Aghaz E Janoon By Amrah Sheikh New Novel Episode 5to 6 - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Sunday, 4 June 2023

Aghaz E Janoon By Amrah Sheikh New Novel Episode 5to 6

Aghaz E Janoon By Amrah Sheikh New Novel Episode 5to 6

Madiha Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...

Aghaz E Janoon By Amrah Sheikh Episode 5to 6

Novel Name: Aghaz E Janoon 

Writer Name: Amrah Sheikh

Category: Complete Novel

 

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔

ہانیہ فجر۔کے وقت اٹھی نماز ادا کرنے کے بعد کمرے سے نکل کر نیچے لاؤنج میں گئی جہاں عائشہ بیگم بال ٹھیک کرتی نظر آئیں 

اٹھ گئی ہانیہ۔۔۔۔عائشہ بیگم اسے دیکھ کر مسکرائیں۔۔۔  

"آپ کہاں جا رہی ہیں اس وقت۔۔۔

"گارڈن میں تازی ہوا میں چہل قدمی کرنے کا الگ ہی لطف ہے چلو تم بھی۔۔عائشہ بیگم مسکراتی ہوئی اسے بولیں

"نہیں آپ جائیں میں آبش اور ماریا کو دیکھ لوں۔۔

ہانیہ انکار کرتی ہوئی بولی.  

"چلو جیسی تمہاری مرضی۔۔۔۔

عائشہ بیگم کہتی باہر نکل گئیں۔۔۔جب کے ہانیہ نے آبش کے کمرے کا رخ کیا۔۔۔

______________________________________

"آبش اٹھ بھی جاؤ کتنا سوگی بہن۔۔

"خدا کے لئے میری نیند برباد مت کرو یار رات کو ویسے ہی نیند نہیں آئی۔۔۔آبش کروٹ لیتے ہوۓ بولی.  

"کیوں نہیں سو سکی تمہے کون سا چلّہ کاٹنے کو کہا ہوا تھا اب بہت ہوگیا پندرہ منٹ سے میں تمہاری یہی سب بکواس سن رہی ہوں اب اٹھو۔۔۔

"ہانیہ پلیز میری بہن مجھے جینے دو مجھے سونے دو دیکھو پلیز ترس کھا کر یہاں سے چلی جاؤ تمہے اللہ‎ کا واسطہ یار۔۔۔۔آبش بند آنکھوں کے ساتھ ہاتھ جوڑتے ہوۓ روہانسی ہو رہی تھی۔۔۔ ہانیہ کو ہنسی آنے لگی۔۔۔

"اچھا ٹھیک ہے سو جاؤ پاگل لڑکی ... ہانیہ ہنستی کمرے سے نکل گئی اسکے جاتے ہی آبش نے ایک آنکھ کھولی۔۔

"اففف شکر ہے گئی۔۔۔آہ میری پیاری نیند میں آرہی ہوں۔۔۔آبش نے کہتے ہی تکیہ اٹھا کے اپنے منہ پے رکھ لیا۔۔۔

______________________________________

ہانیہ آبش کہاں ہے اسے نہیں جانا یونیورسٹی ؟ برہان ہانیہ اور ماریا کو دیکھ کر بولا۔۔۔

"برہان بھائی وہ نہیں جا رہیں آج۔۔۔ماریا بیٹھتے ہوۓ بولی۔۔۔۔

"امی کو پتہ ہے وہ آج نہیں جا رہی۔۔۔

"جی بلکل میں بڑی امی بلکے ابو اور بڑے ابو کو بھی بتا کر آئی ہوں۔۔۔ہانیہ منہ بنا کر بولی ماریا برہان اسکی شکل دیکھ کر ہنس دیے۔۔

"ہاہاہا۔۔۔میں تمہے اس بات پے شاباشی دیتا ہوں اچھی خاصی اسکی شامت کا انتظام کر کے آئی ہو۔۔۔۔

برہان کے ہنس کے کہنے پر اب کی بار ان دونوں کے ساتھ ساتھ ہانیہ بھی ہنس دی۔۔۔

ماریا کو کالج ڈراپ کرنے کے بعد دونوں یونیورسٹی پوھنچے۔۔۔پارکنگ لاٹ میں ہی ابراھیم اسے مل گیا۔۔۔

ابراھیم کا چہرہ اتر گیا۔۔۔ خود کیسے پوچھتا آبش کے متعلق۔

ہانیہ ابراھیم کو سلام کرتی اپنے ڈیپارٹمنٹ کی جانب بڑھ گئی۔۔۔

______________________________________

آخری پیریڈ ختم ہونے کے بعد برہان ہانیہ کو میسج بھیج کر  ابراھیم کے ساتھ باتیں کرتا پارکنگ لاٹ کی طرف جا رہا تھا۔۔۔جب اچانک نظر ہانیہ پے پڑی برہان کی نظر اسکے ساتھ کھڑے لڑکے پر پڑی جو جھک کر کچھ کہتا پھر ہنس رہا تھا۔۔۔۔برہان کا خون کھول گیا۔۔۔۔ 

"بڑی ہنسی آرہی ہے کمینے کو۔۔۔برہان روک کر ان دونوں کو دیکھ کر بار بڑبڑایہ

"برہان تم۔۔ابراھیم نے چلتے چلتے اپنے برابر میں دیکھا پھر روک کر پلٹا۔۔۔برہان پیچھے ہی کھڑا کہیں اور متوجہ تھا۔۔

"کیا ہوا روک کیوں گئے۔۔۔ابراھیم اسکے پاس اکے کندھے پر ہاتھ رکھ کے پوچھنے لگا۔۔۔برہان نے اسکے سوال کو نظر انداز کر دیا۔۔۔ 

برہان نے ایک بار بھی نظر نہیں ہٹائی تھی۔۔۔

ابراھیم نے اسکی نظروں کے تعاقب میں دیکھا 

"یہ کون ہے؟ برہان سرد اور سپاٹ انداز میں بولا 

"لڑکا۔۔۔ابراھیم نے ایک نظر ہانیہ کے ساتھ باتیں کرتے لڑکے کو دیکھ کر کہا۔۔۔

برہان نے آنکھیں زور سے بند کر کے ابراھیم کو کچھ کہنے سے روکا۔۔۔۔

"اہ شکریہ تمہارا ورنہ مجھے لگا کوئی دلکش لڑکی کھڑی ہے۔۔۔۔برہان ہر لفظ پے زور دے کے کہتا لمبے لمبے ڈاگ بھرتا ہانیہ کے ساتھ جاکے کھڑا ہوگیا۔۔۔

"اب یہ وہاں کیا کرنے چلا گیا کہیں پہلی نظر کی محبت تو نہیں ہوگئی۔۔۔ابراہیم حیرانگی سے سرگوشی کرتا جھرجھری لیکر رہ گیا۔۔۔۔

برہان جیسے ہی وہاں کھڑا ہوا ایبک اسے دیکھ کے خاموش ہوگیا۔۔۔۔ہانیہ نے گردن موڑ کر برہان کو دیکھا تو ایک لمحے کے لئے حیران ہوئی۔۔

"برہان آپ۔۔۔۔

"ہاں کیا تم فری ہو تو گھر چلیں۔۔۔۔برہان ہانیہ کو مسکرا کر دیکھتے ہوۓ بولا۔۔۔

"جی وہ۔۔۔۔

"ہانیہ مجھ سے نہیں ملواؤ گی۔۔ایبرک اچانک بولا۔۔۔۔۔برہان نے دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں سختی سے بند کرلیں۔۔۔

"ہاں کیوں نہیں۔۔۔ برہان یہ ایبک بیگ ہے میری ہی کلاس کا بتایا تھا نا۔۔۔ہانیہ برہان سے اسکا تعارف کرواتے ہوۓ بولی۔۔۔۔

"ہمم۔۔۔۔۔برہان نے ہنکار بھرا۔۔

اور یہ برہان آبنوس میرے تایاذاد کزن ہیں۔۔۔

"مل کر خوشی ہوئی۔۔۔ ایبک خوش دلی سے ہاتھ ملاتے ہوۓ بولا۔۔۔

"برہان نے صرف مسکرانے پر اکتفا کیا۔۔۔

"ہانیہ چلو اب دیر ہو رہی ہے۔۔۔۔

"چلیں۔۔۔۔اوکے ایبک خدا حافظ۔۔ہانیہ ایک نظر برہان کو دیکھ کر ایبک کو مسکرا کے بولی۔۔۔۔ خدا حافظ۔۔

ایبک کندھے اچکاتا اپنی گاڑی کی جانب بڑھ گیا۔______________________________________

برہان سنجیدگی سے گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا ہانیہ بار بار اسکی طرف دیکھ رہی تھی۔۔۔کچھ لمحے خاموشی سے گزرے جب ہانیہ بیزار ہوکے خاموشی توڑتی ہوئی بولی۔۔۔

"وہ میرا کلاس فیلو ہے برہان آپ کو اس طرح بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔۔۔۔ہانیہ خفگی سے بولی 

برہان کے ہاتھ اسٹٹیرنگ پے سخت ہوۓ۔۔۔لیکن کچھ کہا نہیں۔۔

ہانیہ کو غصّہ آرہا تھا کتنا برا لگا ہوگا ایبرک کو۔۔ 

"اس دن بھی بھی لیشا سے اس۔۔۔

"خاموش رہو ہانیہ۔۔۔۔برہان اسکی بات کاٹتا  درشتی سے  بولا۔۔۔

ہانیہ ناراضگی ظاہر کرنے کے لئے سیٹ پے بیٹھی بیٹھی کھڑکی کی جانب  پورا رخ کر کے بیٹھ گئی۔۔۔

برہان کے چہرے پر ایک لمحے کے لئے مسکراتا اکر غائب ہوگئی۔۔

______________________________________

آبش نیند سے بیدار ہوتی ہڑبڑا کر اٹھی۔۔۔

"اففف شکر اللہ‎ یہ خواب تھا اگر حقیقت ہوتا تو۔۔۔۔نہیں نہیں ابراھیم لیشا کے ساتھ میرا مذاق بنا رہا تھا ہنہ۔۔۔آبش کمرے میں نظر  دوڑا کر ایک ہاتھ سے سر دباتی خود کلامی کر رہی تھی جب  قدموں کی چاپ سنتی گھڑی کی جانب دیکھا۔۔۔

دس بج رہے ہیں۔۔۔آبش بھاگو کہیں امی آگئیں تو اچھی خاصی ڈانٹ پڑے گی۔۔۔۔ آبش خود کو کہتی اٹھ کر تیزی سے بیڈ کی چادر سہی کرتی کپڑے لے کر باتھ روم میں گھس گئی۔۔۔

آبش کے جاتے ہی دروازے پے دو بار نوک کرتی مسسز استے نے اندر جھانکا۔۔۔ کمرہ خالی دیکھ کر مسکرا کے درواز بند کر کے وہ واپس چلی گئیں۔۔۔۔

__________________________

گاڑی کے رکتے ہی ہانیہ اتر کر اندر کی جانب بڑھ گئی۔۔۔۔ برہان گہری سانس لیتا اسٹئیرنگ پے سر رکھتا ہانیہ کی ناراضگی دور کرنے کا سوچنے لگا۔۔۔

"آہ برہان اب مناؤ میڈم کو۔۔۔۔ برہان سرد اہ بھرتا خود سے کہتا گاڑی سے اتر کر اندر بڑھ گیا۔۔

______________________________________

آبش کب تک خاموش بیٹھی رہو گی۔۔۔ہانیہ تنگ اکر بیزاریت سے بولی۔۔۔۔

آبش نے ایک نظر اسے دیکھا پھر ماریا کی جانب دیکھ کر گود میں رکھے تکیے پر تھوڑی رکھ کر ناک چڑھا کر گویا ہوئی 

"جاکر اپنی بڑی امی سے پوچھو جن کو میرے خلاف بھڑکا  کر دونوں چلی گئی تھیں۔۔۔۔ 

"پر آبش باجی ہوا کیا ہے ؟ کہیں بڑی امی نے آپ پر ہاتھ تو نہیں اٹھایا۔۔۔۔ماریا آنکھیں پھیلا کر بولی۔۔۔۔

"نہیں ہاتھ اٹھا لیتیں تو اچھا تھا مگر نہیں آج رات کا کھانا بنانے کا حکم دے دیا ہے تم بتاؤ مجھے کہاں آتی ہے کوکنگ آبش روہانسی ہو رہی تھی جب کے دونوں تو پہلے حیرت سے اسے دیکھیتی رہیں پھر منہ پر ہاتھ رکھتی قہقہ لگانے لگیں۔۔۔۔

"ہاہاہا اففف خدایا بڑی امی نے اتنی اچھی سزا دی ہے۔۔۔

"ہاں تمہے تو اچھی لگے گی ہی خود کو جو کوکنگ کرنی آتی ہے۔۔آبش تکیہ اس پے اچھالتے ہوۓ کہتی بیڈ سے اٹھ کھڑی ہوئی۔۔

"ہاہاہا۔۔۔۔اچھا اب کہاں جا رہی ہو۔۔۔۔ہانیہ تکیہ واپس رکھتی ہنستے ہوۓ بولی۔۔۔

"کھانا بنانے اور اب تم میری مدد کروگی۔۔۔

"بڑی امی کو پتہ چلا تو کہیں ایسا نا ہو صبح کا ناشتہ بھی تم سے بنوا رہی ہوں۔۔۔

"اللہ‎ نا کرے ایسی بد دعا مت دو۔۔۔آبش سینے پے ہاتھ رکھتی گھبرا کر بولی۔۔۔

"ہاہاہا مذاق کر رہی ہوں چلو۔۔۔۔اور ماریا تم بڑی امی کو دیکھو کہاں ہیں تم 

______________________________________

رات کے آٹھبج رہے تھے ابراھیم باتھ روم سے نکلتا اپنے گیلے بالوں کو تولئے سے رگڑتا گنگناتا ہوا ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑا ہوا

اچانک خاموشی میں اسکا موبائل بجنے لگا۔۔۔۔۔آگے بڑھ کے موبائل اٹھایا جہاں ماریا کالنگ جگمگا رہا تھا مسکرا کے یس کرتا موبائل کان سے لگایا۔۔۔۔۔

"اسلام علیکم ابراھیم بھائی۔۔۔

"وعلیکم اسلام سب خیریت ہے؟ 

"سب ٹھیک ہے لیکن کچھ لوگوں کا موڈ بہت ہی خراب ہے۔۔۔ماریا آبش کو دیکھ کر مسکرا کے بولی۔۔۔آبش اسے گھورتی ہوئی دوبارہ ہانیہ کی جانب متوجہ ہوئی جو کھانا بنوانے میں اسکی مدد کر رہی تھی۔۔۔

"ہممم مجھے اندازہ لگانے دو یہ کون ہوسکتی ہے یقیناً تمہاری نک چڑھی باجی ابراھیم سوچنے کی ایکٹنگ کرتا ہوا بولا۔۔۔ 

"ہاہاہا ابراھیم بھائی درست اندازہ لگایا۔۔۔

"ماریا تم مار کھا لوگی جاؤ یہاں سے۔۔۔آبش غصّے سے پلٹ کر بولی جو دوسری طرف ابراھیم نے بخوبی سنی تھا۔۔۔

"اتنا غصّہ کہیں تمہاری باجی کو دوہرا تو نہیں پڑ گیا

"ہاہاہا نہیں آج یونیورسٹی کی جان کر چھٹی کرنے پر بڑی امی نے سزا۔۔۔۔۔۔

"آبش باجی واپس دیں موبائل۔۔۔۔ اس سے پہلے ماریا سب بتا دیتی آبش نے اسکے ہاتھ سے موبائل جھپٹ کر لیا۔۔

"ایسا کچھ نہیں ہے اور تمھارے پاس میری بہن کا نمبر کیسے آیا۔۔۔ آبش موبائل کان سے لگا کر  کہتی مشکوک لہجے میں پوچھنے لگی۔۔۔

"لڑکی اگر تم سانس لوگی تو میں کچھ کہوں گا۔۔۔۔

"ہمم ٹھیک ہے اب بول سکتے ہو۔۔۔۔ابراھیم کے کہتے ہی آبش روک کر بولی۔۔۔

"بہتر۔۔۔۔۔۔پہلی بات کو رہنے دو اور دوسری بات ماریا سے برہان کی برتھڈے والے دن لیا تاکے تصویریں لے سکوں۔۔۔۔۔

"کس کی تصویریں چاہیے تھیں لیشا کی ایک بھی تصویر ہمارے پاس نہیں ہے 

"یہ کس نے کہا مجھے اس کی تصویریں چاہیں میں تو اپنی مانگ رہا تھا ماریا کے موبائل سے میں نے لی تھیں۔۔۔ابراھیم کے کہنے پر آبش نے زبان دانتوں میں دبائی۔۔۔

"اچھا ٹھیک ہے خدا حافظ۔۔۔۔آبش شرمندہ ہوتی جلدی سے کہتی کال ڈسکنیکٹ کر گئی۔۔

"لڑکی ہے یا افلاطون افف پر جیسی بھی ہے کمال ہے۔۔۔ابراھیم موبائل کان سے ہٹاتا موبائل کی اسکرین کو دیکھتا خود کلامی کرتے اسکرین کو چوم کے مسکرا دیا۔۔۔

______________________________________

"برہان۔۔

ابراھیم اور برہان اس وقت کلب میں بیٹھے تھے

جب لیشا نے آتے اسکے کندھے پے ہاتھ رکھ کر  چہکتے ہوۓ کہا۔۔۔

"تم یہاں کیا کر رہی ہو؟ 

"ہاہاہا صرف میں ہی نہیں تمہاری بہن اور دونوں کزنیں بھی ساتھ ہیں آخر دوستی ہوئی ہے چھوٹی سی گرلز پارٹی تو ہونی ہی چاہیے۔۔۔ لیشا ہنستی ہوئی بالوں کو جھٹکے سے پیچھے کرتی ہوئی چہک کر بتا رہی تھی۔۔۔

برہان کا چہرا سپاٹ ہوا جب کے ابراھیم نے اسکی بات سنتے کچھ فاصلے پے کھڑی ان تینوں کو دیکھا جو ارد گرد حیرت سے دیکھ رہی تھیں۔۔۔

"تمہارا دماغ خراب ہے تم۔۔۔۔

"برہان چھوڑو اسے چلو۔۔۔۔

ابراھیم اسے ٹوکتا اسے لیکر انکی جانب بڑھنے لگا۔۔۔

"ہنہ وہ خود آنا چاہتی تھیں یہاں اسپیشلی ہانیہ۔۔

لیشا سلگ کر بولی۔۔۔

برہان اسکی بات سن کر پلٹ کر اسکے مقابل آیا۔۔۔

"جھوٹ بہت اچھا بول لیتی ہو تم۔۔۔۔۔برہان سرد لہجے میں کہتا  اسے گھورتے ہوئے بولا۔۔

"میں کیوں جھوٹ بولوں گی لیشا سٹپٹا گئی۔۔۔ 

"برہان بھائی۔۔۔۔۔ماریا کی آواز پر برہان پلٹ کر تیزی سے انکی طرف بڑھا۔۔۔۔

"دیکھیں ابراھیم بھائی ہمیں ڈانٹ رہے ہیں۔۔.ماریا زور سے بولی میوزک کی آواز تیز ہونے کی وجہ سے وہ اونچی آواز میں بات کر رہے تھے۔۔۔

"برہان نے باری باری سب کو دیکھا آبش اور ہانیہ نے سر جھکا لیا۔۔۔۔ لیشا کے اتنے اسرار پر وہ آ تو گئی تھیں مگر اندر کا ماحول دیکھ کر تھوڑا  گھبرا بھی رہی تھی اور اب باقی کی کسر برہان اور ابراھیم کی موجودگی نے پوری کر دی تھی۔۔۔

 "برہان نے ماریا کا ہاتھ پکڑا۔۔۔چلو گھر۔۔۔

لیکن۔۔۔ماریا کچھ کہنے لگی جب برہان کے دیکھنے پر چپ ہوئی۔۔۔ 

آبش نے ایک نظر ابراھیم کو دیکھا۔۔۔"ہنہ بہت ہنسی آرہی ہے مسٹر کو آبش بڑبڑا کر گاڑی میں بیٹھی۔۔۔۔

"برہان کلب کے دروازے پے لیشا کو دیکھ کر سر جھٹکتا فرنٹ دروازہ کھول کے اندر بیٹھا۔۔۔۔

"آبش باجی کہیں برہان بھائی نے گھر پے جاکر آپ کو مارا تو۔۔۔۔ماریا سرگوشی میں بولی۔۔۔

"کیوں میں ہی کیوں تم بھی تو کلب آئی ہو اور ویسے بھی صرف میں تھوڑی رازی ہوئی تھی تم بھی تو کہ رہی تھی

"اچھا ٹھیک ہے۔۔۔۔ماریا آبش کو کہتی سیدھی ہو کر بیٹھی۔۔

"گھر پے ڈانٹ پڑی تو سن لو اس لیشا کی بچی کو جان سے مار دونگی۔۔

"آبش بس کرو ایسا کچھ نہیں ہو رہا لیشا ہمارا ہاتھ پکڑ کر نہیں لیکر آئی تھی۔۔۔ہانیہ نے ہلکی آواز میں اسے کہا۔۔۔آبش گھورتی ہوئی سیدھی بیٹھ گئی۔۔۔ ______________________________________

"برہان بھائی کیا آپ غصّے میں ہیں۔۔۔گاڑی روکتے ہی ماریا نے منمنا کر پوچھا۔۔۔

"نہیں مجھے بہت خوشی ہو رہی تھی تم تینوں کو رات کے پہر کلب میں دیکھ کر ہمیں تو صبح آنا چاہیے تھا کیوں ابراھیم۔۔برہان طنزیہ لہجے میں بولا۔۔۔

"ہانیہ کی آنکھوں میں نمی آگئی جب کے آبش اپنے بھائی کو ایسے دیکھ رہی تھی جیسے اسکا دماغ کھسک گیا ہو۔۔۔

"ہاہاہا آئیڈیا برا نہیں ہے ہم دوبارہ جا سکتے ہیں۔۔۔ابراھیم نے ہنس کر کہا۔۔۔

"شٹ اپ اور تم تینوں مجھے اب رات میں کہیں جاتی دیکھیں تو اچھا نہیں ہوگا سم۔۔۔۔۔۔۔

برہان پلٹ کر کہ رہا تھا جب ہانیہ کو دیکھ کر ایک دم چپ ہوا۔۔۔

"آہ ہانیہ دیکھو۔۔۔۔برہان سانس کھینچتا کہنے لگا جب ہانیہ گاڑی کا دروازہ کھول کر چلی گئی۔۔۔

"ماریا اور آبش بھی خاموشی سے اتر کر چلی گئیں۔۔۔۔

برہان سیدھا ہوتا سر سیٹ پے ٹیکا دیا۔۔۔

"ابراھیم گھورنا بند کرو۔۔۔۔

"تم معصوم لڑکیوں کو ڈانٹو اور میں گھوروں بھی نہیں۔۔۔

ابراھیم مزے سے بولا برہان نے اسکی جانب دیکھا 

"میں نے ایسا بھی کچھ نہیں کہا سمجھے 

"بلکل وہ تو دیکھ رہا تھا

"میں بحث نہیں کرنا چاہتا۔۔۔خدا حافظ کل ملتے ہیں۔۔برہان۔ اسے کہتا گاڑی سے اتر گیا۔۔۔

"خدا حافظ ابراھیم اسے دیکھ کے کہتا گاڑی زن سے لے گیا۔۔۔

_____________________________________

ہانیہ سونے لیٹ رہی تھی جب دروازے پے دستک ہوئی۔۔۔

ہانیہ دوپٹہ درست کرتی دروازہ کھولنے گئی۔۔۔ سامنے ہی برہان مسکراتا ہاتھ میں چاکلیٹ کا باکس پکڑے کھڑا تھا۔۔۔

"یہ تمھارے لئے برہان نے کہتے ہی باکس اسکے آگے کیا۔۔۔

"تھینک یو۔۔۔۔ ہانیہ کچھ لمحے دیکھنے کے بعد اسکے ہاتھ سے باکس لیتی ہوئی بولی۔۔۔

"وہ مجھے کچھ کہنا ہے برہان ایک ہاتھ سے بالوں کو پیچھے کی طرف کرتا ہوا بولا۔۔

"ہمم میں سن رہی ہوں۔۔۔۔۔ہانیہ دھیمی آواز میں بولی۔۔۔

"کیا تم ناراض ہو  دیکھو ہانیہ میرا مقصد تمہے ہرٹ کرنا نہیں تھا۔ ۔۔ برہان اسے دیکھ کے کہتا ایک قدم آگے بڑھا۔۔۔

"جانتی ہوں لیکن مجھے آپ کا کہنا برا نہیں لگا۔۔۔لیشا نے اصرار کیا تھا اور پھر آبش اور ماریا تو ویسے ہی پارٹیز کی اتنی شوقین ہیں ہم پہلی بار کلب آئیں تهیں۔۔

ہانیہ انگلیاں چٹکخاتی ہوئی بول رہی تھی جب کے برہان اسکے چہرے کو اہنماک سے دیکھ رہا تھا۔۔۔۔پتہ نہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہانیہ اچھی کیوں لگنے لگی تھی کے کسی اور لڑکے کو ساتھ دیکھ کر اسے جیلسی ہونے لگتی تھی۔۔۔

"برہان۔۔۔۔برہان  ہانیہ نے اسکی آنکھوں کے سامنے چٹخی  بجائی ۔۔۔

برہان چونک کر ہوش میں آیا۔۔۔ہا ہاں میں سن رہا تھا۔۔۔آیم سو سوری مجھے بھی خیال کرنا چاہیے تھا ایسا کرتے ہیں اس ویکینڈ پر پکنک کا پلان بناتے ہیں۔۔۔۔۔برہان مسکراتے ہوۓ بولا۔۔۔

"واؤ برہان بھائی یسس۔۔۔آبش زور سے کہتی اچھلتی ہوئی برہان سے لپٹ گئی۔۔۔ایک لمحے کے لئے دونوں اسے دیکھ کر حیران ہوۓ۔۔۔

"آبش تم چھپ کر ہماری باتیں سن رہی تھی ہانیہ نے گھورا جس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔۔

"اففف ہانیہ سوری لیکن میں تو ہانیہ کے پاس دکھ بانٹنے آئی تھی۔۔۔آبش مزے سے بولی۔۔۔

"ٹھیک ہے بانٹو میں چلتا ہوں شب بخیر برہان مسکرا کے کہتا چلا گیا جب کے آبش پرجوش سی ہانیہ کے گلے لگی۔۔۔

"میں بتا نہیں سکتی مجھے کتنی خوشی ہو رہی ہے ارے ہمیں ماریا کو بھی بتانا چاہیے چلو۔۔۔

"صبح بتا دینگے ابھی سونے جاؤ۔۔ہانیہ اپنا ہاتھ چھڑوا کر بولی 

"ابھی کیوں نہیں ویسے بھی اب اتنی جلدی نیند نہیں آنے والی مجھے۔۔۔آبش منہ پھولا کر بولی۔۔۔۔۔۔

"میرے خیال میں اب سو جانا چاہئے لیکن اگر تم پھر بھی ابھی بتانا چاہتی ہو تو میرے بنا بھی بتا دو ہمم شب بخیر اور ہاں ویکینڈ میں ابھی چار دن ہیں تم صبح سے سوچنا شروع کرنا ۔۔۔۔ہانیہ سسنجیدہ لہجے میں کہتی آخر میں مسکراتی ہوئی اسکا گال چومتی کمرے میں چلی گئی۔۔

"آہ ٹھیک ہے جیسے تم چاہو شب بخیر۔۔۔۔آبش مسکرا کر اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئی۔۔۔

______________________________________جاری ہے


If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Aghaz E Janoon  Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel  Aghaz E Janoon written by  Amrah Sheikh. Aghaz E Janoon by Amrah Sheikh is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages