Nafrat Se Barhi Ishq Ki Inteha By Madiha Shah Episode 72 Part 3 Online
Madiha Shah Writes: Urdu
Novel Stories
Novel Genre: Cousins Forced Marriage Based Novel Enjoy Reading
Nafrat Se Barhi Ishq Ki Inteha By Madiha Shah Epi 72 Part 3
Novel Name: Nafrat Se Barhi Ishq Ki Inteha
Writer Name: Madiha Shah
Category: Episode Novel
Episode No: 72 Part 3
نفرت سے بڑھی عشق کی انتہا
تحریر ؛۔ مدیحہ شاہ
قسط نمبر ؛۔ 72 پارٹ 3
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
میرپور
تجھے آج بھول کر میری یاد کیسے آ گئی ۔۔۔؟؟ میرے بھائی ۔۔۔ عماد فون
اٹھاتے ہی برہان پر چلا ۔
وہ ہلکے سے مسکرایا تھا ۔ جبکے اچھے سے سمجھا تھا ۔ کہ عماد ناراض ہے
۔
یاد ان لوگوں کو کیا جاتا ہے ۔ جو آپ کے دل میں نہ رہتے ہوں ۔ اور سے
میری محبت بھائیوں سے بڑھ کر ہے ۔
برہان ویسے ہی چلتے لان میں آیا تھا ۔ جبکے خادم کو اشارہ کیا گیا
تھا ۔۔
وہ بھاگتے چئیر اٹھاتے برہان کے پاس رکھ گیا ۔ برہان آرام سے ٹانگ پہ
ٹانگ چڑھائے براجمان ہوا ۔
تم بتاؤ ۔ میری بھابھی کیسی ہیں ۔۔؟ ان کا خیال تو اچھے سے رکھ پا
رہے ہو ۔۔؟ یا ابھی بھی کام میں ہی بزی ہو ۔۔؟ برہان جانتا تھا ۔۔
عماد اُسکا سارا بزنس دیکھ رہا ہے ۔ اسی لیے اچھے سے جاننے کی کوشش کی
۔
چونکہ جب سے حور اور سرحان میرپور آئے تھے ، تب سے برہان کی بات عماد
سے نہ ہوئی تھی ۔۔۔
کیونکہ وہ حور کی وجہ سے الجھا ہوا تھا ۔ ابھی حور لوگوں کو گے ہوئے
دو دن ہو گے ۔ تو برہان نے عماد کو کال کرتے پوچھنا بہتر سمجھا ۔۔۔
بھابھی تمہاری اچھی ہیں ۔ نمرین کے ساتھ آج کل کافی ٹائم گزرتی ہے ۔
نعمان نمرین کو ایمان کے پاس چھوڑ دیتے ہیں ، جس وجہ سے وہ کافی خوش
رہتی ہے ۔
ابھی تو ایمان کو ساہیوال چھوڑنے جانے والا ہوں ، کیونکہ اُسکا دل
وہاں شبانہ آنٹی لوگوں کے پاس جانے کو کر رہا ہے ۔
عماد جو فائل کو چیک کر رہا تھا ۔ فون کان سے لگائے دوسرے ہاتھ سے
فائل کا جائزہ لیتے سائن کر گیا ۔
تم بتاؤ ۔۔۔ تمہارے طرف کیا چل رہا ہے ۔ میرے خیال سے حور لوگوں کے
ساتھ تم لوگوں کو بھی چکر لگانے آ جانا چاہیے تھا ۔۔؟ عماد نے ویسے ہی اگلی فائل
کھولتے دریافت کیا۔۔۔
آئیں گے ۔۔ جلدی ہی ابھی کچھ کام میں الجھا ہوا ہوں ۔ باقی میٹنگ میں
جانے والا ہوں کراچی ۔۔۔
برہان نے اب کے اٹھتے واک شروع کی ۔ ہاں سچ ہاشم کو بھی اپنے ساتھ میٹنگ
میں لے کر جانا ۔۔۔
عماد نے جلدی سے گویا تھا ۔ ٹھیک ہے ۔۔۔ برہان نے سرسری سا پھولوں کو
دیکھا تھا ،۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
لاہور
زر تیرے آنے کی خوشی میں دیکھ میں کیا لایا ہوں ۔ سمارٹ زر اور علی
کو اعظم کے ساتھ بات چیت کرتے دیکھ دوسرے ٹیبل سے چئیر اٹھاتے زر اور علی کے درمیان
گھسا ۔۔۔
زر نے ویسے ہی فون پکڑا تھا ۔ اور ویڈیو کو دیکھا ، جبکے ویڈیو دیکھتے
ہی علی اور زر کے چہرے پر مسکراہٹ پھیلی ۔۔۔
کمال کر دیا میرے شیر ۔۔۔!! علی نے خوشی سے سمارٹ کہ سر پر بوسہ لیا۔۔
اعظم علی کی حرکت دیکھ ناگواری سے زر کو کی طرف متوجہ ہوا ۔۔
مجھے بھی کچھ بتاؤ ۔۔؟ وہ بھی آگے ہوا تھا ۔ پہلے وعدہ کرو یہ بات کسی
اور کو نہیں بتاؤ گے۔۔۔
زر نے جلدی سے وعدہ مانگا تو اعظم نے فورا سے زر کے ہاتھ پر ہاتھ
رکھا ۔۔
حسن اور نمی کے درمیان کوئی سین اون ہے ۔ زر نے فون آگے کرتے رازداری
سے سرگوشی کی ۔۔
کیا ۔۔۔؟ اعظم تو حیرت ہی رہ گیا ۔ جبکے جلدی سے پکس اور ویڈیو دیکھی۔۔
ابے ۔۔۔ یہ بھی ہم لوگوں سے ایک نمبر آگے چلا گیا ۔۔؟ اعظم تو ساکت ہی
ہوگیا تھا۔۔۔
کوئی بات نہیں میرے بھائی ہمارے نصیب بھی جلدی ہی کھولے گے ۔۔ علی نے
حوالہ دیا تھا ۔۔
میں کیا سوچ رہا ہوں ، چلو ابھی حسن کو شاک پہ شاک دیتے ہیں ۔۔؟
سمارٹ نے جلدی سے سب کو واپس سے کام کی بات پر متوجہ کروایا ۔۔۔۔
حسن کو تنگ کرنے کے لیے ہمیں ایک نئی سیم کی ضرورت پڑنے والی ہے ۔
پہلے۔۔۔۔۔
میں سب کو لے آیا ہوں ۔ اس سے پہلے زر اپنی بات ختم کرتا ۔ سمارٹ نے یہ
کہتے ہی سب کو حیران کن کیا ۔۔
نیا فون اور نئی سیم ۔۔۔۔! وہ آرام سے اپنے بیگ میں سے فون اور سیم
نکالتے ٹیبل پر رکھا ۔۔۔
کیا بات ہے ۔۔۔سمارٹ توں کب سے سمجھ دار ہو گیا ۔۔؟ علی فون کو
اٹھاتے حیرانگی سے پوچھتے سمارٹ کے قریب ہوا ۔۔۔
میں اتنا بھی بےوقوف نہیں ہوں ۔ کہ اتنا سمجھ نہ سکوں ۔ کہ ہمیں حسن
کو ڈرنے کے لیے کوئی نئی سیم اور فون کی ضرورت پڑے گی ۔۔۔
سمارٹ نے اب کے علی کے آگے سے برگر اٹھایا تھا ۔ اور اپنے دانتوں میں
دبایا ۔۔
شاباش ۔۔۔ زر نے اُسکا کندھا تھپکایا۔۔ اور تیزی سے فون میں سیم
ڈالتے اون کیا ۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
داتا بخش ایسے توں اتنا گھبرا کیوں رہا ہے ۔ یونی میں لاتعداد بچے
پڑھتے ہیں ۔،
اگر توں نے وہاں ایک بار اپنی بیٹی کو زر شاہ کے ساتھ دیکھ لیا تو کیا
ہو گیا ۔۔؟
توں اور مزید کتنا بھاگ سکتا ہے ۔۔؟ تجھے نہیں لگتا ۔ یہ کھیل اب ختم
ہو جانا چاہیے ۔۔؟ قادی ( داتا بخش کا دوست ) داتا بخش کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے
بولا تھا ۔
داتا بخش چہرے پر رومال کیے تیزی سے روڈ پار کرتے اگلی سڑک پر پڑا ۔
مجھے خوف آنے لگ پڑا ہے ۔ قادی میرا خوف دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے
۔
میرے سائیں کا دشمن باہر آزاد گھوم رہا ہے ۔ میں در در کی ٹھوکریں
کھا رہا ہوں ۔
میں تھک چکا ہوں ۔ قادی سب سے بھاگ بھاگ کر ۔ میں برہان شاہ سے ملنا
چاہتا ہوں ۔۔
مجھے بہت کچھ اُسکو بتانا ہے ۔ میں ایسے ہی مرنا نہیں چاہتا ۔ داتا
بخش کی آنکھوں میں آنسو بھرے تھے ۔
قادی نے داتا بخش کے کندھے پر ہاتھ رکھتے اُسکو حوصلہ دیا ۔
توں یہاں بیٹھ ۔۔۔ قادی داتا بخش کو روتے دیکھ سڑک کے فٹ پارک پر ہی
بیٹھاتے پانی کی بوتل لینے گیا ۔
بس پہنچنے ہی والا ہوں ۔ یہ ٹریفگ بہت زیادہ ہو گیا ہے ۔۔۔!! سرحان
عماد کو فون پر بولتے گاڑی سے باہر دیکھ گیا ۔۔
فکر نہیں کرو میٹنگ سے پہلے ہی پہنچ جاؤں گا ، سرحان اب کے گلاسیز
اتارتے بھنویں اٹھاتے گویا ۔۔۔
سرحان جو گاڑی کا شیشہ بند کرتے فون کو بند کر گیا تھا ۔ ذہین پر اثر
ڈالتے فورا سے گاڑی کو شیشہ نیچے کیا تھا ۔۔۔
اور واپس سے سامنے سڑک کے پار والے روڈ پر دیکھا ۔ داتا بخش ۔۔۔؟؟
وہ خود سے بڑبڑایا ۔ جبکے فورا سے گاڑی سے نکلتا کھڑا ہوا ۔
تبھی داتا بخش کی جھکی نظریں اٹھی تھی ۔ وہ سرسری سا سامنے دیکھتے
خوف سے اٹھتے کھڑا ہوا تھا ۔۔۔
سرحان جو گاڑیوں کے درمیاں سے ہوتے بھاگا تھا ۔ اسکے گاڈرز بھی اسکے
پیچھے لپکے ۔۔۔
داتا بخش انار کلی بازار کی طرف بھاگا تھا ۔ جبکے اپنا منہ اچھے سے
چھپاتے گھبراتے ڈورا ۔
سرحان بھی بھاگا تھا۔ جبکے ساتھ ہی داتا بخش کو رکنے کا بولتا رہا
۔۔۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
میرپور
نمرین آپی نے یہ رشتہ بتایا ۔۔؟ آیت جو ایک طرف کیچن میں کھانا بنانے
میں مصروف ہوئی تھی ۔
تو دوسری طرف شبانہ بیگم ( یعنی اپنی ماں ) سے پوچھ گئی ۔،
ہاں نعمان کی کوئی کزن ہے ۔ ان لوگوں کو ایان پسند آ گیا ۔ تو نمرین
سے بات کی ۔
نمرین بول رہی تھی ۔ وہ لوگ ہم لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں ۔ شبانہ بیگم
آرام سے بولتے آیت کو آگاہ کر گئی ۔۔۔
اگر نمرین آپی بتا رہی ہیں ۔ تو ایک بار مل لیں ، باقی بھائی سے پوچھ
لینا ، ان کی مرضی کیا ہے ۔۔۔
آیت دال کو ترکا لگاتے مصروف سے انداز میں بولی ۔
آیت بیٹا تم اور برہان بھی آ جاتے ، گھوم جاتے یہاں سے ۔ شبانہ بیگم
نے اب کے سینجدگی سے ویسے ہی کہا ۔
ماما حور بھی ضد کر رہی تھی ۔ میں بھی آنا چاہتی تھی ، جب سے یہاں آئی
ہوں ، یونی کی شکل بھی نہیں دیکھی ۔
سب دوست ناراض ہوئے بیٹھے ہیں ۔ لیکن آپ کے شہزادے کو کوئی فرق نہیں
پڑتا ۔
وہ اپنے کاموں سے نہ خود نکلے گا ۔ اور نہ ہی مجھے وہاں اکیلے جانے
دے گا ۔ آیت جو مصروف سی ہوئی پڑی تھی ۔
ویسے ہی بولتے بولتے شکایتی انداز میں بولتے شبانہ بیگم کو ہنسا گئی
۔
جبکے وہ اپنی بیٹی کی آواز سن خوش بھی ہوئی تھی ، کہ وہ خوش ہے ،
ہنسی آ رہی ہے ۔ آپ کو ۔۔؟ میں کوئی مذاق نہیں کر رہی ، سچی بتا رہی
ہوں ، ماما وہ بہت ضدی ہے ۔
آیت اپنی ماں کی ہنسی با خوبی سن چکی تھی ۔ اسی لیے اب کے تھوڑا
اونچے سے بولتے فریج کی طرف گئی ۔
کمال ہو گیا ۔۔۔۔!! کام کے ساتھ میری شکایتیں بھی جاری ہیں ۔۔۔؟
برہان جو کافی دیر سے آیت کو اپنی نظروں میں رکھے ہوئے تھا ۔۔۔
چلتے کیچن میں داخل ہوا ، جبکے اشارے سے باقی سب ملازموں کو جانے کا
گویا ۔
آیت جو ٹماٹر کاٹنے میں مصروف ہوئی تھی ۔ چونکتے برہان کو سرسری سا دیکھا
، جو شاید جیم کے سوٹ میں تیار ہوئے آیا تھا ۔
بیوٹیفُل کبھی اپنے اس شہزادے کو بھی فون کر لیا کریں ۔ برہان نے آیت
کا فون اٹھایا تھا ۔
اور آرام سے بیٹھا تھا ۔میں نے کوئی شکایتیں نہیں لگائی ۔ آیت تیکے سے انداز میں کہتے واپس سے اپنے کام
مصروف ہوئی ۔
یونی میں کیا رکھا ہے ۔۔؟ اب تو اوئن لائن بھی پڑھا جا سکتا ہے ،
برہان نے شرارت سے بولتے کیچن سے جانا بہتر سمجھا تھا ۔
وہ اپنی بات کہتے وہاں سے واک آوٹ کر گیا ، آیت جو جواب دینا چاہتی
تھی ۔ مقابل کو جاتے دیکھ لب بھینچ گئی ۔
ماشااللّہ سے ہمارا بیٹا اتنا مصروف ہے ۔ کہ ہمیں پتا ہی نہیں چلتا ۔
وہ کب فری ہوتا ہے ۔کہ بندہ تب فون کر لے ۔
شبانہ بیگم نے اب کے برہان کی آتی ویڈیو کال اٹھائی تھی ، وہ آرام سے
چلتے جیم ایریا میں داخل ہوا ۔۔
چلیں میں تو مصروف تھا ۔ آپ کہاں بزی رہتی ہیں ۔ آپ کا کون سا دل
کرتا ہے یہاں ہمارے پاس آنے کو ۔۔؟؟
برہان آرام سے جیم سائیکل پر بیٹھا ۔ اور نمبر سیٹ کیا ۔
ماما بھی وہاں بیٹھے بس میرا انتظار کرتی رہتی ہیں ، خود تو آپ سب کا
دل کرتا ہی نہیں ۔ برہان نے اب کے اپنا شکوہ ظاہر کیا ۔
بھئی ہم لوگ بوڑھے ہو چکے ہیں ۔ اب ہم لوگوں سے نہیں آیا جاتا ۔
شبانہ بیگم اتنا کہتے
خاموش ہوئی ۔ تو برہان ہلکے سے ڈمپل گہرے کر گیا ۔
چلیں بعد میں بات ہوتی ہے ۔ برہان نے اجازت مانگی تھی ۔
ٹھیک ہے ۔۔۔! ارے ایک منٹ ۔۔۔!! شبانہ فورا سے بولی ۔
مبادا برہان فون نہ کاٹ دے ۔ سچ آیت کو لازم بتا دینا ۔ کہ عاشی اپنی
شادی کا کارڈ دینے آئی ۔
ماشااللّہ سے اُسکی شادی ہو رہی ۔ سب دوست ہی آیت کے ناراض ہوئے پڑے
ہیں ۔۔
برہان اُسکو ٹائم سے لے کر بیٹا یہاں چلے آنا ، آخر وہ اُسکی سکول فرینڈ
ہے ۔
باقی سب بھی جانے آیت سے پتا نہیں کتنا ناراض ہوئے بیٹھے ہیں ۔ شبانہ
بیگم عاشی کی باتیں یاد کرتے فکر سے بولی ۔۔۔
ہاہاہاہاہ۔۔۔۔۔۔
بیوٹیفُل “ ڈونٹ ویری “ سب کے اعتراض ختم کر دوں گا ۔ باقی ایمان
بھابھی آپ کے پاس آنے والی تھی ۔۔۔؟
برہان کو جائے ہی عماد کی بات کہی یاد آئی تو فورا سے ایمان کا پوچھا
۔،
ہاں بیٹا ماشااللّہ سے ایمان آئی ہوئی ہے ۔ جلدی ہی اللہ اُسکی گود
بھرنے والا ہے ۔ ۔۔
ویسے اک بات بتاؤ ۔ بیوٹیفُل کے شہزادے ۔ تم لوگ ہمیں کب خوشخبری دینے
والے ہو۔۔؟
شبانہ بیگم نے فورا سے تیکی نظروں سے برہان کو دیکھتے استفسار کیا ۔
ہاہاہاہ۔۔۔! کیا بیوٹیفُل اتنی بھی جلدی کیا پڑی ہے ۔ ویسے بھی ابھی
آپ کی بیٹی کو پیپر دے لینے دیتے ہیں ۔
مت کریں ایسی باتیں ۔ ابھی تو مجھے اُسکو ایسے ہی تنگ کرنے میں مزا
آنا شروع ہوا ہے ۔۔
برہان دھیمے سے راز داری انداز اپناتے گویا ۔ تو شبانہ بھی فون کے قریب
ہوئی ۔
جیسے جانے وہ کیا بول دے گا ۔ چلو جیسے تم لوگوں کی مرضی ۔۔
شبانہ بیگم نے فورا سے جواب پاس کیا ۔ تو برہان اجازت لیتے فون بند
کر گیا ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
یہ کیسی جیم ہو رہی ہے ۔۔؟ آیت جو اپنا فون لینے آئی تھی ۔ برہان کو
خود سے باکسنگ کرتے دیکھ حیران ہوئی ۔
وہ ہوا میں ہاتھ کو آگے کرتے جیسے اپنا نشانہ باندھے ہوئے تھا ۔۔۔
برہان جو پوری طرح اپنے کام میں مگن سا لگا پڑا تھا ۔ اچانک سے کانوں
میں پڑتی آیت کی آواز سن اُسکی طرف پلٹا ۔
آیت کی کالی سیاہ آنکھیں بڑی ہوئی تھی ۔ چونکہ جیسے ہی برہان آیت کی
طرف پلٹا ۔ پسینے سے بھیگے بالوں کی بوندے آیت پر گری ۔۔۔
ابھی کچھ یوں تھا ۔ وہ آیت کے بالکل سامنے بھیگا سے تیز تیز سانس لینا
شروع ہوا ۔۔۔
آیت مقابل کو ایسے بھیگے بدن میں دیکھ کنفیوز ہوئی ۔ جبکے اپنے
دھڑکتے دل کو قابو کرنے کی ناکام سی کوشش کی ۔
کیا بول رہی تھی ۔۔؟ برہان اُسکی نظریں اب کے گھومتے دیکھ ٹاول
اٹھاتے اپنا فیس صاف کرنا شروع ہوا ۔
میں بول رہی تھی ۔۔۔!!
رنگ ۔۔۔
اس سے پہلے آیت برہان کو جواب دیتی اپنا فون بجتے دیکھ اٹھاتے برہان
سے تھوڑا دور جاتے کھڑی ہوئی ۔
جبکے برہان واپس سے اپنے کام میں مصروف ہوا تھا ۔
ہاں ۔۔۔!! آیت جو ویسے ہی برہان کو دیکھ رہی تھی ۔ فون پر حور سے
پوچھا ۔۔
آیت ابھی ٹائم آ گیا ہے ۔۔۔!! حور عالیہ کو فائل پاس کرتے اپنی چئیر
سے اٹھی تھی ۔
جبکے حور کے الفاظ سن آیت برہان کے جیم ایریا سے باہر گئی ۔۔
بولو کیا کرنا ہے ۔ آیت سینجدگی سے دریافت کر گئی ۔
کل کو تمہیں ارحم کے ساتھ اُسی فیکڑی پر رات کو جانا ہوگا ۔ سرشار کو
پیسوں کا بولا ہے ۔۔۔
وہ پیسے دینے کے لیے وہاں یا تو خود آئے گا ۔ یا پھر اپنے کسی بندے
کو بھیجے گا ۔۔۔
ہم نے پیسوں کا کیا کرنا ہے ۔۔؟ آیت حور کی بات سن تھوڑا الجھی ۔
پیسے تو ایک بہانہ ہے ۔ ہمیں تو ان کے مزید ویڈیو بنانے ہیں ۔ ساتھ میں
دیکھنا یہ ہے ۔ کہ وہ تم لوگوں کو کون سے پیسے ادا کرتے ہیں ۔۔۔
بلیک منی یا پھر ۔۔۔۔!!
میں سمجھ گئی ۔ آیت حور کی بات کاٹ درمیان ہی بولی ۔
آیت میں نے ارحم کا فون نمبر سینڈ کر دیا ہے ۔ تم ایک بار اُس سے بات
کر لینا۔
باقی وہ تمہیں سب کچھ بتا دے گا ۔اور ایک بات ایسے کرنا ۔
آج تم تھوڑی سے باکسنگ کی پریکٹس کر لینا ۔ تاکہ اگر وہاں کچھ ہو تو
تم اپنی سیفٹی کر سکو ۔۔۔
حور نے بہت سے آرام سے آیت کو مشورہ پیش کیا تھا ۔
ٹھیک ہے ۔ آیت سرسری سا جیم ڈور کو دیکھ بولتے فون بند کرتے اندر بڑھی
۔
برہان جو لگن سے جیم کر رہا تھا ۔ آیت کو واپس سے اندر آتے اور چئیر
پر بیٹھتے دیکھ حیران ہوا ۔
جبکے تھوڑی دیر بعد ہی ٹاول اٹھاتے فیس صاف کرتے اُسکی طرف بڑھا ۔،۔
کیا ہوا محترمہ ۔۔؟ برہان اُسکو سوچتے دیکھ سامنے والی چئیر پر
براجمان ہوا ۔
وہ ۔۔۔!! آیت نے خشک لبوں پر زبان پھیری تھی ۔
مجھے بھی یہ سکھنا ہے ۔ تم سکھا دو گے ۔۔؟ آیت ہکلاتے دھیمے سے لہجے
میں برہان سے بولتے اُسکو حیران کن کر گئی ۔۔۔
تمہیں یہ باکسنگ سکھنی ہے۔۔؟ برہان نے حیرانگی سے نیلی آنکھیں بڑی کی
تھی ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جاری ہے
السلام وعلیکم
ڈئیر ریڈرز امید کرتی ہوں ۔ آپ سب اچھے سے ہونگے ۔۔
کافی سارے ریڈرز نے کل والے پارٹ پر کمنٹس میں رومنس کا بولا تھا ۔
ابھی تو اتنا ٹائم نہیں ہے ۔ کہ جواب دے سکوں ۔ انشااللہ جلدی ہی آپ
سب کے ساتھ ویڈیو میں تفیصل سے بھرا جواب سینڈ کرو گی ۔۔
باقی سب نے بتانا ہے ۔ کہ کیا لگتا ہے ۔ ابھی آگے کیا ہونے والا ہے ۔
یہاں رومنس ہو گا ۔ یا پھر
This is Official
Webby Madiha
Shah Writes۔She
started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers.
who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her
writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of
topics to write about
“ Nafrat Se barhi Ishq
Ki Inteha’’ is
her first long novel. The story of this begins with the hatred of childhood and
reaches the end of love ❤️. There are many lessons to be found in the
story. This story not only begins with hatred but also ends with love. There is
a great 👍 lesson to be learned from not leaving...., many social evils
have been repressed in this novel. Different things which destroy today’s youth
are shown in this novel. All types of people are tried to show in this novel.
"Mera
Jo Sanam Hai Zara Beraham Hai " was his second-best long romantic most
popular novel. Even a year after At the end of Madiha Shah's novel, readers are
still reading it innumerable times.
Meri Raahein Tere Tak
Hai by Madiha Shah is the
best novel ever. Novel readers liked this novel from the bottom of their
hearts. Beautiful wording has been used in this novel. You will love to read
this one. This novel tries to show all kinds of relationships.
The novel tells
the story of a couple of people who once got married and ended up, not only
that but also how sacrifices are made for the sake of relationships.
How man puts his heart
in pain in front of his relationships and becomes a sacrifice
Nafrat Se Barhi Ishq Ki Inteha Novel
Madiha Shah presents a
new urdu social romantic novel Nafrat se barhi Ishq ki inteha written by Madiha
Shah. Nafrat
Se Barhi Ishq Ki Inteha by Madiha Shah is a special novel, many social evils
have been represented in this novel. She has written many stories and choose a
variety of topics to write about Hope you like this Story and to
Know More about the story of the novel, you must read it.
Not only that, Madiha
Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their
writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you
have written. I have published it here on my web. If you like the story of this
Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply
Thanks for your kind
support...
Cousins Forced Marriage Based Novel | Romantic Urdu Novels
Madiha Shah has written
many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and
positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.
۔۔۔۔۔۔۔۔
If you want to download
this novel ''Nafrat
Se Barhi Ishq Ki Inteha '' you can download it from here:
اس ناول کی سب ایپسوڈ کے لنکس
Click on This Link given
below Free download PDF
Free Download Link
Click on download
Give your feedback
Episode 1 to 10
Episode 11 to 20
Nafrat Se Barhi Ishq
Ki Inteha By Madiha Shah Episode 72 Part 3 is available here to in pdf from and online reading .
If you all like novels
posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the
novel, please leave a nice comment in the comment box.
Thanks............
Copyright Disclaimer:
This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.
No comments:
Post a Comment