Pages

Monday 6 February 2023

Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh Episode 9 to 10

Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh Episode 9 to 10

Madiha  Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...


Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh  Episode 9'10

Novel Name:Jazib E Nazar  

Writer Name: Bia Sheikh

Category: Complete Novel

 

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔                        💞جشادی کی تیاری عروج پر تھی سب ہی خوش تھے 

 جہاں سب تیاری میں مصروف تھے وہی نظر اور جاذی بزنس میں  بزی تھے اب بھی دونوں نظر کے آفس میں  تھے 

تم سچ میں پاگل ہو نظر یہ دیکھو اتنا سمپل تھا  جاذی نے نظر کے سامنے فائل رکھی 

ہاں پتا ہے بہت آسان تھا لیکن اگر کام کا نا کہتی تو تم آنے سے منع کر دیتے نظر نے مسکراتے ہوے بتایا 

واہٹ ۔۔۔ تم نے کیوں کیا یہ سب جلدی بتاو جاذی کو نظر پہ غصہ آرہا تھا 

ریلیکس جاذی ہمیں اپنے کپڑے تو خود چوز کرنے ہونگے نا دادا جان نے کہا تھا تو تمہیں  کال کر دی نظر نے سکون سے جواب دیا 

ہاں اور تمہاری اس کال کی وجہ سے میں یہاں ہوں

 اور میری اتنی امپورٹنٹ میٹنگ مس ہو گئی جاذی نے منہ پھیرتے ہوے کہا 

ابھی چلو گے یا نہیں نظر نے جازی کی آنکھوں میں  دیکھتے ہوے پوچھا تو جاذی نے اثبات میں  سر ہلا دیا 

                        💢💢💢💢

 مہندی کی تقریب  شہر کے ایک مشہور ہوٹل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا 

شادی کے لیے ڈریسز پسند نہیں آے اس وجہ سے ایک نامور designer کو بلایا گیا 

سب لوگ سلطان ویلا میں موجود تھے

نظر ہم ڈانس بھی کریں گی مشا نے بتایا گھر کے بڑوں کے علاوہ باقی سب ایک ساتھ لاؤنج میں بیٹھے تھے 

مجھے نہیں آتا  نظر نے افسردگی سے بتایا 

کوئی بات نہیں تھوڑا بہت سیکھا دونگی مشا نے کہا تو سب ہنس پڑے جبکہ مشا گھور کر رہ گئی 

ثنا جانی پلیز اب تم یہ مت کہنا کہ تم بھی ڈانس کر رہی ہوں جہانگیر نے گھبراتے ہوے کہا تو سب پھر سے ہنس پڑے 

                          💞💞💞💞

رات کی تاریکی میں سب تیار ہو کر ہوٹل پہنچ گئے 

جاذی اور ساحل نے سیم ڈریسنگ کی تھی سفید قمیض شلوار کے ساتھ لال رنگ کے ڈوبٹے گلے میں مفلر کی طرح لے رکھے تھے 

نظر اور مشا نے روائیتی پیلا رنگ پہن رکھا تھا  لیکن وہ دونوں ابھی روم میں تھیں 

جبکہ جاذی اور ساحل اب انتظامات دیکھ رہے تھے 

                         💞💞💞💞

فری بیٹا تم کچھ زیادہ ہی ان سب سے ملنے لگی ہو 

فری کی ماں پریشان لگ رہی تھی  

ماں جی مجبوری ہے میری ہارون صاحب نظر میڈم کے ساتھ کام کر رہے ہیں

 اور انکا سارا کام مجھے ہی دیکھنا ہے 

اب آپ خود بتائیں انکی شادی ہے کتنا اہم موقع ہے مجھے اتنے پیار سے بلایا ہے !

فری بولتی بولتی رک گئی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی 

نا میری بچی دل چھوٹا نہیں کرتے فری کی ماں نے کہتے ہوے اسے گلے لگا لیا اور خود بھی خاموشی سے دو آنسو بہا لیے 

اچھا اب جاوں فری نے اپنے آنسو صاف کرتے ہوے پوچھا 

اور پھر شادی کے لیے گھر سے نکل آئی 

ابھی روڈ پہ پہنچی ہی تھی کہ ایک کار آکر بلکل اسکے سامنے رکی 

فری کو نومی والا قصہ یاد آگیا 

اسلام علیکم فریال صاحبہ 

آواز سنتے ہی فری چونک گئی 

مرزا صاحب ! فری بے ساختہ یقین نا آنے والے انداز میں بولی 

چلیں شکر ہے پہچان لیا ورنہ مجھے تو لگا تھا پوچھیں گی آپ کون 

مرزا  ہونٹوں پہ شیطانی مسکراہٹ سجاتے ہوے بولا 

فریال لو اپنا سانس رکتا ہوا محسوس ہو رہا تھا 

آئیے چھوڑ دیتا ہوں مرزا نے کار میں بیٹھنے کا اشارہ کیا 

نہیں شکریہ میں چلی جاوںگی فریال نے خود کو سنبھالتے ہوے جواب دیا 

میری امانت مجھے واپس چاہیے صرف 7 دن اسکے بعد میں اپنی امانت سود سمیت وصول کروںگا مرزا  فری کو اوپر سے نیچے دیکھتے ہوے بولا 

فری اندر تک کانپ گئی تھی روڈ پہ مزید کھڑے رہنا اسکے لیے جان جھوکے میں ڈالنے جیسا لگ رہا تھا 

مرزا اپنی شیطانی مسکراہت لیے کار سے باہر نکل آیا اسے پہلے کے مزید کچھ کہتا نومی کی آواز پہ چونک گیا 

فریال صاحبہ جلدی کریں رسمیں شروع، ہونے والی ہیں نومی نے کار سے سر نکالتے ہوے کہا اور بیٹھنے کا اشارہ کیا 

نومی کو دیکھ کر فری کی جان میں جان آگئی 

کوئی اور موقع ہوتا تو وہ کبھی نومی کے ساتھ نا جاتی 

لیکن اب غنیمت جانتے ہوے مرزا کے سامنےسے گزرتے ہوے نومی کی کار میں بیک سیٹ سنبھال لی اور نومی نے کار سٹارٹ کردی 

کون تھا وہ نومی نے بیک مرر میں دیکھتے ہوے پوچھا 

مجھے کیا پتا کون تھا راستہ پوچھا اسنے بتا دیا فری نے گھبراتے ہوے جواب دیا اور ٹشو سے اپنے چہرے پہ آے پسینے کو صاف کرنے لگی.

جاذب اور ساحل پہلے مہندی لے کر آچکے تھے 

ڈھول کی تھاپ پہ سب نے خوب ڈانس کیا آتشبازی سے آسمان روشنی سے نہا گی

ا اور اب مشا اور نظر کو لایا گیا دونوں جوڑیوں کو ایک ساتھ بٹھا دیا گیا 

یو آر لوکنگ بیوٹی فل ساحل نے مشا کے کان میں سرگوشی کی 

ساحل کی بات پہ مشا کا چہرہ اٹھا جبکہ نظر کو جاذی پہ غصہ آرہا تھا 

جاذی سب سے انجان بنا ادھر اُدھر دیکھ رہا تھا 

                               💞💞💞💞

 فری کیا ہوا پریشان کیوں ہو ہارون صاحب نے پوچھا

 کچھ نہیں سر فری نے اپنی پریشانی چھپاتے ہوے جواب دیا 

میرے ساتھ آو ہارون نے کہا 

اور فری انکے ہمراہ چلتی ہوئی ایک ٹیبل تک آگئی اور

 دونوں نے اپنی اپنی نشست سنبھال لی

 جی سر فری نے پوچھا 

فری دیکھو بچے مجھ سے کوئی بھی بات چھپانا مناسب نہیں ہارون صاحب نے نرمی سے سمجھایا 

فری نے نم آنکھوں سے روڈ والی بات بتا دی تم فکر نا کرو مرزا سے میں خود بات کرلوںگا ہارون صاحب نے مسکراتے ہوے تسلی دی 

ہارون صاحب کی بات سے فری کو کچھ سکون ملا اور اسنے سکھ کا سانس لیا 

                               💞💞💞💞 

مہندی کی رسم شروع ہو چکی تھی 

گھر کے بڑوں نے اس رسم کا باقاعدہ آغاز کیا 

اور اب ہر کوئی باری باری انہیں مہندی لگا رہا تھا 

کیسے ہو جہانگیر ہارون صاحب نے تھپکی دیتے ہوے پوچھا 

جی میں ٹھیک ہوں سر آپ کیسے ہیں جہانگیر نے مسکراتے ہوے جواب دیا 

میں بلکل فٹ ہوں جہانگیر دراصل مجھے ایک کام تھا ہارون صاحب نے بتایا 

جی سر بتائیے کیا خدمت کر سکتا ہوں جہانگیر نے لہجے میں حیرانگی لیے پوچھا

 مجھے کسی دن آفس میں ملنا اگر ہو سکے تو آج کل میں ہی کچھ پیپرز ہیں انکا کام ہے ہارون صاحب نے تفصیل سے بتایا 

                                   💞💞💞💞

 مہندی لگانے کی باقاعدہ رسم ختم ہو چکی تھی 

اور اب سٹیج سے غیر ضروری سامان ہٹایا جا رہا تھا

 میوزک آن ہو چکا تھا اور اب تین چار لڑکیاں گروپ ڈانس کر رہی تھیں 

پھر لڑکوں کا ایک گروپ آیا اور انہوں نے بھی بہت اچھا ڈانس کیا 

نومی ساحل اور مشا بھی ڈانس کے لیے فل تیار تھے 

Mehndi taan sajdi Kuri di maa nachdi

 Henna looks beautiful when When the bride’s mother dances

 Maan enj nachdi Jiwe gaan nachdi 

Gidhay te aja saade naal ni Rano

 sohni gut waliye,

 Maarke aja shaal ni Rano soni gut waliye…

 The mother dances like Like a cow dances Come join us on the dance floor Rano

, with your beautiful braided hair Jump in and join us Ranon,

 with your beautiful braided hair Oh gidaay tay aja saday naal ni Come join us on the dance floor.

 Sunke meri maa diyan gallan Dil tere wich uthiyan shallan , 

Ho gayi laalo laal ni,

 Rano sohni gut waliye

, Haye maarke aja chhaal 

, rano sohni gut waliye,

 Ho gidhe ‘ch aaja saaday naal ni ,

 rano sohni gut waliye

, Ho maarke aja chhaal ni 

, rano sohni gut waliye, 

After hearing what my mother said Your heart became giddy You blushed so much Rano , 

with your beautiful braided hair Jump in and join us Rano

, with your beautiful braided hair Come join us on the dance floor Rano

, with your beautiful braided hair Jump in and join us Rano , 

with your beautiful braided hair 

ساحل ، مشا اور نومی تینوں نے مل کر خوب ڈانس کیا اور سبکے دل جیت لیے

 نظر کی آنکھیں نم ہو رہی تھیں جب خود پہ قابو نا رکھ سکی تو وہاں سےبھاگ گئی

 سب لوگ نظر کو جاتا دیکھ رہے تھے سرگوشیاں شروع ہو چکی تھیں

 جاذی کو جب ہوش آیا تو وہ فورا نظر کے پیچھے چلا گیا -----

نظر کیا ہو گیا یار جاذی نظر کے پیچھے بھاگتا ہوا پوچھنے لگا 

جاذی تم نے دیکھا  نہیں  کس طرح سب نے مذاق اڑایا میری ماما کا نظر روتی ہوئی بتانے لگی 

کب کس نے اڑایا کیا کہا بتاو مجھے جاذی کو غصہ آنے لگا 

جاذی تم کہاں رہتے ہو سنا نہیں وہ تینو ڈانس کر رہے تھے اور میری ماما کو گاے بولا نظر نے روتے ہوے بتایا 

نظر!  جاذی نظر کو یقین نا آنے والے انداز میں دیکھنے لگا 

کیا ہوا اب نظر نے کچھ نا سمجھتے ہوے پوچھا 

یار وہ صرف گانا ہے تم سمجھ  لو یہاں کے روایتی علاقائی جسٹ فار فن یار جاذی نے ٹوٹے پھوٹے الفاظ  میں  سمجھانا چاہا 

یعنی مذاق میں  ماما کو گاے بنا دیا نظر نے کیا س وقت نظر معصومیت کی انتہا کو چھو رہی تھی 

جاذی نظر کو صرف دیکھ کر رہ گیا 

                                💞💞💞💞

رات کافی ہو چکی تھی ہوٹل  کے قریب  ہی مشا کا فارم ہاوس تھا 

تو سب گھر والے اور کچھ قریبی دوست فارم ہاوس پہ آگئے 

جاذی، ساحل، جہانگیر ،نومی اور کچھ دوست ایک ساتھ لان میں  بیٹھے گپ شپ میں  مصروف تھے 

جاذی بھابھی  اچانک کیوں چلے گئیں تھی انکے ایک دوست نے پوچھا 

چھوڑو یار جاذی نے اپنی مسکراہٹ چھپانے کی ناکام کوشش کی 

نانانا جگر مسکرا رہے ہو یعنی کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے وہی دوست، پھر سے بولا اسکی بات پہ سب ہنس پڑے 

یار وہ اسے لگا اسکی ماما کا مذاق اڑایا جا رہا ہے جاذی نے بتایا 

کیا!  کس نے کیا کہا نومی حیرت سے پوچھنے لگا باقی سب بھی سوالیہ نگاہوں سے دیکھنے لگے 

یار وہ گانا تھا نا جس پہ تم لوگوں نے ڈانس کیا تھا جاذی نے گانا یاد کرتے ہوے بتایا تو سب پھر سے ہنس  پڑے 

ساحل تم نے زیادہ جلدی نہیں فیصلہ کر لیا شادی کا جہانگیر  نے نومی کو آنکھ مارتے ہوے پوچھا 

ہاں یار بس مصیبت سوچ سمجھ کر سر لینی چاہیے ساحل نے ہنستے ہوے بتایا 

یعنی مشا مصیبت ہے نومی نے پوچھا 

تو اس سے کم ہے کیا ساحل نے تصدیق چاہی جس پہ سب ایک بار پھر ہنس پڑے 

ہنستے ہنستے ساحل کا رنگ اچانک اڑ گیا 

وہ ۔۔۔ وہ ۔۔۔ ساحل ہکلانے لگا 

                                💞💞💞💞

ہیلو مشا کیسی ہو کافی عرصہ ہو گیا کبھی بات ہی نہیں کی ہم نے ماریہ کہا 

ہاں ۔۔۔ آپ یہاں کب آئی میں بہت خوش ہوں مشا ماریہ کی آواز پہ پہلے چونک گئی تھی 

بہت مبارک ہو مشا میں سچ میں بہت خوش ہوں تمہارے لیے ماریہ مسکرانے لگی 

تھینکس ماریہ آپ سنائیں کیا چل رہا ہے آج کل مشا نے بھی مسکراتے ہوے پوچھا 

ہونا کیا ہے وہی سب پارٹیز میرا چھوٹا سا بزنس کچھ فرینڈز کی جیلیسی ماریہ نے قہقہ گاتے ہوے بتایا 

ماریہ کی بات پہ مشا بھی ہنس پڑی 

مشا ایک بات کیوں برا نا منانا کیونکہ سچ اکثر کڑوا ہی لگتا ہے ماریہ اس بار قدرے سنجیدگی سے بولی 

کیا بات ہے ماریہ مشا کی مسکراہٹ غائب ہو گئی 

مشا جہاں تک مجھے معلوم ہے تمہارا اور ساحل کا ریلیشن تقریباً 3 سال سے ہے ماریہ نے تصدیق چاہی 

نہیں ماریہ 5 سال مشا نے جھجھکتے ہوے بتایا 

ماریہ کو حیرت کے ساتھ خود پہ غصہ بھی آیا کے اسے یہ معلوم کیوں نا ہوا یعنی دو سال وہ اس بات سے بے خبر رہی 

ماریہ کیا ہوا آپ کچھ کہنے والی تھیں مشا نے ماریہ سے کہا تو ماریہ اپنے خیالوں سے باہر نکل آیا 

ہاں وہ سوری میں کچھ سوچ، رہی تھی 

نظر تم نے سوچا ہے کہ شادی کا فیصلہ اتنی دیر سے کیوں کیا ماریہ نے پوچھا 

ماریہ یہ فیصلہ ہم دونوں کا ہے مشا نے نا سمجھی سے دیکھنے لگی 

میری جان بہت بھولی ہو تم اب خود بتاو شادی کے، لیے کیا چاہیے تھا 

دونوں فیمیلیز ایک دوسرے کو جانتی تھیں اور فیملی سٹیٹس بھی سیم 

جاب کا مسلہ نہیں اپنا بزنس ساری عمر نا بھی کچھ کماتا تو بھی تم لوگوں کی نسل عیش کرتی 

پیار کرتے تھے پھر بھی اتنے سال انتظار کیوں 

ماریہ نے تو جیسے سوالوں کی بوچھاڑ کردی 

دوسری طرف مشا سوچ میں پڑ گئی ماریہ کا پلین کامیاب رہا 

ماریہ آپ کیسی باتیں کر رہی ہیں مشا نے نم آنکھیں لیے پوچھا 

مشا یہ مرد زات ہے ہی بے وف

ا تمہیں کیا لگتا ہے ساحل صرف تمہارے ساتھ ریلیشن میں تھا ؟

 نیور میں مان ہی نہیں سکتی اب خود بتاو اتنے سالوں میں یہ ریلیشن کیوں چھپایا گیا 

ظاہر ہے اگر بتا دیتا تو شادی کرنی پڑتی تمہیں چیٹ نہیں کر سکتا تھا فیملی کی وجہ سے 

ماریہ ایک کے بعد ایک پتا پھینک رہی تھی 

ماریہ بس کریں پلیز مشا کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے 

آئی ایم سوری مشا پلیز مجھے معاف کر دو میرا مقصد ہرگز یہ نہیں تھا 

بس پتا نہیں کیوں مجھے تمہاری بہت فکر ہے تبھی یہ سب بول دیا 

ماریہ نے ایکٹنگ شروع، کردی 

اٹس اوکے ماریہ مشا نے روتے ہوے جواب دیا 

سوری مشا اور میں جانتی ہوں سب لڑکے ایک جیسے نہیں ہوتے دیکھو کتنے اچھے لگ رہے ہیں سب

 اور ساحل کتنا خوش ہے اور میں جانتی ہوں وہ تمہیں کبھی چیٹ نہیں کر سکتا ماریہ نے مشا کو گلے لگاتے ہوے کہا اور چلی گئی 

مشا کے دل میں عجیب سا خوف پیدا ہو چکا تھا مشا ساحل سے بات کرنے کرنے کے لیے لان میں آگئ 

لان میں سبھی ہنس رہے تھے مشا چلتے ہوے ان کی طرف آئی جب اسے ساحل کی آواز سنائی دی 

ایک پل لے لیے اسے لگا ماریہ کی ہر بات سچ ہے

 دل برداشتہ ہو کر مشا واپس جانے لگی جب ساحل کی نظر مشا پہ پڑی 

ساحل مشا سے کچھ کہنا چاہتا تھا لیکن الفاظ جیسے پھنس گئے ہوں 

اسے پہلے ساحل کچھ کہتا مشا روتی ہوئی واپس بھاگ گئی۔۔۔

کیا ہوا ساحل نومی نے پوچھا 

اور ساتھ ہی سب ساحل کو دیکھتے ہوے دوسری طرف دیکھنے لگے 

جہاں مشا بھاگتی ہوئی جا رہی تھی 

یہ تو گیا جہانگیر نے کہا 

لیکن ساحل بنا کچھ سنے مشا کے پیچھے بھاگ گیا 

                             💞💞💞💞

اگلے روز سب دیر سے اٹھے فنکشن رات کا تھا تو سب نے اپنی نیند پوری کی 

اور اب ناشتے سے فارغ ہو کر اپنی اپنی تیاری میں مصروف تھے 

اوے  نومی  کیا چل رہا ہے جاذی نے پوچھا وہ بیڈ پہ تھا 

کیا ؟ نومی نے خود کو مرر میں دیکھتے ہوے پوچھا وہ کہیں جانے کے لیے تیار ہو رہا تھا 

دیکھ نومی اگر یہ بولنے والے ہو نا کہ 

نہیں ایسا کچھ نہیں ہے

 میں تو فریال کو بہن سمجھتا ہوں

 تو قسم سے تیری لائف کا سب سے بڑا جھوٹ ہوگا 

جاذی ہنستے ہوے بولا 

کمینہ نومی  نے ہنستے ہوے کہا 

بتاو اب جاذی  گھورتے ہوے بولا 

جاذی اس میں  ایسا کچھ خاص نہیں  

وہ مڈل کلاس فیملی سے بیلونگ کرتی ہے 

پڑھی لکھی ہے بٹ سمپل 

عام سی لڑکی ہے لیکن سچ بتاوں تو میرے لیے بہت ہی خاص ہو گئی ہے 

نومی نے جذبات سے چور لہجے میں بتایا 

بس بس میرے یار جاذی قہقہہ لگاتے ہوے اٹھ کھڑا ہوا 

اب یہ بتاو کرنا کیا ہے اسکا فیملی بیک گراونڈ کیا ہے صرف نام سے تو کچھ نہیں ہونے والا جاذی نے پوچھا 

یار یہی تو مسئلہ ہے میں  اور کچھ نہیں جانتا نومی نے افسردگی سے بتایا 

تم ہارون صاحب سے بات کرو وہ انکے پاس کام کرتی ہے 

اور وہ پرسنلی بھی اسے جانتے ہیں 

جاذی نے تجویز پیش کی 

نہیں جاذی وہ کاروباری انسان ہیں اس میں انکا فائدہ نہیں 

اور ویسے بھی یہ میرا بہت پرسنل معاملہ ہے 

کسی باہر والے کی مداخلت برداشت نہیں کروں گا 

نومی نے بتایا اور اپنی کار کیز لے کر روم سے چلا گیا 

                                 💞💞💞💞

مشا یار پلیز کیا ہوا ہے کچھ بتاو تو سہی ساحل ساری رات مشا کے روم کے باہر ہی رہا تھا اور اب مشا نے دروازہ کھول دیا 

ساحل کیا تم مجھ سے پیار کرتے ہو؟  

مشا نے سوالیہ نظروں سے پوچھا 

مشا یہ کیا بول رہی تم آر یو  ان یور  سینسیز؟  

ساحل کو مشا کی طبیعت خراب لگ رہی تھی 

وہ دونوں  صوفے پہ آمنے سامنے بیٹھے تھے 

ہممم جو پوچھ رہی ہوں وہ بتاو 

مشا  پرسکون لہجے میں بولی شاید ساری رات رو کر اب وہ  سنبھل چکی تھی 

ظاہر ہے یار آئی لو یو تبھی شادی کر رہا ہوں نا 

ساحل کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا 

تو اتنی دیر کیوں کی فیصلہ لینے میں  ؟

مشا نے ایک اور سوال پوچھا 

مشا یہ کیا مذاق ہے دیکھو یار میں بہت خوش ہوں کم از کم آج تو بحث نہیں کرنا چاہتا 

ساحل نے بیزاری سے جواب دیا 

ساحل ہمارے پاس سب تھا

 پیسہ بزنس پیار فیملی کی طرف سے بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا 

پھر بھی اتنی لیٹ شادی کیوں؟ 

ماریہ کی باتوں کا اثر مشا کے سر چڑھ کر بول رہا تھا 

جسٹ شٹ اپ مشا 

ساحل نے رک رک کر کہا 

جبکہ مشا ساحل کی بات پہ اسے بے یقینی  سے دیکھنے لگی 

ساحل سر نفی میں ہلاتا ہوا وہاں سے چلا گیا 

مشا کی آنکھوں سے آنسو پھر سے رواں ہو گئے  

                              💞💞💞💞

نظر میڈم آپ یہاں 

نظر کا مینیجر  نظر کو اسکے آفس میں دیکھ کر چونک گیا 

جی شرجیل صاحب بس تھوڑا کام تھا 

نظر نے کی بورڈ پہ انگلیاں چلاتے ہوے جواب دیا 

میڈم ایسا بھی کیا کام پڑ گیا مجھ سے کہا ہوتا 

شرجیل کو نظر کا یوں آفس آجانا اچھا نہیں لگا

شرجیل صاحب میں ہارون صاحب سے ایک سیکرٹ میٹنگ کرنا چاہتی ہوں 

نظر نے شرجیل کو بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوے بتایا 

جی سیکرٹ میٹنگ ۔۔۔ 

شرجیل کو یہ بات سمجھ نا آئی 

جی ہاں بس کچھ کام تھا

 وہ دراصل شادی کی وجہ سے میڈیا والے کچھ زیادہ ہی ایکٹیو ہیں 

نظر ہنستے ہوے بولی نظریں ابھی بھی سکرین پر تھیں  

جی میڈم جیسا آپ کہیں میں  جیسے ہی مناسب لگا آپ کو آگاہ کردوںگا 

شرجیل نے سر جھکاتے ہوے کہا 

شرجیل کی بات پہ نظر نے اثبات میں سر ہلایا اور واپسی کے لیے اپنا سامان سمیٹنے لگی۔

جاری ہے 

If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Jazib E Nazar Season 1 Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel    Jazib E Nazar     written by Bia Sheikh .   Jazib E Nazar Season 1 by Bia Sheikh is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment