Wo Ishq Masoom Sa By Zainab Noor New Urdu Sneak Novel
Madiha Shah Writer ; Urdu Novels Stories
Novel Genre : Romantic Urdu Novel Enjoy Reading…
Wo Ishq Masoom Sa By Zainab Noor |
Novel Name : Wo Ishq Masoom Sa
Writer Name : Zainab Noor
New Upcoming : Complete
"سانس لیتے ہیں جو زندگی کیلیے دل وہ سارے پریشان ہیں
پورے ہوتے نہیں پھر بھی دیکھے بہت خواب آنکھوں پے حیران ہیں "
نور اس انسان کو چاہنے لگ گئی تھی بہت بغیر یہ سوچے سمجھے کہ وہ اس کا ھو گا یا نہیں اور محبت میں سوچ سمجھ کہاں ہوتی ہے ۔یہی تو ایک جذبہ ہے جو سب سے زیادہ شفا ف ہوتا ہے اور انسان خود کو کسی ذات سے منسلک کر لیتا ہے نور کا بھی کچھ یہی حال تھا یہ جانتے ہوے بھی کے وہ شخص اس طرح کے ہر جذبے سے عاری ہے نور اس سے محبت کی جنگ لڑنے کے لئے تیار ھو گئی ۔اور اگر دل سے کسی کو چاہو تو انسان کبھی ہار نہیں سکتا کبھی بھی نہیں ۔اور نور نے فیصلہ کر لیا تھا جو بھی ھو وہ علیم سے بات کرے گی
آج نور کو یونی سے اوف تھا اس لئے وہ زیادہ تر گھر کے کاموں میں مصروف رہی ۔نور بیٹا سمن نے نور کو آواز دی جی ماما نور بولی بیٹا فارغ ھو کر آ جاؤ میں مارکیٹ جا رہی ہوں تھوڑا کام ہے تم بھی آ جاؤ اپنے لئے پارٹی کا ڈریس لے لینا ۔نور کی نیکسٹ ویک پارٹی تھی اور نور نے مما کو پہلے ہی بتا دیا تھا ۔
نور جلدی سے تیار ہوئی اور مارکیٹ کے لئے نکل گئی ۔نور بیٹا یہ بلیو فراک دیکھو تو کافی دلکش لگ رہا ہے سمن نور سے مخاطب ہوئی ۔
نور نے کندھے اوچکا ئے اور بولی ٹھیک ہے لیکن کچھ سوچتے ہی اسکی آنکھوں میں خوشی کی چمک اٹھی اور اس نے وہ بلیو ڈریس لینے کا فیصلہ کیا ۔اس نے علیم کو زیادہ تر بلیو شرٹ میں دیکھا تھا اور وہ اس میں خاصا ہینڈ سم لگتا تھا ویسے تو نور کو وہ ہر انداز میں ہی اچھا لگتا تھا ۔اور مشی کا بھی ڈریس کلر سیم تھا تو اس نے بلیو ڈریس لے لیا ۔
"وہ آ ئے ہیں محفل میں کچھ تو خاص ہونا چاہئے بتائے؟؟؟؟
جان پیش کریں یا کچھ اور ہونا چاہیے "
آج نور کی پارٹی تھی اور وہ بلیو ڈریس میں کافی دلکش لگ رہی تھی ۔وہ حجاب ہی کرتی تھی ہمیشہ اس لئے آج بھی حجاب میں تھی ۔تیار ھو کر وہ اپنے کمرے میں بیٹھ کر مشی کا انتظار کرنے لگی ۔ارے واہ آج تو میڈم پہچانی نہیں جا رہی مشی اس سے آتے ہی مخاطب ہوئی کسے مارنے کا ارادہ ہے مشی یہ پوچتھے ہی زور زور سے ہنسنے لگ گئی اور نور بھی ساتھ میں ہی ہنسنے لگ گئی ۔
انکے ڈیپارٹمنٹ کی ویلکم تھی لیکن پھر بھی یونی میں کافی رش تھا ۔venue پہنچ کر وہ پارٹی ہا ل کی جانب بڑھنے لگی ۔نور کی نظر ساتھ گزرنے والے شخص پر پڑی جو کے نیوی بلیو تھری پیس ڈریس میں بہت ہینڈسم لگ رہا تھا اس نے نور کی جانب نہیں دیکھا اور نور اس شخص سے اپنی نظریں ہی نا ہٹا سکی نور ابھی گم تھی خیال میں کے مشی نے اسکی آنکھوں کے سامنے چٹکی بجائی نور میڈم کہاں کھو گئی ۔کچھ نہیں بس ایسے ہی نور ُبڑ ُبڑ ا ئی چلو اندر ہا ل میں چلتے ہیں نور اسے اندر لے آئی ہال بہت خوبصورت انداز میں سجا یا ہوا تھا اور کافی اچھا لگ رہا تھا ۔
فنکشن کا آغاز ھو چکا تھا سپیچ اور باقی سب بھی قابل تعریف تھا ۔نور کی نظریں ہر لمحہ کسی کو تلاش کر رہی تھی ۔۔لیکن اس نے فنکشن کو بھی خوب انجوائے کیا ۔فنکشن ختم ہوتے ہی سب لوگ اسٹاپ کی جانب بڑھنے لگے ۔نور اور مشی نے بھی اسٹاپ کا رخ اختیار کر لیا ۔
مشی اپنے پاپا کے ساتھ چلی گئی لیکن نور ابھی انتظار کر رہی تھی روحیل بھائی کو شاید کوئی کام تھا اس لئے وہ لیٹ ھو گئے ۔نور نظریں جما ئے انکا انتظار کر رہی تھی ۔اچانک اس نے اپنی جانب ایک شخص کو بڑھتے دیکھا پتہ نہیں وہ کون تھا لیکن نور کو یہ اندازہ ھو گیا کے وہ اسکی جانب آ رہا ہے ۔کیا بات ہے میڈم بہت حسین لگ رہی ہیں ۔
نور یہ بات سن کر حواس کھو بیٹھی اور غصے سے لال پیلی ہونے لگی ۔کون ھو تم اور کیا بکواس کر رہے ھو تمہیں تمیز نہیں ہے کے کسی لڑکی سے کیسے بات کی جاتی ہے نور ۔ہاں نہیں ہے تمیز اس لئے تو آپ کے پاس آیا ہوں آپ سیکھا دو ۔اسکی یہ بات سنتے ہی نور طیش میں آ گئی آؤ دیکھا نا تاؤ ایک تھپڑ اسکی گال پر رسید کر دیا اور مسکراتے ہوئے کہا کے اب تمہیں ہمیشہ یاد رہے گا کے کیسے کسی عورت سے بات کی جاتی ہے ۔وہ آدمی غصے میں آ گیا اور نور کی جانب بڑھنے لگا نور کی دھڑکنوں کی رفتار تیز ھو رہی تھی ۔اسے کوئی ارد گرد نظر بھی نہیں آیا وہ پریشان ھو گئی ۔۔
-------------#######------------
ہر وقت وہ شخص اندھیرے میں بیٹھا رہتا ۔جیسے دنیا سے اسے کوئی لگاؤ ہی نہیں رہا تھا ۔ہر چیز اسکے لئے تکلیف کا با عث تھی ۔اب اسے احساس ہوتا تھا کے اپنی محبت کو کھو دینا کس قدر تکلیف دیتا ہے زندگی میں کسی کا ساتھ پا کر بھی دل میں ایک خلا ہمیشہ رہتا ہے اور وہ محبت کو پا کر ہی پورا ھو سکتا ہے
------------######--------------
نور خوف کے مارے قدم پیچھے ہٹا رہی تھی اور اسے اپنے جسم سے جان نکلتی ہوئی محسوس ھو رہی تھی ۔وہ آدمی آگے بڑھ کر اسے غصے سے پکڑنے لگا نور خود کو چھڑا نے کی کوشش کر رہی تھی لیکن ناکام رہی ۔اتنے میں اسے زنا ٹ سے تھپڑ کی آواز آئ اس نے فورا آنکھیں کھولی تو وہ دنگ رہ گئی تھی ۔اس شخص نے اسسے تھپڑ مار کر زمین بوس کر دیا اور بولا کے آج کے بعد تجھے یاد رہے گا کے عورت کی عزت کیسے کرتے ہیں ۔وہ آدمی اٹھا اور بھاگ گیا وہاں سے نور اس سب کو بہت زیادہ حیران پریشان ھو کر دیکھ رہی تھی ۔۔
اب علیم اسے سبق سیکھا کر نور کی جانب بڑھ رہا تھا ۔ہمیشہ کی طرح نور اسے بنا پلک جھپکے دیکھتی رہی ۔۔اور اس شخص کا چہرہ بالکل بے تاثر تھا ۔نور آپ کہاں گم رہتی ھو کچھ ہوش بھی ہوتا ہے کے نہیں وہ غصے میں اسے بول رہا تھا لیکن نور کو اسکا یوں غصہ کرنا برا نا لگتا کیوں کے وہ ہر مشکل میں اس کا محسن بن کر سامنے آ جاتا اور نور کے حواس اڑا دیتا ۔نور نے سر جھٹکا اور بولی جی میں سمجھی نہیں ؟؟؟میڈم ہوش میں رہا کرے اسکو غصے سے دیکھا اور اسکا ہاتھ کھینچ کر آگے کیا یہ رہا آپکا کارڈ نیکسٹ ٹائم خیال کرئے گا ۔
یہ کہ کے وہ ساتھ کھڑا ھو گیا نور کو اچھا لگا لیکن وہ خاموش ہی رہی ۔اتنی دیر میں نور کے بھائی بھی آ گئے نور انکی طرف بڑھی اور وہ شخص واپس چلا گیا نور نے اسے پلٹ کر دیکھا لیکن اس نے نہیں دیکھا اور وہ چلی گئی ۔کیا بھائی اتنی دیر کب سے انتظار کر رہی ہوں نور بولی ۔ہاں بس تھوڑا بزی تھا سوری ۔کوئی بات نہیں بھائی نور ہلکا سا مسکرائی ۔نور نے گھر آتے ہی چینج کیا اور ماما سے حال چال پوچھا اور نماز پڑھ کر رب کا شکر ادا کیا کے اسکی وجہ سے وہ بچ گئی آج اس کے لبوں پے انجانی سی دعا آئ
"یارب جسے میرے محسن بنا کر بھیجا ہے اس کو ساری زندگی کے لئے میرا کر دے "
اس کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ آئ اور وہ سونے کے لئے چلی گئی ۔موبائل فون پر میسج رنگ ہوئی ۔وہ دیکھ کر مسکرائی ۔۔اور میسج پڑھنے لگ گئی ۔آپکا ہاتھ کیسا ہے؟؟؟؟ نور کو یہ میسج پڑھ کر یقین نہیں آیا کے اسے کیسے پتہ چلا کہ اس کے ہاتھ پے چوٹ لگی ہے ۔نور کو کارڈ دیتے وقت علیم نے اس کا ہاتھ دیکھ لیا تھا شاید چوڑی ٹوٹ جانے کی وجہ سے کٹ لگ گیا تھا ۔جی اب بہتر ہے نور نے رپلائے کیا ۔سوری نور میں کچھ زیادہ ہی غصہ کر گیا لیکن میں کیا کروں میں اسا ہی ہوں روڈ ٹائپ انسان ۔جی کوئی بات نہیں نور نے جواب دیا اس سے پہلے کے وہ مزید بات کرتی اسکا میسج آ گیا اپنا خیال رکھیے گا خدا حافظ ۔نور مسکرائی اور سونے کے لئے لیٹ گئی ۔۔۔۔دماغ میں وہی منظر اور چہرہ بار بار گردش کر رہا تھا
کوئی شام ادھار دو
"دانیہ!دانیہ! رکو یار۔" دانیہ اقرار غزنوی تیزی سے اپنی کتابیں سینے سے لگائے سیڑھیاں اتر رہی تھی جب ایک بھاری گھمبیر،مضطرب مانوس سی آواز سن کر وہ ساکت سی رہ گئی۔
اس نے آہستگی سے اپنا سر گھما کر دائیں جانب دیکھا۔ اونچا لمبا، ہینڈسم جس کی ایک جھلک پر ڈپارٹمنٹ تو کیا ساری یونیورسٹی کی لڑکیاں مرتی تھیں۔ وہ بہزاد غزنوی اس کی سمت آرہا تھا۔
حسب معمول بہزاد غزنوی کو دیکھ کر کئی اسٹوڈنٹس اس کی طرف متوجہ ہو کر اسے گھیر چکے تھے۔ کل رات ہی جیوپیٹر گروپ کا ایک اور کامیاب کانسرٹ ہوا تھا اور بہزاد غزنوی اس گروپ کا لیڈ سنگر تھا۔ جو این ای ڈی یونیورسٹی میں فائنل ایئر کا اسٹوڈنٹ تھا لیکن اکثر اوقات اپنے بینڈ کے ممبرز کے ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ہی پایا جاتا تھا۔
دانیہ نے ایک تھکی ہوئی سانس خارج کی۔یہ فینز کے جھمیلے یونہی ان دونوں کے درمیان ہمیشہ آجاتا تھا یوں جیسے کوئی خلیج حائل ہوجائے
"دانیہ اقرار!" آنرز سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی۔ نازک سی دانیہ، حساس بھی حد درجہ کی تھی اور اپنے تایا زاد "بہزاد غزنوی" کے بینڈ کیلئے شاعری بھی وہی کرتی تھی۔ یعنی ان کے گانوں کے لیرکس وہی لکھتی تھی۔ وہ اکثر سوچا کرتی تھی کہ کیا کبھی بہزاد غزنوی کو اس کی خاموش محبت کا احساس ہوگا؟ کیا وہ کبھی اسے بھی اتنی ہی اہمیت دے پائے گا، جتنی وہ میوزک کو دیتا ہے؟ جو بھی تھا وہ اسی امید پر جی رہی تھی کہ کبھی نا کبھی تو اسے دانیہ کے جذبات نظر آئیں گے۔
"دانیہ!" وہ سب سے پیچھا چھڑوا کر اس کے سامنے آن کھڑا ہوا۔اس وقت فینڈم سے زیادہ دانیہ سے بات کرنا ضروری تھا۔
"سنو! آج وہ۔۔۔۔۔۔" اس نے اپنے کانوں کے پیچھے کھجلی کرتے ہوئے بات ادھوری چھوڑی۔
"پریکٹس پر جانا ہے؟" دانیہ نے اس کی ادھوری بات کا مطلب سمجھتے ہوئے سوال کیا۔وہ یونہی بنا کہے اسکی ادھوری باتوں کا مطلب جان لیا کرتی تھی تو بہزاد بھی وقت ضائع نہیں کیا کرتا تھا۔
"ہاں یار! تم ذرا گھر میں ہٹلر کو سنبھال لینا۔ میں دیر سے آؤں گا۔" وہ اپنے پاپا کا ذکر کررہا تھا
"شیور! میں دیکھ لوں گی۔" وہ نرمی سے بولی۔
"سنو میں میسج کروں گا تو گیٹ کھول دینا اور سونا نہیں، مجھے تم سے ایک اہم بات کرنی ہے۔" وہ ہدایات دیتا ہوا ریلنگ سے جمپ لگا کر نیچے کود گیا۔بات ختم ہوگئی تھی اب ٹھہرنا غیر ضروری تھا۔
بہزاد غزنوی کے جانے کے بعد دانیہ گہرا سانس بھرتے ہوئے سیڑھیاں اتر کر نیچے لابی میں اپنے لاکر کے پاس آئی۔
بہزاد یونہی تھا بات ختم ہوئی نہیں اور اسے جانے کی پڑی نہیں پر وہ جو ایک بار اس کے دل میں اترا تھا تو دل سے اترنا بھول گیا تھا۔
Shiddat By Meerab Hayat Complete Novel |
"میں معافی چاہتی ہوں سرکار لیکن میری بچی ابھی معصوم ہے۔۔!" وہ روتے ہوئے گڑگڑائی۔
"ہونہہ۔۔ شوہر کے بغیر اولاد پیدا کرنے والی عورت معصوم کب سے ہوگئی بی بی۔۔؟؟ اتنی نا سمجھ تو نہیں ہو تم۔۔!" مائی کرماں کی طرف پلٹتے وہ چنگھاڑے۔۔ مائی کرماں دوپٹے سے چہرہ ڈھانپتی روتی چلی گئی۔
"تمہاری بیٹی سے تین مرتبہ سوال کیا جائے گا۔۔ اگر جواب دینِ اسلام کی رُو کے مطابق نہ ہوا۔۔ تو شریعت کے مطابق اسے سزا دی جائے گی اور تم۔۔۔۔" وہ سختی سے کہتے کہتے رکے۔۔ لفظ سزا پر جہاں مائی کرماں کے دل پر ہاتھ پڑا تھا وہیں ناجیہ بیگم کے رونگھٹے کھڑے ہو گئے۔ اُن کی نگاہوں کے سامنے زہرہ کا نازک وجود گھوم گیا۔۔ کیا وہ برداشت کرپائے گی سزا۔۔؟ وہ سزا جو شریعت کے مطابق تھی۔۔!!!!!
"تم جو بھی ہو۔۔ مجھے تمہارے ریسرچ ورک میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔میرا راستہ چھوڑ دو۔۔!" وہ مروت کا دامن تھامے بڑی تمیز سے بولا۔ اس کے کورے جواب پر سیثلی نے ہونٹ سکیڑے۔
"لگتا ہے آج تمہارا موڈ کچھ زیادہ ہی خراب ہے لیکن تم ناراض مت ہو پلیز۔۔ میں کل آجاؤں گی۔۔!" وہ سرینڈر کرنے والے انداز میں بولتی فوراً اس کے سامنے سے ہٹی۔
"میرا موڈ نہیں، میں خود خراب ہوں اس لیے دوبارہ میرے راستے میں آ کر اپنا وقت ضائع مت کرنا۔!" منصب نے بڑی بے مروتی سے اسے آگاہ کیا۔ سیثلی کے پلٹتے قدم رکے۔
"آئی نو تم بہت ہاٹ ہو۔۔ اور ممی کہتی ہیں ہاٹ اینڈ ہینڈسم بوائز بہت نخریلے ہوتے ہیں بٹ نو وری۔۔ میں مینیج کر لوں گی۔۔!" پھر سے اس کے قریب ہوتی وہ سر دھنتے ہوئے بولی تو اس کی صاف گوئی پر منصب کی گندمی رنگت میں کچھ سرخائی واضح ہوئی۔
"تمہیں نہیں لگتا تم بہت بولڈ ہو۔۔!" منصب دانت پیس کر بولا۔
"یاہ بٹ اٹس مائے کلچر ناں۔۔!" وہ برا منائے بغیر کندھے اچکا کر بولی...
مزید ناولز کے لئے نیچے جائیں ، یہاں مکمل اور قسط وار سبھی ناولز کے لنکس دئیے گئے ہیں۔
آپ مزید ناول کی پکس دیکھنے کے لیے نیچے جائیں ، اور ہماری ویب سائٹ کو وزٹ کریں ، اگر آپ نے ابھی تک مدیحہ شاہ کے مکمل اور قسط وار ناولز نہیں پڑھے ۔ تو جلدی سے مدیحہ شاہ کے سبھی ناولز کو پڑھیں اور اپنا فیٹ بائک دیں ۔
If you want to read More the Beautiful Complete novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read Youtube & Web Speccial Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read Famous Urdu Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
This is Official Web by Madiha Shah Writes.She started her writing journey from 2019.Masiha Shah is one of those few writers,who keep their readers bound with them , due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey from 2019. She has written many stories and choose varity of topics to write about
Wo Ishq Masoom Sa Novel
Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Wo Ishq Masoom Sa written Zainab Noor.Wo Ishq Masoom Sa by Zainab Noor is a special novel, many social evils has been represented in this novel. She has written many stories and choose varity of topics to write about
Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel you must read it.
Not only that, Madiha Shah provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply
Thanks for your kind support...
Forced Marriage Based Novel | Romantic Urdu Novels
Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.
If you all like novels posted on this web, please follow my webAnd if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.
Thanks............
If you want to read More Mahra Shah Complete Novels, go to this link quickly, and enjoy the All Mahra Shah Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Copyrlight Disclaimer:
This Madiha Shah Writes Official only share links to PDF Novels and do not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through world’s famous search engines like Google, Bing etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted
No comments:
Post a Comment