Pages

Wednesday 5 July 2023

Aghaz E Janoon By Amrah Sheikh New Novel Episode 19 to 20

Aghaz E Janoon By Amrah Sheikh New Novel Episode 19 to 20

Madiha Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...

Aghaz E Janoon By Amrah Sheikh Episode 19 to 20

Novel Name: Aghaz E Janoon 

Writer Name: Amrah Sheikh

Category: Complete Novel

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔

"کہاں کھوئے ہوۓ ہو لڑکے۔۔ابراھیم نے ایبک کے کندھے پر ہاتھ مارا جو ٹیبل پے رکھے گلاس کو پکڑے کسی سوچ میں گم تھا۔۔۔

برہان نے بھی اسے دیکھا جو چونک گیا تھا ایسے جیسے یہاں تھا ہی نہیں۔۔۔

تینوں اس وقت ریسٹورانٹ کے باہر شیشے کے ساتھ والی ٹیبل پر بیٹھے تھے۔۔۔

"کچھ خاص نہیں۔۔۔

"کچھ تو ہے کہیں عشق محبت میں تو نہیں پڑ گئے۔۔ابراھیم شوخ ہوتے ہوۓ آنکھ دبا کر بولا۔۔

برہان اسکی بات پر مسکرایا جب کے ایبک نے اسے گھورا۔۔۔

"جی نہیں ایسا کچھ نہیں ہے 

"اگر ایسا ہو گیا تو۔۔۔۔ابراھیم اسے زچ کرنے کے لئے بولا۔۔۔

"ایسا ہو بھی گیا تو اس سے شادی کرلونگا سمپل۔۔۔

"کیا واقعی تم تو بڑے ہی شریف نکلے ہاہاہا ابراھیم کہ کر اپنی بات کا مزاہ لے کر ہنسا۔۔ایبک نے آنکھیں گھومائیں 

"سہی کہا میں شریف نہیں ہوں لیکن ٹائم پاس کرنے کے لئے بہت کچھ ہے مجھے آزاد رہنا پسند ہے ۔۔۔۔ایبک سنجیدگی سے بولا۔۔

برہان نے مسکرا کر اسکی طرف دیکھا ایبک کی بات اسے پسند آئی تھی۔۔۔

"ہاں یہی چیز میرے بھائی سیم ٹوسیم میں بھی یہی کہتا ہوں لیکن آج کل کے نوجوان استغفرالله کیا ہوتا جا رہا ہے دھوکے بازوں کی وجہ سے ہی مجھ جیسے شریف انسان سے کسی نے محبت نہیں کی۔۔۔ابراھیم اپنی کرسی سے اٹھ کر اسکا کندھا تھپتھپا کے واپس بیٹھ گیا۔۔۔

"ڈرامے باز انسان۔۔۔۔۔برہان نے کندھے پر مکّا مار کے اسے کہا۔۔۔

ایبک اور برہان دونوں ہنسنے لگے۔۔۔

"اڑا لو مذاق لیکن میں سب کھا کر ہی جاؤں گا مفتہ کون چھوڑتا ہے۔۔۔۔۔

ابراھیم کہتا برگر کی جانب متوجہ ہوگیا جب کے دونوں اسے دیکھ کر مسکرانے لگا۔۔

______________________________________

ایبک نے جیسے ہی لاؤنج میں قدم رکھا سامنے ہی اپنے باپ کو دیکھ کر حیران ہوتا روک گیا۔۔۔۔

فریحہ بیگم جو صوفے پر بیٹھی ہوئی تھیں جلدی سے کھڑی ہوئیں۔

"السلام عليكم امی ابو آپ دونوں ابھی تک جاگ رہے ہیں۔

"کہاں سے آرہے ہو؟ عماد صاحب اسکی بات کو ان سنا کرتے سخت لہجے میں پوچھتے اسکے سامنے آ کھڑے ہوۓ۔۔۔

"امی کیا میں خواب دیکھ رہا ہوں میرے ابّو آج اپنے بیٹے سے پوچھ رہے ہیں وہ کہاں تھا  ہاہ یہ تو انہونی۔۔۔۔

"بس!!! بہت ہوگیا آج تمہاری وجہ سے کتنی شرمندگی ہوئی ہے جانتے ہو کچھ اندازہ ہے یا اپنی عیاشیوں میں سب بھول گئے ہو۔۔۔۔۔عماد صاحب غصّے سے دھاڑے فریحہ بیگم بے گھبرا کر اپنے منہ پے ہاتھ رکھا ایبک چہرے پے تمسخرانہ مسکراتا اپنے باپ کے سرخ تمتماتے چہرے کو دیکھ رہا تھا۔۔

"مجھے دکھ ہے اس بات کا آپ کو اپنے ہی بیٹے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔۔۔

"ایبک بات کو مت بڑھاؤ جب میں نے کہا تھا کے کہیں مت جانا تو کیوں گئے۔۔ فریحہ بیگم یکدم بچ میں بولیں۔۔

عماد صاحب غصّے سے اپنے بیٹے کو دیکھ رہے تھے جب کے ایبک افسوس سے اپنی ماں کو دیکھنے لگا۔۔۔

"میں آپ کو پہلے ہی بتا چکا ہوں مجھے ابھی شادی کرنی نہیں ہے تو کیوں کسی سے ملوں۔۔۔ایبک جھنجھلا کر بولا۔۔۔

جس بحث سے بچنے کے لئے وہ لیٹ گھر آیا تھا وہی بحث اسکے استقبال کے لیے پہلے سے تیار کھڑی تھی 

"تم بھول رہے ہو یہ تمھارے ماں باپ کی بھی خواھش ہے۔۔۔عماد صاحب چبا چبا کر بولے۔۔

"مجھے منظور نہیں  ایبک نے اپنے باپ کی آنکھوں میں دیکھ کر سرد لہجے میں کہا۔۔۔جب سناتے میں چٹاخ کی آواز گونجی۔۔۔۔

"عماد یہ کیا کر رہے ہیں جوان لڑکے پے ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔۔۔فریحہ بیگم آگے بڑھ کر عماد صاحب کا ہاتھ پکڑ کر بولیں۔۔۔

ایبک گال پے ہاتھ رکھے اپنے باپ کو ساکت کھڑا دیکھتا رہا۔۔۔

"تو سمجھاؤ اپنی جوان اولاد کو اس میں ہم سب کا فائدہ ہے اکلوتی بیٹی ہے کوئی اور اولاد نہیں ہے سب اسی کا ہے اگر رشتہ ہوگیا بیٹھ کر کھائے گا ۔۔۔۔

"کب تک ابّو کب تک کھا لونگا ہوسکتا ہے پہلے ہی کسی حادثے کا شکار ہوجاؤں پھر۔۔ ایبک سرخ آنکھوں سے ضبط سے بولا 

"اللہ‎ نہ کرے کیسی باتیں کر رہے ہو فریحہ بیگم کانپ گئیں 

"ہمارے خود کے پاس بہت ہے ابّو اللہ‎ کا شکر ہے اگر اور چاہیے تو میں ہوں لیکن میں لیشا سے شادی ہرگز نہیں کرونگا۔۔ایبک کہ کر جانے لگا جب عماد صاحب کی بات سن کر سر جھٹکتا سیڑیاں چڑھ گیا۔ ۔۔

اگلے ہفتے منگنی ہے تمہاری یہ میرا فیصلہ ہے ورنہ اپنے ماں باپ کو بھول جانا۔۔

______________________________________

برہان بھائی کیا آپ مجھے کالح ڈراپ کر دیں گے۔۔۔ماریا ناشتہ کرتی ہوئی اچانک برہان کو مخاطب کرتی ہوئی بولی۔۔

"ہمم اوکے۔۔۔۔۔برہان جوس پیتے ہوۓ کندھے اچکا کے بولا۔۔۔

ماریا نے ہانیہ کی طرف دیکھا جو اسے دیکھ رہی تھی اسکے دیکھنے پر ہانیہ ہلکا سا مسکرائی  

جب آبش نے ماریا کے کان میں سرگوشی کی 

"تمہاری بہن اور میرا بھائی دونوں چھپے رستم ہیں۔۔۔۔

ماریا نے نا سمجھی سے آبش کو دیکھا 

"مطلب۔۔۔

"مطلب رات کو دونوں گارڈن میں کھڑے تھے 

"تو؟ ماریا ابھی تک نا سمجھی کی کیفیت میں آبش کی بات سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی۔۔

"اففف گھامڑ ہو چھوڑو۔۔۔۔آبش اپنا ماتھا پیٹتے ہوۓ بولی۔۔۔

"آبش بیٹا سر میں درد۔ ہے ۔۔۔ابنوس صاحب آبش کو ماتھے پر ہاتھ مارتے دیکھ چکے تھے تبھی پریشانی سے پوچھا۔۔۔

آبنوس صاحب کی بات پر سب نے اسے دیکھا۔۔۔

"نہیں ابو میں ٹھیک ہوں ایسی چیک کر رہی تھی کہیں مجھے بخار تو نہیں۔آبش مسکرا کے بولتی دوبارہ ہاتھ رکھ کر دیکھنے لگی۔۔

"بس تم ڈرامے مت شروع کرو۔۔۔۔ہانیہ نے گھورا۔۔

"ہانیہ ایسے مت کہو میری بچی اگر طبیعت ٹھیک نہیں تو مت جاؤ عائشہ بیگم ہانیہ کو ٹوکتیں آبش کو پیار سے بولیں۔

"سو سویٹ چھوٹی امی لیکن میں ٹھیک ہوں سچ میں۔۔۔

"آجاؤ تم تینوں میں باہر ہوں۔۔۔اوکے ایوری ون اللہ‎ حافظ۔۔

برہان ہانیہ کو دیکھتا جلدی سے اٹھ کر کہتا ہوا جانے لگا۔۔

"ماریا روکو تم میرے ساتھ چلنا۔۔۔۔ماریا کو ہانیہ کے پیچھے  جاتا دیکھ آبش نے ہاتھ پکڑ کر روکا۔۔۔

"آبش باجی کیا ہوگیا ہے آج ۔۔۔ماریا نے اسے مشکوک نظروں سے دیکھا۔۔

"کچھ نہیں چلو آبش اسے گھورتی آگے بڑھ گئی۔ 

______________________________________

ہانیہ اور آبش دونوں خاموشی سے چلتی گراؤنڈ میں اکر گھاس پر بیٹھیں۔۔۔

"اپنا منہ ٹھیک کرو اگزیمز تو دینے ہی ہیں ویسے تمہے خوشی ہونی چاہیے یہ ہم لوگوں کا لاسٹ سیمسٹر یے۔۔ 

"ہانیہ چپ رہو مجھے غصہ مت دلاؤ مجھے ڈر لگ رہا ہے اگر میں اچھے نمبروں سے پاس نہ ہوئی تو۔۔

"ڈونٹ وری بیوٹیفل اگزیمز کی تیاری میں مجھ سے ہیلپ لے سکتی ہو۔۔۔۔۔برنی اپنے دو دوستوں کے ساتھ انھیں بیٹھا۔ دیکھ قریب آکر بولا۔۔۔

ہانیہ آبش نے سر اونچا کر کے ان تینوں کو دیکھا ان کے متوجہ ہونے پر برنی پوری بتیسی دکھانے لگا۔۔۔

آبش مسکرا کر کھڑی ہوئی۔۔۔۔

"شکریہ لیکن پہلے خود تو پڑھ لو برنی بھائی۔۔۔آبش  تپانے والی مسکراہٹ چہرے پر لاتی ہھی بولی۔۔برنی کی بتیسی جھٹ اندر گئی ۔

"میں بھائی نہیں ہوں سمجھی اور تم دونوں اکیلی وہ تمہاری کزن ہاں ماریا نام ہے نا اس کا عاشق نہیں ہے ساتھ۔۔۔برنی شیطانیت سے مسکراتا ہوا بولا۔۔۔

"خبردار میری بہن کا نام لیا تو اپنی اوقات میں رہو۔۔۔ہانیہ آگ بگولہ ہوتی اٹھ کر اسے وارن  کرنے والے انداز میں بولی۔

"اوہ میں تو ڈر گیا حسینہ ہاہاہا۔۔۔۔برنی نے ہنستے ہوۓ اسکی کلائی پکڑی ہی تھی جب کوئی تیزی سے آیا ہانیہ کو جھٹکا لگا پوری آنکھیں کھول کر  اپنے ہاتھ کو دیکھنے لگی پھر اپنے سامنے دیکھا جہاں کوئی نہیں تھا 

"آہ!!!!کسی کے چیخنے پر ہانیہ نے گردن گھوما کے دیکھا تو شاک میں چلی گئی۔۔۔۔

"گھاس پر برنی گرا کراہ رہا تھا جب کے برہان اس پے چڑھا  مار رہا تھا ۔۔۔۔

"کیسے چھوا اسے سالے چھوڑونگا نہیں۔۔۔۔

ابراھیم برہان کو الگ کر رہا تھا ....

"برہان چھوڑو کیا کر رہے ہو ابراھیم زبردستی اسے پکڑتے ہوۓ الگ کرنے لگا۔۔۔

اسٹوڈنٹس کا رش جما ہوگیا۔۔

برنی کا دوست پرنسپل آفس بھاگا۔۔

ہانیہ اور آبش دونوں اس اچانک نازل ہونے والی جنگ پے جہاں تھیں وہیں کھڑی ررہ گئیں۔______________________________________

"ماریا تم اکیلی چل لو نا یار مزہ آئے گا۔۔۔

"نہیں میرا موڈ نہیں ہے تم سب  چلی جاؤ ماریا کندھے اچکا کر بولی۔۔۔

ماریا کے کہنے پر سب لڑکیوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا دس منٹ سے وہ اسے راضی کرنے میں لگی ہوئی تھیں۔۔۔

"یار تم پہلے کونسا اپنی بہنوں کو لیکر جا رہی تھی۔۔۔ایک دن کی تو بات ہے پلیز۔۔۔زلفہ نے اسکا ہاتھ پکر کر کہا۔۔

"ایسا کچھ نہیں لیکن میرا بلکل دل نہیں ہے سوری چلو بریک کا ٹائم ختم ہونے والا ہے۔۔۔۔۔

ماریا کہتی ہوئی اٹھ کھڑی ہوئی نیہان غصّے سے اسے گھور رہی تھی لیکن ماریا کو پرواہ نہیں تھی۔۔۔

ماریا پھر کسی مصیبت میں نہیں پڑھنا چاہتی تھی ...

گاڑی روکتے ہی ہانیہ اتر کر اندر کی جانب بڑھی۔۔۔

"آ میں دیکھتی ہوں ویسے اچھا کیا آپ نے وہ خود اکر جان کر تنگ کر رہا تھا۔۔۔

"تم سمجھا نہیں سکتی تو ساتھ بھی مت دو۔۔۔ابراھیم نے گردن موڑ کر اسے دیکھ کر کہا برہان اسٹیرنگ کو پکڑے ہونٹ بھینجے ہانیہ کو جاتے دیکھ رہا تھا۔۔

"میں کیوں سمجھاؤں بہت اچھا کیا اسے مارا وہ  مجھے آکر آفر کر رہا تھا کے مجھ سے پڑھ لو۔۔۔

"اس میں کونسی انہونی والی بات ہے پڑھائی میں سب ایک دوسرے کی مدد کر دیتے ہیں۔۔۔

"لیکن وہ ماریا کے لیے غلط بول رہا تھا اور تمہیں اتنا ہی غم ہے تو میں لے لیتی ہوں اسکی مدد۔۔۔آبش کندھے اچکاتی لاپروائی سے بولی۔۔۔

"کوئی ضرورت نہیں ہے سمجھی خود کوڑھ مگز ہو کیا  ۔۔ابراھیم نے جل کر کہا۔۔

"کیا؟؟ مجھے تم یہ سمجھتے ہو برہان بھائی سنا یہ کیسے آپ کے سامنے مجھے کوڑمگزھ کہ رہا ہے۔۔۔آبش آنکھیں پھیلا کر بولی 

"اترو دونوں

برہان نے ایک دم غصّے سے چیخ کر کہا آبش جلدی سے اتر کر بھاگی۔۔۔

"اب دوبارہ کچھ کرنے کی کوشش مت کرنا پرنسپل اگلی بار وارننگ نہیں دیں گے ویسے اتنا غصّہ کیوں آجاتا ہے تمہیں مجھے تو جلنے کی بو بھی آ رہی ہوتی ہے۔۔۔ابراھیم معنی خیز لہجے میں بولا۔۔

"اچھا یار اتر رہا ہوں ایسے تو مت گھورو۔۔۔ ابراھیم اسکے گھورنے پر کہتا گاڑی سے اتر کر کھڑا ہوگیا۔۔۔

______________________________________

"اسلام علیکم 

*وعلیکم اسلام آگئی بیٹا 

"جی امی آپ دونوں کہاں جا رہی ہیں ۔۔۔ہانیہ انھیں دیکھتے ہوۓ بولی۔۔۔

"گروسری کا سامان لینے

"میں بھی چلوں چھوٹی امی آبش اندر اتے ہوئی بیچ میں بول پڑی 

"کوئی ضرورت نہیں ہے تم چلو میرے ساتھ ہانیہ اسکا ہاتھ پکڑ کر اپنے کمرے میں لیجانے لگی۔۔

"یہ بچیاں بھی نہ عفت دونوں کو جاتا دیکھ عائشہ بیگم کو کہتیں دروازے کی طرف بڑھ گئیں۔ ۔۔

"ہانیہ خود تو تم پرانی آتما ہو مجھے تو مت اپنی طرح بناؤ  یار میں کول گرل ہوں۔۔۔

"واقعی کول گرل اب یہ گھومنا پھرنا بند کردو اگزیمز کی تیاری شروع کردو۔۔۔ ہانیہ کمرے میں آتی الماری کی طرف جاتے ہوۓ بولی۔۔۔

"کیا !! تم نے اسلئے مجھے جانے سے روکا ہے ؟ آبش صدمے سے چیخ پڑی۔۔

"نہیں میں نے یہ کب کہا میں صرف یاد دلا رہی ہوں ورنہ جو کچھ  آج ہوا ہے میرا دل کر رہا ہے اس برنی کا خون کردوں میری بہن کا نام کیسے لیا اس نے۔۔۔ہانیہ سوچتے ہی دوبارہ غصّے میں بولنے لگی

"آہ!! یہ بھی ٹھیک کہا ویسے یہ بات کیوں کی اس نے 

آبش گال پی انگلی رکھتی سوچتے ہوۓ بولی۔۔۔

ہانیہ نے پلٹ کر اسے دیکھا۔۔۔۔

"ہوسکتا ہے جب ایبک کلب میں ملا تو وہ بھی وہیں ہو۔۔ہانیہ نے اندازہ لگایا۔۔

"ہمم بلکل ٹھیک کہا یہ بھی ہوسکتا ہے اچھا ایک بات بتاؤ یہ میرے برہان بھائی کو اتنا غصہ میرے لئے آیا آبش مسکراہٹ دباتی معصوم شکل بنا کر  آنکھیں پٹپٹاتی ہوئی پوچھنے لگی۔۔

ہانیہ نے باتھ روم کی طرف جاتے جاتے پلٹ کر اسکی طرف ہاتھ میں تھامے کپڑوں سے ہینگر نکال کر پھینکا۔۔

آبش تیزی سے پیچھے ہوئی۔۔

"اففف ظالما

"آبش اسٹاپ۔۔۔ہانیہ اسکے مسخرے پن پے مسکراتی ہوئی باتھ روم میں گھس گئی۔۔۔

"اچھا میں جا رہی ہوں اپنے کمرے میں پڑھائی کے وقت مجھے بھول جانا اوکے۔۔

"ٹھیک ہے میں تمھارے پاس آجاؤں گی۔۔۔۔آبش کے بولنے پر ہانیہ نے اندر سے ہی جواب دیا۔۔۔

"افف ہٹلر ہے بچی کے پیچھے پڑ گئی ہے آبش باتھ روم کے دروازے کو گھورتی کمرے سے نکل گئی۔۔۔۔

آبش اپنے کمرے کی طرف جا رہی تھی جب برہان کی آواز پر پلٹی

"جی برہان بھائی۔۔۔۔

"مسسز استے کہاں ہیں ؟

آبش کو حیرت ہوئی اسے لگا وہ ہانیہ کا پوچھا گا۔۔۔۔

"آ برہان بھائی وہ تو کل سے بیمار ہی تبھی تو کل مجھ بیچاری نے اپنے نازک ہاتھوں سے کھانا بنوایا۔۔۔آبش کہتے کہتے کل کا سوچتی ہوئی اپنے ساتھ ہوا ظلم بتانے لگی۔۔۔

"آہ! آبش افسوس ہوا سن کر  خیر کھانا گرم کر دو میں اور ابراھیم ڈرائنگ روم میں ہیں اوکے۔۔

برہان اسکے ساتھ ہوا ظلم و ستم سنتا گہری سانس لیتا کہ کر  چلا گیا۔

آبش رونے والی شکل بناتی پیر پٹختی ڈھیلے ڈھالے انداز میں چلتی کچن میں آئی۔۔۔

"ؓمیکرونی بنالیتی ہوں ہمم چلو آبش لگ جاؤ کام پر۔۔۔آبش خود کلامی کرتی سامان نکالنے لگی۔۔

______________________________________

"اہم کیا میں اندر آسکتا ہوں۔۔۔

"جی بلکل نہیں۔۔۔۔ ہانیہ نے سر اٹھائے بنا ہی صفا چٹ جواب دیا۔۔۔

"بہت شکریہ۔۔۔برہان مسکراتے ہوۓ اندر اکر اسکے سامنے بیٹھا جو اپنے لیپ ٹاپ میں بزی تھی۔۔۔

برہان خاموش بیٹھا اسے دیکھے جا رہا تھا ہانیہ ایسے ظاہر کر رہی تھی جیسے کمرے میں اکیلی بیٹھی ہو۔۔۔

برہان نے ہاتھ بڑھا کر اسکا لیپ ٹاپ بند کیا۔۔۔

"کیا بدتمیزی ہے۔

"میں سامنے بیٹھا ہوا ہوں۔برہان نے سینے پر بازو باندھ کر کہا 

"تو سائیڈ پر ہوکے بیٹھ جائیں۔۔۔ہانیہ ناک چڑھا کر کندھے اچکا کر کہتی لیپ ٹاپ کھولنے لگی۔۔۔

برہان نے اسکے ہاتھ سے لیپ ٹاپ لیا اور اٹھ کر لیپ ٹاپ کو الماری کے اوپر رکھ دیا۔۔۔ہانیہ غصّے سے دھم دھم کرتی اسکے قریب آئی۔۔

ہاتھ اونچا کرکے لیپ ٹاپ اتارنے لگی جب برہان نے اسکا ہاتھ پکڑ لیا۔۔۔

"اففف کیا چاہتے ہیں۔۔۔ ہانیہ نے جھنجھلا کر کہا

"بتا دوں؟ 

"بلکل ہانیہ اسکے قریب ہوتی سینے پر بازو باندھ کر بولی۔۔

"سوچ لو۔۔۔برہان اسکی  آنکھوں میں جھانک کر کہتا ایک قدم نزدیک ہوا۔۔

ہانیہ سٹپٹاتی پیچھے ہوئی۔۔۔

"میں ناراض ہوں آپ سے ہانیہ اسکے دیکھنے سے کنفیوز ہوکر بولی۔۔۔

"ستیاناس

"کیا کہا۔۔۔۔ہانیہ نے سوالیہ انداز میں اسے دیکھا۔

"مطلب جو ہوا تمہے مجھ سے شکریہ کرنا چاہیے الٹا تم جلی بیٹھی ہو۔۔۔

"نہیں آپ کو تو اس پر ایوارڈ سے نوازنا چاہیے نہ۔۔ہانیہ گھورتے ہوۓ بولی۔

"اللہ‎ تمہاری زبان مبارک کرے۔۔۔

ہانیہ جواب دیے بنا الماری سے پشت لگائے منہ بنا کر کھڑی ہوگئی 

برہان لمبی سانس لیتا اسکے مقابل آیا۔۔۔

"میں جان کر ایسا نہیں کرتا بس ہوجاتا ہے ہانیہ تمہے کوئی لڑکا ہاتھ لگاتا ہے مجھے بہت غصہ آجاتا ہے کنٹرول نہیں ہوتا لیکن میں تمہارے معاملے میں بےبس ہوں برہان سر جھکا کر بولتا اسکا ہاتھ تھام کر ایک قدم نزدیک بڑھا۔۔۔

ہانیہ کی دل کی دھڑکن تیز ہوئی برہان کے ہاتھ میں دبا ہاتھ کانپا

"مم مجھے کام ہے ہاتھ چھوڑیں۔۔۔ہانیہ لڑکھڑاتی ہوئی زبان میں بولتی نظریں جھکا گئی۔۔

"بھاگنے کا اچھا بہانا ہے لیکن پرانا ہے اگلی کوشش کرو لیکن پہلے میری بات مکمّل سن کر جاؤ۔۔برہان کہنے اسکے کان کے نزدیک جھکا ہانیہ نے سانس روک لی۔۔۔۔

"لگتا ہے مجھے محبت ہوگئی ہے تم سے برہان سرگوشی میں کہتا اسکے سر پے دھماکہ کر گیا۔۔۔۔

ہانیہ آنکھیں پھاڑے اسے دیکھنے لگی برہان نے ہاتھ چھوڑ کر اسکے تاثرات دیکھتا محظوظ ہو رہا تھا۔۔

"ہانیہ نے ہوش میں آتے ہی اپنی نظریں جھکالیں۔۔

"میں سوچ رہا ہوں تم جواب دوگی یہ چماٹ ویسے تمھارے تاثرات سے تو لگ رہا ہے جواب مل ہی جائے گا۔۔

برہان آنکھوں مینن چمک لئے اسے دیکھ کر کہ رہا تھا

ہانیہ برہان کے سینے پے ہاتھ رکھتی اسکے پیچھے کی طرح دھکّا دیتی جانے لگی۔۔

"ارے یہ کونسا جواب ہے؟ 

"کیا جواب دوں ایسے کون اظہار کرتا ہے ہانیہ پلٹ کر گھورتی ہوئی بولی۔۔

"اوہ تو ایسی بات ہے روکو برہان کہتا کمرے میں رکھے ٹیبل  سے ڈیکوریشن والے پھلوں کی ٹوکری اٹھاتا اسکے سامنے روکا۔۔۔

ہانیہ حیران ہوتی اسے دیکھنے لگی جو اسکے سامنے بیٹھتا پرپوز کر رہا تھا۔۔

"مس ہانیہ عائد میں برہان آبنوس آپ سے محبت کرنے لگا ہے میں خود نہیں جانتا یہ سب کیسے ہوگیا لیکن خود کو تم سے محبت کرنے کے لئے میں خود کو بےبس پاتا ہوں پلیز یہ انمول پھل  لیکر میری محبت کو قبول کرو۔۔۔برہان ٹوکری اسکے سامنے کیے جذب سے بولا۔۔۔

"ہاہاہا!!! یہ انمول پھل نکلی ہیں۔۔

"ہاں اس سے کیا فرق پڑتا ہے میری محبت اصلی ہے۔۔۔

برہان کی بات سنتے ہی ہانیہ سرخ ہوتی اسکے ہاتھ سے ٹوکری لیتی کمرے سے دوڑ لگا گئی۔۔۔

"روکو ہانیہ برہان مسکراتا اسکے پیچھے بھاگا۔۔

______________________________________

یہ لو کھاؤ۔۔۔آبش ابراھیم کے چہرے کے قریب پلیٹ کرتی ہوئی بولی۔۔۔

ابراھیم نے موبائل کی اسکرین سے نظر اٹھا کر اسے دیکھا پھر پلیٹ کو۔۔

"میں یہ نہیں کھاتا۔۔۔ابراھیم نے منہ بنا کر دوبارہ سر جھکا لیا۔۔۔

آبش تو جل کر خاک ہوگئی۔۔۔

"کھانا پڑے گا میں نے بہت محنت سے بنایا ہے۔۔۔۔۔آبش ہر لفظ پے زور دے کر بولی۔۔

ابراھیم نے سر اٹھا کر گھورا  ۔۔۔

"نہیں کھانا مجھے بہت شکریہ۔۔۔برہان کو بولو میں جا رہا ہوں اور یہ اپنی محنت خود بیٹھ کر کھاؤ۔۔۔

ابراھیم کہ کر پھر موبائل پے ٹائپنگ کرنے لگ گیا۔۔

آبش ہونٹ بھنجتی ضبط سے کھڑی رہی جب کچھ سوچتے ہی شرارت سے اسکی آنکھیں چمکیں اور اگلے ہی سیکنڈ ابراھیم کی چیخ پورے گھر میں گونجی۔۔۔۔

برہان اور ہانیہ جو نیچے ہی بھاگتے ہوۓ آرہے تھا کسی مرد کی آواز سن کر جھٹکے سے رکے۔۔

"یہ کون تھا۔۔۔ہانیہ گھبراتی ہوئی بولی۔۔

برہان اسکے ساتھ اکر کھڑا ہوا اور اگلے ہی لمحے اسے اپنا دوست ابراھیم یاد آیا جسے ڈرائنگ روم میں بیٹھا کر دو منٹ کا کہ کر آیا تھا 

"یہ تو ابراھیم ہے۔۔برہان ہانیہ کو کہتا ڈرائنگ میں داخل ہوا ہانیہ بھی اسکے پیچھے تھی۔۔۔لیکن اندر کا منظر دیکھتے ہی دونوں کا قہقہ چھوٹ گیا۔۔۔ابراھیم شوک میں صوفے پر بیٹھا آبش کو دیکھ رہا تھا جب کے ابراھیم کے کندھوں سے ساری میکرونی اسکی شرٹ کو داغ دار کر چکی تھی۔۔۔

______________________________________

"ایبک بیٹا کہیں جا رہے ہو؟ 

"نہیں امی آپ کو کوئی کام ہے۔ایبک سنجیدگی سے اپنی ماں کو دیکھتے ہوۓ بولا

"ہمم تمھارے ابّو چاھتے ہیں اینگیجمنٹ کی شاپنگ اور رنگ تم لیشا کو ساتھ لیجا کر کرو۔۔۔فریحہ بیگم اسے دیکھتے ہوۓ بولیں ایبک نے اپنی مٹھیاں بھنج لی۔۔

"امی میں ایسا کچھ نہیں کرنے والا۔۔۔

"ایبک پلیز تم کیوں زد کر رہے ہو کیا تم کسی کو پسند کرتے ہو؟ 

"نہیں ایسا کچھ نہیں ہے۔۔

"تو پھر پرابلم کیا ہے پلیز زد چھوڑ دو۔۔

"ابو کیوں نہیں چھوڑ دیتے آپ لوگ کیوں زبردستی کرنے پر تلے ہیں ایبک ایک دم غصّے سے بولا۔۔۔

"میں نہیں چاہتی تم گھر کو چھوڑ کر جاؤ میرے لئے بیٹا پلیز مان جاؤ۔۔۔

"ٹھیک ہے ایبک ضبط سے بولتا کمرے سے نکل گیا۔۔۔

______________________________________

جاری ہے

If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Aghaz E Janoon  Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel  Aghaz E Janoon written by  Amrah Sheikh. Aghaz E Janoon by Amrah Sheikh is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment