Nafrat Ishqam By SR Episode 6 Complete PDF - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Thursday 23 June 2022

Nafrat Ishqam By SR Episode 6 Complete PDF

Nafrat Ishqam By SR Episode 6 Complete PDF 

SR  Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre: Rude Wadera Hero Revenge Forced Marrige Romantic Village Based Enjoy Reading...

Nafrat Ishqam By SR Epi 6

Novel Name: Nafrat Ishqam

Writer Name: SR

Category: Episode Novel

Episode No: 6

نفرت عشقم 

تحریر ؛۔ ایس آر 

 6قسط نمبر ؛۔   

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کمرے میں لاکر اسے دیوار کے ساتھ پن کرتے اسنے اپنے دونوں ہاتھ دیوار پر رکھتے اسکی راہ فرار بند کی تھی ۔۔

اور ایک بار پھر سے گہرا سانس بھرا تھا آنکھوں میں چمک لئے اسنے خجستہ کی آنکھوں میں دیکھا تھا ۔۔

تمہیں کیا لگا تھا ؟ یہ ڈرامہ کرو گی اور بچ جاؤ گی ؟ وہ کہتے قہقہہ لگا اٹھا تھا ۔۔یہ سب کر کے تو تم نے سب کچھ بہت آسان کر دیا ۔۔۔۔

اور خود سے سب پر یہ واضح کر دیا کہ تم میرے عشق میں گوڈے گوڈے ڈوب چکی ہو اسی وجہ سے اپنی عزت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تم نے مجھ پر الزام لگانا چاہا اور دیکھو میں اتنا شریف انسان ہوں مجھ سے ایک لڑکی کی عزت بدنام ہوتے یوں دیکھی نہ گئی اور میں نے اس سے اسی وقت نکاح کر لیا وہ کہتے ایک بار پھر دل کھول کر ہنسا تھا ۔۔۔

دیکھو اب میں اتنا شریف ہوں کہ اپنی بیوی کو ذرا تنگ نہیں کروں گا ایسا سب کو لگے گا کہ ہمارے بیچ سب ٹھیک ہے لیکن ہوگا ایسا کچھ نہیں میں تمہاری زندگی جہنم نہ بنا دی تو کہنا وہ دیوار پر زور سے ہاتھ مارتے دھاڑا تھا ۔۔۔۔

لیکن اس سے پہلے اس جوانی سے تھوڑا سا لطف اندوز ہونا تو بنتا ہے نہ اسنے آنکھ ونک کرتے اسکو اوپر سے نیچے تک غور سے دیکھا تھا ۔۔۔

اپنی بکواس بند کرو میں تمہارے ساتھ اس کمرے میں ہرگز نہیں رہوں گی مجھے جانے دو یہاں سے وہ تلملا کر بولی تھی دراصل شجر خان کی باتوں نے اسکا خون خشک کر دیا تھا ۔۔۔

نا نا میری جان اب تو تم ہمیشہ کے لئے خود چل کر میری قید میں آچکی ہو اب یہاں سے رہائی نا ممکن ہے۔۔۔ وہ اسکی آنکھوں میں دیکھ کر بولا تھا ۔۔

تم مجھے یہاں کب تک چھپا کر رکھ سکتے ہو ایک دن تو یہاں سے بھاگ ہی جاؤں گی پھر کیا ہوگا ؟ آہ روکو میں بتا دیتی ہوں ۔۔۔

پھر ہر بچے بچے کی زبان پر ہوگا کہ ایک ہمارے گاؤں کے سردار سے اسکی ایک معمولی سی کسان بیوی نہیں سمبھالی گئی اور وہ اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ گئی ۔۔ ہنستے ہوئے اسنے شجر خان کی دکھتی رگ پر وار کرتے اسکی غیرت کو للکارا تھا جسکا نتیجہ اب اسے اپنی جان پر بھگتنا تھا ۔۔

شجر نے اپنی مٹھی کو زور سے بند کیا تھا اور دوسرا ہاتھ زور سے دیوار پر مارا تھا ایک پل کو خجستہ کی روح کانپ گئی تھی لیکن وہ بہادر بنی کھڑی رہی ۔۔

باتیں تو بہت ہو گئی بیگم لیکن اب آجاؤ تھوڑا سا موڈ بنایا جائے اور یہ کام تم بہت اچھے سے کر سکتی ہو مجھے یقین ہے اسنے الٹا خجستہ کا خون ہی جلایا تھا ۔۔

اسکا ہاتھ پکڑ کے وہ اسے باتھروم کی طرف لے جانے لگا تھا اور یہ دیکھتے خجستہ کی آنکھیں باہر ابلنے کو تھی وہ اپنا زور لگا کر اسے روک رہے تھ لیکن ناکام ہو رہی تھی اسکا سارا وزن اس وقت شجر خان کے اوپر تھا اور اسے تو جیسے فرق ہی نہ پڑ رہا تھا ۔۔۔

باتھروم کا دروازہ بند کرتے وہ اسے شاور کے نیچے لیکر آیا تھا اور ایک ہاتھ اپنی جیب سے رومال نکال کر اسنے اسکے دونوں ہاتھ اوپر کر کے شاور کے ساتھ باندھ کر شاور آن کر دیا تھا اور خود دور کھڑا اسے بھیگتے دیکھ کر آنکھوں میں خمار لئے اسے ہی تک رہا تھا ۔۔۔

سردی میں ٹھنڈا پانی جسم پر پڑتے ہی اسکے جسم میں کپکی سی دوڑ گئی تھی اور وہ ستمگر دور کھڑا اسے دیکھنے میں مصروف تھا خجستہ کو اسکی نظریں اپنے جسم کے آر پار ہوتی محسوس ہو رہی تھی ۔۔ 

اسنے آنکھیں بند کرتے سانس لینے کے لئے بے ساختہ منہ کھولا تھا اور جب آنکھیں کھولی تو سامنے شجر خان اپنی زبان لبوں پر پھیرتے اسے ہی دیکھ رہا تھا خجستہ کا دل کیا زمین پھٹے اور وہ اس میں سما جائے ۔۔۔ بے شرم کھولو میرے ہاتھ ورنہ قتل کر دوں گی میں تمہارا ۔۔۔

لو اس میں قتل کرنے کے لئے ہاتھ کھولنے کی کیا ضرورت ہے تمہاری ادائیں پہلے ہی قتل کر چکی ہیں میرا ہائے لیکن میں تمہیں چھو نہیں سکتا پتا ہے کیوں ؟ وہ اسکے قریب اکر اسکے کان میں بولا تھا ۔۔۔

کیوں کہ تمہاری اتنی اوقات نہیں کہ میں شجر خان تمہیں بیویوں والے حقوق دوں لیکن چھوٹی موٹی شرارت تو کر ہی سکتا ہوں نہ بیوی جو ٹھہری آہ زبردستی کی بیوی اپنا آخری جملہ کہتے اسنے ایک بار پھر اسے دیکھا تھا اور اپنی ٹھوڑی اسکے کندھے پر رکھی تھی تھوڑی دیر یوں ہی خاموشی ہر طرف چھائی ہوئی تھی خجستہ کو اس خاموشی سے الجھن ہو رہی تھی اسکا دل کچھ غلط ہونے کی گواہی دے رہا تھا کھڑے رہتے اسکے ہاتھوں میں درد ہونے لگ گیا تھا لیکن وہ کچھ نہ بولی تھی ۔۔۔  

شجر ایک دم سے پیچھے ہٹا تھا اور اسکا منہ اپنے ہاتھوں میں دبوچ کر وہ غرایا تھا اب اپنی سزا یہی کھڑے ہو کر بھگتو اگر ایک بھی لفظ منہ سے نکالا تو سزا ڈبل ہوگی ۔۔ اسنے باتھروم سے باہر کی طرف قدم بڑھائے تھے اسکے جانے کے بعد پیچھے خجستہ نہ اپنی عادت کے خلاف جا کر اسے ڈھیڑوں گالیوں سے نوازا تھا ۔۔۔

کھڑے رہ کر اسے پاؤں شل ہو چکے تھے اسے لگا تھا اب وہ بیہوش ہو کر گر پڑے گی لیکن شائد وہ کوئی سخت جان تھی جو اب تک ٹکی ہوئی تھی ۔۔۔

شجر آرام سے اپنے کمرے میں اکر کپڑے تبدیل کرتے فون کو آن کرتے فیس بک سکرول کرنے لگ گیا تھا جہاں پر ناول نفرت عشقم کو لیکر بہت سی لڑکیاں اپنے ٹکے لگانے میں مصروف تھی انکی باتیں اور اندازے دیکھتے اسکے چہرے پر مسکراہٹ آگئی تھی ۔۔۔

ان لڑکیوں کا کچھ نہیں ہو سکتا گھر کے کام کاج کرنے کے بجائے فیس بک پر یہ فضول کام کرتی رہتی ہیں لیکن ۔۔۔ میں بھی تو دیکھوں اس لڑکے نے اپنی بیوی کو کیسے سیدھا کیا تھا کیا پتا اسکا منصوبہ میرے کام آجائے ۔۔۔

یہ سوچتے ابھی وہ دیکھتا کہ باتھروم سے کچھ گرنے کی آواز آئی تھی ایف بی کے چکر میں تو وہ اپنی جنگلی بلی کو بلکل ہی بھول گیا تھا جلدی سے وہ باتھروم کی طرف بڑھا تھا ۔۔۔ 

______________

عالم کو جب سچ کا پتا چلا اسکا تو روم روم سلگھ اٹھا تھا اسکی محبت کو کوئی کیسے حاصل کر سکتا تھا ؟ اگر وہ کوئی سردار تھا تو بھی اسے پرواہ نہ تھی ۔۔۔

اسنے تو خجستہ سے سچی محبت کی تھی اب تو وہ خود بھی راضی تھی تو پھر یہ ایک دن میں کایا پلٹ کیسے ہو گئی تھی جب سے اسنے جب سب سنا تھا کہ اسکی خجستہ نے اپنی مرضی سے گاؤں کے سردار سے نکاح کر لیا ہے اسکے جسم میں غصّے سے  شرارے دوڑ گئے تھے ۔۔۔

اسکی ماں نے خجستہ کے بارے میں کچھ غلط کہا تو وہ ان سے بھی لڑ دوڑا تھا وہ کیسے اپنی محبت کو کسی اور کے واس رہنے دیتا ۔۔۔

یقینا کچھ غلط ہوا ہے میری خجستہ ایسا نہیں کر سکتی میں اس شجر خان کی بوٹی بوٹی کر دوں گا اگر اسنے خجستہ کے ساتھ کچھ بھی غلط کرنا چاہا تو وہ غصّے سے کھولتا سوچ رہا تھا اب اسے صبح ہونے کا انتظار تھا کیوں کہ اسنے سوچ لیا تھا خون خرابہ ہوتا ہے تو ہو جائے لیکن وہ اپنی محبت کو کسی اور کا ہونے نہیں دے سکتا تھا اس سے یہ سب برداشت نہیں ہو رہا تھا ۔۔۔

عالم سے جب غصّے برداشت نہ ہوا تو اس نے رات کے اندھیرے میں ہی جا کر خجستہ کے باپ کو بری طرح پیٹا تھا اسکا ایک بازو وہ توڑ چکا تھا اور ایک ٹانگ بھی شدید زخمی کر چکا تھا کیوں کہ اس بےغیرت نے ہی اپنی بیٹی کو جہنم میں دھکیلا تھا وہ اسے جلد بازیاب کروانے کا ارادہ رکھتا تھا ۔۔۔

 ایک زور دار ٹھوکر اسکے سر میں مارتے اسنے واپس اپنی موٹر سائیکل نکالی تھی اور خود دور زمینوں میں بیٹھ کر دھاڑے مار مار کر رویا تھا وہ کسی کے سامنے نہیں رو سکتا تھا کیوں کہ وہ مرد تھا اور مرد کے رونے پر لوگ بس اس پر انگلی ہی اٹھاتے ہیں اسے کندھا کوئی نہیں دیتا نہ کوئی اسے چپ کرواتا ہے ۔۔۔

کیوں خدا کیوں کیا میرے ساتھ ایسا ؟ آخر کیوں ؟ جب میں نے امید چھوڑ دی تھی تو تو نے خجستہ کے دل میں میرے لئے نرمی پیدا کر دی اور جب وہ راضی ہو گئی تو ایک جھٹکے سے تو نے اسے میری دسترس سے اسے دور کر دیا آخر کیوں ؟ 

لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گا چاہے کوئی میرا ساتھ دے یا نہ دے میں خجستہ کو حاصل کر کے ہی دم لوں گا میری محبت سچی ہے میں اسے حاصل کر لوں گا اب جو بھی کروں گا میں خود کروں گا اب یہ عالم صحیح اور غلط نہیں دیکھے گا بس میرا ایک ہی مقصد ہے میں صبح ہوتے ہی سردار سے بات کروں گا اگر فیصلہ حق میں نہ ہوا تو وہ کروں گا کہ ہر انسان کی روح کانپ اٹھے گی ۔۔ اسنے مصّمم ارادہ کرتے آسمان کی طرف ایک نظر ثانی کی تھی ۔۔۔ 

جاری ہے ۔۔۔

  

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about

“ Nafrat Se barhi Ishq Ki Inteha’’ is her first long novel. The story of this begins with the hatred of childhood and reaches the end of love ️. There are many lessons to be found in the story. This story not only begins with hatred but also ends with love. There is a great 👍 lesson to be learned from not leaving...., many social evils have been repressed in this novel. Different things which destroy today’s youth are shown in this novel. All types of people are tried to show in this novel.


"Mera Jo  Sanam Hai Zara Beraham Hai " was his second-best long romantic most popular novel. Even a year after At the end of Madiha Shah's novel, readers are still reading it innumerable times.


Meri Raahein Tere Tak Hai by Madiha Shah is the best novel ever. Novel readers liked this novel from the bottom of their hearts. Beautiful wording has been used in this novel. You will love to read this one. This novel tries to show all kinds of relationships.

 

 The novel tells the story of a couple of people who once got married and ended up, not only that but also how sacrifices are made for the sake of relationships.

How man puts his heart in pain in front of his relationships and becomes a sacrifice


Nafrat Ishqam Novel


Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Nafrat Ishqam written by SR .  Nafrat  Ishqam  by SR  is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.


Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

 

Thanks for your kind support...

 

Rude Wadera Hero Revenge  Forced Marriage Village  Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link

 

If you want to download this novel ''Nafrat Ishqam '' you can download it from here:

اس ناول کی سب ایپسوڈ کے لنکس

Click on This Link given below Free download PDF

Free Download Link

Click on download

Give your feedback

Episode 1 to 10

Episode 11 to 20

Episode 21 to 35

Episode 36 to 46

 

Nafrat Ishqam By SR Episode 1  is available here to download in pdf from and online reading .

اگر آپ یہ ناول ”نفرت  عشقم “ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو ، آپ اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

لنک ڈاؤن لوڈ کریں

↓ Download  link: ↓

اور اگر آپ سب اس ناول کو  اون لائن پڑھنا چاہتے ہیں تو جلدی سے اون لائن  یہاں سے  نیچے سے پڑھے اور مزے سے ناول کو انجوائے کریں

اون لائن

 

Nafrat Ishqam Novel by SR  Continue Novels ( Episodic PDF)

نفرت  عشقم   ناول    از مدیحہ شاہ  (قسط وار پی ڈی ایف)

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............




 Islamic Ture Stories 


سچی کہانی 


جناب رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم  نے فرمایا کہ کوئی شخص کسی جنگل میں تھا ۔ یکا یک اس نے ایک

بادل میں یہ آواز سنی کہ فلاں شخص کے باغ کو پانی دیے ۔اس آواز کے ساتھ وہ بدلی چلی اور ایک سنگستان 

میں خوب پانی برسا اور تمام پانی ایک نالے میں جمع ہوکر چلا ۔یہ شخص اس پانی کے پیچھے ہولیا ،دیکھتا کیا ہے


If You Read this STORY Click Link

LINK

 

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.


No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages