Muhabbat Ki Baazi Novel By Mariya Awan New Novel Episode 9
Madiha Shah Writes: Urdu Novel Stories
Novel Genre: Cousin Based Enjoy Reading...
Muhabbat Ki Baazi Novel By Mariya Awan Episode 9 |
Novel Name: Muhabbat Ki Baazi
Writer Name: Mariya Awan
Category: Complete Novel
مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔
ٹھیک آدھے گھنٹے بعد وہ تینوں لڑکے ولی کے سامنے تھے۔۔۔ ولی اپنی لال انگارہ نظروں سے انہیں ایسے گھور رہا تھا جیسے کچا کھا جائے گا
کیوں کیا یہ سب اور کس نے بتایا اس لڑکی کے بارے ہاں۔۔۔؟
ولی نے ایک لڑکے کا گربان پکڑر کر پوچھا
وو وہ۔۔ ولی بھائی مم مجھے کچھ زیادہ نہیں پتا بب بس ڈی جے بھائی نے کہا تو۔۔۔
کمینے۔۔۔ بولا تھا کے اب پنگا مت لینا مگر تم لوگ نہیں سمجتے کُتّے کی دُم ہو تم لوگ جو سیدھی نہیں ہوتی۔۔۔
ولی نے ایک زور دار کِیک اس کے پیٹ پر ماری جس سے وہ لڑکا پیٹ پر ہاتھ رکھ کر چلّانے لگا
بتا۔۔۔ اُس لڑکی کے بارے میں کس نے بتایا؟ بتا پوری بات۔۔؟
ولی نے دوسرے لڑکے سے پوچھا
وو وہ۔۔ آآ آپ کی تنظیم کا جیدو۔۔۔ اُ۔۔ اُس نے بتایا تت تھا کے یہ لڑکی ہے اور آپ اسے کچھ نہیں کہتے۔۔۔
لڑکا ڈرتے ہوئے بتانے لگا
تو اتنی عقل نہیں تم لوگوں میں کے جب میں اُس لڑکی کو کچھ نہیں کہتا تو تم لوگوں نے اسے کڈنیپ کرنے کا سوچ بھی کیسے لیا۔۔ جو حرکت تم لوگوں نے کی ہے نا۔۔۔ اسکی سزا ایسی دونگا کے یاد رکھو گے۔۔ اب ڈی جے تو کیا ڈی جے کا باپ بھی آجائے تو تم تینوں کو نہیں چھوڑونگا۔۔۔ فل حال تو اس لڑکی کے سامنے چلو۔۔۔
ولی نے اُس لڑکے کو گربان سے پکڑا اور گھسیٹتا ہوا باہر کی طرف لے جانے لگا۔۔۔۔ ثاقب، حسن اور مانی باقی دو لڑکوں کو لیئے ولی کے پیچھے چلنے لگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب اسٹوڈینٹس کلاس میں موجود تھے۔۔۔ دائمہ اور دانین بھی ایک طرف کورنر پر بیٹھی تھیں۔۔۔
ماہا نے اپنی ایک دوست کو اشارا کر کے دائمہ کے پاس بھیجا
ہیلو دائمہ تم ٹھیک ہو نا آج اتنی چپ چپ ہو سب ٹھیک ہے؟
اس لڑکی نے بنتے ہوئے پوچھا
ہممم ٹھیک ہوں نظر نہیں آرہا۔۔
دائمہ نے سنجیدگی سے جواب دیا
ہاں۔۔ وہ ایکچولی سننے میں آرہا ہے کے تم نے ولی خان کے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔۔۔کیا یہ سچ ہے ؟
اُس لڑکی حیران ہونے کی ایکٹینگ کرتے ہوئے پوچھا
جی سچ ہے اب جاؤ پلیززز۔۔
دائمہ نے غصے سے کہا
ارے آرام سے ہر وقت غصے میں رہتی ہو۔۔ یہ تو بتاؤ آخر تم نے مارا کیوں؟
اس لڑکی نے تجسس کے مارے پوچھا
کیونکے میرا دماغ خراب ہے۔۔۔اور اگر تم نے مزید کچھ پوچھا تو تمہارے بھی لگا دونگی اب جاو یہاں سے۔۔۔
دائمہ کا پہلے ہی دماغ گرم تھا اس نے اپنا سارا غصہ اس لڑکی پر نکال دیا وہ لڑکی منہ بناتی ہوئی وہاں سے چلی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ولی اُس لڑکے کو پکڑے کلاس میں داخل ہوا اُس کے پیچھے ثاقب، حسن اور مانی بھی باقی لڑکوں کو لیئے اندر آئے
آپ سب اسی وقت کلاس خالی کریں جب تک بلایا نہ جائے کلاس میں مت آئیے گا۔۔
ولی نے روب دار آواز میں کہا۔۔ سب بچے اپنا بیگ کندھے پر ڈالے باہر نکلنے لگے۔۔۔ دائمہ اور دانین بھی اپنی جگہ سے کھڑی ہوئیں۔۔ دائمہ کی نظر اُن لڑکوں پر پڑی تو وہ وہیں رک گئی۔۔ولی کی نظریں دائمہ پر ہی تھیں
مس ماہا۔۔ آپ یہیں رہیں۔۔
ماہا ولی کے پاس سے گزرنے لگی تو ولی نے اسے روک لیا شاید اِس لیئے کے وہ بھی اس وقت وہاں موجود تھی جب دائمہ نے ولی پر ہاتھ اٹھایا تھا۔۔۔
ماہا کے دل میں تو لڈو پھوٹنے لگے جس بات کو وہ صبح سے جاننا چاہ رہی تھی وہ پوری بات اسے پتا لگنے والی تھی۔۔۔۔پوری کلاس خالی ہو چکی تھی یہاں تک کے دانین بھی خاموشی سے چلی گئی۔۔۔ ولی اس لڑکے کو پکڑے دائمہ کے بلکل سامنے کھڑا ہوا
یہ ہی ہیں نا وہ لڑکے جنہوں نے آپکو کڈنیپ کیا؟
ولی نے دائمہ کی آنکھوں میں دیکھ کر پوچھا
جج جی۔۔۔
دائمہ نے خود کو سنبھالتے ہوئے جواب دیا۔۔ اسے اپنی غلطی کا اندازہ شاید پہلے ہی ہو چکا تھا
بتاؤ پوری بات۔۔۔
ولی نے اس لڑکے کا گربان ایک جھٹکے سے چھوڑتے ہوئے کہا
وو وہ ہمیں ڈی جے بھائی نے کہا تھا آپکو پکڑنے کا یہ سب ہمارا پلان تھا اسی لیئے ہم نے جان بوجھ کر کھڑکی کے پاس آکر وہ سب باتیں کیں اور آپ نے اُس پر یقین کر لیا۔۔ ہمارا مقصد ولی بھائی کو بدنام کرنا تھا۔۔ بہن ہمیں معاف کر دیں۔۔
وہ لڑکا منت کرتے ہوئے بولا۔۔۔ دائمہ نے غصے سے اس لڑکے کو دیکھا
کیا ہوا اب اسے تھپڑ نہیں مارو گی۔۔
ولی مزید اسکے پاس آیا
اب تھپڑ مارنے کی باری آپکی ہے۔۔۔ پلیزز گو آ ہیڈ(go a head )۔۔۔
دائمہ نے سنجیدگی سے جواب دیا اور اسکے سامنے کھڑی رہی۔۔۔ ماہا کے دل میں لڈو پھوٹنے لگے اس نے چھپکے سے اپنا فون نکال لیا تاکے ریکارڈینگ کر سکے۔۔۔ ولی نے چند لمحے دائمہ کو دیکھا اور اپنا ہاتھ اٹھایا ۔۔۔ دائمہ نے اپنی آنکھیں بند کیں۔۔۔۔۔
کاش۔۔ کاش میں آپکو مار سکتا۔۔۔ مگر دائمہ ایک بات کان کھول کر سن لو۔۔۔ میں تمہیں کچھ کہتا نہیں ہوں اسکا ہر گز مطلب یہ نہیں کے تم اس بات کا ناجائیز فائدہ اٹھاؤ۔۔۔ جو تھپڑ تم نے مجھے بنا سوچے سمجھے مارا ہے اس کے لیئے صرف اتنا کہونگا کے۔۔۔۔
ولی نے اپنا اٹھا ہاتھ بند کرتے ہوئے نیچے کیا اور ایک لمحے کے لیئے خاموش ہوا
آج کے بعد میرے راستے میں مت آنا۔۔۔ خدا کی قسم جو غلط فہمی تمہیں آج ہوئی تھی اس کو حقیقت میں بدل دونگا ۔۔۔۔۔ میں نہیں چاہتا کے میں کچھ ایسا کر گزروں کے بعد میں تم سے نظر نہ ملا پاؤں۔۔۔ یہ میری آخری وارنگ ہے۔۔۔۔
ولی نے گہرا سانس لے کر کہا۔۔۔ اور پلٹ کر کلاس سے نکل گیا۔۔ ماہا نے افسوس سے دائمہ کو دیکھا اور باہر چلی گئی آہستہ آہستہ سب وہاں سے چلے گئے۔۔۔ دائمہ گرنے کے انداز میں اپنی سیٹ پر بیٹھ گئی اور سر تھام لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ولی نے اُن تینوں لڑکوں کی اچھی خاص ی دُھلائی کروائی اور انہیں اسٹور روم میں بند کروا دیا وہ جانتا تھا کے اب ڈی جے پھر سے کوئی سازش کرے گا اس لیئے اس نے ان تینوں کو نہیں آزاد نہیں کیا۔۔ اپنا بدلہ لے کر اب ولی کافی پُرسکون تھا۔۔۔
ولی میرا خیال ہے دائمہ نے یہ سب جان بوجھ کر نہیں کیا یار اسے جو بتایا گیا اس نے وہی سب سچ سمجھا۔۔
ثاقب نے ولی کو سمجھانا چاہا
ہنہ حد ہو گئی وہ بس اپنے کانوں اور آنکھوں پر یقین رکھتی ہے باقی ہم سب جو بھی بکواس کریں اسے سمجھ ہی نہیں آتی۔۔۔
ولی نے سگریٹ جلاتے ہوئے کہا
یار زیادہ تر لڑکیاں ایسی ہی ہوتی ہیں بس جو خود سوچتی ہیں اُسی کو حقیقت مان کر ہمارے بارے میں ایک رائے قائم کر لیتی ہیں۔۔۔ انکی فطرت ہی ایسی ہوتی ہے۔۔۔
ثاقب نے دانین کو سوچتے ہوئے کہا
اسی لیئے میں لڑکیوں سے زرا فاصلہ ہی رکھتا ہوں۔۔ مگر پتا نہیں یہ دائمہ۔۔۔
ولی نے غصے سے دائمہ کو سوچا
دائمہ کیا۔۔ میرا مطلب ہے کہیں دل تو نہیں لگا بیٹھے۔۔۔؟ْ
ثاقب نے مشکوک نظروں سے گھورتے ہوئے پوچھا
یہ نہیں پتا کے کیا لگا بیٹھا ہوں۔۔۔ اچھا بھلا زندگی جی رہا تھا۔۔۔ کبھی کسی کی ناراضگی کی فکر نہیں کی تھی۔۔۔مگر یہ لڑکی دائمہ نہ چاہتے ہوئے بھی اسکی فکر رہنے لگی ہے۔۔۔ ہنہ جب اسکو سوچتا ہوں نا تو دل کرتا ہے کے ایسا مزا چھکاؤں کے اسے عقل آجائے اور پھر جب وہ سامنے آتی ہے تو غصہ نہ جانے کہاں چھپ کر بیٹھ جاتا ہے۔۔۔ اب مجھے نہیں پتا یہ دل کا مسئلہ ہے یا میرے دماغ کا مگر۔۔۔ میں یہ سب نہیں چاہتا اسے خود سے دور رکھنا چاہتا ہوں بس۔۔۔
ولی نے صاف گوئی سے بتایا
ہمممم۔۔۔ مسئلہ تو دل کا ہی ہے لیکن اب تم جتنا مرضی بچ لو ایک بار دل لگ گیا تو یہ بہت زلیل کرتا ہے۔۔۔ ولیکم ٹو دی نیو ورلڈ اوف لوو مائی فرینڈ۔۔۔
(welcome to the new world of love my friend)
ثاقب نے ہنس کر کہا
بکواس نہ کر اور چھوڑ میں اس لڑکی کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔۔۔
ولی نے سگریٹ پیتے ہوئے کہا
آہا۔۔ کاش کسی کا زکر یا بات نہ کرنے سے اس انسان کو ہم بھول بھی سکتے مگر سچ تو یہ ہے یار کے جتنا ہم اُسکے زکر سے بچتے ہیں وہ اُتنا ہی بھاگ کر ہمارے پاس آتا ہے۔۔۔ اسکے بارے میں بات کرنے سے بچتے بچتے ہم لاشعوری طور پر اسے زیادہ سوچنے لگتے ہیں۔۔۔
ثاقب نے کھوئے ہوئے انداز میں کہا۔۔۔ ولی نے چونک کر اسے دیکھا اور سگریٹ بُجھا کر سیدھا ہوا
بائی دا وے۔۔ پہلے مجھے یہ بتا کے سب باتیں تجھے کیسے پتا میرا نہیں خیال یہاں اس یونیورسٹی میں کسی دل کے مضمون میں بھی ماسٹر کروایا جاتا ہے۔۔۔ بتاؤ تم کس سے دل لگا بیٹھے ہو؟
ولی نے گھورتے ہوئے پوچھا
آہ۔۔ کیا بتاوں۔۔ چل بتا دیتا ہوں۔۔ جس کے لیئے تو بے بس ہو رہا ہے بس اسکی ہی سہیلی ہے وہ۔۔۔۔
ثاقب نے آخر کار اپنے دل کا راز کھول دیا
واٹ۔۔۔ دانین۔۔ تیری کزن۔۔ اوہ جب ہی اسکا اتنا خیال رکھتا ہے ۔۔۔ مگر مسئلہ کیا تم لوگ تو کزن ہو رشتہ بھیج اسکے گھر؟
ولی نے پوچھا
اتنا آسان نہیں ہے یار۔۔۔ وہ بہت ڈرتی ہے پورے خاندان سے۔۔۔ بینش باجی یاد ہیں تجھے؟
ثاقب نے ولی کو دیکھ کر پوچھا
ہاں بلکل یاد ہیں۔۔۔
ولی نے جواب دیا
میری امی نے پورے خاندان میں انکو بدنام کیا اور پھر شروع سے ہی ہم دونوں گھروں کی آپس میں نہیں بنی وہ ہی نند بھاوج کا جھگڑا۔۔۔ امی کو تو جیسے موقع ہی مل گیا۔۔۔ بہت کوشیش کی میں نے کے دونوں گھروں کو ایک دوسرے کے قریب لا سکوں مگر دونوں طرف سے ہی کوئی نہیں مانتا اور پھر دانین صاحبہ بھی میرا ساتھ نہیں دیتی۔۔ اب تو امی نے اپنے خاندان کی لڑکی سے میری بات طے بھی کر دی ہے۔۔۔ میرا تو سر پھٹنے لگا ہے یہ سوچ سوچ کر کہ کیسے دانین کو سمجھاؤں اس نے سختی سے منع کیا ہے رشتہ نہ بھیجنے کا کہتی ہے کے اگر میں نے ایسا کیا تو وہ سب کے سامنے انکار کر دے گی عجیب ہے۔۔۔ کبھی کبھی دل کرتا اسے اٹھا کر زبردستی نکاح کر لوں۔۔۔ مگر پھر سوچتا ہوں ڈر کے مارے وہ مر ہی نہ جائے۔۔۔
ثاقب نے بے بسی سے بتایا
اوہ۔۔۔ اٹس آ سریس کیس۔۔۔ ہممم مگر کوئی تو حل نکالنا ہوگا۔۔۔ ڈیٹ فکس ہو گئی ہے تمہاری شادی کی؟
ولی نے سوچتے ہوئے پوچھا
ہاں بس امی جا رہی ہیں اگلے ہفتے تاریخ رکھنے ۔۔۔کہہ رہی تھیں کے اگست کے پہلے ہفتے کی رکھیں گیں۔۔۔
اووو کے۔۔۔۔ ابھی ٹائم ہے۔۔۔ چلو کچھ کرتے ہیں اس بارے میں۔۔
ولی نے تسلی دی
ہاہا اپنے بارے میں بھی کچھ کر لینا میرے بھائی ۔۔۔
ثاقب نے ہنس کر کہا
آں ہاں میں ابھی اتنا بے بس نہیں ہوا ویسے بھی اس سے شادی کرنے سے بہتر ہوگا میں خود خوشی کر لوں۔۔
ولی نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا
ہاہاہا بس اب بن مت اب جان گیا ہوں تیرے دل کا حال۔۔۔
ثاقب اور ولی ہنستے ہوئےباتیں کرنے لگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب کیا مسئلہ ہے دائمہ کیوں رونے والی شکل بنا کر بیٹھی ہو ولی بھائی نے تھپڑ تو نہیں مارا نا ۔۔۔
دانین کو بھی دائمہ پر غصہ تھا
اسی بات کا دکھ ہو رہا ہے اسے چاہیئے تھا وہ مجھ سے بدلہ لے لیتا تو میں اتنا گلٹ فیل نہ کرتی۔۔۔ اب مجھے سوری کرنی ہے ان سے۔۔۔
دائمہ نے مشکل سے کہا
واقعی۔۔۔ شکر پہلی بار تم نے ٹھیک بات کی ہے۔۔۔ جاؤ انکے اوفس میں جا کر سوری کر لو اس میں اتنا پریشان ہونے والی کیا بات ہے؟
دانین نے مشورہ دیا
انکے اوفس جاؤں۔۔۔ ؟
دائمہ نے پریشانی سے پوچھا
نہیں وہ خود آئیں گے تمہارے پاس کے دائمہ میڈم میں آگیا ہوں آپ مجھ سے سوری کر لیں۔۔
دانین نے اکتا کر کہا
اوہووو۔۔۔ میرا مطلب ہے کے۔۔۔ اگر انہوں نے غصہ کیا یا اپنا بدلہ لے لیا تو۔۔۔؟
دائمہ نے ڈرتے ہوئے کہا
دائمہ۔۔۔ اگر انہوں نے تمہیں تھپڑ مارنا ہوتا تو اسی وقت مار دیتے۔۔ خیر اب فضول مت سوچو اور جاؤ سوری کر لو۔۔۔
دانین نے اسے ہمت دی
اچھا میں جا رہی ہوں پھر سوری کرنے۔۔۔
دائمہ نے دانین سے ایسے پوچھا کے شاید وہ اسے روک لے
ہاں بابا جاؤ پلیزز اللہ تمہیں کامیاب کرے۔۔
دانین نے بقائدہ ہاتھ اٹھا کر دعا دی
بہت مشکل کام ہے دانین۔۔۔
دائمہ نے منہ بنا کر کہا
دائمہ تم نے جانا ہے یا بس اسی طرح ڈرامے کرنے ہیں۔۔
دانین نے آنکھیں دیکھائیں
اچھا نا جا رہی ہوں۔۔ دعا کرو کچھ الٹا نہ ہو جائے مجھ سے۔۔
دائمہ نے بیگ کندھے پر ڈال کر کہا
ہاں کرونگی دعا بیسٹ اوف لک۔۔۔ بائے
دانین نے اسے جانے کا اشارہ کیا اور وہ سست قدموں سے ولی کے اوفس کی طرف جانے لگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ولی بھائی وو وہ۔۔۔ وہ ہی لڑکی آئی ہے آپ سے ملنے۔۔۔۔
مانی نے ولی کے روم میں آکر کہا
کون لڑکی؟
ولی نے فائل بند کرتے ہوئے پوچھا
وو وہی جس نے آپکے منہ پر۔۔۔
مانی بتانے لگا مگر ولی نے اسے بات مکمل کرنے نہ دی
اچھا بس سمجھ گیا اسے کہو میں مصروف ہوں۔۔۔
جی اچھا۔۔
مانی سر جھٹک کر باہر نکل گیا
چند منٹ بعد دائمہ خود روم میں داخل ہوئی جبکے مانی اس کے پیچھے اسے روکتا رہ گیا
پلیززز ایک بار میری بات سن لیں۔۔۔
دائمہ نے آتے ساتھ ہی کہا ولی نے غصے سے مانی کو دیکھا
بھائی وہ میں روک رہا تھا مگر رک ہی نہیں رہی تھیں اور۔۔۔
مانی نے اپنی گال پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا جیسے اسے ڈر ہو کے دائمہ اسے بھی غصے میں ایک لگا نہ دے
اٹس اوکے جاو تم۔۔
ولی نے اسے جانے کا اشارہ کیا اور خود کھڑا ہو گیا
جی مس دائمہ انور۔۔۔ کیا بات کرنی ہے آپکو مجھ سے۔۔۔؟
ولی بلکل اسکے سامنے کھڑا ہو کر پوچھنے لگا
وو وہ۔۔۔ آ۔۔ آیم سوری۔۔۔
دائمہ نے آنکھیں بند کرتے ہوئے کہا ولی خاموشی سے اسے دیکھتا رہا۔۔۔ دائمہ نے آہستہ سے آنکھیں کھول کر ولی کی طرف دیکھا
آپ ایسے کیا دیکھ رہے ہیں میں نے آپ سے سوری کیا ہے۔۔۔
دائمہ نے سنجیدگی سے کہا
ہممم۔۔ دیکھ رہا ہوں کے جب تھپڑ مارا تھا اس وقت تو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سامنے کھڑی تھی اور اب سوری کرتے ہوئے آنکھیں بند کر رہی ہیں۔ اسکی کیا وجہ ہے؟
ولی نے دائمہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پوچھا
تو سوری نظریں جُھکا کر ہی کرتے ہیں شرمندہ ہو کر۔۔ بھلا شرمندگی کو محسوس کرتے ہوئے بھی کوئی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے؟
دائمہ نے الٹا سوال کیا۔۔۔ دائمہ کی ایک سوری نے ہی ولی کا دل صاف کر دیا ویسے بھی اسے دائمہ کو شرمندہ سا دیکھ کر زیادہ خوشی نہیں ہو رہی تھی
ہر بات کا جواب تو آپکے پاس موجود ہوتا ہے۔۔۔ کیا ہی بات ہو اگر آپ زیادہ بولنے کے بجائے اپنے اس زیرو میٹر دماغ سے کچھ کام لے لیا کریں۔۔ یا اسے بیچنے کے ارادے سے استعمال نہیں کرتیں؟
ولی نے طنزیہ انداز میں کہا
ہیں۔۔۔ زیرو میٹر مطلب۔۔؟
دائمہ نے اپنے گال پر انگلی رکھتے ہوئے ولی سے پوچھا
زیرو میٹر مطلب برینڈ نیو مطلب کے ایسی چیز جو کبھی استعمال نہ کی ہو جیسے کے آپ نے اپنا دماغ۔۔۔
ولی نے اپنی مسکراہٹ چھپاتے ہوئے کہا
اچھا۔۔۔
دائمہ سوچنے لگی جیسے بات سمجھنے کی کوشیش کر رہی ہو
ارے دماغ یوز مت کریں خوامخواہ ویلو گر جائے گی۔۔ استمعال شُدہ چیز کم قیمت میں بِکتی ہے ۔۔۔
ولی کو دائمہ کے انداز پر ہسنی آئی مگر بظاہر وہ سنجیدہ رہا
مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کے آپ میرا مزاق اُڑا رہے ہیں۔۔؟
دائمہ کو کچھ کچھ سمجھ آنے لگی
اوہوو کہا تھا نا مت استعمال کریں۔۔ اب سستا بکے گا آپکا دماغ۔۔۔
ولی واپس سے آکر اپنی جگہ پر بیٹھا اور سگریٹ کا ڈبا اٹھا لیا
ہنہ۔۔۔ میں آپ سے سوری کرنے آئی تھی ۔۔۔۔
دائمہ نے بحث کرنا مناسب نہ سمجھا وہ اس بار واقعی شرمندہ تھی
جی جی۔۔ کریں سوری میں سن رہا ہوں۔۔
ولی نے سگریٹ نکالی اور اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا
آپ خود سوچیں اس میں میری کیا غلطی۔۔ ہر بات کا اشارہ آپکی طرف تھا۔ لائک ابی گھر پر اکیلے ہوتے ہیں یہ بات صرف آپکو پتا ہے۔۔۔ پھر یونی کے پچھلی طرف قید کرنا یہ بھی آپکی اجازت کے بنا نہیں ہو سکتا۔۔ پھر اُن سب نے خود آپکا نام لیا۔۔۔ تو اب آپ خود بتائیں یقین نہ کرتی تو کیا کرتی۔۔؟
دائمہ نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا
دائمہ اس دن ماہا نے بھی آپ پر چوری کا الزام لگایا تھا اس کا فون میری نظروں کے سامنے آپکے بیگ سے نکلا تھا جب کے مجھے آپ پر غصہ بھی تھا مگر پھر بھی میں نے ماہا کی بات پر یقین نہیں کیا۔۔۔ کیونکے مجھے اندازہ تھا کے آپ ایسا کر ہی نہیں سکتیں۔۔ آپکو چاہیئے تھا ایک بار مجھ سے پوچھ لیتیں۔۔۔۔
ولی نے سگریٹ دو انگلیوں میں گھوماتے ہوئے کہا
ہممم آئی نو مجھے آپ سے پوچھنا چاہیئے تھا۔۔ میں شرمندہ ہوں واقعی۔۔۔
دائمہ نے سر جھکا کر کہا
آپکو اتنا اندازہ ہو جانا چاہیئے مس دائمہ کے اگر مجھے ایسی کوئی چیپ حرکت کرنی ہوتی تو اُسی دن کر لیتا جس دن پہلی بار ہم دونوں کی تکرار ہوئی تھی اتنا مانتا ہوں کے مجھے جلدی غصہ آجاتا ہے۔۔ تھوڑا اپنی مرضی بھی کرتا ہوں۔۔ مگر اسطرح کا مرد نہیں ہوں کے اپنے سامنے لڑکیوں کو بے بس کر کے طاقت ور ہونے کا ثبوت دوں۔۔۔
ولی نے نرمی سے سر جھکائے بیٹھی دائمہ کو دیکھا
دائمہ یہاں دیکھیں میری طرف۔۔۔
ولی کو اسکا سر جُکھانا اچھا نہیں لگا دائمہ نے سر اٹھا کر اسے دیکھا وہ بہت توجہ سے دائمہ کو دیکھ رہا تھا
یقین کریں اگر آپکی جگہ کسی اور نے یہ سب کیا ہوتا تو میں پتا نہیں کیا کر جاتا مگر۔۔۔ مگر آپکے معاملے میں۔۔ میں بہت رعایت کرتا ہوں مجھے اسکی وجہ نہیں معلوم مگر آپ کو تھوڑا خیال کرنا ہوگا میں آپ پر کوئی سختی نہیں کر پاتا تو اسکا مطلب یہ نہیں کے آپ بنا سوچے سمجھے مجھ پر الزام لگائیں اور میری انسلٹ کریں۔۔۔۔
ولی نے اسے سمجھایا
آپ کہتے ہیں تو میں سب کے سامنے معافی مانگ لیتی ہوں آپ ان سب کو بلا لیں جن کے سامنے میں نے آپ پر ہاتھ اٹھایا۔۔
دائمہ نے اپنی خاموشی توڑی۔۔۔ ولی دلچسپی سے اسے دیکھنے لگا
آر یو شیور آپ سب کے سامنے معافی مانگنا چاہتی ہیں؟
ولی نے حیران ہو کر پوچھا
جی میں واقعی شرمندہ ہوں۔۔ ابی اور امی نے کبھی مجھے کسی بات پر نہیں ٹوکا شاید اسی لیئے میں سوچتی کم اور بولتی زیادہ ہوں۔۔ مگر آئندہ احتیاط کرونگی۔۔۔
دائمہ نے آہستہ آواز میں نظریں جھکا کر اپنی خامی کا اقرار کیا
اٹس اوکے دائمہ۔۔ نظریں اٹھا کر بات کرو۔۔۔ مجھے اچھا نہیں لگ رہا کے تم اسطرح سر جھکا کر بات کرو۔۔۔
ولی نے بے بسی سے کہا۔۔ ہمشہ کی طرح وہ دائمہ کو دیکھ کر اپنا غصہ بھول چکا تھا۔۔۔ دائمہ نے حیران ہو کر اپنی نظریں اٹھا کر اسے دیکھا
سوری۔۔۔ میں نے بہت غلط سمجھا آپکو۔۔۔
کہا نا اٹس اوکے۔۔۔ لیو دس۔۔۔
ولی نے سگریٹ جلائی
آممم۔۔ اوکے تھینک یو۔۔ میں چلتی ہوں۔۔
دائمہ اپنی جگی سے کھڑی ہوئی
کیا ہوا پلیزز سِٹ۔۔۔ مجھے ایک اور بات کرنی ہے آپ سے۔۔۔
ولی نے سگریٹ کا دھواں ہوا میں چھوڑتے ہوئے کہا۔۔ دائمہ نے ناگوراری سے اپنے منہ پر ہاتھ رکھا جیسے دھواں اسکے منہ میں نہ چلا جائے
از دیئر اینی پرابلم(is there any problem )؟
ولی نے سگریٹ دیکھاتے ہوئے پوچھا
یس آئی ڈونٹ لائک اسموکینگ (i dont like smoking)
دائمہ نے منہ بنا کر کہا
تو آپکو کون کہہ رہا ہے پینے کو۔۔
ولی نے مسکرا کر کہا
ویری فنی۔۔۔
دائمہ نے اکتا کر کہا
اچھا میں بُجھا دیتا ہوں۔۔
ولی نے فوراً بجھا دی۔۔۔ وہ خود بھی حیران تھا کے وہ کبھی کسی کے لیئے اتنی مہربانی نہیں کرتا تھا
ایکچولی میں ثاقب اور دانین کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔۔۔
ولی نے بات شروع کی
کیا بات ؟
دائمہ نے پوچھا
ثاقب دانین میں انٹریسٹڈ ہے مگر شاید فیملیز ایشو کی وجہ سے انکی بات نہیں بن رہی۔۔۔ میں چاہتا ہوں کے ہم ان دونوں کے اس معاملے میں اُنکی مدد کریں؟
ولی نے سنجیدگی سے کہا
ہممم۔۔۔ ٹھیک کہہ رہے ہیں آپ مجھے بھی شک تو تھا مگر دانین کچھ مانتی ہی نہیں۔۔۔ مگر پتا ہے کے وہ منہ پر بھائی بھائی کرتی ہے مگر اندر ہی اندر اُنکو پسند بھی کرتی ہے۔۔ وہ کہتے ہیں نا پہلے بھیا پھر سیاں وہ سین لگتا ہے مجھے۔
دائمہ اپنے موڈ میں واپس آ چکی تھی ولی اسکی بات سن کر مسکرایا
اچھا تو ایسا ہوتا ۔۔ اسکا مطلب میں تو بہت سی لڑکیوں کا سیاں ہونگا کیونکے مجھے تو سب ہی ولی بھائی کہتی ہیں۔۔۔
ولی نے شرارتً کہا
اوہوو۔۔۔ اس بات پر تو میں آپ کی حمایت کرونگی واقعی ہماری کلاس کی کافی لڑکیاں آپکو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشیش میں لگی رہتی ہیں۔۔۔حیرت ہوتی ہے مجھے اُن پر۔۔۔
دائمہ نے ہنستے ہوئے کہا۔۔۔ ولی اسے ہنستا دیکھ کر مسکرایا۔۔
حیرت کس بات کی ؟؟اچھا خاصا ہینڈسم بندہ ہوں۔۔
ولی نے اپنی بھویں اٹھاتے ہوئے کہا
جی ماشاءاللہ سے کافی ہینڈسم ہیں آپ۔۔ مگر مجھے لگتا ہے کسی کو پسند کرنے کے لیئے صرف خوبصورتی نہیں دیکھنی چاہیئے۔۔ اخلاقیات۔۔ تہزیب اور زرا عاجزی بھی ہونی چاہیئے نا۔۔۔
دائمہ نے اپنی پسند بتائی
ہاہا۔۔۔ اب مجھے حیرت ہو رہی ہے کے یہ سب چیزیں جو آپ مجھے گنوا رہی ہیں یہ تو آپ میں بھی نہیں پائی جاتیں۔۔
ولی نے ہنستے ہوئے طنزیہ کہا
تو میں نے کب کہا یہ سب مجھ میں ہیں۔۔
دائمہ نے برا مانتے ہوئے کہا
اچھا چلیں آپکی پسند کے بارے میں کسی اور دن ریسرچ کریں گے فل حال آپ دانین کی پسند کا پتا کریں اسے سمجھائیں کے ایک قدر کرنے والے کو یوں مایوس نہ کرے۔۔ ثاقب بہت بہت اچھا لڑکا ہے دانین کو اُس سے زیارہ اچھا انسان نہیں ملے گا۔۔۔
ولی نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا
ہممم ٹھیک کہہ رہے ہیں آپ۔۔ پہلے مجھے بھی ڈاؤٹ تھا مگر اب آپ نے کنفرم کر دیا ہے تو میں ضرور اسے سمجھاوں گی اور ان شاءاللہ وہ دونوں ایک ضرور ہونگے۔۔۔
دائمہ نے ایک عزم سے کہا
ان شاءاللہ۔۔۔
ولی نے بھی دل سے کہا
اوکے اب میں جاوں دانین ویٹ کر رہی ہو گی۔۔۔
دائمہ اپنی جگہ سے کھڑی ہوئی
یس شیور۔۔۔
ولی بھی اپنی چیئر کِھسکا کر کھڑا ہوا
اوکے تھینکو یو آپ نے میری سوری ایکسیپٹ کی۔۔ بائے۔۔۔
دائمہ نے انگلیاں مروڑتے ہوئے کہا
یو ویلکم۔۔۔ بائے۔۔
ولی نے اسے دیکھ کر کہا۔۔ دائمہ مسکرا کر پلٹی
دائمہ۔۔۔
ولی نے اسے پھر سے پکارا
جی۔۔۔
دائمہ چونک کر ولی کی طرف پلٹی
آ۔۔ آپکو ان لوگوں نے میری وجہ سے ہی کڈنیپ کیا شاید وہ لوگ سمجھتے ہیں کے ہمارے بیچ کچھ ایسا ہے جسکا وہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔۔ اس لیئے آپکو اب محتاط ہونا ہوگا۔۔
ولی نے اسکے سامنے آکر کہا
مگر ہمارے بیچ تو ایسا کچھ نہیں ہے آپ انہیں بتائیں نا۔۔
دائمہ نے فوراً جواب دیا
میرے بتانے پر وہ شاید اب یقین نہ کریں لیکن خیر انہیں میں کسی اور طرح سمجھا لونگا امید ہے ایسی غلطی اب وہ دوبارہ نہیں کرینگے۔۔۔ مگر آپ پلیزز اگر کبھی بھی کسی پر کوئی شک ہو مجھے بتائیے گا۔۔۔
ولی نے فرکرمندی سے کہا
ہممم۔۔۔ اب تو میں نظر رکھوں گی اپنے اِرد گِرد۔۔۔
دائمہ نے ہاں میں ہاں ملائی
گُڈ۔۔۔ اپنا خیال رکھنا۔۔۔
ولی نے آخری نظر اس پر ڈالی۔۔۔ دائمہ پلٹ کر وہاں سے چلی گئی
ولی کے اوفس سے باہر نکلتے ہوئے اسکے چہرے پر ایک خوبصورت سی مسکراہٹ تھی جس کا احساس اسے خود بھی نہ تھا۔۔۔
کوئی آپکا خیال کرتا ہے۔۔ اپنے موڈ کے برعکس آپ کو نرمی سے ملتا ہے۔۔۔ آپکی معافی پر مسکرا دیتا ہے۔۔۔ دائمہ کو بھی یہ سب کہیں محسوس ہوا اور پھر وہی دل کی دہلیز پر کسی کے قدموں احساس بھی ہونے لگا مگر دائمہ نے دانین کے پاس پہنچنے سے پہلے ہی اپنا سر جھٹکا اور خود کو پہلے کی طرح سنبھال لیا فل حال وہ خود بھی یہ سب ماننا نہیں چاہتی تھی۔۔۔
مگر کلاس کے پاس کھڑی ماہا اسے ولی کے اوفس سے نکلتا دیکھ چکی تھی اور اسے دائمہ کی مسکراہٹ بہت کچھ سمجھا گئی۔۔ دل ہی دل میں وہ دائمہ کو گالیاں دیتی کلاس کی طرف چلی گئی۔۔
جاری ہے
If you want to read More the Beautiful Complete novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read Youtube & Web Speccial Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read Famous Urdu Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about
Muhabbat Ki Baazi Novel
Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Muhabbat Ki Baazi written by Mariya Awan . Muhabbat Ki Baazi by Mariya Awan is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.
Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply
Thanks for your kind support...
Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels
Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.
۔۔۔۔۔۔۔۔
Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link
If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.
Thanks............
Copyright Disclaimer:
This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.
No comments:
Post a Comment