Hum Ko Humise Chura Lo By Sadia Yaqoob Episode 5 to 6 - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Thursday 22 December 2022

Hum Ko Humise Chura Lo By Sadia Yaqoob Episode 5 to 6

Hum Ko Humise Chura Lo By Sadia Yaqoob Episode 5 to 6

Madiha  Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...

Hum Ko Humise Chura Lo By Sadia Yaqoob Episode 5'6

Novel Name:Hum Ko Humise Chura Lo 

Writer Name: Sadia Yaqoob

Category: Complete Novel

 

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔

حور یار کیا ہے تم ابھی تک ریڈی نہیں ہوئی ہم لیٹ ہو رہے ہیں دعا  اسے ابھی تک واشروم میں  دیکھ کر بولی

حور کی بچی آ جا باہر ۔۔۔۔۔۔عائزہ نے غصے کا اظہار کیا 

ان تینوں نے یونیورسٹی اڈمیشن فارم فل کرنے جانا تھا اور حور نے ان دونوں کو اپنی طرف آنے کا بولا  وہ تو آ گئیں تھیں پر وہ خود ابھی تک واشروم میں تھی

کچھ دیر کے بعد وہ واشروم سے باہر نکلی

شکر خدا کیا جو تم آج کی تاریخ میں ہی باہر آ گئی دعا نے طنز کیا

اچھا اب تم دونوں زیادہ نا بولو مجھے تیار ہونے دو حور ان سے بولی 

ہو جا تیار میری ماں ہم چپ اب ۔۔۔۔۔ عائزہ بولی

حور نے بال کیچر میں قید کیے ،  سر پر حجاب لیا ، چہرے پر صرف کریم لگائی ، ہونٹوں پر نیچرل پنک لیپسٹیک لگائی اورجوتا پہنا

لو ہو گئی میں ریڈی ۔۔۔۔۔۔۔حور نے ان دونوں سے بولی جو اپنی باتوں میں لگی ہوئی تھیں

ان دونوں نے اس کی طرف دیکھا اور دل ہی دل میں ماشااللہ بولا  کیونکہ وہ بنا کسی میک اپ کے لگ ہی اتنی پیاری رہی تھی اسے کسی میک اپ کی ضرورت ہی نہیں تھی وہ تھی بہت پیاری  اللہ نے اسے بڑی فرصت سے بنایا تھا

اچھا چلو اب مجھے کیا گھور رہی ہو حور نے ان دونوں سے کہا جو ابھی تک اسے ہی دیکھ رہیں تھیں

دعا اور عائزہ نے بھی حجاب لیا ہوا تھا یہ ان کے گھر کی سب لڑکیوں کی عادت تھی جب بھی وہ باہر جاتی تھیں تو حجاب ضرور لیتی تھیں

یہاں تک کے سکول اور کالج میں بھی کیوں کہ وہ سب ہمیشہ  کو  ایجوکیشن  میں ہی پڑھیں  تھیں

چلو آ جاؤ اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حور ان سے بولی

اور وہ گاڑی میں بیٹھ گئیں ۔ چلیں کرمو بابا گاڑی چلائیں حور ڈرائیور  سے بولی

یونیورسٹی جا کر ان تینوں نے فارم فل کیے اور یونیورسٹی کو گھوم پھر کر دیکھا

چلو یار کھانا کھاتے ہیں بہت بھوک لگی ہےحور نے دہائی دی

ایک تو تمھیں ہر وقت بھوک کیوں لگی رہتی ہے دعا نے اس سے پوچھا 

کیا کرو اب بھوک لگ گئی ہے ۔۔۔۔۔ حور معصوم سا منہ بنایا 

تم کتنا کھاتی ہو پر پھر بھی کتنی سمارٹ ہو اگر ہم دونوں اتنا کھائیں تو پھول کر گول گپے کی طرح ہو جائیں عائزہ حور سے بولی

دیکھ لو پھر میرے جیسے پیس بھی اس دنیا میں کم کم ہی ملتے ہیں حور ایک ادا سے بولی

واقعی صحیح بات کی ہے تم جیسا عجوبا بھی ہمیں کہیں اور کہاں مل سکتا ہے

دعا اسے چھیڑتے ہوئے بولی

جیلس لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حور نے بنا برے مانے مسکراتے ہوئے بولی 

اچھا چلو اب چھوڑو ان باتوں کو کنٹین چلتے ہیں عائزہ ان سے بولی

کنٹین سے کھانا کھانے کے بعد وہ گھر چلیں گئ

_______

یہ لو بیٹا تمھاری گاڑی کی چابی ۔۔۔۔۔۔۔ علی صاحب نے دفتر سے واپسی پر حور کو چابی دی

تھینک یو پاپا سو مچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حور ان کے گلے لگ گئی

نو تھینکس بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔ اور آپ کی گاڑی باہر پارکینگ میں کھڑی ہے دیکھ لو

حور اوکے پاپا۔۔۔۔۔۔ کہتی ہوئی باہر چلی گئی جب وہ باہر آئی تو باہر بلیک مرسیڈیز کھڑی تھی

واوووو  ۔۔۔۔۔۔۔۔ ویری بیوٹیفل

وہ بھاگتی ہوئی ڈرائینگ روم  میں گئی اور علی صاحب کے گلے لگ گئی

پاپا تھیک یو سو مچ یو آر دی بیسٹ پاپا اوف دی ورلڈ ۔۔۔۔۔ آئی لو یو سو مچ

کیا ہوا جو آج اپنے پاپا پر اتنا پار آ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔فاطمہ بیگم نے اس سے پوچھا

حور علی  صاحب سے الگ ہو کر ان کے پاس آئی

یو نو ماما ۔۔۔۔۔ پاپا نے مجھے میرے فیورٹ کلر اور برینڈ کی کار گفٹ کی ہے باہر کھڑی ہے گاڑی میں ابھی دیکھ کر آئی ہوں بہت اچھی ہے

خوشی حور کے چہرے پر صاف نظز آ رہی تھی

فاطمہ بیگم اور علی صاحب اسے خوش دیکھ کر بہت خوش تھے

پاپا تھینک یو آج تک میری ہر خواہش پوری کرنے کے لئے ۔۔۔۔ وہ پھر سے ان کے گلے لگ گئی 

مجھے میری بیٹی کی ہر خواہش بہت عزیز ہے ۔۔۔۔علی صاحب  اس کی پیشانی چومی اور پیار سے بولے

اچھا میں نا اب گاڑی دیکھ لوں اور سب کو کال کر کے بتاتی ہوں

حور ان دونوں سے کہتی ہوئی گاڑی کی طرف چلی گئی

آج کتنے عرصے بعد میری بیٹی خوش لگ رہی ہے اللہ اس کو ہر مصیبت سے بچائے

فاطمہ بیگم  اپنی آنکھیں صاف کرتے ہوئے بولیں 

آمین ۔۔۔۔۔۔ علی صاحب فاطمہ بیگم کو اپنے ساتھ لگاتے ہوئے بولے 

ہم سب نے تو ہمیشہ کوشش کی ہے اسے خوش رکھنے کی تاکہ اسے وہ باتیں یاد نا آئیں جو اسے تکلیف دیتی ہیں پر پھر بھی جو اس کے ساتھ ہوا ہے اس کو بھولنا آسان بھی نہیں ہے  اللہ ہماری بیٹی کی ہر مشکل میں مدد کرے اس کو دنیا کے ہر خوشی دے علی صاحب ان سے بولے

آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فاطمہ بیگم نے کہا

اچھا آپ اب چینج کر لیں میں آپ کے چائے بناتی ہوں وہ ان سے کہتی ہوئیں کچن میں چلیں گئیں

اور علی صاحب اپنے کمرے میں چلے گئے 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماما باہر گاڑی کس کی ہے

نور نے ابھی کالج سے واپس آئی تھی اس نے پارکینگ میں نئی گاڑی کھڑی دیکھ کر ان سے پوچھا

حور کی ہے تمھارے پاپا نے اسے گفٹ کی ہے

واوووو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماما بہت پیاری گاڑی ہے

میں ابھی حور کو مبارک باد دیتی ہوں اور ٹریٹ کا بھی کہتی ہوں

ویسے وہ اس وقت کہاں ہے نور نے فاطمہ بیگم سے پوچھا

وہ اپنے کمرے میں ہے ۔۔۔۔۔ فاطمہ بیگم بولیں

اوکے ماما میں اس کے کمرے میں جا رہی ہوں وہ ان سے کہتی ہوئی حور کے کمرے کی طرف چل دی

حور نے دعا اور عائزہ کو کال کی اپنی گاڑی کا بتانے کی لئے جو اسے پاپا نے گفٹ کی تھی

حور نے ان دونوں کو ایک ساتھ کال کی

ہیلو چڑیلوں کیسی ہو تم دونوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ حور ان سے بولی

ہم تو ٹھیک ہیں پر تم کبھی باز نا آنا ہمیں تنگ کرنے سے ۔۔۔۔۔ دعا بولی

ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ تو تم دونوں کی قسمت خراب تھی جو تم میری کزنز اور دوست ہو

حور ہنستے ہوئے بولی

کیا بات آج بہت خوش لگ رہی ہو ۔۔۔۔۔۔۔ عائزہ نے پوچھا

ہاں آج میں بہت خوش ہوں حور بولی

وہ کیوں ۔۔۔۔۔ کہیں کسی سے محبت تو نہیں ہو گئی دعا بولی

'''' کس طرح کر لوں کسی اورسے محبت

          مجھے خود سے زیادہ کوئی پیارا نہیں لگتا ''''

حور  دعا کے سوال کے جواب میں بولی 

اس کا مطلب ہے تم کبھی کسی سے محبت نہیں کر سکتی ۔۔۔۔۔۔ عائزہ نے حور سے پوچھا

بلکل ٹھیک کہا تم نے میری زندگی میں کسی اور کی کوئی جگہ نہیں ہے تو پھر کیسے کوئی آ جائے گا کوئی نہیں آسکتا نا میرے دل میں۔۔۔۔۔۔۔۔

اور نا ہی میری زندگی میں۔۔۔۔۔۔۔ حور  اٹل لہجے میں بولی

شادی کرو گی کہ وہ بھی نہیں کرو گی دعا نے پوچھا

نہیں کروں گی ۔۔۔۔۔ حور بولی

کیوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ عائزہ نے پوچھا

بس میں نہیں چاہتی کہ کوئی بھی مجھ پر اپنا حق جتائے حور بولی

اچھا چھوڑو ان باتوں کو تم یہ بتاؤ خوش کیوں ہو تم آج دعا  بات کا رخ بدلتے ہوئے بولی 

ہاں ہاں بتاؤ کیا خوش خبری ہے  عائزہ نے بھی اس سے استفسار کیا 

پاپا نے آج مجھے گاڑی لے کر دی ہے اور اس گاڑی پر ہم تینوں یونیورسٹی جایا کریں گی پاپا سے میں پرمیشن لے لی ہے میں نے ۔۔۔۔۔۔۔۔

اور مصطفی اور احمد انکل سے پاپا خود ہی بات کر لیں گے

بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔ دعا اور عائزہ ایک ساتھ بولی تھیں

تھینکس ۔۔۔۔۔۔۔ حور نے ان کا شکریہ ادا کیا 

اور ہماری ٹریٹ ۔۔۔۔۔۔ دعا نے پوچھا

ہمممم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج Saturday night  ہے آج کا ڈنر تو دعا کے گھر ہے کل کو میں نے آیان ، شایان اور نور کو ٹریٹ دینی ہے

پھر منڈے کو ہم نے یونی بھی جانا  ہے منڈے کر یونی سے واپسی پر تم لوگوں کی ٹریٹ پکی ٹھیک ہے نا حور بولی

اوکے ڈن ۔۔۔۔۔ دعا اور عائزہ ایک ساتھ  بولیں

اوکے ٹھیک ہے پھر ۔۔۔۔ حور بولی

اسی اثنا میں دروازے پر نوک ہوا

اچھا اللہ حافظ پھر بات ہو گی حور ان دونوں سے بولی

اوکے اللہ حافظ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ دونوں بولیں

حور بہت بہت مبارک ہو میں تمھاری گاڑی دیکھ کے آئی ہوں بہت پیاری ہے

نور نے اندر آتے ہوئے اسے مبارک باد دی 

تھینکس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اچھا اب ہماری ٹریٹ کب ملے گی نور نے اس سے پوچھا

کل تمھیں ، آیان اور شایان کو لنچ کرواں گی ٹھیک ہے حور مسکراتے ہوئے بولی 

ٹھیک ہے نور بولی

اوکے میں چینج کرنے جا رہی ہوں اپنے کمرے میں تم نیچے چلو  شایان لوگ بھی آنے والے ہوں گے نور  حور سے بولی 

اچھا ٹھیک ہے میں نیچے جا رہی ہوں تم چینج کر کے آ جاؤ

نور اپنے روم میں چلی گئی اور حور نیچے چلی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔ آیان اور شایان نے سلام کیا 

وعلیکم اسلام ۔۔۔۔ بیٹا فاطمہ بیگم نے ان کے سلام کا جواب دیا

حور باہر گاڑی کس کی ہے

شایان نے حور سے پوچھا جو کہ ڈرائینگ روم  میں ماما کے ساتھ بیٹھی ہوئی نیوز دیکھ رہی تھی

آیان اور شایان ابھی سکول سے آئے تھے

میری ۔۔۔۔۔۔ حور بولی

سچی ۔۔۔۔۔۔۔ شایان اور آیان ایک ساتھ بولے 

ہاں سچی ۔۔۔۔۔۔۔۔ حور مسکراتے ہوئے بولی 

بہت بہت مبارک ہو  دونوں بھائی صوفے پر حور کے دونوں طرف آ کر بیٹھ گئے

حور نے ان دونوں کے گرد اپنے بازو پھیلائے

تھینکس میرے پیارے سے بھائیوں  حور نے ان دونوں کواپنے ساتھ لگایاہوئے 

اور ہماری ٹریٹ ۔۔۔۔۔۔ آیان نے حور سے استفسار کیا 

کل کو آپ کو آپ کی ٹریٹ بھی مل جائے گی حور نے آیان کے بال بگاڑھے 

اوکے ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔ آیان مسکراتے ہوئے بولا 

اتنے میں نور بھی ان کے پاس آگئی

یہ تو ذیادتی ہے میرے ساتھ میں کچھ نہیں لگتی کیا

نور نے ان تینوں کو ساتھ بیٹھا دیکھ کر خفگی کا اظہار کیا 

آ جاؤ تم بھی ۔۔۔۔۔۔ آیان نے نور سے کہا

نور بھی آیان کے ساتھ آ کر بیٹھ گئی اور اس کے گرد اپنا بازو پھیلایا

ماشااللہ ۔۔۔۔۔۔ اللہ میرے بچوں کو ہمیشہ خوش رکھے

فاطمہ بیگم  ان چاروں ایک ساتھ دیکھ کردل میں  بولیں

کچھ دیر تک وہ سب باتیں کرتے رہے

اچھا اب سب اپنا اپنا کام کر لو پھر ہمیں عائشہ بھابھی کی طرف ڈنر پر بھی جانا ہے

فاطمہ بیگم ان سب سے بولیں

اوکے ماما ۔۔۔۔۔۔۔ سب کہتے ہوئے اپنے کمرے میں چلے گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی ، احمد مجھے تم دونوں سے ایک بات کرنی ہے

علی صاحب ان سے بولے

وہ سب اس وقت مصطفی صاحب کے گھر ڈنر پر جمع تھے اور ڈائنیگ ٹیبل پر موجود تھے

علی صاحب کی بات سن کر سب ان کی طرف متوجہ ہو گئے خاص طور پر دعا ، عائزہ اور حور

ہاں علی بولو کیا بات ہے احمد صاحب بولے

بچیاں چاہتی ہیں کہ وہ حور کی کار پر خود ہی یونی جایا کریں اگر تم لوگوں کی اجازت ہو تو ۔۔۔۔۔علی صاحب بولے

اگر کبھی راستے میں کوئے پروبلم ہو گئی تو بچیاں اکیلی کیا کریں گی

احمد صاحب بولے

ہماری حور ہے نا اگر کبھی کچھ ہو گیا تو ہماری حور ہے نا وہ سب سنبھال لے گی علی صاحب بولے

وہ کیسے ۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی صاحب کی طرف سے سوال کیا گیا

تم لوگوں کو ابھی تک یہ نہیں پتا ہے کہ حور نے فائٹینگ کورس بھی کیا ہوا ہے علی صاحب بولے

حور ۔۔۔۔۔۔۔ دعا اور عائزہ دونوں حور کو گھورتے ہوئے ایک ساتھ بولیں

حور نے مسکراتے ہوئے سوالیہ نظروں سے ان دونوں کو دیکھا

تم نے ہم دونوں کو بھی نہیں بتایا ۔۔۔۔۔عائزہ نے شکوہ کیا 

اس کی بات سن کر حور نے صرف مسکرانے پر اکتفا کیا

ہنس لو تم کو بعد میں ہم پوچھیں گی دعا نے اسے گھورا 

یہ تو اچھی بات ہے جو ہماری بیٹی کو اپنا دفع کرنا بھی آتا ہے احمد صاحب بولے

ٹھیک ہے میری طرف سے اجازت ہے مصطفی صاحب مان گئے 

مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں ہے احمد صاحب نے بھی حامی بھری

بھابھی آپ لوگوں کی طرف سے بھی اجازت ہے علی صاحب نے عائشہ اور حنا بیگم سے پوچھا

ہماری طرف سے اجازت ہے کیوں حنا ۔۔۔۔۔ عائشہ بیگم بولیں

ہاں مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔۔۔۔ حنا بیگم بولیں

تھینکس آپ کا پرمیشن دینے کے لئے حور ان سب کا شکریہ ادا کیا 

نو تھینکس بیٹا حنا بیگم پیار سے  بولیں

کھانا کھانے کے بعد سب ڈرائینگ روم میں آ گئے

اور فاطمہ ، عائشہ اور حنا بیگم سب کے کافی بنانے کچن میں چلی گئیں

ہمیں تو آج پتا چلا ہماری بہن کے پاس اتنے ہنر ہیں رضا نے حور کو مخاطب  کیا 

بس دیکھ لیں بھائی پھر آپ کی بہن نے کبھی غرور نہیں کیا حور ایک ادا سے بولی

حور کیوں نا ایک بائیک ریس ہی ہو جائے حسن  اس سے بولا

حور نے بائیک چلانی بھی آتی تھی اس نے اپنے پاپا سے بائیک چلانا سیکھی تھی

ٹھیک ہے بھائی پر زاوی بھائی کے آنے کے بعد ۔۔۔۔۔۔ جب وہ اپنے ہنی مون سے واپس آئیں گے تو پھر رکھیں گے ریس ٹھیک ہے نا ۔۔۔۔۔۔۔

حور بولی

ٹھیک ہے حسن بولا 

اور جو ہار جائے گا وہ سب کو ڈنر کرائے گا ڈن رضا نے ان دونوں سے پوچھا

ٹھیک ہے زاوی بھائی آ جائیں پھر ہو گی آپ دونوں زاوی بھائی اور میرے درمیان ریس ڈن ہو گیا حور ان سے بولی 

اوکے ۔۔۔۔۔۔ حسن اور رضا نے ہاں میں سر ہلایا 

اچھا اب تم سب باتیں کروں ہم پاپا لوگوں کے پاس جا رہے ہیں حسن نے ان سب سے کہتا ہوا رضا کے ساتھ وہاں سے چلا گیا 

مصطفی ، علی اور احمد صاحب ان لوگوں سے کچھ دور بیٹھے تھ

 نور ، آیان ، ہانیہ ، باسل ، شایان کارڈز کھیلنے لگے

اور دعا اور عائزہ نے حور کو گھیر لیا

اب بتاؤ تم نے ہم کو کیوں نہیں بتایا اپنے فائٹینگ کورس کے بارے میں ۔۔۔۔۔ دعا نے اس سے پوچھا

وہ اس لئے کیوں کہ میں دیکھنا چاہتی تھی کہ جب تم لوگوں کو پتا چلے گا کہ میں نے فائٹینگ کورس کیا ہوا ہے تو تم لوگوں کو کیا رسپونس ہوتا ہے

حور نے مسکراتے ہوئے اسکی بات کا جواب دیا 

یار ویسے تم تو بڑی پاور فل ہو تم کو تو سب کچھ آتا ہے دنیا کا کون سا کام ہے جو تم کو نہیں آتا عائزہ رشک سے بولی 

اب ایسی بھی کوئی بات نہیں ابھی مجھے بہت کچھ نہیں آتا اور وہ سب مجھے ابھی سیکھنا ہے حور عاجزی سے بولی 

اچھا اور کیا سیکھنا ہے تم نے عائزہ نے حور سے پوچھا

وہ تو وقت آنے پر تمھیں خود ہی پتا چل جائے گا حور مسکراتے ہوئے بولی 

اوکے ۔۔۔۔۔ دعا اور عائزہ نے سر ہلایا 

ویسے مجھے ایک بات تو بتاؤ تم دونوں کو رضا اور حسن بھائی کیسے لگتے ہیں حور نے ان دونوں سے پوچھا

ہمارے بھائی ہیں ہمارے لئے تو ہمارے بھائی دنیا کے سب سے اچھے انسان اور بھائی ہیں دعا کے لہجے سے اپنے بھائی کے لیے مان جھلک رہا تھا 

اے سارے جہاں کی جھلی ۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ تمھیں رضا بھائی

 اور عائزہ تمھیں حسن بھائی کیسے لگتے ہیں حور نے ان کی عقل پر ماتم کیا 

یہ کیا بات ہوئی بھلا ۔۔۔۔۔۔۔ عائزہ نے منہ بنایا 

میں جو پوچھا ہے اس کا جواب دو الٹا مجھ سےسوال نا کرو حور نے عائزہ کو گھورا 

پتا نہیں ۔۔۔۔ عائزہ بولی 

تم لوگوں کو پتا ہو یا نا پتا ہو مجھے پتا ہے تم دونوں کی شکل دیکھ کر مجھے میری بات کا جواب مل گیا ہے  حور کا لہجہ پر یقین تھا 

کیا پتا چل گیا ہے دعا نے پوچھا

یہ ہی کہ تم لوگوں کو بھی میرے بھائی اچھے لگتے ہیں ہے نا میں سچ کہہ رہی ہوں نا اور پلیز اب مجھ سے جھوٹ نا بولنا

حور نے ان دونوں کو دیکھتے ہوئے ان سے دریافت کیا 

ان دونوں نے ہاں میں سر ہلایا اور اپنا چہرہ جھکالیا

تو پھر اب تم لوگوں اور بھائیوں کو ملانے کی ذمہ داری میری ہے حور نے خوش ہوتے ہوئے ان دونوں کو اپنے ساتھ لگایا

اچھا اللہ حافظ ۔۔۔۔اب میں جا رہی ہوں پہلے ہی کافی دیر ہوگئی ہے سب گھر چلے گئے ہیں اور میں ابھی تک جہاں ہی ہوں  تم دونوں نے مجھے باتوں میں لگائے رکھا حور نے سارا الزام ان پر لگادیا

چلو اب تم بھی اپنے گھر حور نے عائزہ پر مصنوئی غصہ کیا 

وہ تینوں دعا کے کمرے میں آگئی تھیں اور باقی سب گھر چلے گئے تھے

حور  نے پہلے عائزہ کو اس کے گھر چھوڑا اور پھر خود اپنے گھر آگئی.

تو کیسا گزرا آپ سب کا آج کا دن علی صاحب نے بچوں سے پوچھا

بہت اچھا پاپا ہم نے لنچ کیا شاپنگ کی اور فن لینڈ بھی گئے  آیان خوشی سے چہک رہا تھا 

پاپا آپ کو اور ماما کو بھی ہمارے ساتھ جانا چائیے تھا نور ان سے بولی

بیٹا ہم ضرور جاتے پر میرا اور تمھاری ماما کا کراچی جانا بھی ضروری تھا اگر کام نا ہوتا تو ہم ضرور آپ لوگوں کے ساتھ جاتے علی صاحب بولے 

کوئی بات نہیں آپ کا جانا بھی تو ضروری تھا شایان بولا

اچھا حور کل تمھارا یونی کا پہلا دن ہے کیسا لگ رہا ہے فاطمہ بیگم نے اس سے پوچھا

آئی فیل ویری ایکسائٹینگ ماما ۔۔۔۔۔ حور پرجوش تھی 

اوکے ۔۔۔۔ اچھی بات ہے فاطمہ بیگم مسکراتے ہوئے بولیں 

کھانا کھانے کے بعد سب اپنے اپنے روم میں چلے گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Good morning  حور  ڈائنیگ ٹیبل پر موجود سب سے بولی 

Good morning  سب نے جواب دیا

تو آج میری بیٹی کا پہلا دن ہے یونی کا بیسٹ آف لک علی صاحب مسکراتے ہوئے  بولے

تھینکس پاپا ۔۔۔۔۔۔۔۔

حور دھیان سے رہنا کہیں کوئی تمھاری ریگینگ نا کر دے نور نے اسے آگاہ کیا 

یو ڈونٹ وری مائی سسڑ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی کر کے تو دیکھے ریگینگ اس کو اسکی نانی نا یاد کروا دی تو میرا نام بھی حور نہیں ۔۔۔۔۔۔

اوکے بیسٹ آف لک سس ۔۔۔۔۔۔ نور بولی

سب نے اسے بیسٹ آف لک بولا 

دھیان سے گاڑی چلانا بیٹا فاطمہ بیگم حور کو ہدایت دینا  نا بھولی تھیں 

اوکے ماما جو آپ کا حکم ۔۔۔۔۔ ماما میں نے دعا اور عائزہ کو ٹریٹ دینی ہے اس لئے واپس پر دیر ہو جائے گی

اوکے اللہ حافظ اب جاؤ ورنہ لیٹ ہو جاؤ گی ۔۔۔۔۔فاطمہ بیگم بولیں

اوکے ماما اللہ حافظ

اس نے جیسے ہی گاڑی گیٹ سے باہر نکالی دعا اور عائزہ دعا کے گھر کے گیٹ کے پاس کھڑی نظر آئیں

شکر ہے تم آ گئی ہم نے تو سوچا شاید آج کی تاریخ میں تم نا آؤ دعا نے طنز کیا

چلو جلدی بیٹھو نہیں تو دیر ہو جائے گی ہمیں حور ان سے بولی

لیٹ خود آئی ہو اور جلدی کرنے کا بھی ہمیں ہی کہہ رہی ہو یہ اچھی بات ہے عائزہ نے اسے گھورا 

اچھا اب بیٹھ بھی جاؤ اب نہیں ہو رہی دیر ۔۔۔۔ حور بولی

فرنٹ سیٹ پر میں بیٹھو گی دعا بولی 

نہیں میں بیٹھوں گی ۔۔۔۔۔۔ عائزہ بولی

اب تم لوگوں نے لڑائی شروع کر دی ہے چپ کر کہ کوئی بھی بیٹھ جاؤ حور ان سے بولی

نہیں میں بیٹھوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دعا بولی

اچھا یار اس کا بھی حل ہے ایک دن تم اور دوسرے ان عائزہ فرنٹ سیٹ پے بیٹھ جایا کرنا اب ٹھیک ہے حور نے حل نکالا

ٹھیک ہے لیکن آج میں ہی اگلی سیٹ پر بیٹھوں گی دعا بولی

اچھا بیٹھ جا دفعہ ہو کمینی نا ہو تو ۔۔۔۔۔ عائزہ خفگی سے دعا سے بولی

تھینکس ۔۔۔۔۔۔۔ دعا عائزہ کو گلے لگا کر فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گئی

ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ عائزہ بھی ہوں کرتے ہوئے بیٹھ گئی

ان کے گاڑی میں بیٹھتے ہی حور نے گاڑی سٹارٹ کر دی

ویسے دعا اور عائزہ تم دونوں کتنا لڑتی ہو نا میرے بھائیوں کا کیا بنے گا اللہ ان کی حفاظت کرے تم جیسی چڑیلوں سے ۔۔۔۔۔۔۔ حور بولی

اب اتنا بھی نہیں لڑتی ہیں ہم ۔۔۔۔۔ دعا نے اپنی صفائی دی

وہ تو مجھے پتا ہے ۔۔۔۔۔۔ حور بولی

تم چھوڑو ان باتوں کو اور دھیان سے گاڑی چلاؤ کہیں ہم یونی کی بجائے ہوسپٹل نا پہنچ جائیں ۔۔۔۔۔۔۔ عائزہ حور سے بولی

باتیں کرتے کرتے انہیں پتا ہی نہیں کب وہ لوگ یونی پہنچ گئیں

لو آگئی یونی تم دونوں چلو میں گاڑی پارک کر کے آتی ہوں حور ان کو گیٹ پر اتارتے ہوئے بولی 

اوکے ہم گراونڈ میں جا رہیں ہیں ادھر ہی آ جانا اوکے دعا بولی

اوکے ۔۔۔۔۔۔ ان سے کہتی وہ گاڑی پارک کرنے چلی گئی

دعا  پنک کلر کا پٹیالہ شلوار ،کرتی پہن رکھی تھی سر پر سفید حجاب ، کندھے پر پنک کلر کا ڈوپٹا رکھے ، پنک ہی سینڈل پہنے  اور میک اپ کے نام پر صرف نیچرل پنک کلر  کی ہی لیپسٹک لگائے بہت پیاری لگ رہی تھی

عائزہ نے سی گرین کلر کی پٹیالہ شلوار ، کرتی سر پر بلیک حجاب لئے ، سی گرین کلر کا ڈوپٹا کندھے پر رکھے بلیک سینڈل پہنے اور نیچرل پنک لیپسٹک لگائے پیاری لگ رہی تھی

حور بلیو جینز کی پینٹ ، بلیو گُھٹنوں تک آتا فراک اور اسی رنگ کا ڈوپٹا کندھے پر رکھے بیبی پنک کلر کا سر پر حجاب لئے ، بلیو ہی سینڈل پہنے اور نیچرل پنک لیپسٹک لگائے بہت خوبصورت لگ رہی تھی

حور گاڑی پارک کر کے ان کے پاس آگئی

چلو دیکھتے ہیں پہلا لیکچر کون ساہے اور کب ہے حور ان سے بولی

عائزہ اور دعا سر ہلاتی ہوئی اس کے ساتھ چل دیں

وہ تینوں نوٹس بورڈ سے اپنے لیکچر دیکھ کر کلاس روم کی طرف جانے ہی والی تھیں کے ان کے پاس ایک لڑکا آیا

آپ فریشرز  ہیں یونی  میں۔۔۔۔۔ اس لڑکے نے ان تینوں سے پوچھا

جی دعا نے جواب دیا

اوکے۔۔۔۔۔ ویلکم ان دا یونی ۔۔۔۔۔ آپ کس ڈپارٹمنٹ کی ہیں اس لڑکے نے ان سے پوچھا

فزکس ۔۔۔۔ جواب عائزہ کی طرف سے آیا

اچھا آئیں میں آپ کو آپ کے آپ کی کلاس تک چھوڑ آؤں اس لڑکے نے ان کو آفر کی

دعا نے کچھ بولنے کے لئے منہ کھولا ہی تھا کہ حور بول پڑی

چلیں ٹھیک ہے ویسے بھی ہمیں اپنی کلاس کا نہیں پتا تھا حور اس لڑکے سے بولی

حور کی بات سن کر دعا اور عائزہ نے حور کی طرف دیکھا حور نے آنکھوں ہی آنکھوں میں ان کو چپ رہنے کا اشارہ کیا

چلیں آئیں ۔۔۔۔۔۔۔ وہ لڑکے ان سے بولا 

وہ تینوں اس لڑکے کے پیچھے پیچھے چل پڑیں

اس لڑکے نے کو واشرومز کے سامنے لا کھڑا کیا

یہ آپ کی کلاس ۔۔۔۔۔۔۔ وہ  لڑکے ہنستے ہوئے بولا 

ذرا آؤ تو تمھیں کلاس روم کی سیر بھی کروا دوں حور بولی اور ساتھ ہی دعا اور عائزہ کو اشارہ کیا

حور کا اشارہ سمجھتے ہی دعا نے اپنے موبائیل میں وڈیو بنانی شروع کی اور عائزہ نے واشروم کا دروازہ کھولا

کیا مطلب اس بات کا ۔۔۔۔۔۔۔ اس لڑکے کی طرف سے سوال کیا گیا

مطلب بھی بتا دیتے ہیں اتنی جلدی کیا ہے

تم نے کیا ہمیں پاگل سمجھا تھا ہمیں تو پہلے ہی اپنی کلاس کا پتا تھا میں نے تمھیں سبق سکھانے کے لئے تمھاری بات مانی تھی 

اب تم یاد رکھو گے مجھے میں کیا چیز ہوں حور غصے سے بولی 

تم کیا کر لو گی ایک لڑکی ہی تو ہو کمزور سی میرا کیا بگاڑھ لو گی اس لڑکے نے حور کو سیریس نا لیا 

حور نے اس کے منہ کیھنچ کر تھپڑ مارا

تھپڑ  اتنے ذور کا تھا کہ اس لڑکے کا منہ گھوم کر دوسری طرف چلا گیا

اور اس لڑکے کے سنھبلنے سے پہلے ہی اسے دکھا دے کر اسے واشروم میں بند کر دیا اور باہر سے ڈور لوک کر دیا

اب لیتے رہو کلاس جب تک تمھارا دل کرے حور غصے سے اس لڑکے سے بولی 

چلو چلتے ہیں ہم اب حور دعا اور عائزہ سے بولی

واہ یار کیا علاج کیا اس کا تم نے عائزہ نےحور کو داد دی

واقعی یار مزا آگیا تم نے تو کمال کر دیا یہ دیکھو میں نے ساری وڈیو بنائی ہے سب کو دیکھاوں گی گھر جا کر دعا اس سے بولی

ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے بھی دیکھاؤ کیسی لگ رہی ہوں میں وڈیو میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ حور ہنستے ہوئے بولی 

دیکھ لو پھر کام آگیا نا میرا فائٹینگ کورس ۔۔۔۔۔ حور نے وڈیو دیکھنے کے بعد 

فخریہ انداز میں بولی 

ہاں یہ تو ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ دعا نے اسکی بات سے اتفاق کیا 

اچھا چلو کلاس میں چلتے ہیں عائزہ ان سے بولی  تو وہ تینوں کلاس کی طرف چل دیں

جب وہ کلاس میں داخل ہوئیں تو کلاس میں کافی سٹوڈینٹس پہلے سے موجود تھے

کلاس میں تین تین  کرسیوں کی رو بنائی گئی تھی

وہ تینوں ایک ہی رو میں بیٹھ گئیں

تھوڑی دیر بعد ایک لڑکی کلاس میں انٹر ہوئی لڑکوں نے اسے دیکھ کر ہوٹینگ شروع کر  جس سے وہ لڑکی رونے والی ہو گئی

یار حور کچھ کر یہ بچاری تو بہت معصوم ہے اس کو بچا ان سب سے ۔۔۔۔ دعا حور سے  مخاطب ہوئی 

جب ہم انٹر ہوئیں تھیں تب بھی ان لوگوں نے ایسا ہی کیا تھا وہ تو ہم نے کوئی رسپونس نہیں دیا پر اس لڑکی نے ابھی کے ابھی رو پڑنا ہے ۔۔۔۔۔ عائزہ بولی

سٹاپ اٹ ۔۔۔۔۔۔۔ حور اونچی آواز میں دھاڑی تو سب چپ ہو گئے

حور اٹھ کر اس لڑکی کے پاس گئی جو ابھی تک دروازے میں ہی کھڑی تھی 

اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی جگہ پر بیٹھا دیا

ہیلو میرا نام حور ہے اس لڑکی کے بیٹھنے کے بعد حور نے اسکے سامنے اپنا ہاتھ بڑھایا 

ہیلو میں مشال ہوں اس لڑکی نے اپنا تعارف کروایا

ہیلو مشال میں دعا اور یہ عائزہ ہے دعا نے اپنا اور عائزہ کا تعارف اس سے کروایا

ہیلو ۔۔۔۔ مشال ان  دونوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے بولی

مشال کیا تم ہم سے دوستی کرو گی ۔۔۔۔۔ حور نے اس کو دوستی کی آفر کی 

جی کیوں نہیں ۔۔۔۔ مشال بولی

اوکے مشال تو پھر آج سے ہم دوست ۔۔۔۔۔ ٹھیک ہے عائزہ بولی

ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔۔ مشال نے ہاں میں سر ہلایا 

میں ، حور اور دعا ایک دوسرے کی کزنز اور بہت اچھی دوست بھی ہیں

ہم تینوں ڈفنس میں رہتی ہیں اور ہمارے گھر بھی ساتھ ساتھ ہی ہیں ہم تینوں کے پاپا کا اپنا بزنس ہے اور ماما ہاؤس وائف ہیں میرے دو بھائی ہیں ، دعا کا ایک بھائی اور ایک بہن اور حور کی ایک بہن اور دو بھائی ہیں

عائزہ نے اپنا ، دعا اور  حور کا مکمل تعارف مشال سے کروایا

اچھا اب تم اپنے بارے میں بتاؤ کچھ ۔۔۔۔۔۔ 

میں ثمن آباد میں رہتی ہوں میرے بابا کا جنرل سٹور ہے امی ہاؤس وائف ہی ہیں میرا ایک بھائی ہے ۔۔۔۔ دعا کے پوچھنے پر مشال نے اپنے بارے میں ان کو بتایا 

تمھیں کسی سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے میرے ہوتے ہوئے اوکے ۔۔۔۔۔۔ حور مشال سے بولی

اوکے ۔۔۔۔۔۔۔۔مشال نے ہاں میں سر ہلایا 

اچھا اب میں تم لوگوں کی ساتھ والی رو میں بیٹھ رہی ہوں کہیں کوئی اور ہی نا آ کر بیٹھ جائے حور ان تینوں سے بولی

اوکے۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ تینوں ایک ساتھ بولیں 

روز کے درمیان تھوڑا ہی فاصلہ تھا تقریبا  ایک شخص کے گزرنے کا ہی راستہ تھا روز کے درمیان میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حور کا دھیان دعا لوگوں کی طرف تھا جب کوئی اس کے ساتھ والی کرسی پر کوئی آ کر بیٹھا حور نے گردن موڑ   کر اسے دیکھا

اوے ۔۔۔۔۔۔۔۔ شیری کے بچے تم ادھر ۔۔۔۔۔۔ حور اسے دیکھ کر اتنی اونچی آواز میں چیخی  کہ سب اس کی طرف متوجہ ہو گئے اور اپنی اپنی باتیں چھوڑ کو حور کو دیکھنے لگے

______

اوے ۔۔۔۔۔۔۔۔ شیری کے بچے تم ادھر ۔۔۔۔۔۔ حور اسے دیکھ کر اتنی اونچی آواز میں چیخی  کہ سب اس کی طرف متوجہ ہو گئے اور اپنی اپنی باتیں چھوڑ کو حور کو دیکھنے لگے

ارے لڑکی آہستہ کیوں مجھے بہرہ کرنا چاہتی ہو  اگر میں بہرا ہو گیا تو کوئی

بھی لڑکی مجھ سے شادی نہیں کرے گی اور اگر میری شادی نا

ہوئی تو  میں کیا کروں گا  میں نے کنوارا نہیں مرنا ۔۔۔۔۔ شیری مظلومیت 

سے بولا 

اوے ڈرامے باز ۔۔۔۔۔ سیدھی طرح میری بات کا جواب دے بات کو

گھوما نا ۔۔۔۔۔ حور شیری کو گھورا 

وہ میں نے اس یونی میں اڈمیشن لیا ہے وہ بھی تمھاری ہی کلاس میں

اس لئے ادھر ہوں شیری کی طرف سے فورا جواب حاضر تھا 

تم نے ادھر اڈمیشن لے لیا اور  مجھے بتایا بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔ حور نے اسے

گھورا 

میں تمھیں سر پرائز دینا چاہتا تھا اس لئے نہیں بتانا 

پر میں تم سے ناراض ہوں ۔۔۔۔۔ حور نے خفگی کا اظہار کیا 

اچھا معافی نہیں ملے گی کیا ۔۔۔۔۔ شیری کی طرف سے سوال کیا گیا

جاؤ تمھیں معاف کیا ۔۔۔۔۔ کیا یاد کرو گے کس سخی سے پالا پڑا ہے

حور ایک ادا سے بولی 

شکریہ آپ کا ملکہ عالیہ ۔۔۔۔۔۔ شیری مسکراتے ہوئے بولا

یہ کون ہے ۔۔۔۔۔۔۔ جس سے حور بات کر رہی ہےمشال نے دعا سے پوچھا

یہ حور کی خالہ کا بیٹا ہے اسکی خالہ کراچی میں رہتی ہیں دعا نے اسے بتایا

اچھا ۔۔۔۔ مشال بولی

آؤ میں تمھیں دعا ، عائزہ اور اپنی ایک نئی دوست سے ملواتی ہوں حور شیری سے بولی

ہیلو گلز ۔۔۔۔۔۔۔ شیری دعا لوگوں کے پاس جا کر بولا

ہیلو ۔۔۔۔۔ دعا اور عائزہ بولیں

ویسے شیری تمھیں بتانا چاہئیے تھا کہ تم نے بھی ہمارے ساتھ اڈمیشن

لیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ عائزہ نے اس سے شکوہ کیا

سوری یار میں تم سب کو سرپرائز دینا چاہتا تھا اس لئے نہیں بتایا

چلو کوئی بات نہیں معاف کیا تمھیں بہت خوشی ہوئی تمھیں جہاں دیکھ کر عائزہ نے خوشی کا اظہار کیا 

اے تم کیوں چپ ہو ۔۔۔۔۔ یقینا کہیں پہنچ گئی ہو گی  کیا اب بھی تمھاری یہ ہی  عادت کہ  کر کچھ اور رہی ہوتی ہو اور  سوچ کچھ اور رہی ہوتی ہو

شیری دعا سے بولا

بلکل ٹھیک کہا ہے تم نے شیری یہ اب بھی ایسی ہے جواب حور کی طرف سے آیا

اچھا کیا سوچ رہی ہو اب ۔۔۔۔۔ شیری نے دعا سے پوچھا

یہی کہ تم کتنے برے ہو دعا اس سے مخاطب ہوئی 

اچھا میں کتنا برا ہوں سوچ لیا پھر ۔۔۔۔

ہاں ۔۔۔۔۔ تم بہت بہت بہت بہت برے ہو

وہ کیوں ۔۔۔۔۔۔ شیری کی طرف سے سوال کیا گیا

تم اس لئے برے ہو کہ تم نے ہمیں اپنے آنے کا بتانا بھی پسند نہیں کیا اب تم ہم سے بھی اپنی باتیں چھپایا کرو گے یہ وقت بھی آنا تھا  اللہ اللہ کیا زمانہ آ گیا ہے دوست دوست نا رہا دعا دہائی دی

بس کر ڈ رامے باز تیری تو جس بیچارے سے شادی ہو گی اس بیچارے کو تو تم نے پاگل ہی کر دینا ہے اپنے ان ڈراموں سے ۔۔۔۔۔۔شیری دعا سے بولا

تو مجھے ڈ رامے باز کہہ رہا ہے اور خود کیا ہے دعا نے شیری کو گھورا 

بس کرو کوئی مشال کا ہی خیال کر لو وہ بیچاری کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا

حور نے ان دونوں کو  مشال کی طرف متوجہ کیا جو کب سے ایک کا تو کبھی دوسرے کا منہ دیکھ رہی تھی

شیری یہ ہماری دوست مشال اور مشال یہ میری خالہ کا بیٹا اور میرا ، دعا اور عائزہ کا بچپن کا دوست ۔۔۔۔۔۔۔ پہلے ہم بھی کراچی میں ہی رہتے تھے

کراچی میں میرا ، دعا ، عائزہ اور شیری کا گھر ساتھ ساتھ ہی  تھا ہم ایک ہی کلاس اور ایک ہی سکول میں پڑتے تھے حور مشال سے مخاطب ہوئی 

ہیلو ۔۔۔۔ شیری بولا

ہیلو ۔۔۔۔۔۔ مشال اس کے ہیلو کے جواب میں بولی 

اتنے میں سر آگئے کلاس میں اور حور اور شیری اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ گئے

اسلام علیکم کلاس میں آپ کا فزکس کا ٹیچر ہوں اور آپ کی کلاس کا

ہیڈ بھی۔۔ ۔۔۔۔ میرا نام محمد قاسم شاہ ہےاب آپ سب اپنا اپنا تعارف کروائے

سب نے اپنا پنا تعارف کروایا  

اچھا اب ہم آپ کی کلاس کا سی آر اور جی آر بھی سلیکٹ کر لیتے ہیں

ایسا کرتے ہیں گلز میں سے جس کے سب سے زیادہ مارکس ہیں وہ

جی آر ہو گی اور بوائز میں سے جس لڑکے کے سب سے زیادہ مارکس ہیں

وہ کلاس کا سی آر ہو گا

ٹھیک ہے کلاس کسی کو کوئی اعتراض تو نہیںسر نے سب سے پوچھا

نو سر ساری کلاس بولی

اوکے ٹھیک ہے تو دیکھتے ہیں کس کے مارکس زیادہ ہیں سب سے سر نے

رجسٹر سےسب کے مارکس دیکھے

حور  علی کون ہیں ۔۔۔۔ سر نے پوچھا

سر میں ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حور کھڑی ہو گئی

اوکے حور آپ ادھر آئیے سر نے اسے اپنے ایک طرف کھڑا ہونے کا بولا 

حور جا کر سر کے پاس کھڑی ہو گئی

آپ کو پتا ہے کلاس کہ یہ اس سال کی  بورڈ کی ٹاپر ہیں اور ان کا

ہماری یونی میں فل سکولرشیپ پر اڈمیشن ہوا ہے

سر نے ساری کلاس کو اس کے بارے میں بتایا ساری کلاس نے حور کے لئے کلیپنگ کی

بہت بہت مبارک ہو آپ کو بیٹا سر نے اسے  مبارک باد دی.

جاری ہے 

If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Hum Ko Humise Chura Lo Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel    Hum Ko Humise Chura Lo    written by Sadia Yaqoob .   Itni Muhabbat Karo Na   by Sadia Yaqoob    is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages