Jazib E Nazar Season 2 Novel By Bia Sheikh New Novel Last Episode - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Monday 27 February 2023

Jazib E Nazar Season 2 Novel By Bia Sheikh New Novel Last Episode

  Jazib E Nazar Season 2  Novel By  Bia Sheikh  New Novel Last Episode 

Madiha  Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...

Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh  Last Episode 

Novel Name:Jazib E Nazar  

Writer Name: Bia Sheikh

Category: Complete Novel

 

اولڈ ایج ہوم سے بار بار کال آرہی تھی چند ماہ میں ہی ماریہ  کی ہوش ٹھکانے آگئی تھی 

ماریہ  کے ذہن پہ بہت برا اثر پڑ رہا تھا اولڈ ایج ہوم کی انتظامیہ ماریہ کو گھر بھیجنا چاہتی تھی 

انہیں ڈر تھا اگر ایسا ہی رہا تو ماریہ پاگل ہو جاے گی 

نومی کیا ماما کو ہم واپس لے آئیں گے؟  فری نے پوچھا سب لوگ انہی کے گھر موجود تھے

نہیں رہنے دو وہیں یہ بھی انکی کوئی نئی چال ہوگی نومی نے منہ بناتے ہوے کہا 

نومی انہیں واپس لے آو جاذی نے منت بھرے لہجے میں کہا 

کیا۔۔۔۔؟ جاذی تم پاگل ہو کیا، کیا کچھ نہیں کیا انہوں نے  ہم سبکی زندگی برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور لے آو انہیں گھر نومی طیش میں آگیا 

سب لوگ خاموش ہو گئے ماریہ کی حمایت کرنے کے لیے کچھ تھا ہی نہیں 

جاذی مجھے تم سے کبھی مسئلہ نہیں تھا حسد تھا تو صرف  ایک بات کا تمہارے پاس فیملی تھی 

میری ماں نے بچپن سے مجھے میرے باپ سے نفرت کرنے پر مجبور کر دیا 

مائیں اپنے بچوں کو سچ بولنے کا کہتی ہیں 

رشتے نبھانے سیکھاتی ہیں 

اور میری ماں دوسروں کو دھوکا دینا بدلہ لینا حسد کرنا نفرت کرنا ۔۔۔۔نومی طنزیہ مسکراہٹ لیے بولا 

نومی  ،انکل میں جانتی ہوں ماریہ نے غلط کیا 

میری ماں کا کیریئر تباہ کر دیا لالچ میں آکر اپنا گھر بھی خود جلا ڈالا 

نومی کو آپسے دور کیا اور پتا نہیں کیا کیا

لیکن اب بس کب تک یہ نفرتیں پالیں گے ہم 

نومی جو ہوا اسے بھول جاو ہمیں انہیں معاف کر دینا چاہئے ایک آخری موقع دینا چاہیے  نظر نے نرمی سے سمجھایا 

بلکل نومی ہمیں یہ سب کرنا ہوگا اپنے لیے نا سہی اپنے بچوں کے لیے 

تمہیں ماریہ سے شکایت ہے نا کل کو اگر تمہارے بچے تم سے پوچھیں گے کہ انکی دادی اولڈ ہوم میں کیوں  ہے تو کیا جواب دوگے 

ساحل نے کہا تو سب چونک گئے 

ہم بھی یہی بول رہے ہیں نومی  ہم اپنے بچوں کے لیے مثال بنے گیں 

انہیں سیکھائیں گے رشتے کیسے نبھاتے ہیں اور جہاں تک ماریہ کی بات ہے تو نومی  ہو سکتا ہے یہ سب ایسے ہی ہونا لکھا ہو 

وہ اچھی ماں نہیں بن سکی تو کیا ہوا تم انہیں اچھا باپ بن کر دیکھا دو  جاذی نے کہا تو نومی فری اور ہارون کی طرف دیکھنے لگا 

سب ٹھیک بول رہے ہیں نومی  چاہے اپنے مطلب کے کیے ہی سہی انہوں نے ہمیں ایک کر دیا اگر آپکو مرزا کے ارادے کے بارے میں نا بتاتیں تو شاید میں آج آپ سب کے ساتھ نا ہوتی فری نے بھی سبکی تائید کی 

نہیں فری انہوں نے مجھے میرے پاپا سے دور رکھا میں انہیں معاف نہیں کرونگا نومی نے نظریں چراتے ہوے کہا اور جانے لے لیے کھڑا ہو گیا 

نومی  بیٹا معاف کردو اسے درگزر کرنے میں ہی ہم سبکی بھلائی ہے میں نہیں چاہتا اب کوئی اور میرے بچوں سے بدلہ لے ہارون مسکراتے ہوے بولا 

💞💞💞💞

ماریہ کو ہارون گھر لے آیا تھا ماریہ سالوں بعد اس گھر میں واپس آئی تھی 

یہ وہ ماریہ نہیں تھی بوڑھی ہو گئی تھی سر کے بال سفید ہو رہے تھے 

آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے بے رونق چہرہ ماریہ ٹوٹ چکی تھی اپنی اوقات یاد آگئی تھی 

جب ماریہ واپس آئی تو سب نے خوشدلی سے استقبال کیا 

سبکا خلوص دیکھ کر ماریہ پانی پانی ہو گئی 

ماما آپ فریش ہو جائیں پھر ہم سب کھانا کھائیں گے فری نے مسکراتے ہوے کہا اور کیچن کی طرف بڑھ گئی نظر، ثنا اور مشا نے پہلے ہی کیچن سنبھال لیا تھا 

ماریہ نادم سی اردگرد کا جائزہ لے رہی تھی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اب اسکی جگہ کہاں ہے 

بیڈ روم،  گیسٹ روم یا پھر سرونٹ کواٹر ماریہ یہی سب سوچ رہی تھی جب ہارون نے ماریہ کا ہلایا 

ہاں۔۔۔ماریہ چونک گئی 

کیا بھول گئی ہو بیڈ روم ہارون نے مسکراتے ہوے پوچھا وہ ماریہ کی حالت اچھی طرح جانتا تھا 

ماریہ ہارون کے ہمرہ چلی گئی ہر چیز وہی تھی جہاں وہ چھوڑ کر گئی تھی ماریہ فریش ہو کر اب کچھ بہتر لگ رہی تھی 

سب نے خاموشی سے کھانا کھایا اور چاے کے لیے لاؤنج میں آگئے 

دادو آپ تہا (کہاں)  تھی عبداللہ نے پوچھا  ماریہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے 

اتنا سب ہونے کے بعد بھی سب نے اسکا مان رکھا تھا بچوں کے دلوں میں اس کے لیے صرف احترام تھا 

ماریہ ایک بار پھر سے سوچنے لگی کیا جواب دے 

دادو ہولی ڈیز منانے گئی تھی نومی عبداللہ کے بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہوے کہا اور ماریہ کی طرف ایک مسکراہٹ اچھالی 

ماریہ دل ہی دل میں اپنے رب کا شکر ادا کرنے لگی 

میں آپ سب سے معافی چاہتی ہوں میں سچ میں بہت شرمندہ ہوں 

میری حرکتیں معافی کے لائق تو نہیں لیکن پلیز  مجھے آپ سب ایک موقع دے دیں 

نظر میں نے یہ سب جان بوجھ کر نہیں کیا میں سچ میں تمہیں اور جاذی کو الگ نہیں کرنا چاہتی تھی  

کاش میں مہر سے بھی معافی مانگ سکتی ماریہ  رونے لگی 

اٹس اوکے ماریہ جو ہوا ہم اسے بھول چکے ہیں آپ بھی بھول جائیں جاذی نے نرم لہجے میں کہا 

نہیں جاذی مجھے معافی مانگنے دو 

نومی فری میں مانتی ہوں مجھے فری پسند نہیں تھی میں تمہاری شادی کسی امیر لڑکی سے کرنا چاہتی تھی 

لیکن اکبر کی موت کا سن کر میں ڈر گئی تھی نومی میں نے لالچ کیا خود غرض بھی تھی لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں تم سے پیار نہیں کرتی 

اور ہارون تم سے معافی نہیں مانگوں گی جو کیا وہ معافی کے قابل ہے ہی نہیں 

ماریہ ندامت سے سر جھکائے رونے لگی 

صحیح کہا ماریہ سچ میں معافی کے قابل نہیں تھی لیکن کیا ہے نا میں جتنی تم سے نفرت کرتا تھا اسے کہی زیادہ اپنے بیٹے کو چاہتا ہوں جو بھی ہے تم ماں ہو اسکی اور اس فیملی کا حصہ ہو اب پرانی باتیں چھوڑو سب ایک نئی شروعات کرو ہارون نے فیصلہ کن لہجے میں کہا تو سب نے اثبات میں سر ہلا دیا 

ماریہ یہ کیا ہے یہ تم لائی تھی نا سویرا نے ایک تصویر ٹیبل سے اٹھاتے ہوے پوچھا جو ماریہ روم سے لائی تھی اور ٹیبل پہ کھ دی تھی 

ہاں یہ میں لائی تھی ان چند ماہ میں بہت مس کیا اپنے گھر والوں کو 

یہ تمہاری فیملی ہے دیکھاو مجھو ردا نے کہا اور سویرا سے تصویر لے کر دیکھنے لگی 

باری باری سب نے تصویر دیکھی ساحل مجھے دو نومی نے ساحل سے تصویر لی اور فری کا آوازیں دینے لگا فری بچوں کو دیکھنے گئی تھی 

نومی ماریہ کے برابر دو سیٹر صوفے پہ تھا فری نومی کی سائیڈ پہ آرم ریسٹ پہ بیٹھ گئی نومی کے کندھے  پہ ہاتھ رکھے تصویر کو دیکھنے لگی 

یہ کون ہیں ؟ فریال کے چہرے کے تاثرات بدلنے لگے 

یہ میری فیملی ہے یہ میری ماں ہے یہ میرے بھائی اور بھابھی اور یہ انکا بیٹا ماریہ نے مسکراتے ہوے بتایا تو فری کی آنکھیں نم ہونے لگی 

کیا ہوا فری نظر نے پوچھا اور فری کے پاس آگئی فری رونے لگی 

کیا ہوا یار. نومی نے فری کو اپنے ساتھ لگاتے ہوے پوچھا  

سب لوگ اپنی نشستوں سے اٹھ گئے اور فری کے پاس آگئے نومی فری اور ماریہ بھی کھڑے ہو گئے 

کیا ہوا فری میں نے کچھ غلط کہا مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی کیا؟  آئی ایم سوری میں ۔۔۔میں ہرٹ نہیں کرنا چاہتی کسی کو ماریہ گھبرا گئی 

نومی یہ تصویر فری تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوے بولی 

کیا ہوا اسے نومی نے ماریہ سے تصویر لے کر فری کے آگے کر دی 

نومی۔۔۔۔۔ یہ ۔۔۔یہ میرے ابا ہیں فری نے تصویر میں موجود ماریہ کے بھائی پہ انگلی رکھتے ہوے کہا تو سب حیران رہ گئے 

کیا تم ۔۔۔تم میرے بھائی ۔۔۔فری غور سے دیکھو اس تصویر کو کیا سچ میں تم ماریہ سے خوشی کے مارے بولا نہیں جا رہا تھا 

فری مسکراتے ہوے اثبات میں سر ہلانے لگی 

فریال بشارت ۔۔۔۔ نومی نے فری کا پورا نام دہرایا تو فری اپنے آنسو صاف کرتی ہوئی ماریہ کے گلے لگ گئی 

💞💞💞💞

الیزے اور رامش دونوں پانچ سال کے ہو گئے تھے 

انکی برتھڈے ایک ساتھ منائی گئی تھی 

پریس کانفرنس کی تیاری مکمل ہو چکی تھی رپورٹرز خان وہلا پہنچ چکے تھے 

جاذی اور نظر سٹیج پہ موجود تھے اور انکے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے تبھی الیزے روتی ہوئی وہاں آئی 

جاذی اور نظر دونوں پریشان ہو گئے 

ڈیڈی یہ ٹوٹ گئی ہے ۔۔۔۔۔ الیزے نے اپنی ڈول کو سینے سے لگا رکھا تھا یہ جاذی نے اسے گفٹ دی تھی 

کیمروں کا رخ الیزے کی طرف کر دیا گیا تھا جاذی فوراً اٹھا اور الیزے کو اٹھا لیا 

نہیں الیزے ایسے نہیں روتے جاذی نے الیزے کے آنسو صاف کئے 

یہ ٹوٹ گئی ۔۔۔۔الیزے نے اپنی ڈول جاذی کو دیکھائی 

اچھا چلو آو ہم اسے ابھی ٹھیک کر لیتے ہیں جاذی نے کہا اور الیزے کو گارڈن میں ہی ایک طرف گھاس پہ لے کر بیٹھ گیا 

ملازم کو ٹولز لانے کا کہا 

الیزے کا رونا بند ہو چکا تھا اب وہ بڑے مزے سے جاذی کو دیکھ رہی تھی اور ساتھ میں جاذی کی باتوں پہ ہنس رہی تھی 

ہر نیوز چینل پر بار بار الیزے اور جاذی کی یہ فوٹیج چل رہی تھی 

جاذب احمد صرف ایک کامیاب بزنس مین ہی نہیں بلکہ ایک بہترین باپ بھی ہیں 

کچھ عرصہ پہلے جاذی کو قاتل اور نا جانے کیا کیا کہنے والے آج جاذی کی تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے 

💞💞💞💞

سب لوگ مشا کے فارم ہاؤس پہ پکنک منانے پہنچ گئے تھے انہیں یہاں آے ایک ہفتہ ہو گیا تھا  

کیا ہوا تمہارا منہ کیوں لٹکا ہوا ہے جہانگیر نے پوچھا 

گھر کے بڑے آرام کر رہے تھے جبکہ باقی سب پول سائیڈ پہ تھے 

بچے پول کے پاس زمین  پہ بیٹھے کھیل رہے تھے 

یار مشا ناراض ہو گئی ہے ساحل نے بتایا تو سب ہنس پڑے 

اب کیا، کیا تم نے نومی نے ہنستے ہوے پوچھا 

کرنا کیا تھا یار مشا کا بیگ رکھنے کا یاد ہی نہیں رہا اب کال کی ہے ڈرائیور صبح تک پہنچا دے گا ساحل نے بتایا تو سب ہنسی روکے اثبات میں سر ہلانے لگے  

ڈیڈی ۔۔۔۔۔ الیزے اپنی بلا کی معصومیت چہرے پہ سجاے جاذی کے پاس آگئی

یس مائی ڈول جاذی نے الیزے کی گال پہ بوسہ دیتے ہوے پوچھا 

ڈیڈی میں نے آپکا موبائل دھو دیا ابھی آپ اسے نکال کر لاو 

الیزے نے معصومیت سے چور لہجے میں کہا تو سب الیزے کو دیکھنے لگے 

جاذی منہ پہ ہاتھ رکھے الیزے کو دیکھ رہا تھا جبکہ باقی سب سے ہنسی کنٹرول کرنا مشکل ہو رہا تھا 

الیزے بے بی ڈیڈی کا موبائل کیسے دھویا آپنے نظر کن اکھیوں سے جاذی کو دیکھتی ہوئی پوچھنے لگی ۔

پانی میں ڈال دیا وہ گندہ ہو گیا تھا الیزے اپنی چھوٹی سی ناک چڑھاے ہنستے ہوے بتانے لگی 

الیزے کی بات پہ سب ہنس پڑے 

ہاں ہاں جاذی دھو ہو گیا ان نکال ہو ساحل نے جاذی کو مزید چڑایا 

سب پھر سے ہنسنے لگے 

💞💞💞💞

آپ بہت شرارتی  ہو گئی ہو جاذی الیزے کو مصنوعی خفگی لیے ڈانٹنے لگا 

لیکن الیزے پہ کچھ اثر نا ہوا وہ ہنسنے لگی 

چلو الیزے ابھی سو جاو ہمیں کل جلدی اٹھنا ہے ہم واپس جا رہے ہیں  نظر اپنے بالوں کو کیچر سے آزاد کرتی بیڈ پہ آگئی اور الیزے کی دوسری طرف لیٹ گئی 

ممی آپکا موبائل بھی صبح دھو کر دونگی دیکھو ڈیڈی کا نیا ہو گیا الیزے جاذی موبائل نظر کو دیکھانے لگی 

نو۔۔۔نو الیزے آپ نہیں کروگی میرا گندہ  نہیں ہے اور خبردار آپنے ہاتھ بھی لگایا تو نظر نے ہڑبڑا کر اپنا موبائل جو اسکے ہاتھ میں تھا سائیڈ ٹیبل پہ رکھ دیا 

الیزے جاذی کو مدد کے لیے دیکھنے لگی 

الیزے آپ سو جاو ہم گھر جا کر ممی کا موبائل اور لیپ ٹاپ مل کر دھوئیں گے جاذی نے کہا تو الیزے اور جاذی دونوں ہنسنے لگے 

الیزے جلد ہی سو گئی تھی 

تم اسے بگاڑ  دو گے جاذی نظر ناراض تھی 

ہم اسے کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے جاذی نے الیزے کے چہرے سے بال ہٹاتے ہوے کہا 

جاذی ایک بات کہوں نظر جاذی کی بات سن کر مسکراتے ہوے بولی  

ہاں بولو جاذی نے کہا 

کچھ چیزیں کچھ عادتیں  ،کچھ لوگ ایسی ہوتی ہیں جن کے بغیر  ہم ادھورے ہوتے  ہیں 

اور تم بھی اپنے ایٹیٹیوڈ کے بغیر ادھورے ہو نظر نے کہا تو جاذی حیران ہوا 

ایسے مت دیکھو  سچ بول رہی ہوں مجھے پہلے والا جاذی چاہیے یو نو جاذب احمد ۔۔۔

نظر نے جاذی کے اندر میں اسکا نام لیا تو جاذی ہنس پڑا 

آئی لو یو۔۔۔جاذی نے محبت سے کہا 

لو یو ٹو جاذی ۔۔۔نظر نظر کی آنکھوں میں چمک تھی 

مجھے نہیں بولا مجھ سے پار(پیار)  نہیں کرتے 

الیزے اچانک ہی نظر اور جاذی کے درمیان اٹھ کر بیٹھ گئی اور رونے لگی 

جاذی اور نظر ایک دوسرے کو مدد کے لیے دیکھنے لگے 

نو الیزے ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں نظر الیزے کے آنسو صاف کرتے ہوے اسے یقین دلانا چاہا 

نو ۔۔۔۔۔ آپ دونوں نے ادھر پار کیا مجھے نہیں کیا 

الیزے اونچی اونچی روتے ہوے اپنی گال پہ ہاتھ رکھتے ہوے شکایت کرنے لگی 

وی لو یو الیزے۔۔۔۔ جاذی اور الیزے نے ایک ساتھ الیزے کی دائیں بائیں دونوں گال پہ بوسہ دیتے ہوے کہا تو الیزے مسکرانے لگی

#ختم_شد

If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Jazib E Nazar Season 1 Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel    Jazib E Nazar     written by Bia Sheikh .   Jazib E Nazar Season 1 by Bia Sheikh is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages