Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh Episode 5 to 6 - Madiha Shah Writes

This is official Web of Madiha Shah Writes.plzz read my novels stories and send your positive feedback....

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday 4 February 2023

Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh Episode 5 to 6

Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh Episode 5 to 6

Madiha  Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...


Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh  Episode 5'6

Novel Name:Jazib E Nazar  

Writer Name: Bia Sheikh

Category: Complete Novel

 

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔                        💞ان 2_5 نظر کے کال کرنے پہ سب مشا کے گھر اکٹھے ہو چکے تھے کچھ ہی دیر میں نظر آگئی ڈارک براون جینز کے ساتھ بلیک شرٹ بال حسب معمول باندھے ہوے تھے کیا بات ہے جناب بڑی میچنگ کی ہے نومی نے ہنستے ہوے کہا تو سب ہنس پڑے جبکہ نظر اورجاذی ایک دوسرے کو دیکھنے لگے جاذی نے بلیک جینز کے ساتھ براون اور بلیک لائنز والی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی وہ سب مشا کے روم میں موجود تھے مشا اور ثنا صوفے پہ بیٹھے تھی جبکہ جہانگیر، نومی ، ساحل اور جاذی بیڈ پہ آڑھے ترچھے لیٹے ہوے تھے سلام دعا کے بعد نظر بھی مشا کے پاس بیٹھ گئی نظر خیریت تھی تم نے ہم سبکو بلایا ثنا نے پوچھا ہاں دراصل پچھلے دو تین سالوں میں جتنے بھی پراجیکٹ تھے اب تقریباً سب ہی ختم ہو چکے ہیں اور سب کے سب بہت سکسیس فل رہے ہیں تو میں اس نیو ائیر کو پارٹی کا سوچ رہی ہوں نظر نے پرجوش انداز میں بتایا واؤ یار مزہ آے گا ایک ساتھ اتنا کچھ سلیبریٹ کریں گے جاذی نے بے ساختہ کہا جس پہ سب ہنس پڑے جاذی سبکو گھور کر رہ گیا نظر نے بھی اپنی مسکراہٹ کو فورا چھپا لیا کیا کیا سلیبریٹ کریں گے ساحل نے جاذی سے ہنستے ہوے پوچھا نیو ائیر پارٹی اور بزنس سکسیس جاذی نے دانت پیستے ہوے کہا تو سب پھر سے ہنس پڑے کیا مسلہ ہے یار تم لوگ ہر بات کو ہماری شادی سے کیوں جوڑ رہے ہو جاذی نے کہا یعنی شادی ہو رہی ہے شکر ہے نومی نے کہا تو پورا کمرہ فلک شگاف قہقہوں سے گونج اٹھا جاذی سب کو گھور کر رہ گیا جبکہ نظر شرم اور اپنی ہنسی چھپانے سے لال ٹماٹر بن چکی تھی ںظر کو ایسے دیکھتے ہی جاذی کے چہرے پہ بھی مسکراہٹ آگئی تو جنگلی بلی شرماتی بھی ہے جاذی نے سوچا 💞💞💞💞💞 امی جی میں نے کھانا بنا دیا ہے آپ لوگ ٹائم سے کھا لیجیے گا اپنے ڈوبٹے سے گیلے ہاتھ صاف کرتی ہوئی وہ اپنے روم کی طرف بڑھ گئی تقریبا آدھے گھنٹے کے بعد وہ تیار ہو کر اپنے روم سے نکلی ابا مجھے آتے ہوے دیر ہو جاے گی آپ لوگ زیادہ پریشان مت ہون ا میں سر کے ساتھ ہی جاونگی اور وہ واپسی پہ مجھے چھوڑ بھی جائیں گے اپنے جوتے پہنتے ہوے اسنے اپنا ابا کو تسلی دی آپا باہر صاحب آے ہیں آپکو بلا رہے ہیں چھوٹے ولید نے اندر آتے ہی دروازے کی طرف اشارہ کرتے ہوے بتایا اماں ابا میں چلتی ہو اپنا خیال رکھنا اور تم زیادہ ستانا مت ولید کے بالوں میں ہاتھ پھیرتی ہوئی وہ چلی گئی 💞💞💞💞💞 سلطان ہاوس رات کے جگمگا رہا تھا پارٹی کے انتہائی شاندار انتظامات کئے گئے تھے کھانے سے لے کر سجاوٹ سب کچھ بہترین تھا مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا سلطان صاحب اپنی چھڑی سنبھالے نظر کے ساتھ مہمانوں کو رسیو کر رہے تھے وجاہت ،لبنی، سویرا اور باقی سب ایک ساتھ آے تھے جبکہ جاذی اور باقی سب اکھٹے آنے والے تھے واؤ نظر کیا پارٹی دی ہے دل خوش ہو گیا ماریہ نے آتے ہی تعریف کی تھینکس ماریہ نظر نے مسکرا کر جواب دیا سب بڑے ایک ساتھ ایک بڑی سی ٹیبل پہ بیٹھ چکے تھے " ہاے ماریہ " ماریہ کی کچھ فرینڈز نے ماریہ کو ہاتھ ہلا یا تو وہ مسکراتی ہوئی انکی طرف بڑھ گئی 💞💞💞💞💞 جاذی، ساحل اور باقی سب ایک ساتھ پارٹی میں داخل ہوے یہ نظر کہاں ہے مشا نے پوچھا میڈم ہم بھی آپکے ساتھ ہی آے ہیں ساحل نے یاد کروایا ویری فنی مشا نے منہ بناتے ہوے کہا یار تم لوگ بعد میں لڑ لینا جہانگیر نے کہا تو دونوں چپ ہو گئے جاذی کی نگاہیں نظر کو ڈھونڈ رہی تھی جب اسے نظر ایک گروپ میں کھڑی نظر آئی سٹائلش سا میکسی فراک پہنے وہ کسی بات پہ ہنس رہی تھی نظر اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑی کسی بات پہ ہنس رہی تھی جب خود پہ کسی کی نظر محسوس کی جلد ہی اسے جاذی نظر آگیا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا وہ رہی نظر نومی نے جاذی کی نظروں کا تعاقب کرتے ہوے کہا تو سب ہنس پڑے نظر نے بھی انہیں دیکھ لیا تھا وہ مسکراتی ہوئی انکی جانب بڑھنے لگی 💞💞💞💞💞 ماریہ اپنی دوستوں کے ساتھ مصروف تھی جب اسکی نظر دروازے کی طرف پڑی اور آتے ہوے شخص کو دیکھتے ہی ماریہ کے ماتھے پہ کئی بل پڑ گئے یہ یہاں کیا کر رہاہے ماریہ نے بے ساختہ کہا کون ماریہ کی ایک دوست نے پوچھا کوئی نہیں ماریہ نے لبوں پی پھیکی سی مسکراہٹ سجاتے ہوے کہا ماریہ کو اب عجیب بے چینی نے آ گھیرا تھا بظاہر تو وہ اپنی دوستوں کے ساتھ ہنس رہی تھی لیکن دماغ کہیں اور ہی چل رہا تھا ------------------------- #

نظر آتے ہی سب سے ملی اور مبارکباد وصول کی 

سب نے نظر کو گفٹس اور بکے دیے جنہیں نظر نے شکریہ ادا کرتے ہوے لے لیا اور ایک طرف لگی ہوئی بڑی سی میز پہ رکھوا دئیے 

جاذی بھائی آپ کچھ نہیں دیں گے ثنا نے جاذی کو خالی ہاتھ دیکھتے ہوے پوچھا

 مجھے یاد نہیں رہا جاذی نے کندھے اچکاتے ہوے وضاحت دی اور سلطان صاحب کی طرف چل پڑا 

نظر سبکو لے کر ایک طرف جا رہی تھی جب اسکی نظر اپنے خاص مہمان پہ پڑی ہیلو ہارون صاحب نظر نے کہا اور گرم جوشی سے انسے ملی

 ہارون احمد کی عمر کا تھا اسکے چہرے پہ مسکراہٹ اور سکون تھا ہیلو ںظر ہارون نے کہا اور نظر سے ملا 

نظر بیٹا ان سے ملو یہ ہیں میری سب سے محنتی اور بہادر بچی فریال ہارون صاحب نے نظر اور باقی سب سے اپنے ساتھ آنے والی لڑکی سے تعارف کروایا 

                          💞💞💞💞💞

 یہ بد تمیز یہاں بھی فریال نے نومی کو دیکھتے ہوے سوچا 

معمول سے ہٹ کر تھوڑا فینسی ڈریس اور ساتھ میں ایک بڑی سی بلیک شال اپنے سر پہ لیے ہوے وہ نومی کو بہت پیاری لگی تھی 

گو کپڑے ان سب کے مقابلے میں بلکل ہی معمولی اور سستے تھے لیکن اس سادگی میں بھی گندمی رنگت میک اپ براے نام وہ کمال لگ رہی تھی

 💢آنکھیں جھکی جھکی

 چہرے پہ نور ہے 

ظالم کی سادگی 

میں بھی کتنا غرور ہے 💢 

                         💞💞💞💞💞 

نظر آتے ہی سب سے ملی اور مبارکباد وصول کی 

سب نے نظر کو گفٹس اور بکے دیے جنہیں نظر نے شکریہ ادا کرتے ہوے لے لیا اور ایک طرف لگی ہوئی بڑی سی میز پہ رکھوا دئیے 

جاذی بھائی آپ کچھ نہیں دیں گے ثنا نے جاذی کو خالی ہاتھ دیکھتے ہوے پوچھا

 مجھے یاد نہیں رہا جاذی نے کندھے اچکاتے ہوے وضاحت دی اور سلطان صاحب کی طرف چل پڑا 

نظر سبکو لے کر ایک طرف جا رہی تھی جب اسکی نظر اپنے خاص مہمان پہ پڑی ہیلو ہارون صاحب نظر نے کہا اور گرم جوشی سے انسے ملی

 ہارون احمد کی عمر کا تھا اسکے چہرے پہ مسکراہٹ اور سکون تھا ہیلو ںظر ہارون نے کہا اور نظر سے ملا 

نظر بیٹا ان سے ملو یہ ہیں میری سب سے محنتی اور بہادر بچی فریال ہارون صاحب نے نظر اور باقی سب سے اپنے ساتھ آنے والی لڑکی سے تعارف کروایا 

                          💞💞💞💞💞

 یہ بد تمیز یہاں بھی فریال نے نومی کو دیکھتے ہوے سوچا 

معمول سے ہٹ کر تھوڑا فینسی ڈریس اور ساتھ میں ایک بڑی سی بلیک شال اپنے سر پہ لیے ہوے وہ نومی کو بہت پیاری لگی تھی 

گو کپڑے ان سب کے مقابلے میں بلکل ہی معمولی اور سستے تھے لیکن اس سادگی میں بھی گندمی رنگت میک اپ براے نام وہ کمال لگ رہی تھی

 💢آنکھیں جھکی جھکی

 چہرے پہ نور ہے 

ظالم کی سادگی 

میں بھی کتنا غرور ہے 💢 

                         💞💞💞💞💞 

مس ماریہ آپ کچھ لیں گی ماریہ کے پارٹنر نے پوچھا

 تم یہاں کیا کر رہے ہو ماریہ اپنے پارٹنر کو گھورتے ہوے بولی 

کچھ خاص نہیں بس اتنظار کر رہا ہوں 12 بجنے جا پارٹنر نے مسکراتے ہوے بتایا 

ماریہ اسکی اس شیطانی مسکراہٹ کو اچھے سے پہچانتی تھی پارٹنر تو اپنی بات بتا کر وہاں سے چلا گیا لیکن ماریہ اب 12 بجنے کا انتظار کر رہی تھی

                          💞💞💞💞💞 

بارہ بجنے میں اب صرف کچھ ہی لمحے باقی تھے سب دیوار پہ لگی بڑی سے گھڑی کو دیکھ رہے تھے پھر سب ایک ساتھ آخری دس سیکنڈ گننے لگے 

تبھی جاذی نے نظر کو دیکھا بہت خوش نظر آرہی تھی جاذی کچھ سوچتے نظر کی طرف مسکراتے ہوے بڑھا 

بارہ بجتے ہی سب نے شور مچایا اور میوزک آن ہو گیا سب جیسے پہلے ہی تیار تھے ڈانس کے لیے سب ڈانس کرنے لگے 

نظر اپنی ہی سوچ میں گھم تھی جب جاذی نے اسکا ہاتھ پکڑ کا اپنی طرف کھینچ لیا نظر سیدھی جاذی سے جا لگی

 ایک لمحے کی بھی دیر لگائے بغیر جاذی نے نظر کی کمر کے گرد اپنا ہاتھ ڈالا اور گھوم گیا جاذی کی اس حرکت پہ سب دوستوں نے خوب شور مچایا 

ان سبکی آوازوں کی وجہ سے باقی سب بھی اپناڈانس چھوڑ کر جاذی اور نظر کو دیکھنے لگے لیکن اسی لمحے سب ڈر کر دور ہوگئے اور کچھ خواتین نے ڈر کر چینخ پڑیں 

یہ شاید نظر کی خوش قسمتی ہی تھی جیسے ہی جاذی نے نظر کو اپنی طرف کھینچ کر گھمایا تبھی چھت سے لگا بھاری بھرکم فانوس زمین پہ آگرا 

سب گھر والے نظر اور جاذی کی طرف بڑھے ںظر اب بھی جاذی کے حصار میں تھی

 دادا جان میں بلکل ٹھیک ہوں دیکھیں کچھ نہیں ہوا مجھے نظر نے دادا جان کو کانپتے ہوے دیکھا تو انکی طرف بڑھی

 دادا جان نے نظر کو گلے لگایا پیشانی کو چوما اور جاذی کی طرف بڑھے دادا جان کے پاس الفاظ نہیں تھے انہوں نے جاذی کو بھی گلے لگا لیا

 اس دوران ایوینٹ اورگنائزر اور اسکی پوری ٹیم سب کچھ صاف کر چکی تھی جیسے کچھ ہوا ہی نا ہو 

دادا جان اور باقی سب اپنے ٹیبل کی طرف بڑھ چکے تھے دادا جان اب بھی بے چین تھے

 لیکن یہ سب ہوا کیسے ہاروں صاحب نے سٹاف کی کلاس لگا لی انکے مینیجر نے بتایا کہ سب ٹھیک تھا انکی کوئی غلطی نہیں ہے کسی نے شرارت کی ہے یہی وجہ تھی جس سے سطان صاحب بے چین تھے

 باقی سب بھی پریشان تھے آخر کون ہے جو نظر کو ایسے نقصان پہنچانا چاہتا /چاہتی ہے

 دادا جان آپ فکر مت کریں جاذی دادا جان کے قدموں میں بیٹھ گیا اور انکے ہاتھ تھام لیے

 فکر کیسے نا کروں میری تو جان بستی ہے نظر میں دادا جان نے کہا

 سر اگر آپ کہیں تو میڈم کی سیکیورٹی کے لیے گارڈز ۔۔۔۔۔۔ شرجیل نے مشورہ دیا

 نہیں شرجیل اسکی ضرورت نہیں ہے جاذی نے کہا تو سب اسے دیکھنے لگے نظر بھی دادا جان کی نشست کے ساتھ ہی کھڑی تھی 

دادا جان نظر اب میری زمہ داری ہے جاذی نے تسلی دی دادا جان جاذی کو سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگے باقی سب کا بھی یہی حال تھا

 نظر کیا تم مجھ سے شادی کرو گی جاذی نے نظر کی طرف دیکھتے ہوے پوچھا سب کے منہ کھلے رہ گئے کیونکہ جاذی کے ردعمل سے کسی کو نہیں لگا تھا کہ وہ سب کے سامنے خود سے شادی کا کہے گا

 اب جاذی کے ساتھ ساتھ سبکی نظر، نظر پہ بھی تھی سوچوں گی نظر نے ایک ادا سے کہا اور اپنی مسکراہٹ کو چھپانے کی ناکام کوشش کرتے ہوے منہ پھیر لیا 

                            💞💞💞💞💞

 اس وقت خوشی کا سماء تھا جاذی اور نظر کے رشتے کی بات دادا جان نے سبکو بتا دی اور سب مبارکباد وصول کر رہے تھے

 ماریہ تم بھی جلدی کردو نومی کی شادی کہیں کنوارہ نا رہ جاے اسکے سب دوستوں کی تو ہو گئی ماریہ کی ایک دوست نے تمسخر سے کہا 

شادی کی کیا بات ہے جب اسکا دل کیا کر لے گا 

ویسے بھی تم لوگوں کو تو پتا ہے میرا نومی کتنا ہینڈسم ہے لڑکیاں تو مرتی ہیں اس پر 

بس نومی کی ہاں کا انتظار ہے انہیں لیکن نومی سبکو اگنور کرتا ہے

 آخر کو ماریہ کا بیٹا اسکا بھی سٹینڈر ہے ماریہ نے مسکراتے ہوئے اپنی اس دوست کو جواب دی

ا وہ اچھے سے جانتی تھی وہ مذاق نہیں بلکہ ماریہ پہ طنز تھا ہاں بلکل ماریہ کیوں نہیں تم نے بلکل صحیح کہا آخر کوئی سٹینڈر ہے

 دیکھو تو کیسے کام والی کے آگے پیچھے گھوم رہا ہے اور وہ اسے اگنور کر رہی ہے ماریہ کی اس دوست نے نومی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا 

ماریہ کی اپنی اس دوست کے ساتھ اکثر یہ جنگ رہتی تھی دونوں ہی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگی رہتی تھیں -------------

جاری ہے

If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Jazib E Nazar Season 1 Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel    Jazib E Nazar     written by Bia Sheikh .   Jazib E Nazar Season 1 by Bia Sheikh is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages