Muhabbat Ki Baazi Novel By Mariya Awan New Novel Episode 11 - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Sunday 13 November 2022

Muhabbat Ki Baazi Novel By Mariya Awan New Novel Episode 11

Muhabbat Ki Baazi Novel By Mariya Awan New Novel Episode 11 

Mahra Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...

Muhabbat Ki Baazi By Mariya Awan Episode 11 

Novel Name: Muhabbat Ki Baazi

Writer Name: Mariya Awan

Category: Complete Novel

 

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔

جب بھی امتحان شروع ہوتے دائمہ اپنا ہوش ہی کھو بیٹھتی تھی۔۔ نہ کھانے کا ہوش نہ پکانے کا۔۔۔ بس پڑھائی۔۔۔ انور ہی کچھ نہ کچھ باہر سے لے آتے یا پھر دائمہ کے گِنے چُنے رشتے داروں کے گھر سے کھانا آجاتا۔۔۔ ایگزامز بھی بس اپنے اختتام پر تھے ۔۔۔ آج کا پیپر دائمہ کی سوچ سے زیادہ اچھا ہوا تھا اس لیئے وہ بہت پُرسکون تھی۔۔ اور ویسے بھی اگلا پیپر آخری تھا اسکے بعد سمسٹر بریک تھا۔۔ چُھٹیوں کا سوچ کر ہی دائمہ کو سکون سا مل رہا تھا


یار دائمہ اگلا پیپر آخری ہے پھر چُھٹیاں ہو جائیں گیں۔۔ وہ ہی بوریت۔۔ تم کیا کرو گی چُھٹیوں میں؟

دانین نے اپنے ساتھ چلتی ہوئی دائمہ سے پوچھا


امم۔۔ میں تو بہت کمال کرنے والی ہوں ان شاءاللہ۔۔ تم نے نوٹس بورٹ نہیں دیکھا۔۔ اگلے پیر کچھ چینلز والے انٹرن شپ پروگرام شروع کر رہے ہیں مَنڈے کو انٹرویو اور ٹیسٹ ہے۔۔ تم بھی تیاری کر کے آنا۔۔

دائمہ نے خوشی سے بتایا


نہ بابا یہ سب میرے بس کی بات نہیں ہے میں ایسے ہی ٹھیک ہوں۔۔ تم کرو۔۔۔

دانین نے صاف منع کیا


افوہوو۔۔ ایک تو تم نا بلکل پُھس ہو۔۔ اگر اتنی ہمت تم تھی ہی نہیں تو یہ فیلڈ سلیکٹ کیوں کی۔۔ پڑھ لیتی کوئی اردو انگلش سیبجیکٹ۔۔۔


دائمہ نے سمجھانا چاہا مگر اسکی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی تنظیم کے ایک لڑکے نے دائمہ کے پاس آکر کہا


مس دائمہ آپکو ولی بھائی بلا رہے ہیں۔۔


لڑکے نے نظریں جُھکا کر کہا۔۔۔ دائمہ نے چونک کر اسکی طرف دیکھا یہ وہی لڑکا تھا جو پہلے بھی اسے بلانے آیا تھا


آپ کے ولی بھائی خود کیوں نہیں آتے۔۔۔

دائمہ نے تیکھے لہجے میں کہا۔۔ لڑکے کی نظریں دائمہ کی چپل پر گئیں۔۔ دائمہ نے مسکرا کر اپنے پاؤں دیکھے


آج ہیل والی نہیں ہے مگر لگتی یہ بھی کمال کی ہے۔۔ خیر آج میرا موڈ اچھا چلتے ہیں آپ کے ولی بھائی کے پاس۔۔۔چلو دانین۔۔۔

دائمہ نے اترا کر کہا


نہ بابا۔۔ تم جاؤ مجھے لائبریری جانا ہے میں وہاں ویٹ کر رہی ہوں آجانا۔۔۔

دانین نے صاف منع کیا۔۔ دائمہ ہاں میں سر ہلاتی ولی کے اوفس کی طرف چلی گئی


۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞


کیا میں اندر آجاؤں؟

دائمہ نے ولی کے روم کا دروازہ کھول کر پوچھا


جی جی۔۔ آپ ہی کا ویٹ کر رہا ہوں۔۔۔

ولی خوش اخلاقی سے کھڑا ہوا


بائی دا وے۔۔۔ یہ آپ مجھے اپنے اوفس میں کیوں بلاتے ہیں۔۔؟ آپکو کام ہوتا ہے تو خود آیا کریں نا۔۔۔

دائمہ نے آتے ساتھ ہی لڑنا شروع کیا


اوہ ایکچولی آپ نظر ہی نہیں آتیں۔۔ جب سے پیپرز اسٹارٹ ہوئے ہیں آپ تو غائب ہی ہو گئیں۔۔۔

ولی نے مسکرا کر جواب دیا


ظاہر ہے ایگزامز ہو رہے ہیں پڑھنا ہوتا ہے۔۔۔ آج تو ویسے بھی پیپر اچھا ہوا اسی لیئے میں شرافت سے آگئی۔۔

دائمہ نے کندھے اُچکا کر کہا


پیپر تو ظاہر ہے آپکا اچھا ہو گا ہی ہر وقت پڑھتی جو رہتی ہیں آپ۔۔


جی ہاں ہم لوگ محنت کر کے۔۔ پڑھ کر پاس ہوتے ہیں۔۔بدمعاشی کر کے نبمرز نہیں لاتے۔۔۔۔

دائمہ نے طنزیہ کہا


ہیں۔۔۔ یہ آپ مجھ پر الزام لگا رہی ہیں۔۔۔میں بھی محنت کر کے پاس ہوتا تھا۔۔۔

ولی نے فوراً جواب دیا


مجھے کیا پتا میں نے تو بس جینریلی بات کی ہے۔۔۔ سنا اور دیکھا یہ ہی ہے تنظیم کے لوگ اکثر چیٹینگ کر کے پاس ہو جاتے ہیں۔۔

دائمہ نے ولی کو مزید چھیڑا


ایکس کیوزمی میں ایسا نہیں ہوں۔۔ بہت سخت ہوں میں اس معاملے میں۔۔ بہت زیادہ محنت کی ہے۔۔۔ جب ہی تو تنظیم کا صدر ہوں۔۔۔

ولی نے ماتھے پر بل ڈالتے ہوئے جواب دیا


بئی پرسنل کیوں لے رہے ہیں۔۔۔ آپ تنظیم کے صدر کی بات کر رہے ہیں۔۔ یہاں تو ماشاءاللہ سے ملک کے صدر کی ڈگریاں جالی نکل آتی ہیں۔۔

دائمہ نے اپنی مسکراہٹ چھپاتے ہوئے کہا


اوہ۔۔ آپ سے بحث میں جیتنا میرے لیئے نا ممکن ہے۔۔ پلیزز تشریف رکھیں ورنہ جو بات مجھے آپ سے کرنی ہے وہ ہی بھول جاؤں گا۔۔۔

ولی نے برا مانتے ہوئے کہا


ہاہا اچھا برا نہ مانیں مزاق کر رہی تھی۔۔ خیر بتائیں کیا بات کرنی ہے۔۔۔

دائمہ کرسی گھسیٹ کر مزے سے بیٹھ گئی


بات یہ ہے کے ثاقب آپکی دوست دانین سے ایک ملاقات کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔

ولی نے بات کا آغاز کیا


تو مل لیں میں دانین کی امی تھوڑی ہوں جو آپ مجھ سے پوچھ رہے ہیں۔۔

دائمہ نے ولی کی بات کاٹ کر کہا


افف دائمہ دو منٹ خاموشی سے بات سن لو۔۔ کیا بیچ کوئی نہ کوئی کمینٹ دینا ضروری ہے؟

ولی نے سختی سے دائمہ کو ٹوکا


اوکے۔۔۔ بات مکمل کریں۔۔

دائمہ کو ولی پر ترس آیا اور وہ بچوں کی طرح خاموش ہو کر اسکی بات غور سے سنے لگی


ایکچولی بات یہ ہے کے وہ یونی میں نہیں کہیں باہر ملنا چاہتا ہے۔۔۔

ولی نے پھر سے بات شروع کی


کیا مطلب۔۔۔


شش۔۔۔ پلیزز بات مکمل ہونے دو۔۔

دائمہ جو ابھی کچھ بولنے کے لیئے منہ کھول ہی رہی تھی ولی نے اسے دوبارا ٹوکا۔۔۔ دائمہ ناراض سی ہو کر خاموش ہو گئی۔۔


باہر وہ اس لیئے ملنا چاہتا ہے کیونکے دانین یونی میں اُس سے ملتی ہی نہیں ہے کوئی نا کوئی بہانا بنا کر چلی جاتی ہے۔۔۔ اور پھر دوسری وجہ یہ بھی ہے اگر وہ لوگ اسطرح زیادہ دیر کوئی بات کریں گے تو سب کی نظروں میں آجائینگے۔۔۔ باہر کسی ریسٹورانٹ یا مال میں مل کر تسلی سے بات کر لینگے۔۔ اس لیئے میں چاہتا ہوں کے آپ ہماری مدد کریں۔۔ نیکسٹ پیپر آخری ہے آپ اگر دانین کو منا لیں اور اسے کسی مال لے جائیں تو وہاں ہم دونوں بھی آجائیں گے اور ثاقب تسلی سے بات بھی کر لے گا۔۔۔

ولی نے بات مکمل کر کے دائمہ کو دیکھا جو بہت توجہ سے یہ سب سن رہی تھی


اب میں بولوں؟

دائمہ نے اجازت لی


جی بلکل۔۔۔

ولی نے مسکرا کر کہا


پہلی بات کے دانین بلکل نہیں مانے گی وہ تو بس اسٹاپ تک میرا ہاتھ پکڑ کر جاتی ہے مال کا سن کر تو ویسے ہی منع کر دے گی۔۔ خیر میں کچھ کہہ کر اسے منا بھی لوں تو وہاں ثاقب کو دیکھ کر وہ مجھ سے سخت ناراض ہو جائے گی۔۔۔

دائمہ نے جواب دیا


آپ دونوں آٹو میں چلے جانا واپسی پر ہم لوگ آپ کو ڈراپ کر دینگے اور اسکی ناراضگی کی فکر نہ کریں ثاقب اسے سمجھا لے گا۔۔ میں بھی کہہ دونگا کے میں نے مجبور کیا تھا آپکو۔۔۔

ولی نے مسئلے کا حل بتایا


ہمم مگر۔۔۔

دائمہ نے کہنا چاہا


دائمہ دو دلوں کو ملانا تو ویسے بھی بھلے کا کام ہے۔۔ ہماری وجہ سے اگر وہ دونوں ایک ہو جاتے ہیں تو ساری زندگی دعائیں دینگے۔۔۔

ولی نے اسے ٹوک کر کہا


ہممم یہ تو ہے۔۔ مگر میں ابی سے پوچھ ہی کنفرم کرونگی۔۔ اُن سے پوچھے بنا میں یہ سب نہیں کر سکتی۔۔۔

دائمہ نے دو ٹوک انداز میں کہا


اوکے ڈن آپ اپنے فادر سے پوچھ لیں اور مجھے میرے نمبر پر میسج یا کال کر کے بتا دیجیئے گا۔۔ یہ میرا نمبر ہے آپ سیو کر لیں۔۔

ولی نے اپنا کارڈ اسکی طرف کیا


او۔۔۔ کے۔۔۔ پھر میں آپکو کل تک بتاؤنگی کنفرم۔۔۔

دائمہ نے کارڈ لیتے ہوئے کہا


اوکے میں آپکی کال کا ویٹ کرونگا۔۔۔

ولی نے اسے دیکھتے ہوئے جواب دیا


اوکے۔۔۔ اب میں جاؤں؟

دائمہ نے کھڑے ہوتے ہوئے کہا


جیسے آپکی مرضی۔۔۔

ولی بھی اپنی جگہ سے کھڑا ہوا


اچھا۔۔ ویسے آئی میں آپکے بلانے پر تھی۔۔۔ خیر اپنی مرضی سے چلی جاتی ہوں۔۔۔ اوکے اللہ حافظ۔۔


دائمہ نے مسکرا کر کہا۔۔ ولی نے اسے جاتا دیکھا اور پھر اپنے سامنے پڑی سگریٹ کی ڈبیہ اٹھا لی


۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞


دائمہ بیٹا پلیززز پہلے کھانا کھا لو حد ہو گئی تم تو ایسے پڑھتی ہو جیسے ایک ایک لفظ یاد کرنا ہو۔۔۔

انور نے دائمہ کے روم میں آکر سختی سے کہا


ابی آپکو نہیں پتا یہ پیپر بہت مشکل ہے بس دعا کریں اچھا ہو جائے۔۔۔

دائمہ نے مصروف سے انداز میں جواب دیا


ہو جائے گا اچھا اب چلو اٹھو مجھے دوبارا نہ آنا پڑے۔۔


انور نے دھمکی دی اور ڈائینگ ٹیبل کی طرف چلے گئے۔۔ دائمہ بھی اپنی کتابیں سمیٹتی کھانے کی میز پر آگئی


ابی۔۔۔ ایک بات کرنی تھی آپ سے۔۔

دائمہ نے روٹی نکالتے ہوئے کہا


ہمم کرو۔۔۔

انور نے جواب دیا


میری فرینڈ ہے نا دانین۔۔ آپ میلں ہیں اُس سے۔۔

دائمہ نے انور کو دیکھ کر کہا


ہاں یاد ہے کیا ہوا اُسے۔۔؟


ابی۔۔۔ آپکو یاد ہو گا جب میں بے ہوش ہوئی تھی تو اُسکے ساتھ ایک لڑکا بھی تھا ثاقب۔۔۔

دائمہ نے بتانا شروع کیا


ہاں ہاں یاد ہے پوری بات بتاؤ۔۔۔؟

انور نے بیچینی سے پوچھا


ابی وہ دانین کا کزن ہے اور اسے بہت پسند کرتا ہے۔۔ مگر دانین اپنے گھر والوں کی وجہ سے ثاقب کی نہ کوئی بات سنتی ہے نہ اسے رشتہ بھیجنے دیتی ہے۔۔۔ ثاقب کی والدہ اسکا رشتہ اپنی طرف کی کسی لڑکی سے کروانا چاہتی ہیں جب کے ثاقب یہ سب نہیں چاہتا۔۔ اب مسئلہ یہ ہے کے ولی ثاقب کا دوست ہے اور میں دانین کی۔۔ تو ولی نے مجھ سے ایک چھوٹی سی ہیلپ مانگی ہے۔۔۔


دائمہ نے بات مکمل کر کے انور کو دیکھا جو نوالا منہ میں ڈال رہے تھے


اممم۔۔۔ کیا ہیلپ مانگی اُس نے؟

انور نے نوالا چباتے ہوئے پوچھا


یہ ہی کے۔۔ ثاقب دانین سے ملنا چاہتا ہے۔۔۔ یونیورسٹی میں پاسبل نہیں۔۔ اس لیئے اُس نے کہا ہے اگر میں دانین کو کسی مال یا ریسٹورنٹ لے آؤں تو وہاں ثاقب بھی آجائے گا اور پھر وہ تسلی سے دانین سے بات کر لے گا۔۔۔ اگر آپ اجازت دیں تو میں اُنکی ہیلپ کر دوں۔۔

دائمہ نے ڈرتے ڈرتے پوچھا


مجھے کوئی اعتراض نہیں تمہارا مقصد اچھا ہے۔۔ مجھے تم پر اور اپنی تربیعت پر بھروسا ہے تم اب یہ فیصلے خود کر لیا کرو کے کیا چیز تمہارے لیئے ٹھیک ہے اور کیا غلط۔۔ مگر دیکھ لو تمہاری دوست دانین تم سے ناراض نہ ہو جائے۔۔۔

انور نے اسے سمجھاتے ہوئے کہا۔۔ دائمہ نے محبت سے اپنے باپ کو دیکھا اور فخر محسوس کیا


اُسکو میں منا لونگی۔۔ بس پھر ایسا کرتے ہیں۔۔ واپسی پر آپ ہی مجھے پِک کرنے آجانا۔۔؟

دائمہ نے خوشی سے کہا


ہاں میں پِک کرلونگا۔۔ جاؤ گے کہاں تم کوگ؟

انور نے پوچھا


ابھی تک یہ تو ڈیسائیڈ نہیں کیا۔۔۔ شاید ہائپر اسٹار یا ڈولمن مال چلیں جائیں۔۔

دائمہ نے نوالا منہ میں ڈالتے ہوئے بتایا


اچھا چلو جو بھی پلان بنے مجھے بتا دینا میں آجاؤنگا تمہیں لینے اور ہاں زیادہ دیر مت کرنا۔۔

انور نے نوالا بناتے ہوئے کہا


اوکے ابی۔۔ تھینک یو۔۔

دائمہ خوشی خوشی کھانا کھانے لگی


۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞


ولی کا فون مسلسل بج رہا تھا۔۔ اور وہ چینلز والوں کے ساتھ میٹینگ میں مصروف تھا۔۔۔ فون کرنے والی دائمہ تھی۔۔ جب تیسری بار بھی ولی نے فون نہ اٹھایا تو دائمہ کو شدید غصہ آیا اس نے میسج ٹائپ کیا


مسٹر ولی خان۔۔ جب کسی کو فون نمبر دیتے ہیں تو فون کرنے والے کا فون اٹھا بھی لیا کریں۔۔ اگر فون اٹھانا نہیں ہوتا تو نمبر مت دیا کریں۔۔ میں اس لیئے فون کر رہی تھی کے آپکو بتا سکوں ابی نے اجازت دے دی ہے مگر آپ نے ایک بار فون ریسو نہیں کیا۔۔ مجھے کوئی شوق نہیں آپکو بار بار فون کرنے کا۔۔ اب برائے مہربانی آپ بھی فون مت کرنا۔۔ کل یونی میں بات ہوگی۔۔ بائے۔۔۔ دائمہ ہیئر۔۔۔


ولی جب شام میں فارغ ہوا تو اپنا موبائل نکال کر دیکھا۔۔ اور دائمہ کا میسج پڑھتے ہی اسکے چہرے پر مسکراہٹ آگئی دائمہ اگر آخر میں اپنا نام نہ بھی لکھتی تو ولی پہچان جاتا کے یہ دائمہ کا میسج ہے۔۔


ولی فوراً دائمہ کے نمبر پر کال کرنے لگا مگر دائمہ نے نہیں اٹھایا۔۔ ولی نے بار بار فون کیا مگر اس نے ایک دفع بھی فون پِک نہیں کیا۔۔۔ولی سمجھ گیا کے دائمہ بدلہ لے رہی ہے


دائمہ پلیزز پِک اپ مائے کال۔۔ میں اُس وقت بزی تھا اس لیئے رسیو نہیں کر سکا۔۔ آپ فون اٹھائیں مجھے بات کرنی ہے۔۔۔


ولی نے میسج ٹائپ کر کے سینڈ کیا۔۔۔ دائمہ جو مزے سے فروٹ کھا رہی تھی اپنا فون اٹھا کر میسج دیکھنے لگی۔۔ پھر کچھ سوچ کر میسج ٹائپ کرنے لگی


پہلے آپ بزی تھے اب میں بزی ہوں سوری۔۔۔


دائمہ کا میسج پڑھ کر ولی کو کوفت ہوئی


افف یہ لڑکی بھی نا۔۔۔

ولی جواباً میسیج لکھنے لگا


دائمہ کے فون کی پھر سے ٹون بجی تو اُس نے اترا کا فون اٹھایا اور میسج پڑھنے لگی


اچھا آپ اس وقت ایسا کیا کر رہی ہیں جو دو منٹ بات بھی نہیں کر سکتیں۔۔۔؟


میسیج پڑھنے کے بعد دائمہ نے اپنے ہاتھ میں پکڑے سیب کے ٹکرے کو دیکھا اور مسکرا کر میسج لکھنے لگی


میں اس وقت ایپل کھا رہی ہوں۔۔۔!


ولی نے جب اسکا یہ میسج پڑھا تو اسے بے اختیار ہنسی آئی اور وہ ریپلائے کرنے کے بجائے فوراً کال کرنے لگا۔۔

دائمہ نے اپنا بجتا ہوا فون دیکھا


ہممم اتنا بدلہ کافی ہے۔۔۔

دائمہ نے سوچتے ہوئے فون رسیو کیا


دائمہ سریسلی؟؟ آپ بچی ہیں بلکل۔۔

جیسے ہی دائمہ نے فون اٹھایا تو ولی نے ہنس کر کہا


بچی ہوں یا بڑی اس بات سے مجھے کوئی لینا دینا نہیں۔۔ مگر جو لوگ خود کو بہت بڑا سمجھتے ہیں نا مجھے انہیں یہ بتانے کا بہت شوق ہے کے ہم بھی گئے گزے نہیں ہیں ۔۔۔

دائمہ نے جواب دیا


ہاہاہا ارے بڑا نہیں سمجھتا خود کو۔۔۔ میٹینگ چل رہی تھی اور فون سائلینٹ پر تھا۔۔ مجھے پتا ہوتا آپ اس وقت کال کرینگی تو میٹینگ ہی نہ رکھتا۔۔۔

ولی نے تسلی سے اپنی جگہ پر بیٹھتے ہوئے کہا


ہنہ یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔۔۔ آپ نے مجھ سے ہیلپ مانگی ہے آپ کو ہی خیال رکھنا چاہیئے اس بات کا۔۔۔ اب میں تھوڑی نا بار بار فون کرونگی۔۔۔

دائمہ نے سیب ختم کر کے پلیٹ سائیڈ پر رکھی


اچھا۔۔ سوری میڈم غلطی ہو گئی آئندہ سوتے ہوئے بھی اس بات کا خیال رکھونگا۔۔۔ اینی ویز کیا کہا پھر آپکے ابی نے؟

ولی نے ہار مانتے ہوئے کہا


ابی نے اجازت دے دی۔۔ اب آپ بتائیں کل کہاں اور کتنے بجے جانا ہے؟

دائمہ نے پوچھا


آئی تھینک ہائپر اسٹار کا رکھ لیتے ہیں وہاں جو فوڈ کوڈ ہے آپ وہاں دانین کو لے کر چلی جائیے گا پھر میں اور ثاقب بھی آجائیں گے۔۔۔

ولی نے پلان بتایا


لیکن اگر میں دانین کے ساتھ ہوئی نا تو وہ میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے وہاں سے لے جائے گی۔۔۔

دائمہ نے جواب دیا


اوہ۔۔۔ اچھا۔۔۔ امممم۔۔۔ ایک کام کریئے گا آپ۔۔ جب فوڈ کوڈ پہنچ جائیں تو کسی بھی طرح دانین کو وہاں دو منٹ کے لیئے اکیلا چھوڑ دینا۔۔ اتنی ہی دیر میں ثاقب آجائے گا اور پھر اسکے پاس کوئی اوپشن نہیں بچے گا۔۔۔

ولی نے سوچتے ہوئے کہا


ہممم یہ اچھا آئڈیا ہے ۔۔۔ میں کوئی سا بہانا بنا کر دانین کو اکیلا چھوڑ دونگی جب تک آپ ثاقب کو وہاں بھیج دینا۔۔۔

دائمہ نے ہاں میں ہاں ملائی


یس۔۔ ڈن ہے۔۔۔

ولی نے جواب دیا


اچھا اب میں فون رکھتی ہوں ریوائز بھی کرنا ہے۔۔۔

دائمہ نے کہا


اتنی جلدی بھی کیا ہے فون بند کرنے کی۔۔

ولی نے سگریٹ نکالتے ہوئے کہا


میں نے گپیں مارنے کے لیئے کال نہیں کی تھی۔۔ اور ہاں اب مجھے فضول چِچُھورے لڑکوں کی طرح فاروڈ میسجیز اور گُڈ مارنینگ گُڈ نائیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ورنہ۔۔۔

دائمہ دھمکی دینے والے انداز میں کہنے لگی


ارے ارے بریک لگاؤ۔۔۔۔ اتنا فارغ سمجھ رکھا ہے کیا مجھے۔۔ اور دوسری بات میرا دماغ نہیں خراب کے آپکو گڈ نائیٹ کے میسیجز کروں۔۔۔آپ گڈ نائیٹ پر بھی اتنی بحث کرینگی کے بندہ کر کے پچھتائے گا۔۔۔

ولی نے اپنی ہنسی روکتے ہوئے کہا


گُڈ۔۔ میرا یہ ہی مقصد ہے کے میں لوگوں کو اتنا زَچ کر دوں کے وہ خود ہی مجھ سے غیر ضروری بات نہ کریں۔۔

دائمہ نے فخر سے کہا


ہاہاہا کیا سوچ ہے ماشاءاللہ۔۔۔ امیزینگ۔۔۔

ولی کو اسکے انداز پر دل کھول کر ہنسی آئی


اچھا اب فون بند کریں آئم بزی۔۔۔

دائمہ نے اپنے نوٹس اٹھاتے ہوئے کہا


اوکے۔۔ اوکے۔۔۔ کل ملاقات ہوتی ہے ان شاءاللہ۔۔ ٹیک کیئر۔۔۔


ولی کو اسکے پیپر کا احساس ہوا ۔۔ دونوں نے فون رکھ دیا۔۔ دائمہ تو اپنا پڑھنے لگ گئی۔۔ مگر ولی سگریٹ پیتے ہوئے دائمہ کو سچنے لگا


۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞


پلان کے مطابق دائمہ نے دانین کو مال جانے کے لیئے منا ہی لیا۔۔ دائمہ نے آٹو کروایا اور وہ دونوں اُس پر بیٹھ کر مال پہنچ گئیں۔۔ دائمہ اور ولی مسلسل آپس میں میسیجز پر رابطے میں تھے


یار کتنا بڑا مال ہے یہ دائمہ واؤ۔۔۔

دانین نے چاروں طرف دیکھتے ہوئے کہا


ہاں بہت بڑا ہے۔۔۔ پہلے فوڈ کوڈ چلتے ہیں پھر مال بھی دیکھ لینگے۔۔۔

دائمہ نے دانین کا ہاتھ پکڑ کر کہا


ہمم ٹھیک ہے۔۔

دانین نے ہاں میں سر ہلا کر کہا۔۔ دونوں لفٹ کے زریعے فوڈ کوڈ پہنچ گئیں۔۔۔


یار اتنے سارے کھانے کے اوپشن ایک ساتھ سمجھ نہیں آرہا کیا کھائیں۔۔۔

دانین نے اِرد گرد نظریں گُھوماتے ہوئے کہا


آں۔۔ ہاں۔۔ میں بتاتی ہوں۔۔ چائنیز کھاتے ہیں۔۔ چائینا گرل کا بہت مزے کا ہوتا ہے۔۔۔

دائمہ نے سامنے بنے کاؤنٹر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا


اوکے۔۔ تمہیں زیادہ پتا ہوگا میں تو پہلی بار آئی ہوں۔۔

دانین نے جواب دیا


دائمہ سوچ میں پڑ گئی کونسا بہانا بنا کر دانین کو اکیلا چھوڑے


دائمہ۔۔ کیا سوچنے لگی ہو۔۔ سب ٹھیک ہے نا؟

دانین نے دائمہ کا کندھا ہلاتے ہوئے کہا


ہاں۔۔ بس چلو آؤ اوڈر کرتے ہیں۔۔

دائمہ گھبرا کر فوڈ کاؤنٹر پر گئی


میں تو چاؤمن کھاونگی تم کیا کھاؤگی؟

دائمہ نے مینیو کارڈ ہاتھ میں پکڑے پوچھا


کچھ بھی لے لو جو بھی یہاں کا اچھا ہو۔۔۔

دانین نے کندھے اچکا کر کہا


اچھا۔۔ اممم۔۔۔ کنگ پاؤ لے لیتے ہیں ایک۔۔۔


دائمہ نے خود سے ڈیسائیڈ کیا اور اوڈر کر دیا اوڈر تیار ہونے میں کم از کم پندرہ منٹ لگنے تھے۔۔۔ دائمہ کو یہ موقع اچھا لگا۔۔ اس نے سوچا اتنی دیر ثاقب اور دانین بات بھی کر لینگے اور لنچ بھی ریڈی ہو جائے گا۔ جب تک وہ کچھ شاپز دیکھ لے گی۔۔۔


دانین تم یہاں ٹیبل پر بیٹھو میں بس دو منٹ میں آئی ایکچولی میری کزن کا میسج آیا ہے وہ بھی یہیں کہیں ہے تو بلا رہی ہے بس میں پانچ منٹ میں آئی۔۔۔

دائمہ نے گھبراتے ہوئے کہا۔۔۔وہ پہلی بار جھوٹ بول رہی تھی


میں بھی چلتی ہوں نا ساتھ۔۔۔

دانین نے فوراً کہا


نن نہیں نا۔۔ کھانا بن کر آگیا تو وہ ڈھونڈتے رہ جائینگے ہمیں تم بس یہاں آرام سے بیٹھو یہاں کوئی ڈر نہیں ہے۔۔۔


دائمہ نے زبردستی دانین کو بیٹھایا۔۔ دانین پریشانی سے بیٹھ گئی


دائمہ پلیززز جلدی آنا یار۔۔ عجیب سی جگہ ہے یہ۔۔

دانین نے فکرمندی سے کہا


ہاں بس یوں گئی یوں آئی۔۔

دائمہ نے چُٹکی بجاتے ہوئے جواب دیا اور اپنے فون پر کال ملاتے ہوئے وہاں سے چلی گئی۔۔ دانین ہاتھوں کو آپس میں رگڑتے ہوئے دعائیں پڑھنے لگی


۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞


جناب یہاں ہوں میں۔۔۔

دائمہ جو فوڈ کوڈ سے نکل کر ولی کو ڈھونڈ رہی تھی اسے اپنے پیچھے سے ولی کی آواز آئی


اوہ گارڈ۔۔ اتنا عجیب لگ رہا مجھے یہ سب۔۔

دائمہ نے اپنے ماتھے پر آیا پسینا ٹیشو سے صاف کرتے ہوئے کہا


ارے عجیب کیوں لگ رہا ہے ہم کونسا ڈیٹ مارنے آئے ہیں۔۔

ولی نے اسکے لال ہوتے چہرے پر نظر ڈالتے ہوئے کہا


ہنہ۔۔ ایسا ہی لگ رہا مجھے تو۔۔۔ خیر دانین وہاں اکیلی ہے۔۔ ڈر کے مارے اس نے فوت ہو جانا ہے۔۔ ثاقب کو بتا دیں۔۔

دائمہ کو دانین کا خیال آیا


وہ اس کے پاس پہنچ بھی گیا ہو گا۔۔۔ کیا خیال ہے اب ہم بھی کہیں چل کر بیٹھ جائیں؟

ولی نے پوچھا


جی نہیں پلان میں ہمارا آپس میں ملنا کہیں طے نہیں ہوا تھا۔۔ آپ اپنے راستے میں اپنے راستے۔۔۔

دائمہ نے تیکھے لہجے میں کہا


کیا ہو گیا دائمہ میں آپکو کھا تو نہیں جاونگا اور اب پلیزز اس معاملے میں کوئی بحث نہیں کیونکے میں آپکو یہاں اکیلے چھوڑنے والا نہیں۔۔

ولی نے دو ٹوک انداز میں کہا


آپ کیوں میرے ابو بن رہے ہیں۔۔

دائمہ نے ولی کو دیکھ کر کہا


اففف۔۔ ضروری ہے کے صرف ابو ہی آپکا خیال رکھتے ہوں۔۔ اب آئیں ہم کہیں کورنر والا ٹیبل دیکھ کر بیٹھ جاتے ہیں۔۔۔ ویسے بھی ثاقب اور دانین اب لنچ کر کے ہی فارغ ہونگے تو اصولاً ہمیں بھی لنچ کر لینا چاہیئے۔۔۔

ولی نے اطلاع دی۔۔۔ جس پر دائمہ کا دماغ گھوم گیا کیونکے لنچ کرنے والی بات پہلے طے نہیں ہوئی تھی


واٹ لنچ۔۔۔ یہ سب تو آپ نے مجھے نہیں بتایا۔۔ مسٹر ولی دس از سو اَن فیئر۔۔ یو آر سیلف فش ۔۔ میں آئندہ آپ لوگو۔۔۔


ایک منٹ دائمہ۔۔ ایسا کچھ نہیں ایکچولی ثاقب پورے راستے میں منت کرتے آیا ہے کے دانین کے ساتھ لنچ کرنے دوں اسکو پہلی بار یہ موقع مل رہا ہے آپ کیوں رنگ میں بھنگ ڈالنا چاہتی ہیں۔۔۔

ولی نے اس سمجھایا


یہ بہت غلط بات ہے۔۔ آئندہ آپ کی باتوں میں نہیں آؤنگی میں۔۔ آپ نے تو لگے ہاتھوں اپنی بھی سیٹینگ کر لی۔۔ ویری اسمارٹ۔۔۔

دائمہ نے صاف گوئی سے کہا


ہاہاہا۔۔۔ کیا سے کیا سوچ لیتی ہیں آپ۔۔ میری ایسی بلکل نیت نہیں ہے توبہ میں اور آپ سے سیٹینگ بناؤنگا۔۔ مطلب پوری دنیا میں مجھے آپ ہی ملی ہیں۔۔

ولی نے ہنستے ہوئے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے دائمہ کو مزید چڑھایا


ولی خان صاحب آپکی نیت آپکی آنکھوں سے نظر آ رہی ہے میں کوئی اتنی بھولی نہیں ہوں۔۔۔ ایک تیر سے دو شکار کر رہے آپ دونوں دوست۔۔

دائمہ نے دانت پیستے ہوئے کہا


خدا کا نام لو دائمہ۔۔۔ دماغ کہیں واقعی بیچ تو نہیں دیا۔۔ خود سوچو جب دانین اور ثاقب آپس میں ملیں گے تو ظاہر سی بات ہے ہم دونوں کو آپس میں وقت گزارنا ہو گا نا۔۔ آپ تو پتا نہیں کہاں سے نئی بات نکال کر لاتی ہیں۔۔

ولی نے اب سنجیدگی سے کہا


ولی خان میں نے ابی سے صرف اس بات کی اجازت لی تھی کے ثاقب اور دانین کو ملوانا ہے اپنی ملاقات کا زکر نہیں کیا تھا میں نے۔۔ مجھے لگا تھا وہ دونوں پانچ منٹ کی ملاقات کرینگے اور پھر میں اور دانین لنچ کرینگے۔۔۔

دائمہ نے اکتا کر کہا


دائمہ اٹس ناٹ بگ ڈیل۔۔ اگر ایسی بات ہے تو اٹس فائن آپ دانین کے پاس چلی جائیں میں ثاقب کو بلا لیتا ہوں۔۔

ولی نے اپنا فون نکالا


رہنے دیں اب۔۔۔ اٹس اوکے۔۔ اب کوئی جگہ دیکھیں جہاں دانین کی نظر نہ پڑے۔۔۔

دائمہ نے آخر کار ہار مانی


مجھے نہیں پتا تھا کے آپ میرے ساتھ ہونے پر اتنا اِن سکیور ہونگی۔۔ اینی ویز آئیے پچھلی طرف سٹینگ پر بیٹھ جاتے ہیں۔۔۔

ولی کو شاید دائمہ کا نخرہ پسند نہ آیا وہ اب سنجیدہ تھا۔۔ دائمہ بھی ولی کے پیچھے مرے ہوئے قدموں سے چلنے لگی


۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞


دائمہ میرے ساتھ ایسا کرے گی۔۔۔ مجھے یقین نہیں آرہا۔۔

دانین دائیں بائیں سر ہلاتے ہوئے ثاقب سے کہنے لگی


دانین یہ سب اس نے ہمارے مجبور کرنے پر کیا ہے۔۔۔ اب بس پانچ منٹ میری بات خاموشی سے سن لو۔۔۔

ثاقب نے سنجیدگی سے کہا


نن نہیں مجھے کچھ نہیں سننا مجھے گھر جانا ہے۔۔

دانین بیچینی سے کھڑی ہوئی


دانین۔۔ بیٹھ جاؤ خاموشی سے ورنہ۔۔۔

ثاقب نے بہت غصے سے کہا۔۔۔ دانین ڈر کے مارے بیٹھ گئی


دیکھو دانین یونی میں بات کرنے کا موقع نہیں مل رہا تھا اس لیئے مجھے یہ سب کرنا پڑا۔۔ دیکھو دانین میں جانتا ہوں تم مجھے پسند کرتی ہو۔۔ میرے ساتھ لائف گزارنا چاہتی ہو۔۔ تمہارے جو ڈر خوف ہیں میں وہ نکالنا چاہتا ہوں۔۔ دیکھو ایک بار مجھے اجازت دو میں تمہارے گھر رشتا بھیج دوں پھر دیکھنا میں سب ٹھیک کر دونگا۔۔

ثاقب نے بہت نرمی سے اسے سمجھایا


ثاقب بھائی آپ کیا چاہتے ہیں۔۔۔؟ آپ مامی کے ہاتھ رشتہ بھیجیں وہ میرے ابو کی بے عزتی کریں کے تمہاری بیٹی نے میرے بیٹے کو پھسا لیا ۔۔ پھر پورا خاندان باتیں کرے کے میں نے آپکی منگنی توڑوا کر خود شادی کر لی۔۔ کیا آپ مجھے اتنا بدنام کرنا چاہتے ہیں؟

دانین نے بھی دو ٹوک انداز میں بات کی


واہ دانین تم مجھے ایسا سمجھتی ہو۔۔ تمہاری انسلٹ کروا سکتا ہوں میں۔۔؟؟ جتنا مشکل تم سمجھ رہی ہو اتنا ہے نہیں۔۔ ایک بار پھوپا پھوپی سے بات کرنے دو وہ سمجھ گئے تو امی سے بات میں کرونگا۔۔۔ اگر امی نہ بھی مانی تو پھر بھی میں تم ہی سے شادی کرونگا اگر پھوپی پھوپا میرا ساتھ دیں تو پھر تمہیں عزت دلوانا میرا کام ہے۔۔ یقین کرو میرا دانین۔۔۔ میں تمہیں بہت چاہتا ہوں ۔۔ اگر میری شادی کہیں اور ہو گئی تو میں کبھی خوش نہیں رہ سکوں گا پلیززز۔۔

ثاقب نے منت بھرے لہجے میں کہا۔۔۔ دانین خاموشی سے سر جھکائے رونے لگی


دانین پلیززز۔۔۔ مت رو۔۔ میری طرف دیکھو مجھ پر بھروسا کرو صرف ایک بار۔۔۔ تمہارے سارے ڈر خوف دور ہو جائینگے۔۔۔

ثاقب نے محبت سے چور لہجے میں کہا۔۔ دانین نے اپنی بھیگی آنکھیں اٹھا کر ثاقب کو دیکھا۔۔ اسکا دل کیا وہ سب فکریں چھوڑ کر بس ثاقب کا ہاتھ تھام لے۔۔۔ اسکا یقین کر لے


پلیززز دانین ایک موقع دو۔۔ اگر خدا نے ہمیں ایک نہ کیا تو میں اسکی رضا سمجھ کر تمہیں بھولنے کی کوشیش کرونگا۔۔

ثاقب نے اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا


ثث ثاقب بھائی۔۔


نو بھائی وائی۔۔ بہت کر لی یہ بھائی والی ایکٹنگ۔۔ جسٹ کال می ثاقب۔۔۔

ثاقب نے اسے ٹوکا۔۔ دانین نے اختیار مسکرا دی


یہ ہوئی نہ بات۔۔ لگتا ہے تم لوگوں کا لنچ ریڈی ہو گیا ہے۔۔ اب ہم دونوں یہاں لنچ کرتے ہیں۔۔ وہاں دائمہ بچارے میرے دوست ولی کا دماغ کھا رہی ہو گی۔۔

ثاقب نے مزاق میں کہا


جی نہیں وہ ایسی نہیں ہے۔۔۔ آپ کے دوست ولی بھائی اسے بہت تنگ کرتے ہیں۔۔

دانین نے فوراً دائمہ کا ساتھ دیا


ہاہاہا اچھا چلو ان دونوں کو بھی اکیلے بات کرنے کا موقع مل گیا۔۔ میں لنچ لے کر آتا ہوں دو منٹ ہمم۔۔

ثاقب دانین سے اسلیپ لے کر کاؤنٹر کی طرف چلا گیا


۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞


ولی نے بھی اپنے اور دائمہ کے لیئے لنچ اوڈر کردیا۔۔۔ دائمہ منہ پھولائے ولی کے سامنے بیٹھی تھی


پتا نہیں مجھے یہ سب بہت غلط لگ رہا ہے۔۔۔ ثاقب دانین کا کزن ہے اسکے گھر جا کر بھی مل سکتا تھا۔۔ مجھے اس پلان میں شامل ہونا ہی نہیں چاہیئے تھا۔۔ اور ابی نے بھی مجھے نہیں سمجھایا۔۔ آپ دونوں کی باتوں میں آکر میں نے ہاں کر دی۔ ۔۔ اور دانین کو دیکھو اب کتنے مزے سے ثاقب کے ساتھ لنچ کر رہی ہو گی۔۔ واہ۔۔۔

یہ سب سوچ کر دائمہ کا خون کھولنے لگا


میں آپ سے بات کر رہی ہوں مسٹر ولی۔۔ آپ کیوں مجھے گھور رہے ہیں۔۔۔

دائمہ نے ولی کو تیکھے انداز میں دیکھتے ہوئے کہا۔۔ ولی جو تسلی سے دائمہ کو دیکھ رہا تھا گلا صاف کرتا ہوا سیدھا ہوا


آہممم۔۔۔ اب کیا جواب دوں آپکی باتوں کا۔۔۔مجھے آپ سے اِن سب باتوں کی امید نہیں تھی یونی میں بھی تو آپ میرے روم میں آکر باتیں کرتی ہیں۔۔۔ کوئی پہلی دفعہ تو ہم یوں اکیلے ٹیبل پر آمنے سامنے تو نہیں بیٹھے۔۔۔

ولی نے سنجیدہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے کہا


دیکھو دائمہ میں اتنا تنگ نظر نہیں ہوں ۔۔مجھے آپ پر اور خود پر بہت بھروسا ہے۔۔ باقی لوگوں کی پرواہ تو آپ ویسے بھی نہیں کرتیں۔۔ پھر کیوں اتنا پریشان ہو رہی ہیں آپکا اور میرا دل صاف ہے تو بس ریلکس ہو جائیں۔۔ جہاں تک بات آپکی ابی کی ہے تو انہیں میں خود بتا دونگا ساری بات آپ اُنکا نمبر دے دیں۔۔۔

ولی نے اسے سمجھانا چاہا


نہیں ابی کا مسئلہ نہیں ہے۔۔ بس ویسے ہی مجھے عجیب سا محسوس ہو رہا ہے شاید پہلی بار ہے۔۔۔

دائمہ نے آہستہ آواز میں کہا


میں نے تو جیسے اِن کاموں میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے نا۔۔ اینی ویز کیا ہم کوئی اور بات کر سکتے ہیں؟

ولی نے بات بدلنے کے لیئے کہا


اچھا۔۔ایم سوری میں شاید زیادہ بول گئی۔۔ ایکچولی میرا یہ ہی پروبلم ہے ۔۔۔۔ میں جزبات میں آکر پتا نہیں کیا کیا سوچے سمجھے بنا بول دیتی ہوں۔۔ ایم سوری۔۔۔

دائمہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا


اٹس اوکے دائمہ۔۔ پتا نہیں کیوں مگر۔۔۔مجھے آپکی کسی بات کا برا نہیں لگتا۔۔۔ خیر پیپر کیسا ہوا؟

ولی نے بات بدلی


جی اچھا ہو گیا شکر الحمداللہ۔۔۔۔

دائمہ نے جواب دیا


منڈے کو آپ انٹرن شپ انٹرویو کے لیئے آ رہی ہیں؟

ولی نے پوچھا


یس اوفکورس۔۔ مجھے اینکر بنے کا اتنا شوق ہے کے بس۔۔ دیکھنا ایک دن اینکر بن گئی نا تو آپکا انٹرویو ضرور لونگی اور ایسے سوالات کرونگی کے آپ گھبرا جائینگے۔۔۔

دائمہ نے جوش سے کہا


ہاہاہا۔۔ میں گھبرا جاؤنگا ناٹ ایٹ آل۔۔۔ میں ایسے جواب دونگا کے آپ گھبرا جائینگی۔۔۔

ولی نے ہنستے ہوئے جواب دیا


اچھا پھر لگی شرط اگر آپ میرے سوالوں سے گھبرا گئے تو کیا ملے گا؟؟

دائمہ نے چیلنجینگ انداز میں کہا


جو آپ کہیں گیں۔۔ اور اگر آپ گھبرا گئیں تو آپکو بھی وہ کرنا ہو گا جو میں کہونگا۔۔

ولی نے جواباً کہا


اوکے ڈن۔۔۔ ویسے جیتوں گی میں ہی۔۔۔

دائمہ نے اترا کر کہا


اچھا فل حال انٹرن شپ کے لیئے تو سیلکٹ ہو جائیں ابھی اینکر بنے میں بہت ٹائم پڑا ہے آپکے۔۔۔

ولی نے لاپرواہی سے کہا


وقت کبھی بھی کسی کی طرف پلٹ سکتا ہے ہو سکتا ہے چند ہفتوں بعد میں ایک بہت مشہور اینکر بن جاؤں پھر پوچھوں گی آپکو۔۔

دائمہ نے مضبوط انداز میں کہا


ہاہاہاہا۔۔ اچھا دیکھتے ہیں۔۔ فل حال مجھے شدید بھوک لگنے لگی ہے۔۔ میں اوڈر کا پوچھ کر آیا۔۔

ولی اپنی جگہ سے کھڑا ہوا اور کاؤنٹر کی طرف چل دیا


۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞


دانین میں اگلے ویک اینڈ پر آؤنگا تمہاری طرف فل حال مجھے امی کو خالہ کے گھر جانے سے روکنا ہے۔۔۔ پھر تمہاری طرف آکر پھوپو سے بات کرونگا ان شاءاللہ۔۔۔

ثاقب نے اپنا لنچ ختم کرتے ہوئے کہا


جی ٹھیک ہے۔۔ بس اتنا خیال رکھیئے گا کے اگر آپکی وجہ سے میرے پرینٹس یا مجھ پر کسی نے بھی انگلی اٹھائی تو میں آپ سے زندگی بھر بات نہیں کرونگی۔۔۔

دانین نے سنجیدگی سے کہا


اتنا سا بھی بھروسا نہیں ہے مجھ پر؟ دانین میں پوری بات خود پر لے لونگا بس تم ایک مہربانی کرنا خاموش رہنا کسی کے سامنے کچھ مت کہنا خاص طور پر اپنے خاندان کی خواتین سے تو کچھ مت کہنا۔۔

ثاقب نے جواب دیا


ٹھیک ہے۔۔ اب چلیں بہت دیر ہو گئی ہے۔۔۔ دائمہ بھی ویٹ کر رہی ہو گی


۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞


ابھی تک یہ دونوں آئے نہیں۔۔ ہم نے لنچ بھی کر لیا اور ان دونوں کی باتیں ختم نہیں رہیں۔۔

دائمہ کو انتظار کرنے پر کوفت ہوئی


ابھی میسج آیا ہے ثاقب کا وہ دونوں آرہے ہیں بس۔۔۔ آپ لوگوں کو ہم ڈراپ کر دینگے ؟

ولی نے پوچھا


نہیں تھینک یو ابی کو بلا لیا ہے میں نے وہ بس پہنچنے والے ہونگے۔۔

دائمہ نے منع کیا


اتنی بھی کیا بے اعتباری۔۔۔ آپ نے اتنی دور سے اپنے فادر کو زحمت دی...


ولی کو برا لگا


بات بے اعتباری کی نہیں کچھ اصولوں کی ہے۔۔۔ اور میں خود بھی اپنے بنائے ہوئے اصول نہیں توڑتی۔۔۔

دائمہ نے جواب دیا


اچھی بات ہے یہ تو۔۔

ولی نے مزید بحث کرنا مناسب نہ سمجھا


اممم یہ آپکے لیئے لایا تھا۔۔۔


ولی نے ایک کٹ کیٹ نکال کر اسکے سامنے رکھی جو کافی دیر سے اسے دینا چاہ رہا تھا مگر دے نہیں پا رہا تھا


واؤ کٹ کیٹ ۔۔آپکو کیسے پتا مجھے یہ چاکلیٹ پسند ہے؟

دائمہ نے حیران ہو کر پوچھا


آآ۔۔۔ وو وہ۔۔۔ آپ کو اکثر یہ ہی کھاتے دیکھا ہے تو مجھے اندازہ ہو گیا کے آپ کو پسند ہو گی۔۔۔

ولی نے گڑ بڑا کر کہا


اچھا۔۔۔ تو کیا آپ یہ نوٹ کرتے رہتے ہیں لوگ زیادہ کیا کھاتے ہیں۔۔۔؟ خیر شکریہ مگر۔۔۔ مجھے کھانی ہو گی تو میں خود لے کر کھا لونگی۔۔

دائمہ نے لینے سے انکار کیا


اب اس میں کیا غلط ہے ہم دوست ہیں اتنا تو چلتا ہے۔۔۔

ولی نے کہا


دوست؟ میں نے آپکو دوست کب بنانا؟

دائنہ نے آنکھیں پھیلاتے ہوئے پوچھا


کیا مطلب اتنی دیر سے ہم ساتھ بیٹھے ہیں۔۔۔

ولی نےدلیل دینا چاہتی


وہ میری مجبوری تھی مسٹر ولی۔۔ میرا ماننا یہ ہے کے لڑکا لڑکی میں کبھی دوستی ہو ہی نہیں سکتی یہ نِرا دھوکا ہے۔۔۔

دائمہ نے اپنا نظریہ بتایا


دوستی نہیں ہوتی تو کیا ہوتا ہے؟

ولی نے چونک کر پوچھا


کچھ بھی کہہ لیں۔۔۔ سو کالڈ پیار ویار ٹائپ کی چیزیں ہوتی ہیں ۔۔ البتہ دوستی نہیں ہوتی۔۔

دائمہ نے لاپرواہی سے جواب دیا


اور اگر کسی لڑکے کو سچ میں کسی لڑکی سے محبت ہو جائے تو۔۔۔


یہ محبت پیار وغیرہ کی باتیں میری سمجھ سے باہر ہیں۔۔ بس ابی نے مجھے اتنا بتایا ہے کے اپنے علاوا کسی پر یقین نہیں کرنا۔۔ یہ پیار محبت صرف شادی کے بعد ہی ججتا ہے۔۔


دائمہ نے ولی کی بات کاٹتے ہوئے جواب دیا۔۔ ولی خاموش ہو گیا اس کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔۔۔ تھوڑی دیر سوچنے کے بعد اُس نے کہا


آپ کی سوچ اور نظریے کی میں دل سے عزت کرتا ہوں۔۔ مگر میں یہ چاکلیٹ اسپیشیلی آپ کے لیئے لایا تھا خیر اٹس اوکے اسے یہیں رہنے دیں کوئی اور کھا لے گا۔۔۔


ولی نے مایوسی سے کہا۔۔۔ دائمہ کا دل کیا وہ ولی سے یہ چاکلیٹ لے مگر پھر یہ سوچ کر ارادہ بدل لیا کے آج چاکلیٹ لی تو کل سے یہ سلسلہ شروع ہی ہو جائے گا۔ اس لیئے آج وہ اپنا دل سخت کیئے بیٹھی رہی


وہ دانین لوگ آگئے۔۔


دائمہ کو تھوڑے فاصلے سے دانین اور ثاقب اِس طرف آتے نظر آئے۔۔۔ وہ جلدی سے اٹھ کر دانین کے پاس گئی


بہت مشکل لڑکی ہو تم دائمہ۔۔ مگر نا ممکن نہیں ہو۔۔۔ ولی خان کس سے دل لگا بیٹھا ہے۔۔ خیر آسان کام تو مجھے ویسے بھی نہیں پسند۔۔۔

ولی نے دل ہی دل میں سوچا اور چاکلیٹ وہیں ٹیبل پر چھوڑ کر ان تینوں کی طرف چلا گیا


ایم سو سوری دائمہ آپکو ہمارا ویٹ کرنا پڑا۔۔۔ دانین آپ سے بلکل ناراض نہیں ہے میں نے اسے سب سمجھا دیا اور سریسلی آپکا بہت بہت شکریہ۔۔ یہ میری زندگی کا معاملہ تھا آپ نے میری مدد کی۔۔ میں آپکا یہ احسان کبھی نہیں بھولونگا۔۔۔

ثاقب نے دائمہ کو دیکھ کر بہت عاجزی سے اسکا شکریہ ادا کیا


اٹس اوکے۔۔ بس میرے ساتھ آپ لوگوں نے اچھی نہیں کی۔۔


دائمہ نے ولی کو دیکھ کر اسے چھیڑنے کی غرض سے کہا۔۔۔ ولی صرف مسکرا کر رہ گیا


ارے آپ لوگوں کے بھی اچھے دن آئیں گے۔۔ ولی مجھے لگتا ہے تم نے وہ چاک۔۔۔

ثاقب اپنی دھن میں ولی کا پول کھولنے لگا


آں۔۔ ثاقب بھول ہی گیا میں ہمیں اب چلنا چاہیئے میمبرز کو بلایا تھا میٹینگ کے لیئے۔۔


ولی نے آنکھیں نکالتے ہوئے ثاقب کو ٹوکا۔۔۔ وہ فوراً سمجھ گیا کے ولی نے اب تک دائمہ کو اپنے دل کا حال نہیں سنایا۔۔۔ جبکے ثاقب کو امید تھی کے ولی دائمہ کو بتا دے گا۔۔ مگر ولی جتنی اچھی طرح دائمہ کو سمجھ گیا تھا اتنا ثاقب نہیں سمجھا تھا


او۔۔ دانین ابی آگئے انکی کال آ رہی ہے چلو چلیں۔۔ اوکے اب ہم لوگ جائیں۔۔

دائمہ کا فون بجا تو اس نے جلدی سے دانین کو کہا


ہممم چلو۔۔۔ اوکے اللہ حافظ۔۔۔


دانین نے ایک نظر ثاقب کو دیکھ کر کہا۔۔ ثاقب نے مسکرا کر جواب دیا جب کے ولی خاموش ہی رہا۔۔ دائمہ دانین کا ہاتھ تھامے وہاں سے چلی گئی


۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞


تو نے چاکلیٹ نہیں دی اُسے؟ چاکلیٹ دینے سے ہی اسے پتا لگ جانا تھا کے تو اسے لائک کرنے لگا ہے۔۔۔

ثاقب نے ولی کی خاموشی توڑنے کے لیئے بات شروع کی


ہنہ۔۔۔ وہ محترمہ بہت الگ ہے۔۔ اور اس کے پاس ہر بات کا ایسا جواب ہوتا ہے کے میں خود شرمندہ ہو جاتا ہوں۔۔ میں اسے یہ بات اتنی ڈائریکٹ نہیں بتا سکتا۔۔۔

ولی نے گاڑی چلاتے ہوئے جواب دیا


اوہ کہیں تم ڈر تو نہیں گئے اُس سے۔۔۔

ثاقب نے ولی کو دیکھتے ہوئے پوچھا


ڈرتا نہیں ہوں بس۔۔ پتا نہیں۔۔ خیر چھوڑ اُسے منڈے کو جن چینلز والوں نے آنا ہے اور وہ لوگ کب سے ہمارا اوفس میں ویٹ کر رہے ہیں فائنل اپرول کے لیئے۔۔۔


ولی نے گاڑی کی اسپیڈ بڑھاتے ہوئے کہا۔۔

دراصل وہ دائمہ کی سوچ سے چُھٹکارا حاصل کرنا چاہتا تھا۔۔ آج کی ملاقات سے پہلے ولی کو دائمہ صرف اچھی لگتی تھی۔۔ مگر آج اسے محسوس ہو رہا تھا کے کہیں وہ دائمہ سے عشق نہ کر بیٹھے۔۔۔


عشق اور دائمہ سے۔۔۔لاحول ولاقوة۔۔۔


ولی نے یہ سوچتے ہی فوراً یہ پڑھ کر اپنی سوچ کو جھٹکا اور اپنی توجہ ڈراینگ کی طرف کی

جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔!




If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Muhabbat Ki Baazi Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel   Muhabbat Ki Baazi  written by Mariya Awan .  Muhabbat Ki Baazi    by Mariya Awan is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages