Naqd E Jaan Novel Ayesha Arain Urdu Novel New Sneak
Madiha Shah Writer ; Urdu Novels Stories
Novel Genre : Romantic Urdu Novel Enjoy Reading…
Naqd E Jaan By Ayesha Arain |
لڑکی تم ہمیشہ مشکل میں ہی پھسی ملتی ہو۔ تمہاری کوئی دوستی ہے کیا "وہ گھورتا اسکو ہاتھ دیتا بولا جو گڑے میں گری ہوئی تھی
"دیکھیں ایس پی صاحب میں خود تو کچھ نہیں کرتی نا خود بخود ہوجاتا ہے "وہ بچارگی سے بولی کہ مومن نے ہنسی چھپائی ۔
"آئیں اوپر "مومن نے ہاتھ پکڑ کر اوپر کیھنچا ۔
"شکریہ ایس پی "وہ اوپر آتی بولی
"مومن بھی کہا جاسکتا ہے "مومن نے اپنے بالوں پر ہاتھ پھیرتے کہا ۔
"زیادہ پھیلنے کی ضرورت نہیں ایس پی "وہ منہ بناتی دوبارہ پہلے والی حورم بن گئی تھی مومن کا اس احسان فراموش لڑکی کو دیکھ کر منہ کھلا ۔
"احسان فراموش "مومن کے بولنے پر وہ مسکرائی۔
"یہ آپ کا فرض تھا "حورم بولی ۔
"ہاں میں تو انتظار میں رہتا ہوں کب کوئی لڑکی گرے اسکا ہاتھ پکڑ کر کیھنچ لو یہ آفر اسپیشل لوگوں کے لیے ہے بس "وہ تھوڑا قریب ہوتا شرارت سے بولا
اریحہ کیا مسلہ ہے یار دو منٹ بعد نل کھولنا ضروری ہے "اسکے بہتے آنسوؤں پر چھوٹ کرتا بولا
"تمہیں کیا پتا میرا بے بی مرا ہے نا"اسکی بات پر آرون چکراتا رہا ہے اسکا بےبی وہ کب باپ بنا ۔
"اریحہ کیا بکواس ہے "اس نے گھورا ۔
"طوطا میرا مٹھو میری جان میں نے اسے اپنے بے بی کی طرح پالا تھا ساتھ والی گندی بلی اسے کھا گئی "اس نے سوں سوں کرتے اصل داستان بتائی ۔
"اووو وہ صرف جانور تھا بے بی تو ہم دونوں کا کوئی نہیں۔ "اس نے بات سمجھانے کی کوشش کی اسکی بات پر اریحہ نے غصے سے اسے دیکھا ۔
"وہ میرا بے بی تھا جانور کیسے بول سکتے ہے آپ میرے مٹھو کو ،شہزادے کو "اریحہ غصے سے جانے لگی آرون جلدی سے۔ آگے آیا ۔
"ہاں ہاں وہ ہمارا بے بی تھا "بچارے کو طوطے کا باپ بننا ہی پڑا ۔
"ہم نیو بے بی مطلب مٹھو تمہارا شہزادہ لے آئیں گئے "اسکے بولنے پر اریحہ خوش ہوئی
"سچی "وہ بولی ۔
"مچی "بچارے کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا اگر اریحہ اس سے ناراض ہوتی تو پکی کمرے کی انٹری نہیں ملتی ۔
تم "آیت کی غصے میں سفید گالیں پھولی سرخ رنگ کی ہوئی ۔
"تم کیا ہوتا ہے ہونے والے شوہر کو آپ کہتے ہے "عون محظوظ ہوا اسکے چڑنے پر ۔
" افففف آپ اور وہ بھی مسٹر عون کو اتنی عزت نہیں دی جاتی تم جانتے نہیں ہو نا میں آیت فارس ہوں ۔کوئی ایری غیری لڑکی نہیں "وہ تمام لحاظ بالائے طاق رکھتی بولی ۔
"اووو مزہ آئے گا ٹکر کی بیوی دی ہے سوہنے رب نے "وہ ہنسا ۔
"ہنس لو شادی کے بعد ناک میں نکیل ڈال کر بندر کا ڈانس نہ کروایا تو بولنا تمہیں ہی شوق تھا مجھ سے شادی کرنے کا۔ بھگتنا اب "وہ کہتی اسکا گال تھپتھپا کر پیچھے ہوئی ۔
"بندریا کا ڈانس کرنے پر مجبور تو میں تمہیں بھی کردوں گا "وہ چڑاتا جانے لگا کہ آیت نے بازو سے کیھنچ کر مقابل کھڑا کیا ۔
"کدھر بھاگ رہے ہو یہ گند تم نے پھیلایا ہے میرے کمرے میں چادر اور تکیے ٹھیک کرو "وہ کمر پر ہاتھ رکھتی بولی عون نے گھورا اور خود کو کوسا کہ کہاں دل لگی کر لی
روح مسلسل اسکی خود پر پڑتی نظروں سے تنگ آگئی تھی۔ وہ اسکی ٹیچر تھی اور وہ محترم تاڑنے سے ہی باز نہیں آرہے تھے ۔
"عاریز گیٹ آؤٹ "وہ لیکچر کے دوران بولی وہ ابھی بھی اسی میں کھویا ہوا تھا۔ سختی کرنا روح کی طبیعت کا حصہ نہ تھا مگر عاریز فارس چیز ہی ایسی تھا کہ روح بچاری کو اپنے آپ پر کنڑول کرنا پڑتا ۔
"عاریز "اب وہ اسکے آگے چٹکی بجاتی بولی تو عاریز میاں مسکرائے ۔
"گیٹ آؤٹ "اسکی مسکراہٹ پر کوفت سے بولی ۔وہ بغیر چوں چراں کیے باہر نکل گیا روح نے آرام سے لیکچر دیتی باہر نکلی ۔
"روح "عاریز پیچھے لپکا ۔
"عاریز تمہاری ٹیچر ہوں، پلس کزن ہوں، ٹیچر نہیں تو آپی ہی کہہ دو عمر میں چار سال بڑی ہوں۔ "وہ ادب کا پاٹ کسے پڑھا رہی تھی ۔
"افففف لڑکی عشق کرتا ہوں چار سال بڑی ہو لگتی تو چھوٹی ہی ہو کوئی آپی نہیں ہو روح ہو عاریز کی روح "وہ ضدی لہجے میں بولا روح نے افسوس سے اسے دیکھا ۔
"میں تمہیں اپنا چھوٹا بھائی مانتی ہو فضول باتیں نہ کیا کرو "وہ جانے لگی کہ عاریز نے اسکی کلائی پکڑ کر اسے دیوار سے لگایا چھ فٹ دو انچ کا لمبے قد کا لڑکا جیم جانے سے اسکی باڈی بنی ہوئی تھی روح دبلی سی پانچ فٹ ایک انچ کی چھوٹی ہی لگ رہی تھی ۔
Chashm E Aatish By Ayesha Arain |
پہلے انسان دوسرے کو برباد کرتا ہے "وہ رکی سوچنے لگی
"پھر۔۔"پھر خاموشی چھائی نظریں سامنے کھڑے شخص کے چہرے کا طوائف کررہی تھی ۔
"پھر خود برباد ہوتا "بات ختم کرنے کے ساتھ اسکا قہقہ گونجا اسکی گونج کمرے کی دیواروں سے ٹکرا کر واپس اسکے کانوں میں واپس آگئی ۔پھر ہستے ہستے اسکی آنکھیں سرخ ہوئی لب خاموش ہوئے ۔
"اور خود کے برباد ہونے کا دورانیہ زیادہ ہوتا ہے بہت زیادہ "وہ دھاڑی پھر اسے دیکھا وہ کوئی نفسیاتی مریضہ لگ رہی تھی ۔
"تمہارے برباد ہونے کا دورانیہ بہت لمبا ہوگا تم موت مانگو گئے نہیں ملے گئی برباد ہوجاو گئے تم"وہ وارننگ لیے بولی"کیوں آتے ہو بار بار سامنے التمش ہمدانی کیوں ؟؟"وہ چیخی ۔التمش بس کھڑا اسے دیکھ رہا تھا ۔باقی سب بھی جاننے کی کوشش میں تھے کہ آخر ماجرہ ہے کیا ؟؟
"کیا ہوا گڑیا کیا کیا التمش نے "فاہم اسکے قریب آتا بولا
"بتاؤ نا التمش ہمدانی تم نے کیا کیا میرے ساتھ سب کو پتا چلے "ماہ روش بولی
التمش کے لیے یہ لمحہ بہت تکلیف دے تھا ۔شرم ناک عمل جو اس نے بہکاوے میں آکر کیا اس کو سب کے سامنے دوہرانا ۔لیکن اسے کرنا تھا شاید ایسے ہی ماہ روش اس کی سزا تجویز کردیتی ۔
"میں ایک غلط فہمی کا شکار ہوگیا تھا ۔میں سمجھا ماہی آنی کا ریپ ضیاء نے کیا ہے جس کا بدلہ لینے کے لیے میں نے ماہ روش۔۔۔۔۔"ابھی اس کی بات مکمل بھی نہیں ہوئی تھی کہ اسد نے ایک تھپڑ جھاڑا۔
اذلان نے کمرے میں قدم رکھا۔ماہ روش بغیر نقاب کے دلہن بنی بیٹھی تھی اذلان چلتا اسکے سامنے آکر بیٹھا
"مجھے اب تک یقین نہیں آرہا "وہ بے یقینی کی کیفیت میں بولا۔
"کس بات پہ "ماہ روش نے سوالیہ انداز میں پوچھا ۔
"یہی کہ تم نے رشتے کے لیے ہاں کردی ۔ ہمارا نکاح ہوگیا ہے اور تم اب میری بیوی ہو "اس وقت ماہ روش کو وہ چھوٹا بچہ لگا
"کیسے انکار کرسکتی تھی جو شخص نکاح سے پہلے میرا خیال رکھتا ہے کہ وہ کسی غیر مرد کی نگاہ غلط نہیں پڑنے دے سکتا وہ نکاح کے بعد میرا سب سے بہترین محافظ ہوگا "وہ مسکرا کر بولی تو اذلان میں بھی مسکرا دیا ۔
"میں کوئی دودھ میں دُھلا ہوا نہیں ہوں ۔لیکن میں نے سورۂ نور کی آیت ترجمے کے ساتھ پڑھی تھی تم سے محبت کرتا تھا تو اس دن کہہ دیا جو عورت مجھے اتنی پیاری ہے اس کو نصیحت کرنا تو بنتا ہے "وہ نرمی سے اس کا ہاتھ پکڑتا بولا
"کیا آیت تھی ہو ؟"ماہ روش پوچھے بغیر نہ رہ سکی ۔
"اور مسلمان عورتوں کو حکم دو کہ وہ اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں اور اپنی زینت نہ دکھائیں مگر جتنا (بدن کاحصہ) خود ہی ظاہر ہے اور وہ اپنے دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رکھیں اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر اپنے شوہروں پر یا اپنے باپ یا شوہروں کے باپ یا اپنے بیٹوں یا شوہروں کے بیٹے یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھتیجوں یا اپنے بھانجوں یا اپنی (مسلمان) عورتوں یا اپنی کنیزوں پر جو ان کی ملکیت ہوں یامردوں میں سے وہ نوکر جو شہوت والے نہ ہوں یا وہ بچے جنہیں عورتوں کی شرم کی چیزوں کی خبر نہیں اور زمین پر اپنے پاؤں اس لئے زور سے نہ ماریں کہ ان کی اس زینت کا پتہ چل جائے جو انہوں نے چھپائی ہوئی ہے اور اے مسلمانو! تم سب اللہ کی طرف توبہ کرو اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ۔"(سورۂ النور آیت نمبر _31)
Mera dil pukare tujay by farwa khalid |
یہ شخص سمجھتا کیا ہے خود کو. گھٹیا , لوفر , ایڈیٹ...
اِشمل غصے سے سٹاف روم سے اپنا پرس اُٹھاتی بڑبڑاتے ہوئے بولی.
جب اُسی وقت اُس کا فون بجا تھا.
غصے میں بنا انجان نمبر پر غور کیے اِشمل نے فون اٹینڈ کرتے کان سے لگایا تھا.
ہائے سویٹ ہارٹ کیسی ہو. کیسے لگے میرے فلاورز.
فون سپیکرز سے اُُبھرتی آواز سنتے اِشمل نے غصے سے دانت بھینچے تھے.
تمہارے پاس میرا نمبر کیسے آیا. اور تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے اتنے فضول لفظوں سے پکارنے کی.
اِشمل سٹاف روم سے نکلتی غصے سے بولی.
نمبر کیا میں تو تمہارا سارا بائیو ڈیٹا معلوم کروا چکا ہوں ڈاکٹر. گلشن کالونی میں رہتی ہو. والد صاحب ایک سرکاری ملازم ہیں. دو چھوٹے بہن بھائی ہیں. ہما اور احد. اور سچ اپنی ہونے والی ساسو ماں کا ذکر کرنا تو بھول ہی گیا میں. وہ ایک گھریلو سادہ سی خاتون ہیں.
اور رہی بات ایسے پکارنے کی تو اب بندہ اپنی ہونے والی بیوی کو اور کیسے پُکارے کوئی اچھا طریقہ ہے تمہارے پاس تو وہ ٹرائی کر لیتا ہوں میں.
آہان تفصیل سے اُس کی بات کا جواب دیتا اُسے مزید تپا گیا تھا.
یہ کیا بکواس ہے. جیسا تم سوچ رہے ہو ویسا کچھ نہیں ہوسکتا.
اِشمل اُس سے اِس طرح سب گھروالوں کی بارے میں سن کر گھبراتے ہوئے بولی. وہ اُس کی سوچ سے بھی بڑھ کر شاطر ثابت ہوا تھا. شاید وہ اُسے کچھ زیادہ ہی ہلکے میں لے رہی تھی.
لیٹس سی پھر کس کی سوچ پوری ہوتی ہے. اور ہاں آئندہ یہ ریڈ کلر پہنے نظر نہ آؤ تم مجھے. اِس کلر میں تمہیں دیکھنے کا حق صرف میرا ہے.
اِشمل چلتی ہوئی باہر آچکی تھی جب آہان کی بات پر اُس نے جلدی سے اِدھر اُدھر دیکھا تھا. جب اُس کی نظر کچھ فاصلے پر کھڑی بلیک شیشوں والی مرسڈیز پر پڑی تھی.
اِس طرح مجھے ڈھونڈنے کی کوشش مت کروں. اگر میں سامنے آگیا توتمہارے لیے ہی مشکل ہوگی. ویسے بھی اِس کلر میں جتنی خوبصورت تم لگ رہی ہو مجھ پر خود پر کنٹرول کرنا کافی مشکل ہوجائے گا.
آہان اُس کے اِردگرد دیکھنے والی حرکت پر چوٹ کرتے بولا.
تم ایک انتہائی پاگل اور بےشرم انسان ہو. ایسی بے ہودہ باتیں اپنی گرل فرینڈز سے کرو جاکر تاکہ کوئی فائدہ بھی ہو. اور آئندہ مجھے فون کرنے کی کوشش مت کرنا.
اِشمل اُس کی باتوں پر غصے سے سُرخ ہوتی فون بند کرکے پرس میں رکھتی وہاں سے ہٹ گئی تھی. کیونکہ واقعی اِس شخص کا کوئی بھروسہ نہیں تھا ابھی گاڑی سے نکل کر سامنے ہی نہ آجائے.
¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤
وہ گھر آکر بغیر کھانا کھائے سیدھی اپنے روم میں آگئی تھی. اور تب سے مسلسل کمرے میں پریشانی سے اِدھر سے اُدھر چکر لگارہی تھی. لیکن اُس کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کرے.
تبھی موبائل وائبریٹ ہوا تھا سدرہ کا نمبر دیکھ کر اُس نے کال ریسیو کی تھی.
اِشمل کیا ہوا تم ہاسپٹل سے اِس طرح کیوں آگئی. یار اُس نے بکے ہی تو بھیجا ہے اِس میں اتنی پریشان ہونے والی کیا بات ہے. کب تک وہ ایسے کرے گا جب تمہاری طرف سے کوئی رسپونس نہیں آئے گا تو وہ خود ہی پیچھے ہٹ جائے گا.
سدرہ اُسے سمجھاتے ہوئے بولی.
سدرہ یہ شخص ایسے ٹلنے والا نہیں ہے. تم نہیں جانتی وہ میرے بارے میں ایک ایک بات معلوم کروا چکا ہے مجھ پر نظر رکھے ہوئے ہے. وہ اِتنی آسانی سے میرا پیچھا چھوڑنے والا نہیں ہے. میری تو کچھ سمجھ میں نہیں آرہا بابا ہارٹ پیشنٹ ہیں اُنہیں میں کسی صورت کوئی ٹینشن نہیں دے سکتی اور ماما وہ تو ویسے ہی ہر بات کی اتنی ٹینشن لیتی ہیں. اور ابھی تو ویسے بھی گھر میں میرے رشتے کی بات چل رہی ہے.تم جانتی تو ہونا.
اِشمل شدید پریشانی سے بولی.
ہمہ کہہ تو تم ٹھیک رہی ہو. بات تو واقعی پریشانی والی ہے. ویسے ایک آئیڈیا ہے میرے پاس کیا پتا کام کر جائے.
سدرہ کچھ سوچتے ہوئے بولی.
ہاں تو بتاؤ جلدی.
اِشمل جلدی سے بولی
اب اگر اگلی بار اُس نے تم سے کانٹیکٹ کیا تو تم اُسے صاف لفظوں میں بتا دینا کہ تم انگیجڈ ہو اور بہت جلد تمہاری شادی ہونے والی ہے.
سدرہ کی بات پر اِشمل ایک پل کے لیے خاموش ہوئی تھی.
تمہیں کیا لگتا میرے ایسا کہنے سے وہ پیچھے ہٹ جائے گا.
اِشمل کچھ دیر کے بعد بولی.
اب میں یہ تو نہیں کہہ سکتی پر ٹرائی کرنے میں کیا حرج ہے. کیا پتہ پیچھے ہٹ جائے.
اوکے دیکھتی ہوں پھر میں. بس اُس فضول شخص سے جان چھوٹ جائے میری.
اِشمل ناگواری سے بولی.
ویسے تم بھی ایک عجیب ہی لڑکی ہو باقی لڑکیاں جس بندے کا پیچھا کرتی ہیں. جس کے خواب دیکھتی ہیں. تم اُسی سے پیچھا چھوڑوانا چاہتی ہو.
سدرہ اُسے چھیڑتے ہوئے بولی.
تو یہ بندہ اُنہیں لڑکیوں کو مبارک ہو مجھے نہیں چاہئے ایسا فضول شخص.
اِشمل اُس کی بات پر چڑتے ہوئے بولی.
Sanso Me Basa Tere Naam By Farwa Khalid |
"مجھے جانا ہے یہاں سے۔۔۔۔"
انشاء اُسے خفگی بھری نگاہوں سے گھورتے دروازے کی جانب بڑھی تھی۔۔۔ مگر اُس کے دروازے کو ہاتھ لگانے سے پہلے ہی وھبان اُسے کلائی سے پکڑ کر کھینچتا دیوار کے ساتھ لگا گیا تھا۔۔۔۔
انشاء نے ہٹنا چاہا تھا مگر وھبان کو دونوں ہاتھ دائیں بائیں ٹکا کر پوری طرح خود پر حاوی ہوتا دیکھ وہ گھبرا کر مزید دیوار کے ساتھ جا چپکی تھی۔۔۔ کیونکہ وہ اُس کے کافی قریب کھڑا تھا۔۔۔۔
"جب تک تم وہ ثبوت میرے حوالے نہیں کرو گی۔۔۔ یہاں سے ہلنے کے بارے میں سوچنا بھی مت۔۔۔۔"
وھبان اب کی بار سرد و سپاٹ لہجے میں وارن کرتے بولتا اُسے خوفزدہ کر گیا تھا۔۔۔
"مم۔۔۔۔ میں نے بتایا نا آپ کو۔۔۔ میرے پاس نہیں ہے کچھ بھی۔۔۔۔"
انشاء ہار ماننے کو تیار نہیں تھی۔۔۔
"اور اگر مجھے کچھ مل گیا تو۔۔۔۔۔"
وھبان نے سوالیہ کھوجتی نگاہیں اُس پر مرکوز کی تھیں۔۔۔
"آپ میری تلاشی لیں گے؟؟؟؟"
انشاء بے یقینی سے بولی۔۔۔
"آف کورس لینی پڑے گی۔۔۔۔ میرے پاس اِس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔۔۔۔ ہاں مگر وہ سارے ثبوت خود ہی میرے حوالے کرکے مجھے ایسا کرنے سے روک سکتی ہو۔۔۔۔۔۔۔"
وھبان یوں بنا اجازت کسی لڑکی کو چھونے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا۔۔۔ اِسی وجہ سے نہ ہی اُس کا انشاء کی تلاشی لینے کا کوئی ارادہ تھا۔۔۔
وہ صرف اُسے اِس حوالے سے خوفزدہ کرکے اُس سے ثبوت لینا چاہتا تھا۔۔۔۔۔
"آپ ایسا نہیں کرسکتے یہ غلط ہے۔۔۔۔۔"
انشاء نے اُسے اپنی جانب ہاتھ بڑھاتے دیکھ روکنا چاہا تھا۔۔۔
"میرے کام میں اکثر ٹھیک نتائج لانے کے لیے غلط طریقوں کو اپنانا پڑتا ہے۔۔۔۔۔"
وھبان چاہتا تھا کہ وہ خود اُسے سارے ثبوت دے دے۔۔۔۔
انشاء کا چہرا بالکل ریڈ ہوچکا تھا۔۔۔۔
"ایک منٹ۔۔۔۔ رکیں۔۔۔۔"
خفگی بھری سخت نگاہوں سے اُسے گھورتی آخر کار ہار مان گئی تھی۔۔۔۔
"دیتی ہوں میں۔۔۔۔ آپ پلیز اُدھر دیکھیں۔۔۔"
انشاء حامی بھرتے بولی۔۔۔۔ اُس نے بیک سائیڈ پر شرٹ کے نیچے بیگ کے اندر وہ سب پیپرز اور باقی چیزیں ڈال رکھی تھیں۔۔۔۔
وھبان اُس کی بات سمجھتا رُخ موڑ گیا تھا۔۔۔۔ مگر وہ انشاء ہی کیا جو اتنی آسانی سے ہار مان جائے۔۔۔۔
انشاء نے نگاہیں گھما کر اردگرد ہتھیار کے طور پر کوئی شے تلاشنی چاہی تھی۔۔۔ جب اُس کی نظر اپنے پیر کے بالکل ساتھ ہی پڑی اینٹ کی جانب گئی تھی۔۔۔۔
انشاء کا چہرا کھل اُٹھا تھا۔۔۔
اِس وقت وہ یہ بھول چکی تھی کہ مقابل شخص کون تھا۔۔۔۔ اور وہ اپنے دل میں اِس انسان کے لیے کیسے جذبے محسوس کرتی تھی۔۔۔ اُس کے لیے اِس وقت سب سے اہم کام یہ تمام ثبوت سہی سلامت اپنے ساتھی تک پہنچانا تھا ۔۔۔۔ جس کے لیے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہوگئی تھی۔۔۔۔۔
اُس نے جلدی سے جھک کر اینٹ اُٹھاتے کچھ فاصلے پر ہی رُخ موڑے کھڑے وھبان پر حملہ کردیا تھا۔۔۔۔ شاید وہ اِس وقت یہ بات فراموش کر چکی تھی کہ ایک ایجنٹ صرف آگے ہی نہیں بلکہ ہر طرف نگاہ رکھتا تھا۔۔۔
اپنے اردگرد ہوتی معمولی ترین موومنٹ جو سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں سمجھ جاتا تھا۔۔۔ وہ بھلا خود پر ہونے والے حملے سے کیسے بے خبر رہتا۔۔۔
انشاء وھبان کے سر پر اینٹ مار کر وار کرنے ہی والی تھی۔۔۔ جب وھبان نے اُسی لمحے پلٹتے انشاء کی کلائی دبوچ کر کمر کے پیچھے موڑتے اُسے اپنی جانب کھینچ لیا تھا۔۔۔ وھبان کے خطرناک تیور بتا رہے تھے کہ اُسے انشاء کی اِس غلطی نے کس قدر غصہ دلا دیا تھا۔۔۔
جبکہ انشاء کا چہرا خوف کے مارے بالکل زرد ہوچکا تھا۔۔۔
...........
ہناد محتشم اور باقی تمام ارکان کی میٹنگ جاری تھی۔۔۔۔ اردگرد سٹائلش لباس پہنے کھڑی اُن سب کی پی ایز دوسرے مالکان کو لجھانے کے لیے تیار کھڑی تھیں۔۔۔۔
کوٹھے پر ناچنے والی طوائفوں کو سب سے ذلت آمیز مخلوق سمجھا جاتا تھا۔۔۔۔
اور وہاں جانے والوں کو ہوس کا پجاری۔۔۔۔
مگر معاشرے کی اِس پستی سے بہت کم لوگ کی آگاہ تھے جو اِن پڑھے لکھے معزز لوگوں کی محفلوں میں عورت کو نمائش کی طرح سجا کر معاشرے کا ناسور بنتی جارہی تھی۔۔۔۔۔
ہمیشہ اِن محفلوں کا حصہ رہنے والا اور عورتوں کو ایسے ہی ٹشو پیپرز کی طرح استعمال کرنے والا ہناد محتشم کا دل آج کیوں اِس محفل سے اچاٹ ہورہا تھا۔۔۔ وہ بالکل بھی سمجھ نہیں پارہا تھا۔۔۔۔۔
اُس کا یہ رویہ میٹنگ میں موجود تمام افراد ہی نوٹ کررہے تھے۔۔۔۔ مگر بولنے کی ہمت کسی میں نہیں تھی۔۔۔۔
ہناد کے غصے سے وہاں بیٹھا ہر شخص بہت اچھے سے واقف تھا۔۔۔۔۔
جب کافی دیر بعد چوہدری ہاشم نے یہ گستاخی کرنے کی جرأت کر ہی لی تھی۔۔۔
"کیا ہوا ہناد صاحب آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی۔۔۔۔۔۔ سب خیریت ہے نا۔۔۔۔ میٹنگ اتنی رنگین ہے۔۔۔۔ جس تتلی پر ہاتھ رکھیں گے آپ کے سپرد کردی جائے گی۔۔۔۔۔ زرا تھوڑی خوش مزاجی تو دیکھائیں ہمیں۔۔۔۔۔ خاص طور پر آپ سے ملنے آئے ہیں ہم سب۔۔۔۔۔"
چوہدری ہاشم نے ہناد کی جانب مُڑتے انتہائی خوشدلی سے اُسے مخاطب کیا تھا۔۔۔۔۔
جس کے جواب میں اُسے ہناد کے سرد تاثرات کے سوا کچھ نہیں ملا تھا۔۔۔۔
"میں بالکل ٹھیک ہوں چوہدری صاحب۔۔۔۔ آپ اپنا دھیان دیں۔۔۔۔ دن بدن مارکیٹ میں آپ کے شیئرز گرتے جارہے ہیں۔۔۔ ایسے نہ ہو۔۔۔۔ اِن رنگین تتلیوں پر دھیان دیتے دیتے بہت جلد روڈ پر آنا پڑ جائے۔۔۔۔"
ہناد نے جوابی وار کرتے چوہدری ہاشم کو شرمندہ کرکے رکھ دیا تھا۔۔۔ باقی سب کے چہرے کی استہزایہ مسکراہٹ بتا رہی تھی کہ وہ ہناد کی بات اچھے سے سن چکے ہیں۔۔۔۔
لیکن چوہدری ہاشم کو تو اب جیسے ہناد محتشم سے منہ کی کھانے کی عادت ہوچکی تھی۔۔۔۔
اپنی بے عزتی کروانے کے بعد بھی باز نہیں آیا تھا۔۔۔۔
"ویسے ہناد صاحب آپ کی وہ سیکرٹری نظر نہیں آرہی۔۔۔۔ اگر وہ بھی یہاں میٹنگ روم میں آجاتی تو یہاں کا ماحول اور بھی خوشگوار ہوجانا تھا اور ساتھ ہی آنکھوں کو بھی کافی حد تک ٹھنڈک مل جانی تھی۔۔۔۔۔ ویسے بھی یہ سیکرٹری نما شے ہوتی بھی تو اِسی خاطر ہیں۔۔۔۔"
چوہدری ہاشم کی زبان میں ایک بار سے کھجلی ہوئی تھی۔۔۔۔ مگر اِس بار اُس نے ہناد کے بارے میں نہیں بلکہ آزفہ کے بارے میں غلط لفظ استعمال کیا تھا۔۔۔۔ وہ کیسے سن پاتا۔۔۔۔۔
"بکواس بند کرو اپنی گھٹیا شخص۔۔۔۔ میری سیکرٹری اِن سب کے جیسی نہیں ہے۔۔۔۔ اُس کے بارے میں دوبارہ کوئی بکواس کی تو جان سے مار دوں گا۔۔۔۔۔"
ہناد آگ بھگولا ہوتا ہاشم کو زور دار مکہ رسید کرتا کرسی کے ساتھ ہی سر کے بل پیچھے گر گیا تھا۔۔۔۔
"ہناد سر پلیز کام ڈاؤن۔۔۔۔۔"
ہناد کا خاص آدمی سجاول بھاگ کر قریب آتا ہناد کو دوبارہ چوہدری ہاشم پر ہاتھ اُٹھانے سے روک گیا تھا۔۔۔
چوہدری ہاشم سمیت کوئی بھی اِس صورتِ حال کے لیے قطعی تیار نہیں تھا۔۔۔۔
ایک معمولی سی سیکرٹری کے بارے میں کہی بات پر ایسا ری ایکشن۔۔۔۔۔ کوئی بھی ہناد محتشم سے اِس بات کی توقع نہیں کرسکتا تھا۔۔۔۔
"نکال باہر پھینکو اِسے یہاں سے۔۔۔۔۔ آئندہ یہ میری نگاہوں کے سامنے نہیں آنا چاہئے۔۔۔۔۔"
ہناد محتشم بمشکل باقی لوگوں کے سارے نیچے گری کرسی سے اُٹھتے چوہدری ہاشم کو خون آشام نگاہوں سے دیکھتا راہ میں آئی ہر شے کو ٹھوکر سے اُڑاتا باہر کی جانب بڑھ گیا تھا۔۔۔۔۔
Sanso Me Basa Tere Naam By Farwa Khalid |
تھپڑ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آزفہ منہ کے بل زمین پر جاگری تھی۔۔۔
"دیکھو میرے قریب مت آنا۔۔۔۔"
فرش پر ہی پیچھے کی جانب سرکتی وہ بے بسی بھرے لہجے میں بولی تھی۔۔۔۔۔ مگر ہاشم کی ہوس اب مزید بڑھ چکی تھی۔۔۔ وہ اِس لڑکی کو کسی صورت چھوڑنے والا نہیں تھا اب۔۔۔۔
وہ آزفہ کو اپنی گرفت میں لینے کے لیے جھکا تھا۔۔۔۔
آزفہ نے آنکھیں سختی سے میچتے اپنے اللہ کو پکارتے اُس سے مدد مانگی تھی۔۔۔۔ اُس کی اب ساری اُمیدیں اپنے رب سے وابستہ تھیں۔۔۔ جو ہمیشہ ہر جگہ اُس کی مدد کرتا آیا تھا۔۔۔۔
جب اُسی لمحے دروازے پر باہر سے زور دار ضرب رسید کی گئی تھی۔۔۔ ہاشم نے گھبرا کے دروازے کی جانب دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔چند سیکنڈز کی لگاتار ضربوں کے بعد دروازے کا لاک ٹوٹا تھا۔۔۔۔
اندر داخل ہونے والے شخص کو دیکھ آزفہ کے کئی آنسو پلکوں کی باڑ توڑ کر گالوں پر لڑھک آئے تھے۔۔۔۔۔
چوہدری ہاشم کو ہناد محتشم موت کی صورت اپنے قریب آتا دیکھائی دیا تھا۔۔۔۔
ہناد نے ایک خون آشام نگاہ فرش پر گری آزفہ پر ڈالی تھی۔۔۔ جس کو صحیح سلامت دیکھ اُس کے جلتے دل میں سکون اُتر گیا تھا۔۔۔ اُسے آنے میں دیر نہیں ہوئی تھی۔۔۔۔
مگر اُس کی وحشت ناک غصے بھری نگاہیں دیکھ آزفہ اندر تک لرز اُٹھی تھی۔۔۔ ہناد نے سب سے پہلے آگے بڑھ کر آزفہ کو اُٹھایا تھا۔۔۔۔ اپنے بازو پر موجود سخت گرفت سے آزفہ اُس کے غصے کا اندازہ اچھے سے لگا پارہی تھی۔۔۔ اُسے اپنے بازو کی ہڈیاں ٹوٹتی محسوس ہوئی تھیں۔۔۔
وہیں اُس کے نازک گال پر پڑے اُنگلیوں کے نشان دیکھ ہناد تو جیسے پاگل ہو اُٹھا تھا۔۔۔۔
اُسے انسان سے حیوان بننے میں ایک پل نہیں لگا تھا۔۔۔۔
وہ واپس پلٹا تھا اور موبائل نکال کر اپنے گارڈز کو کال ملاتے ہاشم پر بُری طرح اپنا قہر توڑتا چلا گیا تھا۔۔۔۔۔
ہناد کے بھاری ہاتھ کے پڑنے والے مکے ہاشم کو کچھ ہی لمحوں میں ہاتھ موا کر گئے تھے۔۔۔۔
اُس کا پورا چہرا لہولہان ہوچکا تھا۔۔۔۔ ہناد اندر صرف اکیلا ہی آیا تھا۔۔۔ باقی سب لوگ باہر موجود تھے۔۔۔ اِس لیے ہناد کو کوئی روکنے والا بھی نہیں تھا۔۔۔
آزفہ تو ہناد کو اتنے غصے میں دیکھ سہم کر دیوار سے لگی چوہدری ہاشم کی حالت دیکھ خوف کے عالم میں چہرے پر ہاتھ رکھ گئی تھی۔
Diltang Tawam Jana By Farwa Khalid |
مزید ناولز کے لئے نیچے جائیں ، یہاں مکمل اور قسط وار سبھی ناولز کے لنکس دئیے گئے ہیں۔
If you want to read More the Beautiful Complete novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read Youtube & Web Speccial Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to read Famous Urdu Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
This is Official Web by Madiha Shah Writes.She started her writing journey from 2019.Masiha Shah is one of those few writers,who keep their readers bound with them , due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey from 2019. She has written many stories and choose varity of topics to write about
Naqd E Jaan Novel
Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Naqd E Jaan written Ayesha Arain . Naqd E Jaan by Ayesha Arain is a special novel, many social evils has been represented in this novel. She has written many stories and choose varity of topics to write about
Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel you must read it.
Not only that, Madiha Shah provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply
Thanks for your kind support...
Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.
If you all like novels posted on this web, please follow my webAnd if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.
Thanks............
If you want to read More Mahra Shah Complete Novels, go to this link quickly, and enjoy the All Mahra Shah Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Copyrlight Disclaimer:
This Madiha Shah Writes Official only share links to PDF Novels and do not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through world’s famous search engines like Google, Bing etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted
No comments:
Post a Comment