Pages

Thursday, 3 October 2024

Mohabbat Ki Pehli Barish By Amna Mehmood New Romantic Novel Episode 11&12

 Mohabbat Ki Pehli Barish By Amna Mehmood New Romantic Novel Episode 11&12

Madiha Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...

Mohabbat Ki Pehli Barish By Amna Mehmood New Romantic Novel Episode 11&12


Novel Name: Mohabbat Ki Pehli Barish 

Writer Name: Amna Mehmood 

Category: Continue Novel

حمنہ بیڈ پر اوندھے منہ لیٹی کتاب کے صفحے پلٹ رہی تھی کہ دروازے پر دستک ساتھ ہی وہ کھلا. آنے والے کو دیکھ کر وہ منہ پھلائے بیٹھی. 

کیا بات ہے ___ اتنے دنوں سے پڑھنے کیوں نہیں آ رہی .....؟؟ حدید نے جان بوجھ کر یہ سوال کیا حالانکہ اس کا جواب وہ جانتا تھا. 

میں گندے لوگوں سے نہیں پڑھتی. حمنہ نے منہ بناتے اپنی کتاب گود میں رکھی. 

اچھا تو تمہیں حارث کی بات کا یقین ہے. حدید نے بیڈ کی سائیڈ پر بیٹھتے ہوئے حمنہ سے پوچھا 

حارث کبھی بھی اتنا بےہودہ مذاق نہیں کر سکتا. ہحمنہ کا جواب سچ مچ حدید کو پریشان کر گیا. 

دیکھو تمہیں ایک بار تو مجھ سے پوچھنا چاہیے بلکہ مجھے میری صفائی کا ایک موقع تو دینا چاہیے. حدید نے دوستانہ لہجہ اپناتے ہوئے حمنہ کی طرف دیکھا 

تم واشنگ مشین ہو. جو مجھے صفائی دو گے ......؟؟ گو کہ حمنہ کا انداز خاصہ نارمل تھا لیکن حدید کے لبوں کو مسکراہٹ چھو گئی. 

نہیں واشنگ مشین تو نہیں ہوں مگر آپ کا گیسٹ تو ہوں نااااااا _____ اور میرا یہ حق بنتا ہے کہ مجھے اپنی صفائی میں بولنے کا حق دیا جائے. حدید کہ اس قدر محبت بھرے لہجے پر حمنہ خاموشی سے اسے دیکھنے لگی

تمہارے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ حارث اس دن جو کچھ بھی کہہ رہا تھا وہ صرف بکواس ہی تھی. حقیقت کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں. حمنہ کی بات پر حدید سر ہلانے لگا 

اچھا چلیں اگر ایسا ہے تو میں کل سے پڑھنے آؤں گی. حمنہ کے فوراً مان جانے پر حدید کو تھوڑا شک ہوا. 

کیا تم واقعی ہی مجھ سے راضی ہو گئی ہو. تمہارا دل اب میری طرف سے صاف ہے. حدید نے اٹھتے ہوئے پوچھا

 ہاں میرا دل اپ کی طرف سے بالکل صاف ہے. آپ نے تو واشنگ مشین سے بھی زیادہ اچھی صفائی کی ہے. حمنہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا 

چلو ٹھیک ہے. ویسے بھی مجھے اج کچھ کام تھا. کل پھر پڑھنے آ جانا. حدید یاد دہانی کراتا کمرے سے باہر نکل گیا. تو حمنہ نے لپک کر اپنا موبائل فون سائیڈ ٹیبل سے اٹھایا اور حرا کو میسج سینڈ کیا. 

کچھ لوگ آپ سے ناراض ہیں کیونکہ آپ کو اس طرح تکلیف نہیں پہنچ رہی. جس طرح وہ سوچتے تھے کہ آپ ہوں گے. برائے کرم انہیں مایوس کرنا جاری رکھیں. حمنہ کے کمرے سے نکلتے ہوئے حدید کا سامنا حارث سے ہوا تو وہ وہیں رک کر اس پر طنز  کرنے لگا 

کیا مطلب ہے اس ساری بکواس کا ____  حارث نے ناگواری سے حدید کی طرف دیکھا 

یہ بیان میرا نہیں بلکہ نیلسن منڈیلا کا مشہور قول ہے اور آج مجھے تجھے دیکھ کر پتہ نہیں کیوں یاد آ گیا. 

تجھے بغیر وجہ کے کچھ یاد نہیں آتا. سیدھی طرح بول کیا بات ہے ....؟؟ حارث  نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے پوچھا

حمنہ کی غلط فہمی میں نے دور کر دی ہے اور دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی کوشش مت کرنا. ایک بار تو میں نے برداشت کیا ہے مگر دوسری بار ____  حدید نے وارننگ دیتے ہوئے اپنی انگلی حارث کی طرف کی. 

دوسری بار سے کیا مراد ہے. میں تو جب تک ہو سکا یہ کوشش بار بار کرتا رہوں گا. حارث نے حدید کی انگلی پکڑتے ہوئے اسے جھٹکا دیا. 

بہت ہی کوئی ڈھیٹ انسان ہے. حدید کہتا ہوا سیڑھیاں اترنے لگا جب کہ حارث، حمنہ کے کمرے کی طرف بڑھ گیا. 

میں نے تمہیں منع کیا تھا کہ حدید سے فاصلے پر رہو مگر تم نے پھر بھی ____  حارث میں نے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے غصے سے کہتے ہوئے ہمنہ کی تلاش میں نگاہیں ادھر ادھر دوڑائیں تو پورے کمرے کو خالی پایا یہ کیا حدید تو کہہ رہا تھا کہ وہ حمنہ سے بات کر کے آ رہا ہے. اس کا مطلب ہے کہ وہ حارث بیٹے تم اس کے ہاتھ الو بن گئے ہو. حارث نے بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہوئے کچھ دیر سوچا اور پھر کمرے سے باہر نکل گیا. 

💰💰💰💰💰

حرا مجھے تو بہت ڈر لگ رہا ہے اگر حدید کو ذرا بھی شک ہو گیا تو مجھے بڑی شرمندگی ہوگی.  ہمنہ نے پریشانی سے گاڑی کے باہر دیکھتے ہوئے کہا تو حرا مصنوعی ہنسی ہنسنے لگی. 

مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ تم کب سے اتنی ڈرپوک ہو گئی ہو. صبر کرو ابھی کچھ منٹوں میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا. حرا نے حدید کی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے جواب دیا. 

حرا یار حدید کی گاڑی سے فاصلہ رکھو. اسے شک پڑ گیا تو اچھا نہیں ہوگا. بنا بنایا کھیل خراب ہو جائے گا. حمنہ کے وارن کرنے پر حرا نے گاڑی کی سپیڈ کم کر دی. 

ویسے تمہیں آتے ہوئے کسی نے دیکھا تو نہیں ....؟؟ اب کی بار حرا نے سنجیدگی سے پوچھا  

 نہیں میں ٹیرس کے راستے سیدھی تمہارے گیراج میں لینڈ کی ہوں کریش لینڈنگ ان یو مائی ڈیئر ____  حمنہ نے شرارت بھرے لہجے میں کہا تو دونوں ہنسنے لگیں. ابھی دونوں اپنی کارکردگی پر خوش ہو ہی رہی تھی کہ اچانک حرا کا موبائل بجنے لگا

حرا نے کال اٹینڈ کرتے ہوئے سپیکر آن کیا اور موبائل ڈیش بورڈ پر رکھ دیا.

ارے یہ تو کمال ہو گیا. آپ نے تو مجھے کہا تھا کہ میرا نمبر بلاک کر دیں گی مگر حیات عالم کا نمبر بلاک کرنا اتنا آسان نہیں ہے. دوسری جانب سے ایس پی حیات کی آواز پوری تاب سے ابھری تو حرا کے ماتھے پر کئی شکنیں نمودار ہوئیں. 

میرا خیال تھا کہ آپ میں اتنی تو " غیرت" ہوگی کہ میری دھمکی پر آپ دوبارہ کال نہ کرتے مگر مجھے نہیں پتہ تھا کہ لفظ "غیرت" کا "  پولیس" والوں سے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا. حرا کے جواب پر حیات ہنسنے لگا

کچھ لوگ اپنا نام " حیات" رکھ لیتے ہیں جبکہ اصل میں وہ "  واہیات " ہوتے ہیں. کم از کم انہیں اپنے نام پر نظر آسانی کرنی چاہیے بالکل ویسے ہی جیسے ایک کرپٹ پولیس والے  پر اعلیٰ حکام کو نظر ثانی کرنی چاہیے. حرا کے جواب کو حیات نے بہت انجوائے کیا.

دیکھنے سے تو مجھے اندازہ نہیں ہوا تھا مگر تمہارا سینس آف ہیومر تو بہت اچھا ہے. حیات نے حرا کو داد دی. 

ویسے آپ کی جگہ اگر کوئی غیرت والا شخص ہوتا تو مجھے داد دینے کی بجائے گالیاں دیتا. حرا نے اپنے طور پر حیات کی تصحیح کی. 

آپ مجھ سے گالیاں کھانا چاہتی ہیں.....؟؟ حیات کا لہجہ سوالیہ تھا.

کچھ عرصہ پہلے تک میرا خیال تھا کہ میری آواز میں بہت دم ہے میں کسی کو کہیں بھی ہرا سکتی ہوں کیونکہ میں ایک طاقتور خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اور میرے آگے کوئی بول نہیں سکتا. 

مگر اب آپ سے ملنے کے بعد میری سوچ میں تبدیلی آگئی ہے. اب میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ملک خداداد پاکستان کا کوئی بھی شخص ایک پولیس والے سے زیادہ اچھا بھونک نہیں سکتا. حرا کے لہجے میں شدید تلخی اور اکتاہٹ تھی. 

میں اسے تعریف ہی سمجھوں گا کیونکہ میں نیگیٹو نہیں سوچتا. حیات کے جواب پر حرا کال کاٹنے ہی لگی تھی کہ اس کے جملے پر ٹھٹکی. 

اصل میں مجھے یہ خوش فہمی ہونے لگی تھی کہ آپ شاید مجھ سے ملنے آ رہیں ہیں کیونکہ آپ کی لوکیشن میرے گھر کے بہت قریب ظاہر ہو رہی ہے. جیسے ہی حیات کی آواز گاڑی میں گونجی حرا نے حیرت سے حمنہ کی طرف دیکھا. 

(کبھی کبھی تو مجھے موبائل فون بنانے والے کو بہت دعائیں دینے کا دل کرتا ہے) ہرا نے زیر لب کہتے ہوئے کال کاٹ دی اور سب سے پہلے موبائل کی لوکیشن بند کی. تبھی حدید کی گاڑی ڈیفنس روڑ پر چڑھی.

حرا گاڑی روک دے اور پہلے میری بات سن. حمنہ نے فوراً چیختے ہوئے  حرا کو گاڑی روکنے کا کہا 

ہو سکتا ہے حدید، حیات کے گھر ہی جا رہا ہو کیونکہ جہاں تک مجھے یاد پڑتی ہے ایک دفعہ ڈی ایم یہی بات کر رہے تھے کہ ایس پی حیات کا گھر ڈیفنس روڈ پر ہے. حمنہ کی بات پر حرا نے سر نفی میں ہلایا

ناممکن _____ حدید کا کیا لینا دینا ایس پی حیات ساتھ____ وہ تو بہت شریف النفس اور سیدھا سادہ سا انسان ہے اور پھر کب سے تمہارے گھر رہ رہا ہے. میں نہیں مانتی کہ ایسا کچھ ہے. حرا نے گاڑی دوبارہ سٹارٹ کی. 

دیکھو ایسا کرو گوگل پر ایس پی حیات کے گھر کا ایڈریس نکالو. حمنہ نے دوبارہ سٹیرنگ پر ہاتھ رکھتے ہوئے حراکو روکا تو وہ سر نفی میں ہلاتی موبائل فون پر ایس پی حیات کے گھر کا ایڈریس سرچ کرنے لگی مگر رزلٹ دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے

کیا ہوا. ...؟؟ حمنہ نے بےتابی سے پوچھا

دیکھا یہ حدید کا بچہ ایس پی کے گھر ہی جا رہا ہے. میں نے اکثر ڈراموں اور فلموں میں دیکھا ہے جو گھر کا سب سے بیسٹ بندہ ہوتا ہے. وہی آخر میں ولن نکلتا ہے. مگر ایک بات ہے آج کل ولن بہت ہینڈسم آ رہے ہیں. حمنہ نے سر ہلاتے خود کو داد دی جب کہ حرا کے چہرے پر فکر مندی کے آثار تھے. 

نہیں ایس پی حیات کے گھر کا ایڈریس ڈیفنس روڈ کا نہیں ہے  بلکہ  _____حرا نے بات ادھوری  چھوڑتے ہوئے حمنہ کی طرف دیکھا

اگر ایڈریس ڈیفنس روڈ کا نہیں ہے تو پھر تو اتنا پریشان کیوں ہو رہی ہے. حمنہ نے ریلیکس ہوتے ہوئے حرا کی طرف دیکھا 

اس کے گھر کا ایڈریس وہاں کا ہے جہاں ڈی ایم ہسپتال بنوا رہیں ہیں. حرا کے جواب نے حمنہ کو سچ مچ شاکڈ کیا. 

کہیں ایسا نہ ہو کہ حدید ہمارے کسی دشمن کا بیٹا ہو اور وہ ہمارے گھر رہ رہا ہو تاکہ بعد میں ہمیں نقصان پہنچا سکے. ہحمنہ نے ڈراموں کی سٹوریز کو فالو کرتے ہوئے اندازہ لگایا. جس پر حرا دبارہ گاڑی سٹارٹ کرتی حدید کو فالو کرنے لگی

برائے مہربانی تھوڑی دیر کے لیے اپنا منہ بند رکھو. یہ حدید کی گاڑی کہاں گئی ہوگی.....؟؟ سیکٹر میں داخل ہوتے ہی حرا نے اندازے سے  ایک سٹریٹ میں گاڑی موڑی  تو تھوڑے فاصلے پر حدید کی گاڑی پارک نظر آئی. 

اس کی گاڑی باہر کیوں کھڑی ہے. یہ اپنی گاڑی گھر کے اندر کیوں نہیں لے کر گیا.....؟؟ حمنہ نے حدید کی گاڑی کو دیکھتے ہوئے خود کلامی کی. 

کیونکہ اس کی گاڑی بہت گندی ہے. اس لیے انہوں نے اندر آنے نہیں دی ہوگی. حرا کے جواب پہ حمنہ منہ بنانے لگی

 ٹھہرو میں چک کر کے آتی ہوں کہ گھر کے باہر کس کے نیم کی نمبر پلیٹ لگی ہے. ھرا کہتے ہوئے سیٹ بیلٹ کھولنے لگی تو حمنہ نے اسے روک دیا. 

خود جانے کی کیا ضرورت ہے. آگے سے گاڑی گھما لو. میں دیکھ لیتی ہوں کہ گھر پر کس کی نیم پلیٹ لگی ہے. 

شکر ہے تم نے بھی کوئی ڈھنگ کی بات کی. حمنہ کے جواب پر حرا  نے گاڑی تیزی سے آگے نکال کر اسے موڑنے لگی تو کوٹھی پر "حیات عالم" کے نام کی نمبر پلیٹ دیکھتے ہی دونوں کے ہوش اڑ گئے. 

جس بات کو وہ ابھی تک مذاق میں لے رہیں تھیں وہ اب بھیانک  حقیقت بن کر ان کے سامنے تھی. 

💰💰💰💰💰

اچھا تو پھر آپ نے کیا سوچا ہے .....؟؟ نتاشہ بیگم نے ڈی ایم کو چائے پکڑاتے ہوئے پوچھا 

وہی جو شروع سے ہم دونوں نے سوچ رکھا ہے. ان کا انداز خاصا پر اعتماد تھا. 

میں تو کہتی ہوں کہ ایک بار حمنہ سے بھی پوچھ لیں. کیا پتہ اسے کوئی اور پسند ہو ....؟؟ نتاشہ بیگم  اپنے دل کی بات زبان پر لے  لائیں. 

اسے ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ اس نے کیا کھانا ہے اور کیا پہننا ہے. تو وہ اپنے لائف پارٹنر کے بارے میں ہم سے بہتر کیسے سوچ سکتی ہے ....؟؟ بیگم آپ بھی کبھی کبھی کمال ہی کرتی ہیں. ڈی ایم نے نتاشہ بیگم کی بات کو رد کیا. 

پھر بھی میں چاہتی تھی کہ آپ ایک دفعہ اس سے پوچھ لیتے. تتاشا بیگم اپنی بات پر باضد تھیں. 

چلیں میں آپ کی خواہش پوری کیے دیتا ہوں. آپ  اسے بلوائیوں. میں آپ کے سامنے اسے اس رشتے کے بارے میں بتاتا ہوں. دیکھیے گا وہ آگے سے کچھ نہیں کہے گی. جس پر نتاشا بیگم سر ہلانے لگیں. 

میں نے سوچا ہے کہ میں ایک بڑی پارٹی رکھوں گا. جس میں حرا اور حارث کے ساتھ ساتھ حمنہ اور حدید کی منگنی کا بھی اعلان کیا جائے گا. 

حدید گھر کا بچہ ہے. بہت سمجھدار اور فرمانبردار بھی ہے. اس کے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے. مجھے یقین ہے وہ ہمارے بزنس کو خوب پھیلائے گا. 

ویسے بھی میں نے اس کی ڈاکٹری پر ڈیڑھ کروڑ اس لیے نہیں خرچہ کہ وہ ایک گورنمنٹ ہسپتال میں معمولی ڈاکٹر لگے. آپ جانتی ہیں کہ اس کے پیچھے کیا راز ہے .....؟؟ ڈی ایم کے کہنے پہ نتاشا بیگم خاموش ہو گئیں. 

ٹھیک ہے پھر رانا صاحب کو بھی انفارم کر دیں کہ ہم دونوں بچوں کی منگنی کا اعلان حدید کی برتھ ڈے والے دن کریں گے. نتاشہ بیگم کے جواب پر مسکراتے ہوئے ڈی ایم نے چائے کا گھونٹ بھرا. 

بیگم مجھے آپ کی سب سے اچھی بات یہی لگتی ہے کہ آپ بات مان جاتیں ہیں. ابھی وہ دونوں باتوں میں مصروف تھے کہ ڈی ایم کا موبائل بچنے لگا

 ہیلو رانا صاحب!!! بڑی عمر ہے آپ کی. ہم ابھی آپ کا ہی ذکر کر رہے تھے. ڈی ایم نے انتہائی خوش اخلاقی سے کال اٹینڈ کرتے ہوئے نتاشہ بیگم کی طرف دیکھا مگر دوسری طرف سے کیا کہا گیا جس پر ڈی ایم کے تاثرات یک دم تبدیل ہوئے اور انہوں نے غصے سے چائے کی پیالی سائٹ ٹیبل پر رکھی.

یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں اور کیوں ....؟؟ ڈی ایم نے اتنی اونچی آواز میں غصے سے پوچھا کہ نتاشہ بیگم ڈر گئیں کیونکہ ایسا صرف تب ہوتا تھا جب کچھ ڈی ایم کی مرضی کے خلاف ہو. 

چلیں ٹھیک ہے میں دیکھ لیتا ہوں. کچھ دیر بعد ڈی ایم نے کہتے ہوئے کال کاٹ دی. 

بیگم آپ جلدی سے تینوں بچوں کو میرے پاس سٹڈی روم میں بھیجیں یہ کہتے ہوئے ڈی ایم سٹڈی روم میں چلے گئے جبکہ نتاشہ بیگم ہکا بکا رہ گئیں.

💰💰💰💰💰

اس وقت کمرے میں بلا کی خاموشی تھی. ہر اک ہی گردن جھکائے بیٹھا تھا.

میں نے فیصلہ کیا ہے کہ حدید کی سالگرہ والے دن میں ایک بہت بڑی دعوت رکھوں گا ویسے بھی حارث کو ہمیشہ مجھ سے گلہ رہتا ہے کہ میں دعوت نہیں کرتا.....؟؟ ڈی ایم نے کہتے ہوئے حارث کی طرف دیکھا

بس یہ بات بتانے کے لیے اتنا سسپنس پیدا کیا ہے. ڈی ایم اس عمر میں سٹھیا گئے ہیں. میں سمجھا تھا کہ کچھ خاص ہے...؟ حارث نے حدید کے کان میں سرگوشی کی جبکہ وہ چپ چاپ تھا.

حدید کی سالگرہ ہم اس لیے بھی دھوم دھام سے منانا چاہتے ہیں کہ اس دن ہم دو اہم اعلان بھی کریں گے. ایک حارث اور حرا کی منگنی کا دوسرا _____ ابھی ڈی ایم نے اتنا ہی کہا تھا کہ حارث بول پڑا. 

ڈی ایم یہ سخت زیادتی ہے. زبردستی کی شادیاں کامیاب نہیں ہوتیں. آپ کو یہ بات سمجھ کیوں نہیں آ رہی ہے ......؟؟

میں حرا سے شادی نہیں کرنا چاہتا ہوں. حارث نے ایک بار پھر شدید احتجاج کیا. جس پر ڈی ایم نے اسے ایک گھوری سے نوازا. 

اچھا اگر ہم تمہاری بات مان لیں تو تم بتاؤ تمہاری چوائس کیا ہے .....؟؟ یعنی حرا کے علاوہ تم ہمیں کوئی اور آپشن دو. اگر ہمیں وہ بہتر لگی تو ہم تمہاری منگنی اس سے کر دیں گے. ڈی ایم کے کہنے پر حارث نے پہلے سے زیادہ پریشان کن نظروں سے حدید کی طرف دیکھا. 

ڈی ایم آپ یقین مانیں مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں. حدید نے خود پر سب کی نظریں مرکوز دیکھتے ہوئے صاف انکار کیا. 

سالے کمینے!!! تُو دوست ہے یا دشمن _____ کچھ تو ساتھ دے. حارث نے حدید کی طرف جھکتے ہوئے سرگوشی کی. 

پہلی بات تو یہ کہ میں کسی بھی صورت تیرا سالا نہیں بن سکتا کیونکہ میری کوئی بہن نہیں ہے اور اگر ہوتی بھی تو میں تجھے کبھی اپنا بہنوئی نہ بناتا. 

دوسری بات یہ ہے پیارے دوست!!! تیرا ساتھ دینے کا مطلب ہے سیدھی سیدھی "خودکشی" اور مجھے حرام موت مرنے کا کوئی شوق نہیں.آسان لفظوں میں کہوں تو تیرے ساتھ دینا مطلب خود کو ذلیل کرانے کے مترادف ہے.

 زندگی میں پہلی دفعہ ڈی ایم میری سالگرہ منا رہے ہیں. میرا دماغ خراب ہے کہ میں اپنی خوشی کو خراب کروں. حدید نے صاف انکار کیا. 

بڑا ہی کوئی غرض انسان ہے. میں سمجھا تھا کہ تو میرا سچا دوست ہے مگر ____ حارث نے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوا کیونکہ حدید آگے سے مسکرا رہا تھا. 

یار پلیز مجھے رونے والی شکل بنا کر نہ دیکھا  کر. میں اپنی ہنسی کو کنٹرول نہیں کر سکتا. حدید کے کمنٹس پر حارث نے منہ پھلاتے ہوئے دوبارہ ڈی ایم کی طرف دیکھا جو انہی دونوں کو گھور رہے تھے. 

میرے خیال سے ہم سب باہر چلے جاتے ہیں اور تم دونوں اپنی ضروری باتیں کر لو. میں پھر بات کر لوں گا میری بات اتنی ضروری نہیں ہے جتنی کہ تمہاری باتیں _____ڈی ایم کے اس طنزیہ جملے پر پہلی بار حمنہ کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ آئی جسے وہاں بیٹھے ہوئے ہر شخص نے محسوس کیا. 

ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ رانا صاحب کو بہت جلدی ہے اپنی بیٹی کی منگنی کو پبلکلی اناؤنس کرنے کی. لیکن اب میں سوچ رہا ہوں کہ حارث کی منگنی کی بجائے کیوں نہ ان دونوں کی شادی کر دی جائے.....؟؟ 

تاکہ روز روز کا ڈرامہ ختم ہو.ڈی ایم  کی بات پر حارث کا رنگ پیلا پڑ گیا جب کہ حمنہ اور حدید منہ نیچے کیے ہنس رہے تھے. 

ڈی ایم میرا ایک ہی بھائی ہے اور میں نے اپنے بہت سے ارمان نکالنے ہیں. اس لیے شادی کے فنکشن ڈھیر سارے رکھیے گا. حمنہ نے فوراً پرجوش ہوتے ہوئے پہلی بار گفتگو میں حصہ لیا. 

ایک ہی بھائی ہے ____  تم بڑا اس کے ساتھ اچھا سلوک کر رہی ہو. حارث نے حمنہ کی نقل اتارتے ہوئے غصہ کیا. 

ڈی ایم آپ چھوڑیں ان دونوں کو ____ یہ ایسے ہی کرتے رہیں گے. آپ یہ بتائیں کہ آپ دوسرا اعلان کون سا کرنا چاہتے ہیں.....؟؟ حدید کی سوئی مسلسل دوسرے اعلان پر رکی ہوئی تھی. 

ہاں میں نے سوچا ہے کہ میں حارث کے ساتھ ساتھ کیوں ناااااا حمنہ کی منگنی کا بھی اعلان کر دوں گا.....؟؟ جیسے ہی ڈی ایم نے یہ بات کہی کمرے میں خاموشی چھا گئی. 

مگر یہ تو ابھی بہت چھوٹی ہے. بالآخر حدید کی آواز نے کمرے کی خاموشی کو توڑا. 

خیر اب یہ اتنی چھوٹی بھی نہیں ہے. ویسے بھی میں نے ابھی صرف منگنی کا کہا ہے. شادی اس کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد کروں گا. 

میں یہ بات بتانا تو نہیں چاہتا تھا مگر آج رانا صاحب کی کال آئی تھی. وہ بہت پریشان لگ رہے تھے اور جلد از جلد حرا کی شادی یا منگنی کرنا چاہتے ہیں. تو میں انکار نہیں کر سکا. بس میں تم لوگوں کو پریشان نہیں کرنا چاہتا. ڈی ایم فکر مندانہ لہجے میں کہا

پریشان نہ ہوں اپ بتا دیں گے تو کون سا اس نے پریشان ہو جانا ہے.....؟ حمنہ نے حارث کی طرف دیکھتے ہوئے طنز کیا. 

حرا کی بات تو سمجھ میں آتی ہے مگر آپ نے حمنہ کا ذکر کیوں کیا ہے. کیا اس کے لیے کوئی رشتہ آیا ہے ......؟؟ حدید کو شدید تجسس ہو رہا تھا. 

نہیں میں نے پہلے سے ہی اس کے لیے ایک لڑکا دیکھ رکھا ہے  اور میں اس لڑکے سے بہت مطمئن ہوں. ڈی ایم کہتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے جبکہ حدید شدید پریشان ہو گیا. 

ڈی ایم میری شادی کی بات کر کے گئے ہیں تیری نہیں ____ تیرے منہ پر کیوں بارہ بج رہے ہیں.  ڈی ایم کے جاتے ہی حارث نے حدید کے کندھے پر ہاتھ مارتے ہوئے پوچھا جبکہ حمنہ بھی ان کے پیچھے خاموشی سے باہر چلی گئی. 

💰💰💰💰💰

رات کے تقریبا 12 بج رہے تھے. جب  ایک پراسرار بائیک دو سواروں ساتھ حیات عالم کی سٹریٹ میں داخل ہوئی. جہاں بلا کی خاموشی تھی. لیکن پوری سٹریٹ چودھویں کے چاند کی طرح روشن تھی. ہر کوٹھی کے باہر خوبصورت بلب جل رہا تھا. دونوں اطراف درختوں نے سٹریٹ کا احاطہ کیا ہوا تھا. جس سے وہ بڑی خوابیدہ منظر پیش کر رہی تھی. 

بلیک پینٹ اور بلیک ہڈی پہنے دونوں اس وقت موٹر بائیک ایک سائیڈ پر کھڑی کر رہیں تھیں. یار حیا کسی طرح کا "کوئی خطرہ" تو نہیں ہے ناااااا _____  حمنہ یہ سوال کوئی دسویں بار پوچھ رہی تھی. 

کوئی خطرہ نہیں ہے مگر "خطرہ" ہے. حرا نے بائیک سائیڈ پر کرتے ہوئے ہاتھ جھاڑے. 

کیا مطلب.....؟؟ حمنہ نے پریشانی سے حرا کی طرف دیکھا تو وہ ہنسنے لگی

 حیات عالم بذات خود ایک خطرہ ہے. حرا جواب دیتی آگے چل دی. 

حرا مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے. میں تیرے کہنے پر آ تو گئی ہوں مگر  ____ حمنہ نے پریشانی سے کہا

میں نے ابھی تک جتنی بھی تحقیق کی ہے. اس میں یہ بات سامنے نہیں آئی کہ حیات عالم نے کسی لڑکی کا ریپ کیا ہو. اس لیے تم بے فکر رہو. 

اس نے ریپ نہیں کیا مگر اس کے ملازموں کا کیا....؟؟ حمنہ کی بات پر حرا نے رک کر اسے دیکھا. 

زندگی میں پہلی بار تم نے کمال کی بات کی ہے ورنہ مجھے تو لگا تھا کہ تیرا سر، دماغ کے بغیر ہے. یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا. حرا نے سوچنے کی مصنوعی ایکٹنگ کی

زیادہ مذاق اڑانے کی ضرورت نہیں ہے اور چل جلدی کر ____ آگے ٹائم بہت تیزی سے گزر رہا ہے. اس سے پہلے کہ گھر میں کسی کو خبر ہو جائے اور مجھے صحیح جوتے پڑیں. حمنہ نے حرا کو آگے کی طرف دھکیلا

خوب جوتے تو میں نے سنا تھا مگر صحیح جوتے آج پہلی دفعہ سن رہی ہوں. خیر یہ بھی چلے گا. حرا نے کوٹھی کے سامنے پہنچتے ہوئے بیل بجائی.

پاگل ہو گئی ہے. کیا بیل بجا کر اندر جائے گی.....؟؟ حمنہ نے ھرا کو سائیڈ پر کھینچا

 تو تیرا کیا خیال ہے میں کوئی سپر مین یا سپائڈر مین ہوں. جو اڑ کر اندر چلی جاؤں گی یا میرا پرندوں کے خاندان سے تعلق ہے یا مجھ پر کوئی جن عاشق ہے. جو مجھے جادوئی طاقت دے گا. 

بی بی!!! میں انسان ہوں. ظاہری سی بات ہے گیٹ کے ذریعے ہی اندر داخل ہوں گی اور کوئی طریقہ مجھے نہیں آتا. 

مجھے دیوار پھلانگنے یا ہائی jump کا کوئی تجربہ نہیں ہے. ویسے بھی ہو سکتا ہے اندر کوئی "کتا" ہو. حرا نے مسکراتے ہوئے ذو معنی انداز میں کہتے ہوئے حمنہ سے اپنا بازو چھڑایا تبھی گارڈ میں گیٹ کھلا

وہ ہمیں حیات عالم سے ملنا ہے. ایس پی حیات عالم ___ انہوں نے ہمیں فون کر کے خود بلوایا ہے. حرا نے پر اعتماد لہجے میں کہا تو گارڈ نے سر سے پاؤں تک دونوں کو دیکھا

 آپ ایک منٹ رکیں. میں پوچھ کر بتاتا ہوں. گارڈ دروازہ بند کرتے واپس پلٹا اور پریشان سا دوسرے گارڈ کو دیکھنے لگا 

کون ہے.....،؟ دوسرے نے اپنی پسٹل نکالتے ہوئے پوچھا

 عجیب بات ہے مجھے صاحب ساتھ کام کرتے 10 سال ہو گئے ہیں. مگر آج تک کبھی کوئی یوں صاحب سے ملنے نہیں آیا. گارڈ خود کلامی کرتا انٹر کام پر حیات کے کمرے کا نمبر ملانے لگا

سلام صاحب!!! دو لڑکیاں آپ سے ملنے آئیں ہیں. کہتی ہیں کہ آپ نے بلوایا ہے. گارڈ نے مؤدب لہجے میں اطلاع دی. 

تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے. جو میں اتنی رات کو کسی کو اپنے گھر بلواؤں گا. یہ یقیناً کسی دشمن کی سازش ہوگی. آج کل لوگ ایسی ہی چھچھوری حرکتیں کر کے اپنے دشمنوں کو بدنام کرتے ہیں. 

کل تک یہ خبر پورے میڈیا پر پھیل جائے گی اور میری بدنامی ہوگی. خبردار جو انہیں اندر آنے دیا تو ____ فوراً گیٹ سے چلتا کرو اور ہاں بدتمیزی مت کرنا. حیات نے کہتے ہوئے انٹر کام بند کیا اور خود لحاف سائیڈ پر کرتا قدم قدم چلتا اپنی کھڑکی پاس آن کھڑا ہوا. جس پر دبیز ریشمی پردے پڑے تھے.

بی بی، صاحب تو سو گئے ہیں. آپ کو بھی کام ہے ہمیں بتا دیں ورنہ صبح تشریف لائیں. گارڈ نے خوش اخلاقی سے کہتے ہوئے دروازہ بند کرنا چاہا تو حرا نے ہاتھ سے روکا

اتنی جلدی کون سوتا ہے.....؟؟ حرا نے حیرت سے پوچھا

حرا بی بی!!  رات کے ساڑھے 12 بج رہے ہیں اسے جلدی نہیں بلکہ آدھی رات بولتے ہیں. حمنہ نے اس کے کان میں سرگوشی کی. جبکہ گارڈ انہیں عجیب نظروں سے دیکھ رہا تھا. 

چلیں انھیں یاد سے بتائیے گا کہ حرا احمد آئی تھیں. رانا گروپ آف انڈسٹریز کے مالک کی اکلوتی بیٹی ____  حرا  کہتے ہوئے مڑی جبکہ گارڈ کے پریشانی سے اپنے پیچھے کھڑے گارڈ کی طرف دیکھا تو وہ کندھے اچکا گیا اور یہ سارا منظر حیات اوپر سے دیکھ رہا تھا.

کون ہو سکتیں ہیں . آخر ان کو کس نے بھیجا ہوگا.....؟؟ حیات پردے برابر کرتا دوبارہ اپنے بستر پر آ بیٹھا. ابھی وہ اپنی سوچوں میں گم تھا کہ اس کے موبائل پر میسج ٹیون بجی. بے خیالی میں اس نے موبائل اٹھایا مگر میسج پڑھتے ہی اس کے ہوش اڑ گئے. 

آپ جاگ رہے ہیں اور یہ بات میں اچھی سے جانتی ہوں کیونکہ شریف لوگ جلدی سوتے ہیں آپ جیسے نہیں جو دوسروں کی نیند حرام کرتے ہیں ان کی اپنی بھی ہو جاتی ہے. 

بہرحال میں نے آپ کو صرف یہ بتانا تھا کہ مجھے آپ کا ایک راز غلطی سے معلوم ہو گیا ہے. اگر آپ نے مجھے ذرا بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کی یا میرے راستے میں آنے کی تو میں آپ کا وہ راز فاش کر دوں گی.

نام بتانے کی ضرورت نہیں ہے پہچان تو گئے ہوں گے. ویسے بھی میرا نمبر آپ کے موبائل میں سیو ہے. "گڈ نائٹ" ویسے تو مجھے پورا یقین ہے کہ اب اپ کی نائٹ کم از کم گڈ نہیں رہی ہو گی یہ میسج پڑھنے کے بعد ____ حیات نے میسج پڑھتے ہی پوری طاقت سے موبائل دیوار پر دے مارا. 

حیات عالم پر اتنا برا وقت نہیں آ سکتا کہ اب  یہ چھٹانک بھر کی لڑکی مجھے بلیک میل کرے اور میرا کون سا راز ہے.....؟؟ حیات پوری طاقت سے چیخا اور خود کو نارمل کرنے کے لیے اپنے بالوں میں بے دردی سے ہاتھ پھیرنے لگا

حیات یہ بات بھول گیا تھا کہ اس دنیا میں ہر انسان کا کوئی نہ کوئی راز ضرور ہوتا ہے جسے وہ دنیا والوں سے چھپانا چاہتا ہے.

💰💰💰💰💰

حمنہ دبے پاؤں ٹی وی لاؤئچ میں داخل ہوئی اور وہاں پر نائٹ بلب کی روشنی میں خالی لاؤئچ کو منہ چڑھاتا دیکھ کر، خاموشی سے دبے پاؤں سیڑھیوں کی طرف بڑھ رہی تھی کہ کچن سے نکلتے حارث سے ٹکرا گئی. 

خدا کے لیے اب کسی ڈرپوک ہیروئن کی طرح چیخ مت مارنے لگ جانا. حمنہ نے سر سے ٹوپی اتارتے ہوئے حارث سے کہا تو وہ اسے حیرت سے دیکھنے لگا

 تم اس وقت اس حلیے میں کہاں سے آ رہی ہو......؟؟ ایک ہاتھ میں پانی کا گلاس پکڑے اس نے استفادہ کیا

تم یہاں بیٹھ کر تسلی سے پانی پیو اور مجھے اپنی قسمت پر ماتم کر دے دو. کیا قسمت پائی ہے میں نے جب بھی ٹکراتی ہوں اپنے بھائی سے ٹکراتی ہوں. 

پتہ نہیں وہ کون لڑکیاں ہوتی ہیں جو ہینڈسم اور خوبصورت لڑکوں سے ٹکرا جاتی ہیں. میری زندگی میں تو یہ حادثہ ابھی تک نہیں ہوا. حمنہ نے ریلنگ سے ٹیک لگاتے ہوئے حسرت بھرے انداز میں کہا

 شرم نہیں آتی اپنے بھائی کے سامنے یوں کہتے ہوئے. حارث نے غصے سے حمنہ کی طرف دیکھا

 بس کرو وہ بھائی اور ہوتے ہیں جن سے بہنوں کو شرم آتی ہے. مجھے تو تمہیں دیکھ کر صرف غصہ آتا ہے یا شرمندگی ہوتی ہے. حمنہ کیپ ہاتھ پر مارتے ہوئے سیڑھیاں چڑھنے لگی

 رکو تو صحیح، بتاؤ اس وقت کہاں سے آ رہی ہو وہ بھی اکیلی ____  ورنہ میں ڈی ایم کو تمہاری شکایت کروں گا. حارث نے نیچے کھڑے آواز لگائی. 

بے فکر رہو. میں اکیلی نہیں تھی. میرے ساتھ میری بھابھی ماں بھی تھی. ھمنہ نے بغیر مڑے جواب دیا

 بھابی ماں ____ مگر کون سی بھابی ماں.....؟؟ حارث سے زیر لب دہرایا

کیاااااااا.....؟ تم اس وقت حرا ساتھ تھی. یہ لڑکی تمہیں ایک دن ضرور کسی مصیبت میں پھنسا دے گی. حارث نے پریشانی سے کہا تو حمنہ  مڑی .

تم مجھے چھوڑو اور اپنی فکر کرو کیونکہ میں اس کی وجہ سے کسی مصیبت میں پھنسوں گی یہ پتہ نہیں مگر تم ضرور اس مصیبت میں پھنس چکے ہو. وہ بھی عمر بھر کے لیے کیونکہ ڈی ایم نے رانا صاحب کو شادی کا بول دیا ہے. 

ہائے میرے برادر کی دلہن ____ حمنہ کہتی اپنے کمرے کی طرف بڑھنے لگی مگر پھر کچھ خیال آتے ہی پلٹی

پانی میں تھوڑی برف ڈال لو  یا پھر روح افزا  کی ایک چمچ بھی کم از کم تمہیں اس وقت ٹھنڈے مشروب کی بہت سخت ضرورت ہے کیونکہ میں جانتی ہوں تمہاری رگوں میں خون ابل رہا ہو گا یا پھر اپنے دوست گود میں سر رکھ کےر تھوڑا رو لو. اس سے بھی جان کو سکون ملتا ہے. حمنہ چڑاتے ہوئے چلی گئی جبکہ حارث وہاں کھڑا ریلنگ پر اپنا غصہ نکالنے لگا

جاری ہے۔۔۔

If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


Mohabbat Ki Pehli Barish Romantic  Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Mohabbat Ki Pehli Barish written by  Amna Mehmood  Mohabbat Ki Pehli Barish by Amna Mehmood is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

  

No comments:

Post a Comment