Nafrat Ishqam By SR Episode 5 Complete PDF - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Wednesday 22 June 2022

Nafrat Ishqam By SR Episode 5 Complete PDF

Nafrat Ishqam By SR Episode 5 Complete PDF 

SR  Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre: Rude Wadera Hero Revenge Forced Marrige Romantic Village Based Enjoy Reading...

Nafrat Ishqam By SR Epi 5

Novel Name: Nafrat Ishqam

Writer Name: SR

Category: Episode Novel

Episode No: 5

نفرت عشقم 

تحریر ؛۔ ایس آر 

 4قسط نمبر ؛۔   

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

یہ دیکھو خان سائیں یہ لڑکی بدذات کیا بول رہی ہے کہتی ہے تم نے اس سے نکاح کیا ہے کہہ دو کہ یہ جھوٹ بول رہی ہے۔۔۔ وہ روتے ہوئے بول رہی تھی شجر کو دیکھتے اسکے آنسو متواتر سے بہنا شروع ہو گئے تھے جنہیں دیکھتے خجستہ نے دکھ سے اس لڑکی کو دیکھا تھا اور نفرت سے شجر کو جسنے نہ صرف اسکی بلکہ ایک لڑکی کی بھی زندگی برباد کردی تھی شائد وہ لڑکی جو اس وقت رو رہی تھی اس سے محبت کرتی تھی یہ سوچ اتے ہی اسے نئے سرے سے شجر خان سے نفرت ہوئی تھی ۔۔۔

شجر نے روتی ہوئی زلیخا کو خود سے دور کیا تھا اور خجستہ کے سامنے جا کھڑا ہوا تھا ۔۔۔ شیر خان ۔۔۔ وہ زور سے چلایا تھا جب شیر خان بوتل کے جن کی طرح حاضر ہوا تھا ۔۔۔ 

ابھی اور اسی وقت مولوی صاحب کو لے کر آؤ ان سب لوگوں کی موجودگی میں اس لڑکی سے نکاح کروں گا۔۔۔ اسکی بات سنتے گویا سب اپنی جگہ پر منجمد ہو کر رہ گئے تھے مورے اور خانم نے ایک ساتھ اسے پکارا تھا ۔۔۔

شجر یہ کیا کر رہے ہو ؟ وہ لڑکی تم پر الزام لگا رہی ہے اور تم ہو کہ اس سے ہی نکاح کرنے چلے ہو مورے نے اسے بازو سے پکڑا تھا ۔۔

غنی یہ کیا طریقہ ہوا معاملے کو رفع دفع کرنے کے بجائے تم بات کو بھڑوا کیوں دے رہے ہو ؟ خانم نے بھی اسے اڑے ہاتھوں لیاتھا ۔۔۔

اپ سب لوگوں کو میرے فیصلے سے کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے میں نے ہمیشہ عورتوں کی عزت ہی کی ہے لیکن آج بھرے مجمع میں ایک لڑکی محض مجھ سے شادی کرنے کے لئے مجھ پر الزام لگا رہی ہے تو میں خاموش بیٹھا سنتا رہوں ؟ نہیں میرا تو چلو کچھ نہیں ہوگا لیکن اب اگر یہ نکاح نہ ہوا تو اسکی عزت تو خاک میں مل جائیگی اور اگر اسے مجھ میں اتنی ہی دلچسپی ہے تو جائز رشتہ بنانے میں کوئی قباحت بھی نہیں اسنے اپنی بات پوری کی اور خجستہ کی طرف دیکھا جسکے چہرے کا رنگ ہی اڑ چکا تھا اسکا وار اس پر ہی بھاری پڑ چکا تھا شجر نے سب سے نظر بچا کر اسے آنکھ دے ماری تھی اور مولوی صاحب کے انے کے بعد مورے کو اشارہ کیا تھا انہوں مے ایک دوپٹہ لاکر خجستہ کے سر پر دیا تھا جسے اسنے دور اچھال دیا تھا ۔۔ 

یہ شخص جھوٹ بول رہا ہے اپ لوگ بیوقوف بن سکتے ہیں میں نہیں ۔۔۔

اور تم کہتے ہو تم نے مجھ سے نکاح نہیں کیا تو ٹھیک ہے پھر اپنے ملازم سے ابھی اور اسی وقت میرا نکاح پڑھوا دو میں بھی تو دیکھوں کتنی غیرت ہے تم میں جو اپنی ہی منکوح کو کسی اور سے نکاح کرتے دیکھ سکتے ہو ؟ 

اسنے شجر کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا تھا ۔۔ اور وہ واقعی میں تلملا گیا تھا ۔۔۔ 

لیکن اسنے سارا حساب باف میں بے باک کرنے کا سوچتے شیر خان کو اشارہ کیا تھا جسے سمجھتے وہ فورا سے ایک طرف غائب ہوا تھا ۔۔۔

سائیں آپ ایسا نہ کریں اپ کیوں کریں گے اس بدذات سے نکاح اگر اسکو اتنی ہی جوانی چڑھی ہوئی ہے تو کسی بھی ملازم سے اسکا نکاح کروا دے لیکن اپ نہ کرے یہ لڑکی تو شکل سے ہی شاطر لگتی ہے جو اپ پر الزام لگا کر اپ سے شادی کرنا چاہتی ہے اپ اسے اسکے مقصد میں کامیاب ہونے کیوں دے رہے ہیں ؟ نکال باہر کریں اسے ابھی اور اسی وقت اگر اپ نہیں کرے گے تو میں کر دیتی ہوں ۔۔۔

زلیخا دیوانی بنی خجستہ کی طرف بڑھتی کہ اسی وقت شجر نے اسے بازو سے پکڑ کر ہوش دلایا تھا ۔۔

ہوش کرو کیا ہو گیا ہے زلیخا تمہیں ؟ میں ایسا کچھ نہیں کر سکتا میں سردار ہوں اور فیصلہ کرنا میرے ہاتھ میں ہے میں فیصلہ کر چکا ہوں اس لڑکی کا مجھ سے نکاح ہوگا یہ یہی رہے گی میرے نام پر لیکن صرف نام پر ہی بیٹھی رہے گی اسے عیش و عشرت چاہیے ملے گی بس نہیں ملے گا تو میرا ساتھ ۔۔

 شجر نے اپنی مونچھوں کو تاؤ دیتے زلیخا کے جلتے دل پر جیسے پھوار سی ڈال دی تھی خانم اور مورے الگ اپنے بیٹے کو دیکھ رہی تھی جو آج ایک سردار بنا فیصلہ کر رہا تھا خانم اسکی بات سے متفق ہو چکی تھی انکو اپنے غنی کا فیصلہ پسند آیا تھا اس طرح اس لڑکی کی خواہش بھی پوری ہو جاتی اور وہ شجر خان کا نکاح بھی اونی برادری میں کروا دیتی ۔۔۔

وہ اب مطمین تھی مجھے اس نکاح سے کوئی مسلہ نہیں ہے شجر خان نے بہت صحیح فیصلہ کیا ہے ۔۔۔ انہوں نے گویا اس فیصلے پر مہر لگا دی تھی ۔۔۔

اور خجستہ اپنا وار الٹا پڑنے پر تلملا اٹھی تھی ۔۔۔لیکن مجھے یہ سب منظور نہیں ہے میا اس سے نکاح نہیں کروں گی وہ غصّے سے بولتی تنک کر اگے بڑھی تھی ۔۔۔

لڑکی تم خاموش رہو کیا تماشا لگا رکھا ہے پہلے کہتی ہو ہمارے غنی نے یعنی شجر خان نے تم سے زبردستی نکاح کیا ہے اور اب جب سب سچ سامنے اچکا ہے اور تمہاری خواہش کو دیکھتے ہم خود تمہارا نکاح کروا رہے ہیں تو اب تم نخرہ کر رہی ھو ۔۔

زم پختون دے ۔۔ ہم اپنی زبان سے نہیں مکرتے اب تمہارا نکاح ابھی اور اسی وقت ہوگا اور ہمارے پوتے سے ہی ہوگا انہوں نے غصّے سے کہتے بات ہی ختم کردی تھی شجر ایک طرف کھڑا وقفے وقفے سے مسکرا کر خجستہ کے غصّے کو اور ہوا دے رہا تھا جسکی وجہ سے وہ بیوقوفی پر بیوقوفی کرتی جا رہی تھی ۔۔۔

میں یہ نکہ نہیں کروں گی مجھے کسی سے کچھ نہیں چاہیے میں کل ہی اپنے کزن سے نکاح کر لوں گی اور یہ گاؤں چھوڑ کر چلی جاؤں گی اپ سب کا وقت لیا اسکے لئے معذرت خواں ہوں ۔۔ وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتی اسے چیلنج کر گئی تھی جو آج تک ہارا نہیں تھا آج کیا ہارتا ۔۔۔

اسی وقت خجستہ کا باپ اندر آیا تھا اور اسے بازو سے پکڑتے ایک تھپڑ دے مارا تھا باپ کی عزت کو یوں بے مول کر رہی ہے بے حیا جو خانم بیگم کہہ رہی ہیں وہی ہوگا اب تجھے کوئی بھی منہ نہیں لگائے گا بڑھاپے میں اپنے ماں باپ کے سر میں خاک ڈالتے تجھے ذرا شرم نہ آئی ؟ وہ تو جب بولنا شروع ہوا تو روکا ہی نہ تھا اس سے پہلے ایک اور تھپڑ جڑ دیتا جب اسکی نگاہ شجر پر پڑی تھی جسنے نکھوں سے ہی اسے بعض رہنے کا کہا تھا ۔۔۔

اسی وقت خجستہ کا باپ اسکے کان کے پاس جھکا تھا نکاح ہو چکا ہے پہلے ہی کیوں اپنی عزت خراب کر رہی ہے تیرا یار نہیں آئیگا وہ تو بیٹھا غم منا رہا ہے اور اسکی ماں اسکی شادی کے لئے لڑکی دیکھ رہی ہے شجر خان نے ایک گھر اور بہت سارا پیسہ دینے کا وعدہ کیا ہے سوچ لے ایک بار اگر تو نے اب انکار کیا تو آج ہی میں خنسا کو بیچ ڈالوں گا ۔۔کیسا باپ تھا وہ پیسوں کی لالچ میں اکر وہ اپنی ہی اولاد کو بیچ کھانے کو تیار تھا واقعی حرام کھانے والے حلال اور حرام کا فرق بھول جاتے ہیں جیسے اسکا باپ بیٹی اور باپ جیسے مقدس رشتے کو بس پیسوں پر تول رہا تھا ۔۔ جسکا فائدہ شجر جیسے لوگ اٹھا رہے تھے ۔۔۔

ایک بار پھر وہ مجبور کر دی گئی تھی یہ آج کے دن میں دوسری بار تھا جب وہ ایک ہی شخص کے نکاح میں دیدی گئی تھی نکاح ہوتے ہی سب اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے تھے مورے اپنے کمرے میں جا چکی تھی اسد خان شہر گئے ہوئے تھے ورنہ وہ ایسا کبھی نہ ہونے دیتے ۔۔۔ زلیخا ایک نفرت بھری نظر خجستہ پر ڈال کر کمرے میں جا کر بند ہوئی تھی ۔۔ شجر کی خالہ اور زلیخا کی ماں کسی شادی پر دوسرے گاؤں گئی ہوئی تھی جب سارا حال خالی ہو گیا تو شجر بڑے حق سے اسے بازو سے پکڑ کر زبردستی اپنے کمرے میں لے آیا تھا ۔۔ اور اتے ہی کمرہ اندر سے لاک کر لیا تھا ۔۔۔

جاری ہے ۔۔

  

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about

“ Nafrat Se barhi Ishq Ki Inteha’’ is her first long novel. The story of this begins with the hatred of childhood and reaches the end of love ️. There are many lessons to be found in the story. This story not only begins with hatred but also ends with love. There is a great 👍 lesson to be learned from not leaving...., many social evils have been repressed in this novel. Different things which destroy today’s youth are shown in this novel. All types of people are tried to show in this novel.


"Mera Jo  Sanam Hai Zara Beraham Hai " was his second-best long romantic most popular novel. Even a year after At the end of Madiha Shah's novel, readers are still reading it innumerable times.


Meri Raahein Tere Tak Hai by Madiha Shah is the best novel ever. Novel readers liked this novel from the bottom of their hearts. Beautiful wording has been used in this novel. You will love to read this one. This novel tries to show all kinds of relationships.

 

 The novel tells the story of a couple of people who once got married and ended up, not only that but also how sacrifices are made for the sake of relationships.

How man puts his heart in pain in front of his relationships and becomes a sacrifice


Nafrat Ishqam Novel


Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Nafrat Ishqam written by SR .  Nafrat  Ishqam  by SR  is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.


Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

 

Thanks for your kind support...

 

Rude Wadera Hero Revenge  Forced Marriage Village  Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link

 

If you want to download this novel ''Nafrat Ishqam '' you can download it from here:

اس ناول کی سب ایپسوڈ کے لنکس

Click on This Link given below Free download PDF

Free Download Link

Click on download

Give your feedback

Episode 1 to 10

Episode 11 to 20

Episode 21 to 35

Episode 36 to 46

 

Nafrat Ishqam By SR Episode 1  is available here to download in pdf from and online reading .

اگر آپ یہ ناول ”نفرت  عشقم “ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو ، آپ اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

لنک ڈاؤن لوڈ کریں

↓ Download  link: ↓

اور اگر آپ سب اس ناول کو  اون لائن پڑھنا چاہتے ہیں تو جلدی سے اون لائن  یہاں سے  نیچے سے پڑھے اور مزے سے ناول کو انجوائے کریں

اون لائن

 

Nafrat Ishqam Novel by SR  Continue Novels ( Episodic PDF)

نفرت  عشقم   ناول    از مدیحہ شاہ  (قسط وار پی ڈی ایف)

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............




 Islamic Ture Stories 


سچی کہانی 


جناب رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم  نے فرمایا کہ کوئی شخص کسی جنگل میں تھا ۔ یکا یک اس نے ایک

بادل میں یہ آواز سنی کہ فلاں شخص کے باغ کو پانی دیے ۔اس آواز کے ساتھ وہ بدلی چلی اور ایک سنگستان 

میں خوب پانی برسا اور تمام پانی ایک نالے میں جمع ہوکر چلا ۔یہ شخص اس پانی کے پیچھے ہولیا ،دیکھتا کیا ہے


If You Read this STORY Click Link

LINK

 

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.


No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages