Meri Raahein Tere Tak Hai By Madiha Shah Episode 55 Part 1 Online - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Sunday 23 July 2023

Meri Raahein Tere Tak Hai By Madiha Shah Episode 55 Part 1 Online

Meri Raahein Tere Tak Hai By Madiha Shah Episode 55 Part 1 Online 

Madiha Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre: Second Marriage Based Novel Enjoy Reading…..

Meri Raahein Tere Tak Hai By Madiha Shah Epi 55 part 1

Novel Name : Meri Raahein Tere Tak Hai

Writer Name: Madiha Shah

Category: Episodic Novel

Episode No: 55 Part 1

میری راہیں تیرے تک ہے 

تحریر ؛۔ مدیحہ شاہ 

قسط نمبر ؛۔ 55 پارٹ ون ( ماضی اسیپشل ) 

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

🅜🅐🅓🅘🅗🅐🅢🅗🅐🅗🅦🅡🅘🅣🅔🅢

عبادت جو پوری طرح ٹوٹ چکی تھی ، گھر میں واپس آتے ہی خود کی حالت کو دیکھ مشکل سے سنبھلتے کیچن میں جاتے واپس سےڈبہ رکھتے جو وہ ساتھ لے کر گئی ؛۔

اپنے روم کی طرف بھاگی ، وہ بارش میں پوری طرح بھیگ آئی تھی ، روم کا ڈور لگاتے منہ پر ہاتھ رکھے دبی آواز میں رونا شروع ہوئی۔۔۔۔

وہ جتنا یقین کرنا چاہتی تھی دل اُتنا ہی اُسکو ڈرا رہا تھا ، مہراز کی باتیں اُسکے کانوں میں کسی بم سے کم نہیں بج رہی تھی ؛۔

ساری رات اُسکی روتے ہوئی گزری ، اگلی صبح عبادت پوری طرح بخار میں جکڑ چکی تھی ۔

چار سے پانچ دن ایسے ہی اُسکی حالت رہی ، وہ کیسے اپنا بڑا دل کرتی وہ ہر پل یہی سوچتی رہی ؛۔

وہ کیسے یہ برداشت کر سکتی تھی ، کہ وہ اُسکو ایسے ہی بنا کسی قصور کے طلاق دے دیتا ، وہ ہر پل گھر میں اپنے باپ کاپریشانی سے بھرا ہوا چہرہ دیکھتی تھی وہ جانتی تھی سب ہی لوگ اُسکو لے کر فکرمند تھے ؛

کتنی ہی دیر وہ بیڈ پر لیٹی چھت کو گھورتی رہی ، آنکھوں سے آنسو بنا کسی آواز کے بہتے بالوں میں جذب ہو رہے تھے ؛۔ 

وہ اک دم سے حکمتی فیصلہ لیتے اٹھی تھی ، گیلے ریشمی بال اُسکی گردن اور گالوں کے ساتھ چپک سے گئے تھے ، وہ اپنا سیلفون اٹھاتے تیزی سے انگلیاں چلاتے کوئی نمبر ڈھونڈنا شروع ہوئی 

جیسے ہی نمبر آنکھوں کے سامنے چمکا بنا سوچے سمجھے کال ملائی ؛۔

عبادت مہراز کی زندگی میں محبت کے ساتھ شامل ہونا چاہتی تھی ، وہ شاید سب بڑوں کے دباو میں اُسکو قبول کر لیتا ۔۔۔۔

لیکن عبادت کیسے اُسکے ساتھ خوش رہتی جس کے دل میں کسی اور کی چاہت مچل رہی تھی، وہ کبھی بھی اپنے لیے مہراز کا ساتھبھیگ میں لینا نہیں چاہتی تھی ۔۔۔

اُسنے چند سکینڈوں میں فیصلہ لیا تھا ، عبادت جانتی تھی مہراز ایک طرف سے انکار کر رہا تھا ، عبادت جس نے آصف کو کالملائی تھی 

اُسکو ملنے ریسورنٹ گئی ، ( یہاں وہی ملاقات ہوئی تھی ، جو آصف نے مہراز کو ویڈیو سینڈ کی ) عبادت نے ملتے ہی آصف کو بتایاکہ وہ اپنے نامی شوہر سے طلاق لینے والی ہے ؛۔

وہ اگر پھر بھی اُس سے شادی کرنا چاہتا ہے تو رشتہ بھیج سکتا ہے ، عبادت جانتی تھی آصف کو یونی سے لائک کرتا ہے اسی لیےاُسکے دماغ میں ایک یہی حل آیا ۔۔۔۔

جیسا عبادت نے سوچا تھا بالکل ویسا ہی ہوا ، عبادت جیسے ہی کچھ دن میں ٹھیک ہوئی اُسنے سب گھر والوں پر بم گرای ؛۔

کہ وہ مہراز سے طلاق لینا چاہتی ہے چونکہ وہ یونی میں کسی اور کو چاہنے لگی ہے ، عبادت کے یہ الفاظ اُسکے باپ کو حیران کن کرگئے تھے 

مگر عبادت کے چچا نے عبادت پر ایک بھی بار یقین نہیں کیا کہ وہ یہ سچ کہہ رہی ہے ، عبادت کی سوتیلی ماں نے کافی تماشہ کھڑاکیا 

 لیکن پھر ہوا وہی جو قسمت نے تہ کر رکھا تھا ، دونوں بچوں کی رضا مندی پر طلاق ہوتے مہراز اور عبادت کا رشتہ ہمشیہ کے لیےختم ہو گیا ؛۔

جیسے ہی عبادت اور مہراز کا رشتہ ختم ہوا دونوں خاندان میں ایک انجانی سی دیوار کھڑی ہو گئی ۔۔۔۔۔۔

مہراز نے واپس لندن جاتے ایمن سے شادی کر لی وہ چاہتا تھا اُسکے گھر والے شادی میں شامل ہوتے لیکن ایسا ہو نہیں سکا ؛۔

دوسری طرف عبادت نے جاب کرنا شروع کر دی ،اُسکے بابا جلد سے جلد عبادت کی پسند یعنی اُس لڑکے سے ملنا چاہتے تھے 

مگر حامد عبادت کو پوری طرح ٹائم دینا چاہتا تھا کہ وہ پہلے خود سے ٹھیک کر لے ، پھر ہی کہیں اور رشتہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔

تین سال ہو چکے تھے ، مہراز اور عبادت کے طلاق کو ، مہراز کی ایک بیٹی بھی پیدا ہو چکی تھی ، وہ تین سال کی تھی ، عبادت کےبابا اپنی بیٹی کے لیے بہت فکر مند تھے ، عبادت اپنے باپ کو اپنی وجہ سے پریشان دیکھ آصف کو رشتہ لانے کا کہہ دیا گئی ، 

وہ بھی اپنے باپ کی خوشی کے لیے اپنی زندگی کا فیصلہ لے گئی ، عبادت نے آصف کو ملتے تبھی جلدی رشتہ بھیجنے کا  کہا ؛۔

چونکہ وہ مزید اپنے باپ کو تنگ نہیں کرنا چاہتی تھی ، وہ جانتی تھی ایک دن اُسکو شادی کرنی ہی تھی :۔ 

“ مہراز کو یہی ویڈیو آصف نے سینڈ کی تھی ، جس وجہ سے اُسکو غلط فہمی ہوئی “ 

آصف جس کو لگ رہا تھا ، اُسنے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوش پا لی ، عبادت کے ہاں کرنے پر اُسنے ایک ماہ بعد اپنے ماں باپکو عبادت کے گھر بھیجا ؛۔ 

چونکہ عبادت نے یہ کہا تھا کہ وہ کسی اور سے محبت کرتی ہے ، تو سب گھر والے اُسکی پسند دیکھنا چاہتے تھے ۔ 

آصف کے گھر والوں سے مل کر سب کو کوئی خاص خوشی نہیں ہوئی تھی ، کیونکہ آصف کی ماں کا لہجا بہت ہی عجیب تھا ۔،

لیکن آصف سے مل کر سب ہی خوش ہوئے تھے ، کیوں کہ وہ بہت ہی مسکراتا ہر طرح سے خوش مزاج نظر آ رہا تھا ؛۔

جو بھی حامد نے آصف سے سوال کیے وہ بہت اچھے سے جواب دے رہا تھا اور یہ سب عبادت کی وجہ سے ہو رہا تھا ۔۔۔

ایسے ہی بچوں کی خوشی کو دیکھتے عبادت کے گھر والوں نے عبادت کا رشتہ آصف سے تہ کر دیا۔۔۔۔؛۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

🅜🅐🅓🅘🅗🅐🅢🅗🅐🅗🅦🅡🅘🅣🅔🅢

گھر میں عبادت کی شادی کو لے کر سبھی بہت خوش تھے ، سب نے اپنے درد اپنے سینوں میں چھپا لیے تھے۔  

چونکہ مہراز اور عبادت کے طلاق اور شادی والے قصے کو سبھی اپنی زندگی سے کوڑا سمجھ ذہینوں سے نکال پھینک دینا چاہتےتھے ۔۔۔۔

پورے گھر میں ہر کوئی ہر طرف تیاریوں میں لگا پڑا تھا ، اور عبادت جو سب کے سامنے خوش ہونے کا ناٹکا کر رہی تھی ، شام ڈھلتےہی سیر کا بولتی پارک جانا شروع ہو گئی تھی ؛۔

وہ وقت کے اس درد کے ساتھ بہت بدل گئی تھی ، وہ ہر وقت خاموش رہنا خود میں گم رہنا اپنی عادت بنا گئی تھی

دوست یارم کب سے تمہیں آوازیں لگا رہا ہے ، اور آپ اپنے اس ہینڈسیم یارم کو دیکھ بھی نہیں رہی اور اُس پر بڑا گناہ سن بھی نہیںرہی۔ ۔۔۔۔ 

یارم  عبادت کے سامنے آتے غصے سے ناک پھولائے گھورتے عبادت کو ہوش میں واپس لایا ؛۔

عبادت جو اپنے ہی غم میں آس پاس بھول بیٹھی تھی ، یارم کا غصے سے لال ہوتا چہرہ دیکھ آنکھوں میں چھائی نمی کہیں دوربھاگی ۔۔۔۔۔

“ سوری ۔۔۔۔۔” دوست ۔۔۔۔۔ وہ بچوں کی طرح کانوں کو ہاتھ لگاتے اُسکو گود میں اٹھاتے جھولوں کی طرف لپکی ؛۔

عبادت پچھلے تین ماہ سے پارک آ رہی تھی۔  وہ خود کے غم کو ختم کرنے کئلیے پارک میں آتے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا شروع ہوئیتھی ؛۔

یارم عبادت کا سٹوڈنٹ تھا ، عبادت پچھلے چار ماہ سے ایک پرائیوٹ سکول میں بچوں کو پڑھا رہی تھی ۔ 

یارم تین ماہ پہلے ہی اُس سکول میں نیا بچہ داخل ہوا تھا۔  یارم سکول میں ہی عبادت کے کافی نزدیک آ گیا تھا ؛۔

وہ سکول میں ٹیچر کرتا کرتا تھکتا نہیں تھا ، اپنا ہر کام وہ اُسکے پاس لیتے پہنچ جاتا تھا ؛

اُنہیں دنوں ایک دن عبادت کو یارم پارک میں دیکھ بہت خوش ہوا تھا تبھی دونوں میں دوستی کا ایک نیا رشتہ جوڑا ؛۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

🅜🅐🅓🅘🅗🅐🅢🅗🅐🅗🅦🅡🅘🅣🅔🅢

ابہام ۔۔۔۔۔۔۔

ابھی وہ اپنی ایک میٹنگ سے فارع ہوتا روم سے نکلا تھا ، کہ اپنی ماں کی پکار سن ہلکی سی مسکان چہرے پہ سجائے ان کی طرفلپکا ؛۔ 

جی امی جان ۔۔۔۔۔ وہ محبت سے اُنکے ہاتھ پر بوسہ لیتے قدموں میں بیٹھتے سر گود میں ٹکا گیا ۔

کتنا کام کرتے ہو تم ۔۔۔۔۔میں تمہاری اس پولیس کی نوکری سے پریشان ہو چکی ہوں۔   اس کام سے کبھی چھٹی بھی لے لیا کرو ، اوردو گھڑی اپنی اس بوڑھی ماں کو بھی دے دیا کرو ۔۔۔

سیرت کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد تم نے تو خود کو زیادہ ہی کام میں الجھا لیا ہے ؛۔ 

ایسے بھی کون سے کیس تمہیں مل جاتے ہیں ، کہ تمہارے کام کے ساتھ ہمیں بھی جگہ جگہ شفیٹ ہونا پڑ جاتا ہے ؛۔

دیکھو بیٹا ۔۔۔۔۔ دوسری شادی کر لو۔ ایسے یارم کو دوسری ماں اور تمہیں ایک نئی جیون ساتھی مل جائے گئی ۔۔۔ 

وہ اپنے بیٹے کے سر میں ہاتھ پھیرتے بہت پیار سے سمجھنا شروع ہوئی۔  تو ابہام جو آنکھیں موندے پڑا تھا ، 

اپنی ماں کا انداز دیکھ ہلکی سی مسکان ویسے ہی چہرے پر ٹکائے پوری طرح اُن کی طرف متوجہ ہوا ؛۔

امی کتنی بار ہم لوگ اسی بات پر روز بحث کریں گئیں ۔۔۔؟ میں آپ کو اپنا فیصلہ پہلے ہی سنا چکا ہوں۔ 

مجھے  کسی ہمسفر کی ضرورت نہیں ، اور میرے بیٹے کے لیے ایسی کوئی ماں نہیں بنی جو اپنی سگی اولاد سے بڑھ کر اُسکو چاہے۔    

تم۔۔۔۔۔۔۔

ڈیڈ ۔۔۔۔۔۔ ابھی ابہام کی ماں کچھ بولتی کہ یارم کو خوشی سے بھاگتے آتے دیکھ دونوں کی نظر اُس پر ٹکی 

جو تقربیا خوشی سے اپنے باپ پر کود چکا تھا ، ابہام نے مسکراتے اُسکو خود میں قید کیا ؛۔ 

آپ کو پتا ہے میری فرینڈ میری آنی بن گئی ، وہ بنا سانس لیے ایک ہی بار میں بولا تو ابہام کی ماں نے اپنا سر پکڑا ؛۔ 

چونکہ یارم کا ایسے ہر غیر کو اپنا بنانا بالکل بھی اچھا نہیں لگتا تھا۔  جبکے ابہام اپنے بیٹے کو خوش دیکھ مسکراتے اٹھا اور اُسکواٹھاتے خود کے کندھوں پر بٹھاتے صوفے کی طرف بڑھا ؛۔ 

اچھا جی ۔۔۔۔۔۔۔ تو آپ کی سکول ٹیچر آپ کی فرینڈ بن گئی ۔۔؟ وہ اُسکو اب کہ اپنی گود میں بٹھاتے آرام سے پوچھنا شروع ہوا ۔ 

“ ڈیڈ ۔۔۔۔۔ آپ کو آنی کا مطلب پتا ہے ۔۔۔؟ وہ اپنے باپ کا سوال اگنور کرتے وہ دریافت کرنا شروع ہوا جو وہ اپنے فرینڈ سے سن آیاتھا ۔ 

ماں آنی کا مطلب ۔۔۔۔۔؟ ابہام اپنے بیٹے کے سوال پر یارم کی طرح منہ بناتے اپنی ماں کو مخاطب کر گیا ۔ 

“ آنی کا مطلب ماں ہی سمجھو ، وہ اُسکو گھورتی ماں لفظ پر زور دیتی بولی “ وہ اُسکو سمجھانا چاہتی تھی کہ یارم کو ایک ماںکی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔

دیکھا ڈیڈ ۔۔۔۔ مجھے میری ماما مل گئی۔ وہ اپنی دادی کا جواب سن اپنے باپ کو خود کی طرف متوجہ کروا گیا ۔

“ مبارک ہو آپ کو ۔۔۔۔۔۔ وہ اُسکے چہرے پر جہان بھر کی خوشی دیکھ ویسے ہی مسکراتے گالوں کو چوم گیا ؛۔

ابہام ۔۔۔۔۔ تم یارم کو دن بہ دن خراب کرتے جا رہے ہو ، تمہیں اسُکو روکنا چاہیے کہ وہ ایسے کسی غیر کو ماں کا درجہ نا دے ۔۔۔۔

اور تم ہو کہ خود ہی اُسکو غلط کاموں پہ لگا رہے ہو۔ بیٹا ابھی بھی ٹائم ہے دوسری شادی ۔۔۔۔۔ 

ماں پلیز۔۔۔۔۔۔ ابہام جو یارم کے جاتے ہی لیپ ٹاپ کھول بیٹھا تھا ۔ اپنی ماں کی بات سنتے ہی سینجدہ ہوتے ٹوک گیا ۔۔۔۔

کتنی بار کہا ہے مجھے اس شادی پر کوئی بات نہیں کرنی آپ کو سمجھ کیوں نہیں آتا ۔۔۔۔؟ 

چھوڑ دے میرے ساتھ ضد لگانا ۔۔۔۔ وہ اک دم سے اٹھا تھا اور بنا اُن کی کوئی بات سنے وہاں سے واک آوٹ کر گیا ۔۔۔۔۔ 

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

🅜🅐🅓🅘🅗🅐🅢🅗🅐🅗🅦🅡🅘🅣🅔🅢

جاری ہے 

السلام وعلیکم 

کیسے ہیں آپ سب لوگ۔ ۔۔۔؟ ایم سوری ۔۔۔۔۔ کہ آپ سب کو اس ایپی کے لیے تین ماہ انتظار کروایا 

گائز میں پچھلے تین ماہ سے بہت مصروف ہوں۔ پڑھائی کا بہت لوڈ پڑا ہوا ہے 

جس وجہ سے میں بالکل بھی لکھ نہیں پا رہی ، مئی کے بعد جون میں۔۔۔۔ انشااللہ میں فارغ ہو جاؤں گئی 

پھر ناول ہر روز پوسٹ ہوگا ،۔

یہ ایپی کیسی لگی کمنٹ باکس میں ضرور بتانا ؛۔ 


This is Official Webby MadihaShah Writes. She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers, who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about

“Nafrta Se barhi Ishq Ki Inteha’’ is her first long novel. The story of this begins with the hatred of childhood and reaches the end of love ❤️. There are many lessons to be found in the story. This story not only begins with hatred but also ends with love. There is a great 👍 lesson to be learned from not leaving...., many social evils have been repressed in this novel. Different things which destroy today’s youth are shown in this novel. All types of people are tried to show in this novel.

"Mera Jo  Sanam Hai Zara Beraham Hai " was his second best long romantic most popular novel.Even a year after the end of Madiha Shah's novel, readers are still reading it innumerable times.

Meri Raahein Tere Tak Hai by Madiha Shah is a best novel ever. Novel readers liked this novel from the bottom of their hearts. Beautiful wording has been used in this novel. You will love to read this one. This novel tries to show all kinds of relationships.

The novel tells the story of a couple of people who once got married and ended up, not only that but also how sacrifices are made for the sake of relationships.

How man puts his heart in pain in front of his relationships and becomes a sacrifice

 

Meri Raahein Tere Tak Hai Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Meri raahein Tere Tak Hai written by Madiha Shah.  Meri Raahein Tere Tak Hai by Madiha Shah is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose varity of topics to write about  Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel you must read it.

Not only that, Madiha Shah provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

Second Marriage Based Novel Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ آفیشل ویب مدیحہ شاہ رائٹس کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے اپنے لکھنے کا سفر 2019 سے شروع کیا ۔مدیحہ شاہ ان چند ادیبوں میں سے ایک ہے ، جو اپنے انوکھے تحریر ✍️ اسلوب کی وجہ سے اپنے قارئین کو اپنے ساتھ جکڑے رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنے لکھنے کا سفر 2019 سے شروع کیا تھا۔ انہوں نے بہت ساری کہانیاں لکھی ہیں اور ان کے بارے میں لکھنے کے لئے مختلف موضوعات کا انتخاب کیا ہے

    نفرت سے بڑھی عشق کی انتہا

ان کا پہلا طویل ناول ہے۔ اس کی کہانی بچپن کی  نفرت سے    شروع ہوتی ہے اور محبت کے اختتام تک پہنچ جاتی ہے۔ کہانی میں بہت سارے اسباق مل سکتے ہیں۔ یہ کہانی نہ صرف نفرت سے شروع ہوتی ہے بلکہ اس کا اختتام محبت کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ اس ناول میں بہت ساری اجتماعی باتیں سیکھی جارہی ہیں .... ، بہت ساری معاشرتی برائیاں اس ناول میں دبا دی گئیں۔ مختلف ناولوں سے جو آج کے نوجوانوں کو تباہ کرتی ہیں وہ اس ناول میں دکھائے گئے ہیں۔ اس ناول میں ہر طرح کے لوگوں کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

  میرا جو صنم ہے ذرا بے رحم  ہے

ان کا دوسرا بہترین طویل رومانٹک سب سے زیادہ مقبول ناول تھا۔ مدیحہ شاہ کے ناول کے اختتام کے ایک سال بعد بھی قارئین اس کو بے شمار بار پڑھ رہے ہیں۔

میری راہیں تیرے تک ہے مدیحہ شاہ   کا   اب تک کا ایک بہترین ناول ہے۔ ناول پڑھنے والوں کو یہ ناول دل کی انتہا سے پسند آیا۔ اس ناول میں خوبصورت الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ اس ناول میں ان دو لوگوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جنہوں نے ایک بار شادی  کی  اور اس کا خاتمہ ہوگیا ، نہ صرف یہ ، بلکہ یہ بھی کہ تعلقات کی خاطر کس طرح قربانیاں دی جاتی ہیں۔

انسان کس طرح اپنے رشتوں کے سامنے اپنے دل کو درد میں ڈالتا ہے اور قربانی بن جاتا ہے ، آپ اسے پڑھ کر پسند کریں گے۔

نفرت سے بڑھی عشق کی انتہا  ناول

 مدیحہ شاہ نے ایک نیا اردو سماجی رومانوی ناول  نفرت سے بڑھی عشق کی انتہا    تحریر مدیحہ شاہ پیش کیا۔ نفرت سے بڑھی عشق کی انتہا  از مدیحہ شاہ ایک خاص ناول ہے ، اس ناول میں بہت سی معاشرتی برائیوں کی نمائندگی کی گئی ہے۔ یہ ناول ہر طرح کے تعلقات کو ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔امید ہے کہ آپ کو یہ کہانی پسند آئے گی اور ناول کی کہانی کے بارے میں مزید جاننے آپ اسے ضرور پڑھیں۔

اتنا ہی نہیں مدیحہ شاہ نئے لکھنے والوں کو آن لائن لکھنے اور ان کی تحریری صلاحیتوں اور مہارت کو ظاہر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم دیں۔ اگر آپ سب لکھ سکتے ہو تو اپنا لکھا ہوا کوئی بھی ناول مجھے سسینڈ کریں میں اسکو یہاں اپنی اس ویب پر شائع کروں گئی اگر آپ کو یہ اردو رومانٹک ناول کی کہانی کامنٹ بلو پسند ہے تو ہم آپ کے مہربان جواب کے منتظر ہیں۔

آپ کی مہربانی سے تعاون کرنے کا شکریہ

 /کزن فورس میرج پر مبنی ناولر ومانٹک اردو ناول

مدیحہ شاہ نے بہت سے ناول لکھے ہیں ، جن کو ان کے پڑھنے والوں نے ہمیشہ پسند کیا۔ وہ اپنے ناولوں کے ذریعہ نوجوانوں کے ذہنوں میں نئے اور مثبت خیالات پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ وہ بہترین لکھتی ہیں۔

 

If you want to download this novel ''Meri Raahein Tere Tak Hai'' you can download it from here:

 

اس ناول کی سب ایپسوڈ کے لنکس

to download in pdf form and online reading.

Click on This Link given below Free download PDF

Free Download Link

Click on download

Give your feedback

Episode 01, 05

Episode 06 to 10 

Episode 11 to 15 

Episode 16 to 20

Episode 21 to 25

Meri Raahein Tera Tak Hai By Madiha Shah Episode 33 is available here

اگر آپ یہ ناول ”میری راہیں  تیرے تک ہے“ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو ، آپ اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

لنک ڈاؤن لوڈ کریں

↓ Download  link: ↓

اور اگر آپ سب اس ناول کو  اون لائن پڑھنا چاہتے ہیں تو جلدی سے اون لائن پر کلک کریں اور مزے سے ناول کو پڑھے

اون لائن لنک

Online link    

Meri Raahein Tere Tak Hai Novel by Madiha Shah Continue Novels ( Episodic PDF)

میری راہیں تیرے تک ہے ناول    از مدیحہ شاہ  (قسط وار پی ڈی ایف)

 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

اگر آپ سب کو اس ویب پر شائع ہونے والے ناول پسند آرہے ہیں تو ، براہ کرم میری ویب پر عمل کریں اور اگر آپ کو ناول کا واقعہ پسند ہے تو ، براہ کرم کمنٹ باکس میں ایک اچھی رائے دیں۔

شکریہ۔۔۔۔۔۔

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and do not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files, as we gather links from the internet, searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

حق اشاعت کا اعلان:

مدیحہ شاہ سرکاری طور پر صرف پی ڈی ایف ناولوں کے لنکس بانٹتی ہے اور کسی بھی سرور پر کسی فائل کو میزبان یا اپلوڈ نہیں کرتی ہے جس میں ٹورنٹ فائلیں شامل ہیں کیونکہ ہم گوگل ، بنگ وغیرہ جیسے دنیا کے مشہور سرچ انجنوں کے ذریعہ تلاش کردہ انٹرنیٹ سے لنک اکٹھا کرتے ہیں اگر کوئی پبلشر یا مصنف ان کے ناولوں کو یہاں پایا جاتا ہے کہ اپ لوڈ کنندہ کو ناولوں کو ہٹانے کے لئے کہیں جس کے نتیجے میں یہاں موجود روابط خود بخود حذف ہوجائیں گے۔  

 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages