ اگر میں اس وقت نہیں کرتی یہ تو وہ نہیں روکتے ۔۔۔۔۔

ماہی  اپنی کی گئی حرکت پر شرمندہ تھی ۔۔۔۔۔پر اب جو ہوگیا تھا اسے بدل نہیں سکتی تھی ۔۔۔

اب بس ریلیکس رہو اور خان سر سے بات کر کے بات کلیئر کرو ۔۔۔

فریحہ نے ماہی کو اُس کے گھر پر ڈراپ کیا اور اپنے گھر کے سمت کار موڑی ۔۔۔۔

ماشاء اللہ جوڑی کتنی پیاری لگ رہی ہے۔۔۔

مہندی اور بارات میں ایک دن کا گیب تھا۔۔۔۔آج نبيشا اور حسن کی بارات تھی جو کہ ہال میں منعقد کی گئی تھی۔۔۔۔

سارے مہمان آچکے تھے ۔۔۔۔ نکاح کے بعد نبيشا کو حسن کے پاس اسٹیج پر بیٹھایا گیا تھا۔۔۔۔۔

لوگ حسن اور نبيشا کی تعریف کر رہے تھے ۔۔۔ نبيشا ریڈ کلر کے شرارے میں ملبوس تھی ۔۔۔۔دولہن کے روپ میں غضب ڈھا رہی تھی ۔۔۔۔۔حسن وائٹ کلر کی شیروانی میں بہت ہینڈسم لگ رہا تھا ۔۔۔۔۔ ۔

ماہی اِس طرح چُھپ کر بیٹھنے سے کیا ہوگا میں نے تمہیں کہا تھا نہ شاویز سر سے بات کر کے معذرت کر لو۔۔۔۔۔۔

فریحہ جو کب سے ماہی کو پریشان دیکھ رہی تھی اُس کے پاس چیئر پر آکر بیٹھی ۔۔۔۔۔۔

میں نے کوشش کی تھی بات کرنے کی پر وہ بات نہیں کر رہے ۔۔۔۔

ماہی اب تھاری غلطی بھی تو بڑی ہے۔۔تُم کوشش کرو دوبارہ وہ دیکھنا مان جائے گے تُم سے محبت کرتے ہیں ۔۔۔۔

فریحہ کی بات پر ماہی نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔۔۔ماہی نے بھی سوچ لیا تھا وہ شاویز کو منا کر رہے گی۔۔۔۔۔۔ 

رُخصتی کے بعد سب ہی اپنے گھر روانہ ہوئے گے ساری رسمو کے بعد نبیشا کو حسن کے کمرے میں بٹھایا گیا تھا ۔۔۔۔ بڑےطرز پر مشتمل کمراجس کی ہرچیز بےحد نفاست سے رکھی گئی تھی ۔۔۔۔ابھی وہ کمرے کا جائزہ لینے میں مصروف تھی کہ دروازے کی آواز پر نظرِ جُھکا کر بیٹھ گئی ۔۔۔۔۔

حسن ساری رسموں کے بعد اپنے دوستوں سے فارغ ہو کر کمرے میں داخل ہوا اور نبیشا کے پاس بیڈ پر آکر بیٹھا ۔۔۔۔۔۔۔

نبیشا تُم بےحد خوبصورت ہو تمہارا ہنسنا تمہاری باتیں تمھارا ہر ایک ادا مجھے تمھارا دیوانہ بناتی ہے ۔۔۔۔

حسن نے نبیشا کے مہندی سے بھرے ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر اظہارِ محبت کی ۔۔۔نبیشا جو نظرے جھکائے بیٹھی تھی ۔۔حسن کی بات پر اُس کے دل زور زور سے دھڑکا ۔۔۔۔۔ 

جب سے مُجھے تم ملی ہو میں دُنیا کا خوش نصیب انسان ہو گیا ہو ۔۔۔۔ مُجھے بس تمھارا ساتھ چاہئے مرتے دم تک ۔۔۔۔

دو گی میرا ساتھ ؟

حسن نے نبیشا کا چہرا اوپر کے جانب کیا اور سوال کیا ۔۔۔۔

جی ایک لڑکی کے لیے اس کا شوہر ہی کُل کائنات ہوتا ہے

میں تمہیں دُنیا کی ہر خوشی دو گا ۔۔۔۔۔

نبیشا کے جواب پر حسن کی چہرے کی مسکراہٹ مزید گھیری ہوئی۔۔۔۔۔

میں نہیں چاہتی کے مُجھے دنیا کی ہر خوشی  ملے پر جتنی بھی خوشیاں ملے اُس میں آپ کا ساتھ چاہئے۔۔۔۔

حسن نے نبیشاکی بات پر اثبات میں سر ہلایا اور اپنی جیب سے ایک بوکس نکلا اُس میں سے ایک برسلت نکال کر نبیشا کے ہاتھ کی زینت بنایا۔۔۔۔۔

کیسا لگا پسند آیا؟ مُجھے تمہاری چوائس کا اندازہ نہیں تھا۔۔۔۔۔

بہت حسین ہے مجھے اپکی چوائس پسند آئی۔۔۔

نبیشا نے دل سے تعریف کی جس پر حسن نے نبیشا کے ماتھے پر پیار کی مہر ثابت کی۔۔۔۔۔۔

                اپنی سانسوں میں بسا لو مُجھ کو

           تیری روح میں اُترنے کا جی چاہتا ہے❤️

       ×--------------------------×---------------------------×

نبيشااب بس بھی کرو بعد میں بات کر لینا۔۔۔۔۔۔۔۔

نبيشا بالکونی میں کھڑی اپنے بھائی احد سے ویڈیو کال پر بات کرنے میں مصروف تھی ۔نبيشا کا بھائی شادی میں بھی شرکت نہ کر سکا تھا کیوں کہ پڑھائی کے سلسلے میں آؤٹ آف کنٹری تھا ۔۔۔۔ 

ولیمے کی تقریب اختتام پزیر ہوئی تھی سب مہماں گھروں کو روانہ ہو گئے تھے۔نبيشا سب کے جاتے ہی اپنے کمرے میں گئی تو احد سے رابطہ کیا ۔ احد کہنے کو ہی صرف اُس کا سوتیلا بھائی تھا مگر اُن کے درمیان سگّے بھائی بہن سے بھی زیادہ پیار تھا

جاؤ میری بہنا اب تُم شادی شدہ ہو ۔ اور اب اپنے نخرے مجھے نہیں حسن بھائی کو دکھایا کرو۔۔۔۔۔۔

احد نے نبیشا کو ہمیشہ کی طرح تنگ کیا۔ جس پر نبیشانے بس خدا حافظ کر کے کل کٹ کر دی۔۔۔۔۔کیوکے حسن اُسے بار بارکمرے میں آنے کے لیۓ کھ رہا تھا۔۔۔۔۔

جی بولے کوئی کام تھا آپکو۔۔۔۔ 

نبیشا کمرے میں آتے ہی حسن سی مخاطب ہوئی۔۔حسن جو رُوم کے دروازے کے بچ کھڑا نور سے چائے کی ٹرے لے رہا تھا۔۔۔چائے لیتے ہی نبیشا کی طرف آیا۔۔۔۔

یہ لو تھک گئی ہو گی چائے پی لو ساری تھکن دور ہو جائے گی ۔۔۔۔۔

حسن نےایک چائے کا کپ نبیشا کی طرف بڑھایا ۔۔۔ نبیشا نے تو چائے دیکھ کر ہی عجیب سہ منہ بناتے ہوئے کپ واپس کر دیا جس پر حسن حیران نہیں ہوا وہ جانتا تھا نبیشا کو چائے نہیں پسند اسی لیے تو اُسے چائے آفر کر تھا تھا۔۔۔

کیا ہو گیا نہیں پینی۔۔۔

مصنوئی حیرانگی سے پوچھا گیا

آپکو نہیں پتہ میں چائے نہیں پیتی ۔۔آپ کیسے پی لیتے ہیں اتنی چائے۔۔۔۔

نبیشا نے آنکھیں چھوٹی کر کے استفسار کیا۔۔۔۔اور ساتھ ہی بیڈ پر آکر بیٹھی۔۔۔۔۔

دیکھو ایسے پی لیتا ہو۔۔۔ تمہیں بھی سیکھا دو گا۔۔۔۔۔

حسن بھی چائے کے کپ لے کر بیڈ کے دوسرے سائڈ پر آبیٹھا اور چائے کا ایک کپ لبوں سے لگا کر پی ڈالا ساتھ ہی مسکراتے ہوئے نبیشا کو چھیڑا۔۔۔۔

اب یہ دوسری چائے تو ضائع ہو جائے گی آپ مجھ سے پوچھ لیتے تو چائے اسے بچتی نہیں۔۔۔۔۔

نبیشا اپنی چوڑیاں اُترتے ہوئے حسن کو اپنی راۓ دے رہی تھی۔۔۔۔۔۔ 

ارے  میڈیم ! آپ پریشان کیوں ہو رہی ہیں لے جی آپکے خاطر ایک کپ اور پی لیتا ہو ۔۔۔۔

حسن نے بات کرتے کرتے دوسرا چائے کا کپ بھی ختم کر دیا۔۔۔اور پھر نبیشا کو تکنے لگا۔۔

ماشاءاللہ بہت پیاری لگ رہی ہو۔۔۔۔

بے ساختہ حسن نے تعریف کی۔۔۔جس پر نبیشا کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ اُبھری اور جو وہ چوڑیاں اُترار رہی تھی اُس میں سے ایک چوڑ ی ٹوٹ کر یکدم نبیشا کے ہاتھ میں چُبھ گئی۔۔۔

اہہ اه ! اللّٰہ جی۔۔۔۔۔

وہ دونوں جو ایک دوسرے کو دیکھنے میں گم تھے ہوش میں آئے

حسن نے جلدی سے نبیشا کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر اس میں سے چوڑی کہ کانچ نکلا۔۔  

دیہان کہا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ 

حسن نے نبیشا کے ہاتھ پر سے خون کا ننھا قطرہ اپنے رومال سے صاف کرتے پریشانی سے بولا۔۔۔۔۔جس پر نبیشا کی ہلکی سی منمناہٹ سنائی دی۔۔۔۔

بس تھوڑی سی تو لگی ہے چھوڑے کُچھ نہیں ہوا ہے۔۔۔۔

نروٹھے پن سے بولا گیا۔۔۔۔ 

زیادہ بھی تو لہ سکتی تھی۔۔اب ٹھیک نکل گیا نہ کانچ؟۔۔۔

حسن نے محبّت بھرے لہجے میں کہا اور ساتھ استفسار کیا۔۔۔۔۔۔۔پر جب کوئی جواب نہ آیا تو ہاتھ پر سے نظرے ہٹا کر نبيشا کے چہرے پر ڈالی تو اُس کی آنکھ میں آنسوں دیکھ کر کُچھ اُلجھا۔۔۔۔۔

سوری میرا مطلب وہ نہیں تھا میں صرف پوچھ رہا ہو رو کیوں رہی ہو۔۔۔۔۔

حسن کو لگا کے ڈانٹنے کی وجہ سے رو رہی ہے۔۔۔۔

نہیں حسن آپ تو بہت اچھے ہے وہ میں بس

نبیشا رونے کی وجہ بتانا چہہ رہی تھی پر حسن نے اس اُنگلی کے اشارے سے چُپ کروا دیا اور اپنے حصار میں لے لیا۔۔۔نبیشا کو بھی حسن کے حصار میں آکر سکون محسوس ہوا ۔۔۔۔حسن جانتا تھا اسے کبھی کِسی نے اتنے توجہ نہیں دی سوتیلی ماں کے صرف طنز ہی سنے کو ملے ہیں اسی لیۓ نبیشا اتنی احساس ہو گی ہے۔۔۔۔۔۔

نبيشا کو محبت کی ضرورت تھی جو حسن باخوبی دینا جانتا تھا۔۔۔۔۔اُس نے خود سے عہد کیا تھا کہ وہ نبيشا کو ہمیشہ خوش رکھے گا۔۔۔۔۔۔

آسمان پر ہلکی ہلکی روشنی باقی تھی مغرب کی آذانوں  کی آواز مسجدوں سے گونج رہی تھی ۔ نبيشا کچن میں حسن کے لیے کھانا بنانے میں مصروف تھی اُن کی شادی کو ایک مہینہ ہو گیا تھا وہ دونوں اپنی زندگی خوشی سے گزار رہے تھے ۔۔۔۔۔۔ 

نبیشا کے دل میں اِس رشتے کو لے کر جو بھی خوف تھا وہ اب نہیں رہا تھا پر بس فوزیہ بیگم کے رویے سے پریشان تھی ۔۔۔  

اے لڑکی کتنی بار تُم سے کہا ہے اپنی مرضی سے کُچھ نہیں بنایا کرو یہ میرا گھر ہے قبضہ کرنے کی کوشش مت کرو ۔۔۔۔۔

نبیشا جو اپنے کام میں مصروف تھی فوزیہ بیگم کی آواز پر روک گئی ۔۔۔

ماما میں حسن کے لیئے اُنکی پسند کا کھانا بنا رہی ہوں ۔۔۔۔۔ بس اب تو بن بھی گیا ہے ۔۔۔۔

نبیشا نے تحمل سے جواب دیا وہ تو فوزیہ بیگم کو ماں کا رُتبہ دیتی تھی پر فوزیہ بیگم اُسے گھر کا فرد تک نہیں سمجھتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔صرف اس لیے کیوں کے حسن نے پسند کی شادی کی تھی ۔۔۔

جو بھی کرنا ہو میری اجازت کے بغیر نہیں کیا کرو ۔۔حسن میرا بیٹا ہے اُس کی پسند کا کھانا میں خود بنا سکتی ہو ۔۔۔۔ اور یہ مُجھے ماما کس حق سے کہہ رہی ہو۔۔۔۔۔۔۔

فوزیہ بیگم سخت تیز آواز میں نبیشا کو سنا رہی تھی۔۔۔۔۔

نبيشا چُپ چاپ کھڑی سنتی رہی اور فوزیہ بیگم تن فن کرتی کچن سے باہر کی طرف چلتی چلی گئی۔۔۔۔۔۔

نبيشا فوزیہ بیگم کے جاتے ہی آنسوں پونچھ کر پھر کھانا پکانے میں مصروف ہو گئی ۔۔۔۔

 نبيشا کے چپ رہنے کی وجہ صرف یہ تھی کہ اُس نے آج تک اپنی سوتیلی ماں کو جواب نہیں دیا تھا تو پھر فوزیہ بیگم کو کیسے دے سکتی تھی شاید نبيشا کی زندگی میں ماں کا سکھ تھا ہی نہیں۔۔۔۔۔۔

        ×---------------------------×--------------------------×

نبيشا کی شادی سے لے کر اب تک ماہی نے شاویز  سے بات کرنے کی انتھک کوششیں کی تھیں ۔ مگر شاویز ماہی سے رابطہ بلکل ختم کر چُکا تھا ۔۔ آج کل ماہی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں چل رہی تھی ۔۔۔جب سے شاویز نے اُسے میموری لوس میڈیسن لینے سے منع کیا تھا ۔۔ماہی میڈیسن نہیں کھا رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ماہی اپنی ہی حالت سمجھنے سے قاصر تھی ۔۔۔خود کو بس کمرے تک محدود کر لیا تھا ۔۔۔۔۔

ماہی بی بی آپ نے صبح سے کُچھ نہیں کھایا ہے کھانا کھا لیں ۔۔۔۔۔صغریٰ  ماہی اور شائستہ بیگم کا ہر لحاظ سے خیال رکھ رہی تھی ۔شائستہ بیگم اب تک بستر سے لگی ھوئی تھی ۔ اُن کی حالت میں زرا برابر بھی سدھار نہ آیا تھا بلکہ طبیعت مزید بگڑتی جا رہی تھی ۔ 

صغریٰ نے جیسے ہی کمرے میں قدم رکھا ۔ ماہی اوندھے منہ تکیے پر سر رکھے دُنیا سے بےخبر لیٹی تھی اُس کی  ہیزل گرین آنکھوں سے آنسوں نکل کر تکیہ میں جذب ہو رہے تھے۔۔۔۔۔

ماہی بی بی کیا ہوا ہے سب ٹھیک ہے ؟

ملازمہ صغریٰ ماہی کی ایسی حالت دیکھ بہت پریشان ہوئی تھی ۔۔۔

ماہی کے ایک بار نہ سننے پر ملازمہ صغریٰ  ماہی سے دوبارا مخاطب ہوئی ۔۔۔۔۔۔ ملازمہ صغریٰ کی آواز پر ماہی نے زارا سا سر اُٹھا کر اُن کے  جانب دیکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔

نہیں مُجھے بھوک نہیں ہے ۔۔۔۔۔میں ٹھیک نہیں ہو  صغریٰ آپا میں نے تو کبھی نہیں چاہ تھا کے یہ سب ہو جائے ۔۔۔۔

ماہی بے ساختہ ہی ملازمہ صغریٰ سے گویا ہوئی ۔۔۔۔۔

بی بی جی کیا ہوا ہے آپ بتائے تو مُجھے کیا نہیں چاہا تھا؟بےچینی سے  صغریٰ نے ماہی کے سر پر ہاتھ پھیرا بچپن سے ہی ماہی کو ہمیشہ خوش دیکھا تھا ۔۔۔ہنستی ،شرارتی سی ماہی کو اب اس طرح بے سُد پڑا دیکھ کر صغریٰ حیران زدا ہوئی ۔۔۔۔

کُچھ نہیں ڈر گئی نہ آپ ۔۔۔۔۔

ماہی بے خیالی میں نہ جانا کیا بول گئی تھی پر جیسے ہی اُسے محسوس ہوا۔۔۔ہنستے ہوئے صغریٰ سے صاف جھوٹ بول دیا ۔۔۔۔صغریٰ بنا کوئی اور بات سنے کمرے سے نکل گئی ۔۔۔۔۔

یا اللہ مُجھے صبر  دے میں یہ کیا کرنے جا رہی تھی وہ تو شکر ذیادہ کُچھ نہیں بولا ۔۔۔ایسے کرتا ہے کوئی پہلے خود کا عادی بنایا اور پھر اتنی بے رخھی ۔۔۔۔

ماہی نے اپنی سوچ میں شاویز سے گِلہ کیا اور گھٹنوں پر سر رکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو دی۔۔۔۔زندگی نے اُسے ایسے مراحل پے لا کھڑا کیا تھا جہاں سے نکلنا اُس کے لیئے مُشکِل تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

       ×----------------------------×---------------------------

ایان ماما کو تنگ نہیں کرو جلدی سے ریڈی ہو جاؤ ۔۔۔

کبیر جب سے آیا تھا ایان نے گھومنے جانے کی ضد لگائی ہوئی تھی ۔پر کبیر کو وقت نہیں مل رہا تھا آج فری تھا اسی لیۓ اُن لوگو نے باہر لنچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔۔

جلدی سے جاؤ آنی کے پاس دیکھ کر آؤ آنی تیار ہوئی۔۔۔۔

زرنش کی بات سُن کر ایان عزوا کے کمرے کی طرف چل دیا۔۔۔۔۔۔

بیگم اب اور کتنا تیار ہو گی۔اتنی حسین پہلے ہی ہو کے آنکھیں ٹھکتی نہیں ہے آپکو دیکھ دیکھ کر۔۔۔۔

بس کر دے کبیر مجھے صحیح سے ریڈی ہونے دے۔۔۔۔

کبیر جب سے ایان گیا تھا زرنش کو  تنگ کر رہا تھا۔۔۔۔

مُجھے چھوڑے آپ جائے اور ریڈی ہوں سب کو تیار کروا کر آپ خود مزے سے بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔

زرنش کبیر کی طرف متوجہ ہوئی اُس کے کپڑے الماری سے نکل کر اُس کے ہاتھ میں تھمائے اور واشروم کی طرف اشارہ کیا۔۔۔۔۔۔ 

اچھا جا رہا ہوں ریڈی ہو کر یہی سے کنٹینیو کرینگے۔۔۔

کبیر نے زرنشِ کو اپنے حصار میں لے کر کہا۔۔۔ اور تیار ہونے کی غرض سے واشروم کی طرف چل دیا۔۔۔۔۔

         ×----------------------------×--------------------------×

کہاں جا رہی ہو فریحہ۔۔۔۔۔

ماما میں؟

 ہاں میں سلون جا رہی ہوں آج کی ایپاؤنٹمنٹ تھی۔۔

فریحہ جو تیار ہو کر معاذ سے مِلنے جا رہی تھی نہ جانے کیوں اُس نے پہلی بار یہ بات سمینہ بیگم سے چھپائی۔۔۔

اب مجھ سے باتیں بھی چھپاؤ گی جہاں تک مجھے پتہ ہے تُم سلون سے پرسو ہی ہو کر آئی ہو ۔۔

سمینہ بیگم کی بات سُن کر فریحہ مسکرائی اورشرمندا ہوئی ۔۔

(ماں وہ ہستی ہے جو بچوں کی ہر چیز سے واقف ہوتی ہے۔۔ )

ماما مُجھے ایک بات تو بتائیں میرے فیصلے پر آپ لوگ خوش تو ہیں نہ؟

فریحہ لمبے لمبے ڈاک بھرتی سمینہ بیگم کے پیروں کے پاس پہنچی۔اُن کے گھٹنوں پر سر رکھ کر گویا ہوئی۔۔۔

یہ سوال وہ پچھلے ایک مہینے سے پوچھنا چاہ رہی تھی بے ساختہ ہی استفسار کیا۔۔

میری بیٹی کے فیصلے کبھی غلط نہیں ہو سکتے ہم لوگ بہت خوش ہیں ۔۔۔اور تمہیں پرپوزل دینے سے پہلے وہ لوگ یہاں رشتے کے لیئے آئے تھے۔۔۔۔۔

فریحہ جو مطمئن ہو کرسمینہ بیگم کی بات سُن رہی تھی حيرت زدا ہوئی۔۔۔۔گھٹنوں سے سر اُٹھا کر سمینہ بیگم کے چہرے کے جانب دیکھا جیسے اُن کی کہی گئی بات پر اُسے یقین نہ ہو۔۔۔۔

پر ماما آپ لوگ میری زندگی کا سب سے اہم ترین فیصلہ مُجھ سے بغیر پوچھے کیسے کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔

فریحہ کو تو یقین ہی نہیں آرہا تھا چھوٹی چھوٹی باتوں میں اُس کی مرضی پوچھی جاتی تھی پھر رشتہ کر دیا اور اُس کی رائے تک نہیں لی۔۔۔۔۔۔۔

محبت کو جتنا بھی چھپا لو وہ نہیں چھپتی۔۔۔

میں سمجھی نہیں ماما۔۔۔

فریحہ نہ سمجھی سے اُنہیں تک رہی تھی۔۔۔۔

بیٹا تمھاری پسند نہ پسند ہر چیز کا علم ہے مجھے تمھاری چوائس کیا ہے اِس سے باخوبی واقف ہوں ۔۔معاذ کے لئے پسندیدگی تمہاری آنکھوں سے جھلکتی ہے ۔۔ابھی اتنی زیادہ بڑی نہیں ہوئی تُم کے ماں باپ سے باتیں چھپاؤ۔۔۔میری دعا ہے کے ہمیشہ خوش رہو۔۔۔

سمینہ بیگم بات کہے جا رہی تھیں اور فریحہ اُنکے ہر ایک الفاظ کو توجہ سے سُن رہی تھی۔۔۔فریحہ کی آنکھوں میں نمی آگئی تھی۔۔واقعی ماں باپ نعمت ہوتے ہیں ۔۔دل میں اُس نے اللہ کا شکر کیا تھا۔۔۔۔

اب جاؤں گی نہیں میرے بیٹے سے ملنے وہ تمھارا انتظار کر رہا ہوگا۔۔۔۔ اور ہاں اُسّے تنگ مت کیا کرو فریحہ اگلی بار سے مُجھے یہ شکایت نہ مِلے۔۔۔

سمینہ بیگم نے مسکراتے ہوئے فریحہ کے چہرے پر ہاتھ پھیرا۔۔اور اُس کا کان پکڑ کر مصنوئی غصّے سے کہا۔۔۔

ماما اپکا بیٹا اور بیٹی صرف میں ہوں اور میں آج اُس کی خبر لیتی ہو میری شکایتیں کرتا پھرتا ہے۔۔۔۔

فریحہ جھٹ سے کھڑی ہوئی اور گلاسس لگائے۔۔۔

اچھا میرا بیٹا تُم ہی ہو بس ۔۔

سمینہ بیگم نے خوشی سے فریحہ کو گلے لگایا۔۔فریحہ خدا حافظ کر کے گھر سے باہر چل دی۔۔۔۔۔۔ وہ اُنکی اکلوتی اولاد تھی بےحد محبت کرتی تھی فریحہ سے ۔۔۔۔۔

           ×---------------------×-----------------------×

جی تو آپ بتائے خان سر آپ کو کونسا آئیڈیا صحیح لگا ہے ؟

 تا کہ ہم آج سے ہی کام شروع کر دیں........

خان انڈسٹری کے میٹنگ رُوم میں نیو پروجیکٹ پر میٹنگ جاری تھی ۔۔۔سب اپنی اپنی رائے دے رہے تھے شاویز سربراہی کُرسی پر بیٹھے  ٹیبل پر دونوں ہاتھ رکھے ہوئے تھا ۔ سیدھے ہاتھ کی انگلیوں میں قلم پکڑے سب کی رائے سُن رہا تھا ۔۔اور ساتھ ہی نظریں سامنے اسکرین پر چلنے والی سلائڈ پر جمع ہوئے تھا ۔۔ 

خان سر کیا آپ کو پسند نہیں آیا ۔ ہمارے پاس مزید اور بھی ایڈیاز ہیں ۔ کیا اُنہیں آپ کے سامنے شو کریں ؟؟

میٹنگ روم میں خاموشی طاری تھی ۔ شاویز کو خاموش دیکھ کر ایک  امپلائے  نے دوسرے امپلائے کو آنکھوں سے اِشارہ کیا جس پر وہ جھٹ سے کھڑا ہو ا اور  شاویز سے گویا ہوا ۔ کیوں کہ آفس کے سب لوگ ہی باخوبی واقف تھے کہ شاویز اُس ہی لمحے خاموش ھوتا ہے جب اُسے کوئی بات پسند نہیں آتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مگر شاید وہاں موجود سبھی شاویز کے حال سے نہ واقف تھے وہ کس قرب و تکلیف سے گزر رہا تھا۔۔اِس کا اندازہ وہ کسی کو ہونے نہیں دیتا تھا۔۔۔جب سے ماہی اور اُس کے بیچ میں دوریاں آئی تھی شاویز نے خود کو ایک خول میں بند کر لیا تھا۔۔۔بظاھر تو وہ میٹنگ میں موجود تھا مگر اُس کا دِل و دماغ ماہی کی سوچو میں گم تھا۔۔۔۔۔۔

میں جو بول رہی ہو سنائی نہیں دے رہا مُجھے ابھی ملنا ہے ہٹو میرے راستے سے۔۔۔۔۔۔۔

شاویز ابھی اپنی سوچوں میں سرشار تھا کا میٹنگ روم کے دروازہ کھولا اور ایک تیز آواز میٹنگ روم میں گونجی۔۔۔

وہاں موجود ہر کوئی حیرت انگیز طور پر اندر آنے والی لڑکی کو دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔

شاویز نے بھی نظروں کا زاویہ بدلہ تو ماہی کو میٹنگ روم میں دیکھ کر حیرت سے کھڑا ہوا ۔۔۔۔

خان سر یہ کیسے ورکرز رکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔

ماہی آئی تو بڑے جوش سے تھی میٹنگ روم میں مگر وہاں موجود لوگوں کو دیکھ کر اُس کے الفاظ منہ میں ہی رہ گئے ۔۔۔۔۔ اُس کے بر عکس شاویز   منجد کھڑا ماہی کے ایک ایک نقوش کو دیکھ کر اپنے دِل میں اُتار رہا تھا۔۔۔ 

ماہی کی نظر جیسے ہی شاویز پر پڑی تو اُس کی آنکھوں میں نمی سی گل آئی اور جن قدموں سے چل کر آئی تھی انہی قدموں سے میٹنگ روم سے باہر کی طرف چل دی۔۔۔۔

فیصلے ایسے نہیں بدلنے چاہئے ۔۔اور اگر فیصلے دُرست ہوں تو اُن پر عمل کرنے میں دیر نہیں کرتے ۔۔۔۔۔جو صحیح وقت کا انتظار کرتے ہیں وقت اُنکا انتظار نہیں کرتا ۔۔۔۔۔

شاویز کے الفاظ سُن کر ماہی رُک گئی ۔۔۔شاویز سب کو اگنور کرتے ہوئے ماہی کی طرف مرکوز ہوا اُس کا ہاتھ پکڑ کر میٹنگ روم سے نکلتا چلا گیا ۔۔۔میٹنگ روم میں موجود ہر کِسی نے شاویز کے جاتے ہی سرگوشیاں شور کر دی تھی ۔۔۔۔۔۔

ماہی شاویز کے ساتھ گسیٹتی چلی جا رہی تھی ۔۔آج اُس کی ہمت جواب دے گئی تھی بہت سوچنے سمجھنے کے بعد وہ شاویز سے مِلنے اُس کے آفس چلی آئی

 پر میٹنگ روم میں اتنے سارے لوگوں کو دیکھ کر اب اسے اپنی غلطی کا احساس ہو رہا تھا خان انڈسٹری کے سبھی ورکرز حیران کن تھے شاویز کے تاثرات ایک دم سپاٹ تھے۔۔۔

جیسے آئی ہو ویسے چلی جاؤ۔۔کیوں میرا وقت ضائع کر رہی ہو۔۔۔

شاویز ماہی کے ساتھ اپنے آفس میں پہنچا۔۔اور اپنی جیب میں سے سیگریٹ نکال کر جلائی۔ خود کو اطمینان کر کے اپنی نشست پر بیٹھا۔۔ 

جتنا وہ ماہی سے مِلنے سے گریز کر رہا تھا اتنا ہی ماہی اُس کے لیے امتحان بن رہی تھی۔۔جان بوجھ کر ماہی کی کالز اٹینڈ نہیں کر رہا تھا۔۔پر اُسّے اندازا نہیں تھا کہ ماہی خان انڈسٹری آجائے گی۔۔۔۔۔

میں یہاں جانے کے لیے نہیں آئی ہوں۔۔آپ چاہے جتنا مُجھ سے دور بھاگ لیں پر میں آپ تک پہنچ جاؤ گی۔۔۔

ماہی بھی چیںٔر گھسیٹ کر چیئر پر بیٹھی اور شاویز سے گویا ہوئی ۔۔۔

میں آپ سے معافی مانگنے آئی ہوں آپ مجھ سے ناراض ہیں؟

 اُس دن جو بھی ہوا تھا وہ میں نے۔۔۔۔۔۔۔۔

مُجھے اُس دن کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنی ہے تم یہاں سے جا سکتی ہو ہمارے بیچ کُچھ ایسا نہیں ہے کہ میں تُم سے ناراض ہوں یا تمھیں میری ناراضگی سے فرق پڑے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاویز چیئر سے اُٹھ کھڑا ہوا اور ٹیبل پر رکھی فائل میں مصروف ہوگیا۔۔

مگر میری بات تو سن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

التجاء کی گئی۔۔۔

آئی سیڈ گٹ آؤٹ۔۔۔۔۔۔۔                         I said get out

شاویز نے ہاتھ میں پکڑی فائل کو ٹیبل پر چھٹکا اور تیز آواز سے دھاڑا۔۔۔۔۔

ماہی جو شاویز کے نزدیک آرہی تھی اُس کے قدم وہیں ٹہر گئے  سارے ورکرز اِس منظر کو دیکھ رہے تھے

 شاویز کا آفس ساؤنڈ پروف ہونے کی وجہ سے  سنائی کُچھ نہیں دےرہا تھا مگر شاویز کے تاثرات سے صاف ظاہر تھا کہ وہ شدید غصے میں ہے۔۔۔۔۔۔۔

ماہی کی خوبصورت ہیزل گرین آنکھوں سے آنسوں جاری ہو گئے تھے ۔۔۔۔

سمجھتے کیا ہیں آپ اپنے آپ کو خودہی کسی کے قریب آئینگے دِل میں جگہ بنائے گے اور خود ہی دور ہو جائنگے اب مجھے پتہ چل گیا ہے آپ مُجھے بچپن سے پسند نہیں کرتے تھے بلکے نفرت کرتے تھے مُجھ سے اور اُسی کا بدلہ لیا ہے آپ نے ۔۔۔۔

ماہی شاویز کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے دل کی بھڑاس نکال رہی تھی۔۔۔شاویز ضبط کئے موٹھییاں بھیج کر کھڑا تھا۔۔

شاویز کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی جسے دیکھ کر ماہی کے تن بدن میں اور آگ لگ گئی تھی ۔۔ شاویز جانتا تھا کے وہ ماہی کو ہرٹ کر رہا ہے پر ابھی یہ کرنا ضروری تھا۔۔۔۔۔

اُس دن تو غلطی سے آپکو تھپڑ ماراتھا جس کے لیئے معافی مانگنے آئی تھی مگر آج آپ نے میرے دل کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔۔۔۔۔ شاویز سرے سے ہی ماہی کو اگنور کر رہا تھا۔۔جیسےکوئی موجود ہی نہ ہو۔۔۔

چٹاخ۔۔۔۔۔۔

ماہی کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور ایک زور دار تھپڑ شاویز کے گال پر مر دیا ۔۔۔۔۔ شاویز کے ماتھے پر سلوٹیں نمودار ہوئیں۔۔۔وہ اس عمل کے لئے تیار ہی نہیں تھا شاویز کو یقین کرنا مشکل لگ رہا تھا  کہ ماہی نے اتنی جرات کی۔۔۔۔

ماہی کے آنکھ سے نکلنے والے آنسوں دیکھ کر شاویز کے دل میں تکلیف ہو رہی تھی۔۔۔۔ماہی ایک سیکنڈ نہ روکی ۔۔ تیز رفتار سے باہر کی جانب چلتی چلی گی ۔۔سارے ورکرز جانجتی نظروں سے خان سر کے آفس سے نکلنے والی لڑکی کو دیکھ رہے تھے ۔۔۔

آج تک شاویز نے کبھی کسی لڑکی سے ایسے بات نہ کی تھی پھر یہ کون لڑکی تھی جو طوفان کی طرح آئی اور اُن کے سر کو تھپڑ رسید کر کے چلی گئی۔۔سب کے ذہین میں اس طرح کے خیالات گردشِ کر رہے تھے ۔۔

اتنی زلت اور اتنی توہین کے بعد ماہی کو سانس لینا محال لگ رہا تھا وہ کرنے کیا آئی تھی اور ہو کیا گیا تھا خان انڈسٹری سے باہر نکلتے ہی ماہی  کھلی فضا میں تیز تیز سانس لے رہی تھی ۔۔ وہ ٹوٹ گئی تھی دل میں ٹیس اُٹھ رہی تھی ۔۔

نہیں میں ہار نہیں مان سکتی ۔۔۔

یہ جملہ وہ بار بار منہ میں بول رہی تھی ۔۔۔۔

شاویز ماہی کی حالت کو مدے نظر رکھ کر ماہی کے پیچھے بھاگا تھا ۔۔جبکہ عزت کی توہین اُس کی بھی ہوئی تھی پر ابھی ماہی کے ساتھ ہونا ضروری تھا ۔۔۔۔

پلواشہ بات سنو۔۔۔

شاویز ماہی کو پارکنگ ایریا میں کھڑے  دیکھ کر اُس کے پاس آیا مگر ماہی بات سونے بغیر گاڑی میں بیٹھ گئی اور کار کے شیشے بند کیے ۔۔

اطمینان سے بات کرتے ہیں میں گھر چھوڑ دیتا ہو ۔۔۔

سنو ۔۔۔

شاویز ماہی سے کہتا رہ گیا مگر وہ کار اسٹارٹ کر کے چلی گئی آنسوں تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے ۔۔۔شاویز بھی وقت کو ہاتھوں سے جاتا دیکھ کر اپنی نظروں سے اوجھل ہوتی ماہی کی گاڑی کو جاتا دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔

ماہی اب تمھاری غلطی بھی تو بڑی ہے۔۔تُم کوشش کرو دوبارہ وہ دیکھنا مان جائے گے تُم سے محبت کرتے ہیں۔۔۔

وہ تُم سے محبت کرتے ہیں۔۔۔۔

ڈرائیو کرتے وقت ماہی کے ذہین میں فریحہ کی کہیں گئی بات چل رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔

       💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜

شاویز جانتا تھا ابھی خان انڈسٹری جانا ٹھیک نہیں ہے اسی لیے ۔۔واپس جانے کا اراد ترک کر کے اولڈ ایج ہوم کی جانب رواں دواں ہوا ۔۔۔

ماں باپ کے اِس دُنیا فانی سے چلے جانے کے بعد شاویز اولڈ ایج ہوم جاتا تھا مہینے میں دو چکّر ضرور لگاتا تھا ۔۔

وہاں بزرگوں کو دیکھ کر اُسے خوشی ملتی تھی ہر کوئی اُسے اچھے سے پہچانتا تھا سارے بزرگ اُسّے اپنے والدین لگتے تھے ۔۔۔

۔وہاں جا کر اُن سے باتیں کرتا اُن لوگوں کی ضرورتیں پوری کرتا تھا ۔۔۔۔۔

وہاں موجود لوگوں میں سے ایک خاتون ایسی تھی جن سے شاویز کو لگاؤ زیادہ تھا ۔۔۔۔۔۔

آج تو تیرے چہرے پر بیزاری چھائی ہوئی ہے ۔۔۔۔

شاویز کے چہرے کو دیکھ کر وہ خاتون یہ ہی اخذ کر پائیں ۔۔۔۔۔

اماں میں اتنی دعا مانگتا ہو پر میری دعا قبول نہیں ہوتی میں اُس کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہتا پر اُس کے دُکھ کا سبب بنتا ہوں ۔۔

شاویز ہمیشہ ہی اُن سے بے جھجھک بات کر لیتا تھا آج بھی اُن سے اپنی اُلجھن بیان کر رہا تھا۔۔۔۔

 فاطمہ بیگم بھی شاویز کو اپنا بیٹا مانتی تھی۔۔۔اُن کی اولادوں نے انہیں چھوڑ دیا تھا مگر کبھی اُنہیں نے اِس بات کی شکوہ نہیں کی تھی ۔۔۔۔

لوگ اُن سے مختلف سوال کرتے تھے۔۔۔ 

اماں بچوں کی یاد نہیں آتی تمھیں؟

اماں کیسے بچے ہیں مِلنے بھی نہیں آتے؟

تو فاطمہ بیگم کا ایک ہی جواب مِلتا جو سارے سوالوں کا جوا ب ہوتا ۔۔

میں تو اللہ کا شکر ادا کرتی ہو کے میرے بچے مُجھے یہاں چھوڑ گئے ۔۔ورنہ مُجھے میرا اصل بیٹا کیسے مِلتا۔۔۔

یہ الفاظ اُن کے شاویز کے لیئے ہوتے تھے شاویز کو ہی اپنا اصل بیٹا مانتی تھی۔۔

اور بچے تو ہر ماں کو یاد آتے ہیں پر وہ خوش ہیں تو میں بھی خوش ہوں ۔۔ پر میرا بیٹا شاویز نہیں آتا تو مُجھے یاد آتی ہے اُس کی ۔۔۔۔

یہ الفاظ بظاھر تو مطمئن کرنے والے ہوتے مگر سگی اولاد تو سب کو پیاری ہوتی ہے۔۔۔۔

بیٹا تو دعا تو مانگتا ہے پر عمل نہیں کرتا۔۔۔

فاطمہ بیگم نے مسکراتے ہوئے شاویز سے کہا۔۔۔

کیا مطلب اماں؟,

شاویز نے استفسار کیا۔۔۔۔۔

بیٹا اللّٰہ فرمایا ہے مجھ سے دعا مانگو میں قبول کرو گا بیشک پر اُس کے احکامات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔۔۔

آپﷺ نے فرمایاتمہارے دل دس چیزوں کی وجہ مردہ ہو چکے ہیں اس لئے تمہاری دعائیں قبول نہیں ہوتیں

١ تم اللہ تعالی کو پہچانتے ہو، مگر اس کا حق ادا نہیں کرتے

٢ تم قرآن پاک پڑھتے ہو، مگر اس پر عمل نہیں کرتے

٣ تم شیطان سے دشمنی کا دعوی کرتے ہو، مگر پھر بھی اسے دوست بنائے ہوئے ہو

٤ تم محبت رسول کا دعویٰ کرتے ہو، مگر اس کی سنتوں نہیں اپناتے

٥ تم جنت میں جانے کا شوق رکھتے ہو، مگر اس کے لئے نیک اعمال نہیں کرتے

٦ تم دوزخ سے ڈرنے کا دعوی کرتے ہو،مگر گناہوں سے پرہیز نہیں کرتے

٧ تم موت کو یقینی سمجھتے ہو، مگر اس کی تیاری نہیں کرتے

٨ تم دوسروں کے عیب نکالتے ہو، مگر اپنے عیب نہیں دیکھتے

٩ تم اللہ تعالی کا رزق کھاتے ہو، مگر اس کا شکر ادا نہیں کرتے

١٠ تم مردوں کو دفن کرتے ہو، مگر ان سے عبرت حاصل نہیں کرتے۔۔۔۔۔

فاطمہ بیگم بولتے جا رہی تھی اور شاویز اُن کی بات سُن رہا تھا واقعی ہم لوگ صرف داعویٰ کرتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے ۔۔۔۔۔

بیٹا جب ہم اِن احکامات پر عمل نہیں کرتے ہیں تو۔پھرکس بات کا شکوہ اللہ سے کرتے ہیں ۔۔۔

فاطمہ بیگم زرا دیر بولتے بولتے روکی۔۔

 اللّٰہ ہمیں تین وقت کی روٹی دیتا ہے ہماری خواہش پوری کرتا ہے ۔۔تو ہمیں بھی صرف دعوے نہیں کرنے چاہیئے اُس پاک ذات کا شکرادا کرنا چاہیئے اُس کی عبادت کرنی چاہیے ۔۔۔۔

شاویز نے فاطمہ بیگم کی بات سُن کر اثبات میں سر ہلایا

اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں سے وعدہ کیا ہے کے صبر کرو گے تو اُس کا اجر ملے گا ۔۔بیٹا جب عرش والے پر یقین ہو تو فرش والوں کی باتوں پر دل چھوٹا نہیں کرتے ۔۔۔

اپنی بات ختم کر کے فاطمہ بیگم نے شاویز کے سر پر ہاتھ پھیرا ۔۔۔۔۔۔

اچھا اماں اب میں چلتا ہوں اپنا خیال رکھیے گیا ۔۔

شاویز جانے کے لیئے کھڑا ہوااور اپنا موبائل اُٹھاکرباہر کی جانب قدم بڑھائے۔۔۔

بیٹا رشتے پھولوں کی طرح ہوتے ہیں اگر توجہ نہیں دی جائے تو مُرجھا جاتے ہیں۔۔۔

شاویز نے پلٹ کر پیچہے دیکھا اور ہلکا سا مسکرایا۔۔۔

فاطمہ بیگم شاویز کی سگی ماں نہیں تھی پر سگی ماں سے بڑھ کر تھی۔۔۔۔۔

   💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜

ماہی خان انڈسٹری سے سیدھا گھر آئی تھی ۔۔دل ٹوٹنے کی تکلیف کا احساس آج اُسے ہوا تھا۔۔اپنے کمرے میں آکر چیخ چیخ کر رو رہی تھی۔۔کافی وقت تک اپنے دِل کا غبار آنسوؤں کے ذریعے نکال کر آنکھیں مُوند لی تھی ۔۔۔ 

دن کی سوئی رات دس بجے ماہی کی آنکھ کھلی دِل گرفتہ سی اُٹھ کر بیٹھی اور بیڈ کے سرہانے سے ٹیک لگایا

رو رو کر ماہی کو آنکھوں میں جلن سی محسوس ہو رہی تھی ۔۔۔

آنکھیں بند کر کے ایک سکون کی سانس لی ۔۔ سیٔڈ ٹیبل سے موبائل اٹھایا فریحہ کی کافی مسکالز آئی ہوئی تھی ۔۔۔۔

ماہی کہا تھی تُم کِتنی کالز کی ہیں میں نے ۔۔۔

ماہی نے فریحہ سے بات کرنے کی غرض سے کال ملائی جو پہلی بار میں اُٹھا لی گئی ۔۔۔۔

میں گھر پر ہی تھی۔ اتنا پینک کیوں ہو رہی ہو۔۔؟

ابھی ماہی اور کُچھ کہتی کے رُوم کے دروازے پر دستک ہوئی ۔۔ماہی نے دروازہ کھولا تو فریحہ سامنے کھڑی تھی جو جلدی میں دِکھ رہی تھی ۔۔۔

ماہی تُم گھر میں رہو بس اور باہر کی خبروں سے لاتعلق رہنا

تمھیں ذرا بھی اندازا ہے کے نیوز پر کیا خبریں چل رہی ہیں ۔۔۔اور یہ اب کیا کر کے آئی ہو تُم خان سر کے ساتھ؟ ۔۔۔

فریحہ کمرے میں داخل ہوئی اور اپنا بیگ،موبائل بید پر رکھ کر بیٹھ گئی۔۔۔۔

کیا خبر چل رہی ہے اور خبروں سے میرا کیا تعلق ہے؟ ۔۔۔

ماہی نے استفسار کیا جبکہ خان سر کا سُن کر اُسے حیرانگی ہوئی۔۔۔

تمھارا ہی تو تعلق ہے خان انڈسٹری میں ایک کمسن لڑکی نے  خان سر کو تھپڑ مارا ۔۔

اور سوشل میڈیا پر تو ویڈیو وائرل ہو گںٔی جس کے کیپشن میں لکھا ہے یہ لڑکی خان سر کی گرلفرینڈ ہے اور نہ جانے کیا کیا چل رہا ہے ۔۔۔

فریحہ نے ساری باتیں ایک ہی رفتار میں ماہی سے کہہ ڈالیں اور آخر میں اُسے گھور کے دیکھا ۔۔۔۔۔

اسکینڈل بن گیا ہے ماہی کُچھ تو بولو ۔۔ہمارا معاشرہ ہے ہی ایسا رائ کا پہاڑ بنادیتے ہیں ۔۔کتنے بيحث لوگ ہیں پتہ نہیں کیا کیا باتیں بنا رہے ہیں تمھارے اور خان سر کے لیئے ۔۔۔

ماہی کو چُپ دیکھ کر فریحہ نے پھر سے بولنا شروع کر دیا ۔۔۔

ماہی رو کیوں رہی ہو میں ہونا سب سے نیپٹ لو نگی ۔۔۔

فریحہ نے ماہی کو حوصلا دیا

فریحہ میں وہاں سب ٹھیک کر نے گئی تھی میں نے اُن سے معافی بھی مانگی تھی پر وہ ۔۔۔

ماہی کہتے کہتے رو پڑی ۔۔ماہی کے لہجے میں کُچھ بہت اہم کھو دینا کا دُکھ صاف محسوس ہو رہا تھا ۔۔۔

فا۔۔ فریحہ مُ۔۔ مُجھے سو ۔۔سکون نا نہیں مل رہا بو۔۔بہت تا ۔۔تکلیف ہورہی ہے ادھر 

میرا میرا سر ایسا لگ رہا ہے پھٹ جائے گا 

ماہی فریحہ کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی الفاظ منہ سے ٹوٹ ٹوٹ کر ادا ہو رہے تھے ساتھ ہی دل کے جانب اِشارہ کیا۔۔۔

ماہی ادھر دیکھو  یہ لو پانی پیو ۔۔

فریحہ نے ماہی کے چہرے  سے آنسوں صاف کیئے اور ساتھ ہی پانی کا گلاس پکڑایا فریحہ کی آنکھوں میں بھی نمی سی گل آئی تھی ۔۔۔ 

میں سمجھتی ہوں ماہی مُجھے اندازا ہے محبّت ایک دیمک کی طرح ہوتی ہے جو انسان کو اندر سے کھاتی رہتی ہے جسے محبت کی دیمک لگ جائے وہ جیتے جی مر رہا ھوتا ہے۔۔

پر اگر تم سکون دُنیا میں ڈھونڈو گی تو کبھی نہیں ملے گا کیوں کے سکون اُسّے دور بھاگتا ہے جو سکون دُنیا میں ڈھونتا ۔۔۔ 

سکون جب ملے گا جب تُم اسے اللہ سے مانگوں گی ۔۔۔ماہی اپنے رب سے مایوس نہیں ہو ہر مصیبت سے اللّٰہ نکالتا ہے اپنے سارے غم اور دل کی باتیں اللّٰہ سے کرو ۔۔آگر اللّٰہ نے تمہیں مصیبت میں ڈالا ہے تو بیشک وہی راستے بنائے گا ۔۔۔۔

فریحہ نے ماہی کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں مضبوطی سے تھما ۔۔ ایک سچا دوست ہزار دوستوں سے بہتر ھوتا ہے۔۔۔۔۔

   🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

بارش ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار تھا خان ولا میں سارے لوگ لون میں بیٹھے گپ شپ لگارہے تھے اور چائے کا لطف اٹھا رہے تھے کبیر کو آئے کافی وقت ہوگیا تھا اُسے کُچھ ہی لمحوں بعد اپنے کام کی طرف روانہ ہونا تھا ۔۔۔۔ 

چلو بھئی تُم لوگ انجواۓ کرو میرے تو جانے کا وقت ہو رہا ہے زرنش میرا بیگ لا دو

کبیر نے چائے ختم کرتے ہی زرنش سے کہا کبير کی بات سنتے ہی زرنش کمرے کی طرف چل دی۔۔۔

شاویز زرنش اور ایان کا خیال رکھنا ۔جب بھی میں جاتا ہوں ایان سے زیادہ زرنش اُداس ہو جاتی ہے  میرے والدین کے اِس دُنیا سے جانے کے بعد ایان اور زرنش ہی میری زندگی ہیں پر میرا فرض اہم ہے اور ہم فوجی اپنا فرض سب سے پہلے نبھاتے ہیں ۔۔۔۔۔

کبیر شاویز سے گویا ہوا ۔۔۔۔

جی بھائی میری آپی ہیں میں خیال رکھو گا اور اللہ آپکو لمبی عمر دے آپ مطمئن ہو کر جائیں اپنا خیال رکھے گیا ۔۔

شاویز نے کبیر کے کندھے پر  ہاتھ رکھ کر اتماد میں لیا ۔۔۔

اچھا ۔۔۔زرنش آئی نہیں میں دیکھ کر آتا ہو۔۔۔

کبیر کہتے ساتھ کمرے کی طرف مرکوز ہوا۔ ۔۔۔۔

مُجھے اندازا تھا یہاں بیٹھ کر رونے کا فرضیہ انجام دیا جا رہا ہو گا۔۔

کبیر جب کمرے میں پہنچا تو زرنش بیڈ پر بیٹھے رو رہی تھی 

آپ کیو آگئے میں آرہی تھی نہ۔۔

 کبیر کے آتے ہی اُس نے آنسو روکنے کی ناکام کوشش کی

مُجھے تو آنا ہی تھا تمہیں اِس لیئے تو بیگ لینے بھیجا تھا۔۔

میں اپنی اتنی پیاری سی وائف سےملے بغیر چلا جاتا۔۔۔۔۔

کبیر نے زرنش کے آنسوں اپنی اُنگلیوں سے صاف کیے اور اُس کے ساتھ بیٹھا۔۔۔

وقت کتنی جلدی گزر گیا کُچھ پتہ نہیں چلا۔۔۔

زرنش نے کبیر کے بکھرے بال ٹھیک کرتے ہوا کہا۔۔۔

اب تُم ایسے رو گی تو میں جاؤ گا کیسے اور اب تو میں جہاں پوسٹنگ ہو گی وہاں تُم دونوں کو ساتھ لے جانے کی بھرپور کوشش کرو گا ۔۔۔

کبیر نے زرنش کو سمجھایا۔۔۔۔

چلے آپکو دیر ہو رہی ہے ۔۔

زرنش نے ایک نظر گھڑی پر ڈالی ۔۔۔

روکو تو !جب میں جا رہا ہوتا ہوں تو تُم روکتی ہو اب روکا ہوا ہو تو جانے کہ کہہ رہی ہو

کبیر نے زرنش کا ہاتھ پکڑ کر روکا اور واپس اپنے ساتھ بیٹھایا ۔۔۔۔ اور اُس کے گلے میں پڑی چین کو اُتارا۔۔زرنش کے چہرے پر مسکراہٹ پھیلی ہوئی تھی۔۔۔

اب یہ چین تو میری ہوئی اِس لیے اسے میں رکھ لیتا ہو

کبیر نے چین اُتار کر اپنے پاس رکھ لی

ایسے کیا دیکھ رہی ہو چلو اب چلے مُجھے دیر ہورہی ہے۔۔

کبیر جانے کے لیئے اٹھ کھڑا ہوا۔۔۔۔

آپ کُچھ بھول رہے ہیں۔۔۔

شکایت کی گئی۔۔۔

تُم یاد دلادو۔۔۔

کبیر نے ائیبرو اُچکائی۔۔۔

زرنش نے ناراضگی ظاہرکی اور آگے قدم بڑھائےبروقت کبیر نے زرنش کی کلائی تھام کر روکا۔۔۔

اب اسے اپنے پاس رکھنا اتنی جلدی ناراض ہو جاتی ہو

کبیر نے ایک خوبصورت لوکٹ جو سلور کا تھا اُس پر زرنش کبیر لکھا ہوا تھا زرنش کے گلے کی رونق بنایا۔۔

۔کبیرجب بھی واپس جاتا تو زرنش سے پُرانا  لاکٹ لیتا اور نیا لاکٹ زرنش کو دے کر جاتا تھا یہ عمل ہر بار دہرایا جاتا تھا۔۔۔۔

بہت پیارا ہے!اللّٰہ آپکو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔

زرنش نے لاکٹ پر لکھے نام کو دیکھا۔۔۔۔

فی امان اللّٰہ۔۔۔۔

کبیر نے زرنش کے ماتھے پر پیار کی مہر ثابت کی اور دونوں ساتھ ہی کمرے سے روانہ ہوئے۔۔۔۔۔۔

ابھی سب لوگ کبیر کو سی آف کر کے آئے تھے بار بار شاویز کے پاس معاذ کی کالز آرہی تھی جیسے وہ اگنور کر رہا تھا شاویز نے اجز آکر کال اٹینڈ کی ۔۔۔

کیا معاذ !نہیں مُجھے تو کوئی اطلاع نہیں ہے ۔۔۔

شاویز نے یاس سے کال کٹ کی اور ٹی وی آن کیا ۔۔۔۔۔۔

خان انڈسٹری کے مالک محمد شاویز خان کو ایک کمسن لڑکی نے تھپڑ رسید کیا لڑکی کی حالت سے یہ ہی اخذ ہورہا کہ خان سر نے اس لڑکی کے ساتھ کُچھ غلط کیا ہے مزید خبریں جاننے کے لیے ہمارے ساتھ جوڑے رہے ۔۔۔۔

شاویز نے جیسے ہی نیوز چینل لگایا نیوز چینل پر نشر ہونے والی خبر کو دیکھ کر اُس نے غصّے سے مٹھیاں بیچ لی ریموٹ کو سامنے پڑی ٹیبل دے مارا

اُسے تو اندازا ہی تھا کہ اتنا بڑا اسکینڈل بن جائے گا ۔جہاں تک اسے اندازا تھا خان انڈسٹری میں کوئی ایسا ورکر نہیں تھا جو یہ ویڈیو وائرل کر دے پھر یہ ویڈیو کیسے وائرل ہوئی ؟شاویز کے دماغ میں بہت سے سوال آرہے تھے۔۔۔۔۔

   🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

فریحہ کے جانے کے بعد ماہی نے قرآن کی تلاوت کی  اور عشاء کی نماز ادا کی جس سے اسے سکون ملا۔

ابھی وہ بیٹھی موبائل یوز کر رہی تھی کے کچھ یاد آنے سے اُٹھ کر الماری سے ڈائری نکلی۔۔۔

دو دن پہلے وہ شاویز سے ملنے خان ولا گئی تھی شاویز تو وہاں اُسّے ملا نہیں تھا پر زرنش نے ماہی کو ایک ڈائری دی تھی۔۔۔

ماہی وقت کو ہاتھوں سے جانے مت دو شاویز کی محبت کی دلیل اِس ڈائری میں موجودہ ہیں مُجھے یقین ہے اسے پڑھنے کے بعد تُم خود واپس آؤگی۔۔۔

زرنش کی بات یاد کر کے ماہی ڈائری لے کر بید پر بیٹھی  جب وہ ڈائری لیکر آئی تھی تو اتنی دیپرس تھی کہ ڈائری کو ایک نظر دیکھا بھی نہ تھا ۔۔۔۔

نیلے رنگ کی ڈائری تھی جس کے کور پر خان لکھا تھا اور خان بکل سیڈ پر لکھا نظر آرہا تھا جیسے کُچھ اور لکھنے کے لیۓ جگہ باقی چھوڑی گئی ہو ۔۔

خان ،خان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماہی نے یہ لفظ دو تین بار اپنے ہونٹوں سے ادا کیئے پل بھر میں مُسکراہٹ نے چہرے پر احاطہ لیا ہونٹوں کے نیچے کا تیل بھی مُسکرانے لگا ۔۔۔

میرا دل کیوں اتنا تیز رفتار میں دھڑک رہا ہے

ماہی نے ڈائری پر ہاتھ پھیرا جب وہ ڈائری کو کھولنے لگی تو اُس کی دل دھڑکن تیز ہو گںٔی ۔۔۔۔

پڑھ لوں کیا ؟کسی کی ڈائری بغیر اِجازت پڑھ لینی چاہئے پڑھ لیتی ہو پوچھو گی تو کونسا وہ اجازت دے دیں گے کھڑوس نہیں تو ۔۔۔۔

ماہی ڈائری کو یک ٹک دیکھتے ہوئے خود سے مخاطب ہوئی دل کشمکش میں تھا ۔۔۔دل کی آواز پر سن  کر ڈائری کھول دی ۔۔

ڈائری کھلتے ہی مزید الجھن میں پڑ گئ ۔۔

ڈونٹ ٹچ مائے ڈائری

Don't touch my dairy.........

ڈونٹ ریڈ مائے ڈائری

Don't read My dairy.........

پہلے پیج پر یہ لائنز پڑھ کر ماہی کے چلتے ہاتھ روک گئے ۔۔۔۔۔۔

اُف کیسے انسان ہیں ایسے لفظ کون لکھتا ہے ڈائری میں اب کیسے دیکھو آگے

ماہی تُم نے دیکھا ہی نہیں یہ لکھا ہوا ہے۔۔۔۔۔

ماہی نے خود کو اطمینان دلایا ۔۔۔۔۔اور مزید پیج آگے کیے ۔۔۔۔ آنکھیں بند کیئے وہ ڈائری پر ہاتھ پھیر رہی تھی

ڈائری کو چھوتے وقت اُسّے اپنائیت سی محسوس ہونے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔

میرے لکھے گئے ہر لفظ صرف ایک لڑکی کے لیۓ ہیں جس نے میرا ساتھ دیا وہ میری دوست ہے میں اُس سے ساری باتیں کرتا تھا اور وہ میری ہر بات سنتی تھی میری یہ ڈائری صرف وہ پڑھ سکتی  ہے 

پر امی کہتی ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے پاس چلی گئی ہے لیکن مُجھے پتا ہے وہ بس مُجھ سے ناراض ہے۔۔۔۔

رائیٹنگ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ یہ ڈائری بچپن سے لکھی گئی ہیں گیارہ  سال کے بچے کے لکھے گئے لفظ تھے ماہی یہ ہی اخذ کر پائی۔۔۔۔۔

اب میں ہر بات اِس ڈائری میں لکھو گا جب وہ آئے گی تو میں اُسے یہ ڈائری گفٹ میں دو گا  ۔۔۔۔۔

پلواشہ)........

ماہی نے اگلا پیج کھولا جِس پر بہت بڑا سا پلواشہ لکھا تھا جو چار پانچ رنگوں سے لکھا گیا تھا۔۔۔۔۔

یہ نام پڑھ کر اُسّے سب کا اور شاویز کا پلواشہ کہنا یاد آیا تھا۔۔۔۔۔۔

یہ کیا کر رہے ہو ماما بہت غصّہ کرے گی میری کلپ مُجھے واپس دو۔۔۔۔۔

بچی نے ٹوٹلتے ہوئے کلپ لینا چاہی ۔۔۔۔۔۔

مُجھے یہ پسند ہے میں اسے اپنے پاس رکھو گا تُم میرے لیے مامی سے دانٹ نہیں سُن سکتی؟

بچے کے ماتھے پر بل نمودار ہوئے اور ساتھ ہی استفسار کیا۔۔۔۔۔۔

پر یہ لڑکیوں کی ہوتی ہے ۔۔۔

اوہو مجھےپتہ ہے ۔۔

بچے بچی کے سر پر چٹ لگائی۔۔۔۔۔

رکھ لو میں ماما سے دانٹ سُن لو گی۔۔۔۔

بچے  جب کلپ واپس دینا لگا تو بچی نے کلپ اُسے دے دی اور فلائنگ کس دے کر ہمیشہ کی طرح دوڑ لگا دی دونوں کی ہنسے کی آواز پورے گھر میں گونج اٹھی تھی۔۔۔

ماہی نے جب ڈائری کو مزید پڑھا تو اگلے صحفے پر چھوٹی سی کلپ پیج پر چپکی ہوئی تھی ۔۔۔۔

کلپ کو دیکھ کر اُسے ماضی کی کُچھ حسین پل یاد آئے آنسوں موتیوں کے مانند ڈائری کے پیچ پر گرنے لگے سر میں تیس سی اُٹھنے لگی ۔۔

جھٹ سے ڈائری دل گرفتہ ہو کر بند کردی وہ بہت استحق سے ڈائری میں مرکوز تھی ۔۔۔پر کُچھ پرانی یادیں انسان کو بہت تکلیفِ دیتی ہیں ۔۔۔۔

ڈائری کو واپس احتیاط سے الماری میں رکھ کر ڈریسنگ کے پاس آئی اور دراز سے پین کلر نکالی ۔۔

پین کلر لیکر بید پر بیٹھی اور سیڈ ٹیبل سے پانی گلاس میں ڈال کر پین کلر کھائی آرام کرنے کی غرض سے بید پر لیٹ گی نیند تو آنکھوں سے کوسو دور تھی۔۔۔۔۔۔

    💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜

شاویز کو جب سے اسکینڈل کی خبر ملی تھی جب سے کسی نہ کِسی کی کال آرہی تھی  پریشانی کی حالت میں اُسے کُچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کے آگے کیا کرے شاویز نے اپنا موبائل آف کر دیا تھا گھر سے باہر جانے کا ارادہ ترک کر کے اُس نے حماد کو خان ولا بلایا تھا۔۔۔۔۔

ابھی وہ دونوں شاویز کے کمرے میں موجودہ تھے گھر میں سب ہی پریشان تھے سب کو اندازہ تھا کہ اِس اسکینڈل سے خان انڈسٹری کونقصان پہنچے گا  ۔۔پر شاویز کو صرف ماہی کی فکر کھائی جا رہی تھی اُس کے نام کے ساتھ ساتھ ماہی کا نام بھی آرہا تھا۔۔۔۔

شاویز ابھی یہ سوچنے کا وقت نہیں ہے کہ کس نے ویڈیو وائرل کی۔۔۔

ابھی تمہیں میدیا پر آنا ہو گا اور سب کلیئر کرنا ہو گا بعد میں دیکھے گے کے کون ہے ایسا جو خان انڈسٹری کو برباد کرنا چاہتا ہے ۔۔۔۔

حماد نے شاویز کو دیکھتے ہوئے کہا شاویز جو سگریٹ پینے میں غرق تھا سگریٹ کو پھیک کر شوز سے مثلا۔۔۔۔

حماد میڈیا کے سامنے آنے سے مجھے ڈر نہیں ہے میں میڈیا پر اسکھتا ہو لیکن وہ یقیناً پلواشہ سے بھی بیان لینا چاہیے گے ۔۔۔

میڈیا کے مطابق میں غلط ہوں تو میری بات پر یقین نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔

شاویز نے کوٹ اُترتے ہوئے کہا ۔۔۔

ہم پلواشہ سے بیان دلوا دیتے ہیں۔۔۔

حماد نے حل بتایا۔۔۔۔

نہیں میں اُسے اِن سب چیزوں سے دور رکھنا چاہتا ہوں

چالو ٹھیک تُم پریشان نہ ہو کوئی نہ کوئی حل نکالتے ہیں ابھی میں چلتا ہو پر تُم خان انڈسٹری کل نہیں جانا 

حماد میں کل خان انڈسٹری جاؤ گا سب کلیئر کرو گا گھر پر نہیں بیٹھ سکتا۔۔

حماد شاویز سے بغلگیرا ہوا اور خدا حافظ کر کےاپنے گھرکی جانب چلا گیا ۔۔۔۔۔

اگلے دن سورج بادلوں کی آڑ میں چِھپا ہوا تھا وقفِ وقفِ سے بارش جاری تھی صبح کے مناظر ویسے تو خوبصورت ہی ہوتے ہیں پر آج موسم خوشگوار تھا 

ايسے موسم میں ماہی لان میں کھڑی بھیگ رہی تھی ۔۔بارش کے قطرے پہ دار پے ماہی کے صاف شفاف چہرے کو چھو رہے تھے۔۔ 

ماہی پیچ رنگ کے شلوار قمیض پر سفید رنگ کا دوپٹہ پہنے قمر سے نیچے تک آتے بال کھولے ہوئے دونوں ہاتھوں کو باندھے ہوئے لان میں ٹہل رہی تھی آنکھوں سے آنسوں بہہ رہے تھے جو بارش کے پانی میں چُھپ سے گئے تھے ۔۔

ماہی بی بی آپکے لیئے کال آئی ہے جلدی چلے ۔۔۔۔

صغریٰ جو کافی دیر سے ماہی کو آوازے دے رہی تھی ماہی کے جواب نہیں دینے پر ماہی کے پاس آئی

 بارش اتنی تیز رفتار میں ہو رہی تھی کے صغریٰ کو لان میں پانچ منٹ کھڑا ہونا محال لگ رہا تھا جبکہ ماہی پچھلے آدھے گھنٹے سے بارش میں بھیگ رہی تھی۔۔

اچھا ٹھیک ہے میں ابھی نکلتی ہو۔۔۔

سوچ لو ابھی بھی جو تُم کرنے جا رہی ہو اُس کے لیے تیار تو ہونا ۔۔۔۔

نبیشا نے ماہی کو سوچنے کے لیے کہا ۔۔۔

نہیں اب سوچنا نہیں ہے بس کرنے کا وقت ہے تمھارا شکریہ تُم نے مُجھے اطلاع دی ٹائم نہیں ہے ابہی میں نکلتی ہو۔۔۔

ماہی نے کال کٹ کی اور تیار ہونے کے لیۓ اپنے کمرے کے جانب بڑی ۔۔۔۔

     ✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨

شاویز تُم ریڈی ہو ۔۔

حماد نے خان انڈسٹری کے باہر گاڑی روکی شاویز نے اثبات میں سر ہلایا اور گلاسس لگاتے ہوۓ گاڑی سے اُترا

حسن ،حماد معاذ سبھی شاویز کے ہمراہ گاڑی سے اُترے خان انڈسٹری کے باہر موجود میڈیا مکھیوں کے جُھنڈ کے مانند شاویز کے طرف مرکوز ہوئے ۔۔۔

خان سر یہ جو اسکینڈل ہے اِسکے بارے میں آپ کُچھ کہنا چاہئے گے؟

وہ لڑکی کون تھی ؟

اُس سے آپکا تعلق کیا ہے ؟

ہر میڈیا کا نمائندہ ڈھیروں مائیک شاویز کے طرف کیے سوال داغ رہا تھا سارے  کیمرامین شاویز کی جانب فوکس کیے ہوۓ تھے ۔۔۔

آپ سب کے سوالوں کا جواب میں دو گا تحمل سے کام لیجئے ۔۔۔۔

شاویز نے ہاتھ کے اشارے سے سب کو خاموش کروایا ۔۔

میرا اُس لڑکی سے کوئی تعلق نہیں ہے ایک غلط فہمی کی بدولت اُس دن سب ہوا اور ۔۔۔۔

شاویز مہبود سہ کھڑا چہرے کے تاثرات سکت تھے ۔۔۔

اور میں بتاتا ہو آپ لوگوں کو اِس کے بارے میں ۔۔۔

ابھی شاویز بول ہی رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی آواز پر روکا سارے  میڈیا کے نمائندوں نے کیمرا اُس نفوس کی جانب متوجہ کیا شاویز کے ساتھ ساتھ حماد ،حسن اور معاذ بھی حیرت زدہ تھے ۔۔,۔۔۔۔

یہ جو لڑکا ہے اِس نے میری بچی کو اغوا کیا اور جب میں نے اِسکے خلاف آواز اٹھانا چاہی تو اِس نے مُجھے دھمکی دی اور اپنے بڑے نام کا فائدہ اٹھایا ۔۔۔۔۔

زمان صاحب کو جیسے ہی شاویز اور ماہی کے متعلق ہونے والے واقعے کے بارے میں پتا چلا تو وہ اِس موقع کا فائدہ اٹھانے چلے آئے ۔۔۔

سارے میڈیا والے اپنے سامنے کھڑے نفوس کا بیان لے رہے تھے ۔۔۔

خان سر کیا یہ سچ کہہ رہے ہیں اسی لیئے اُس دن وہ لڑکی آپکو تھپڑ مار کر گئی تھی ۔۔۔

میڈیا کا دباؤ شاویز کی جانب دیکھ کر حماد پریشان ہوا اُنھیں اندازا ہی نہیں تھا کے زمان صاحب اتنی گری ہوئی حرکت کرے گے ۔۔شاویز کے ماتھے پر بل نمودار ہوئے غصّے سے وہ زمان صاحب کی طرف بڑا بروقت حسن نے معاملے کی نوعیت سمجھتے ہوئے شاویز کا ہاتھ تھام کر روکا ۔۔۔۔۔

اِس سے کیا پوچھ رہے ہین آپ لوگ کیا کبھی چور نے چوری قبول کی ہے جو یہ سچ بولے گا

زمان صاحب نے دھیٹائی کا مظاہرا کرتے ہوئے میڈیا کو شاویز کے خلاف مزید بھڑکایا ۔

ہاں! میں نے ہی اغوا کیا تھا پر وہ ہمارا آپسی مسئلہ تھا جو اب۔۔۔۔۔۔

شاویز کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوا غصّہ میں جو منہ میں آیا بول ڈالا حماد نے جب معاملہ خراب ہوتے دیکھا شاویز کے ہاتھ پر زور ڈال کر اُسے مزید بولنے سے روکا ۔۔

ایس پی صاحب میں نے آپ کو کہا تھا یہ اپنا جرم خود قبول کرے گا اب آپ کو کِسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے اسے ابھی اریسٹ کریں ۔۔۔۔

زمان صاحب نے بےحد کڑک لہجے میں اپنے ہمراہ کھڑے پولیس انسپیکٹر سے کہا جنہیں وہ اپنے ساتھ لائے تھے ۔۔۔۔

شاویز اِس لیئے تحمل سے کام لے رہا تھا کیوں کہ سامنے کھڑے شخص کوئی اور نہیں بلکہ اُس کے سگے ماموں تھے اگر اُن کی جگہ کوئی اور شخص ہوتا تو شاویز اُس شخص کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا ۔۔

خان سر آپ کو ہمارے ساتھ چلنا ہوگا ویسے بھی یہاں میڈیا موجود ہے آپ کا یہاں سے جانا بہتر ہے آپ کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہوتی تو میں آپ کو کبھی اِس طرح سے نہیں لے جاتا ۔۔۔۔

ایس پی صاحب نے آگے بڑھ کر شاویز کے کان میں سرگوشی کی ۔

آپ کہاں جا رہے ہیں اُسے اریسٹ نہیں کر رہے؟ ۔۔۔۔

ایس پی صاحب کو جاتا دیکھ زمان صاحب نے استفسار کیا

دیکھئے زمان صاحب میں جانتا ہوں آپ کی کہی ہوئی بات خان سر نے قبول کی ہے مگر وہ بہت بڑے بزنس مین ہیں ہم اُنہیں ہتکڑی پہنا کر نہیں لے جا سکتے 

کیوں کہ مجھے پتہ ہے ہم ایک گھنٹے سے زیادہ اُنھیں اپنی گرفت میں نہیں رکھ سکے گے اور ابھی ہمیں مزید تحقیق کرنی ہوگی اُس کے بعد ہی ہم کوئی ایکشن لینگے۔۔۔۔۔

ایس پی صاحب نے اپنی جیپ میں بیٹھتے ہوۓ کہا ۔ زمان صاحب یہ سنتے ہی اپنے گھر کی طرف مرکوز ہوئے ۔۔

تُم جاؤ خان سر کی گاڑی میں اُن کے ساتھ تھانے پہنچو۔۔۔۔

ایس پی صاحب نے اپنے ساتھ موجود حولدار کو حکم دیا ۔۔ 

چلیں خان سر ۔۔

پولیس ہلکار نے جاتے ہی شاویز کا بازو پکڑ کر گھسیٹا ۔۔شاویز نے نظروں کا زاویہ بدل کر حولدار کو خوں خار نظروں سے گھورا ۔۔۔۔اور ساتھ ہی ہاتھ کے اشارے سے حولدار کو وارن کیا بروقت حولدار نے شاویز کا بارو اپنے ہاتھوں سے آزاد کیا ۔۔۔

حولدار کو لمحے بھر میں اپنی غلطی کا احساس ہو گیا تھا ۔۔۔

شاویز اپنی آستین صاف کرتے ہوئے شان و شوکت سے اپنی گاڑی میں بیٹھا ۔۔۔

شاویز کے بیٹھتے ہی معاذ ، حسن اور حولدار بھی گاڑی میں بیٹھ گئے حماد نے بھی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی ۔۔۔۔۔۔

   ❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️

بھابھی آپ اپنے گھر کیوں نہیں جاتیں ہیں؟ ویسے تو ہر لڑکی کو اپنے میکے جانے کا شوق ہوتا ہے ۔۔ میرا مطلب یہ ہے کہ آپ کا دل نہیں کرتا اپنے گھر والوں سے ملنے کا ۔۔۔۔۔۔۔

نور میں اپنے گھر میں ہی ہوں ۔ اس گھر کے علاوہ اب میرا اور کوئی گھر نہیں 

نبيشا نے حسن کی شرٹ ہینگ کرتے ہوئے کہا۔۔۔

بھابھی بلکل یہ آپ کا گھر ہے پر آپ انکل آنٹی سے ملنے تو جا سکتی ہیں میں جانتی ہوں آنٹی کا رویہ ٹھیک نہیں ہے مگر رشتے ایسے تو ختم نہیں ھوتے۔۔۔

آپ اُنہیں سمجھائیں ہو سکتا ہے وہ آپ کی بات سمجھ جائیں۔۔۔

نور موبائیل سیڈ پر رکھا اور نبيشا سے گویا ہوئی نُور کی بات سن کر نبيشا کے ہاتھ چلتے چلتے روک گئے

نور اگر دلوں میں فرق آجاۓ تو دلیلیں ،منتیں اور فلسفے بے کار جاتے ہے ۔ ۔ اور ہمارے دل تو کبھی ملے ہی نہیں پھر بھی میں نے یہ تینوں باتیں آزما کر دیکھیں ہیں ۔ 

نبيشا نے افسردگی سے کہا اور پھر اپنے کام کی جانب موتوجہ ہوئی۔۔۔

بھابھی ایک اور کوشش کرنے میں کیا حرج ہے آپ مس کرتی ہو انکل آنٹی کو۔۔۔

نور نے نبیشا  کے گِرد بازوں حائل کیے۔۔۔ نبیشا ہلکا سا مسکرائی۔۔۔

میں جانتی ہوں نُور تمھیں میری فکر ہے مگر سوچ اچھی ہونی چاہئے کیوں کہ نظر کا علاج ممکن ہے لیکن نظریہ کا نہیں اُنہوں نے مجھے شروع سے سوتیلا سمجھا ہے۔

اگر آپ کو اندازہ تھا کہ آنتی کا رویہ کبھی نہیں بدلے گا تو پھر آپ اُن سے وہی رویہ اختیار کرتیں۔۔۔۔

نبيشا اپنا کام چھوڑ کر نُور کے ساتھ بیڈ پر بیٹھی ۔ 

نور تمھیں پتہ ہے دریا اور سمندر میں کیا فرق ہوتا ہے؟

نہیں بھابھی ۔۔۔۔

سمندر بڑا ہوتا ہے مگر کھارا ہوتا ہے اور دریا چھوٹا ہوتا ہے مگر میٹھا ہوتا ہے لیکن دریا کبھی بھی سمندر نہیں بننا نہیں چاہے گا کیوں کہ ایسے تو وہ کھارا ہو جائے گا اور کِسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکے گا ۔۔ ۔

ایسے ہی میں بھی اُن سے مقابلہ کرنے کے چکر میں اُن کی طرح نہیں بننا چاہونگی ۔۔۔  

نبیشا نُور کے گال تھپتھپا کر اُٹھ کھڑی ہوئی ۔۔۔۔

    🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟

خان سر آپ ھمارے ساتھ اندر چلیں اور آپ سب باہر روکیں ہمیں اِن سے کچھ اہم سوال کرنے ہیں ۔

 پولیس اہکار کی بات سنتے شاویز اندر کی جانب بڑھا اور باقی تینوں اُس کے انتظار میں باہر روک گئے ۔۔۔۔۔

خان سر آپ نے جو میڈیا کے سامنے اعترافِ جرم کیا ہے آپ ہمیں اپنا بیان ریکاڈ ۔۔۔۔

صاحب ہم سے میڈیا کنٹرول نہیں ہورہا ہے آپ جلدی باہر چلیں ۔۔اور باہر وہ لڑکی بھی ہے جو خان سر کے ساتھ ویڈیو میں تھی ۔۔۔۔

شاویز نے یہ سنتے ہی باہر کی جانب دوڈ لگائی ۔شاویز کے دماغ میں کافی سوال اُٹھ رہے تھے

نجانے اب یہ لڑکی کیا کرے گی

شاویز اپنے ماتھے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے بربرایا ۔۔۔۔۔

ماہی یہاں تو اتنی میڈیا ہے چلو واپس چلتے ہیں ۔۔۔

ماہی اور فریحہ خان انڈسٹری گئے تھی پر وہاں سے پتا چلا کہ  شاویز پولیس اسٹیشن میں ہیے تو یہاں چلی آئی پراب میڈیا کو دیکھ کر فریحہ نے تاسف سے بولا ۔۔ 

نہیں فریحہ خان سر کو اکیلے نہیں چھوڑ سکتے جِس کام کے لئے آئے ہیں وہ تو کر کے ہی جائے گے چلو ۔۔۔

ماہی نے فریحہ کی ہمت بندھی ۔۔۔

اچھا ٹھیک ہے واپس چلتے ہیں ۔۔

فریحہ کے اِسرار پر ماہی واپس جائے کے لئے موڑ ہی رہی تھی کہ سامنے سے شاویز کو آتا دیکھا ماہی کے قدم وہی ٹہر گئے فریحہ سے ہاتھ چوڑاتی میڈیا کے سامنے چلی گئی ۔۔۔

فریحہ نے تاسف سے سر جھڑکا اور ماہی کے عقاب میں چلی ۔۔

ارے دیکھو یہ وہی لڑکی ہے ۔

ماہی کو دیکھ کر ساری میڈیا اُس کی جانب مرکوز ہوئی

اور سوالوں کو انمبار لگا دیئے ۔۔۔

ماہی اتنے لوگوں میں کھڑی تھی پر اُس کی نظرے شاویز کے چہرے پر اطراف کر رہی تھی اُس کا دل شدّت سے رونے کو  تھا آنکھوں میں نمی سی گل گئی تھی ۔۔

ماہی اب کُچھ بولو خان سر کو بعد میں دیکھ لینا ۔۔

فریحہ کے ہلانے پر ماہی نے اپنی نظرے شاویز سے بتائی

اپنے اندر ہمت جمع کر کے بولنا شروع کیا ۔۔۔۔

کیا آپ ہمیں بتائیں گی کے واقعی خان سر نے آپکو اغوا کیا ؟

ماہی کے جواب پر شاویز کا مستقل،عزت سب داؤ پر لگا تھا۔۔۔

نہیں ۔۔

ایک لفظی جواب دیا ۔۔ماہی نے شاویز کو ایک نظر دیکھا ۔۔

ماہی کا جواب سُن کر میڈیا کے نمائندے حیران ہوئے حماد نے سکون بھاری سانس لی ۔۔۔

پھر اُس دن آپ خان سر کے آفس میں کیا کرنے گئ تھی ؟

کیا اپ دونوں کا ریلیشن میں ہیں ؟

کیا آپ دونوں رلیشن میں ہیں ؟

اس سوال پر ماہی اٹک سی گئی لرزتی پلکوں کو اُٹھا کر ماہی نے شاویز پر نظر ڈالی اتنے لوگ پولیس اہلکار اور میڈیا ماہی کنفیوز ہوئی ۔۔۔

ہاں میں بس اتنا کہونگا میں تم سے محبت کرتا ہوں ۔ تُم میرے جسم میں خون کی طرح دوڑتی ہو ۔۔۔۔۔۔

ہر وقت میرے دماغ پر سوار رہتی ہو ۔ میری محبت ، میرا عشق ، میرا جنون سب تُم ہو میں تمھارا پوری زندگی انتظار کروں گا ۔۔۔۔۔

تمھارا مجھے مل جانا ایسا ہے جیسے كسی نےساری کائنات کا سکون میری ہٹھیلی  پر رکھ دِیا ہو۔۔۔۔۔۔

"جِس کے لفظوں میں تمہیں اپنا عکس ملے

   بہت مشکل ہے تمہیں کوئی میرے جیسا شخص ملے"

 ماہی کے دِل دماغ میں جنگ چل رہی تھی اُسے شاویز کے کہے گئے الفاظ یاد آرہے تھے جمِ غفیر میں بھی وہ خود کو اکیلا محسوس کر رہی تھی۔۔۔۔

جی ہاں ہم ریلیشن میں ہیں۔۔

سب کے چہروں کے تاثرات بدل گئے تھے ماہی نے ہمت باندھ کر یہ آخری مرحلہ بھی پار کر لیا  دِل کی سُن لی تھی ۔۔۔۔۔

اور بہت جلد شادی کرنے والے ہیں

کُچھ ذاتی مسئلے تھے اور غلط فہمی ہو گئی تھی خان سر بےگناہ ہیں۔۔۔

ماہی ذرا دیر ٹھہر کر یقدم بولی ماہی کے الفاظ اور لہجہ مضبوط تھا جیسے اُسّے رتی برابر بھی فرق نہیں پڑتا ۔۔۔۔۔

آپکا کہنا کا مطلب ہے آپ کے والد خان سر پر اِلزام لگا رہے ہیں؟

اِس کی کیا وجہ ہو سکتی؟

ماہی کے اطراف محبت پر شاویز کے ڈمپل نمایاں ہوئے تھے۔۔۔پر میڈیا کے نمائندوں کے سوال سن کر شاویز ماہی کی طرف چل دیا۔

آپ لوگوں کو آپ کے سوالوں کے جواب مل گئے ہیں باقی معاملہ ذاتی ہے جس نے بھی یہ ویڈیو چوری کی وہ جلد آپ لوگوں کے سامنے ہو گا ۔۔۔

شاویزنے ماہی کے جانب آکر اُس کی کلائی تھام لی تھی ماہی کو اپنے پیچھے کر کے خود اُس کے ڈیفینس میں بولا۔۔۔۔۔۔

خان سر کیا یہ سچ کہہ رہی ہیں؟

آپ لوگوں کو اپنے گھر جا کر آرام کرنا چاہیئے ۔۔

شاویز نے اپنے لہجے کو نرم کرتے ہوئے بات کی اور جم غفیر سے ماہی کو لے کر نکلا۔۔۔۔

میری طرف سے معذرت خان سر آپکی شان میں گستاخی کی۔۔۔۔

میڈیا کو پولیس فورس نے روک رکھا تھا شاویز جب گاڑی تک پوچھنا اُس کے پیچھے حماد،معاذ،فریحہ،حسن بھی چلے آئے ایس پی صاحب نے شاویز سے معذرت کی ۔۔۔۔۔۔

سارا معاملہ آپ دیکھ لے میں چلتا ہو ۔۔۔

شاویز ایس پی صاحب سے بغل گیر ا ہوا اور سب گاڑی میں بیٹھے۔۔

شاویز ماہی اور حماد ایک گاڑی میں روانہ ہوئے جبکے فریحہ معاذ اور حسن دوسری گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے۔۔۔۔۔۔

کیا ضرورت تھی یہاں آنے کی اور میڈیا کو غلط فہمی میں ڈالنے کی۔۔۔۔

پورا راستہ خاموشی میں طے ہوا گاڑی جب زمان ہاؤس کے باہر روکی تو ماہی کے ساتھ شاویز بھی گاڑی سے اُترا ۔۔۔۔۔۔

ضرورت تھی جب ہم دونوں ایک ہی منزِل کے مسافر ہیں تو ساتھ چلنے میں کیا حرج  ہے آپ نے کہا تھا آپ میرا زندگی بھر انتظار کریں گے تو آپ کا انتظار ختم ہوا ۔۔۔

ماہی نے شاویز کے روبرو کھڑے ہوکر کر سخت لہجے میں کہاما ہی اپنی بات مکمل کر کے واک آؤٹ کر گئی۔

❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️

اب جب ماہی بھی خان سر کو پسند کر رہی ہے تو پھر کیوں خان سر اُس سے دوریاں بڑھا رہے ہیں ۔۔۔

فریحہ اور معاذ حسن کے گھر آگئے تھے بہت دن سے نبیشا سے ملاقات نہیں ہوئی تھی ۔۔فریحہ نے استفسار کیا۔۔

مُجھے تو لگتا ہے شاویز جان بوجھ کر ماہی سے دور ہوا ہے۔۔۔

حسن نے اپنا تجزیہ عیاں کیا۔۔

ویڈیو وائرل هونا مُجھے یقین ہے زمان انکل کی سازش ہے۔۔۔۔۔

معاذ نے یقین سے اپنا خیال بیان کیا ۔۔۔۔۔

حسن بھائی یہ کیا آپ میری پیاری دوست سے کام ہی کرواتے رہتے ہیں۔۔۔

فریحہ نبیشا کو چائے لے کر آتا دیکھ کر حسن سے گویا ہوئی نبیشا چائے ٹیبل پر رکھ کر حسن کے ساتھ بیٹھی۔۔۔۔۔۔

ہماری کیا مجال جو آپکی دوست سے کوئی کام کروائے یہ تو خود ہی کاموں میں لگی رہتی ہے بیگم بتاؤ اِن دونوں کو تمھارے معصوم شوہر پر اِلزام لگ رہا ہے۔۔۔۔

حسن نے چائے کاکپ اُٹھایا اور نبیشا کے گرد ہاتھ پھیلائے۔۔۔۔

ارے تمھارے سامنے تو کُچھ بولتی نہیں اور یونیورسٹی میں ہم سب کی ماں بنی رہتی تھی۔۔۔

حسن کی بات پر نبیشا نے اثبات میں سر ہلایا اور مسکرا کر حسن کو تکنے لگی جبھی معاذ نے آنکھ مارتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔

دیکھو معاذ میری بیوی پر اِلزام نہیں لگاؤ بہت معصوم ہیں۔۔۔۔۔

حسن نے وارن کیا۔۔۔۔۔

آج بہت اچھی لگ رہی ہو یہ رنگ تُم پر بہت خوبصورت لگتا ہے۔۔۔

حسن نے نبیشا کے کان میں سرگوشی کی۔۔۔جو پاس بیٹھے معاذ نے سُن لی۔۔۔۔

چلو بھی ہم چلتے ہیں تُم لوگ تو ہم معصوموں کا بھی لحاظ نہیں کر رہے بھائی کمرے میں جا کر تعریف کر لیتے۔۔۔۔۔

معاذ یقدم اٹھ کھڑا ہوا اور بھرپور ایکٹنگ کی۔۔۔۔

معاذ تُم نہیں سدھرو گے سیدھا بولو فریحہ کے ساتھ وقت گزارنا ہے تمھیں۔۔۔۔

حسن بھی کہا چُپ رہنے والو میں سے تھا ۔۔۔ سب ہی ہنس پڑے۔۔۔۔۔

 💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜

تمہیں اِس دن کے لئے پال پوس کر بڑا کیا تھا کہ ہماری عزت خراب کرو ۔۔۔۔

ماہی نے جیسے ہی گھر میں قدم رکھا زمان صاحب ماہی پر گرج پڑے ماہی  نے اُنھیں اگنور کرتے ہوۓ آگے کے جانب قدم بڑھائے ۔۔ 

اب وہ ہو گا جو میں چاہوں گا تمہارا رشتہ کر دو گا جلد زا جلد اس گھر سے رخصت کرو نگا ۔۔۔۔

اور شاویز کو تو کنارے لگاؤں گا پتا نہیں کیا کیا تمھارے دماغ میں بھر دیا ہے ۔۔۔

زمان صاحب نے اپنا فیصلہ سنایا ماہی کے قدم وہیں ٹہر گئے ۔۔۔

ایک بات میری بھی آپ یاد رکھے اگر خان سر کو زارا بھی نقصان پہنچا تو یہ آپ کے لیے بہتر نہیں ہو گا

آج مُجھے شرم آرہی ہے آپکو بابا کہتے ہوۓ ۔۔۔

اور کتنا گرے گے آپ مُجھے میرے ماں باپ سے دور کر دِیا صرف اپنی خواہش کے خاطر اپنے بھائی کو آگ میں جھوک آئے کتنے خود غرض ہیں آپ ۔۔۔۔

ماہی بولتے بولتے روکی اور زمان صاحب کے بلکل سامنے کھڑی ہوئی ۔۔۔۔

مُجھے غلط دوائیں دیں میری اپنوں کی پہچان مجھ سے چھپائی کیوں بابا کیوں ۔۔میں سمجھتی تھی میرے بابا دُنیا کے سب سے بیسٹ بابا ہیں لیکِن آپکی اصلیت جان کے مُجھے اندازا ہوا کے خان سر نہیں بلکے آپ انسان صفت حیوان ہیں ۔۔۔۔

ماہی کے آنسوں آنکھوں سے بہہ رہے تھے  چیخ چیخ کر وہ اپنے دِل کی بھڑاس نکال رہی تھی ۔۔۔

اور یہ آپکی غلط فہمی ہے کہ میں آپکے حُکم کی تکمیل کرو نگی۔۔۔۔

ماہی نے آنسوں صاف کیئے اور اُنگلی کے اشارے سے زمان صاحب کو وارن کیا۔۔۔۔۔

ماہی بات مکمل کر کے موڑ ی اور  بروقت زمان صاحب نے ماہی کا ہاتھ اپنی گرفت میں لیا اور گھسٹتے ہوئے شائستہ بیگم کے سامنے لا کھڑا کیا۔۔۔۔۔

اس دن کے لئے تُم نے ایسے بچایا تھا ہماری عزت کا سڑکوں پر  جنازہ نکل رہی ہیں اسے سمجھا دو کے اپنا منہ بند رکھے اور میرے حکم کی تکمیل کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اس کے قدم اب گھر سے باہر نہیں نکلنے چاہیئے

زمان صاحب غصّے سے دھاڑے اور ماہی کا ہاتھ جھڑک کر کمرے سے باہر نکلے۔۔۔

ماما ان کو بتا دیں میں باہر بھی نکلوں گی اور ان کے کیے کی سزا بھی دلواونگی۔۔۔ اگر آپ نے خان سر کو نقصان پہنچا یا تو اچھا نہیں ہوگا۔۔۔

زمان صاحب کے جانے کے بعد بھی ماہی زور زور سے چلا رہی تھی۔۔۔اوربیڈ کے کنارے بیٹھتی چلی گئی۔۔

زمان صاحب نے ماہی سے کبھی اونچی آواز میں بات تک نہیں کی تھی ماہی پہلے زمان صاحب کے غصّے سے ڈر گئی تھی مگر  پھر ہمت کر کے حق کے لئے آواز اُٹھائی  ۔

۔زمان صاحب کے جاتے ہی  ملازمہ صغریٰ ماہی کے پاس آئیں تھیں شائستہ بیگم بھی ماہی کو چُپ کرارہی تھیں ۔۔پر آج وہ بکھر سی گئی تھی ۔۔۔۔۔۔

ماہی بی بی یہ لے پانی پے۔۔

ملازمہ صغریٰ نے ماہی کو پانی کا گلاس تھمایا جیسے ماہی نے تھام کرایک ہی سانس میں پی ڈالا۔۔۔۔۔

بیٹا اِدھر آو مان لو اپنے بابا کی بات کیوں ضد بنا رہی ہو۔۔۔۔

شائستہ بیگم نے ہاتھ کے اشارے سے ماہی کو اپنے پاس بلایا ۔۔شائستہ بیگم کی طبیعت پہلے سے بہتر تھی مگر چلنے پھرنے میں مسئلہ ہوتا تھا اسی وجہ سے وہ اپنے کمرے تک محدود ہو کر رہ گئی تھیں

 صغریٰ آپا مُجھے اور پانی دیں ٹھنڈا پانی دیں میرے دِل میں لگی آگ اِس پانی سے نہیں بوجھے گی ۔۔۔۔

ماہی شائستہ بیگم کو اگنور کر رہی تھی وہ ماہی کی سگی ماں نہیں تھیں پھر بھی اُنہونے ماہی کو بےحد محبت سے پالا تھا ماہی کا ایسا کرنا اُنکا دِل چیر رہا تھا۔

ماہی بی بی خود کو سہمبھالے۔۔۔

صغریٰ ماہی کے قریب آکر اُس کے سر پر ہاتھ پھیر رہی تھیں ۔۔۔۔

صغریٰ آپا کیسے سنبھالو میں جنھیں بچپن سے ماں باپ سمجھا اُنہونے ہی میرے ماں باپ سے مُجھے دور کر دیا آج میں چاہ کر بھی اِن لوگوں کو چھوڑ نہیں سکتی ۔۔۔

پر جب اِن لوگو نے اپنوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا تو میں کیو اِنکی عزت کا لحاظ کرو ۔۔۔۔۔

ماہی نے گھونٹنوں سے سر اُٹھا کر قرب سے گویا ہوئی چہرے پر آنسوؤں کی لکیریں صاف نظر آرہی تھی لہجہ افسردہ تھا۔۔۔

ماما آپ۔۔۔۔۔۔ بتائں کیوں کیا آپ لوگوں نے آج آپ لوگوں کے ہوتے ہ ۔۔۔ہوئے بھی مُ ۔۔۔۔مجھے لگ را ۔۔۔۔۔رہا ہے میں اک ۔۔کیلی۔۔۔۔۔ ہو کیوں کیا ۔۔۔۔۔ک ۔۔۔کیوں۔۔۔۔۔۔۔ کیا ۔۔۔۔۔۔۔

ماہی اُٹھ کھڑی ہوئی شائستہ بیگم کے قریب آکر بیٹھ کر اُنکے ہاتھوں کو مضبوطی پکڑ کر استفسار کر نے لگی ماہی بچوں کی طرح بلک بلک کر روو رہی تھی۔۔

ماہی کو روتا دیکھ کر شائستہ بیگم اور صغریٰ کا آنکھیں بھی بھر آئی۔ماہی کا دکھ بہت بڑا تھا اُس کا سب کُچھ چھین گیا تھا ۔۔۔

بیٹا ایسا نہ کہو میں ہو نہ تمھاری ماما ۔۔۔

ماہی نے روتے روتے اپنا سر شائستہ بیگم کی آغوش میں رکھ دِیا ۔۔۔۔۔

میری بات مان لو بیٹا جہاں تمھارے بابا کہہ رہے ہیں شادی کر لو۔۔۔۔

ماہی نے جھٹ سے سر اُٹھا کر شائستہ بیگم کی جانب دیکھا ماہی کی آنکھوں میں بے عتباری  تھی۔۔۔۔

بیٹا تُم شاویز کو پسند کرتی ہو اُس کے خاطر شادی کرلو ورنہ تمھارے بابا اُسّے بخشے گے نہیں تُم چاہو گی کے شاویز کو کُچھ ہو۔۔۔۔

نہیں ۔۔۔

ماہی نے ایک لفظی جواب دیا اور نظرے جُھکھا لی۔۔۔

محبت قربانی مانگتی ہیں تُم شاویز کی جان کے لیے اپنی محبت قربان کر دو ۔۔۔۔

آور مُجھے معاف کر دو بیٹا ہر چیز کے لئے مُجھے معاف کر دو۔۔۔ 

شائستہ بیگم نے ماہی کے آگے ہاتھ جوڑ لیے ماہی نے لمحے بھر میں اُنکے ہاتھ تھام لیے۔۔۔۔۔

ماما میں نے آپ دونوں کو معاف کر دیا تھا پر بابا اب اچھا نہیں کر رہے ہیں ماں بھلا اچھی لگتی بیٹی سے معافی مانگتے ہوئے۔۔۔۔

ماہی نے شائستہ بیگم کے آنسوں صاف کیے اور اُنھیں گلے لگا لیا۔۔۔

ماما میری بات مان لینے سے خان سر کو کُچھ نہیں ہوگا؟

ماہی نے استفسار کیا جیسے وہ یقین کرنا چاہ رہی ہو جس پر شائستہ بیگم نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔۔۔

اب آرام کرو بیٹا تُم ۔۔۔

شائستہ بیگم نے ماہی کو جانے کے لیئے کہا۔۔۔۔

ماما آج میں یہاں لیٹ جاؤ بہت راتوں سے سوئی نہیں ہو مُجھے سکون چاہیئے۔۔۔۔

ماہی نے آنکھوں کے آنسوں صاف کیئے اور اُمید بھری نظروں سے اُنھیں تکنے لگی۔۔۔۔۔

شائستہ بیگم نے مسکراتے ہوئے ماہی کو اپنی اغوش میں لئے لیا اور اُس کے سر میں اُنگلیاں چلانے لگی تھوڑی ہی دیر میں ماہی نیند کی وادیوں میں چلی گئ

 نہ جائے کتنے  وقت سے وہ پریشان تھی پر شائستہ بیگم کی طبیعت کو مدِ نظر رکھ کر انھیں کبھی اپنی تکلیفِ سے اگا نہیں کیا پر ماہی کو ماں کی شفقت بھرلمحس محسوس کر سکون ملا تھا۔۔۔ماں چاہے ہے سوتیلی ہو ہو یا سگی  ماں کی محبت  سارے غم بھلا دیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔

 🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

شاویز ہمت کر اب پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے انشاء اللہ جلد ویڈیو وائرل کر نے والا بھی مل جائے گا اور اب تو بھابھی نے بھی ہاں کر دی۔۔۔۔۔

شاویز اور حماد ساتھ ساحل سمندر پر موجود تھے ٹھنڈی ہوائیں لہروں کا شور چاند کی روشنی ماحول میں چار چاند لگا رہی تھی۔۔۔۔۔

اوہ بھائی یہ پلواشہ کب سے بھابھی ہو گئی۔۔۔

شاویز نے ائیبرو اُچکای ۔۔۔۔۔

بھںٔی اب وہ مان گئی ہیں تو میری بھابھی ہی ہو گی۔۔۔۔

حماد نے اطمینان سے شاویز کو لوجک دی شاویزکے چہرے پر مسکراہٹ پھیلی۔۔۔۔۔

دے دے بھٔںی۔۔۔۔۔

حماد نے ہاتھ اشارے کے شاویز سے سیگریٹ مانگی۔۔۔۔

یہ لو پکڑو ویسے یہ سگریٹ مانگنے کی عادت نہیں جائیگی تمھاری۔۔۔

شاویز دو سگریٹ نکلی ایک حماد کو دے کر دوسری سگریٹ لائٹر سے جلائی۔۔۔۔۔

یہ دیکھو ہے میرے پاس پر تم سے مانگ کر سگریٹ پینے کا مزا ہی الگ ہے۔۔۔۔۔۔۔

حماد نے اپنے پاکٹ سے سگریٹ نکال کر دیکھائی اور ساتھ ہی شاویز کے ہاتھ سے لائٹر چھینا۔۔۔۔۔

حماد دے دو بتا رہا ہوں میں ابھی لیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

لائٹر لے کر حماد نے ہمیشہ کی طرح دوڑ لگا دی شاویز جب بھی کوئی نیا لائٹر لیتا تھا حماد اُس سے چھین کر رکھ لیتا تھا

ہمت ہے تو لے لو آکر۔ ۔۔۔۔۔ 

حماد نے شاویز کو لائٹر دکھایا اور چیلنج کیا شاویز نے بھی حماد کے پیچھے ڈور لگا دی ۔۔اِنکی دوستی ایسی ہی تھی کوئی دیکھ کر انداز نہیں لگا سکتا تھا یہ دونوں سیریس رہنے والے انسان ہیں۔۔۔۔

بس حماد رکھ لے بھائی اب سے میں خود ہی لائٹر تمھیں گفٹ کر دیا کرو گا۔ ۔۔۔

شاویز جب حماد کے پیچھے بھگتےبھگتے تھک گیا تو اُس کے کندھے میں ہاتھ ڈالا کر کہا۔۔

یہ کی نہ بات میرے دوست۔۔لیکن پھر بھی میں تو وہی لائٹر لو گا جو تُمہارے پاس ہو گا۔۔۔

حماد نے شاویز کو آنکھ مارتے ہوئے کہا اور پھر دونوں کی ہنسے کی آواز گونچنے لگی۔۔۔۔۔۔

  ❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️

دن تیز رفتار سے گزرتے جا رہے تھے شاویز اور حماد ویڈیو وائرل کر نے والے شخص کی تلاش میں رات دن ایک کر دیئے تھے مگر کوئی ثبوت ہاتھ نہیں آیا تھا۔۔۔۔۔

شاویز کی بات ماہی سے پچھلے دو ہفتوں سے نہیں ہوئی تھی پر شاویز نے بھی ماہی کو اُسکے حال پر چھوڑ دیا تھایہ جانے بنا کے ماہی كس امتحان سے گزر رہی ہے۔۔۔۔ 

زمان صاحب کے سامنے ماہی نے شادی کے لیۓ حامی بھر لی تھی یہ سوچ کر کے اُس کی وجہ سے شاویز کو کوئی نقصان نہیں پہنچے۔۔۔۔۔

ماہی بی بی فریش ہو کر یہ سوٹ پہن لے تھوڑی دیر میں بیوٹیشن آجائے گی۔۔۔۔

صغریٰ بھاری کام والا سوٹ ماہی کے بیڈ پر رکھ کر چلی گئیں۔۔۔ماہی  سوٹ اُٹھا کر اُس کا جائزہ لے نے لگی ۔۔

لال رنگ کا شرارا جس پر بھاری موتیوں ،ستاروں اور نگینوں کا کام ہوا تھا دوپٹے کے کناروں پر ہرے رنگ کا پلٹاوا لگا تھا۔۔۔بلا شعبہ وہ بہت ہی خوبصورت جوڑا تھا۔۔۔پر ماہی کا دل تو اِن سب چیزوں سے اُکتا گیا تھا

ماہی نے سوٹ کا جائزہ لے کر واپس رکھ دیا شادی کا شوق ہر لڑکی کو ہوتا ہے ماہی کو بھی بہت تھا پر جب شادی من پسند شخص نہ ہو تو وہ شادی نہیں بربادی لگتی ہے رہ رہ کر اُسے شاویز کا خیال آرہا تھا۔۔

زمان صاحب نے ماہی کی شادی اپنے دوست کے بیٹے عارب سے طے کر دی تھی سادگی سے نکاح کر کے رخصت کرنے کا فیصلہ کیا تھا تھا ۔۔۔۔۔

یا اللہ کوئی تو راستہ دیکھا  میں کیا کرو بس ایک بار خان سر بات ہو جائے بس ایک بار االلہ میری مدد کر۔۔۔

ماہی دل ہی دل میں دعا مانگ رہی تھی جب سارے راستے بند ہو جائے تو اللہ ہی مدد کرتا ہے زمان صاحب نے ماہی کا موبائل بھی اُس سے لے لیا تھا اسی لیئے وہ کِسی سے بھی رابطہ نہیں کر پا رہی تھی۔۔۔

جیسے جیسے وقت گزر رہا تھا ماہی کو زندگی ہاتھ سے جاتی ہوئی نظر آرہی تھی۔۔۔۔۔

ماہی دِل گرفتہ سی الماری کی طرف مرکوز ہوئی الماری سے ڈائری نکل کر اُسے سینے سے لگا لیا ڈائری کو بھیگی آنکھوں سے دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔

آج میرا یقین جیت گیا ہے میں نے آج اُسے دیکھا ہے بلکل ویسی ہی جیسے بچپن میں تھی وہی آنکھیں جیسے دیکھ کر نگاہیں ہٹتی نہیں ہے

 وہی ہونٹ ،ہونٹوں کے نیچے تل جو اُس کی نشانی تھی

بس بال بڑے ہو گئے ہیں پہلے تو چھوٹی سی پونی ہوا کرتی تھی پر اب قمر سے نیچے تک آتے بال اُس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔۔۔۔ 

ماہی ڈائری کے آخری صفحوں کو پڑھ رہی تھی چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی تھی ۔۔۔۔

میری اتنی ساری پکچرز یہ کب لی مُجھے تو اندازا بھی نہیں ہوا۔۔ 

ماہی نے صفحے پلٹےتو آگے ماہی کی تصویریں لگی تھی ایک نہیں بہت سی تصویریں ڈائری میں موجود تھی جس میں کُچھ یونیورسٹی کی تھی کُچھ کفے کی تھی مختلف مختلف  جگہوں کی تصویرے تھی ماہی ہر تصویر کو چھو رہی تھی شاویز کے لمس کو محسوس کر رہی تھی ۔۔۔۔۔

ہنستے ہنستے اُس کے آنکھوں سے آنسو نکل کر بالوں میں جذب ہوئے۔۔۔۔۔۔

  🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

ہاں حماد میں بس آرہا ہو آج تو یہ نہیں بچے گا میرے ہاتھ سے۔۔۔۔۔۔۔

شاویز نے موبائل ڈریسنگ ٹیبل پر رکھا اور کوٹ پہنے لگا ایک نظر شیشے پر ڈالی بالوں کو جیل سے سیٹ کیا موبائل اور گاڑی کی چابی اُٹھا کر کمرے سے باہر نکالا۔۔۔۔۔ 

شاویز کہا جا رہے ہوں ؟

آپی کُچھ انفارمیشن ملی ہے ویڈیو وائرل کر نے والے کے خلاف اسی سلسلے میں پولیس اسٹیشن جا رہا ہو

شاویز نے موبائل پر میسچ ٹائپ کرتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔

ہیرو میں بھی چلو جب سے بابا گئے ہیں میں اؤٹنگ پر نہیں گیا۔۔۔

ایان صوفے سے اُٹھ کر شاویز کے پاؤں پکڑ کر معصومیت سے بولا۔۔۔۔۔

میں کام سے فارغ ہو کر آتا ہو پھر ہم سب آئس کریم کھانے چلے گے۔۔۔۔

شاویز ایک گھوٹنہ زمین پر ٹیکہ کر بیٹھا اور ایان کے پھولے ہوئے گلو کو چوما۔۔۔۔۔

بھائی پھر تو میں بھی اِنتظار کرو گی آپکا جلدی آئے گیا ۔۔۔

عزوا نے بھی بات میں اپنا حصہ ڈالا۔۔۔

جی گڑیا میں یو گیا اور یو آیا اچھا آپی میں چلتا ہو۔۔۔

شاویز عزوا کے سر پر ہاتھ پھیر کر باہر کے جانب قدم رکھے۔۔۔۔۔

   💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜

آجائیں ۔۔۔۔

ماہی ابھی ڈائری دیکھنے میں مہبود تھی کہ دروازے کی دستک پر ڈائری بند کر کے تکیہ کے نیچے چھوپائی۔۔۔

ماہی بی بی خود کو امتحان سے بچا لیں پہلے ہی میں غلط کا ساتھ دے کر بہت غلط کر چُکی ہو پر اِس بار کُچھ غلط ہونے نہیں دوگی۔۔

ملازمہ صغریٰ  نے کمرے کے اندر آتے ہی دوپٹے میں چھپا موبائل نکل کر ماہی کو تھاما دیا۔۔۔

صغریٰ آپا آپ کیا کہہ رہی ہیں کیسی غلطی ؟ کیسا امتحان؟

ماہی نے ملازمہ صغریٰ کو  گھبراتے ہوئے دیکھ کر استفسار کیا۔۔۔۔۔

بی بی میں بھی آپکی گناہ گار ہو آپکے ساتھ جو کچھ ہوا اُس میں بھی شامل تھی مُجھے معاف کر دیں

مُجھے معاف کر دے۔۔۔

ورنہ یہ گناہ مجھے جینے نہیں دے گا معاف کر دے۔۔۔۔

ملازمہ صغریٰ ماہی کے سامنے ہاتھ جوڑ  رہی تھی گڑگڑا رہی تھی ۔۔۔۔۔

میں آج بھی آپ سے معافی نہیں مانگتی آگر میری بیٹی اتنی بڑی بیماری میں مبتلا نہیں ہوتی میرے گناہوں کی سزا مُجھے مل رہی میری بیٹی کو مل رہی ہے مُجھے معاف کر دے ۔۔۔۔۔۔

آگر اُس دن میں شائستہ بیگم کا ساتھ نہ دیتی تو رابعہ بیگم اور بڑے صاحب زندہ ہوتے وہ لوگ آگ میں جل رہے تھے مجھے پکار رہے تھے  پر میں بےحث ہو گی چار پیسو کے لیۓ اُنھیں مرنے کے لیے چھوڑ آئی۔۔۔۔۔۔

صغریٰ ماہی کے قدموں میں گر کر اکشبار ہو رہی تھیں

ماہی منجمد کھڑی تھی ملازمہ صغریٰ کا ایک ایک لفظ اُس کی روح کی جھلسا رہا تھا  ابھی وہ دو لوگوں کی اصلیّت جان کر  سمنبھلی نہیں تھی کہ اسے ایک اور کڑوا

سچ کا سامنہ کرنا پڑھ رہا تھا۔۔۔۔۔

بی بی وقت نہیں ہے اِس فون سے شاویز بیٹے سے رابطہ کریں اور نکل جائیں یہاں سے میں اپکا ساتھ دو گی 

میری غلطی معافی کے قابل نہیں پر میری بیٹی کے لئے مُجھے معاف کر دے۔۔۔۔۔۔

صغریٰ نے ماہی کو جھنجھوڑ ڈالا ماہی کو لاگ رہا تھا وہ جلتے کوئلو ں پر چل رہی ہے ۔۔۔۔

آپ جا سکتی ہیں شکریہ ۔۔۔۔

ماہی نے ملازمہ صغریٰ کو اپنے پاؤں سے ہٹایا اور بیگھے لہجے میں جانے کے لیئے کہا ۔۔۔۔۔ 

ماہی بی بی یہ موبائل میں یہی چھوڑ کر جا رہی ہو میں آپکی ہر طرح سے مدد کرو گی۔۔۔۔

صغریٰ آنسو صاف کر کے اُٹھ کھڑی ہوئی جاتے جاتے پلٹی ۔۔۔

بی بی میری غلطی معافی کے قابل نہیں پر آپکو آپکی محبت کا واسطہ مُجھے معاف کر دیئے گا ۔۔۔۔۔

ماہی جو گھٹنوں میں سر دیا رو رہی تھی ملازمہ صغریٰ کے محبت کا واسطہ دینے پر سر اُٹھا کر اُنھیں دیکھا ۔۔۔

میں نے آپکو معاف کیا مگر اللہ سے معافی مانگتی رہیے گیا کیوں کے جن کو مرتے چھوڑ کر آئی تھی وہ اب آپکو معاف کرنے کے لیئے دُنیا میں نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔

میری محبت کی بات نہیں کرتی تو میں بھی آپکو معاف نہ کرتی۔۔۔۔۔۔۔

ماہی مضبوط لہجے میں گویا ہوئی ۔۔۔۔۔

صغریٰ روکی نہیں کمرے سے باہر نکل گئی ۔۔۔۔۔

یہ دُنیا بھی کتنی خود غرض ہے میری خوشیوں کا گلا گھونٹ کر مجھے میری محبت کا واسطہ دے رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔

یا اللہ پہلے مجھ سے میرے ماں باپ لے لیئے پھر بہت محبت کرنے والے ماں باپ دیئے ۔۔۔

پھر اُنکا سچ سامنے لا کر مُجھے امتحان میں ڈال دیا ۔۔

پھر میرے دل میں  اجنبی کی محبت ڈال دی جو اجنبی نہیں میرا اپنا تھا جِس کے نام سن کر میرا دِل زور زور سے دھڑکتا ہے۔۔

میں نے جسے دِل سے چاہا وہ مجھ سے دور ہو گیا میری محبت کو مجھ سے دور نہیں کر مُجھے اِس امتحان سے نکل دے۔۔۔۔۔۔۔

ماہی نظرے سوز بنی ہوئی تھی مایوسی سے ہاتھوں کی لکیروں کو دیکھ رہی تھیں آنسوں تو تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے ۔۔

    ❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️

خان سر وہ کُچھ اُگل ہی نہیں رہا جبکے خوب دُھلائی کی ہے ہم نے ۔۔  

شاویز اور حماد پولیس اسٹیشن میں موجود تھے سی سی ٹی وی کی مدد سے ایک آدمی گرفت میں آیا تھا

پر جس نے یہ تو قبول کر لیا تھا کے ویڈیو اُس نے بنائی ہے لیکن کس کے کہنے پر بنائی تھی یہ نہیں بتا رہا تھا۔۔۔۔۔

میں دیکھتا ہو کیسے سچ نہیں بولے گا ۔۔۔۔

شاویز نے غصّے میں ٹیبل پر ہاتھ مارا اور اُٹھ کھڑا ہوا ہے۔۔۔۔۔

تُم جاؤ بات کر لو میں جا کر اُس سے سچ نکلواتا ہوں

شاویز لوکپ کی طرف جا ہی رہا تھا کہ اُس کا فون بج اُٹھا فون پر نظر ڈالی تو کوئی رونگ نمبر تھا ایک بار شاویز نے اگنور کیا پر کال بار بار آرہی تھی۔۔۔۔۔۔

جی کون ۔۔

شاویز نے کال اٹینڈ کرتے ہی ساتھ استفسار کیا۔۔۔

کون ہے جب بات نہیں کرنی تو کال کیوں کر رہے ہو 

شاویز نے غصے میں کہا مگر دوسری طرف بلکل خاموشی تھی۔۔۔

پلواشہ پل۔۔۔۔۔واشہ رو کیوں رہی ہو ۔۔۔

تھوڑی دیر بعد دوسری طرف سے رونے کی آواز آنے لگی ماہی نے شاویز سے بات کر نے کے لئے کال کی تھی پر اُس کے لفظ گلے میں اٹک گئے تھے۔۔۔شاویز پل بھر میں آواز پہچان گیا تھا۔۔۔

م۔۔۔۔۔میں ما۔۔۔۔۔مر جاؤ گی آ۔۔۔آپ

کیا کہے رہی ہو رونا بند کرو آرام سے بتاؤ۔۔۔۔۔کہا ہو تُم میں ابھی آرہا ہو۔۔۔۔۔

شاویز کو جب ماہی کی کوئی بات سمجھ نہیں آئی ماہی کا رونا اُسے پریشان کر رہا تھا۔۔۔۔۔

خان سر مُجھے یہاں سے لے جائے میں مر جاؤ گی ۔۔۔

ماہی نے خود کو نارمل کیا۔۔۔۔۔ 

میں آرہا ہو تمہیں لینے پریشان مت ہو۔۔۔

شاویز گاڑی کی جانب بھاگا تھا گاڑی میں بیٹھ سٹرنگ سنبھالا تھا۔۔۔۔۔ماہی کی اسی باتیں سن کر اُس کے ہاتھ پاؤں کانپ رہے تھے۔۔۔۔

نہیں نہیں آپ یہاں نہیں آئے وہ لوگ آپ کو مار دے 

ماہی نے گھبراتے ہوۓ کہا اُسے ڈر تھا کے کہیں شاویز کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔۔۔۔

کیوں تُم پریشان مت ہو مُجھے کُچھ نہیں ہو گا۔۔۔ 

شاویز ڈرائیونگ کرتے ہوئے ماہی سے بات کر رہا تھا۔۔

اپکو پتہ مُجھے آپ سے بہت محبت ہے اور محبت میں خود تو زخم کھا لو نگی مگر آپکو زاراسی خارونچ نہیں آنے دے سکتی ۔۔۔

ماہی نے افسردگی سے کہا ۔۔۔

پھر سب کچھ شاویز کو بتا دیا ۔۔۔۔۔

تُم پریشان مت ہو میں آؤ نگا اور سب کچھ ٹھیک کر دو گا 

شاویز نے ماہی کو ہمت دلائی اور ماہی نے کال کٹ کر دی۔۔۔۔۔۔۔

ماہی شاویز سے بات کرنے کے بعد بھی بےجان سی بیڈ پر بیٹھی تھی اُس نے شاویز کو سب بتا دیا تھا

پر اب اُسے خود پر شدید غُصّہ آرہا تھااُسے یقین تھا شاویز ضرور آئے گا اُسے بچانے لیکِن اگر شاویز کو کُچھ ہوگیا تو وہ خودکو کبھی معاف نہیں کرےگی بار بار اُس کے دماغ میں عجیب سوچے گردش کر رہی تھیں اُس کا دِل گھبرا رہا تھا ۔۔۔۔

ڈائری تکیہ کے نیچے سے نکال کر الماری میں رکھنے کے لیے اُٹھ کھڑی ہوئی مرے مرے قدم اُٹھاتی الماری تک پپہنچ کر ڈائری الماری میں رکھ دی ۔۔۔۔۔

لیکِن پھر کُچھ یاد آنے پر ڈائری واپس نکال کر ڈریسنگ ٹیبل کی طرف بڑھی دراز سے پین نکال کر ڈائری کھول دی

ہم زندگی میں مل نہیں سکےنگے پر یہ ڈائری آپکو واپس ضرور دو نگی ۔۔۔۔۔۔

ماہی ڈائری میں چند لائنز لکھ کر خود سے ہی مخاطب ہوئی ۔۔۔

آج وقت بھی ریت کے مانند گزر رہاہے ماہی اب فیصلہ کر لیا ہے محبت قربان کرنے کا تو پھر اپنی زندگی ختم ہونے کے کُچھ پل اور جی لو۔۔۔۔

دِل میں آئی سوچ پر تلخ سی مسکان ہونٹوں پر آئی۔۔۔

ڈائری الماری میں رکھ کر بیڈ پر پڑے سوٹ کو اُٹھا کر واشروم چل دی ۔۔۔۔۔

  🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

شادی کا گھر تھا پر ويرانیت چھائی ہوئی تھی زمان صاحب نے خُفیہ نکاح کرنا کہ فیصلہ کیا تھا تاکہ یہ بات میڈیا اور شاویز کی نظر میں نہ آئے۔۔۔۔۔

زمان صاحب کو اچھے سے اندازہ تھا اگر ماہی کی شادی کی خبر شاویز تک گئی تو وہ اُن کے لیئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے ۔۔۔۔۔

انکل آپ پریشان نہیں ہوں اب شاویز کو برباد ہوتا دیکھنے کا وقت ہے ۔۔۔۔

عارب اور اُس کے ڈیڈ زمان ہاؤس پہنچ گئے تھے عارب ماہی کو پسند کرتا تھا ویسے تو اُس کی زندگی میں کافی لڑکیاں آتی جاتی رہتی تھیں مگر ماہی کو وہ اپنی زندگی کے سفر میں شامل کرنا چاہتا تھا ۔۔

دیکھ رہے ہو زمان میرا بیٹا کتنا شاطر ہے اگر آج یہ نہ ہوتا تو تُم ماہی کو شاویز سے دور نہیں کر سکتے تھے۔۔

عادل صاحب نے فکریہ اندازمیں کہا۔۔۔

وہ اپنے بیٹے کی ہر جائز نہ جائز خواہشات پوری کرتے تھے ۔۔۔ ماہی سے شادی کرنا بھی اُس کی ایک ضد ہے جس میں عادل صاحب عارب کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ۔

بس آج تو ہماری جیت پکی ہے ماہی میری ہو گی پھر میں اُسکی بےبسی کا تماشا دیکھو گا ۔۔۔۔

عارب زیرے لب بڑبڑایا دِل فریب مسکراہٹ چہرے پر پھیل گئی ۔۔ جس دن سے شاویز نے عارب کو بے عزت کیا تھا اور مارا تھا عارب نے اُسی دن سے شاویز کو خود کا دوشمن مان لیا تھا ۔۔ اُس نے شاویز سے بدلا لینا کا سوچ لیا تھا لیکن شاویز تک پہنچنا اُس کے لیے آسان نہیں تھا

عارب کی مشکل زمان صاحب نے آسان کر دی تھی ماہی کا نکاح اُس سے کروانے کے فیصلے سے ماہی بھی اُس کی ہو رہی تھی اور شاویز سے بدلا بھی پورا ہو رہا تھا ۔۔۔۔۔

     🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

جیورلی میں خود پہن لو نگی۔۔۔

بیوٹیشن جو ماہی کو جیورلی پہنا رہی تھی ماہی نے اُس کے ہاتھ سے ہار لے لیا۔۔۔

ارے آپ نے تو مہندی خراب کر لی۔ دولہن کے لیے مہندی بہت خاص ہوتی ہے۔۔۔۔ 

بیوٹیشن نے  خفتیگی سے کہا۔۔۔۔

جب شادی مرضی کی نہیں تو کیا مہندی اور کیا دولہن۔۔۔

میں دھوں کر آتی ہوں۔۔۔۔

ماہی  کے چہرے پر اب آنسوں نہیں تھے نہ غم نظر آرہا تھا ماہی نے جھوٹی مسکراہٹ کو چہرے پر سجا لیا ہے ماہی ہاتھ دھونے واشروم کی طرف چل دی ۔۔۔۔ 

دیکھیے کیسا رنگ آیا ہے آپکو پتہ اگر مہندی کا رنگ اچھا آتا ہے تو لڑکا بہت پیار کرنے والا ہوتا ہے۔۔۔۔

ماہی ٹاول سے ہاتھ صاف کر رہی تھی کے بیوٹیشن  اُس کے ہاتھ پر لگی مہندی کا رنگ دیکھنے لگی۔۔۔  

آپ اتنا کم بولتی ہیں

جب سے ماہی کو تیار کر رہی تھی ماہی بلکل چُپ تھی بہت ہی کم بات کر رہی تھی۔۔۔۔۔

اچھا آپ جیورلی پہن لیں میں چُپ بیٹھی ہوں پھر لاسٹ ٹچ دینا ہے۔۔۔

ماہی ڈریسنگ ٹیبل کے پاس آکر بیٹھ گی بیوٹیشن کے سوال پر بھی کوئی جواب نہ دیا تو بیوٹیشن خود ہی چُپ ہو کر بیٹھ گںٔی۔۔۔۔۔

ماہی نے ڈریسنگ ٹیبل پر رکھا ہار اُٹھا کر پہنا اور ہار پر اپنا ہاتھ پھیرتے ہوئے اُس کی نظر بے ساختہ اپنے ہاتھوں پر پڑی منہدی خراب ہو گئی تھی پر رنگ کافی گہرا تھا۔

اگر مہندی لگواتے وقت دل میں وہ لڑکا نہیں ہو جس سے شادی ہو رہی ہو لیکن پھر بھی رنگ گہرا ہو تو؟؟

ماہی نے ہاتھوں پر نظر جمائے پیچھے بیٹھی بیوٹیشن سے استفسار کیا۔۔۔۔۔۔۔

تُو۔۔۔۔۔۔ تو بھی جس سے آپ کی شادی ہو رہی ہو وہ آپ سے بہت محبت کرتا ہے

بیوٹیشن نے تھوڑا سوچ کر جواب دیا۔

آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ہونے کے باوجود بھی آپ اُداس لگ رہی ہیں۔

بیوٹیشن نے بیڈ پر رکھا دوپٹہ اُٹھا کر ماہی کو پہنایا۔۔

ماہی چُپ ہی رہی آج اُس کا دل اداس تھا تو چہرے پر جھوٹی مسکراہٹ ہونے کے باوجود اُداسی چھائی ہوئی تھی ۔۔  

میری بیٹی کتنی پیاری لگ رہی ہے کسی کی نظر نہیں لگے صغریٰ یہ پیسے کسی غریب کو دے دینا ۔۔۔۔

کُچھ دیر پہلے ہی ماہی کو بیوٹیشن تیار کر کے گئی تھی ۔شائستہ بیگم ماہی کی نظر اُتار رہی تھیں ماہی دلہن کے روپ میں حسین لگ رہی تھی لیکن ماہی بُت بنی بیٹھی تھی اُسے اِس شادی سے کوئی غرض نہیں تھی ۔۔۔۔۔

نظر لگ گئی ہے اب اور کیا نظر لگے گی ۔۔۔۔

طنزیہ کہا گیا۔۔۔

بیٹا ایسا نہیں بولتے ابھی تمہیں مُشکِل لگ رہا ہے سب لیکن عارب بہت اچھا لڑکا ہے تمہیں خوش رکھے گا ۔۔۔

چلو صغریٰ دیر ہو رہی ہے نیچے مولوی صاحب آگئے ہوں گے ۔۔۔

شائستہ بیگم نے ماہی کا ماتھا چُوما ۔۔۔

ماہی گزرے وقت میں جو ہوا اسے بھول جاؤ اور تُم نے مُجھے معاف کر دیا یہ احسان میں تمھارا کبھی نہیں بھولونگی اور مُجھے اب رشتوں کی قدر ہو گںٔی ہے ۔۔

شائستہ بیگم ندامت سے گویا ہوئی ۔۔۔۔

ماما قدر تو وہ ہوتی ہے جو انسان کی موجودگی میں ہو انسان کے اِس دُنیا سے چلے جانے کے بعد قدر نہیں پچھتاوا رہ جاتا ہے اپنا دِل میں نے اِس لیئے اس رشتے پر امادہ کیا ہے کیوں کہ میں خان سر کو دشمنی کی بھیٹ چھڑنے نہیں دونگی ۔۔۔۔۔

ماہی کے ہر ایک الفاظ شائستہ بیگم کو مزید پشیمانی میں ڈال رہے تھے۔۔۔۔

چلیں نیچے ۔۔۔

ماہی دروازے کی جانب چل دی ۔۔۔۔۔شائستہ بیگم نے بولنا چاہا مگر ماہی نے موقع نہیں دیا ۔۔۔

جیسے جیسے وہ قدم اُٹھا رہی تھی اُس کی سانس اٹک رہی تھی دِل سوکھے پتے کی مانند لالرز رہا تھا ۔۔ ماہی کو عارب کے ساتھ بٹھایاگیا تھا مولوی صاحب پہلے سے ہی موجود تھے ۔۔۔۔۔۔

مولوی صاحب نکاح شروع کریں ۔۔۔۔

زمان صاحب ماہی کے ساتھ صوفے پر بیٹھے ۔۔۔

یہ اللّٰہ کیا واقعی خان سر نہیں آئےنگے کیا میری مدد کرنے 

ماہی آنکھیں بند کئے بیٹھی تھی ۔

ماہی خان بنت زمان خان آپ آپ کو بے عوض شرعی حق مہر سکہ رائج الوقت ۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک منٹ میرے بابا کی جگہ کسی قاتل کو نہیں دیں

ماہی یکقدم کھڑی ہوئی ایک ایک لفظ زمان صاحب کو گھورتے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔

ماہی  بیٹا کیا کہہ رہی ہو ۔۔۔

زمان صاحب کے بدلتے رنگ دیکھ کر شائستہ بیگم نے ماہی کے کندھے پر زور دیا پر ماہی منجمند کھڑی رہی ۔۔۔۔

میرے بابا کا نام ارمان خان ہے ۔۔۔۔

ماہی نے دہمی آواز میں کہا پر لہجہ سخت تھا ۔۔۔۔

زمان سائڈ میں آؤ بات کرنی ہے ۔۔۔

عادل صاحب نے کھڑے ہوتے ہوئے کہا ۔۔۔ماہی کی جان میں جان آئی اب بس اُسے شدت سے شاویز کا انتظار تھا پل پل وہ نظریں اُٹھا کر دروازے کے اور دیکھ رہی تھی ۔۔۔

مولوی صاحب نکاح شروع کریں زمان کی جگہ ارمان نام لیجئے گا ۔۔۔۔۔

اور عارب کی جگہ محمد شاویز خان کا نام لیجئے گا مولوی صاحب ۔۔۔

زمان صاحب نام تبدیل کروانے کے لیۓ راضی نہیں تھے مگر عادل صاحب کے اصرار پر نام تبدیل کروانے کے لیے راضی ہوئے کیوں کہ نکاح تو اصل باپ کے نام سے ہی ھوتا ہےزمان صاحب اپنا فیصلہ مولوی صاحب کو بتا رہے تھے کہ پیچہے سے آنے والی آواز پر حیرت زدہ ہوئے ۔۔

ماہی بھی اُس آواز پر کھڑی ہوئی تو زمان صاحب کے پیچہے شاویز اور حماد کے ہمرا پولیس اہلکار کو دیکھ کر سکت ہو گئی ۔۔۔۔۔

عارب شاہ آپکو خان انڈسٹری کی پرسنل وڈیو لیگ کرنے اور  اللیگل بزنس کے جُرم میں ارسٹ کیا جاتا ہے ۔۔۔۔

ایس پی صاحب نے اگے بڑھ کر عارب کے ہاتھ پر ہتکڑی پہنائی ۔۔

یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں میرا بیٹا بے قصور ہے چھوڑے میرے بیٹے کو  ۔۔

عادل صاحب کے تو اوسان خطا ہو گئے ۔۔۔ ساری انویسٹیگیشن کے بعد پتا چلا تھا کہ عارب نے اپنے ایک آدمی سے کہہ کر وڈیو نکلوائی تھی اور عارب کا بزنس بھی اللیگل ہے زمان صاحب کا اِن سب سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔

جاؤ شاویز بیٹھو مولوی صاحب نکاح شروع کریں ۔۔۔

حماد نے شاویز کو ماہی کے ساتھ بیٹھنے کے لئے کہا ۔

پلواشہ تمہیں اب پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں میں آگیا ہوں پُر سکون ہو جاؤ ۔۔۔شاویز نے ماہی کا ہاتھ پکڑ کر اُسے بِٹھایا ۔۔۔۔

اُٹھو ماہی وہاں سے میری اجازت کے بغیر یہ نکاح نہیں ہو سکتا ۔۔۔

زمان صاحب سخت لہجے میں گویا ہوئے ۔۔۔۔

اب تو آپ سنبھل جائیں ماہی کی محبت میں ہم دونوں اسے اپنے ساتھ لائے تھے یہ ہماری سگی بیٹی نہیں ہے لیکن آپ تو ماہی کو بہت پیار کرتے ہیں کیوں اُس کی خوشیاں برباد کر رہے ہیں ۔۔۔

شائستہ بیگم جو کب سے چُپ بیٹھی تھی یک قدم ماہی کے لئے بولیں ۔۔شائستہ بیگم نے کبھی زمان صاحب کے فیصلے کے خلاف ورزی نہیں کی تھی پر آج اُنکی بیٹی کی خوشیوں کا معاملہ تھا تو کیسے وہ تماشائی بنی رہتیں ۔۔

تُم بیچ میں نہیں بولو شائستہ یہ میری بیٹی ہے اِسکی زندگی کا ہر فیصلہ میں کرو گا ۔۔۔۔

زمان صاحب شاویز کو نیچا دکھانے کے لئے ماہی کی زندگی برباد کر رہے تھے ۔ ماہی تو حیرت سے زمان صاحب کو دیکھ رہی تھی یہ اُس کے وہی بابا تھے جو اُس کی ہر خواہش پوری کرتے تھے ۔۔

حماد پولیس کے ہمراہ کھڑا تھا شاویز نے تو حماد کو ساتھ آنے کے لئے منا کیا تھا مگر حماد اپنے دوست کو مشکل گھڑی میں اکیلے نہیں چھوڑ سکتا تھا ۔۔اسی لیئے شاویز کے لاکھ منا کر نے پر بھی حماد شاویز کے ساتھ آیا تھا ۔۔۔۔

یہ میری بیٹی ہے آپکی بیٹی نہیں ہے میں اجازت دیتی ہوں ماہی کو نکاح کی ۔۔۔

شائستہ بیگم ماہی کے پاس آئیں شاویز اور ماہی کے سر پر ہاتھ پھیرا ۔۔آج شاویز کو اپنی ماں کی یاد آرہی تھی اور ماہی کا حال بھی کُچھ ایسا ہی تھا اسے بھی اپنے ماں باپ یاد آرہے تھے پر شائستہ بیگم  اُسے تسلی بخش رہی تھیں ۔۔۔۔

  🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

گھر کی کُچھ خبر بھی ہے سارا کام نوکروں پر چھوڑ رکھا یہ نوکروں کی عادت تو ہم لوگوں کو ہوتی ہے تمھارے گھر میں کونسے نوکروں کی فوج تھی جو یہاں آرام کر رہی ہو ۔۔۔۔

فوزیہ بیگم نبیشا  کو ڈھونٹی ہوئی آئیں تھیں اور  کمرے میں قدم رکھتے ہی  باتیں سنانا شروع ہو گیں تھیں ۔۔۔

ماما کوئی کام ہے تُو آپ مُجھے بتا دیں میں کر دیتی ہوں بھابھی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے انہیں آرام کرنے دیں۔۔

نور جو صبح سے نبیشا کے ساتھ تھی کیوں کہ نبیشا کی طبیعت دو تین دن سے ٹھیک نہیں تھی گھر میں سب کو ہی اندازہ تھا فوزیہ بیگم نبیشا کو پسند نہیں کرتی ہیں اور اِسی وجہ سے اُسے ہمیشہ کڑک لہجے میں بات کرتی ہیں لیکِن نبیشا کبھی فوزیہ بیگم کو کُچھ نہیں کہتی تھی ۔۔۔۔۔

میری بیٹی کو بھی اپنے جیسا بنا رہی ہو نُور اُٹھو یہاں سے پورا پورا دن اِس لڑکی کے ساتھ گزارتی ہو اب اپنی ماں  سے زبان چلاؤ گی ۔۔۔۔

نور تو نبیشا کی سائیڈ لے رہی تھی مگر فوزیہ بیگم اُسّے بھی سنانے لگی ۔۔۔۔

ماما پر ۔۔

ماما آپ جائیں میں آرہی ہوں آپ مُجھے کام بتا دیں۔۔

نور نے بولنا چاہا پر نبیشا نے اُس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر چُپ رہنے کے لیئے کہا نبیشا اپنی وجہ سے فوزیہ بیگم اور نُور کے بیچ میں جھگڑا ہوتا نہیں دیکھ سکتی تھی ۔۔۔۔

نبیشا آرام سے اُٹھ کر بیٹھی پاس رکھا ہیئربینڈ اُٹھا کر بالوں میں لگایا اُس کا سر چکرا رہا تھا بخار بھی ہو رہا تھا پر فوزیہ بیگم کی وجہ سے ہمت کر کے اُٹھی ۔۔۔

اب یہ ڈرامے ختم ہو گئے ہوں تو کچن میں جا کر رات کے کھانے کی تیاری کرو ۔۔۔

فوزیہ بیگم ابھی کہہ کر موڑی ہی تھیں کے اپنے سامنے حسن کو دیکھ کر قدم وہی روک گئے ۔۔۔۔

میرا بیٹا آگیا تُم فریش ہو جاؤ۔۔ نُور چلو بیٹا سارے کام ہمیں ہی کرنے ہو نگے ۔۔۔۔

نور فوزیہ بیگم کے ساتھ جانے کے لئے اُٹھی ۔۔۔۔

ماما پسند کی شادی میں نے کی تھی اِس کی سزا مُجھے دیں نبیشا کو کیوں آپ ڈانٹی ہیں یہاں اگر ابھی نبیشا کی جگہ نور کی طبیعت ٹھیک نہیں ہو تی تب بھی آپ ایسے ہی کرتیں۔۔۔ میں تو گھر خوشی خوشی آیا تھا آپ سب کو خوش خبری سناؤ گا لیکن آپ ایسا کر سکتی ہیں یہ تو میں نے کبھی سوچا نہیں تھا۔۔۔۔۔

حسن  کافی دیر سے پیچھے کھڑا ساری باتیں سُن رہا تھا وہ بھی بہت دن  سے فوزیہ بیگم کا نبیشا کے ساتھ رویہ محسوس کر رہا تھا مگر یہ سوچ کر چُپ رہتا تھا کہ فوزیہ بیگم وقت کے ساتھ ٹھیک ہو جائیں گیں۔۔۔

بیٹا کیسی خوش خبری ۔۔۔

فوزیہ بیگم نے استفسار کیا ۔۔۔۔۔

مبارک ہو بیٹا  اللہ تم دونوں کو اپنے آنے والے بچے کی خوشیاں دیکھنا نصیب کرے ۔۔۔۔

حسن نے رپورٹس فوزیہ بیگم کو دے دی۔۔۔

نبیشا کی طبیعت کافی دن سے خراب چل رہی تھی حسن کام کی مصروفیت میں نبیشاکو ہسپتال نہیں لے جا رہا تھا کل وہ آفس سے جلدی آگیا تھا نبیشا کو ہسپتال لے کر گیا تھا ڈاکٹر نے کُچھ رپورٹس کروائی تھیں جو آج وہ آفس سے واپسی میں لے کر آیا تھا ۔۔۔۔

بھابھی مبارک ہو میں پھوپو بننے والی ہو ۔۔۔۔

نور خوشی سے نبیشا کے گلے لگی۔۔۔۔۔۔

بیٹا میں یہ خبر تُمہارے ڈیڈ کو دے کر آتی ہوں۔۔۔

فوزیہ بیگم حسن کی ساری باتیں اگنور کر کے اُسے اور نبیشاکو دعائیں دیتی کمرے سے نکل گئی نور بھی اُنکے ساتھ ہی اپنے کمرے میں چل دی ۔۔۔۔۔۔

آپ فریش ہو جائیں میں آپکے لیئے چائے لے کر آتی ہوں اور کیا ضرورت تھی آپکو آنٹی سے کُچھ کہنے کی ؟

حسن آفس سے آتے ہی چائے پیتا تھا نبیشا اپنا دوپٹہ ٹھیک کرتی اُٹھی ۔۔۔۔۔

ناراض ہو  ؟

حسن نے نبیشا سے استفسار کیا ۔۔۔۔

نہیں میں کیوں ناراض ہوں گئی ۔۔۔۔

ناراضگی میں کہا ۔۔۔۔۔

اچھا سوری آج کام بہت تھا  تم نے میڈیسن لی ؟

حسن نے نبیشا کو بیڈ پر بیٹھایا اُسے پتہ تھا نبیشا ناراض ہے ۔۔۔۔۔۔

اتنا تیز بخار ہو رہا ہے ۔۔۔۔

حسن نے نبیشا کے ماتھے پر ہاتھ رکھ کر بخار چیک کیا ۔۔۔

اب تُم اسے رو گی تو ہمارا بےبی بھی روتوں ہوگا ۔۔۔۔

حسن نے ڈرامائی انداز میں کہا نبیشا کے چہرے پر مسکراہٹ رقص کرنے لگی ۔۔۔۔۔۔

یہ لو میڈیسن کھاؤ ۔اور اپنا بہت خیال رکھو خوش رھو ماما کی طرف سے پریشان نہ ہو میں اُن سے بات کرو گا ۔۔۔۔

حسن نے پانی کا گلاسں اور میڈیسن نبیشا کو دی ۔۔۔۔

حسن آپ پریشان نہ ہوں میں ٹھیک ہوں اور میں آپ سے ناراض نہیں ہوں ۔ پر میری طبیعت خراب ہوتی ہے تو مجھے آپ کی ضرورت ہوتی ہے۔۔

نبيشانے اپنا چشمہ اُتار کر آنکھوں میں آئے آنسوں صاف کیئے۔۔۔۔

میں بہت خوش ہوں تمھارا شکریہ نبیشا مُجھے اتنی بڑی خوش خبری دی اور اب سےمیں جلدی اونگا طبیعت خراب ہوتومُجھےکال کرنامیں فوراً حاضرہوجاؤنگا۔۔۔۔۔۔

حسن نے نبیشا کو اپنے حصار میں لیا ۔۔۔۔۔۔

نبیشا نے دِل میں شکر ادا کیا حسن اس کا بہت خیال رکھتا تھا ہر خواہش پوری کرتا تھا ۔۔۔۔

    🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

ماہی خان بنتِ ارمان خان آپ کو بےعوض شرعی حق مہر  سکہ رائج الوقت محمد شاویز خان والد خالد خان سے نکاح قبول ہے؟

مولوی صاحب نے شائستہ بیگم کی اجازت سے نکاح شروع کیا عارب غصے سے شاویز کو کھا جانے والی نظروں سے دیکھ رہا تھا مگر پولیس کی حراست میں ہونے کی وجہ سے شاویز کا کُچھ بگاڑ نہیں سکتا تھا۔

زمان صاحب بھی شائستہ بیگم کی وجہ سے چُپ کھڑے تھے۔۔۔

          "قبول ہے"۔۔

ماہی نے زمان صاحب کے  جانب دیکھا پھر اپنی نظروں کا زاویہ بدل کر شائستہ بیگم کے جانب دیکھا جو مسکراتے ہوے اثبات میں سر ہلا رہی تھیں اور گھبراتے دل کے ساتھ قبول ہے کہا۔۔۔۔۔

قبول ہے ؟

مولوی صاحب نے دوسری بار استفسار کیا۔۔۔۔

         "جی قبول" ۔۔

شاویز نے ماہی کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ دیا اپنے ہونے کا احساس کروایا شاویز پرسکون سا ماہی کو تک رہا تھا۔۔

آپ نے قبول کیا ؟

ایک بار پھر سوال کیا گیا

                 "جی قبول ہے"۔۔۔۔۔

ماہی کی آنکھ سے آنسوں نکل کر شاویز کے ہاتھ پر گرا اور اخری بار لرزتی پلکوں کو جھکا کر شاویز کو نکاح میں قبول کیا۔۔۔۔۔

محمد شاویز خان بنتِ  محمد خالد خان آپ کو بے عوض شرعی حق مہر سکّہ رائج الوقت ماہی خان ولد ارمان خان سے نکاح قبول ہے ۔۔۔۔

                    "جی قبول ہے" ۔۔

مولوی صاحب نے شاویز سے بھی تین بار پوچھا اور شاویز نے خوشی خوشی قبول کیا نکاح کی رسموں کے بعد سب نے ایک دوسرے کو مبارک بعد دی ۔۔۔۔

ماہی کی آنکھوں سے ایک بار پھر آنسوں بہنے لگے پر اِس بار آنسوں شکر کے تھے اللّٰہ نے اُسّے اُس کی محبت دے دی تھی اُس کی دعائیں رنگ لے آئی تھیں آخر کار وہ 

  "ماہی شاویز خان" ہو گئی تھی ۔۔زمین میں ہونے کے باوجود اُسے لگ رہا تھا وہ ہواؤں میں اوڑ  رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔

مبارک ہو بھائی ۔۔۔۔

حماد شاویز سے بغل گیر ا ہوا ۔۔۔۔۔

حماد حماد ماہی پیچھے ہو ۔۔۔۔۔

عارب نے موقع دیکھتے ہی پولیس اہلکار کی ریوالور نکال کر شاویز کا نشانہ لگایا,۔۔۔

حماد شاویز کے بغل گیرا تھا گولی حماد کے بازو کو چیر تی ہوۓ نکل گئی ۔۔۔۔

شاویز نے ماہی کو اپنے پیچھے کیا اور حماد صوفے پر بیٹھتا چلا گیا ۔۔۔۔۔۔

عارب ریوالور نیچے کرو ورنہ میں شوٹ کر دو گا ۔۔۔۔

ایس پی صاحب نے عارب کو وارن کیا ۔۔۔۔

عارب بیٹا نہیں گن نیچے کر دو ۔۔۔۔

سب عارب کو ریوالور نیچے کرنے کا کہہ رہے تھے پر وہ جنون میں تھا ۔۔۔۔

ماہی ی ی ی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دو گولیاں ساتھ چلی ایس پی صاحب کی گولی سیدھا عارب کے سینے پر لگی عادل صاحب بھاگتے ہوئے عارب کے پاس پہنچے ۔۔۔۔۔

دوسری گولی عارب نے چلائی تھی جو سیدھا شاویز کے لگی تھی ۔۔۔گھر میں حل چل سی مچ گئی تھی ۔۔۔۔۔

شاویز میرےیار آنکھیں کھول اُٹھ دیکھ ۔۔۔۔

حماد گولی لگے ہونے کے باوجود شاویز کو ہمت دے رہا تھا حماد کو گولی بازو پر لگی تھی جبکہ شاویز کو گولی سینے پر لگی تھی شاویز کی آنکھیں بند ہو رہی سب دھندلا دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔

ماہی ۔۔۔۔۔

 جی ج ی ۔۔۔۔۔۔

ماہی جو اتنی اچانک ہونے والی افتاد پر دھم سادی کھڑی تھی شاویز کے پکارنے پر اُس کے قریب گںٔی ۔۔۔۔ 

ماہی جاؤ معاذ کو کال کرو ڈرائیور سے بولو گاڑی نکالے ۔۔۔۔

ماہی جیسے ہی شاویز کے پاس گئی شاویز نے بولنا چاہا مگر  آنکھیں بند کر لی حماد زور سے چلایا ۔۔۔

ماہی تیز رفتار سے باہر کے جانب بھاگی  اُس کے پاؤں کانپ رہے تھے ابھی تو اُسے خوشی ملی تھی جو پل بھر میں ختم ہو رہی تھی ۔۔۔

حماد شاویز کو کندھوں پر اٹھائے گاڑی کے جانب بھاگا اُس کے بازو سے خون نکل رہا تھا پر ابھی اُسے صرف شاویز کی فکر تھی ۔۔۔۔۔۔

حماد بھائی جلدی چلائیں  ۔۔۔۔

حماد خود گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا پیچھے ماہی کی گود میں شاویز سر رکھے بے سود پڑا تھا ماہی شاویزکےہاتھوں کوباربار مسل رہی تھی شاویز کا سفید کُرتا سُرخ ہو گیا اُس کا رنگ پیلا پڑ رہا تھا ۔۔۔  ایک ایک منٹ قیمتی تھا اسی لیے حماد خود ہی شاویز کو ہسپتال لے کر جا رہا تھا ۔۔۔

جیسے جیسے وقت گزر رہا تھا حماد کے ہاتھ پیر پھول رہے تھے اسے شاویز  کی زندگی کی فکر ہو رہی تھی رش ڈرائیونگ کر رہا تھا اپنا درد بھول کر وہ اپنی دوستی نبھا رہا تھا ۔۔۔۔۔

آپ بھی چلیں اپکا بہت خون بہہ رہا ہے ۔۔۔

ڈاکٹر حماد کو کب سے کہہ رھا تھا پر اُسّے اپنا درد محسوس ہی نہیں ہو رہا تھا  ۔۔۔۔

ڈاکٹر کُچھ بھی کریں میرے دوست کو بچا لیں  یہ اللّٰہ میری زندگی شاویز کو لگا دے ۔۔۔۔۔

حماد کی آنکھیں بھی نم ہو گںٔی تھی بینچ پر بیٹھے وہ اللہ سے دعا گو تھا ۔۔۔

ویسے شاویز اگر آج تُم نہیں ہوتے تو میری تو جان چلی جاتی ۔۔۔

کیسی بات کر رہے ہوں میری زندگی بھی تمہیں لگ جائے ۔۔۔۔ اور کوئی بھی مصیبت تُم پر آنے سے پہلے مجھ پر آئے ۔۔۔۔ 

حماد کو  شاویز کی بات یاد آئی تھی حماد کو گاڑی مار دیتی پر شاویز بروقت گاڑی کے سامنے آگیا تھا تو شاویز کو کافی چوٹیں آئی تھی۔۔۔

حماد سگریٹ نہیں پیا کرو یہ نقصان دہ ہے ۔۔۔

اِس کا جو مزا ہے نہ میں اُس کے لیے نقصان بھی برداشت کر لو گا۔۔۔۔۔

پھر مُجھے بھی دو سگریٹ آج سے میں بھی پیوں گا شاویز نے جلتی سگریٹ حماد کے ہاتھ سے لے لی۔۔۔

کیوں تُم کیوں پیو گے 

حماد نے آنکھیں چھوٹی کرکے پوچھا۔۔۔۔

کیوں کے میں چاہتا ہوں ہم دونوں ساتھ اِس دُنیا سے جائیں یہ سگریٹ مُجھے بھی نقصان پہنچیے میں صرف تمہیں تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا۔۔۔

حماد کو شاویز کے ساتھ بِتائے ہوئے پل یاد آرہے تھے کتنی گہری دوستی تھی دونوں کی ایک کو چوٹ لگتی تھی درد دونو کو ہوتا تھا۔۔۔۔۔

معاذ کے فورس کرنے پر حماد اپنا علاج کروانے پر راضی ہو گیا تھا۔۔۔۔ حماد اور شاویز کا آپریشن جاری تھا معاذ حسن دونوں ہسپتال میں موجود تھے۔۔۔

بیٹا تُم پریشان نہیں ہو سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔

شائستہ بیگم ماہی کو گلے سے لگایے تسلی دے رہی تھیں

ماہی دلہن کے بھاری سوٹ میں ملبوس تھی پر اب اُس کی حالت پہلے کی نسبت  بگڑ  گئی تھی روں روں کر آنکھیں سوج گی تھیں ۔۔۔۔۔

کیا ہوا ہے ؟

شائستہ بیگم جو کافی دیر سے ڈاکٹرز اور نرس کو پریشانی کی حالت میں آتے جاتے دیکھ رہیں تھیں ۔۔۔نرس سے استفسار کیا

اندر پیشنٹ کی حالت بہت خراب ہے ڈاکٹرز پوری کوشش کر رہے ہیں بچانے کی مگر بچنا مشکل ہے ۔۔۔

نرس یہ کہتے ہی آپریشن تھیٹر کی جانب مرکوز ہوئی ۔۔۔۔۔

ماما خان ۔۔۔۔

ماہی نرس کی بات سنتے ہی بینچ سے اُٹھ کھڑی ہوئی آپریشن تھیٹر کی جانب جانے کے لیئے قدم بڑھائے یک قدم اُس کا دوپٹہ بینچ میں اٹک گیا ماہی اپنا دوپٹہ کھینچ کر بھاگی دوپٹہ کھینچے کی وجہ سے سارے موتی تر بتر ہو گئے پر آج ماہی کو اپنے دوپٹے کی فکر نہی تھی وہ پل پل تڑپ رہی تھی شائستہ بیگم بھی ماہی کے پیچھے بھاگیں ۔۔۔۔۔۔۔

معاذ اور حسن نے حماد اور شاویز کے گھر اطلاع کر دی تھی

کافی وقت سے آپریشن جاری تھا سبھی لوگ ہسپتال میں موجود تھے  ہر کوئی دعا مانگ رہا تھا حماد اور شاویز کے لئے ۔۔۔۔

ماہی اُسی حالات میں بنچ پر بیٹھی تھی ہر کوئی اُسے دلاسہ دے رہا تھا پر وہ منجمد بیٹھی آنسوں بہہ رہی تھی زمان صاحب ہسپتال نہیں آئے تھے ۔۔۔۔

حسن صاحب ہمیں آپ سے بات کرنی ہے ۔۔۔

ایس پی صاحب انویسٹیگیشن کے لیے آئے تھے حسن اور معاذ ایس پی صاحب کے ہمرا چل دیئے ۔۔۔۔۔

دیکھیے بات تو میں خان سر ،یا حماد صاحب سے کرتا پر ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے اسی لیئے آپ لوگوں سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔ 

ایس پی صاحب نے سارا معاملہ بتایا ۔۔۔

تو عارب زمان ہاؤس میں ہی دم توڑ گیا ؟

حسن نے استفسار کیا ۔۔۔۔

جی! عارب کو خان سر کے ڈیفنس میں شوٹ کیا گیا تھا اسی لیے یہ معاملہ یہی ختم ہوتا ہے ۔۔۔۔۔

ایس پی صاحب حسن اور معاذ سے مل کر ہسپتال سے روانہ ہوۓ ۔۔۔۔

شاویز بھائی اور حماد بھائی کو ہمیں بتانا چاہیے تھا اکیلے چلے گئے ۔۔۔۔

معاذ نے افسردگی سے کہا ۔۔۔۔

معاذ میں تو یہ شکر کر رہا ہوں شاویز اور ماہی کا نکاح ہو گیا ہے ۔۔۔۔اب اللّٰہ دونوں کو صحتیابی والی زندگی دے

شاویز اور حماد کے آپریشن ہو چُکا تھا پر ابھی دونوں کو ہوش نہیں آیا تھا ڈاکٹرز نے کسی کو ملنے کی اجازت بھی نہیں دی حسن نے سب کو گھر بھیج دیا پوری رات سب ہسپتال میں موجود تھے ماہی جانے کے لیے راضی نہیں تھی پر سب کے کہنے پر چلی گئی تھی ہسپتال میں صرف حسن اور معاذ تھے ۔۔۔

زرنش اور سب کو شاویز اور ماہی کے نکاح کے متعلق بتا دیا تھا ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹرز شاویز کی حالت سیریس بتا رہے تھے جبکہ حماد کے بازوں سے گولی نکال دی گئ تھی اور اُس کی حالت پہلے سے بہتر تھی ۔

حماد اب کیسا محسوس کر رہے ہو۔۔

زینب بیگم نے حماد کو پانی کا گلاس پکڑاتے ہوئے کہا ۔۔۔

ہاں میں اب بہتر محسوس کر رہا ہوں ۔۔۔۔

شاویز کی طبیعت کیسی ہے ؟ مُجھے اُس سے ملنے جانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حماد جب سے هوش میں آیا تھا شاویز کے لئے پریشان تھا ۔۔۔ لیکن ڈاکٹر نے اُسے اسٹریٹ لینے سے منع کیا تھا ہر کوئی پریشان تھا ایک طرف شاویز جسے ابھی تک ہوش نہیں آیا تھا تو دوسری طرف حماد جو شاویز سے ملنے کی ضد کر رہا تھا حماد کے والدین اُس کے ساتھ تھے جبکہ باقی سب اُس سے مل کر جا چُکے تھے ۔۔۔۔۔

حماد بیٹا ابھی ڈاکٹر نے تمہیں  چلنے پھرنے سے منع کیا ہے ابھی تُم آرام کرو۔۔۔۔۔۔۔

زینب بیگم حماد کو کب سے ٹال رہی تھیں پر وہ ہر تھوڑی دیر میں شاویز سے مِلنے جانے کے لئے کہہ رہا تھا۔۔۔۔۔

آپ لوگ مجھ سے کُچھ چھپا  تو نہیں رہے میں ٹھیک ہوں مُجھے شاویز سے ملنا ہے ۔۔۔۔۔۔

حماد اُٹھ بیٹھا ۔۔۔۔۔

ماما جانے دیں آئیں بھائی میں آپکو لے کر جاؤ گا ۔۔۔۔

معاذ نے آنکھوں سے زینب بیگم کو تسلی دی اور پاس کھڑی نرس سے ڈرپ نکالنے کے لیے کہا ڈرپ نکلتے ہی معاذ نے حماد کو سہارا دیا اور رُوم سے باہر نکلیں معاذ جانتا تھا حماد شاویز سے ملے بغیر رہ نہیں سکتا ۔۔۔۔

آپ دیکھ رہے ہیں حماد کو خود سے زیادہ شاویز کی فکر ہے اللہ شاویز کو جلد ہوش آجائے کتنا نیک بچہ ہے اللّٰہ اُسّے زندگی دے ۔۔۔۔۔۔

حماد اور معاذ کے جاتے ہی زینب بیگم فرقان صاحب سے گویا ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔

معاذ تُم لوگ تو کہہ رہے تھے شاویز ٹہیک ہے پر اسے تو۔۔۔

معاذ حماد کو شاویز کے رُوم میں لے کر آیا تھا پر شاویز کو بےہوش دیکھ کر حماد حیرت میں آیا کیوں کے اُسے تو سب شاویز کے ٹھیک ہونے کا بتا رہے تھے۔۔۔

شاویز میرے دوست آج میں تکلیف میں ہوں اور تو آرام سے سو رہا ہے آنکھیں کھولو شاویز میری طرف دیکھو ابھی تو ہمیں بہت وقت ساتھ گزارنا ہے میرے یار اور پھر تمھاری پلوا شہ بھی تو تمہارے  انتظار میں ہے ۔۔۔

حماد شاویز کے ساتھ بیٹھ کر  شاویز سے مخاطب ہوا پاس کھڑے معاذ کی آنکھوں سے آنسوں آنے لگے ۔۔۔

معاذ آج دیکھو یہ میری بات نہیں سُن رہا ہے تُم بولو اسّے شاید تمہاری بات سُن لے ۔۔۔۔

حماد اِس وقت معاذ کو کوئی چھوٹا بچہ لگ رہا تھاجو بار بار شاویز کے بے ہوش جِسم کو ہلا ہلا کر بات کر رہا تھا  شاید دوستی ایسی ہی ہوتی ہے دوست تکلیف میں ہو تو ایک پل چین نہیں آتا ۔۔۔۔۔۔۔

بھائی انشاء اللہ شاویز بھائی جلد ٹھیک ہو جائے گیں۔اب آپکو آرام کرنا چاہیئے چلیں۔۔۔۔

معاذ نے حماد کو سمجھانا چاہا ۔۔ پھر دونوں رُوم سے باہر چل دیئے ۔۔۔۔

ماہی میری بچی کُچھ کہا لو ۔۔۔۔

ماہی بالکنی میں بسود سی کھڑی تھی جب شائستہ بیگم کمرے میں آئیں ۔۔۔۔

ماما مُجھے بُھوک نہیں ہے ۔۔۔۔

ماہی نے پلٹ کر جواب دیا اور کمرے میں قدم رکھا ۔۔۔۔

بیٹا کھانا نہیں کھانے سے شاویز ٹھیک ہو جائے گا ؟نہیں نہ اللّٰہ سے دُعا کرتی رہو ۔۔۔۔۔

شائستہ بیگم نے خود ہی سوال کر کے خود جواب دیا۔۔۔ماہی اُن کے ساتھ بیٹھ گئی۔۔۔۔

اللہ سے دعا مانگنے کا دین میں بہت بلند مقام ہے اللہ اپنے اُن بندوں کو بےحد پسند کرتا ہے جو اللّٰہ تعالیٰ سے مانگتے ہیں ہر چیز کی اُمید اللّٰہ سے لگاتے ہیں۔۔۔

شائستہ بیگم نے ہاتھ میں پکڑی کھانے کی ٹرے بیڈ پر رکھی۔۔۔۔

ماما اللّٰہ ہر دعا قبول کرتا ہے؟

ماہی نے سوال داغا۔۔

جی اللّٰہ ہر دعا قبول کرتا ہے اگر کبھی ہماری کوئی دعا قبول نہیں ہوتی تو اُس میں ہماری بہتری ہوتی ہے۔۔

شائستہ بیگم نے ماہی کے آنسوں صاف کیئے۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔۔۔۔

وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ

ترجمہ: اور تمہارے رب نے کہہ دیا ہے کہ: مجھے پکارو میں تمہاری دعائیں قبول کرونگا۔[غافر : 60]

تُم بھی شاویز کے لئے اللّٰہ سے دعا مانگو پھر دیکھنا وہ بلکل ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔

شائستہ بیگم نے نوالہ بنا کر ماہی کو کھلایا۔۔۔۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔

دعا ہی عبادت ہے۔۔۔

شائستہ بیگم اپنے ہاتھوں سے ماہی کو کھانا کھلانے لگیں ماہی پھکی سی مسکرا دی ۔۔۔ 

ماما مُجھے پتا تھا اپنے بھی کھانا نہیں کھایا ہو گا ۔۔۔۔

ماہی نے نوالہ بنا کر شائستہ بیگم کی جانب کیا تو وہ سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگیں۔۔۔۔

میرا بچہ ۔۔۔۔۔

شائستہ بیگم نے پیار سے ماہی کے گال پر ہاتھ پہیرا ۔۔۔۔۔

اب آرام کرو اور پریشان نہیں ہونا ۔۔۔۔

کھانا ختم ہوتے ہی شائستہ بیگم ماہی کو سمجھا کر کمرے سے نکلتی چلی گئی ۔۔۔۔ ماہی شائستہ بیگم کے جاتے ہی وضو کرنے واشروم کی جانب مرکوز ہوئی ۔۔۔۔

وضو بنا کر سفید چادر اپنے چہرے کے گِرد لپیٹی اور قرآن مجید لے کر بیٹھی 

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ( 1 ) فاتحہ - الآية 1

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

قرآن کی تلاوت شروع کی۔۔۔۔

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ( 2 ) فاتحہ - الآية 2

سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے

الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ( 3 ) فاتحہ - الآية 3

بڑا مہربان نہایت رحم والا

مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ( 4 ) فاتحہ - الآية 4

انصاف کے دن کا حاکم

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ( 5 ) فاتحہ - الآية 5

(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

جیسے جیسے آیات پڑھ رہی تھی اُس کی آنکھیں تر ہو رہی تھی دل کو راحت مل رہی تھی۔۔۔

اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ( 6 ) فاتحہ - الآية 6

ہم کو سیدہے رستے پر چلا

صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ( 7 ) فاتحہ - الآية 7

ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے۔۔۔۔

قرآن پاک کی تلاوت کر کے قرآن پاک کو آنکھوں سے لگایا اور دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے۔۔۔۔

یہ اللّٰہ تو رحیم ہے ہم تیرے ہی بندے ہیں اور تُجھ سے ہی مدد منگنتے ہیں۔۔۔

یہ اللّٰہ خان سر کو صحتیابی والی زندگی دے اُن کی ہر تکلیف ختم کر دے وہ میرے ہم سفر ہیں اُنھیں زندگی دے دے ۔۔۔۔۔

ماہی دعا کے لیئے ہاتھ بلند کیئے اللّٰہ سے مخاطب تھی آنسو لڑی کے مانند بہہ رہے تھے ۔۔۔۔۔

یا اللہ ہماری مُشکِل آسان کر دے مُجھے صبر دے ۔۔۔

آمین

ماہی دعا مانگ کر قرآن پاک واپس رکھ کر چہرے کے گِرد لپٹی نماز کی چادر کھول رہی تھی کہ موبائل رِنگ کرنے لگا ۔موبائل اُٹھا کر بالکنی میں چل دی۔۔۔۔۔۔

شاویز بھائی کو ہوش آگیا اچھا میں آتی ہوں ۔۔۔

ماہی نے کال اٹینڈ کی دوسری طرف معاذ تھا ۔۔۔۔

یا اللہ تیرا شکر ہے  ۔۔۔

ماہی نے آسمان کے جانب دیکھ کر شکر کیا  اور  نماز کی چادر واپس لپٹ کر شکرانے کے نوافل ادا کرنے کمرے میں چل دی ۔۔۔۔۔۔۔ 

     🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

شاویز ہم سب کو تُم نے ڈرا دیا تھا ۔۔۔۔

شاویز کے ہوش آتے ہی سب اُس سے ملنے ہسپتال میں موجود تھے حماد پہلے سے بہتر تھا شاویز کے پاس بیٹھا تھا ۔۔۔۔۔

بھائی ہمیں ڈرا کر جناب خود آرام کر رہے تھے ۔۔۔

معاذ کی بات پر سب کے قہقہے بلند ہوئے ۔۔۔۔۔

بھائی بار بار دروازے کو کیوں تک رہے ہیں کسی کا انتظار ہے ؟

عزوا نے شوقیہ انداز میں کہا ۔۔۔۔

عزوا  بھائی کو تنگ نہیں کرو ۔۔۔

شاویز کو کنفیوز دیکھ کر زرنش نے عزوا کو ٹوکا تو وہ اُنگلی ہونٹوں پر رکھ کر مسکرا دی ۔۔ شاویز جب سے ہوش میں آیا تھا اُس کی نظرے ماہی کو تلاش رہی تھیں 

ڈاکٹر کے کہنے پر سب شاویز سے مل کر باہر کے جانب چل دیئے۔۔۔۔۔۔

حماد پلواشہ کہاں ہے؟

شاویز نے حماد کو آنکھوں کے اشارے سے روک لیا تھا سب کے جانے کے بعد حماد سے استفسار کیا۔۔۔۔ معاذ رُوم سے باہر حماد کا انتظار کر رہا تھا۔۔۔۔

واہ بھںٔی میں تمہارے لیے پریشان ہوں اور تمہیں میری فکر نہیں ہے ۔۔۔

حماد نے افسردگی سے کہا ۔۔۔۔

حماد یہ ڈرامے نہیں کرو  اور جو پوچھا ہے بتاؤ۔۔۔

شاویز نے سیریس انداز میں کہا کیوں کہ ہوش میں آتے ہی شاویز نے سب سے پہلے حماد کے بارے میں پوچھا تھا۔۔۔

اچھا اچھا بھائی ابھی آئی نہیں ہے پر معاذ نے بتا دیا ہے اُسے ۔۔۔

حماد نے اپنا ڈرامے بند کر کے بتایا۔۔۔۔۔۔

حماد کیا ضرورت تھی میرے آگے آکر خود کو تکلیف میں ڈالنے کی۔۔۔

میں نے کب کیا ؟ 

حماد نے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔ 

حماد ۔۔

شاویز نے حماد پر زور دیتے ہوئے کہا کیوں کہ اگر حماد اگے نہیں آتا تو وہ گولی شاویز کولگتی پر حماد نے شاویز کو بچانا چاہا تھا۔۔۔۔

شاویز میں نے دوستی نبھائی ہے میرا فرض تھا۔۔۔۔

حماد نے مسکراتے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔

جس کا انتظار تھا وہ آگئی ہے

چلو میں چلتا ہوں معاذ باہر انتظار کر رہا ہے اب یہ ہسپتال والے بھی مریض بنا رہے ہیں مُجھے ۔۔۔۔

حماد نے ماہی کو آتا دیکھا تو کمرے سے باہر چل دیا جبکے شاویز کی نظر ماہی پر ٹہر گئی۔۔۔۔۔

پلواشہ ۔۔۔۔۔

ماہی کمرے میں آتے ہی دور سے کھڑے ہو کر شاویز کو دیکھ رہی تھی شاویز کے پکارتے ہی اُس کے قریب آکر بیٹھی۔۔۔۔۔

ایسے کیا دیکھ رہی ہو پیارا لگ رہا ہوں ؟

شاویز نے میٹھے لہجے میں کہا تو ماہی نے اُس پر سے نظریں ہٹائیں ۔۔۔۔۔اور  یقدم اُس کے سینے پر سر رکھ دِیااور رونے لگی ۔۔۔۔۔۔۔شاویز کے لیے ماہی کا اُس کے لیے رونا یقین کے قابل نہیں تھا ۔۔۔۔

اہہ ۔۔۔۔۔

ماہی نے روتے روتے شاویز کے سینے پر زور دیا تو اُس کے زخم پر درد کی لہر دوڑ ی ۔ماہی جلدی سے اُس کے سینے سے اٹھی۔۔۔۔۔

سوری وہ میں ۔۔۔

تمھاری لیئے میں ایسے بہت سے درد برداشت کر لونگا۔۔۔

شاویز نے ماہی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا ۔۔۔۔۔

اب آنسوں صاف کر لو اور میں جیسے ہی ہسپتال سے ڈسچارج ہو نگا تو تُم میرے ساتھ چلو گی اپنے گھر ۔۔۔

ماہی نے آنسوں صاف کیے اور مسکرا دی۔۔۔۔

     🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

موسم خوشگوار تھا چاند آب و تاب سے چمک رہا تھا چاند کی چاندنی چاروں طرف پھیلی تھی سردی کی رات تھی ہر چیز دھند میں چھپی ہوئی تھی آسان پر ستاروں کی جھرمٹ دکھائی دے رہی تھی۔۔۔

ماہی کل ہم لوگ شاپنگ پر جائیں گے تو تُم بھی ہمارے ساتھ چلنا۔۔۔

خان ولا میں سب لوگ چائے سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔عزوا کی منگنی کی تیاری زوروں شور سے جاری تھی اور ساتھ ہی ماہی اور شاویز کے ریسپشن بھی تھا ۔۔

ماہی نے اثبات میں سر ہلایا اور چائے کی ٹرے اُٹھا کر کچن میں چل دی ۔۔۔۔

شاویز کے ٹھیک ہونے کے بعد ماہی کو شائستہ بیگم نے شاویز کے ساتھ رُخصت کر دیا تھا زمان صاحب ماہی سے ناراض تھے ۔۔۔۔

کیا کر رہی ہو جانم ؟

شاویز بھی ماہی کے پیچھے ہی اندر آیا تھا  اور اُسے سوچوں میں دیکھ کر اُس کے ساتھ کھڑا ہوا۔۔۔۔۔۔

کُچھ نہیں آپ چلیں کمرے میں ۔ میں آرہی ہوں۔۔۔۔

ماہی پلٹ کر  کپ دھونے لگی۔۔۔۔۔۔

میں سوچ رہا تھا ہم لوگ چل کر زمان مامو کو منانے کی کوشش کر تے ہیں بات کرے گے اُن سے وہ بھی فنکشن میں آجائے گے۔۔۔

شاویز نے  پاس رکھے ٹشو اُٹھا کر ماہی کو دیئے۔۔۔۔۔

آپ مجھ سے یہ بات نہیں کیا کرے ۔۔۔۔

شاویز کو جس جواب کی توقع تھی وہی ملا۔۔۔۔

پھر کیسی بات کرو جانم ۔۔۔

شاویز نے ماہی کا ہاتھ پکڑا اور کچن سے باہر نکالا ۔۔۔۔۔

سو جائیں آپ ۔صبح آپکو جانا ہے۔۔۔۔

ماہی ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑی ہوئی اور اپنی جیورلی اُترنے لگی ۔۔۔۔۔۔

سو بھی جاؤ گا پر تُم پہلے اپنا موڈ ٹھیک کرو دیکھو ناک کیسے پھولی ہوئی ہے۔۔۔۔

شاویز ماہی کے پیچھے کھڑے ہو کر اُس کی ایئر رنگز اُترنے لگا  اور ساتھ ہی اُس کی ناک کو دبایا ۔۔

ماہی حیرت سے اپنی ناک کا جائزہ لینے لگی۔۔۔۔

خان سر آپ۔۔۔

شاویز کو ہنستا دیکھ کر ماہی پلٹی تو شاویز نے دونوں ہاتھ رکھ کر راستہ روکا۔۔۔۔۔۔

جانم مُجھے تُم خان کہا کرو اور میں تمہیں جانم کہو گا۔۔۔۔۔۔

شاویز نے آہستہ سے ماہی کی ناک سے اپنی ناک مس کی ۔۔۔۔۔

چلو اب سوتے ہیں ۔۔۔

ماہی جب مسکرا دی تو شاویز نے اُسے اپنے بانہوں کے حصار میں لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

ہر اطراف روشنی ہی روشنی تھی پھر بھی اندھیرا سا لگ رہا تھا کیوں کے ڈسکو لائٹس کی روشنی چاروں اطراف جگمگا رہی تھی پورے ہوٹل کو ریڈ اور بلک کلر کے غباروں سے سجایا گیا تھا اور کُچھ غبارے زمین پر بھکر ے تھے ۔۔۔۔

میوزک چل رہا تھا ہر طرف گہمہ گھمی تھی سارے گیسٹ جھل ملا تے آؤٹ فٹ میں ملبوس تھے عزوا کی انگیچمنٹ اور شاویز ماہی کا ریسپشن ہوٹل میں منعقد کیا گیا تھا سارے بزنس مین اور بڑی بڑی شخصعیت موجود تھیں۔۔۔۔۔۔۔

لیڈیز اینڈ جینٹل مین اور بیوٹیفل گرلز  

معاذ جو بلیک کالر کے پینٹ کورٹ پہنا ہوا تھا جو اُس کی شخصیت پر جچ رہا تھا

لیڈیز اینڈ جینٹل مین بیوٹیفل گرلز اینڈ ہینڈسم بوائز ویلکم ٹو ریسپشن اینڈ انگیچمنت پارٹی ۔۔۔۔

معاذ بول ہی رہا تھا پر فریحہ نے اُس کی بات کاٹ دی اور گھوری سے نوازا۔۔۔۔۔

بھر پور تالیوں میں ویلکم کرتے ہیں دونوں کپلز کا ۔۔۔۔

سب کی توجہ سامنے سے آتے حماد اور عزوا پر پڑی سارے جانب اندھیرا چھاگیا فوکس لیںٔٹس دونوں کپلز پر پڑ رہی تھیں حماد بلو کلر کے تھری پیس سوٹ میں ملبوس ہینڈسم لگ رہا تھا عزوا اِسکائے کلر کی پیروں کو چھوتی مکسی ،بالوں میں ہلکے سے کرل ڈالے لائٹ سے میک اپ میں موم کی گڑیا لگ رہا تھی حماد عزوا کا ہاتھ پکڑے ایک ایک قدم اُتر رہے تھے۔۔۔

اور دوسری جانب شاویز وائٹ اور بلیک کلر کے تھری پیس سوٹ پہنے ڈیسنٹ اور اسٹائلش لگ رہا تھا ماہی پنک کلر کی نیٹ کی ٹیل فروک پہنے بالوں کامیسی جوڑا بنائے جس میں سے کچھ اوارہ  لٹیں نکلی ہوئی گالو کو چھو رہی تھی سر پر موتیوں کی لڑی لگائے فروک  کے حساب سے میک اپ کیے پری لگ رہی تھی ماہی شاویز  ہاتھ میں ہاتھ ڈالے ہم قدم سیرڑیوں سے اُتر رہے تھے ۔۔۔۔

راؤنڈ سیڑیاں تھی ایک طرف سے ماہی شاویز آرہے تھے اور دوسری طرف سے عزوا حماد ۔۔۔

کُچھ وقت پہلے ہی حماد اور عزوا کا رشتا ہوا تھا پر عزوا اِس رشتے کے لیئے مان نہیں رہی تھی اُس کا کہنا تھا کہ حماد اُس کا بھائی ہے اُس سے بڑا ہے پھر ماہی کے سمجھانے سے اُس نے ہاں کی تھی تو منگنی کی تقریب منعقد کی گئی ۔۔۔۔۔

ماشاء اللہ دونوں کپلز بہت پیارے لگ رہے ہیں وقت کو ضائع کرے بغیر رسم شروع کرتے ہیں ۔۔۔

معاذ سب گیسٹ سے مخاطب ہوا زرنش اور زینب بیگم انگوٹھیوں کے بوکس لے کر آگے بڑھی ۔۔۔۔۔

پہلے عزوا نے حماد کو رِنگ پہنائی اور پھر حماد نے عزوا کو رِنگ پہنائی ۔۔۔۔ سب نے بھرپور تالیاں بجائی ۔۔۔۔

بہت جلد میں تمھیں عزوا خان سے عزوا حماد شاہ بنانے والا ہوں سو بی ریڈی۔۔۔۔۔

حماد نے عزوا کے کان میں سرگوشی کی ۔عزوا کے گال بلش کرنے لگے۔۔۔

لیڈیز اینڈ جنٹل مین ۔۔۔

شاویز نے مائیک لے کر سب کو اپنے اور ماہی کے جانب متوجہ کیا

مسٹر ایان کیا آپ میری وائف کا ہاتھ مُجھے دینا پسند کریں گے۔۔

جب سے ماہی اور شاویز پارٹی میں آئے تھے ایان ماہی کا ہاتھ پکڑ ا ہوا تھا اور چھوڑنے کو تیار ہی نہیں تھا۔۔۔

ہیرو یہ وائف نہیں پری ہیں میری پری۔۔۔۔

ایان نے بلکل معصومانہ انداز میں اِس طرح کہا کے وہاں موجود سبھی لوگ مسکرا دئیے۔۔۔۔۔

سُن لیا آپ نے میں صرف ایان کی پری ہوں۔۔

ہاں ایان یہ آپ کی ہی پری ہے مگر تھوڑی دیر کے لیئے کیا میں انہیں لے جہ سکتا ہوں۔۔۔۔

ٹھیک ہے ہیرو۔۔۔

ایان نے ماہی کا شاویز کے ہاتھ میں دیا۔۔۔

شاویزنے ماہی کا ہاتھ پکڑ کر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ماہی کے ہاتھ میں رِنگ پہنائی

تم میرے ہو اس پل میرے ہو

کل شائد یہ عالم نا رہے

کچھ ایسا ہو تم تم نا رہو

کچھ ایسا ہو ہم، ہم نا رہیں…

یہ راستے الگ ہو جائے

چلتے چلتے ہم کھو جائیں…

میں پھر بھی تمکو چاہونگا…

میں پھر بھی تمکو چاہونگا…

میں پھر بھی تمکو چاہونگا…

میں پھر بھی تمکو چاہونگا…

اس چاہت میں مار جاؤنگا

میں پھر بھی تمکو چاہونگا

میری جان میں ہر خاموشی لے

تیرہ پیار کے نغمے گاؤنگا

م…

میں پھر بھی تمکو چاہونگا

میں پھر بھی تمکو چاہونگا

اس چاہت میں مار جاؤنگا

میں پھر بھی تمکو چاہونگا

ایسے ضروری ہو مجھکو تم

جیسے ہوائیں سانسوں کو

ایسے تلاشن میں تمکو

جیسے کی پر زمینوں کو

ہنسنا یا رونا ہو مجھے

پاگل سا ڈھونڈھو میں تمہے

کل مجھسے محبت ہو نا ہو

کل مجھکو اجزت ہو نا ہوٹوٹے دل کے ٹکڑے لیکر

تیرہ در پے ہی رہ جاؤنگا

م…

میں پھر بھی تمکو چاہونگا

میں پھر بھی تمکو چاہونگا

اس چاہت میں مار جاؤنگا

میں پھر بھی تمکو چاہونگا

تم یوں ملے ہو 

میں پھر بھی تمکو چاہونگا

اس چاہت میں مار جاؤنگا

میں پھر بھی تمکو چاہوگا

 ۔۔۔۔۔۔ماہی شاویز کے گلے لگ گئی ہر جگا خوشیاں ہی خوشیاں تھی ۔۔۔۔۔۔

   🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

نبيشاتُم نے منہ کیوں پُھلایا ہوا ہے؟

حسن اور نبيشاجب سے فنکشن سے گھر آئے تھے نبيشا منہ بنائے بیٹھی تھی۔۔۔

حسن میں موٹی ہو رہی ہوں ۔ دیکھیں نہ سارے پکڑے فٹ ہو گںٔے ہیں ۔ 

نبيشا نے پریشانی بیان کی۔۔۔

ہاں بلکل تُم موٹی ہو رہی ہو۔ لیکن دیکھو تُم کتنی پیاری لگ رہی ہو ۔ مزید خوبصورت ہو رہی ہو ۔ 

حسن نے نبيشا کا ہاتھ پکڑ ا اور ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑا کر دیا۔۔۔

حسن پھر بھی۔۔۔۔

نبيشا نے خود کو شیشے میں دیکھا۔۔۔۔۔

نبيشا تُم میری وائف ہو اور مجھے تُم ہر حالت میں اچھی لگتی ہو۔ میری محبت تمہارے لیئے کبھی کم نہیں ہو گی

  🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

آپ کے پیار میں ہم سوارنے لگے 

ٹوٹ کے بازوں میں بکھر نے لگے

اِس قدر آپ سے ہم کو محبت ہوئی۔۔۔۔

فریحہ اپنا میک اپ رموو کرتے ہوئے گنگنا رہی تھی سوچوں میں معاذ چل رہا تھا ۔۔۔۔ 

ارے کون ہے سکون سے سوچنے بھی نہیں دیتا 

ابھی فریحہ بلش کر رہی تھی کے موبائل بجنے لگا دو بار اُس نے اگنور کیا پھر بغیر دیکھے کال اٹینڈ کی۔۔۔۔

کس کے بارے میں سوچ رہی ہو جانے جہاں

۔۔۔۔

دوسری طرف سے معاذ کی شوق آواز فریحہ کے کانوں سے ٹکرائی تو فریحہ کی بولتی بند ہو گئی۔۔۔ ۔

کیا ہے اتنی رات کو کیوں تنگ کر رہے ہو۔۔۔۔

فریحہ نے میک اپ ریمول ڈریسنگ پر رکھا۔۔۔۔  

جس کے بارے میں سوچتی ہو اُس کی سن بھی لیا کرو۔۔۔۔

اب اِس سے پہلے تُم کُچھ بولو میں سیدھی بات کرتا ہوں آج تمھاری تعریف نہیں کی تھی اسی لیئے کال کی ہے پر چھوڑو تھیں تو مجھ سے بات نہیں کرنی بائی۔۔۔۔

معاذ نے ڈرامائی انداز میں کہا

نہیں تُم بولو کیا بولنا ہے۔۔ 

فریحہ کے چہرے پر مسکراہٹ رقص کرنے لگی۔۔۔

آج تُم بہت پیاری لگ رہی تھی جانے جان۔۔۔۔۔اور

اور 

فریحہ اور پر زور دیا۔۔۔۔۔

اور یہ کے موٹی ۔۔۔۔۔۔

معاذ نے کہتے ساتھ حسنے لگا فریحہ کا چہرہ غصّے سے لال ہو گیا۔۔۔۔۔۔

پاگل بندر تُم  ! بائے۔۔۔۔

فریحہ نے کال کٹ کر دی اور معاذ سنو سنوں کرتا رہ گیا۔۔۔۔

میری زندگی میری جان میری محبت آج حسین لگ رہی تھی سوری

تھوڑی دیر میں موبائل پھر بلنگ ہوا تو اُس پر معاذ کا میسِچ آیا تھا جسے پڑھ کر فریحہ کا غُصّہ پل بھر میں غائب ہوا۔۔۔۔۔

سوری اکسیپٹڈ  میرے فیوچر ہسبنڈ۔۔۔۔۔

فریحہ نے ٹیکسٹ سینڈ کیا اور سونے کے لئے لیٹ گئے دوسری طرف فریحہ کا ٹیکسٹ پڑھ کر معاذ  کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔۔۔۔۔۔

🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

یہ لیں ۔ آپکی امانت ۔۔۔۔۔

ابھی وہ لوگ فنکشن سے واپس آئے تھے ماہی نے شاویز کی ڈائری اُسّے لوٹا دی ۔۔۔۔۔

پتا ہے مُجھے آپی نے بتا دیا تھا کہ یہ ڈائری تمہارے پاس ہے ۔۔۔ اس میں ایک کام ادھورا ہے جو تمہارے ساتھ ہی پورا کرنا تھا ۔۔۔۔۔

شاویز نے ڈائری لے کر کہا ۔۔۔۔

وہ کیا ۔۔۔۔۔

ماہی نے استفار کیا ۔۔۔۔

اِس میں خان میں نے لکھ دیا ہے جو تُم مجھے کہو گی پر تمہارے نام کی جگہ خالی ہے تُو بتاو یہاں کیا لکھو ں۔۔۔۔

شاویز ڈائری لے کر آگے بڑھا اور پین لے کر واپس موڑ ا

جانم ۔۔۔۔۔۔

ماہی نے ایک لفظی جواب دیا ۔۔۔ 

کیا ۔۔۔

حیرت ہوئی

جی جانم لکھ دیں جب آپ مُجھے جانم کہتے ہیں تو اچھا لگتا ہے ۔۔۔۔

ماہی  شاویز کے ساتھ کھڑی ہوئی ۔۔۔۔شاویز نے جانم لکھ دیا ۔۔۔۔۔

اب یہ میری طرف سے تمہاری۔۔۔

شاویز نے ڈائری ماہی کے جانب کی۔۔۔۔

نہیں یہ ہماری ڈائری ہے اور  میں نے اِس میں کچھ لکھا ہے وہ پڑھ لیں۔۔۔۔

ماہی نے ڈائری ہاتھ سے واپس کی شاویز نے ڈائری کھول کر پڑنا شروع کیا۔۔۔۔۔

آپ میری زندگی ہیں 

آپکو پتہ ہے زندگی کسے کہتے ہیں

                              "سانس لینے کو

                                زندہ رہنے کو

                                 آپکی آواز کو

                                 آپکی دید کو

                           آپکو کہتے ہیں زندگی 

                             میرے خان کے نام"۔۔۔❤️

شاویز نے پوری تحریر کو پڑھ کر ڈائری بند کی شاویز کے چہرے پر ڈمپل نمایاں ہوئے اور ایک نكلیس نکال کر ماہی کے گلے کی زینت بنایا۔۔۔۔۔

جِس پر خانِ جانم لکھا تھا  ڈائری کو رکھ کر

بالکنی میں چل دیا اور جیپ سے سگرٹ نکال کر جلائی ماہی بھی اُس کے پیچھے گئی اور پیچھے اُس کے گلے لگی ۔۔۔۔۔

ہم ہیں خانِ جانم

ماہی نے دهمی آواز میں کہا ۔۔۔۔

کیا کہا زور سے بولو ۔۔۔۔۔

شاویز ماہی کے جانب گھوما ۔۔ اور اُس کی قمر کے گرد حصار بھندا ۔۔۔۔۔۔

میں اور آپ ہم ہیں ۔۔۔۔۔

             "خانِ جانم "

میں آپکی جانم اور آپ میرے خان ۔۔۔

ماہی نے نظریں جُھکا کر کہا شاویز نے اُس کے ماتھے پہ پیار کی مہر ثابت کی ۔۔۔

محبّت کا نيا پودا لگ گیا تھا اب بس ایسے گلاب بننا تھا یہاں خانِ جانم کی کہانی ختم نہیں شروع ہوئی تھی جس کے کافی رنگ نکھرنے تھے جو امتحان بھی بن سکتا تھا اور گلاب بھی بس شرط یہ تھی کہ خالص محبت سے لگے پودے کو خالص محبت دی جائے ۔۔۔۔۔

ختم شد ٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠

If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


Khan E Janum Romantic Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Khan E Janum written by Zoshi.Khan E Janum by Zoshi is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

  

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages