Meri Muhabbaton Ko Qarar Do Novel By Maha Abid Episode 3 to 4 - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday 27 January 2023

Meri Muhabbaton Ko Qarar Do Novel By Maha Abid Episode 3 to 4

Meri Muhabbaton Ko Qarar Do Novel By Maha Abid Episode 3 to 4   

Mahra Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...

Meri Muhabbaton Ko Qarar Do By Maha Abid Episode 3'4

Novel Name: Meri Muhabbaton Ko Qarar Do

Writer Name: Maha Abid 

Category: Complete Novel

 

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔

وہ اور زویا کلاس میں بیٹھی باتیں کرتی جارہی تھی, پریڈ بھی سر اشعر کا چل رہا تھا, کافی بار ان دونوں کو ٹوک چکے تھے پر نا جانے ایسی کون سے رازو نیاز تھے کہ دونوں کی ختم ہی نہیں ہو رہے تھے, تنگ آکر سر اشعر نے ان دونوں کو کھڑا کر لیا-"

اسٹینڈ اپ"  کھڑی ہو جائیں آپ دونوں کب سے میں آپ دونوں کو نوٹ کر رہا ہوں پر آپ دونوں کی ایسی کون سی باتیں ہیں جو ختم نہیں ہو رہیں بولیں-"    سر اشعر نے غصے سے سخت لہجے میں پوچھا-"

پر آج تک شانزے پہ  اپنی ماں عائشہ بیگم کی ڈانٹ کا اثر نہیں پڑا تھا تو سر اشعر کی ڈانٹ کا کیسے لیتی-" ڈانٹ کے معاملے میں شانزے بہت ہی ڈھیٹ قسم کی تھی-"

ہر چیز سے ڈر جائے گی پر مجال ہے کہ کسی کی بات کا اثر لے شانزے کی اسی خوبی کی وجہ سے سب ٹیچر بھی متاثر تھے کہ وہ ڈانٹ کو منفی نہیں لیتی تھی بلکہ ہنسا کر ٹال جاتی تھی-"

اللہ اللہ سر آپ کو نہیں پتا کہ گرلز کی باتیں نہیں ختم ہو سکتی کبھی بھی اور ہم بھی گرلز ہی ہیں اور ہم دونوں بہت ہی اہم مسئلہ ڈسکس کر رہے تھے-" شانزے نے آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے کہا-"

کون سا اہم مسئلہ زرا ہمیں بھی بتائیں-" سر اشعر نے دونوں بازو سینے پر بندھے فرصت سے کھڑے ہو کر دلچسپی سے انہیں دیکھنے لگے-"

سر میرے کزن کی آپس میں شادی ہے-" عشما آپی, زوار بھائی, حمزہ بھائی, اور مشا آپی-" شانزے نے نام بھی بتا دیے جبکہ زویا کا جی چاہا شانزے کی بےوقوفی پر اپنا سر پیٹ لے کہ نام بتانے کی کیا ضرورت ہے-"

شانزے نام بتانے کی پاگل لڑکی کیا ضرورت ہے تم میں عقل نام کی کبھی کوئی چیز ٹرانسفر ہو گی کہ نہیں-"  زویا نے شانزے کے پاؤں پہ پاؤں مارتے ہوئے ہلکی آواز میں کہا" پر سر اشعر نے با آسانی زویا کی بات سن لی تھی اور ان کے ہونٹ مسکرا اٹھے-"

اچھا جی کب ہے شادی-" سر اشعر نے اس چھوٹی سی باربی ڈول کو دیکھتے ہوئے پوچھا-"

ابھی ہو گی نا سر پھپھو والے آگئے ہیں تو اب بڑے پاپا والے ڈیٹ فکس کریں گے-"

ہمممممممم-" اب یہ بھی بتا دیں کہ آپ دونوں کا بورڈ کی طرف کیوں نہیں ہے دھیان اور میں جو ٹیسٹ کا بتا رہا ہوں وہ کیوں نہیں سن رہیں-'"  سر اشعر نے ان دونوں کو دیکھتے ہوئے پوچھا-"

ہمارا دل نہیں کر رہا باہر اتنا اچھا موسم ہو رہا ہے اور آپ سڑے ہوئے کریلے کی طرح ہمیں پڑھائے جارہے ہیں, یہ نہیں کہ ہم اتنے معصوم سے پیارے سے بچوں کو آپ فری پریڈ دیں, جب موسم اچھا ہوتا ہے تو فری پریڈ دینا چاہیے, کیا آپ کو نہیں پتا-"  شانزے نے شاہی انداز سے معصوم سے لہجے میں کہا, تو اشعر کا دل چاہا اس لڑکی کی اوٹ پٹانگ باتیں سنی جائے-"

سر اشعر جو کسی کی بھی نہیں سنتے تھے, جب سے آئے تھے شانزے کی اوٹ پٹانگ باتیں بھی مسکرامسکرا کر سن رہے تھے شانزے کی باتوں سے ان کے ہونٹ اپنے آپ ہی مسکرا اٹھتے تھے-"

ٹھیک ہے جائیں آپ لوگ فری پریڈ دیا سب کو, پر اگلی بار کلاس لینی پڑے گی ٹھیک ہے-'    سر اشعر نے فری پریڈ کے ساتھ وارن بھی کیا تو شانزے کے ساتھ ساتھ پوری کلاس خوشی سے چیخ پڑی اور شانزے مسکرا کر کمرے سے زویا کے ساتھ فورًا سے باہر بھاگی تو سر اشعر بھی مسکرا دیے-"

________________________

صدف پھپھو والوں کو آئے ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا تھا, اور اب سب گھر والے آپس میں ڈسکس کر رہے تھے کہ شادی کی ڈیٹ کون سی رکھی جائے-"

رات کے کھانے کے بعد سب گھر والے مل کر لاؤنج میں بیٹھے چائے کے ساتھ لطف اندوز ہو رہے تھے, سردیوں کی آمد آمد تھی ٹھنڈی ٹھنڈی راتیں  سب ہی اپنے اپنے  لحاف میں جکڑے بیٹھے تھے-"

اس مہینے کی کوئی ڈیٹ رکھ لیتے ہیں-' نعمان صاحب نے ان سب کی طرف دیکھتے ہوئے کہا-"

نہیں نہیں اتنی ساری تیاریاں ہیں وہ کیسے ہوں گی اگلے مہینے کی کوئی ڈیٹ رکھیں-"     خواتین نے نعمان صاحب کی بات کی نفی کرتے ہوئے کہا-"

تیاریوں کا کیا ہے وہ تو ہو جائیں گی باقی جو جو لسٹ ہے وہ بنا دیجیے گا سب ہو جائے گا آپ لوگ ایسے پریشان ہو رہیں ہیں جیسے شادی نہ ہو گئی ملک ہی آزاد کرنا ہو-"  دانیال صاحب نے انہیں چھیڑتے ہوئے شرارت سے کہا تو سب مرد حضرات نے ان کی ہاں میں سر ہلایا-"

شادی جلدی رکھیئے گا پھر اگلے مہینے میرے پیپرز اسٹاٹ ہو جانے ہیں میں ٹھیک سے انجوائے بھی نہیں کر پاؤں گی-"      شانزے نے منہ بسورتے ہوئے کہا-"

اور پھر کافی دیر بحث کے بعد اسی مہینے کی آخری تاریخوں میں سے کوئی تاریخ رکھی گئی تھی-" تو شانزے کو اپنی تیاریوں کی فکر پڑ گئی-"

تم اتنا کیوں شور کر رہی ہو جیسے ان کی شادی نہیں مہارانی جی آپ ہی کی ہو رہی ہو ان کی تیاری نہیں کرتے ہم آپ ہی کی تیاری کر لیتے ہیں-" عائشہ بیگم نے شانزے کو دیکھتے ہوئے تنز کیا-"

ہاں جی کر لیں پہلے میری ہی کر لیں-" شانزے نے بھی ڈھیٹ پن کا مظاہرہ کرتے ہوئےکہا تو سب کے قہقہے پورے گھر میں گونج اٹھے-"

_________________________

وہ   جب    ناراض    ہوتے    ہیں ''''''

میــں اکــثر ان سـے کہتـی ہـوں

ہـزاروں عـــیب ہیـں مــجھ میــں

تـو رشتــــــہ تـوڑ لـے نـــہ آپ 

مجھــے پھـر چــھوڑ دے نـاں آپ

وہ کچھ لمحـــوں کــے لیــے تـو

بالکــل چــــپ ســے ہـو جــاتــے ہــیں

امـــڈتــے اشــکوں کـو چھپــا کـــر

اپنــی پلکــــوں میــــں

دبـا کــر درد سینــے میـں

بــڑے ہــی پیـــار ســے

بــے ربــط لہجــے میــں

میــــرے ہـــاتھوں کـــو

اپنـے ہـاتھ میں لـے کـر تھپکتے ہــیں

#اور_مجــھ_ســے_کہتــے_ہــیں

دوبـارہ ہجـــر کـی بـاتیـں نـہ کــرنا تـم

میـــرا دل ایسـی بـاتوں ســے 

دھــڑکنــــا بھول جـــاتــا ہــے

میـــری ســانســیں اٹکتـی ہیـں

زمیـں رکتـی ہوئی معلـوم ہـوتی ہـے

میــری جــاں ســوچ کــر دیکھو

کبھی ایســـا جــو ہـو جــائــے

زمیــں چلنــے ســے رکـــــ جـائـے

تبــــاہ ہو جـــائــے گــی دنیـــا

نہ دن ســے رات ہـی ہـو گـی

اور نہ کـوئی رُت ہی بدلــے گــی

جــدھر نظــریں اٹھیں گـی پھر

بیــابـاں دشـــت ہـی ہـو گا

#میـــری_جــاں_یـاد_رکھنــا_تـم

میں زندہ ہوں فقط جو ســاتھ ہـے تیرا

رہیں اگـر ســانسیں میــری چلتـی

تـو ضــروری پیـــار ہــے تیــرا

میــں یہ بھی جانتــا ہوں جــاں

ذرا ہـوں تیـٍــز غصـــے کا

مگر تــم ہو جنـــوں میــرا

یـــہ ہــے معلــوم تــم کو بھی

ہو حـــاصل زندگــی کا تــم

چلـو مـانـا کہ تم کو چھوڑ دیتـا ہوں

میـں رشتــہ تــوڑ لیتـــا ہـوں

مـــگر بــولــو............!!؟ 

میــرے بن رہ سکــو گـّی تـم..؟

میــں ســن کـے ســاری باتـوں کـو

بہــت حــیران ہـوتــی ہـوں

کـــہ میــری کیفــیت ســے

کـــس قــــدر آشنــــا ہـــیں وہ

میں ســـر اپنـٍـا خـــامــوشــی ســے

لگا کــر ان کــے کاندھــے ســے

آنکھیــں مـــونــد لیتــی ہــوں

مجھـــے پھــر دیـکھ کـــر

وہ یــوں مسکـــراتے ہــیں.

کہ انہیں اپنــے سـوالـوں کــے

سبھی حــل مـل گئـے جیسـے.........

________________________

پلان کا کیا بنا غازی مجھے نہیں لگتا کہ تم نے دھمکا کروانا ہے-" عمر نے غازی کو دیکھتے ہوئے کہا جو ریلکس ہو کر بیٹھا کرسی پر ہاتھ میں سگریٹ پکڑے جلا رہا تھا-"

مجھے تمہیں بتا کر چلنے کی ضرورت نہیں ہے غازی کو کب کیا کام کرنا ہے وہ بنا انفارم کیے کسی کو پھر کرتا ہے اپنے طریقے سے مجھے تمہارے مشورے کی ضرورت نہیں ہے-" غازی نے سکون سے سگریٹ کا کش لگاتے ہوئے جواب دیا-"

پر غازی, باہر سے پاشا کے فون پہ فون آرہے ہیں کہ تم لوگوں کا پلان نہیں ہے تو ہم کر لیتے ہیں دھماکہ-" عمر نے پاشا کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا-"

میرا پلان کچھ اور ہے-' پاشا مجھ سے کوئی بڑا نہیں ہے اسے کہوں تمہیں جہاں کام کا بولا گیا ہے وہی کرو زیادہ میرا دادا بننے کی ضرورت نہیں ہے-" غازی نے عمر کو گھورتے ہوئے کش لگایا اور بولا-"

پیچھے عمر غصے سے کمرے سے نکل گیا تو غازی نے ایک نظر کمرے کے دروازے پر ڈالی جہاں سے عمر نکل کر گیا تھا اور سر جھٹک دیا-"

_______________________________

یہ اپنے آپ کو سمجھتا کیا ہے-" عمر غصے سے شراب کا گلاس ہاتھ میں پکڑے گھونٹ گھونٹ پی رہا تھا اور میز پر ہاتھ مارتے کہا-"

صاحب تم اس کے کہنے پر کیوں چلتا ہے تم خود دھماکہ کیوں نہیں کروا لیتا-" عمر کے پاس کھڑا آدمی جبال بولا-'"

میں کچھ نہیں کر سکتا کچھ نہیں ہوں میں غازی کے بغیر, وہ اس وقت جتنا پاور فل ہے جتنی طاقت اس وقت اُس کے پاس ہے پولیس بھی اس کا کچھ نہیں کر سکتی" ایک منٹ نا لگائے وہ ہمیں بھی اڑانے میں-" عمر غصے سے چیختے ہوئے بولا-"

پھر آپ کب تک ایسے ہی اس غازی کے اشاروں پہ چلتا رہے گا تمہیں خود کچھ کرنا پڑے گا-'" جبال نے عمر کے قریب جھکتے ہوئے کہا جو اب ایک اور شراب کی بوتل کا ڈھکن کھول کر گلاس میں انڈیل رہا تھا-"

اب ہم نہیں کریں گے کچھ جو بھی کرے گا پاشا کرے گا-" عمر نے کچھ سوچتے ہوئے کہا-" تو جبال وہ لڑکا بھی عمر کی بات سن کر ہنس پڑا-"

_____________________________

ہمدانی ہاؤس میں شادی کی تیاریاں زور شور سے چل رہی تھی, ہر طرف گہماگہمی تھی, زور رات کو شانزے اپنی دوستوں اور سب گھر والوں کو اکٹھا کر کے ڈانس کی پریکٹس کرتی اور کرواتی تھی-'"

اور اب بھی سب کی تیاری,کپڑے جوتے سب لیے جا چکے تھے, بس ایک ہی بندے کی تیاری رہ گئی تھی اور وہ تھی, شانزے میڈیم جسے پریکٹس اور گانے بجانے کے علاوہ اپنی تیاری بھولی بیٹھی تھی-"

شانزے تم نے اپنی تیاری کب کرنی ہے-"

 عائشہ بیگم نے لاؤنج میں نیم دارز آدھی لیٹی آدھی نیچے کرپٹ پہ جھول رہی تھی-"

اووووو مائی گاڈ مما'"" میں سمجھی کہ آپ نے میرے تیاری کر لی ہو گی آپ میری" شانزے کی تیاری کرنا کیسے بھول گئیں, جب تک میری تیاری نہیں ہو گی شادی کیسے ہو سکتی ہےمما-"شانزے حیرت میں ڈوبی شرارتی لہجے میں گویا ہوئی-"

 اس کی ایکٹنگ دیکھ کر رمشا, کشف اور صدف پھپھو کے ہونٹوں پر مسکراہٹ رینگ گئی-'"

اب تم فری ہونا تو جاؤ اور اپنے لیے ڈریسسز لے آؤ, پھر جب میں تیاری کر لو تو سو سو نقص نکالتی ہو کہ یہ کیا ہے وہ کیا ہے-'

 اب اتنے کام تھے کرنے والے سب کے کرتے کرتے میں بھول گئی-"

  عائشہ بیگم شادی کے لیے گئے کپڑوں کو پیک کر رہی تھی-" 

پر میں کس کے ساتھ جاؤں گی ابھی, شانزے منہ بسورتے ہوئے بولی-'

شونا جیسے آپ زویا کے گھر جاتی ہونا ویسے ہی جاؤ گی چلو اب زیادہ نخرے نا کرو صدف پھپھو بھی جا رہی ہیں تمہارے ساتھ اور باقی بچہ پارٹی کی بھی کچھ چیزیں رہ گئی ہیں چلو جلدی اب شادی میں بس تین, چار ہی دن رہ گئے ہیں-" 

عائشہ بیگم نے بھی شانزے کی بات کا کوئی اثر نہ لیتے ہوئے کہا-"

اللہ اللہ مطلب کے سب کی شاپنگ ہو گئی اور بس میری ہی نہ ہوئی,مما شیم آن یو آپ آپنی "لاڈو رانی" کو بھول گئی رات کو آپ کے خواب میں پاپا آپ کو ڈرانے آئیں گے-" 

 شانزے نے بھرپور  ریکارڈ لگاتے ہوئے عائشہ بیگم کو آنکھ مارتے کہا, کیونکہ  جب بھی شانزے عائشہ بیگم کو تنگ کرتی تھی عائشہ بیگم چڑتی تھی شانزے کی اس بات سے پھر منصوئی غصے سے  شانزے کو گھورا-"

کتنی بڑی ڈرامے باز ہو گئی ہو شانزے بہت شریر نہیں ہو گئی زیادہ-" 

صدف پھپھو نے شانزے کا کان پکڑتے ہوئے کہا-'

ارے پھپھو سمجھا کریں نہ چلیں اب دیر ہو جائے گی پھر میری تیاری رہ گئی تو شادی کی ڈیٹ ہی نہ کینسل ہو جائے-"

 شانزے صدف پھپھو سے اپنا کان چھڑواتے شرارت سے انہیں آنکھ مارتے بھاگ گئی, 

تو پیچھے سب ہی ہنس دی-"

_________________________

شانزے سب کو اکٹھا کر کے صدف پھپھو کے ساتھ شاپنگ مال پہنچ گئی تھی اور اب سب اپنی اپنی چیزوں کے لیے فکر مند تھے سب کو اپنی اپنی تیاری کی پڑی تھی, 

 اور ان میں بس ایک ہی بندی ایسے تھی جیسے کوئی فکر ہی نہیں تھی اور ایسے ان کے ساتھ گھوم رہی تھی کہ جیسے وہ اپنی تیاری کے لیے نہیں آئی ان کی تیاری کے لیے ساتھ آئی ہو-"

چلو شانزے اس شاپ میں چلیں-" 

صدف پھپھو نے  شانزے کا ہاتھ پکڑتے ایک بڑی سی شاپ میں داخل ہوئی, 

 شاپ میں سب ہی ریڈی میڈ ڈریس ہر قسم کی روائٹی کے ساتھ برانڈڈ کپڑوں سے بھری پڑی تھی-" 

پھپھو وہ ڈریس دیکھیں-" 

شانزے نے ایک سوٹ کی طرف اشارہ کرتے صدف پھپھو سے کیا-"

بیوٹی فل'" صدف پھپھو کے منہ سے بے ساختہ تعریف نکلی تھی-" وائٹ اور پستے کلر میں اسٹون کے کام سے بنی شارٹ شرٹ اور کپیری کے ساتھ فل آستینوں گلے پر بہت ہی خوبصورت کام کیا گیا تھا-" 

 پھپھو شادی کے لیے یہ ٹھیک ہے-" شانزے نے صدف پھپھو کی طرف دیکھتے ہوئے کہا-"

ہاں میرا بچہ بہت پیارا ہے یہ سوٹ میری پرنسس تو بلکل پری لگے گی -" 

صدف پھپھو نے شانزے کا گال چھوتے ہوئے کہا-'

پھپھو یہ دیکھیں-" شانزے نے ایک اور ہاتھ میں پکڑے سوٹ کو دیکھتے کہا-" 

واؤ شانزے تمہاری چوائس بہت پیاری ہے-" صدف پھپھو نے ستائش بھری نظروں سے دیکھتے کہا تو شانزے زور سے ہنس دی-"

شاپ میں جتنے بھی کسٹمر کھڑے تھے اور شاپ والے سب ہی شانزے کی پیانوں  سی جلترنگ ہنسی کی آواز سن کر دیکھنے لگے-"  اس وقت وہاں ایک ایسا انسان بھی موجود تھا,  جو شانزے کی ہنسی سن کر اپنے ہوش کھو بیٹھا مہبوت سا بس دیکھنے میں مگن تھا-" 

شانزے نے اسی شاپ سے چار پانچ اور اپنے لیے سوٹ پیک کروائے,

 اور صدف پھپھو نے بھی اپنے لیے سوٹ لیے اور شاپ سے باہر باقی ینگ پارٹی کی طرف چلی دی جو اپنا اپنا سامان لیے کیفے میں ان دونوں کا انتظار کر رہے تھے..."""

_________________________

دانیال ہمیں فارس کو اپنے ساتھ ہی لے  آنا چاہیے تھا-" صدف نے بیڈ پہ بیٹھے دانیال صاحب کی طرف دیکھتے کہا جو ٹی وی کا ریموٹ ہاتھ میں لیے ٹی وی کے چینل سرچ کر رہے تھے-'"

بیگم تمہیں پتا ہے نا ہمارا بیٹا وہاں کیوں رکا ہے پھر تم کیوں پریشان ہو رہی ہو-" دانیال صاحب نے صدف بیگم کے منتفکر چہرے کی طرف دیکھ کر کہا-" 

پھر بھی مجھے ڈر لگا رہتا ہے دانیال وہ وہاں پتا نہیں کس حال میں ہوگا میرا بچہ-"

 صدف نے پریشان سے لہجے میں کہا-"

دیکھو صدف اللہ پہ بھروسہ رکھو" ہمارا بیٹا وہاں ٹھیک ہے میری اس سے کل بھی فون پہ بات ہوئی ہے -"

 دانیال صاحب نے تسلی بھرے لہجے میں صدف بیگم کو تفصیل سے بتایا-" 

تو صدف بیگم دانیال صاحب کی بات پر سر ہلا کر رہ گئیں-"

_________________________

-------------------------  جاناں ❤   

ﻣﯿﺮﯼ ﮨﻨﺴﯽ، ﻣﯿﺮﯼ ﺧﻮﺷﯽ، ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺴﮑﺎﻥ ﮨﻮ ﺗﻢ

ﺳﻨﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﮑﻮﻥ، ﻣﯿﺮﺍ ﭼﯿﻦ، ﻣﯿﺮﯼ ﺟﺎﻥ ﮨﻮ تم   ❤ 

غازی صوفے پر اپنے دونوں پاؤں پھلائے نیم دراز ہاتھ میں پکڑی تصویر دیکھ کر گنگنا رہا تھا-'" 

تمہیں دیکھتا ہوں تو اپنا ہوش گنوا بیٹھتا ہوں,

تمہیں سوچتا ہوں, تو سینے میں ڈھرکنے شور مچاتی ہیں

میری جان کیسا یہ نشہ سا کیا ہے تم نے مجھ پہ,

کہ اپنا آپ بھولائے بس تجھے ہی سوچتے زندگی گزار بیٹھا ہوں......💞💕

غازی تصویر کو دیکھتے اپنے ہوش حواس کھوئے بس اُس پری پیکر کا  چہرہ اپنی آنکھوں میں سموئے مگن سا پوری رات یہی صوفے پر  گزار بیٹھا تھا-"

__________________________

آج اسد اور نمرہ بھی فیملی سمیت سب ہمدانی ہاؤس آگئے تھے-"

 پورے گھر میں عون اور ریان کی قلقاریاں گونج رہی تھی دونوں ابھی تین سال کے تھے-"

اچھا کیا اسد بیٹا تم لوگ جلدی آگئے,

 میری تو ناک میں دم کر رکھا تھا شانزے نے کہ نمرہ آپی اور بچے کب آئیں گے-"

 کشف بیگم نے عون اور ریان کو لاؤنج میں ہادی کے ساتھ کھیلتے دیکھ کر کہا-"

آنٹی آنا تو تھا ہی پھر اس لیے مما والوں نے بھی کہا کہ پہلے ہی چلتے ہیں-" 

اسد نے مسکراتے ہوئے جواب دیا-"

رمشا بہن دیر سے آتے تو مہمانوں کی طرح آنا لگتا پھر آپ نے اتنے پیار سے ہمیں بلوایا تھا تو کیسے مہمانوں کی طرح شرکت کرتے-"

 سحر بیگم نے رمشا بیگم کی طرف دیکھتے کہا-"

چلیں یہ تو بہت اچھا کیا اب آپ بھی ہمارے ساتھ مل کر کچھ تیاریاں جو رہتی ہیں وہ کروائیں تاکہ کام جلدی سے نمٹ جائیں-"

 عائشہ بیگم نے سحر بیگم کی طرف دیکھتے کہا تو سحر بیگم خوشی خوشی سر ہلاکر راضی ہو گئی-"

اور شہوار بیٹا آپ کیا کرتی ہو-" 

صدف پھپھو نے خوبصورت سی شہوار کو دیکھتے پوچھا, شہوار نے سبز اور سیاہ رنگ کے شارٹ شرٹ اور لانگ ٹراؤزر پہنے ڈوپٹہ گلے میں ڈالے سادگی سے تیار ہوئی بہت پیاری لگ رہی تھی-" 

  شہوار شانزے سے دو تین سال بڑی تھی, شانزے ابھی سترہ سال کی تھی اور اتنی ذہن  تھی کہ تین سال کی عمر میں ہی اسکول جانے لگ گئی تھی کہ اب سترہ سال کی عمر میں وہ "سینکڈ ائیر" میں تھی-" 

جب کہ شہوار ابھی بی ایس سی انرز کے پیپر دے کر فری ہوئی تھی-" 

شہوار اسد کی بہن, سحر بیگم اور سلمان صاحب کی اکلوتی بیٹی,( یہ ہے ہماری نیو ہیروئن کی انٹری)

_______________________-

جاری ہے


If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about

 Meri Muhabbaton ko Qarar Do Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Meri Muhabbaton Ko Qarar Do written by Maha Abid . Meri Muhabbaton Ko Qarar Do  by Maha Abid is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link



  

 


No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages