Nafrat Ishqam By SR Episode 3 Complete PDF - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Sunday 19 June 2022

Nafrat Ishqam By SR Episode 3 Complete PDF

Nafrat Ishqam By SR Episode 3 Complete PDF 

SR  Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre: Rude Wadera Hero Revenge Forced Marrige Romantic Village Based Enjoy Reading...

Nafrat Ishqam By SR Epi 3 

Novel Name: Nafrat Ishqam

Writer Name: SR

Category: Episode Novel

Episode No: 3

نفرت عشقم 

تحریر ؛۔ ایس آر 

 2قسط نمبر ؛۔   

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

شجر کو گھر سے دوبارہ باہر جاتے دیکھ خانم بی نے اسے بلایا تھا کہا جا رہے ہو غنی ؟ انہوں نے بے ساختہ شجر کو پکارا تھا ۔۔

وہ بچپن سے شجر کو غنی کہہ کر بلاتی آئی تھی انکا کہنا تھا کہ وہ شکل و صورت میں بھی غنی ہے اور کردار کا بھی اسی لئے انہوں نے اسے غنی پکارنا شروع کر دیا تھا ۔۔۔

شجر الٹے پاؤں انکی طرف بڑھا تھا اور ادب سے انکے پاس جاتے اپنا سر انکے اگے جھکا دیا تھا جنہوں نے اسکے سر پر پیار اور شفقت سے ہاتھ پھیرتے اسے پاس بیٹھنے کا کہا تھا ۔۔۔

اتنی جلدی ہے باہر جانے کی ؟ 

دو گھڑی گھر بھی بیٹھ جایا کرو ماں تمہاری تمہارا راستہ ہی دیکھتی رہ جاتی ہے اور تم ہو کہ اسے وقت نہیں دیتے ؟ 

خانم بی گستاخی معاف لیکن ایک بہت ضروری کام ہے جسے ابھی نہ کیا تو پانی سر سے اوپر چلا جائیگا اس لیتے وہ کرنا ضروری ہے اور رہی بات مورے کی تو آج رات کا کھانا میں مورے اور آپکے ساتھ ہی کروں گا اسنے مسکرا کر خانم بی کو جواب دیا تھا ۔۔۔۔

اور ذہن میں بے ساختہ کی من موہنی صورت اسمائی تھی جسے سوچتے ہی اسکی رگیں پھول سی گئی تھی بس نہیں چلا تھا سب کچھ تہس نہس کر دے معصوم سی شکل والی اس لومڑی نے جو حرکت کی تھی یقینا اسے اسکی بھاری قیمت چکانی تھی ۔۔۔

 ہمیشہ خوش رہو میرے بچے لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا اس دنیا کی رنگینیوں اور کاموں میں اتنا مت الجھ جانا کہ ماں باپ اور اپنے پیاروں کو وقت نہ دے سکو ۔۔۔

ورنہ ایک وقت ایسا آئیگا جب یہ پیسہ تو ہوگا لیکن ماں باپ نہیں ۔۔

اس لئے اپنی مورے کو وقت دیا کرو وہ بہت پریشان رہتی ہے اور یہ درخواست نہیں میرا حکم ہے آج کے بعد 12 بجے تم گھر پر پائے جاؤ ۔۔۔

جو حکم خانم بی اب میں چلتا ہوں اسنے خانم کے ہاتھ چومے اور باہر کی طرف بڑھ گیا تھا ۔۔

اس وقت اگر شجر کو کوئی اتنی فرما داری کرتے دیکھ لیتا تو یقینا غش کھا جاتا ۔۔۔

شیر خان جو کام کہا تھا وہ کیا ؟ 

جی جی سائیں کام ہو گیا ہے ۔۔

شیر خان کی بات سنتے شجر نے ایک شیطانی مسکراہٹ اپنے چہرے پر لاتے انے والے وقت کا سوچا تھا اور گاڑی میں سوار ہو گیا تھا ۔۔۔

ہائے شیر خانہ آج یہ سفر مجھے کافی لمبا معلوم ہو رہا ہے ذرا تیز گاڑی چلاؤ اسنے قہقہہ لگاتے ہوئے شیر خان سے کہا تھا جو خود بھی کھسیانی ہنسی ہنس دیا تھا ۔۔۔ 

اپنی منزل پر پہنچتے ہی وہ بڑی شان سے اس جگہ کی طرف قدم بڑھانے لگا تھا جہاں اسکا مجرم موجود تھا دروازہ کھولتے وہ اندر داخل ہوا ہی تھا جب وہ جنگلی بلی کی طرح اس پر جھپٹی تھی ۔۔ 

بروقت اگر وہ اسکے ہاتھ نہ پکڑتا تو اسکے چہرے پر ضرور اپنے پنجے مار دیتی ۔۔۔ اسکی ہمت کی داد دئیے بغیر وہ نہای رہ سکا تھا جو اسکی قید میں کر بھی اونی حرکتوں سے باز نہ آئی تھی ۔۔۔

کیوں لائے ہو مجھے یہاں ؟ 

وہ دل میں ڈر اور خوف لئے بظاھر اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے بولی تھی اسکی عادت تھی اپنے ڈر کو پس پشت ڈال کر وہ مقابل کو اسکی زبان میں جواب دینے کی عادی تھی ۔۔

اب بھی بڑی دیدہ دلیری سے اس حیوان کی آنکھوں میں جھانکتی جانے انجانے میں اسکی انا پر وار کرتی اسے بہت بری طرح سے اپنی طرف مائل کر چکی تھی ۔۔

اسکی بات سن کر وہ دل و جان سے مسكرايا تھا مسکرانے سے اسکے گالوں میں پڑتا وہ گڑھا کسی کو بھی پہلی ننظر میں گهائل کر سکتا تھا ۔۔

جاننا چاہتی ہو تمہیں یہاں کیوں لایا ہوں ؟ تو سنو میں اس گاؤں کے سردار کا جاں نشین ابھی اور اسی  وقت تم جیسی ایک غریب ملازمہ کی بیٹی پر ترس کھا کر اس سے نکاح کرنے والا ہوں لیکن جانتی ہو سب سے مزے والی کیا بات ہے ؟ 

اسنے قہقہ لگاتے اسے دیکھا تھا چلو تم تو صدمے میں میں ہو میں بتاتا ہوں سب سے اچھی اور مزے والی بات یہ ہے کہ سبکو لگے گا تم جیسی غریب نے مجھے رجھا کر مجھ سے شادی کی ہے۔۔

ہائے یقین جانو یہ جملے میرے دل میں رس گھولیں گے تم کیا کہتی ہو ؟

 اسنے ایک آنکھ ونک کرتے سامنے ہونک کھڑی خجستہ سے پوچھا تھا جو شائد اسکی باتوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی  ۔۔

تمہیں یہ غلط فہمی کیوں ہے میں تم جیسے ظالم اور مغرور انسان سے نکاح کروں گی ؟ 

میری جوتی بھی تمہیں پسند نہ کرے کجا میں ؟ 

اسنے ایک ہی جملے میں اس امیر زادے کو اسکی اوقات دکھا دی تھی اب یہ بات اسکا مستقبل طے کرنے والی تھی جس سے وہ بلکل ہی انجان تھی ۔۔ 

اسی وقت اسنے اسکی بات سنتے اپنے ملازم کو آواز دی تھی جو بوتل کے جن کی طرح حاضر ہوا تھا۔۔۔۔

 جاؤ اور جا کر نکاح خواں اور گواہ کے طور پر اسکے باپ کو اٹھا لاؤ اگلے 15 منٹ بعد مجھے سب یہاں نظر آئے تب تک میں تمہاری اکڑو بھابی کو راضی کرلوں ۔۔

کیوں ہونے والی غریب سی بیگم ٹھیک پندرہ منٹ بعد تم امیر ہونے والی ہو تمہارے نام کے ساتھ میرا نام جڑنے والا ہے۔۔۔۔

 ایک بار بس نکاح ہونے دو تمہاری ساری بد اخلاقی کو اخلاق میں نہ بدلہ تو میرا نام بدل دینا پناہ مانگو گی مجھ سے لیکن ملے گی نہیں وہ قہقہ لگاتے ہوئے اسکی شکل دیکھ رہا تھا۔۔۔

 جو گواہ کر طور پر اپنے باپ کا سن کر بلکل ہی خاموش ہو چکی تھی جیسے اسے معلوم تھا اب کیا ہونے والا ہے۔۔۔۔

 اس وقت اسکے دل نے شدت سے ایک شخص کو پکارا تھا لیکن شائد اسکی پکار پہنچنے تک اس پر ایک قیامت اکر گزر جانے والی تھی ۔۔

تم اپنی بکواس بند کرو ایک نمبر کے بد کردار ہو تم میں کیا کوئی بھی تم سے شادی کرنے کے لئے دلی طور پر راضی نہ ہو اپنا حلیہ دیکھو جاہلوں والا میں غریب سہی لیکن رہن سہن تم سے اچھا ہی ہے میرا مجھے جانے دو ورنہ ساری عمر پچھتاؤ گے تم اسنے انگلی اٹھا کر اسے کہا تھا ۔۔۔۔۔

جب کہ مقابل نے وہی انگلی پکڑ کر اپنے منہ میں ڈال دی تھی اور ہلکا سا دانتوں سے کاٹ کر اسکی آنکھوں میں دیکھنے لگا تھا جو اپنا ہاتھ چھڑوانے کے جتن کر رہی تھی۔۔۔ 

دیکھو یہ بے بسی ہائے مجھے یہی دیکھنا ہے تمہارے اس خوبصورت چہرے پر بس دکھتی  جاؤ جان من اگے اگے کیا ہوتا ہے اسنے مسکراتے اس سے کہا اور نکاح خواں کے اتے اسے لیکر باہر چل دیا۔۔۔۔

 لیکن جانے سے پہلے اسکے چہرے پر گھونگھٹ کرنا نہیں بھولا تھا اس سے پہلے وہ انکار کرتی یا شور مچاتی اسکا باپ اسکے پاس آیا تھا اور سرگہوشی نما آواز میں بولا تھا ۔۔ 

چپ چاپ یہ نکاح کرلے ورنہ جو سیٹھ تیرے لیے گھر آیا تھا اسکے ساتھ خنسا کو بھیج دوں گا اور تو روک بھی نہیں سکے گی تو جانتی ہے نہ خنسا محض ابھی 14 سال کی ہے۔۔۔

 اپنے باپ کی باتیں سنتی وہ خاموشی سے اپنے موت کے پروانے پر دستخط کر گئی ۔۔۔

 اسکی نظریں اسکے ہاتھوں پر تھی نجانے اب کیا ہونے والا تھا اسے ایک کمرے میں پھنچا دیا گیا تھا۔۔۔۔

 تھوڑی دیر بعد وہ بڑی شان سے چلتا کمرے میں داخل ہوا تھا۔۔۔

 اور اتے ہی اسے بازو سے پکڑ کر اپنے روبرو کیا تھا اور ایک ہاتھ سے اسکا دوپٹہ اسکے سر سے جدا کر کے پھینکا تھا ۔۔۔

اب تم دیکھو میں تمہارے ساتھ اگے اگے کیا کرتا ہوں ویسے عجیب سی خوشبو اور کشش ہے تمہارے وجود میں جو مجھے تمہارے اور قریب انے پر اکساتی ہے۔۔۔

 اسنے اپنی لوہے کی مانند گرفت اسکے وجود پر مظبوط کی تھی اور اسکے لاکھ احتجاج کے باوجود بھی اسے حاصل کرنے کی سر شاری میں ہر بندھ توڑتا جا رہا تھا ۔۔۔

وہ اپنی جی توڑ کوشش کر رہی تھی کہ خود کو اسکی گرفت سے آزاد کر سکے لیکن یہ آسان نہ تھا اسنے ایک جھٹکے سے اسکے دونوں ہاتھوں کو گرفت میں لیا اور اسکے لبوں کو اپنی گرفت میں لیا تھا ۔۔۔

اسے بے بس کرتے وہ پرسکون سانس لیتا اسکے چہرے کو دیکھ رہا تھا تھوڑی دیر پہلے میرے سامنے اکڑنے والی اب سانسیں بھی میری بخشی ہوئی لے رہی ہے چڑانے والی ہنسی چہرے پر لاتے اسنے اسے دیکھا تھا ۔۔

ٹوٹ گئی ساری اکڑ وہ اسے ایک طرف دھکیل کر اٹھ بیٹھا تھا یہ تمہاری سزا ہے عورتوں کو اتنا ہاتھ چھوڑ نہای ہونا چاہیے اب اسکی سزا تم پوری زندگی بھگتو گی ثابت کرتی رہنا کے میرے نکاح میں ہو وہ ہنستے ہوئے بولا تھا ۔۔۔

اسنے اسے بازو سے پکڑ کے ایک درف دھکا دیا تھا کہ وہ بستر سے نیچے جا گری تھی ۔۔۔

اسنے یہ سب بس اپنا بدلہ لینے کے لئے کیا تھا ورنہ اسے اس لڑکی میں کوئی دلچسپی نہیں تھی وہ تو اسکے لئے بس بدلہ لینے کا ایک ذریعہ تھی اس میں جتنی اکڑ تھی وہ اسے توڑنا چاہتا تھا ۔۔۔

کیا ہوا بیگم ابھی تو نکاح ہوئے دس منٹ ہوئے ہیں اور تم تو ابھی سے بے حال ہو گئی ہو وہ اسکے قریب جھکتے غرایا تھا جو اسکی غراہٹ سنتے سہم سی گئی تھی آنکھوں میں ڈر لئے وہ اسے دیکھ رہی تھی وہ نہیں جانتی تھی اب اسکے ساتھ کیا ہونے والا ہے ۔۔

یہ ڈر تمہاری آنکھوں میں کافی اچھا لگ رہا ہے اگر یہ پہلے لے آتی تو میں ایک غریب کسان لڑکی سے شادی کرنے سے بچ جاتا لیکن اب تم نقصان کروا چکی ہو اٹھو اور اٹھ کر سر پر دوپٹہ لو اچھے سے ۔۔

آج کے بعد اگر مجھے آوارہ گردی کرتی ہوئی نظر آئی تو آج تو چھوڑ دیا ہے ورنہ وہ حال کروں گا اپنا چہرہ بھی دیکھ نہیں سکو گی اسنے دھاڑتے اسے تنبہی کی تھی جسنے موقع کی مناسبت سے فورا ہاں میں گردن ہلائی تھی۔۔۔

 اسنے سوچ لیا تھا بس ایک بار یہاں سے چلی جائے اسکے بعد جو وہ کرے گی یہ ظالم شخص بھی بے بس ہو کر رہ جائیگا اس وقت صحیح غلط کچھ بھی اسکے ذہن میں نہیں تھا اسے بس شجر سے اپنا بدلہ لینا تھا نجانے اب وہ اگے کیا کرنے والی تھی یہ تو وقت ہی بتانے والا تھا ۔۔۔

جاری ہے ۔۔۔

Ap logo ne reponse nahi dia jesa pehli episode pr dia tha meny phir b surprise dedia ab umeed nah rakhna surprise ki me nahi dena blky kl chuti b kro gi

Zalimo long coments or dheer sary likes dedo me sham me epi surprise do gi 😍 

  

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about

“ Nafrat Se barhi Ishq Ki Inteha’’ is her first long novel. The story of this begins with the hatred of childhood and reaches the end of love ️. There are many lessons to be found in the story. This story not only begins with hatred but also ends with love. There is a great 👍 lesson to be learned from not leaving...., many social evils have been repressed in this novel. Different things which destroy today’s youth are shown in this novel. All types of people are tried to show in this novel.


"Mera Jo  Sanam Hai Zara Beraham Hai " was his second-best long romantic most popular novel. Even a year after At the end of Madiha Shah's novel, readers are still reading it innumerable times.


Meri Raahein Tere Tak Hai by Madiha Shah is the best novel ever. Novel readers liked this novel from the bottom of their hearts. Beautiful wording has been used in this novel. You will love to read this one. This novel tries to show all kinds of relationships.

 

 The novel tells the story of a couple of people who once got married and ended up, not only that but also how sacrifices are made for the sake of relationships.

How man puts his heart in pain in front of his relationships and becomes a sacrifice


Nafrat Ishqam Novel


Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Nafrat Ishqam written by SR .  Nafrat  Ishqam  by SR  is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.


Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

 

Thanks for your kind support...

 

Rude Wadera Hero Revenge  Forced Marriage Village  Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link

 

If you want to download this novel ''Nafrat Ishqam '' you can download it from here:

اس ناول کی سب ایپسوڈ کے لنکس

Click on This Link given below Free download PDF

Free Download Link

Click on download

Give your feedback

Episode 1 to 10

Episode 11 to 20

Episode 21 to 35

Episode 36 to 46

 

Nafrat Ishqam By SR Episode 1  is available here to download in pdf from and online reading .

اگر آپ یہ ناول ”نفرت  عشقم “ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو ، آپ اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

لنک ڈاؤن لوڈ کریں

↓ Download  link: ↓

اور اگر آپ سب اس ناول کو  اون لائن پڑھنا چاہتے ہیں تو جلدی سے اون لائن  یہاں سے  نیچے سے پڑھے اور مزے سے ناول کو انجوائے کریں

اون لائن

 

Nafrat Ishqam Novel by SR  Continue Novels ( Episodic PDF)

نفرت  عشقم   ناول    از مدیحہ شاہ  (قسط وار پی ڈی ایف)

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............




 Islamic Ture Stories 


سچی کہانی 


جناب رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم  نے فرمایا کہ کوئی شخص کسی جنگل میں تھا ۔ یکا یک اس نے ایک

بادل میں یہ آواز سنی کہ فلاں شخص کے باغ کو پانی دیے ۔اس آواز کے ساتھ وہ بدلی چلی اور ایک سنگستان 

میں خوب پانی برسا اور تمام پانی ایک نالے میں جمع ہوکر چلا ۔یہ شخص اس پانی کے پیچھے ہولیا ،دیکھتا کیا ہے


If You Read this STORY Click Link

LINK

 

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.


No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages