Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh Episode 3 to 4 - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday 3 February 2023

Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh Episode 3 to 4

Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh Episode 3 to 4

Madiha  Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...


Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh  Episode 1'2


Novel Name:Jazib E Nazar  

Writer Name: Bia Sheikh

Category: Complete Novel

 

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔

میں نے کروٹ بدل کر بھی دیکھا ہے 

اس طرف بھی تم یاد آتے ہو 💢

جاذی دیر رات بے چینی سے بار بار کروٹ بدل رہا تھا نا چاہنے کے باوجود بھی وہ صرف نظر کے بارے میں سوچ رہا تھا 

ہر بات ہر سوچ ہر شے جیسے نظر سے شروع ہو کر نظر پہ ہی ختم ہو رہی تھی

 شروع سے لے کر اب تک سب کچھ جیسے کسی فلم کی طرح اسکے سامنے آرہا تھا 

جاذی ان سب سے ڈر کر بیٹھ گیا پیشانی پہ آے پسینے کو ہاتھ کی پشت سے صاف کرتے ہوے جاذی نے پانی پیا اور اپنا فون لے کر کمرے سے نکل گیا 

                        💞💞💞💞💞

ساحل نیند کی وادیوں میں گھوم رہا تھا جب اچانک زلزلہ آگیا اور پھر لاکھ کوشش کے باوجود وہ خود کو سنبھال نا سکا اور گر گیا 

کراہتے ہوے ساحل نے اپنی آنکھیں کھولیں تو وہ بیڈ سے نیچے زمین  پہ تھا آنکھوں کو پورا کھولتے ہوے جب تھوڑا اٹھ کر دیکھا تو اسکے بستر میں کوئی اور بیٹھا تھا 

سر سے پاوں تک کمبل کو اپنے اوپر لیے کوئی جنتر منتر پڑھ رہا تھا 

ساحل یہ منظر دیکھ کر ڈر گیا یہ کون ہے ساحل نے سوچا اور پھر ہمت کر کے دیکھنے کا فیصلہ کیا 

                       💞💞💞💞💞

ساحل اور جاذی ڈر کر ایک ساتھ چلا اٹھے لیکن دونوں ہی ایک دوسرے کی آواز کو پہچان گئے تو جاذی نے منہ سے کمبل اتار لیا

ساحل نے فورا کمرے کی لائٹ آن کی ساحل کے ہاتھ لگاتے ہی جاذی نے ڈر کر چینخ مار دی تھی ساحل جاذی کے اس ردعمل سے ڈر گیا اور اسنے بھی چلانا شروع کر دیا تھا 

جاذی تم میرے روم میں کیا کر رہے ہو ساحل نے غصے سے پوچھا 

وہ وہ میرے کمرے میں بھوت ہے جاذی نے فورا جواب دیا 

کیا تمہارے روم میں بھوت ہے ساحل نے سوالیہ نظروں سے دیکھا 

ہاں یار بھوت ہے وہ بھی اس نظر بد کا جاذی نے معصومیت سے جواب دیا 

ہاہاہا تو تم نظر کے بھوت سے ڈر کر میرے روم میں اسے بیٹھے ہو ساحل نے جاذی کا مذاق اڑایا تو جاذی گھور کر رہ گیا 

 سوری سوری ساحل نے جاذی کو دیکھا 

اچھا میرے بھائی اب تم مجھے یہ بتاو بلکہ شروع سے سب بتاو یہ نظر کے بھوت نے کیا کہا ساحل نے اپنی مسکراہٹ کو چھپاتے ہوے پوچھا

یار وہ میرا پیچھا نہیں چھوڑ رہی سوتا ہوں تو بھی خواب میں آجاتی ہے اور خیالوں سے تو جانے کا نام ہی نہیں لے رہی مجھے تو خوف آرہا ہے ایسا لگتا ہے ہر چیز میں نظر آے گی جاذی نے رو دینے والے انداز میں سب بتایا 

ہاہاہا جاذی میری جان میرے بھائی یہ نظر کا بھوت نہیں یہ پیار کا بھوت ہے اور یہ خوف نظر کو کھونے کا ساحل نے بڑے ماہرانہ انداز میں ہنستے ہوے جاذی کو حقیقت سے آگاہ کیا 

یہ کیا بکواس ہے کیوں کروں گا اسے پیار میری بلا سے جہاں مرضی جاے وہ جاذی نے لاپرواہی کی اداکاری کرتے ہوے کہا 

                        💞💞💞💞💞

اگلے روز ایک ضروری میٹنگ کی وجہ سے نومی ضرورت سے زیادہ تیز ڈرائیونگ کر رہا تھا کہ اچانک اسے بریک لگانی پڑی 

اسکے سامنے پھر سے وہ لڑکی روڈ پہ کھڑی شاید کسی کا انتظار کر رہی تھی بار بار اپنی کلائی پہ بندھی واچ کو دیکھ رہی تھی

ٹائم دیکھتے ہوے اس لڑکی کی نظر اچانک نومی پہ پڑی جو اسے مسلسل دیکھ رہا تھا کیا دیکھ رہے ہو اس لڑکی نے گھورتے ہوے کہا 

وہ کچھ نہیں نومی نے نظریں چراتے ہوے کہا 

حد ہو گئی چھچھورے پن کی بھی آپ میرا پیچھا کر رہے ہیں اس لڑکی  نے نومی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوے کہا 

وہاٹ میں آپکا پیچھا کیوں کروں گا نومی نے حیران ہوتے ہوے پوچھا 

آہ اچھا طریقہ ہے پہلے تو میری اتنی قیمتی چیزیں توڑ دی اس دن اور اب پیچھا کر رہے ہو اور اب میں کیوں کروں گا اس لڑکی نے تو نومی پہ چڑہائی شروع کر دی 

او میڈم میں آپکا پیچھا نہیں کر رہا آفس جا رہا ہوں اسی روڈ پہ میرا آفس ہے نومی نے کہا اور دروازہ کھول کر باہر نکل آیا 

دیکھیں آپ تمیز  سے بات کریں اس لڑکی نے آنکھیں دکھائیں 

دیکھیں میں اکیلا نہیں آپ بھی ٹکرائی تھیں اور میں... مجھے کوئی شوق نہیں آپکا پیچھا کرنے کا بتایا نا آفس جا رہا ہوں نومی نے جس حد تک ہو سکا اپنے غصے پہ قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی 

آپ۔۔۔۔۔ اس لڑکی نے کچھ کہنا چاہا لیکن ایک کار قریب آکر رک گئی اور ڈرائیور کو دیکھ کر وہ لڑکی چپ کر گئی اور نومی کو گھورتی ہوئی اس کار میں بیٹھ گئی  

                       💞💞💞💞💞

نظر لاؤنج میں صوفے پہ آنکھیں بند کئے 

بیٹھی تھی جب مشا کی آواز پہ چونکی 

ہائی مشا نظر نے مسکرا کر جواب دیا اور مشا سے ملی 

تم آفس کیوں نہیں آئی مشا نے ابرو اچکاتے ہوے پوچھا 

مشا میں بہت ڈسٹرب ہوں مجھے کچھ دن پہلے ہی دادا جان نے جاذی کے پرپوزل کے بارے میں بتایا نظر کہا 

اوہو تو یعنی میڈم کو جاذی سے اب شرم آرہی ہے مشا نے ہنستے ہوے کہا تو نظر بھی ہنس پڑی اتنی دیر میں ملازم چاے کے ساتھ لوازمات سرو کر چکا تھا 

تم چاے لو نظر نے موضوع بدلتے ہوے مشا کو چاے کا کپ تھمایا 

نظر یار میں کیا سوچ رہی ہوں اگر ہماری شادی اکٹھی ہو کتنا مزہ آے گا نا مشا نے پر جوش انداز میں  کہتے ہوے کپ ہونٹوں سے لگا لیا 

مشا کی بات سے نظر بلش کر رہی تھی 

بہت جلدی ہے تمہیں شادی کی نظر نے ہنستے ہوے بولا 

ہاں یار بہت انتظار کیا ہے 5سال ہو رہے ہمارے ریلیشن کو اب اور نہیں مشا نےمسکراتے ہوے کہا 

5 سال۔۔۔۔۔ نظر نے یقین نا آنے والے انداز میں  کہا تو مشا نے مسکراتے ہوے اثبات میں سر ہلا دیا 

                      💞💞💞💞💞

ثنا۔۔۔۔۔۔ ثنا۔۔۔۔۔۔۔ جہانگیر کچن میں کھڑا آوازیں لگا رہا تھا جب ثنا کچن میں داخل ہوئی 

کیا ہے جہانگیر کیوں چلا رہے ہو ثنا نے آتے ہی پوچھا 

میری فائل کہاں ہے جہانگیر نے تیز لہجے میں پوچھا 

تو تم فائل کچن میں ڈھونڈ رہے ہو ثنا نے حیرت سے دیکھا 

نہیں پورے گھر میں ڈھونڈ چکا ہوں روم میں حسن سو رہا ہے اس لیے یہاں بلایا 

کونسی فائل ثنا نے مزید بحث کرنے سے گریز کیا 

وہ ریڈ کلر کی فائل ہے اسکے باہر مرزا لکھا ہے جہانگیر نے بتایا 

وہ روم میں ہی ہے لیکن ابھی تم میرے ساتھ آو ثنا نے جہانگیر کا ہاتھ پکڑتے ہوے کہا اور کچن سے باہر لے آئی اور صوفے پہ بٹھا دیا خود بھی بیٹھ گئی 

اب بتاو کیوں پریشان ہو ثنا نے پوچھا 

تم سے کس نے کہا کہ میں پریشان ہوں جہانگیر نے چونکتے ہوے کہا 

جہانگیر پلیز یار کم از کم مجھ سے تو شیئر کرو ثنا نے ہاتھ تھامتے ہوے کہا 

ایسا کچھ نہیں تم زیادہ سوچ رہی ہو جہانگیر نے تسلی دی 

ثنا۔۔۔۔۔۔ اچھا یار بتا رہا ہوں جہانگیر نے ثنا کا بجھا ہوا چہرہ دیکھتے ہوے ہار مان لی تو ثنا اسکی طرف متوجہ ہو گئی 

 وکالت اتنا آسان پیشہ نہیں ہے ہر طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے یار ایک کیس ہے اور میرے اگینسٹ اس بار جو وکیل ہے وہ بہت تجربہ کار ہے میرے لیے کیس بہت بڑا ہے لیکن اس کے کیے بہت چھوٹا سا جہانگیر نے تفصیل بتائی

تو کیا ہوا تم محنت کرو سچ کا ساتھ دو ہار جیت تو بعد کی بات یے ثنا نے کہا 

ثنا صرف سچ کا ساتھ دینا کافی نہیں ہے یار انہیں انصاف بھی ملنا چاہیے مرزا جنکے لیے لڑ رہا ہے وہ بہت بڑی اسامی ہے جہانگیر نے پریشان ہوتے ہوے بتایا 

تو کیا ہوا عدالت یہ تھوڑی دیکھے گی کون زیادہ امیر ہے ثنا نے ہنستے ہوے کہا 

جہانگیر ثنا کی بات پہ صرف مسکرا سکا تھا اب وہ ثنا کو کیسے بتاتا کہ یہ سب کتنا مشکل ہے آج کے دور میں  پیسے سے کیا کچھ نہیں ہو سکتا سچ کو جھوٹ میں بدلنا آسان نہیں  

کہاں کھو گئے ثنا نے جہانگیر کے آگے ہاتھ لہرایا 

کہیں نہیں  یار چاے ملے گی جہانگیر نے کہا تو ثنا مسکراتی ہوئی کچن کی طرف چل پڑی 

                         💞💞💞💞💞

نظر اب سارا ٹائم صرف اپنے آفس میں رہتی تھی سب کے کہنے کے باوجود بھی جاذی اور نظر نے بات نہیں کی نا ہی ملے 

نظر کو جاذی سے بات کٰئے آج کافی دن ہو چکے تھے نظر بار بار اپنا فون چیک کر رہی تھی جاذی کو خود سے کال یا میسج کرنا اسا مناسب نہیں  لگا 

شرجیل صاحب میرے آفس میں آئیے نظر نے شرجیل کو کال کی تو شرجیل اسکے آفس میں آگیا 

جی میڈم شرجیل نے آتے ہی کہا اور نظر کے اشارے پہ نشست سنبھال لی 

شرجیل صاحب ہمارے تقریباً تمام پراجیکٹ کلوز ہو رہے ہیں اور اللہ کے فضل سے سب ہی کامیاب رہے  میں ایک سکسیس پارٹی کا سوچ رہی ہوں نظر نے خوش ہوتے ہوے سب بتایا 

بلکل میڈم بہت منافع بھی ہوا ہے بلکہ بہت سی کمپنیز کی میلز اور میسجز بھی ملے ہیں ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں شرجیل نے کہا تو نظر کا چہرہ مزید کھل اٹھا 

شرجیل صاحب آپ ان سبکی شارٹ لسٹ بنائیے پھر میں خود فیصلہ کروں گی کس کے ساتھ کام کرنا ہے 

                        💞💞💞💞💞

اگلے روز سب نیو آفس میں موجود تھے 

پھر کیا سوچا تم نے نومی نے جاذی سے پوچھا 

کس بارے میں جاذی نے فائل سائیڈ پہ رکھتے ہوے کہا 

نظر کا پوچھ رہا ہوں نومی نے بتایا اور جاذی کے سامنے والی چیئر سنبھال لی 

کچھ خاص نہیں جاذی نے گہرا سانس لیتے ہوے کہا 

یہ کیا بات ہوئی "کچھ خاص نہیں" ساحل نے کہا 

یار وہ کیا سوچے گی وہ تو یہی سوچ رہی ہوگی نا کہ میں نے بولا ڈیڈی کو جاذی نے اب اصل وجہ بتائی

جاذی تم سچ میں پاگل ہو اپنی ایگو کو گولی مارو اور حقیقت میں آو نومی نے کہا

ہاں جاذی بہت ہوا یار اب فیصلہ کرنا ہی ہوگا تمہیں ساحل نے فیصلہ کن لہجے میں کہا 

                         💞💞💞💞💞جاری ہے


If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Jazib E Nazar Season 1 Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel    Jazib E Nazar     written by Bia Sheikh .   Jazib E Nazar Season 1 by Bia Sheikh is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages