Tumhe Jana Ijazat Hai Season 2 By Amrah Sheikh New Novel Episode 25
Madiha Shah Writes: Urdu Novel Stories
Novel Genre: Cousin Based Enjoy Reading...
Tumhe Jana Ijazat Hai Season 2 By Amrah Sheikh Episode 25 |
Novel Name: Tumhe Jana Ijazat Hai Season 2
Writer Name: Amrah Sheikh
Category: Complete Novel
مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔
"ریحان کیا سوچا ہے آپ نے ؟ حنا نے اسٹڈی روم میں داخل ہوتے سوچوں میں گُم بیٹھے ریحان کے کندھے کو چھو کر پوچھا۔۔۔
"سوچنے کے لئے کچھ بچا ہی کہاں ہے اب۔۔۔ریحان نے گہری سانس لیتے سر جھٹکا۔۔۔
"ذمار اچھی لڑکی ہے آپ ایک بار اپنے بیٹے کا سوچیں۔۔۔
"میں نے کب کہا وہ لڑکی بری ہے تم اچھے سے جانتی ہو میں کیوں چاہتا تھا لیکن میں شرمندہ ہوں میں جن لوگوں کے پیچھے اپنے بیٹے سے لڑتا رہا وہ آج ہمیں ہی ریجیکٹ کر کے یوں چلے جائیں گے کبھی سوچا نہیں تھا۔۔
"اب پچھتانے سے کیا ہوگا ریحان یہ ضروری نہیں جو ہم چاہئیں وہی سب ہو یہ تو قدرت کے فیصلے ہیں ورنہ آپ خود سوچیں بلفرض اگر شادی ہوجاتی تو کیا لائبہ موسیٰ کی بے رُخی برداشت کرتی۔۔زندگی ان دونوں نے ساتھ گزارنی ہے۔۔۔
حنا انہیں بولتیں کمرے سے جانے لگی جب ریحان کی آواز پر روک کر پلٹیں۔۔
"موسیٰ سے کہنا ہم کچھ دن تک چلیں گے۔۔۔۔ریحان نے کہتے ہی موبائل اٹھایا جب کے حنا خوش گوار حیرت سے تیزی سے باہر نکل گئیں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
شام کا وقت تھا صبح سے ہی موسم بہت ابر آلود ہورہا تھا۔گھر کے سبھی افراد لان میں بیٹھے چائے کے ساتھ پکوڑوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔۔۔ جب اذان اٹھ کر کچن کی جانب بڑھنے لگا۔۔۔
کچن میں داخل ہوتے ہی نظر حمنہ پر پڑی۔۔۔حمنہ جو پکوڑے تلنے کے ساتھ روحی سے باتیں کر رہی تھی اذان چوکھٹپر دونوں بازو سینے پے باندھ کر اسے دیکھنے لگا جو
بالوں کو لپیٹ کر کیچر لگائے ڈوپٹہ بائیں بازو کے نیچے کمر کے پاس کس کے باندھ ہوا تھا گلابی رنگت جو گرمی کے باعث اور دمک رہی تھی۔۔
"حمنہ اذان بھائی۔۔۔۔روحی نے کنکھوں سے پیچھے دیکھتے ہوۓ قریب جھک کر سرگوشی کی۔۔۔
حمنہ نے چونک کر پیچھے دیکھا اذان نے اسکے دیکھنے پر مسکرا کر دیکھتے ہاتھ سے اپنے پیچھے آنے کا اشارہ کرتے کچن سے نکل کر سیڑیوں کی جانب بڑھ گیا۔۔
"کیا سوچ رہی ہو جاؤ یہ میں کر لونگی۔۔۔روحی نے کندھے سے کندھا مارتے مسکرا کر کہا۔۔
"میں پہلے یہ۔۔۔
"کوئی ضرورت نہیں ہے پہلے جاؤ میں ہوں کرلوں گی۔۔۔روحی نے اسکی بات کاٹتے اسے باہر نکلنے کا اشارہ کیا۔۔
حمنہ منہ بنا کر سنگ میں ہاتھ دھو کر ڈوپٹہ کھول کر سہی سے لیتی باہر نکلنے لگی جب ریان کو باہر جاتے دیکھ کر آنکھیں چمکیں۔۔۔
"روحی میں جا رہی ہوں تم اکیلے کرلو گی نا؟ حمنہ نے ریان کی جانب چہرہ کیے زور سے کہا ریان اور روحی دونوں نے بیک وقت چونک کر اسے دیکھا ۔۔
"کہ تو رہی ہوں کر لونگی میں اور یہ تمہاری آواز بڑی نکل رہی ہے خیریت ہے۔۔روحی نے گھورتے ہوۓ اسے دیکھا جو دروازے کے پاس کھڑی شرارت سے مسکرا رہی تھی۔۔
"محترمہ آپ یہاں ہیں۔۔۔۔ریان کے ایکدم آنے پر روحی نے دوبارہ حمنہ کو گھورا اسکے زور سے چلانے کا مقصد اسے اب سمجھ آیا تھا۔۔حمنہ اسکے گھورنے پر کندھے اُچکاتی چلی گئی۔۔
"آپ تو سو رہے تھے۔۔۔
"ہاں تو بندا اٹھتا بھی ہے۔۔۔ریان مسکراتے ہوۓ بولتا اندر داخل ہوتے اسکے قریب جاکر پکوڑا اٹھا کر کھانے لگا۔۔
"میں نے ایسا تو نہیں کہا ویسے کیوں ڈھونڈ رہے تھے۔۔۔روحی کڑائی میں پکڑوں کو پلٹتے ہوۓ پوچھنے لگی۔۔۔
"ابو کی کال آئی تھی گھر پر آرہے ہیں۔۔ریان نے کھاتے ساتھ اسے دیکھنے لگا۔۔۔
"ابو آرہے ہیں ؟ روحی نے چہک کر آنچ ہلکی کرتے اسکے مقابل اکر پوچھا۔۔
"دیکھ لو اب خود قریب آرہی ہو میں شرافت سے کھڑا تھا۔۔۔ریان نے اسکی بات پر کہتے کمر کے گرد بازو حائل کرتے ہوۓ کہا۔۔۔
"تنگ مت کریں بتائیں کون کون آرہا ہے ؟
"صرف ابو ہی آرہے ہیں۔۔ریان بتا کر چہرے کے گرد لٹ کو چھیڑنے لگا۔۔
"امی کیوں نہیں آرہیں نہ ہی میری ذمار بات ہوئی ہے۔۔۔
"کیوں بات نہیں ہوئی۔۔
"کال آرہی تھی لیکن میں نے نہیں اٹھائی اور چھوڑیں مجھے سب سمجھ رہی ہوں آپ کی چالاکی۔۔۔روحی نے بتاتے ہوۓ اسکا ہاتھ ہٹا کر برنر کے سامنے جا کھڑی ہوئی۔۔۔
"بڑی سمجھدار ہوگئی ہو۔۔۔ریان نے گہری سانس کے کر اسے دیکھا۔ ۔
"ہو نہیں گئی ہوں میں پیدا ہی سمجھدار ہوئی تھی۔۔۔
"ہممم تبھی قد لمبا ہونے کے ساتھ ساتھ سمجھداری دماغ سے گٹھنوں میں چلی گئی۔۔ریان نے شریر لہے میں سوچنے والے انداز میں کہتے اسکے گال کو لاڈ سے کھینچتے باہر کی جانب دوڑ لگادی۔۔۔
"بہت برے ہیں آہ؛! روحی نے تیز آواز میں بولتے پیر پٹخا پھر گال کو ہاتھ سے چھو کر مسکراتے ہوۓ سر جھٹک کر رہ گئی۔۔
۔۔۔۔۔۔
حمنہ جیسے ہی اوپر آئی چھت کی طرف جاتی سیڑیوں پر اذان کو بیٹھے دیکھ کر مسکرا کر چلتی خاموشی سے ایک اسٹیپ نیچے بیٹھ کر گھوم کر اسے دیکھنے لگی اذان نے آگے کی جانب جھک کر اسکے گلے کے گرد بازو حائل کرتے اسکے گال سے گال مس کیا۔۔۔
"میرے ساتھ چلو گی۔۔۔
"کہاں جانا ہے ؟
"لانگ ڈرائیو پر۔۔۔ اذان نے مسکرا کر آہستہ سے اسکے کان میں سرگوشی کی۔۔
اس سے قبل وہ ہاں کرتی ایکدم اسکے ذہن میں بارش والا منظر گھوم گیا۔۔۔
"میں نہیں جا رہی۔۔۔حمنہ نے کہتے ہی اُسے ہٹانا چاہا اذان نے اپنی گرفت مضبوط کردی۔۔۔
"میری خواہش ہے حمنہ میں تمہیں بے خوف بارش میں خوش دیکھنا چاہتا ہوں جہاں ڈر و خوف نہ ہو جہاں صرف تم، میں، بارش اور ہماری محبت ہو۔۔۔۔اذان نے سرگوشی میں کہتے سر پے پیار دیا
حمنہ کے دل کی دھڑکن تیز ہوگئی۔۔
اس سے قبل اذان کچھ کہتا سیڑیوں پر قدموں کی چاپ سن کر حمنہ دھڑکتے دل کے ساتھ اس سے دور ہوتی کھڑی ہو کر بھاگنے لگی ایکدم اذان اسکی کلائی تھام کر کمرے کی جانب بڑھ گیا۔۔
۔۔۔
السلام علیکم !!
وعلیکم اسلام !! آج یہ اندھیری آتمہ یہاں کیسے۔۔۔ ریان نے شرارت سے موسیٰ اور منہاج کو لاؤنج میں آتے دیکھ کر موسیٰ کو سر تا پیر دیکھا۔۔یہ اشارہ تھا کے وہ صرف اسے ہی بول رہا تھا۔۔۔
"ہاہاہا بیٹا آج ہم خوش ہیں اس لئے معاف کر دیتے ہیں۔۔۔موسیٰ نے فرضی کالر جھاڑتے صوفے پر تانگ پر ٹانگ رکھتے ہوۓ کہا۔۔
ریان نے حیرت سے اسے دیکھ کر منہاج کو دیکھا۔۔
"بکرا قربان ہونے سے قبل ایسے ہی بہک جاتا ہے۔۔۔ منہاج نے مسکرا کر ریان کے دیکھنے پر آنکھ دبا کر کہا۔۔
"ہاہاہا یہ تو ہے۔۔۔ریان نے ہنس کر اسکی بات سے اتفاق کیا۔۔
موسیٰ جو سٹائل میں بیٹھا دونوں کی گفتگو سن رہا تھا ایکدم جل کر سیدھا ہوتے دونوں کو گھورنے لگا اس سے قبل وہ کچھ کہتا اذان اور علی ولید کے کمرے سے نکلتے وہیں آگئے۔۔
"السلام علیکم!! آج کیسے آنا ہوا۔۔
"ہم یہاں سے گزر رہے تھے سوچا ایک ایک کپ چائے پی لی جائے۔۔منہاج کے بولنے سے قبل ہی ریان بول پڑا۔۔
"تم سے پوچھا ہے کباب میں ہدی۔۔۔موسیٰ نے اٹھ کر اسکے سر پر چپت لگائی۔۔
"ابے پنکج اداس بڑے پر نکل رہے ہیں لگتا ہے بزدلوں کی طرح پیچھے ہٹ گیا ہے۔۔ریان نے گھورتے ہوۓ اسے دیکھا تینوں خاموشی سے دونوں کو دیکھ کر مسکرا رہے تھے۔۔
"ہا!! سوچ ہے آپ کی ہم وہ نہیں جو بزدلوں کی طرح منظر سے ہٹ جائیں۔۔۔ کل ہی مام ڈیڈ جا رہے ہیں رشتہ لے کر تمہیں پتہ نہیں چلا اذان بھائی بتایا نہیں ہمارے ریان بی بی سی کو۔۔۔۔موسیٰ نے چڑانے والی مسکراہٹ سے اسے بتا کر اذان کو دیکھا۔۔۔
"کیا ؟ کیسے ؟کب ؟ اتنا بڑا کانٹ ہوگیا وہ بھی بنا بتائے۔۔اذان علی مجھے کسی نے کیوں نہیں بتایا۔۔۔ریان جھٹکے سے کھڑا ہوتے صدمے میں چلا گیا۔۔
موسیٰ اسکے ردِ عمل کو دیکھ کر محظوظ ہوتا دوبارہ صوفے پر پھیل کر بیٹھ گیا۔۔۔
۔۔۔۔۔
دو دن بعد:
"یہ لو مٹھائی کھاؤ۔۔۔۔موسیٰ نے مسکراتے ہوۓ اسکے سامنے ڈبہ کیا۔۔
"مجھے نہیں کھانی مٹھائی جاؤ پہلے ساری دنیا کو کھلا کر آجاؤ ہم کون ہیں تمھارے کچھ بھی نہیں شادی میں بھی مت بلانا۔۔ریان نے خفگی سے ڈبے کو پرے کیا۔۔ریان موسیٰ سے دو دن سے ناراض تھا موسیٰ کے رشتہ پکا ہونے پر ولید اپنی فیملی کے ساتھ مبارکباد دینے آئے تھے۔۔
"بھابھی آپ ہی بولیں ورنہ یاد کرے گا۔۔
"کیوں تمہاری رخصتی ہے جو یاد کروں گا ویسے بھی جو مجھے یاد نہیں رکھتا میں بھی اسے یاد نہیں رکھتا۔۔ریان گھورتے ہوۓ اسے کہتا چہرے کا رخ بدل گیا ۔۔روحی جو
ریان کے ساتھ ہی بیٹھی تھی مسکراہٹ دبا کر سر جھکا کر گئی۔۔
"بھابھی آپ ہی کچھ کریں۔۔۔
"او بھائی کسے بول رہے ہو ان محترمہ کے آسرے میں رہے تو بھول جانا ریان ولید بھی تمہاری زندگی میں تھا۔۔۔ریان نے موسیٰ کی بات کر ٹھنڈی سانس لے کر موسیٰ کو دیکھا جو اسکی بات سمجھنے کی کوشش کر رہے تھا روحی نے اسکی بات پر زور سے بازو پر چپت لگایا۔۔
"بہت برے ہیں۔۔۔
"میں اچھا لگتا ہی کب ہوں سب۔۔۔
"،افففف؛؛ توبہ ہے ریان کب سے روٹھی عورتوں کی طرح حرکتیں کر رہے ہو۔۔۔۔حمنہ ایکدم اسکی بات کاٹ کر کانوں کو ہاتھ لگا کر بولتی انکے قریب آئی لیکن ریان کی تیوری دیکھ کر تھکٹھک کر روک گئی۔۔۔
"روحی ممانی جان بلا رہی ہیں
"چشمش کہیں کی تھہرو ذرا تم۔۔۔ریان نے روحی کو بول کر حمنہ کو پلٹتے دیکھ کر دانت پیس کر کہا۔۔۔
"میں یہیں کھڑی ہوں۔۔۔روحی نے ایکدم دونوں ہاتھ کمر پر رکھ کر آئی برو اُچکائی۔۔
"ہاں تو بیٹھ جاؤ سویٹ ہارٹ۔۔۔۔ریان نے ایکدم لہجہ بدل کر اسکا ہاتھ پکڑنا چاہا موسیٰ اور حمنہ دونوں قہقہہ ضبط کرنے لگے جب کے روحی سٹپٹا کر اپنا ہاتھ کھنچ کر گھورتے ہوئے بھاگی۔۔
"ہاہاہا!! بہت ہی بدتمیز اور بیہودہ ہو تم۔۔۔۔حمنہ نے روحی کو بھاگتے دیکھ کر قہقہہ لگا کر کہا موسیٰ بھی ریان کی حرکت دیکھ کر ہنستے لگا۔
"بھابھی جان رکیے ذرا۔۔۔ ریان تیزی سے اٹھ کر اسکی جانب بڑھا۔۔۔
"نہیں۔۔۔۔۔روحی۔۔۔حمنہ شہادت کی انگلی سے چشمہ ناک پر جماتی تیزی سے بھاگی۔۔۔
منہاج کی گاڑی پورج میں آکر رکی تھی دونوں کو بھاگتے دیکھ کر مناہل اور منہاج نے حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھا پھر اتر کر اندر کی طرف بڑھنے لگے۔۔۔
"السلام علیکم! یہ کیا ہو رہا ہے۔۔منہاج کی آواز پر دونوں چونکے
"وعلیکم السلام ! منہاج بھائی کچھ نہیں
"اذان کہاں ہے؟ مناہل نے ایکدم اس سے پوچھا۔۔
"اذان ولید ماموں کے ساتھ گئے ہوۓ ہیں آپ کیوں پوچھ رہی ہیں؟
"بس یونہی پوچھ رہی تھی۔۔۔سچ
مناہل نے جواب دیتے منہاج کو اپنی طرف دیکھتا پا کر آہستہ سے کہا۔۔
ریان خاموشی سے سب کے تاثرات دیکھ رہا تھا۔۔
"مناہل پھر بھی اذان کا کیوں پوچھ رہی ہیں۔۔
"اففف!! غلطی ہوگئی کزن ہے میرا تم سدھر جاؤ۔۔۔شادی ہوگئی ہے حرکتیں وہی ہیں۔۔۔مناہل نے گھورتے ہوئے اسے دیکھا۔۔
"شادی ہوگئی ہے تو کیا ہوا بھابھی سالی بہنوئی پہلے میرے کزن ہیں کیوں منہاج سہی کہا نہ
"ہاں بلکل لیکن بیٹا خیال سے۔۔اب چلو اندر ہونے والے دولہا کا بھی حال دیکھ لیں۔۔۔منہاج مسکرا کر اندر بڑھ گیا۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
"رات کے نو بج رہے تھے حمنہ وارڈروب کھولے کل کی دعوت کے لئے کپڑے نکال رہی تھی جب ایکدم ہی اسکی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھایا زور سے سر کو جھٹکتے دوبارہ اپنے کام میں مصروف ہوگئی۔۔
"محترمہ کبھی ہمیں بھی دیکھ لیا کرو۔۔۔کمر سے تھام کر ایکدم کان میں سرگوشی میں کہتے کان کی لو کو چوما۔۔
حمنہ اسکی بات پر مسکرا کر اپنے کام میں مصروف رہی پھر جھنجھلا کر کندھا اچکا کر اذان کو بعض کیا۔۔
"مت کریں تنگ۔۔۔ میں پہلے ہی الجھ گئی ہوں۔۔"سلجھا ہی رہا ہوں۔۔۔بوجھل آواز میں بولتے اذان نے اسکے بال ایک طرف کیے۔۔
"اچھا ان میں سے کون سا سوٹ پہنوں۔۔۔حمنہ نے اسے خود سے پیچھے کرتے ہوۓ کہا۔۔۔
"بے وقت کے کام کیوں نکال کر بیٹھ جاتی ہو چشمش نہیں بتا رہا میں چھوڑو انہیں۔۔۔اذان نے گھورتے ساتھ اسکے ہاتھ سے ہینگ کیا سوٹ کھنچا۔۔
"آپ بھی بے وقت تنگ مت کریں پاپا کو بتا دونگی۔۔۔۔حمنہ نے ولید کی دھمکی دیتے ہوۓ دوبارہ اسکے ہاتھ سے سوٹ جھپٹا۔۔(تالیہ کے کہنے پر حمنہ بھی اذان کی طرف تالیہ اور ولید کو ماما پاپا کہنے لگی تھی)
"اچھا تو اب آپ دھمکیاں دیں گی ہاں۔۔۔اذان نے آبرو اُچکاتے آگے بڑھ پڑھ اسے اپنے حصار میں لے لیا۔۔۔اس سے قبل حمنہ اسے پیچھے کرتی اذان کا موبائل رنگ کرنے لگا۔۔۔ منہ بنا کر اسے چھوڑتا وہ سائیڈ ٹیبل سے موبائل اٹھانے کے لئے بڑھا حمنہ کی آنکھوں میں ناگواری آئی۔
"کس کی کال ہے۔۔۔
"جنّت ہے۔۔۔اذان نے اسکے ناگوار انداز میں پوچھنے پر مسکرا کر بتاتے ہوئے کال رسیو کی۔۔
حمنہ مسکرا کر دوبارہ اپنے کام میں لگ گئی۔۔
"ہاں یہیں ہے اس نے کہاں جانا ہے۔۔۔اذان بات کرنے کے بعد اسکے قریب آیا موبائل تھماتے وہ دوبارہ اسے گرد بازو مضبوطی سے حائل کر چکا تھا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
"ذمار تیار ہوجاؤ تمہاری ساس آرہی ہیں ناپ کے لیے۔۔
"لو بھلا کسی کو بھیج دیتیں ۔۔۔ ذمار بالوں کو خشک کرتی کندھے اُچکا کر بولی۔۔
"جب خود ماں بنو گی تب پوچھوں گی تم سے ۔۔
"ہیں۔۔۔۔اس میں ماں بننے کی کیا بات آگئی ویسے امی آپ بھی نہ مجھے تو شرم آنے لگتی ہے ایسی باتیں سن کر تو۔۔۔۔ذمار نے اچھنبے سے کہتے شرمانے کی اداکاری کرتے بالوں سے چہرہ چپھا لیا۔۔زوبیہ بیگم اسکی حرکت دیکھ کر ماتھا پیٹ کر رہ گئیں۔۔۔
"اچھی طرح جانتی ہوں تمہاری شرم موسیٰ بیٹے پر تو اللہ ہی رحم کرے۔۔۔
"ہا!! ہائے امی آپ اپنی ہی بیٹی کو کہ رہی ہیں۔۔۔
"ہاں ہاں تمہیں ہی کہ رہی ہوں جلدی کرو شیشہ دیکھ دیکھ کر اپنی ہی نظر لگوا کر دم چھوڑو گی۔۔
"اففف!! اللہ امی کچھ دن کی مہمان ہوں کچھ تو خیال کریں۔۔۔
"کون سا امریکا جا رہی ہو لڑکی اب جلدی کرو۔۔۔مجھے بھی باتوں میں لگا دیا ہے۔۔زوبیہ بیگم ہاتھ جھلا کر بولتیں باہر نکل گئِیں کمرے سے نکلتے ہی ٹھنڈی سانس لیتیں آنکھ کا کونہ صاف کرتی آگے بڑھ گئیں۔دوسری طرف ذمار صدمے میں کھڑی بڑبڑا رہی تھی۔۔
"ذمار تمہاری تو عزت کا فالودہ ہی ہوجاتا ہے بڑی ہی بے عزت ہو۔۔۔
۔۔۔۔۔
"روحی تم مجھ سے کیوں چھپ رہی ہو ؟ روحی جو آج اپنے والدین سے ملنے آئی تھی ذمار کی بات سن کر لب کاٹنے لگی۔۔۔
"ایسی کوئی بات نہیں ہے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں پرسوں نکاح اور مہندی ہے اس لئے کام زیادہ بڑھ گیا ہے۔۔
"یہ کوئی بہانہ نہیں ہے میں اچھی طرح جانتی ہوں تم کیوں مجھ سے بھاگ رہی ہو۔۔۔۔دیکھو مجھے اتنا کچھ ہونے کے باوجود کچھ نہیں بدلہ صرف اسلئے کیوں کے سب جانتے ہیں کون غلط تھا بہت ظرف چاہیے ہوتا ہے غلط کو غلط اور سہی کو سہی قبول کرنے کے لئے روحی تمھارے بھائی کی غلطی تھی تمہاری نہیں میں ان لوگوں کی طرح نہیں ہوں اسٹوپڈ جو ایک کی غلطی کی سزا دوسروں کو دے کر رشتوں سے دل میں نفرت لے کر اُنہیں بھی ایک ہی قطار میں کھڑا کردوں۔۔ذمار نے اسکے دونوں ہاتھ تھام کر روانی میں کہا۔۔
"میں شرمندہ تھی۔۔۔روحی نے دھیرے سے اسے کہا۔۔۔
جاری ہے۔۔۔
If you want to read More the Beautiful Complete novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read Youtube & Web Speccial Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read Famous Urdu Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about
Tumhe Jana Ijazat Hai Season 2 Novel
Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Tumhe Jana Ijazat Hai Season 2 written by Amrah Sheikh. Tumhe Jana Ijazat Hai Season 2 by Amrah Sheikh is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.
Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply
Thanks for your kind support...
Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels
Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.
۔۔۔۔۔۔۔۔
Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link
If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.
Thanks............
Copyright Disclaimer:
This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.
No comments:
Post a Comment