Tamasha E Zeast By Julia Rajpoot New Complete Romantic Novel
Madiha Shah Writes: Urdu Novel Stories
Novel Genre: Cousin Based Enjoy Reading...
Tamasha E Zeast By Julia Rajpoot Complete Romantic Novel |
Novel Name: Tamasha E Zeast
Writer Name: Julia Rajpoot
Category: Complete Novel
مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔
محبت کیا ہے ؟؟؟
سمجھو تو ایک دلکش احساس ,
جانو تو رشتہ , کہو تو الفاظ ,
چاہو تو زندگی , کرو تو عبادت ,
نبھاٶ تو وعدہ , مانگو تو خدا ,
مل جاۓ تو جنت ۔۔۔۔۔۔۔
محبت ایک ایسا جذبہ ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا , اگر کوٸی اسے قلمبند کرنے بیٹھے تو الفاظ کا ذخیرہ کم پڑجاۓ گا کیونکہ یہ تو بہتے پانی کی طرح ہوتی ہے ,چلتی ہوا کی طرح , دیے کی لو کی طرح جو اپنی منزل خود چن کر راستہ بناتی چلی جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ سرشار وجود اور مسکراتے لبوں کے ساتھ صفحات پر لفظوں کے جادو بکھیر رہی تھی ۔۔۔۔۔
وہ ایک لکھاری تھی , جسکا مقصد ہی اپنے لفظوں سے سحر طاری کر کے قارٸین کے دلوں کو موہ لینا تھا , اور وہ یہی کررہی تھی , کیونکہ وہ خوابوں کو بننے والی لڑکی ان سب الفاظ کی حقیقت سے انجان تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××______________×××
یہ ایک بہت ہی خوبصورت بنگلے کے گارڈن کا مظر ہے جہاں ایک خوبصورت آٹھ سالہ بچی گھٹنوں میں سر دیے رو رہی ہے ۔۔۔۔۔۔
اچانک باہر سے ایک پندرہ سالہ لڑکا اندر آتا ہے اور اسے دیکھ کر چونک جاتا ہے ۔۔۔۔۔
ہاۓ کیوٹی ہو آر یو ؟؟ وہ گھٹنوں کے بل اسکے پاس بیٹھ کر پوچھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سچی والا سوری مجھ سے غلطی سے ٹوٹا ہے آپ پلییز مت مارنا ۔۔۔۔اس بچی نے نے گھٹنوں سے سر اٹھا کر کہا تو وہ بچہ اسکی نم آنکھوں میں کھو گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹس اوکے آپ رو تو نہیں ۔۔ پتا ہے روتے ہوۓ بچوں کو بھوت اور چڑیل لے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اس لڑکے نے اسکے آنسو پوچھتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چڑیل سچ میں نہیں ہوتی یہ سب جھوٹ ہوتا ہے ۔ کیونکہ اصل چڑیل اور بھوت تو ہم خود ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
اس بچی نے کہا تو وہ حیران رہ گیا تھا , اتنی چھوٹی بچی سے اتنی سمجھداری والی بات کی امید نہیں تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنو تم کون ۔۔۔۔۔اس سے پہلے وہ کچھ اور پوچھتا وہ بچی اٹھ کر لاٶنج کی طرف بھاگی تھی جہاں سے ایک عورت نم آنکھوں سے باہر آرہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اماں چلو یہاں سے , مجھے اب یہاں نہیں آنا ۔۔۔وہ روتی ہوٸی اس عورت کے گلے لگ گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ عورت قدم قدم چلتی اسکے نزدیک آٸی اور اسکے ماتھے پر بوسہ دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
تم ابھی تک گٸ نہیں ؟؟ اچانک اوپر سے اس لڑکے کی ماں کی آواز آٸی تو وہ نم آنکھوں سے باہر نکل گٸ تھی ۔۔۔۔۔
اور شاید آخری بار اس نے نظر بھر کر اس گھر کو اور اسکے مکینوں کو دیکھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××______________×××
دسمبر کا اخیر چل رہا تھا , سردیاں اپنے عروج پر تھیں , رات کو اوس گرنے کی وجہ سے صبح کا ماحول اپنے اندر ٹھنڈ لیے ہوۓ تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشرق سے انڈے کی زردی نما سورج نکل رہا تھا , مگر دھند اور یخ بستہ ہواٶں نے اسکی گرماٸش کو روک دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بچوں کی چھٹیاں چل رہی تھیں , جسکی وجہ سے سب اپنے گھروں میں کمبلوں اور لحافوں میں دبکے ہوۓ تھے , أسی لۓ روڈ سنسان تھے ۔۔۔۔
مگر وہ معمول کے مطابق ٹریک سوٹ میں ملبوس , لمبے بالوں کو جوڑے میں قید کیے ہوۓ تھے , جسکی چند لٹیں چہرے پر جھول رہی تھیں , کانوں میں ہیڈ فون لگاۓ پارک میں داخل ہوٸی اور ٹریک پر بھاگنا شروع کردیا تھا ۔۔۔۔۔
وہ اکیس , باٸیس سالہ لڑکی تھی جسکی سرخ و سفید رنگت اس وقت موسم کا حصہ لگ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔
اسے جاگنگ کرتے ہوۓ ابھی دس منٹ ہی مشکل سے گزرے تھے کہ ایک آدمی لیپ ٹاپ لیے اندر داخل ہوا تھا ,جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ سیدھا کمبل سے نکل کر یہاں آگیا ہو ۔۔۔۔۔۔۔
وہ دس منٹ تک اسکے رکنے کا انتظار کرتا رہا مگر جب اسکے نا رکنے کا یقین ہوگیا تو اسکے ساتھ بھاگنا شروع کیا تھا , لیکن اسکی رفتار تک پہنچنے کیلۓ وہ ہلکان ہورہا تھا آخر کار تھک کر وہ ٹریک پر ہی بیٹھ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اسے بیٹھتے دیکھ کر وہ زیر لب مسکراٸی اور رفتار ہلکی کرتے ہوۓ کانوں سے ہیڈفون نکالے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یس ؟؟ اس نے تیز تیز سے چلتے ہوۓ کہا تو وہ لیپ ٹاپ کھول کر شروع ہوگۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میم سات کمپنیز ہیں جو آپکے ساتھ ایگریمنٹ ساٸن کرنا چاہتی ہیں , آپ کس کے ساتھ کرینگی ؟؟ اس آدمی نے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
کمپنی اور اسکے باس کے نیم بتاٶ ۔۔۔۔۔وہ اپنی رفتار کو تیز کرتے ہوۓ بولی تو وہ اسکے پیچھے پھر سے بھاگنے لگا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
Dell : ریان احمد
ریجیکٹ ۔۔۔۔وہ سنتے ہی فورا انکار کرچکی تھی ۔۔۔۔
Loin اعظم شیخ
ریجیکٹ , نیکسٹ ۔۔۔۔۔
zeroz : عالیان بخاری
ریجیکٹ ۔۔۔۔۔۔
NkEA: فاران لغاری
نیکسٹ ۔۔۔۔۔۔۔
Levo : زاویار خان اور زبیر خان
نیکسٹ ۔۔۔۔۔
Verizon : رافع داٶود
ریجیکٹ ۔۔۔۔۔۔
Canon : سنان شاہ
کینون , سنان شاہ ۔۔۔۔وہ زیرلب بڑبڑاٸی , سنو ۔۔۔۔۔
یس میم ؟وہ خوش ہوا تھا کہ شاید یہ سلیکٹ ہونے والی ہے ۔۔۔۔۔۔
اس کمپنی نے پہلے ایک بار ہمارے ساتھ کانٹریکٹ توڑا تھا نا ؟؟ اس نے پوچھا تو وہ چکرا گیا تھا ۔۔۔یہ کیا چیز تھی ۔۔۔۔۔
یس میم لیکن تب یہ باس نہیں تھے انکی پارٹنر چلارہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہممم ریجیکٹ , نیکسٹ ۔۔۔۔۔۔اس نے کہا تو اسکا منہ حیرت سے کھل گیا تھا ۔۔۔۔
میم سب ہوگۓ ۔۔۔۔
اوکے تو پھر آپ جاٸیں یہاں کیا کررہے ہیں ؟؟ اس نے شان بے نیازی سے کہا تو انکا دل اپنا سر پیٹنے کو چاہا تھا ۔ایک تو اتنی شدید سردی میں صبح چھ بجے
پارک بلایا اور اب بغیر کچھ کیے واپس بھیج رہی تھی ۔۔۔یہ چیز کیا تھی ۔۔۔۔وہ اسے دیکھ کر سوچنے لگے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسٹر بخاری ناشتہ سے پہلے صبح کی واک کیا کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے کہا تو وہ سر ہلاکر جلدی سے پارک سے نکل گۓ تھے , مبادا کچھ اور نا کہہ دے ۔۔اور وہ ایک بار پھر ٹریک پر دوڑنا شروع ہوگٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_____________×××
یہ ایک گاٶں کا منظر ہے جہاں ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہے , منتہاۓ نظر تک سبزہ پھیلا ہوا ہے ۔۔ٹیڑھی میڑھی پگڈنڈی جس کے اطراف میں چیکو , شہتوت اور آم کے درخت ایستادہ تھے ۔۔۔
کہتے ہیں کہ دیہات میں صبح کا منظر دلفریب ہوتا ہے , مگر شام کا منظر اپنے اندر ایک الگ کشش رکھتا ہے ۔۔۔۔
سورج اپنی تمام تر رعناٸیوں کو لے کر مغرب میں ڈوب رہا تھا , پرندوں کے غول اپنے گھونسلوں میں لوٹ رہے تھے ، سب کسان کھیتوں سے نکل کر اپنے گھروں کی جانب رواں دواں تھے , ایک گہری خاموشی چھا گٸ تھی ۔۔۔۔۔
وہیں ایک طرف خالی پگڈنڈی پر دو آدمی چہل قدمی کر رہے تھے.....
ان میں سے ایک خوبرو اور بردبار تیس پینتیس سالہ جوان تھا جو زمین پر نظریں گاڑے کسی گہری سوچ میں ڈوبا ہوا تھا, اور دوسرا چھبیس ستائیس سالہ منچلا نوجوان تھا جو زمین پر موجود پتھروں کو پیر سے اڑا رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچانک اس سکوت کو نوجوان کی آواز نے توڑا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
سیفی !! تم جانتے ہو کہ تم نے کیا کیا ہے ؟؟؟؟
جی لالہ ساٸیں۔۔اس نے دو لفظی جواب دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر ادا ساٸیں اور بابا ساٸیں کو پتا چل گیا تو ؟؟؟
لالہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا , وہ میری بہن ہے اور اس ناطے اسکی مدد کرنا میرا فرض تھا ۔۔۔۔اس لڑکے کے چہرے پر بلا کی سنجیدگی چھا گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ تمہاری سگی بہن نہیں ہے , بلکہ دشمن گاٶں کی لڑکی ہے ,اس بات کو سمجھتے ہو ؟؟؟؟؟
جانتا ہوں , اور یہ بھی مانتا ہوں
کہ وہ میری سگی بہن نہیں ہے لیکن رضاعی تو ہے , اور میں اپنے جیتے جی اپنی بہن کو ان روایتوں کی بھینٹ چڑھنے نہیں دے سکتا ۔۔۔۔۔۔۔وہ حتمی انداز میں بولا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
دعا کرو سیفی کسی کو یہ پتا نا چلے کہ ان سب میں تمہارا ہاتھ ہے ورنہ جنگ برپا ہوجاۓ گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب تک میرے لالہ میرے ساتھ ہیں مجھے ٹینشن کی کوٸی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔اس نے لاڈ سے اسکے گلے میں ہاتھ ڈالے تو وہ بھی مسکرادیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××______________×××
واٸٹ کرولا تیزی سے ایک خوبصورت بنگلے کی پارکنگ میں آکر رکی تھی ,
وہ پورے شہر کا سب سے پرکشش بنگلہ تھا , وہ کوٸی محل یا بہت بڑا نہیں تھا بلکہ اسکی پرسراریت لوگوں کو اپنی طرف کھینچتی تھی , جو بھی وہاں سے گزرتا ایک بار پلٹ کر ضرور دیکھتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اسے کراچی کا واٸٹ پیلس کہا جاۓ تو غلط نہیں ہوگا , گیٹ کے پاس خوبصورت لکھاٸی میں قصر آرزو لکھا جگمگا رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ گاڑی پارک کر کے اندر داخل ہوٸی تو غیر معمولی ہلچل دیکھ کر چونکی اور ساجدہ کو آواز لگا کر کمرے میں آگٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دس منٹ بعد جیسے ہی وہ فریش ہوکر نکلی ساجدہ اندر آٸی تھی ۔۔۔۔
بی بی جی یہ رہی آپکی بلیک کافی ۔۔اس نے کپ ساٸڈ ٹیبل پر رکھتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔
ہمم اوکے , کون آیا ہے ؟؟
وہ بی بی جی بڑے ساٸیں اور چھوٹے ساٸیں آۓ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واٹ ؟؟ بابا ساٸیں اور لالہ ساٸیں آٸیں ہیں , مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا ۔۔۔اس کی بات سنتے ہی اسکے چہرے پر رونق آگٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔
وہ آپ نے پوچھا ہی نہیں تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اوکے اوکے تم جاٶ ۔۔وہ کپ اٹھا کر کمرے سے نکل گٸ تھی اب اسکا رخ انکے کمرے کی طرف تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ناک کیے بغیر اندر داخل ہوٸی تو سامنے بابا ساٸیں کے ساتھ زاویار کو بیٹھا دیکھ کر ساری خوشی غارت ہوگٸ تھی اور حلق تک کڑواہٹ بھر گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ کچھ سوچ کر دروازے سے ہی پلٹنے لگی تھی کہ اچانک بابا ساٸیں کی آواز پر رک گٸ تھی ۔۔۔۔۔
اندر آجاٶ بیٹا ۔۔۔۔۔۔
جی بابا ساٸیں مجھے لگا آپ دونوں شاید مصروف ہیں , وہ اندر آکر انکے گلے لگ گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم سے زیادہ ضروری تھوڑی ہیں آٶ بیٹھو چاۓ پیو ہمارے ساتھ ۔۔۔۔انہوں نے کہا تو وہ مسکرا دی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
آپ لوگ پیے میں تو کافی پی رہی ہوں ۔۔۔اس نےسپ لیتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب دیکھو اتنی کڑوی کافی پی رہی ہوتی ہو , کم از کم دودھ دال لیا کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے پیار سے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔
بابا ساٸیں یہ انرجی کیلۓ پیتی ہوں اور رہی بات کڑوی کی تو یہ لوگوں سے زیادہ کڑواہٹ نہیں رکھتی ۔۔۔۔۔۔اس نے زاویار کو طنز سے دیکھ کر کہا تو وہ پہلو بدل گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا اچھا تم سے تو باتوں میں جیتنا ہمارے لۓ ناممکن ہے , یہ بتاٶ گاٶں کب آٶ گی ؟؟ تمہاری اماں ساٸیں بہت بے تاب ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اماں ساٸیں کو بھی لے آتے نا ۔۔اور لالہ ساٸیں کیوں نہیں آۓ ؟؟؟ اس نے ناراضگی سے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔
میں تو یہاں کام سے آیا تھا , سوچا تم سے بھی ملتا چلوں اور تمہاری اماں ساٸیں کا پیغام بھی دیتا جاٶں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آٶنگی بابا ساٸیں ان شاء اللہ جلد آٶنگی , لیکن آپ میرا پیغام ادا ساٸیں اور لالہ ساٸیں تک پہنچادیے گا کہ میں ان سے ناراض ہوں ۔۔۔۔۔اس نے منہ بسور کر کہا تو انکا قہقہہ گونجا تھا ۔۔۔۔۔۔
ہاہاہا بتادونگا , چلو بیٹا میں تھوڑی دیر اپنے کمرے میں آرام کرلوں پھر واپسی کیلۓ نکلنا بھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تو وہ بھی انکے پیچھے کھڑی ہوگٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنووو ۔۔۔۔۔وہ جیسے ہی کمرے سے نکلنے لگی زاویار کی آواز پر رکی تھی مگر مڑی نہیں تھی ۔۔۔۔۔
بولو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ زیادہ اڑنے نہیں لگ گٸ ہو ؟ اتنا مت اڑو کہ منہ کے بل گر جاٶ ۔۔۔۔۔۔وہ تمسخرانہ انداز میں بولا تو وہ ہنستے ہوۓ مڑی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
اڑنے کیلۓ پنکھ چاہیے ہوتے ہیں , جو تم جیسے بزدلوں کے پاس نہیں ہوتے اسی لۓ دوسروں سے جلتے رہنا تمہارا مقدر بن جاتا ہے ۔۔۔اور رہی بات گرنے کی تو گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کوٸی جنگ نہیں ہے ۔۔تم گروگی تو بدنامی ہماری ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاہاہا مسٹر زاویار میں تمہاری طرح اپنی ناکامی دوسروں کے سر نہیں تھوپتی , اور کوٸی بھی پنچھی گرنے کے ڈر سے اڑنا نہیں چھوڑتا اور جب وہ گرتا ہےتو پہلے سے زیادہ اونچی اڑان اڑتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔یہ بات یاد رکھنا زندگی میں کام آۓ گی ۔۔۔۔اس نے طنزیہ انداز میں کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلو اگر اڑ ہی رہی ہو تو کم از کم اپنی تہزیب مت بھولو , ان کپڑوں میں مردوں کے سامنے آٶگی ؟؟ اس نے کہا تو اسنے حیرت سے اپنے کپڑے دیکھے تھے , وہ واٸٹ کیپری پر واٸٹ لونگ شرٹ پہنی ہوٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم ہوتے کون ہو مجھ پر انگلی اٹھانے والے ؟؟ وہ غصہ سے اسکے سامنے آئی تھی ۔۔۔
میں جینس پہنوں ، شرٹ پہنوں یا جو چاہوں پہنوں لیکن تمہیں کوٸی حق نہیں پہنچتا کہ مجھ سے سوال کرو ۔۔۔۔کیونکہ نا تو تم میرے بھاٸی ہو نا میرے باپ ۔۔۔۔۔۔۔وہ اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سختی سے بولی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت جلد یہ سارے حق میرے پاس ہونگے پھر دیکھنا میں کیسے تمہارے پر کاٹتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے کہا تو وہ ہنسی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماۓ ڈئیر کزن مجھے شدت سے اس دن کا انتظار ہے جب تمہارے خواب چکنا چور ہونگے ۔۔۔ کیونکہ اس جنم میں تو یہ ناممکن ہے ۔۔۔۔۔۔وہ چیلینجنگ انداز میں کہتی ہوٸی باہر نکل گٸ تھی اور وہ اندر تلملا کر رہ گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××______________×××
تملي حبيبي بشتقلك
تملي عيني بتندهلك
ولو حولي تقل الكون
بكون يا حبيبي محتجلك
تملي معاك
ولو حتى بعيد عني
في قلب هواك
تملي معاك تملي فبالي وبقلبي
ولا بنساك
تملي وحشني
لو حتى بكون وياك۔۔۔۔
یہ دبئ کا مشہور cavalli نائٹ کلب کا منظر ہے جہاں اس وقت تیز آواز میں گانا بج رہا ہے، اور بے ہودگی کا طوفان بدتمیزی برپا ہے ۔۔۔
امیر اور بدمعاش لوگ شراب کے نشے میں دھت نیم برہنہ رقاصاؤں کو ناچتے دیکھ کر اپنے نفس کو سکون پہنچارہے تھے ، وہیں ایک طرف دبئ کا نامی گرامی سیاست دان صوفہ پر بیٹھا سگریٹ پھونک رہا تھا کہ اسے ایک نیلی آنکھوں والی لڑکی رقص کرتی دکھی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
واللہ ما اجملھا ۔۔۔
شیطانی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجا کر اسے اپنے پاس بلایا تھا ۔۔۔۔۔
وہ اسے دیکھ کر مسکرائی اور اسکے پاس جاکر اسکے گلے میں بانہیں ڈالی تھیں ۔۔۔
جمیلة جدا۔۔۔اسنے اسکو قریب کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
الجمال قاتل ۔۔۔
(خوبصورتی قاتل ہوتی ہے) اس نے ہنستے ہوۓ اس سیاست دان کی گردن پر ہاتھ پھیرا اور گول گھومتے ہوۓ سب رقاصاؤں کے درمیان غائب ہوچکی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سے پہلے وہ زہر والی سوئی پوری طرح اثر کرتی اور پورے کلب میں اسکی موت کی خبر پھیلتی وہ سی سی ٹی وی فوٹیج مٹا کر وہاں سے نکل چکی تھی۔۔۔۔۔۔
خس کم جہاں پاک ۔۔۔۔
×××__________________________________________×××
وہ گھر کے کاموں سے فارغ ہوکر لکھنے بیٹھی تھی , ابھی اسے سوچتے ہوۓ دس منٹ بھی نہیں گزرے تھے کہ امی کی آواز آٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
رانیہ بیٹا ذرا سامنے درزن سے کپڑے تو لے آ اور اسے یہ پیسے دیتی آنا ۔۔۔۔۔ناعمہ بیگم کی آواز پر وہ منہ بنا کر اٹھی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہے امی ؟ جب بھی لکھنے بیٹھتی ہوں آپ کوٸی نا کوٸی کام کروانے لگ جاتی ہو , اب لکھونگی کب ؟؟ اس نے منہ بسور کر کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی آدھے گھنٹے سے تو جھک مار رہی تھی کیا ؟ لکھ ہی تو رہی تھی , اور میں نے کہا ہے کہ تو اتنے بڑے ناول لکھا کر کوٸی چھوٹا موٹا افسانہ ہو تو بندہ سمجھے بھی لیکن نہیں ہماری بیٹی کو تو لمبے لمبے ناول لکھنے ہیں ۔۔۔۔۔ناعمہ بیگم نے جوابا کہا تو اس کا منہ کھل گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا یار امی !! لکھنے کیلۓ دماغ بنانا پڑتا ہے ابھی بیٹھ کر وہی بنایا تھا مگر آپ نے آواز دے دی ۔۔۔۔۔رہی بات ناول لکھنے کی تو یہ میرا شوق ہے اور شوق کا کوٸی مول نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ انہیں آنکھ مار کر باہر بھاگی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
سدھر جا لڑکی آگے سسرال جانا ہے ۔۔۔۔ناعمہ بیگم نے ماٶں کا قومی جملہ بولا تو وہ نفی میں سر ہلا کر سامنے چلی گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_______________×××
شام کے چھ بج رہے تھے ۔۔سورج غروب ہوچکا تھا ۔۔۔
شاہ مینشن میں چہل پہل بڑھ گٸ تھی , پورا مینشن پھولوں سے سجایا گیا تھا , ہر طرف اسکے استقبال کی تیاریاں چل رہی تھیں ۔۔۔۔۔
مہمانوں کی آمد شروع ہوچکی تھی ۔۔۔۔مگر جو اس پارٹی کی اصل وجہ تھا وہی ندارد تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
فضہ بیگم بار بار اسے کال ملا رہی تھیں مگر وہ اٹینڈ ہی نہیں کررہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
یہ پارٹی فضہ بیگم اور سہیل صاحب کے اکلوتے بیٹے عرشمان شاہ کی لندن سے واپسی کے اعزاز میں رکھی گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سہیل یہ عرشمان کہاں رہ گیا ہے ؟؟ سب اسکا پوچھ رہے ہیں ۔۔۔۔فضہ بیگم نے غصہ سے انکے پاس آکر کہا تھا ۔۔۔۔
ارے بیگم کال کرکے دیکھ لو کسی کام سے گیا ہوگا آجاۓ گا ۔۔۔۔سہیل صاحب نے کہا تو وہ تلملا کر رہ گٸ تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کال کریں میری تو اٹھا ہی نہیں رہا ۔۔۔۔۔انہوں نے کہا تو سہیل صاحب نے کال ملاٸی تھی جو پہلی بیل پر ہی اٹھا لی گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یس ڈیڈ ۔۔۔دوسری طرف سے اسکی آواز ابھری تو فضہ بیگم نے سہیل صاحب کو گھورا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
کہاں ہیں برخوردار ادھر آپکی امی انتظار میں آدھی ہوگٸ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاہاہا ڈیڈ یہ تو اچھی بات ہے , آپکے جم کے پیسے بچینگے ۔۔۔۔۔۔۔عرشمان کی آواز آٸی تو فضہ بیگم نے ناراضگی سے انہیں دیکھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلط بات برخوردار ماٶں سے ایسے مزاق نہیں کرتے ۔۔۔۔۔سہیل صاحب نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اسپیکر اون ہونے کا بتایا تو عرشمان نے لب دباۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسٹ کڈنگ پاپا اینڈ یار سوری , آپ پلیییز مام کو سنبھال لیں میں کسی ضروری کام میں اٹکا ہوا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک دن کے اندر ایسا کونسا کام آگیا جو اتنا ضروری ہوگیا کہ ماں کی پارٹی ہی اٹینڈ نا کرپاٶ ۔۔۔۔۔۔فضہ بیگم نے موباٸل چھینتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم رٸیلی سوری مما بس میں نکل رہا ہوں , اگر ٹریفک نا ہوا تو آدھے گھنٹے تک پہنچ جاٶنگا۔۔۔۔۔ دوسری طرف سے عرشمان نے معصومیت سے کہا تو سہیل صاحب نے لب دبا کر مسکراہٹ چھپاٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ لیں کریں اپنے بیٹے سے بات ۔۔۔۔۔فضہ بیگم انہیں موباٸل تھما کر چلی گٸ تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو برخوردار یہ جو ٹریفک ہے نا وہ جلدی ختم کرو اور پہنچو نہیں تو تمہاری اماں رات میں مجھے کمرے سے نکال دیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سہیل صاحب نے کہا تو عرشمان کا قہقہہ نکلا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××______________×××
وہ اپنے آفس میں بیٹھا لیپ ٹاپ پر ای میلز چیک کررہا تھا کہ اچانک دروازہ کھول کر فلزہ اندر داخل ہوٸی تھی ۔۔۔۔
ہاۓ ڈٸیر کیسے ہو ؟؟؟
فاٸن , بیٹھو ۔۔۔۔اس نے اسے دیکھے بغیر کہا تھا ۔۔۔
کیا ہر وقت کام میں لگے رہتے ہو چلو لنچ کرنے چلتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔فلزہ نے منہ بنا کر کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں آج بزی ہوں پھر کبھی چلینگے ۔۔۔۔۔۔۔اس نے انکار کیا تو اسے غصہ آگیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا یہ بتاٶ کیسی لگ رہی ہوں ؟؟؟ فلزہ نے دونوں ہاتھ کھول کر اسٹاٸل سے پوچھا تو اس نے نظر اٹھا کر دیکھا تھا ۔۔۔۔۔۔
وہ گرین سلیو لیس شورٹ شرٹ کے نیچے چوڑی دار پجامہ پہنے ہوٸی تھی ۔۔۔۔۔۔
آکورڈ ۔۔۔اسکے منہ سے نکلا تھا ۔۔۔۔۔۔
کیا ؟؟؟ فلزہ نے دوباہ پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
اچھی لگ رہی ہو کافی اچھا فیشن سینس ہوگیا ہے تمہارا ۔۔۔۔۔۔۔اس نے مسکراہٹ دباتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکیوزمی سر ۔۔۔اچانک دروازہ ناک ہوا اور مینیجر کی آواز آٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
یس حامد اندر آجاٶ ۔۔اس نے کہا تو وہ اندر داخل ہوا تھا ۔۔۔۔۔
ہمم کیا ہوا ؟؟ اس نے پوچھا تھا ۔۔۔۔
سر میم آرزو نے آپکے ساتھ کانٹریکٹ کرنے سے انکار کردیا ہے , حامد کے لفظ اسے نشتر کی طرح چبھے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔
واٹ دا ہیل ۔۔۔
اسکی اتنی ہمت کیسے ہوٸی کہ مجھے , سنان شاہ دا بیسٹ بزنس مین کے ساتھ کانٹریکٹ کرنے سے انکار کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکا چہرہ غصہ سے لال ہوا تھا ۔۔۔۔۔
تم میری اسکے ساتھ میٹنگ ارینج کرو , اس لڑکی میں اگر اکڑ ہے تو میں بھی کم نہیں ہوں ۔۔۔۔۔
اوکے سر لیکن احتیاط سے , انکا بیک بہت مضبوط ہے ۔حامد کہہ کر نکل گیا تھا ۔۔۔۔۔
اس لڑکی میں ایسا کیا ہے جو تم اس کے پیچھے پڑے ہو ؟؟ فلزہ نے کاٹ کھانے والے انداز میں پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ تو میٹنگ کے بعد پتا چلے گا کہ وہ ہے کون ؟ اور رہی بات اسکی تومجھے اسکا کام بہت پسند ہے اور اس سے زیادہ اسکے اصول ۔۔۔۔۔
سنان نے سیٹ پر سر ٹکاتے ہوۓ کہا تو وہ جل گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔
میں بھی چلونگی تمہارے ساتھ تاکہ اسے اسکی اوقات دکھا سکوں , سنا ہے کسی گاٶں کی لڑکی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فلزہ نے جل کر کہا تھا ۔۔۔۔۔
ہاں سنا تو میں نے بھی ہے چلو شام میں چل کردیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔سنان نے کہا تو وہ اثبات میں سر ہلا چکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ گھر پہنچا تو تقریبا سب مہمان جاچکے تھے , چند ایک جو بچے تھے وہ بھی جا رہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ڈیڈ !! مام کہاں پر ہیں ؟؟ عرشمان نے سہیل صاحب کو لاٶنج میں بیٹھے دیکھ کر پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ برخوردار , تمہاری مام تو کمرے میں ہیں اور بڑی غصہ میں ہیں , میری مانو تو صبح مل لینا ابھی آتش فشاں پھٹ بھی سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاہاہا ڈونٹ وری ماۓ پارٹنر میں ذرا مل کر آتا ہوں , آپ یہیں رہیے گا ۔۔۔۔۔۔
وہ مسکرا کر کمرے کی طرف بڑھا تھا مگر کمرے کے سامنے پہنچتے ہی اسکی مسکراہٹ سنجیدگی میں بدل چکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ناک کرکے اندر داخل ہوا تو فضہ بیگم کو بیڈ پر لیٹے دیکھ کر انکے پاس بیٹھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب کیوں آۓ ہو ؟ میں نے تمہارے لۓ پارٹی رکھی تھی مگر تم ہی نہیں تھے , سب مجھ سے بار بار تمہارا پوچھ رہے تھے , اتنی شرمندگی ہورہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فضہ بیگم نے غصہ سے کہا تو وہ جھکا اور انکے ماتھے پر بوسہ دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوری مام آپکو میری وجہ سے اتنی شرمندگی اٹھانی پڑی , لیکن آپ نے کس سے پوچھ کر یہ پارٹی رکھی تھی ؟؟ عرشمان نے پوچھا تو انہوں نے حیرت سے اسے دیکھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے اب کاموں کیلۓ کسی سے اجازت لینے کی ضرورت پڑے گی ؟؟ انہوں نے غصہ سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں لیکن آپکو یاد ہونا چاہیے کہ میں کبھی ایسی ہارٹی میں شرکت نہیں کرونگا جس میں وہ نا ہوں , اور جس دن آپ انہیں بلا لینگی اس دن آپکا بیٹا آپکے ساتھ کھڑے ہوکر مہمانوں کا استقبال کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔
اس نے سنجیدگی سے کہا تھا۔۔۔۔
تو آج میرا بیٹا میرے گھر میں کھڑے ہوکر اس دو کوڑی کی عورت کی ساٸڈ لے رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انفف مام وہ میری پھوپھو ہیں اور میں انہیں ضرور ڈھوڈونگا اور تب تک نہیں بیٹھونگا جب تک وہ مل نا جاٸیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ حتمی انداز میں کہہ کر کمرے سے نکل گیا تھا اور وہ سر پکڑ کر بیٹھتی چلی گٸ تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××________________×××
دوپہر کا کھانا زاویار کی غیر موجودگی کی وجہ سے خوشگوار ماحول میں کھایا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا بیٹا اب نکلتا ہوں ۔۔۔۔بابا ساٸیں نے اسکے سر پر ہاتھ رکھتے ہوۓ کہا تو اسکا منہ بن گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
اتنی جلدی اٹس ناٹ فٸیر بابا ساٸیں , ابھی تو اتنی ساری باتیں کرنی تھیں ۔۔۔۔۔۔۔
آرزو نے اٹھتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضرور کرینگے لیکن جب تم گاٶں آٶگی , ہم سب مل کر خوب باتیں کرینگے ۔۔۔ابھی شام تک گاٶں پہنچنا ہے پنچایت ہے آج ۔۔۔۔۔۔۔۔ بابا ساٸیں نے ابھی کہا ہی تھا کہ باہر سے ہارن کی آواز آٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فی امان اللہ بیٹا میں چلتا ہوں۔۔۔۔۔انہوں اسے گلے لگا کر کہا تو وہ بھی مسکرادی تھی ۔۔۔۔۔۔
بابا ساٸیں کو رخصت کرکے وہ کمرے میں آٸی ہی تھی کہ اسکا فون بجا تھا ۔۔۔۔
یس ؟؟ اس نے کال پک کی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
میم کینون کمپنی کے باس آپ سے میٹنگ کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔دوسری طرف سے بخاری کی آواز آٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
ہممم اوکے کل سات بجے کا ٹاٸم دے دو , میرے آفس میں ملاقات ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔
صبح سات بجے ؟؟ یا شام ؟ بخاری نے ہچکچاتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔
بخاری ی ی ۔۔۔۔۔۔۔اسکی آواز میں تنبیہ تھی ۔۔۔
سوری میم میں کہہ دیتا ہوں ۔۔۔۔
اسکے کہتے ہی وہ کال کاٹ چکی تھی ۔۔۔۔
×××______________×××
صبح کی سفیدی پوری طرح پھیل بھی نہیں پاٸی تھی کہ ایک ملازم ہانپتا ہوا انکے ڈیرے پر آیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہوگیا شرفو آرام سے چلا کر ۔۔۔۔۔۔۔ چوہدری زمیر بخش نے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
ساٸیں غضب ہوگیا , وہ دشمن گاٶں کی بڑی بیٹی جسکی آج شادی تھی بھاگ گٸ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے زمین پر بیٹھتے ہوۓ بتایا توانکے ہاتھ سے گلاس چھوٹا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیں کب ہوا اب آۓ گا اصلی مزہ , اب پتا چلے گا انہیں ۔۔۔۔۔۔ زمیر بخش کے بڑے بیٹے ولید بخش نے کہا تھا۔۔۔۔۔۔
اللہ اس بچی کی حفاظت کرے اور خیر کرے ۔۔۔چوہدری بخش نے دعا دی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ پتا چلا کس کے ساتھ بھاگی ہے ؟؟ ولید نے پوچھا تھا ۔۔۔۔
نا چھوٹے ساٸیں ابھی تک تو پتا نہیں چلا لیکن سب بہت غصہ میں اسے ڈھونڈ رہے ہیں ۔۔شرفو نے جواب دیا تھا ۔۔۔۔۔
اور ڈیرے پر آتے سیماب بخش نے یہ سن گہرا سانس لیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
×××______________×××
واٹ ؟؟؟
اس لڑکی کا دماغ جگہ پر ہے یا کھسکا ہوا ہے ؟؟ سنان نے صدمہ سے کہا تھا ۔۔۔۔۔
مینیجر کی بات سنتے ہی دونوں صدمے میں تھے ۔۔۔۔۔
صبح سات بجے اور وہ بھی اتنی سردی میں , ناممکن ہے ۔۔۔فلزہ نے نفی میں سر ہلاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک کام کرو تم منع کردو اور شام کے وقت کی میٹنگ ارینج کرو ۔۔۔۔فلزہ نے حامد سے کہا تو اس نے سنان کو دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں میٹنگ صبح ہی ہوگی اور میں اٹینڈ کرونگا , سنان نے کچھ سوچتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں کیسے جاٶنگی پھر ؟ میں تو ایک بجے سے پہلے نہیں اٹھتی ,فلزہ نے غصہ سے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہارا جانا اتنا ضروری نہیں ہے میں خود چلا جاٶنگا ۔۔۔۔۔۔۔
ویری گڈ , بہت اچھےجارہے ہو , اس لڑکی کیلۓ تم سات بجے جانے کو تیار ہو اور جب مجھے تمہاری ضرورت تھی تم سورہے تھے ۔۔۔۔فلزہ نے جل کر کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس کرو یار , وہ لڑکی ہماری سنسیرٹی چیک کررہی ہے اور تم اسے صحیح ثابت کررہی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سنان غصہ سے کہہ ہر آفس سے نکل گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
×××______________×××
پتا ہے میں کیا چاہتی ہوں
کوئی ایسا جس کے لئے صرف میں خاص ہوں , جس کی روح تک میرے لیے ہو جس کے لیے میں ہی اکیلی ہوں ۔۔۔۔۔
جس کی محبت کا دائرہ مجھ تک رہے اور میرے لئے اس کے علاوہ کوئی اور نا ہو ۔۔۔۔
میری زندگی میں وہ آخری ہو اس کی محبت میرا کل اثاثہ ہو اور میں اسکا کل جہاں
کیوں کہ مجھ سے اپنی من پسند چیز اور اپنے من پسند لوگ تقسیم نہیں کیے جاتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ہر جذبہ مخلص رکھتی ہوں اور ہر تعلق مخلص ہی چاہتی ہوں ۔۔۔۔۔
جو میرا ہو اور اگر اس کے ہزاروں سے رابطے ہوں تو میں خود اکیلی ہو جاتی ہوں کیونکہ مجھے وہ چاہیے جس کے لئے اسکا کل جہاں میں ہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ آج پھر اپنی دل کی باتوں کو الفاظ کی لڑیوں میں پرو رہی تھی , اور ہمیشہ کی طرح مسکرا رہی تھی ۔۔آخر کیوں نا مسکراتی , وہ ایک ایک لفظ دل کی گہراٸیوں سے لکھتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹرن ن ن۔۔۔۔۔
اچانک موباٸل بجنے پر اسکا تخیل ٹوٹا تھا ۔۔۔
ہاں حور بولو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جانی ایک گڈ نیوز ہے ۔۔۔۔حور کی آواز میں خوشی جھلک رہی تھی ۔۔۔۔
کیا ہوا ہے ؟ کہیں منگنی تو نہیں ہوگٸ اگر ایسا ہے تو مجھ سے بات مت کرنا , کچھ بتایا بھی نہیں اور تم ۔۔۔۔۔وہ شروع ہوچکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بسسسسس کر میری ماں , نیوز یہ ہے کہ تیرا فرسٹ ناول پبلش ہوگیا ہے اور کل ایکسپو میں ناولز کی نماٸش میں رکھا جاۓ گا ۔۔۔۔۔۔۔۔حور نے کہا تو وہ خوشی سے اچھلی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سچ کہہ رہی ہے ؟ یا اللہ مجھے یقین نہیں آرہا ۔۔یسس تھینکیو سو مچ اللہ جی ۔۔۔۔۔وہ خوشی سے بھاگ کر باہر آٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیییییییییی آٸی لو یو , وہ بھاگ کر انکے گلے لگی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
ٕیا اللہ رحم آج سورج مشرق سے ہی نکلا ہے نا ؟ ناعمہ بیگم نے انس کو دیکھتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امی اور بھاٸی میرا ناول پبلش ہوگیا ہے , اور کل کی نماٸش میں سب ناولز کے ساتھ رکھا جاۓ گا ۔۔۔مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا کہ اتنی بڑی راٸٹرز عمیرہ احمد ,نمرہ احمداور سمیرا حمید کے ساتھ میرا نام بھی منظر پر آۓ گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ خوشی سے چہک رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس کرجاٶ لڑکی یہ کونسا اچھا کام ہے جو اتنا خوش ہورہی ہو ۔۔۔۔۔ناعمہ بیگم نے اسکی خوشی پر پانی پھیرا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٸی نہیں یہ تو بہت اچھی بات ہے , سب حیرت کرینگے کہ اتنی چھوٹی بچی نے اتنا زبردست ناول لکھا ہے ۔۔۔۔۔انس نے پیار سے کہا تو وہ پھر خوش ہوگٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہریار صاحب کی موت کے بعد ناعمہ بیگم نے ہی انس اور رانیہ کو پالا تھا ۔۔۔۔اب رانیہ کو چہکتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی تھی مگر اسکا ناولز کا جنون دیکھ انکے دل میں ڈر بیٹھ گیا تھا ۔۔کیونکہ وہ خوابوں کو بننے لگ گٸ تھی اور جب انسان خوابوں کی دنیا بسا لیتا ہے تو وہ سچاٸی اور حقیقت کو تسلیم نہیں کر پاتا جسکی وجہ سے زندگی کے حقاٸق اسے توڑدیتے ہیں اور یہی کچھ اسکے ساتھ ہونے والا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
×××_______________×××
ٹرن ن ن ن ن ۔۔۔
الارم پچھلے آدھے گھنٹے سے بج بج کر بند ہوچکا تھا مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
اچانک دروازے پر زوردار دستک سے ہڑبڑا کر اٹھا تھا ۔۔۔۔
کک کیا ہوگیا ؟ نیم واں آنکھوں سے دروازہ کھول کر دیکھا تو جھٹکا لگا تھا ۔۔۔۔۔سامنے فلزہ کھڑی تھی ۔۔۔۔
تم سچ میں یہاں ہو ؟ اس نے آنکھیں ملی تھیں ۔۔۔۔۔
ہاں جلدی کرو بیس منٹ رہ گۓ ہیں سات بجنے میں ۔۔۔۔۔فلزہ نے جماٸی روکتے ہوۓ کہا تو وہ ایکدم اچھلا تھا ۔۔۔۔۔۔
شٹ مجھے تو یاد ہی نہیں رہا میں دو منٹ میں آیا ۔۔وہ بھاگ کر واش روم میں گھسا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانچ منٹ بعد دونوں ٹھٹرتے ہوۓ گاڑی میں بیٹھ چکے تھے ۔۔۔۔۔
آج تو کمال ہوگیا بیگم , تمہارا بیٹا زندگی میں پہلی بار جلدی اٹھ گیا ہے ۔۔۔۔علی صاحب نے کہا تو ہاجرہ بیگم ہنس پڑی تھیں ۔۔۔۔۔۔
معلوم کریں کہیں لڑکی کا چکر تو نہیں ہے ۔۔۔انہوں نے کہا تو وہ پردہ برابر کر کےواپس آگۓ تھے ۔۔۔۔۔
پھر تو میں دعا کرونگا کہ یہ لڑکی میری بہو بن جاۓ ۔۔۔علی صاحب نے کہا تو ہاجرہ بیگم نے بھی ہنستے ہوۓ آمین کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××______________×××
سورج سر پر آچکا تھا سب لوگ اپنے کاموں میں مگن تھے ، قافلے منزلوں تک پہنچنے والے تھے ، دبئ میں اس وقت دس بج رہے تھے ۔۔۔۔۔
یہ برج خلیفہ سے دو میل دور ایک عالیشان اور پراسرار بنگلہ ہے جسکی چمک لوگوں کی آنکھوں کو خیرہ کرکے اپنی طرف کھینچتی ہے ۔۔۔
اسکا سیاہ رنگ پراسراریت کو مزید بڑھاتا ہے ، مین گیٹ پر خوبصورت انداز میں قصر فیروز لکھا ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔
مین گیٹ سے اندر داخل ہوتے ہی ایک بڑا اور خوبصورت سا گارڈن ہے جس میں اس وقت فیروز ملک کرسی پر بیٹھے ہوۓ سگریٹ کا کش لیتے ہوۓ گھڑی کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔۔۔۔۔سامنے میز پر اخبار اور پسٹل رکھی ہوئی ہے ۔۔۔
ٹک ٹک ٹک ۔۔۔۔گھڑی نے جیسے ہی دس بجاۓ انہوں نے پستول اٹھا کر ٹریگر دبایا جس سے گولی نکل کر ہوا میں تحلیل ہوگئ تھی ۔۔۔ ۔۔۔۔۔
ٹھاہ ۔۔۔ اسکی آواز سے پورے بنگلے میں ہلچل مچ گئ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ فل اے سی چلا کر گدھے گھوڑے بیچے بے خبر سورہی تھی کہ اچانک فائر کی آواز پر بوکھلا کر اٹھی تھی ۔۔۔۔ ۔
سیدتی ۔۔۔۔اچانک ایک ملازمہ اسے پکارتی ہوئی اسکے کمرے میں داخل ہوئی تھی۔۔۔۔
بینی الوقت ۔۔۔۔۔۔
(ٹائم بتاؤ) ۔۔۔۔اس نے جمائی لیتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔
عشرہ وخمس دقیقة ۔۔۔۔
(دس بج کر پانچ منٹ ) ملازمہ نے بتایا تو اسکے چودہ طبق روشن ہوگۓ تھے ۔۔۔۔۔
واللہ ۔۔اس نے سر پر ہاتھ مارا تھا ۔۔۔۔
آتی بعد خمس دقائق ۔۔۔
( میں جسٹ پانچ منٹ میں آئی ) وہ کہتی ہوئی واش روم میں گھسی تھی ۔۔۔۔
اسکے گھستے ہی ملازمہ نے اسکا سوٹ نکال کر باہر رکھا اور دروازہ بند کر کے نکل گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹک ٹک ٹک ٹک۔۔۔۔ فیروز ملک نے گھڑی کی طرف دیکھا تو دس نو ہوگۓ تھے ۔۔۔۔۔
وہ پستول اٹھا کر مسکراتے ہوۓ کھڑے ہوۓ اور سامنے موجود جنگلے کی طرف رخ کرکے بسٹل کا نشانہ باندھا تھا ۔۔۔۔
ٹک ٹک ۔ دس دس ہوگۓ تھے ۔۔۔وہ ٹریگر دبانے ہی والے تھے کہ وہ کھڑکی سے چھلانگ لگا کر نیچے اتری اور انکے ہاتھ سے پسٹل چھینی تھی۔۔۔۔۔
قسمت اچھی تھی ورنہ سیکنڈ بعد یہ زندہ نا ہوتا ۔۔۔فیروز ملک نے کش لیتے ہوۓ کہا تو اس نے غصہ سے دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔
اور میں پارس ملک اسے کبھی مرنے نہیں دونگی ۔۔۔اس نے سختی سے کہا تو وہ ہنسے تھے۔۔۔۔۔۔
وہ تو وقت طے کرے گا پارس ملک ۔ یور ٹائم از اسٹارٹ ناؤ ۔۔۔۔۔۔
فیروز ملک کے کہتے ہی وہ بائیں طرف والے گارڈن کی طرف گئ تھی جہاں کتے بھوک سے بھونک رہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسے اعتماد سے جاتے دیکھ کر وہ مسکراۓ تھے ۔۔۔ویلڈن ماۓ ڈاٹر وہ زیر لب بڑبڑاۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××________________×××
واٸٹ کلر کی کرولا جدید طرز کی تین منزلہ بنی ہوٸی عمارت کی پارکنگ میں آکر رکی تھی ۔۔۔۔۔
اس میں سے آرزو نیچے اتری تھی , وہ واٸٹ شرٹ اور پینٹ پر لونگ واٸٹ کوٹ میں ملبوس , لمبے بالوں کو اونچی پونی میں قید کیے ہوۓ تھی ۔۔۔۔۔۔۔
داٸیں ہاتھ میں برینڈڈ ہینڈ بیگ اور باٸیں ہاتھ میں برینڈڈ گھڑی تھی ۔۔۔۔وہ نہایت وقار سے چلتی ہوٸی اندر داخل ہوٸی اور سیدھا آفس کی طرف بڑھی تھی ۔۔۔۔۔۔
اسے دیکھ کر بخاری بھاگ کر آیا تھا ۔۔۔۔۔
میم وہ لوگ آچکے ہیں ۔۔۔۔۔۔
گڈ آفس میں بھیج دو اور میری کافی بھی بھجوادو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نے کہا تو وہ اثبات میں سر ہلا کر مڑ گیا تھا ۔۔۔۔۔
اسکیوزمی سر آپکو میم آفس میں بلا رہی ہیں ۔۔۔بخاری نے سنان کو ہلاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں ہاں چلو ۔۔۔فلزہ بھی ساتھ کھڑی ہوگٸ تھی ۔۔۔۔۔
سوری سیکریٹیز کو پرمیشن نہیں ہے اندر جانے کی ۔۔۔بخاری نے فلزہ کو دیکھ کر کہا تو وہ غصہ سے لال ہوگٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہاری شکایت تو میں ابھی تمہاری باس سے کرتی ہوں , مجھ سے زبان چلاٶ گے ۔۔۔۔وہ شروع ہوٸی تو سنان نے منہ پر ہاتھ رکھ کر چپ کروایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ دونوں اسکے آفس میں داخل ہوۓ تو اسکی چواٸس کو داد دیے بغیر نہیں رہ پاۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آفس کی دیواریں واٹٹ تھیں اور ان پر گرے کلر سے نقش و نگار بنے ہوۓ تھے ۔۔سب چیزیں واٸٹ اور گرے تھیں اسکے علاوہ کوٸی کلر نہیں دکھ رہا تھا , یہاں تک کہ وہ خود بھی ماحول کا حصہ لگ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ اسے دیکھتا رہ گیا تھا ۔۔۔۔میک اپ سے پاک فریش اور چمچماتا چہرہ اسے اٹریکٹ کررہا تھا ۔۔۔اچانک اس نے فلزہ کو دیکھا تھا جو میک اپ سے لدی ہوٸی تھی اور انجانے میں وہ دونوں کا موازنہ کرنے لگ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسٹر سنان بیٹھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نے کہا تو دونوں بیٹھ گۓ تھے ۔۔۔۔
دراصل ۔۔۔فلزہ کچھ کہنے ہی لگی تھی کہ ایک ملازمہ کافی لے کر اندر آٸی تھی ۔۔۔۔۔
میم آپکی کافی ۔۔۔۔اس نے کپ رکھ کر کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔
تو اب جاٶ نا یہاں کیوں کھڑی ہو ؟ فلزہ نے چڑ کر کہا تو وہ شرمندہ ہوگٸ تھی ۔۔۔۔۔
ایک منٹ کہو کیا ہوا ؟؟ آرزو نے فلزہ کو ہاتھ کے اشارے سے روکا تھا ۔۔۔۔
میم وہ جلدی تنخواہ ۔۔۔۔وہ ہچکچاٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
رانو کیسی ہے ؟؟ اس نے پوچھاتھا ۔۔۔۔
اسی کیلۓ چاہیے تھی ۔۔۔۔۔۔
ہممم اوکے یہ لو اور بخاری سے کہہ دینا وہ دے دیگا ۔۔۔۔اس نے بیگ سے چیک نکال کر دیا تو وہ تشکر آمیز نگاہوں سے دیکھ کر باہر نکل گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔
مجھے آپ سے آپکے مینیجر کے بارے میں ۔۔۔۔فلزہ ایک بار پھر شروع ہوٸی تھی اور اس بار بھی اس نے اسے چپ کرا دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیں کون آپ ؟؟
آرزو نے ابرو اچکا کر پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا مطلب کون ہوں؟ میں سنان کی فرینڈ ہوں ۔۔۔فلزہ نے برہم ہوتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کوٸی پارک نہیں کہ ہر کسی کو اٹھا کر ساتھ لے آیا جاۓ ۔۔
یہ میرا آفس ہے مہربانی کرکے باہر تشریف لے جاٸیں اور اپنی دوستیاں کہیں اور جاکر منائیں ۔۔۔۔
آرزو نے مسکراتے ہوۓ کہا تو فلزہ کا منہ کھل گیا تھا ۔۔۔۔
دراصل آرزو ، ہم دونوں فرینڈز ہیں اور ساتھ کام کرتے ہیں ۔۔۔۔آخر کار سنان نے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
مس آرزو ، مجھے بے تکلف لوگ بلکل نہیں پسند ۔۔۔۔
سوری مس آرزو ۔۔۔ سنان نے دانت پیستے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
تو بات کس نے کرنی ہے ؟؟ آرزو نے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
ہم دونوں نے ۔۔۔۔ ۔فلزہ نے کہا تو اس نے سیٹ پر سر ٹکایا تھا ۔۔۔۔۔
ایک منٹ ہے آپکے پاس , باہر جاٸیں اور ڈیساٸڈ کریں کہ کس نے بات کرنی ہے اور اندر صرف وہی آۓ اور دوسرا مہربانی کرکے باہر ہی رہے ورنہ آپ دونوں تشریف لے جا سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔آرزو نے پر اعتماد انداز میں کہا تو فلزہ کا چہرہ لال ہوگیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پلییز تم باہر جاٶ میں بات کرکے آتا ہوں ۔۔۔سنان , نے فلزہ سے کہا تو وہ پیر پٹخ کر باہر چلی گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
خونخوار کتوں کے بھونکنے کی آواز سے پوری راہداری لرز رہی تھی ، مگر وہ سانس روکے قدم بڑھاتے چلی گئ تھی اگر اس وقت اسکی جگہ کوئی اور ہوتا تو الٹے پاؤں بھاگ جاتا لیکن اس نے ان کتوں کی موجودگی میں یہ گارڈن پار کرنا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بالآخر اس نے چھلانگ لگائی اور کتوں کے جھنڈ میں اتری تھی ۔۔۔۔۔۔
اسے دیکھ کر سب اس پر جھپٹے تھے آخر انکی غذا جو تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
انہیں دیکھ کر وہ دوسری طرف بھاگی تھی ۔۔اسے زندگی عزیز نہیں تھی مگر اپنے مقصد کیلۓ زندہ رہنا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ آگے بھاگ رہی تھی اور کتے پیچھے اور دونوں کا مقصد ایک ہی تھا۔۔۔
موت سے بچنا ۔۔۔۔
ان سے بچنے کیلۓ وہ چبوترے ہر چڑھی تھی ۔۔
کیا زندگی ہے میری آۓ دن امتحان اس نے نم آنکھوں سے نیچے کتوں کو دیکھا تھا جو اس تک پہنچنے کی تگ ودود میں تھے ۔۔۔۔
مجھے زندہ رہنا ہے اپنا بدلہ لیے بغیر میں مر نہیں سکتی ۔۔خود کو حوصلہ دیتے ہوۓ وہ دوسری طرف کود گئ تھی، مگر گیٹ کے دوسرے پار لگی کیل اسکے سر میں پیوست ہوئی اور وہ نیچے گرتے چلی گئ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکے گرتے ہی وہاں سے ناجانے کتنے میل دور وہ وجود نیند سے ڈر کر اٹھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی تو کہیں۔۔آپ کو کیا کام تھا ۔۔۔فلزہ کے نکلتے ہی آرزو نے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
مجھے کانٹریکٹ کرنا تھا لیکن آپ نے انکار کردیا ۔ریزن جان سکتا ہوں ؟؟ سنان نے پوچھا تو وہ مسکراٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزنس کیلۓ سب سے پہلے کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے ؟؟؟ آرزو نے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
پیسوں کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلط , جب انسان بزنس شروع کرتا ہے تو اسکے پاس پیسے نہیں ہوتے , مثال کے طور پر کے ایف سی دیکھ لیں , اسکے اونر نے جب بزنس اسٹارٹ کیا تو اپنے گھر سے کیا تھا ۔۔۔وہ چپس گھر میں بنا کر بیچتے تھے ۔۔۔تو اس حساب سے تو آپکا جواب غلط ہوا مسٹر سنان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ بتا دیں ۔۔۔۔۔سنان نے کہا تو وہ ہنس دی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
کانسنٹریٹ اور محنت کی ۔۔سب سے پہلا اصول محنت ہے جو کہ آپکے اندر نہیں ہے ۔۔۔۔اس نے کہا تو سنان نے غصہ سے لب بھینچے تھے ۔۔۔۔۔
ٕبزنس کی دنیا میں کتنےسال ہوگۓ ہیں ؟؟ اس نے ایک اور سوال کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھ سال اور الحَمْدُ ِلله آج بزنس اونچاٸیوں پر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور مجھے کتنے سال ہوۓ ہیں ؟؟ آرزو نے پھر پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
دو سال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گڈ تو لاسٹ سوال یہ ہے کہ اس دنیا میں آپ نے کیا سیکھا ؟؟ اس نے پوچھا تو وہ جھنجلا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔
آپ کہنا کیا چاہتی ہیں صاف صاف کہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمم اوکے تو بات یہ ہے کہ جس اونچاٸی پر آپ چھ سالوں میں پہنچے ہیں اس تک میں ان دو سالوں میں پہنچ گٸ ۔۔اور اگر آپ میری جگہ ہوتے تو کبھی اس مقام تک نہیں پہنچ پاتے ۔۔جانتے ہیں کیوں ؟؟ کیونکہ آپکو اس مقام تک پہنچانے میں آپکے پاپا کا ہاتھ ہے ۔۔۔آپ ان کے بغیر کچھ نہیں ہو ۔۔۔۔۔
اب یہ بتاٸیں جو انسان اپنے باپ کے سہارے کام کرتا ہو اور جو اپنے بزنس کو غیروں اور غیر ذمہ داروں کے سپرد کردے اور خود کوٸی خبر نا رکھے , میں اسکے ساتھ کانٹریکٹ کیسے ساٸن کرسکتی ہوں ؟؟؟؟
آرزو نے اسکا چہرہ دیکھا تھا جو غصہ اور ضبط کی وجہ سے لال ہوچکا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ میری انسلٹ کررہی ہیں ۔۔۔سنان نے ضبط سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلط , آٸینہ دکھا رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوکے پھر میں چلتا ہوں ۔۔۔۔وہ ایکدم کھڑا ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیٹھیں , میری بات ختم نہیں ہوٸی ۔۔۔۔۔آرزو نے سختی سے کہا تو وہ لب بھینچ کر دوبارہ بیٹھ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
کیا آپکو معلوم ہےکہ ایک سال پہلے آپکی کمپنی کے شٸیرز آسمان سے زمین پر کیوں آگۓ تھے ؟؟؟
اس نے پوچھا تو وہ چونک گیا تھا ۔۔۔۔۔
کیا مطلب ؟؟ اس نے حیران ہوکر پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔
مطلب یہ کہ ہر چیز کا کوٸی ریزن ہوتا ہے آپکے شٸیرز کی قیمت گرنے کا کیا ریزن تھا جانتے ہیں ؟؟؟ اس نے اسکی آنکھوں میں جھاکتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں , لیکن پاپا نے بتایا تھا کہ کوٸی مسٸلہ ہوا تھا اسی لۓ ۔۔۔سنان نے نظریں جھکا کر جواب دیا تو وہ نفی میں سر ہلا کر کھڑی ہوٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ دیکھیں تاکہ آپکو اپنی غلطیاں معلوم ہوسکیں ۔۔۔۔۔۔آرزو نے ایک فاٸل اسکی طرف بڑھاٸی تھی ۔۔۔۔۔
وہ جیسے جیسے فاٸل پڑھ رہا تھا چہرے کا رنگ غصہ سے متغیر ہورہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
یس مسٹر سنان آٸی تھنک آپکو ریزن پتا چل گیا ہوگا کیونکہ جو کمپنی وعدہ خلافی کرکے کانٹریکٹ توڑتی ہے اسکے ساتھ یہی حال ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔
لیکن یہاں تو انوکھے اونر ہیں جنہیں اپنی کمپنی کے اسٹاف کا ہی نہیں پتا کہ وہ کیا کررہے ہیں ۔۔۔۔۔
آپ جانتے ہیں کہ آپکے پاپا نے اپنی مل کیوں بند کی ؟؟ صرف آپکی کمپنی کو دوبارہ سے کھڑا کرنے کیلۓ ۔۔۔۔لیکن یہاں تو بیٹے کو اپنی مصروفیات سے فرصت ملے تو بزنس کو دیکھے نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور میں کسی ایسے انسان کے ساتھ کام نہیں کرسکتی جو خود اپنے باپ کے سہارے کھڑا ہو وہ مجھے کیا فاٸدہ پہنچاۓ گا ۔۔۔۔۔۔۔
میرے خیال میں آپکو میرا جواب مل گیا ہوگا , اب آپ یہاں سے جاسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آرزو نے کہا تو وہ جھٹکے سے اٹھ کر باہر نکلا تھا ۔۔۔۔۔۔
اسکا چہرہ غصہ اور شرمنگی کی شدت کی وجہ سے لال بھبوکا ہورہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
سنان !! کیا ہوا ہے ؟؟ فلزہ اسے نکلتے دیکھ کر اسکے پاس آٸی تھی مگر اسکی لہو چھلکاتی آنکھیں دیکھ کر ڈر گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
تم میرے پیچھے مت آنا , نہیں تو میں کچھ غلط کردونگا ۔۔۔۔۔وہ درشتگی سے کہہ کر باہر نکلا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنان بات تو سنو , میں نے کیا کیا ہے ؟؟ وہ اسکے پیچھے بھاگی تھی ۔۔۔۔۔
تم دوست کے بھیس میں دشمن ہو تبھی پیٹ پیچھے وار کیا تھا ۔۔۔۔۔۔وہ گاڑی اسٹارٹ کرکےجا چکا تھا اور وہ نا سمجھی اور غصہ سے واپس اندر کی طرف آٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_______________×××
وہ لیپ ٹاپ پر اپنا دن بھرکا شیڈول دیکھ رہی تھی کہ اچانک دھڑام کی آواز سے دروازہ کھول کر کوٸی اندر داخل ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم ہوتی کون ہو سنان کو میرے خلاف کرنے والی ؟؟ کیا کہا ہے اس سے جو وہ مجھ سے بات نہیں کررہا ۔۔۔۔۔۔۔
فلزہ اس پر جھپٹی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکیوزمی میڈم , آپ ہیں کون؟؟ اور میں کون ہوتی ہوں آپ کے درمیان آنے والی خود جاکر پوچھیں اینڈ یہ میرا آفس ہے کس کی پرمیشن سے اندر آٸی ہیں ؟؟ آرزو نے سختی سے کہا تو اس نے دانت پیسے تھے ۔۔۔۔۔۔۔
آرزو تم نے غلط لڑکی سے پنگا لیا ہے تم ابھی مجھے جانتی نہیں ہو ۔۔۔۔۔فلزہ نے انگلی اٹھا کر وارن کیا تو وہ ہنسی تھی ۔۔۔۔۔۔
یہ انگلیاں بچوں کو دکھانا شاید وہ ڈر جاٸیں , مجھے آٸندہ مت دکھانا ورنہ یہ ٹوٹ جاۓ گی ۔۔۔۔۔۔آرزو نے مسکراتے ہوۓ اسکی انگلی کو جھٹکا دیا تھا ۔۔۔۔۔۔
تم نے مجھے دھمکی دی , دیکھنا تم سے معافی منگوا کر چھوڑونگی ۔۔۔۔۔
شششششششش گیٹ لوسٹ ان دھمکیوں سے بچپن میں کھیل چکی ہوں , کچھ نیا لے کر آنا ۔۔۔۔۔آرزو نے انگلی منہ پر رکھ کر اسے چپ کروایا تو وہ غصہ سے نکل گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××______________×××
کراچی ایکسپو سینٹر میں کتابوں کا میلہ آن بان شان سے جاری تھا ۔۔۔۔۔۔۔
بے شمار مصنفین کی لا تعداد کتابوں کے اسٹالز لگے ہوۓ تھے ۔۔۔۔
ایک طرف دینی کتابچے تو دوسری طرف ناولز کی قطاریں تھی ۔۔۔۔
اور اک ہجومِ عاشقانِ کتب کا انکو گھیرا ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
وہ حور کے ساتھ ناولز کے اسٹال کی طرف آٸی تھی اور وہیں ان ناولوں میں اپنا ناول دیکھ کر اسکی بانچھیں کھل گٸ تھیں ۔۔۔۔۔۔۔
حور یار مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا کہ یہ سچ ہے کہیں خواب تو نہیں ۔۔۔۔۔رانیہ نے حور سے کہا تو اس نے اسے یقین دلانے کیلۓ فورا چٹکی بھری تھی , جس رانیہ نے اسے گھوری سے نوازا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_______________×××
صبح تک یہ خبر پورے گاٶں میں پھیل چکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
اماں یہ سیفی کہاں ہے ؟؟ سیماب نے حویلی میں داخل ہوتے ہی آواز لگاٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہاں ہونا ہے اس نے ؟ جھلا پڑا سو رہا ہوگا , کتنی بار سجھایا ہے کہ سویرے اٹھا کرے لیکن مانتا ہی نہیں اب تو اللہ ساٸیں ہی اسے توفیق دے ۔۔۔۔۔اماں ساٸیں نے کہا تو وہ اسکے کمرے کی طرف گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بابا ساٸیں ہم اٹھ گۓ ۔۔۔۔دو بچے جنکی عمر آٹھ اور پانچ سال تھی بھاگتے ہوۓ اسکے پاس آۓ تھے ۔۔۔۔۔۔
آج اسکول نہیں گۓ ؟؟ سیماب نے بھنویں اچکا کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔
آج تو چھٹی ہے بابا ساٸیں , وہ کراچی میں آج نماٸش ہے تو سب ادھر جاٸینگے بہت ساری کہانیاں لے کر آٸینگےتو بابا ساٸیں ہمیں بھی جانا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج تو نہیں پھر کبھی چلینگے ,آج آپکے بابا مصروف ہیں نا ۔۔۔۔اس نے کہا تو وہ دونوں رونی صورت بنا کر صوفے پر بیٹھ گۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور وہ اندر داخل ہوا تھا ۔۔۔
اسے پرسکون نیند سوتے دیکھ کر اس نے ساٸیڈ ٹیبل پر پڑے جگ اس پر الٹ دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ککک کیا ہوگیا ہے لالہ ؟؟وہ بوکھلا کر اٹھا تھا ۔۔۔۔۔۔
دوسروں کی نیندیں برباد کرکے سکون سے سورہے ہو ۔۔۔۔۔سیماب نے گھورتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہوگیا لالہ اتنی سردی ہورہی ہے ۔۔۔۔سیفی نے کانپنے کی ایکٹنگ کی تھی ۔۔۔۔۔
کہاں رکھا ہے اسے ؟؟ سیماب سے پوچھا تھا ۔۔۔۔
کسے ؟؟میں نے کسی کو نہیں رکھا ۔۔۔۔سیفی نے جواب دیا تو اسکا چہرہ لال ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔
سیفی مرنے کا بہت شوق ہورہا ہے ؟ سب اسکی تلاش میں نکل چکے ہیں , تم صرف مجھے یہ بتاٶ کہ کہاں رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلے وعدہ کریں کہ آپ اسے انکے حوالے نہیں کرینگے ۔۔۔۔۔سیفی نے کہا تو سیماب نے گھور کر دیکھا تھا ۔۔۔
وعدہ اب بتاٶ کہاں ہے ؟؟
ہمارے کراچی والے فارم ہاٶس پر ۔۔۔سیفی نے کہا تو اس نے پریشانی سے اپنا ماتھا مسلا تھا ۔۔۔۔۔
تم سے بڑا پاگل آج تک نہیں دیکھا , فارم ہاٶس کا سب کو پتہ ہے وہ کسی بھی وقت پہنچ جاٸینگے ۔۔۔۔۔۔سیماب غصہ سے کہہ کر جھٹکے سے کھڑا ہوا اور کچھ سوچتے ہوۓ باہر نکلا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_______________×××
وہ باہر آیا تو دونوں کو صوفے پر منہ بناۓ بیٹھے دیکھ کر مسکرایا تھا ۔۔۔۔
اماں ساٸیں !!! میں نے سنا تھا کہ کچھ بچوں کو کہانیوں کی کتابیں چاہیے تھیں , آپ نے سنا تھا ۔۔۔؟؟ وہ بولتے ہوۓ انکے پاس آیا تھا ۔۔۔۔۔۔
ہاں سنا تو تھا لیکن اب تو وہ بچے نہیں جانا چاہتے وہ کونسی جگہ ہوتی ہے ۔۔۔۔اماں ساٸیں نے ایکٹنگ کرتے ہوۓ کہا تو وہ دونوں جھٹ سے اٹھے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایکسپو کہتے ہیں دادی ساٸیں ۔۔۔۔دونوں نے بیک وقت کہا تو دونوں ہنس دیے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔
تو بچوں دس منٹ میں تیار ہوجاٶ پھر ہم چلتے ہیں ۔۔۔سیماب نے کہا تو وہ خوشی سے اندر کی طرف بھاگے تھے , اور وہ اپنے کمرے میں آیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا کررہی ہو بیگم صاحبہ , سیماب نے پلوشے کو استری کرتے دیکھ کر اپنی طرف کھینچا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا کررہے ہیں ساٸیں بچوں کو تیار کرنا ہے ۔۔۔۔۔پلوشے نے گھورتے ہوۓ کہا تو وہ ہنسا تھا ۔۔۔۔۔
میں نے سوچا کہ پوچھ لوں ایکسپو سینٹر جارہا ہوں بچوں کے ساتھ تمہیں کچھ چاہیے ؟؟ سیماب نے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
ہاں میرے لۓ ناول لے آٸیے گا ۔۔۔پلوشے نے خوشی سے کہا تو وہ ہنسا تھا۔۔۔۔۔
کونسا ناول لاٶں ؟؟
جو آپ کو اچھا لگےوہ لے آٸیے گا ۔۔۔۔پلوشے نے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔
مجھے تو تمہارے علاوہ کچھ اچھا نہیں لگتا ۔۔۔۔۔۔سیماب نے کہا تو وہ شرم سے لال ہوگٸ تھی ۔۔۔۔۔۔
جسکا نام اچھا لگے وہ لے آٸیے گا بسس ۔۔۔۔۔وہ کہتی ہوٸی کمرے سے نکل گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔
×××____________________________×××
اسکی آنکھ کھلی تو وہ کسی ہاسپٹل کے بیڈ پر تھی۔۔۔
اس نے اٹھنے کی کوشش کی تو درد سے سسکی نکلی تھی ۔۔۔
آرام سے بیٹا ۔۔۔ پیچھے سے کسی دو مہربان ہاتھوں نے اسے تھاما تھا ۔۔۔۔۔۔
پاپا ۔۔میں پھر زندہ بچ گئ ۔۔ اس نے کڑواہٹ سے کہا تو فیروز ملک کے چہرے پر تکلیف کا سایہ گزرا تھا۔۔۔۔۔۔
ایسے نہیں بولتے میرا بیٹا ابھی تو تمہیں اپنا مقصد کو تکمیل تک پہنچانا ہے ۔۔۔انہوں نے پیار سے اسکے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
مقصد ۔۔۔۔وہ تلخی سے ہنسی تھی ۔۔۔کیا مجھ سے بڑھ کر کوئی بدنصیب ہوسکتا ہے ؟؟؟ اس نے کڑواہٹ سے سوچتے ہوۓ آنکھیں بند کی تھیں۔۔۔۔۔۔
وہ پارس ملک تھی ۔ مافیا کی دنیا کی بے تاج ملکہ ۔۔ دنیا اسکے پیچھے بھاگتی تھی مگر اسکی اصلیت سے کوئی واقف نا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_____________________________________________×××
ایکسپو میں لوگوں کا ہجوم تھا , بچوں کو اپنی کہانیوں کی کتابیں اسٹال پر خریدتے دیکھتے دیکھ کر وہ برابر والے اسٹال پر آیا تھا ۔۔۔۔۔
وہ ایک کے بعد ایک ناول چیک کررہا تھا کہ اسکی نظر ایک ناول پر ٹہر گٸ تھی ۔۔۔۔
وہ بے اختیار طور پر وہ ناول اٹھا چکا تھا , اس کے ٹاٸٹل پر ایک لڑکی بنی ہوٸی تھی جسکی ایک ساٸڈ سے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ خوشی سے ناچ رہی ہو اور دوسری ساٸڈ سے جیسے کسی زندان کی قید میں رو رہی ہو ۔۔۔جتنا خوبصورت اسکا ٹاٸٹل تھا اس سے کہیں زیادہ زبردست اسکا نام تھا ۔۔۔۔
تماشہٕ زیست ۔۔۔وہ زیر لب بڑبڑایا اور کتاب اٹھا لی تھی۔۔۔۔۔۔
بھاٸی اس راٸٹر کی اور کوٸی ناول ہے ؟؟ سیماب نے اسٹال والے سے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
کیا نام ہے بھاٸی راٸٹر کا ؟؟ اس نے مصروف انداز میں پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
رانیہ شہریار ۔۔۔۔۔۔اس نے پڑھ کر بتایا تھا ۔۔۔۔
نہیں بھاٸی یہ ناول تو پہلا ناول ہے اس راٸٹر کا ۔۔۔۔اس نے جواب دیا تو اس نے اثبات میں سر ہلا کر ناول خرید لیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_______________×××
اوۓ رانیہ یہاں تو چوہدری سیماب بھی آۓ ہوۓ ہیں , ہاۓ اللہ چل جا کر ملتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔حور نے اسے اسٹال پر کھڑے دیکھ کر بیتابی سے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
کون چوہدری ؟؟ ہیں کون وہ ؟ اور میں کیوں ملوں ان سے ؟؟ رانیہ نے گھور کر پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یار وہ بڑے فیمس ہیں پولیٹیکس کے بادشاہ ہیں تو اپنے پیچھے دیکھ تو ۔۔چل نا ملتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔حور نے اصرار کیا تھا۔۔۔۔۔۔
معاف کر , مجھے نہیں ملنا کسی سے اور میں کیوں دیکھوں چوہدریوں کو ؟ مجھے تو ڈر لگتا ہے اس نام سے ہی ۔۔پتا ہے چوہدری سن کر میرے ذہن میں لمبے چوڑے موٹے سے , جن کی بڑی بڑی مونچیں ہوں سر پر لمبی سی ٹوپی پہنے آدمی آجاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔رانیہ نے کہا تو سامنے اسٹال پر کھڑے سیماب (جو انکی باتیں سن رہا تھا ) نے اپنی ہنسی ضبط کی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
ارے پاگل اتنے ہینڈسم ہیں کہ کیا بتاٶں مشکل سے تینتیس کے ہونگے ۔۔۔۔۔۔۔حور نے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لا حول ولا قوة الا باللہ , اتنے بڑے انکل کو تک رہی ہو , تھوڑی شرم کرلو ۔۔۔۔۔وہ حور کو کھینچ کر مڑی تھی ۔۔۔۔
سیماب اسکی بات سن کر صدمہ میں چلا گیا تھا , اسکے مڑتے ہی اسکا چہرہ سامنے آیا تھا ۔۔وہ کالے عبایہ پر اسکارف پہنی ہوٸی قریبا سولہ سترہ سالہ لڑکی تھی ۔۔ رنگت صاف تھی لیکن تیکھے نقوش اسے خوبصورت بنا رہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکے نظروں سے اوجھل ہوتے ہی وہ ہوش میں آیا تھا ۔۔۔۔
پیچھے مڑ کر اسٹال پر دیکھا تو بچے غاٸب تھے ۔۔۔
×××_____________×××
تمہیں کھانے کی تمیز نہیں ہے ؟
ایسے کھاتے ہیں ؟؟ میرے سارے کپڑے گندے کردیے , کیسے ماں باپ ہیں ۔۔۔۔۔
ایک عورت کو غصہ سے ایک پانچ سالہ بچے کو ڈانٹتے دیکھ کر وہ انکی طرف بڑھی تھی ۔۔۔
بچے کے ہاتھ میں ٹوٹی ہوٸی آٸسکریم تھی جسکا باقی حصہ عورت کے کپڑوں پر گر گیا تھا اور وہ سہما ہوا کھڑا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہماری مما کو کچھ مت کہیں اور آپ ٹکراٸی تھی اس سے ۔۔۔اس سے کچھ بڑے تقریبا سات آٹھ سال کے بچے نے ناک پھلا کر کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلے غلطی کرتے ہو پھر زبان چلاتے ہو , سوری بولو ۔۔۔اس عورت کے غصہ کو بڑھتا دیکھ کر حور نے اسکا پکڑ کر روکا تھا ۔۔۔۔
کیوں بیچ میں کود رہی ؟؟
یار بچوں کو دیکھو کتنے سہمے ہوۓ ہیں ۔۔رانیہ نے ہاتھ چھڑاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم نہیں کہینگے سوری ۔۔۔۔بڑے بچے نے بھی غصہ سے جواب دیا تھا ۔۔۔۔۔
تمہاری توو۔۔۔۔۔۔
چٹاخ خ ۔۔۔۔۔۔۔اس عورت کو تھپڑ مارنے کیلۓ ہاتھ اٹھاتے دیکھ کر , اس نے بچوں کو اپنے پیچھے کیا تھا جسکے نتیجے میں اسکا گال لال ہوچکا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
تم کون ہو ؟ اور بیچ میں کیوں آٸی اتنے بدتمیز بچے ہیں ۔۔۔اس عورت نے غصہ سے ان بچوں کو دیکھا تھا جو سہم کر اس سے چپک گۓ تھے ۔۔۔۔۔۔
رٸیلی سوری آنٹی انکی طرف سے میں معذرت کرتی ہوں ۔۔۔رانیہ نے ندامت سے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم کون ہو انکی ؟؟ اس عورت نے کمر پر ہاتھ رکھ کر پوچھا تھا ۔۔۔
وہ دراصل میں ۔۔۔۔۔
مما ہیں ۔۔۔اس سے پہلے وہ کچھ کہتی پانچ سالہ بچے نے جلدی سے کہا تھا ۔۔۔۔
اسکی بات سنتے ہی رانیہ کی آنکھیں پھٹی تھیں اور پیچھے کھڑی حور کا منہ کھل گیا تھا ۔۔۔۔۔
ہۓ ہۓ اتنے بڑے بچوں کی اتنی سی ماں , کیا پیدا ہوتے ہی شادی ہوگٸ تھی ؟ یہ تو چاٸلڈ میرج کیس ہے ,اس عورت نے صدمہ سے رانیہ کو دیکھ کر کہا تھا جو خود صدمہ کی کیفیت میں کھڑی بچوں کے برابر لگ رہی تھی ۔۔۔۔ اور انکی بات سن کر حور نے اپنے قہقہے کاگلا گھونٹاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی نن نہیں وہ ۔۔۔۔۔۔ رانیہ کو گھبراتے دیکھ کر حور سامنے آٸی تھی ۔۔۔۔۔
چلو رانو اور بچوں کچھ کھا لیتے ہیں ۔۔۔حور نے سب کو کہا تو وہ عورت سر جھٹک کر آگے بڑھ گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔
میں کہاں سے مما لگتی ہوں ؟؟ رانیہ نے ناراض ہوتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔
مار سے تو مما ہی بچاتی ہیں نا ۔۔۔۔آٹھ سالہ بچے نے نظریں جھکا کر کہا تو اسے ان پر پیار آگیا تھا جسکی وجہ سے وہ جھک کر دونوں کے گالوں پر بوسہ کرچکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××______________×××
بچوں کو غاٸب دیکھ کر وہ ایکدم پریشان ہوا تھا ۔۔۔۔ادھر ادھر ڈھونڈتے ہوۓ اسے پیچھے
گاٶں کے آدمی دکھے تھے , جو اسکا پچھا کررہے تھے ۔۔۔انہیں دیکھ کر اس نے گہرا سانس لیا اور کسی کو کال ملاٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں فارس بولو کیا ہوا ؟؟
کام ہوگیا , اسے وہاں سے نکال کر بحفاظت تیرے فلیٹ پہنچا چکا ہوں ۔۔۔دوسری طرف کی بات سن کر وہ اطمٸنان سے کال کاٹ چکا تھا۔۔۔۔۔
اب صرف بچوں کو ڈھونڈنا باقی تھا ۔۔۔۔۔
×××_______________×××
فلزہ کے نکلتے ہی اسکے چہرے پر سختی کے آثار نمودار ہوگۓ تھے , دو سیکنڈ پہلے جہاں مسکراہٹ تھی وہاں اب تلخی کا راج تھا ۔۔۔۔۔۔۔
تم مجھے جانتی نہیں ہو فلزہ کہ میں کون ہوں اور کس مقصد کے تحت آٸی ہوں ؟؟ لیکن میں تمہیں جانتی ہوں کہ تم کون ہو ؟ اور جس مقصد کیلۓ آٸی ہوں اس کا پہلا داٶ کھیل چکی ہوں اب دوسرے داٶ کی باری ہے ۔۔۔۔۔کیونکہ شطرنج کی بازی میں جیت ملکہ ہی کی ہوتی ہے ۔۔۔سوچتے سوچتے وہ سر کرسی کی پشت پر ٹکا چکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_______________×××
وہ اس وقت غیض و غضب کی تصویر بنا ہوا تھا ۔۔ اسکا بس نہیں چل رہا تھا کہ سب کچھ تہس نہس کردے ۔۔۔
آج بابا آپکی اور فلزہ کی وجہ سے مجھے کتنی شرمندگی اٹھانی پڑی , اسکے الفاظ تیر کی طرح اسےگھاٸل کرچکے تھے ۔۔۔۔۔۔ وہ جس کے آگے پیچھے لڑکیاں پھرتی تھیں , آج ایک لڑکی نے اسے آسمان سے زمین پر پٹخ دیا تھا , اسے آٸینہ دکھایا تھا جو کہ تکلیف دہ تھا , آپ لوگوں نے مجھے کچھ نہیں بتایا کیونکہ آپ کو بھی لگتا ہے کہ میں بزنس کے قابل نہیں ہوں لیکن آج میں اپنے آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ بزنس کی اونچاٸیوں کو چھو کر دکھاٶنگا ۔۔۔۔۔۔وہ غصہ میں اٹھا اور باہر نکلا تھا مگر موباٸل کے بجنے کی آواز سن کر کال اٹھاٸی تھی ۔۔۔۔۔
اور دوسری طرف کی بات سن کر اسے حیرت کا جھٹکا لگا تھا , اور جب وہ اس صدمہ اور حیرت سے باہر نکلا تو ہونٹوں پر مسکراہٹ کا ڈیرہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ تینوں کیفے ٹیریا میں بیٹھے تھے ۔۔۔
حور کو ایک اور دوست مل گٸ تھی جسکے ساتھ وہ گھوم رہی تھی ۔۔۔۔
میم آرڈر پلیز ۔۔۔۔ایک ویٹر نے آکر مینو دیا تو اس نے بچوں سے پوچھ کر تین برگر اور کولڈ ڈرنک کا آرڈر دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمم دراصل پیسے میں دونگا ۔۔۔اسی آٹھ سالہ بچے نے سنجیدگی سے کہا تو رانیہ نے مسکراہٹ ضبط کی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوکے یہ تو اچھی بات ہے مطلب مجھے ٹریٹ ملے گی ۔۔۔رانیہ نے کہا تو اسکی شکل پر بارہ بج گۓ تھے ۔۔۔۔
دراصل بابا ساٸیں کہتے ہیں کہ جب لڑکا اور لڑکی کھانا کھاٸیں تو بل لڑکے کو دینا چاہیے , لیکن ۔۔۔۔۔۔اسکے پاس تو پیسے ہی نہیں تھے یہ سوچ کر اس نے نظریں جھکاٸی تھیں ۔۔۔۔۔
اور اسکی بیچارگی والی شکل دیکھ کر اس نے بڑی مشکل سے اپنی ہنسی کا گلا گھونٹا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
لیکن یہ کہ ہم تو فرینڈز بن گۓ ہیں , ہاں یا نہیں ؟؟ اس نے پوچھا تو دونوں نے زور سے اثبات میں سر ہلایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
تو فرینڈ شپ میں یہ نہیں ہوتا , اس میں یہ ہوتا ہے کہ ایک بار ایک فرینڈ لنچ کراتا ہے سیکنڈ ٹاٸم دوسرا ۔۔اب آج میں کروادیتی ہوں نیکسٹ ٹاٸم آپ کروادینا , حساب برابر ۔۔۔۔۔۔رانیہ نے کہا تو اسکی بانچھیں کھل گٸ تھیں ۔۔۔۔
یسس اٹس آ امیزنگ ۔۔۔۔۔اس نے خوشی سے کہا تو وہ بھی ہنس دی تھی۔۔۔۔۔۔۔
ویسے آپ نے نام نہیں بتایا چلو اب انٹرو بھی تو ہونا چاہیے نا ۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے میرا نام رانیہ ہے آپ آپی بلا سکتے ہو ۔۔۔۔رانیہ نے مسکرا کر کہا تھا ۔۔۔۔۔
نوووو میں تو مما کہونگا ۔۔۔۔پانچ سالہ بچے نےکہا تو اس نے سر پکڑا تھا ۔۔۔۔۔
اور میں رانو بولونگا ۔۔فرینڈشپ میں آپی نہیں کہتے ۔۔۔۔۔آٹھ سالہ بچے نے کہا تو اسکا سر گھوم گیا تھا , کیا افلاطون بچے تھے ۔۔۔۔۔۔
اچھا ایک کام کرو میں بڑی ہوں نا آپ دونوں سے تو آنو بلا لو ۔۔۔۔۔۔رانیہ نے کہا تو دونوں سوچنے لگ گۓ تھے ۔۔۔۔۔
یسس یہ ٹھیک ہے میں آنو بلاٶنگا ۔۔۔۔بڑے بچے نے کہا تو اسکی دیکھا دیکھی چھوٹے نے بھی اسے آنو کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب آپ نام بتاٶ ؟؟
میرا نام تو خزیمہ ہے لیکن سب پیارسے زامہ کہتے ہیں ۔۔۔بڑے بچے نے بتایا تھا ۔۔۔۔
زامہ , وہ زیر لب بڑبڑاٸی تھی۔۔بہت پیارا نام ہے ۔۔لیکن میں آپکو خز کہونگی ۔۔اوکے ؟؟
یسس خز بہت اچھا ہے ۔۔۔خزیمہ نے خوشی سے کہا تھا۔۔۔۔
میرا نام صارم ہے لیکن اماں ساٸیں اور بابا ساٸیں صام کہتے ہیں ۔۔۔چھوٹے بچے نے کہا تھا ۔۔۔۔
واٶ یہ تو بڑا کیوٹ نام ہے بلکل آپ کی طرح اب میں بھی آپکو صام بلاٶنگی ۔۔۔۔۔اس نے اسکے گالوں پر بوسہ دیتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتنے میں ویٹر آیا اور برگر رکھ کر چلا گیا تھا ۔۔۔۔
ابھی وہ کھا ہی رہے تھے کہ رانیہ کے پیچھے خزیمہ اور صارم نے سیماب کو دیکھا تھا اور انکی شرارت والی رگ پھڑک اٹھی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
وہ انہیں ڈھونڈتے ہوۓ کیفے ٹیریا میں آیا تو دونوں کو کسی لڑکی کے ساتھ بیٹھے برگر کھاتے دیکھ کر چونکا اور انہیں ہاتھ سے اشارہ کیا تھا ۔۔۔۔۔
مگر وہ دونوں اسے دیکھ کر فورا سر جھکا چکے تھے جیسے دیکھا ہی نا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔
آخر جھنجلا کر وہ انکے پاس پہنچا تھا ۔۔۔
تم دونوں یہاں کیا کررہے ہو ؟ میں کب سے ڈھونڈ رہا ہوں ۔۔۔۔سیماب نے غصہ سے کہا تو دونوں ڈر کر رانیہ سے چپک گۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔
واٹ مسٹر ؟ آپکو بچوں سے بات کرنے کی تمیز نہیں ہے دیکھیں کتنا ڈر گۓ ہیں ۔۔۔۔۔رانیہ نے غصہ سے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تو وہ اسے یہاں دیکھ کر حیران ہوا تھا ۔۔۔۔۔
وہاں تو مجھے الٹا سیدھا بول رہی تھی اور یہاں میرےبچوں کے ساتھ موجود ہے واہ میڈم ۔۔۔۔۔۔سیماب بڑبڑایا تھا۔۔۔۔۔۔۔
کیا بڑبڑا رہے ہیں منہ پر بولیں ۔۔۔۔۔۔۔
دراصل بیٹا یہ میرےنالاٸق بچے ہیں جنہیں میں کب سے ڈھونڈ رہا تھا ۔۔۔۔۔ سیماب نے دونوں کو گھورتے ہوۓ کہا تو وہ دونوں ایک دوسرے کو آنکھ مار کر رانیہ سے اور چپک گۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوووو مسٹر مجھے بچہ سمجھ کر ہلکا مت لیں , ابھی آواز دے کر سب کو جمع کرلونگی , اور بچوں کو کیوں گھور رہے ہیں ؟؟؟ رانیہ نے دونوں کو اپنے پیچھے کرلیا تھا ۔۔۔۔۔۔
اسکی بات سن کر اسے ہنسی آٸی تھی جسے وہ ضبط کر گیا تھا ۔۔۔۔۔
آپ کی سنے گا کون ؟ مجھےتو یہاں سب جانتے ہیں لیکن آپکو تو کوٸی نہیں جانتا ۔۔۔۔سیماب نے اسے دیکھ کر کہا تو وہ سوچ میں پڑگٸ تھی ۔۔۔۔۔
اوو مسٹر مجھے سب جانتے ہیں کیونکہ میں راٸٹر ہوں ۔۔۔۔رانیہ نے رعب ڈالتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاہاہاہاہا راٸٹر اور آپ ؟؟ فیڈر پینے کی عمر ہے وہی کریں۔۔۔۔۔۔۔۔سیماب نے کہا تو اسکا چہرہ غصہ سے لال ہوا تھا ۔۔۔۔
رانیہ شہریار نام ہے , جاکر معلوم کرلیں راٸٹر ہی ہوں , ہاں ابھی نیو ہوں تو کم لوگ جانتے ہیں لیکن آپکو کوٸی حق نہیں پہنچتا مجھے کچھ کہنے کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکی بات سن کر اسے پہلے تو حیرانی ہوٸی اور پھر شدت سے اسکا ناول خریدنے پر افسوس ہوا تھا ۔۔۔۔ جب یہ خود اتنی چھوٹی اور اممیچور ہے تو پتا نہیں ناول کیسا لکھا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے سوچا تھا۔۔۔۔۔
سوری , لیکن یہ میرے بچے ہیں ۔چلو تم دونوں ۔۔۔۔وہ کہہ کر مڑا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
یہ آپکے پاپا ہیں ؟؟ رانیہ نے جھک کر دونوں سے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
اس سے پہلے کہ بچے کچھ کہتے سامنے سے وہی عورت جس پر آٸسکریم گری تھی سیدھا ادھر آٸی تھی ۔۔۔۔۔۔
ارے تو تم ہو وہ انسان , جس نے اتنی چھوٹی لڑکی سے شادی کرلی ۔۔۔شرم آنی چاہیے بچی سے شادی کرتے ہوۓ۔۔۔۔۔
کیا کہہ رہی ہیں آپ ؟ اس نے ہڑبڑاتے ہوۓ ہوچھا تھا۔۔۔۔
تم پر تو چائلڈ میرج کیس ہونا چاہیے ، جب شادی کی ہوگی تب کتنی چھوٹی ہوگی اب تو اتنے بڑے بڑے بچے بھی ہوگۓ ہیں ، وہ خود کو سنبھالے گی یا اپنے بچوں کو ۔۔۔۔۔۔۔۔
انہوں نے کھڑے کھڑے اسے سنادیا تھا ۔۔۔۔
اور وہ ناسمجھی سے منہ کھولے انکی بات سن رہا تھا ۔۔۔۔
اسکیوزمی آنٹی !! کونسی بیوی اور کونسے بچے ؟؟ میرے تو کوٸی بچے نہیں ہیں ۔۔سیماب نے حیرانی سے کہا تھا ۔۔۔۔۔
مطلب کہ یہ ڈھونگی انسان مجھ سے جھوٹ بول رہا تھا کہ یہ دونوں اسکے بچے ہیں , تبھی تو بچے بھی ڈر گۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رانیہ سوچتے ہوۓ بڑبڑاٸی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آنٹی ؟؟ میں تمہیں آنٹی لگتی ہوں شرم کرو تم سے چند سال ہی بڑی ہونگی ۔۔۔۔وہ کمر پر ہاتھ رکھے پھر سے شروع ہوئی تھیں ۔۔۔۔۔
سوری میم ! ۔۔۔سیماب نے ہاتھ جوڑتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
چلو بسس بس معاف کیا ، مجھے لگاتھا کہ یہ تمہارے بچے ہیں ۔۔۔۔اسی عورت نے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
جی یہ تو میرے ہی بچے ہیں ۔۔۔سیماب نے سر ہلاتے ہوۓ کہا تو انکی آنکھیں پھٹ گٸ تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے پاگل واگل تو نہیں ہو ، ابھی کہتے ہو کہ کوٸی بیوی بچے نہیں ہیں اب کہہ رہے ہو کہ یہ بچے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اس عورت نےکہا تو وہ ہڑبڑایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
مطلب یہ کہ یہ میری بیوی نہیں ہے , لیکن بچے ۔۔۔اس سےپہلے وہ بات پوری کرتا اس عورت نے اپنا سر پیٹا تھا ۔۔۔۔۔۔
ہۓ اللہ کیا زمانہ آگیا ہے , اسے بچی سمجھ کر اس سے بچے چھیننے آۓ ہو ؟ اسے اکیلا مت سمجھنا میں اسکے ساتھ ہوں ۔۔ایک ماں کے سامنے کہہ رہے ہو کہ یہ اسکے بچے نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس عورت نے کہا تو وہ صدمہ سےگنگ ہوگیا تھا ۔۔۔۔۔
ماں ؟؟؟ اسکی آواز گہراٸی سے آتی معلوم ہوٸی تھی ۔۔۔۔۔۔
ہاں یہ بچی لگ رہی ہے , لیکن ان دونوں کی ماں ہے ۔۔۔۔۔
زامہ اور صام یہ سب کیا ہے ؟؟ سیماب نے غصہ سے دونوں کی طرف دیکھا تو رانیہ چونکی تھی ۔۔۔کہیں یہ سچ میں ان دونوں کے بابا تو نہیں ۔۔۔۔دماغ نے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔نہیں لگ تو نہیں رہے ضرور کوٸی اور ہے اور نام تو کوٸی بھی پوچھ سکتا ہے ۔دل نے دماغ کی نفی کی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیماب جو انہیں غصہ سے دیکھ رہا تھا انکو اشارے سے سوری بولتے دیکھ کر چونکا اور چھپکے سے ٹیبل پر اپنا فون چھوڑ کر اسکا فون اٹھایا تھا اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا نکل گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیکھو ذرا کیسے منہ پھیر کر چلا گیا ۔۔۔بیٹا اکیلے مت نکلا کرو , اپنے شوہر کے ساتھ جایا کرو ورنہ لوگ ایسا ہی کرینگے ۔۔۔۔۔۔اس عورت نے سر پر ہاتھ رکھتے ہوۓ کہا اور خود بھی چلی گٸ تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلو بچوں تم لوگ ڈرو نہیں دیکھو سب سیٹ ہوگیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔رانیہ نے پیار سےکہاتھا ۔۔۔۔۔
آنو ایک بات کہوں ؟؟ خز نے سر جھکا کر کہا تھا ۔۔۔۔
ہاں آنو سوری ۔۔۔۔صام نے بھی سر جھکایا تھا۔۔۔۔
ارے تم نے تھوڑی کچھ کیا ہے ۔ ٹینشن مت لو میں تمہارے پاپا کو کال کرتی ہوں , نمبر بتاٶ ۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے اپنے پرس میں موباٸل ڈھونڈا تو وہ غاٸب تھا ۔۔۔۔۔
آنو یہ ہی ہمارے بابا تھے لیکن ہم انہیں تنگ کررہے تھے مگر ہمیں نہیں پتا تھا کہ یہ سب کچھ ہوجاۓ گا ۔۔۔۔۔آخر کار ہمت کرکے خزیمہ نے بولا تو وہ شاکڈ رہ گٸ تھی۔۔۔۔۔۔۔
کیاا؟؟؟ تم نے پہلے کیوں نہیں بتایا پتا نہیں تمہارے بابا میرے بارے میں کیا سوچ رہے ہونگے ؟؟ رانیہ نے سر پکڑا تھا ۔۔۔۔۔۔
سوری آنو ۔۔۔۔۔دونوں نے سر جھکا کر کہا ہی تھا کہ ٹیبل پر پڑا موباٸل بجا تھا ۔۔۔
اس نے چونک کر دیکھا تو کسی اور کا فون تھا ۔۔۔
آنو یہ بابا کا موباٸل ہے اٹھا لو ۔۔۔۔۔صام نے کہاتو اس نے موباٸل اٹھایا تھا مگر اسکرین پر اپنا نمبر جگمگاتا دیکھ کر دانت پیسے تھے ۔۔۔۔۔۔۔
ہیلو میرا موباٸل کیوں چرایا ہے ؟؟ اس نے دانت پیس کر پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
مجھے شوق نہیں ہے دوسروں کی چیزوں کو اپنا بنانے کا میرے بچوں اور فون کو لے کر باہر آٶ اور اپنا موباٸل لے جاٶ ۔۔۔۔۔۔دوسری طرف کھردری آواز سن کر وہ کانپ گٸ تھی ۔۔۔۔
جج جی آٸی ۔۔۔وہ کال کاٹ کر فورا اٹھی تھی۔۔۔۔۔
×××_________________________________________×××
وہ جیسے ہی باہر نکلی حور کو کسی سے بات کرتے دیکھ کر اشارہ کیا تھا ۔۔۔۔۔۔
کیا ہوا رانو ؟ اتنا ہانپ کیوں رہی ہو ؟؟ اور انکے پاپا نہیں ملے کیا ؟؟ حور نے آتے ہی پوچھا تھا ۔۔۔
جانی ! ایک پروبلم ہوگٸ , ایک اکڑو اور بدتمیز اور چور انسان انکا پاپا نکلا , اور اتفاق سے جب ان دونوں کو لینے انکے پاپا آۓ تو پیچھے سے وہ آنٹی بھی آگٸ اور مسٸلہ بن گیا لیکن وہ میرا موباٸل لے کر چلے گۓ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رانیہ نے ہانپتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
ایک منٹ ,ایک منٹ رانو۔۔۔۔کیا بول رہی ہو ؟ مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا ۔۔۔۔۔ حور نے ناسمجھی سے کہا تو پیچھے سے ایک زوردار قہقہہ گونجا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
سوری مسٹر سیماب دراصل یہ میری بیسٹی ہے اسی کے بارے میں آپ سے بات کررہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔حور نے کہا تو اس نے مڑ کر دیکھا تھا ,مگرسامنے اسے پاکر دانت کچکچاۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔
تم میرے بارے میں ان سے کیوں بات کر رہی تھیں ؟ اور مسٹر یہ رہے آپکے بچے ۔۔باپ ہیں تو بچوں کی حفاظت بھی کرنی چاہیے اور میرا موباٸل واپس کریں ۔۔۔۔۔۔۔رانیہ نے غصہ سے ناک پھلا کر کہا تو حور کا منہ کھل گیا تھا۔۔۔۔۔۔
یہ آپکے بچے ہیں ؟ اوہ ماٸی گوڈ آپ تو کہیں سے ان بچوں کے بابا نہیں لگتے ۔۔۔حور نےصدمہ سے کہا تو رانیہ نے اسے گھورا تھا ۔۔۔۔۔۔
اتنے بڑے انکل ہیں اور تم کہیں پاگل تو نہیں ہوگٸ ؟ ۔۔۔رانیہ نے اس سے چڑ کر کہا تھا ورنہ وہ سچ میں کافی ہینڈسم تھا ۔۔۔۔۔
ہممم تو راٸٹر صاحبہ یہ رہا آپکا موباٸل اور آٸندہ کسی کے بچوں کو اپنا بنانے کی غلطی مت کیجۓ گا کیونکہ انسان کو پہلے خود کو دیکھنا چاہیے پھر ماں بننے کا سوچنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔سیماب نے گاڑی میں بیٹھتے ہوۓ اسکے قد پر چوٹ کی تو وہ دانت کچکچا کر رہ گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
باۓ ,باۓ آنووو ۔۔۔۔دونوں بچوں نے ہاتھ ہلاتے ہوۓ کہا تو رانیہ نے بھی ہاتھ ہلا دیا تھا۔۔۔۔
××××_______________________________________×××
آفس سے نکلتے ہی اس نے فلزہ کو کال ملاٸی تھی , جو پہلی بیل پر ہی اٹھا لی گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیلو فلزہ!! کہاں ہو ؟؟
گھر پر ہوں , مجھے سچ میں نہیں پتہ تمہیں کیا بات بری لگی ہے لیکن وہ لڑکی جلتی ہے اور ہم دونوں کو الگ کرنا چاہتی ہے ۔۔ پلییز مجھ سے بات تو کرو ۔۔۔۔دوسری طرف سے فلزہ کی بھیگی ہوٸی آواز سن کر اس نے دانت پیسے تھے مگر خود کو سنبھال کر آواز میں نرماہٹ لایا تھا کیونکہ یہ کام بساط جیتنے کیلۓ بہت ضروری تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم ریڈی رہو میں تمہیں پک کرنے آرہا ہوں ۔۔۔۔لنچ ساتھ کرینگے ۔۔۔۔۔۔سنان کہہ کر کال کاٹ چکا تھا اور دوسری طرف وہ خوشی سے نہال ہوگٸ تھی ۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
آج تیسرا دن تھا مگر فضہ بیگم کی ناراضگی جوں کی توں تھی , جسکی وجہ سے انہوں نے اپنی برتھڈے کو بھی اگنور کر دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
وہ بھلے جتنی بھی غلط ہوں وہ ان سے زیادہ دیر ناراض نہیں رہ سکتا تھا اور آج کے دن تو کسی قیمت پر نہیں۔۔۔۔اسی لۓ آفس سے واپسی پر انکیلۓ انکی پسندیدہ راٸٹر کے ناول لینے لاٸبریری آیا تھا , اور اتفاق سے وہی ناول اسے کاٶنٹر پر مل گیا تھا ۔۔۔۔
اسکیوزمی سر یہ ناول مجھے چاہیے , آپ پلیز پیک کروادیں ۔۔۔۔۔اس نے جلدبازی میں کہا تھا ۔۔۔۔
سوری سر یہ تو بک چکا ہے , اس نے معذرت کرتے ہوۓ کہا ۔۔۔۔۔۔
واٹ ؟ آپ چیک کرلیں شاید دوسرا مل جاۓ لیکن مجھے یہی چاہیے ، آپ چاہیں تو میں دگنی قیمت دینے کیلۓ تیار ہوں ۔۔۔۔عرشمان نے کہا تو پیچھے کھڑی رانیہ کے سر پرلگی اور تلووں پر بجھی تھی ۔۔۔۔۔
اوو مسٹر آپ اپنے پیسوں کا لالچ کسی اور کو دیں , یہ ناول میں خرید چکی ہوں اور کسی قیمت پر آپکو نہیں دونگی ۔۔۔۔اس نے تنک کر کہا تو وہ اسکی طرف مڑا تھا ۔۔۔۔۔۔
دیکھیں میرے پاس ٹاٸم نہیں ہے , مجھے اپنی مما کو گفٹ کرنا ہے یہ انکی فیورٹ ہے پلیییز ۔۔۔۔عرشمان نے بے چارگی سے کہا تھا کیونکہ وہ اب تک چار لاٸبریریز چھان چکا تھا مگر یہ نہیں ملاتھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوکے آپ لے لیں ۔۔۔وہ ماں کا نام سن کر پگھلی اور اسے ناول تھما کر لاٸبریری سے نکل گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔
ارے محترمہ بات تو سنیں ۔۔۔۔وہ اسکے پیچھے بھاگا تھا مگر وہ اسکی قیمت لیے بغیر جاچکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
رات کے ناجانے کونسے پہر اسکی آنکھ کھلی تھی ، اس نے اٹھنے کی کوشش کی تو پورے جسم میں درد کی لہر پھیل گئ تھی ۔۔۔۔۔۔
آج اسکا ہاسپٹل میں تیسرا دن تھا ، پورا سر پٹیوں میں جکڑا ہوا تھا ۔۔۔۔
وہ احتیاط سے ڈرپ نکال کر کھڑی ہوئی ہی تھی کہ دروازہ کھلنے کی آواز سے چونکی تھی ۔۔۔۔
یہ کیا کر رہی ہیں آپ ؟ آپ کو اس چیز کی اجازت کس نے دی ؟ میں ڈاکٹر کو بلاتی ہوں ۔۔۔نرس اسے دیکھ کر غصہ ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
شششش آرام سے اونچی آواز میں اپنے باپ کی بھی نہیں سنتی ۔۔۔۔ اس نے آگے بڑھ کر اسکے ناک اور منہ پر ہاتھ رکھ دیا تھا جسکی وجہ سے وہ بے ہوش ہوچکی تھی۔۔۔۔۔
ٹھیک دس منٹ بعد وہ سارے ریکارڈز مٹا کر نرس کے گیٹ اپ میں ہاسپٹل سے نکل رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کون پارس ؟ کیسی پارس ؟ اس بارے میں کسی کو جاننے کا کوئی حق نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فنیدیو مستشفی میں ایک عجیب حادثہ درپیش۔۔۔۔۔
ہاسپٹل کے بیڈ سے پیشنٹ کے بجاۓ بے ہوش نرس برآمد۔۔۔۔
راتوں رات پیشنٹ کی گمشدگی۔۔۔۔
ڈاکٹرز کے مطابق وہ پیشنٹ کوئی لڑکی تھی مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہاسپٹل کے ریکارڈز میں اسکا کوئی ذکر نہیں ، نا سی سی ٹی وی فوٹیج میں کوئی پیشنٹ دکھ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔
اور جاننے کیلۓ ہمارے ساتھ جڑے رہیے۔۔۔۔۔۔۔
نیوز اینکر زور و شور سے خبر نشر کر رہا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔
کیوں اس طریقے سے بھاگی ہو تم ؟ فیروز ملک نے کافی کا کپ اسکی طرف بڑھاتے ہوۓ خفگی سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
کیا آپ کو سمجھ نہیں آیا ڈیڈ ؟؟ پارس نے کافی کی چسکی لیتے ہوۓ حیرانگی سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پارس تم مانو گی نہیں ؟؟ انکی آواز میں خفگی بڑھی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اپنا کام کرچکی ہوں پاپا ، بہت جلد وہ نیوز بھی منظر عام پر آجاۓ گی۔۔۔۔۔
پارسسسس غلط کر رہی ہو ۔۔۔انہوں نے تنبیہا کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
مجھے حد سے گزرنے والوں سے نفرت ہے ڈیڈ ۔۔۔۔۔وہ کہہ کر لاؤنج سے نکل گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××__________________________________________×××
پتا ہے میں دوست کیوں نہیں بنایا کرتی؟
کیونکہ میں دوستی نبھا نہیں پاتی ۔۔۔۔
میں تھک جاتی ہوں بھاگنے لگتی ہوں سب سے کیونکہ میں تھک گٸ ہوں نبھاتے نبھاتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے نزدیک دوستی میں وفا نبھانا بہت ضروری ہے پر مجھ میں وفا نہیں ہے ۔۔۔
نہ میں مزید کسی وفا کا بوجھ اٹھانے کی سکت رکھتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔
یقین مانیں وفا بہت بھاری ہوتی ہے۔۔۔
یہ اتنا جھکا دیتی ہے کہ آنکھیں دھول دھول ہوجائیں ۔۔۔
میں دوست بنا کر چھوڑنے سے کے بجائے دوست بنانے سے ہی گریز کرتی ہوں ۔۔
کبھی کبھی مجھے ایسی چپ لگ جاتی ہے کہ میں اس چپ کا سبب بتانے سے قاصر ہونے لگتی ہوں ۔۔ بے وجہ روتی ہوں , بے وجہ ہنستی ہوں ۔۔۔
آخر زندگی ایسے موڑ پر لے آٸی ہے جہاں میں محبت کا اظہار کرنے سے ڈرنے لگ گٸ ہوں ۔۔۔۔۔
اب مجھے خوشیوں سے ڈر لگنے لگ گیا ہے کیونکہ خوشیاں جاتے ہوۓ گہرے دکھ دے جاتی ہیں ۔۔۔۔
مجھے اپنوں کو کھونے کا فوبیا ہے ,اسی لۓ میں اپنوں کی لسٹ کو بڑھا نہیں سکتی ۔۔۔
میں کئی لوگوں کو اچھا سمجھ کر بری بن چکی ہوں ۔۔
اب مزید کسی کو اچھا سمجھ کر اس کے برے روپ کو نہیں سہنا چاہتی ۔۔۔
میں کسی کو دکھ نہیں دینا چاہتی نہ کسی سے دکھ لینا چاہتی ہوں ۔۔
میرے دل میں بہت کچھ چھپا ہےاس لئے میں کسی کے لئے اپنے دل کے دروازے کھول نہیں سکتی ۔۔کبھی نہیں ۔۔۔۔۔
وہ نم آنکھوں سے ڈاٸری لکھتے ہوۓ آنسٶوں کو روکنے کی ناکام کوشش کررہی تھی مگر بالآخر ایک نامراد قطرہ آنکھ سے نکل کر ڈاٸری پر ٹپک گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ دکھ اندر ہی اندر کینسر کی طرح ہمیں کھارہے ہوتے ہیں اور یادوں کا کینسر سب سے خطرناک ہوتا ہے، یہ انسان کے دل و دماغ سے ہوتا ہوا روح تک جاتا ہے اور پھر روح کھینچ لیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور اسکے ساتھ بھی یہی سب ہورہا تھا ۔۔۔۔۔ ×××______________×××
وہ کیک اور گفٹ لے کر خوشی سے گھر پہنچا تھا , مگر ڈراٸنگ روم سے آتی آوازیں سن کر ٹھٹک کر اس طرف گیا تھا مگر اندر کا منظر دیکھ کر کڑواہٹ اسکے حلق تک بھر گٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اندر شرمین فضہ بیگم کو کھلکھلاتے ہوۓ کیک کھلا رہی تھی , اور ہمیشہ کی طرح آج بھی اسکی ماں نے بھانجی کو بیٹے پر فوقیت دی تھی , اور یہی تو انکا اصول تھا کہ ہر وہ انسان انکی نظر میں نیچے تھا جو انکے خلاف ہوتا تھا چاہے وہ بیٹا ہی کیوں نا ہو, وہ تلخی سے سوچ کر مڑا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے عرش تم یہاں کیا کررہے ہو ؟ اندر آٶ , دیکھو میں آنی کیلۓ کیک لاٸی تھی ۔۔۔۔۔
شرمین نے ہنستے ہوۓ اسکے زخموں پر نمک چھڑکا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آیا تو میں بھی وش کرنے تھا لیکن شاید غلط وقت پر آگیا خیر آپ لوگ جاری رکھیں ۔۔۔۔۔۔وہ گفٹس اور کیک وہیں پھیک کر سختی سے کہہ کر واپس نکل گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
×××_______________×××
تقریبا آدھے گھنٹے بعد وہ دونوں ہوٹل ڈریم میں داخل ہورہے تھے ۔۔۔
لوگ دونوں کو حیرت سے دیکھ رہے تھے ۔۔۔۔
یہ کیا جوڑی ہے یار ؟ لڑکا اتنا ویل ڈریسڈ اور لڑکی کو سینس ہی نہیں ہے ۔۔۔۔کسی کی سرگوشی سناٸی دی تو فلزہ کا چہرہ غصہ سے لال ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نے آرزو کی دیکھا دیکھی پینٹ شرٹ پر لونگ کوٹ پہنا تھا مگر قد چھوٹا ہونے کے باعث مزاقیہ لگ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ آج کیا پہن کر آٸی ہو ؟؟ سنان نے کوفت سے اسے دیکھ کر پوچھا تھا جو اس وقت کوٸی نمونہ لگ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں پہنوں تو بری لگتی ہوں اور آرزو پہنے تو وہ اچھی لگتی ہے ۔۔۔۔فلزہ نے جل کر کہا تو اسکا منہ کھلا تھا ۔۔۔۔
مطلب تم نے آرزو کی کاپی کی ہے ؟؟ اس نے ہنستے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔
ہنہہ وہ تو گاٶں کی پینڈو لڑکی ہے میں کہاں اور وہ کہاں اسکا تو مجھ سے مقابلہ ہی نہیں ۔۔۔خیر چھوڑو تم بتاٶ ۔۔۔۔۔۔
مقابلہ کی بات نہیں ہے , دراصل کچھ ڈریس سب پر اچھے نہیں لگتے ۔۔۔۔چلو چھوڑو یہ بتاٶ کیا لوگی ؟؟ سنان نے بات کاٹی تو اس نے مینو اٹھایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔..
×××____________________________________________×××
صبح سات بجے سے پہلے پہلے تک مجھے جواب چاہیے ۔۔۔۔۔
میسیج بھیج کر اس نے موباٸل رکھا ہی تھا کہ سیل بجنے لگا تھا ۔۔۔۔۔
یس کون ؟؟ اسکرین دیکھے بغیر اس نے کال اٹینڈ کی تھی ۔۔۔۔۔
ایک مسٸلہ درپیش ہے میم اسے حل کروانا ہے ۔۔۔دوسری طرف کی آواز سن کر اسکے چہرے پر مسکراہٹ آگٸ تھی , پورے دن کی تھکن اڑن چھو ہوگٸ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمممم تو پنچایت میں جاٸیں مجھے کیوں کال کی ہے ؟؟ آرزو نے مسکراہٹ دبا کر سنجیدگی سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔
نہیں نا , ہماری پنچایت تو یہی ہے ۔۔۔۔۔دوسری طرف سے ادا ساٸیں کی آواز سن کر ہنسی تھی ۔۔۔۔یقینا موباٸل اسپیکر پر تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہممم تو جلدی مسٸلہ بتاٸیں تاکہ میں حل کرسکوں ۔۔۔۔آرزو نے لیٹتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔
یار میرے دوست کے بھاٸی کے دوست کی بہن اس سے ناراض ہے تو اسے کیسے منایا جاۓ کچھ آٸیڈیا ہے تمہیں ؟؟ لالہ ساٸیں کی بات پر اس نے قہقہہ ضبط کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
ناراضگی کا ایک ہی حل ہے ۔۔۔۔۔
کیا ؟؟؟ فورا پوچھا گیا تھا۔۔۔۔۔۔
جو وہ چاہتی ہے وہ کردیں سمپل , باۓ۔۔۔۔۔۔۔
ارےےے آرزو بات تو سنو ۔۔۔۔دوسری طرف سے ادا ساٸیں کی آواز آٸی تھی۔۔۔۔۔۔
نووو مجھے نیند آرہی ہے باۓ ۔۔۔۔وہ ہنستے ہوۓ کال کاٹ چکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
اگر اس دنیا میں بھاٸی نا ہوتے تو یہ دنیا کتنی سنسان ہوتی ؟ کیونکہ بھاٸی تو بہنوں کا مان ہوتے ہیں ۔۔۔
وہ اکثر سوچا کرتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××______________×××
کیا کر رہی ہو ؟
سیماب نے بیڈ پر لیٹتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔۔
کچھ نہیں بس ناول پڑھ رہی تھی آپ بتاٸیں طبیعت کیسی ہے ؟اور بچوں کو کیوں ڈانٹ رہے تھے ؟؟ پلوشے نے ناول رکھتے ہوۓ پوچھا تواس نےگہرا سانس لیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
جانتی تو ہو فضول کی ضد کر رہے تھے ۔۔۔۔۔
کچھ بھی فضول کی بات نہیں تھی وہ اپنی آنو سے ملنا چاہتے ہیں تو ملوادیجۓ گا نا , بے چارے کتنے اداس پوگۓ تھے ۔۔۔۔۔پلوشے نے ناراضگی سے کہا تھا ۔۔۔۔
تم سمجھ نہیں رہی , خیر چھوڑو یہ بتاٶ ناول کیسا ہے ؟؟ سیماب نے جھنجلا کر بات گھماٸی تھی مگر بد قسمتی سے بات وہیں آگٸ تھی۔۔۔۔۔۔
کیا جی کتنا زبردست ناول ہے کیا بتاٶں , میری سوچ سے بھی زیادہ مزے کا ہے بلکل اپنے نام کی طرح دلچسپ ، مجھے تو بس رائٹر سے ملنے کا دل چاہ رہا ہے کہ جو اتنا زبردست ناول لکھ سکتی ہے وہ خود کتنی اچھی ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔ پلوشے نے خوشی سے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
مجھے تو نہیں لگ رہا تھا کہ وہ اتنا اچھا لکھ سکتی ہے ۔۔۔۔۔۔سیماب بڑبڑایا تھا ۔۔۔۔۔
کیا کہہ رہے ہیں ؟؟ پلوشے نے چونک کر پوچھا تو اس نے نفی میں سر ہلا دیا تھا ۔۔۔۔۔۔
بچوں کے طرح اب پلوشے کو بھی اسکی تعریفوں میں رطب اللسان ہوتے دیکھ کر اس نے کوفت سے آنکھیں بند کی تھیں ۔۔۔۔۔۔۔
×××______________×××
عرشمان ۔۔۔۔۔۔۔
وہ ریڈی ہو کر آفس کیلۓ نکل ہی رہا تھا کہ فضہ بیگم کی آواز پر رکا تھا۔۔۔۔
جی ؟؟ اس نے مڑے بغیر پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
آٶ ناشتہ کرلو ۔۔۔۔۔نہایت میٹھے لہجے میں کہا گیا تھا ۔۔۔۔۔
آفس میں کرلونگا ۔۔۔۔۔۔سنجیدگی ہنوز برقرار تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوکے لیکن مجھے تم سے بہت ضروری بات کرنی ہے ۔۔۔۔۔۔فضہ بیگم نے کہا تو وہ طنزیہ مسکرایا تھا , وہ بغیر مطلب کے کسی سے پیار جتانے والی کہاں تھیں ۔۔۔۔۔۔۔
جی بولیں ۔۔۔۔وہ مڑ کر سامنے کھڑا ہوگیا تھا ۔۔۔۔۔
میں شرمین کو بہو بنانا چاہتی ہوں , اور جانتی ہوں تمہیں کوٸی اعتراض نہیں ہوگا ۔۔۔۔فضہ بیگم نے ہمیشہ کی طرح فیصلہ سنایا تھا ۔۔۔۔۔۔
کیااااااا ؟؟ سوری مام یہ ناممکن ہے , میں شرمین سے کسی قیمت پر شادی نہیں کرسکتا ۔۔۔۔اس نے تلخی سے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔
کیوں کیا براٸی ہے اس میں ؟؟ خوبصورت ہے ویل ایجوکیٹڈ ہے امیر ہے اور کیا چاہیے ؟؟؟ فضہ بیگم نے کہا تو اسکا چہرہ تن گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
مام زندگی میں نے گزارنی ہے آپ نے نہیں , اور مجھے کوٸی امیر ویل ایجوکیٹڈ لڑکی نہیں چاہیے , کیونکہ میں اپنی بیوی کے ساتھ زندگی جینا چاہتا ہوں گزارنا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاہاہاہا تو کسی گاٶں کی پینڈو سے کروگے شادی ؟ اپنے پاپا کو دیکھو آج کہاں سے کہاں پہنچ گۓ ہیں صرف میری وجہ سے اور تم میری چواٸس کو ہی انکار کر رہے ہو ۔۔۔۔۔فضہ بیگم نے غصہ سے کہا تھا۔۔۔۔
بس مام میں یہی نہیں چاہتا کہ مستقبل میں مجھے بھی ایسے ہی طعنے ملیں اور میں اپنے بچوں کا مستقبل اپنا جیسا ہرگز نہیں بنا سکتا ۔۔۔۔۔۔۔وہ تلخی سے بول کر مڑا تھا ۔۔۔۔۔
تمہارے پاس کس چیز کی کمی ہے ؟ سب کچھ تو ہے تمہارے پاس ۔۔۔وہ نجانے اور کیا کیا بول رہی تھیں مگر وہ لمبے لمبے ڈگ بھر کر باہر نکل گیاتھا ۔۔۔۔
آپ کیا جانیں کہ محبت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا , میں بچپن سے آپکی محبت اور پیار کیلۓ ترستا آیا ہوں لیکن اب آگے ایسا کچھ نہیں کرونگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
××××______________×××
وہ فل اسپیڈ میں کار ڈراٸیو کر رہا تھا , دماغ فضہ بیگم کی باتوں میں پھسا ہوا تھا ۔۔۔کیا کوٸی ماں ایسی ہو سکتی ہیں ؟؟ وہ کڑواہٹ سے سوچ ہی رہا تھا کہ موباٸل کی بیل نے اسکا تخیل توڑا تھا ۔۔۔۔۔۔
اس نے موباٸل اٹھا کر کال کاٹ دی تھی کیونکہ اس وقت وہ کسی سے بات نہیں کرسکتا تھا ۔۔۔۔
مگر سامنے والا بھی ڈھیٹ تھا دوبارہ کال رنگ ہونے لگ گٸ تھی جسے اس نے جھنجلا کر پک کیا تھا۔۔۔۔۔
کیا مسٸلہ ہے ؟ جب کوٸی کال کاٹ رہا ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ وہ آپ سے بات کرنا نہیں چاہتا ۔۔۔وہ غصہ میں شروع ہوگیا تھا۔۔۔۔۔
لیکن میں تو بات کرنا چاہتا ہوں , تم کال کاٹو گے میں بار بار کرونگا۔۔۔۔۔یاسر کی آواز پر اسکے لب مسکراہٹ میں پھیلےتھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب بکو کیا کہنا ہے ؟؟ اس نے ہنستے ہوۓ پوچھا تھا مگر دوسری طرف کی بات سن کر اسے جھٹکا لگا تھا , وہ عجیب کیفیت میں چلا گیا تھا , سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس بات پر خوش ہونا ہے یا رونا ہے ۔۔۔۔
دس سال بعد آج اسے پھوپھو کا پتا چل گیا تھا۔۔۔۔۔۔
×××_______________×××
ڈیڈ مجھے آپ سے بات کرنی ہے ۔۔۔۔اس نے آفس میں داخل ہوتے ہی کہا تھا۔۔۔۔۔۔
ہاں بولو , خیریت تو ہے ؟؟سہیل صاحب نے اسے سنجیدہ دیکھ کر حیرت سے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
پھوپھو کہاں ہیں ؟؟ عرشمان نے انکی آنکھوں میں دیکھتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
ناعمہ ؟ کک کہاں ہے وہ ؟ تم جانتے ہو کیا ؟ مجھے بتادو بیٹا ۔۔۔۔۔وہ ایکدم بے چین ہو کر پوچھنے لگے تھے ۔۔۔۔۔
کیا دس سال سے آپکو اپنی بہن کی یاد نہیں آٸی ؟؟ اس نے پوچھا تو وہ نم آنکھوں سے کرسی کی پشت پر ٹیک لگا کر دس سال پیچھے چلے گۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××________________×××
سہیل صاحب اور ناعمہ بیگم ایک اعلی طبقے سے تعلق رکھتے تھے ۔۔ماں باپ کے بچپن میں ہی گزرجانے کے بعد ناعمہ بیگم کو انکی خالہ نے پالا تھا اور سہیل صاحب کو پڑھنے کیلۓ بیرون ملک بھیج دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
وہ اسٹیڈی کمپلیٹ کر کے جیسے ہی واپس لوٹے ناعمہ بیگم کا رشتہ شہریار صاحب سے طے ہوچکا تھا ,انکے آتے ہی شادی بھی ہوگٸ تھی ۔۔۔
شہریار صاحب متوسط طبقے سے تعلق رکھتے تھے مگر بہت خوددار تھے جس وجہ سے ناعمہ بیگم نے اپنا ورثہ لینے سے اس وقت انکار کردیا تھا , اور امانتا سہیل صاحب کے حوالے کردیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
انکی شادی کے ڈیڑھ سال بعد سہیل صاحب کی شادی بھی فضہ بیگم سے ہوگٸ تھی جو انکے بزنس پارٹنر کی بیٹی تھیں ۔۔۔۔
زندگی ہنسی خوشی گزر رہی تھی , ناعمہ بیگم کے دو بچے انس اور رانیہ تھے اور سہیل صاحب کا ایک بیٹا عرشمان تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وقت اپنی رفتار سے دوڑ رہا تھا کہ اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ دس سال پہلے شہریار صاحب کسی حادثہ میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔۔۔۔
اصل امتحان تو اب شروع ہوا تھا ۔۔۔ناعمہ بیگم کی عدت پورے ہوتے ہی سہیل صاحب نے انکی امانت انکے حوالے کرنے کا سوچ کر فضہ بیگم سے بات کی تھی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا ۔۔۔۔۔۔
اسی وجہ سے میں نے ناعمہ کو کھانے پر اپنے گھر بلایا تھا . مگر جب میں گھر پہنچا تو فضہ نے بتایا کہ وہ تو آٸی ہی نہیں ۔۔۔۔
میں نے اتنی کالز کی لیکن وہ اٹینڈ نہیں کی گٸ تھی ۔۔۔۔
اگلے دن میں اسکے گھر بھی گیا تھا مگر وہاں سے پتہ چلا کہ مالک مکان نے اسے ایک دن پہلے گھر سے نکال دیا تھا کسی کو اسکے بارے میں معلوم نہیں تھا ۔۔۔
وہ کہاں تھی ؟ کیسی تھی ؟ کچھ پتا نہیں چلا ۔۔میں نے اسے ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی مگر وہ تو لاپتہ ہوگٸ تھی , دس سال سے آج تک ایک دن ایسا نہیں گزرا جب میں نے اسکے ملنے کی دعا نا کی ہو لیکن شاید خدا کو یہ منظور ہی نہیں تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سہیل صاحب کے خاموش ہوتے ہی سنان نے انکی طرف دیکھا تھا , وہ اسوقت ہارے ہوۓ جواری لگ رہے تھے , آنکھیں آنسٶوں سے تر تھی چہرے پر کھونے کا احساس تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ انہیں فضہ بیگم کی سچاٸی بتانے ہی والا تھا کہ کس طرح انہوں نے پھوپھو کو گھر سے نکالا تھا مگر انہیں اس حالت میں دیکھ کر خاموش ہوگیا تھا ۔۔۔۔۔وہ انہیں اور ٹوٹتے ہوۓ نہیں دیکھ سکتا تھا۔۔۔۔۔۔۔
×××______________×××
وہ دونوں ٹیبل ہر بیٹھے کھانے سے انصاف کر رہے تھے کہ اچانک سنان کے موبائل کی بیپ بجی تو فلزہ نے موبائل چیک کیا تھا ۔۔سامنے آرزو کا میسیج دیکھ کر تیوری چڑھی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
آرزو تمہیں کیوں میسیج کر رہی ہے ؟ فلزہ نےغصہ سے پوچھا تو اس نے چونک کر اسکے ہاتھ سے موبائل چھینا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنان سب ٹھیک تو ہے ؟ تم کچھ پریشان لگ رہے ہو۔۔۔۔
فلزہ نے اسے چمچے کے ساتھ کھیلتے دیکھ کر پوچھا تھا ۔۔۔۔
ہاں ویسے تو سب ٹھیک ہے ، لیکن مجھے تم سے بات کرنی تھی ۔۔۔۔۔اس نے بالآخر کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
ہاں بولو ۔۔۔فلزہ نے بوتل کا گھونٹ لیتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آرزو ہماری بزنس پارٹنر بننے کیلۓ تیار ہے لیکن ۔۔۔۔وہ سیکنڈ کیلۓ رکا تھا ۔۔۔۔
کیا لیکن ؟؟ فلزہ نے ابرو اچکا کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔
لیکن اگر تم اس سے معافی مانگ لو گی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔
کیااااااا ؟؟ میں معافی مانگو گی ؟؟ وہ بھی اس سے ، کس بات کی معافی ؟ نو نیور ایسا کبھی نہیں ہوسکتا ۔۔۔۔۔۔وہ تقریبا چلا اٹھی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
تم اپنی غلطی کی معافی تو مانگ سکتی ہو ،تم نے پچھلے سال مجھ سے پوچھے بغیر آرزو کی کمپنی کے ساتھ کانٹریکٹ کیا تھا اور پھر کچھ دنوں بعد خود توڑ دیا میں وجہ جان سکتا ہوں ؟ سنان نے اس سے پوچھا تو وہ گھبرا گئ تھی ۔۔۔۔۔۔۔
وہ آرزو کی کمپنی تھی؟ مجھے پہلے ہی سمجھ جانا چاہیے تھا کہ وہ لڑکی ہمیں الگ کرنا چاہتی ہے جلتی ہے وہ ہم سے ۔۔۔۔فلزہ غصہ میں بولی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فضول باتیں مت کرو جو پوچھا ہے اسکا جواب دو ۔۔۔سنان نے چڑ کر کہا تھا۔۔۔۔
مجھے اس کا ایٹیٹیوڈ بلکل نہیں پسند تھا اسی لۓ کانٹریکٹ توڑ دیا تھا۔۔۔فلزہ نے لاپرواہی سے کہا تو اسے طیش آگیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
واہ !! تم نے اتنی سی وجہ سے کانٹریکٹ توڑ دیا آر یو میڈ ؟ جانتی بھی ہو میری کمپنی کے شئیرز کتنا گر گۓ تھے ؟؟
اس سب کی ذمہ دار میں نہیں آرزو ہے ،اسکی وجہ سے ہماری کمپنی کے شئیرز کی قیمت گر گئ تھی ۔۔۔۔۔فلزہ نے ضدی انداز میں کہا تو اس نے اپنا سر پکڑا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم کل صبح میرے ساتھ چلوگی اور اس سے معافی مانگو گی ،اٹس فائنل ۔۔۔۔۔سنان نے حتمیہ انداز میں کیا تو وہ بدک کر کھڑی ہوئی تھی ۔۔۔۔
میں اس سے معافی نہیں مانگونگی ۔۔۔فلزہ نے ہڈ دھرمی سے کہا تھا۔۔۔۔
اوکے آئندہ مجھ سے بات بھی مت کرنا ،میں ہی پاگل تھا جو اپنا بزنس تمہارے حوالے کرکے چلا گیا تھا اور تم میرے خاطر ایک سوری نہیں بول سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔سنان نے آخری کوشش کی تھی جو کامیاب ہوگئ تھی ۔۔۔۔۔
اوکے تمہارے خاطر بول دونگی ۔۔۔۔فلزہ نے کہا تو وہ مسکرادیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
×××________________×××
رات کے سیاہ گیسو کائنات کی ہر شۓ کو اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے ۔۔ ہر طرف گھٹا ٹوپ اندھیرا تھا ۔۔ رات کے اس پہر جب پوری دنیا اس رات کے اندھیرے میں ڈوب کر خواب و خرگوش کے مزے لے رہی تھی وہیں وہ بے چینی سے پنڈولم کی طرح کمرے میں ٹہل رہا تھا ، آنکھیں غصہ کی شدت سے لال ہورہی تھیں ۔۔۔۔۔۔۔
اچانک اسکا سیل بجا تھا۔۔۔
یس سر انسپکٹر وھاج اسپیکنگ ۔۔۔کال اٹھاتے ہی اس نے مودبانہ انداز میں کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
آپکے مشن کا کیا ہوا ؟ دوسری طرف سے ڈی آئی جی کی کرخت آواز ابھری تھی۔۔۔۔۔۔
سر ہم کوشش کر رہے ہیں لیکن ۔۔۔۔
انفف انسپکٹر !! پچھلے ڈیڑھ مہینے سے آپکے یہی اسکیوزز سن رہا ہوں اب اگر دو دن کے اندر آپ نے اپنا مشن مکمل نہیں کیا تو پیکنگ کرلیے گا آپ واپس پاکستان جارہے ہیں کیونکہ آپ اس مشن کے قابل نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔
لیکن سر میں۔۔۔۔
اٹس آ فائنل ڈیسیشن ۔۔۔۔۔۔دوسری طرف سے سختی سے کہہ کر کال کاٹ دی گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
شٹ ۔۔۔ اس نے غصہ سے واز اٹھا کر پھیکا تھا ۔۔۔۔۔
وہ غصہ کی شدت کو چھو رہا تھا کہ ایک بار پھر اسکا موبائل بجا تھا۔۔۔۔۔
یسسس ؟؟ انجان نمبر دیکھ کر اس نے فورا کال اٹینڈ کی تھی۔۔۔۔۔۔
واپسی مبارک ہو انسپکٹر !! دوسری طرف سے طنزیہ آواز آئی تھی۔۔۔۔
تممم !! تمہاری اتنی ہمت ، آج زندگی میں پہلی بار میری قابلیت پر سوال اٹھا ہے اور وہ بھی تمہاری وجہ سے ۔۔۔۔
تم جو کوئی بھی ہو پارس اگر تمہاری وجہ سے میں یہاں سے واپس گیا تو میں تمہاری زندگی جہنم بنادونگا۔۔۔۔۔
چچچ گڈ باۓ انسپکٹر ۔۔۔۔۔۔
ہیلو ۔۔۔۔ مگر دوسری طرف سے فون کٹ ہو چکا تھا۔۔۔۔
وہ لال بھبوکے چہرے سے موبائل کو گھور رہا تھا کہ دروازہ کھول کر کوئی اندر داخل ہوا تھا۔۔۔۔
کیا ہوا ؟ کچھ پتا چلا ؟ اس نے مڑ کر پوچھا تھا ۔۔۔
نہیں یار، کچھ پتا نہیں چل سکا ۔اس قاتل نے کوئی ثبوت نہیں چھوڑا ۔۔۔۔۔
وہ لڑکی بہت شاطر ہے ۔ ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا ۔۔ اس نے سگریٹ کا کش لیتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
تمہیں کس نے کہا کہ وہ کوئی لڑکی یے ؟؟ معیز نے چونک کر اسے دیکھا تھا۔۔۔۔
وہ کوئی عام لڑکی نہیں ہے ، سارے ثبوت مٹادیتی ہے لیکن اپنا نام چھوڑ جاتی ہے ۔۔اور جانتے ہو معیز اسکے نام سے پورا انڈرورلڈ کانپتا ہے ۔۔۔۔۔۔ کچھ تو خاص ہے اس میں کچھ تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن کیا ؟؟
اس نے کہتے ہوۓ آنکھیں بند کی تھیں۔۔۔۔۔۔۔
کل رات دبئ کے نامور بزنس مین کا قتل۔۔۔۔۔
آخر یہ سب کیا ہورہا ہے ؟ پولیس کیوں کچھ نہیں کر پارہی ؟
ایک ہفتے کے اندر دو بڑی ہستیوں کا قتل کوئی عام بات نہیں ہے۔۔۔۔۔۔
پوسٹ مارٹم کی ریپورٹ کے مطابق انکی موت زہر سے ہوئی ہے ۔۔۔۔۔
قاتل کون ہے ؟ یہ جاننے کیلۓ ہمارے ساتھ جڑے رہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افف ! ایک اور قتل یہ لڑکی آخر چاہتی کیا ہے ؟ وہاج نے ٹی وی بند کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
ویسے دیکھا جاۓ تو ایک طریقے سے یہ اچھا ہی کر رہی ہے۔۔۔۔۔معیز نے سوچتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
ادھر میری گردن سولی پر لٹک رہی ہے اور تمہیں اسکی تعریفیں سوجھ رہی ہیں۔۔۔وہاج نے چڑ کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا ہے نا بھائی ہم واپس پاکستان چلے جائیں ، یہاں آکر تو پاگل ہی ہوگۓ ہیں۔۔۔۔۔۔
میری قابلیت پر سوال اٹھا ہے اور وہ بھی صرف اس لڑکی کی وجہ سے ۔۔میں اسے چھوڑونگا نہیں۔۔۔۔۔۔۔وہاج نے غصہ سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے بھائی چھوڑوگے تو تب نا جب وہ پکڑ میں آۓ گی ۔۔۔۔۔معیز نے ہنستے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_____________________________________________×××
تقریبا آدھے گھنٹے بعد سہیل صاحب عرشمان کے ساتھ ایک چھوٹےسے علاقے کے ایک گھر کے سامنے رکے تھے ۔۔۔۔
کانپتے ہاتھوں سے انہوں نے دروازہ پر دستک دی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کون ؟ کتنی بار کہا ہے کہ دروازہ بند کرکے مت جایا کرو مگر سنتی ہی نہیں ہو ۔۔۔ناعمہ بیگم نے رانیہ سمجھ کر ڈانٹتے ہوۓ دروازہ کھولا تھا مگر دروازہ کے باہر کھڑے وجود کو دیکھ کر لڑکھڑا گئ تھیں ۔۔۔۔
پورے دس سال بعد وہ اپنے جان سے پیارے بھائی کو نم آنکھوں سے دیکھ رہی تھیں ، ,کیا یہ خواب تھا ؟ نہیں یہ تو حقیقت تھی بلکہ خدا کا معجزہ تھا ۔۔۔۔۔
بھائی ۔۔۔۔انکے لب ہلے تو سہیل صاحب نے آگے بڑھ کر انہیں سینے سے لگا لیا تھا ۔۔۔۔۔۔
ناعمہ میری جان تم کہاں تھیں ؟ کہاں کہاں نہیں ڈھونڈا لیکن تم ملی ہی نہیں آخر ہمیں چھوڑ کر کیوں چلی گئ تھیں ۔۔۔۔سہیل صاحب کی آنکھیں بھی بھیگ گئ تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ اندر تو آئیں ۔۔۔ناعمہ بیگم دونوں کو اندر لائی تھیں ۔۔۔
یہ عرشمان ہے نا ؟ انہوں نے بے تابی سے پوچھا تو انہوں نے اثبات میں سر ہلایا تھا ۔۔۔۔
ماشاءاللہ کتنا بڑا ہوگیا ہے ۔۔انہوں نے کہا تو دونوں ہنس پڑے تھے ۔۔۔۔۔
اس چھوٹے سے گھر میں خوشیوں کی بہار اتر آئی تھیں لیکن کیا خوشیاں ہمیشہ رہتی ہیں ؟
نہیں بلکہ خوشی تو غم کا دروازہ ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_____________×××
گاؤں میں شام کی سرخی پھیل چکی تھی ، ہر طرف اندھیرا چھا رہا تھا ، تمام ذی روحیں اپنے اپنے گھروں میں گھس گئ تھیں ۔۔۔۔۔
چوہدریوں کی حویلی میں بھی سکوت پھیلا ہوا تھا ، جو کسی طوفان کی آمد کی عکاسی کررہا تھا ایسا طوفان جو پوری حویلی کی خوشیوں کو مٹا کر رکھ دیگا ۔۔۔۔۔۔۔۔
پلوشے ۔۔۔ یہ اتنا سناٹا کیوں ہے ؟ سب کہاں ہیں بچے اماں بابا ؟ سیماب نے اس خاموشی سے گھبراتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ سائیں دوسرے گاؤں میں شادی ہے تو سب وہیں گۓ ہوۓ ہیں آپ کیلۓ کھانا لے آؤں ؟ پلوشے کے پوچھنے پر اس نے اثبات میں سر ہلایا تو وہ کچن میں چلی گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔
وہ فریش ہوکر نکلا تو اسکا موبائل بج رہا تھا ۔۔۔
یس ۔۔۔۔۔
آس نے فورا کال اٹینڈ کی تھی ۔۔۔۔۔
چوہدری سیماب آخر کب تک اپنے بھائی کو بچاؤ گے ؟ اگر اسکی زندگی چاہتے ہو تو ہماری بہن کا بتادو ورنہ خون کی ندیوں کے بہنے کا انتظار کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری طرف سے سرد آواز آئی تھی۔۔۔۔۔
ہمیں فضول کے پھڈوں میں پڑنے کا کوئی شوق نہیں ہے اور تمہاری بہن کا تمہیں علم ہونا چاہیے ، ہمیں گھسیٹنے کی غلطی مت کرنا ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیماب نے تلخی سے کہا تو دوسری طرف سے کال کاٹ دی گئ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیفی میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دونگا ۔۔۔۔اس نے سر پکڑا تھا۔۔۔۔۔۔
سائیں آپکا کھانا ۔۔۔۔پلوشے نے اسے مخاطب کیا تو وہ ہوش میں آیا تھا ۔۔۔۔۔
سیفی کہاں ہے ؟ اس نے کھڑے ہوتے ہوۓ ہوچھا تھا ۔۔۔۔
وہ تو باہر گۓ ہوۓ ہیں ۔۔۔۔پلوشے نے کہا تو وہ فورا باہر کی طرف لپکا تھا۔۔۔۔۔۔
سائیں کھانا ۔۔۔۔۔اسے جاتے دیکھ کر پلوشے گھبرائی تھی ۔۔۔۔۔۔
رکھ دو آکر کھالونگا ۔۔۔۔۔۔سیماب کہہ کر باہر نکل گیا تھا اور دشمن اپنی چال میں کامیاب ہوگۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
رات اپنے پر پھیلا کر دن کو الوداع کہہ چکی تھی ۔۔۔ رات کے آخری پہر وہ گھر میں داخل ہوا تھا ۔۔۔ پورا دن وہ گھن چکروں کی طرح فائلیں کھنگال کر پارس کے بارے میں ڈھونڈ رہا تھا مگر کوئی سراغ ہاتھ نا آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمرے میں داخل ہوتے ہی اسکا سیل بجا تھا۔۔۔۔۔۔
یسس سر ؟؟
انسپکٹر وہاج کل صبح دس بجے کی آپکی فلائٹ ہے آپ واپس پاکستان جارہے ہیں۔۔۔۔
دوسری طرف سے ڈی آئی جی کی آواز سن کر اس نے کنپٹی مسلی تھی۔۔۔۔۔
جی سر ۔۔۔۔۔
اور ہاں شکر کریں ہم نے آپکو فائر نہیں کیا ، ہمیں آپ جیسے پولیس انسپکٹرز کی بلکل ضرورت نہیں ہے جو اپنا کام صحیح سے نا کرپائیں۔۔۔۔
گڈ باۓ ۔۔۔۔۔۔دوسری طرف سے کال کٹ چکی تھی۔۔۔۔
موبائل بیڈ پر پھینک کر سگریٹ کا پیکٹ اٹھا کر وہ گارڈن میں آیا تھا۔۔۔۔۔۔
یہ تو طے تھا کہ آج کی رات اسے سگریٹ پھونکتے گزارنی تھی۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
وہ انس کے ساتھ گھر پہنچی تو ناعمہ بیگم کو خوشی خوشی کھانا پکاتے دیکھ کر حیران ہوئی تھی ۔۔۔۔
بھائی آج کچھ , خاص ہے کیا ؟ رانیہ نے انس سے سرگوشی میں کہا تو اس نے نفی میں سر ہلایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
تم لوگ آگۓ چلو دیکھو کون آیا ہے ؟ ناعمہ بیگم نے دونوں کو دیکھ کر مسکرا کر کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسا کون آیا ہے ؟ پہلے بتائیں تو ۔۔۔۔۔رانیہ نے تجسس سے پوچھا تھا ۔۔۔۔
ماموں آۓ ہیں تمہارے چلو جلدی سے اندر آجاؤ ۔۔۔۔۔ناعمہ بیگم نے کہا تو وہ ٹھٹک کر رک گئ تھی ۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہوا ؟ آؤ ۔۔۔۔ انس نے اسے رکتے دیکھ کر کہا تھا ۔۔۔۔۔
کیوں آۓ ہیں وہ ؟ کیا لینے آۓ ہیں ؟ ان سے کہہ دیں کچھ نہیں ہے ہمارے پاس صرف ایک عزت تھی جو انکی بیوی نے الزام لگا کر تار تار کردی تھی۔۔۔۔۔۔رانیہ نے غصہ سے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلط بات ہے بیٹا ماموں ہیں وہ تمہارے ۔۔۔۔ناعمہ بیگم نے اسے سمجھایا تھا۔۔۔۔۔۔۔
کونسے ماموں ؟ دس سال پہلے یہ رشتہ انکی بیگم نے توڑ کر آپکو اس گھر کی دہلیز سے نکالا تھا تب انہیں بہن یاد نہیں آئی تھی تو آج ایسا کیا ہوا کہ بہن کی یاد آگئ ۔۔۔۔رانیہ نے طنزیہ انداز میں کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
خاموش ہوجاؤ بچی ہو تم ۔۔۔۔انس نے سہیل صاحب کو دروازے پر دیکھ کر چپ کرایا تھا۔۔۔۔۔۔۔
بچی تھی بھائی اب نہیں ہوں ، دس سال پہلے جو ہوا وہ واپس نہیں دیکھ سکتی اب اور امی کی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتی ۔۔۔۔وہ نم لہجے میں بول رہی تھی کہ انس اسے کھینچ کر کمرے میں لے گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور لاؤنج کے دروازے پر کھڑے سہیل صاحب فضہ بیگم کی حقیقت سن کر چکراۓ تھے جنہیں آگے بڑھ کر عرشمان نے سنبھالا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاپا بات تو سنیں ۔۔۔۔سہیل صاحب کو تیزی سے باہر نکلتے دیکھ کر وہ انکے پیچھے بھاگا تھا مگر وہ اس وقت کچھ سننے کے لۓ تیار نہیں تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××________________×××
صبح کا سورج اپنے پر پھیلاۓ آسمان کی سطحوں کو چھو رہا تھا ۔۔ ہر طرف ٹھنڈ کا بسیرا تھا ۔۔۔۔
آج یکم جنوری تھی ، پوری رات سب لوگوں نے نیو ائیر منایا اور صبح ہوتے ہی سو گۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ہمیشہ کی طرح ٹریک پر بھاگ رہی تھی ۔۔۔لیکن آج کانوں میں ہیڈ فون نہیں تھے ۔۔۔۔۔
وہ بھاگتے بھاگتے دل میں ہی اللہ سے باتیں کرنے لگی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
یار اللہ سو سوری میں جانتی ہوں کہ میں نے غلط راستہ چنا ہے اور میں مان بھی رہی ہوں کہ میں غلط ہوں لیکن مجھ میں اتنا ظرف نہیں ہے کہ ظالموں کو معاف کردوں ۔۔۔۔یا تو آپ میرا ظرف بڑا کردیں یا پھر مجھے معاف کردیں کیونکہ میں دنیا کے سامنے سچائی ضرور لاؤنگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ عزم سے سوچ کر رکی اور پارک سے نکل گئ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
صبح سے موسم ابر آلود تھا۔۔وہ ٹیکسی میں بیٹھا کھڑکی سے باہر دیکھ رہا تھا۔۔۔۔
باہر موسم بہت حسین اور دلفریب تھا۔۔۔۔ایسا لگ رہا تھا ہر چیز نکھر کر سامنے آ گئ ہو ، مگر اصل موسم تو دل کے ہوتے ہیں۔۔۔
وہ ظاہرا خود کو مطمئن بناچکا تھا مگر اندر غصہ اور انتقام کے الاؤ میں جل رہا تھا۔۔۔۔
سیدی اتی المطار
(سر ائیر ہورٹ آگیا۔۔۔)
ڈرائیور کے پکارنے پر وہ ہوش میں آیا تھا۔۔۔۔۔۔
شکرا ۔۔۔ وہ کرایہ دے کر نیچے اترا تھا۔۔۔۔۔
اندر داخل ہوتے ہی اس نے نظریں گھما کر معیز کو ڈھونڈا تھا مگر اسے نا پاکر کال ملائی تھی۔۔
معیز کے بچے کہاں ہو تم ؟ میں ائیر پورٹ پہنچ چکا ہوں۔۔۔۔
وہاج نے غصہ سے کال ملاتے ہی کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
ہاں یار بس پانچ منٹ میں پہنچ رہا ہوں ۔۔۔۔۔
میں انتظار کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔
کال کاٹ کر وہ مڑا ہی تھا کہ سامنے سے آتے وجود سے بری طرح ٹکرایا تھا ۔۔۔۔
واٹ دا ہیل دیکھ کر نہیں چل سکتی کیا ؟؟؟ اس نے چڑ کر کہا تھا۔۔۔۔۔
اور سامنے کھڑی لڑکی صدمے سے کبھی اسے اور کبھی نیچے گرے موبائل کو دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
او میڈم بولنا آتا ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔وہاج نے کہا تو اس نے اپنی آنکھیں چھوٹی کرکے اسے گھورا تھا۔۔۔۔۔۔۔
ایسے کیا دیکھ رہی ہیں ؟؟؟
یہی کہ کہیں دماغ کے ساتھ آپکی آنکھیں بھی تو بیکار نہیں ہوگئ ۔۔۔اس لڑکی نے تپ کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ مجھے اندھا کہہ رہی ہیں ، میں کہاں سے اندھا لگ رہا ہوں؟؟؟
لگنے سے کیا ہوتا ہے مسٹر مجھے تو آپ پاگل بھی لگ رہے ہیں ، ایک تو میرا موبائل توڑ دیا اوپر سے مجھے ہی سنا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
اس نے موبائل اٹھاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
ٹکرائی آپ ہیں میں نہیں۔۔۔۔۔اس نے نظریں چراتے ہوۓ کہا تھا۔۔کچھ تو تھا ان آنکھوں میں جو وہ دیکھ نہیں پارہا تھا۔۔۔۔۔۔
ایک تو میرا اتنا مہنگا موبائل تھا۔۔۔۔وہ بچوں کی طرح رونے لگ گئ تھی۔۔۔۔
سوری آپ پیسے لے لیں کتنے کا تھا یہ موبائل ؟؟ وہاج اسکی نیلی آنکھوں میں موتی دیکھ کر گھبرایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
جذبات پیسوں سے نہیں خریدے جاتے انسپکٹر !! یاد رکھیے گا۔۔۔۔۔۔۔وہ نم آنکھوں سے کہہ کر آگے بڑھ گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔
اسٹاپ !!! خبردار جو ایک قدم آگے بڑھایا ۔۔۔ وہاج نے اسکے سر پر پسٹل رکھتے ہوۓ کہا تو وہ بوکھلائی تھی۔۔۔۔۔۔۔
جج جی کیا ہوا ہے ؟؟ نیلی آنکھوں میں خوف ابھرا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہیں کس نے بتایا کہ میں انسپکٹر ہوں ؟؟ اس نے اسکی کلائی پکڑ کر پوچھا تو اسکا قہقہہ بلند ہوا تھا۔۔۔۔۔۔
انسپکٹر صاحب آپکا کارڈ نیچے گرا ہوا ہے مہربانی کر کے اٹھالیں۔۔۔۔۔۔اس نے نیچے گرے کارڈ کی طرف اشارہ کرکے کہا تھا۔۔۔۔۔
اوہ سوری !! مجھے غلط فہمی ہوگئ تھی ، آپ جاسکتی ہیں۔۔۔۔۔
وہاج نے کہا تو وہ سر ہلا کر آگے بڑھ گئ تھی۔۔۔۔۔۔
مشن واز سکسس فل ۔۔۔ چچچچ انسپکٹر وہاج میری مرضی کے بغیر تم یہاں سے نکل نہیں سکتے ،پاکستان جانا تو دور کی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ مسکراتے ہوۓ ائیر ہورٹ سے نکل گئ تھی۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
×××___________________________________________×××
گھڑی نے سات بجاۓ تھے اور معمول کے مطابق اسکی وائٹ کرولا پارکنگ میں رکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اصولوں پر اسکی پابندی دیکھ کر ہی سب کمپنیاں اسکے ساتھ ہاتھ ملانا چاہتی تھیں ، مگر وہ ابھی تک کسی کے ساتھ کانٹریکٹ نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن آج اس نے اپنے اصول جو توڑ کر کانٹریکٹ کرنے کا سوچ لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گڈ مارننگ میم ۔۔۔۔وہ جیسے ہی آفس میں داخل ہوئی سب کی نظریں اسکی طرف اٹھی تھیں ، اور بخاری اسے دیکھ کر اسکے پاس آیا تھا۔۔۔۔۔
وہ جینز پر وائٹ ٹاپ پہنے ہوۓ تھی ، لمبے بال ہمیشہ کی طرح اونچی پونی میں قید تھے سردی کی وجہ سے اسکی ناک لال ہورہی تھی جو اسے مزید حسین بنا رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
ہمم بتاؤ ۔۔۔۔۔اس نے بخاری سے کہا تو وہ شروع ہوگیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میم مسٹر سنان نے ہماری شرط مان لی ہے اور وہ آج ہی ہمارے ساتھ کانٹریکٹ کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔بخاری نے کہا تو وہ زیر لب مسکرائی تھی ۔۔۔۔
گڈ اور میرے آفس میں چاۓ بھجوادینا۔۔۔۔۔۔۔وہ کہہ کر آگے بڑھی تھی۔۔۔۔
میم کافی یا چاۓ ؟ بخاری نے حیرانی سے پوچھا تو وہ پھر مسکرادی تھی ،آخر دو سالوں میں پہلی بار چاۓ مانگی تھی ،حیرانی تو بنتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بخاری چاۓ بھجوادینا ۔۔۔وہ دوبارہ کہہ کر کمرے میں چلی گئ تھی ۔۔۔۔۔۔
ناٹ بیڈ ۔۔۔۔۔اس نے چاۓ کی چسکی بھرتے ہی اس پر کمنٹ کیا تھا۔۔۔۔۔۔
میم مسٹر سنان اور مس فلزہ آئی ہیں بھیج دوں ؟ بخاری نے پوچھا تو اس نے اثبات میں سر ہلایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
سو سوری فلزہ ڈئیر ، مجھے تم سے معافی منگوانے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن اب کیا کرسکتی ہوں ؟ مجھے اپنا داؤ چلنا تھا لیکن اسکیلۓ تمہارے غرور کا توٹنا بہت ضروری تھآ۔۔۔۔۔وہ زیر لب بڑبڑائی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی وہ سوچ ہی رہی تھی کہ دروازہ ناک ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔
یس کم ان ۔۔۔۔اس نے کہا تو دونوں اندر داخل ہوۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیٹھیں ۔۔۔آرزو نے کہا تو دونوں بیٹھ گۓ تھے۔۔۔۔۔۔
جی ؟ آرزو نے ابھی کہا ہی تھا کہ اچانک دروازہ کھول کر کوئی تیزی سے اندر داخل ہوا اور اسکی کنپٹی پر گن رکھی تھی ۔۔۔۔۔
وہ کوئی نوجوان تھا جس نے رومال سے اپنا چہرہ چھپایا ہوا تھا لیکن بلیو آنکھیں دکھ رہی تھیں۔۔۔۔
اوو مسٹر کون ہو تم ؟ رکو میں پولیس کو بلاتا ہوں ۔۔۔۔سنان نے اسے دیکھ کر موبائل نکالا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
خبردار جو پولیس کو کال کی ورنہ اس لڑکی کی کھوپڑی اڑادونگا ۔۔۔۔۔۔اس نوجوان نے غصہ سے کہا تو سنان نے موبائل رکھ دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے مسٹر یہ جو کھلونا آپ نے میرے سر پر تانا ہے نا اس سے بچپن میں بہت کھیل چکی ہوں ۔۔۔۔آرزو نے جھٹکے سے گن اپنے ہاتھ میں لے کر اسکے سر پر تانتے ہوۓ کہا تو وہ نوجوان ہنس پڑا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے سوچا چیک کرلوں کہیں پرزوں کو زنگ نا لگ جاۓ ۔۔۔اس نوجوان نے چہرے سے رومال اتارتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
وہ کوئی اٹھائیس انتیس سالا خوبرو نوجوان تھا جسکی بڑھی ہوئی بیرڈ اسے خوبصورت بنا رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔
ہاہاہا یہ پرزے اتنی جلدی خراب ہونے والے نہیں ہیں باۓ دا وے آئی مس یو سو مچ ۔۔۔۔۔۔آرزو کہتے ہوۓ اسکے گلے لگ گئ تھی ۔۔۔۔
اور نجانے کیوں آرزو کو یوں اسکے گلے لگتے دیکھ کر سنان نے پہلو بدلا تھا ، وہ تو ہزار بار فلزہ کو دوسروں کے گلے لگتے دیکھتا تھا لیکن اسے یہ کیوں برا لگ رہا تھا ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم یہاں میٹنگ کرنے آۓ تھے ، نا کہ آپکا رومینس دیکھنے ۔۔۔۔فلزہ نے جل کر کہا تھا۔۔۔۔۔
اسکی بات سنتے ہی اس نوجوان کی آنکھیں پھٹی اور منہ کھل گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔
رومینس ، لا حول ولا قوة الا باللہ کیا زمانہ آگیا ہے اب ایک بہ ۔۔۔۔اس سے پہلے وہ کچھ بولتا آرزو نے اسکے منہ پر ہاتھ رکھ دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
پہلے کیوں نہیں بتایا کہ آپ آرہے ہیں ؟ میں آج آف کرلیتی ۔۔۔۔آرزو نے کہا تو وہ ہنسا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرپرائز دینا تھا لیکن یہاں تو مجھے ہی سرپرائز مل گیا ۔۔۔اس نے فلزہ کو گھورتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔
اور ہاں اب جلدی سے یہ میٹنگ کمپلیٹ کر کے باہر آجاؤ میں انتظار کررہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔اس نے کہتے ہوۓ آنکھ ماری اور باہر نکل گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکے باہر نکلتے ہی اسکے چہرے پر سنجیدگی چھا گئ تھی ۔۔۔
یس مس فلزہ ؟ آرزو نے سنان کی طرف دیکھ کر فلزہ سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔
ایم سوری ۔۔۔۔فلزہ نے کہا تو اس نے سیٹ کی پشت پر سر ٹکایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
کس بات کی معافی مانگ رہی ہیں ؟؟ آرزو نے پوچھا تو فلزہ نے دانت پیسے تھے۔۔۔۔۔۔
میں نے آپ کو جانے بغیر کانٹریکٹ توڑا تھا اسی کی ۔۔۔فلزہ نے کہا تو وہ ہنسی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
آبھی تو تم خود بھی نہیں جانتی کہ تم نے کس چیز کی معافی مانگی ہے ۔۔۔وہ بڑبڑائی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
جی کچھ کہا ؟ سنان نے چونک کر پوچھا تو اس نے نفی میں سر ہلایا تھا ۔۔۔۔۔۔
نہیں ، میرا مقصد آپ سے معافی منگوانا نہیں تھا بلکہ بزنس کیلۓ آپکی سنسئیرٹی چیک کرنا تھا۔۔۔۔۔۔
کونگریجولیشن مسٹر سنان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے مسکرا کر کانٹریکٹ پیپرز سائن کیے اور اٹھ کھڑی ہوئی تھی ۔۔۔۔ ۔۔
سوری مجھے دیر ہورہی ہے آئی تھنک اب آپ لوگوں کو بھی چلنا چاہیے۔۔۔۔۔۔
آرزو نے کہا تو وہ دونوں بھی باہر نکل گۓ تھے ۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
وہ نہایت غصہ سے گھر میں داخل ہوۓ تھے چہرہ لال بھبوکا تھا ۔۔۔۔۔۔
ڈیڈ پلیز کالم ڈاؤن ۔۔۔۔۔عرشمان نے انکے پیچھے آتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
کہاں چلے گۓ تھے آپ میں نے آفس بھی کال کی تھی لیکن آپ وہاں بھی نہیں تھے ۔۔۔۔فضہ بیگم انکی طرف دیکھے بغیر اپنی دھن میں بول رہی تھیں کہ اچانک سہیل صاحب نے انکا ہاتھ پکڑا اور کھینچ کر کمرے کی طرف لاۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔
یہ کیا کررہے ہیں سہیل ؟ مجھے تکلیف ہورہی ہے ۔۔۔۔انہوں نے ہاتھ چھڑاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمرے میں داخل ہوتے ہی سہیل صاحب نے انہیں جھٹکے سے چھوڑا اور دروازہ لاک کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کک کیا ہوا ہے سہیل ؟ فضہ بیگم انکا چہرہ اور لال آنکھیں دیکھ کر ڈر گئ تھیں ۔۔وہ تو ٹھنڈے دماغ کے آدمی تھے آج تک انہیں غصہ میں نہیں دیکھا تھا ۔۔۔۔۔۔
تم کون ہو ؟ سہیل صاحب نے ضبط سے پوچھا تھا۔۔۔۔
بیوی ہوں آپ کی ، اس سوال کا کیا مطلب ہے ؟ فضہ بیگم نے گھبراتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
بیوی نہیں آستین کا سانپ ہو تم نے میرے پیٹھ پر چھرا گھوپا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہوا ہے سہیل میں کیوں ایسا کرونگی ؟ انہوں نے ڈرتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس دن ناعمہ یہاں آئی تھی ؟؟؟ سہیل صاحب نے انکی آنکھوں میں دیکھ کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ،وہ اس دن ۔۔۔وہ ایکدم گھبرا گئ تھیں ۔۔۔۔
ہاں یا نا ؟؟وہ آئی تھی یا نہیں ۔۔۔وہ دھاڑے تھے ۔۔۔۔
ہاں آئی تھی ، میں نے ہی اسے نکالا تھا ، میں اسے اپنا اور اپنے بیٹے کا حق کھانے نہیں دے سکتی تھی اسی لۓ نکالا تھا۔۔۔۔۔
فضہ بیگم نے تنفر سے کہا تو انہوں نے دکھ سے دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاش مجھے تمہارا سچ کبھی پتا نا چلتا ، تم چند پیسوں کے خاطر اتنا گرجاؤ گی میں نے کبھی سوچا نہیں تھا ۔۔اور جسے تم اپنے بیٹے کا حق کہہ رہی ہو وہ تمہارا نہیں ناعمہ کا حق تھا اسکے باپ کا ورثہ تھا لیکن تم نے اسے گھر کی دہلیز سے ہی نکال دیا اور وہ در در کی ٹھوکریں کھاتی رہی لیکن کبھی سامنے نہیں آئی ۔آج تم نے میرا سر شرم سے جھکا دیا ہے فضہ ۔۔۔۔۔۔وہ دکھ سے بولے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے جو کیا اپنے بیٹے کیلۓ ہی کیا تھا ۔۔۔۔انہوں نے ہڈ دھرمی سے کہا تو سہیل صاحب نے تاسف سے دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس وقت میرے سامنے سے چلی جاؤ ورنہ کچھ الٹا کہہ دونگا ۔۔۔۔۔۔۔سہیل صاحب نے سر پکڑ کر بیٹھتے ہوۓ کہا تو وہ کمرے سے نکل گئ تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک تو غلطی خود کی اب منہ بھی خود بنا کر بیٹھے ہیں ۔
آرزو اسے خاموشی سے گاڑی چلاتے دیکھ کر زور سے بولی تھی ۔
وہ لڑکی کون تھی آرزو ؟ اور آئندہ تم اس گھٹیا لڑکی کے ساتھ مجھے نظر مت آنا ۔اسی نوجوان نے غصہ سے کہا تو آرزو کا قہقہہ گونجا تھا۔
اوہ مائے گوڈ لالہ آپ ابھی تک اس کی بات میں الجھے ہوۓ ہیں ۔دراصل وہ لڑکی اپنے بوائے دوست کے ساتھ مجھے سوری بولنے آئی تھی تو اسی لۓ چڑ کر کہہ دیا آپ اتنا سیریس کیوں لے رہے ہیں ۔اور زیادہ خوش فہمی مت پالیں آپ کو مجھ جیسی کوئی لڑکی نہیں مل سکتی ۔آرزو نے کہا تو وہ بھی ہنس دیا تھا۔
، ہاں اور نہیں تو کیا اللہ نے تمھارے جیسا کسی کو نمونہ نہیں بنایا ہوگا اور میں تو سچ میں ڈر گیا تھا کہ اگر مجھے تمھاری جیسی کوئی مل گئ تو میرا کیا ہوگا ۔اس نے صدمہ سے کہا تو آرزو کا منہ کھل گیا تھا۔
اٹس ناٹ فئیر لالہ خیر چھوڑیں یہ بتائیں ادا سائیں آۓ ہیں ؟ اس نے چہک کر پوچھا تھا، مگر اسے کندھے اچکاتے دیکھ کر منہ بنایا تھا ۔
ویسے لالہ آج کیا تاریخ ہے ؟ آرزو نے کن انکھیوں سے دیکھ کر پوچھا تھا۔آج اس کا برتھڈے تھا ، لیکن شاید اسے یاد نہیں تھا ۔
یکم جنوری ہے ، ویسے یار آج ایک نیا سال شروع ہوا ہے اب جلدی سے اپنی بھابھی ڈھونڈ لو ، کب تک کنوارہ رکھو گی ۔اس نے بات گھماتے ہوۓ کہا تو آرزو کا منہ بن گیا تھا ۔
ؔمجھے بھوک لگ رہی ہے کسی ریستوران چلیں ناشتہ کرنا ہے ۔آرزو نے غصہ سے کہا تو اس نے اپنی ہنسی ضبط کی تھی ۔
×××__________________________________________×××
اسے دبئ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے چیکنگ کاؤنٹر پر کھڑے آدھا گھنٹا گزر گیا تھا ، مگر چیکنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔
کہاں رہ گیا بھائی جلدی کر فلائٹ کا ٹائم ہورہا ہے ۔معیز نے اسے کچھ سوچتے دیکھ کر ہلایا تھا۔، ہاں یار ایک منٹ میں اپنا لگیج لے لوں ۔ویاج نے اثبات میں سر ہلاتے یوۓ کہا تھا۔
اسکیوزمی! مجھے میرا لگیج دے دیں ورنہ میری فلائٹ نکل جائے گی۔
اس نے بالآخر تنگ آکر کہا تھا۔
سوری سر ہم آپ کا سامان آپ کو نہیں دے سکتے۔ وہاں سے فورا جواب آیا تھا۔
واٹ؟ میری فلائٹ نکل جائے گی اور آپ کہہ رہے ہیں کہ مجھے میرا سامان ہی نہیں دے سکتے، لیکن کیوں؟۔
اس نے جھنجلا کر پوچھا تھا۔
بکوز مسٹر وہاج یو آر انڈر اریسٹ۔
پیچھے سے ایک کرخت آواز آئی تھی۔
میں؟ وہ صدمہ سے بولتا ہوا پیچھے مڑا تھا، مگر اسے وہاں دیکھ کر اس کے چودہ طبق روشن ہوگئے تھے۔
یس یو، انسپکٹر وہاج! اس نے اس کی آنکھوں میں اپنی نیلی آنکھیں ڈال کر کہا تھا۔
تمممم! تم یہاں کیا کر رہی ہو ؟ وہ صدمہ سے، گویا ہوا تھا۔
یہ تو ڈی آئی جی سے پوچھنا پڑے گا انسپکٹر صاحب ۔وہ طنزیہ انداز میں مسکرائی تھی۔
تم مجھے اریسٹ کروگی ؟؟ وہاج نے اسکی آنکھوں میں جھانکتے ہوۓ پوچھا تھا۔
اوفکورس مسٹر ! تمہیں ڈاؤٹ ہے کیا ؟ اس نے مسکراتے ہوۓ کہا تھا۔
کیا میں اریسٹ کرنے کا ریزن جان سکتا ہوں ؟؟
اوووو چچچچچ ! چلو انسپکٹر سب بتاؤنگی، لیکن یہاں نہیں جیل چل کر آرام سے باتیں کرینگے ۔ اس نے ہتھکڑی پہناتے ہوۓ کہا تھا۔
نیلی آنکھوں والی چڑیل ۔وہ دانت پیس کر بڑبڑایا تھا۔
×××____________________________________________××
واٹس ہیپنڈ ؟ سنان نے فلزہ کو بڑبڑاتے دیکھ کر پوچھا تھا ۔
ایک نمبر کی دوغلی لڑکی ہے یہ میں پہلے ہی بتارہی ہوں اس کے ساتھ پارٹنر شپ کرنا ہمارے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے ۔
کیوں ایسا بھی کیا ہوا ہے ؟ اور میں اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹتا ۔سنان نے کہا تو وہ چڑ گئ تھی ۔
تم کبھی بھی میری بات نہیں مانتے ، اسے دیکھا تھا کیسے اپنے بوائے دوست سے گلے لگ رہی تھی اور ہمیں کہا تھا کہ دوستیاں دفتر سے باہر رکھو ۔یہ دوغلا پن نہیں ہے کیا ؟؟؟
یار یہ اس کی پرسنل لائف ہے اور وہ اس کا دفتر تھا وہ جو چاہے کرے ہم کون ہوتے ہیں اسے کچھ کہنے والے اور تم اتنا پریشان مت ہو چلو آج تمھیں اپنی پسندیدہ جگہ ناشتہ کرواتا ہوں ۔سنان نے کہا تو فلزہ مسکرا دی تھی۔
×××____________________________________________×××
رئیلی رئیلی سوری امی ، دیکھیں کان بھی پکڑ لۓ ہیں آپ بولیں تو اٹھک بیٹھک بھی کرلونگی ۔رانیہ نے معصوم شکل بنا کر کان پکڑتے ہوۓ کہا تھا ۔
اس واقعے کو پورا ایک دن گزر گیا تھا، مگر ناعمہ بیگم نے رانیہ سے ایک بات نہیں کی تھی ، اسی وجہ سے رانیہ ، ، انھیں منانے کی ہردم کوشش کر رہی تھی، مگر ان کی خفگی برقرار تھی ۔
ٹھک ٹھک ۔اچانک دروازہ پر دستک ہوئی تو رانیہ نے اٹھ کر دروازہ کھولا تھا ۔
جی کس سے ملنا ہے ؟ رانیہ نے دروازہ پر نہایت ماڈرن عورت کو دیکھ کر پوچھا تھا۔
یہ ناعمہ کا گھر ہے ؟؟ اس عورت نے پوچھا تو رانیہ کی بھنویں تنی تھیں ۔
ارے رانیہ کون آیا ہے ؟؟ ناعمہ بیگم اٹھ کر دروازہ پر آئی تھیں، مگر فضہ بیگم کو دروازہ پر دیکھ کر حیران رہ گئ تھیں۔
بھابھی آپ ۔اندر آئیں یہاں کیوں کھڑی ہیں ؟؟ انھوں نے خوشی سے کہا تو وہ اندر آگئ تھیں ۔
رانیہ جاؤ مامی کیلۓ شربت بنا کر لاؤ ۔ناعمہ بیگم نے اس سے کہا تو وہ اٹھی تھی۔
میں یہاں شربت پینے نہیں آئی، بلکہ تمھیں جو چاہیے وہ دینے آئی ہوں ۔ بتاؤ کتنے پیسے لوگی ہمارا پیچھا چھوڑنے کیلۓ ؟، بلکہ یہ خالی چیک لو اور جتنی چاہے رقم بھرلو، لیکن ہماری زندگیوں سے چلی جاؤ ۔فضہ بیگم نے خالی چیک سائن کر کے ان کی گود میں پھیکا تھا ۔
بھابھی کیا ہوگیا ہے ؟ آپ کیسی باتیں کررہی ہیں مجھے پیسوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے الحمدللہ انس کماتا ہے ۔ناعمہ بیگم نے گھبرا کر کہا تھا۔
یہ ناٹک دوسروں کیلۓ رکھا کرو ، میں اچھے سے تمھاری چالوں کو سمجھتی ہوں ۔ اپنی ان جھوٹی باتوں میں اپنے بھائی کو ہی پھسا سکتی ہو مجھے نہیں ۔اور اس چیک میں جتنے چاہو بھر کر اکاؤنٹ سے نکلوالینا ۔کیونکہ میں تمھاری فطرت کو اچھی طرح جانتی ہوں ، تم ان پیسوں کیلۓ ہی میرے شوہر کو استعمال کررہی ہو۔فضہ بیگم نے حقارت سے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تو ناعمہ بیگم ان کی نفرت دیکھ کر ساکت رہ گئ تھیں ۔
انففف بہت ہوگیا ہے ، ہم نے آپ کے شوہر کو نہیں بلایا تھا ، بلکہ وہ خود آۓ تھے ۔تو مہربانی فرما کر یہاں سے تشریف لے جائیں اور ، ، انھیں سمجھائیں اور یہ جو پیسہ پیسہ آپ کر رہی ہیں تو اس کی قیمت ہمارے نزدیک ایک آنے کی بھی نہیں ہے ۔رانیہ نے ناعمہ بیگم کی گود سے چیک اٹھا کر پھاڑتے ہوۓ کہا تھا ۔
کیسی بد زبان بیٹی ہے جب ماں ایسی ہوگی تو بیٹی بد زبان ہی نکلے گی ۔فضہ بیگم نے طنزیہ انداز میں کہا تھا ۔
اسی لۓ اللہ نے آپ کو بیٹی نہیں دی کہ کہیں آپ کی پرورش سے وہ فتنہ نا بن جائے ۔رانیہ نے دو بدو کہا تو انھوں نے جل کر اسے دیکھا تھا۔
یہ پرورش کی ہے تم نے ، دیکھ رہی ہو اپنی بیٹی کو ؟ تف ہے تم جیسی ماں پر جو بچوں کی پرورش نا کرپائے ۔فضہ بیگم نے ناعمہ بیگم کو ساکت دیکھ کر کہا تو وہ اچانک کھڑی ہوئی تھیں۔
آپ کو ایک بات سمجھ نہیں آتی ۔
چٹاخ خ ۔اس سے پہلے رانیہ بات پوری کرتی ناعمہ بیگم کا تھپڑ اس کے گال پر لگا تھا ۔ ۔
امی ۔اسکی صدمہ سے آواز نکلی تھی ۔
اندر جاؤ تم ۔انھوں نے غصہ سے کہا تو وہ نم آنکھوں سے اندر کی طرف بھاگی تھی۔
معافی چاہتی ہوں بھابھی ۔ناعمہ بیگم نے سر جھکا کر کہا تو وہ مسکرائی تھیں۔
تمھاری معافی کا مجھے کیا کرنا ہے ، بس تم ہماری زندگیوں سے ہمیشہ کیلۓ چلی جاؤ یہی تمھارا احسان ہوگا ۔فضہ بیگم کہہ کر باہر نکل گئ تھیں اور پیچھے ناعمہ بیگم سینے پر ہاتھ رکھ کر زمین پر بیٹھتی چلی گئ تھیں۔
×××____________________________________________×××
اسے جیل پہنچے ہوۓ ایک گھنٹا گزر گیا تھا ،مگر وہ تو اسے جیل پہنچا کر خود غائب ہوچکی تھی ۔
کیا مجھے میرا جرم بتا سکتا ہے کوئی ؟ اور وہ تمہاری انسپکٹر صاحبہ کہاں ہیں ؟ مجھے ان سے بات کرنی ہے ۔وہاج نے جھنجلا کر پوچھا تھا۔
سوری ! میڈم تو شام کو ہی آئینگی تب تک آپ آرام کریں ، شاید ڈی آئی جی صاحب چکر لگا لیں۔
ایک پولیس انسپکٹر نے کہا تو وہ دانت کچکچا کر رہ گیا تھا۔
ایک نمبر کی چڑیل ہے ۔
×××____________________________________________×××
دھڑام۔
وہ روتی ہوئی کمرے میں داخل ہی ہوئی تھی کہ صحن سے کچھ گرنے کی آواز سن کر واپس الٹے پاؤں بھاگی تھی ۔
امییییی۔ناعمہ بیگم کو زمین پر گرے دیکھ کر چیخی تھی ۔
اٹھیں نا امی کیا ہوا ہے ؟ وہ ، ، انھیں جھنجوڑ کر اٹھانے لگی تھی ۔
پانی ڈالو ۔اسکی چیخ سن کر برابر والی آنٹی اندر آئی تھیں ۔
وہ بھاگ کر باورچی خانہ سے پانی لائی تب تک ناعمہ بیگم کی گردن ڈھلک چکی تھی ۔
انس کے دوستوں اور کچھ محلے والوں نے ، ، انھیں اٹھا کر ہاسپٹل پہنچایا تھا ۔
وہ آدھے گھنٹے سے ایمرجینسی وارڈ کے سامنے بینچ پر بیٹھی ہوئی رو رہی تھی ، انس ڈاکٹرز سے بات کررہا تھا ۔
یا مستجاب الدعوات ،یا سمیع الدعا پلییز امی کو ٹھیک کردیں ، ان کے سوا کوئی نہیں ہے ۔پلییز آج تو سن لیں آپ نے ابو کو اپنے پاس بلا لیا میں نے کوئی شکوہ نہیں کیا تھا، لیکن اب اور نہیں پلیییز اللہ پلیییز ۔وہ دعا مانگتے ہوۓ ہچکیوں سے رو رہی تھی ۔
×××___________________________________________________________×××
ٹرن ن ن ۔
وہ ڈیلرز کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھا کہ موبائل بجا تھا ۔
وہ موبائل اٹھا کر کال کاٹنے ہی لگا تھا ،مگر اسکرین پر یاسر کا میسیج دیکھ یکھ کر انہونی کا احساس ہوا تھا۔
اسکیوزمی امپورٹنٹ کال ہے ۔عرشمان سب سے معذرت کرکے دفتر سے باہر نکلا تھا۔
، ہاں کیا ہوا ؟؟
دوسری طرف سے یاسر کی بات سن کر اس کا سر گھوم گیا تھا۔
یاسر جو اپنی ڈیوٹی پوری کرکے ہاسپٹل سے نکل رہا تھا، مگر رانیہ کو دیکھ کر عرشمان کو کال ملا دی تھی ۔
اب کیسی طبیعت ہے پھوپھو کی ؟؟
ڈاکٹرز کے مطابق بچنا بہت مشکل ہے ، پریشانی کی وجہ سے برین ہیمرج کا بھی خدشہ ہے ۔یاسر نے کہا تو اس نے دروازہ کا سہارا لیا تھا۔
میں ہاسپٹل پہنچتا ہوں تم وہی رکو ۔وہ میٹنگ ادھوری چھوڑ کر باہر کی طرف بھاگا تھا ۔
×××____________________________________________×××
یہ دبئ میں موجود گلوبل ویلیج سے تقریبا تین میل دور پام جزیرہ ہوٹل کے بیسمنٹ کا منظر ہے جہاں ہال کے بیچوں بیچ ایک میز کے گرد سات کرسیاں لگی ہوئی ہیں ۔
ان پر چار مرد اور دو عورتیں براجمان ہیں اور سربراہی کرسی خالی ہے ۔
پچھلے آدھے گھنٹے سے یہ سب یہاں بیٹھے بار بار گھڑی کی طرف دیکھ کر کسی کا انتظار کررہے ہیں ۔پورے ہال میں موت سا سناٹا پھیلا ہوا ہے ۔
اچانک بیسمنٹ کا درواز کھلتا ہے اور کوئی ہیولہ اندر داخل ہوتا ہے ، وہ ہیولہ قریب آتے ہی ایک لڑکی کا روپ دھار لیتا ہے ۔وہ لڑکی پروقار انداز میں چلتی ہوئی سربراہی کرسی تک آتی ہے ۔اسے دیکھ کر سب ایکدم خوف سے جھرجھری لیتے ہیں ، وہ سر تا پیر کالے لباس میں ملبوس تھی ۔
مرحبا یا سیدتی ۔
(خوش آمدید مادام ) اسے دیکھ کر سب سر جھکا کر کہتے ہیں ۔
شکرا نعم ابدؤا۔
(شکریہ جی تو شروع کریں ) وہ بیٹھتے ہوۓ سرد آواز کہتی ہے تو خوف سے سب کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ۔
ٹھیک بیس منٹ بعد وہ میٹنگ ختم ہوتی ہے ۔
ارید الالماس فی ای قیمة ۔
(مجھے ہر قیمت پر ہیرے چاہیے ) وہ تلخی سے کہہ کر کھڑی ہوتی ہے اور تیز تیز قدم اٹھا کر نکل جاتی ہے ۔
×××____________________________________________×××
وہ فلزہ کے ساتھ ریسٹورنٹ میں داخل ہوا تو وہاں کی لائٹنگ اور سجاوٹ دیکھ کر چونکا تھا ۔
یہاں کوئی ایونٹ چل رہا ہے ؟؟ سنان نے ہوٹل کے مینیجر کو ادھر ادھر پھرتے دیکھ کر پوچھا تھا۔
جی سر آپ بیٹھیں ، آج یہاں کے اونر کی طرف سے سب کیلۓ ٹریٹ ہے ۔
واؤ !! ویسے کچھ خاص ہے کیا ؟ سنان نے مسکرا کر پوچھا تھا ۔
جی سر ۔مینیجر کہہ کر آگے بڑھ گیا تھا۔
ابھی انہیں بیٹھے پانچ منٹ بھی نہیں گزرے تھے کہ پورے ریسٹورنٹ کی لائٹس اچانک بند ہوگئ تھیں ۔
×××________________________________________________×××
احمد نے ایک ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں گاڑی روکی تھی ۔
لیٹس گو ۔ اس نے آرزو کو کہا تو وہ منا بنا کر نیچے اتری تھی ۔اور اسکا منہ دیکھ کر اس نے ہنسی ضبط کی تھی ۔
واٹ لالہ آپ مجھے اس ریسٹورنٹ میں لاۓ ہیں جہاں لائٹ بھی نہیں ہے ۔ وہ روہانسے انداز میں بولی تھی ۔
ایک تو پہلے ہی کسی نے برتھڈے وش نہیں کی تھی اب اندھیرا دیکھ کر اسے رونا آرہا تھا ۔
کوئی بات نہیں یار رونے سے کیا ہوگا تم چلو تو اندر ۔احمد نے اسے دیکھ کر نفی میں سر ہلایا تھا ، اگر ادا سائیں کو اسکے رونے کی بھنک بھی پڑ گئ تو میری شامت آجاۓ گی ۔وہ بڑبڑایا تھا ۔
وہ دونوں جیسے ہی اندر داخل ہوۓ ایک دم ساری لائٹیں اون ہوئی اور ساتھ ہی اس پر اسنو اسپرے کی بھرمار ہوئی تھی ۔
ہال کی دیوار پر خوبصورت سا ہیپی برتھڈے لکھا ہوا تھا ۔
وہ حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات سے سب دیکھ رہی تھی کہ اچانک سامنے سے حیدر مسکراتا ہوا آیا تھا ۔
ہیپی برتھڈے مائی ڈول ۔اس نے کہا تو وہ بھاگ کر اسکے سینے سے لگی تھی ۔
آئی لو یو سووووو مچ ادا سائیں اینڈ تھینکس اتنے خوبصورت سرپرائز کیلۓ ۔آرزو نے اپنے آنسو پوچھتے ہوۓ کہا تو وہ ہنس دیا تھا ۔
واہ بھئ صحیح جارہے ہیں دونوں ، میں نے اتنی محنت کی ہے اور سارا کریڈٹ ادا سائیں کو دیا جارہا ہے اٹس ناٹ فئیر ۔احمد نے لڑاکا عورتوں کی طرح کمر پر ہاتھ رکھتے ہوۓ کہا تھا۔، ہاں آرزو یہاں کا جھاڑو پوچھا سب اسی نے تو کیا ہے ۔حیدر نے کہا تو احمد کا منہ کھل گیا تھا اور اسے دیکھ کر آرزو کا قہقہہ گونجا تھا ۔
پریٹی گرل ۔آرزو کے گال پر ہڑتے ڈمپل کو دیکھ کر سنان کے منہ سے بے اختیار نکلا تھا۔
کیا ؟ فلزہ جو نفرت سے اسے دیکھ رہی تھی اسکی بڑبڑایٹ پر چونکی تھی۔
نتھنگ ان لوگوں کو دیکھ رہا ہوں کتنے کیوٹ ہیں ۔سنان نے بات بدلی تھی ۔
یہ لڑکی چیز کیا ہے جب دیکھو کسی نا کسی کے گلے لگ رہی ہوتی ہے ، شرم نہیں آتی ۔فلزہ نے جل کر کہا تو سنان نے افسوس سے دیکھا تھا ۔
تم ہمیشہ منفی ہی سوچنا ، ہوسکتا ہے اسکے بھائی ہوں ۔سنان نے خود کو تسلی دیتے ہوۓ کہا تھا۔
بھائی میرا بھی ہے، لیکن بھائی ایسے سرپرائز نہیں دیتے اور نا ہی اس طریقے سے گلے لگاتے ہیں۔فلزہ کے انداز سے حسد کی بو آرہی تھی جو اسے جلا کر راکھ کردینے والی تھی ۔
سو گائز آج کا دن ہمارے لۓ بہت امپورٹنٹ ہے کیونکہ آج ہماری اکلوتی اور لاڈلی بہن اس دنیا میں آئی تھی تو آج یہاں آپ سب کیلۓ فری ہے مطلب ٹریٹ ڈے ہے ۔سو انجواۓ یور ٹائم ۔حیدر نے ہال میں بیٹھے لوگوں کو مخاطب کر کے کہا تو سنان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آگئ تھی۔
×××_____________________________________________×××
وہ جیسے ہی ہاسپٹل پہنچا ، یاسر اسے گارڈن میں ہی مل گیا تھا ۔
کیسی طبیعت ہے پھوپھو کی ؟؟ عرشمان نے ہریشانی سے پوچھا تو یاسر نے نفی میں سر ہلا دیا تھا ۔
آئی سی یو میں لے کر گۓ ہیں دعا کر بچ جائیں ، تو اوپر جا میں دیکھ کر آتا ہوں ۔
وہ کاریڈور میں داخل ہوا تو سامنے بینچ پر رانیہ کو بیٹھے دیکھ کر اسکے پاس آیا تھا ۔
السلام علیکم کیسی ہیں ؟ اس نے پاس بیٹھتے ہوۓ کہا تھا، مگر اسکی سرد نظریں دیکھ کر پریشان ہوا تھا۔
کیا دیکھنے آۓ ہیں یہاں ؟ یہی کہ میری ماں زندہ ہے یا مرگئ ۔اس نے نفرت سے کہا تو وہ ہکا بکا رہ گیا تھا ۔
نہیں آپ غلط سوچ رہی ہیں ، میں تو پھوپھو سے ملنے آیا تھا ۔اس نے کہا تو وہ ہنسی تھی۔
بلکل اسی طرح جیسے آپکی ماں ملنے آئی تھیں ؟ چلے جائیں آپ یہاں سے ، کیوں آۓ ہیں دوبارہ ہماری زندگی میں ۔آپکی ماں نے میری امی کو ہاسپٹل تک پہنچادیا اور آپ کیا مارنے آۓ ہیں ؟۔وہ نم لہجے میں بولی تو وہ چونک گیا تھا ۔
اور وہ اسکی آدھی بات پر ہی اٹک گیا تھا ۔کیا مما آئی تھی یہاں ۔
اس بے اٹھتے ہی سہیل صاحب کو کال ملادی تھی۔
بھائی کیا ہوا امی کو ؟؟ رانیہ نے انس کو آتے دیکھ کر پوچھا تھا ۔
دعا کرو اللہ بہتر کرے گا ۔انس نے سر پر ہاتھ رکھتے ہوۓ کہا تھا ۔
تقریبا دس منٹ بعد ڈاکٹرز آئی سی یو سے باہر نکلے تھے اور انہیں دیکھ کر سب انکی طرف بھاگے تھے ۔
ڈاکٹر کیا ہوا امی کیسی ہیں ؟؟ رانیہ نے فورا پوچھا تھا۔
Am sorry ! She is no more ...
سوری ہم انہیں بچا نہیں پاۓ ۔ڈاکٹر پیشہ وارانہ انداز میں کہہ کر آگے بڑھ گۓ تھے اور پیچھے کھڑی رانیہ کو لگا جیسے کسی نے پگھلا یوا سیسہ اسکے کانوں میں انڈیل دیا ہو۔
یہ یہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ امی مجھے چھوڑ کر کیسے جاسکتی ہیں ۔۔۔۔۔ اس نے ساکت نظروں سے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
ناعمہ بیگم کی باڈی کو آئی سی یو سے باہر لایا گیا تھا ۔۔۔۔۔
وہ قدم قدم چلتی اسٹریچر پر بے جان وجود کے پاس آئی تھی ۔ کرب سے آنکھیں میچ کر انکے چہرے سے چادر ہٹائی تھی، اور وہ جو معجزوں پر یقین رکھتی تھی پل بھر میں ٹوٹ گئ تھی۔۔۔
آج اسکی ماں بھی چھن گئ تھی ، اسکیلۓ ہردم دعاگو رہنے والی زبان آج خود بے جان تھی ۔۔اسے لگا جیسے کسی نے ہرے بھرے گلستان سے اٹھا کر تپتے صحرا میں کھڑا کردیا ہو ۔۔۔۔۔۔وہ پھوٹ پھوٹ کر رونا چاہتی تھی مگر آنکھیں ساکت ہوچکی تھیں اور دل کا بوجھ پڑھتا جارہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_____________________________________________×××
سہیل صاحب کی طبیعت تھوڑی خراب تھی جسکی وجہ سے وہ آفس سے چھٹی کرکے آرام کررہے تھے ۔۔۔۔۔۔
طبیعت کیسی ہے آپکی چاۓ لا دوں ؟ فضہ بیگم نے لائٹ کھولتے ہوۓ پوچھا تو وہ اٹھ بیٹھے تھے۔۔۔۔۔۔۔
زندہ ہوں اتنی جلدی مرنے والا نہیں ہوں تم فکر مت کرو ۔۔۔انہوں نے تلخی سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زن ن ن ۔۔۔۔
اچانک سائڈ ٹیبل پر رکھا انکا موبائل وائبریٹ ہوا تو انہوں نے کال اٹھائی تھی۔۔۔۔
ہاں سنان بولو ۔۔۔۔سہیل صاحب نے ماتھا مسلتے ہوۓ ہوچھا تھا مگر دوسری طرف کی بات سن کر وہ برق رفتاری سے کھڑے ہوتے یوۓ لڑکھڑاۓ تھے ۔۔۔۔۔
مم میں آرہا ہوں ۔۔۔۔وہ ہکلاتے ہوۓ بولے تھے ۔۔ ۔۔۔۔
سہیل کیا ہوا ہے ؟؟ کہاں جارہے ہیں ؟ فضہ بیگم نے انہیں پریشانی سے دیکھ کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہاری خواہش کو تکمیل تک پہنچانے کیلۓ ۔۔۔۔۔۔۔۔
کک کیا مطلب ۔۔۔۔انہیں کسی انہونی کا احساس ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرگئ ہے میری بہن ، چلی گئ وہ سب چھوڑ چھاڑ کر سکون مل گیا تمہیں ۔۔۔۔سہیل صاحب نے سرخ آنکھوں سے انہیں جھنجھوڑتے ہوۓ کہا تو وہ خود بھی ساکت رہ گئ تھیں ۔۔۔۔۔۔
مم میں بھی چل رہی ہوں آپکے ساتھ ۔۔انہوں نے سہیل صاحب کے پیچھے جاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیٹا ناعمہ کی تجھیز اور تکفین ہمارے گھر سے ہونی چاہیے ۔۔۔وہاں لے چلتے ہیں ۔۔۔سہیل صاحب نے انس کے کندھے پر یاتھ رکھتے ہوۓ کہا تو اس نے اثبات میں سر ہلایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں ، میں اپنی ماں کو انکے قاتل کے گھر میں لے کر جانے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔۔اور جس گھر محلے میں انکا انتقال ہوا ہے اسی میں انکی آخری سامان بھی ہوگا ۔۔۔ رانیہ نے سختی سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔
جیسا تم چاہو ، سہیل صاحب نے اسکے سر پر ہاتھ رکھنے کیلۓ ہاتھ آگے بڑھایا تھا مگر وہ پیچھے ہٹ چکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو گھنٹے گزر چکے تھے ، ناعمہ بیگم کا تجہیز و تکفین مکمل ہوچکا تھا ۔۔۔ہر طرف آنسؤوں کا سیلاب تھا مگر وہ تو نا رونے کی قسم کھا چکی تھی ۔۔۔۔ سب اسے رلانے کی کوشش کرچکے تھے لیکن وہ خشک آنکھوں سے دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔۔
رانیہ جاؤ امی کو آخری بار دیکھ لو ۔۔ انس نے اسکے سر پر ہاتھ رکھتے ہوۓ کہا تو وہ انکے پاس گئ تھی ۔۔۔۔
اس نے چادر ہٹا کر انکا چہرہ دیکھا تھا جہاں سکون ہی سکون تھا ۔۔
غموں سے نجات کا سکون۔۔
لوگوں کے رویوں سے چھٹکارے کا سکون۔۔۔۔۔
اپنے مجازی اور حقیقی خدا سے ملنے کا سکون۔۔۔۔۔
کہتے ہیں کہ” الفراق اشد من الموت “ جب وہ اپنے عزیز ترین رشتوں سے بچھڑنا جھیل چکی تھیں تو موت تو انکیلۓ آسانی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
جنازہ لے جایا گیا تھا ۔۔ آخر کار انکی زندگی کا باب اختتام کو پہنچا تھا اور ایک خاک کے پتلے کو اسی خاک کے سپرد کردیا گیا تھا موت تو بس ایک بہانہ بنی تھی۔۔۔۔۔۔۔
×××______________________________________________×××
وہ تینوں اس وقت ساحل سمندر کے کنارے کھڑے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آرزو اور حیدر گھوڑوں کے پاس کھڑے تیسرے گھوڑے کے آنے کا انتظار کر رہے تھے۔۔۔۔
دیکھو گھوڑا بھی نہیں آرہا تم لوگ ریس کرلو میں نے نہیں کرنی کہیں پچھلی بار کی طرح پھر سے مجھے نیچے نا پھینک دے ۔۔۔احمد نے رونی صورت بنا کر کہا تو دونوں ہنس پڑے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہادر بنو یار دیکھو آرزو تک کر رہی ہے ۔۔۔۔حیدر نے اسے شرم دلائی تھی۔۔۔۔۔
کیا مطلب ؟ یہ تو بچپن سے کرتی آرہی ہے ، بابا سائیں نے سب کچھ اسے ہی سکھایا ہے ، ہم معصوم تو بس اسے دیکھتے تھے۔۔۔۔۔اس نے منہ بنا کر کہا تو دونوں کے منہ کھل گۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈرپوک کہیں کے ، رکو ابھی تمہاری ویڈیو بنا کر بابا سائیں کو سینڈ کرتی ہوں ۔۔۔۔آرزو نے کہا تو وہ دونوں ہنس پڑے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شٹ یار ہمارا تو دن ہی خراب ہے ۔۔۔فلزہ اور سنان ساحل سمندر پر گھومنے آۓ تھے مگر وہیں آرزو کو دیکھ کر چڑ کر بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیوں کیا ہوا ؟ سنان نے اسکی نظروں کی سمت دیکھا تھا ۔۔اور آرزو کو ہنستے دیکھ کر مسکراتے ہوۓ اسے ہاتھ ہلایا تھا ۔۔۔۔۔۔
تم پاگل ہو کیا اسے ہاتھ کیوں ہلارہے ہو ؟ میں سوچ رہی ہوں کہیں اور چلتے ہیں نہیں تو ہمارا دن برباد ہوجاۓ گا ۔۔۔۔۔۔اس نے جل کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔
کالم ڈاؤن یار ویسے کمال ہے کہ یہ رائڈنگ کر رہی ہے ، تم کروگی ؟؟ سنان نے ابرو اچکا کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
نیور ایور یہ تو گاؤں کی پینڈو لڑکی ہے اسے ہی کرنے دو مجھے شوق نہیں ہے فضول چیزوں کا ۔۔۔۔۔۔ فلزہ نے ناک چڑھا کر کہا تو پیچھے کھڑی آرزو کے چہرے پر مسکراہٹ آگئ تھی۔۔۔۔۔۔۔
ہاۓ گائز ، ہاؤ آر یو ؟ اینڈ باۓ دا وے گائز آج آجائیں دیکھ لیتے ہیں کون کتنے پانی میں ہے ؟؟ پانچ منٹ بعد ہماری ریسنگ اسٹارٹ ہے اگر ہمت ہو تو آجائیے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آرزو چیلینجنگ انداز میں کہتی ہوئی آگے بڑھ گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
آرزو میں کرونگا ۔۔۔۔۔سنان نے پیچھے سے آواز دی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوکے ایم ویٹنگ ۔۔۔وہ کہہ کر چلی گئ تھی۔۔۔۔۔
آر یو میڈ ؟ تم رائڈنگ کرو گے ؟ تمہیں ہائپوفوبیا ہے اور تمہاری جان کو خطرہ ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹرز نے کیا کہا تھا بھول گۓ ؟؟ فلزہ نے حیرت سے کہا تو وہ ہنسا تھا۔۔۔۔۔۔۔
زندگی تو رسک کا ہی نام ہے ۔۔۔اس نے ہنستے ہوۓ کہا تو فلزہ نے عجیب نظروں سے دیکھا تھا۔۔۔۔۔
یہ تم کہہ رہے ہو جسے اپنی زندگی سے زیادہ کچھ عزیز نہیں تھا ۔۔۔۔۔
خیر تم چھوڑو بس تم دعا کرنا ،۔۔ اسکی بات سن کر وہ خود سوچ میں پڑ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
رات کے تاریک گیسو اپنے پر پھیلا کر دنیا کو اپنے لپیٹ میں لے چکے تھے ۔۔۔ہر طرف گھپ اندھیرا تھا ۔۔۔
وہ جیل کہ تاریکی سے گھبرا کر اٹھا تھا ۔۔۔ وہ ایک انسپکٹر تھا ہزاروں راتیں یہاں گزاری تھیں مگر آج ایک قیدی بن کر بے بس ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔
اچانک کچھ آوازیں سن کر وہ اٹھا تھا۔۔۔
کہاں رہ گئ تھی تم ؟؟
اسے لاک اپ کھولتے دیکھ کر وہاج نے بے چینی سے پوچھا تھا۔۔۔۔
ڈیٹ پر گئ تھی ۔۔۔۔اس نے کرسی گھسیٹتے ہوۓ جواب دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔
ڈیٹ پر ، کیا مطلب ؟؟ وہاج نے چونک کر پوچھا تھا۔۔۔۔
تمہارے دماغ کی بتی گل ہوگئ ہے کیا جو ڈیٹ کا مطلب نہیں سمجھ پارہے ۔۔۔۔اس نے تنک کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہارا بواۓ فرینڈ بھی ہے ؟؟ وہاج نے حیرانگی سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔
تمہیں شک ہے ؟؟ فورا جواب آیا تھا۔۔۔۔
مجھے تو تم ایسی نہیں لگی تھی۔۔۔۔
اچھا تو پھر کیسی لگی تھی ؟؟ اس نے ابرو اچکا کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔
معصوم اور شریف ۔۔۔۔ وہ بڑبڑایا تھا اور اسکی بات سن کر پورے لاک اپ میں اسکا قہقہہ گونجا تھا۔۔۔۔۔۔۔
لیکن مسٹر میرا اندازہ تمہارے بارے میں بلکل درست تھا۔۔۔۔۔۔اس نے ٹانگ پر ٹانگ رکھتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔
کیا اندازہ لگایا تھا تم نے ؟؟
یہی کہ تم ایک شاطر انسان ہو ۔۔۔اس نے کہا تو وہاج نے حیرانی سے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں شاطر نہیں ، ایماندار ہوں ۔۔۔اس نے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلکل تبھی تمہارے بیگ سے یہ پیکٹ ملا تھا ۔۔۔۔۔ اس نے طنزیہ انداز میں کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
واٹ یہ ؟ یہ میرے بیگ میں کہاں سے آیا ؟؟ اس نے چونک کر پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
یہ تو تمہیں معلوم ہونا چاہیے مسٹر ۔۔۔۔ اس نے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
ٹراۓ ٹو انڈراسٹینڈ مجھے علم نہیں کہ یہ میرے بیگ میں کہاں سے آیا ۔۔۔۔۔۔۔وہاج نے کنپٹیاں دباتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
مجھ سے مدد مانگ رہے ہو ؟؟ اس نے جھک کر اپنی نیلی آنکھیں اسکی آنکھوں میں ڈالی تھیں۔۔۔۔۔۔۔
نہیں ایک دوست کے ناطے بتا رہا ہوں ۔۔۔۔۔
لیکن ہم دوست کب بنے انسپکٹر ؟؟؟ اس نے پوچھا تو وہاج نے لب بھیچے تھے۔۔۔۔۔۔۔
بیسٹ آف لک ۔۔۔۔وہ کہہ کر باہر کی طرف بڑھی تھی۔۔۔۔
سنو !! وہاج کے پکارنے پر وہ رکی تھی۔۔۔۔
مجھے پیچھے سے پکارنے والے زہر لگتے ہیں ۔۔۔ تلخی سے کہا تھا۔۔۔۔۔
نام کیا ہے تمہارا ؟؟ اس نے ڈھیٹ بن کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اجنبیوں کو نام نہیں بتاتی ۔۔۔۔وہ سختی سے کہہ کر باہر نکل گئ تھی۔۔۔۔۔
نیلی آنکھوں والی چڑیل ۔۔۔وہ مسکراتے ہوۓ زیر لب بڑبڑایا تھا۔۔۔۔اور اگر کوئی اسے اس حالت میں مسکراتے ہوۓ دیکھ لیتا تو اسکی دماغی حالت پر ضرور شک کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
پانچ منٹ بعد وہ چاروں گھوڑوں پر سوار تھے ۔۔۔
آر یو ریڈی گائز ؟؟ حیدر کے پوچھنے پر سب نے اثبات میں سر ہلاۓ تھے ۔۔۔۔
لیٹس اسٹارٹ ۔۔۔آرزو نے سیٹی بجاتے ہوۓ کہا تو سب نے گھوڑوں کی لگامیں ڈھیلی کر دی تھیں ، اسکے ساتھ ہی وہ سرپٹ دوڑنے لگے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یا اللہ رحم کرنا میری تو ابھی شادی بھی نہیں ہوئی اگر گر گیا تو مجھ معذور سے کون شادی کرے گا ۔۔۔احمد نے آسمان کی طرف دیکھتے ہوۓ دہائی دی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حد ہے لالہ اگر آپ نے ایسا دوبارہ کیا نا تو یہ ویڈیو سیدھا حویلی جاۓ گی اور پھر کون کون دیکھے گاخود سوچ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔آرزو نے چیختے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے اس دن کا شدت سے انتظار ہے جب تمہیں کسی سے محبت ہو پھر نکالونگا سارے بدلے ۔۔۔۔۔۔۔احمد نے بھی اسی کے انداز میں کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
انتظار ہی رہ جاۓ گا کیونکہ ایسا ہونا ناممکن ہے ۔۔۔۔۔۔۔آرزو کہتی ہوئی آگے نکل گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ آرزو کو ثابت کرنے کیلۓ آ تو گیا تھا مگر اب اسکی حالت بگڑنی شروع ہوگئ تھی ۔۔۔۔
لگام کو مظبوطی سے پکڑنے کے چکر میں وہ پسینہ میں نہا چکا تھا ، سر پوری طرح گھوم رہا تھا ۔کافی دیر سے اپنی ابتر ہوتی حالت پر قابو پانے کی کوشش میں ہلکان ہورہا تھا ۔۔۔۔۔۔
آہستہ آہستہ اسکا سر درد بڑھ رہا تھا ، آنکھیں بند ہونے لگی تھیں ۔۔ آخر کار لگام اسکے ہاتھ سے نکلتی چلی گئ تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
ناعمہ بیگم کی وفات کو ایک مہینہ گزر چکا تھا ۔۔ سہیل صاحب کے نہایت اصرار پر انس اور رانیہ انکے ہاں شفٹ ہوگۓ تھے۔۔۔۔
وقت کا کام ہے گزرنا اور وہ گزر رہا تھا ، سب اپنی مصروفیات میں دوبارہ سے مشغول ہو چکے تھے ۔۔۔۔
اس نے زیادہ تر وقت اپنے کمرے میں گزارنا شروع کردیا تھا ، جب بھی باہر نکلتی فضہ مامی اور انکے رشتہ داروں کی تحقیرانہ نگاہیں اسے چھلنی کردیتی تھیں ۔۔ آخر وہ ان پر بوجھ ہی تو تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس ایک مہینہ میں اسکی تھوڑی بہت دوستی فضہ بیگم کی بھانجی شرمین سے ہوگئ تھی ،کبھی کبھار اسکے ساتھ وقت گزار لیتی تھی ۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
وہ مگن انداز میں گھوڑا دوڑا رہی تھی کہ اچانک پاس سے سنان کا گھوڑا گزرا تھا اور اسے دیکھ کر اسے سو والٹ کا جھٹکا لگا تھا ۔۔۔۔۔۔
وہ گھوڑے کی لگام چھوڑ کر اپنا سر تھاما ہوا تھا ، آنکھیں مضبوطی سے بند تھیں ۔۔۔۔۔
سنان لگام پکڑو ورنہ گر جاؤگے ۔۔۔وہ اس پر چیخی تھی مگر اسکی طرف سے کوئی جواب نا آیا تھا ۔۔۔
یہ دیکھ کر اس نے گھوڑے سے چھلانگ مارتے ہوۓ اسکے گھوڑے کی لگام کھینچی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
گھوڑے نے رکتے ہوۓ چھلانگ لگائی جسکے نتیجے میں وہ زمین بوس ہوا تھا ۔۔۔
سنان آر یو فائن ؟ کیا ہوا ہے تمہیں ؟ آرزو نے اسے جھنجھوڑا تھا مگر بے سود کیونکہ وہ بے ہوش ہو چکا تھا ۔۔۔۔۔
اس نے گھبرا کر حیدر کو کال کی تھی جو دوسری بیل پر ہی اٹھا لی گئ تھی ۔۔۔۔۔۔
ہاں کیا ہوا بیٹا بولو ؟ حیدر نے کال اٹھاتے ہوۓ کہا تو دوسری طرف سے آرزو پوری رواں دواں سناچکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
اوہ شٹ میں پانچ منٹ میں آرہا یوں تم ٹینشن مت لو ۔۔۔۔حیدر نے گھوڑے کا رخ اپنی گاڑی کی طرف کرتے ہوۓ کہا تھاا۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
آدھے گھنٹے کے اندر اندر وہ حیدر کے ساتھ ہاسپٹل کے کاریڈور میں کھڑی ایمرجینسی روم سے ڈاکٹر کے نکلنے کا انتظار کر رہی تھی ۔۔۔۔۔۔
پانچ منٹ بعد وہ دونوں ڈاکٹر کے روم میں موجود تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے مریض خطرے سے باہر ہیں جلد انہیں ہوش آجاۓ گا ۔۔۔۔۔۔۔
لیکن ڈاکٹر اسے ہوا کیا تھا ؟ آرزو نے حیرانی سے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔
انہیں کسی چیز کا فوبیا ہے جسکی وجہ سے یہ حالت ہوئی ہے ،آپ بتا سکتی ہیں کہ یہ ایسا کیا دیکھ کر بے ہوش ہوۓ ہیں ؟؟ ڈاکٹر نے اسکی طرف دیکھ کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔
فوبیا ؟ وہ کیا ہوتا ہے ؟ پتا نہیں ڈاکٹر وہ تو رائڈنگ کرتے کرتے بے ہوش ہو گیا ۔۔آرزو نے ناسمجھی سے کہا تو ڈاکٹر نے اثبات میں سر ہلایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیکھیں اخلاقیات کے مطابق ، لفظ "فوبیا" یونانی "فوبوس" سے مشتق ہے ، جس کا مطلب ہے "ہارر" ، کیونکہ اس سے مراد کسی چیز کا غیر متناسب خوف ہے ، جو انفرادی طور پر مفلوج ہوجاتا ہے ، کئی بار ایسی چیز کی طرف اشارہ کرتا ہے جو بہت کم یا کسی بھی قسم کی نمائندگی نہیں کرتا ہے۔ خطرناک۔ جب یہ بہت نشان زد ہوتا ہے ، تو یہ آپ کی روز مرہ کی سرگرمیوں ، جیسے کام ، تعلیم ، گھر میں ، معاشرتی ماحول میں یا کسی دوسرے کام میں بھی دخل اندازی کرسکتا ہے۔۔۔۔۔۔
جیسے آپ کہہ رہی ہیں کہ آپکے فرینڈ رائڈنگ کرتے ہوۓ بے ہوش ہوگۓ تو انہیں ہائپو فوبیا ہے مطلب گھوڑوں کا خوف ۔۔۔۔اب یہ جہاں کہیں بھی گھوڑے کو دیکھینگے انکی طبیعت بگڑنے لگ جاۓ گی اور میرے تجربے کے مطابق انہیں یہ اٹیک فرسٹ ٹائم نہیں ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر نے اسے سمجھاتے ہوۓ کہا تو اس نے اثبات میں سر ہلایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو ڈاکٹر اسکا کوئی علاج نہیں ہے کیا ؟ حیدر نے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیوں نہیں آج تک کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جسکا علاج نا ہو لیکن اس بیماری میں دوائیاں وقتی طور پر کام کرتی ہیں ۔اصل علاج تو تھراپی سے ہوتا ہے تاکہ اس ڈر پر قابو پایا جاۓ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ہاں آپکے پیشنٹ کو تقریبا ہوش آگیا ہوگا آپ مل سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر نے کہا تو دونوں کھڑے ہوگۓ تھے۔۔۔
احمد آرزو کو ڈھونڈتا ہوا دوبارہ ساحل سمندر پر پہنچ چکا تھا ۔، مگر اسے یہاں بھی ناپاکر حیرت کا جھٹکا لگا تھا۔
یا اللہ اب اس لڑکی سے بچالینا ۔فلزہ کو اپنی طرف آتا دیکھ کر بڑبڑایا تھا۔
سنان کہا ہے ؟؟ اس نے آتے ہی پوچھا تھا۔
مجھے کیا پتہ ؟ تمہارا دوست ہے تو تمہیں معلوم ہونا چاہیے نا۔احمد نے ادھر ادھر دیکھتے ہوۓ کہا تھا۔
تمہاری بہن کہاں ہے ؟؟
وہ یہی کہیں ہوگی تم اسکی ٹینشن مت لو ۔اس نے مسکراتے ہوۓ کہا تھا۔
اسکی ٹینشن میری جوتی بھی نہیں لیتی ، مجھے صرف یہ بتاؤ کہ سنان کہاں ہے ؟؟ اس نے تنک کر کہا تھا۔
مجھے کیا پتہ وہ کوئی بچہ تھوڑی ہے جو کوئی اغوا کرکے لے جاۓ گا۔
تمہاری بہن بھی ساتھ گئ تھی اگر وہ مجھے نہیں ملا تو پولیس میں ریپورٹ کروادونگی۔اس نے انگلی اٹھا کر کہا تو احمد کا قہقہہ نکل گیا تھا۔
مطلب یہ کہ کل کے اخبار میں یہ سرخی ہوگی کہ ایک جوان جہاں لڑکے کو ایک لڑکی نے اغوا کرلیا ، واؤ یو آر امیزنگ گرل۔
احمد نے ہنستے ہوۓ آرزو کو کال ملائی تھی ، جو فورا اٹھا لی گئ تھی۔
کہاں ہو تم ؟ اس نے فورا پوچھا تھا۔
ہاسپٹل میں ہوں ۔
واٹ ، کیا ہوا ہے تمہیں ؟؟ مجھے لوکیشن بھیجو میں آرہا ہوں۔اسکی بات سنتے ہی احمد کے اوسان خطا ہوگۓ تھے۔
آرام سے لالہ میں بلکل ٹھیک ہوں ، دراصل بات یہ ہے کہ سنان بے ہوش ہوگیا تھا تو میں ادا سائیں کے ساتھ اسے ہاسپٹل لائی تھی ۔
آپ گھر پہنچے باقی بات وہیں کرلینگے ۔
ہممم ٹھیک ہے میں گھر جارہا ہوں ۔اس نے کال کاٹتے ہوۓ کہا تھا۔
کیا ہوا ہے ؟ فلزہ نے تیوری چڑھا کر پوچھا تو اس نے سب بتادیا تھا۔
یہ سب تمہاری بہن کی وجہ سے ہوا ہے ، اگر سنان کو کچھ ہوا تو میں اسے چھوڑونگی نہیں ۔اس نے انگلی اٹھا کر کہا تھا۔
محترمہ !! میری بہن بیچاری کو کیا علم تھا کہ تمہارا دوست اتنا ڈرپوک نکلے گا کہ بے ہوش ہوجاۓ گا ۔
وہ ڈرپوک نہیں ہے ، بلکہ اسے ہائپو فوبیا ہے ۔فلزہ نے ہلکی آواز میں کہا تھا۔
لائک سیریسلی ؟ واہ تو یہ ہوتی ہے دوستی ، تمہیں پتا تھا پھر بھی اسے رائڈنگ کرنے دی ۔ شاباش ہے میڈم ۔اگر اس وقت تمہاری جگہ میری بہن ہوتی تو رائڈنگ تو دور کی بات ہے اسے گھوڑے کے قریب بھی جانے نہیں دیتی ۔
بس یہی فرق ہے تم میں اور میری بہن میں ۔احمد کہتا ہوا گاڑی میں بیٹھ گیا تھا۔
×××____________________________________________×××
اسے ہوش میں آۓ ہوۓ ابھی کچھ دیر ہی گزری تھی کہ دروازہ کھلنے کی آواز سن کر اس نے آنکھیں کھولی تھیں۔
اور اسے اندر آتے دیکھ کر جھٹکا لگا تھا۔
اب کیسے ہو ؟؟ آرزو نے بیڈ کے پاس بیٹھتے ہوۓ پوچھا تو وہ ہوش میں آیا تھا۔
ٹھیک ہوں تم سناؤ ؟؟ اس نے کندھے اچکاتے ہوۓ کہا تو اسے تپ چڑھی تھی۔
تم جیسا پاگل ، الو ، لاپرواہ اور بگڑا ہوا انسان میں نے آج تک نہیں دیکھا۔
پھر تو تمہیں مجھ سے مل کر خوشی ہونی چاہیے تھا ۔سنان نے ہنستے ہوۓ کہا تو وہ کھڑی ہوگئ تھی۔
رونگ مسٹر سنان! تم سے ملنے اور کانٹریک کرنے پر دکھ ہونا چاہیے تھا۔آرزو نے کہا تو اسکی کنپٹی کی رگیں تن گئ تھیں ۔
زندہ ہوں مر نہیں گیا ۔کڑواہٹ سے کہا تھا۔
وہ تو مجھے دکھ رہا ہے ۔آرزو طنزیہ انداز میں کہہ کر دروازہ کی طرف بڑھی تھی۔
سنو ، کم از کم بکے تو لے آتی ۔اس نے ہانک لگائی تھی۔
شکر کرو تمہیں اٹھا کر لے آئی ۔آرزو نے نکلتے ہوۓ کہا تو پیچھے سنان کا قہقہہ نکلا تھا۔
غلط کر رہی ہو تم ۔ حیدر نے اسے دیکھ کر کہا تھا۔
نہیں ادا سائیں دستور کے مطابق گیہوں کے ساتھ گھن بھی پیسے جاتے ہیں اور میری اس جنگ میں سنان گھن کا کردار ہے۔وہ نفی میں سر ہلا کر کہتی ہوئی باہر کی طرف بڑھ گئ تھی۔
×××____________________________________________×××
رات کے سیاہ تاریکی خاموشی اور وحشت کو اپنے اندر سموۓ آہستگی سے گزر رہی تھی ۔
ہر طرف گھپ اندھیرے اور ویرانی کا راج تھا ۔
دور کہیں سے الو کی آوازیں ماحول کو مزید بھیانک بنارہی تھیں ۔
رات کا ناجانے کونسا پہر تھا وہ اس سب احساس سے عاری یک ٹک چھت گھورے جارہی تھی ۔پچھلے کئ گھنٹوں سے وہ ساکت پڑی بس یہی کر رہی تھی۔نیند اس سے ناراض محبوبہ کی طرح روٹھ گئ تھی۔
وہ رانیہ شہریار جسکے بارے میں مشہور تھا کہ اسے تو کانٹوں پر بھی نیند آسکتی ہے ۔مگر آج نرم گداز بستر پر بھی بے چینی سے کروٹیں بدل رہی تھی ۔
آخر وہ سو بھی کیسے سکتی تھی جب سچائی ایک بدصورت بڑھیا کے روپ میں اسکے سامنے آ کھڑی ہوئی تھی۔
ماحول کی وحشت سے گھبرا کر وہ اٹھ بیٹھی تھی ۔
وہ اپنے دل و دماغ سے وہ باتیں مٹا دینا چاہتی تھی، مگر یہ اسکے بس میں کہاں تھا ۔
کاش کہ وہ دوپہر میں وہاں نا رکتی، مگر اب کیا ہوسکتا تھا۔دوپہر سے اب تک ناجانے کتنی بار فضہ بیگم کے جملے اسکے کانوں میں گونج رہے تھے۔
یہ کون ہے ؟ وہ کالج سے ابھی گھر پہنچی ہی تھی کہ لاؤنج میں فضہ بیگم کے ساتھ بیٹھی عورت نے پوچھا تھا۔
ناعمہ کی بیٹی ہے۔ انہوں نے کڑواہٹ سے کہا تو وہ تیزی سے اندر کی طرف بڑھ گئ تھی۔
صرف ناعمہ کی ؟ یا شہریار کی بھی ۔ یہ آواز سن کر اسکے قدم ساکت ہوۓ تھے۔
تم میرے زخموں کو کریدنے آئی ہو کیا ؟ پہلے ہی یہ منحوس شہریار کی کاپی ہے ۔فضہ بیگم کی آواز سنائی دی تھی۔
تو تم نے اس ڈاین کی بیٹی کو گھر میں کیوں رکھا ہے ؟
میرا بس چلے تو ابھی گھر سے نکال دوں، لیکن کیا کرسکتی ہوں مجبوری ہے۔
تمہیں کتنی تکلیف ہوتی ہوگی نا جب جب ناعمہ کو شہریار کے ساتھ دیکھتی ہونگی ۔دوست کی آواز آئی تو اسکے قدم ڈگمگاۓ تھے۔
تکلیف بہت چھوٹا لفظ ہے میرے سینے پر سانپ لوٹتے تھے ۔کیا یہ سہنا آسان ہے کہ اس نے مجھے دھتکار کر ایک غریب لڑکی سے شادی کرلی ۔
فضہ بیگم اور کچھ بھی کہہ رہی تھیں، مگر اسکیلۓ وہاں کھڑا ہونا دوبھر ہوگیا تھا۔قدم من من بھر کے ہورہے تھے ۔ وہاں سے کمرے تک کا راستہ اس نے کیسے طے کیا یہ کوئی نہیں جان سکتا تھا۔
×××__________________________________________×××
اسکی طبیعت صبح سے تھوڑی خراب تھی جسکی وجہ سے اس نے آفس کا آف کیا تھا ۔
ابھی وہ سو کر اٹھا ہی تھا کہ موبائل کی آواز سن کر کال اٹھائی تھی۔
یس ڈیڈ ؟
اٹھ گۓ برخوردار ۔
بلکل ابھی ابھی اٹھا ہوں۔
تو بات سنیں ، میں میٹنگ میں ہوں اور تمہاری ماں ڈرائیور کے ساتھ گئ ہوئی ہیں تو رانیہ کو تم کالج سے پک کر لینا ۔سہیل صاحب نے کہا تو وہ مسکرایا تھا۔
آپ کا ہر حکم میرے سر آنکھوں پر ۔اس نے لہک لہک کر کہا تو انکی مسکراہٹ گہری ہوئی تھی۔
برخوردار ایسے ہی حکم اپنی ماں کا بھی مان لو تو مزا آجاۓ گا۔
لاحول ولا قوة الا باللہ ڈیڈ حد ہوتی ہے باۓ ۔اس نے جلدی سے کال کاٹتے ہوۓ کہا تھا۔
×××____________________________________________×××
سنیں سائیں کھانا کھانے نیچے آجائیں ۔پلوشے نے اسٹیڈی روم میں جھانک کر کہا تو وہ مسکرایا تھا۔
آرہا ہوں بس پانچ منٹ ۔سیماب نے مسکرا کر کہا تو وہ مڑ گئ تھی۔مگر مڑتے ہی اسکا پیر پھسلا اور وہ منہ کے بل سیڑھیوں سے گرتی چلی گئ تھی۔
پلوشے!!!!!
اسکی چیخ سن کر سیماب بھاگا ہوا آیا تھا۔
خون بہہ رہا ہے سیفی گاڑی نکالو ۔وہ پلوشے کو گود میں اٹھاتے ہوۓ دھاڑا تھا۔
×××_______________________________________________×××
رانو تمہاری طبیعت تو ٹھیک ہے ؟ حور نے اسے گم سم بیٹھے دیکھ کر پریشانی سے پوچھا تھا۔، ہاں ؟، ہاں میں بلکل ٹھیک ہوں مجھے کیا ہونا ہے ۔اس نے چہرے پر مسکراہٹ لاتے ہوۓ کہا تھا۔
کسے پاگل بنارہی ہو ؟ مجھے تم ٹھیک نہیں لگ رہی ۔مجھے بتاؤ کیا ہوا ہے ؟؟ نہیں تو میں انس بھائی سے پوچھ لونگی ۔
شٹ اپ حور ! جب دیکھو تفتیش کرتی رہتی ہو ، کچھ نہیں ہوا مجھے زندہ اور صحیح سلامت ہوں تمہارے سامنے ۔اس نے غصہ سے کہا تو حور نے حیرت سے دیکھا تھا ۔ یہ وہ رانو تو نہیں تھی وہ تو کبھی زور سے نہیں بولتی تھی کجا کہ غصہ کرنا۔
اچھا سوری ، تمہیں لینے کوئی نہیں آیا آج ؟؟ حور نے بات بدلتے ہوۓ کہا تھا۔
ڈرائیور آتے ہیں لینے شاید آج مصروف ہونگے ویسے بھی گھر قریب ہے میں چلی جاؤنگی ۔اس نے سڑک کی طرف بڑھتے ہوۓ کہا تھا۔
وہ سڑک پر چلتی جارہی تھی ، ہر طرف گاڑیاں آ جا رہی تھیں، مگر وہ ان سن سے بیگانہ چلتی جارہی تھی ۔مجھے آج ہی بھائی سے بات کرنی ہوگی میں اس گھر میں اور نہیں رہ سکتی ۔اس نے سوچوں سے نکلتے ہوۓ فیصلہ کیا تھا۔
یہ میں کہاں آگئ ؟ وہ پریشان ہو کر مڑی تھی اور سامنے سے آتی تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا کر کٹی ہوئی پتنگ کی طرح گرتی چلی گئ تھی۔
×××____________________________________________×××
صبح کا سورج اپنی تمام طر رعنائیوں کے ساتھ آسمان پر چھا چکا تھا۔
صبح کے دس بج رہے تھے جب کوئی لاک اپ کھول کر اندر داخل ہوا تھا۔
آپ باہر آجائیں ۔ایک انسپکٹر نے اندر جھانک کر اسے کہا تو وہ باہر آیا تھا ۔
تم یہاں ؟ اسے باہر کھڑے دیکھ کر اسے خوشگوار سے حیرت ہوئی تھی ۔، ہاں ، تمہاری بیل ہوچکی ہے، مگر جب تک یہ پتا نہیں چل جاتا کہ تم بے گناہ ہو تب تک تم دبئ سے باہر نہیں جا سکتے ۔ اس نے سپاٹ لہجے میں کہا تھا۔
ہممم چلو یہ بھی ٹھیک ہے ۔ تم کیسی ہو ؟؟ وہاج نے اس سے پوچھا تو اسکے ماتھے کی تیوریوں میں اضافہ ہوا تھا۔ ۔
میں بلکل بحث کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں ،اور اب یہ کیس میں ہینڈل نہیں کر رہی تو مجھ سے فری ہونے کی کوشش مت کرو ۔ وہ سختی سے کہہ کر باہر نکل گئ تھی اور وہ پیچھے ہکا بکا کھڑا رہ گیا تھا۔
×××___________________________________________×××
وہ جیسے ہی روڈ پر پہنچا تو وہاں رش دیکھ کر چونکا تھا۔
کیا ہوا ہے یہاں ؟ اس نے گاڑی سے سر نکال کر پوچھا تھا۔
ارے بھائی ایک گاڑی والا بیچاری لڑکی کو ٹکر مار کر بھاگ گیا ہے اور سب کیس کے ڈر سے اسے اٹھا نہیں رہے ۔ایک آدمی نے جواب دیا تو وہ ایکدم سے اترا تھا ۔
ارے یہ تو کسی کالج کی لڑکی ہے ۔ایک آواز آئی تو اسے انہونی کا احساس ہوا تھا۔
وہ مجمع کو چیڑتا ہوا اس تک پہنچا تھا اور اسے خون میں لت پت دیکھ کر اسکے اوسان خطا ہوگۓ تھے۔
تیزی سے اسے اٹھا کر ہاسپٹل پہنچا تھا ۔
اسے ایمرجینسی روم میں لے جاتے دیکھ کر اسکا دل دھڑکا تھا ایک عجیب ہی لے پر ۔
تقریبا پونے گھنٹے بعد سب ہاسپٹل کے کاریڈور میں ڈاکٹرز کے منتظر تھے ۔ ۔
وہیں بینچ پر انس سر پکڑے بیٹھا ہوا تھا ، اسے دیکھ کر عرش نے اسکے کندھے پر ہاتھ رکھا تھا، مگر کچھ بول نا پایا تھا۔
بولنے کیلۓ الفاظ ختم ہوچکے تھے ، ایسی حالت میں لفظ کب ساتھ دیتے ہیں جب اپنی عزیز تر چیز کے دور جانے کا ڈر ہو ۔
آپ میں سے کسی کا بلڈ گروپ او نیگیٹو ہے تو پلیز آئیں ، ہمیں آپکے پیشنٹ کو خون چڑھانا ہے ۔ڈاکٹر نے کہا تو سب نے ایک دوسرے کی شکل دیکھی تھی ۔
ہم میں سے تو کسی کا نہیں ہے، لیکن آپ بلڈ بینک میں چیک کریں شاید مل جاۓ ۔ سہیل صاحب نے کہا تو ڈاکٹر سر ہلا کر کاؤنٹر کی طرف بڑھے تھے۔
×××___________________________________________×××
وہ غصہ میں بھری گھر میں داخل ہوئی تھی ۔
این ابی ؟
( ڈیڈ کہاں ہیں ) ملازمہ کو گزرتے دیکھ کر پوچھا تھا۔
سیدتی ھو فی غرفتہ ۔
(مادام وہ اپنے کمرے میں ہیں ) اس نے سر جھکا کر کہا تھا۔
ایتی لی الشائ ۔
(میرے لۓ چاۓ لے آؤ ) اس نے کہا تو وہ سر جھکا کر چلی گئ تھی۔
وہ غصہ کو ضبط کرکے دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی تھی ۔
آؤ ، تمہارا ہی انتظار تھا۔فیروز ملک نے مسکراتے ہوۓ کہا تو اس نے سختی سے لب بھیچے تھے۔
کیوں کیا آپ نے ایسا ؟؟ اس نے میز پر جھکتے ہوۓ پوچھا تھا۔
میں اپنے کاموں کا کسی کو جوابدہ نہیں ہوں ۔انہوں نے کندھے اچکاتے ہوۓ کہا تھا۔
یہ میرا معاملہ تھا ، میں اپنے طریقے سے ہینڈل کر رہی تھی، لیکن آپ نے مجھے اس کیس سے دستبردار کیوں کیا ؟؟
کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کسی کو تم پر شک ہو۔ وہ انسپکٹر بہت شاطر ہے ۔انہوں نے کہا تو وہ ہنسی تھی۔
ڈیڈ آپ بھول رہے ہیں میں اپنے دوستوں سے زیادہ دشمنوں کو قریب رکھتی ہوں ۔اس نے طنزیہ انداز میں کہا تھا۔
تم پھس سکتی ہو انسپکٹر پارس !! انہوں نے تنبیہا کہا تو وہ اٹھ کھڑی ہوئی تھی ۔
پارس کو دنیا میں کوئی نہیں جانتا سواۓ آپکے اور میرے تو کون پھسا سکتا ہے ؟؟ اس نے کمرے سے نکلتے ہوۓ ہانک لگائی تھی ۔
بچی ہو ابھی موقع کی نزاکت کو نہیں سمجھتی ۔فیروز ملک نے بڑبڑاتے ہوۓ کرسی کی پشت سے سر ٹکایا تھا۔
×××____________________________________________×××
معذرت کے ساتھ بلڈ بینک میں او نیگیٹو خون ختم ہوچکا ہے ، ہم پھر بھی کوشش کر رہے ہیں آپ لوگ دعا کریں ۔ڈاکٹر نے اطلاع دی تو سب کو سکتہ طاری ہوگیا تھا۔
یہ یہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ انس وہیں بینچ پر گرا تھا ۔
عرشمان نم آنکھوں سے اٹھ کر مسجد کی طرف چل پڑا تھا۔
ناجانے کتنی دیر سے وہ ہاتھ اٹھاۓ بنا لب ہلاۓ کچھ مانگ رہا تھا ، اشکوں کی لڑیاں دربار الہی میں اپنا مقدمہ پیش کررہی تھیں ۔کہ اچانک کسی نے اسکے کندھے پر ہاتھ رکھا تھا ۔
جی ؟ اس نے چونک کر دیکھا تھا۔
کیا مسئلہ ہے ؟ چوہدری سیماب نے اسکے پاس بیٹھتے ہوۓ پوچھا تھا۔
او نیگیٹو خون ۔ عرش بات پوری کرتا کہ اس نے بات پیچ میں ہی اچک لی تھی۔
میرا گروپ او نیگیٹو ہے ، چلو ۔اس نے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تھا ۔
دربار الہی میں دعا قبول ہوچکی تھی ۔
مقدر چوہدری سیماب کا بچہ نہیں بچا پایا تھا، مگر رانیہ کو بچانے کیلۓ اسے بھیج دیا گیا تھا ۔
وہ جیل سے سیدھا ہوٹل پہنچا تھا ، دماغ اب تک کی گھتیوں کو سلجھانے کی کوشش میں ناکام ہورہا تھا ۔۔۔
ٹرن ن ن ن ۔۔
اچانک اسکے روم کا فون بجا تو اس نے چونک کر دیکھا تھا ۔۔
شاید ریسیپشن سے کال ہو ، اس نے سوچتے ہوۓ فون اٹھایا تھا۔۔۔۔۔۔
یس ؟؟ اس نے فون اٹھاتے ہی کہا تھا۔۔۔
لاک اپ میں رات کیسی گزری انسپکٹر صاحب ۔۔۔۔۔دوسری طرف سے کھنکتی آواز آئی تھی۔۔۔
پارسسسس ۔۔۔ اس نے دانت پیستے ہوۓ کہا تو دوسری طرف سے قہقہہ بلند ہوا تھا۔۔۔۔۔
واہ انسپکٹر !! آپکی یادداشت تو بڑی پکی ہے ، ماننا پڑے گا۔۔۔
کیا چاہتی ہو تم ؟ کیوں پھنسایا ہے مجھے ؟؟ وہاج نے ہلکی آواز ۔میں پوچھتے ہوۓ اسکا فون ٹریک کرنے کی کوشش کی تھی۔۔۔۔
رونگ انسپکٹر ، میں تو الٹا تمہاری دھمکی سے ڈر گئ ہوں ۔۔ یاد ہے تم نے ہی کہا تھا کہ میری وجہ سے دوبارہ پاکستان گۓ تو میری زندگی جہنم بنادوگے ۔۔۔تو بس میں نے تمہیں واپس جانے سے روک دیا ۔۔۔۔۔۔
دوسری طرف سے پارس کی آواز گونجی تھی ۔۔۔
تمہیں کیا لگتا ہے کہ میں تمہیں پکڑ نہیں پاؤنگا ؟؟ وہاج نے نمبر ٹریکنگ ہوتے دیکھ کر طنزیہ لہجے میں پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر چھوٹے بچوں کی طرح نمبر ٹریک کرکے پکڑنا چاہتے ہو تو موسٹ ویلکم ۔۔ کیونکہ یہ نمبر تم سے تو ٹریک ہو نہیں پاۓ گا ۔۔۔۔۔۔ اس نے تمسخرانہ انداز میں کہا تو وہاج نے لب بھینچے تھے۔۔۔۔
باۓ انسپکٹر ۔۔۔۔۔۔۔
دوسری طرف سے کال کٹ گئ تھی ۔۔۔۔۔
اس نے فون رکھتے ہی موبائل نکال کر کسی کو کال ملائی تھی۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
پوری رات ہاسپٹل کے کاریڈور میں ٹہلتے ہوۓ گزر گئ تھی ۔۔۔
سہیل صاحب کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ، انہیں اور فضہ بیگم کو عرشمان گھر چھوڑ آیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
انس اور عرشمان دونوں اس وقت بے چینی سے رانیہ کے ہوش میں آنے کا انتظار کر رہے تھے کہ ایک نرس نے آکر اسکے ہوش میں آنے کی خبر دی تھی ۔۔۔۔انہیں لگا جیسے کسی نے مرتے ہوۓ کو زندگی کی نوید سنادی گئ ہو۔۔۔۔۔۔
میں اندر جاسکتا ہوں ؟ انس نے بے چینی سے پوچھا تو ڈاکٹر نے اثبات میں سر ہلا دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا تو اسے پٹیوں میں جکڑا دیکھ کر اپنے آنسو ضبط کیے تھے ۔۔ ہر وقت چہچہاتی ہوئی لڑکی آج پٹیوں میں قید تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
کیسی طبیعت ہے ؟ انس نے پیار سے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔
بب بھائی مجھے اپنے گھر جانا ہے ۔۔۔رانیہ نے نقاہت سے کہا تھا۔۔۔۔۔
کیا ہوا ہے رانیہ خیریت ؟ انس نے پریشانی سے پوچھا تو اس نے نفی میں سر ہلایا تھا۔۔۔
ام امی یاد آرہی ہیں ۔۔۔ اس نے غنودگی میں جاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
سہیل صاحب نے ہاسپٹل پہنچ کر دونوں کو فریش ہونے کیلۓ گھر بھیج دیا تھا۔۔۔۔
اس نے فریش ہوکر سونے کیلۓ آنکھیں بند کی تھیں مگر نیند غارت ہوچکی تھی ۔۔۔
افف کیا مصیبت ہے ۔۔
اس نے جھنجلا کر آنکھیں کھولی تھیں ۔۔۔۔ کل سے اب تک اسے ہر وقت رانیہ کا چہرہ ہر طرف دکھ رہا تھا۔۔۔۔
اب تو حد ہوگئ تھی ، آنکھیں بند کرتے ہی اسکا زخمی چہرہ اسکے سامنے آرہا تھا۔۔۔۔۔
یا اللہ یہ کیا ہورہا ہے ؟؟ اس نے بڑبڑاتے ہوۓ کڑوٹ بدلی تھی۔۔۔۔۔۔۔
اسکی آنکھ لگے ہوۓ ابھی دس منٹ ہی مشکل سے گزرے تھے کہ موبائل کی ٹون نے اسکی نیند میں خلل ڈالا تھا۔۔۔۔
کون ؟؟ اس نے بند آنکھوں سے کال ریسیو کرتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔
عرش پلیز یہاں پہنچو ۔۔۔دوسری طرف سے شرمین کی گھبرائی ہوئی آواز سن کر وہ جھٹکے سے اٹھا تھا۔۔۔
لاکھ اختلافات کے باوجود وہ اسکی بچپن کی دوست تھی ۔۔۔۔۔۔۔
شرمین بات تو سنو ! کیا ہوا ہے ؟؟ اس نے پوچھا تو دوسری طرف سے کال کٹ ہوچکی تھی۔۔۔۔۔
واٹ دا ہیل ۔۔ اس نے چڑ کر دوبارہ کال ملائی تو موبائل آف آرہا تھا۔۔۔۔۔
کال کاٹتے ہی اسکی نظر شرمین کے میسیج پر پڑی تھی جس میں کسی جگہ کی لوکیشن تھی ۔۔۔
وہ شرٹ پہن کر باہر نکل گیا تھا۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________××
لوکیشن تو یہیں کی ہے ۔۔ وہ گاڑی پارک کرتے ہوۓ بڑبڑایا تھا۔۔۔۔۔۔
تیز تیز قدم اٹھاتا وہ ہوٹل میں داخل ہوا تو اندھیرے نے استقبال کیا تھا۔۔۔۔
کوئی ہے ؟؟ اس نے زور سے آواز دی تو اچانک لائٹس اون ہوئی تھیں۔۔۔۔۔
پورا ہوٹل لائٹس اور ریڈ ہارٹس سے جگمگا رہا تھا ، اور سامنے شرمین کو دیکھ کر اسکا پارا ہائی ہوا تھا۔۔۔۔
یہ سب کیا ہے ، تم نے مجھے اس لۓ بلایا تھا ؟ آر یو میڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عرشمان نے غصہ سے کہا تو وہ مسکرائی تھی۔۔۔۔
کالم ڈاؤن عرش !! آج ہم صرف اپنی باتیں کرینگے ۔۔۔شرمین نے کہا تھا۔۔۔
اپنی باتیں؟ کونسی باتیں ؟ میرے پاس اتنا فالتو ٹائم نہیں ہے کہ یہاں بیٹھ کر تمہاری فضول باتیں سنوں ۔۔۔۔۔اس نے کہا تو شرمین نے آگے بڑھ کر دیوار پر سے پردہ ہٹا دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔سامنے لال ربنز سے
wil you marry me
لکھا ہوا تھا۔۔۔۔
اسے دیکھ کر اس کی کنپٹی کی رگیں تن گئ تھیں ۔۔۔
اصولا یہ پرپوز تمہیں کرنا چاہیے تھا مگر دیکھ لو میں نے اپنی ساری باتیں بھلا کر تمہیں پرپوز کیا ہے ۔۔۔۔ شرمین کہتے ہوۓ مڑی تھی مگر اسکے لال بھبوکا چہرے کو دیکھ کر چونکی تھی۔۔۔۔۔
وہاں ہاسپٹل میں رانیہ زخمی حالت میں پڑی ہے اور تمہیں یہ سب سوجھ رہا ہے ۔۔یہ سب گھٹیا پن ۔۔۔۔۔۔وہ غصہ سے دھاڑا تھا۔۔۔۔۔۔
یہ گھٹیا پن نہیں ہے میری محبت ہے ۔۔اور اسکا ہم سے کیا لینا دینا ؟؟ وہ ہمارے بیچ میں کہاں سے آگئ ؟ شرمین نے چیختے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
وہ میری کزن ہے اور پہلی بات تو یہ ہے کہ تمہاری یہ محبت دو سال پہلے کسی اور کیلۓ تھی اب میرے لۓ ہوگئ ؟ واہ شرمین یہ محبت کا کھیل میرے ساتھ مت ہی کھیلو تو بہتر ہے۔۔ میں مما کو بتا چکا ہوں کہ میں تم سے کسی قیمت پر شادی نہیں کرسکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیوں نہیں کرسکتے ؟؟ کیا برائی ہے مجھ میں ۔۔ اس نے نم آنکھوں سے پوچھا تھا۔۔۔۔
ایم رئیلی رئیلی سوری شرمین تم میں کوئی برائی نہیں ہے ، تم امیر ہو خوبصورت ہے تمہیں کوئی بھی اچھا لڑکا مل جاۓ گا۔۔۔۔۔۔۔۔عرشمان نے اسے آرام سے سمجھایا تھا۔۔۔۔۔
کوئی اور کیوں ؟ تم کیوں نہیں ؟ اس نے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیونکہ میں تم سے محبت نہیں کرتا ۔۔۔۔عرش نے کہتے ہوۓ آنکھیں بند کی تھیں۔۔۔۔
چلو ہماری شادی نہیں ہوسکتی تو کیا ہوا ہماری دوستی تو برقرار رہ سکتی ہے ۔۔۔شرمین نے ہاتھ آگے بڑھاتے ہوۓ کہا تو عرشمان نے ہاتھ تھام لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
تو بتاؤ وہ کون ہے ؟؟ جس سے تم محبت کرتے ہو ؟ شرمین نے اسکی آنکھوں میں جھاکتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
ہے کوئی وقت آنے پر بتاؤنگا۔۔۔عرشمان نے ٹالتے ہوۓ کہا تو وہ ہنسی تھی۔۔۔
چلو نام نا بتاؤ یہ تو بتادو کہ کیسی دکھتی ہے ؟؟ مجھے بھی تو پتا چلنا چاہیے کہ میرے دوست کی محبت کیسی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ، نا تو کمال حسن کی تصویر ہے اور نا ہی جمال اپسرا لیکن جب وہ مسکراتی ہے ، تو اس کی بڑی اور چمکدار آنکھیں سات سماوات کے وسیع کینوس پر ایک نظم لکھتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔
اور اس کے لبوں سے پھوٹنے والی وہ دلفریب ہنسی مسرت کا وہ ساز ہیں جو سات زمینوں کے اس نظم کو گنگنانے سے پیدا ہوتا ہے۔۔۔
اور اسکی آنکھ کے آنسو اتنے انمول ہیں کہ پورے ارض و سماوات کو موتیوں سے بھر دیں ۔۔۔۔۔
بسسسس بس میں سمجھ گئ وہ بہت اچھی ہے ۔۔۔ شرمین نے ہاتھ ہلاتے ہوۓ کہا تو عرشمان ہنسا تھا۔۔۔۔۔
چلو کچھ آرڈر کرلیتے ہیں ۔۔شرمین نے کہا تو اس نے اثبات میں سر ہلایا تھا۔۔۔۔۔
وہ کھانا اسٹارٹ کرنے ہی لگے تھے کہ عرش کا موبائل بجا تھا۔۔۔۔۔
یس ڈیڈ ؟
جی جی بس میں آرہا ہوں۔۔۔
سوری یار پھر کبھی لنچ کرینگے اس نے جلدی سے اٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
کیا ہوا ہے خیریت ؟؟ اس نے حیرانی سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔
رانیہ کو گھر لے کر جانا ہے تو بس مجھے نکلنا ہوگا ۔۔ تم برا مت ماننا ۔۔۔ عرشمان اسکیوز کرتا ہوا نکل گیا تھا۔۔۔۔
تمہیں کیا لگتا ہے عرشمان ؟ جب مجھے تم نہیں مل سکے تو میں تمہیں تمہاری محبت ملنے دے سکتی ہوں ؟ کبھی نہیں ۔۔ ہرگز نہیں۔۔۔۔
آج تاریخ نے اپنے آپ کو دہرایا تھا۔۔۔
لیکن ہر کسی کی قسمت شہریار احمد کی طرح تو نہیں ہوتی ۔۔۔ کیا شہریار احمد کی طرح عرشمان شاہ کو بھی اسکی محبت مل پاۓ گی ؟؟؟؟؟؟
یا نہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
×××____________________________________________×××
وہ فون رکھ کر کمرے میں داخل ہی ہوئی تھی کہ اسکا سیل بجنے لگا تھا۔۔۔۔
موبائل کی اسکرین پر وہاج کالنگ دیکھ کر لبوں پر مسکراہٹ آگئ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
یس ؟ اس نے کال اٹھا کر انجان بنتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔
وہاج بات کر رہا ہوں۔۔ دوسری طرف سے آواز آئی تھی۔۔۔۔
کیوں کال کی ہے ؟؟ آواز میں سختی در آئی تھی۔۔۔۔
مجھے تم سے ملنا ہے ، کیا ہم مل سکتے ہیں ؟؟
نہیں کبھی نہیں ، آئندہ اس نمبر پر کال بھی مت کرنا ورنہ تمہارے لۓ اچھا نہیں ہوگا۔۔۔۔اس نے تلخی سے کہا تھا۔۔۔۔
میں تم سے پارس کے متعلق ۔۔۔۔۔۔۔۔
کون پارس ؟ مسٹر تم اپنے کیس کے متعلق فکر کرو اور یہاں سے نکلنے کا سوچو ۔۔اور مجھے اب کال مت کرنا ۔۔۔۔ اس نے وہاج کی بات کاٹتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوکے باۓ۔۔۔۔ دوسری طرف سے غصہ میں کہا گیا تو اس نے مسکراتے ہوۓ کال کاٹی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہارا کام ختم انسپکٹر صاحبہ ۔۔۔۔اس نے سم توڑ کر فلش میں بہاتے ہوۓ کہا اور شیشہ میں دیکھ کر چہرے سے میک اپ اتارنے لگی تھی۔۔۔۔
پانچ منٹ کے اندر اندر وہ اصلی چہرے میں واپس آچکی تھی۔۔۔۔۔۔۔
ویلکم بیک پارس ملک ۔۔۔اس نے ایک ادا سے بال جھٹک کر کہا تھا۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
یہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا منظر ہے ۔۔جہاں وہ نیوی بلو شورٹ شرٹ اور پلازو میں ملبوس ہمیشہ کی طرح لمبے بال اونچی پونی میں مقید کیے دنیا سے بیگانہ کھڑی ہے ۔۔۔۔
میں سوچ رہا ہوں کہ ایک جوان لڑکی اکیلے ملک سے باہر جارہی ہے کیوں نا بوڈی گارڈز کے طور پر ہم بھی چلتے ہیں۔۔۔۔
حیدر نے اسے چھیڑتے ہوۓ کہا تو اس نے دونوں کو گھورا تھا۔۔۔۔۔۔
قسم سے ادا اور لالہ سائیں مجھے نرسری والی فیلنگ آرہی ہے ، جب آپ مجھے اسکول چھوڑنے گۓ تھے۔۔۔۔آرزو نے خفگی سے دیکھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
ہاہاہا چلو تم اندر جاؤ ۔۔۔ اب تمہیں ایوارڈ شو میں ہی دیکھینگے ۔۔۔
احمد اور حیدر نے اسے گلے لگاتے ہوۓ کہا تو وہ مسکراتے ہوۓ اندر چلی گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو دن بعد بزنس ایوارڈ شو تھا جسکے لۓ وہ سنان اور فلزہ لندن جا رہے تھے۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
جنوری کے اوائل کی راتوں میں سے ایک رات تھی ، سردی اپنے جوبن پر تھی ۔۔۔بارش اپنے زوروں پر تھی ، بادل ٹوٹ کر برس رہے تھے جیسے پھر کبھی نا برسنے کا عہد کیا ہو۔۔۔۔
سرد ہوائیں طوفانی رفتار سے چکر کاٹ رہی تھیں ، چاند بھی اس بھیانک رات کے خوف سے اپنے قلعہ میں مقید تھا۔۔
پہاڑی نالوں میں بہتے پانی کا شور تاریک رات کو مزید تاریک بنا رہا تھا۔۔
سوات کے پہلو میں یہ ایک خوبصورت گاؤں تھا ، جہاں سردیوں میں مغرب کے بعد کوئی ذی روح دکھائی نا دیتا تھا اب تو طوفانی رات کے باعث سب اپنے گھروں میں دبکے ہوۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔
چوہدریوں کی حویلی میں اس وقت موت سا سناٹا تھا۔۔۔ سب سر جھکاۓ فیصلہ کے منتظر تھے ۔۔ وہیں ایک عورت ہاتھ جوڑے گھٹنوں کے بل ایک متکبر اور خود پسند چوہدری کے سامنے جھکی ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مم مجھے معاف کردیں ۔۔ وہ اٹک اٹک کر بول رہی تھی۔۔۔
اسے اسی وقت یہاں سے چلتا کرو ، میں اسکی شکل تک دیکھنا نہیں چاہتا ۔۔۔۔۔وہ تکبر سے بولتا ہوا کھڑا ہوا تھا ۔۔۔۔
لیکن سائیں اس وقت ؟ ۔۔۔ٓایک مردانہ آواز نے احتجاج کرنا چاہا تھا۔۔۔۔۔
ابھی اور اسی وقت نکالو اسے یہاں سے ، اس جیسی عورتیں اسی کے لائق ہوتی ہیں۔۔۔
سائیں اسوقت کہاں جاؤنگی ؟ یہ میرا بھی گھر ۔۔۔۔
یہ تمہارا گھر نا تھا نا ہے اور نا ہی کبھی ہوگا ۔۔۔۔۔ اس متکبر شخص نے ٹھوکر مارتے ہوۓ کہا تو وہ گھٹری کی طرح گری تھی۔۔۔۔۔۔
تمہیں ایک بیٹی کی بددعا ہے سائیں ، تمہاری نسلیں بیٹیوں کیلۓ تڑپینگی مگر میرا خدا انہیں بیٹی نا دے گا ۔۔۔ میری بددعا یاد رکھنا ۔۔۔۔۔
وہ سسکتے ہوۓ بول رہی تھی ، ضبط کا پیمانہ لبریز ہوجانے ہر جو بددعا دل سے نکلتی ہے وہ عرش تک ہلا دیتی ہے ۔۔۔۔۔۔مگر اس خودغرض انسان کو اپنا تکبر عزیز تھا ۔۔۔وہ یہ بھول رہا تھا کہ یہ تکبر صرف اس ذات کی چادر ہے جو تمام جہانوں کا مالک ہے اور جو شخص اسکی چادر چھینتا ہے وہ اسے پاش پاش کردیتا ہے ، مگر کبھی گنہگاروں کی رسی ڈھیلی بھی چھوڑ دیتا ہے۔۔۔۔۔
اس عورت کی آوازیں آنا بند ہوچکی تھیں شاید وہ اپنے آپ کو حالات کی ڈور پر چھوڑ چکی تھی۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
صاف شفاف سڑکیں ، بلند و بالا عمارتیں اور تندو تیز بھاگتی گاڑیاں ان رنگ برنگی لائٹس کی روشنی میں ایک خوبصورت سما باندھ رہی تھیں۔۔۔
وہ ٹاور ہوٹل آف لندن کے ایک کمرے میں بیٹھی نیچے کے نظارے کر رہی تھی ۔۔۔
وہ سنان اور فلزہ دوپہر میں ہی یہاں پہنچے تھے ، کل انکا بزنس ایوارڈ شو تھا ۔۔ فلزہ اور سنان شام سے گھومنے کیلۓ نکل چکے تھے مگر اس نے جانے سے انکار کردیا تھا۔۔۔۔
یہ سب اتنا خوبصورت تھا مگر پھر بھی اسے اپنے سحر میں جکڑ نا پایا تھا۔۔۔۔۔
وہ گہری سانس لے کر اٹھی اور لائٹ آف کرکے لیٹ گئ تھی ۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
شام نے جیسے ہی اپنے پر پھیلاۓ پورے دبئ پر روشنیوں نے ڈیرہ ڈال دیا تھا۔۔۔۔
وہ سو کر ابھی اٹھا ہی تھا کہ اسکا موبائل بجنے لگا تھا۔۔۔
اس نے چونک کر دیکھا تو ایک انجان نمبر سے پانچ مس کالز آئی ہوئی تھیں۔۔۔۔
یسس ، انسپکٹر وہاج اسپیکنگ۔۔۔اس نے کال اٹھاتے ہی کہا تھا۔۔۔۔۔۔
ڈی آئی جی بات کر رہا ہوں۔۔دوسری طرف سے سخت آواز آئی تھی۔۔۔۔۔۔
یس ، یس سر ؟ اس نے ہوش میں آتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
تم اس وقت کہاں ہو ؟؟ ڈی آئی جی کے سوال پر وہ چونکا تھا۔۔۔۔۔۔
سر ہوٹل میں ہوں ۔۔۔۔اس نے جواب دیا تھا۔۔
دبئ میں ؟؟ دوبارہ سوال آیا تھا۔۔۔۔
جی ۔۔
میں نے تمہیں واپس پاکستان جانے کے آرڈرز دیے تھے لیکن تم نے وہ آرڈرز توڑ کر یہ ثابت کردیا کہ تم محکمہ پولیس کیلۓ قابل نہیں ہو۔۔۔۔ ڈی آئی جی کھردری آواز سنائی دی تھی۔۔۔۔
ایک منٹ سر ، یہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ آپکی ایک آفیسر نے ہی تو مجھے اریسٹ کیا تھا۔۔۔وہاج نے چونک کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
میری آفیسر ؟ کونسی آفیسر ؟ دوسری طرف سے حیرانگی سے پوچھا گیا تھا۔۔۔۔۔۔
یس سر مجھے کل صبح ایئرپورٹ سے اریسٹ کیا تھا اور آج صبح ہی مجھے بیل ملی ہے ۔۔۔۔۔
کیا نام تھا اس آفیسر کا ؟ اور ریزن کیا تھا ؟؟ دوسری طرف سے پوچھا گیا تھا۔۔۔۔
نام۔۔۔۔۔ سر اس نے اپنا نام نہیں بتایا تھا ، اور ریزن یہ تھا کہ کسی نے میرے لگیج میں ڈرگز ڈال دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
وہاج آپکو سائیکاٹرسٹ کی ضرورت ہے کیونکہ میری کوئی آفیسر میرے حکم کے بغیر کوئی کام نہیں کرتی بقول آپکے کہ آپ ایک دن اور رات اریسٹ رہے ہیں اور صبح آپکی ضمانت ہوئی ہے ۔۔اگر یہ سچ میں ہوتا تو مجھے معلوم ہوتا انسپکٹر ۔۔۔۔۔ڈی آئی جی کھردری آواز آئی تو اس نے ایک ہاتھ سے اپنا سر پکڑا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر میں سچ کہہ رہا ہوں مجھے اریسٹ کیا گیا تھا ۔۔۔۔اس نے مضبوط لہجے میں کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوکے ، آج کیا دن ہے ؟؟ دوسری طرف سوال پوچھا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتوار ۔۔ اس نے حیرانی سے کہا تھا۔۔۔۔
اتوار کو بیل کیسے ہوسکتی ہے انسپکٹر ؟ اور کوئی بھی آفیسر بیل نہیں کرواتی ، ہمیشہ لایر ہی کرواتا ہے ۔اور میرے خیال میں تمہیں الوڒن ہو رہا ہے تم ریسٹ کرو ۔۔تمہارے پیپرز تمہیں مل جائینگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر بلیو می یہ کوئی الوڒن نہیں ہے۔۔۔وہاج نے پریشانی سے کہا تھا۔۔۔
اوکے تو انسپکٹر وہاج اگر یہ سب سچ یے تو تم ثبوت لے کر آؤ ، تم ثبوت لاؤگے اور میں تمہیں فائر کرنے کا فیصلہ واپس لے لونگا۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری طرف دو ٹوک انداز میں کہہ کر کال کاٹ دی گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔
یہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ اس نے ایک ہاتھ سے سر دباتے ہوۓ اسے کال ملائی تھی۔۔۔
آپکا مطلوبہ نمبر فلحال بند ہے کچھ دیر بعد رابطہ کریں شکریہ۔۔دوسری طرف سے موبائل آف دیکھ کر وہ غصہ سے کھڑا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔
تمہارا پتہ تو مجھے اسی اسٹیشن سے لگے گا انسپکٹر صاحبہ ۔۔۔۔ وہ بڑبڑاتے ہوۓ کمرے سے نکلا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_____________________________________________××××
رانیہ کو گھر آۓ دو دن گزر چکے تھے ۔۔ اب طبیعت پہلے سے کافی بہتر تھی ۔۔
کیسی طبیعت ہے میری گڑیا کی ؟؟ انس نے کمرے میں داخل ہوتے ہی پوچھا تو وہ مسکرائی تھی۔۔۔۔
الحمدللہ ٹھیک ہوں ۔۔ اس نے بیٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
لیٹی رہو یار ، اور بتاؤ کچھ چاہیے ؟؟ انس نے ابرو اچکا کر پوچھا تو وہ ہنس پڑی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کو یاد ہے بھائی آپ کی اس حرکت پر امی مجھے کتنا ڈانٹتی تھیں ۔۔۔۔رانیہ نے سر دیوار سے لگاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں اور اگر میں بیچ میں کچھ بول دوں تو پھر تو مزا آجاتا تھا ۔۔۔۔انس نے بھی اسکے ساتھ بیٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
کتنے اچھے دن تھے نا وہ بھائی ۔۔۔۔اس نے آنسو پوچھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
دن سب ایک سے نہیں رہتے گڑیا ، زندگی اسی چیز کا ہی تو نام ہے اسکا کام ہے گزرنا اور یہ گزرتی ہی رہتی ہے اور یہ اسکی سب سے اچھی خوبی ہے کہ یہ رکتی نہیں ورنہ ہم کیا کرسکتے تھے۔۔۔۔۔ انس نے اسے سمجھاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
بھائی مجھے آپ سے ایک بات کرنی تھی ۔۔۔۔۔۔
ہممم کہو سن رہا ہوں ۔۔۔۔۔
کیا ہم واپس اپنے گھر نہیں جاسکتے ؟؟ رانیہ نے آنکھیں بند کرتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
تم جانا چاہتی ہو ؟؟ انس نے اسے دیکھتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی بھائی ، میں اب اور یہاں نہیں رہ سکتی ۔۔آپ پلیز ماموں سے بات کریں ۔۔۔۔اس نے ملتجیانہ انداز میں کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوکے تو میں آج ماموں سے بات کرتا ہوں ، اب خوش ؟؟ انس نے اسکی طرف دیکھ کر پوچھا تو وہ ہنس دی تھی ۔۔۔۔۔
بلکلل اتنا سارا خوش۔۔۔ رانیہ نے بچپن کی طرح ہاتھ پھیلا کر کہا تو وہ بھی ہنستا ہوا باہر نکل گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
میرا دِل اتنا وحشی ہے کہ،کبھی کبھی یُونہی اچانک، بالکل، یکدم ہی میرا دِل ضدی ہڈدھرم پرندہ بن کے میرے سینے میں پھڑپھڑانے لگتا ہے، جیسے جسم کی اس قید سے رہائی چاہتا ہو۔ سیاہی میں ڈُوبی سرد راتوں میں میرا دِل کرتا ہے، میں تنہا کِسی سڑک پر ننگے پاؤں نِکل جاؤں . اور حسین تاروں سے سجے آسمان کے سائے تلے گُٹھنوں کے بل بیٹھ کراِتناروؤں کے آسمان برس پڑے، زمیں لرز پڑے اور میری آواز، میری آواز ہمیشہ کے لیے ختم ہوجاۓ ۔ بے بسی ہی بے بسی ہو ۔ لاچارگی ہی لاچارگی ہو۔ مگر میرے اِردگرد رحم بھری نِگاہ ایک بھی نہ ہو۔ مُجھ پر ترس کھاتا کوئی وجود دُور دُور تک نہ ہو ۔ ہاتھ تھام کے میرا ہاتھ سہلانے والا کوئی ہاتھ، میرے پاس بھی نہ بھٹکے۔ میں روتے, تڑپتے گِڑگِڑاتے ہوۓ زمیں بوس ہوجاؤں۔ مگر مُجھے کوئی کاندھا دینے والا نہ ہو ۔
مُجھے اِتنی نفرت ہے اِس دُنیا سے، اِس دُنیا میں رہنے سے.مگر میں اپنے ساتھ اس ننھے وجود کو نہیں مار سکتی ، اسکا کیا قصور ہے ۔۔
بس یہی سوچ کر میں اپنے اس وحشی دل کو خاموش کرا دیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈھیر شکوؤں کو لیۓ اسکا قلم رک گیا تھا ۔۔اپنے محسن کے قدموں کی آہٹ سن کر وہ جلدی سے ڈائری گدے کے نیچے چھپا چکی تھی۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
یہ لندن کے مشہور ہوٹل دا رٹز کے ہال کا منظر ہے ، جہاں قطار سے کرسیاں لگی ہوئی ہیں پورا ہوٹل رنگ برنگی لائٹوں سے سجایا گیا ہے ۔۔۔
سامنے ایک خوبصورت سا اسٹیج بنایا گیا تھا جسکے ارد گرد سب معزز حضرات بیٹھے ہوۓ تھے وہیں اسٹیج کے پاس میڈیا شو لائو دکھانے کیلۓ کھڑا تھا ۔۔۔۔
آج بزنس ایوارڈ شو تھا جسکی وجہ سے تمام بزنس ورلڈ کے باسی یہاں موجود تھے ۔۔۔۔۔۔
شو اسٹارٹ ہوچکا تھا ، ایوارڈز دینے سے پہلے سب بزنس مین اینڈ وومین کو اسٹیج پر بلا کر اپنی کامیابی کو چند جملوں میں بیان کرنے کا کہا جا رہا تھا۔۔۔۔۔۔
ایک دو تین ۔۔۔ تقریبا سب ہی اسٹیج پر جاچکے تھے ۔۔۔۔
میں ایوارڈ شو سے پہلے اپنے آخری بزنس مین سنان شاہ کو اسٹیج پر بلانا چاہونگا۔۔۔ہوسٹ نے کہا تو وہ مسکراتا ہوا اسٹیج پر گیا تھا۔۔۔۔
تھینکیو گائز ۔۔۔۔ میں صرف اتنا کہنا چاہونگا کہ میری یہ کامیابی میری نہیں ہے کیونکہ اسکے پیچھے صرف میرے پاپا کی محنت ہے جسکا احساس مجھے ایک مخلص دوست نے کرایا ہے میں اسکا شکرگزار ہوں جس نے میری آنکھیں کھول دی۔۔اس نے آرزو کے دیکھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو میں اپنی آئندہ آنے والی کامیابی کو شاید اپنی کامیابی کہہ سکوں ۔تھینکسسس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا تھا ۔۔وہ مائک واپس ہوسٹ کو دیتا ہوا نیچے اتر آیا تھا۔۔۔۔
تو آڈینس اس شو کو ہم ابھی روک دیتے ہیں تھوڑی دیر بعد ایوارڈ شو اسٹارٹ ہوگا اور میرے خیال میں سب بیسٹ بزنس مین اینڈ وومین کا انٹرویو ہوچکا ہے اور جو بچے ہیں انکی باری نیکسٹ ائیر ضرور آۓ گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہوسٹ نے مائک رکھتے ہوۓ کہا تو ہال میں ایک شور برپا ہوگیا تھا۔۔۔۔۔
اسکیوزمی ، آپ نے مس آرزو بٹ جن کا چرچا اونچائیوں کو چھو رہا ہے جنہیں سننے کیلۓ سب بے تاب ہیں انہیں اسٹیج پر کیوں نہیں بلایا۔۔۔۔۔۔ایک نیوز اینکر نے آگے بڑھ کر ہوسٹ کو روکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوری میں جواب دینے کا پابند نہیں ہوں۔۔۔۔۔۔
وہ نیچے اتر کر چلا گیا تھا۔۔۔اس کے نکلتے ہی سب میڈیا نے آرزو کو گھیر لیا تھا۔۔۔۔۔
مس آرزو آپ کیسا فیل کر رہی ہیں ، ایسا کیوں ہوا آپ کچھ کہنا چاہینگی ؟؟
جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔۔۔۔آرزو نے مسکراتے ہوۓ کہا اور وہاں سے نکلتی چلی گئ تھی۔۔۔۔۔۔
یہ کیا تھا ؟ ناظرین آپ سب نے دیکھا اور سنا بھی کہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن آرزو بٹ کیا کہہ کر گئ ہیں مگر اسکا مطلب کیا ہوا ۔۔۔۔۔میڈیا کو شروع ہوتے دیکھ کر وہ وہاں سے اوپر آگئ تھی۔۔۔۔۔
سب اسکے صبر کا امتحان لے رہے تھے اور وہ تو پیدا ہی ہر امتحان میں ٹاپ کرنے کیلۓ ہوئی تھی ۔۔آخر شطرنج کی بازی جیتنا آسان تھوڑی ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
یہ کیا تھا ادا سائیں ؟ احمد نے حیدر کو لاؤنج میں بیٹھے دیکھ کر کہا تھا۔۔۔۔
کیا ہوا ؟ حیدر نے نظریں اسکرین کی طرف دیکھتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔
یہ آرزو کو اسٹیج پر کیوں نہیں بلایا ؟ میں اگر وہاں ہوتا تو اسکا منہ توڑ دیتا ۔ بے چاری کو کتنا برا لگا ہوگا۔۔۔۔۔احمد نے رونی صورت بنا کر کہا تو حیدر نے بھی گہرا سانس لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہہ تو تم ٹھیک رہے ہو ، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔۔۔
میڈیا بار بار آرزو کا چہرہ دکھا رہا تھا ۔۔۔۔
واہ ہ اب حویلی کی بیٹی بھی ٹی وی پر آۓ گی اب بس یہی دیکھنا رہ گیا تھا۔۔۔۔۔۔زاویار نے طنز مارتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
چاہو تو تم بھی آسکتے ہو ٹی وی پر ۔۔۔۔احمد نے سرگوشی میں کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا مطلب ؟ کیسے ؟ اس نے حیرانی سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی کا قتل کردو پھر خود بخود ہی آجاؤگے ٹی وی پر بھی اور جیل میں بھی ۔۔۔۔احمد نے ہنستے ہوۓ کہا تو حیدر نے نفی میں سر ہلایا تھا۔۔۔۔۔۔
قیامت قریب ہے بھئ جب اتنے عزت دار خاندان کی لڑکیاں ٹی وی پر آنے لگینگی تو پھر بچا ہی کیا ہے ۔۔۔۔۔ زاویار کی اماں نے لاؤنج میں آتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بند کرو یہ ٹی وی اور اپنے کمروں میں جاؤ ۔۔۔۔ اماں سائیں نے غصہ سے ریموٹ لیتے ہوۓ کہا تو دونوں نے حیرت سے انہیں دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔
جی ۔۔۔ وہ دونوں سر جھکا کر اٹھ گۓ تھے ۔۔۔
تقریبا پانچ منٹ بعد حیدر کے کمرے کا دروازہ کھول کر اماں سائیں اندر داخل ہوئی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔
اماں سائیں آپ ؟ احمد نے آنکھیں پھاڑ کر دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں میں تو کیا میں اپنی بیٹی کا شو نہیں دیکھونگی ؟ چلو جلدی سے لگاؤ ۔۔۔۔وہ کہتی ہوئی صوفہ پر بیٹھی تھیں اور کمرے میں دونوں کا فلک شگاف قہقہہ گونجا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××__________________________________________××××
کیوں آۓ ہیں آپ یہاں ؟؟ اس نے غصہ سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔
تم سے بات کرنے ۔۔ عرش نے دروازہ بند کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن میں آپ سے کوئی بات کرنا نہیں چاہتی ، ہم رات کو یہاں سے جارہے ہیں مہربانی کر کے آپ یہاں سے چلے جائیں ۔۔۔۔اس نے سر جھکا کر کہا تو اس کا چہرہ لال ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم یہاں سے کہیں نہیں جاؤگی ۔۔۔عرش نے اسے وارن کرتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔
کون روکے گا مجھے ؟؟ اس نے سوالیہ انداز میں کہا تھا۔۔۔۔۔
میں روکونگا ، تم اپنے گھر نہیں جاؤگی ۔۔۔۔۔ عرشمان نے حکمیہ انداز میں کہا تو اسکے سر پر لگی اور تلوے پر بجھی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کس حق سے روکینگے ؟ آپ ہوتے کون ہیں مجھے روکنے والے ؟؟ رانیہ نے غراتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔
حق کی بات مت کرو ، کیونکہ حق حاصل کرنے میں سیکنڈ لگتا ہے ۔۔۔ اس نے اسے دیوار کے ساتھ لگاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیچھے ہٹیں ، میں آپکی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہوں ۔۔۔۔اس نے نازک ہاتھوں سے اسے پیچھے کی طرف دھکا دیا تھا۔۔۔۔۔
میں دھمکی نہیں وارن کررہا ہوں ، رانیہ شہریار تم صرف میری ہو میں کہیں جانے نہیں دونگا۔۔۔اس نے جنونی انداز میں کہا تو رانیہ نے چونک کر دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔
پیچھے ہٹیں اور میری بات غور سے سن لیں عرشمان صاحب میں اس گھر میں اب اور نہیں رہ سکتی جس گھر کے مکینوں کے ہاتھ میری ماں کے خون سے رنگے ہوں ۔۔۔۔وہ کہتی ہوئی سائڈ سے نکل چکی تھی۔۔۔اور وہ خون آشام نظروں سے اسکی چھوڑی ہوئی جگہ دیکھتا رہ گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسے کیا ہوا ؟ شرمین جو فضہ بیگم سے بات کرنے آئی تھی رانیہ کو غصہ میں کمرے سے نکل کر نیچے جاتے دیکھ کر چونک کر اوٹ میں ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔
اسکے نکلتے ہی عرشمان کو اسکے کمرے سے نکلتے دیکھ کر اسکے ہونٹوں پر مسکراہٹ آگئ تھی۔۔۔۔
تو یہ ہے تمہاری محبت ؟ اگر میں نے اسے تمہارا ہونے دیا تو میرا نام شرمین نہیں ۔۔۔۔وہ مسکراتے ہوۓ آگے بڑھ گئ تھی۔۔۔۔۔
×××____________________________________________××××
وہ ٹیکسی ڈرائیور کو راستہ بتا کر ٹھیک اسی جگہ پہنچ گیا تھا۔۔۔۔
پورے راستے میں اس نے اسے نجانے کتنی کالز کی تھیں مگر اسکا نمبر آف جا رہا تھا۔۔۔۔
ادھر دیکھنے پر اسے وہ پولیس اسٹیشن نہیں دکھا تھا۔۔۔
اسکیوزمی ، یہاں پر ایک ہولیس اسٹیشن تھا آپ راستہ بتا سکتے ہیں ؟ اس نے ایک مقامی کو روک کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
ماذا تقول ؟ مقامی نے اسکی اردو ناسمجھتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔
ھناک محطة البولیس اتعرف این ھی ؟؟ وہاج نے عربی میں پوچھا تھا۔۔۔
لا یوجد ھناک محطة ۔۔۔اس نے نفی میں سر ہلاتے ہوۓ کہا تو وہ آگے بڑھا تھا۔۔۔۔۔
یہ رہا۔۔۔۔وہ بورڈ دیکھے بغیر تیزی سے اندر داخل ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اندر داخل ہوتے ہی اسے سو والٹ کا جھٹکا لگا تھا۔۔۔۔
وہ کمرے میں داخل ہوتے ہی بیڈ پر گری تھی ۔۔
نیوز اینکرز کے جملے اسکے کانوں میں گونج رہے تھے ۔۔
بلیک کافی پلیز ۔۔۔ اس نے انٹرکام پر آرڈر دیتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
یہ لو تمہاری کافی ۔۔۔ سنان کو کافی لاتے دیکھ کر وہ چونکی تھی۔۔۔
تم کیوں لاۓ ہو ؟ آرزو نے اسے دیکھ کر تیوری چڑھاتے ہوۓ کہا تو وہ مسکرایا تھا۔۔۔۔۔۔
غلطی سے آگیا ۔۔۔ اس نے منہ بنا کر کہا تھا۔۔۔
کیا مطلب غلطی سے ؟ اس نے حیرانگی سے کپ اٹھاتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔
مطلب یہ کہ مجھے لگا تھا کہ کمرے میں مجھے روتی ہوئی آرزو ملے گی لیکن غلطی ہوگئ یہاں تو کچھ ایسا نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سنان نے معصوم صورت بناتے ہوۓ کہا تو اس کی ہنسی نکلی تھی۔۔۔۔
کیونکہ مسٹر سنان آرزو بٹ رونے کیلۓ نہیں دوسروں کو رلانے کیلۓ پیدا ہوئی ہے۔۔۔۔۔
اس نے بال جھٹکتے ہوۓ کہا تو وہ ہنس پڑا تھا۔۔۔
ہممم وہ تو دکھ رہا ہے، لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ؟ پہلے تمہیں انوائٹ کیا اور اب۔۔۔۔ سنان نے سوچتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
چلو باہر نکل کر سوچو میں مجھے دس منٹ آرام کرنے دو پھر دوبارہ سے ایوارڈ شو اسٹارٹ ہونے والا ہے ۔۔۔۔آرزو نے دروازہ کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
نہایت ہی بے مروت ہو تم ۔۔ سنان نے منہ پھلا کر کہا تو اس نے اپنی ہنسی ضبط کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
جانتی ہوں اب نکلو میرے کمرے سے ۔۔۔آرزو نے کہا تھا۔۔۔
جارہا ہوں۔۔۔ سنان نے دروازہ بند کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
نمونہ انسان۔۔۔ وہ بڑبڑاتے ہوۓ لیٹ گئ تھی۔۔۔
×××__________________________________________×××
وہ پچھلے آدھے گھنٹے ٹینشن میں ادھر ادھر چکر کاٹ رہا تھا۔۔۔۔۔
وہ رانیہ سے گھر جانے کا وعدہ تو کر آیا تھا مگر اب وہ فیصلہ غلط لگ رہا تھا ۔۔۔واپس گھر جانے کے بعد رانیہ نے اکیلے ہوجانا تھا ۔۔ یہی سوچ سوچ کر وہ پریشان ہورہا تھا۔۔۔۔۔
اف کیا کروں ۔۔اس نے اپنا سر ہاتھوں میں گرایا تھا۔۔۔
اتنی سوچ بچار کے بعد بھی جب کوئی حل سمجھ نا آیا تو وہ کمرے سے نکل کر سہیل صاحب کے کمرے کی طرف بڑھا تھا ، اور اس سے پہلے وہ دروازہ کھٹکٹاتا اندر سے آنے والی آوازیں سن کر وہ ٹھٹک گیا تھا۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
وہ جیسے ہی اندر داخل ہوا اسے سو والٹ کا جھٹکا لگا تھا۔۔
وہ کوئی پولیس اسٹیشن نہیں بلکہ ایک چکمتا دمکتا ہوٹل تھا۔۔۔۔ہر طرف چہل پہل تھی لوگ آ جا رہے تھے ۔۔وہ حیرت سے کھڑا سب کو تکے جارہا تھا۔۔۔۔۔
اسکیوزمی سر کین آئی ہیلپ یو ؟؟ کاؤنٹر پر بیٹھے آدمی نے اسے مخاطب کیا تو وہ ہوش میں آیا تھا۔۔۔۔
یسس یہ کونسی جگہ ہے ؟؟ اس نے سنبھل کر پوچھا تھا۔۔
یہ پام جزیرہ ہوٹل ہے سر۔۔۔ اس نے جواب دیا تھا۔۔۔
پام جزیرہ ۔۔وہ زیر لب بڑبڑایا تھا۔۔۔۔
آپکو کچھ چاہیے سر ؟؟ اسی نے اسے دیکھ کر پوچھا تھا۔۔۔
پولیس اسٹیشن ۔۔۔وہاج نے کھوۓ کھوۓ انداز میں کہا تو اس نے حیرت سے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔
کیا ؟ پولیس اسٹیشن چاہیے ؟ اس نے صدمہ سے کہا تو وہ ہوش میں آیا تھا۔۔۔
نہیں ، دراصل میں صرف یہ پوچھ رہا ہوں کہ یہاں پر ایک پولیس اسٹیشن تھا آپ مجھے اسکا بتا سکتے ہیں ؟؟ وہاج نے ہوچھا تو کاؤنٹر مین نے نفی میں سر ہلادیا تھا۔۔۔۔
نو سر ، یہاں تو دور دور تک کوئی اسٹیشن نہیں ہے ۔۔۔اس نے کہا تھا۔۔۔
شکرا ۔۔۔وہ پھیکے انداز میں مسکرا کر باہر آگیا تھا۔۔۔۔۔۔
یہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ مجھے اچھے سے یاد ہے کہ یہی تو وہ جگہ تھی ۔۔۔وہ ادھر ادھر دیکھتے ہوۓ بڑبڑایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اترید شیئا ؟؟
تمہیں کچھ چاہیے ؟؟ اسے اس طرح دیکھتے دیکھ کر اہک بزرگ شخص نے اسکے پاس آ کر پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
نعم ، اتعرف الاردیہ ؟
جی ، کیا آپ کو اردو آتی ہے ؟ اس نے پوچھا تو انہوں نے اثبات میں سر ہلا دیا تھا۔۔
قلیلا قلیلا ۔۔۔
تھوڑی تھوڑی ۔۔انہوں نے کہا تو وہ مسکرایا تھا۔۔۔
دراصل انکل میں کل یہاں آیا تھا لیکن تب یہاں پ۔۔۔۔۔۔اس سے پہلے وہ بات پوری کرتا انہوں نے بات اچک لی تھی۔۔۔
طیب ، طیب ھذا الحدیث ۔۔
(اچھا اچھا یہ بات ہے ) انہوں نے مسکراتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
جی ؟؟ وہاج نے چونک کر پوچھا تھا۔۔۔۔
ارے بیٹا ، تم نۓ ہوگے یہاں ، یہ ہوٹل تو ہمیشہ سے یوم الجمعة اور یوم السبت کو بند ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا تھا۔۔۔
شکرا شکرا۔۔۔۔ وہ انہیں کہہ کر واپس ہو میں آگیا تھا تاکہ سی سی ٹی وی کمیرے چیک کرسکے۔۔۔۔
اتنا تو اسے پتا چل چکا تھا کہ اس ہوٹل کے بند ہونے کا فائدہ اٹھا کر اسے پولیس اسٹیشن بنانے کی کوشش کی گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔
اسکیوزمی ، وہ ایک بار پھر کاؤنٹر پر پہنچا تھا اور اسے دیکھ کر اس آدمی کی تیوری چڑھی تھی۔۔۔۔۔
جی ؟ آپکو پولیس اسٹیشن مل گیا ؟؟ اس نے پوچھا تو وہ ہنسا تھا۔۔۔۔
مجھے غلط فہمی ہوگئ تھی ۔۔۔۔وہاج نے نظریں دوڑاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
تو اب آپکو کیا چاہیے ؟؟
چاۓ ملے گی ؟ اس نے کہا تو وہ مسکرایا تھا۔۔۔۔
آپ بیٹھیں میں بھجواتا ہوں ۔۔۔۔۔اس نے کہا تو وہ ادھر ادھر دیکھتا ایک آدمی کے پاس جا کر بیٹھ گیا تھا۔۔۔۔
سوری میں نے سوچا اکیلا ہوں بور ہوجاؤنگا تو اسی لۓ ادھر آگیا ۔۔۔وہاج نے اس آدمی سے معذرت کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی بات نہیں ینگ مین ، اچھا ہے گپ شپ ہوجاۓ گی ۔۔۔ اس آدمی نے کہا تو وہ ہنس دیا تھا۔۔۔۔۔۔
ویسے یہاں کے مالک کون ہیں؟ کافی امیر ہونگے ہوٹل تو بہت زبردست بنایا ہے۔۔۔۔اس نے چاۓ کی چسکی لیتے ہوۓ بات شروع کی تھی۔۔۔۔۔
ہاں تم نہیں جانتے کیا ؟ فیروز ملک دبئ کے جانے مانے بزنس مین ہیں نجانے کتنے ہوٹلز انکی ملکیت ہیں ۔۔۔۔اس آدمی نے کہا تو اس نے اثبات میں سر ہلایا تھا۔۔۔۔
فیروز ملک ۔۔۔اب انکے بارے میں معلوم کرنا ہے ۔۔۔ وہ سوچتے ہوۓ گاڑی میں بیٹھا تھا کہ ایک بچہ بھاگتا ہوا اسکی طرف آیا اور ایک لفافہ پھیک کر بھاگ گیا تھا۔۔
ارے !! اس نے حیرت سے لفافے کو کھولا تھا اور اندر لکھی تحریر پڑھتے ہوۓ اسکا چہرہ غصہ سے لال ہورہا تھا۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
سب ایک بار پھر ہال میں جمع ہوچکے تھے ۔۔ ایوارڈ شو شروع ہونے ہی والا تھا۔۔
سنان یار آج تو مجھے بہت مزا آیا۔۔۔فلزہ نے آرزو کو سنانے کیلۓ تیز آواز میں کہا تھا۔۔۔
کیوں ؟ سنان نے حیرانی سے پوچھا تھا۔۔
کچھ لوگوں کا غرور ٹوٹا ہے تو مزہ تو آۓ گا نا۔۔۔فلزہ نے طنزیہ انداز میں کہا تو آرزو نے لب بھیچے تھے۔۔۔۔
ladies and gentle man now its time for the final catagiry ...
ہوسٹ نے شو اسٹارٹ کرتے ہوۓ کہا تو میڈیا کی لائٹس آن ہوئی تھی ۔۔۔۔۔
The buisnes person of this year award ..
اس سال کے سپر ڈیزرونگ ونر بزنس انڈسٹری کی سب سے کم عمر کوئین ، جسکے اصولوں کے آگے بڑے سے بڑے بزنس ٹائیکون نے گھٹنے ٹیک دیے ۔۔
انداز ایسا بے باک کہ اپنے اصولوں کے آگے کسی کو نہیں دیکھتی۔۔۔
سو میں بلاتا ہوں مس آرزو بٹ کو۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ پلیز اسٹیج پر آئیں اینڈ سیو یور ورڈر۔۔۔۔۔۔
ہوسٹ کے کہتے ہی پورا ہال جوش و خروش سے تالیوں سے گونج اٹھا تھا ۔۔۔ہر طرف تالیوں کا شور تھا ۔۔۔۔۔
وہ مسکراتے ہوۓ اٹھی اور آہستہ مگر پروقار انداز میں چلتے ہوۓ اسٹیج ہر پہنچی تھی۔۔۔کیمرے مینز نے اپنے کیمرے اسکے چہرے پر فٹ کیے تھے۔۔۔۔
congratulation Miss Arzo for this Achivement..
اسٹیج پر موجود لندن کے مشہور بزنس مین نے اسے ایوارڈ دیتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
سوری آرزو تمہیں اسٹیج پر نا بلانے کا یہ آئیڈیا میرا ہی تھا ، کیونکہ میں دیکھنا چاہتا تھا کہ ایک بزنس کوئین میں کتنا صبر ہے کیا تم صبر کرسکتی ہو یا نہیں ۔۔۔۔انہوں نے کہا تو وہ مسکرا دی تھی۔۔۔۔۔۔
پلیز مس آرزو سیو یور ورڈز۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوسٹ نے مائک اسے پکڑاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
”تھینک یو سو مچ گائز۔۔ میں اس وقت صرف آپ لوگوں سے وہی بات کہنا چاہونگی جو میرے بابا سائیں مجھ سے ہمیشہ کہتے تھے کہ ، جیت پر اکڑ اور شکست پر مایوسی، بہادروں کا شیوہ نہیں ہوتا ۔۔۔کیونکہ اکڑ مردوں کی پہنچان ہے زندوں کی نہیں اور مایوسی کفر ہے۔۔۔۔
ناکامی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ، جب تک ہم ناکام نہیں ہونگے تب تک کامیابی قدم نہیں چومے گی ۔۔۔
اور لاسٹ بات میں اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنی اماں سائیں کے سر کرتی ہوں جن کی دعاؤں سے میں اس مقام پر پہنچی ہوں ۔۔۔شکریہ۔۔“
اس نے مائک واپس ہوسٹ کو دیتے ہوۓ کہا تو پورا ہال ایک بار پھر زوردار تالیوں سے گونج اٹھا تھا ۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
ماۓ ڈیئر انسپکٹر صاحب ۔۔کیسے ہیں ؟ آئی تھنک اب تو بلکل ٹھیک ہونگے ۔۔تو کیسا لگا میرا سرپرائز ؟ سیریسلی مجھے بلکل یقین نہیں تھا کہ تم ایک انسپکٹر ہو کر اتنے بے وقوف بن جاؤگے۔۔۔صرف ایک بات کہنا چاہونگی کہ آئندہ پارس کو دھمکی دینے سے پہلے سوچ لینا ۔۔۔۔اوووو سوری آئندہ تو یہ نوبت ہی نہیں آۓ گی کیونکہ تم فایر جو ہونے والے ہو ۔۔۔۔۔چچچچ آئی فیل ویری بیڈ فور یو ۔۔۔باۓ۔۔۔۔۔۔
لفافہ کو پڑھتے ہی اسکے چہرے پر مسکراہٹ آگئ تھی۔۔۔۔
تمہاری چالاکی تم پر ہی بھاری پڑنے والی ہے پارس ۔۔۔
اس نے گاڑی اسٹارٹ کرکے سیدھا پولیس اسٹیشن کی طرف موڑی تھی ، اسے اب یہ لفافہ ڈی آئی جی کو دکھانا تھا۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
ای مصیبة بکم اغلقو ھذا۔۔۔۔۔
(کیا مصیبت ہے اسے بند کرو ) ۔۔۔۔۔
وہ ابھی گھر پہنچی تھی اور لاؤنج میں ٹی وی کی آواز سن کر ملازمہ پر دھاڑی تھی۔۔۔۔۔۔
عف عفوا ! یا سیدتی ساغلق ۔۔۔۔
(سس سوری مادام ابھی بند کرتی ہوں ) ۔۔۔ ملازمہ نے بوکھلاتے ہوۓ ریموٹ اٹھایا تھا۔۔۔۔۔
لاؤنج سے گزرتے ہوۓ اس نے ایک اچٹتی نگاہ ٹی وی پر ڈالی تھی مگر اس پر موجود وجود کو دیکھ کر اسے سو والٹ کا جھٹکا لگا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
کیف یمکن ھذا ۔۔۔۔
(یہ یہ کیسے ہوسکتا ہے ) ؟؟ وہ صدمہ سے بڑبڑائی تھی ۔۔۔۔
ماذا ؟؟ کیا ؟ ملازمہ نے اسکی بڑبڑاہٹ سن کر ہوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اذھبی من ھناک ۔۔۔
یہاں سے جاؤ ۔۔وہ چیخی تو ملازمہ بھاگتی ہوئی لاؤنج سے نکلی تھی ۔۔۔۔۔
اینکر کیا پوچھ رہی تھی اور کیا جواب آرہا تھا اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا ، وہ ٹکٹکی باندھے بس اسے دیکھتی گئ تھی۔۔۔۔۔۔
درد کی شدت کو کم کرنے کیلۓ اس نے پاس پڑی ایش ٹرے اٹھائی اور سگریٹ سلگاتے ہوۓ کال ملائی تھی۔۔۔۔۔
ارید تکت باکستان الی غد۔۔
(مجھے کل تک پاکستان کا ٹکٹ چاہیے۔) کال اٹینڈ ہوتے ہی اس نے سرد انداز میں کہا تھا۔۔۔۔۔
اانت تذھبین الی باکستان ؟
(آپ پاکستان جائینگی ؟ حیرت میں ڈوبی آواز آئی تھی ۔۔۔۔
نعم واعمل ما اقول ۔۔۔
(ہاں اور جو کہا ہے وہ کرو ) پیچھے قدموں کی آہٹ سن کر اس نے کال کاٹی تھی۔۔۔۔۔۔۔
پاپا میں پاکستان جانا چاہتی ہوں ۔۔۔۔۔۔
اس نے اپنی آنکھوں کی نمی اور کرب کو چھپاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
پوچھ رہی ہو یا بتارہی ہو ؟؟ وہ اسکی آواز سے ہی اسکی حالت ۔کا اندازہ کرچکے تھے ۔۔۔۔۔۔
پوچھا تو میں نے کبھی بچپن میں بھی نہیں تھا ۔۔۔وہ تلخی سے ہنسی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہیں اجازت ہے لیکن جانے سے پہلے اس سینے کو چھلنی کرنا شرط ہے ، کیونکہ میرے جیتے جی تم یہاں سے ایک قدم باہر نہیں نکال سکتی ۔۔۔انہوں نے سرد انداز میں پسٹل اسکی طرف پھیکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں آپ پر آنچ آنے سے پہلے مرنا پسند کرونگی ۔۔۔۔۔۔۔وہ اپنے آنسو چھپاتے ہوۓ کمرے کی طرف بھاگی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں تمہیں کبھی پاکستان جانے کی اجازت نہیں دے سکتا ۔۔۔۔وہ گہرا سانس لیتے ہوۓ بڑبڑاۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
اندر سے آتی آوازوں نے اسکے قدم جکڑ لیے تھے۔۔۔
مام ڈیڈ میں رانیہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ عرش کی آواز سنائی دی تھی۔۔۔۔۔
کیاااا ؟ تمہارا دماغ تو ٹھیک ہے ؟ فضہ بیگم کی حیرت زدہ آواز آئی تھی۔۔۔
کیا کہہ رہے ہیں آپ برخوردار ؟ ہوش میں ہیں ؟ سہیل صاحب کی آواز آئی تھی۔۔۔۔
یس ڈیڈ میں اپنے پورے ہوش و حواس میں کہہ رہا ہوں کہ مجھے رانیہ چاہیے۔۔۔۔۔عرشمان کی آواز میں ضد نمایاں تھی۔۔۔۔۔۔۔
چاہیے کا کیا مقصد ہے برخوردار ؟ وہ کوئی چیز ہے کیا جو چاہیے ؟ تمیز سے بولیں ۔۔۔۔سہیل صاحب کی جارحانہ آواز آئی تھی۔۔۔۔
سوری ڈیڈ مجھے شادی کرنی ہے اور آپ جانتے ہیں میری کبھی کسی لڑکی سے فرینڈشپ نہیں رہی تو پلییز ۔۔۔۔
میں اس ڈاین کو کبھی اپنے گھر کی بہو نہیں بناؤنگی آئی بات سمجھ۔۔۔۔۔فضہ بیگم کی چنگھاڑتی ہوئی آواز سن کر وہ ایکدم پیچھے ہوا تھا۔۔۔
بس کریں بیگم ایک اور لفظ نہیں ۔۔۔ سہیل صاحب نے کہا تھا۔۔۔۔
کیا بس کروں ؟ جب سے آئی ہے ہمارے گھر کی خوشیاں کھاگئ ہے میں اب اور اسے یہاں برداشت نہیں کرسکتی۔۔۔۔۔
میں نے کہا تھا کہ بس آپکو بات سمجھ نہیں آئی کیا ؟؟ سہیل صاحب نے غصہ سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا بگاڑا ہے اس بیچاری نے آپکا ؟ جو اسکے پیچھے پڑی ہیں ۔۔۔۔اور ڈیڈ مجھے نہیں پتا میں آپکو بتا رہا ہوں ۔۔۔۔عرشمان اور بھی کچھ کہہ رہا تھا مگر وہ الٹے پاؤں واپس مڑ گیا تھا۔۔۔۔
اسے رانیہ کو یہاں سے لے کر ہی جانا تھا اسکی سمجھ میں آچکا تھا۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
وہ ٹیبل پر تصویریں پھیلائی بیٹھی تھی۔۔۔
اتنے سالوں کے انتظار کے بعد آخر بدلہ کا دن آ ہی گیا ۔۔
تم موت کی تیاری کرلو کیونکہ پارس ملک دو لوگوں کو کبھی نہیں بے بھولتی ۔۔
ایک اپنے محسنوں کو ، دوسرا اپنے دشمنوں کو ۔۔۔اور تم سے تو بچپن کی دشمنی ہے ۔۔
تمہاری الٹی گنتی اسٹارٹ ہوچکی ہے کیونکہ بہت جلد ہمارا آمنا سامنا ہونے والا ہے ۔۔۔اس نے اسکی تصویر لائٹر سے جلاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
وہ تیز ڈرائیو کرکے تقریبا آدھے گھنٹے تک پولیس اسٹیشن پہنچ چکا تھا اور اب وہ ڈی آئی جی کے سامنے تھا۔۔۔۔
سر مجھے پارس نے اریسٹ کیا تھا اور کسی ہوٹل میں رکھا تھا ۔۔۔
کیا مطلب ہے وہاج تمہارا دماغ تو ٹھیک ہے ؟ اور یہ پارس کون ہے ؟ ڈی آئی جی کی حیرت زدہ انداز میں پوچھا تھا۔۔۔۔۔
سر ان سب قتل کے پیچھے اسی کا ہاتھ ہے ۔۔ آپ فیروز ملک کو جانتے ہیں ؟ میں ان سے ملنا چاہتا ہوں۔۔۔اس نے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہارے پاس کیا ثبوت ہے کہ اس سب کے پیچھے وہ ہے ؟؟ انہوں نے پوچھا تھا۔۔۔
جی سر یہ دیکھ لیں آپ خود یقین کرکینگے۔۔۔وہاج نے جیب سے لفافہ نکال کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوکے۔۔۔ انہوں نے لفافہ کھول کر دیکھا تھا اور دیکھتے ہی انکے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا تھا۔۔۔۔۔ایسا لگ رہا تھا جیسے سارے کا سارا خون انکے چہرے پر سمٹ آیا ہو۔۔۔۔۔۔
یہ کیا بے ہودگی ہے ؟؟ تمہیں میں پاگل لگتا ہوں جو اتنا گھٹیا مزاق کر رہے ہو ؟؟؟
ڈی آئی جی لفافہ دیکھتے ہی دھاڑے تھے ، چہرہ غصہ کی وجہ سے لال ہورہا تھا ۔۔۔
کک کیا ہوا سر ؟ سر اس میں خود پارس نے اعتراف کیا ہے کہ یہ سب اس نے کیا ہے تو آپ غصہ کیوں ہو رہے ہیں ؟؟ وہاج نے حیرانی سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیریسلی وہاج یو نیڈ آ,سائیکاٹرسٹ ، تم پاگل ہورہے ہو ، الوژن میں جی رہے ہو اور جو تمہارا دل چاہتا ہے اسے تم اسے امیجن کرکے اسے سچ مان لیتے ہو۔۔۔۔۔انہوں نے غصہ سے خط میز پر پھیکتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
واٹ ؟ اس نے نا سمجھی سے کہتے ہوۓ لفافہ اٹھایا تو اسے ہزار والٹ کا جھٹکا لگا تھا۔۔۔۔خط ایک کورے خالی کاغذ کے مانند تھا۔۔۔
یہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ اس نے صدمہ کی شدت سے اپنا سر پکڑا تھا۔۔۔۔
یو آر فایرڈ مسٹر وہاج ، ہم آپکو مزید اس محکمہ میں رکھ کر ملک کے ساتھ نا انصافی نہیں کرسکتے۔۔۔اور یہی ریکویسٹ میں نے تمہارے ملک بھیج دی ہے آگے ان کی مرضی ۔۔۔تم جاسکتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے دروازے کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا تو وہ مردہ چال چلتا ہوا باہر نکل گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ چھٹانگ بھر کی لڑکی اسے مات پر مات دے رہی تھی لیکن شہہ مات کا بازی گر کون تھا یہ جاننا باقی تھا۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
تم پیکنگ کرلو اپنی ، تیزی سے دروازہ کھول کر اندر آتے ہوۓ انس نے کہا تھا۔۔۔۔۔
وہ وہاں سے سیدھا رانیہ کے کمرے میں آیا تھا تاکہ اسے پیکنگ کا کہہ سکے۔۔۔۔۔۔
جج جی بھائی بلکل ۔۔ وہ جو عرش کے غصہ سے ڈری ہوئی تھی ، جلدی سے کھڑی ہوگئ تھی۔۔۔۔۔
جیسے ہی پیکنگ کرلو تو مجھے بتا دینا ۔۔۔ انس نے کہا تھا۔۔
جی بھائی میں آپکو بتادونگی ۔۔۔اس نے اثبات میں سر ہلاتے ہوۓ کہا تو وہ وہاں سے نکل گیا تھا۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
میری بچی ، سائیں وہ وہ میری بچی لے جا رہی ہے ۔۔سائیں اسے پکڑیں ۔۔۔۔۔۔
سیماب بہت مشکل سے پلوشے کو سلا کر خود سویا تھا کہ اسکی چیخنے کی آواز سن کر ہڑبڑا کر اٹھا تھا۔۔۔
کک کیا ہوا پلوشے ۔۔اس نے بوکھلا کر پوچھا تھا۔۔۔
سائیں وہ میری بیٹی لے گئ ۔۔۔۔۔۔۔پلوشے نے روتے ہوۓ کہا تو وہ ساکت رہ گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈر خوب اور کرب کے تاثرات اسکے چہرے پر دیکھ کر سیماب نے اسے سینے میں بھینچا تھا۔۔۔۔۔۔۔
کچھ نہیں ہوا میری جان ، آرام سے ڈرو مت میں ہوں نا۔۔۔اس نے اسے تسلی دیتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری غلطی کی وجہ سے یہ سب ہوگیا ، مجھے احتیاط کرنی چاہیے تھی ، میری لاپرواہی تھی میں ہوں قصوروار۔۔۔۔وہ پھر بڑبڑانے لگی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکی بات سن کر وہ گہرا سانس لے کر رہ گیا تھا۔۔ اب اسے کیا بتاتا کہ ہمیشہ کی طرح پرکھوں کے گناہوں کی سزا نسلیں ہی بھگتتی ہیں اور وہ بھی یہی سزا بھگت رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××__________________________________________××××
آج تیسری بار وہ لڑکی اسے مات دے چکی تھی ، یہ بات اسے ہضم نہیں ہورہی تھی ۔۔۔
وہ پنڈولم کی طرح ادھر ادھر ٹہل رہا تھا ۔۔ نظریں موبائل پر جمی تھیں غالبا کسی کی کال کا انتظار کر رہا تھا۔۔۔۔۔۔
تقریبا پانچ منٹ بعد اسکا سیل بجا تھا۔۔۔
یس ؟؟ اس نے فورا کال اٹھاتے یوۓ کہا تھا۔۔۔
سنو وہاج میں ایک بندے کو جانتا تھا جس نے کئ سال فیروز ملک کے گھر کام کیا ہے تو ابھی بہت کوشش کے بعد وہ تم سے دس پندرہ منٹ کیلۓ ملنے کو تیار ہوا ہے ، تم بس آدھے گھنٹے تک یہاں پہنچ جاؤ میں کوکیشن سینڈ کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری طرف کی بات سن کر اس نے سکون کا سانس لیا تھا۔۔۔۔
اوکے میں پہنچ رہا ہوں ۔۔۔ وہ کال کاٹتے ہی کھڑا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
میں اندر آجاؤں ؟؟ شرمین نے دروازہ ناک کرتے ہوۓ ہوچھا تھا۔۔۔۔۔
جی جی آجائیں ۔۔ رانیہ نے کپڑے سوٹ کیس میں ڈالتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
کہیں جا رہی ہو کیا ؟؟ اس نے جان بوجھ کر انجان بنتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔
جی ہم واپس گھر جا رہے ہیں ۔۔رانیہ نے کہا تو وہ مسکرائی تھی۔۔۔۔
تم جا رہی ہو ؟ نہیں جاؤ یار ، میں خوش تھی کہ تم میری دوست بن گئ ہو ، میری تو کوئی دوست بھی نہیں ہے جس سے باتیں شئیر کرسکوں ۔۔ صرف تم ہی بنی تھیں لیکن اب تم بھی یہاں سے جارہی ہو ۔۔۔۔۔شرمین نے خفگی سے کہا تو وہ پریشان ہوگئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے تم ناراض کیوں ہو رہی ہو ؟ تم میرے گھر آنا ہم مل کر بہت ساری باتیں کرینگے ۔۔۔۔ رانیہ نے اسے خفا دیکھ کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔
میں مدد کروادوں پیکنگ میں ؟؟ شرمین نے کچھ سوچتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
نہیں تم بتاؤ کس کام سے آئی تھیں ۔۔رانیہ نے اسے سوچ میں ڈوبے دیکھ کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
ایک بات تم سے شیئر کرنی تھی اب سوچ رہی ہوں کہ کروں یا نہیں ، آکورڈ فیل ہورہا ہے۔۔۔اس نے پریشانی سے کہا تو رانیہ سامان چھوڑ کر اسکے پاس آئی تھی۔۔۔۔
کیا ہوا ہے ؟ سب ٹھیک تو ہے ؟ تم مجھ سے شیئر کرسکتی ہو میں کسی کو نہیں بتاؤنگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ دراصل ، شرمین کہتے ہوۓ رکی تھی۔۔۔۔
ہاں بولو ، میں سن رہی ہوں ۔۔۔رانیہ نے اسکے ہاتھ پر ہاتھ رکھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
وہ کل عرش نے مجھے پرپوز کیا تھا ، لیکن میں نے غصہ میں آکر منع کردیا تھا۔۔۔۔۔شرمین نے جلدی سے کہا تو وہ ساکت رہ گئ تھی ۔۔ اگر یہ سچ ہے تو وہ سب کیا تھا یہ عرش اسکے ساتھ کونسا کھیل کھیل رہا تھا ، اسے لگا اسکا سر درد سے پھٹ جاۓ گا۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہوا رانیہ ؟ تم بتاؤ میں نے صحیح کیا نا ۔۔۔۔شرمین نے پوچھا تو وہ پھیکے انداز میں مسکرائی تھی ۔۔
نہیں بلکل بھی ٹھیک نہیں کیا ، سراسر غلط کیا ہے تمہیں تو عرشمان بھائی کا ہرپوزل ایکسیپٹ کرنا چاہیے تھا ، تم انکے ساتھ بہت اچھی لگو گی ۔۔۔۔رانیہ نے اسے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں لیکن میں کسی اور سے محبت کرتی ہوں نا ۔۔۔شرمین نے کہا تو وہ چونکی تھی۔۔۔۔۔
اوہ ہو چھپی رستم جلدی سے بتاؤ کون ہے وہ ؟ رانیہ نے کہا تو وہ مسکرانے لگی تھی ۔۔۔
وقت آنے کر ضرور بتاؤنگی ۔۔وہ مسکرا کر کہتے ہوۓ کمرے سے نکل گئ تھی اور پیچھے اسے بدگمان کر گئ تھی۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
وہ آدھے گھنٹے کے اندر اندر وہاں پہنچ چکا تھا۔۔
یہ ایک نہایت ہی چھوٹا اور بوسیدہ گھر تھا ۔۔
اجازت لے کر اندر داخل ہوا تو سامنے ایک بوڑھے آدمی کو چارپائی پر لیٹے دیکھ کر انکے پاس گیا تھا۔۔۔
السلام علیکم ۔۔۔۔وہاج نے انکے ہاس پہنچ کر کہا تو وہ اٹھ بیٹھے تھے۔۔۔۔
وعلیکم السلام ، بیٹھو بچے ۔۔۔انہوں نے ہاتھ کے اشارہ سے کہا تو وہ کرسی پر بیٹھ گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوچھو بچے کیا پوچھنا چاہتے ہو ؟؟ انہوں نے اسے دیکھ کر ہوچھا تھا۔۔۔
فیروز ملک کے بارے میں کچھ بتادیں ،۔۔۔میں ان سے ملنا چاہتا ہوں لیکن بقول سب کے کہ کوئی ان سے نہیں مل سکتا ۔۔۔۔
لگتا ہے آتش کدہ میں جلنے کا بہت شوق ہے تمہیں ۔۔۔اس بوڑھے نے کہا تو ول چونکا تھا۔۔۔۔۔۔
جی ؟ اس نے حیرانی سے پوچھا تھا۔۔۔۔
بچے ، فیروز ملک سے ملنا چاہتے ہو تو پہلے صبرینا کو راضی کرنا ہوگا۔۔کیونکہ فیروز پوری دنیا میں صرف اسی سے محبت کرتا ہے ۔۔۔۔۔
وہ کہاں ملے گی ؟ انکا گھر کہاں ہے ؟۔
نااا بیٹا گھر جانے کی غلطی مت کرنا ۔۔ تمہیں اسے باہر کہیں ڈھونڈنا پڑے گا تب ہی مل سکتے ہو ۔۔۔۔۔۔
لیکن انکل کیسے میں تو اسے جانتا ہی نہیں ہوں ۔۔وہاج نے پریشانی سے کہا تو وہ مسکرانے لگ گۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گہری شہد جیسی آنکھیں۔۔
سرو جیسا قد۔۔
تیکھے نقوش۔۔
گردن تک آتے سنہرے بال۔۔
بالوں سے چھپا وہ سیاہ تل۔۔
شیرنی جیسی چال جو ایک جست میں ہی کام تمام کردے۔۔
مغرور انداز ۔۔
عقاب جیسی زیرک نگاہیں ۔۔
آتش مزاج ۔۔
الفاظ جیسے زہریلے تیر ۔۔
راہوں کو روند کر منزلوں کو عبور کرنے والی۔۔
سرد اجنبی نگاہیں۔۔
انا کی دھن میں مست۔۔
ظاہر دریا کے مانند ۔۔
باطن طوفان کے مانند۔۔
شیر کے مانند دھاڑ ۔۔
وقت کی رفتار سے دوڑتی۔۔
پوری دنیا اسکیلۓ قابل نفرت ہے سواۓ اپنے باپ کے۔۔
دنیا جسکے پیچھے بھاگے۔۔
لا پرواہ اور اکتائی ہوئی۔۔
جہاں جاۓ چھا جاۓ۔۔
جب یہ سب باتیں ایک ساتھ دیکھ لو تو سمجھ لینا کہ وہی صبرینا ملک ہے۔۔۔
المختصر ، کمال حسن کی ملکہ مگر حسن تو قاتل ہوتا ہے اور ظالم بھی ۔۔۔۔
تو بچے !! بچ کے رہنا کیونکہ کبھی کبھار حسن کی دیوی موت کی دیوی بھی بن جاتی ہے۔۔۔۔۔
اس نے اسکے کندھے کو تھپکتے ہوۓ کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے وہ کہاں ملے گی ؟ اس نے لپک کر پوچھا تھا۔۔۔
رات کی سیاہی کو پھلانگتی۔۔
دبئ میریکل گارڈن میں ۔۔
کیا آج رات ملے گی ؟؟ اس نے پیچھے جاتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں پتا ، مجھے کچھ نہیں پتا میں نہیں جانتا کچھ بھی نہیں جانتا۔۔۔۔وہ بڑبڑاتے ہوۓ نکل گۓ تھے اور وہ حیرانی سے انہیں دیکھتا رہ گیا تھا۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
وہ پیکنگ کرکے فارغ ہوئی ہی تھی کہ انس اندر داخل ہوا تھا۔۔۔۔۔
ہوگئ پیکنگ ؟ انس نے اسے دیکھ کر ہوچھا تو اس نے اثبات میں سر ہلا دیا تھا۔۔۔۔
چلو تم یہیں رہو ، ابھی نیچے مت آنا میں تھوڑی دیر میں آتا ہوں۔۔۔۔انس کہتے ہی باہر نکل گیا تھا۔۔
لیکن کیوں ؟ وہ زیر لب بڑبڑا کر اسکے پیچھے باہر نکلی تھی۔۔۔
ماموں ہم واپس جا رہے ہیں ۔۔رانیہ کافی دنوں سے کہہ رہی ہے تو میں نے سوچا کہ اب چلے جاتے ہیں۔۔۔انس نے لاؤنج میں بیٹھے سہیل صاحب کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
لیکن کیوں بیٹا ؟ ادھر کیا مسئلہ ہے ؟؟ انہوں نے پریشانی سے پوچھا تھا۔۔۔
نہیں ماموں کوئی مسئلہ نہیں ہے بس اب ہمیں چلنا چاہیے آپ لوگ آتے رہیے گا۔۔۔ انس مسکراتے ہوۓ مڑا تھا۔۔۔۔
کوئی کہیں نہیں جارہا آئی بات سمجھ میں۔۔ عرشمان نے تیز آواز میں کہا تو انس کی کنپٹی کی رگیں تنی تھیں۔۔۔۔۔
تم کون ہوتے ہو روکنے والے ؟؟ انس نے اسکی آنکھوں میں جھاکتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
کیسے بھائی ہو اپنی بہن کا خیال ہی نہیں ہے ، رانیہ وہاں اکیلی رہے گی ۔۔۔عرشمان نے غصہ سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔
تم کون ہوتے ہو مجھے سکھانے والے ؟ وہ میری بہن ہے میں اسے اچھے سے جانتا ہوں ۔۔۔۔۔انس نے کہا تو عرشمان نے دانت پیسے تھے۔۔۔۔۔
انس تم ٹھنڈے دماغ سے سوچو وہ کیسے اکیلے رہے گی یہاں پر فضہ ہوتی ہیں اور بہت سارے سرونٹس بھی ہیں لیکن وہاں پر۔۔۔۔۔۔۔ سہیل صاحب نے انس کو مخاطب کر کے کہا تھا مگر اس نے بات بیچ میں اچک لی تھی ۔۔۔۔
آپکو پتہ ہے ماموں اکیلا انسان باہر سے نہیں ہوتا بلکہ اندر سے ہوتا ہے۔۔ کوئی شخص تنہا رہ کر بھی اپنی زندگی جی لیتا ہے اور کوئی ہجوم میں بھی تنہا رہ جاتا ہے ۔۔اور میں جانتا ہوں آپ لوگ رانیہ کی بھلائی چاہتے ہیں مگر میں اسکی خوشی چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔انس نے آرام سے جواب دیا تو عرشمان کا سر گھوم گیا تھا۔۔۔۔۔
وہ ناسمجھ ہے جو کہے گی پورا کرو گے کیا ؟ کچھ اپنا دماغ بھی استعمال کیا کرو ۔۔عرشمان نے غصہ سے کہا تھا ۔۔۔۔۔
تم یہ بتاؤ کہ تمہیں کیا مسئلہ ہے ؟ انس نے اسکی طرف مڑتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں کیا مسئلہ ہوگا ، اصل مسئلہ تو تمہاری بہن کو ہی ہے اسے اپنی من مانیاں اور آوارہ پھرنے کرنے کی اجازت نہیں ملتی تو بس وہ اس گھر میں کیوں رہے گی ویسے اچھا ہی ہے چلی جاۓ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔فضہ بیگم نے لاؤنج میں آتے ہی آگ برسائی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
بیگممم ۔۔۔سہیل صاحب نے تنبیہا کہا تھا۔۔۔۔
ایک شرط پر تم جا سکتے ہو ۔۔۔۔۔سہیل صاحب نے کہا تو سب چونک گۓ تھے اور سیڑھیوں سے نیچے آتی شرمین کے کان کھڑے ہوگۓ تھے۔۔۔۔۔
کیسی شرط ؟؟ انس نے ناسمجھی سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔
ایک ہفتہ کے اندر تم نے شادی کرنی ہوگی تب ہی رانیہ یہاں سے جا سکتی ہے ۔۔۔سہیل صاحب نے اسے روکنے کی آخری کوشش کی تھی۔۔۔۔۔
شادی ؟؟ انس نے بوکھلا کر انہیں دیکھا تھا۔۔
میں رانیہ کی خوشی کیلۓ انس سے شادی کرنے کو تیار ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔شرمین کی آواز پر لاؤنج میں موجود سب نفوس کو حیرت کا جھٹکا لگا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
مجھے ماضی کے دریچوں میں جھانکنا اچھا لگتا ہے۔۔۔۔
کچھ مدھم ہوتے زخموں کو کرید کر ہلکا سا درد محسوس کرنا اچھا لگتا ہے۔
کچھ پرانے لوگوں سے وابستہ اذیت ناک یادیں پھر سے دہرا کر اپنا ضبط آزمانا بھی اچھا لگتا ہے----
مجھے اچھا لگتا ہے کہ خود کو پرکھوں ، کہ آج بھی ماضی کے وہ اذیت ناک پل ویسے ہی ہیــــں ؟
یا انکی اذیت گزرے سالوں نے کم کردی----؟؟
مجھے یہ دیکھنا بھی اچھا لگتا ہے ، کہ وقت کس حد تک میرے زخموں پہ مرہم رکھ رہا ہے----؟؟
بس اگر کچھ اچھا نہیـں لگتا
تو بس اتنا کہ میں خود کو وہیں کھڑی پاؤں اور حال میں واپسی کا میرے پاس کوئی راستہ نہ بچے----
×××__________________________________________××××
میریکل گارڈن کو پھولوں کی دنیا بھی کہا جاتا ہے۔۔
جہاں ایک کلو میٹر پر پھیلے اس پارک میں رنگ برنگے پھول مختلف انداز میں سجا دئیے گئے ہیں ۔۔
اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر روزانہ 10 ہزار کے قریب سیاح پوری دنیاء سے یہاں کا وزٹ کرتے ہیں 500 کے قریب ملازمین اسکی دیکھ بھال کیلئے تعینات ہیں ۔۔۔۔
اس گارڈن میں پھولوں کو مختلف اشکال جیسے کہ عورتیں بھالو بطخوں کے انداز میں ڈھالا گیا ہے ۔جو دن کی روشنی میں نہایت حسین اور خوبصورت منظر پیش کرتا ہے مگر رات کی سیاہی اسے خوفناک اور بھیانک بنا دیتی ہے ۔۔۔۔۔۔
رات کے ساڑھے آٹھ بج رہے تھے تب وہ گارڈن میں داخل ہوا تھا ۔۔۔۔اکا دکا افراد ادھر ادھر گھومتے دکھ رہے تھے ، آدھی لائٹیں بند ہوچکی تھیں ۔۔ ہر طرف ہو کا عالم چھایا ہوا تھا رات کے اس اندھیرے میں سب پھول ایک آسیب کی شکل کے لگ رہے تھے ۔۔۔۔۔
اسے یہاں وہاں ٹہلتے آدھا گھنٹا گزر چکا تھا مگر یہاں کسی کے آمد کے آثار نظر نہیں آرہے تھے یہاں تک کہ گارڈز گیٹ بند کر کے جاچکے تھے ۔۔۔
وہ موبائل کی ٹارچ جلاۓ سب جگہ گھوم رہا تھا کہ اچانک ایک چیخ کی آواز سنائی دی تھی۔۔۔۔۔۔۔
اور کچھ سوچے سمجھے بغیر وہ اس چیخ کی سمت بڑھا تھا ۔۔۔۔
×××__________________________________________××××
آرزو سنان اور فلزہ کے ساتھ لندن کے مشہور مقامات دیکھنے آئی تھی ۔۔۔
ناجانے کیوں اسے ان سب میں دلچسپی نہیں ہورہی تھی ۔لیکن سنان کے بے حد اصرار پر ان کے ساتھ آگئ تھی۔۔۔۔
وہ اب تک بہت سارے مقامات مگر اسے چند ہی اچھے لگے تھے۔۔۔۔
بیکنگھم پیلس ۔۔
یہ دنیا کے طاقتور شاہی خاندان کا محل ہے ، یہ نہایت خوبصورت ہے۔۔۔
ھائیڈ پارک لنڈن۔
کیونکہ فطرتی حسن سے مالامال تھا ۔۔۔
بیت الفتوح مسجد۔ یہ یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ اور یہاں سے ہر جمعہ کا خطبہ پوری دنیا میں براہِ راست نشر ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
وہ تینوں اس وقت لنڈن میوزیم میں تھے ، سنان اور فلزہ تاریخی شخصیات کے مجسموں کو نہاہت شوق سے دیکھ رہے تھے اور اسے کوفت ہورہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم لوگ فارغ ہوجاؤ تو باہر آجانا ۔۔میں باہر جا رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ تیزی سے کہتی ہوئی باہر نکلی تھی۔۔۔۔۔
کھلی ہوا میں پہنچ کر اس نے گہرا سانس لیا اور آنکھیں بند کرکے گھاس پر بیٹھ گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے تاریخ کا مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ لندن دنیا کا دل ہے یہاں کی مسجدیں اور لائیبریریاں لازوال ہیں اور یہاں پر دنیا کے چنے ہوئے لوگ پڑھنے آتے ہیں خاص طور پر فوجی افسران, ڈاکٹرز اور انجینیئرز کے بہت بہترین کالج اور یونیورسٹیاں ہیں, مجھے لندن جانے کا بہت شوق ہے۔۔۔۔
بکنگھم پیلس دیکھنے کا بیحد شوق ہے کیونکہ یہ دنیا میں سب سے مہنگا ترین جدید طرز تعمیر کا شاہی محل ہے.
آکسفورڈ یونیورسٹی لائیبریری دیکھنے کا خواب ہے اس کے بعد شیکسپیئر کا گھر دیکھنے کا شوق ہے اور ہائیڈ پارک میں سیاحت و سفر کرنا مجھے پسند ہے ۔۔کاش کہ میرا یہ خواب کبھی نا کبھی ضرور پورا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے دماغ میں وہ لفظ گونجنے لگے تھے ۔۔ دماغ کی سوچوں کو جھٹک کر وہ اپنی نم آنکھیں پوچھ کر کھڑی ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہوا آرزو ؟ آر یو فائن؟ سنان نے اسے دیکھ کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یس ایم فائن ۔۔۔اس نے مسکرا کر کہا تھا۔۔۔
اندر اتنی زبردست تاریخی چیزیں تھیں تم کم از کم پڑھ ہی لیتی۔۔۔فلزہ نے کہا تھا۔۔۔۔
مجھے تاریخ پڑھنا نہیں ، تاریخ بننا اچھا لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔آرزو نے تلخی سے جواب دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹس اوکے ، تو دونوں یہ بتاؤ کہ لندن آکر کیسا محسوس کیا ؟؟ سنان نے مسکرا کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔
لندن ایک حسین اور خوبصورت ملک ہے ، یہاں کے رہنے والے خوش قسمت ہیں ، یہاں کی ہر چیز انمول ہے کاش کہ میں یہاں پیدا ہوتی۔۔۔۔۔۔فلزہ نے کہا تو سنان ہنسا تھا ۔۔۔۔۔
پاگل ہو تم پوری ۔ آرزو تمہیں ؟؟
میں بس یہی کہونگی کہ لندن کی زندگی سے بہتر پاکستان کی موت ہے ۔۔ وہ کڑواہٹ سے کہہ کر آگے بڑھ گئ تھی۔۔۔۔۔۔
چیخ کی آواز سن کر وہ تیزی سے اس کی سمت بڑھا تھا۔۔۔۔
تھوڑا آگے جاکر اسے دور سے لائٹیں جلتی اور کچھ ساۓ نظر آۓ تھے۔۔۔۔
آوہ تیزی سے ادھر پہنچا تو اسے حیرت کا جھٹکا لگا تھا۔۔
ایک گہرے تالاب میں کچھ بچے تیرتے ہوۓ نظر آرہے تھے ، اور اسکے کنارے پر ایک لڑکی کالے رنگ کے لباس میں ملبوس کھڑی سپاٹ چہرے سے دیکھ رہی تھی۔۔۔۔
اتنی ٹھنڈ میں انہیں تیرتے دیکھ کر اس کے رونگٹے کھڑے ہوگۓ تھے۔۔۔
اسکیوزمی ! وہاج نے اسے پیچھے سے پکارا تھا مگر سامنے کھڑے وجود میں کوئی حرکت نا ہوئی تھی جیسے اس نے اسکی آواز سنی ہی نا ہو ۔۔۔۔۔
آپ صبرینا ہیں ؟ اس نے تھوڑا زور سے کہا تھا مگر اس بار بھی کوئی جواب نا آیا تھا۔۔۔۔
اسکیوزمی میم آپ سے کہہ رہا ہوں ۔۔ وہاج نے اسکا ہاتھ پکڑ کر کہا تھا اور دوسرے ہی لمحے اسے جھٹکا لگا اور وہ خود بھی تالاب میں گر چکا تھا۔۔۔۔۔۔۔
واٹ دا ہیل ؟؟ ٹھنڈے یخ پانی سے نکل کر وہ جھرجھری لیتے ہوۓ چیخا تھا۔وہ اب باقاعدہ کانپنا شروع ہوگیا تھا ۔۔۔۔
وہ اب بھی جواب دیے بغیر تالاب کے دوسری طرف جاچکی تھی ، جہاں سے بچے نکل رہے تھے۔۔۔
×××__________________________________________×××
کیااااا ؟ کیا کہہ رہی ہو تم؟ عرشمان نے حیرت سے اسے دیکھا تھا۔۔۔
کیوں کچھ غلط کہہ رہی ہوں ؟ اگر انس تمہیں مجھ سے کوئی مسئلہ ہے تو بتادو میں تو تم سے شادی کرنے کیلۓ راضی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم پاگل تو نہیں یوگئ ہو ؟ دماغ جگہ پر ہے یا نہیں ۔۔۔فضہ بیگم غصہ سے چیخی تھیں۔۔۔۔۔۔
کالم ڈاؤن آنی ، میں نے بہت سوچ کر فیصلہ کیا ہے اور رانیہ بھی واپس جانا چاہتی ہے تو میں نے سوچا کہہ دوں ۔۔۔۔۔۔۔شرمین نے سر جھکاتے ہوۓ کہا تو سہیل صاحب نے اٹھ کر اسکے سر پر ہاتھ رکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم کل ہی انس کا رشتہ تمہارے گھر مانگنے آئینگے۔۔۔وہ کہہ کر باہر نکل گۓ تھے۔۔۔
تم سے تو بعد میں بات کرتی ہوں شرمین۔۔۔فضہ بیگم تن فن کرتی انکے پیچھے گئ تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عرش بھی اوپر جاچکا تھا اور وہ جسکے بارے میں بات ہورہی تھی وہ نا سمجھی سے خاموش کھڑا سب دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
نیلے بادلوں میں گھرے آسمان کے نیچے ، یہ ایک حسین و خوبصورت باغ تھا جہاں ہر طرف ہریالی ہی ہریالی تھی۔۔۔۔وہاں ارد گرد دل کو چھو لینے والے پھول ہی پھول تھے ۔۔۔
ان پھولوں پر مختلف رنگوں والی خوبصورت تتلیاں اپنے پر پھیلائے بیٹھی تھیں۔۔ جس میں ایک سنہری تتلی جو شاید ان تتلیوں کی ملکہ تھی ، جس پھول پر بھی بیٹھتی باقی سب تتلیاں اس کے پیچھے پیچھے ان ہی پھولوں پر بیٹھ رہی تھیں۔۔۔۔وہ سنہری تتلی جس پھول پر بھی بیٹھتی اس کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی تھی۔۔۔۔ وہ سنان کے ساتھ اس باغ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی ، مگر ہر بار ناکام ہورہی تھی کیونکہ جب تک وہ سنہری تتلی اس کے ہاتھ پر بیٹھ کر اندر آنے کی اجازت نا دیتی وہ اندر نہیں جاسکتی تھی ۔۔۔
اسکی بارہا کوشش کے باوجود بھی وہ تتلی اسکے پاس نا آئی تھی کہ اچانک اس باغ میں تیز روشنی چمکی اور ایک خوبصورت حسین سفید ریشمی فراک پہنے ایک لڑکی دکھائی دی تھی جسکی کمر پر پھیلے لمبے بال اسے انہونی کا پتا دے رہے تھے۔۔۔اسکے آتے ہی وہ ساری تتلیاں اسکے سر پر تاج کی طرح سج گئ تھیں ۔۔۔
وہ اپنی فراک گھما کر مڑی اور سنان کی طرف ہاتھ بڑھایا تھا جسے اس نے بلا ججھکے مسکرا کر پکڑ لیا تھا اور وہ اسے لے کر باغ میں چلی گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نن نہیں سنااااااااااان تم مجھے چھوڑ نہیں سکتے۔۔۔۔۔وہ پسینے میں شرابور ڈر کر اٹھی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
تم ایسا نہیں کر سکتے سنان ، تم آرزو کیلۓ مجھے نہیں چھوڑ سکتے ۔ میں ایسا ہونے ہی نہیں دے سکتی ۔۔۔وہ تیز آواز میں بڑبڑا رہی تھی کہ کوئی کمرے میں داخل ہوا تھا۔۔۔۔۔
کیا ہوا ہے میری جان ؟؟ اتنی زور سے کیوں چیخ رہی تھیں ۔۔۔۔۔ایک عورت نے اسکے ہاس بیٹھتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
مما وہ ، وہ سنان مجھے چھوڑ کر جارہا تھا ۔۔۔ فلزہ نے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
تم ایسے ہونے ہی کیسے دے سکتی ہو ؟ اپنا چانس مت گنواؤ فلزہ جاؤ اور اس سے بات کرو۔۔۔۔۔۔۔
مما میں کیا بات کروں ، انکل آنٹی مجھے پسند نہیں کرتے یو نو نا صرف فرینڈشپ کی وجہ سے خاموش ہیں۔۔۔۔۔۔۔
انکی فکر مت کرو میری جان انسے دبنے کی کبھی غلطی مت کرنا اور اگر وہ کچھ کہیں تو پلٹ کر ڈبل جواب دینا اور کہنا کہ تم انکے راز جانتی ہو پھر دیکھنا کیسے تمہیں کچھ کہتے ہیں۔۔۔۔۔اس عورت کے ہونٹوں پر تمسخرانہ مسکراہٹ آئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
کونسا راز مما ؟ فلزہ نے چونک کر پوچھا تھا۔۔۔۔
بس جتنا کہا ہے اتنا کرو۔۔۔زیادہ سوال جواب نہیں ۔۔۔۔۔۔۔
تو مما میں سنان کو پرپوز کر دوں ؟؟ اس نے پوچھا تو وہ عورت اثبات میں سر ہلاتی ہوئی باہر نکل گئ تھی۔۔۔۔۔
اور وہ پیچھے موبائل اٹھاۓ سنان کو میسیج پر پرپوز کر رہی تھی۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
یہ کیا فضول حرکت کر رہی ہو تم ۔۔ فضہ بیگم شرمین کو دیکھتے ہی چنگھاڑی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریلیکس آنی میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔۔ شرمین نے انکے یاس بیٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
اتنی بڑی بے وقوفی کر رہی ہو اور کہہ رہی ہو کہ کچھ غلط نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔۔
آنی ، آپ ہی بتائیں میں کیا کرتی ۔۔۔۔
میں عرش سے بات کرلیتی تمہیں کس بات کی جلدی ہے ۔۔۔۔فضہ بیگم نے کہا تھا۔۔۔
وہ کبھی راضی نا ہوتا ۔۔۔شرمین نے نظریں چراتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
میں کرلیتی ماں ہوں اسکی ۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ کسی اور سے محبت کرتا ہے ، مجھ سے نہیں تو کیا فائدہ مجھ سے شادی کروانے کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن میں کسی قیمت ہر اس ڈاین کو اپنی بہو نہیں بناؤنگی ۔۔۔انہوں نے دانت پیستے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
عرشمان کے خاطر آپکو بنانا پڑے گا آنی ۔۔۔۔خیر ابھی تو آپ میری شادی کی تیاری کریں۔۔۔۔۔شرمین مسکرا کر کہتے ہوۓ باہر نکل گئ تھی ۔۔۔۔
×××________________________________________×××
انہیں لندن سے آۓ ہوۓ ایک ہفتہ گزر چکا تھا۔۔سب کچھ اپنی روٹین پر آ گیا تھا ، وہی میٹنگز ، بزنس سب چل رہا تھا مگر سنان ، آرزو کے مزاج کی بڑھتی ہوئی سختی نوٹ کر رہا تھا ۔۔۔۔۔
تم ٹھیک تو ہو ؟؟ سنان نے میٹنگ کے اینڈ ہوتے ہی اسے مخاطب کیا تھا۔۔۔
یس مجھے کیا ہونا ہے ۔۔۔اس نے کندھے اچکاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے تم ڈسٹرب لگ رہی تھی تو سوچا پوچھ لوں شاید کوئی ہروبلم ہو ۔۔۔سنان نے اسے دیکھتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنان صاحب میری آپ سے ایسی دوستی نہیں ہوئی کہ میں تم سے اپنی پروبلمز شیئر کروں ۔۔۔۔۔آرزو نے تلخی سے کہا تھا۔۔۔
دراصل میں نوٹ کر رہا ہوں کہ جب سے تم فلزہ کی مام سے ملی ہو تب سے تم ٹھیک نہیں ہو۔۔۔۔سنان نے کرسی سے ٹیک لگاتے ہوۓ کہا تو آرزو کا چہرہ غصہ سے تپ گیا تھا۔۔۔۔۔
مسٹر سنان ! اپنی حد میں رہو ، اور میرے معاملات میں گھسنے کی کوشش بھی مت کرنا ، ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا ، اور ہاں اسے میری دھمکی مت سمجھنا۔۔۔اس نے انگلی اٹھا کر سختی سے کہا تھا۔۔۔۔۔
ایسا کیا ہوا ہے ؟ میں نے تمہاری آنکھوں میں انکے کۓ ناپسندیدگی دیکھی ہے ۔۔۔ سنان نے کہا تو اسکا چہرہ لال ہوا تھا۔۔۔۔۔
ناپسندیدگی کی ایک حد ہوتی ہے مسٹر سنان اور مجھے ان سے نفرت ہے ایسی نفرت جسکی کوئی حد نہیں ، آئندہ مجھ سے سوال جواب کرنے کی کوشش مت کرنا ورنہ اسکے ذمہ دار تم خود ہوگے ۔۔۔۔۔آرزو کہتے ہوۓ کمرے سے نکل گئ تھی اور وہ اسکی سرخ آنکھوں سے ڈر گیا تھا جن میں انتقام کا جذبہ ہلکولے لے رہ تھا۔۔۔۔۔۔
کچھ تو ایسا ہے جو میں سمجھ نہیں پارہا ۔۔سنان سوچتے ہوۓ بڑبڑایا تھا کہ اچانک اسکے موبائل پر میسیج کی بیب بجی تھی۔۔۔۔اسکرین پر فلزہ کا میسیج جگمگا رہا تھا جسے وہ اگنور کرکے ہٹا چکا تھا ، اور یہ زندگی میں پہلی بار ہوا تھا کہ سنان شاہ نے فلزہ کا میسیج اگنور کیا ہو۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
آپ بات کیوں نہیں کررہی ؟ اس نے بالآخر جھنجلا کر پوچھا تو اس کے لب بھیچے اور ماتھے کی تیوریاں چڑھا کر نظریں اٹھا کر اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔
وہ انہیں دیکھ کر ٹھٹک گیا تھا۔۔۔۔۔اسکی آنکھیں حد سے زیادہ گہری تھیں جیسے رازوں کا سمندر ہوں ۔۔۔
مجھے بات کرنی تھی۔۔ اسکے گھورنے سے گھبرا کر وہاج نے کہا تھا۔۔۔۔۔
کہو جو کہنا ہے مگر جتنی دیر کہنے میں لگاؤگے اتنی دیر تک یہ بچے اسی طرح کانپتے رہے گے ۔۔۔۔۔اس نے سفاکیت سے تالاب سے نکلے ہوۓ بچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا تو اسکے جسم میں سنسنی مچ گئ تھی۔۔۔۔۔۔
نن نہیں آپ پہلے انہیں دیکھ لیں میں انتظار کرلونگا۔۔۔ وہاج نے کہا تھا۔۔۔
تو پھر وہاں بیٹھ کر انتظار کرو۔۔۔۔صبرینا نے دور رکھی بینچ کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا تو وہ اثبات میں سر ہلا کر وہاؔں بیٹھ گیا تھا۔۔
اسے بیٹھے ہوۓ پانچ منٹ ہی گزرے تھے کہ اسکا سر گھومنے لگا تھا ، باوجود کوشش کے وہ نیند کو روک نہیں پایا تھا اور وہیں بیٹھے بیٹھے اسکی آنکھ لگ گئ تھی ۔۔۔۔۔
گڈ باۓ وہاج ، اس نے مسکرا کر اسے دیکھا تھا جو تالاب میں موجود نیند کی دوائی کے باعث بینچ پر گردن ڈھلکاۓ سو رہا تھا۔۔۔۔
تالاب میں دوائی ڈالنا اسکی روٹین تھی تاکہ دن بھر کی تھکن کے بعد وہ بچے پرسکون نیند سو سکیں مگر آج اسکا شکار وہ بھی ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
وہ پورا دن سڑکوں پر گھومتا رہا تھا ، اسکی آنکھیں اسے چین سے بیٹھنے ہی نہیں دے رہی تھیں۔۔۔
اس نے اسے کبھی مسکراتے نہیں دیکھا تھا کیا ریزن تھا۔۔۔اسکی فلزہ کے ساتھ کیا دشمنی تھی کیسی نفرت تھی اسکی آنکھوں میں۔۔۔۔۔اس نے سوچتے ہوۓ سر اپنا پکڑا تھا۔۔۔۔۔
اففف سنان ریکیکس نہیں تو تم پاگل ہوجاؤگے ۔۔۔۔ اس نے گہرا سانس لیتے ہوۓ کہا اور گاڑی گھر کی طرف موڑ دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ تیزی سے اندر داخل ہوکر سیڑھیاں چڑھنے لگا تھا تاکہ اس حالت میں کسی سے سامنا نا ہو مگر نیچے سے آتی آوازوں نے اسکے قدم ساکت کردیے تھے۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو فلزہ کی آواز ہے۔۔۔ وہ آہستگی سے نیچے آیا اور ستون کی آڑ میں کھڑا ہوا تھا۔۔۔۔۔
آپ ہوتے کون ہیں مجھ سے پوچھنے والے ۔۔۔فلزہ نے تنک کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔
آرام سے بیٹا ، تم اس وقت میرے گھر میں کھڑی ہو شاید ۔۔۔۔۔۔
یہ صرف آپکا نہیں میرے دوست کا بھی گھر ہے سو آپکو کوئی حق نہیں پہنچتا مجھ سے یہاں آنے کی وجہ پوچھیں۔۔۔۔۔۔۔اسکی آواز سن کر اسے حیرت کا جھٹکا لگا تھا۔۔۔۔
فلزہ اتنی بدتمیزی سے بات کر رہی تھی وہ بھی اسے باپ سے ۔۔وہ کچھ سوچ کر اندر کی طرف بڑھا تھا مگر انکی آواز سن کر اسکے قدم رک گۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر اپنے دوست ملنا چاہتی ہو ، تو باہر ملا کرو ۔اس گھر میں آنے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔پاپا کی آواز گونجی تھی۔۔۔۔
تو آپ منع کرینگے مجھے اس گھر میں آنے سے ؟؟ فلزہ نے طنزیہ انداز میں کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں اور ابھی اسی وقت تمہیں یہاں سے نکلنا چاہیے ۔۔۔انہوں نے کہا تو وہ ہنسی تھی۔۔۔۔۔
ریلیکس انکل آپ مجھے یہاں سے نکالنے کی غلطی مت کریں ورنہ آپکے راز سنان کو بتا دونگی۔۔۔ فلزہ کی بات پر اسے ایک اور جھٹکا لگا تھا۔۔۔۔۔
راز ؟ کونسے راز جسے چاہو بتادو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے مما نے سب بتادیا ہے اور جب یہ سنان کو بتاؤنگی تو آپ سے وہ نفرت کریگا۔۔۔۔۔فلزہ کی آواز میں دھمکی کی آمیزش تھی۔۔۔۔۔۔۔
وہ راز نہیں ، بلکہ تمہاری ماں کی من گھڑت کہانیاں ہیں اور اگر چاہو تو بتادو ۔۔ وہ میرا بیٹا ہے تمہاری باتوں میں نہیں آۓ گا۔۔۔۔۔۔۔۔وہ کچھ اور بھی کہہ رہے تھے مگر اس سے اور کچھ سنا نہیں گیا تھا سیڑھیاں چڑھ کر وہ کمرے میں چلا گیا تھا یہ جانے بغیر کہ جیت کس کی ہوۓ گی ۔۔ اسے تو فلزہ کا یہ روپ ایک بھیانک روپ لگا تھا جس سے وہ آج تک ناواقف تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
رانیہ کو تو مانو خوشی سے پر لگ گۓ تھے ۔۔ہر طرف خوشی سے اچھلتی کودتی پھر رہی تھی ۔۔۔ آخر خوش کیوں نا ہوتی اسکی جان سے زیادہ پیارے بھائی کی شادی تھی ۔۔۔۔
سہیل صاحب کی نہایت اصرار پر سب فنکشنز انکے گھر ہی رکھے تھے۔۔۔۔۔
شادی میں تین دن رہ گۓ تھے ۔۔۔۔۔آج مایوں تھا ۔۔ شرمین پنک شرٹ اور ییلو غرارے میں ملبوس جھولے میں بیٹھی ہوئی تھی ۔۔وہیں دوسری طرف رانیہ انس کو گھسیٹ کر اسکے پاس لائی تھی ۔۔۔
اب آپ نے یہاں سے اٹھنا نہیں ہے آئی بات سمجھ ۔۔۔۔رانیہ نے انگلی اٹھا کر کہا تو اس نے معصومیت سے سر ہلادیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
ملازموں سے ارینجمنٹس ٹھیک کرواتے ہوۓ عرشمان کی نگاہیں بھٹک بھٹک کر اسکی طرف جارہی تھیں ۔۔۔جو ییلو گھیردار انارکلی فراک میں بہت خوبصورت لگ رہی تھی ، اوپر سے تتلی کی طرح ادھر سے ادھر اٹھلاتی پھر رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پریٹی۔۔وہ زیر لب بڑبڑایا تھا۔۔۔۔۔۔۔
تھینکس سر ۔ایک ملازم نے اسے دیکھ کر کہا تو وہ ہوش میں آیا تھا۔۔۔۔۔
کیا ؟؟ اس نے پوچھا تھا۔۔۔
آپ نے اسے ہریٹی کہا تو مجھے اچھا لگا تھیکنس سر۔۔۔۔اسی ملازم نے پھولوں کی لڑی کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا تو اس نے گھورا تھا۔۔۔۔۔۔
اپنا کام دیہان سے کرو کچھ غلط نہیں ہونا چاہیے ۔۔وہ اسے کہتا ہوا چلا گیا تھا۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
اسکی آنکھ کھلی تو سورج سر پر آچکا تھا اور کوئی اسے جھنجھوڑ کر اٹھا رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے بھائی کیا نشہ کرکے سوۓ تھے ۔۔کب سے اٹھا رہا ہوں میں۔۔۔۔۔۔
اس نے نیم وا آنکھوں سے دیکھا تو کوئی گارڈ کھڑا بول رہا تھا۔۔۔
تم کون ہو ، اور میں کہاں ہوں۔۔۔۔۔۔وہاج نے جمائی روکتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔
میں ملک الموت ہوں اور تم جہنم میں ہو بھائی ۔پہلے یہ بتاؤ یہاں اندر کیسے پہنچے تم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی گارڈ نے چڑ کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔
لا حول ولا قوة الا باللہ ۔۔کیسی باتیں کرتے ہو بھائی کل تمہارے سامنے تو اندر آیا تھا بس آنکھ لگ گئ ۔۔۔۔اس نے اٹھتے ہوۓ کہا تو گارڈ نے گھورا تھا۔۔۔۔
چلو چلو باہر نکلو بہت سو لیے تم ۔۔۔اس نے کہا تھا۔۔۔
ابھی تو جا رہا ہوں رات کو پھر آؤنگا بہت اچھی نیند آئی تھی ۔۔۔۔وہاج کہتا ہوا باہر بھاگا تھا۔۔۔۔
کل اتنی کوشش کے باوجود بھی وہ صبرینا ملک سے بات نہیں کرپایا تھا۔۔۔۔۔۔یہ سوچتے ہوۓ اس نے دانت پیسے تھے۔۔۔
×××____________________________________________×××
اس واقعہ کو دو دن گزر چکے تھے۔۔نا اس نے فلزہ سے بات کی تھی اور نا ہی اس نے ۔۔اور کل رات جیسے ہی اس نے کچھ سوچ کر فلزہ کو میسیج کرنے کیلۓ چیٹ کھولی تو اسکا میسیج دیکھ کر اسکے چودہ طبق روشن ہوگۓ تھے۔۔۔۔
اسکے پرپوزل کو پڑھتے ہی اس نے ڈیلیٹ کے ڈبے میں اسے ڈالا اور فلزہ سے بات کرنے کی سوچ کو لعنت بھیجتا ہوا سوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج وہ کافی دیر سے گھر آیا تھا۔۔۔۔۔سیدھا کمرے میں آیا لیکن اپنے کمرے کی لائٹ اون دیکھ کر چونک کر اندر داخل ہوا تھا۔۔۔۔
تم اس وقت میرے کمرے میں کیا کر رہی ہو ؟؟ وہ فلزہ کو اپنے بیڈ روم میں دیکھ کر دھاڑا تھا۔۔۔۔۔
تم سے اپنا جواب مانگنے آئی ہوں ۔۔اس نے اسکے بیڈ پر بیٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
آج سے پہلے اگر تم سوال کرتی تو شاید میرا جواب ہاں ہوتا ،لیکن تمہاری اصلیت جاننے کے بعد میں تم سے شادی تو دور کی بات ہے تمہیں اپنی دوست سوچ کر بھی شرم آرہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔سنان نے خون آشام نظروں سے اسے گھورتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
تمہیں کیا لگتا ہے میں غلط کہہ رہی تھی ؟؟ بلکل نہیں میں سو فیصد سچ کہہ رہی تھی کیونکہ تمہارے باپ ایک گھٹیا انسان ہیں ۔۔وہ اسے دیکھ کر پھنکاری تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بکواس بند کرو نہیں تو مجھ سے برا کوٸی نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ غصہ سے چیخا تھا ۔۔۔۔
کیوں چپ رہوں ؟
تمہارے باپ کی گری ہوٸی حرکتوں کی وجہ سے ہی میری پھوپھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ابھی بول ہی رہی تھی کہ اس نے آگے بڑھ کر سختی سے اسکا منہ پکڑا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
دوبارہ بول کر دکھاٶ ۔۔۔۔۔۔۔۔وہ غصہ کی حدوں کو چھو رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں بولونگی اور بار بار بولونگی , تاکہ تمہیں تمہارے باپ کے جرم کا پتہ چل سکے , تاکہ میری پھوپھو کی روح کو سکون مل سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نے چیخ کر کہا تو اسکا ضبط انتہا کو پہنچ چکا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انفففففففففففف ایک لفظ اور نہیں ۔۔۔۔۔۔اس نٕے ساٸڈ ٹیبل پر پڑے واز کو اٹھا کر پھیکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
کیوں اپنے باپ کے کالے کرتوت سن کر شرم آرہی ہے تو جاٶ اور جاکر اپنے باپ سے ہی پوچھ لو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فلزہ نے چیلنجنگ انداز میں کہا تھا ۔۔۔۔
اگر یہ سب جھوٹ نکلا تو میں تمہارا وہ حشر کرونگا جو پوری دنیا دیکھے گی ۔۔۔۔وہ غصہ میں کہتا ہوا باہر نکل گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب دیکھتی ہوں کہ کون مجھے اس گھر کی بہو بننے سے روکتا ہے۔۔مگر وہ بھول گئ تھی کہ شطرنج کی بازی جیتنے کیلۓ چھوٹی موٹی مات کچھ نہیں ہوتی ، بلکہ شہہ مات کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اسکا علم تو صرف اصل رانی کو ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
شام کے ساۓ سورج کی کرنوں کو پھلانگتے ہوۓ دن سفیدی کو سیاہی میں بدل کر آسمان پر چھا رہے تھے ۔۔۔ وہ اپنے کمرے کی کھڑکی سے ساکت بیٹھی باہر کا منظر دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویران آنکھیں اور اسکے نیچے گہرے سیاہ حلقے نیند کی کمی کا ثبوت دے رہے تھے ، اکیس ، بائیس سال کی عمر میں چہرے پر پڑتی ہلکی ہلکی سی جُھریاں ، رنگت میں گُھلتی زردیاں اور بدرنگ ہوتے رُوکھے سُوکھے بال ، جن دنوں میں ماؤں کی حالت اچھی ہونی چاہیے اسکی دِن با دِن خراب ہوتی صحت نے اسے مرجھادیا تھا۔۔۔۔۔۔
وہ حزن کی مکمل تصویر بنی کھڑکی سے باہر تک رہی تھی کہ کوئی دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا اور اسکے برابر میں آکر بیٹھا تھا۔۔۔۔۔
کیا دیکھ رہی ہو ؟ ایک پرشفقت آواز نے اسے ہوش دلایا تھا۔۔۔
اس نے ویران آنکھوں سے اسے دیکھا تھا جسکے چہرے پر اسکیلۓ محبت اور شفقت تھی۔۔۔۔۔۔
دن کو ڈھلتے ہوۓ دیکھ رہی ہوں ۔۔اس نے سنبھل کر کہا تھا ۔ وہ اس عورت کو دکھ نہیں دے سکتی تھی ، یہ بھی رب کا ایک انوکھا کرشمہ تھا جس عورت کو اس سے سب سے زیادہ نفرت ہونی چاہیے تھی صرف وہی اسکیلۓ محبت رکھتی تھی۔۔۔۔۔۔۔پتا نہیں کس مٹی میں گندھی تھی یہ عورت ، اس نے گہرا سانس لیتے ہوۓ سوچا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں دیکھو کیا قدرت کا کرشمہ ہے کہ جب تک سورج ڈوبے گا نہیں تب تک نیا دن کیسے نکلے گا ؟ اسی عورت نے مسکرا کر کہا تھا۔۔۔۔
یہ بے جان دن بھی ہم جاندار سے کتنے اچھے ہوتے ہیں نا ، انکے مقدر میں سیاہی کے بعد روشنی لکھی جاتی ہے اور ہمارے مقدر میں سیاہی لکھنے کے بعد قلم توڑ دیے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے تلخی سے کہا تھا۔۔۔۔۔
غلط بات ، مایوسی کفر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے اسکے ہاتھ پکڑ کر کہا تھا۔۔۔۔
ایک بات پوچھوں ؟ اس نے کچھ سوچتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
ہممم پوچھو ، ایک نہیں ہزار پوچھو ۔۔۔۔انہوں نے پیار سے کہا تھا۔۔۔۔
جب کسی کو بھی مجھ پر اور میرے اندر پلنے والے وجود کے جائز ہونے کا یقین نہیں ہے تو آپ نے کیسے یقین کرلیا ؟؟؟ اس نے بلا جھجھکے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یقین کیا نہیں جاتا بلکہ ہوجاتا ہے، یہ دل کی باتیں ہیں دل ہی جانے ۔۔۔۔انہوں نے سانس بھرتے ہوۓ کہا تو وہ ہنسی تھی۔۔۔۔۔۔
اور اگر آپکو پتا چلے کہ سب کا یقین سچ تھا تو ؟ اس نے اپنی ذات کی دھجیاں اڑانی چاہی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔
تب بھی میں یہی کہونگی کیونکہ دل بے اختیار ہے جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے ، اور جب دل کسی پر بھروسہ کرلے تو وہ پیچھے نہیں ہٹتا۔۔ اور یہ فضول سوچیں دماغ سے نکال دو میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں ، شاید دو کمزور مل کر ایک طاقت بن جائیں ۔۔۔۔انہوں نے اسکے کندھے کو تھپک کر اٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
وہ جیسے ہی گھر میں داخل ہوئی سب گارڈز کو اپنے پاس آتے دیکھ کر چونکی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماذا بکم ؟
(کیا ہوا ہے تم لوگوں کو ) اس نے ماتھے پر تیوری ڈالتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔
ٹاخ ۔۔۔۔۔اندر سے کچھ ٹوٹنے کی آواز پر وہ اندر کی طرف بھاگی تھی۔۔۔۔
قفی یا سیدتی آتی معک !!
(رکیں مادام میں آپکے ساتھ آتی ہوں ) اسے اندر جاتے دیکھ کر ایک ملازمہ چیخی تھی۔۔۔۔
لا یاتی احکم معی فھمتم ؟؟
(تم میں سے کوئی میرے ساتھ نہی آے گا آئی بات سمجھ ) اس نے کرختگی سے کہا تو سب رک گۓ تھے۔۔۔۔۔
وہ تیزی سے لاؤنج میں داخل ہوئی تھی اور وہاں پر بکھری چیزیں دیکھ کر اس نے سامنے موجود کمرے پر نظر ڈالی تھی جہاں سے چیخنے کی آواز بدستور آرہی تھی۔۔۔۔
یعنی آج پھر وہ شراب کے نشے میں دھت ہوکر یہاں آ گئ تھی ۔۔۔۔وہ افسوس سے نفی میں سر ہلاتے ہوۓ سیڑھیاں چڑھنے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رکووو منہ چھپا کر کہاں جارہی ہو ؟؟؟ پیچھے سے اسکی آواز سن کر اسکے قدم رکے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا کر رہی ہو کرسٹی ؟؟ اندر آؤ ۔۔ فیروز ملک کی آواز سن کر وہ مڑی تھی۔۔۔۔۔
میں چپ کیوں رہوں ؟ اسے بھی تو پتا چلنا چاہیے نا کہ یہ کون ہے ؟؟ ۔۔۔۔۔اس نے لڑکھڑاتے ہوۓ کہا تو وہ مڑ کر نیچے آئی تھی۔۔۔۔۔۔
تم بکواس بند رکھو اور اپنے گھر جاؤ ۔۔۔ انکے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا تھا۔۔۔۔
کیا بتانے آئی ہیں آپ یہاں ؟ صبرینا نے اسکے سامنے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
تمم ایک ، بتادوں کیا ؟ وہ بولتے بولتے رکی اور فیروز ملک کی طرف طنزیہ انداز میں دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔
یہی کہ میں ایک حرام اور ناجائز اولاد ہوں ۔ میری ماں ایک بد چلن عورت تھی جو مجھے میرے باپ کے گود میں چھوڑ کر چلی گئ تھی ۔ اور اسکے ساتھ ساتھ منحوس بھی ہوں جس نے پیدا ہوکر آپ کی خوشیاں کھا لی ۔۔۔۔۔۔۔اور کچھ بتانا چاہتی ہیں ؟ یا میں جاؤں ؟؟
اس نے کڑواہٹ اور نفرت سے اپنے زخم کھریچے تھے ، اسے یہ عورت یہ کبھی بھولنے دیتی ہی نہیں تھی ۔۔ پہلی بار یہ جملے تین سال کی عمر میں سنے تھے اور آج وہ بائیس سال کی ہوچکی تھی ۔ مگر ماضی کبھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑتا تھا۔۔۔۔۔
جب اسے لگتا ہے کہ سب نارمل ہو چکا یے ، وہ پھر سے اسکے سامنے آ کر کھڑا ہو جاتا تھا۔۔
اس عورت کے طنز اسے کبھی اسکا ماضی بھولنے نہیں دیتے تھے ۔ اپنی ذات کو سمیٹتے سمیٹتے وہ تلخ بن چکی تھی۔۔۔۔۔۔ لیکن اس سفر تک پہنچنے کیلۓ کتنے جتن کرنے پڑتے ہیں یہ کوئی نہیں سمجھ سکتا تھا۔۔۔ اور یہی تکلیف اسے ہر بار پہلے سے زیادہ مضبوط بنا دیتی تھی۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
وہ اپنے کمرے میں بے چینی سے ادھر ادھر ٹہل رہا تھا کمرے میں ہر طرف خاموشی تھی نیند تو جیسے اس سے روٹھ گئی تھی۔۔۔۔
فلزہ کے جملوں کی بازگشت اس کے کانوں میں گونج رہی تھی ، کمرے میں گھٹن محسوس کر کے وہ نیچے گارڈن میں آیا تھا۔۔۔۔۔۔
تمہارا باپ ایک گھٹیا انسان تھا فلزہ کے جملے سے کانوں میں گونجتے تھے۔۔۔۔۔۔
اس نوٹ پاسیبل ، یہ کیسے ہو سکتا ہے ؟ میرے بابا ایسے نہیں ہو سکتے۔۔۔اس نے بڑبڑا کر اپنے آپ کو تسلی دی تھی ۔۔۔
یہ سب جھوٹ ہے بیٹا ، پیچھے سے ہاجرہ بیگم کی آواز سن کر وہ چانکا تھا۔۔۔۔
ماما آپ ، وہ ایکدم مڑا تھا ۔۔
ہاں میں ، فکزہ کی باتوں سے پریشان ہو ؟؟ انہوں نے اسکی آنکھوں میں دیکھ کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
نہیں تو ۔ بس نیند نہیں آرہی تھی ۔۔وہ انہیں ٹال گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جانتے ہو سنان ہر انسان کا ایک ماضی ہوتا ہے اسی طرح تمہارے باپ کا بھی ایک ماضی تھا جو اب ماضی میں ہی ختم ہوچکا ہے ۔۔۔۔
لیکن ایک بات یاد رکھو جیسے باتوں کے دو پہلو ہوتے ہیں منفی اور مثبت اسی طرح لوگوں کی بھی دو اقسام ہوتی ہیں ۔۔ منفی اور مثبت ۔۔ میں زیادہ نہیں کہوں گی بس اتنا بولونگی کہ منفی لوگوں سے خود کو بچا کر رکھنا کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ تم کو بھی منفی بنا دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاجرہ بیگم نے اس کا ہاتھ پکڑتے ہوئے کہا تو مسکرایا تھا ۔۔۔۔۔۔
لیکن ماما یہ کیسے پتہ چلے گا کہ یہ لوگ کون ہے؟؟؟ سنان نے انہیں دیکھ کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ پہچاننے کا کام تمہارے دل کا ہے ، جسے تمہارا دل کہے کہ منفی ہے تو اسے مان لینا ۔۔ اور ہاں ہمیشہ دل کے سننا دماغ کی نہیں کیونکہ وہ لوگوں کو ایک دوسرے کا دشمن بناتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاجرہ بیگم نے کہا تو وہ اچھل کر کھڑا ہوا تھا۔۔۔
۔ آئی لو یو ماما ، یو آر دا بیسٹ ۔۔۔۔ اس نے ان کے ماتھے پر بوسہ دے کر اندر کی طرف بھاگتے ہوئے کہا تو وہ بھی مسکرادی تھیں۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
شام کے چھ بج رہے تھے فروری کے آخر کے ایام تھے ، ہوا میں خنکی مزید بڑھ گئی تھی جس کی وجہ سے گارڈن میں لوگوں کی کمی دیکھ رہی تھی ۔۔۔
وہ فریش ہو کر آج جلد ہی گارڈن میں آ گیا تھا تاکہ اس صبرینا سے ملاقات ہو سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ابھی ٹہل ہی رہا تھا اس کے فون کی رنگ ٹون بجی تھی۔۔۔
موبائل نکال جیسے ہی اسکرین دیکھی وہاں پر موجود کالنگ نام دیکھ کر حلق تک کڑواہٹ بھر گئ تھی۔۔۔۔۔
کیوں کال کی ہے آپ نے ؟ اس نے تلخی سے پوچھا تھا۔۔
ماں ہوں تمہاری کیا کال نہیں کر سکتی دوسری طرف سے ایک نسوانی آواز آئی تھی۔۔۔۔۔۔
ماں ، آپ اس کا مطلب سمجھتی بھی ہیں ؟؟ اس نے آپنی تکلیف کو دبا کر ہنستے ہوئے کہا تھا۔۔۔۔۔۔
تمہاری یاد آرہی تھی سوچا کال کر لوں۔۔ دوسری طرف کی آواز میں کوئی شرمندگی نہیں تھی۔۔۔۔۔۔
یاد اور وہ بھی میری ؟ سیریسلی مام ؟ اوہ لگتا ہے کہیں پاپا نے آج آلکو پارٹی میں جانے سے روک تو نہیں دیا ؟؟
اوہ سوری یہ تو غلط بول دیا ۔۔پاپا اور آپکو روک سکینگے ۔ اٹس ناٹ پاسیبل ۔۔۔۔۔۔اس نے تکلیف دہ قہقہہ لگایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب تمہاری شادی ہو گی تب پوچھوں گی تم سے ۔۔انہوں نے کہا تھا۔۔۔۔۔
میں آپ جیسی بزی وومین سے کبھی بھی شادی نہیں کرونگا ، جو اپنے بچوں تک کو ٹائم نہ دے سکے۔۔۔۔۔۔ اس نے تکلیف سے کہا تھا۔۔۔۔۔
تم گھر آجاؤ ۔۔۔دوسری طرف سے کہا گیا تھا۔۔۔
سوری مام میں اپنی زندگی جی رہا ہوں ، میں واپس آکر اپنی زندگی میں زہر نہیں گھول سکتا اور پلییز مجھے اب کال مت کیجۓ گا۔۔۔۔۔اس نے سختی سے کہہ کر کال کاٹ دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا اسے دیکھ کر کوئی کہہ سکتا تھا کہ یہ انسان اپنی زندگی میں ایک کمپلیکس کا شکار ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
کل رات مہندی کا فنکشن بھی اچھے سے گزر گیا تھا ، ہر طرف خوشی کا سماں تھا ۔۔ آج انس اور شرمین کی رخصتی تھی جسکی وجہ سے وہ اپنی دوست کے ساتھ پارلر گئ ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔
یہ کیا کر رہی ہو تم ، پاگل تو نہیں ہو ؟؟ اسکی دوست نے اسے دیکھ کر کہا تھا۔۔۔۔
کیا غلط کر رہی ہوں ؟ شادی کرنا غلط ہے کیا ۔۔۔۔
تم عرش کو پسند کرتی تھی نا ؟؟ اس نے دانت پیس کر کہا تو وہ ہنسی تھی۔۔۔۔۔
ہاں کرتی تھی لیکن اس نے مجھے اور میری محبت کو دھتکارا ہے اور میں شرمین اپنے آپ کو رد کرنے والے کو کبھی معاف نہیں کرتی اور جسکی وجہ سے مجھے دھتکارا ہے دونوں کو برباد کرنے کا یہی ایک راستہ ہے تم بس دیکھتی جانا ۔۔۔۔۔۔اس کے چہرے پر انتقامیہ مسکراہٹ دیکھ کر وہ بھی مسکرا دی تھی۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
کب آؤ گی گھر ؟؟
وہ روز کی طرح ادا سائیں اور لالہ سائیں سے ویڈیو کال پر بات کر رہی تھی کہ بابا سائیں کی آواز سن کر ہنسی تھی۔۔۔۔۔
بس کریں بابا سائیں آجاؤنگی بہت جلد آؤنگی ۔۔۔اس نے مسکرا کر کہا تھا۔۔۔
یہ لو اپنی اماں سائیں سے بات کرلو ۔۔ انہوں نے کہا تھا۔۔۔
وہ ، بابا سائیں مجھے ایک کام یاد آگیا ہے میں بعد میں کال کرتی ہوں۔۔اس نے کال کاٹنے کیلۓ ہاتھ آگے بڑھاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
اب تک ناراض ہو مجھ سے ؟؟ کال پر اب اماں سائیں آچکی تھیں اور وہ جو اپنے آپ پر ضبط کے پہرے بٹھاۓ بیٹھی تھی انکی آواز سن کر وہ پھگلنے لگے تھے۔۔۔۔۔
نہیں اماں سائیں آپ سے کیوں ناراض ہونگی آخر کوئی بیٹی اپنی ماں سے ناراض رہ سکتی ہے۔۔۔۔اس نے مسکرا کر جواب دیا تھا۔۔۔۔
تو آتی کیوں نہیں ملنے ؟ تین سال ہوگۓ ہیں تمہیں دیکھے ہوۓ آنکھیں ترس گئ ہیں میری ۔۔۔۔۔۔انکی آواز میں دکھ تھا۔۔۔۔۔
مجھے دکھ ہے اماں کہ جو بات مجھے آپ سے پتا چلنی چاہیے تھی وہ مجھے غیروں سے پتا چلی تھی ۔۔۔بس اور ہاں میں بہت جلد آؤنگی۔۔۔۔
کب ؟؟ کیا پتہ میں زندہ ہونگی بھی یا نہیں۔۔۔۔انکی آواز میں نمی تھی۔۔۔۔۔۔
اللہ نا کرے اماں کیسی باتیں کر رہی ہیں ۔۔کہا ہے نا بہت جلد آؤنگی ۔۔۔۔
کچھ قرض چکانے باقی ہیں ، کچھ سچ بتانے باقی ہیں ، کچھ دفن کیۓ ہوۓ راز افشاں کرنے ہیں ، کچھ دلوں کو ملانا باقی ہے ۔۔۔اگر یہ سب نا کر پائی تو کل انہیں کیا منہ دکھاؤنگی ۔۔۔
بس یہ سب ختم کرکے بہت جلد آپ کے پاس آؤنگی چلیں اب سو جائیں بہت دیر ہوگئ ہے۔۔۔۔۔اس نے کہا تو وہ مسکرائی تھیں۔۔۔۔
آرزوووو سنو تو ۔۔دوسری طرف سے لالہ کی آواز سن کر وہ رکی تھی۔۔۔
کیا ہوا ہے ؟؟ اس نے ابرو اچکا کر پوچھا تھا۔۔۔۔
میرا ٹرانسفر کراچی میں ہوگیا ہے ۔۔۔
ہوگیا ہے یا کروایا گیا ہے ؟؟ اس نے گھورتے ہوۓ ہوچھا تھا ۔۔۔
جو بھی سمجھو بس کل میں تمہارے پاس آرہا ہوں اب تمہارے پاس مجھ غریب کیلۓ ایک کمرہ تو ہوگا نا۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے پاس کوئی کمرہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
چلو کوئی بات نہیں میں گارڈ کے ساتھ سوجاؤنگا۔۔۔۔۔۔
لالہ۔۔ یہ میری جنگ ہے مجھے لڑنے دیں۔۔۔اس نے تنبیہا کہا تھا۔۔۔۔۔
تم میں اور مجھ میں کوئی فرق نہیں ہے ، یہ تمہاری نہیں ہماری جنگ ہے ۔۔۔۔لالہ سائیں کی بات سنتے ہی اس نے گہرا سانس لے کر کال کاٹ دی تھی۔۔۔۔
×××__________________________________________×××
وہ آج بھی ٹھیک آٹھ بجے سب بچوں کے ساتھ وہاں موجود تھی ۔۔۔
لیکن آج شاید باسکٹ بال کا میچ تھا وہ اسے دیکھ کر مسکرایا تھا۔۔۔۔۔۔۔
ایک سائڈ پر بیٹھ کر میچ کے ختم ہونے کا انتظار کرنے لگا تھا۔۔۔۔
میں بھی کھیلوں ؟؟ اس نے بات شروع کرنے کیلۓ کہا تو اس نے ہنستے ہوۓ اسے دیکھا تھا۔۔۔۔
کبھی شطرنج کھیلی ہے ؟؟ اچانک سے اس نے ہوچھا تو وہ چونک گیا تھا۔۔۔ اسے اس سوال کی بلکل توقع نہیں تھی۔۔۔
ہاں ، اس نے ناسمجھی سے اثبات میں سر ہلاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
تو چلو ایک بساط ہو ہی جاۓ ۔۔اس نے اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوۓ کہا تو اس نے نفی میں سر ہلایا تھا۔۔۔۔۔
نہیں ، میرے مہرے صحیح نہیں آتے جسکی وجہ ہمیشہ ہار جاتا ہوں ۔۔اس نے کہا تو وہ ہنسی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
شطرنج کے کھیل میں فتح وشکست کے زمہ دار بساط پر بکھرے مہرے نہیں ، بلکہ ان کو اٹھانے والا ھاتھ اور سوچنے والا دماغ ھوتا۔۔۔۔
تمہیں لگتا ہے کہ میرے پاس دماغ نہیں ہے ؟؟ اس نے سنجیدگی سے پوچھا تو وہ طنزیہ ہنسی تھی۔۔۔۔
دماغ تو ہے لیکن چال چلنی نہیں آتی کیونکہ شطرنج کی جنگ میں جیت ہمیشہ بازی گر کی ہوتی ہے جو اس بساط کے آخری داؤ پر اپنے دل اور دماغ کو تناسب قائم رکھے ۔ شطرنج اور زندگی دونوں ایک سے ہیں ، شطرنج میں جیتے گا وہ جسے مہروں کی اہمیت اور طاقت کا اندازہ ہو۔۔۔۔۔
اور زندگی کا بازی گر وہ ہوگا جسے وار کرنے کے اصول پتا ہوں ۔۔۔۔اور ان دونوں چیزوں تم لا علم ہو تب ہی یہاں وہاں بھٹک رہے ہو ۔۔۔۔۔ اس نے اچھل کر بال باسکٹ میں ڈالتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
بھٹکونگا نہیں تو منزل تک کیسے پہنچونگا۔۔۔وہاج نے اسکے ہاتھ سے بال لی تھی۔۔۔۔۔۔
غلط سمت میں منزل نہیں فاصلے ملتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
کیا کہنا چاہتی ہو تم ؟؟؟ اس نے اچنبھے انداز میں پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
واپس چلے جاؤ اس سے پہلے کہ تمہاری واپسی ناممکن بن جاۓ ۔۔۔۔اسکی آواز میں سنجیدگی تھی۔۔۔۔۔۔
تم میرا ساتھ نہیں دو گی ؟؟ اس نے ایک امید سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
نہیں ۔۔ میرا کام تمہیں سمجھانا تھا انگلی پکڑ کر چلانا نہیں۔۔۔وہ تلخی سے کہتی ہوئی باہر نکل گئ تھی ۔۔۔۔۔
اور وہ پیچھے کھڑا نظروں سے اوجھل ہونے تک اسے تکتا گیا تھا۔۔وہ لڑکی نہیں ایک پہیلی تھی جسے سلجھانا اسکے بس سے باہر ہو رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
وقت ایک اڑیل تیز رفتار گھوڑے کے مانند ہے جو کسی کی پکڑ میں ممکن نہیں ، اسے روکنا چاہیں تو بھی یہ نہیں رکتا بس گزرتا رہتا ہے۔۔۔
سیکنڈ منٹوں میں ، منٹ گھنٹوں میں ، گھنٹے دنوں میں اور دن ہفتوں میں۔۔۔
یہی تو دنیا کا اصول ہے جو وقت ہاتھ سے نکل جاۓ وہ دوبارہ نہیں آتا۔۔۔۔۔۔
شرمین کی شادی کو آج ایک مہینہ گزر گیا تھا ، اس ایک مہینہ میں ناجانے کتنی بار انہوں نے عرشمان سے بات کرنے کی کوشش کی تھی مگر وہ ان سے بات کیے بغیر گزر جاتا تھا ۔۔۔۔۔۔
کیا سوچ رہی ہیں بیگم ؟ سہیل صاحب نے فضہ بیگم کو بالکونی میں گم سم کھڑے دیکھ کر پوچھا تھا۔۔
سہیل ! کیا میں سچ میں بہت بری ماں ہوں ؟ انہوں نے نیچے دیکھتے ہوۓ کہا تو سہیل صاحب نے گہرا سانس خارج کیا تھا۔۔۔
فضہ ، ماں کبھی بری نہیں ہوتی بس کچھ مائیں اپنے بچوں کو وہ سب نہیں دے پاتی جو انہیں چاہیے ہوتا ہے ۔۔۔
کس چیز کی کمی تھی عرش کے پاس ؟ میں نے اسے وہ سب دیا جو اسکی خواہش تھی کبھی اسکی خواہشات کو رد نہیں کیا یہاں تک کہ پڑھنے کیلۓ اسے لندن بھیجا جہاں جانے کیلۓ لوگ ترستے ہیں، پھر میں کیسے بری بن گئ ؟؟ فضہ بیگم نے سوالیہ انداز میں پوچھا تو انہوں نے نفی میں سر ہلایا تھا۔۔۔۔۔۔
یہی تو غلطی تھی تمہاری ، تم سمجھ ہی نا پائی کہ عرش کیا چاہتا ہے وہ صرف تمہاری توجہ چاہتا تھا تمہارے پیار کا متلاشی تھا مگر تم نے صرف اسکی خواہشات پوری کی مگر کبھی وہ پیار نا دیا جو ایک ماں کا فرض ہوتا ہے ، اور اسکے بڑے ہوتے ہی اسکے نا چاہتے ہوۓ بھی اسے باہر بھجوادیا اب خود سوچو وہ تم سے بد ظن نہیں ہوگا کیا ؟؟ سہیل صاحب کی بات سن کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگۓ تھے۔۔۔ وہ لاکھ بری صحیح لیکن تھی تو آخر ایک ماں نا۔۔۔۔۔
سنیں ! ہم کل انس کے گھر چلیں ؟؟ فضہ بیگم کی بات پر انہوں نے چونک کر دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔
کیوں ؟ خیریت ؟
رانیہ کا ہاتھ مانگنے کیلۓ ، شاید میں ایک اچھی ماں نا صحیح لیکن بری تو نا رہوں ۔عرش کے خاطر میں یہ تو کر ہی سکتی ہوں ۔۔۔۔انہوں نے گہرا سانس لیتے ہوۓ کہا تو سہیل صاحب مسکرادیے تھے۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
ادراک محبت ، ایک ایسا سوز ہے جس کے ظاہر ہونے کے بعد کوئی ذی روح اپنے حواس میں نہیں رہتی ، سب بدل جاتا ہے ، ایسا لگتا ہے جیسے ہر طرف پھول کھل گۓ ہوں ، خزاں میں بھی کھلتے گلاب نظر آتے ہیں ۔ انسان ایک ایسے پنچھی کے مانند بن جاتا ہے جس کے ابھی نۓ نۓ پر آۓ ہوں ۔۔
اور ارداد محبت ، ایک ایسی تلخ حقیقت ہے جو اس اڑتے ہوۓ پنچھی کے پر کاٹ کر اسے زمین پر پھیک دے ، جو انسان کے دل و دماغ کو مفلوج کرنے کیلۓ کافی ہے۔
صدیوں سے اس محبت کی روایات اور داستانیں چلتی آرہی ہیں اور ہمیشہ چلتی رہینگی لیکن آج تک کوئی اسے سمجھ نہیں پایا کہ اس احساس کو کس چیز کا نام دیا جاۓ ۔۔
لیکن مجھے لگتا ہے کہ محبت ایک قید ہے اگر مل جاۓ تو محبوب کی قید اور اگر نا ملے تو اداسیوں کی قید ۔۔۔۔۔
وہ کب سے آنکھیں بند کیے سونے کی ناکام کوشش کر رہا تھا مگر نیند آنے کا نام ہی نا لے رہی تھی ، اسے جب سے آرزو سے محبت کا ادراک ہوا تھا ، وہ ہر چیز سے بے نیاز ہوگیا تھا شاید دل نے پہلی بار محبت کا مزا چکھا تھا ۔۔۔
اففف یا اللہ کہیں میں پاگل تو نہیں ہورہا ؟ سنان لائٹ اون کرتے ہوۓ بڑبڑایا تھا ۔۔
ایک کام کرتا ہوں کل اسے پرپوز کر دیتا ہوں ۔ دل نے خواہش کی تھی ۔۔۔
اگر اس نے انکار کردیا تو ؟ دل خوف سے پھڑپھڑایا تھا۔۔۔
ارے نہیں انکار کیوں کرے گی میں آخر اتنا ہینڈسم ہوں ۔ سنان نے اپنے آپ کو شیشے میں دیکھتے ہوۓ کہا تھا ۔۔
لیکن وہ اتنی سخت ہے کہیں میرا سر ہی نا پھوڑ دے ، دماغ نے ڈرایا تھا۔۔
جب محبت کر ہی لی تو اب زخمی ہونے سے کیا ڈرنا ۔ دل نے اسے اکسایا تھا ۔۔
موبائل اٹھا کر اس نے اسکی پروفائل پک دیکھی تھی جس میں وہ گھوڑے پر بیٹھی کچھ کہہ رہی تھی ، چہرے پر سنجیدگی تھی ۔۔۔
یا اللہ مدد کرنا یہ تو بہت کھڑوس ہے ۔۔ اس نے اوپر دیکھتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔
اچانک موبائل کی بیب بجی تھی ،اسکرین پر آرزو کا ” جلدی سونا چاہیے “ کا میسیج دیکھ کر اسکا دل حلق میں آگیا تھا ۔۔۔۔۔
یا اللہ بچالینا ، اس نے جلدی سے کمبل تان کر سونے کی کوشش کی تھی بلکل ایک چھوٹے بچے کی طرح آخر محبت میں دل ایک بچہ ہی بن جاتا ہے ۔۔۔۔
اسے دیکھ کر وقت نے اسکی محبت کی سلامتی کی دعا کی تھی لیکن کیا ہر دعا قبول ہوتی ہے ؟؟؟
ﻋﺠﺐ ﺳﻨﺠﻮﮒ ﮨﮯ ﺟﺎﻧﺎﮞ
ﯾﮧ ﮐﯿﺴﺎ ﺭﻭﮒ ﮨﮯ ﺟﺎﻧﺎﮞ..۔
ﺑﮍﮮ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺑﺘﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ
ﮐﺌﯽ ﻗﺼّﮯ ﺳﻨﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ
ﻣﮕﺮ ﮨﻢ ﻣﺎﻧﺘﮯ ﮐﺐ ﺗﮭﮯ
ﯾﮧ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮐﺐ
ﺗﮭﮯ
ﮐﮧ ﺑﮩﺖ ﭘﺨﺘﮧ ﺍﺭﺍﺩﮮ
ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺗﮯ
ﮨﯿﮟ..
ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺩﺭﺍﮎ ﮨﯽ ﮐﺐ ﺗﮭﺎ
ﮨﻤﯿﮟ ﮐﺎﻣﻞ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﺗﮭﺎ
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺴﯽ
ﺻﻮﺭﺕ ﺑﮭﯽ
ﺍﯾﺴﺎ ﮨﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ
ﯾﮧ ﺩﻝ ﮐﺒﮭﯽ ﻗﺎﺑﻮ ﺳﮯ
ﺑﮯﻗﺎﺑﻮ ﮨﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ..
ﻣﮕﺮ ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﺟﺎﻧﺎﮞ
ﺟﮕﺮ ﮐﺎ ﺧﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﺟﺎﻧﺎﮞ
ﺗﯿﺮﮮ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﮐﯽ ﺁﮨﭧ
ﭘﺮ
ﺗﯿﺮﮮ ﺳﺮ ﮐﮯ ﺍﺷﺎﺭﮮ پر
ﮔﮭﺎﺋﻞ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ
ﺑﮍﮮ ﺑﮯ ﺑﺎﮎ ﭘﮭﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ
ﻣﺎﺋﻞ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ
ﺳﺨﺎﻭﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﺁﺋﮯ ﺗﮭﮯ
ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺋﻞ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﮨﻢ
ﺑﮭﯽ..
ﺑﮍﮮ ﺑﻮﮌﮬﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻥ
ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﻗﺎﺋﻞ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ
ﮨﻢ ﺑﮭﯽ..
ﮐﮧ ﻣﺤﺒّﺖ ﺭﻭﮒ ﮨﮯ ﺟﺎﻧﺎﮞ
ﻋﺠﺐ ﺳﻨﺠﻮﮒ ﮨﮯ ﺟﺎﻧﺎﮞ..
×××____________________________________________×××
بھابھی میں نے چاول دم پر رکھ دیے ہیں آپ دیکھ لینگی ؟؟ رانیہ نے شرمین کو لاؤنج میں دیکھ کر کہا تھا ۔۔
ہمم جاؤ تم پیپر کی تیاری کرلو ۔۔اس نے اثبات میں سر ہلا کر کہا تو وہ کمرے میں آگئ تھی ۔
کیا یوا ہے تمہیں ؟ آنکھیں تو کھولو۔۔
اسے پڑھتے ہوۓ ابھی دس منٹ ہی مشکل سے گزرے تھے کہ انس کی گھبراہٹ زدہ آواز سن کر بھاگتے ہوۓ باہر آئی تھی۔۔۔
کک کیا ہوا بھائی ؟؟بھابھی آپ ٹھیک ہیں ؟؟ شرمین کو سر پکڑے دیکھ کر اس نے پوچھا تھا ۔۔
ہاں میں ٹھیک ہوں بس چکر آگیا تھا ، تم بیٹھو میں کھانا لگا دیتی ہوں ۔۔ اس نے اٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
کوئی ضرورت نہیں ہے کھانے کی ہم ڈاکٹر کے پاس جارہے ہیں ۔ انس نے حتمیہ انداز میں کہا تھا ۔۔
ڈاکٹر ؟ نہیں اسکی کیا ضرورت ہے میں ٹھیک ہوں ۔۔ اس نے گھبراتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
کہاں ٹھیک ہیں آپ ، چلیں جلدی سے ڈاکٹر سے دوائی لے آئیں پھر مل کر کھانا کھائینگے ۔۔۔رانیہ نے کہا تو وہ چینج کرنے اندر چلی گئ تھی۔۔۔
تقریبا آدھے گھنٹے بعد وہ دونوں ہاسپٹل میں تھے ۔۔
کیا ہوا ہے میری بیوی کو ڈاکٹر ؟؟ انس نے بے چینی سے پوچھا تو وہ مسکرائی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسی حالت میں ایسا ہو جاتا ہے ٹینشن کی کوئی بات نہیں ۔۔۔
کیسی حالت ؟؟ اس نے ناسمجھی سے پوچھا تھا۔۔۔۔
دراصل آپکی وائف ہریگننٹ ہیں ، وہ اور انکا بے بی کافی ویک ہیں تو میں آپ دونوں کو یہ ایڈوائس دونگی کہ کچھ دنوں کیلۓ کھلی فضاء میں چلے جائیں اس سے دونوں کی صحت ہر اچھا اثر پڑے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوہ تھینکیو ۔۔ انکی بات سن کر اس نے شرمین کے کان میں سرگوشی کی تھی ۔۔۔
اہمم ! ایک کام کریں آپ یہ انجیکشن لے آئیں میں تب تک انہیں ڈائٹ سمجھا دیتی ہوں ۔۔ ڈاکٹر نے پرچی دیتے ہوۓ کہا تو وہ مسکراتا ہوا باہر نکل گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ سب کیا ہے مس شرمین ؟ ڈاکٹر نے اسکی طرف دیکھ کر سختی سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔
تمہیں اس سب سے کوئی مطلب نہیں ہونا چاہیے ، یہ لو پیسے اور جو کہا ہے وہ کرو ۔۔ شرمین نے ہینڈ بیگ سے نوٹوں کی گڈی نکال کر اسکے سامنے رکھی تھی جسے وہ سیکنڈ کے اندر اندر اٹھا چکی تھی ۔۔۔
×××____________________________________________×××
ایک گہرے سیاہ جنگل میں وہ جھاڑیوں کو پھلانگتا ہوا آگے بڑھ رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے کسی کے چیخنے کی آواز آئی تھی۔۔۔۔۔
بچاؤ ، کوئی ہے پلیز مدد کرو ؟؟ وہ فورا چیخ کی سمت بھاگا تھا ۔۔ اور جتنا وہ قریب ہورہا تھا چیخ کی آواز تیز ہوتی جارہی تھی ۔۔۔
وہاں پہنچتے ہی اسکے رونگٹے کھڑے ہوگۓ تھے ۔۔۔ بہت سارے بھیڑیوں کے درمیان وہ لڑکا بے بسی سے ہاتھ مار رہا تھا ۔۔۔۔اس سے پہلے وہ اسے بچاتا وہ بھیڑیے اسکا چیڑ پھاڑ کر اپنی اپنی سمت جاچکے تھے ۔۔۔
گہرے جنگل میں دوبارہ سے سناٹا چھا گیا تھا ۔۔ وہ ہمت کرکے آگے بڑھا تو لاش کی شکل دیکھ کر دلدوز چیخ ماری تھی ۔۔
سیفی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیخ مارتے ہی اسکی آنکھ کھلی تھی ۔ پسینہ میں شرابور لمبے لمبے سانس لیتا ہوا کھڑا ہوا تھا ۔۔۔۔ وہ رات اسٹیڈی روم میں ہی سو گیا تھا ۔۔
اپنے آپ پر کنٹرول کر کے وہ اسٹیڈی روم سے باہر آیا اور سیدھا سیفی کے کمرے کی طرف بڑھا تھا ۔۔۔
رات کا ناجانے کونسا پہر تھا ، مگر حویلی میں چھایا ہوا سناٹا آخری پہر کی گواہی دے رہا تھا ۔۔۔۔
وہ آہستہ سے دروازہ کھول کر سیفی کے کمرے میں داخل ہوا تھا اور اسے گہری نیند سوتے دیکھ کر اسکے برابر میں لیٹ گیا تھا۔۔۔
میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دونگا کچھ بھی نہیں۔۔۔۔وہ بڑبڑایا تھا۔۔۔
مگر وہ کہاں جانتا تھا کہ قسمت کے آگے سب دعوے بیکار ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔۔
×××_____________________________________________×××
رات کے کالے سیاہ بادلوں کو چیڑ کر ایک خوبصورت صبح نمودار ہوئی تھی ۔۔۔
ہاجرہ بیگم فجر کی نماز پڑھنے کیلۓ اٹھی تھیں مگر سنان کے کمرے کی لائٹ جلتی دیکھ کر حیران ہوکر ادھر آئی تھیں۔۔
آہستگی سے دروازہ کھول کر وہ جیسے ہی اندر داخل ہوئی تھیں مگر اسے سجدہ ریز دیکھ کر انہیں خوشگوار حیرت کا جھٹکا لگا تھا ۔۔
آج کتنے سالوں بعد وہ نماز کیلۓ اٹھا تھا ، آخر میری دعائیں قبول ہو ہی گئ ۔ وہ زیر لب مسکراتی ہوئی اسی آہستگی سے باہر نکل گئ تھیں۔۔۔۔
×××_____________________________________________×××
یا اللہ ! مطلب میں پھوپھو بننے والی ہوں ۔ تھینکیو ، تھینکیو سو مچ اللہ جی ، آئی لو یو بھابھی ۔۔۔۔
رانیہ خوشی سے شرمین کے گلے لگی تھی ۔۔
اچھا جی اب بھابھی کے آگے بھائی دکھ ہی نہیں رہے ، یہ پارٹی کب بدلی تم نے ؟؟ انس نے اسے چھیڑتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
آج ابھی اور اسی وقت سے میں اپنی بھابھی کی سائڈ ہوں خبردار جو میری بھابھی کو کچھ کہا ۔۔۔ رانیہ نے انگلی اٹھا کر ڈرایا تو انس نے ہنستے ہوۓ ہاتھ کھڑے کردیے تھے۔۔۔
نا بابا نا میں تمہاری بھابھی کو کیسے کچھ کہہ سکتا ہوں ویسے بھی مجھے چڑیلوں سے ڈر لگتا ہے اور یہاں تو دو دو چڑیلیں ہیں۔۔ انس نے اسے چھیڑا تو اسکا منہ بن گیا تھا۔۔
اٹس ناٹ فئیر ۔۔۔ رانیہ مزید کچھ بول ہی رہی تھی کہ شرمین بے زاری سے اٹھ کر کمرے میں چلی گئ تھی۔۔اور اسے اس طرح جاتے دیکھ کر انس اسکے پیچھے آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہوا ، تم ٹھیک تو ہو ؟؟ انس نے اسے لیپ ٹاپ کھولے دیکھ کر پوچھا تھا۔۔
کہاں ٹھیک ہوں طبیعت خراب ہورہی تھی تو سوچا کہ میں ٹکٹس بک کروالوں ۔۔۔شرمین نے سنجیدگی سے کہا تھا۔۔
کونسے ٹکٹس ؟؟ انس نے حیرانگی سے پوچھا تھا۔۔
آپ نے ڈاکٹر کی بات نہیں سنی ؟ مجھے پرفضاء ماحول کی ضرورت ہے ، میں سوچ رہی ہوں سوات کی ٹکٹس بک کروالیتی ہوں۔۔۔۔شرمین نے کہا تھا۔۔۔۔
اوکے نیکسٹ ویک کے تین ٹکٹس بک کرلو ۔ انس نے بیڈ پر لیٹتے ہوۓ کہا تھا۔۔
نیکسٹ ویک کے کیوں ؟ وہ غصہ سے بولی تھی ۔۔
رانیہ کے فائنل ایگزیمز ہورہے ہیں اگلے ہفتے وہ فارغ ہوجائیگی تو ہم تینوں چل لینگے ۔۔انس نے سنجیدگی سے کہا تھا۔۔۔۔
آپ کو ہمیشہ اپنی بہن کی پڑی رہتی ہے ، کبھی میرے بارے میں سوچا ہے ؟؟ ہم ہنی مون پر بھی اسی لۓ نہیں گۓ تھے ۔۔
تمہارے لۓ ہی سوچ رہا ہوں وہ ساتھ ہوگی تو تمہارا خیال رکھ لے گی صرف ایک ہفتہ کی تو بات ہے ۔۔ انس نے سمجھایا تھا۔۔۔۔۔۔۔
جھوٹ تم صرف اپنی بہن کا سوچ رہے ہو میرا تو چھوڑو کم از کم اپنے بچے کا ہی کچھ سوچ لو ، اگر اس ایک ہفتے میں میرے بچے کو کچھ ہوگیا تو کیا کروگے ؟؟ شرمین لے غصہ سے لیپ ٹاپ بند کرتے ہوۓ کہا تو وہ پریشان ہوگیا تھا۔۔۔۔
تو کیا چاہتی ہو تم ؟ اکیلا چھوڑ دوں اسے ؟؟ انس نے ضبط سے کہا تھا ۔۔
آنی کے ہاں چھوڑ دیں کچھ دن کی تو بات ہے پلییز میرے لۓ یہ نہیں کرسکتے کیا ؟؟ شرمین نے اسکا ہاتھ پکڑتے ہوۓ کہا تو انس نے گہرا سانس لیا تھا ۔۔۔۔۔۔
اچھا کل دیکھتا ہوں ۔
تھینکیو سو مچ ، پھر میں کل کی ہی ٹکٹس بک کرالیتی ہوں ۔۔۔شرمین نے کہتے ہوۓ دوبارہ لیپ ٹاپ اٹھایا تھا اور انس نے سوچتے ہوۓ آنکھیں بند کی تھیں ۔ کیا رانیہ کو وہاں چھوڑنا ٹھیک ہوگا ؟؟ دل نہیں مان رہا تھا۔۔۔
×××___________________________________________×××
صبرینا میری جان دروازہ تو کھولو ۔۔
انکی ہر ممکن کوشش کے باوجود بھی وہ کمرے سے نا نکلی تھی ۔۔ رات سے وہ کمرہ بند کیے بیٹھی تھی ۔۔ سب چابیاں لگا کر وہ دروازہ کھولنے کی کوشش میں ناکام ہوچکے تھے شاید اس نے لاک کے ساتھ کنڈی بھی لگائی ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
گہرا سانس لے کر وہ اپنے کمرے میں آۓ تھے ۔۔ آخر کار مجھے اس راستے سے ہی جانا پڑے گا ۔۔۔انہوں نے بڑبڑاتے ہوۓ الماری کھولی تھی جو کپڑوں سے بھری ہوئی تھی ۔۔ کپڑوں کے بیچ میں ہاتھ ڈال کر انہوں نے بٹن دبایا تھا اور ایک گڑگڑاہٹ کے ساتھ وہ الماری ایک سائڈ پر ہٹتی چلی گئ اور سامنے دروازہ نمودار ہوا تھا ۔۔ دروازہ پر لگی ہیکر مشین میں جیسے ہی کوڈ انٹر کیا دروازہ کھلتا چلا گیا تھا ۔۔اور انکے اندر داخل ہوتے ہی ہر چیز واپس سے اپنی جگہ آگئ تھی ۔۔۔
وہ جیسے ہی اندر داخل ہوۓ اسے زمین پر سوتے دیکھ کر پریشان ہوۓ تھے ، چہرے پر کرب کے آثار ابھی تک نمایاں تھے ۔ سائڈ پر پڑی راکھ سے بھری ایش ٹرے رات کا فسانہ سنا رہی تھی ۔۔
گہرا سانس لے کر انہوں نے دروازے کی کنڈی کھولی اور واپس آکر اسکے برابر میں بیٹھ گۓ تھے ۔۔
یہ تلخیاں ، یہ نفرتیں ہی ہمیں اس مقام پر پہنچاتی ہیں کہ ہم برے لوگ بن جاتے ہیں مگر تم تو اتنا کچھ سہہ کر بھی بری نہیں بنی ، تم تو آج بھی پہلے دن کی طرح معصوم ہو ۔۔ وہ سرگوشانہ انداز میں کہتے ہوۓ اسکے بالوں میں انگلیاں چلا رہے تھے ۔۔۔۔۔
بابا ، وہ شاید انہیں محسوس کر چکی تھی ۔۔
ہاں کہو ۔۔ انہوں نے اپنی نم آنکھیں صاف کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
میں پاکستان جا سکتی ہوں ؟ اسنے سوالیہ انداز میں پوچھا تو انہیں لگا جیسے کسی نے دل نکالنے کا کہا ہو ۔۔۔
بابا پلیییز میں جانا چاہتی ہوں ۔۔اس نے التجاء کی تھی۔۔۔
تو چلی جاؤ ۔۔ انہوں نے گہرا سانس لیتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپکی پرمیشن کے بغیر نہیں جانا چاہتی ۔۔ اس نے انکی طرف دیکھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
اجازت ہے ۔۔۔ دو لفظی جواب دے کر وہ تیزی میں کمرے سے نکل گۓ تھے ۔۔اور وہ پیچھے سن کھڑی رہ گئ تھی ۔۔۔
اسکے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اسے اتنی آسانی سے اجازت مل سکتی ہے مگر وہ شاید ابھی تک فیروز ملک کو جان ہی نہیں پائی تھی۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
صبح کی کرنیں اپنے چہرے پر محسوس کرکے سیفی کی نیند ٹوٹی تھی ۔۔
افف یہ پردہ کس نے ہٹا دیا ۔۔ وہ بند آنکھوں سے بڑبڑایا اور پردہ ڈالنے کیلۓ اٹھا مگر کسی بوجھ کی وجہ سے چیخ مار کر پیچھے سوۓ سیماب پر گرا تھا ۔۔۔۔۔
تم اتنی بھاری کب سے ہوگئ ہو یا اللہ میری ہڈیاں ٹوٹ گئ ۔۔۔سیماب ہڑبڑا کر اٹھتے ہوۓ چیخا تھا۔۔۔
اوو بھائی صاحب میری جنس تو مت بدلیں اچھا بھلا لڑکا ہوں ۔۔۔ سیفی نے اسکے اوپر سے اٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
تم یہاں کیا کر رہے ہو ؟؟ سیماب نے جمائی لیتے ہوۓ کہا تو سیفی کے چودہ طبق روشن ہوۓ تھے۔۔۔
یہ میرا کمرہ ہے لالہ سائیں ، آپ میرے کمرے میں کیا کر رہے ہیں کہیں بھابھی نے کمرے سے تو نہیں نکال دیا ؟؟ سیفی نے ہنستے ہوۓ آنکھ ماری تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسے ہنستا دیکھ کر ناجانے سیماب کا دل کیوں دھڑکا تھا اور آگے بڑھ کر اسے گلے لگا چکا تھا۔۔۔۔۔
لا حول ولا لالہ سائیں ، پیچھے ہٹیں ، مجھے لگتا ہے کہ آج ہی مجھے بابا سائیں سے شادی کی بات کرنی پڑے گی ۔۔۔۔سیفی نے سنجیدگی سے کہا تو سیماب چونکا تھا۔۔۔۔۔
کیوں کوئی پسند ہے کیا ؟؟
پسند کو چھوڑیں یہاں میری عزت کا جنازہ نکل رہا ہے اور آپکو پسند کی پڑی ہے ۔۔۔ سیفی نے سینے پر ہاتھ رکھتے ہوۓ کہا تو سیماب کا دلدوز قہقہہ نکلا تھا۔۔۔۔
سیفی کے بچے تمہاری تو خیر نہیں ۔۔۔ سیماب اٹھ کر اسکے پیچھے بھاگا تو وہ آگے بھاگنا شروع ہوگیا تھا۔۔۔
حویلی کے تمام ملازم اور مکین حیرت سے اس لڑائی کو دیکھ رہے تھے جسکی وجہ سے پوری حویلی قہقہوں سے گونج رہی تھی ۔۔۔۔۔۔
مگر دستور کے مطابق رلانے سے پہلے خوب ہنسایا جاتا ہے ، شاید اس حویلی کے مکینوں کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہونے والا تھا۔۔۔۔۔۔
مجھے تم سے ضروری بات کرنی ہے ۔۔۔
وہ آفس میں بیٹھی فائلز پڑھ رہی تھی کہ سنان کا میسیج دیکھ کر وہ چونکی تھی ۔۔۔
ہاں کہو ۔۔ اس نے بھی میسیج ٹائپ کیا تھا۔۔
نہیں مل کر بات کرنی ہے ، سنان کا فورا جواب آیا تھا ۔۔
اوکے آفس آجاؤ میں وہیں ہوں ۔۔۔۔
نہیں ، شام سات بجے ہوٹل مون میں ملتے ہیں ۔ آجاؤگی ؟؟ سنان کا میسیج پڑھ کر وہ مسکرائی تھی ۔۔
ہمم اوکے ڈن ۔۔۔۔
شطرنج کی بساط بچھ چکی تھی سب مہرے اپنی اپنی جگہ لے چکے تھے بس چال چلنا باقی تھا ۔۔۔۔۔۔
××××_________________________________________×××
رانیہ نے رات ہی میں انس اور شرمین کی پیکنگ کردی تھی ۔۔۔ اگلے دن چار بجے دونوں کو سوات کیلۓ نکلنا تھا ۔۔۔
وہ دونوں اس وقت شاہ مینشن کے ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہوۓ فضہ بیگم کا انتظار کر رہے تھے۔۔۔۔۔
واؤ یہ تو سرپرائز ہوگیا ، جانتے ہو ہم آج تمہاری طرف ہی آنے والے تھے ۔۔ سہیل صاحب نے انس سے بغلگیر ہوتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔
اوہ پھر تو ہم جیت گۓ یہاں آکر ۔۔شرمین نے منہ گول کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
خیریت کوئی کام تھا کیا ؟؟ انس نے سنجیدگی سے پوچھا تھا۔۔
ہاں بھئ اب تم لوگ آ ہی گۓ ہو تو لگے ساتھ ہم بھی بات کر لیتے ہیں کیوں بیگم ٹھیک کہہ رہا ہوں ؟؟ سہیل صاحب نے فضہ بیگم کی طرف دیکھ کر کہا تو وہ مسکرائی تھیں۔۔۔۔
کیا ہوا آنی کیا بات کرنی ہے آپ نے ؟ شرمین نے بھی چونک کر ہوچھا تھا۔۔۔
دیکھو انس بیٹا ہم آج تم سے تمہاری سب سے قیمتی چیز مانگتے ہیں ۔۔ سہیل صاحب نے کہا تو انس نے نا سمجھی سے دیکھا تھا۔۔۔
دراصل بیٹا ہم عرشمان کیلۓ رانیہ کا ہاتھ مانگ رہے ہیں ، امید ہے تم انکار نہیں کرو گے۔۔۔فضہ بیگم نے کہا تھا۔۔۔۔
کیا ۔۔۔۔۔۔؟؟ شرمین نے صدمہ سے کہا تو سب نے حیرت سے اسے دیکھا تھا۔۔۔
مطلب کیسے ابھی کیسے ہم ہاں کرسکتے ہیں ؟ آخر اکلوتی نند ہے میری سوچ سمجھ کر جواب دینگے۔۔۔۔۔۔اس نے سنبھل کر کہا تو سب مسکرا دیے تھے۔۔۔
ہاں بھئ سوچ لو بلکہ چاہو تو عرش کا انٹرویو بھی لے لو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔۔۔سہیل صاحب نے ہنستے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
چلو بھئ تم دونوں خالہ بھانجی باتیں کرو اور انس تم باہر آؤ مجھے تم سے کچھ فائلز ڈسکس کرنی ہیں ۔۔۔ سہیل صاحب نے ڈرائنگ روم سے نکلتے ہوۓ کہا تو انس شرمین کو اشارہ کر کے باہر نکل گیا تھا۔۔۔۔۔
یہ کیا کر رہی ہیں آپ ؟؟ انکے نکلتے ہی شرمین نے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔
کچھ غلط نہیں کر رہی اور تمہیں اس سب سے کیا لینا دینا ہے ؟ تم نے بھی تو اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور میرے بیٹے کی پسند میری پسند ہے ۔۔۔۔فضہ بیگم نے حتمی انداز میں کہا تو اس نے دانت پیسے تھے۔۔۔۔
اوکے تو پھر اپنی ہونے والی بہو دو ہفتے کیلۓ اپنے پاس رکھیں ہم گھومنے جا رہے ہیں۔۔۔۔ وہ انہیں سب بات بتانے لگی تھی۔۔۔۔۔۔
×××__________________________________________××××
شام کے چھ بج چکے تھے ، ہوٹل مون اسوقت رنگ برنگی لائٹوں اور پھولوں سے سجا ہوا تھا ۔ ہر طرف گلاب کے پھولوں کی خوشبو مہک رہی تھی ۔۔ سنان اس سب کا جائزہ لے رہا تھا کیونکہ وہ کسی بھی چیز کی کمی افورڈ نہیں کرسکتا تھا۔۔۔۔۔
اہمم بیسٹ اور ہاں تھوڑی دیر بعد تک سب لائٹس بند ہوجانی چاہیے ۔۔۔ اس نے ایک ویٹر کو حکم دیتے ہوۓ کہا تو وہ سر اثبات میں ہلا کر چلا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ بلیک تھری پیس سوٹ پہنے بے چینی سے اسکا انتظار کر رہا تھا ۔ اور آج اسے پتا چلا تھا کہ انتظار سے موت بہتر ہے کیوں کہا جاتا ہے۔۔۔۔
گھڑی نے جیسے ہی ساڑھے سات بجاۓ ایک گاڑی ہوٹل کے سامنے آکر رکی اور ایک سایہ نکل کر اندر کی طرف بڑھا تھا۔۔۔
لیٹس ریڈی ۔۔ سنان نے سرگوشی میں کہا تو سب اپنی اپنی جگہوں پر کھڑے ہوگۓ تھے۔۔۔
ہیل کی ٹک ٹک جیسے ہی ہال کے بیچ و بیچ سنائی دی سنان اسکا ہاتھ پکڑ کر گھٹنوں کے بل بیٹھا تھا۔۔
اسی لمحے پورا ہال لائٹوں سے جگمگا گیا تھا ، اور دونوں پر گلاب کی پتیوں کی بارش شروع ہوگئ تھی ۔۔۔۔ ایک حسین ماحول بن گیا تھا مگر اس حسین ماحول میں بھی وہ سامنے کھڑے وجود کو دیکھ کر ساکت رہ گیا تھا ۔۔ اسے لگا جیسے کسی نے اس سے دھڑکنیں چھیننے کی کوشش کی ہو ۔۔۔ وہ صدمہ سے دیکھتا گیا تھا۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________××××
وہ اپنی ضروری پیکنگ کرچکی تھی ۔۔ زندگی اسے کس ڈگر پر لے جارہی تھی وہ خود بھی نہیں جانتی تھی ۔۔۔ کل صبح اسکی پاکستان کی فلائٹ تھی ، اسے ایک فیصد بھی یقین نہیں آرہا تھا کہ اسے پاکستان جانے کی اجازت اتنی آسانی سے کیسے مل گئ ۔۔۔۔۔
اس نے گہرا سانس لے کر اپنے گھر کو دیکھا تھا ۔ کل اسے ایک اجنبی ملک میں قدم رکھنا تھا جہاں کی سرزمین نے ناجانے اسکے کتنے راز اپنے اندر دفن کۓ ہوۓ تھے ۔۔۔وہ سوچتے سوچتے فیروز ملک کے کمرے کے پاس رکی اور ہلکے سے اندر داخل ہوئی تھی ۔۔۔۔
انہیں گہری نیند سوتے دیکھ کر انکے قریب رکھے صوفہ پر بیٹھ کر انہیں تکنے لگی تھی۔۔۔۔
دیکھتے دیکھتے ناجانے کب اسکی آنکھیں بہنا شروع ہوگئ تھیں اسے معلوم ہی نہیں چلا تھا ۔۔ انہوں نے اسے مضبوط بنانے کی بہت کوشش کی تھی اور آخر کار وہ بن گئ تھی ۔۔ باطنا نا سہی ظاہرا تو وہ مضبوط ہی تھی ۔۔۔۔
کچھ دیر بیٹھے رہنے کے بعد وہ اٹھ کر اپنے کمرے میں آ گئ تھی ۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
کہاں جارہے ہو تم ؟ سیماب نے سیفی کو بیگ لٹکاۓ دیکھ کر پوچھا تھا ۔۔
گھومنے جارہا ہوں اب پلییز یہ مت کہیے گا کہ آپ بھی چل رہے ہیں۔۔۔ اس نے منہ بنا کر کہا تو سیماب نے اسے گھورا تھا۔۔۔
کس طرف جارہے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔
یہیں قریب تو جارہے ہیں ، سوات کے ہوٹل میں رکینگے اور صرف دو دن کا ٹرپ ہے پھر واپس آجاؤنگا۔۔۔۔
چلو یہ تو اچھی بات ہے میں بھی چلتا ہوں بہت دنوں سے کہیں نہیں گیا ۔۔۔۔ اس نے سر ہلا کر کہا تھا۔۔۔۔
آپ کیا کرینگے ہم نوجوانوں کے ساتھ ؟؟ سیفی نے بھنویں اچکا کر کہا تھا۔۔۔۔
بوڑھا ہو رہا ہوں تو سوچا کہ تم نوجوانوں کے ساتھ وقت گزار کر شاید میں بھی جوانی محسوس کرلوں۔۔۔ سیماب نے دانت کچکچا کر خود کو بوڑھا کہا تھا ۔۔۔۔۔
بھابھی اپنے مزاجی خدا پر نظر رکھیں انہیں دوبارہ جوانی کا شوق چڑھا ہے ۔۔۔سیفی نے کچن سے آتی پلوشے کو آواز دے کر کہا اور خود باہر کی طرف بھاگا تھا۔۔۔۔
سیفی کے بچے میں بھی ساتھ چل رہا ہوں سمجھے ۔۔۔۔ سیماب ہانک لگاتا ہوا جیسے ہی مڑا پیچھے پلوشے کو کمر پر ہاتھ رکھے دیکھ کر چونکا تھا۔۔۔۔
تممم کیا کر رہی ہو یہاں ؟ اس نے اسے کمر سے پکڑ کر اپنی طرف کھینچتے ہوۓ کہا تو وہ پل میں شرم سے لال ہوگئ تھی۔۔۔۔۔
کیا کر رہے ہیں سائیں کوئی دیکھ لے گا ۔۔ اس نے آہستہ سے کہا تھا۔۔۔
دیکھ لینے دو آخر ہم بوڑھے ہوگۓ ہیں ۔۔۔ سیماب نے کہا تو وہ ہنسی تھی ۔۔۔
یاد رکھیے گا یہ بات ۔۔۔۔ پلوشے ہنستی ہوئی دوبارہ کچن میں چلی گئ تھی۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
سورج اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ وادی سوات پر چھا رہا تھا۔۔
اونچے اونچے سرسبز پہاڑوں پر فلک بوس درخت پر پڑھتی سورج کرنیں اس وادی کو مزید دلکش بنارہی تھیں ۔۔۔۔
اونچی نیچی ڈھلوان پر لگے خوبصورت اونچے لمبے شاداب درخت اپنے حسن اور خلق خدا کا بہترین ثبوت دے رہے تھے۔۔۔۔۔۔
پہاڑوں کس خوبصورتی اور طاقت سے کھڑا کیا گیا تھا کہ
، ایک بار دیکھنے پر دل خلق خدا کی دلنشین رعنائیوں میں اٹک جاتا تھا۔۔ ۔المختصر یہ شہر حسن کمال کا ثبت تھا۔۔ جو ہر طرف سے پہاڑوں درختوں اور قدرتی نظاروں سے گھرا ہوا تھا۔۔۔۔۔
وہ محویت سے ہوٹل سے باہر بہتے چشمے کو دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
سیماب ، سیفی اور اسکے دوستوں کے ساتھ کل رات ہی یہاں پہنچا تھا ۔۔ وہ جتنی بار بھی یہاں آتا اسی کمرے میں ٹہرتا تھا ، اور ہر بار یہاں کی خوبصورتی دیکھ کر لگتا کہ جیسے پہلی بار دیکھ رہا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ریلنگ پر ہاتھ جماۓ ابھی تک نیچے دیکھ رہا تھا کہ سیفی کو گارڈن سے نکلتے دیکھ کر اسکی محویت ٹوٹی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہاں جا رہے ہو تم ؟؟۔سیماب نے فورا اسے کال کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
لا حول ولا لالہ سائیں ، آپ مجھ پر نظر رکھنے آۓ ہیں کیا ۔۔ باہر گھومنے جارہا ہوں ۔۔ آپ بھی آجائیں ۔۔۔ سیفی کی ناراضگی بھری آواز سنائی دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوکے میں بھی آرہا ہوں ۔۔۔ وہ تیزی سے کمرے سے نکل کر نیچے گیا تھا ۔۔۔وہ کسی بھی صورت سیفی کو اکیلا چھوڑنا نہیں چاہتا تھا ۔۔ مگر ہونی کو ہونے سے کون روک سکتا ہے ؟؟؟
××××___________________________________________×××
گھڑی نے جیسے صبح کے سات بجاۓ وہ کمرے سے نکل کر گارڈن میں آئی تھی ۔۔۔
نو بجے اسکی فلائٹ تھی جسکی وجہ سے پوری رات نا سو پائی تھی ۔۔۔۔
این ابی ؟
ڈیڈ کہاں ہیں ؟؟ روٹین کے مطابق وہ صبح یہیں ہوتے تھے مگر آج انہیں نا پاکر اس نے ملازمہ سے پوچھا تھا۔۔۔.
لا یخرج من الغرفة حتی الآن ۔۔
(وہ ابھی تک کمرے سے نہیں نکلے ) ملازمہ نے کہا تو وہ تیزی سے انکے کمرے میں آئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
دستک دے کر اندر داخل ہوئی تو انہیں بیڈ پر بیٹھے دیکھ کر سکون کا سانس لیا تھا۔۔۔
کیسے ہیں بابا ؟؟ اس نے برابر میں بیٹھتے ہوۓ ہوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
فٹ ہوں تم بتاؤ کب نکلنا,ہے ؟ انہوں نے اٹھ کر الماری کھولتے ہوۓ کہا تھا۔۔
نو بجے کی فلائٹ ہے بس تھوڑی دیر میں نکل رہی ہوں ۔۔۔۔
ہمم اوکے یہ کارڈ رکھو اپنے پاس ۔۔۔فیروز ملک نے اپنا اے ٹی ایم کارڈ اسکی طرف بڑھایا تھا۔۔۔۔۔
یہ کیا ہے بابا ؟ مجھے نہیں چاہیے آپ نے پہلے ہی میرے اکاؤنٹ میں کافی رقم ٹرانسفر کرچکے ہیں ۔۔۔۔صبرینا نے ناراضگی سے کہا تھا۔۔۔
تمہیں ضرورت پڑے گی اور میں نہیں چاہتا کہ تم کبھی مجھ سے کچھ مانگو ۔۔۔انہوں نے زبردستی کارڈ اسے تھماتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
یہ کیا ہے ؟ وہ انکے ہاتھ میں ڈائری دیکھ کر چونکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
یہ ڈائری ہے جو میں اب تمہارے حوالے کر رہا ہوں ، شاید تمہیں اپنے سوالات کے جواب ڈھونڈنے میں آسانی ہوجاۓ لیکن وعدہ کرو کہ تم اسے پاکستان پہنچ کر ہی کھولو گی۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے سنجیدگی سے کہا تو صبرینا نے اثبات میں سر ہلا کر وہ ڈائری لے لی تھی۔۔۔۔۔
×××××_________________________________________××××
شرمین انس کے ساتھ ٹہلتے ہوۓ قدرت کے نظارے دیکھ رہی تھی ۔۔۔ صبح کے تقریبا نو بج رہے تھے ۔ جسکی وجہ سے کافی کم لوگ دکھ رہے تھے۔۔۔
واؤ ! یہ کتنی خوبصورت جگہ ہے ۔۔شرمین نے گول گھومتے ہوۓ کہا تو انس ہنس پڑا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمم آرام سے گھومو تو نہیں ۔۔۔۔۔انس نے مسکرا کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیوں آپکو اچھی نہیں لگی کیا ؟؟ شرمین نے تیوری چڑھا کر دیکھا تھا۔۔۔۔
اچھی ہے لیکن اب یہاں سے چلو میرا دل گھبرا رہا ہے ۔ انس نے سنجیدگی سے کہا تھا۔۔۔۔۔
او کمون انس ، تم بچے ہو کیا جو گھبرا رہے ہو ؟ چلو ایک نشانہ لیتے ہیں ۔۔۔۔ وہ بھاگتی ہوئی ایک سائڈ پر گئ تھی جہاں ایک آدمی کچھ بیلونز اور گن لیے کھڑا تھا۔۔۔۔
اسکیوزمی کیا آپ اپنی گن دے سکتے ہیں ہم نشانہ لینگے ۔۔شرمین نے اسے مخاطب کرکے کہا تو اس نے مسکرا کر گن اسکی طرف بڑھا دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاگل ہوگئ ہو کیا ؟؟ واپس دو انہیں ۔۔۔نا جانے کیوں اسکے دل کی دھڑکن تیز ہوئی تھی۔۔۔۔۔
ٹھیک ہے واپس کردیتی ہوں اب مجھ سے بات مت کرنا ، میرا اتنا دل چاہ رہا تھا ۔۔۔۔شرمین نے روتے ہوۓ کہا تو اس نے بے بسی سے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔
اوکے لیکن بس ایک بار ۔۔انس نے اجازت دیتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
ٹن۔۔۔۔ اچانک موبائل کی بیب بجی تو اس نے فون چیک کیا تھا اور اسکرین پر جگمگاتے میسیج کو دیکھ کر اس نے فورا اسے ڈیلیٹ کیا تھا۔۔۔۔
چلاؤں ؟؟ اس نے اس آدمی کو دیکھ کر ہوچھا تھا۔۔۔۔
یس میم ، جیسے ہی میں تھری کہوں آپ فائر کردیجۓ گا۔۔۔
ون ، ٹو ، تھری فائر۔۔۔
ٹھاہ ہ ہ ہ۔۔۔۔۔۔۔۔
آہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ۔۔۔
فائر کی آواز کے ساتھ ہی ایک چیخ بلند ہوئی تھی ۔۔۔۔
یہ ، یہ کیا ہوا ؟؟ شرمین نے کپکپاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
دوڑتے قدموں کی آوازیں سنائی دی تھیں اور سیکنڈ کے ہزاروے حصہ میں کچھ سوچ کر انس نے اسکے ہاتھ سے گن چھینی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
گگ گن میرے ہاتھ میں تھی ، قتل مجھ سے ہوا ہے ۔۔انس نے ماتھے سے پسینہ پوچھ کر بڑبڑاتے ہوۓ کہا تو اسکے ہونٹوں پر شاطرانہ مسکراہٹ دوڑ گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔
آخر کار وقت بھی ظالموں کے ساتھ آ کھڑا ہوا تھا۔۔۔۔اب جو ہونا تھا اسے روکنا کسی کے بس میں نہیں تھا۔۔۔۔۔
××××_________________________________________×××
رانیہ کب سے ادھر ادھر بے چینی سے ٹہل رہی تھی ۔۔
اسے یہاں آۓ ہوۓ ایک دن گزر چکا تھا ۔ اس بار فضہ بیگم کے انداز میں نرمی دیکھ کر اسے ڈھارس ملی تھی۔۔۔۔
کل اسکا پیپر تھا مگر وہ پڑھ ہی نہیں پارہی تھی ۔۔ جیسے ہی پڑھنے بیٹھتی دل گھبرانے لگ جاتا تھا۔۔۔۔
تھوڑی دیر باہر بیٹھ جاتی ہوں ، وہ سوچ کر لاؤنج میں آئی تھی مگر وہاں کسی کو بھی نا پاکر حیران ہوئی تھی۔۔۔۔
سب کہاں ہیں ؟؟ اس نے کچن میں کھڑی ملازمہ سے یوچھا تھا۔۔۔۔
وہ بیگم صاحبہ اور بڑے صاحب کہیں گۓ ہوۓ ہیں اور چھوٹے صاحب وہ رہے ۔۔۔ملازمہ نے گارڈن میں اشارہ کرتے ہوۓ کہا تو اس نے اس طرف دیکھا تھا جہاں عرشمان کسی لڑکی سے ہاتھ ملا کر کچھ کہہ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔
چھچھورا ۔۔ وہ اسے دیکھ کر بڑبڑائی تھی۔۔۔۔
جی کچھ کہا ؟ اس نے حیرانی سے ہوچھا تو رانیہ نے نفی میں سر ہلا دیا تھا۔۔۔۔
وہ وہاں سے دوبارہ لاؤنج میں آ بیٹھی تھی کہ اچانک سامنے میز پر پڑا عرش کا موبائل بجنے لگا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک بار بج بج کے بند ہوگیا تھا مگر کرنے والا بڑا ڈھیٹ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نے آگے بڑھ کر موبائل اٹھایا تاکہ عرش کو دے آۓ مگر اسکرین پر پریٹی کالنگ دیکھ کر دانت کچکچاۓ تھے ۔۔۔۔۔۔
ہیلو ۔۔ اس نے کال اٹھاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
عرش سے بات کروائیں ۔۔دوسری طرف سے نسوانی آواز سن کر ناجانے کیوں اسے غصہ آیا تھا۔۔۔۔۔۔
تمہارا عرش اسوقت اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بزی ہے ۔۔۔ اس نے چبا چبا کر کہا تھا۔۔۔
واٹ ؟؟ دوسری طرف سے حیران زدہ انداز میں پوچھا گیا تھا۔۔۔
ہاں میں پہلے ہی بتا رہی ہوں کہ عرش سے دور رہو وہ ایک نمبر کا چپکو ، چھچھورا ، آوارہ اور لفنگا انسان ہے اور اسکے پیچھے پڑ کر اپنی زندگی خراب مت کرو ۔۔۔۔ رانیہ نے غصہ سے کہہ کر کال کاٹی اور موبائل میز پر رکھ کر اپنے کمرے میں جانے کیلۓ مڑی تھی مگر اپنے بلکل پیچھے اسے کھڑے دیکھ کر وہ شرم سے پانی پانی ہوگئ تھی۔۔۔۔۔۔
وہ جو اپنی اسسٹنٹ سے فائل لے کر اندر آیا تھا اسکے منہ سے اپنے بارے میں القابات سن کر صدمہ سے دوچار ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رانیہ اسے ساکت کھڑے دیکھ کر سائڈ سے نکلنے لگی تھی کہ عرشمان نے اسے کھینچ کر دیوار سے لگایا اور دونوں ہاتھ دیوار پر رکھ کر اسے گھورا تھا۔۔۔۔
کیا کر رہے ہیں آپ ؟؟ رانیہ نے ڈرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
وہی جو ایک آوارہ اور چپکو انسان کرتا ہے ۔۔ عرش نے اسکے چہرے پر جھکتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔
آوارہ ؟ نن نہیں آپ تو بہت اچھے ہیں ۔۔۔ رانیہ نے ہونٹوں پر زبان پھیرتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
غلط تم نے آخر مجھے پہنچان لیا ہے ، اور جو مجھے پہنچان لیتا ہے اسکے ساتھ میں یہی کرتا ہوں ۔۔۔۔ عرشمان نے مزید آگے ہوتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
سس سوری وہ میں نے غصہ میں کہہ دیا تھا ۔۔۔ وہ بلکل رو دینے کو ہو گئ تھی ۔۔۔۔۔
اسکی لرزتی پلکیں دیکھ کر وہ ایکدم پیچھے ہٹا تھا۔۔۔ دو سیکنڈ ہیں تمہارے پاس ۔۔ عرش نے کہا تو وہ فورا اوپر کی طرف بھاگی تھی۔۔۔۔
اور اسے یوں بھاگتے دیکھ کر لاؤنج میں اسکا قہقہہ گونجا تھا۔۔۔۔۔
دبئ انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں اس وقت کافی گہما گہمی تھی ، کچھ مسافروں کو لینے انکے عزیز آۓ ہوۓ تھے اور کچھ کو انکے اقارب چھوڑنے۔۔۔۔
وہ سب سے تھوڑی دور کھڑی اپنا لگیج چیک کروارہی تھی کہ اچانک اسکا موبائل بجا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکرین پر انجان نمبر دیکھ کر اس نے کال کاٹ دی تھی ، مگر سیکنڈ کے بعد ہی وہ دوبارہ بجنے لگا تھا ۔۔۔۔۔
یس ؟؟ اس نے کوفت سے کہا تھا۔۔
فاروق بات کر رہا ہوں تم اس وقت کہاں ہو ؟ دوسری طرف سے پریشان کن آواز آئی تھی۔۔۔۔۔۔۔
اوہ انکل آپ ، میں تو باہر ہوں خیریت تو ہے ؟؟
تو پھر صبرینا سیدھا میرے گھر آجاؤ ، میں چاہ رہا تھا کہ سرجری سے پہلے ہی تمہیں کچھ امپورٹنٹ باتیں بتادوں تاکہ بعد میں تم شکوہ نا کر سکو۔۔انہوں نے کہا تھا۔۔۔۔۔
سرجری ؟ کس کی سرجری کی بات کر رہے ہیں انکل ۔۔۔۔ اس نے ناسمجھی سے پوچھا تھا ۔۔۔
فیروز کی اور کس کی ۔۔ دوسری طرف کی بات سنتے ہی وہ ساکت رہ گئ تھی اسے لگا جیسے یکدم کسی نے اسکے پیروں تلے زمین کھینچ لی ہو ، وہ سوچے سمجھے بغیر ائیرپورٹ سے باہر بھاگی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________××××
واؤ سنان ! مجھے یقین نہیں آرہا کہ تم مجھے پرپوز کر رہے ہو اور وہ بھی اتنے خوبصورت انداز میں ۔۔ جانتے ہو مجھے لگا تھا کہ تم نے آرزو کی وجہ سے مجھے انکار کیا تھا مگر میں غلط تھی تم تو خود مجھے سرپرائزلی پرپوز کرنا چاہتے تھے۔۔۔۔۔ فلزہ خوشی سے بول رہی تھی اور وہ ساکت کھڑا اسے تکتا رہ گیا تھا۔۔۔۔
تمم یہاں کیسے ؟؟ اس نے چونک کر پوچھا تھا۔۔۔۔
کیا مطلب میں یہاں کیسے ؟ تم نے کسی اور کو بلایا تھا کیا ؟؟ فلزہ نے کہتے ہوۓ دونوں ہاتھ کمر پر رکھے تھے ۔ ۔۔۔
نہیں مطلب ڈھونڈنے میں مشکل تو نہیں ہوئی ۔۔سنان کافی حد تک اپنے آپ کو سنبھال چکا تھا۔۔۔۔۔۔
ہاں ہوئی تو مگر اٹس اوکے یہ سب دیکھ کر سب ٹھیک ہوگیا ۔۔ اینڈ آئی لو یو ٹو ۔۔۔فلزہ نے اسکے گلے لگتے ہوۓ کہا تو اس نے کوفت سے اسے پیچھے کیا تھا۔۔۔۔۔
ارے بیٹھو تو سہی کچھ کھاتے ہیں۔۔ سنان نے بیٹھتے ہوۓ ویٹر کو اشارہ کیا تھا۔۔۔۔
ویسے سنان تم اگر اس میسیج کے نیچے اپنا نام نا لکھتے تو میں شاید کبھی نا آتی اور کتنا بڑا سرپرائز مس کرجاتی ۔۔۔ فلزہ نے کہا تو اس نے چونک کر دیکھا تھا۔۔۔۔۔
ہمم تمہارے پاس نیٹورک آرہا ہے کیا ؟ دراصل مجھے ایک کال کرنی تھی لیکن میرے سنگنلز نہیں آرہے ۔۔۔ سنان نے سوچتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
اوفکورس یہ لو ۔۔ فلزہ نے فورا اپنا موبائل اسکی طرف بڑھایا تھا ۔۔۔۔
موبائل لے کر وہ سائڈ پر گیا تھا اور فورا اس میسیج سینڈ کرنے والے کا نمبر نکال اپنے موبائل میں ٹرانسفر کیا تھا مگر نمبر لکھتے ہی آرزو کا نام اسکرین پر آگیا تھا۔۔۔۔
آرزو یہ کیا کر دیا تم نے ۔۔۔ وہ اپنا ماتھا مسلتے ہوۓ بڑبڑایا تھا۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
میں سوچ رہا ہوں مستقبل میں اس جگہ اپنا گھر بناؤنگا۔۔۔
سیماب سیفی کے ساتھ پہاڑوں کے بیچ و بیچ کھڑا فوٹو گرافی کر رہا تھا کہ اچانک سیفی نے کہا تھا۔۔۔۔۔
چلو ٹھیک ہے پھر ہم دونوں مل کر رہینگے ۔۔۔۔ سیماب نے ہنستے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
ؒلالہ مجھے لگ رہا ہے آپ کے ساتھ کچھ مسئلہ تو نہیں ہے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر میرے پہچھے پڑ گۓ ہیں ۔۔میں پہلے ہی بتارہا ہوں آپ کو ہرگز نہیں رکھونگا اپنے گھر میں۔۔۔۔۔۔۔سیفی نے منہ بنا کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہیں گھر بنانے کون دے گا پھر ۔۔اچانک اسکا موبائل بجنے لگا تھا۔۔۔۔۔
کس کی کال ہے ؟ سیفی نے ابرو اچکا کر پوچھا تھا ۔۔۔
دادا سائیں کی ۔۔۔ سیماب نے رونی شکل بنائی تو سیفی کا قہقہہ گونجا تھا۔۔۔
تو میرے پیارے پہاڑوں اور درختوں ، سوات اور اسکے مضافات میں چوہدری سیماب کا ڈانٹ کھانے کا وقت ہوا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔سیفی نے چیخ کر کہا تو سیماب نے ہنستے ہوۓ کال اٹھائی تھی۔۔۔
جی دادا سائیں ؟؟؟
کہاں ہو تم ؟؟ دوسری طرف سے سخت آواز آئی تھی۔۔۔
میں سیفی کے ساتھ ہوں بس ایک دو دن میں آرہا ہوں ۔۔۔۔
تم اپنا کام دھندا چھوڑ کر گھومنے نکل گۓ ہو ، سیفی کوئی بچہ ہے جو اسکے ساتھ گۓ ہو فورا واپس آؤ ۔۔۔سختی سے کہا گیا تھا۔۔۔
لیکن دادا سائیں۔۔۔۔اس سے پہلے وہ بات مکمل کرتا جھاڑیوں کے پیچھے سے گولی کے ساتھ چیخ کی آواز آئی تھی۔۔۔۔۔
سیفی۔۔۔ وہ موبائل جیب میں رکھ کر چیختا ہوا اس طرف بھاگا تھا ۔۔۔۔
وہیں جھاڑیوں کے پاس وہ زمین پر گرا تڑپ رہا تھا ، سینے سے نکلتا خون اس خوبصورت زمین کو رنگین کر رہا تھا۔۔۔۔۔
سیفی ، سیفی اٹھو ۔۔ وہ اسے جھنجھوڑ رہا تھا ۔۔۔۔
دو سیکنڈ پہلے تک ہنسنے بولنے والا لڑکا اسوقت خون میں لتھڑا ہوا تھا۔۔۔ وہ حواس باختہ انداز میں اسے اٹھا کر کار تک لایا تھا۔۔۔۔
اٹھو سیفی ، ہمت مت ہارو پلییز میرے خاطر اٹھو ۔۔۔۔وہ مضبوط جوان آنسؤوں سے رو رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
ناجانے کس طرح رش ڈرائیونگ کرکے وہ اسے لے کر ہاسپٹل پہنچا تھا۔۔۔۔۔۔۔
×××__________________________________________××××
وہ ائیر پورٹ سے سیدھا ڈاکٹر فاروق کے گھر پہنچی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میم آپکی فلائٹ نکل جاۓ گی ۔۔۔۔ ڈرائیور نے سر جھکا کر کہا تو اس نے شعلہ بار انداز میں اسےدیکھا تھا۔۔۔۔
کونسی فلائٹ کیسی فلائٹ وہ سب بھول گئ تھی ، یاد تھا تو بس اتنا کہ اسکا باپ بیمار ہے ۔۔۔۔۔۔ وہ مردوں کے خاطر زندوں کو قربان نہیں کرسکتی تھی ۔۔ جس سے اس نے پوری زندگی پیار کیا ، جسکے علاوہ دنیا میں اسکا کوئی نہیں تھا آج وہ بیمار تھا تو وہ کیسے جاسکتی تھی ۔۔۔ وہ اپنے باپ کو اس وقت کیسے اکیلا چھوڑ سکتی تھی ۔۔۔۔
اسے اب سمجھ آیا تھا کہ فیروز صاحب نے اسے اتنی آسانی سے جانے کی اجازت کیسے دے دی ۔ انکی روز کی گرتی صحت جسے وہ موسم کی بیماری کا نام دے دیتے تھے وہ سب کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ سب الجھی گھتیاں سلجھنے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ڈرائنگ روم میں پنڈولم کی طرح ٹہلتے ہوۓ انکا انتظار کر رہی تھی۔۔۔۔۔
بیٹھو بیٹا ۔۔ فاروق صاحب نے اندر داخل ہوتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہوا ہے میرے بابا کو ؟؟ اس نے بے چینی پوچھا تھا۔۔۔
آرام سے بیٹھو یہ بتاؤ کیا لوگی ؟؟ انہوں نے کہا تو اس نے دانت پیسے تھے۔۔۔
آپ چاہتے ہیں کہ میں آرام سے بیٹھوں ؟ میں ؟ جس کے باپ کی شام کو سرجری ہو اور اسے کچھ پتا بھی نا ہو ۔۔۔ آپ کو لگتا ہے کہ میں اس حالت میں کچھ لونگی۔۔۔۔۔ صبرینا نے ضبط سے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیکھو صبرینا یہاں بیٹھو اور میری بات غور سے سنو ۔۔ انہوں نے سنجیدگی سے کہا تو وہ بیٹھ گئ تھی۔۔۔۔
دراصل فیروز کی بیماری کا ہمیں دیر سے علم ہوا تو سرجری کرنا بہت رسکی کام ہے۔۔۔ انہوں نے تمہید باندھی تھی۔۔
بیماری ہے کیا ؟؟ دماغ میں آتے خیالات کو جھٹک کر اس نے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
فیروز کو کینسر ہے ۔۔ انہوں نے گہرا سانس بھرتے ہوۓ کہا تو وہ ساکت رہ گئ تھی۔۔۔۔۔۔
آئندہ تمہیں سگریٹ پیتے نا دیکھوں کینسر ہوجاتا ہے۔۔ ادھر آؤ میں تمہارے زخم پر پٹی کردوں نہیں تو یہ مہلک بھی بن سکتا ہے۔۔۔۔ اور ناجانے فیروز ملک کے کتنے ایسے جملے اسکے ذہن میں گھوم گۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیکھو بیٹا انسان کے جسم میں تمام بیماریوں کے سیلز ہوتے ہیں جو عام وقت میں ڈی ایکٹو ہوتے ہیں اسی طرح کینسر کے سیلز بھی ہم سب کے جسم میں ہیں لیکن فیروز کے ایکٹو ہوچکے ہیں۔۔۔ یہ ایک بیماری ہے جس میں جسم کے کچھ خلیے بے قابو ہو کر جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کہاں سے شروع ہوتا ہے ؟؟ اس نے خوف زدہ انداز میں پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ انسانی جسم میں تقریباً کہیں بھی شروع ہو سکتا ہے، جو کھربوں خلیات پر مشتمل ہوتا ہے۔۔۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ہوتا کیوں ہے ؟؟ صبرینا نے سنجیدگی سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دراصل بیٹا اسکی بہت وجوہات ہیں ، کبھی جینز میں کچھ تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتا ہے، ۔
کینسر کی کوئی ایک وجہ نہیں ہے۔
یہ ایک کثیر مرحلے کے عمل میں عام خلیوں کے ٹیومر کے خلیوں میں تبدیل ہونے سے پیدا ہوتا ہے جو عام طور پر کینسر سے پہلے کے زخم سے مہلک ٹیومر تک بڑھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
بابا کا کونسا اسٹیج ہے ؟؟ اس نے پہلے اسٹیج ہونے کی بے ساختہ دل میں دعا کی تھی ، مگر صبرینا ملک کی کوئی دعا قبول ہوجاۓ یہ کیسے ممکن تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
آخری اسٹیج ہے ۔۔۔۔ ننانوے فیصد رسک ہے صرف ایک فیصد امید ہے کہ آپریشن کامیاب ہوجاۓ ۔۔۔۔۔ڈاکٹر فاروق نے کہا تو اسے لگا جیسے کسی نے ساۓ تلے خوبصورت باغ سے اٹھا کر تپتے صحرا میں پھیک دیا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ صبرینا ملک تھی پوری دنیا اسے ایک امیر باپ کی بگڑی ہوئی لڑکی سمجھتی تھی جسکے پاس سب کچھ تھا مگر جب باپ ہی ساتھ نا رہے تو کسی چیز کا کیا فائدہ ۔۔۔وہ مافیا کی دنیا کی بے تاج ملکہ آج کچھ نہیں کرسکتی تھی ۔۔۔وہ رو رو کر دعا کرنا چاہتی تھی مگر اسکی آج تک کوئی دعا قبول نا ہوئی تھی تو آج کیسے ہوسکتی تھی۔۔۔۔۔۔۔
وہ انہیں خالی خالی نظروں سے دیکھتے ہوۓ کھڑی ہوئی اور گم صم انداز میں باہر نکل گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
رات کے دس بج رہے تھے ، وہ لیپ ٹاپ کھولے کام کر رہی تھی کہ ملازمہ نے دروازے پر دستک دی تھی۔۔۔۔
میں ایک بار کہہ چکی ہوں کہ کھانا نہیں کھانا تو بات سمجھ کیوں نہیں آتی ۔۔۔اس نے جھنجلا کر کہا تھا۔۔۔۔
پچھلے ایک گھنٹے میں وہ دو بار اس سے کھانے کا پوچھ چکی تھی۔۔۔۔۔۔
وہ بی بی جی سنان صاحب آۓ ہیں ، اس نے سر جھکا کر کہا تو وہ چونکی تھی۔۔۔
ہمم ڈرائنگ روم میں بٹھاؤ ، اس نے لیپ ٹاپ بند کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
پانچ منٹ بعد وہ سنجیدہ چہرے کے ساتھ ڈرائنگ روم میں داخل ہوئی تو اسے سر ہاتھوں میں گراۓ بیٹھے دیکھ کر کنکھاری تھی۔۔۔۔۔۔۔
اس کی آواز سن کر اس نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا تھا اور ناجانے کیوں اس لمحہ آرزو اسکی سرخ آنکھوں میں نہیں دیکھ پائی تھی ۔۔۔۔۔
اس وقت یہاں کیوں آۓ ہو ؟؟ تلخی سے پوچھا گیا تھا۔۔۔
کیوں کیا تم نے ایسا ؟؟ سوال پر سوال کیا گیا تھا ۔۔۔
میں نے کچھ نہیں کیا صرف تمہیں تمہاری منزل سے آگاہ کیا ہے ، یہ راستہ تمہیں بھٹکا رہا تھا۔۔ آرزو نے سنجیدگی سے کہا تھا ۔۔۔۔
اگر میری قسمت میں منزل لکھی ہی نا گئ ہو تو تم مجھے راستے سے بھی محروم کردوگی ۔۔۔ سنان نے ضبط سے کہا تو آرزو نے کندھے اچکاۓ تھے۔۔۔۔۔
میری سمت آنے والے سب راستے تمہارے لۓ بند ہیں مسٹر سنان ، اس سے آگے میں کچھ کہنا نہیں چاہونگی ۔۔۔ آرزو نے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
اسے کھڑے ہوتے دیکھ کر وہ فورا اسکے پاس آیا تھا ۔۔۔
تم سمجھ کیوں نہیں رہیں ؟ فلزہ کی وجہ سے مجھے کیوں ٹھکرا رہی ہو۔۔۔
میں کسی کی جوابدہ نہیں ہوں ۔۔۔آرزو کہہ کر مڑی تھی۔۔۔۔۔۔۔
گوڈ ڈیمٹ آئی لو یو ۔۔۔ سنان نے اسے جھنجھوڑتے ہوۓ تکلیف سے کہا تھا ۔۔
واٹ ؟ محبت ؟ سیکنڈ کی حیرانگی کے بعد پورے کمرے میں اسکا قہقہہ گونجا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جانتے ہو محبت کے دعوے دار اپنے محبوب کیلۓ جان کی بازی تک لگا سکتے ہیں ۔۔ اس نے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوۓ سرگوشی کی تھی۔۔
تم مانگ کر تو دیکھو میں اپنی جان تک حاضر کردونگا ۔۔ اسکی آنکھوں میں امید کے دیے چمکے تھے۔۔۔۔
تو پھر فلزہ سے شادی کرلو یہی تمہارا امتحان ہے ۔۔۔ اس نے طنزیہ انداز میں کہا تو وہ لڑکھڑایا تھا۔۔۔
کیوں بھاگ رہی ہو محبت سے ؟؟ کرب زدہ انداز میں پوچھا گیا ۔۔۔۔
کیونکہ محبت قید کا نام ہے اور آرزو بٹ کسی کی قید برداشت نہیں کرسکتی خاص طور پر دشمنوں کی ۔۔ اس کے الفاظ تیر کی صورت سنان کے دل میں چھبے تھے۔۔۔۔۔
محبت احساس اور اعتبار کا نام ہے ایک بار بھروسہ کرکے تو دیکھو۔۔۔۔
میں اس جذبہ سے نفرت ہے اور ویسے بھی محبت اور نفرت ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں ، رہی بات میری تو میں نفرت اور بدلہ کی انتہا پر پہنچ کر محبت کا دامن نہیں تھام سکتی۔۔۔۔۔وہ کڑواہٹ سے کہہ کر وہاں سے نکل گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
بچاؤ ۔۔۔ بچاؤ ۔۔۔ کوئی ہے تو خدا کیلۓ بچاؤ ۔۔۔۔۔۔
وہ جیسے ہی گھر میں داخل ہوا رانیہ کی چیخ سن کر حواس باختہ ہوا تھا۔۔۔۔۔۔
خدا کیلۓ تم یہاں سے چلے جاؤ میں نے آخر تمہارا کیا بگاڑا ہے ؟؟ اسکے کمرے سے اسکی رونے کی آواز سن کر وہ تیزی سے اوپر آیا تھا۔۔۔۔
کون ہو تم ؟ وہ غصہ سے بولتا اندر داخل ہوا تھا مگر اندر کی حالت دیکھ کر اسکا سر گھوم گیا تھا۔۔۔۔
وہ بیڈ پر چڑھی روتے ہوۓ دہائیاں دے رہی تھی ۔۔۔
کیا ہوا ہے رانیہ ؟ کون تھا ؟؟ مجھے بتاؤ ۔۔۔۔عرشمان نے اسے روتے دیکھ کر پیار سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔
چوہااا ۔۔ اس نے روتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
واٹ ؟ تم چوہے کو باہر جانے کہہ رہی تھیں ؟ اس نے حیرانگی سے پوچھا تھا۔۔۔۔
اور نہیں تو کیا ، اتنا موٹا کالا چوہا تھا۔۔۔۔ اگر مجھے کھا جاتا تو ۔۔۔۔وہ سوں سوں کرتے ہوۓ بولی تو اسکا دل چاہا کہ اپنا سر دیوار سے پھاڑ لے۔۔۔۔۔۔
تم جیسی پاگل اور ڈرپوک لڑکی کو کوئی نہیں کھا سکتا وہ تو بے چارہ ایک چھوٹا سا چوہا تھا۔۔۔۔عرش نے اسے گھور کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں پاگل لگتی ہوں نا آپکو ؟ دیکھیے گا آپ کی دو دو گرل فرینڈ کے بارے میں آج ماموں کو بتاؤنگی پھر پتا چلے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے ناک پھلا کر کہا تو وہ مسکرایا تھا۔۔۔۔
اوکے پھر تو میں جارہا ہوں اگر چوہا دوبارہ آۓ تو خود ہی نمٹ لینا۔۔۔۔۔۔عرش نے مڑتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
ہاں ہاں دیکھ لونگی بہت بہادر ہوں میں۔۔۔۔۔ اس نے گردن اکڑا کر بیٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
بیڈ پر بیٹھتے ہی اسے اپنے پاؤں میں کوئی نرم شے محسوس ہوئی تو اس نے جھک کر نیچے دیکھا تھا۔۔۔
اور اپنے پیروں میں اتنا موٹا چوہا دیکھ کر تو اسکا اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔
بچاؤووو ۔۔۔وہ ایک بار پھر سے اچھلتے ہوۓ چیخنا شروع ہوگئ تھی۔۔۔۔
شششش بلکل چپ ورنہ یہ چوہا تمہارے اوپر پھینک دونگا ۔۔۔ عرشمان نے پلاس سے چوہے کو دم سے پکڑ کر اٹھاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
نن نہیں پلییز اسے یہاں سے لے جائیں۔۔۔۔اس نے پیچھے ہٹتے ہوۓ کہا تھا۔۔
پاپا سے میری شکایت کروگی ؟؟ عرش نے بھنویں اچکا کر پوچھا تھا۔۔۔
نہیں بلکل نہیں بلکہ میں بھی بھول گئ کہ آپکی کوئی دوست بھی ہے ۔۔۔پکا والا پرومیس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسے ہکلاتے دیکھ کر وہ ہنستے ہوۓ باہر نکلا تھا۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
ہاسپٹل کے کاریڈور میں موت سا سناٹا چھایا ہوا تھا ۔۔ سب کی نظریں بار بار آپریشن تھیٹر کی طرف اٹھ رہی تھیں ۔۔۔۔ سیماب کا فون آتے ہی حویلی کے مکین ہاسپٹل پہنچ چکے تھے ۔۔۔مگر اس وقت سے سیماب وہاں سے غائب تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریبا آدھے گھنٹے بعد آپریشن تھیٹر کا دروازہ کھلا اور ڈاکٹرز باہر آۓ تھے ۔ ڈاکٹرز کے جیسے جیسے قدم اٹھ رہے تھے ، ویسے ویسے سب کی سانسیں بھی رک رہی تھیں۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر میرا بیٹا کیسا ہے ؟ چوہدری زمیر بخش نے فورا پوچھا تھا۔۔۔
سوری ہم انہیں نہیں بچا پاۓ ۔۔....he is no more
ڈاکٹر معذرت کرتے ہوۓ آگے بڑھ گۓ تھے مگر پیچھے کھڑے لوگوں کے کانوں میں یہ الفاظ پگھلے ہوۓ سیسے کے مانند انڈیلے گۓ تھے۔۔
ڈیڈ بوڈی حویلی لائی گئ تھی ۔۔زندگی اتنی بے رحم ہوگی کسی نے سوچا نہیں تھا ۔۔ چند لمحے پہلے ہنسنے بولنے والا شخص آج موت کی چادر تانے سو رہا تھا۔۔۔۔۔۔
پلوشے بہت مشکل سے اماں سائیں کو سنبھال رہی تھی جو سیفی کی لاش کو جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر اٹھا رہی تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کفن دفن کے بعد جب جنازہ کیلۓ لوگ آگے بڑھے تو سیماب اندر داخل ہوا تھا ۔۔ نیلی آنکھیں سرخ تھیں چہرے پر چٹانوں جیسی سختی تھی ۔۔۔ وہ کچھ کہے بغیر آگے بڑھا اور کندھا دے کر واپس نکل گیا تھا۔۔۔۔۔
سیفی کی موت نے کسی کو نقصان پہنچایا ہو یا نہیں مگر سیماب کی زندگی بدل کر رکھ دی تھی ۔۔ وہ نرم دل انسان اسوقت سنگدل بن چکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دفنانے کیلۓ سب قبرستان گۓ ہوۓ تھے۔۔ آخر کار ایک خاک کے پتلے کو خاک میں ملادیا گیا تھا موت تو بس ایک بہانہ بنی تھی۔۔۔۔۔۔
رات کس تکلیف میں کٹی تھی ، یہ صرف وہ ہی جانتا تھا۔۔
آزمائش کی تکلیف رد کیے جانے کی تکلیف سے بدتر ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
وہ ساری زندگی آرزو کے انتظار میں کاٹ سکتا تھا مگر فلزہ سے شادی کرکے اپنی محبت کا امتحان دینا نہایت تکلیف دہ تھا لیکن وہ اس اذیت سے گذرنے کیلۓ خود کو تیار کرچکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محبت بھیک ہوتی تو...
تمھارے در پہ جھک جاتے!!
خدا کا واسطہ دے کر...
یہ تم سے مانگ لیتے ہم!!
صدا دیتے...!!
خدا کے واسطے یہ ڈال دو... جھولی ہماری میں!!
مگر یہ بھیک تھوڑی ہے...
جو جھک کے مانگ لی جائے...
فقط احساس ہے جاناں...!!
محبت آس ہے جاناں...!!
بہت حساس ہے جاناں...!!
کبھی احساس کو بازار میں بِکتے ہوئے دیکھا؟
کسی بھی آس کو کشکول میں ڈالا نہیں جاتا...
محبت ایک جذبہ ہے!!
جو مانگنے سے نہیں ملتا...
اگر یہ بھیک ہوتی تو...
بھکاری بن گئے ہوتے!!
مگر یہ بھیک تھوڑی ہے...
سہولت سے جو مل جائے...
آسانی سے نہیں ملتی!!
بڑی مشکل سے ملتی ہے!!
یہ دل کو دل سے ملتی ہے...!!
تمہیں احساس ہی کب ہے؟
ہماری آس ہی کب ہے؟
تمہیں احساس ہوتا تو...
ہمارے ہو گئے ہوتے!!
فقط یہ سوچ کے تم سے جدائی کا ارادہ ہے...
محبت بھیک تھوڑی ہے!!
جو تم سے مانگتے پھرتے...
مگر یہ ذہن میں رکھنا!!
زمانہ بیت جائے تو...
ہماری یاد آئے تو...
ہمیں آواز دے لینا...!!
ہمیشہ پاس پاؤ گے!!
ہمارے دل میں چاہت کا...
سدا احساس پاؤ گے...!!
×××____________________________________________×××
سیماب کہاں رہ گیا ؟؟ اسے بلاؤ مجھے بات کرنی ہے۔۔
قبرستان سے لوٹتے ہی زمیر بخش نے ملازم کو کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ سرکار ، چھوٹے سائیں تو اپنی کار لے کر نکل گۓ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کک کہاں گیا ہے ؟ سائیں اسے بلائیں ۔۔ اگر اسے کچھ ہوگیا تو میں کیسے جی سکونگی ۔۔آپ آہ اسے فورا بلائیں۔۔۔۔۔۔۔ سکینہ بیگم نے انہیں جھنجھوڑتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
بلا رہا ہوں ، تم بے فکر رہو۔۔۔۔انہیں کمرے میں لے جاؤ اور دوائی دے دینا۔۔۔۔ انہوں نے ملازمہ کو بلا کر کہا تو وہ انہیں پکڑ کر لے گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔
کچھ پتا چلا کہاں گیا ہے ؟؟ انکے کمرے سے نکلتے ہی چوہدری زمیر بخش نے پوچھا تھا۔۔
نہیں سرکار ، وہ بس شیرا کو ساتھ لے کر گۓ ہیں ۔۔۔۔۔ اس نے سر جھکا کر کہا تھا۔۔۔۔
تم جاؤ کوئی بات ہو تو بتانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا تو وہ اثبات میں سر ہلا کر نکل گیا تھا۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
صبرینا ڈاکٹر فاروق کے گھر سے سیدھا اپنے گھر آئی تھی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ جیسے ہی اندر داخل ہوئی سناٹے نے استقبال کیا تھا۔۔۔ پورے گھر میں ہو کا عالم تھا۔۔۔۔۔۔۔
چوکیدار کے سوا گھر میں کوئی ملازم نہیں دکھا تھا ۔۔۔۔۔۔
سب کہاں چلے گۓ ۔۔ وہ بڑبڑاتی یوئی فیروز ملک کے کمرے کے سامنے پہنچی تھی۔۔۔۔
آہستگی سے دروازہ کھول کر اندر جھانکا تھا۔۔۔۔ وہ الماری کھول کر کچھ فائلز وغیرہ پھیلاۓ نیچے بیٹھے ہوۓ تھے۔۔۔۔۔۔دروازہ کی سمت پیٹھ ہونے کی وجہ سے وہ اسے اندر داخل ہوتے ہوۓ نہیں دیکھ پاۓ تھے۔۔۔۔۔
وہ دبے پاؤں چلتی بلکل انکے پیچھے پہنچی تھی ، مگر انہیں اپنی تصویروں پر ہاتھ پھیر کر روتے دیکھ کر اسکی آنکھیں بھر آئی تھیں۔۔۔۔۔
زندگی کتنی سفاک ہوتی ہے جو ہر انسان کو زمین پر لا کر پٹخ دیتی ہے ۔۔۔۔
بابا۔۔۔۔۔۔۔۔وہ دھیرے سے بولی تو انہوں نے چونک کر پیچھے دیکھا تھا ۔۔۔۔۔
صبرینا تم یہاں ؟؟ انہوں نے اسکی تصویریں چھپانے کی کوشش کی تھی۔۔۔۔
کیوں کیا آپ نے ایسا ؟ کیوں ؟ اس نے بھرائی آواز میں پوچھا تھا۔۔۔
کیا ہوا ہے ؟ اور تم پاکستان کیوں نہیں گئ ؟ انہیں کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔
کیوں بھیج رہے تھے آپ مجھے پاکستان ؟؟ اس نے انہیں غور سے دیکھتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیونکہ تم جانا چاہتی تھیں ۔۔۔انہوں نے گہرا سانس لیتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔ چہرے پر چھائی اداسی اور گہری ہوئی تھی ، وہ ان سب سے ہی ڈرتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جانا تو میں دو مہینے پہلے بھی چاہتی تھی تب تو آپ نے اجازت نہیں دی تو ان دو مہینوں میں ایسا کیا ہوا جو آپ نے مجھے پاکستان جانے کی اجازت دے دی۔۔۔۔۔۔۔ وہ انہیں غصہ دلانا چاہتی تھی ، انکا وہی رعب دار انداز دیکھنا چاہتی تھی ۔۔مگر چاہتیں کب پوری ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تب حالات کچھ اور تھے اب کچھ ۔۔خیر تم یہ بتاؤ کہ کہیں فلائٹ تو نہیں نکل گئ ۔۔۔۔۔انہوں نے بیڈ پر بیٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
کیوں چھپایا آپ نے مجھ سے اپنی بیماری کا ؟ کیا میں اس قابل بھی نہیں ہوں کہ آپکا درد بانٹ سکوں ؟؟؟ اس نے انکے قدموں میں بیٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
میں تمہیں روز روز مرتے نہیں دیکھ سکتا تھا اگر بتادیتا تو تمہاری اداسی اور فکر دیکھ کر وقت سے پہلے مرجاتا۔۔۔۔۔۔۔
شام کو آپکا آپریشن ہے اور آپ مجھے پاکستان بھیج رہے تھے ، کیوں اپنے ساتھ اتنا ظلم کر رہے ہیں کیوں۔۔۔۔۔؟؟ اس نے روتے ہوۓ اپنا سر انکی گود میں رکھا تھا۔۔۔۔
تم ہمیشہ پوچھتی تھی نا ، کہ میں تمہاری ماں کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتا ؟ کیونکہ میں اسے جانتا ہی نہیں تھا لیکن آج ایک بات دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ ایک بہت اچھی ماں ہوگی جس نے تم جیسی بیٹی پیدا کی ۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے اسکے ماتھے پر پیار کی مہر ثبت کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔
وہ اپنی سوچ میں گم انکے لفظوں کا مطلب سمجھ ہی نا پائی تھی۔۔۔۔۔۔
خیر چھوڑو ، سنو میں نے یہ پراپرٹی تمہارے نام کردی ہے تم لایر سے مل لینا ۔۔۔۔وہ اور بھی کچھ کہہ رہے تھے مگر اسکا صبر جواب دے گیا تھا۔۔۔۔
بسسس کریں بابا بس ، نہیں چاہیے مجھے کچھ بھی ، اور کچھ نہیں ہورہا آپ کو بلکہ میں کچھ نہیں ہونے دونگی ۔۔۔۔۔۔وہ روتی ہوئی باہر نکلی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××__________________________________________×××
رات دنیا میں اپنے پر پھیلا چکی ۔۔۔ حویلی کے مکینوں میں بے چینی پھیلی ہوئی تھی ۔۔۔۔ دوپہر سے رات ہوگئ تھی مگر سیماب اب تک نہیں آیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
سب کے دلوں میں خدشے سر اٹھا رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔
بی بی جی چھوٹے سائیں آگۓ۔۔۔۔۔۔۔
بلیک پجارو کو حویلی میں داخل ہوتے دیکھ کر ملازمہ نے بھاگ کر اندر آتے ہوۓ اطلاع دی تھی جسکی آواز سن کر مردان خانے سے سب باہر نکلے تھے۔۔۔۔۔۔
آگیا میرا بچہ ، سیفی کو لایا ہے نا ، کہاں ہے وہ ؟ ساتھ نہیں آیا کیا ؟؟
وہ مضبوط قدم چلتا ہوا اندر آیا تھا مگر اماں سائیں کے سوالیہ الفاظ سن کر اسکے قدم لڑکھڑا گۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہوا چوہدری سیماب حساب برابر کر آۓ یا خالی ہاتھ لوٹ آۓ ہو۔۔۔۔۔۔چوہدری کبیر بخش نے طنزیہ انداز میں پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کام پولیس کا ہے بابا سائیں ہمارا نہیں۔۔ چوہدری زمیر بخش نے انہیں خاموش کروایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اندر لے آؤ۔۔۔۔سیماب نے سرد لہجے میں کہا تو دو ملازم ایک لڑکے کو پکڑ کر گھسیٹتے ہوۓ اندر لاۓ تھے۔۔۔۔۔۔
یہ رہا سیفی اور اس حویلی کا مجرم جو چاہیں اسکے ساتھ کریں۔۔۔۔۔۔سیماب نے اسے گردن سے پکڑ کر منہ کے بل پھیکا تو اس کے منہ سے خون رسنا شروع ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔
مم مجھے معاف کردیں۔۔۔ میں نے جان بوجھ کر نہیں کیا ، غلطی سے ہوا ہے۔۔۔۔ وہ چھبیس ستائیس سالہ نوجوان زمین پر پڑا کانپ رہا تھا۔۔۔۔۔
ہمارے پوتے کو مارا ہے تم نے اور چاہتے ہو ہم تمہیں معاف کردیں سوچنا بھی مت۔۔۔۔۔۔۔۔چوہدری کبیر بخش نے اسے پاؤں سے ٹھوکر مارتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ قاتل نہیں ہوسکتا سیماب اسے چھوڑ دو۔۔۔۔چوہدری زمیر بخش نے اسکا چہرہ دیکھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
یہی قاتل ہے بابا سائیں ، میں نے پوری تفتیش کرلی ہے ، اب اسکا قتل میرے ہاتھوں طے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کام پولیس کا ہے تمہارا نہیں۔۔۔۔۔ چوہدری زمیر بخش نے جاہ و جلال سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
اس گاؤں کی پولیس بھی میں ہوں اور قانون بھی میں تو عدالت بھی میری ہوگی اور سزا بھی۔۔۔۔۔۔۔ وہ ملازموں کو اشارہ کرکے کرختگی سے بولا تو سب کو سانپ سونگھ گیا تھا۔۔۔۔
ملازم آگے بڑھ کر اسے اٹھا چکے تھے اور دوبارہ سے اسے گھسیٹتے ہوۓ سیماب کے پیچھے حویلی سے باہر نکلے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔
کمرے کی کھڑکی سے جھانکتی دو آنکھوں نے اذیت سے اس منظر کو دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
کیا ہوگیا ہے تمہیں ، کیوں دکھی آتما بنی بیٹھی ہو ؟؟
آج رانیہ کا آخری پیپر تھا جہاں سب لڑکیاں خوشی سے چہک رہی تھیں وہیں اسے گم صم خاموشی سے بیٹھے دیکھ کر حور نے اسے ہلاتے ہوۓ ہوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
نن نہیں کچھ بھی نہیں ہوا ۔۔۔۔۔اس نے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
اپنی بیسٹی کو بھی نہیں بتاؤگی ؟ اب اتنا پرایا کروگی مجھے ؟؟ حور نے ناراضگی سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ حور کے ساتھ کالج کے باہر بینچ پر بیٹھ گئ تھی تاکہ ڈرائیور کو آتے ہوۓ دیکھ سکے۔۔۔۔۔۔۔۔
پتا نہیں حور بہت ڈر لگ رہا ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے کچھ بہت برا ہونے والا ہو ۔۔۔۔۔۔۔ رانیہ نے روتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
تم رو رہی ہو ، کیا ہوا پاگل ہو کیا ؟ کسی نے کچھ کہا ہے تو مجھے بتاؤ ، میں انس بھائی سے بات کرونگی۔۔۔۔۔۔حور اسے دیکھ کر پریشان ہوگئ تھی ۔۔۔۔۔
نہیں کہا کسی نے کچھ لیکن مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔وہ پھر سے رونے لگ گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
رانیہ آر یو فائن ؟ حور یہ کیوں رو رہی ہے ؟ اچانک مردانہ آواز سن کر اس نے جلدی سے آنسو پوچھے تھے۔۔۔۔۔
بھیا آپ ، قسم سے ہم ڈر گۓ تھے ۔۔۔حور نے اپنے بھائی کو دیکھ کر ڈرنے کی ایکٹنگ کرتے ہوۓ کہا تو رانیہ بھی مسکرا دی تھی۔۔۔۔۔۔
خیریت تو ہے رانیہ ؟ اگر انس نے کچھ کہا ہے تو مجھے بتانا میں اسکے کان ایسے کھینچونگا کہ ساری زندگی یاد رکھے گا۔۔۔عباد نے کہا تو وہ ہنس دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسا بلکل مت کیجۓ گا ورنہ پچھلی بار کس طرح آپ دونوں کے کانوں میں چھالا نکل آیا تھا یاد ہے ۔۔۔ تو ایسا سوچیے گا بھی مت عباد بھائی۔۔۔۔۔۔۔رانیہ نے ہنستے ہوۓ کہا تو وہ دونوں بھی ہنس پڑے تھے۔۔۔۔۔۔۔
وہیں چند قدم دور کھڑے عرشمان کا چہرہ اسے کسی اور کے ساتھ اتنا فرینڈلی ہنستا دیکھ کر غصہ سے لال ہوگیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلو رانو میں تمہیں بھی ڈراپ کردیتا ہوں ۔۔۔۔ عباد نے مسکرا کر کہا تو وہ اثبات میں سر ہلا کر اسکے ساتھ آگے بڑھی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی ضرورت نہیں ہے تھینکس ، لیٹ ہوا ہوں بھولا نہیں۔۔۔۔۔عرشمان نے سختی سے رانیہ ہاتھ پکڑ کر عباد سے سخت لہجے میں کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا مطلب ہے تمہارا ؟؟ میں سمجھا نہیں۔۔۔ عباد نے تیوری چڑھا کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن میں سب سمجھ گیا ہوں ۔۔۔۔عرش نے طنزا کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
دیکھو عرشمان رانیہ میری بہنوں جیسی ہے اور اسطرح کا سلوک آئندہ میں اسکے ساتھ نا دیکھوں ، چھوڑو اسکا ہاتھ اور تمیز سے گھر لے کر جاؤ ۔۔۔۔۔۔عباد نے غصہ سے کہا تو وہ اسے لے کر آگے بڑھ گیا تھا۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
صبح اسکی آنکھ کھلی تو جسم دکھ رہا تھا ، آنکھیں بوجھل ہورہی تھیں۔۔رات دیر تک جاگنے کی وجہ سے اسکا سر درد سے پھٹ رہا تھا۔۔۔۔۔
نیم واں آنکھوں سے اس نے موبائل اٹھا کر ٹائم چیک کیا تھا۔۔۔گھڑی صبح کے دس بجا تہی تھی ۔۔۔۔۔۔
شٹ میں آج اتنی لیٹ کیسے ہوگئ۔۔۔۔ تیزی سے اٹھنے کی کوشش میں اسکا سر چکرایا تھا۔۔۔۔۔۔۔
ساجدہ میری کافی لاؤ۔۔۔۔اس نے بیڈ پر بیٹھے بیٹھے اسے آواز لگائی تھی۔۔۔۔۔۔۔
جی لائی ۔۔۔ وہ بوتل کے جن کی طرح حاضر ہوئی تھی۔۔۔۔۔
مجھے صبح اٹھایا کیوں نہیں ؟؟ آرزو نے اسکے ہاتھ سے کپ لیتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
چھوٹی بی بی جی میں آئی تھی آپکو اٹھانے مگر آپکو بہت تیز بخار تھا۔۔۔۔۔۔اس نے سر جھکا کر کہا تھا۔۔۔۔
ساجدہ میری میٹنگ تھی آج یارر ، کیا سوچینگے سب ؟؟ اس نے سر پکڑ کر کہا تھا۔۔۔۔
کچھ نہیں سوچینگے وہ آپکے دوست ہے نا سنان صاحب وہ آۓ تھے ۔۔۔
دوست نہیں ہے وہ میرا صرف بزنس پارٹنر ہے ۔۔۔ آرزو نے اسے ٹوکا تھا۔۔۔
جی جی وہی آپکا پارٹنر وہ آۓ تھے ۔۔۔
میرا نہیں بزنس کا پارٹنر۔۔۔۔اس نے چڑ کر کہا تھا۔۔۔۔
ارے جو بھی ہے وہ آۓ تھے تو چھوٹے سائیں نے آپکی فائل انہیں دے دی تھی اور کہہ دیا کہ آج آپ آفس نہیں آئینگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واٹ ؟ لالہ سائیں کب آۓ اور انہوں نے ایسا کیوں کہا کہ میں آفس نہیں جاؤنگی۔۔۔۔۔۔آرزو نے حیرانگی سے کہا تھا۔۔۔۔۔
وہ کل رات کو سنان صاحب آۓ تھے نا ان سے تھوڑی دیر پہلے ہی آۓ تھے اور انہوں نے ہی مجھے کہا تھا کہ آرزو کو بخار ہے اسے مت اٹھانا ۔۔ساجدہ نے مزے سے کہا تھا ۔۔۔۔۔
ساجدہ کی بچی لالہ کو کس نے بتایا کہ مجھے بخار ہے ؟؟ آرزو نے گھورتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مم مجھے کیا پتہ ، وہ ان سے ہی پوچھیے گا میں نے کچھ نہیں بتایا ۔۔۔اس نے فورا کمرے سے نکلتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
جھوٹی۔۔۔وہ بڑبڑاتے ہوۓ اٹھ کر واش روم میں داخل ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
وہ ناجانے کب سے سجدہ میں گری تڑپ رہی تھی ۔۔۔۔ گڑگڑا کر دعائیں مانگ رہی تھی ، وہ سجدہ ریز اپنے باپ کی زندگی کی بھیک مانگ رہی تھی ۔۔۔
وہ ناجانے کتنی دیر سے سجدہ میں پڑی ہوئی تھی اسے خبر ہی نا تھی بس اسے معلوم تھا تو بس یہ کہ اسکے باپ کی زندگی اب صرف اسی ایک ہستی کے ہاتھ میں تھی اور اسے اپنے باپ کو بچانا تھا ۔۔۔۔۔
اسے یاد بھی نہیں تھا کہ وہ آج سے پہلے کب اسکے در پر جھکی تھی ۔۔۔۔
یا مستجاب الدعوات ویا سمیع الدعاء بابا کا آپریشن کامیاب کردیں ۔۔میں جانتی ہو کہ میں بہت گنہگار اور خطاوار ہوں لیکن ہوں تو آپکی بندی نا پلییز آج میری دعا سن لیں۔۔ میں نے آج سے پہلے تین سال کی عمر میں آپ سے اپنی ماں مانگی تھی مگر آپ نے نہیں دی لیکن آج ایک بار پھر آپکے سامنے جھولی پھیلائی ہے ۔۔ مجھے مایوس مت کرنا یا اللہ کوئی نہیں ہے اس دنیا میں میرا بابا کے سوااا۔۔۔۔وہ بلک بلک کر اپنے باپ کی صحت مانگ رہی تھی ، اسکی تڑپ پر سب تڑپ گۓ تھے۔۔۔۔
آسمان اسکی تکلیف پر خود بھی ٹوٹ کر برسنا شروع ہوگیا تھا ۔۔۔۔
زمین ضبط سے اسے دیکھ رہی تھی ۔۔۔
وقت نے بھی شدت سے اسکی دعا پوری ہونے کی دعا کی تھی ۔۔۔۔
روتے روتے اچانک دور سے آتی صدائیں سن کر سجدہ سے اٹھی تھی۔۔۔۔۔۔
اللہ اکبر ۔۔ اللہ اکبر ۔۔
اللہ بہت بڑا ہے ، اللہ بہت بڑا ہے ۔۔۔
بے شک وہ بہت بڑا ہے رحیم ہے کریم ہے ، تم مانگ کر تو دیکھو وہ کیسے رحم نہیں کرتا ، تم اسکے آگے جھک کر تو دیکھو وہ کیسے تمہاری راہیں نہیں کھولتا۔۔۔۔۔۔۔۔ ناجانے کتنے سال کی تھی وہ تب ، جب اسکی ٹیچر نے یہ بتایا تھا ۔۔۔لیکن وہ اسکے خلاف تھی کیونکہ اسے اسکی ماں نہیں ملی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مغرب کی اذان پوری ہونے سے پہلے ہی وہ وضو کرنے کیلۓ اٹھی تھی ۔۔۔۔
اسے نماز پڑھ کر ہاسپٹل پہنچنا تھا ایک امید تھی کہ شاید وہ سب کی سننے والا آج اسکی بھی سن لے مگررر اللہ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔۔۔۔۔
××××__________________________________________×××
کہاں ہو تم سیماب ؟ فورا حویلی پہنچو مجھے بات کرنی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چوہدری زمیر بخش کی غصیلی آواز سن کر وہ خاموش ہوگیا تھا۔۔۔۔۔
جی بابا سائیں آیا۔۔۔۔۔۔۔ اسکے کہتے ہی کال کٹ ہوگئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریبا دس منٹ بعد وہ مردان خانے میں داخل ہورہا تھا جہاں چوہدری کبیر بخش اور چوہدری زمیر شخص کے ساتھ ولید بخش بھی بیٹھا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیٹھو۔۔۔ اسے دیکھ کرچوہدری زمیر بخش نے کہا تو وہ خاموشی سے بیٹھ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے سب تفصیل سے بتاؤ کیا معاملہ ہوا تھا کیونکہ مجھے وہ لڑکا کہیں سے بھی قاتل نہیں لگ رہا۔۔۔۔انہوں نے کہا تو سیماب نے پوری تفصیل سنا دی تھی۔۔۔
وہ اور اسکی بیوی اسوقت کہاں ہے ؟؟
اسکی بیوی فارم ہاؤس میں ہے اور وہ بھی۔۔ شیرا ہے انکے پاس۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکی بیوی کو چھوڑدو تاکہ وہ جا کر اپنی فیملی کو بتادے اور اسکا فیصلہ کل پنچایت میں ہوگا۔۔۔۔۔ چوہدری زمیر نے حتمی انداز میں کہا تو وہ تلملا گیا تھا۔۔۔۔۔
کیا فیصلہ ہوگا ؟ ہاں ؟ قتل ہوا ہے میرا بھائی اور قتل کا بدلہ بھی قتل ہوتا ہے ۔۔۔۔۔سیماب نے غصہ سے کہا تھا۔۔۔۔۔
میرا بیٹا بھی مرا ہے چوہدری سیماب ، اپنے غصے کو لگام دو اور جو ہوگا کل ہوگا تم ابھی اسکی بیوی کو شہر چھڑواؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ فیصلہ کن انداز میں کہتے ہوۓ باہر نکل رہے تھے کہ سیماب کی آواز پر ایکدم رکے تھے۔۔۔۔۔
ونی کرنے کی غلطی مت کیجۓ گا بابا سائیں ورنہ انجام کے ذمہ دار آپ خود ہونگے۔۔۔۔۔اس نے سختی سے کہا تو وہ نکلتے چلے گۓ تھے۔۔۔۔۔
وقت اپنا پانسا پھیک چکا تھا ، کیا وقت سے بڑھ کر کوئی کھلاڑی ہوسکتا ہے ؟؟
×××___________________________________________×××
وہ خون میں لت پت زمین پر گرا ہوا تھا۔۔۔
وہ چیخ چیخ کر مدد کیلۓ سب کو بلا رہی تھی مگر کوئی نہیں آرہا تھا۔۔۔۔
بھائی۔۔۔۔۔وہ ایکدم چیخ مار کر نیند سے اتھی تھی ۔۔۔ فجر کی آذانوں کی آواز مساجد میں گونج رہی تھیں ۔۔ اسکی پوری رات کروٹیں بدلتی گزری تھی ، ابھی دس منٹ پہلے ہی اسکی آنکھ لگی تو اس بھیانک خواب سے ڈر کر اٹھ گئ تھی۔۔۔۔۔۔
اذان کی آواز سنتے ہی وضو کرنے کیلۓ اٹھی تھی۔۔۔۔۔۔۔
نماز پڑھ کر وہیں سجدے میں سر رکھ کر اپنی بے چینی دور کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔۔۔جو کسی بھی صورت کم نہیں ہورہی تھی ۔۔ ناجانے کس چیز کا ڈر اور خوف اسکے دل میں جم گیا تھا۔۔۔۔
نماز کے بعد نیچے گارڈن میں جانے کیلۓ وہ کمرے سے نکلی تھی مگر سہیل صاحب کو فون پر بات کرتے دیکھ کر انکے پاس آئی تھی۔۔۔۔۔
قتل ؟ کس نے کیا ؟ انس نے ؟ کیا بات کر رہے ہیں آپ ؟؟ جی جی آپ آجائیں تو مل کر بات کرتے ہیں۔۔۔۔سہیل صاحب کال کاٹ کر مڑے تھے مگر رانیہ کا چہرہ لٹھے کے مانند سفید پڑھتا دیکھ کر نفی میں سر ہلانے لگے تھے۔۔۔۔۔
قق قتل کس کا ہوا ہے ؟ بھائی کہاں ہیں ؟ کک کیسے ہیں وہ ؟؟ مجھے ان کے پاس جانا ہے ۔۔پلیییز ماموں مجھے انکے پاس لے جائیں۔۔۔۔وہ نم آنکھوں سے بول رہی تھی۔۔۔۔۔
رکو بیٹا ابھی مل کر بات کرتے ہیں اور کچھ نہیں ہوا انس کو ہم ہیں نا۔۔۔سہیل صاحب نے اسے تسلی دی تھی مگر اندر ہی اندر وہ خود بھی پریشان ہوگۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریبا آدھے گھنٹے بعد شرمین اپنے ماں باپ کے ساتھ پہنچی تھی۔۔۔۔
بھابھی بھائی کہاں ہیں ؟ پلیز مجھے تو بتادیں۔۔۔۔ رانیہ نے روتے ہوۓ شرمین سے پوچھا تھا۔۔۔۔
تم ٹینشن مت لو انس بہت جلد ہمارے درمیان ہوگا ۔۔فضہ بیگم نے اسے گلے لگاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
شرمین تم ہمیں پوری بات بتاؤ ۔۔۔عرشمان نے کہا تو شرمین نے اثبات میں سر ہلایا تھا پھر شروع سے لے کر آخر تک بات بتادی تھی۔۔۔بس خود گولی چلانے والی بات حذف کرگئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ بھائی کو اکیلا چھوڑ کر کیوں آئی ہیں ؟ کیا پتہ وہ آپ کی وجہ سے بھائی کو چھوڑ دیتے۔۔۔۔۔۔رانیہ نے شرمین سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
اسکی حالت ایسی نہیں ہے کہ یہ وہاں رکتی ، تم جاکر بچاسکتی ہو تو بچا لو اپنے بھائی کو۔۔۔۔شرمین کی مما نے طنزیہ انداز میں کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیٹا تم سب دعا کرنا ہم بس تھوڑی دیر میں گاؤں کیلۓ نکل رہے ہیں ، دعا کرو کہ اللہ انکے دل میں نرمی ڈال دے ۔۔۔۔سہیل صاحب نے رانیہ اور شرمین کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں بھی ساتھ چلونگی۔۔۔۔رانیہ نے کہا تھا۔۔۔
دماغ خراب ہے کیا ؟ کوئی ضرورت نہیں ہے تمہارے جانے کی ۔۔۔عرشمان نے غصہ سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔
ماموں پلیییز مجھے بھائی سے ملنا ہے پلیز۔۔۔۔۔ اس نے التجائیہ انداز میں کہا تو سہیل صاحب نے اثبات میں سر ہلا دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاؤ تم عبایہ پہن آؤ پھر ہم چلتے ہیں۔۔۔انہوں نے اس سے کہا تو وہ بھاگ کر کمرے میں آئی تھی۔۔۔۔۔۔
نم آنکھوں سے اس نے عبایہ پہنا تھا ۔۔۔وہ ابھی کمرے سے نکل ہی رہی تھی کہ اسکا سیل بجا تھا ۔۔۔اسکرین پر حور کا نام دیکھ کر اس نے کال اٹھائی تھی۔۔۔۔۔
حور میں بہت اہم کام سے جارہی ہوں پلیز دعا کرنا میں آکر تمہیں تفصیل بتاؤنگی۔۔۔۔۔رانیہ نے جلدی سے کہہ کر کال کاٹی اور موبائل وہیں رکھ کر کمرے سے نکل گئ تھی۔۔۔۔۔
یہ جانے بغیر کہ وہ وہاں خود نہیں جارہی تھی بلکہ قسمت اسے گھسیٹ کر لے جا رہی تھی کبھی نا واپس آنے کیلۓ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
وہ فریش ہو کر سیدھا آفس پہنچی تو گھڑی ساڑھے گیارہ بجا رہی تھی۔۔۔
مسٹر بخاری میٹنگ ہوگئ ؟؟ آرزو نے آفس میں داخل ہوتے ہی ان سے پوچھا تھا۔۔۔
نو میم میٹنگ کنٹینیو ہے ۔۔۔
اوہ اچھا چلیں میں آپ سے بعد میں بات کرتی ہوں ۔۔ وہ کہہ کر سیدھا میٹنگ روم کی طرف بڑھ گئ تھی۔۔۔
ہیلو ایوری ون ۔۔۔ وہ ناک کر کے اندر داخل ہوتے ہوۓ بولی تو سب مسکرا دیے تھے۔۔۔۔
ہاۓ مس آرزو اب کیسی ہیں آپ ؟؟ راحم نے مسکراتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔
سوری فور ٹوڈے ۔ دراصل بس طبیعت تھوڑی ڈسٹرب تھی جسکی وجہ سے لیٹ ہوگئ ، آپ بتائیں ڈیل کا کیا بنا ؟؟؟ آرزو نے کرسی پر بیٹھتے ہوۓ سنجیدگی سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔
یس ڈیل پکی ہوچکی ہے ، بس آپکے سنگنیچرز چاہیے۔۔۔۔۔
اوکے آپ فائل دے دیں میں پڑھ کر سائن کردونگی ۔۔ آرزو نے مسکرا کر کہا تو انہوں نے فائل اسکی طرف بڑھادی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹنگ ختم ہوتے ہی سنان اپنی جگہ سے کھڑا ہوا اور انہیں مخاطب کیا تھا۔۔۔۔
تو گائز اس سے پہلے آپ سب اٹھیں میں آپ لوگوں کو انوائٹ کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔۔
انویٹیشن ؟ کہاں آنا ہے بھئ ؟
یہ آپ سب کے انوٹیشن کارڈ ہیں ، آج میری انگیجمنٹ ہے تو آپ سب نے اپنی آج کی رات میرے نام کرنی ہے ۔۔۔۔ سنان نے مسکرا کر سب کو انوٹیشن کارڈ دیتے ہوۓ کہا تھا ، مگر نجانے کیوں اسے دیکھ کر آرزو کا دل عجیب ہی لے پر دھڑکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واؤ اٹس آ گریٹ ۔۔ ہم ضرور آئینگے ۔۔ مس بٹ آپ بھی آئینگی نا۔۔۔۔ مسٹر فارس نے اسے پکارا تو وہ ہوش میں آئی تھی۔۔۔۔۔
سوری میری طبیعت خراب ہے تو میں نہیں آ پاؤنگی ۔ اینڈ مسٹر شاہ بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔ آرزو نے مسکرا کر کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تو سب بھی اسکے ساتھ کھڑے ہوگۓ تھے۔۔۔
×××____________________________________________×××
وہ ہاسپٹل کے کاریڈور میں بے چینی سے ٹہل رہی تھی ۔۔ آنکھیں مسلسل آپریشن تھیٹر کی جلتی بجھتی لال لائٹ پر جمی ہوئی تھیں۔۔
پچھلے ایک گھنٹے سے اندر آپریشن جاری تھا ۔۔ دل میں خوف لیے وہ بس دعا کیے جارہی تھی۔۔۔۔۔
اچانک آپریشن تھیٹر کا دروازہ کھلا اور اندر باہر نرسوں کی بھگدڑ مچی تھی ۔۔ اسٹریچر کو فورا ایمرجینسی روم میں لے جایا جارہا تھا۔۔۔۔ وہ ساکت کھڑی سب دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔۔تقریبا پانچ منٹ بعد ڈاکٹر فاروق تھکے ہوۓ انداز میں اسکے سامنے آۓ تھے۔۔۔۔
بابا ؟؟ آنکھوں میں آنسو لیے اس نے پوچھا تھا ۔۔
ہار گیا میں آج ، وہ کہتا تھا کہ تمہاری سرجری کبھی ناکام نہیں ہوتی لیکن آج ہرا دیا اس نے ، میں ناکام ہوگیا ۔۔ بہت جلدی تھی اسے ، چلا گیا چھوڑ کر ہمیں ۔۔۔۔ وہ بولتے بولتے پھوٹ پھوٹ کر رو دیے تھے۔۔۔۔۔
وہ الفاظ تھے یا صور جو اسکے کانوں نے سنے تھے۔۔ وہ نفی میں سر ہلاتی ہوئی بینچ پر بیٹھی تھی ۔۔ اٹس ناٹ پاسیبل انکل بابا ایسے نہیں جاسکتے وہ مجھے چھوڑ کر جا ہی نہیں سکتے آپ دوبارہ چیک کریں نا۔۔۔۔۔۔صبرینا ساکت انداز میں انہیں ہلارہی تھی ۔۔۔
حوصلہ رکھو میری بیٹی یہ دنیا ہے سب نے ایک نا ایک دن جانا ہے۔۔۔۔۔۔انہوں نے اسکے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا۔۔۔
ڈاکٹر آپکو ڈاکٹر رافع بلا رہے ہیں ۔۔اچانک نرس نے آکر کہا تو وہ اٹھ کر چلے گۓ تھے۔۔۔۔۔
وہ اکیلی تن و تنہا بیٹھی رہ گئ تھی ۔۔ چھوڑ دیا نا آپ نے بھی مجھے اکیلا ، میں اسی دن سے ڈرتی تھی ۔ کون ہے میرا یہاں ؟ کوئی بھی نہیں ۔۔۔ وہ اپنا سر پکڑے بلک بلک کر رو دی تھی۔۔۔۔۔۔۔
وہاج اپنے ہاتھ کی پٹی کروانے ہاسپٹل میں آیا ہی تھا کہ آپریشن تھیٹر کے سامنے اسے بینچ پر روتا دیکھ کر ہریشانی سے اسکے پاس آیا تھا ۔۔۔۔۔
صبرینا تم ٹھیک ہو ؟ کیا ہوا ہے ؟؟ اس نے گھٹنوں کے بل اسکے پاس بیٹھتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
بابا ۔۔۔ اس نے اپنا سر اٹھاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔
وہ اسکی بھیگی آنکھیں دیکھتا رہ گیا تھا ۔۔ کتنی تکلیف اور اذیت تھی اسکی آنکھوں میں ۔۔۔۔۔۔
اسکی نگاہیں آپریشن تھیٹر پر دیکھ کر اس نے اسکا کرب محسوس کیا تھا ۔۔۔
اللہ سے دعا مانگو ، وہ ضرور سنے گا۔۔۔۔۔ وہاج نے اسکے برابر میں بیٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
نہیں سنتا ، وہ میری کبھی نہیں سنتا جانتے ہو مجھے لگتا ہے کہ
مجھے اماوس کی اس بے رحم راتوں میں بنایا گیا ہے جب چاند اپنے لیے گڑگڑا کر روشنی کی بھیک مانگ رہا ہوتا ہے مگر پھر بھی اسے نامراد لوٹا دیا جاتا ہے ، بلکل میری طرح۔۔۔ میں جب بھی اسکے در پر جھکتی ہوں یونہی نامراد خالی ہاتھ لیے لوٹ جاتی ہوں۔۔۔۔۔۔وہ پھٹ پڑی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ سب کی سنتا ہے بس کن کہنے کی دیر ہوتی ہے ۔۔۔۔وہاج نے اسے سمجھانا چاہا تھا۔۔۔۔۔۔
اگر ایسا ہے تو وہ صرف میری ہی دعاؤں ہر کن کہنا بھول جاتا ہے ۔۔۔وہ کرب سے بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں ہم اسے سمجھتے ہی نہیں ہیں ۔۔وہ کُن تب کہتا ہے جب اپنے بندے کیلئے بہترین کا وسیلہ بنا دیتا ہے ۔۔۔۔
نہیں چاہیے مجھے کچھ بہترین مجھے صرف اور صرف بابا چاہیے اور کچھ نہیں چاہیے تھا مگر اس نے میرا آخری سہارا بھی چھین لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
صبر کرو ، کبھی کبھار وہ چاہتا ہے کہ اسکا بندہ اسکیلۓ صبر کرے ۔کیا اُسکا حق نہیں کہ اُس سے محبت جتائی جائے؟؟ کیا اُسکا حق نہیں ہے کہ اُس کے لیے تھوڑا سا انتظار کر لیا جائے ؟؟؟؟
اب انتظار کا کیا فائدہ ؟ بچپن سے یہی تو سنتی آرہی ہوں کہ وہ سنتا ہے مگر صحیح وقت پر قبول کرتا ہے لیکن لگتا ہے میرا صحیح وقت اس دنیا میں کبھی نہیں آۓ گا۔۔۔۔۔۔۔اس نے اپنے آپ پر ہنستے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
جب وہ درد دیتا یے تو آسانی بھی دیتا ہے تم بدگمان مت ہو۔۔۔۔۔۔وہاج نے اسے سمجھانے کی آخری کوشش کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم تو اسے بہت مانتے ہو نا تو ایسا کیا ہوا ہے جو تم اپنے گھر سے دور یہاں موجود ہو ؟؟ کیوں دنیا سے بھاگتے پھر رہے ہو ؟؟ صبرینا نے طنز سے کہا تو وہ لاجواب ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاسپٹل سے میت گھر لائی گئ تھی ، کفن دفن اور کاموں کو وہاج ہی سنبھال رہا تھا ۔۔۔وہ تو گم صم ایک جگہ بیٹھی رہ گئ تھی۔۔ کبھی نہیں سوچا تھا کہ باپ کے بغیر بھی کوئی زندگی ہوتی ہے ، اگر باپ مرجاۓ تو بیٹیاں کیسے جی سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زندگی میں سانس کے رکنے سے اتنی تکلیف نہیں ہوتی ، جتنی تکلیف اور درد اپنی زندگی میں باپ کی موت سے ہوتی ہے ، کاش کہ یہ دن کسی بیٹی کی زندگی میں نا آۓ ، لیکن وہ کاش ہی کیا جو ہورا ہوجاۓ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
پنچایت لگ چکی تھی۔۔۔۔ سب مرد وہیں ہر جمع تھے۔۔۔
رانیہ کی وجہ سے فضہ بیگم بھی اسکے ساتھ آئی تھیں۔۔وہ دونوں اس وقت زنان خانے میں بیٹھی تھیں۔۔۔۔۔
مامی میں آئی ۔۔ اس نے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
زنان خانے کی دوسری کھڑکی سے اسے پنچایت لگی دکھ رہی تھی ، اسکی نظر جیسے ہی انس پر گئ اسے دیکھ کر آنسو رواں ہوچکے تھے۔۔۔
پورا چہرہ سوجا ہوا تھا ، ہونٹ اور ماتھے پر چوٹیں صاف دکھ رہی تھیں۔۔۔۔
دیکھیں چوہدری صاحب ! جو کچھ بھی ہوا غلطی سے ہوا میرے بھانجے نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا۔اسکی بیوی اور اسکے آنے والے بچے کے خاطر ہی اسے معاف کردیں۔۔یا پھر آپ دیت بتادیں ہم دینے کو تیار ہیں ۔۔۔۔سہیل صاحب نے التجائیہ انداز میں کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلطی سے ہوا ہو یا جان بوجھ کر لیکن قتل ، قتل ہی ہوتا ہے۔۔اور رہی بات دیت کی تو ہمیں صرف قصاص چاہیے بسس ۔۔۔ چوہدری زمیر بخش نے سنجیدگی سے کہا تھا ۔۔۔۔
وہ کھڑکی میں ساکت کھڑی سب سن رہی تھی کہ اچانک کسی نے اسکے کندھے پر ہاتھ رکھا تھا۔۔۔۔
کک کون ؟ وہ ایکدم ڈر کر اچھلی تھی۔۔۔
آرام سے بیٹا ۔۔۔۔۔ پلوشے نے مسکرا کر کہا تو اس نے گہرا سانس لیا تھا۔۔۔
کونسی کلاس میں ہو آپ ؟ پلوشے نے اسکا دیہان بھٹکانے کیلۓ پوچھا تھا ۔۔۔
سیکنڈ ائیر۔۔۔رانیہ نے سنجیدگی سے کہا تو اسکی آنکھیں باہر آگئ تھیں۔۔۔۔
اتنی چھوٹی ہو تم تو۔۔۔۔اس نے چونک کر کہا تھا۔۔۔۔
انیس سال کی ہوں چھوٹی نہیں ہوں بس لگتی ہوں ۔۔۔۔۔رانیہ نے ہنوز سنجیدگی سے کہا تھا۔۔۔۔
اچھا مجھے لگا چودہ پندرہ کی ہونگی۔۔۔۔۔۔
یہاں سب اندازے تو لگاتے ہیں حقیقت کو کون مانتا ہے۔۔۔رانیہ نے تلخی سے کہا تھا۔۔۔۔
سوری اگر برا لگا ہو۔۔ پلوشے نے کہا تھا۔۔۔
سنیں میری طبیعت خراب ہورہی ہے تو آپ باہر کا راستہ بتاسکتی ہیں ؟؟ رانیہ نے کہا تو اس نے راستہ بتادیا تھا۔۔اگر اسے علم ہوتا کہ وہ پنچایت کی طرف جانے والی ہے تو کبھی اسے راستہ نا سمجھاتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلی سے نکلتے ہی اسکا رخ اب پنچایت کی طرف تھا۔۔۔۔۔
تم یہاں کیا کر رہی ہو ؟ اندر جاؤ فورا۔۔۔۔۔۔۔۔
اسے پنچایت میں آتے دیکھ کر عرشمان غرایا تھا۔۔۔۔
آپ ایسے کیسے ایک بے گناہ کو قتل کی سزا سنا سکتے ہیں ؟؟ وہ مجمع کو چیڑ کر چوہدری زمیر تک پہنچی تھی۔۔۔۔
کون بے گناہ بی بی ؟؟ انہوں نے ماتھے پر تیوریاں ڈال کر سامنے موجود بچی کو دیکھا تھا جو قد کاٹھ سے پندرہ سولہ کی لگ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا بھائی بے گناہ ہے انکل وہ کبھی قتل نہیں کرسکتے ، آپ مجھ سے لکھواسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا بیٹا قتل ہوا ہے ، اور تمہارے لکھوانے سے کیا ہوگا جب تمہارے بھائی نے خود اقرار کیا ہے۔۔۔۔۔انہوں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تھی۔۔۔۔۔۔
آپ جو کچھ بھی کہینگے ہم دے دینگے ، لیکن خدا کیلۓ میرے بھائی کو چھوڑ دیں ۔۔۔وہ ہاتھ جوڑتی ہوئی انکے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خود کو دے سکتی ہو خون بہا میں ؟ چوہدری کبیر کی آواز نے سب کا سکوت توڑا تھا۔۔۔۔۔۔
مم میں ؟ اس نے ناسمجھی سے دوسری طرف بیٹھے بزرگ شخص کو دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔
ہاں اپنے بھائی کی جان کے بدلے خود کو دے سکتی ہو ؟؟ انکی آواز میں تمسخر تھا۔۔۔۔۔۔
مم مجھے قبول ہے ۔۔۔ وہ لڑکھڑاتی آواز میں بولی تھی ۔۔۔۔۔
مگر مجھے قبول نہیں ہے ، قاتل میں ہوں میری بہن نہیں ۔۔۔انس ایکدم آگے آیا تھا۔۔۔۔۔۔
اگر اپنے بھانجے کی زندگی چاہتے ہو تو اپنی بھانجی کو نکاح کیلۓ شام تک تیار رکھنا ورنہ اپنے بھانجے کی موت کیلۓ تیار رہنا ۔۔۔۔ چوہدری کبیر سہیل صاحب کو فیصلہ سنا کر کھڑے ہوگۓ تھے۔۔۔۔۔
وقت نے ایک نئ چال چل دی تھی۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
تم انگیجمنٹ پر کیوں نہیں آرہی ؟؟ سنان نے اسکے آفس میں داخل ہوتے ہی پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔
میری طبیعت خراب ہے بتایا تو تھا۔۔۔آرزو نے سنجیدگی سے لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
میری طرف دیکھ کر کہو ۔۔۔سنان نے لیپ ٹاپ سائڈ پر کرتے ہوۓ اسکا ہاتھ پکڑا تو وہ ضبط کرگئ تھی۔۔۔۔۔
آئندہ میرا ہاتھ پکڑنے کی غلطی مت کرنا سنان شاہ ۔ اہنی لمٹ میں رہو تو بہتر ہے ۔۔۔۔۔آرزو نے اپنا ہاتھ جھٹکے سے چھڑاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ابھی تک اپنی لمٹ میں ہی ہوں ، میرا ضبط مت آزماؤ آرزو کہ میں کچھ الٹا سیدھا کر بیٹھوں۔۔۔سنان نے اسکی آنکھوں میں جھانکتے ہوۓ کہا تو وہ ہنسی تھی۔۔۔۔
خیر کونگریجولیشن اور میری طرف سے فلزہ کو بھی مبارکباد دے دینا۔۔۔۔۔ اس نے اٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
تم خود آکر مبارکباد دینا ۔۔۔ سنان نے کہا تو وہ ان سنا کر کے آگے بڑھ گئ تھی ۔۔۔۔
اگر تم نہیں آئی تو میں سمجھ جاؤنگا کہ تم بھی مجھ سے محبت کرتی ہو اور مجھے اور فلزہ کو ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتی۔۔۔۔۔سنان نے کہا تو وہ مڑی اور میز پر پڑا انویٹیشن کارڈ اٹھایا تھا۔۔۔۔
میں آؤنگی سنان ، صرف تمہاری خوش فہمی کو غلط کرنے کیلۓ۔۔۔۔۔۔ آرزو نے اسکی آنکھوں میں دیکھ کر کہا تو وہ مسکرا دیا تھا۔۔۔۔۔
×××__________________________________________×××
میں ہرگز یہ ہونے نہیں دونگا۔۔ عرشمان نے غصہ سے سہیل صاحب سے کہا تھا۔۔۔۔
عرش صحیح کہہ رہا ہے ماموں ظالم میں ہوں تو اسکی سزا رانیہ کیوں بھگتے ؟؟ انس نے کہا تھا۔۔۔
اور وہ جو تمہارے بچے کی ماں بننے والی ہے اسکا کیا ہوگا اگر تم قتل ہوگۓ تو ؟؟ اور کونسی سزا نکاح ہورہا ہے اسکا کم از کم تم دونوں زندہ تو ہوگے ۔۔۔۔۔ ولید صاحب ( شرمین کے باپ ) نے اسکا ہاتھ پکڑتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
نکاح ؟ یہ نکاح ہورہا ہے یا درندگی ہے ؟ اتنے بڑے انسان سے میں کسی صورت رانیہ کی شادی نہیں ہونے دونگا ۔۔۔۔۔۔عرشمان نے ضبط سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے ماموں ، کم از کم مجھے یہ آسرا تو ہوگا کی میرے بھائی تو زندہ ہیں اگر آپکو کچھ ہوگیا تو میں کبھی خود کو معاف نہیں کرپاؤنگی۔۔۔۔۔۔۔رانیہ نے روتے انس کے سینے سے لگتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیٹا تم نے حوصلہ سے کام لینا ہے یہ سب آسان نہیں ہوگا ۔۔۔ سہیل صاحب نے اسکے سر پر ہاتھ رکھا تو اسکے آنسو پھر سے بہنے لگ گۓ تھے۔۔۔۔
×××___________________________________________××××
فیروز ملک کے انتقال کو ایک ہفتہ گزر گیا تھا۔۔۔
وہ پچھلے دو دن سے صبرینا سے ملنے نہیں آیا تھا ۔۔ آج بہت سوچ بچار کے بعد وہ اس سے ملنے آیا تھا تاکہ اس سے بات کرکے اپنے دل کی بات بنا سکے۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ جیسے ہی اسکے گھر کے دروازے پرپہنچا تو دروازہ پر موجود چوکیدار نے اسے دیکھ کر سلام کیا تھا۔۔۔۔۔
کہاں صاحب ؟ اسے اندر جاتے دیکھ کر اس نے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صبرینا سے ملنا ہے ۔۔ اس نے کہا تھا۔۔۔
لیکن صاحب وہ تو نہیں ہیں ۔۔۔۔ چوکیدار نے جواب دیا تھا۔۔
اوکے تو کب تک آۓ گی ؟؟ میں انتظار کرلونگا۔۔۔۔وہاج نے گھڑی دیکھتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
صاحب وہ تو اپنا سامان لے کر جا چکی ہیں اور ہمیں تو نہیں بتایا کہ کہاں جا رہی ہیں ۔ شاید کسی اور ملک گئ ہیں۔۔۔۔۔۔چوکیدار نے کہا تو وہ ساکت رہ گیا تھا۔۔۔۔۔
مطلب یہ کہ آج اظہار محبت کا آخری موقع بھی ضائع ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔
وہ جھکے ہوۓ کندھوں سے مڑا اور چلتا چلا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔اب اسکا یہاں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔
تم ایسا کیسے کرسکتی ہو میرے ساتھ ؟؟ عرشمان اسے اکیلے دیکھ کر اسکے پاس آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا کر رہی ہوں میں ؟؟ رانیہ نے اپنے آنسو پوچھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
اپنے آپ کو اذیت سے دوچار مت کرو ، تم اتنی مضبوط نہیں ہو کہ یہ سب سہہ پاؤ۔۔۔۔۔
اذیت ؟ یہ اذیت نہیں محبت ہے ۔۔۔رانیہ نے نم آنکھوں سے اسکی طرف دیکھا تھا جسکی آنکھیں اسکی اجڑی ہوئی محبت کا پیام دے رہی تھیں۔۔۔۔
تمہیں کیا لگتا ہے کہ تمہاری ونی کے بعد انس سکون سے رہ ہاۓ گا ؟؟ عرش نے ضبط سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔
آپکو کیا لگتا ہے عرش ، بھائی کے قتل کے بعد میں زندہ رہ پاتی ؟؟ نہیں ۔ کم از کم بھائی زندہ تو ہونگے اور میں کونسا یہاں مررہی ہوں ۔۔۔۔۔اس نے آنسو پوچھ کر مصنوعی مسکراہٹ سجا کر کہا تھا۔۔۔۔۔
درد کو چھپانا کوئی تم سے سیکھے ۔۔۔اس نے آہ بھر کر مڑتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔
سنیں ۔۔۔۔رانیہ نے کہا تو اس کا پورا جسم سماعت بن گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
سناؤ ۔۔۔۔
مت کریں اتنی محبت ، کیونک لاحاصل محبت میں درد کے سوا آپکو کچھ نہیں ملتا ۔۔۔۔رانیہ نے اسے سمجھانا چاہا تھا۔۔۔۔۔۔
تمہیں کس نے کہا کہ محبت حصول چاہتی ہے ؟ یہ جسموں کی نہیں روحوں کی محتاج ہوتی ہے ، محبوب دسترس میں ہو یا نا ہو یہ ہمیشہ قائم رہتی ہے ۔ اور جو لاحاصل سوچ کر اسے کرنا چھوڑ دے ، محبت اسے دھتکار دیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ عرشمان نے مسکراتے ہوۓ کہا تو وہ ایکدم پیچھے ہٹی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں سالوں کی محبت چند مہینوں کی محبت پر قربان نہیں کرسکتی ۔۔۔۔ اس نے اپنے آپ کو اسکی محبت سے نکالنے کی کوشش کی تھی۔۔۔۔۔۔۔
میں نے نہیں کہا کہ تم قربان کرو ۔ بس اگر کبھی میری ضرورت ہو تو ایک بار پکار ضرور لینا۔۔۔۔۔ وہ کہہ کر وہاں سے نکل چکا تھا مگر دروازے کے اوٹ میں کھڑے وجود کی آنکھیں غصہ سے لال ہوچکی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔
محبت کے صحیفوں میں جہاں تحریف ہوتی ہے ۔
وہاں پھر ہجر کی آیات کی تصنیف ہوتی ہے__!!
محبت تو ہے لیکن انوکھا ربط ہے کوئی ۔
مجھے اک شخص کی تکلیف سے تکلیف ہوتی ہے ۔۔۔۔۔
××××_________________________________________×××
کہیں جارہی ہو تم ؟؟ وہ جیسے ہی گھر پہنچا اسے نکلتے دیکھ کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔
جی لالہ آج سنان کی منگنی ہے تو وہیں جارہی ہوں۔۔۔۔۔آرزو نے مسکرا کر کہا تھا۔۔۔
میں چلوں ساتھ ؟؟ احمد نے فکرمندی سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
نہیں لالہ ابھی ضرورت نہیں ہے ، آج تو صرف آمنا سامنا کرنا ہے ۔۔۔۔۔
اپنے غصہ پر قابو رکھنا ۔۔۔ احمد نے کہا تو وہ ہاتھوں سے وکٹری کا نشان بنا کر نکل گئ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
قتل کا بدلہ قتل ہوتا ہے ونی نہیں ۔۔ یہ بات آپ لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی ۔۔۔۔۔سیماب کو جیسے ہی پنچایت کے فیصلہ کا علم ہوا تھا وہ آگ بگولا بن کر مردان خانے میں داخل ہوا اور چوہدری زمیر کے سامنے پہنچ کر غصہ سے بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔
میں نے کیا ہے یہ فیصلہ تیرے باپ میں اتنی ہمت کہاں ہے ؟؟ چوہدری کبیر نے فخر سے کہا تو اسکی کنپٹی کی رگیں تن گئ تھیں۔۔۔۔۔
کیوں کر رہے ہیں آپ ایسا ؟ آپ تو کوئی بھی کام بغیر فائدہ کے نہیں کرتے اب اس میں آپکو کیا فائدہ نظر آگیا ؟ سیماب نے طنزیہ انداز میں کہا تو وہ ہنسے تھے۔۔۔۔۔
دیکھ لو زمیر تمہارا بیٹا مجھے تم سے زیادہ جانتا ہے ۔۔۔
میرے سوال کا جواب دیں دادا سائیں ، کیا فائدہ ملے گا اس ونی سے آپکو ؟؟ سیماب نے دوبارہ پوچھا تھا۔۔۔۔۔
تمہاری بیوی تو اب بچہ پیدا کر نہیں سکتی اسی لۓ نئ بیوی لے آیا ہوں ۔۔۔۔انہوں نے کہا تو اس نے ضبط سے اپنی مٹھیاں بھینچی تھیں۔۔۔۔۔۔
دو بیٹے ہیں نا میرے اب اور کیا چاہیے آپکو ؟؟
بیٹی چاہیے ۔۔جو اب یہ لڑکی دے گی۔۔۔۔۔چوہدری کبیر نے کہا تو وہ ہنسا تھا۔۔۔۔۔۔
دوسروں کی بیٹیوں کو روند کر گھر سے نکالنے والے چوہدری کبیر کو آج بیٹی چاہیے ؟ کیا وہ بددعا بھول گۓ جو اس عورت نے دی تھی ؟؟ سیماب نے تلخی سے کہا تو انہوں نے پہلو بدلا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور پیچھے بیٹھے زمیر بخش کی آنکھ سے ایک نامراد قطرہ نکلا تھا۔۔۔
میں کسی کو جوابدہ نہیں ہوں اور میرا فیصلہ آخری ہوتا ہے ۔۔۔۔ انہوں نے بات ختم کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
آپ کے ان فیصلوں کی وجہ سے ہی سب زندگیاں برباد ہوتی ہیں ، سنبھل جائیں قبل اسکے کہ ایک اور لڑکی برباد ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس لڑکی نے خود گڑگڑا کر اپنے بھائی کی زندگی کی بھیک مانگی اور خود کو ونی کیلۓ پیش کیا تھا سیماب ، دادا سائیں کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ولید بخش نے مردان خانے میں داخل ہوتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ جھوٹ ہے ، کوئی لڑکی ایسا نہیں کرسکتی ۔۔۔۔اس نے بے یقینی سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔
یہ سچ ہے سیماب پوری پنچایت کے سامنے اس نے رضا مندی دی تھی ۔۔۔۔۔۔چوہدری زمیر بخش نے کہا تھا۔۔۔۔۔
تو پھر نکاح کی تیاری کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنے بھائی کو بچانے کی سزا تو تمہیں میں دونگا ۔۔۔وہ فیصلہ کن انداز میں بڑبڑایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
اس نے ہوٹل میں داخل ہوتے ہی گہرا سانس لے کر خود کو مطمئن کیا تھا۔۔۔۔۔
انگیجمنٹ سیریمنی ہوٹل میں رکھی گئ تھی ۔۔۔
پورا ہوٹل روشنیوں اور برقی قمقوں سے جگمگا رہا تھا۔۔ہر طرف رنگ و نور سیلاب تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسٹیج پر بیٹھے سنان کی نظریں مسلسل دروازے پر تھیں مگر اسے اندر آتے دیکھ کر اسکے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھر گئ تھی۔۔۔۔۔
وہ لانگ وائٹ شرٹ جس پر گولڈن موتیوں سے گلا بنا ہوا تھا اسکے ساتھ وائٹ کیپری اور گلے میں دوپٹہ ڈالے بے نیازی سے اندر داخل ہوئی تھی۔۔۔کانوں میں گولڈن کلر کے بندے گردن تک آرہے تھے، آج بھی اس نے اپنے بال کھولنے اور میک اپ کرنے کی غلطی نہیں کی تھی ۔۔۔۔۔ وہ سادگی میں بھی ایک قاتل حسن رکھتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ سوچ کر وہ اسٹیج سے اتر کر نیچے آیا تھا۔۔۔۔۔
تھینکسس ۔۔۔سنان نے اسکے پاس پہنچ کر کہا تھا۔۔۔۔
کس لۓ ؟ آرزو نے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انگیجمنٹ میں آنے کیلۓ۔۔۔۔
ہممم تمہاری خوش فہمی دور کرنے کیلۓ آنا پڑا ۔۔۔۔۔۔اس نے مسکرا کر کہا تو وہ ہنسا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاؤ تمہیں فلزہ بلارہی ہے ۔۔آرزو نے اسکی توجہ فلزہ کی طرف کروائی تو وہ اثبات میں سر ہلا کر آگے بڑھ گیا تھا۔۔۔۔
تھوڑی دیر بعد رنگ سیریمنی ہوئی تو وہ بھی اسٹیج پر گئ تھی۔۔۔۔۔
سوری یار جلدی جلدی میں گفٹ نہیں لاسکی ۔۔۔آرزو نے لفافہ دیتے ہوۓ کہا تو فلزہ مسکرا دی تھی۔۔۔۔۔
اوہ ماۓ گوڈ آرزو ! تم یہاں ؟؟ تم کتنا بدل گئ ہو یار ۔۔۔۔سنان کے پاس کھڑے ایک لڑکے نے اسے مخاطب کیا تو اس نے چونک کر دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔
پہنچانا مجھے ؟ کاشان ، پورے کالج کی شان مجھ سے تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس لڑکے نے کہا تو وہ مسکرائی تھی۔۔۔۔۔
ہمم کیسے ہو ؟ اس نے سنجیدگی سےپوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں تو بلکل فٹ ہوں لیکن تم اتنا کیسے بدل گئ ؟ اتنی سنجیدہ تو نہیں تھی تم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وقت سب بدل دیتا ہے۔۔۔۔آرزو نے کہا تھا۔۔۔۔۔
جانتے ہو سنان آرزو ہمارے کالج کی سب سے شرارتی اور ہنس مکھ لڑکی تھی اور اسکے ساتھ ساتھ ٹاپر بھی تھی جسکی وجہ سے پروفیسرز اسکی شرارتوں کو درگزر کردیتے تھے ۔۔ مگر جب اسکی حرکتیں زیادہ ہوجاتی تو اسکے پیرنٹس کو بلایا جاتا تھا اور پتا ہے آج تک کبھی بھی اسکے پیرنٹس کالج نہیں آۓ ہمیشہ اسکے لالہ یا ادا سائیں آتے اور ڈانٹ کھا کر جاتے تھے ۔۔۔۔۔۔۔
آخر کار پرنسپل نے بھی اسے اسکے حال پر چھوڑ دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاشان نے ہنستے ہوۓ کہا تو آرزو کے سوا سب مسکرا دیے تھے۔۔۔۔
وہ کالج لائف تھی شان ، یہ پریکٹیکل لائف ہے اور کالج کی زندگی کو وہیں چھوڑدینا ہی سب کیلۓ بہتر ہوتا ہے۔۔۔۔
خیر سنان میں چلتی ہوں کافی دیر ہوگئ ہے میرے سر میں بھی درد ہورہا ہے ۔۔۔۔آرزو نے کہا تو وہ کاشان کے ساتھ اسکے ہیچھے آیا تھا۔۔۔۔
ویسے تم دونوں دوست ہو کیا ؟؟ کاشان نے دونوں سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔
نہیں بزنس پارٹنر ۔۔۔آرزو نے نفی میں سر ہلا کر کہا تھا۔۔۔
شکر لائف پارٹنر نہیں کہا ورنہ مجھے تو ہارٹ اٹیک آجاتا ۔۔۔کاشان نے سینہ پر ہاتھ رکھتے ہوۓ کہا تو وہ نفی میں سر ہلا کر آگے بڑھی تھی مگر اچانک سامنے سے آتے لڑکے سے ٹکرائی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
××××_________________________________________×××
رانیہ شہریار ولد محمد شہریار آپکا نکاح چوہدی سیماب ولد چوہدری زمیر بخش سے سکہ رائج الوقت ایک لاکھ مہر میں کیا جاتا یے ۔۔۔۔
کیا آپکو یہ نکاح قبول ہے ؟؟ مولوی صاحب کی آواز سن کر اس نے دھڑکتے دل کے ساتھ نظریں اٹھا کر سامنے دیکھا تھا ۔۔۔جہاں عرشمان ضبط کا دامن تھامے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔
انکار کردو ۔۔۔دل نے دہائی دی تھی ۔۔۔
عرش کے برابر میں کھڑے انس کو دیکھ کر اس نے آنکھیں بند کی تھیں۔۔۔۔۔
بیٹا کیا آپکو یہ نکاح قبول ہے ؟؟ مولوی صاحب دوبارہ نے دوبارہ پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
قق قبول ہے ۔۔۔۔۔اس نے ہمت کر کے کہا تو سب کے چہروں پر رونق آگئ تھی ۔۔۔۔۔۔
آخر کار وقت نے اپنی چال چل دی تھی ، اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایک معصوم لڑکی اپنے بھائی کے خاطر ونی کردی گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت مبارک ہو چوہدری صاحب ۔۔۔۔ لوگوں کی آوازیں اسکے سر میں گھس رہی تھیں ۔۔۔اسکے اندر کا شور بڑھ رہا تھا اور ایکدم اسے لگا جیسے سب خاموش ہوگیا ہو ۔۔۔۔وہ بے ہوش ہوچکی تھی۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
او مسٹر دیکھ کر نہیں چلتے کیا ؟ یا لڑکیوں سے ٹکرانے کا بہت شوق ہے ؟؟ آرزو نے تنک کر کہا تھا مگر سامنے کھڑے وجود کی آنکھوں میں بے یقینی اور خوشی کے ملے جلے تاثرات دیکھ کر چونکی تھی۔۔۔۔
اوو پلیز اب یہ مت کہنا کہ تم مجھے جانتے ہو۔۔۔۔ آرزو نے انگلی اٹھا کر اسے وارن کرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
لیکن شاید سامنے کھڑے وجود نے کچھ سنا نہیں اور آگے بڑھ کر اسکے گلے لگ گیا تھا۔۔۔۔۔ اسکی اس حرکت پر پیچھے آتے سنان اور کاشان چونک گۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔
میں نے تمہیں کہاں کہاں نہیں ڈھونڈا ؟ تھینک گاڈ تم مل گئ ۔۔۔۔۔اس لڑکے نے اسے دیکھتے ہوۓ کہا تو وہ صدمہ سے ہیچھے ہٹی تھی۔۔۔۔
لگتا ہے کوئی پاگل آگیا ہے ۔۔۔آرزو نے مڑ کر سنان سے کہا اور آگے بڑھ گئ تھی۔۔۔۔۔۔
رکو تو سہی بات تو سنو یار ۔۔۔۔۔۔۔اسی لڑکے نے آگے بڑھ کر اسکا ہاتھ پکڑا تو آرزو کے ضبط کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔
چٹاخ ۔۔۔۔۔اسکا ہاتھ اٹھا اور سامنے کھڑے لڑکے کا منہ لال کرگیا تھا۔۔۔۔۔۔
انفف مسٹر ! وہ سختی سے کہہ کر وہاں سے نکل گئ تھی اور وہ پیچھے کھڑا صدمہ سے اسے دیکھتا رہ گیا تھا۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
اسے ہوش آیا تو وہ ایک وسیع کمرے میں موجود بیڈ پر لیٹی ہوئی تھی ۔۔
دماغ پر چھایا اندھیرا چھٹا تو وہ اٹھ کر بیٹھی تھی اور سب یاد آنے پر آنسو بہنا شروع ہوگۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔
روتے روتے وہ ایک سال پیچھے چلی گئ تھی۔۔۔
کیا یار امی ، آپ مستقبل کی نامور رائٹر کے ساتھ ایسا نہیں کرسکتی۔۔۔اس نے منہ بنا کر آٹا گوندھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
کتنی بار کہا ہے رانیہ کہ چھوڑدو ان خوابوں میں جینا ۔۔۔۔۔۔ناعمہ بیگم نے ناراضگی سے کہا تھا۔۔۔۔
اففف امی یہ خواب ہوتے ہی اتنے پیارے ہیں کہ کیا بتاؤں ۔۔۔۔۔۔اس نے آنکھیں بند کرکے کہا تھا۔۔۔۔۔۔
یہ خوبصورت خواب جب ٹوٹتے ہیں تو ان کی کرچیاں تکلیف بھی بہت دیتی ہیں بیٹا۔۔۔۔۔ناعمہ بیگم کی آواز اسکے کانوں میں گونجی تھی۔۔۔۔۔
امی ٹوٹ گۓ سارے خواب دیکھیں کیسے چکنا چور ہوچکے ہیں ۔۔وہ گھٹنوں میں سر دیے پھوٹ ہھوٹ کر رو رہی تھی کہ اچانک دروازہ کھلنے کی آواز سے سہم گئ تھی۔۔۔۔۔
کک کون ہے ؟ اس نے ڈرتے ڈرتے پوچھا تھا۔۔۔
مگر دوسری طرف سے کوئی جواب نا پاکر وہ الماری کی اوٹ سے نکلی تھی۔۔۔۔
اور سامنے کھڑے شخص کو دیکھ کر اسکی روح فنا ہوگئ تھی ۔۔۔۔۔
بچالیا اپنے بھائی کو ؟؟ سیماب نے اپنی سرخ آنکھیں اسکی نم آنکھوں میں گاڑتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
سس سوری ۔۔۔وہ اسکی سرخ آنکھیں دیکھ کر ڈر سے ہکلائی تھی ۔۔۔۔۔
ہاہاہا سوری ؟ کیا ہوگا اس سے ؟میرا مرا ہوا بھائی واپس آجاۓ گا ؟؟ اس نے اسے بازؤں سے پکڑ کر دیوار کے ساتھ لگایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھوڑیں تکلیف ہورہی ہے پلیز ۔۔۔۔ وہ درد سے کراہی تھی۔۔۔۔۔
یہ تکلیف تم نے خود اپنے لۓ منتخب کی ہے تو اب ڈر کیوں رہی ہو۔۔۔۔۔ سیماب نے سگریٹ کا کش لیتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
بھائی سے غلطی ہوئی تھی پلییز انہیں معاف کردیں۔۔۔
اس نے غلط وقت پر غلط بات بول دی تھی۔۔۔
معافی ؟ تمہارے بھائی کی غلطی کی وجہ سے میرا بھائی مر گیا ہے میں اسکی لاش کو گود میں لۓ جس اذیت سے میں گزرا ہوں ، اسی کرب اور تکلیف سے تمہارا بھائی بھی گزرے گا۔۔۔۔ جب جب تمہیں تڑپتا ہوا دیکھے گا تب تب اسے میرا درد سمجھ آۓ گا۔۔۔۔۔اس نے اسکا منہ پکڑ کر جھٹکا دیا تو وہ گھٹری کی طرح زمین پر گری تھی ۔۔۔۔۔۔
اسے زمین پر گرتا دیکھ کر وہ لمبے لمبے قد بھرتا ہوا کمرے سے نکل گیا تھا ۔۔ اس بات سے انجان کہ پیچھے گرے وجود کا سر مسہری کے سرہانے سے زخمی ہو کر خون میں لت پت ہوچکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
وہ بے چینی سے ادھر ادھر ٹہل رہی تھی ، جیسے ہی پلوشے نے کھڑکی سے سیماب کو رانیہ کے کمرے میں جاتے دیکھا وہ بے چین ہوگئ تھی۔۔۔۔
عام طور پر ایسے وقت پر بیویاں اپنی سوتن سے جلتی ہیں مگر اسے صرف اسکی فکر تھی۔۔۔
دس منٹ بعد سیماب کو اسکے کمرے سے نکلتے دیکھ کر وہ جلدی سے بچوں کے برابر میں آنکھیں بند لیٹ گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ کمرے میں آتے ہی سیدھا بیڈ ہر لیٹ گیا تھا اور پانچ منٹ کے اندر اندر اسکے خراٹے پورے کمرے میں گونج رہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکے سونے کا اطمئنان کرکے وہ آہستگی سے کمرے سے نکلی اور ادھر ادھر دیکھ کر رانیہ کے کمرے میں داخل ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اسے زمین پر منہ کے بل گرے دیکھ کر اس نے جھک کر اسے سیدھا کیا تھا۔۔۔ ماتھے کو خون آلود دیکھ کر اس نے اسے صاف کرکے پٹی باندھی اور اسکے ماتھے پر بوسہ دے کر اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔
وہ غنودگی میں بھی پرشفقت لمس محسوس کرکے کسمسائی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
××××_________________________________________×××
لالہ کہاں ہیں ساجدہ ؟؟ وہ انگیجمنٹ سے گھر پہنچی تو اسے ناپاکر پوچھا تھا۔۔۔۔
بی بی جی وہ گاؤں گۓ ہیں بڑی بی بی سائیں کی طبیعت خراب ہے ۔۔۔ساجدہ نے کہا تو وہ چونکی تھی۔۔۔
ہمم میں پوچھتی ہوں ۔۔آرزو نے پریشانی سے احمد کو کال ملائی تھی جو پہلی بیل پر ہی اٹھا لی گئ تھی۔۔۔۔۔
کیا ہوا ہے اماں سائیں کو ؟؟ آرزو نے فورا پوچھا تھا۔۔۔
ادا کی کال آئی تھی کہ طبیعت خراب ہے تو میں فورا نکل گیا تھا ابھی پہنچا نہیں ہوں بس تھوڑی دیر میں پہنچ جاؤنگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھوڑی دیر رک جاتے میں بھی چل لیتی ساتھ ۔۔۔اس نے کہا تھا۔۔۔۔
مجھے نہیں پتا تھا کہ تم چلوگی یا نہیں اسی لۓ نکل گیا۔۔۔۔دوسری طرف سے احمد کی بات سن کر اس نے آنکھیں میچی تھیں۔۔۔
کیا مطلب ہے آپکا ؟ صبر کریں میں گاؤں آرہی ہوں پھر اماں سائیں سے ڈانٹ نا پڑوائی تو نام بدل دیجۓ گا ۔۔۔۔۔آرزو نے ناراضگی سے کہا تھا ۔۔
ٓابھی نہیں صبح آجانا۔۔۔۔
میں جب چاہونگی تب آؤنگی مشورہ کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔اس نے کھٹاک سے فون بند کردیا تھا۔۔۔۔۔
پورے تین سال بعد آج وہ گاؤں جانے کیلۓ راضی ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زندگی نام ہے حسرتوں کا خواہشوں کا مسکراہٹوں کا دکھوں کا اور آنسوؤں کا
کبھی امیدوں کا ٹوٹ کر بکھر جانا
کبھی خواہشات کا دل میں جاگ جانا
کبھی حسرتوں میں ڈوبی سوچ سے آنکھوں کا بہنا
کبھی اذیتوں کو سہہ کر بھی خاموش رہنا
امیدوں کو آنکھوں میں جگانا اور بھیگی آنکھوں سے ہونٹوں پر مسکراہٹ لانا
کبھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر شکوے شکایات کرنا
کبھی پہاڑ جیسے دکھ پر بھی مسکرا کر شکر کرنا
اسی کا نام ہی تو ہے ”زندگی“
حقیقی زندگی افسانوں کی کہانیوں سے بہت مختلف ہے
کہانیوں کے آخر میں سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے اور ہیپی اینڈنگ دکھائی دیتی ہے
مگر حقیقی زندگی میں سب ٹھیک کرتے کرتے انسان خود ختم ہو جاتا ہے
”زندگی حسرتوں میں ڈوبی ایک ایسی ڈور ہے جس کا سرا ڈھونڈتے ڈھونڈتے انسان اپنے انجام کو پہنچ جاتا ہے اور زندگی کہیں دور پیچھے رہ جاتی ہے“
زندگی دکھوں کا مجموعہ ہے جس کو ہر حال میں جینا ہے چاہے ہنس کر چاہے رو کر
×××__________________________________________××××
صبح اسکی آنکھ کھلی تو خود کو زمین پر دیکھ کر پریشانی سے اٹھنے کی کوشش کی تھی
مگر سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے سر چکرا رہا تھا
وہ ہمت کرکے واش روم تک گئ تھیاپنے ماتھے پر لگی پٹی شیشہ میں دیکھ کر اسے وہی پرشفقت لمس یاد آیا تھا
وہ منہ دھو کر باہر نکلی ہی تھی کہ کمرے کا دروازہ کھلتے دیکھ کر ڈر سے سمٹی تھی
کیسی ہو ؟ پلوشے نے مسکرا کر پوچھا تھا
جی ٹھیک رانیہ نے ڈرتے ڈرتے کہا تھا
مجھے جانتی ہو میں کون ہوں ؟؟ پلوشے نے اسکے برابر میں بیٹھتے ہوۓ پوچھا تو اس نے نفی میں سر ہلادیا تھا
چوہدری سیماب کی پہلی بیوی مطلب تمہاری سوتن پلوشے نے کہا تو اس نے حیرانی سے اسکی طرف دیکھا تھا
پریشان مت ہو میں تمہیں نقصان پہنچانے نہیں آئی بلکہ نیچے ٹیبل پر ناشتے کیلۓ بلانے آئی ہوں
مم میں یہیں ٹھیک ہوںرانیہ نے ہکلاتے ہوۓ کہا تھا
دادا سائیں کے کہنے ہر اماں سائیں نے تمہیں نیچے بلایا یے تو چلنا تو پڑے گاپلوشے نے اسے سہارا دے کر کھڑے کرتے ہوۓ کہا تھا
اچھا تو چلتی ہوںرانیہ نے اپنے گرد چادر لپیٹتے ہوۓ کہا تو پلوشے اثبات میں سر ہلا کر آگے بڑھ گئ تھی
×××____________________________________________×××
بی بی جی وہ نیچے راشد آیا ہے کہہ رہا ہے آپ نے بلایا ہے
ساجدہ نے اسکے کمرے کا دروازہ کھول کر اطلاع دی تھی مگر بیڈ ہر رکھے بیگ کو دیکھ کر چونکی تھی
ہمم صحیح اس سے کہو گاڑی نکالے آرزو نے بال پونی میں باندھتے ہوۓ کہا تھا
آپ کہیں جارہی ہیں کیا ؟؟ ساجدہ نے اسکے بیگ کی طرف اشارہ کرکے پوچھا تھا
ہاں اثبات میں سر ہلایا تھا
کہاں ؟ اس نے حیرانی سے پوچھا تھا
گاؤںایک گہری سانس لے کر کہا تھا
خیریت تو ہے بی بی جی میںبھی چلوں کیا ؟؟
ہمم خیریت تو جا کر پتا لگے گی بس اماں سائیں کی طبیعت خراب ہے اور ایک کام کرو تم بھی چل لو ویسے بھی راشد تو جارہا ہے تم اکیلی کیا کروگی آرزو نے کہا تھا
بس میں پانچ منٹ میں آئی وہ باہر کی طرف بھاگی تھی
×××____________________________________________×××
وہ اسکے ساتھ نیچے آئی ہی تھی کہ ڈائننگ ٹیبل پر سیماب کو بیٹھے دیکھ کر رکی تھیسنو تم جاکر بیٹھو میں آئی پلوشے اسے کہہ کر مڑی ہی تھی کہ رانیہ نے اسکا ہاتھ تھام لیا تھا
جاؤ تم میں آرہی ہوں پلوشے نے اسکا ہاتھ دبا کر کہا تھا
جلدی آئیے گارانیہ نے اپنے آنسو ضبط کرتے ہوۓ کہا تو اس نے اثبات میں سر ہلا دیا تھا
اسٹیپ ون از کمپلیٹ وہ کچن میں داخل ہوتے ہوۓ بڑبڑائی تھی
یہ ناشتہ لے کر کہاں جارہی ہو بہو ؟؟ وہ کچن سے ٹرے لے کر نکلی تو اماں سائیں کی آواز پر پلٹ کر دیکھا تھا اور سامنے کھڑی لڑکی کی عقل پر ماتم کیا تھا جو ابھی تک وہیں کھڑی اسکا انتظار کر رہی تھی
بچوں کو کرانے جارہی ہوں اور خود بھی کرونگیاس نے انہیں دیکھ کر کہا تھا
سورج آج مغرب سے نکلا ہے کیا جو بچے کمرے میں ناشتہ کرینگے ؟ لے کر آؤ انہیں بھی یہاں چوہدری کبیر کی گرجدار آواز پر وہ کانپ گئ تھی لیکن اب ہمت اسی نے کرنی تھی
میں اسکے ساتھ اس ٹیبل پر نہیں بیٹھ سکتی یہاں یہ بیٹھے گی یا میں پلوشے نے اسے دیکھتے ہوۓ کہا تو وہ حیرانی سے اسے دیکھنے لگی تھی
تمہاری جگہ کوئی نہیں لے سکتا بہو تم بیٹھو یہ کچن میں ناشتہ کرلے گی اماں سائیں کی بات پر اس نے سیماب کو دیکھا تھا جو اس سب سے لاتعلق بنا ناشتہ کر رہا تھا
کوئی کہیں نہیں جاۓ گا سب یہیں اسی ٹیبل پر ایک ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کرینگے آئی بات سمجھ اور کس بات کی اکڑ دکھا رہی ہو ؟؟ یاد رکھو کہ بہو ہو یہاں کی مالکن بننے کی کوشش مت کرو اور جاؤ لے کر آؤ بچوں کوچوہدری کبیر کی دھاڑ پر رانیہ کے حواس باختہ ہوگۓ تھے
تمہارے پیروں میں کیا بیڑیاں لگی ہیں جو ہلا نہیں جارہا آؤ ادھر اماں سائیں نے ابھی تک اسے وہیں کھڑے دیکھ کر غصہ سے کہا تو وہ کڑکھڑاتے قدموں سے ٹیبل تک پہنچی تھی
×××_________________________________________×××
وہ صبح سے کئ بار آرزو کو کال کر چکا تھا مگر اسکا موبائل آف آرہا تھا پھر کچھ سوچ کر اس نے ڈیل فائنل ہونے کا میسیج چھوڑ دیا تھا
لیکن صبح سے دوپہر ہوگئ تھی نا اسکا موبائل اون ہوا تھا اور نا ہی میسیج کا کوئی جواب آیا تھا
بالآخر وہ اس کے آفس پہنچ گیا تھا تاکہ اس سے مل کر فلزہ کے بھائی کی طرف سے کل والی حرکت کی معافی مانگ سکے
اسکیوزمی سر اسے دیکھ کر مینیجر اسکے پاس آیا تھا
سر میم آفس میں نہیں ہیں وہ ایک ہفتے کی چھٹی پر ہیں آپکو کوئی کام تھا
خیریت چھٹی کیوں کی ہے ؟ مجھے ڈیل کے بارے میں بات کرنی تھی سنان نے چونک کر پوچھا تھا
سوری سر انہوں نے کچھ نہیں بتایا اور میں نے انہیں ای میل بھیج دی یے جب اون ہونگی دیکھ لینگیبخاری صاحب نے کہا تو وہ سر ہلا کر باہر نکل گیا تھا
مجھے اسکے گھر جانا چاہیے یا نہیں وہ سوچتا ہوا آفس کے برابر والے پارک میں داخل ہوا تھا اور اسے دور بینچ پر ہیٹ پہنے دیکھ کر چونک کر اسکے پاس گیا تھا
تم یہاں بیٹھی ہو اور میں تمہیں پورے آفس میں ڈھونڈ رہا تھا اس نے اسکے پاس جاکر کہا تھا
تو تم بھی بیٹھ جاؤ یہاں میں نے کونسا روکا ہے اس نے کندھے اچکاتے ہوۓ کہا تھا
تم سگریٹ پیتی ہو ؟؟ بینچ پر بیٹھتے ہی اسکی نظر اسکے دوسرے ہاتھ میں موجود سگریٹ پر پڑی تو چونک کر پوچھا تھا
تمہیں اس سے مطلب ؟ میں سگریٹ پیوں حقہ پیوں یا شراب تم کون ہوتے ہو مجھ سے پوچھنے والے ؟؟ اس نے تیوری چڑھا کر پوچھا تھا
نن نہیں پیو میں نے کونسا منع کیا ہے ؟ دراصل مجھے نہیں پتا تھا کہ تم غصہ میں سگریٹ پیتی ہو بس اسی لۓ پوچھا تھا
اووو مسٹر میں غصہ میں جان نکالتی ہوں سگریٹ نہیں اس نے سائڈ پر پڑی گن اٹھا کر اسکی طرف کرتے ہوۓ کہا تو وہ بدک کر کھڑا ہوا تھا
کک کیا ہوگیا ہے تمہیں یہ کیا کر رہی ہو تم ؟ جانتا ہوں غصہ ہو لیکن یہ گن تو نیچے کرواس نے ایکدم پیچھے کھسکتے ہوۓ کہا تھا
کونسا غصہ مسٹر اور تم یہاں کیوں آۓ ہو ؟ اس نے تنک کر پوچھا تھا
میں تو میٹنگ کے بارے میں بتانے آیا تھا تم گن تو ہٹاؤسنان نے اسے دیکھ کر جلدی سے کہا تھا
کونسی میٹنگ اور کہاں کی میٹنگ ؟ اگر دو سیکنڈ کے اندر یہاں سے نا نکلے تو تمہیں دنیا سے نکال دونگی اسے سامنے کھڑے نوجوان پر سچ میں غصہ آگیا تھا
اوکے اوکے میں جارہا ہوں وہ تیزی سے باہر کی طرف بڑھا تھا
آئی کانٹ بلیو دز یہ آرزو اتنی خطرناک ہے وہ بڑبڑایا تھا
عجیب پاگل انسان تھا فضول میں فری ہونے آگیا نا جان نا ہہنچان بن بلاۓ مہمان اس نے بڑبڑاتے ہوۓ سگریٹ سلگایا تھا
زندگی اپنا کونسا رخ دکھانے والی تھی ؟ کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ دو چہروں میں ایک تھی یا ایک چہرے میں دو
×××___________________________________________×××
دیہاتوں میں قدرتی حسن کی فراوانی ہوتی ہے
فطرت کو اپنے اصلی روپ میں دیکھنا ہو تو گاؤں سے بہتر اور جگہ نہیں انگریزی کا مقولہ ہے کہ
دیہات خدا نے بنائے اور شہر انسان نے
خاص طور پر دیہات کے صبح وشام کے مناظر قابل دید ہیں صبح کا منظر اس قدر دلفر یب ہوتا ہے کہ دل چاہتا ہے کہ دیکھتا ہی چلا جائے
لہلہاتے کھیت چہچہاتے پرندے سبزے کی چادر اوڑھےخوبصورت گھنے کھیت
صبح کے وقت جنگل کی طرف جاتے مویشیوں کے گلے میں بندھی گھنٹیوں کی مدھر آواز
سورج بادلوں سے ڈھکے آسمان کو پھاڑتا ہوا مشرق سے نکل رہا تھا
جگہ جگہ بچوں کی ٹولیاں بیگ لٹکاۓ اسکول کی طرف گامزن تھیں
بوڑھے بزرگ لوگ ڈیرے پر بیٹھے باتیں کرتے ہوۓ صبح کے موسم کا مزا لے رہے تھے
وہ گاڑی میں بیٹھی موسم سے لطف اندوز ہورہی تھی تین سال میں یہاں کافی تبدیلی آچکی تھی
تقریبا دس منٹ بعد گاڑی حویلی کے براؤن کلر کے گیٹ سے اندر داخل ہوئی تھی
اندر داخل ہوتے ہی گارڈز بھاگ کر آۓ تھے اور اسے دیکھ کر راستہ دے دیا گیا تھا گاڑی سیدھا بنے راستے پر آگے بڑھ رہی تھی جسکے اطراف کو درختوں نے گھیرا ہوا تھا اسے ایک دم اپنا بچپن یاد آیا تھا جب وہ کسی سے ناراض ہوکر ان درختوں کے پیچھے چھپ جایا کرتی تھی اور پھر نا ملنے کی صورت میں ادا اور لالہ سائیں کو ڈانٹ کھاتا دیکھ کر بھاگ کر باہر آتی تھی
بی بی جی پہنچ گۓ راشد کی آواز پر وہ حال میں واپس آئی تھی
ساجدہ سامان اندر لے آنا آرزو اتر کر تیزی سے اندر کی طرف بھاگی تھی
کون ہو تم ؟ ایک ملازمہ نے اسے اندر گھستے دیکھ کر کڑے تیوروں سے پوچھا تو اسکی شرارت کی رگ پھڑکی تھی شاید یہ نئ ملازمہ تھی
میں تمہارے سائیں ہیں نا وہ کیا نام ہے انکا زاویار انکی اس سے پہلے وہ بات مکمل کرتی ملازمہ کی بات سن کر چونک گئ تھی
تم یہاں ہمارے سائیں کی شکایت کرنے آئی ہو ؟ واپس چلی جاؤ ورنہ بہت برا ہوگا
کیا برا ہوگا ؟ مجھے تمہاری بیگم سرکار سے ملنا ہے ان سے بات کرتی ہوں آرزو نے بات بناتے ہوۓ کہا تھا
تم جارہی ہو یا گارڈز کو بلاؤں ؟ کیا زندگی پیاری نہیں ہے جو مرنے کیلۓ خود آگئ اس ملازمہ نے سختی سے کہا تو آرزو کے چہرے پر سنجیدگی چھا گئ تھی
کون مارے گا مجھے ؟ کس میں اتنی ہمت ہے ؟؟؟
تمہاری جیسی بہت سی آئی اور گئ ہیں تم حویلی میں گھس کر حویلی والوں سے انکے بیٹے کی شکایت کروگی تو تمہیں لگتا ہے کہ کوئی مان لے گااس ملازمہ نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تھی مگر وہ اس بات سے بے خبر تھی کہ وہ خود کس مصیبت میں پڑھنے والی ہے
تم اندر جانے دوگی تو پتا چلے گا نا کہ کوئی سنتا ہے یا نہیں اسے سب سمجھ آنے لگا تھا کہ یہ ملازمہ زاویار نے اپنے کالے کرتوتوں کو سنبھالنے کیلۓ رکھی تھی مگر وہی اسکے کرتوتوں کو اس پر افشا کرچکی تھی
گارڈززززز یہ زبردستی اندر گھس رہی ہے اسے باہر نکالواسی ملازمہ نے دروازے پر کھڑے گارڈر کو آواز دی تو سب بھاگ کر ادھر آۓ تھے مگر اسے دیکھ کر سر جھکا کر کھڑے ہوگۓ تھے
میں نے کچھ کہا ہے اس نے دوبارہ کہا تو آرزو نے آگے بڑھ کر اسکا ہاتھ پکڑ کر مڑوڑا تھا
کتنے پیسے دیتا ہے تمہیں زاویار اپنے گناہوں کو چھپانے کے ؟؟
کک کون ہو تم ؟ اس نے درد سے کہا تو آرزو نے اسے جھٹکے سے چھوڑا تھا
ایک لڑکی اور اس حویلی کی بیٹی تم لوگ جاؤ اس نے گارڈرز کو اشارہ کیا تو وہ واپس اپنی جگہ پر جاچکے تھےساجدہ راشد کو بلاؤ اور اسے اسی گودام میں لے کر جاؤ میں رات میں اسء دیکھتی ہوں آرزو نے ساجدہ سے اپنا بیگ لے کر آگے بڑھتے ہوۓ کہا تو اس نے اثبات میں سر ہلادیا تھا
یہ سچ ہے یا میں خواب دیکھ رہا ہوں ؟ حیدر کی آواز پر اس نے وہ بھاگ کر اسکے گلے لگی تھی
کیوں ادا لالہ نے نہیں بتایا کہ میں آرہی ہوں آرزو نے مسکراتے ہوۓ کہا تو حیدر نے نفی میں سر ہلا دیا تھا
مطلب یہ کہ اماں سائیں کو سرپرائز کرنے کا اچھا موقع ہے آرزو نے مسکرا کر کہا تو دونوں ہنستے ہوۓ اندر داخل ہوۓ تھے
×××___________________________________________×××
لالہ یہ آنو ہیں نا ؟؟ صارم نے رانیہ کو ٹیبل پر بیٹھے دیکھ کر خزیمہ کے کان میں سرگوشی کی تھی
ارے ہاں یی تو انو ہیں چلو ملتے ہیں دونوں آہستہ آہستی چلتے ہوۓ اسکے پاس آۓ تھے
انہیں اس طرح چلتے دیکھ کر سیماب کے ماتھے کی تیوری چڑھی تھی
انوووووو آپ یہاں ؟؟؟ دونوں نے ایک ساتھ چیخ کر کہا تھا
اور وہ جو کسی سوچ میں گم تھی انکی چیخ سن ہڑبڑاگئ تھی اور اسی ہڑبڑاہٹ میں اسکے ہاتھ سے چاۓ کا مگ گر کر فرش کو خراب کر گیا تھا
سوری آنو ہم ایکسائٹمنٹ میں وہ دونوں اسے پلٹتے دیکھ کر شرمندگی سے بول ہی رہے تھے کہ وہ نیچے بیٹھ کر دونوں کو گلے لگا چکی تھی اور نا چاہتے ہوۓ بھی اسکے آنسو نکل آۓ تھے گلے لگتے ہی ایسا لگا جیسے کسی پیاسے کو تپتے صحرا میں پانی مل گیا ہو
ارے آنو آپ رو رہی ہیں ؟؟ صارم نے اسکی آنکھوں پر ہاتھ رکھتے ہوۓ پوچھا تھا
نہیں یہ تو بس آپ دونوں کو دیکھ کر آگۓ آپ یہیں رہتے ہو ؟؟ رانیہ نے اپنے آنسو پوچھتے ہوۓ پوچھا تھا
ہاں آنو یہ ہمارا گھر ہے وہ دیکھو ہمارے بابا سائیں بیٹھے ہوۓ ہیں آپ بھول گئ کیا ؟؟ ان دونوں نے ٹیبل پر بیٹھے شخص کی طرف اشارہ کیا تو وہ ڈر کر دونوں سے پیچھے ہٹی تھی
ارے تم لوگ ابھی تک یہیں ہو گۓ نہیں ؟ پلوشے کی آواز پر رانیہ سمیت دونوں نے چونک کر دیکھا تھا
ہم آج نہیں جارہے خزیمہ نے کہا تھا
ہاں آج ہم آنو کے ساتھ رہینگے بس صارم نے بھی اسکی ہاں میں ہاں ملائی تھی
تمہاری آنو یہیں ہیں کہیں نہیں جارہی آکر مل لینا سیماب نے ٹیبل سے اٹھ کر کہا تو دونوں نے گھور کر دیکھا تھا
سچ بتائیں آنو آپ یہیں ہونگی نا خزیمہ نے شکی انداز میں سیماب کعلو دیکھتے ہوۓ پوچھا تھا مگر رانیہ کے سر کو اثبات میں ہلتے دیکھ کر خوشی سے باہر کی طرف بھاگے تھے
×××____________________________________________×××
اگر تمہاری اماں سائیں کو پتا ہوتا کہ تم انکی بیماری کا سن کر یوں بھاگ کر آجاؤگی تو وہ کب سے بیمار ہوچکی ہوتی بابا سائیں کی آواز پر مسکرا کر انکے گلے لگی تھی
میری اماں سائیں آپکی طرح تیز جو نہیں ہیں آرزو نے آنکھ مارتے ہوۓ کہا تو وہ ہنس دیے تھے
طنز تھا یا تعریف ؟
جو آپ سمجھیں بلیک کافی پیے گے بنانے جارہی ہوں آرزو نے کندھے اچکاتے ہوۓ پوچھا تھا
ہاں بھئ آج پلا ہی دو انہوں نے لاؤنج میں موجود صوفہ پر بیٹھتے ہوۓ کہا تھا
میرے لۓ بھی بنادینا زاویار نے اسے کچن میں جاتے دیکھ کر جلانے والی مسکراہٹ لبوں پر سجاتے ہوۓ کہا تو وہ بھی مسکرادی تھی
ویسے تو اس میں چینی نہیں ڈاکتے لیکن بابا آپکیلۓ تھوڑی سی چینی ڈالی ہے یہ لیں آرزو نے انہیں کپ تھماتے ہوۓ کہا تھا
زاویار بھائی آپکیلۓ ڈالوں چینی ؟ اس نے معصومیت سے پوچھا تو اس نے نفی میں سر ہلادیا تھا
یہ لیں آپکا کپ اس نے مسکرا کر اسے تھمایا تو اس نے خوشی سے لیا تھا
اور پہلا گھونٹ لیتے ہی اسے لگا جیسے کسی نے زہر انڈیل دیا ہومگر دونوں کو مزے سے پیتے دیکھ کر اس نے پینے کی کوشش کی تھی
یخخخخخ
یہ کیا چیز تھی بابا سائیں کے لاؤنج سے نکلتے ہی وہ کپ ٹیبل پر رکھ کر الٹی کرنے بھاگا تھا
کیسی لگی بلیک کافی ماۓ ڈئیر کزن ؟؟ آرزو نے اسے دیکھ کر ہنستے ہوۓ پوچھا تھا
کیا ملایا ہے تم نے اس میں ؟؟ اس نے دانت پیس کر پوچھا تھا
کچھ بھی نہیں بس دو چمچ کافی ڈالی ہے تمہارے کپ میںآرزو نے کندھے اچکاتے ہوۓ کہا تھا
یہ تمہارا شہر نہیں کہ جو تمہارے دل میں آۓ گا وہ کرو
وہی نا دل تو کر رہا تھا کہ کافی کے بجاۓ ذہر ڈال دوں لیکن پھر یاد آیا کہ تمہارا گاؤں ہے اس نے معصومیت سے کہا تھا
تم اچھا نہیں کر رہی زاویار نے انگلی اٹھا کر کہا تو اس کے چہرے پر سنجیدگی چھاگئ تھی
تم لڑکیوں کے ساتھ بد تمیزی کر کے بہت اچھا کر رہے ہو نا ؟؟ اسکے انداز میں یکلخت کرختگی آئی تھی
کیا الزام لگا رہی ہو میں نے کچھ نہیں کیا اس نے غصہ سے کہا تھا
یہ الزام ہے یا سچ یہ تو تم تایا سائیں اور بابا سائیں کے سامنے صفائی دینا
چار دن کیلۓ آئی ہو بہتر ہے کہ تم مجھ سے پنگا مت لو ورنہ بہت پچھتاؤگی
ان چار دنوں میں ہی تمہاری بےہودہ حرکتوں کی لسٹ بابا سائیں کو تھما کر ہی جاؤنگی وہ طنزیہ انداز میں مسکرائی تھی
تمہاری اتنی ہمت کہ مجھ سے زبان درازی کرو اس نے غصہ سے ہاتھ اٹھایا تھا مگر ہاتھ ہوا میں ہی معلق رہ گیا تھا
مجھے گاؤں کی عام لڑکی سمجھنے کی غلطی آئندہ مت کرنا میں اس حویلی کی وہ اکلوتی لڑکی ہوں جس نے اس گاؤں کے سارے اصول توڑے ہیں اس لۓ آج تو صرف یاتھ پکڑا ہے اگر دوبارہ ہاتھ اٹھانے کی غلطی کی تو تمہارا ہاتھ بھی توڑ سکتی ہوں اس نے جھٹکے سے ہاتھ چھوڑتے ہوۓ کہا تھا
پچھتاؤگی بہت
دیکھتے ہیں کہ کون پچھتاتا ہےوہ طنزیہ انداز میں مسکرا کر اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئ تھی
وقت کی سب سے اچھی بات مجھے یہ لگتی ہے کہ یہ رکتا نہیں ہے گزر جاتا ہے ۔۔۔
اچھا ہو یا برا ہو لیکن گزر جاتا ہے ۔ اس نے ٹہرنا نہیں سیکھا لیکن لوگ آگے نہیں بڑھ پاتے ، وہ ٹھہر جاتے ہیں ، وہ وقت کے اس برے لمحے میں خود کو قید کرلیتے ہیں جو انھیں اذیت میں مبتلا کرتا ہے ۔ اور جو لوگ وقت کے برے لمحوں کے قیدی ہوں ، وہ نا تو خود خوش رہ سکتے ہیں اور نا ہی دوسروں کو دیکھ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رانیہ کو حویلی میں آۓ ہوۓ دو مہینے گزر گۓ تھے ۔۔ زندگی میں تھوڑا سکون آگیا تھا۔۔۔۔۔۔
صبح دوپہر شام یہاں تک کہ رات بھی وہ خزیمہ اور صارم کے ساتھ گزارتی تھی ۔ اسے تو ان دونوں کی شکل میں زندگی گزارنے کا سہارا مل گیا تھا ۔۔۔تھوڑا وقت جو فارغ ملتا وہ وقت پلوشے کے ساتھ کام کرنے میں صرف ہوجاتا تھا ۔۔۔۔۔۔
اس دن کے بعد سے اس کی سیماب سے آمنا سامنا نہیں ہوا تھا کیونکہ کچھ دنوں بعد ہی وہ باہر کہیں چلا گیا تھا۔۔۔
کہاں کدھر اس نے پوچھنا گوارا نہیں کیا تھا بلکہ اس نے تو اس کے جانے پر شکر ادا کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آنوو آپ کے بابا کا نام کیا تھا ؟؟ وہ پلوشے کے ساتھ باورچی خانہ میں کام کر رہی تھی کہ صارم اور خزیمہ بھاگتے ہوۓ آۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔
کیوں آپ نے کیا کرنا ہے ؟؟ رانیہ نے ابرو اچکا کر ہوچھا تھا۔۔۔۔
پہلے بتائیں تو ۔۔۔ خزیمہ نے اپنے پیچھے کچھ چھپاتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔
شہریار نام تھا اب بتاؤ کیا چھپا رہے ہو ؟؟؟ اس نے پوچھا تو وہ دونوں اچھل گۓ تھے ۔۔۔
آنو آپ کا نام اس کتاب پر لکھا تھا ، تو یہ کتاب آپ کی ہے نا ؟؟؟ صارم نے معصومیت سے اس کا ناول دکھاتے ہوۓ پوچھا تو وہ اسے دیکھتی رہ گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں میری ہی تھی لیکن اب نہیں ہے ۔۔رانیہ نے کہا تو توے پر روٹی ڈالتی پلوشے اس کی بات پر چونکی تھی۔۔۔۔
رانیہ یہ ناول تمھارا ہے کیا ؟؟ اس نے حیرت سے پوچھا تو اس نے نم آنکھوں سے اثبات میں سر ہلایا تھا۔۔۔۔
جی لکھتے وقت میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایک دن زندگی میرا ہی تماشہ بنادے گی ۔۔۔۔وہ کرب سے بولتی ہوئی باورچی خانہ سے نکلی تھی اور پیچھے کھڑی پلوشے بے بسی سے اسے دیکھتی رہ گئ تھی ۔۔۔
اس رانیہ میں اور ایک لکھاری رانیہ میں زمین آسمان کا فرق تھا وہ اپنے سارے خواب ، امیدیں ، شرارتیں سب دفن کرچکی تھی جو ایک لکھاری میں اور اس کے ناول میں موجود تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_________________________________________×××
پھر کیا ہوا ؟ اماں سائیں نے تجسس سے پوچھا تھا۔۔۔
آرزو بیڈ پر ان کے برابر میں لیٹی سنان کی انگیجمنٹ میں ملے اس لڑکے کے بارے میں بتارہی تھی ۔۔۔ احمد اور حیدر وہیں موجود صوفوں پر آڑھے ترچھے لیٹے اس کی باتیں سن کر کمنٹس پاس کر رہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔
پھر کیا کرتی میں ؟ لگا دیا ایک کھینچ کر ۔۔۔۔۔ اس نے منہ بناکر کہا تو سب نے خفگی سے اسے دیکھا تھا۔۔
کتنی غلط بات ہے ، ہوسکتا ہے اسے تمھاری شکل میں کوئی اپنا دکھا ہو۔۔اماں سائیں نے خفگی سے کہا تھا۔۔۔۔
حد ہے اماں سائیں ایک لڑکا آپ کی بیٹی کا ہاتھ پکڑ رہا ہے اور آپ چاہتی ہیں کہ میں کوئی رد عمل نا کروں ؟ لائک سیریسلی ؟؟ آرزو نے مصنوعی غصہ سے کہا تھا۔۔۔۔۔
ارے میں نے یہ کب کہا ؟ لیکن بھرے مجمع میں تھپڑ مارنا بھی تو غلط بات ہے ، وہ غصہ میں کچھ غلط سلط نا کردے ۔۔انھوں نے فکر مندی سے کہا تو آرزو کے ساتھ احمد اور حیدر نے بھی نفی میں سر ہلائے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور پھر کچھ دنوں بعد ٹی وی پر خبر چلے گی کہ حویلی کی اکلوتی لڑکی گمشدہ ، پولیس ڈھونڈنے کی کوشش میں ناکام ۔ پھر اچانک میں روتی ہوئی آؤنگی کہ اس لڑکے نے مجھ سے گن پوائنٹ پر نکاح کرلیا ہے ،ہائے میری پیاری اماں۔۔۔۔۔۔۔آرزو نے لب دبا کر انھیں دیکھا تھا جو غصہ سے اسے دیکھ رہی تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لا حول ولا قوة ایسی باتیں منہ پر بھی نہیں لاتے اللہ سائیں تمھاری حفاظت کرے ، بہت بدتمیز ہوگئ ہو تم ۔۔۔۔انھوں نے ہلکے سے تھپڑ مارتے ہوۓ کہا تو تینوں ہنس دیے تھے ۔۔۔۔۔۔۔
ویسے اماں سچ کہہ رہی ہوں ، بندہ ہینڈسم تھا ۔۔۔۔آرزو نے آنکھ مار کر ان کے پاس سے بھاگتے ہوۓ کہا تھا کہیں مبادا انھیں سچ میں غصہ نا آجائے ۔۔۔۔۔
شرم کرو لڑکی اپنی ماں اور بھائیوں کے سامنے ایسی باتیں کرتے ہیں ۔۔۔۔۔دادا سائیں کی آواز پر سب نے چونک کر دروازہ کی طرف دیکھا تھا جہاں وہ کھڑے اسے گھور رہے تھے اور انھیں وہاں دیکھ کر اس کے سوا سب ایکدم سنجیدہ ہوگۓ تھے ۔۔۔۔۔۔
پھر ایسی باتیں کس کے سامنے کرتے ہیں ؟؟ اماں سائیں کے اشاروں کو نظر انداز کرکے اس نے بھنویں اچکا کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
دوستوں سے کیا کرو لیکن گھر والوں سے تھوڑی کرتے ہیں ۔ تھوڑی عقل استعمال کیا کرو لڑکی ۔۔۔انھوں نے مسکرا کر بیٹھتے ہوۓ کہا تو سب کے منہ کھلے رہ گۓ تھے ۔۔۔۔۔۔
دادا سائیں یہ آپ اپنے ہوش و حواس میں کہہ رہے ہیں ؟ ۔۔احمد نے ان کے گرد چکر کاٹتے ہوۓ حیرت سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں بھئ ہمیں اپنی پوتی پر پورا بھروسہ ہے ۔۔۔۔انھوں نے پیار سے اسے اپنے ساتھ لگاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
آخر بیٹی کس کی ہوں ؟؟ آرزو بے اٹھلاتے ہوۓ کہا تو سب پھر سے ہنس دیے تھے ۔۔۔
×××____________________________________________×××
رانیہ تم سے ملنے کوئی آیا ہے ۔۔پلوشے نے اسے کمرے میں جاتے دیکھ کر آواز دی تھی۔۔۔۔۔۔
مجھ سے ؟؟ اس نے نا سمجھی سے پوچھا تو پلوشے نے اثبات میں سر ہلایا تھا۔۔۔۔۔
دیکھو باقی سب شادی میں گۓ ہوۓ ہیں تو میں نے مہمان خانہ میں بٹھوا دیا ہے تم جاکر مل لو ۔۔۔ پلوشے نے کہا تو وہ تیزی سے نیچے کی طرف بھاگی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی ۔۔ وہ انس کا گمان کر کے اندر داخل ہوئی تھی مگر سامنے عرشمان کو دیکھ کر چونک گئ تھی ۔۔۔۔
آپ یہاں ؟؟ اس نے ناسمجھی سے اسے دیکھ کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیسی ہو ؟ اس نے اسے دیکھتے ہی پوچھا تھا۔۔۔۔۔
خوش ہوں ۔۔۔رانیہ نے ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائی تھی۔۔۔۔۔۔۔
گاڑی کے ہارن پر حویلی کے ملازموں نے بھاگ کر دروازہ کھولا تھا ۔۔۔۔
وہ تو تمھاری حالت سے دکھ رہا ہے کہ کتنی خوش ہو ۔۔۔۔عرش نے طنزیہ انداز میں کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گاڑی کا دروازہ کھول کر ڈرائیونگ سیٹ سے سیماب اترا اور اندر کی طرف بڑھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ یہاں کیوں آۓ ہیں ؟؟ رانیہ نے سنجیدگی سے پوچھا تھا۔۔۔
نہیں آ سکتا کیا ؟؟ عرشمان نے سوالیہ انداز میں اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔
نہیں آپ کو یہاں آنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی اور نا کبھی ہونی چاہیے ۔۔۔۔ اس نے سختی سے کہا تھا۔۔۔۔
ٹھیک لیکن یہ انس اور ڈیڈ نے بھجوایا ہے دیکھ لینا۔۔۔۔۔عرش نے میز پر رکھی ٹوکری کی طرف اشارہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔
مہمان خانہ سے آتی ہلکی آوازوں نے اسے اپنی طرف کھینچا تو اس کے قدم اس طرف بڑھ گۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی بھابھی کیسی ہیں ؟؟ انس کا نام سن کر وہ بے چین ہوگئ تھی۔۔۔۔۔
مہمان خانہ کی ادھ کھلی کھڑکی سے اندر موجود ان دو وجود کو ساتھ دیکھ کر اس نے اپنے لب بھینچے تھے ۔۔۔۔۔۔
سب خوش ہیں سوائے تمھارے اور میرے ، شاید محبت میرے لۓ بنی ہی نہیں ہے ، تب ہی تو مجھے دھتکار دیتی ہے ۔۔۔۔اس نے طنزیہ انداز میں کہا تو رانیہ نے تکلیف سے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محبت کا قصور نہیں ہے یہ ہمارے مقدر کا کھیل تھا۔۔۔رانیہ نے نرمی سے سمجھایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محبت اور مقدر میں ازل سے ضد کا رشتہ هے ،
محبت جب بھی ہوتی هے مقدر روٹھ ہی جاتا هے ۔۔۔ دیکھ لو کتنا بے بس ہوں آج مقدر کے ہاتھوں۔۔۔۔۔ عرشمان نے بے بسی سے اپنے آپ پر ہنستے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سے زیادہ کھڑے ہونے کی اس میں ہمت نہیں تھی ، وہ اپنے غصہ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا ہوا مڑا اور تیز تیز قدم اٹھاتا ہوا واپس باہر گیا تھا ۔۔۔۔تقریبا دو منٹ بعد وہی بلیک پجارو دوبارہ حویلی سے باہر جا رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ پلییز آگے بڑھ جائیں بھول جائیں سب کچھ ۔۔۔۔رانیہ نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تھی۔۔
کر رہا ہوں کوشش ۔۔اس میں کارڈ ہے نیکسٹ ویک میری شادی ہے اگر ممکن ہو تو اپنے شوہر کے ساتھ آجانا ۔۔۔۔۔عرشمان نے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تو وہ بھی کھڑی ہوگئ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ثابت ہوگیا تھا کہ ادھوری باتیں جان لیوا ہوتی ہیں۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
اتنی جلدی بھی کیا ہے تمھیں ؟؟ سنان نے جھنجلا کر فلزہ سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ دونوں اس وقت ایک ہوٹل میں بیٹھے ہوۓ بات کر رہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔
تمھیں جلدی سے کیا مسئلہ ہے ؟ جب تم نے خود مجھے پرپوز کیا ہے تو اب کیا پروبلم ہوگئ۔۔۔۔اس نے ناسمجھی سے پوچھا تو سنان دانت پیسنے پر مجبور ہوگیا تھا۔۔۔۔۔
دیکھو فلزہ تم آنٹی کو سمجھاؤ کہ میں ابھی شادی کرنے کیلۓ تیار نہیں ہوں ۔۔۔۔سنان نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تھی ۔۔۔۔۔۔
کب تیار ہوگے ؟؟ فلزہ نے پوچھا تھا۔۔۔
ایک ڈیڑھ سال تک ۔۔۔۔سنان نے سوچ کر کہا تو وہ ایکدم کھڑی ہوگئ تھی ۔۔۔۔۔
واٹ ؟ ڈیڑھ سال ۔۔میں مما سے کچھ نہیں کہونگی وہ خود انکل سے بات کرلینگی ۔۔۔۔۔فلزہ نے کہا تو وہ اس کی بات سن کر کھڑا ہوا تھا ۔۔۔
بات تو سنو یار ۔۔۔۔ اس نے آواز دی تھی مگر وہ تیزی سے باہر نکل گئ تھی۔۔۔۔
کیا کردیا تم نے آرزو ، اف کس مصیبت میں پھس گیا ہوں میں ۔۔وہ اپنا سر پکڑ کر وہیں بیٹھ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
میں اندر آسکتی ہوں ؟؟ آرزو نے اسٹیڈی روم میں جھاک کر پوچھا تھا۔۔۔۔۔
آدھی تو آچکی ہو اب پوری بھی آجاؤ۔۔۔انھوں نے مسکرا کر کتاب بند کرتے ہوۓ کہا تو وہ مسکرا کر اندر آئی تھی۔۔۔۔
تمھیں اجازت کی ضرورت کب سے پڑھ گئ بیٹا ۔۔۔
مجھے آپ سے ضروری بات کرنی تھی ۔۔۔آرزو نے کچھ سوچ کر کہا تھا۔۔۔
کرنی تو مجھے بھی تم سے تھی لیکن چلو پہلے تم کہہ دو۔۔۔۔انھوں نے اس کی طرف دیکھتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔
بابا یہ دیکھیں ۔۔ آرزو نے اس ملازمہ کی ویڈیو ان کے سامنے کی تھی جس میں وہ روتے ہوۓ زاویار کے کرتوت بتارہی تھی ۔۔۔۔۔۔
ویڈیو دیکھتے ہی ان کے چہرے پر سختی در آئی تھی ۔۔۔
میں سمجھاتا ہوں اسے ۔۔انھوں نے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیریسلی بابا سائیں ؟ آپ کو لگتا ہے کہ یہ معاملہ اب سمجھانے کی حد میں ہے ؟ نہیں بلکہ یہ اب سمجھانے کی حد سے باہر نکل کر سزا کی حد تک پہنچ چکا ہے ۔۔۔۔ اور اگر میں چاہتی تو یہ سب ثبوت پنچایت میں پیش کردیتی لیکن نہیں کیے کیونکہ میری ماں نے مجھے یہ سب نہیں سکھایا۔۔۔۔۔۔۔اس نے سنجیدگی سے کہا تو انھوں نے نفی میں سر ہلایا تھا۔۔۔۔۔
میرا مطلب وہ نہیں تھا بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔اس سے پہلے وہ بات پوری کرتے آرزو نے بات کاٹ دی تھی۔۔۔
جو بھی تھا بابا سائیں لیکن اس وقت سوال میری ماں کی تربیت پر اٹھا تھا ۔۔اور آج میں یہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ آپ کا انصاف صرف اس حویلی سے باہر کے لوگوں کیلۓ ہے یا اندر کے بھی ۔۔۔اور میں کل واپس کراچی جارہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔آرزو نے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تو انھوں نے بے بسی سے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رک جاؤ ۔۔۔۔ انھوں نے اسے کمرے سے نکلتے دیکھ کر پکارا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر آپ تین سال پہلے یہی آواز لگاتے تو شاید تب رک جاتی لیکن آپ کو یاد ہونا چاہیے کہ میں نے قسم کھائی تھی کہ جب تک میں سب رازوں پر سے پردہ نہیں اٹھاتی واپس یہاں نہیں آؤنگی لیکن ماں تو پھر ماں ہوتی ہے ، انکیلۓ آنا پڑا لیکن اب اور نہیں رک سکتی ۔۔ آپ کے انصاف کا انتظار رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آرزو نے نکلتے ہوۓ رک کر کہا اور واپس مڑ کر نکل گئ تھی۔۔۔۔
×××__________________________________________××××
رات اپنی سیاہ چادر آسمان پر پھیلا چکی تھی ۔۔۔ حویلی کے مکین اپنی اپنی آرام گاہوں میں جاچکے تھے ۔۔
رانیہ اگر ڈر لگ رہا ہے تو میں خزیمہ کو اٹھا کر بھیج دوں ؟؟ رانیہ بچوں کو سوتے دیکھ کر پلٹی تو پلوشے نے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں ، آپ سونے دیں ، مجھے ڈر کس بات کا لگے گا ۔۔ اس نے مسکرا کر کہا تھا ۔۔۔۔
اگر لگے تو میرے کمرے میں ہی آجانا ۔۔۔پلوشے نے اس کا گال تھپتھپاتے ہوۓ کہا تو وہ مسکرا کر اپنے کمرے کی طرف چلی گئ تھی۔۔۔۔۔۔
وہ کب سے جائے نماز پر ہاتھ اٹھائے بیٹھی تھی ۔ لیکن زبان گنگ ہوگئ تھی ۔۔۔ مانگنا کیا تھا ؟؟ صبر ، یا ہمت ۔۔وہ جو شام میں عرشمان کو بھول کر آگے بڑھنے کا درس دے کر آئی تھی ، خود اسی بھنور میں پھسی ہوئی تھی۔۔۔۔
بلآخر کچھ مانگے بغیر وہ جائے نماز لپیٹ کر اٹھ کھڑی ہوئی ہی تھی کہ دروازے کا تالا کھلنے کی آواز پر چونک کر پیچھے دیکھا تو سیماب کو اندر داخل ہوتے دیکھ کر اس کا خوف امڈ آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔
آپ یہاں کب آۓ ؟؟ اس نے گھبرا کر پوچھا تھا ۔۔۔۔
کیسی رہی تمھاری اپنے محبوب سے ملاقات ؟؟ اس نے دروازہ کو تالا کرتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔۔
کک کیا کر رہے ہیں آپ ؟؟ سے دروازہ بند کرتے دیکھ کر اس کے ہاتھوں کے طوطے اڑے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ کیا شعر تھا یار تمھیں تو یاد ہوگا نا۔۔۔۔۔۔۔سیماب سوچنے کی ادا کاری کرتے ہوۓ اس کی طرف بڑھا تھا۔۔۔۔۔۔۔
نہیں مم مجھے کچھ نہیں یاد۔۔۔۔۔وہ ہکلاتی ہوئی پیچھے ہٹی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
محبت اور مقدر میں ازل سے ضد کا رشتہ هے ۔۔
محبت جب بھی ہوتی هے مقدر روٹھ جاتا هے ۔۔۔۔
دیکھو ذرا مجھے یاد آگیا ، کیا زبردست شعر ہے نا ؟ سیماب نے غصہ سے اسے پکڑ کر دیوار سے لگایا تھا ۔۔۔۔۔۔
چچ چھوڑیں تکلیف ہورہی ہے ۔۔۔۔وہ گھگیائی تھی۔۔۔۔۔
میں تو تمھیں معصوم سمجھتا تھا جو اپنے بھائی کی وجہ سے ونی میں آئی ہے ، لیکن تم جیسی شاطر لڑکی میں نے نہیں دیکھی جو اس حالت میں بھی محبوب رکھتی ہو۔۔۔۔۔۔اس نے اس کے ہاتھوں پر گرفت بڑھائی تھی۔۔۔۔
وہ صرف بھائی کی بات کرنے آۓ تھے آپ چاہیں تو پلوشے جی سے پوچھ لیں۔۔۔۔۔اسکی آنکھیں آنسوؤں کو روکنے میں ناکام ہورہی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔
میری بیوی اور بچوں کو بطور ہتھیار استعمال مت کرو تم اور رہی بات بھائی کی تو وہ تو بس بہانہ تھا اپنے یار سے ملنے کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسکے آنسو دیکھ کر سیماب نے اسے چھوڑتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کو کس نے حق دیا کہ آپ اس طرح کے الزام لگا کر بے عزت کریں ؟؟ وہ لال بھبھوکا ہوتے چہرے سے بولی تھی ۔۔۔۔۔۔
ونی میں آئی لڑکی کی کوئی عزت نہیں ہوتی ، وہ صرف ایک وجود ہوتی ہے ۔۔۔۔۔سیماب نے طنزیہ انداز میں کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو اس کا مطلب ہے کہ جو چاہے گا یوں میری عزت کی دھجیاں اڑا دے گا ۔۔۔۔۔۔اس نے غلط وقت پر غلط جملہ کہہ دیا تھا۔۔۔۔
عزت کی دھجیاں ؟ اس نے خون آشام نظروں سے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔تمہیں تو میں بتاتا ہوں کہ عزت کی دھجیاں کیسے اڑتی ہیں مائے بیوی ۔۔۔۔۔۔۔وہ اسے دیوار سے لگاتا ہوا اس پر جھکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
××××__________________________________________×××
بلیک کرولا گاؤں کی سڑک پر دوڑ رہی تھی ۔۔ وہ آنکھیں موندے اندر بیٹھی کچھ سوچ رہی تھی کہ اچانک گاڑی رکی تھی ۔۔۔۔
نیچے اتروووو ، دو تین اسلحہ برداروں نے اس کے سر پر گن تان کر غراتے ہوۓ کہا تو وہ نیچے اتر آئی تھی ۔۔۔۔۔۔
کون ہو تم لوگ اور مجھ سے کیا دشمنی ہے ؟؟ اس نے گھبراتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔
ہم تمھیں جوابدہ نہیں ہیں ۔۔ ان میں سے ایک نے دوسرے کو اشارہ کیا تو اس نے ایک ڈنڈا اس کے سر پر مارا تھا۔۔۔۔
اور ڈنڈا لگتے ہی وہ کٹی ہوئی پتنگ کے مانند نیچے گرتی چلی گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو بڑی بزدل نکلی ، فضول میں باس نے اتنا ڈرادیا تھا ۔۔۔۔
اس کے کانوں نے یہ آخری الفاظ سنے اور پھر وہ ہوش سے بیگانہ ہوگئ تھی۔۔۔۔۔۔۔
کہیں پڑھا تھا کہ خوشی دو غموں کے درمیانی وقفے کا نام ہے۔۔۔
لیکن تب یہی کہا تھا کہ کون ہے ناشکرا جو ایسے کہہ رہا ہے، زندگی تو خوشیوں اور رنگینیوں کا نام ہے , ہر دم مسرتوں اور قہقہوں کا ملاپ ہے , تب لگتا تھا شاید دکھ سچ میں چٹان بن کر ہماری خوشیوں کی راہ میں حائل ہوتے ہوں گے , اور انکو پار کرنے پر خوشیاں بہار میں کھلنے والے پھولوں کی طرح ہمارا پرجوش استقبال کریں گی ۔۔۔۔۔۔
لیکن نہیں ۔۔۔۔ میں غلط تھی یہ تو زندگی میں صحرا کی مانند آتے ہیں اور پھر ہمیشہ کیلۓ ٹھہر جاتے ہیں ۔۔۔
جتنا بھی چلتے جاؤ , دکھوں کی ریت ہمیشہ موجود رہے گی کبھی آنکھوں میں آنسو بن کر، کبھی دل میں کسک بن کر کبھی مجمع میں درد بن کر ۔۔۔۔۔۔
لیکن ان دکھوں کو سہنے کا اصول میں سیکھ چکی ہوں ہونٹوں پر جعلی مسکراہٹ لا کر ۔۔۔لیکن میں یہ جھوٹی مسکراہٹ کب تک جاری رکھ سکتی ہوں ؟ شاید ساری زندگی ، یا پھر اپنی موت تک ۔۔۔۔۔۔۔
کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ ان تکلیفوں اور درد نے میری جھولی ہی کیوں منتخب کی ؟؟ پھر سوچتی ہوں کہ میں کتنی جھلی ہوں ، یہ انتخاب تو میرا ہی تھا ۔۔۔
آخر ازل سے ہی تو انسان اپنے عزیزوں کیلۓ قربانیاں دیتا آیا ہے تو میں کونسا بڑا کام کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ لکھتے ہوۓ ہنسی تھی ۔۔۔
اپنے درد پر ۔۔
اپنے کرب پر ۔۔
اپنی بے بسی پر ۔۔۔
اب ایک رائٹر کو ایکٹر بننا تھا وہ بھی وقتی نہیں تا حیات کیلۓ۔۔۔۔۔۔۔
××××________________________________________××
چودہویں کے چاند نے اپنی روشنی سے زمین کو کافی حد تک منور کردیا تھا ۔۔۔۔
وہ کب سے بیڈ پر لیٹا کروٹیں بدل رہا تھا ۔۔ مگر نیند تو روٹھی محبوبہ کی طرح غائب تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نے فلزہ سے منگنی صرف آرزو کو جلانے کیلۓ کی تھی ، کیونکہ وہ اسکی آنکھوں میں اپنے لۓ محبت دیکھ چکا تھا لیکن شادی وہ کسی حال میں بھی اس سے نہیں کرسکتا تھا ۔۔۔۔۔۔
وہ کچھ سوچ ہی رہا تھا کہ اچانک اسکے موبائل کی میسیج ٹون بجی تو اس نے کوفت سے موبائل اٹھایا تھا ۔۔۔
اور سامنے اسکرین پر آرزو کا نام دیکھ کر چہرے پر خوشی کی رمق آ گئ تھی ۔۔۔۔
تم جاگ رہے ہو تو مجھے بات کرنی ہے ۔۔۔۔ اسکا میسیج دیکھتے ہی اس نے اسے کال ملائی تھی ۔۔۔۔۔
ہیلو کیسی ہو ؟؟ اس نے کال اٹھتے ہی پوچھا تھا۔۔۔۔
فائن مجھے تم سے بات کرنی ہے ، صبح مل سکتے ہو ؟ اس نے سنجیدگی سے کہا تھا ۔۔۔۔
اوفکورس تم بتادو کہاں ملنا ہے ؟؟ سنان نے فورا پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔
اوکے ، میرے گھر پر ۔۔۔ آرزو کی آواز آئی تھی ۔۔۔۔
سنو ۔۔۔
بولو۔۔۔۔۔۔۔
تم نے سگریٹ پینا کب شروع کی ؟ دل میں مچلتا سوال بالآخر زبان پر آ ہی گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واٹ ؟ تم نیند میں ہو کیا ؟ میں نے کب سگریٹ پی ہے ؟ دوسری طرف سے آرزو کی حیرت زدہ آواز آئی تھی ۔۔۔۔
پرسوں جب ہماری ملاقات گارڈن میں ہوئی تھی تو تم نے کہا تھا کہ تم پیتی ہو ۔۔۔۔وہ اسکی بات سن کر چونکا تھا ۔۔۔۔۔۔
سنان تم ریسٹ کرو کیونکہ ہماری پرسوں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔۔۔۔۔۔ آرزو نے کال کاٹتے ہوۓ کہا تو وہ چکرا کر رہ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
صبح سے دوپہر اور دوپہر سے شام ہوگئ تھی ۔۔۔مگر رانیہ اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلی تھی ۔۔۔
پلوشے کاموں میں تھوڑا مصروف تھی جسکی وجہ سے اسکا دیہان اسکی طرف نہیں گیا تھا۔۔۔۔۔۔
اماں سائیں ، آنو کہاں ہیں؟؟ خزیمہ نے رانیہ کو نا پا کر پوچھا تھا ۔۔۔
بیٹا انکی طبیعت تھوڑی خراب تھی تو وہ ریسٹ کر رہی ہونگی۔۔۔۔۔پلوشے نے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور بابا سائیں کہاں ہیں ؟؟ اس نے پھر پوچھا تو اس نے چونک کر اسے دیکھا تھا ۔۔۔۔۔۔
تمہارے بابا کام سے گۓ ہوۓ ہیں نا بیٹا تو وہیں ہونگے ۔۔۔
لیکن صارم نے تو کل بابا سائیں کو یہاں دیکھا تھا ۔۔۔۔ خزیمہ نے کندھے اچکاتے ہوۓ کہا تو اسے حیرت ہوئی تھی ۔۔۔۔
صارم تمہیں بابا سائیں کہاں نظر آۓ تھے ۔؟ پلوشے نے پیار سے پوچھا تھا۔۔۔۔
آپ ڈانٹینگی تو نہیں ؟؟ اس نے گھبرا کر ہوچھا تھا۔۔۔۔۔
نہیں میں کیوں ڈانٹونگی آپ کو ؟؟ پلوشے نے اسکے پاس بیٹھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
وہ ماما میں رات میں آپ سے چھپ کر چوکلیٹ کھانے گیا تھا تو بابا سائیں کو اس طرف جاتے دیکھا تھا ۔۔۔۔۔صارم نے رانیہ کے کمرے کی طرف اشارہ کیا تو وہ چونک کر کھڑی ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
میں آئی ایک منٹ ۔۔ وہ انہیں چھوڑ کر سیڑھیوں کی طرف بڑھی تھی مگر کچھ سوچ کر باہر کی طرف گئ تھی ۔۔۔۔۔
سنوو ۔۔۔۔ اس نے گارڈ کو ہاتھ سے اشارہ کرکے بلایا تھا۔۔۔۔
جی بی بی جی ؟؟ وہ سر جھکا کر اسکے پاس آیا تھا۔۔۔۔۔
سیماب سائیں کل حویلی آۓ تھے ؟؟ اس نے اسے دیکھ کر پوچھا تھا ۔۔۔۔
جی بی بی جی کل سائیں آۓ تھے مگر تھوڑی دیر میں واپس چلے گۓ تھے ۔۔۔۔
کس وقت ؟؟
کل جب چھوٹی بیگم صاحبہ کے مہمان آۓ تھے تو اسی وقت سائیں بھی آۓ تھے اور مہمان خانے کی طرف گۓ تھے مگر تھوڑی دیر میں ہی واپس چلے گۓ تھے ۔۔۔ اس نے سر جھکا کر کہا تو پلوشے اوپر کی طرف بھاگی تھی ۔۔۔۔۔
وہ جیسے ہی دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی گھپ اندھیرے نے استقبال کیا تھا۔۔۔۔
کون ؟؟ رانیہ کی نقاہت زدہ آواز سن کر اس نے لائٹ کھولی تھی ۔۔۔۔۔۔
تمہیں کیا ہوا ہے ؟ طبیعت تو ٹھیک ہے ؟ پلوشے نے اسکا بخار میں تپتا سر اپنی گود میں رکھ کر پوچھا تو اسکا ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا تھا۔۔۔۔
اور پلوشے کے سارے خدشات سچ نکل آۓ تھے ۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
اسے ہوش آیا تو ہر طرف اندھیرا چھایا ہوا تھا ۔۔ اٹھنے کی کوشش کی مگر کرسیوں سے بندھے ہونے کی وجہ سے ناکام ہوگئ تھی ۔۔۔۔ کمرے میں موجود روشندان سے آتی ہلکی ہلکی روشنی سے وہ دیکھنے کے قابل ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
پورے کمرے میں ایک میز اور دو کرسیوں کے سواۓ کچھ نا تھا ۔۔۔۔۔
کوئی ہے ؟؟ مجھے کھولو ۔۔۔۔وہ بلند آواز میں چیخنے لگی تھی ۔۔۔۔
ابھی وہ خاموش ہی ہوئی تھی کہ دروازہ کھول کر ایک ہیولہ اندر داخل ہوا تھا۔۔۔۔۔۔
او ہیلو ، کون ہو تم ؟؟ اس نے رسیوں میں مچلتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
وہ ہیولہ جیسے جیسے قریب آیا اسکا چہرہ واضح ہوگیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔وہ کوئی تیس اکتیس سال کا نوجوان تھا جسکی بڑھی ہوئی مونچیں گاؤں کے وڈیرے ہونے کی نشاندہی کر رہی تھیں۔۔۔۔۔۔۔
کیوں اغوا کیا ہے مجھے ؟؟ اس نے اسکے چہرے کو غور سے دیکھتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہیں کیا لگا تھا آرزو ؟ میں تمہیں اتنی آسانی سے اپنی زندگی برباد کرنے دونگا ؟؟ اس نوجوان نے کرسی کھینچ کر اسکے سامنے بیٹھتے ہوۓ کہا تو وہ چونکی تھی مگر لمحہ بھر کے بعد اسکی حیرت مسکراہٹ میں بدل گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔
اور تمہیں کیا لگا مسٹر ، میں اتنی آسانی سے تمہارے بندوں کے ہاتھ لگ جاؤنگی ؟؟ اس نے اپنی رسی کو کھول کر دور پھیکتے ہوۓ کہا تو وہ حیرت سے پیچھے ہوا تھا۔۔۔۔۔
یہ ، یہ رسیاں کیسے کھولی تم نے ؟؟
ان ہاتھوں سے سمپل ۔۔۔اس نے اپنے ہاتھ آگے کرتے ہوۓ معصومیت سے بتایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مطلب کیا ہے تمہارا ؟ اور کیا ہوا اگر تم نے رسیاں کھول لیں میرے بندے تو باہر موجود ہیں۔۔۔۔۔زوار نے اپنی گھبراہٹ چھپا کر کہا تو وہ ہنسی تھی ۔۔۔۔۔۔
آئی کانٹ بلیو دز ، تم کیسے مرد ہو ؟ مطلب تم ایک لڑکی سے خوفزدہ ہو کر اسے اپنے بندوں کا ڈراوا دے رہے ہو ۔۔۔۔۔۔اس نے طنزیہ انداز میں کہا تو وہ طیش میں آگیا تھا۔۔۔۔۔۔
تم نے چاچا سائیں کو سب بتا کر بہت بڑی غلطی کی ہے آرزو ، اس بات بھگتان اب تمہیں بھگتنا پڑے گا ۔۔ اس نے غصہ سے کہا تو وہ ہنسی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہارے چاچا سائیں نے کیا سزا دی تمہیں ویسے ؟؟ اس نے مزے سے پانی کی بوتل اٹھا کر واپس بیٹھتے ہوۓ پوچھا تو اس نے غصہ سے اسے دیکھا تھا اور غصہ کی شدت کی وجہ سے وہ اسکے الفاظ غور سے نہیں سن پایا تھا۔۔۔۔۔۔۔
یہ لو فون اور چاچا سائیں کو کال کرکے کہو کہ میری بات پنچایت میں مت کریں ۔۔۔۔۔۔زوار نے پسٹل نکال کر اسکے سر پر تانتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔
نا کہوں تو کیا کروگے ؟؟ اسکے سکون میں کوئی کمی نا آئی تھی ۔۔۔۔۔۔
میں تمہیں ان گولیوں سے اڑادونگا ۔۔۔۔اس نے دانت پیس کر کہا تو پورے کمرے میں اسکا قہقہہ گونجا تھا ۔۔۔۔۔
اڑا دو ۔۔۔ اچھا ہے میرے غائب ہونے پر سب کا شک مجھ پر ہی جاۓ گا اور جب میں نہیں ملونگی تو سزاوار تم ہی ہوگے ۔۔۔ اس نے کندھے اچکاۓ تھے ۔۔۔۔۔۔
تو تم ایسے نہیں مانو گی ؟ اب میں تمہیں نہیں تمہارے عزیز بھائی کو اڑواؤنگا ۔۔۔۔۔ اس نے اسے ڈرایا تھا مگر سامنے بھی وہ تھی جس نے ڈرنا سیکھا ہی نا تھا۔۔۔۔۔۔۔
میں تمہاری گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہوں مسٹر اس لۓ میرا دماغ مت خراب کرو اور جو گناہ کیا ہے اسکی سزا بھگتو ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے بے زاری سے کرسی سے اٹھتے ہوۓ کہا تو زوار نے اس کے سر پر پسٹل تانی تھی ۔۔۔۔
میں تین تک گنتی گنونگی اگر تم نے یہ نا چلائی تو میں چلا دونگی ۔۔ کیونکہ یہ چلانے کیلۓ ہوتی ہے کھیلنے کیلۓ نہیں ۔۔۔اس نے کرختگی سے کہا تو اس نے حیرانگی سے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک ۔۔۔۔
دو۔۔۔
تین۔۔۔
ٹھاہ۔۔۔۔۔ گولی چلی اور زوار کے پاؤں کو زخمی کر گئ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
آہ ہ ۔۔۔ یہ کیا کیا ؟ وہ اپنا پاؤں پکڑ کر زمین پر بیٹھ گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ اسکی توہین میں برداشت نہیں کرونگی ۔۔ اس نے پسٹل اسکے پاس پھینک کر کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھودا پہاڑ نکلا چوہا ۔۔۔ وہ بڑبڑاتی ہوئی تیزی سے باہر نکل گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔
××××__________________________________________×××
وقت اپنے ڈگر پر چل رہا تھا ۔۔ حویلی میں سب معمول کے مطابق اپنے کاموں میں مشغول تھے ۔۔ بچے اسکول جا چکے تھے ملازمائیں صفائیوں میں لگی ہوئی تھیں ۔۔ پلوشے کچن میں کھانا پکارہی تھی اور اماں سائیں تخت پر بیٹھی بلند آواز میں قرآن پڑھ رہی تھیں۔۔۔۔۔۔
وہیں مردان خانے میں سب مرد سیاست پر بحث کر رہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلام اماں ۔۔۔ رانیہ نے نیچے آتے ہی انہیں سلام کیا تھا ۔۔۔
اٹھ گئ نوابن ؟ یہ تمہارا شہر نہیں ہے جو دیر تک سوتی رہو چلو جاکر پلوشے کا ہاتھ بٹاؤ بیچاری صبح سے کام میں لگی ہوئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اماں سائیں نے ناک چڑھا کر کہا تو وہ سر جھکا کر کچن کی طرف آئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لائیں میں روٹی بیل دیتی ہوں۔۔۔۔رانیہ نے اسکے ہاتھ میں موجود بیلن کو دیکھ کر کہا تھا ۔۔۔۔۔
پہلے کچھ کھالو پھر بیل دینا ۔۔ پلوشے نے چاۓ کا ہانی رکھ کر اسے دیکھتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔
حویلی میں تو کچھ نہیں بدلا تھا مگر یہ ایک وجود ہڈیوں کا ڈھانچہ بنتا جارہا تھا ۔۔ جسے دیکھ دیکھ کر وہ اسکا اور زیادہ خیال رکھنے کی کوشش کرتی تھی مگر چوٹ تو دل ہر لگی تھی جسم پر تھوڑی جو خیال کرنے سے بھر جاتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہۓ بہو ذرا میرا پاندان تو اٹھادینا مجھے مل نہیں رہا ۔۔اماں سائیں کی آواز لگائی تھی۔۔۔۔۔
میں جاتی ہوں ۔۔ رانیہ پلوشے کو کہہ کر باہر نکلی مگر سر گھومنے کے باعث چکرا کر گری اور بے ہوش ہو چکی تھی ۔۔۔۔
دھڑامممممم۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گرنے کی آواز سنتے ہی سب اسکے گرد جمع ہونا شروع ہوگۓ تھے ۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
رکو سنان ۔۔۔۔وہ لال چہرہ لیے کمرے کی طرف جا ہی رہا تھا کہ پیچھے سے ہاجرہ بیگم کی آواز سن کر رکا تھا۔۔
جی ماما ؟؟ وہ مڑ کر انکے پاس آ کر بیٹھ گیا تھا ۔۔۔۔
کچھ ہوا ہے کیا ؟ انہوں نے اسکے چہرے کو غور سے دیکھتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں ماما آپ کہیں کیا کہہ رہی تھیں ؟ اس نے نفی میں سر ہلا کر کہا تھا۔۔۔
فلزہ کی امی کی آج کال آئی تھی ، وہ شادی کی تاریخ پکی کرنے کا کہہ رہی ہیں ۔۔۔۔ انہوں نے اسکے چہرے کے تاثرات بدلتے دیکھ کر کہا تھا ۔۔۔۔۔۔
ٹھیک ہے ماما ، آپ پاپا سے ڈسکس کرکے اگلے مہینے کی کوئی تاریخ رکھ لیں ۔۔۔۔اس نے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تو انہوں نے گہرا سانس لے کر اسے دیکھا تھا ۔۔۔۔۔۔
فلزہ سے محبت کرتے ہو ؟؟ انہوں نے اسکی آنکھوں میں دیکھ کر پوچھا تھا۔۔۔۔
ضروری نہیں ہے ماما کہ ہم جس سے محبت کریں وہ بھی ہم سے محبت کرے تو اس سے اچھا ہے کہ جو ہم سے محبت کرتا ہے اسی کی قدر کر لی جاۓ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلخی سے کہتے ہوۓ اسکے ذہن کے پردے پر کچھ دیر پہلے کا منظر گھوما تھا ۔ جہاں آرزو فلزہ کے اسی بھائی کے ساتھ جس کے منہ پر اس نے سب کے سامنے تھپڑ مارا تھا ، ہنس ہنس کر اسی پارک میں ٹہل رہی تھی جس پارک کی ملاقات سے وہ انکاری تھی ۔۔۔۔۔۔
بیٹا ہوسکتا ہے کہ کوئی غلط فہمی ہوئی ہو ۔۔۔ ہاجرہ بیگم نے اسے تسلی دینا چاہی تو وہ ہنسا تھا ۔۔۔۔۔۔
آنکھوں دیکھی کبھی غلط فہمی نہیں ہوسکتی ماما ۔۔ خیر آپ آنٹی سے بات کرکے ڈیٹ فکس کرلیے گا ۔۔۔۔۔۔وہ سنجیدگی سے کہہ کر اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
مبارک ہو بی بی جی ، آپ کی نو امید سے ہے اور اب ہوش میں ہے ۔۔۔۔ دائی اماں نے انہیں دیکھ کر خوشی سے مبارک باد دی تھی مگر انکے چہرے پر خوشی کے بجاۓ تلخی چھا گئ تھی ۔۔۔۔
جا بہو ، اسے باہر تک چھوڑ کر آ ۔۔۔۔انہوں نے سختی سے کہا تو پلوشے انہیں باہر چھوڑنے چلی گئ تھی ۔۔۔۔
یہ کس کی نا جائز اولاد اپنے پیٹ میں پال رہی ہو ؟؟ انہوں نے تلخی سے رانیہ کو دیکھ کر کہا تو اسکے آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے تھے۔۔۔۔۔۔
ناجائز نہیں ہے یہ ، آپ کے بیٹے کی جائز اولاد ۔۔۔۔اس نے اپنے بہتے آنسؤوں کو رگڑ کر ہمت کر کے کہا تھا ۔۔۔۔۔
ہماری عزت پامال کرکے اسے جائز بنا رہی ہے ؟ یہ کیسے جائز ہوسکتا ہے جب کہ میرا بیٹا تجھ سے شادی کرکے باہر چلا گیا تھا اب ہم کسی کو کیا جواب دینگے ۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے اپنا سر پکڑ کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔
میں سچ کہہ رہی ہوں ، آپ کے بیٹے نے مجھ سے بدلہ لینے کیلۓ یہ سب کیا ہے ۔۔۔۔۔اس نے نم آنکھوں سے دیکھتے ہوۓ کہا تو وہ طیش میں آئی تھیں۔۔۔۔۔۔۔
چٹاخ خ خ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بتا کلموہی کس کا گناہ میرے بیٹے کے سر ڈال رہی ہے ؟؟ انکا ہاتھ اٹھا اور اسکا گال لال کر گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔
کسی کا گناہ نہیں ہے ، آپ پلیز میرا یقین کریں ۔۔۔۔اس نے ہاتھ جوڑتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔
تو میرے بیٹے پر گھٹیا الزام لگا رہی ہے اور چاہتی ہے کہ میں تیرا یقین کروں ؟ ۔۔۔۔۔انہوں نے اسے دھکا دے دیا تو وہ لڑکھڑائی تھی اور اس سے قبل وہ زمین بوس ہوتی پلوشے نے اسے سنبھال لیا تھا ۔۔۔۔
بس کریں اماں سائیں ، کونسا گھٹیا الزام لگا رہی ہے ؟ یہ جائز رشتہ ہے اس میں ناجائز کیا ہے ؟؟ اس نے اسے بٹھاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔
تو اپنے شوہر پر شک کر رہی ہے ؟ وہ تجھ سے محبت کرتا ہے تیرے سوا کسی کے پاس جا بھی نہیں سکتا ۔۔۔۔۔انہوں نے بے یقینی سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔
شک حرام رشتوں میں ہوتا ہے ، حلال میں نہیں۔ اور یہ سائیں کی بیوی ہے کوئی غیر نہیں۔ آپ سائیں سے پوچھ کر تو دیکھیں۔۔۔۔۔
کس منہ سے پوچھوں ؟ اور تو بھول رہی ہے کہ یہ تیری سوتن ہے اور میرے بیٹے کے قاتل کی بہن ۔۔۔۔۔۔۔۔
سوتن کی نہیں ، اماں سائیں آج بات ایک عورت کی ہے اور ایک عورت ہی دوسری عورت کی فطرت کو جانتی ہے ، اور جو لڑکی اپنے بھائی کے خاطر خود کو قربان کردے وہ اپنے شوہر کو دھوکہ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔۔۔۔۔۔۔آپ لوگ مانیں یا نا مانیں لیکن یہ بچہ سیماب کا ہی ہے ۔۔۔۔۔پلوشے نے ضبط اور اعلی ظرفی کی مثال قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔۔۔۔۔۔۔
اور وہ محبتوں کی داستان میں چھوٹی سی خفگی پر رو دینے والی آج نفرتوں کے پہاڑ سہہ کر بھی ساکت بیٹھی تھی۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
”ہم چاہے کتنے ہی بڑے لکھاری کیوں نا بن جائیں ، دُنیا کی کِتنی ہی زبانوں پر عبور حاصل کِیوں نا کر لیں ، لیکن جب ذہنی اذیت کی انتہا پر ہوں تب ہمارا قلم اور عبور کی گئ زبانیں اپنی اذیت کی حد بیان کرنے سے قاصر ہوجاتی ہیں ۔۔۔ اور پھر یہ اذیت سلو پوائزن کی طرح زندگی کو نگل جاتی ہے اور کسی کو علم بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
رات نے جیسے ہی اپنے پر پھیلاۓ گاؤں میں موجود لوگ فورا اپنے بستروں میں گھس گۓ تھے ۔۔۔۔
رات اداس اور غمزدہ لوگوں کیلۓ قیامت سے کم نہیں ہوتی ۔۔۔
وہ ہمیشہ کی طرح آج بھی ماضی کے دریچوں میں جھانک رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
اسکے پیٹ میں پلتے وجود کو چھ مہینے ہوچکے تھے ۔۔ اس دن کے بعد سے اماں سائیں کی ڈانٹ پھٹکار سن سن کر وہ عادی ہوچکی تھی ۔۔۔
یہ بھی شکر تھا کہ سیماب واپس نہیں آیا تھا ۔۔۔
اس حویلی میں پلوشے کے سوا اسکا کوئی ہمدرد نا تھا ۔۔۔
یہ سب ناولوں کی دنیا سے بلکل الگ تھا ، اس میں اینڈ میں سب کچھ صحیح ہوجاتا ہے مگر اصل میں سب کچھ صحیح کرتے کرتے انسان خود ختم ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
روز رات کو اپنے مدھم ہوتے زخموں کو کرید کر پھر سے تازہ کرنا اور ان کی تکلیف کو محسوس کرکے اپنے ضبط کو آزمانا اور خود کو پرکھنا کہ کہیں وقت نے اسکے زخم مندمل تو نہیں کردیے یہی اسکا کام تھا۔۔۔۔
وہ آج بھی کسی سوچ میں گم تھی کہ دروازہ کھلنے کی آواز پر مسکرائی تھی ۔۔۔
آگئ آپ ؟ اس نے مسکرا کر پلوشے کو دیکھا تو وہ بھی مسکرادی تھی ۔۔۔
پچھلے چھ مہینوں سے وہ روز رات کو اسکے پاس آکر سوتی تھی ۔۔۔۔
ایک بات پوچھوں ؟؟ رانیہ نے کچھ سوچتے ہوۓ پلوشے سے پوچھا تھا ۔۔۔۔
ہممم پوچھو ؟؟ پلوشے نے اسکے پاس لیٹتے ہوۓ کہا ۔۔۔۔
مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جب سب مجھ پر کیچڑ اچھال رہے تھے ، میرے بچے کو ناجائز کہہ رہے تھے تو آپ مجھے ان سے بچا کیوں رہی تھیں ؟ حالانکہ میں آپکی سوتن ہوں تو اس لحاظ سے کیچڑ اچھالنے والا پہلا ہاتھ آپکا ہونا چاہیے تھا۔۔۔ اس نے ناجانے کب سے دل میں مچلتا سوال ہوچھ ڈالا تھا ۔۔۔۔۔
ایک ایسا راز ہے رانیہ جس سےاس حویلی کے مکین لا علم ہیں اور انہیں لاعلم ہی رہنا بہتر ہے ، مجھے امید ہے کہ تم اس راز کی رازداری کروگی ۔۔۔۔پلوشے نے گہری سانس بھر کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
پنچایت لگ چکی تھی ، سب چوہدری منشی وہاں موجود کرسیوں پر بیٹھ چکے تھے ۔۔آج یہاں ایک قتل کا فیصلہ ہونے والا تھا ۔۔۔ منشیوں کی حویلی میں اس وقت موت سا سناٹا تھا حویلی کی سب عورتوں کی نگاہیں پنچایت میں بیٹھے مردوں کے ہلتے ہونٹوں پر تھی اور دل تیزی سے دھڑک رہے تھے ۔۔خدشات سانپ کی طرح بار بار ڈس رہے تھے ۔۔
کہ اچانک ایک لڑکا بھاگتا ہوا حویلی میں داخل ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔
کیا فیصلہ ہوا ؟ منشی رفیع الدین کی دوسری بیٹی سلمہ نے آگے بڑھ کر پوچھا تھا ۔۔۔۔
غضب ہوگیا بی بی جی ۔۔ سرکار نے چھوٹے سرکار کے بدلے چھوٹی بی بی جی کو ونی کردیا ہے ۔۔۔اس لڑکے نے ہانپ کر کہا تو زنان خانے میں گویا قیامت برپا ہوگئ تھی ۔۔۔
یہ کیسے کرسکتے ہیں بابا سرکار ؟؟ انکی بڑی بیٹی فاطمہ نے غصہ سے کہا تھا ۔۔۔۔
تقریبا پانچ منٹ بعد پنچایت ختم ہوئی تو منشی رفیع الدین اندر داخل ہوۓ تھے۔۔۔۔
راحمہ کہا ہے ؟ اسے تیار کردو ۔۔انہوں نے آتے ہی تیز آواز میں کہا تھا ۔۔۔۔
کیا کر رہے ہیں بابا سرکار ؟ وہ بچی ہے ابھی ۔۔۔۔
فاطمہ نے غصہ سے انکے سامنے آتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
شادی کیا ہوگئ زبان چلانے لگ گئ ہو ؟ اسکا باپ ہوں جو چاہے کروں۔۔۔۔۔۔انہوں نے دھاڑتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔
تو یہ سچ ہے کہ بیٹے کی محبت میں بیٹی کو بیچ دیا ۔۔۔اس نے طنزیہ انداز میں کہا تو وہ جلال میں آگۓ تھے۔۔۔۔
بیچ نہیں رہا نکاح کررہا ہوں اور کیوں نا کروں میری نسل تو بیٹا ہی چلاۓ گا نا ۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا تھا۔۔۔۔
یہ نکاح ہے یا سوداگری ؟ وہ پندرہ سال کی بچی اور وہ پچاس سال کا گھٹیا بڈھا ، کچھ تو خدا کا خوف کریں ۔۔۔۔اس نے ڈرانا چاہا تھا مگر بیٹے کی محبت نے تو انکی آنکھوں ہر پٹی باندھ دی تھی ۔۔۔۔۔
اب زبان بند رکھو اپنی ، وہ دیکھو اپنی ماں کو جو خاموشی سے صوفہ پر بیٹھی ہے وہ اسکی بھی بیٹی ہے لیکن دیکھو پھر بھی چپ ہے۔۔۔۔۔۔
وہ خاموش نہیں صدمہ میں ہیں بابا سرکار ، مت کریں ایسے بہت پچھتائینگے ۔۔۔۔فاطمہ نے آخری کوشش کی تھی جو بے کار گئ تھی ۔۔۔۔۔
تیار کرو اسے ۔۔وہ حکم دیتے ہوۓ باہر نکل گۓ تھے مگر پیچھے موجود لوگوں کے کانوں میں سور پھونک گۓ تھے ۔۔۔۔۔
××××__________________________________________×××
میں ، میں کیسے رہونگی اماں سرکار کے بغیر ؟ ادا سرکار آپ بابا سرکار کو سمجھائیں نا ۔۔راحمہ روتے ہوۓ اپنے اس بھائی کے پاس آئی تھی جو اسکے آنسو نہیں دیکھ سکتا تھا ، مگر اب ضبط سے آنکھیں بند کرچکا تھا۔۔۔۔۔
اپی آپ ہی سمجھادو میں آپ سب کے بغیر کیسے رہونگی پلییز بابا سرکار مجھے مت بھیجیں۔۔۔وہ ان کے پاؤں پڑھ گئ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
کھڑی ہو ، ایک لفظ اور نہیں ۔۔انکی دھاڑ پوری حویلی میں گونجی تو وہ سہم کر کھڑی ہوگئ تھی ۔۔۔۔
ہم تمہارا نکاح کرا رہے ہیں ایسے ہی نہیں بھیج رہے ، اب اور کچھ سننا میں نے۔۔۔ منشی رفیع کہہ کر اسے گھسیٹتے ہوۓ باہر لے گۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نکاح کا سن کر اسے تھوڑا حوصلہ ہوا تھا ، وہ سب کے منع کرنے کے باوجود بھی چھپ کر ڈائجسٹ میں بھی یہی کچھ پڑھا کرتی تھی کہ اب ایک ہینڈسم سا بندا آۓ گا اور اسکے ساتھ اسکا نکاح کردیا جاۓ گا ۔۔۔مگر کہتے ہیں نا خوابوں میں رہنے والی لڑکیوں کی زندگی سب سے بدترین ہوتی ہے ، کیونکہ ناولز اور کہانیاں تو سراب ہوتی ہیں۔۔۔۔۔
××××_________________________________________×××
لے جاؤ اپنی امانت ۔۔ منشی رفیع نے سامنے کھڑے شخص سے کہا تو برابر میں کھڑی راحمہ کے سر پر اس پچاس سالہ انسان کو دیکھ کر آسمان گرا تھا ۔۔۔۔۔۔
لالہ سائیں مم مجھے انکے ساتھ نہیں جانا ۔۔ وہ ڈر کر پیچھے کھڑے اپنے بھائی کے پاس گئ تھی ۔۔۔اس نے اسے پیار سے دیکھا تھا ، وہ اسے عزیز تھی مگر خود سے زیادہ نہیں ۔۔۔
اس سے پہلے وہ کچھ کہتا وہ شخص اسے گھسیٹتا ہوا باہر لے گیا تھا ۔۔
حویلی سے باہر ۔۔
گاؤں سے باہر۔۔۔
ان سب کی زندگیوں سے باہر۔۔۔۔
اسکے نکلتے ہی حویلی میں کہرام مچ چکا تھا ۔۔۔۔۔۔
وہ گاڑی میں مسلسل روتی رہی اپنے خدا سے فریاد کرتی رہی تھی مگر کوئی بھی سننے والا نہیں تھا۔۔.سب خواب ٹوٹ چکے تھے ، اصل زندگی میں بچانے کیلۓ کوئی ہیرو نہیں آتا ۔۔۔
آگئ منحوس ۔۔۔ اسکے اندر داخل ہوتے ہی ایک گرجدار آواز پر وہ اچھلی اور نیچے پڑے تیل پر پیر پڑتے ہی وہ پھسل گئ تھی ۔۔۔
یہ تو شروعات تھی ظلم و ستم کی ۔۔۔۔۔
چھ مہینے گزر گۓ تھے راحمہ کے اس حویلی میں ۔۔ وہ پوری بدل چکی تھی کوئی اسے دیکھ کر یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ وہی
ہے ۔۔۔ دن بھر سب کی ڈانٹ پھٹکار سننا اور حویلی کے کام کرنا اور رات میں اپنے شوہر کا ظلم سہنا یہی اسکی زندگی بن گئ تھی ۔۔۔۔۔
پھر ایک صبح وہ اٹھی تو حویلی میں سناٹا چھایا ہوا تھا ، ہر طرف خاموشی کا ڈیرہ تھا ۔ جیسے کسی انہونی کے ہونے کی خبر دے رہی ہو۔۔۔
سنو اپنے کپڑے لے لو ہمیں کہیں جانا ہے۔۔۔۔ اچانک اسکے شوہر نے آ کر کہا تو وہ خوش ہوگئ تھی۔۔۔۔۔
شاید سب کچھ ٹھیک ہورہا تھا ۔۔۔۔
شاید وہ اسے بابا کے پاس لے جا رہے ہونگے ۔۔
وہ خوشی خوشی بیگ بنا کر نیچے کھڑی گاڑی میں بیٹھ گئ تھی ۔۔۔
ناجانے کتنی دیر بعد گاڑی رکی اسے پتا ہی نا چلا تھا وہ تو اپنے آپ میں مگن تھی ۔۔۔
اترو نیچے ۔۔ ایک بڑے گھر کے سامنے گاڑی رکتے ہی اسکے شوہر نے کہا تو وہ فورا نیچے اتری تھی ۔۔۔۔
خوشی خوشی اندر کی طرف بڑھی تھی مگر اندر داخل ہوتے ہی اسکے پیروں تلے زمین کھسک گئ تھی ۔۔۔
وہ کوئی گھر نہیں ہیرا منڈی تھی۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
یہ لو جہاں آرا تمہاری مہمان ۔۔۔اپنے شوہر کی بات سن کر وہ چکرادی تھی ۔۔
ہاۓ بیچاری ننھی سی کلی کا کیا حشر کیا ہوا ہے اسے تو بہت تراشنا پڑے گا ۔۔۔ایک لچکدار آواز اپنے پیچھے سن کر گھبراگئ تھی ۔۔۔۔
کک کیا کر رہے ہیں آپ ؟ میں ابھی تک آپکی بیوی ہوں ۔۔ اس نے لڑکھڑاتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
بیوی ہو اب نہیں رہو گی ۔۔ میں پورے ہوش و حواس میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ۔۔۔۔
طلاق دیتا ہوں ۔۔
طلاق دیتا ہوں۔۔۔۔
زندگی ایک کھائی سے نکل کر دلدل میں پھس گئ تھی ۔۔۔۔
زندگی بد سے بدتر اور بدتر سے بدترین ہوتی جارہی تھی۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
آفس سے نکل کر آرزو گاڑی میں آکر بیٹھی ہی تھی کہ پیچھے سے کسی نے اسکی کنپٹی پر پسٹل رکھ دی تھی ۔۔۔۔
واٹ دا ہیل کون ہو تم ؟؟ اس نے غصہ سے کہا تھا ۔۔ایک تو پہلے ہی سنان کی شادی کی خبر پر غصہ تھا دوسرا ناجانے یہ کون تھا ۔۔۔۔۔
ششش بلکل چپ نہیں تو کھوپڑی اڑادونگا ۔۔پیچھے بیٹھے شخص نے غرا کر کہا تو وہ سنبھلی تھی ۔۔۔
کیا چاہیے ؟؟ آرزو نے مصالحتا پوچھا تھا۔۔۔۔
گاڑی اسٹارٹ کرو اور جہاں جہاں میں کہوں چلاتی رہو ۔۔۔۔اس نے غرا کر کہا تو اس نے اثبات میں سر ہلادیا تھا۔۔۔۔
تقریبا آدھے گھنٹے بعد اس شخص نے گاڑی روک کر ایک گھر کے سامنے اترنے کو کہا تو وہ نا سمجھی اتر گئ تھی ۔۔۔۔
اندر جاؤ اور باہر نکلنے کی غلطی مت کرنا ۔۔۔اس شخص نے اسے کمرے میں دھکیلتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔
عجیب کڈنیپر ہیں ، اس طرح کون کڈنیپ کرتا ہے ۔۔۔وہ بڑبڑاتے ہوۓ کمرے میں موجود کرسی پر بیٹھ گئ تھی ۔۔۔
تقریبا دس منٹ بعد دروازہ کھول کر ایک ہیولہ اندر آتا دکھائی دیا تھا ۔۔۔۔
ہیلو ، مجھے کس نے اغوا کروایا ہے ، آپ بتاسکتے ہیں ؟؟ آرزو نے ہیولہ کی طرف دیکھ کر اونچی آواز میں کہا تھا ۔۔۔۔۔
میں نے اغوا کروایا ہے ۔۔۔ایک نسوانی آواز سنائی دی تھی جو اسے کافی پہنچانی پہنچانی لگی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔
کون ہو تم ؟ اسکے سوال کرتے ہی کمرے میں اچانک سے تیز روشنی ہوگئ تھی کہ اسے اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھنے پڑے تھے ۔۔۔۔
کرسی گھسیٹ کر کوئی اسکے سامنے آکر بیٹھا تھا ۔۔
آہستگی سے ہاتھ ہٹا کر اس نے اسکی طرف دیکھا تو اسے سو والٹ کا جھٹکا لگا تھا ۔۔۔۔۔
تت تم ، تم کون ہو ؟؟ وہ سامنے موجود لڑکی کو دیکھ کر ہکلا گئ تھی جو ہو بہو اسکے جیسی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
زندگی ایک ویرانے سے نکل کر سُنسان بیاباں میں داخل ہوگئ تھی ، جہاں ہر طرف صرف تنہائی ہی تنہائی تھی۔۔۔
ایسا ویرانہ جہاں ہر طرف لوگوں کی بھیڑ ہوتے ہوئے بھی ہر کوئی اکیلا تھا .....
اس جیسے بہت سے لوگ اپنوں کے خاطر قربانی دے کر خود کو بھی کھو بیٹھے تھے ۔۔۔۔
اسے اس کوٹھے پر آۓ تین مہینے ہوچکے تھے ۔ وہ ہارچکی تھی ۔۔اور جانتے ہو جو انسان خود سے لڑ کر ہار چُکا ہو اُس کے پاس بے بسی ، تنہائی اور اندھیرے کے سِوا کُچھ نہیں بچتا....
وہ اس غلاظت سے نکلنا چاہتی تھی ، مگر ناکام ہوچکی تھی ۔۔۔۔
وہ ایک ایسے سفر میں داخل ہوگئ تھی جس کی منزل کا کوئی وجود نا تھا ، چلتے چلتے پاوں شل ہو سکتے تھے مگر مُقدر میں سُنسان راستے ، نفرت اور غلاظت ہی تھی ، اور انہی راستوں پر چلتے چلتے نا جانے کون سا موڑ زندگی کا آخری موڑ ہو۔۔۔۔۔
اس نے آخر چاہا ہی کیا تھا ؟ زندگی سے بس چند خوشییاں ہی تو مانگی تھیں اسے کیا معلوم تھا کہ زندگی بدلے میں اذیتوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ دے دے گی ۔۔۔۔
یا اللہ !! اب زندگی میں خوشیوں کی مُنتظر نہیں ہوں میں، بس زندگی کے اُس آخری موڑ کی مُنتظر ہوں جو مجھے رہائی دلا دے ان اذیتوں، دُکھوں، اور اس غلاظت بھری زندگی سے۔۔۔۔۔۔۔۔ روز رات کو وہ سجدے میں گری گڑگڑا کر یہی جملے دہراتی تھی کہ شاید کوئی لمحہ قبولیت کا مل جاۓ مگر خدا اپنے مقرب بندوں کی دعائیں دنیا میں کہاں قبول کرتا ہے ؟ وہ تو آخرت کیلۓ ان دعاؤں کو ذخیرہ کر دیتا ہے۔۔۔۔۔
×××_____________________________________________×××
سنان کی شادی میں ایک ہفتہ رہ گیا تھا ، دونوں طرف زور و شور سے تیاریاں چل رہی تھیں ۔۔۔
آج سنان نے اپنے سب بزنس فرینڈز کو اپنے گھر مدعو کیا تھا ، جس میں آرزو بھی شامل تھی ۔۔۔۔۔۔
نو بجتے ہی سب دوست آنا شروع ہوگۓ تھے ، خوب مزے میں یہ رات گزری تھی ۔لیکن وہاں موجود دو نفوس دماغی طور پر اس جگہ سے غائب تھے ۔۔۔۔۔ ایک سنان جسکی نگاہیں مسلسل آرزو کے چہرے پر ٹکی ہوئی تھیں اور ایک آرزو جو ناجانے کس سوچ میں گم تھی ۔۔
اچانک موبائل کی آواز نے اسکے تخیل کو توڑا تو وہ موبائل اٹھاۓ اس شور سے باہر نکلی تھی ۔۔۔۔
یسس ؟ جی جی ۔۔ وہ کسی سے بات کرتی ہوئی باہر کی طرف جا رہی تھی کہ سامنے سے آتے علی صاحب سے ٹکرا گئ تھی ۔۔۔۔۔۔
سو سوری انکل ، اس نے شرمندگی سے کہا تھا مگر وہ تو اسکی شکل دیکھ کر ساکت رہ گۓ تھے ۔۔۔۔۔
انکل رئیلی سوری میں نے دیکھا نہیں تھا ۔۔ اس نے دوبارہ کہا تو وہ ہوش میں آۓ تھے ۔۔۔۔
کوئی بات نہیں بیٹا ۔۔۔ انہوں نے پھیکے انداز میں مسکرا کر کہا تھا۔۔۔۔
یہ کون تھی ؟؟ انہوں نے پیچھے سے آتے سنان کو روک کر پوچھا تو وہ چونکا تھا ۔۔۔۔
آرزو تھی ، خیریت ؟ اس نے حیرانی سے پوچھا تھا۔۔۔۔
پورا نام بتاؤ ۔۔۔۔انہوں نے بے چینی سے پوچھا تھا مگر سنان کے پورا نام بتاتے ہی انکے چہرے پر حیرت اور خوشی کے تاثرات ظاہر ہوگۓ تھے۔۔۔۔۔۔
یہ یہ کب ہوا ؟ وہ کچھ سوچے سمجھے بغیر اسکے پیچھے گۓ تھے مگر وہ تب تک باہر نکل چکی تھی ۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
رات نے جیسے ہی پر پھیلاۓ ہیرا منڈی میں لوگوں کی آمد شروع ہوگئ تھی ۔۔ امیر کبیر سب پوری شان سے موجود تھے ۔۔۔رقص شروع ہونے میں کچھ دیر ہی تھی کہ اس نے ایک شخص کو اسکی طرف اشارہ کرکے حسن آرا سے بات کرتے دیکھا تھا ۔۔۔۔۔
کیا قیمت لگاؤگی ایک رات کی ؟ اس شخص نے اسکا ہاتھ پکڑ کر اسکی طرف حوس بھری نظروں سے دیکھتے ہوۓ حسن آرا سے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
یہ ان کاموں کیلۓ نہیں ہے تم کسی اور کو پسند کرلو ۔۔۔۔اس نے بھی صاف جواب دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر مجھے یہی چاہیے ۔۔اس نے ہڈدھرمی سے اسکا ہاتھ کھینچ کر کہا تھا ۔۔۔۔
بس یا اللہ ! وہ سسک اٹھی تھی ۔۔۔۔
ایک بات سمجھ نہیں آتی وہ منع کر رہی ہے تو بات ختم ، چھوڑو اسکا ہاتھ اور نکلو اب یہاں سے ۔۔۔۔۔ ایک نوجوان نے آگے بڑھ کر غصہ سے اسکا ہاتھ چھڑایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
سائیں آپ ؟ حسن آرا اسے وہاں دیکھ کر گھبرا گئ تھی ۔۔۔
کیا قیمت لگاؤگی اسے آزاد کرنے کی ؟؟ اس نے اسکی طرف دیکھ کر سنجیدگی سے پوچھا تھا ۔۔۔
یہ لو چیک جتنی چاہو رقم لکھ لینا ۔۔۔اس نوجوان نے اسکے ہاتھ میں بلینک چیک تھمایا اور اسکا ہاتھ پکڑ کر باہر لے آیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاید اسکے حق میں دعائیں قبول ہورہی تھیں ۔۔۔اس نے سوچا تھا ۔۔۔۔۔
اس سب کو چار سال بیت چکے تھے ۔۔ اس نوجوان نے اسی وقت راحمہ سے نکاح کر لیا تھا ۔۔ انکا ایک بیٹا بھی تھا ۔۔ اللہ کے کرم سے زندگی سکون سے گزر رہی تھی ۔۔۔مگر ایک رات وہ دونوں پرسکون نیند سورہے تھے کہ اچانک اس نوجوان کا موبائل بجا تھا ۔۔۔
جی ؟ میں آیا ، بس آرہا ہوں ۔۔۔وہ کال سنتے ہی اٹھا تھا ۔۔۔
خیریت ؟ راحمہ نے پریشانی سے پوچھا تھا ۔۔۔۔
نہیں اماں کی طبیعت بہت خراب ہے مجھے جانا پڑے گا ۔۔۔۔اس نے گاڑی کی چابی اٹھاتے ہوۓ کہا تو اس نے اثبات میں سر ہلایا تھا۔۔۔۔
آپ فون کردیجۓ گا پہنچ کر ۔۔۔اس نے اسے دروازے تک چھوڑتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔
پریشان مت ہو میں ایک دو دن میں واپس آجاؤنگا ۔۔۔۔اس نوجوان نے ماتھے پر بوسہ ثبت کرکے نکلتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔
کسے علم تھا کہ اب انکی ملاقات ہوگی بھی یا نہیں اگر ہوگی تو کس حال میں ؟؟
×××____________________________________________×××
دن ، ہفتے ، مہینہ ، دو مہینے گزر گۓ تھے مگر وہ واپس نہیں آیا تھا ۔۔۔
آخر کار انتظار کی گھڑیاں جب طویل ہوگئ تو وہ اسے ڈھونڈنے کیلۓ گاؤں آئی تھی ۔۔
وقت اسے واپس اسی ظالم گاؤں میں لے آیا تھا جہاں سے وہ ونی کی گئ تھی ۔۔۔
حویلی ڈھونڈنا مشکل نہیں تھی مگر اسکے اندر جانا اسکیلۓ مشکل تھا ۔۔ بالآخر وہ سب کے سامنے اپنے بچے سمیت پیش ہوگئ تھی ۔۔۔
اور جانتی ہو رانیہ ! پھر کیا ہوا ؟؟ پلوشے نے اپنے آنسو پوچھ کر اسکی طرف دیکھا تھا جسکا چہرہ بھی آنسؤوں سے تر تھا ۔۔۔وہ ایک بار پھر دھتکار دی گئ تھی ۔۔ اس سے اسکے بچے کو چھین کر حویلی سے باہر نکال دیا گیا تھا ۔۔۔
اور جانتی ہو میں تین سال کی تھی جب میرے بابا میری آنی کو گھر لاۓ تھے اور میں نے اپنی آنکھوں سے انہیں پاگل ہوتے دیکھا تھا۔۔ اور مرنے سے پہلے انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر کسی ونی کی گئ لڑکی دیکھو تو اسکا ہمیشہ یقین کرنا وہ کبھی جھوٹ نہیں بول سکتی ۔۔۔۔۔۔
میں انہیں تو واپس نہیں لا سکتی لیکن تمہیں دوسری راحمہ بنتے نہیں دیکھ سکتی۔۔۔۔۔۔۔پلوشے اور وہ ہچکیوں سے رو رہی تھیں اس بات سے بے خبر کہ دروازے کے پار ناجانے کب سے کھڑا وجود بے آواز زاروقطار رو رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_________________________________________××××
مم مجھے معاف کردیں مگر یہاں سے مت نکالیں۔۔ وہ اٹک اٹک کر بول رہی تھی ۔۔۔
اسے اسی وقت یہاں سے چلتا کرو ، میں اسکی شکل تک دیکھنا نہیں چاہتا ۔۔۔۔۔وہ تکبر سے بولتے ہوۓ کھڑے ہوۓ تھے ۔۔۔۔
لیکن بابا سائیں اس وقت کہاں جاۓ گی ؟؟ ۔۔۔ٓایک مردانہ آواز نے احتجاج کرنا چاہا تھا۔۔۔۔۔
ابھی اور اسی وقت نکالو اسے یہاں سے ، اس جیسی مردوں کو پھنسانے والی عورتیں اسی کے لائق ہوتی ہیں۔۔۔
سائیں اسوقت کہاں جاؤنگی ؟ یہ میرا بھی گھر ۔۔۔۔
یہ تمہارا گھر نا تھا نا ہے اور نا ہی کبھی ہوگا ۔۔۔۔۔ اس متکبر شخص نے ٹھوکر مارتے ہوۓ کہا تو وہ گھٹری کی طرح گری تھی۔۔۔۔۔۔
تمہیں ایک بیٹی کی بددعا ہے سائیں ، تمہاری نسلیں بیٹیوں کیلۓ تڑپینگی مگر میرا خدا انہیں بیٹی نا دے گا ۔۔۔ میری بددعا یاد رکھنا ۔۔۔۔۔
وہ سسکتے ہوۓ بول رہی تھی ، ضبط کا پیمانہ لبریز ہوجانے ہر جو بددعا دل سے نکلتی ہے وہ عرش تک ہلا دیتی ہے ۔۔۔۔۔۔مگر اس خودغرض انسان کو اپنا تکبر عزیز تھا ۔۔۔وہ یہ بھول رہا تھا کہ یہ تکبر صرف اس ذات کی چادر ہے جو تمام جہانوں کا مالک ہے اور جو شخص اسکی چادر چھینتا ہے وہ اسے پاش پاش کردیتا ہے ، مگر کبھی گنہگاروں کی رسی ڈھیلی بھی چھوڑ دیتا ہے۔۔۔۔۔
اس عورت کی آوازیں آنا بند ہوچکی تھیں شاید وہ اپنے آپ کو حالات کی ڈور پر چھوڑ چکی تھی۔۔۔۔۔
اور اس منظر کو وہ دروازہ میں کھڑا روتے ہوۓ دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
ماما ، وہ تینتیس سالہ جوان اسٹیڈی روم میں بیٹھا زار و قطار رو رہا تھا ۔۔ وہ جتنا اس منظر کو خواب سمجھ کر بھلانا چاہتا تھا مگر وہ ایک بھیانک حقیقت بن کر اسکے سامنے آجاتا تھا ۔۔۔ نا آشنائی سے آشنائی تک کا سفر بہت تکلیف دہ ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔خاص طور پر اپنوں کے رازوں کا افشاں ہونا انسان کو توڑ دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔
وہ جس بات سے ڈرتا تھا آج وہ اسکے سامنے کھڑی تھی ۔۔ چوہدری سیماب بخش ہر در سے دھتکاری ہوئی عورت راحمہ کا بیٹا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
رات کے نو بج رہے تھے ، وہ آفس سے ابھی ابھی گھر پہنچی تھی ۔ سنان شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا جسکی وجہ سے سارا برڈن اس پر آیا ہوا تھا۔۔۔۔
ساجدہ ، میرے لۓ کافی لے آؤ ،میں شاور لے رہی ہوں ۔۔اس نے جمائی روک کر واش روم میں گھستے ہوۓ اسے ہانک لگائی تھی ۔۔۔۔۔
اسکے واش روم میں داخل ہوتے ہی کمرے کی بالکونی سے ایک وجود شرارتی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجاۓ اندر کودا اور اسکے بیڈ پر لیٹ گیا تھا ۔۔۔۔
بمشکل پانچ منٹ ہی گزرے تھے کہ ساجدہ کافی لے کر اندر داخل ہوئی تو اسے بیڈ پر آنکھیں بند کیے لیٹے دیکھ کر چونکی تھی ۔۔۔
یہ لیں بی بی جی ، آپکی کافی ۔۔ ساجدہ نے اسکی طرف کافی کا کپ بڑھاتے ہوۓ کہا تو اس نے منہ بنا لیا تھا ۔۔۔
یہ کوئی کافی کا ٹائم ہے ؟ میرے لۓ چاۓ لے آؤ ۔۔۔ اس نے جیب سے ببل نکال کر منہ میں ڈالتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔
چاۓ ؟ بی بی جی آپ چاۓ پیینگی ؟؟ اسکی آنکھیں حیرت سے باہر آگئ تھیں ۔۔۔
کیوں میں چاۓ نہیں پی سکتی ؟اس نے تیوری چڑھا کر پوچھا تو وہ گڑبڑا گئ تھی ۔۔۔
نن نہیں مطلب آپ نے ابھی کافی لانے کا کہا تھا نا ۔۔۔ساجدہ کو صدمہ لاحق ہوا تھا ۔۔۔
یہ فراق عشق بھی نا سب چیز کروادیتا ہے یار ، چاہے وہ چاۓ ہو یا دودھ ۔۔۔اس نے آہ بھرتے ہوۓ کہا تو ساجدہ کو اسکی ذہنی حالت پر شبہ ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بی بی جی آپ ٹھیک تو ہیں ؟ اتنی بہکی بہکی باتیں کیوں کر رہی ہیں ؟ اس نے ہمدردی سے پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔
عشق نے پاگل بنادیا ہے یار ۔۔۔اس نے گہری سانس بھرتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
بی بی جی آپ نے عشق کر لیا ہے ؟ اس نے غمزدہ سی شکل بنا کر پوچھا تو اس نے اپنے اندر ابلتے قہقہے کا گلا گھونٹا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
عشق کرتے نہیں ہیں یہ تو خود بخود ہوجاتا ہے ، جیسے لیلی کو رانجھے سے مجنوں کو ہیر سے ۔۔۔اس نے لمبا سانس لے کر کہانیوں کی دھجیاں اڑائی تھیں ۔۔۔۔
ہاۓ اللہ بی بی جی آپ ایسا تو مت کہیں ، لیلی کو مجنوں سے عشق تھا اور ییر کو رانجھا سے۔۔۔ساجدہ نے اسکی تصحیح کی تھی ۔۔۔
جس سے بھی تھا اب مجھے بھی ہوگیا ہے ، ہوتا کچھ ہے کہتی کچھ ہوں اور کرتی کچھ ، ہاۓ میری تو جان ہی لے لے گا یہ ظالم ۔۔۔ اس نے شرارتی انداز میں کہا تھا۔۔۔
آپ فکر نا کریں میں دعا کرونگی دیکھۓ گا آپکو آپکا عشق ضرور ملے گا ۔۔۔اس نے اسے دلاسہ دیا تھا ۔۔۔۔
انشاءاللہ تم میرے لۓ چاۓ تو لے آؤ اور سنو دودھ زیادہ ڈالنا۔۔۔ باتھ روم میں شاور کی آواز بند ہوتی سن کر اس نے اسے کمرے سے بھگایا تھا ۔۔ اس سے پہلے آرزو باتھ روم سے باہر نکلتی وہ جس راستے سے آئی تھی اسی راستے سے اپنے کمرے کی گیلری میں چھلانگ مار چکی تھی ۔۔۔۔
اب آۓ گا مزہ ۔۔۔وہ ہنستے ہنستے بیڈ پر لیٹ گئ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
سورج اپنی کرنیں بکھیر کر پورے آسمان پر راج کر رہا تھا ۔۔۔۔۔
صبح کے تقریبا نو بجے اسکی آنکھ کھلی تو وہ وہیں زمین پر لیٹا ہوا تھا جہاں رات میں روتے ہوۓ بیٹھا تھا ۔۔۔
آگاہی کے بعد سب بدل جاتا ہے ، چاہے زندگی ہو یا دنیا ۔ کاش کہ میں کبھی اپنی ماں کی حقیقت نا جانتا ۔۔۔وہ بڑبڑاتے ہوۓ اٹھا تھا۔۔۔
اگر نا جانتے تو رانیہ کا درد کبھی سمجھتے ؟ ضمیر نے سوال کیا تھا ۔۔۔۔
کمرے سے نکلتے ہی وہ رانیہ کے کمرے کی طرف بڑھا تھا۔۔۔
آپ کب آۓ ؟ پلوشے نے اسے دیکھ کر حیرانی سے پوچھا تھا ۔۔۔۔
کل رات ۔۔ سیماب نے نظریں چراتے ہوۓ کہا تو وہ اسکی سوجی آنکھیں دیکھ کر ٹھٹکی تھی ۔۔۔۔
کہاں جارہے ہیں آئیں میں ناشتہ لگا دیتی ہوں ۔۔۔۔۔۔
نہیں ، پہلے دل کا بوجھ ہلکا کرلوں پھر شاید کچھ کھاؤں ۔۔۔سیماب نے کہا تو پلوشے کا ڈر سچ ثابت ہوا تھا ، وہ سب کچھ سن چکا تھا ۔۔۔۔
سنیں ، اسکی طبیعت کافی خراب تھی آپ دیکھ لیجۓ گا ۔۔۔پلوشے نے اسے رانیہ کے کمرے کی طرف جاتے دیکھ کر بتایا تو وہ سر ہلا کر آگے بڑھ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
بی بی جی چاۓ ۔۔ساجدہ نے چاۓ کا کپ اسکی طرف بڑھایا تو اس نے ناسمجھی سے اسکی طرف دیکھا تھا ۔۔
طبیعت ٹھیک ہے تمہاری ؟ میں نے کافی کا کہا تھا اور تم چاۓ لے آئیں ۔ مجھے کبھی چاۓ پیتے دیکھا ہے تم نے ؟ آرزو نے غصہ سے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ نے ہی تو کہا تھا کہ عشق سب کچھ کروادیتا ہے ۔۔ ساجدہ نے منہ بنا کر کہا تو آرزو کا دماغ گھوم گیا تھا ۔۔۔
دماغی توازن درست ہے ؟ کونسے عشق کی بات کر رہی ہو اور میں نے کب کچھ کہا ؟ اس نے بھپر کر کہا تھا ۔۔۔
مجھے لگتا ہے آپ اپنے ساتھ مجھے بھی پاگل کرینگی ، یہ رہی چاۓ پی لیں ورنہ کافی کچن میں رکھی ہے خود لے لیۓ گا ۔۔۔۔۔ساجدہ تنک کر کہتی باہر نکل گئ تھی اور وہ ہونقوں کی طرح اسے دیکھتی رہ گئ تھی ۔۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
رات دیر سے سونے کی وجہ سے صبح آنکھ بھی دیر سے کھلی تھی ۔۔ رات ادراک ہوا کہ وہ کتنے آرام میں تھی ۔۔
اسے اپنے سارے شکوے ، شکایتیں بیکار لگ رہی تھیں ، سنا تھا اپنا درد دوسروں کے درد کے آگے کبھی چھوٹا نہیں لگتا مگر اسے لگ رہا تھا ۔۔۔۔
اصل زندگی میں جینا ہے تو بے حسی اختیار کرنی پڑتی ہے ، کیونکہ حساس لوگوں کا یہ دنیا نام و نشان مٹادیتی ہے ۔۔
ٹھک ٹھک ۔۔۔
دروازہ کھٹکھٹانے کی آواز پر وہ سوچ کی دنیا سے واپس آئی تھی ۔۔۔
جی آجائیں ۔۔۔جمائی لے کر بیڈ پر بیٹھتے ہوۓ آواز دی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر سامنے سے سیماب کو اندر داخل ہوتے دیکھ کر گھبراگئ تھی ۔۔
آپ ، آپ یہاں ؟ اس نے گڑبڑا کر پوچھا تھا۔۔۔
کیسی ہو ؟۔سوال پر سوال پوچھا گیا تھا ۔۔۔
ٹھیک ۔۔ ایک لفظی جواب آیا تھا۔۔۔۔۔
مجھے تم سے بات کرنی ہے ۔۔سیماب نے اسکے پاس بیٹھتے ہوۓ کہا تو وہ ایکدم پیچھے ہٹی تھی ۔۔۔۔
مجھے معاف کردو ، میں نے غصہ اور بدلہ کی ضد میں تمھیں بہت تکلیف پہنچائی ہے ، جانتا ہوں تمہارے لۓ معاف کرنا آسان نہیں ہے لیکن پھر بھی تم سے معافی چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
اس نے شرمندگی سے اس کا ہاتھ تھامتے ہوۓ کہا تو وہ پھیکی سی ہنسی ہنسی تھی ۔۔۔۔
کس بات کی معافی مانگ رہے ہیں سائیں ؟ آپ نے خود ہی تو کہا تھا کہ میں اپنے بچے کے نام کیلۓ آپ سے بھیک مانگونگی تو اب کیا ہوگیا ؟؟؟ اس نے نا سمجھی سے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
میں نے تمھارے ساتھ بہت زیادتی کی ہے ، بھول گیا تھا کہ تم بھی ایک انسان ہو ، تمھارے بھائی کا بدلہ تم سے لینے لگ گیا تھا ۔۔۔۔ اس کی آنکھوں میں نمی دیکھ کر اسے ایک عجیب احساس ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
انسان نہیں سائیں ، ونی میں آئی چلتی پھرتی لاش ہوں ۔۔اس نے اس کے الفاظ ہی اس پر لوٹائے تو وہ ساکت ہوا تھا ۔۔۔۔
جانتی ہو آگاہی ایک عذاب ہوتی ہے ، آج اگر تم نے معاف نہیں کیا تو کل اپنی ماں کو کیا منہ دکھاؤنگا کہ جو اسکے ساتھ ہوا وہی اسکا بیٹا۔۔۔۔اس سے آگے وہ بول نہیں پایا تھا ۔۔۔۔۔
اوہ ، مطلب یہ کہ آج بھی اپنے مفاد کے خاطر معافی مانگنے آۓ ہیں ؟ اس نے تلخی سے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
مفاد نہیں ہے صرف تمہاری تکلیفوں کا مداوا کرنا چاہتا ہوں ۔ کیا معاف نہیں کرسکتی ؟؟ وہ آخر کار گھٹنوں کے بل اس کے پاس بیٹھا اور اسے یوں بیٹھتے دیکھ کر وہ اپنا بھاری وجود لۓ ایکدم کھڑی ہوئی تھی ۔۔۔۔۔
آپ تو سوداگر ہیں نا ، ہر بات کا سودا کرتے ہیں تو کھڑے ہوں اور میرے ساتھ سودا کریں ۔۔۔۔اس نے سنجیدگی سے کہا تو وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
کس بات کا سودا ؟؟ اس نے نا سمجھی سے پوچھا تھا ۔۔۔
معافی کا ، آپ کو معافی چاہیے اور مجھے انصاف ۔۔ جس دن آپ اپنے بھائی کے اصل قاتل کو سزا دینگے وہ دن آپ کی معافی کا دن ہوگا چاہے میں زندہ ہوں یا نہیں ۔۔۔۔۔وہ لمبے لمبے سانس لیتی بول رہی تھی ۔۔۔۔
تم بے گناہ ہو ، تمھارا بھائی نہیں۔۔۔۔وہ غصہ سے کہتا ہوا اٹھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
میں قسم کھا کر کہہ سکتی ہوں کہ میرے بھائی قاتل نہیں ہیں ، وہ انسان کبھی کسی کو تھپڑ نہیں مارسکتا قتل تو دور کی بات ہے ۔۔۔۔کہتے ہوۓ اس کی سانس اکھڑنے لگی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رانیہ رانیہ ۔۔۔۔۔اسے چکراتا دیکھ کر آگے بڑھ اس نے اسے تھاما تھا مگر وہ ہوش سے بیگانہ ہو کر اسکی باہوں میں جھول گئ تھی ۔۔
××××_________________________________________×××
کیا ہوا ہے اسے؟؟ احمد کی آواز میں فکر مندانہ آواز آئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
وہ چھوٹے سائیں ، بی بی جی کی دماغی حالت تھوڑی خراب ہورہی ہے ۔۔۔۔
وہ ابھی آفس سے گھر پہنچی تھی کہ ڈرائنگ روم سے آتی ساجدہ کی آواز نے اسکے چودہ طبق روشن کردیے تھے ۔۔۔
کیا کہہ رہی ہو ؟ ہوا کیا ہے ؟ اس نے پریشانی سے پوچھا تھا ۔۔۔۔
وہ چھوٹے سائیں ، چند دن سے بی بی جی الٹے الٹے کام کر رہی ہیں ۔۔۔اس نے ہچکچاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔
کیا مطلب ؟
مطلب یہ کہ ، کل انہوں نے مجھ سے کافی مانگی ، جب میں لے کر گئ تو مجھے ڈانٹ کر وہ واپس کردی اور کہا کہ چاۓ لے کر آؤ ۔ اور جب میں چاۓ لے کر گئ تو پھر سے کہنے لگی کہ کافی لے کر آؤ ۔۔۔۔۔۔
تم سے مزاق کر رہی ہوگی ۔۔ احمد نے ہنستے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں نہیں چھوٹے سائیں ، انہیں کوئی مسئلہ ہے آپکو پتہ ہے تین چار دنوں سے وہ رات کے تین ،تین بجے نیچے گارڈن میں سگریٹ پی رہی ہیں ۔۔۔ساجدہ کی سرگوشی سنائی دی تو اس نے دانت پیسے تھے ۔۔۔۔۔
کیا سگریٹ ؟ احمد کی آواز میں پریشانی عیاں تھی ۔۔۔
جی ، جی اور آپکو پتا ہے وہ تو لیلی کو رانجھے سے اور مجنوں کو ہیر سے عشق کروارہی تھیں۔۔۔۔اس نے افسردگی سے بتایا تھا۔۔۔
لا حول ولا قوة ۔۔۔احمد نے باقاعدگی سے کانوں کو ہاتھ لگایا تھا۔
کہتی کچھ ہیں ، کرتی کچھ مانگتی کچھ ہیں اور چاہتی کچھ۔۔۔۔
اور ایک راز کی بات بتاؤں ؟ اسکی سرگوشی سنائی دی تو وہ دروازہ کے مزید قریب ہوئی تھی ۔۔۔۔۔
بتاؤ ۔۔۔
وہ بی بی جی کو کسی محبت ہوگئ ہے ۔۔۔ساجدہ نے کہا تو دروازے کے پار کھڑی آرزو کا دل چاہا کہ اندر بیٹھی ساجدہ کی زبان کاٹ دے اور دوسرے کمرے میں بیٹھے وجود کا سر پھاڑ دے جسکی وجہ سے اسکی زندگی گھوم گئ تھی۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
میں تمہیں کچھ ہونے نہیں دونگا ۔ اٹھو رانیہ تم ایسے نہیں جاسکتی ۔۔۔سیماب پریشانی سے اسکے گال تھپتھپارہا تھا ۔۔
تقریبا بیس منٹ کی رش ڈرائیونگ پر وہ اسے لے کر ہاسپٹل پہنچا تھا ۔۔
کیا ہوا ہے ڈاکٹر ؟ ڈاکٹر کو ایمرجینسی روم سے باہر نکلتے دیکھ کر اس نے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیکھیں ، آپکی وائف کی کنڈیشن کافی کریٹیکل ہے ہمیں فورا آپریشن کرنا ہوگا ۔۔۔
واٹ ابھی کیسے کرسکتے ہیں ؟ ابھی تو صرف سات ماہ ہوۓ ہیں ۔۔۔۔سیماب نے پریشانی سے کہا تھا ۔۔۔
دیکھیں ہمیں یہ قدم اٹھانا ہی پڑے گا ورنہ بچہ کے ساتھ ساتھ ماں کی زندگی کا بھی خطرہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریبا ایک گھنٹہ گزر گیا تھا ۔۔اسکی نظریں مسلسل آپریشن تھیٹر کی لال بتی پر جمی ہوئی تھیں ۔۔ حویلی سے اماں سائیں ، دادا سائیں اور بابا سائیں آچکے تھے ۔۔۔سب کوریڈور میں بیٹھے ڈاکٹرز کا انتظار کر رہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچانک لال بتی بند ہوئی اور آپریشن تھیٹر کا دروازہ کھول کر ڈاکٹرز باہر نکلے تھے ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہیں ہاسپٹل سے دور ایک کمرے میں موجود ایک وجود پنڈولم کی طرح ادھر سے ادھر ٹہل رہا ، پریشانی سے بار بار نظریں موبائل کی طرف اٹھ رہی تھیں۔۔۔ تقریبا دس منٹ بعد انتظار ختم ہوا اور موبائل کی بیل بجی تھی ۔۔۔
یس کیا ہوا ؟ اس وجود نے جلدی سے پوچھا تھا مگر دوسری طرف کی بات سن کر کنپٹی کی رگیں تن گئ تھیں ۔۔۔۔۔۔۔
میں آتا ہوں ۔۔۔اس نے غصہ سے کہہ کر کال کاٹی تھی ۔۔۔
یہ نہیں ہوسکتا کبھی بھی نہیں۔۔اس وجود نے سائڈ ٹیبل پر پڑا واز اٹھا کر زمین ہر پھیکا اور الماری سے پسٹل نکال کر جیب میں ڈالی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مبارک ہو چوہدری صاحب آپکے ہاں پوتی ہوئی ہے ۔۔
ڈاکٹر کی بات سن کر سب کے چہروں پر مسکان دوڑ گئ تھی ۔۔۔۔۔
یہ ہوئی نا بات ، دیکھا میرے شیر پوتے نے اپنی ماں کی بددعا کو ٹال دیا ۔۔۔ چوہدری کبیر نے فخر سے کہا تو سیماب کے چہرے پر سنجیدگی چھا گئ تھی ۔۔۔۔
مٹھائی بانٹو مٹھائی ۔ پورے ہاسپٹل میں مٹھائیاں تقسیم کرو آخر ہماری پوتی ہوئی ہے ۔۔۔۔۔انہوں نے حکم دیا تو سب ملازم باہر کی طرف بھاگے تھے ۔۔۔۔۔
یہ لو بیٹا منہ میٹھا کرو۔۔ اماں سائیں نے مٹھائی اسکے ہاتھ میں تھمائی تو اس نے مسکرا کر لے لی تھی مگر سامنے کمرے سے آتی ہولناک چیخ کی آواز سن کر اسکے ہاتھ سے مٹھائی گر گئ تھی ۔۔۔۔
رانیہ ۔۔ وہ بھاگتا ہوا اندر داخل ہوا تھا مگر اندر کے منظر نے اسے ساکت کردیا تھا ۔۔۔۔
وہ خون میں لت پت زمین پر پڑی تڑپ رہی تھی ۔۔۔
یہ کیسےت ہوا ؟ ڈاکٹر ادھر آئیں ۔۔وہ وہیں سے چیخا تھا ۔۔۔۔
مم میری بچی ۔۔۔۔ رانیہ اسکا ہاتھ پکڑ کر کچھ کہنا چاہ رہی تھی مگر شاید زندگی اسے کچھ کہنے کا موقع نہیں دینا چاہتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
×××__________________________________________××××
تم کر کیا رہی ہو ؟ آرزو زور سے دروازہ بند کرکے اس سے پوچھا تھا۔۔۔
چیونگم چبا رہی ہوں ، کھاؤ گی ؟ اس نے ببل کا پیکٹ اسکی بڑھایا تھا۔۔۔
انفف میں تمہیں وارن کر رہی ہوں آئندہ میرا نام لے کر کچھ ایسا ویسا مت کرنا ۔۔۔آرزو نے غصہ سے کہا تھا ۔۔۔
میں نے سچ میں کچھ نہیں کیا یاررر ۔۔۔ اس نے معصومیت سے آنکھیں پٹپٹائی تھیں ۔۔۔
تممم۔۔۔۔اس سے پہلے آرزو کچھ کہتی اسکا موبائل بجنے لگا تھا ۔۔۔۔۔
ہیلو کون ؟ رونگ نمبر سے کال دیکھ کر اس نے کال اٹھائی تھی ۔۔۔
تم سمجھتی کیا ہو خود کو ؟ میری اور سنان کی پرسو شادی ہونے والی ہے اور آئندہ اگر تم سنان کے آس ہاس بھی نظر آئی تو اچھا نہیں ہوگا ۔۔۔دوسری طرف سے فلزہ کی آواز سن کر وہ چونکی تھی ۔۔۔۔
تم کون ہوتی ہو مجھے یہ بتانے والی کہ میں کیا کروں اور کیا نہیں ، آئندہ تم مجھے کال کرنے کی غلطی مت کرنا ۔ امید ہے سمجھ گئ ہونگی ۔۔۔۔آرزو نے غصہ سے کال کاٹتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔
کیا ہوا ؟ اس نے اسے غصہ میں دیکھ کر پوچھا تھا ۔۔۔
تم آفس گئ تھیں ؟ آرزو نے اسے غور سے دیکھتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔
تمہارے آفس تو نہیں گئ ۔۔ اس نے نفی میں سر ہلایا تھا۔۔۔
میرے نہیں سنان کے گئ تھیں ؟؟
ہاں یار گئ تھی تھانیدارنی صاحبہ ۔۔
کیوں ؟؟ اور ایسا کیا ہوا تھا جو فلزہ مجھے اسکے قریب جانے سے منع کررہی ہے ؟ آرزو نے پوچھا تو وہ مسکرا کر دوپہر کی ملاقات سوچنے لگی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
کیوں آئی ہو یہاں ؟ سنان نے اسے ویٹنگ روم میں دیکھ کر ہوچھا تھا ۔۔۔
مجھے تم سے ایک ضروری بات کرنی ہے ۔ اس نے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تو وہ چونکا تھا ۔۔
اندر آجاؤ ۔۔ اس نے کمرے میں داخل ہوتے ہوۓ کہا تو وہ اثبات میں سر ہلا کر پیچھے آئی تھی ۔۔۔۔۔
کہو کیا بات کرنی ہے ؟ سنان نے متوجہ ہوکر کہا تھا ۔۔۔
وہ ، اس سے پہلے وہ بات شروع کرتی اسے باہر ایک سایہ نظر آیا تھا جو یقینا فلزہ کا تھا ۔۔۔
محبت کرتے ہو مجھ سے ؟ اس نے پوچھا تو اس نے حیرت سے دیکھا تھا ۔۔۔
یہ کیسا سوال ہے ؟ سنان نے تنک کر ہوچھا تھا ۔۔
ایک سوال کیا ہے تم جواب دو سمپل ۔۔اس نے کرسی سے ٹیک لگاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔
کرتا تھا اب نہیں ۔۔۔ اس نے نظریں چرا کر کہا تو وہ مسکرائی تھی ۔۔۔
شادی سے خوش ہو ؟ اس نے پھر پوچھا تھا ۔۔
تم میرا ٹائم ضائع کرنے آئی ہو تو مہربانی کرکے یہاں سے چلی جاؤ۔۔۔۔۔ سنان نے ضبط سے کہا تو وہ ہنسی تھی ۔۔
میں تو نہیں جاؤنگی ۔۔۔ اس نے کندھے اچکاتے ہوۓ باہر دیکھا تو وہ سایہ واضح ہوا تھا مطلب وہ اندر دیکھنے کی کوشش کر رہی تھی ۔۔۔
ٹھیک ہے میں ہی چلا جاتا ہوں ۔ سنان نے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تو اس نے نامحسوس انداز میں جیب سے ریپر نکال کر اسکے پیر کے پاس پھیکا تھا ۔۔۔
اوکے تو جاؤ ۔۔ اس نے بھنویں اچکا کر کہا تو وہ تیزی سے باہر کی طرف بڑھا تھا مگر جوتا ریپر پر پڑتے ہی وہ لڑکھڑایا اور اسی کا فائدہ اٹھا کر اس نے اٹھ کر اسے تھاما تھا ۔۔
ہوٹل مارشل ، رات ساڑھے گیارہ بجے پہنچ جانا ۔ ضروری بات کرنی ہے ، ابھی کوئی سن رہا ہے ۔۔۔اس نے اسکے کان میں سرگوشی کی تو وہ چونک کر پیچھے ہٹا تھا۔۔۔
ویسے ڈراموں میں ہیروئنیں لڑکھڑاتی ہیں اور ہیرو تھامتے ہیں لیکن یہاں تو الٹا ہی سین ہے ۔۔۔۔اس نے مسکرا کر کہا تو وہ تپ گیا تھا ۔۔۔
جارہی ہو یا۔۔۔اس نے غصہ سے کہا تو اس نے ہاتھ بلند کیے تھے ۔۔۔۔
جارہی ہوں لیکن پھر دوبارہ آؤنگی۔۔۔اس نے مسکرا کر باہر نکلتے ہوۓ زور سے کہا تھا تاکہ اوٹ میں چھپا سایہ اسکی بات سن لے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں کچھ پوچھ رہی ہوں اور تم مسکرارہی ہو ؟ آرزو نے چڑ کر کہا تھا ۔۔۔۔
ٹائم کیا ہورہا ہے ؟ اس نے اسکی بات نظرانداز کرتے ہوۓ پوچھا تو وہ بھپر گئ تھی ۔۔۔
تم سب کچھ جاننے کے باوجود اتنے آرام سے کیسے ہوسکتی ہو ، میری راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں اور تم یہاں ہنس رہی ہو ، اتنی بے حس ہونگی تم سوچا نہیں تھا حد ہوتی ہے بے حسی کی ، تمہیں سچائی جاننے کے بعد تکلیف تو کیا اداسی تک نہیں ہوئی۔۔۔ آرزو نے غصہ سے کہا تو اسکے چہرے کی مسکراہٹ غائب ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں صبرینا ملک ہوں ، آرزو بٹ نہیں ۔ میں وہ ہوں جس نے دس سال کی عمر میں درد کو لفظوں کی لڑی میں پرو کر،کَرب کے آنسوؤں سے غسل دے کر،احساسات کا کفن پہنا کر،جزبات کے قبرستان میں لے جاکر ، بے حسی کی قبر میں اتارا تھا ۔۔۔۔۔
اور پھر وقت کی ظالم آندھی سے اس قبر کا نام و نشان مٹادیا تھا ۔۔۔
جانتی ہو کیوں ؟ کیونکہ ہر درد اور کرب کی انتہا بے حسی ہی ہوتی ہے ۔ ورنہ یہ دنیا حساس لوگوں کو کچل کر رکھ دیتی ہے ۔۔۔۔۔اس نے تلخی سے کہہ کر موبائل اٹھایا تھا ۔۔۔
گھڑی ساڑھے دس بجارہی تھی ، مطلب نکل جانا چاہیے ۔۔ وہ تیزی سے باہر نکلی تھی ۔۔۔
سنو۔۔ آرزو اسکے پیچھے بھاگتے ہوۓ نیچے اتری مگر نیچے اسے نا پاکر گارڈن میں آئی تھی اور اسی وقت ناجانے کہاں سے گولی آئی اور اسکا بازو چھو کر نکل گئ تھی ۔۔۔۔
آہ ! وہ چیخی تو اندر سے ساجدہ اور احمد نکل کر آۓ تھے مگر وہ ناجانے کہاں غائب ہوچکی تھی ۔۔۔۔۔
×××___________________________________________×××
منظر بدل چکا تھا ، اسکی لاش کو حویلی لایا گیا تھا ، سیماب حویلی کے لاؤنج میں رکھی میت کے پاس بیٹھا پھوٹ پھوٹ کر رو رہا تھا ۔۔ سب اس مضبوط انسان کو تکلیف سے دیکھ رہے تھے جو اپنے بھائی کی موت پر بھی نہیں رویا تھا ، آج رو رہا تھا۔ اور وہ سامنے پرسکون چہرے کے ساتھ لیٹی اس کا سکون برباد کر گئ تھی ۔۔۔۔۔۔
کیوں گئ تم کیوں سب کو تمہاری ضرورت تھی ؟ پلوشے نے روتے ہوۓ اسکا ماتھا چوما تھا ۔۔۔۔
اماں ، آنو کیوں نہیں اٹھ رہی ؟ انہیں کہیں نا اٹھیں ۔۔ میں نے انکے ساتھ کھیلنا ہے ۔۔۔صارم بھی اسے ساکت لیٹا دیکھ کر رو رہا تھا ۔۔۔ خزیمہ دور کھڑا روتے ہوۓ سب کو دیکھ رہا تھا کہ اچانک ایک ننھی سی رونے کی آواز آئی تو پلوشے نے اٹھ کر اس بچی کو اٹھایا تھا جو پیدائش پر ہی اپنی ماں سے بچھڑ گئ تھی ۔۔۔۔۔
جنازہ اٹھا لیا گیا تھا۔۔۔
آخر آزماٸشیں تکلیفیں ختم ہوگٸ تھیں , کچھ لوگوں کیلۓ موت ایک نعمت ہوتی ہے کیونکہ یہ ساری اذیتیں کُرب انکے وجود سے علیحدہ کر پھینک دیتی ہے , لوگوں کے دل انکیلۓ کشادہ کردیتی ہے , لوگوں کو اس بات پر قائل کرلے گی کہ وہ انہیں معاف کردیں ۔۔۔۔۔۔
کون سہہ سکتا حیات جاوداں کی اتنی تلخیاں
زندگی پر موت کا کتنا بڑا احسان ہے
وَاِنَّ اِلٰی رَبِّکَ الْمُنْتَھیٰ
اور تمہاری آخری منزل الله ہے. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موت برحق ہے مگر میری گزارش یہ ہے۔۔۔۔
زندہ انسانوں کا جنازہ نہ اُٹھایا جائے۔۔۔۔۔۔۔اور آخر کار ایک خاک کے پتلے کو خاک میں ملادیا گیا تھا , موت تو صرف بہانہ بنی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ایک کالی سیاہ رات کا آخری پہر تھا ۔ دور دور تک کھٹور اندھیرا تھا ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ چاند کی چاندنی اس سے روٹھ گئ ہو ۔۔۔
سڑک پر گزرتی ایک دو گاڑیوں سے تھوڑی دیر کیلۓ روشنی ہوجاتی تھی ۔ اسی سڑک کے اختتام پر ایک موڑ کاٹ کر وہ گاڑی تیزی سے ایک کچی پکی سڑک پر جھاڑیوں کے درمیان رکی تھی ۔۔
اور اس میں سے ایک سایہ نکل کر وہاں سے تقریبا دو کلومیٹر دور بنی دو منزلہ عمارت کی طرف بڑھا تھا ۔۔ یہ ایک کلب تھا جسکے پچھلے حصے کی طرف وہ سایہ آیا تھا ۔۔۔ وہ سایہ آہستگی سے عمارت کے پیچھے بنے پائپوں پر چڑھنا شروع ہوا اور رینگتے رینگتے دوسری منزل پر موجود کھڑکیوں میں سے ایک کھڑکی پر پہنچا تھا جسے اسکا مکین بند کرنا بھول گیا تھا ۔۔ وہ دبے پاؤں اندر داخل ہوا تو سامنے بیڈ پر آڑھے ترچھے وجود کو تنفر سے دیکھا تھا جو نشے میں دھت تھا ۔۔۔
چاروں طرف نظریں دوڑا کر کمرے کا دروازہ بند کیا تھا ۔ کمرہ ساؤنڈ پروف تھا ۔۔۔
سائڈ ٹیبل پر رکھے جگ میں موجود ٹھنڈے ٹھار پانی کو اس اٹھا کر اس وجود پر انڈیلا تو وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا تھا ۔۔۔
کک کون ہو تم ؟ اس وجود نے اسے چاقو اور پسٹل میز پر رکھ کر بیٹھتے دیکھ پوچھا تھا ۔۔۔
تمہاری موت ۔۔ دو لفظی جواب سن کر اسکے رگ وپے میں ٹھنڈ سرایت کرگئ تھی , آخر کار وہ اس تک پہنچ گئ تھی ۔۔۔
لل لیکن میں نے کیا کیا ہے ؟؟ اس وجود نے نا محسوس انداز میں اپنے موبائل سے کسی کو میسیج چھوڑا تھا ۔۔۔
ایک غلطی ہو تو بتاؤں ۔ تم نے مجھ پر حملہ کروایا , کیا لگا تھا میں مرجاؤنگی ؟ چچچ تمہاری چاہت ادھوری رہ گئ ۔۔۔ اس نے افسوس سے کہا تھا ۔۔۔
مرنا تو تمہیں پڑے گا صبرینا پارس ملک ۔ کاش کہ مجھے پہلے پتا ہوتا کہ پارس تم ہو تو اسی دن تمہیں مار دیتا جب تمہارا باپ مرا تھا ۔ لیکن افسوس مجھے فیروز کی موت کے بعد تمہارا سچ پتا چلا ۔۔۔۔۔انکی آواز میں نفرت تھی ۔۔
پارس کو مارنے کی ہمت اگر آپ میں ہوتی انکل تو آج یہاں نہیں ہوتے بلکہ میری کرسی پر بیٹھ چکے ہوتے ۔۔ اس نے ہنستے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔
ہاہاہا بچی ہو تم ابھی , تمہیں کیا لگا میں صرف دھمکیاں دے رہا ہوں ؟ ذرا اپنے ارد گرد دیکھو ۔۔ انہوں نے کہا تو اس نے گردن گھما کر دیکھا تھا , کمرے کے چاروں طرف دیواروں سے بندوق کی نالیاں جھانک رہی تھیں ۔۔۔۔
میں بھی تمہیں بلکل اسی طرح مارونگا جس طرح تم نے میرے بے گناہ بیٹے کو مارا تھا ۔۔ ڈاکٹر فاروق نے اسکے مقابل آتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔
بے گناہ نہیں تھا ۔۔ وہ دھاڑی تھی ۔۔۔
انڈر ورلڈ میں کوئی بھی پاکیزہ نہیں ہوتا ۔۔ وہ دو بدو بولے تھے ۔۔۔۔۔
اصول و قوانین توڑنے والوں کی اس دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہوتی , تمہارے بیٹے کو ایک مہلت دی تھی کہ سدھر جاۓ لیکن وہ نہیں مانا ,مطلب اسے اپنی موت عزیز تھی ۔۔ اس نے کندھے اچکاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مافیا کی دنیا ہے یہاں اسمگلنگ پیشہ ہے تو ایسا کیا ہوا جو تمہارے اصول ٹوٹ گۓ ؟؟
اسمگلنگ کی اجازت اسلحہ اور منشیات کی ہے , لڑکیوں کی نہیں ۔۔لیکن تمہارے بیٹے نے میرے منع کرنے کے باوجود بھی اسمگلنگ کی ۔ جس جس نے میری قائم کی گئ حدود کو کراس کرنے کی غلطی کی وہ سب اس وقت اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں ۔۔۔۔۔
ہم اسلحے کی اسمگلنگ کریں یا لڑکیوں کی تمہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کچھ کہنے کا ۔۔۔
لڑکیاں جیتی جاگتی انسان ہیں ,کوئی چیز نہیں جسے اٹھا کر استعمال کرو پھر آگے بیچ دو ۔ تم لوگوں کی اسی حیوانیت کو ختم کرنے کیلۓ میں کرسی پر بیٹھی تھی , مگر افسوس تم لوگ مرنا پسند کرتے ہو سدھرنا نہیں ۔۔ اس نے افسوس سے نفی میں سر ہلاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔
موت کے منہ میں تم کھڑی ہو , میرے ایک اشارے پر یہ فائر کھل جائینگے ۔۔۔۔
کوشش کر کے دیکھ لو ۔۔ پارس نے ہنستے ہوۓ کہا تو وہ چونک گیا تھا ۔۔۔
فائرر ۔۔۔ اس نے حکم دیا تھا مگر کسی بھی بندوق سے گولی نہیں نکلی تھی ۔۔۔۔
یہ , یہ کیا ہوا ؟ وہ اب اصلی معنوں میں گھبرایا تھا ۔۔۔
دیکھ لو میں نے سیکنڈوں میں تمہارے سارے آدمی خرید لۓ اسے کہتے ہیں بے تاج بادشاہت , جسکے تم قابل نہیں ہو , اب تم مرنے کیلۓ تیار ہوجاؤ ۔۔۔۔۔۔۔
نن نہیں , میں آئندہ تمہاری راہ میں نہیں آؤنگا ۔۔ اسے پسٹل اٹھاتے دیکھ کر وہ ہکلایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
نا ممکن کیونکہ پارس ، مافیا کی دنیا میں صرف ایک نام ہے جسکا کوئی وجود نہیں ۔ لیکن جو اس کے وجود تک پہنچ جاتا ہے ، اسکی زندگی کا آخری باب شروع ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔
اور تمہاری جستجو نے خود تمہیں فنا کی طرف دھکیلا ہے ، کیونکہ جو مجھے جان جاتا ہے وہ جان سے جاتا ہے ۔۔۔اس نے پسٹل اسکے سر پر رکھتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔
اس سے پہلے وہ فائر کرتی اچانک دروازہ کھلا , اور وہاج کو اندر آتے دیکھ کر وہ چونک اٹھی تھی ۔۔
تم ؟ اوہ تو یہ بلیننگ تھی , گریٹ ۔۔۔ اس نے تالی بجاتے ہوۓ طنزیہ انداز میں کہا تھا ۔۔۔
تو تم تھیں پارس , میں بھی کتنا پاگل تھا جو تمہیں معصوم سمجھ کر ایک دشمن لڑکی سے محبت کر بیٹھا ۔۔وہاج نے تاسف سے کہا تو وہ ہنس پڑی تھی ۔۔۔۔
مطلب اس راز سے اب تم بھی واقف ہوچکے ہو , چلو تم سے بعد میں نمٹ لونگی پہلے اسکا کام تمام کردیتی ہوں ۔ پارس نے گن ڈاکٹر فاروق پر تانتے ہوۓ کہا تھا , مگر اس سے پہلے وہ گولی چلاتی وہاج نے پسٹل اسکی کنپٹی پر رکھ دی تھی ۔۔۔۔۔۔
اپنی گن مجھے دے دو , ورنہ میں گولی چلا دونگا ۔۔ اس نے سختی سے کہا تو وہ اسکی طرف مڑی تھی ۔۔
کیا چاہتے ہو ؟ سنجیدگی سے پوچھا تھا ۔۔۔۔
تم اسے اور خود کو پولیس کے حوالے کردو , ہوسکتا ہے اس وجہ سے تمہاری سزا کم ہوجاۓ ۔۔ وہاج نے کہا تو پارس نے اثبات میں سر ہلایا تھا ۔۔
یہ لو , اور بلاؤ پولیس کو ۔۔ اس نے اپنی پسٹل اسے تھماتے ہوۓ کہا تو وہ چونک گیا تھا ۔۔۔وہ اتنے آرام سے مان جاۓ گی اس نے سوچا نہیں تھا ۔۔۔۔۔
اس نے اسے مشکوک نظروں سے دیکھتے ہوۓ پولیس کو کال ملائی تھی اور تقریبا دس منٹ بعد وہ دروازہ باہر سے لاک کرکے پولیس کو لینے گیا تھا مگر جیسے ہی وہ پولیس کے ساتھ دوبارہ کمرے میں داخل ہوا اسے سو والٹ کا جھٹکا لگا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
گاؤں میں جشن کا سماں تھا , ہر طرف خوشیوں کا راج تھا ۔ حویلی کو لائٹوں سے سجایا گیا تھا ۔۔ رانیہ کی موت کو پانچ سال گزر چکے تھے ۔۔۔
آج چوہدری سیماب بخش کی بیٹی کی پانچویں سالگرہ تھی , ہر طرف رنگ و نور کا سیلاب تھا ۔ میز پر موجود کیک پر کینڈلز جلائی گئ تھیں ۔ تقریبا پانچ منٹ بعد خزیمہ اور صارم کے درمیان شہزادیوں کی طرح چلتی وہ بچی کیک تک پہنچی تھی , اور زور دار تالیوں کے درمیان کیک کاٹا گیا تھا ۔۔۔ ۔
ہیپی برتھڈے ٹو یو آرزو ۔۔۔ پلوشے نے پیار سے اسے کیک کھلاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔ ہاں وہ آرزؤوں سے پیدا ہونے والی آرزو ہی تھی ۔۔۔۔۔
اکثر والدین کی تنگی کے بعد اولاد کو آسانی مل جاتی ہے , اور یہاں بھی رانیہ کے صبر کا بدلہ اسکی بیٹی کو مل رہا تھا ۔۔۔۔۔
آرزو سیماب بخش کو۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
کمرے میں بیڈ کے پاس وہ اپنے پیر کو پکڑے بیٹھی رو رہی تھی , اسکے پیر سے خون کی لکیر نکل رہی تھی جو یقینا گولی لگنے کی وجہ سے زخمی تھی ۔۔۔ وہیں سامنے ڈاکٹر فاروق کی لاش ساکت زمین پر پڑی ہوئی تھی ۔۔۔ یہ سب کھیل سیکنڈوں میں ہوگیا تھا اسے یقین نہیں آرہا تھا ۔۔۔۔
یہ کیا ہوا ؟ پولیس انسپکٹر نے ایکدم آگے بڑھ کر پوچھا تو پارس سے سر اٹھا کر دیکھا تھا ۔۔۔
سس سر آپ آگۓ ؟ مجھے یقین تھا کہ آپ آجائینگے ۔۔۔ وہ روتے ہوۓ کھڑی ہوئی تھی ۔۔۔۔
یہ سب کیا ہے ؟ مجھے تفصیل بتائینگی ؟ انہوں نے سختی سے پوچھا تھا ۔۔۔
مجھے پتا ہے سر آپ یقین نہیں کرینگے , اس آدمی نے مجھے اغوا کیا تھا , مگر میں نے اپنی حفاظت کیلۓ جیسے ہی اسے دھکا دیا اسکا سر بیڈ سے لگ گیا تھا اور گرتے ہی اس نے میری ٹانگ پر گولی چلا دی تھی ۔۔۔ پارس کے رونے میں اضافہ ہوا تھا ۔۔۔
آپ اپنا یہ ناٹک بند کریں ۔۔ اسی انسپکٹر نے کہا تو اس کا دل چاہا کہ اسے بھی وہیں لٹادے مگر ضبط کرگئ تھی ۔۔۔۔۔
انف انسپکٹر , تم جانتے بھی ہو کس سے بات کررہے ہو ؟ یہ بچی ہماری آنکھوں کے سامنے پلی ہے , یہ کبھی جھوٹ نہیں بول سکتی ۔۔۔ پیچھے سے ڈی آئی جی کی آواز سن کر سب نے مڑ کر دیکھا تھا ۔۔۔۔
آرزو بیٹا مجھے یقین ہے تم بے گناہ ہو ۔ میں تمہیں گھر چھڑوادیتا ہوں تم بے فکر رہو۔۔۔انہوں نے اسکے سر پر ہاتھ رکھتے ہوۓ کہا تو دروازہ میں کھڑا وہاج چکرا گیا تھا ۔۔۔
تھینکس انکل ۔۔ وہ انہیں شکریہ ادا کرکے دروازہ تک آئی اور اسکے پاس پہنچ کر رکی تھی ۔۔۔۔۔۔
کیسا لگا میرا سرپرائز ؟ امید ہے اپنا منہ کھولنے کی غلطی نہیں کروگے , کیونکہ میں اپنے مقصد میں جب خود کو تکلیف دے سکتی ہوں تو تم تمہیں کیوں نہیں ۔۔۔ وہ اسے آنکھ مار کر آگے بڑھ گئ تھی اور وہ وہیں کھڑا سب سمجھنے کی تگ ودود میں پھنس گیا تھا۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
صبح کے سات بجے وہ اپنے پیر پر پٹی کروا کر گھر پہنچی تھی ۔۔
اس وقت تو سب سو رہے ہونگے , وہ سوچ کر کھڑکی کے بجاۓ دروازے سے اندر داخل ہوئی تھی ۔۔
ہینڈز اپ ۔۔۔ اچانک پیچھے سے آواز سن کر وہ گھبرا کر رکی تھی ۔۔۔۔
ہاہاہا حد ہوتی ہے آرزو , تم تو ایسے ڈر گئ جیسے چوری کرتے ہوۓ پکڑ لیا ہو ۔۔ پیچھے کھڑے نوجوان نے ہنستے ہوۓ کہا تو اس نے تیوری چڑھا کر دیکھا تھا ۔۔۔
یقینا یہ بھی آرزو اسکا بھائی ہوگا ۔۔ اس نے دل میں سوچا تھا ۔۔۔۔
لالہ نے جیسے ہی بتایا کہ تمہیں گولی لگی ہے , مجھ سے رہا ہی نہیں گیا ۔۔ اس نوجوان نے اسے پیار سے ساتھ لگاتے ہوۓ کہا تو وہ ایک دم پیچھے ہٹی اور اوپر کی طرف بھاگی تھی ۔۔
آرام سے آرزوو , خون نکل رہا ہے ہیر سے ۔۔ تیز بھاگنے کی وجہ سے خون کے قطرے سیڑھیوں پر اپنی چھاپ چھوڑ رہے تھے , جسے دیکھ کر وہ گھبرا کر اسکے پیچھے آیا تھا مگر تب تک وہ کمرے میں داخل ہوکر کمرہ لاک کرچکی تھی۔۔۔۔
کیا ہوگیا , تم ٹھیک تو ہو ؟ اور تمہارے پیر میں کیا ہوا ؟؟ آرزو نے اسکا زخمی پیر دیکھ کر پوچھا تھا ۔۔
چوٹ لگ گئ تھی ۔ صبرینا نے پٹی کھولتے ہوۓ کہا تھا ۔۔
یہ چوٹ کا زخم تو نہیں ہے ۔۔ آرزو نے تیوری چڑھا کر پوچھا تو وہ چڑ گئ تھی۔۔۔
میری ماں مت بنو , میں نے پوچھا کہ تمہارے ہاتھ پر کیا ہوا ہے ؟ نہیں نا ۔۔۔اس نے چڑ کر کہا تھا ۔۔
اوکے لیکن اتنا خون تو گولی لگنے سے بہتا ہے , تمہیں بھی گولی لگی ہے کیا ؟ آرزو نے پریشانی سے پاس بیٹھتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔
ہاں ۔۔ ایک لفظی جواب دے کر وہ دوبارہ پٹی باندھنے لگی تھی ۔۔۔
واٹ ؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے , کل مجھے بھی گولی چھو کر گزری تھی , بابا اور لالہ بہت پریشان ہیں ۔۔ آرزو نے حیرت سے کہا تو وہ کھڑی ہوگئ تھی ۔۔۔
وہ گولی مجھے ماری گئ تھی , لیکن غلطی سے تمہیں لگ گئ ۔۔ صبرینا نے کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تو وہ چونک گئ تھی ۔۔۔
کیوں تم نے دشمن پالے ہوۓ ہیں کیا ؟ آرزو نے پھر پوچھا تو اس نے غصہ سے دانت پیسے تھے ۔۔۔۔۔۔
میری فکر چھوڑو اور باہر جاؤ , جہاں تمہارے دونوں بھائی تمہاری چوٹ پر بحث کر رہے ہیں ۔۔ اس نے الماری سے دوسری پسٹل نکال کر پاکٹ میں رکھ کر کھڑکی کھولی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
یہ کیا کر رہی ہو تم ؟ اسے پائپ سے نیچے اترتے دیکھ کر اس نے گھبرا کر پوچھا تھا ۔۔
کام سے جارہی ہوں , کھڑکی کھلی رکھنا ۔۔ اس نے تیزی سے پائپ سے اترتے ہوۓ کہا تھا ۔ مگر گارڈن میں پودوں کو پانی دیتی ساجدہ اوپر نیچے دونوں طرف آرزو کو دیکھ کر بے ہوش ہوگئ تھی ۔۔۔
×××____________________________________________×××
وہاج اس وقت ڈی آئی جی کے آفس میں بیٹھا انکا انتظار کر رہا تھا ۔۔
السلام علیکم برخوردار کیسے یاد آگئ آج ہماری ؟ کمرے میں داخل ہوتے ہوۓ انہوں نے سلام کیا تو وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا ۔۔۔
سر مجھے آپ سے اہم بات کرنی ہے ۔۔۔ رسمی جملوں کے بعد وہاج نے سنجیدگی سے کہا تھا۔۔۔
کہو خیریت ؟ انہوں نے اسکی طرف متوجہ ہوتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔
سر مجھے چھ مہینے پہلے ایک کیس کے سلسلے میں دبئ بلایا گیا تھا , مگر میں وہاں پارس کو ڈھونڈنے میں ناکام ہوگیا تھا جسکی وجہ سے مجھے وقتی طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔۔۔۔ اس نے تمہید باندھی تھی ۔۔۔
لیکن سر میں اب پارس کا سچ جان چکا ہوں کہ وہ ۔۔۔۔ وہاج سانس لینے رکا تھا ۔۔
کہ پارس صبرینا ملک , فیروز ملک کی بیٹی ہے ۔۔۔ اسکی ادھوری بات ڈی آئی جی نے پوری کی تو وہ اسے جھٹکا لگا تھا ۔۔۔
آپ جانتے ہیں ؟ اس نے صدمہ سے پوچھا تھا ۔۔
ہاں , میں کیا وہاں کے آئی جی اور ڈی آئی جی دونوں جانتے ہیں ۔۔ انہوں نے گہرا سانس لے کر کہا تھا ۔۔۔۔
اگر جانتے ہیں تو اریسٹ کیوں نہیں کرتے ۔۔ اسکے دل میں انجانی سے خوشی ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔
جانتے ہو وہاج اقتدار میں آنے کے بعد انسان پابند ہوجاتا ہے , اپنے اعلی عہدیداروں کا محکوم بن جاتا ہے , ظلم کو ظلم کہنے سے ڈرتا ہے ۔ تب اسے ضرورت ہوتی ہے کسی ایسے انسان کی , جو ان پابندیوں سے آزاد ہو ۔ جو ظلم کی کراس لائن تیار کرے , اور ان حدوں کو پار کرنے والوں کا خاتمہ کردے ۔۔ لیکن گند کو صاف کرنے کیلۓ خود گند میں گھس کر گندا ہونا پڑتا ہے , اور اسی لۓ صبرینا نے انڈرورلڈ کے ناسوروں کو ختم کرنے کیلۓ ڈان کی کرسی پر بیٹھ کر ایک الگ پہنچان بنائی تھی , جسکے نام کی ڈھاک آج سب کے دلوں کی مکین ہے ۔۔۔۔ انہوں نے گہرا سانس لے کر سب بتایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن پھر مجھے کیوں بلایا تھا ؟ اس نے ناسمجھی سے پوچھا تھا۔۔۔۔
سیاست کے اعلی عہدیداروں کی موت آسان نہیں ہوتی , پوری حکومت ہل جاتی ہے ۔ اسی وجہ سے اوروں کی طرح تمہیں بھی بلایا گیا تھا تاکہ اعلی افسران کو لگے کہ پارس کو ڈھونڈا جارہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور وہ سب کچھ جو میرے ساتھ ہوا تھا ؟ اس نے صدمہ سے ہوچھا تھا ۔۔۔
وہ سب تم پارس سے خود پوچھ لینا ۔۔۔ انہوں نے ہنس کر کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
فلزہ دلہن کے لباس میں پارلر میں بیٹھی ڈرائیور کا انتظار کر رہی تھی کہ اچانک پاس سے گزرتی ایک لڑکی کے ہاتھ سے پانی کا گلاس اسکے کپڑوں پر چھوٹ گیا تھا ۔۔۔
اوہ شٹ یہ کیا کردیا ۔۔ وہ غصہ سے چیخی تھی ۔۔۔
سس سوری میم غلطی سے ہوگیا ہے ۔۔ وہ لڑکی ڈر کر ہکلائی تھی ۔۔۔
تمہاری سوری سے کیا ہوگا ؟ مجھے اب نیو ڈریس منگوانا ہڑے گا ۔۔ اس نے بڑبڑاتے ہوۓ سنان کو کال کرکے ڈریس منگوایا تھا , جو تقریبا دس منٹ میں اسکا ڈرائیور لے آیا تھا ۔۔۔
وہ چینج کرکے باہر موجود گاڑی میں آ بیٹھی تھی ۔۔ اسکے بیٹھتے ہی گاڑی چل پڑی تھی , ایک ایسی راہ پر جسکا علم کسی کو نہیں تھا۔۔۔۔
وہ خوشی کی انتہا پر تھی, کیونکہ وہ سنان کو آرزو سے چھین چکی تھی ۔۔ لیکن اس بار وقت نے اپنی چال الٹ دی تھی ۔۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
پورا ہال رنگ برنگی لائٹوں سے سجا ہوا تھا , ہر طرف رنگ و نور کا سیلاب امڈ آیا تھا ۔۔۔ وہاج ادھر ادھر بھاگ کر انتظامات دیکھ رہا تھا کہ اچانک برات آنے کا شور مچا تھا ۔۔
پھولوں کی بوچھار میں برات کا استقبال کیا گیا تھا۔۔۔
ماما یہ فلزہ کہاں رہ گئ ؟ وہاج نے پریشانی سے پوچھا تھا ۔۔۔
لو آگئ ۔۔ انہوں نے دو لڑکیوں کے ساتھ گیٹ سے اسے دلہن بنے اندر آتے دیکھ کر کہا تھا ۔۔
وہ اپنا چہرہ گھونگھٹ میں چھپاۓ اندر آئی تو وہاج اسے پکڑ کر اسٹیج تک لایا اور سنان کے برابر میں بٹھایا تھا۔۔۔
مولوی صاحب نکاح شروع کریں ۔۔۔ ایک ادھیڑ عمر آدمی کی آواز سنائی دی تھی ۔۔۔
آر یو ریڈی ؟ اس نے کان میں پہنے ٹرانسمیٹر پر سرگوشی کی تھی ۔۔۔۔۔۔
یس میم ۔۔دوسری طرف کی آواز سن کر وہ مسکرائی تھی ۔۔۔
فلزہ شیخ آپکا نکاح سنان شاہ سے سکہ رائج الوقت پانچ لاکھ مہر میں کیا جاتا ہے ، کیا آپکو یہ نکاح قبول ہے ؟؟؟
مولوی صاحب کی آواز پورے ہال میں گونجی تھی ۔۔۔۔۔
بازی پلٹنے کا وقت آگیا ہے ۔۔وہ گھونگھٹ کے اندر مسکراتے ہوۓ بڑبڑائی تھی۔۔۔۔۔۔۔
بیٹا آپ نے جواب نہیں دیا کیا آپکو یہ نکاح قبول ہے ؟؟ مولوی صاحب نے دوبارہ پوچھا تو سب کی نگاہیں اسکی طرف اٹھی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے یہ نکاح قبول نہیں ۔۔۔۔۔
اس نے گھونگھٹ اتار کر کھڑے ہوتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔
اور فلزہ کی جگہ اسے دیکھ کر سب کے پیروں تلے زمین کھسک گئ تھی ۔۔۔۔۔
یہ ، یہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ اگر یہ یہاں ہے تو آفس میں کون ہے ؟ ایک ساتھ دو جگہ یہ کیسے موجود ہوسکتی ہے ؟ سنان اسے دیکھ کر چکرا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
تم یہاں کیا کررہی ہو ؟ وہاج اسے دیکھ کر غرایا تھا ۔۔۔۔۔۔
ہمیشہ کی طرح رونگ کوئسچن انسپکٹر صاحب ، اوہ سوری اب تو تم انسپکٹر بھی نہیں ہو چچ چچ ۔۔۔۔۔۔اس نے طنزیہ انداز میں کہا تو وہاج نے دانت پیسے تھے۔۔۔۔۔۔۔
سوال یہ ہونا چاہیے کہ تمہاری بہن اس وقت کہاں ہے ؟؟ اس نے آگے بڑھ کر اسکی جیب سے لائٹر نکال کر اپنے ہاتھ میں موجود سگریٹ جلایا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
انفففف میری بہن کو اگر کچھ ہوا تو تمہیں چھوڑونگا نہیں۔۔۔اس نے خون آشام نظروں سے اسے گھورا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری بیٹی کہاں ہے ؟؟ ایک ادھیڑ عمر شخص نے پوچھا تھا۔۔۔۔
میرے پاس ہے میں نے اسے اغوا کر لیا ہے ۔۔۔۔اس نے انکی آنکھوں میں دیکھ کر نفرت سے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
کیا چاہتی ہو ؟ کیوں اغوا کیا ہے میری بیٹی کو ؟؟ ایک ماڈرن عورت اسکے سامنے آئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ چیز میرے عزیز ، دیکھو مسٹر یہ ہوتا ہے سوال کرنا ویسے تمہاری ماں بڑی تیز خاتون لگ رہی ہیں۔۔۔۔۔اس نے سگریٹ کا کش لے کر اسکے چہرے پر دھواں چھوڑتے ہوۓ کہا تو وہ ایکدم پیچھے ہٹا تھا ۔۔۔۔۔۔
تم ایسے نہیں مانو گی ؟ اس نے کہتے ہوۓ جیب میں ہاتھ ڈالا تھا ، مگر پسٹل نا پاکر پریشانی سے دوسری جیب دیکھی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھاہ۔۔۔۔۔۔ گولی سامنے رکھے واز کو چکنا چور کر گئ تھی ۔۔۔۔۔
پسٹل ڈھونڈ کر وقت ضائع مت کرو وہ میرے پاس ہے۔۔۔۔اس نے مسکراتے ہوۓ کہا تو اس کا چہرہ خون چھلکانے لگا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
کیا لینے آئی ہو تم ؟ پلییز میری بیٹی کو چھوڑ دو جو کہوگی ہم وہ دے دینگے۔۔۔۔۔۔۔ اسی ماڈرن عورت نے اسکے ہاتھ میں گن دیکھ کر ہاتھ جوڑ کر کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
حساب لینے آئی ہوں , ان سب زیادتیوں اور گناہوں کا , جو آپ کر کے بھول چکی ہیں ۔ کیا اس وقت مکافات عمل کو بھول گئ تھیں ؟؟ اور میرے پاس بھی فضول ٹائم نہیں ہے ، اگر اپنی بیٹی کو زندہ سلامت دیکھنا چاہتی ہیں تو اپنا جرم قبول کرلیں ورنہ نتائج کی ذمہ دار آپ خود ہونگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نے سرد انداز میں کہا تو وہ کانپ گئ تھیں ۔۔۔۔۔
کونسا جرم ؟ مجھ سے بات کرو ۔۔۔۔۔وھاج نے اسکا ہاتھ پکڑ کر اپنی طرف کھینچا تھا مگر اسکے ایک جھٹکے سے پیچھے ہوا تھا ۔۔۔۔۔
تئیس سال پہلے جو گھنونا جرم کیا تھا اسکا اقرار فلزہ کی زندگی کی نوید بن سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نے کرختگی سے کہا تو انہیں لگا جیسے زمین پیروں تلے سے نکل گئ ہو ۔۔۔۔
کیا اس جرم کا کوئی اور بھی رازدار تھا ؟؟ وہ یہ سوچ کر ساکت رہ گئ تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔
بتاؤ سب کو کہ کس طرح تم نے اپنے یار کے ساتھ مل کر اپنی نند کو راستے سے ہٹایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بکواس بند کرو ۔۔۔ پاس کھڑے ادھیڑ عمر شخص غصہ سے دھاڑے تھے ۔۔۔
کیوں غیرت جاگ گئ کیا ؟ اوہ سوری غیرت نام کی چیز سے تو آپکا واسطہ ہی نہیں پڑا ۔۔۔ اس نے طنزیہ انداز میں کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انففف , بابا کے بارے میں ایک اور لفظ مت بولنا ۔۔۔ وہاج نے انگلی اٹھا کر کہا تو وہ ہنسی تھی ۔۔۔
بابا ؟ واؤ مطلب یہ کہ اس راز سے بھی انجان ہو تم ؟ اس نے تالی بجائی تھی ۔۔۔
کیا مطلب ہے تمہارا ؟ اس نے چونک کر پوچھا تھا ۔۔۔
کبھی فرصت میں اپنا اور اپنے باپ کا ڈی این اے ٹیسٹ ضرور کروالینا , امید ہے تمہیں تمہارا جواب مل جاۓ گا۔۔۔۔
بسسسس ۔۔ اسی ادھیڑ عمر شخص نے تھپڑ مارنے کیلۓ غصہ سے ہاتھ اٹھایا تھا , مگر انکا ہاتھ ہوا میں معلق رہ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
رانیہ شہریار نہیں ہوں جو آپکے خاطر مار سہہ جاۓ , میں صبرینا ملک ہوں جسے حساب برابر کرنا آتا ہے ۔ آئندہ ہاتھ اٹھانے کی غلطی مت کیجۓ گا انکل فضول میں ٹوٹ جاۓ گا ۔۔۔۔۔۔اس نے جھٹکا دے کر ہاتھ چھوڑتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تت تم کون ہو ؟ اور رانیہ کو کیسے جانتی ہو ؟ انہوں نے ہکلا کر پوچھا تھا۔۔۔۔
کیونکہ میں اس بدنصیب عورت کی بیٹی ہوں جو آپکی محبت کی بھینٹ چڑھ گئ ۔۔۔۔اس کے الفاظ نے سب کو ساکت کردیا تھا ۔۔۔۔
تم , تم رانیہ کی بیٹی ہو ؟ وہ بے تابی سے اسکے پاس آۓ تھے ۔۔۔۔
پیچھے رہیں , مجھے ان ناٹکوں سے سخت نفرت ہے ۔۔ اس نے کڑواہٹ سے کہا تھا ۔۔۔
صرف پانچ منٹ ہیں آپکے پاس اپنے گناہ قبول کرلیں ورنہ آپکے ساتھ ساتھ فلزہ کا جنازہ بھی پڑھ لینگے یہ لوگ , سنو انہیں انکی بیٹی کا آخری دیدار کرا دو ۔۔۔۔ اس نے پیچھے کھڑے آدمی سے کہا تو اس نے اپنا موبائل انکے سامنے کیا تھا جس میں فلزہ رسیوں سے بندھی صاف دکھ رہی تھی ۔۔۔۔
تم ایسا کیسے کرسکتی ہو ؟ تکلیف نہیں ہوتی کیا ؟؟ وہاج نے اسے جھنجھوڑا تھا ۔۔۔۔۔
تم یہ بات مجھ سے پوچھ رہے ہو ؟ اگر یہ حس میرے اندر ہوتی تو آج خوف کا نشان نا بنی ہوتی ۔۔۔۔اس نے سرگوشی میں کہا تھا ۔۔۔۔
ٹک , ٹک , ٹک , جسٹ فائو منٹ , یور ٹائم از اسٹارٹ ناؤ مسز شرمین انس شہریار ۔۔۔۔۔صبرینا نے پاس رکھی کرسی پر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھتے ہوۓ کہا تو وہ بے چین ہوگئ تھیں۔۔۔
صحیح کہتے ہیں بدلہ اپنا راستہ کبھی نہیں بھولتا , لوٹ کر اسی جگہ پہنچ جاتا ہے ۔۔
ون ۔۔۔ آپ بتارہی ہیں یا آپکے یار کو بلاؤں ؟؟ اس نے طنزیہ انداز میں کہا تو وہاں موجود سب نے غصہ سے اسے دیکھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں یہ سب میں نے کیا تھا , نفرت تھی مجھے رانیہ سے اس نے مجھ سے میرا پیار چھین لیا تھا ۔ میں عرشمان سے محبت کرتی تھی لیکن اس نے صرف رانیہ کے خاطر مجھے دھتکارا تھا ۔ صرف اسی بات کا بدلہ لیا تھا میں نے ۔۔۔۔۔۔۔ شرمین کہہ کر خاموش ہوئی تھی ۔۔۔
ٹووو ۔۔۔ ادھورا نہیں پورا سچ سننا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔ اس نے سختی سے کہا تو وہ تئیس سال پیچھے چلی گئ تھی ۔۔۔۔۔
××××__________________________________________×××
آرزو آج پورے بائیس سال بعد اسی ہاسپٹل میں کھڑی تھی جہاں وہ پیدا ہوئی تھی ۔۔ ریکارڈ میں اس دن کی سی سی ٹی وی موجود نہیں تھی ۔ کچھ تو ایسا تھا جو آنکھوں کے سامنے ہوتے ہوۓ بھی غائب تھا لیکن وہ کیا تھا ؟ یہ گتھی سلجھ نہیں رہی تھی ۔۔۔
ادھر ادھر معلومات کرتے وہ ادھیڑ عمر کے آدمی کے پاس پہنچی تھی ۔۔۔
یہاں کا ماحول کیسا ہے باؤ جی ؟ ہم اپنا علاج کروانا چاہتے ہیں ۔۔۔ اس نے سر پر دوپٹہ اوڑھ کر لہجہ بنایا تھا ۔۔۔
ارے بیٹا جی , بہت اچھا ہاسپٹل ہے تسی بے فکر رہو میں تو یہاں بہت عرصہ سے کام کر رہا ہوں ۔۔۔ انہوں نے ہنس کر کہا تو وہ چونکی تھی ۔۔
کیا کہتے ہو باؤ جی چار پانچ سال ہوۓ ہونگے آپکو تو , ابھی بھی جوان لگ رہے ہو ۔۔۔۔ اس نے انہیں کریدا تھا ۔۔۔
نا بیٹی نا ۔ تیس سال ہونے والے ہیں مجھے یہاں کام کرتے ہوۓ ,بیوی تو مرچکی ہے , بچے چھوڑ کر چلے گۓ اب تو بس ایک اپنایت ہوگئ ہے اس ہاسپٹل سے ۔۔۔۔ انہوں نے آہ بھرتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔
ارے تسی ایسا تو نا کہو باؤ جی ہم ہیں نا آپکی بیٹی ۔۔ اس نے کہا تو وہ ہنس پڑے تھے ۔۔۔
ارے ہاں بیٹا اللہ تمہیں خوش رکھے ۔۔۔۔ انہوں نے اسکے سر پر ہاتھ رکھنے کیلۓ ہاتھ اٹھایا تھا مگر کسی کو ہاسپٹل میں داخل ہوتے دیکھ کر اسی ہاتھ کی مٹھی بنالی تھی ۔ مطلب وہ اپنا غصہ قابو کرنے کی کوشش میں تھے ۔۔
اس نے انکی نظروں کی سمت دیکھا تو کاؤنٹر پر کھڑے شخص کو دیکھ کر چونک گئ تھی جسے دیکھ کر انکی آنکھوں میں نفرت در آئی تھی ۔۔۔۔۔
بیٹا ندی کے پاس میرا گھر ہے اگر ملنا چاہو تو آجانا , میں اب یہاں نہیں رک سکتا ۔۔۔ وہ تیزی سے کہہ کر باہر نکل گۓ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وقت نے ساتھ دینا شروع کردیا تھا , یا شاید خدا نے ظالم کی رسی کھینچنی شروع کر دی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
×××_________________________________________×××
وہ تیز تیز قدم اٹھاتی راہداری کے آخر میں بنے کمرے تک پہنچی اور زور سے دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی تھی ۔۔
کونسا عذاب آگیا ہے ؟ اندر بیٹھے وجود نے گالی دیتے ہوۓ کہا تھا ۔۔
میں دو دن سے تمہارے آفس آرہی ہوں لیکن تمہاری سیکریٹری تمہاری میٹنگ کا بہانہ بنا کر مجھے تم سے ملنے سے روک رہی ہے , کیونکہ تم نے اسے منع کیا ہے ۔۔۔۔وہ غصہ سے بولی تھی ۔۔۔۔۔
ہاں تو میں تم سے ملنا نہیں چاہتا کوئی زبردستی ہے ؟ اس لڑکے نے ہڈ دھرمی سے کہا تھا ۔۔۔۔۔
یہ دیکھو ۔۔۔ اس نے ریپورٹ اسکے بستر پر پھیکی تھی ۔۔
یہ کیا ہے ؟ اس نے حیرانی سے ریپورٹ کھولتے ہوۓ پوچھا تھا۔۔۔۔۔
میں پریگننٹ ہوں ۔ اس نے سنجیدگی سے بتایا تھا ۔۔
تو میں کیا کروں ؟ اس نے لاپرواہی سے کندھے اچکاۓ تھے ۔۔۔
واٹ دا ہیل آف یو سلطان یہ تمہارا بھی بچہ ہے ۔۔۔ وہ پنکھاری تو وہ ہنسا تھا۔۔۔۔۔
تو ختم کروادو کس نے روکا ہے ؟ اسکے اطمئنان میں کمی نہیں آئی تھی ۔۔۔۔۔
اگر تمہیں مجھ سے شادی نہیں کرنی تھی تو یہ سب کیوں کیا میرے ساتھ ؟؟ وہ جنگلی بلی کی طرح اس پر جھپٹی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
انفف میں نے کچھ نہیں کیا , تم خود آئی تھی میرے پاس اپنے عاشق کے ٹھکراۓ جانے کا غم ہلکا کرنے ۔۔ اور رہی بات شادی کی تو میں تم سے ہرگز نہیں کرونگا , اگر کسی اور مدد کی ضرورت ہو تو بتادو میں حاضر ہوں ۔۔۔۔۔اس نے سگریٹ کا پیکٹ اٹھاتے ہوۓ کہا تو وہ ساکت رہ گئ تھی ۔۔۔۔
ایک قتل کروانا ہے , کروگے ؟؟ اس نے کچھ سوچ کر کہا تو وہ چونکا تھا ۔۔۔
کس کا ؟
رانیہ کا ۔۔۔ اس نے تنفر سے کہا تھا ۔۔۔
مطلب تمہارے محبوب کی محبوبہ کا ؟؟
ہاں۔۔۔۔
کیا ملے گا اسے مار کر ؟ وہ تم سے پھر بھی شادی نہیں کرے گا۔۔
مجھے اب اس سے شادی کرنی بھی نہیں ہے , لیکن اسے رانیہ کا ہوتے ہوۓ نہیں دیکھ سکتی ۔۔اس نے حسد کی حد پار کی تھی ۔۔۔۔
اسکا کوئی بھائی ہے ؟ سلطان نے کچھ سوچتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔۔
ہاں , کیوں ؟ شرمین نے ناسمجھی سے پوچھا تو اسکے ہونٹوں پر شیطانی مسکراہٹ آگئ تھی ۔۔۔
میرے پاس ایک ایسا پلان ہے جس سے سانپ بھی مرجاۓ گا اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹے گی ۔۔۔۔۔۔۔
مطلب ؟
مطلب یہ کہ ہمارے دشمن گاؤں کے بیٹے نے میری کزن کو بھگایا تھا , اور اب اس سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے ۔ میں جب تمہیں جس جگہ بلاؤنگا تمہیں اس رانیہ کے بھائی کو لے کر وہاں آنا ہے اور اس سے گولی چلوانی ہے ۔۔۔۔۔سلطان نے اپنی مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔
وہ اگر آ بھی گیا تو کسی کو نہیں مارے گا ۔۔۔شرمین نے نفی میں سر ہلاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مارونگا تو میں , وہ تو بس مارتے ہوۓ دکھے گا ۔۔۔۔اس نے ہنستے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔۔
اس سے رانیہ کا تو کچھ نہیں ہوگا نا ۔۔۔۔ شرمین نے بھپر کر کہا تو وہ اسے سمجھانے لگ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
×××_____________________________________________×××
اور پھر وقت نے دشمنوں کا ساتھ دیا تھا ۔۔ سب کچھ پلین کے مطابق ہوا تھا , ٹھیک اسی جگہ گولی چلنا , سیفی کا مرنا اور رانیہ کی ونی ہونا ۔۔۔۔
مگر وقت کسی کا نہیں ہوتا ۔ بدلتا رہتا ہے ۔۔۔
چٹاخ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عرشمان علی صاحب کا ہاتھ اٹھا اور شرمین کا منہ لال کرگیا تھا ۔۔۔۔۔
شرم آتی ہے تم جیسی عورت کو اپنا کزن کہتے ہوۓ , تم نفرت میں اتنی اندھی ہوگئ کہ ایک معصوم کی زندگی برباد کردی ۔ کیا قصور تھا اسکا ؟ معصوم ہونا یا اپنے بھائی سے خود سے زیادہ محبت کرنا ؟؟ وہ اپنے آنسو پوچھتے ہوۓ بولے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہاری وجہ سے عرشمان , صرف تمہاری محبت میں , میں اندھی ہوگئ تھی اگر تم مجھے نا دھتکارتے تو آج سب خوش ہوتے ۔۔۔۔ شرمین نے آس پاس کی پرواہ کیے بغیر اسکا گریبان پکڑا تھا ۔۔۔۔۔
تم جیسی عورت محبت کی نہیں نفرت کے لائق ہے ۔ تم نے تو اسے مرنے کے بعد بھی نہیں چھوڑا , ہر وقت میری بیوی کو اسکے جھوٹی باتیں سناتی رہتی تھیں ۔۔ وہ بیچاری تو اس سب سے انجان تمہیں اچھا سمجھتی تھی مگر تم نے تو آستین کا سانپ بن کر اسے ہی ڈس لیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا کمی تھی مجھ میں جو تم نے مجھ پر اسے فوقیت دی ؟ اس سے زیادہ خوبصورت اور ایجوکیٹڈ تھی ۔لیکن تم نے پھر بھی ریجیکٹ کردیا ۔۔ کیوں ؟؟ شرمین نے پوچھا تو سب نے تاسف سے اسے دیکھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معصومیت کی کمی تھی ۔ اور تم جیسی بدکردار خوبصورت ہزاروں بھی ہوتی تو میں ریجیکٹ کردیتا اس ایک کیلۓ ۔۔۔۔۔۔غصہ کی وجہ سے انکی کنپٹی کی رگیں تن گئ تھیں ۔۔۔
پاپا آرام سے, آپکا بی پی بڑھ جاۓ گا ۔۔۔ سنان نے انہیں پانی کا گلاس دیتے ہوۓ کہا تو وہ ایک کرسی پر بیٹھے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں کیا کہوں تمہیں ؟ سب کچھ تو ختم کردیا تم نے ۔۔ انس نے اپنا آنسؤوں سے تر چہرہ اٹھاتے ہوۓ کہا تھا ۔۔۔
جانتی ہو مجھے تم سے شادی کرنے کیکۓ رانیہ نے منایا تھا ۔ اور تم نے اسی کو ڈس لیا ۔ میں حشر میں کس منہ سے اسکا سامنا کرونگا ؟ اسکی شکوہ کناں آنکھوں کا حساب کیسے دونگا ؟ انہوں نے اپنا گھومتا ہوا سر تھاما تھا ۔۔۔۔۔۔
ہوگیا ڈرامہ ختم ؟؟؟؟ لے جائیں انہیں ۔۔۔۔۔۔۔ صبرینا کی آواز ہال میں گونجی تو ہولیس بے آگے بڑھ کر شرمین کو ہتھکڑیاں پہنائی تھیں ۔۔۔
یہ , یہ کیا کر رہے ہیں ؟ وہاج تم تو کچھ کرو ۔۔۔ شرمین نے وہاج کی طرف دیکھ کر التجا کی تھی مگر وہ اپنا منہ دوسری طرف موڑ چکا تھا ۔۔۔
پولیس اسے گھسیٹتی ہوئی ہال سے باہر لے گئ تھی ۔۔۔۔
رانیہ شہریار کے ظالموں میں سے ایک ظالم کا قصہ تمام ہوا تھا۔۔۔۔۔
×××__________________________________________×××
وہ شرمین کو جیل بھجوا کر تقریبا چار بجے گھر پہنچی تو کھڑکی کو کھلا پاکر مسکرائی تھی ۔۔۔
گڈ گرل ۔۔ وہ بڑبڑاتے ہوۓ پائپ سے ہی اوپر چڑھی تھی کیونکہ وہ اسوقت کسی کا سامنا کرنے کے موڈ میں نہیں تھی ۔۔۔
وہ دبے قدموں سے اندر داخل ہوئی تھی مگر سسکی کی آواز سن کر چونکی تھی ۔۔۔
کس عاشق کا سوگ منا رہی ہو ؟ صبرینا نے لائٹ کھول کر اسکے منہ سے کمفرٹ ہٹاتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔۔
تم اپنی بکواس بند کرو ۔۔۔ آرزو نے اسکے ہاتھ سے کمفرٹ لیتے ہوۓ کہا تو وہ ہنسی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یار تم نے شادی مس کردی , اففف کتنا مزا آیا کیا بتاؤں ۔۔۔۔اس نے بیڈ پر گرتے ہوۓ کہا تو آرزو نے دانت پیسے تھے ۔۔۔
تم گن لے کر شادی میں گئ تھیں ؟؟ اس نے حیرت سے پوچھا تو وہ ہنس پڑی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
تو اور کہاں جاؤنگی ؟ ایک کام کہا تھا تم نے کیا ؟ اچانک سے صبرینا نے پوچھا تھا ۔۔۔
ہاں ایک کلیو ملا ہے , میں نے سوچا تم سے ڈسکس کرلوں ۔۔۔۔۔۔ اس نے کہا تو وہ اثبات میں سر ہلا کر کھڑی ہوئی تھی ۔۔۔۔
پکچرز لی ہیں ؟ آرزو نے پوچھا تو اس نے چونک کر دیکھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
کس کی پکچرز ؟ صبرینا نے غائب دماغی سے سوال پر سوال کیا تھا ۔۔۔
دفع ہوجاؤ تم ۔۔۔۔
ہاہا یہ لو پوری ویڈیو بنائی ہے , اور ہاں اب عاشق کے فراق میں رونے مت بیٹھ جانا ۔۔۔۔ صبرینا نے موبائل اسکی طرف اچھالا اور واش روم کی طرف بھاگتے ہوۓ کہا تھا مبادا وہ کوئی چیز اٹھا کر نا مار دے ۔۔۔۔
×××____________________________________________×××
صبح ہوتے ہی یہ خبر میڈیا کے ذریعہ ہر جگہ پھیل چکی تھی ۔۔ چوہدری سلطان کو بھی اریسٹ کیا جا چکا تھا ۔۔
انس کل رات سے ہاسپٹل میں ایڈمٹ تھا ۔ بی پی ہائی ہوجانے کی وجہ سے برین ہیمرج ہوا تھا ۔۔۔۔
وہ دونوں اس وقت گاؤں میں موجود تھیں ۔۔ صبرینا کو حویلی کے پاس چھوڑ کر آرزو خود آگے بڑھ گئ تھی ۔۔۔
ندی کے پاس ایک چھوٹے سے مکان کے پاس پہنچ کر اس نے دستک دی تھی ۔۔
کون ؟ اندر سے فورا پوچھا گیا تھا ۔۔۔
باؤ جی دروازہ کھولیں ۔۔ اس نے آواز بنائی تھی مگر آج دوپٹہ سے چہرہ نہیں چھپایا تھا ۔۔۔
ارے بیٹا تم ۔۔ انہوں نے خوشی سے دروازہ کھولا تھا مگر دروازہ پر اسے دیکھ کر حیران ہوگۓ تھے ۔۔
کون ہو ؟ اجنبی انداز میں پوچھا تو اس نے گہرا سانس لیا تھا۔۔۔۔
باؤ جی کل ہاسپٹل میں ملی تھیں نا ۔۔۔ آرزو نے انہیں یاد دلایا تو وہ سائڈ پر ہٹ گۓ تھے ۔۔۔۔۔
اور سناؤ بیٹا کیسے آنا ہوا ؟ انہوں نے پانی گلاس میں نکالتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔
کیا آپ مجھے سچ میں اپنی بیٹی سمجھتے ہیں ؟ اس نے انہیں بغور دیکھتے ہوۓ پوچھا تھا ۔۔۔
ارے بیٹا آپ تو پورے گاؤں کی بیٹی ہو , چوہدری صاحب کے احسانات ہی اتنے ہیں ہم پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے ممنونیت سے کہا تھا۔۔۔
آج آپکی یہ بیٹی آپ سے کچھ مانگنے آئی ہے کیا آپ دینگے ؟؟
بیٹا تمہارے لۓ تو جان بھی حاضر ہے , مانگو جو مانگنا چاہتی ہو ؟؟ انہوں نے اسکے سر پر ہاتھ رکھتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو مجھے جواب دے دیں کہ چوہدری سیماب کی بیوی کا قاتل کون ہے ؟؟ اس کے پوچھتے ہی ان کے چہرے کا رنگ متغیر ہوا تھا ۔۔۔
کک کیا پوچھ رہی ہو بیٹا ہمیں کیا پتہ , چوہدری صاحب نے بھی بہت ڈھونڈنے کی کوشش کی تھی مگر خدا جانے وہ کہاں چلا گیا ۔ خدا غارت کرے ۔۔۔۔انہوں نے گھبرا کر کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مطلب یہ کہ آپ نہیں بتائینگے ؟ کیا آپ انصاف کا ساتھ نہیں دینا چاہتے ؟ یوں ظالم کو آزاد پھرتے ہوۓ دیکھ سکتے ہیں ؟ اس نے مایوسی سے کہا تو وہ بے چین ہوۓ تھے ۔۔۔۔
بیٹا تم ان سب میں مت پڑو ۔۔ انہوں نے اسے سمجھایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا آپ مت بتائیں ,صرف ہاں یا نا میں جواب دے دیں ۔۔ کل جسے دیکھ کر آپ ہاسپٹل سے فورا گھر آگۓ تھے کیا وہی انسان قاتل ہے ؟؟؟؟؟ اس نے پوچھا تو انکے چہرے پر ایک سایہ لہرایا تھا ۔۔۔
باؤ جی پلییز ۔۔۔ اس نے التجا کی تھی ۔۔۔
ہاں ۔۔۔ انہوں نے اثبات میں سر ہلایا تو وہ ایکدم کھڑی ہوگئ تھی ۔۔۔۔
بیٹا مت الجھو , یہ کام لڑکیوں کے نہیں ہوتے ۔۔۔۔ انہوں نے آخری کوشش کی تھی اسے سمجھانے کی ۔۔۔
بہت جلد دوبارہ آؤنگی ۔۔۔اس نے مسکرا کر باہر نکلتے ہوۓ کہا تھا۔۔۔۔۔۔
ختم شد
If you want to read More the Beautiful Complete novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read Youtube & Web Speccial Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read Famous Urdu Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about
Tamasha E Zeast Romantic Novel
Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Tamasha E Zeast written by Julia Rajpoot . Tamasha E Zeast by Julia Rajpoot is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.
Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply
Thanks for your kind support...
Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels
Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.
۔۔۔۔۔۔۔۔
Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link
If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.
Thanks............
Copyright Disclaimer:
This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.
No comments:
Post a Comment