Pages

Tuesday 24 January 2023

Hum Ko Humise Chura Lo By Sadia Yaqoob Episode 29 to 30

Hum Ko Humise Chura Lo By Sadia Yaqoob Episode 29 to 30

Madiha  Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...

Hum Ko Humise Chura Lo By Sadia Yaqoob Episode 29'30


Novel Name:Hum Ko Humise Chura Lo 

Writer Name: Sadia Yaqoob

Category: Complete Novel

 

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔

ان کی ہر چیز سیم کلر اور سیم بر ینڈ کی تھی

سارے گفٹ کھولنے کے بعد روحان نے اسے زور سے اسے خود میں بھینچ لیا

حانی میں تو ابھی تک حیران ہوں کہ ہمارے گفٹ بلکل ایک جیسے ہیں

حورم اسکے سینے سے لگی اپنی حیرت کا اظہار کر رہی تھی

دیکھ لو پھر ہنی ہم بلکل ایک جیسے ہیں اس لئے اللہ نے ہماری جوڑی بنائی

ہے

اور دعا لوگوں کے مطابق بے شرم بھی ۔۔۔۔۔ حورم نے ہنستے ہوئے

اسکو مہندی والی بات کا ذکر کیا جب وہ لوگ ان دونوں کو بے شرم کہہ رہے تھے

ہاں بے شرم بھی ۔۔۔۔۔ روحان نے ہنستے ہوئے اسکی بات اتفاق کیا

سارے گفٹ بہت پیارے ہیں حانی تھینکس آ لوٹ ۔۔۔۔

تمھارے دئیے ہوئے گفٹ بھی مجھے بہت پسند آئے  ان سب گفٹز کے  لئے تھینکس ہنی ۔۔

چلو ہنی اب اٹھو اور مل کر ان چیزوں کو سمیٹ کر سونا بھی ہے

رات کا ایک بج گیا ہے پھر صبح اٹھنا بھی ہے اگر ہم صبح جلدی نا اٹھے تو

چڑیلوں نے ہمیں اٹھانے آ جانا ہے ۔۔۔۔

روحان نے مصنوئی ڈ رتے ہوئے اسے بھی ڈ رانے کی کوشش کی

ہاہاہاہا ۔۔۔۔ چلو حانی سمیٹتے ہیں سب کچھ ۔۔۔۔۔ حورم ہنستی ہوئی اٹھ کھڑی

ہوئی اور چیزیں اکھٹی کرنے لگی اور روحان بھی اسکی مدد کروانے لگا

ساری چیزیں ڈ رائینگ روم میں رکھ کر وہ بیڈ پر اپنی اپنی جگہ پر لیٹ گئے

ہنی ۔۔۔۔ کچھ دیر کے بعد روحان نے اسے پکارا

ہوں ۔۔۔۔ کیا ہوا حانی

میرے پاس آو گی ۔۔۔۔۔ روحان نے لیٹے ہوئے ہی اپنا ہاتھ اسکی طرف بڑھایا

وہ اسکے قر یب ہو گئی اور روحان نے اسکا سر اپنے سینے پر رکھ کر اسکے گرد

اپنے بازوں کا حصار بنا لیا

ہنی تمھیں میرا ایسا کرنا برا تو نہیں لگا روحان کا اشارہ اسے اپنے قر یب

کرنے کی طرف تھا

نہیں ۔۔۔۔ حورم نے ہلکی سی آواز میں جواب دیا جو بڑی مشکل سے روحان

کو سنائی دیا تھا

ان دونوں کو ایک دوسرے کی  لمس سکون دے رہا تھا کب ان پر نیند کی دیوی مہربان ہوئی ان کو خبر ہی نا ہوئی

________

صبح جب روحان کی آنکھ کھلی تو اسنے حورم کو اپنی بانہوں میں پر سکون سوتا

ہوا پایا

رات کا واقعہ یاد کر کے اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ رینگ گئی

رات کو دو دفعہ حورم نے سوتے ہوئے اسکو پکارا تھا

حانی ۔۔۔ حورم نے اسے ہلایا

ہمممم ۔۔۔۔ کیا ہوا ہنی ۔۔۔۔ روحان نے مندی مندی آنکھیں کھولیں اور اسے دیکھا

مجھے کروٹ بدلنی ہے میں ایک سائیڈ پر کروٹ لئے تھک گئی ہوں

اسکی بات سن کر وہ مسکرا دیا اور اسے اپنے ساتھ لگائے ہی کروٹ بدل لی

پھر  وہ دوبارہ سو گئے

میری ہنی بھی انوکھی ہی ہے اس نے رات والا واقعہ یاد کرتے ہوئے سوچا

حورم کو خود سے الگ کرتے ہوئے اور اسکی پیشانی چومتے ہوئے وہ  بیڈ سے اٹھ گیا

ابھی اس نے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا تھا کہ حورم نے اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے روک لیا

اٹھ کیوں گئے حانی کیا صبح ہو گئی ہے ۔۔۔۔ حورم نے اپنی آنکھیں کھولتے ہوئے اس سے پوچھا

روحان مسکراتے ہوئے دوبارہ اسکے پاس بیڈ بیٹھ گیا

تم کب جاگیں ابھی تو سو رہی تھی ۔۔۔۔

جب تم نے مجھے خود سے دور کیا تھا میں تب ہی اٹھ گئی تھی

پہلی صبح بہت بہت مبارک ہو ہنی ۔۔۔۔۔

تمھیں بھی مبارک ہو حانی ۔۔۔۔۔۔

اچھا اب اٹھو صبح ہو گئی ہے وضو کرو پھر مل کر نماز پڑھتے ہیں روحان اس کے بالوں میں ہاتھ چلاتے ہوئے بولا

اچھا پہلے تم فرش ہو جاو ۔۔۔۔ اس وقت میں اپنے ہوش قائم کر لوں کیونکہ

میری آنکھیں ابھی ٹھیک طریقے سے نہیں کھل رہیں وہ مسکراتے ہوئے

بولی

اگر تم کہو تو میں تمھیں لا سکتا ہوں ہوش میں ۔۔۔۔ روحان اسکی طرف جھکتے ہوئے بولا

نہیں تم رہنے دو میں خود ہی اپنے ہوش قائم کر لوں حورم نے اسکا اشارہ سمجھتے ہوئے اسے خود سے دور کیا

اوکے چلو کوئی نہیں ۔۔۔۔ وہ ٹھنڈی آہ بھرتا  واشروم میں چلا گیا

پھر ان دونوں نے ایک ساتھ فجر کی نماز ادا کی

نماز پڑھنے کے بعد حورم نے کھڑکیوں سے پردے ہٹائے تو اسے خوبصورت

سا سویمنگ پول نظر آیا

حانی ۔۔۔۔۔۔ حورم نے روحان کو آواز دی جو کہ بیڈ پر بیٹھا

واٹس ایپ گروپ میں دعا کی سینڈ کی گئی اپنی اور حورم اور باقی سب کی تصویریں دیکھ رہا تھا

حورم نے اسے اور ہادیہ کو بھی گروپ میں شامل کر لیا تھا

ہممم ۔۔۔۔ روحان نے پیچھے سے اسے اپنے گھیرے میں لیتے ہوئے اسکی  گردن کے پیچھے موجود تل کو چوما  اور اپنی تھوڑی اسکے کندھے پر ٹکا دی

حورم کے دل نے ایک بیٹ مس کی

حانی پول بہت پیارا ہے تمھیں تیرنا آتا ہے ۔۔۔۔

ہاں آتا ہے ۔۔۔ روحان نے جواب دیا

مجھے تیرنا سیکھاو گے ۔۔۔۔ حورم نے اسکی گرفت سے آزاد ہوتے ہوئے اسکی

طرف اپنا رخ کیا

جیسے میری ہنی چاہے گی میں ویسا ہی کروں گا روحان نے یہ کہنے کے بعد

اسکے نازک سے ہونٹوں کو چوم لیا

حانی ۔۔۔۔۔ تمھیں تو موقع چاہیئے ہے پھیلنے کا ۔۔۔۔ وہ اسے دور دھکیلتی

ہوئی وہاں سے جا کر صوفے پر بیٹھ گئی

اور روحان مسکراتے ہوئے اسکے ساتھ آ کر بیٹھ گیا

اچھا چلو  ہنی پکس دیکھتے ہیں دعا نے واٹس ایپ کی ہیں ۔۔۔

روحان اور وہ پکس دیکھنے لگے

چلو ہنی بلیک فراک جو میں نے گفٹ کی تھی چینج کر کے آو پھر تیار بھی ہونا ہے ہم ان چڑیلوں کے آنے سے پہلے ہی ان کو ناشتے کے ٹیبل پر

پہنچ جائیں گے

اور حانی تم کیا پہنو گے ۔۔۔۔۔

میں تمھاری گفٹ کی ہوئی بلیک شلوار قمیض پہنو گا  آج سے ہم

دونوں میچنگ کے کپڑے پہنا کریں گے ٹھیک ہے ۔۔۔

ہاں ٹھیک ہے ۔۔۔۔ حورم اس سے کہتی ہوئی چینج کرنے چلی گئی

کچھ دیر کے بعد ڈ رائینگ روم کا دروازہ کھلا اور وہ باہر آئی

روحان نے اسے دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا

اسکا دیا ہوا بلیک فراک پہنے بال کھولے وہ بلکل آسمان سے اتری ہوئی حور ہی لگ رہی تھی

روحان بیڈ پے بیٹھا ہوا تھا وہ اٹھ کر اسکے پاس آیا

بہت پیاری لگ رہی ہو ہنی ۔۔۔۔بلیک کلر تم پر بہت سوٹ کر رہا ہے

روحان نے اسکے دونوں ہاتھ تھام لئے اور اسکی پیشانی پر اپنے لب رکھ دئیے

چلو اب  تمھیں تیار کرتے ہیں ۔۔۔۔ روحان نے اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے

ڈریسنگ ٹیبل کے سٹول پر بیٹھا دیا

کیا مطلب تیار کرنے کا مجھے ۔۔۔۔۔ حورم نے ناسمجھی سے روحان کی طرف

دیکھا

مطلب یہ ہے کہ ہنی میں نے لندن میں ایک سیلون سے میک اپ کرنا سیکھا تھا  تا کہ میں اپنی ہنی کو میں اپنے ہاتھوں سے تیار کر سکوں

روحان نے مسکراتے ہوئے اسکی معلامات میں اضافہ کیا

حانی ۔۔۔۔۔ وہ حیرت سے چیختی ہوئی اسکے گلے لگ گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

روحان نے مسکراتے ہوئے اسکے گرد اپنے بازوں کا حصار بنا لیا

پھر وہ روحان کے گلے میں بانہیں ڈال کر کھڑی ہو گئی اور روحان نے اپنے

دونوں ہاتھ اسکی کمر پر رکھ لئے

کیوں کیا تم نے ایسا ۔۔۔۔ حورم نے روحان کی طرف دیکھتے ہوئے اس سے پوچھا

کیونکہ کہ مجھے پتا تھا کہ میری ہنی کو میک اپ کرنا نہیں آتا ہو گا اس لئے میں نے یہ سیکھ لیا اور اب میں ہی تمھیں ہر فنگشن کے لئے  تیار کیا کروں گا

روحان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا

واقعی میں حانی مجھے میک اپ کرنا نہیں آتا اور نہ ہی میں کبھی میک اپ کرنے کی کوشش کی اور نا ہی کبھی میک اپ کروایا تھا کل میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار میک اپ کروایا تھا

حورم نے اسکی بات کی تصدیق کی

چلو اب بیٹھو میں تمھیں تیار کرتا ہوں پر ایک شرط ہے میری ۔۔۔۔

حورم نے سوالیہ نظروں سے اسکی طرف دیکھا

جب تک میں تمھارا میک اپ مکمل نہیں کر لوں گا تم اپنی آنکھیں بند رکھو گی

ٹھیک ہے حورم اسکی بات مانتی ہوئی اس سے الگ ہو کر ڈ ریسنگ ٹیبل کے سامنے اپنی آنکھیں بند کر کے بیٹھ گئی

اور روحان نے اس کا میک اپ کرنا شروع کر دیا

روحان کے ہاتھ  اسکے چہرے کا ایک ایک نقش چھو رہے تھے اور حورم کا 

دل روحان کے چھونے کی وجہ سے بری طرح دھڑک رہا تھا 

چلو اب اپنی آنکھیں کھولو اور  خود کو دیکھ کر بتاو کہ میں نے کیسا میک اپ

کیا ہے روحان نے اسکو آنکھیں کھولنے کا بولا 

حورم نے خود کو آئینے میں دیکھا تو دیکھتی ہی رہ گئی اسکا منہ شاک سے

کھل گیا تھا

روحان نے مسکراتے ہوئے اپنے ہاتھ سے اسکا منہ بند کیا جس سے وہ ہوش

میں آئی

حورم خوشی سے اٹھی اور روحان کا گال چومتے ہوئے اسکے گلے لگ گئی

حانی مجھے تو ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ تم نے اتنا اچھا میک اپ کیا ہے

اسکے لہجے سے خوشی اور حیرانی جھلک رہی تھی

میں نے ہی کیا ہے میری جان ۔۔۔۔ روحان نے اسے خود سے الگ کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے اسے یقین دلایا

روحان نے اسکی آنکھوں کا لائٹ گولڈن اور پنک کلر کا میک اپ کیا تھا

اس کے ہونٹوں پر نیچرل پنک لیپسٹک لگائی تھی

بہت بہت اچھا کیا ہے تم نے حانی مجھے بہت پسند آیا ہے تمھارا کیا ہوا

میک اپ ۔۔۔۔  وہ بہت خوش تھی

چلو اب باقی کی تیاری بھی مکمل کر لیتے ہیں ہنی ۔۔۔۔۔

وہ سر ہلاتی ہوئی دوبارہ ڈ ریسنگ ٹیبل کے سامنے بیٹھ گئی

روحان نے اسکے بالوں کا خوبصورت سا سٹائل بنا دیا اور اسکے بالوں کی ایک لٹ آگے اسکے چہرے پر ہی رہنے دی

اور اسکے ایک ہاتھ میں اپنی گفٹ کی ہوئی بلیک کانچ چوڑیاں ، دوسرے ہاتھ

میں اپنا دیا ہوا بریسلیٹ  اور گلے میں H’’’ '''' والا  نیکلس پہنا دیا

نیکلس پہنانے کے بعد روحان نے اپنے ہونٹ اسکی گردن پر موجود تل پر رکھ 

دیئے اور حورم کے دل کی اس وقت بہت بری حالت تھی اسکا دل زور سے

دھڑک رہا تھا 

اور اسکے کانوں میں اپنے ہی دیئے ہوئے ڈائمنڈ کے ٹوپس پہنا دیئے

پھر اسکا ڈوپٹا اسکے سر پر سیٹ کر دیا

اب وہ مکمل طور پر تیار ہو گئی تھی

بہت ہی پیاری لگ رہی ہو ہنی ۔۔۔۔

یہ کہتے ہی روحان نے اپنے طریقے سے اسکی نظر اتاری

نظر اتارنا ضروری تھا کیا ۔۔۔۔ حورم نے اپنے دھڑکتے دل کو سنھبالتے ہوئے

اسکو گھورا

تم لگ ہی اتنی پیاری رہی ہو  کہ میں تمھاری نظر اتارے بنا رہ ہی نہیں سکا روحان مسکراتے ہوئے گویا ہوا 

اور اتنا اچھا تمھیں تیار کیا ہے اور بدلے میں مجھے بھی تو کچھ ملنا چاہیئے تھا

روحان نے اسکی شہد رنگ آنکھوں میں اپنی گرے آنکھیں گاڑھ دیں 

اچھا اگر ان چڑیلوں نے مجھ سے پوچھ لیا کہ مجھے تیار کس نے کیا ہے تو میں کیا جواب دوں گی ان کو تو یہ بھی پتا ہے کہ مجھے سوائے لیپسٹک کاجل اور مسکارا لگانے کے کچھ اور آتا ہی نہیں ۔۔۔۔

حورم نے اسکی بات کا جواب دینے کی بجائی اس سے ہی سوال کر لیا

جو سچ ہے وہ ہی کہہ دینا روحان نے مسکراتے ہوئے اسکے سوال کا جواب

دیا وہ سمجھ گیا تھا کہ وہ اسکی بات کا جواب نہیں دینا چاہتی اس لئے بات

بدل دی ہے

اوکے ٹھیک ہے اور ہاں ایک بات تو بتاو کیا تمھارے ماما ، پاپا اور ہادیہ کو پتا ہے کہ تم نے میک اپ کرنا سیکھا ہوا ہے 

حورم نے اس سے استفسار کیا 

نہیں ان کو نہیں  پتا ۔۔۔۔۔ روحان نے نفی میں سر ہلایا

تو پھر جب میں نے دعا لوگوں کو بتایا تو انکل آنٹی اور ہادیہ کو بھی پتا چل جائے گا

کوئی بات نہیں اچھا ہے ان کو بھی پتا چل جائے کیونکہ میں ولیمے کے فنگشن کے لئے بھی تمھیں خود ہی تیار کروں گا تب بھی تو ان کو پتا چلے گا

اب ہی پتا جائے تو مجھے کسی کو بتانا نہیں پڑے گا کہ میں کیوں تم کو

پارلر نہیں بھیج رہا ۔۔۔۔۔

ٹھیک ہے حورم نے کہتے ہوئے آئینے کی طرف رخ کر کے خود پر روحان کا گفٹ کیا ہوا پرفیوم سپرے کرنے لگی

روحان نے اسے پیچھے سے اپنے گھیرے میں لے لیا اور اپنی تھوڑی اسکے

کندھے پر ٹکا دی

حانی جاو تم بھی چینج کر لو پھر نیچے چلتے ہیں چڑیلیں آنے والیں ہوں گی

حورم اس کی طرف رخ کرتے ہوئے بولی

وہ اسکی پیشانی چومتا ہوا چینج کرنے چلا گیا

جب وہ چینج کر کے آیا تو  وہ صوفے پر بیٹھی بلیک ہیل پہن رہی تھی

اسکو باہر آتا دیکھ اٹھ کر اسکے پاس آئی

بہت اچھے لگ رہے ہو حانی ۔۔۔۔ حورم نے اسکی تعر یف کی

حورم کی دی ہوئی بلیک قمیض شلوار میں بہت مردانہ وجہاہت کا منہ بولتا 

ثبوت لگ رہا تھا 

تھینکس ہنی ۔۔۔

چلو جلدی سے ریڈی ہو جاو پھر ہمیں نیچے بھی جانا ہے سب آ گئے ہوں گے

حورم نے اسے احساس دلایا

آج کا سب کا ناشتا روحان کے گھر تھا

وہ تیار ہونے لگا بال بنائے خود پر حورم کے گفٹ کیے ہوئے پرفیوم

کا سپرے کیا اور اور حورم کی دی ہوئی واچ اور نیکلس لے کر حورم کے پاس بیڈ پر آگیا جو کہ بیڈ پر بیٹھی موبائیل میں مصروف تھی

ہنی ۔۔۔۔

ہاں حانی ۔۔۔۔

مجھے یہ پہنا دو گی ۔۔۔۔ روحان نے اسکے سامنے واچ اور نیکلس کیا

کیوں نہیں ۔۔۔ حورم نے مسکراتے ہوئے اسکے ہاتھ سے دونوں چیزیں لیں

اور اسکو پہنا دیں اور حورم نے اسکے ہاتھ کی پشت کو چوما

پھر روحان نے شوز پہنے

چلو ہنی سیلفی لیتے ہیں ۔۔۔ روحان نے بیڈ سے اٹھ کر اپنا ہاتھ اسکے آگے کیا حورم نے اسکے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے دیا اور اٹھ کھڑی ہوئی

ان دونوں نے مل کر سیلفی لی

بہت پیاری آئی ہے سیلفی ۔۔۔۔ حورم بولی

سیلفی میں وہ دونوں کندھے سے کندھا ملائے ہونٹوں پر مسکراہٹ لئے

نظر آ رہے تھے

حورم ہیلز کے بغیر روحان نے کندھوں تک آتی تھی

پھر وہ نیچے چلے گئ

_______

یہ حورم کب آئے گی ۔۔۔۔ دعا کو

 بے چینی سے حورم کا انتظار کر رہی تھی

دعا ، عائزہ اور مشال کے ساتھ ایک صوفے پر بیٹھی تھی

سب لوگ روحان کے گھر آ چکے تھے اور ڈ رائینگ روم میں موجود تھے

آ جائے گی تمھیں کیا جلدی ہے ۔۔۔۔ مشال نے اسے گھورا

اپنے بیٹے پر بھی دھیان دے لیا کرو  جب بھی دیکھو ماما کے پاس ہی نظر آتا ہے ہر وقت الٹے ہی کاموں میں گھسی رہتی ہو ۔۔۔۔۔ عائزہ نے اس پر مصنوئی رعب ڈالا اور اس کا دھیان اور طرف کیا ورنہ اسکا کیا اعتبار وہ حورم اور روحان کے کمرے میں ہی پہنچ جاتی ان کو لینے ۔۔۔۔۔

وہ زیادہ تر عائشہ آنٹی کے پاس ہی رہتا ہے اور میں اپنے بیٹے کا پورا پورا

خیال رکھتی ہوں تم لوگ بھی تو اپنے اپنے بچے اپنی اپنی ساسو ماں کو

پکڑا کر بھول ہی جاتی ہو ۔۔۔۔۔ دعا نے حساب برابر کیا

اور وہ دونوں اسکی بات پر مسکرانے دیں

اب ہم کیا کر سکتی ہیں ہمارے بچے اپنے دادا اور دادی کے ساتھ زیادہ

خوش رہ سکتے ہیں کیوں عائزہ میں ٹھیک کہہ رہی ہوں نا

مشال نے عائزہ سے پوچھا

ہاں صحیح کہہ رہی ہو تم عائزہ نے بھی اسکی بات سے اتفاق کیا

لو وہ آگے جب کا انتظار تھا عائزہ نے ان دونوں کا دھیان روحان اور حورم

کی طرف کروایا

جو ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے سیڑھیاں اتر رہے تھے

بہت پیارے لگ رہیں دونوں ایک ساتھ ۔۔۔۔۔ ماشااللہ دعا نے ان دونوں

کی تعر یف کی.ہاں ۔۔۔۔۔عائزہ اور مشال نے بھی اسکی بات کی تائید کی

اسلام علیکم ۔۔۔۔۔ روحان اور حورم نے سب کو مشترکہ سلام کیا

سب نے ان کے سلام کا جواب دیا

ماشااللہ بہت پیارے لگ رہے ہیں میرے بچے ایک ساتھ اللہ تم دونوں کو 

ہمیشہ خوش رکھے حرا بیگم نے دونوں کی پیشانی چومی اور انہیں لگے لگاتے 

ہوئے ان کی نظر اتاری 

تھینکس آنٹی ۔۔۔۔۔ حورم نے ان کا شکریہ ادا کیا 

ان کا شکریہ ادا کرنے کے بعد وہ دونوں سب کے ساتھ ہی ایک صوفے پر بیٹھ گئے

سب نے ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے سدا خوش رہنے کی دعا کی

کیسی ہے میری بیٹی ۔۔۔ علی صاحب نے حورم کو  گلے لگایا

ٹھیک ہوں پاپا  اور آپ کیسے ہیں

میں بھی ٹھیک ہوں ۔۔۔۔

آپ کیسی ہیں ماما حورم فاطمہ بیگم سے بھی گلے ملی

میں ٹھیک ہوں بیٹا تم خوش ہو نا ۔۔۔۔

جی ماما میں خوش ہوں

علی صاحب اور فاطمہ بیگم نے اس کی خوشیوں کے لئے دعا کی

حورم نور ، آیان ، شایان سے بھی ملی  پھر وہ روحان کے ماما اور پاپا کے پاس

گئی ان کا حال چال پوچھا ان سے سر پے پیار لیا

اسکے بعد وہ سب بڑوں کے پاس گئی ان کو سلام کیا  ان سے پیار لیا

شیری ، رضا ، زاوی ، زویا ، حسن کے پاس جا کر ان کو سلام کیا

پھر وہ دعا ، مشال ، ہانیہ ، ہادیہ ، عائزہ کے پاس آئی اور ان سے گلے ملی

ان سے مل کر روحان کے ساتھ آ کر بیٹھ گئی

آج تو میرا بیٹا بہت ہینڈسم لگ رہا ہے قمیض شلوار میں ۔۔۔۔ فیضان صاحب  مسکراتے ہوئے اسے دیکھتے ہوئے بولے 

روحان نے آج پہلی بار شلوار قمیض پہنی تھی 

یہ تو آپ کی بہو کا کمال ہے جس نے مجھے یہ قمیض شلوار گفٹ کی ہے 

ورنہ میرے پاس کہاں تھی کوئی شلوار قمیض ۔۔۔۔۔ روحان مسکراتے 

ہوئے ان سے گویا ہوا 

بہت اچھا کیا بیٹا اسکو یہ گفٹ کرنے کے لئے بہت اچھا لگ رہا ہے روحان 

اس میں اور پاکستانی بھی ۔۔۔۔۔ فیضان صاحب نے مسکراتے ہوئے اپنی جگہ سے اٹھتے ہوئے حورم کے سر پر ہاتھ پھیرا 

چلیں اب ناشتہ کر لیتے ہیں ناشتہ ریڈی ہے حرا بیگم نے سب کو ناشتے

کا بولا

ناشتا کرنے کے بعد سب دوبارہ ڈ رائینگ روم میں آ گئے

اور اپنی اپنی باتوں میں مصروف ہو گئے

عائزہ ، مشال ، نور ، ہادیہ ، ہانیہ اور زویا، حورم کو گھیر کر بیٹھ گئیں

بہت پیاری لگ رہی ہو حورم ۔۔۔۔ زویا نے اسکی تعر یف کی

تمھارا ڈ ریس بھی بہت پیارا ہے یہ ڈ ریس تمھارے سسرال کی طرف سے

ہے کیا کیونکہ ہم نے تو ایسا کوئی ڈ ریس نہیں لیا تھا نور نے پوچھا

ہم نے بھی ایسا کوئی ڈ ریس نہیں لیا بھابھی کے لئے ۔۔۔۔۔ ہادیہ بولی

تو پھر کیا روحان بھائی نے دیا ہے تمھیں ۔۔۔۔۔ مشال نے اس سے پوچھا

جو ان سب کی قیاس آرائیوں پر ہنس رہی تھی

ہاں روحان نے  مجھے یہ ڈ ریس میری برتھ ڈے کا گفٹ دیا ہے

حورم نے مسکراتے ہوئے جوب دیا 

ہاں کل تمھارا اور روحان بھائی کا برتھ ڈے بھی تھا تم نے روحان بھائی کو

کیا دیا عائزہ نے پوچھا

جو روحان نے شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے  میں نےوہ  ہی اسے گفٹ

کی ہے

اور منہ دکھائی میں کیا دیا بھائی نے مجھے تو انہوں نے پوچھنے کے باوجود

کچھ بھی نہیں بتایا  ہادیہ نے پوچھا

حورم نے اپنا ڈائمنڈ کی انگوٹھی والا ہاتھ ان کے آگے کر دیا

بہت پیاری رنگ ہے بھابھی ۔۔۔۔ ہادیہ نے تعر یف کی

آپ دونوں نے کیا ایک دوسرے سے پوچھ کر ایک دوسرے کو سیم کلر

کے ڈ ریس گفٹ کیے ہیں ہانیہ نے پوچھا

نہیں یہ ایک اتفاق ہی ہے ہم نے ایک دوسرے سے نہیں پوچھا تھا کلر

کا۔۔۔۔۔ حورم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا

اور کتنے گفٹ دئیے ہیں بھائی نے تم کو اور تم نے بھائی کو اور تمھارا میک اپ بہت اچھا کیا ہوا ہے کس نے کیا مجھے پتا ہے تمھیں تو میک اپ کرنا

نہیں آتا

دعا نے پوچھا جو کی تب سے خاموش ہی بیٹھی تھی اور سب کی باتیں سن

رہی تھی

ہاہاہاہاہا ۔۔۔ میں تب سے سوچ رہی تھی کہ تم نے کچھ نہیں پوچھا مجھ سے

اب پوچھا ہے تو کیا بات پوچھی ہے جو کسی کے دماغ میں نہیں آئی

حورم ہنستے ہوئے بولی

اچھا میری بات کا جواب تو دے دو ۔۔۔۔ دعا نے اس سے کہا جو اب تک

اسکی پوچھی ہوئی بات پر ہنس رہی تھی

اچھا اچھا بتاتی ہوں ۔۔۔۔

حانی  اور میں نے ایک دوسرے کو ان ڈ ریسز کے علاوہ بارہ بارہ گفٹ

دیئے ہیں

بارہ ۔۔۔۔ وہ سب حیرت سے ایک ساتھ بولیں

ان کی آواز اتنی اونچی تھی کہ وہاں موجود سب لوگ ان کو دیکھنے لگے

کیا ہوا بیٹا آپ سب کو ۔۔۔۔۔ حرا بیگم نے ان سے پوچھا

کچھ نہیں ہوا آنٹی۔۔۔۔۔ زویا بولی

سب دوبارہ اپنی باتوں میں مصروف ہو گئے

اور روحان مسکرا رہا تھا کیونکہ اسے پتا چل گیا تھا کہ کیا ہوا ہے

بارہ بارہ گفٹ کیوں ۔۔۔۔۔ مشال نے استفسار کیا

وہ اس لئے کہ وہ بارہ گفٹ ہم دونوں کی بارہ سالگرہ کے تھے جو ہم دونوں

ایک دوسرے کے لئے ہر سال لیتے تھے

یہ جو میں نے ٹوپس ، چوڑیاں ، بریسلیٹ ، نیکلس پہنا ہوا ہے یہ سب مجھے

حانی نے ہی گفٹ کیا ہے

حورم نے مسکراتے ہوئے ان کو وجہ بتائی

واوووو۔۔۔۔ سب نے رشک بھری نظروں سے اسے دیکھا 

کیا پیار ہے تم دونوں کا تم دونوں نے تو ہم سب کو بھی اس معاملے

میں پیچھے چھوڑ دیا ہے  نور  ستائش سے بولی

اللہ تم دونوں کو ہمیشہ ایک ساتھ خوش رکھے زویا نے حورم اور روحان کو دعا دی

آمین سب ایک ساتھ بولیں 

اور اتنے اچھے میک اپ کا کیا راز ہے اب یہ بھی بتادو ۔۔۔۔ دعا نے پوچھا

بتا تو میں دوں پر تم لوگ اب کی بار میرے بارے میں بتانے پر چیخو گی

نہیں ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔ حورم نے باری باری سب کو دیکھا

ٹھیک ہے بتاؤ ۔۔۔۔۔ دعا بولی

میرا میک اپ حانی نے کیا ہے کیونکہ روحانی  نے بیوٹی سیلون سے 

میک اپ کرنا سیکھا تھا جب وہ لندن میں تھا 

ہے حورم نے ان سب کے سر پر بم پھوڑا

کیا ۔۔۔۔ وہ سب ایک ساتھ چیخیں اور اپنی اپنی جگہ سے کھڑی

ہو گئیں

________

کیا ۔۔۔۔۔۔ وہ سب ایک ساتھ چیخیں اور اپنی اپنی جگہ سے کھڑی ہو گئیں

حورم بھی ان کے ساتھ ہی کھڑی ہو گئی

سب ان کے اتنی اونچی آواز میں چیخنے پر اپنی باتیں چھوڑ ان سب کو دیکھنے لگے تھے جو روحان کو گھور رہی تھیں

حورم نے روحان کو آنکھ سے اشارہ کیا کہ گئے کام سے تم اب ۔۔۔۔

کیا ہو ابیٹا آپ سب کو کیوں اس طرح چیخی ہو اور اب سب بت بن کر کھڑی ہو گئی ہو

فاطمہ بیگم نے ان سے پوچھا

کیا بتائیں آپ کو ہم ماما کہ کیا ہوا ہے ۔۔۔۔۔ نور شاک کی کیفیت میں بولی

کیا ہو بیٹا ایسی بھی کیا بات ہو گئی

 حرا بیگم نے پوچھا

ہائے ماما ہمارے ساتھ دھوکا ہو گیا ہم بے خبری میں مارے گئے

میرے بھائی نے مجھے بھی کچھ نہیں بتایا ہادیہ نے دہائی دی

اور اپنے مصنوئی آنسو صاف کیے

کیا کر دیا روحان نے بیٹا ۔۔۔۔ اب کی بار فیضان صاحب نے ہادیہ سے پوچھا

سب بڑے پریشانی سے ان سب کو دیکھ رہے تھے جو بات کا جواب

سیدھے سے نہیں دے رہی تھیں

آپ سب بھابھی کو دیکھ رہے ہیں نا یہ اس وقت کتنی پیاری لگ رہی ہیں

ہادیہ نے حورم کو ہاتھ سے پکڑ کر سب بڑوں کے سامنے کیا

حورم پیاری لگ رہی ہے تو ۔۔۔۔ رضا نے پوچھا

تو یہ کہ بھائی یہ سب روحان بھائی کا کمال ہے جواب عائزہ کی طرف سے

آیا

کیا مطلب ۔۔۔۔ سب نے ناسمجھی سے ان سب کی طرف دیکھا

مطلب یہ کہہ روحان بھائی نے مجھ سے ، پاپا اور ماما سے چپ کر لندن سےمیں ایک سیلون سے میک اپ کرنا سیکھا تھا اور بھابھی کا میک اپ بھی انہوں نے ہی کیا

ہے ہادیہ نے سب کی معلومات میں اضافہ کیا

واقعی میں ۔۔۔۔۔۔ سب حیرت سے روحان سے پوچھا

جی ۔۔۔ میرا دل کیا اور میں نے کر لیا روحان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا

لو تو اس میں کون سی بڑی بات ہے ان لڑکیوں نے تو ایسے چیخ ماری تھی کہ جیسے پتا نہیں کیا ہو گیا ہے ہم سب کی بھی ایک دم جان ہی نکال دی

تھی چیخ کے ۔۔۔

حرا بیگم  مسکراتے ہوئے بولیں

بھائی آپ کو میک اپ کرنا آتا ہی ہے تو کیا  آپ ہم سب کا بھی میک اپ کر دیا کریں گے جب بھی ہم آپ سے کہیں گی

ہادیہ نے پوچھا

نہیں میں صرف ہنی کا ہی میک اپ کیا کروں گا اور کسی کا نہیں

روحان نے مسکراتے ہوئے صاف انکار کیا

ہائے اللہ میرا بھائی میرا نا رہا ۔۔۔۔ ہادیہ نے  یہ کہتے ہوئے اپنے مصنوئی آنسو صاف کیے

سب اسکے انداز اور بات پر مسکرا دئیے

یقینا بھائی آپ نے پارلر کا کام بھی حورم کے لئے ہی سیکھا ہو گا ہے نا

میں ٹھیک کہہ رہی ہوں نا دعا نے روحان سے پوچھا

ہاں ۔۔۔۔ روحان نے کان کھجاتے ہوئے مسکراتے ہوئے جواب دیا

سب روحان کی بات پر مسکرا دئیے

اور حورم اور روحان کی خوشیوں کی دعا کی

پھر سب بیٹھے کافی دیر تک باتیں کرتے رہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہت پیاری لگ رہی ہو ہنی ۔۔۔۔ روحان نے اسے آئینے کے سامنے کیا اور خود اسکے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر اسکے پیچھے کھڑا ہو گیا

تم بھی بہت اچھے لگ رہے ہو حانی ۔۔۔۔

وہ دوںوں اس وقت اپنے روم میں ہی تھے باقی سب ہوٹل پہنچ چکے تھے

ان کے ولیمے کا فنگشن رات کا تھا

اور روحان نے ہی حورم کا میک اپ کیا تھا

حورم کا ڈ ریس گرے کلر کی میکسی اور نیوی بلو کلر کے ڈوپٹا تھا جن پر

کاپر کلر کا ہیوی خوبصورت سا کام کیا تھا

خوبصورتی سے کیے گئے میک اپ اور اس ڈ ریس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی

جبکہ روحان گرے شرٹ ، نیوی بلو کلر کا پینٹ اور کوٹ پہنے اور نیوی بلو ہی ٹائی لگائے کسی ریاست کے شہزادے سے کم نہیں لگ رہا تھا

اسی اثنا میں روحان کا موبائیل بج اٹھا اس نے موبائیل دیکھا تو ماما کا تھا

جی ماما ہم بس آ رہے ہیں دس منٹ میں ہم ہوٹل میں ہوں گے

اوکے اللہ حافظ ۔۔

ان سے کہنے کے بعد وہ حورم کی طرف متوجہ ہوا

چلو ہنی چلتے ہیں سب ہمارا انتظار کر رہے ہوں گے

روحان نے اسکا ہاتھ پکڑا اور اسے گاڑی تک لے آیا اور اسے گاڑی میں بیٹھا

کر گاڑی سٹارٹ کر دی

جب وہ دونوں ہوٹل میں داخل ہوئے تو ساری لائٹس آف ہو گئیں

صرف ایک فوکس لائٹ ہی اون تھی جو ان دونوں پر پڑ رہی تھی

اور ساتھ ان پر پھولوں کی بارش ہو رہی تھی

اور بیک گروانڈ میں گانا بھی چل رہا تھا

ایسا لگتا ہے کیوں

  تیری آنکھیں جیسے  آنکھوں میں میری  رہ گئیں۔۔۔۔۔

کبھی پہلےمیں نے نا سنی جو

 ایسی باتیں کہہ گئیں۔۔۔۔۔۔

تو ہی تو ہے جو ہر طرف میرے

 تو تجھ سے پرے میں جاوں کہاں۔۔۔۔

اے میرے دل مبارک ہو یہی تو پیار  ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

اے میرے دل مبارک ہو یہی تو پیار ہے۔۔۔۔۔۔

اے میرے دل مبارک ہو یہی تو پیار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

اے میرے دل مبارک ہو یہی تو پیار ہے۔۔۔۔۔

ان دونوں کے سٹیج پر پہنچتے ہی ساری لائٹس اون ہو گئیں

بہت پیارے لگ رہے ہیں آپ دونوں ۔۔۔۔۔ نور نے ان دونوں کی

تعر یف کی

سب نے ان کی جوڑی کو سہرایا  وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت پیارے لگ رہے تھے

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فاطمہ بیگم اور حرا بیگم نے ان دونوں کی نظر اتاری

پھر ان دونوں کا فوٹو سیشن ہوا 

جس میں روحان نے بہت ہی بولڈ  پوسچر   بنوائے حورم نے روحان کو گھورا بھی کہ نہیں کرو یہاں سب موجود

ہیں پر وہ کہاں باز آنے والا تھا

اس نے اپنی ہی چلائی اور حورم کو اسکی ماننا پڑی

کمال ، جمال اور فضل حسین بھی آئے ہوئے تھے وہ  بھی ان دونوں

سے ملے اور ان کو  شادی کی مبارک باد دی

اور سناو فضل حسین حورم زیادہ غصہ تو نہیں کرتی تم لوگوں پر ۔۔۔۔ دعا نے اس سے پوچھا 

اس سے یہ پوچھتے ہوئے اسکی آنکھوں میں شرارت نمایاں تھی

اس وقت دعا ، مشال ، ہادیہ ، نور ، عائزہ ، ہانیہ اور روحان ، کمال ،جمال اور فضل حسین کے ساتھ ایک جگہ پر کھڑے تھے

جبکہ حورم اپنے بھائیوں اور ماما پاپا کے ساتھ سٹیج پر موجود تھی

کیا بتائیے ہم آپ کو کہ میم کتنے غصے والی ہیں  میں  تو ویسے ہی ان سے بڑا

ڈ رتا ہوں جب میم غصے میں ہوتی ہیں  تو ہماری تو جان سولی پر لٹک جاتی

ہے کہ پتا نہیں میم ہمارے ساتھ کیا کر دیں گی 

فضل حسین بولا

دعا جانتی تھی کہ وہ حورم سے کتنا ڈ رتا ہے اس نے جان بوجھ کر اسے یہ بات پوچھی تھی

فضل حسین حورم کا ماتحت تھا اور اس سے عمر میں بھی چھوٹا تھا 

حورم کو بھی پتا تھا کہ وہ اس سے کتنا ڈ رتا ہے حورم جان بوجھ کر اس پر مصنوئی

غصہ کرتی ایسا کرنے میں اسے بہت مزہ آتا تھا

سب  نے فضل حسین کا بات کرنے کا انداز اور اسکی بات سن بڑی مشکل سے اپنی ہنسی روکی

فضل حسین کی ساری بات حورم نے بھی سن لی تھی وہ کچھ دیر پہلے اسکے

پیچھے آ کر کھڑی ہوئی تھی

 سب نے اسے دیکھ لیا تھا سوائے فضل حسین

کےکیوںکہ وہ سٹیج کی طرف پشت کیے کھڑا تھا

حورم نے اشارے سے سب کو چپ رہنے کا کہا کہ کوئی بھی اسکے آنے کا فضل حسین کو نا بتائے.

جاری ہے


If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Hum Ko Humise Chura Lo Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel    Hum Ko Humise Chura Lo    written by Sadia Yaqoob .   Itni Muhabbat Karo Na   by Sadia Yaqoob    is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment