Pages

Wednesday 26 April 2023

Aghaz E Janoon By Amrah Sheikh New Novel Episode 3 to 4

Aghaz E Janoon By Amrah Sheikh New Novel Episode 3 to 4

Madiha Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...

Aghaz E Janoon By Amrah Sheikh Episode 3 to 4

Novel Name: Aghaz E Janoon 

Writer Name: Amrah Sheikh

Category: Complete Novel

 

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔

فجر کے وقت ہانیہ کی آنکھ کھولی۔۔۔کچھ دیر اسی طرح لیٹے رہنے کے بعد اٹھ کر وضو کیا نماز پڑھنے کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد اٹھ کر نیچے چلی گئی۔۔۔۔

"صبح بخیر امی اور بڑی امی۔۔۔۔ لاؤنج میں قدم رکھتے ہی عائشہ اور عفت بیگم کو کہتی گارڈن میں جانے لگی

"صبح بخیر کہاں جا رہی ہو ناشتہ کر کے جاؤ۔۔

"امی میں گارڈن میں جا رہی ہوں تازی ہوا لینے تھوڑی دیر تک آتی ہوں۔۔۔۔ہانیہ مسکرا کہ کہتی باہر نکل گئی۔۔۔

آج استنبول کا موسم کافی سرد تھا۔۔۔ ٹھنڈی ہوائیں کپکپانے پے مجبور کر رہی تھی۔۔۔۔

ہنی چپل اتار کہ گھاس پے چہل قدمی کر رہی تھی جب کسی کی نظریں اپنے اوپر محسوس کرتی پلٹی 

"صبح بخیر ہانیہ حیرت سے نکلتی ہوئی بولی برہان   قدم قدم چلتا کے سامنے آکھڑا ہوا ۔۔

"مجھے بہت حیرانگی ہے آپ کو صبح کے وقت یہاں دیکھ کر۔۔۔

"ہاہاہا یقین کرو میں سب سے یہی سن کر آرہا ہوں۔۔۔برہان ہنس کر بولا۔۔

"ہاہاہا۔۔۔ آپ کو چاہیے روز ہمیں اسی طرح حیران کرتے رہیں۔۔۔۔ہانیہ ہوا سے چہرے پر آتے بالوں کو پیچھے کرتے ہوۓ بولی۔۔

"کوشش کرونگا۔۔۔

"برہان صاحب ناشتہ تیار ہے۔۔۔مسسز استے(ملازمہ) آتے ہوۓ بولیں۔۔۔۔۔

"ایسا کریں ناشتہ گارڈن میں ہی لگوا دیں موسم آج بہت اچھا ہورہا ہے۔۔۔۔ہانیہ یَکدم بولی۔۔

مسسز استے اثباب میں سر ہلاتی اندر بڑھ۔ گئیں۔۔۔

برہان خاموش کھڑا مسکراتے ہوۓ اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔

"Happy birthday burhan 

ہانیہ اچانک بولی برہان نے چونک کر اسے دیکھا۔۔۔

"Thank u

مجھے لگا تم بھول گئی ہو۔۔

"نہیں ایسا کچھ نہیں ہے  میں رات کو ہی کرتی لیکن نیند نے موقع نہیں دیا۔۔۔ہانیہ مسکرا کے اسے دیکھنے لگی۔۔۔

"چلو ناشتہ کرتے ہیں مجھے تو بھوک لگ رہی ہے۔۔۔۔برہان اچانک بولا 

"چلیں۔۔۔ دونوں مسکراتے ساتھ چلتے ٹیبل کی جانب بڑھ گئے۔۔۔

_____________________________________________

ہانیہ یہ کیسا ہے رات پارٹی کے لئے؟

آبش الماری سے وائیٹ چوڑی دار پجامے کے ساتھ اورینج لمبی شرٹ میچ کرتی ہوئی پوچھنے لگی۔۔۔

"خوبصورت ہے ویسے تم پے سب اچھا لگتا ہے ۔۔۔ہانیہ اسے دیکھ کر پیار سے بولی۔۔

"سو سویٹ ہانیہ اچھا تم نے کیا سوچا ہے کیا پہنو گی۔

"میں بھی تمہاری طرح کی ہی ڈریسنگ کرنے والی ہوں۔۔۔۔ہانیہ سوچتی ہوئی بتانے لگی۔۔

"گریٹ  ویسے آج میں نے ایبک کو بھی انوائٹ کیا ہے دیلارا کے ساتھ ایک دو دوست بھی آِئیں گے ۔۔۔

"آبش بہت غلط حرکت کی ہے تم نے کیا ضرورت تھی تمہیں انوائٹ کرنے کی کلاس کی بات الگ ہے لیکن اس طرح سے گھر بلانا ٹھیک نہیں ہے کل بھی اتفاقاً ملاقات ہوگئی اسکا مطلب یہ نہیں کے۔۔۔

"افففف یار اتنی جذباتی مت ہو میں نے صرف مذاق کیا تھا اور مجھے ضرورت نہیں ہے۔۔ہانیہ غصے میں بولتی اٹھ کھڑی ہوئی جب آبش نے اسکی بات کاٹ کے منہ بنا کر کہا۔۔۔

"بہت برا مذاق تھا خیر میں امی کے پاس جا رہی ہوں گارڈن کی طرف۔۔۔ہانیہ کہ کے اٹھ کھڑی ہوئی۔۔

"روکو میں بھی چلتی ہوں یقیناً پارٹی کا انتظام ہورہا ہوگا ڈریس پریس کے لئے مسسز استے کو دے دونگی۔۔۔

"آبش پریس تو خود کر لیا کرو۔۔۔ہانیہ  تاسف سے اسے دیکھ کہ کہتی باہر نکل گئی۔۔

"واٹ تمھارے کہنے کا مطلب میں کچھ کرتی نہیں ہوں  روکو ذرا تم۔۔۔۔آبش زور سے بولتی اسکے پیچھے بھاگی۔۔۔

_____________________________________________

عائشہ سب تیاریاں ہوگئیں۔۔عفت بیگم مسکرا کے اعتراف میں دیکھتی ہوئی بولی 

"جی سب بہت اچھا اور خوبصورت ہوگیا  برہان نے آج سب اپنی نگرانی میں جو کروایا ہے۔۔۔ویسے  ایک بات کہوں آپ سے۔۔۔عائشہ بیگم مسکرا کے بولتی انکی کی طرف متوجہ تھیں۔۔

"کیوں نہیں کہو نہ مجھ سے اجازت کی ضرورت تمہے کب سے پڑ گئی۔۔

"ایسی بات نہیں میں تو بس یہ کہنا چاہ رہی تھی کے آج میں بہت خوش ہوں برہان کو دیکھ کر آج وہ سارا دن ہمارے درمیان رہے گا ورنہ تو یونیورسٹی جاتا ہے تو رات کو آتا ہے۔۔۔ عائشہ بیگم کچھ دور کھڑے برہان کو دیکھ کر بولیں جو تینوں لڑکیوں کے ساتھ باتوں کر رہا تھا۔

"اہ بلکل ٹھیک کہا عائشہ خیر چھوڑو ان باتوں کو میں ذرا آتی ہوں۔۔۔۔عفت بیگم آہ بھر کے بولتیں آگے بڑھ گئیں جب کے عائشہ بیگم دوبارہ سجاوٹ کا جائزہ لینے لگ گئیں۔۔۔

_____________________________________________

"کہاں جا رہے ہو تم سب بچے ؟ بابا برہان کے قریب اتے ہوۓ پوچھنے لگے۔۔

"ان سب کو کچھ خریداری کرنی ہے ایک ڈیڑھ گھنٹے تک واپس َاجائیں گے۔۔۔

"اچھا اچھا خیر سے جاؤ۔۔

"خدا حافظ۔۔۔برہان کہتے ہی ڈرائیونگ سیٹ پے بیٹھتا گاڑی زن سے بھگا لے گیا۔۔۔۔

"سارے راستے آبش اور ماریا برہان  کے ساتھ ہنسی مذاق میں لگی رہیں۔ ۔۔ ہانیہ خاموش بیٹھی مسکرا رہی تھی جب بھی برہان ساتھ ہوتا وہ کم ہی بولتی تھی۔۔۔

مال پوھنچتے ہی آبش اور ماریا جلدی سے اُترین۔۔۔

آرام سے لڑکیوں کہاں بھاگی جا رہی ہو۔۔۔برہان دونوں کو کہتا ہانیہ کی طرف دیکھنے لگا۔۔۔۔

"آپ کب واپس آئیں گے ؟ ہانیہ کھڑکی پے جھک کر بولی۔

"میں کہیں نہیں جا رہا یہاں کیفے میں ابراھیم میرا  انتظار کر رہا ہے تم سب جب فری ہوجاؤ تو مجھے کال کر لینا۔۔۔۔برہان اسے دیکھتا ہوا بول کے مسکرایا۔۔

"ٹھیک ہے خدا حافظ۔۔۔۔

"خدا حافظ۔۔۔۔

_____________________________________________

اسلام علیکم 

وعلیکم اسلام ہیپی برتھڈے شکر ہے آج تم وقت پے آگئے۔۔۔۔ابراھیم برہان سے الگ ہوتے ہوۓ بولا۔۔۔

"ہاہاہا نوازش۔۔برہان کہتا چیئر پے بیٹھا۔۔۔۔

"لیشا سے ملاقات نہیں ہوئی تمہاری ؟ 

"نہیں لیکن تم کیوں پوچھ رہے ہو ؟ برہان نے سوالیہ انداز میں پوچھا

"ہمم میرے پاس کل کال آئی تھی کافی غصّے میں لگی مجھے۔

"اچھا پھر۔۔۔۔۔برہان لاپرواہ سا بولا

"وہ تمہاری وجہ سے غصّے میں تھی اسکا کہنا ہے تم یلنارا سے محبت کرتے ہو اسکے ساتھ وقت گزارتے ہو پر مجھے نہیں لگتا میں تمہے اچھے سے جانتا ہوں۔۔ابراھیم کندھے اچکا کے بولا۔۔۔

"ہاہاہا اچھا مذاق کرلیتے ہو ویسے جب جانتے ہو تو مجھے بتانے کی ضرورت نہیں ہے مجھے فرق نہیں پڑتا اور ہاں میں کسی سے محبت نہیں کرتا نہ ہی میرا ایسا کوئی تعلق ہے کے میں" وقت" گزاروں اس دن بھی یلنارا کے ساتھ میں وقت گزاری کے لئے نہیں اسکی مدد کے لئے ساتھ گیا تھا اسکی ماں ہسپتال میں ایڈمٹ ہے آگے پیچھے کوئی نہیں ان دونوں کا تم بھی جانتے ہو اسکولرشپ کی وجہ سے وہ آج ہمارے بیچ میں ہے۔۔۔۔۔برہان  ٹیبل پے گاڑی کی چابی بجاتا لاپروا سے انداز میں بولا۔۔۔

"میں جانتا ہوں تمہے مجھے صفائی پیش مت کرو۔۔

"میں صفائی پیش نہیں کر رہا نہ مجھے یہ پسند ہے خیر  باتیں کرتے رہو گے یا کچھ منگواؤ گے بھی ۔۔۔ 

"ارے جگر ابھی لو برہان کے کہتے ہی ابراھیم کہتا ویٹر کو بلانے لگا۔۔۔۔

_____________________________________________

اکسکیوزمی یہ بھی پیک کردیں۔۔۔۔ہانیہ پرفیوم سیلز بوائے کو دیتی ایک جگہ کھڑی ہوگئی۔۔آبش اور ماریا دوسری شاپ میں تھیں۔۔۔

میڈیم یہ لیں۔۔۔۔کچھ دیر بعد سیلز بوائے شاپنگ بیگ دیتا چلا گیا۔۔۔۔۔

ہانیہ شاپ سے نکل کر آبش اور ماریا کے پاس جانے لگیں پر دونوں وہاں نہیں تھیں۔۔۔

"اب یہ کہاں چلی گئیں افف کتنی بار کہا ہے مجھے بتا دیا کریں لیکن نہیں سننا تو کبھی نہیں ہے۔۔۔ہانیہ بڑبڑاتی ہوئی  تیزی سے قدم بڑھاتی شیشے کا ڈور کھولتی باہر نکل گئی۔۔

"کافی شاپ پے آجانا۔۔۔۔ میسج ٹائپ کرتے آبش اور ماریا دونوں کو سینڈ کرتی برہان کے پاس جانے لگی ۔۔

 _____________________________________________

ہانیہ پوھنچی ہی تھی جب کسی نے راستہ روکا۔۔۔ہانیہ تیزی سے پیچھے ہوتی اسے گھورنے لگی۔۔۔سامنے ہی لمبا قد کا پتلا سا لڑکا کھڑا اسے سر تا پیر دیکھ رہا تھا۔۔۔

"یہ کیا طریقہ ہے چلنے کی تمیز نہیں ہے یا اپنی آنکھیں ڈونیٹ کر آئے ہو۔۔

"اوہ اتنا غصہ میں تو بس دیکھ رہا تھا تم خوبصورت ہو۔۔

"دیکھو دور رہو مجھ سے۔۔۔ہانیہ آگ بگولہ ہوتی واپس جانے کے لئے پلٹی جب لڑکے نے ہنستے ہوۓ اسکا ہاتھ پکڑ لیا۔۔۔

ہانیہ سن ہوگئی پر اگلے ہی لمحے اسنے پلٹ کر اسے دیکھا۔۔۔

"ہاتھ چھوڑو میرا۔۔۔۔

"ہاہاہا اگر نہ چھوڑوں بےبی۔۔۔۔۔لڑکے نے آنکھ دبا کر خباثت سے ہنستے ہوۓ کہاں۔۔۔

"ہاتھ چھوڑو۔۔برہان کی آواز پے دونوں نے چونک کر اسے دیکھا جو اس لڑکے کے ہاتھ میں ہانیہ کا دبا ہاتھ دیکھ رہا تھا۔۔۔

غصّے سے اسکے دماغ کی رگیں تن گئی تھیں۔۔۔۔پتہ نہیں اسے کسی کا چھونا بہت ناگوار گزر رہا تھا۔۔۔

ہانیہ اسے دیکھ کر تھوڑا رلیکس ہوئی۔۔

"اے مسٹر یہاں سے چلے جاؤ۔۔۔

برہان نے نظر اٹھا کر اسکے چہرے کو دیکھا تو ایک لمحے کی لئے وہ گھبرا گیا جب کہ ہانیہ نے پہلی بار برہان کو اس قدر غصّے میں دیکھا تھا۔۔۔

"ہاتھ چھوڑو۔۔۔ 

"تم کون ہوتے ہو بولنے والے۔۔۔۔لڑکے نے برہان کی آنکھوں میں دیکھ کر کہا۔۔۔

"اوہ واقعی تم نہیں جانتے میں کون ہوں 

"ہاں نہیں جانتا نا ہی مجھے کوئی شوق ہے اب یہاں سے چلے جاؤ سمجھے۔۔۔۔ 

لڑکا اسے دھمکی دیتے ہوۓ بولا۔۔۔۔

برہان نے ہاتھ سختی سے بند کرتے زور سے اسکے منہ پر مکا جڑ دیا۔۔۔۔۔

مکا اتنا زور سے پڑا تھا کے لڑکا کراہ کے رہ گیا

ہاتھ کی گرفت خود با خود کمزور پڑی تو 

ہانیہ ہاتھ کھنچتی

 برہان کے بازو کو پکڑ کر چیخی۔۔

"برہان پلیز جانے دیں۔۔۔۔۔۔

"پیچھے ہٹو ہانیہ اس کی ہمت کیسے ہوئی تمہے چھونے کی۔۔۔

برہان سرخ انکھوں سے اسے دیکھتا سرد لہجے میں بولا ہانیہ ڈر کر پیچھے ہٹی۔۔

لوگوں کا رش بڑھنے لگا۔

اس سے پہلے برہان اس پے حملہ کرتا ابراھیم رش سے نکلتا تیزی سے برہان کے مقابل آگیا۔۔۔

"برہان چھوڑوں بعد میں دیکھ لینگے ابھی چلو پلیز ۔۔

"میں اسے چھوڑونگا نہیں ابراھیم تمھارے لئے بہتر یہی ہے یہاں سے چلے جاؤ۔۔۔برہان اسے دھکّا دیتا اسے مارنے بڑا جو لوگوں کے رش سے نکل کر بھاگ گیا۔۔۔

"شٹ چھوڑو مجھے ابراھیم وہ بھاگ رہا ہے میں جان سے مار ڈالونگا اسے اسکی ہمّت کیسے ہوئی ہانیہ کا ہاتھ پکڑنے کی۔۔برہان خود کو چھوڑواتا غصّے سے چیخ کر بول رہا تھا۔۔

"میں کہ رہا ہوں اسے بعد میں دیکھ لیں گے تماشا مت کرو۔۔ابراھیم نے اسے گاڑی میں فرنٹ سیٹ پر زبردستی بٹھایا۔۔۔ آبش اور ماریا بھی گھبرائی ہوئی بھاگتی ہوئی آکر گاڑی میں بیٹھیں۔۔۔۔۔۔

"ریلیکس سب ٹھیک ہے آؤ۔۔۔ ابراھیم ہانیہ کے پاس اکر کلائی سے پکڑ کے گاڑی کے قریب لایا جو آنسوں بہا رہی تھی

برہان گاڑی سے باہر نکل کے ہانیہ کا ہاتھ اس سے چھڑواکے گھورنے لگا۔۔۔

ڈونٹ ٹچ ہر۔۔۔۔۔برہان دھاڑا

"اوکے اوکے فائن۔۔۔ابراھیم کہتا ڈرائیونگ سیٹ پے بیٹھا۔۔۔

"چلو ہانیہ۔۔۔۔برہان دروازہ کھولتا اسے دیکھنے لگا ہانیہ آنسوں پونھچتی جلدی سے بیٹھی۔۔۔

_____________________________________________

"جو ہوا اسکا گھر پے ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ابراھیم گاڑی روکتا سب سے بولا۔۔۔۔

اوکے۔۔۔آبش مسکرا کے بولی۔۔۔۔ابراھیم اسکی آواز سنتے ہی دھیرے سے مسکرایا۔۔۔۔

"ہمم گڈ۔۔۔سی یو رات میں ملاقات ہوتی ہے۔۔۔

"ابراھیم کے کہتے ہی تینوں لڑکیاں اتر کے اندر بڑھ گئیں۔۔۔

جب کے  ابراھیم بیٹھے بیٹھے پورا گھوم کر اسے دیکھنے لگا۔۔۔

"برہان آبنوس اتنا غصہ 

"خاموش رہو تمہاری وجہ سے بھاگ گیا وہ گھٹیا انسان۔۔۔

"ہاہاہا۔۔۔مجھے افسوس ہے وہ تمھارے ہاتھوں سے نکل گیا ویسے ایک بات بتاؤ اگر تمہاری کزن کی جگہ لیشا ہوتی تو یہی سب کرتے۔۔۔۔ ابراھیم اسے دیکھتے ہوئے پوھچے لگا۔۔

"ہاں میں یہی کرتا وہ جیسی ہے یہ اسکا فعل ہے لیکن ہے تو لڑکی ہی برہان بال ٹھیک کرتا کندھے اچکا کے بولا۔۔

"اچھا پھر مجھ پے غصہ کیوں کیا تم نے میں تو بس گاڑی میں بیٹھنے کے لئے لا رہا تھا تم دیکھ رہے تھے وہ کس قدر سہمی ہوئی تھی۔۔۔

"میں تمہے بھی یہی کہوں گا تم بھی اسکے لئے انجان شخص ہو۔۔۔۔رہا تم پے غصّہ کرنا تو اسکے لئے سوری میں نے تمہے ہرٹ کیا۔۔۔برہان نے کہ کر اسکا کندھا تھپتھپایا۔۔

"تم صرف کزن ہو برہان۔۔۔۔

"جانتا ہوں اب پلیز ابراھیم اترو بہت وقت گزر گیا ہے۔۔۔۔برہان کہتا گاڑی سے اتر گیا۔۔۔۔

_____________________________________________

ہانیہ نہا کر باتھ روم سے تولئے سے بال خشک کرتی نکلی۔۔۔۔برہان کو کمرے کی کھڑکی کے پاس کھڑا دیکھ کر ٹھٹھک گئی۔۔۔

"برہان۔۔۔ ہانیہ نے دوپٹہ لے کر اسے پکارا۔۔۔

"ہانیہ کی آواز سنتے ہی برہان پلٹا۔ ۔۔۔۔

"تم ٹھیک ہو۔۔۔۔۔"جی بلکل میں ٹھیک ہوں آپ کا شکریہ ورنہ پتہ نہیں کیا ہوجاتا۔۔۔

ہانیہ نے مسکرا کے کہا برہان اسے دیکھتا اسکے مقابل جا کھڑا ہوا۔۔۔

"میرے لئے گفٹ نہیں لائی۔۔

"لائی تو ہوں لیکن میں پہلے کیک اور پارٹی انجوئے کرنا چاہوں گی۔۔۔ ہانیہ شرارت سے بولی ۔۔

"ہاہاہا پھر تمہے جلدی سے تیار ہوجانا چاہئے۔۔۔۔۔برہان کہ کے جانے لگا جب ہانیہ کی بات پر مسکرا کے گہری نظروں سے پلٹ کر اسے دیکھنے لگا۔۔۔۔۔

"دوبارہ کہنا۔۔۔

"اچھے لگ رہے ہیں۔۔۔۔ہانیہ دھیرے سے ہنستی ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے جا کھڑی ہوئی۔۔

"شکریہ۔۔۔برہان کہ کر کمرے سے چلا گیا

"برہان انتظامات تو بہت خوبصورت کروائے ہیں۔۔۔۔ابراھیم مہمانوں سے ملتا آہستہ سے بولا۔۔

"تھینک یو۔۔۔۔۔برہان مسکرا کے بولا جب نظر لیشا پے پڑی۔۔۔

"یہ یہاں کیا کر رہی ہے۔

"کون کس کی بات کر رہے ہو۔۔ابراھیم آبش کو ایک نظر دیکھ کر اسکی طرف پلٹا۔۔۔

"تھہرو بن بلائے مہمان ادھر ہی آرہی ہے برہان طنزیہ لہجے میں کہتا سیدھا کھڑا ہوگیا 

"ہیلو برہان۔۔۔۔لیشا قریب آتی گلے ملنے لگی جب برہان نے  ہاتھ سے فاصلہ رکھ کے روکا

"ہیلو لیشا۔۔۔

"اوہ۔۔۔یہ تمھارے لئے میری طرف سے چھوٹا سا تحفہ۔۔۔لیشا ہاتھ کو دیکھ کر سیدھی ہوتی پھولوں کا بوکے دیتے ہوۓ بولی۔۔۔

"تھینکس لیکن اسکی ضرورت نہیں تھی ۔۔۔برہان ابراھیم کو بکے تھماتا لیشا سے بولا۔۔۔

"کیوں نہیں تھی خیر مجھے اپنی فیملی سے نہیں ملواؤ گے۔۔۔۔لیشا بالوں کو جھٹکے سے  پیچھے کرتی ہوئی بولی۔۔۔برہان ہونٹ بھج کر رہ گیا 

جب کے ابراھیم کو شرمندگی ہوئی کی اسنے لیشا کے پوچھنے پر ایڈریسس کیوں بتایا تھا۔۔۔

"لیشا مجھ سے تو مل لو پھر فیملی سے بھی مل لینا۔۔۔ابراھیم مسکرا کے بولا۔۔۔

"اوہ ہیلو ابراھیم۔۔۔لیشا اسکی طرف متوجہ ہوئی 

برہان ابراھیم کو گھورتا ہوا چلا گیا۔۔۔۔

______________________________________

" آبش باجی کیا ہوا یہاں اکیلے کیوں کھڑی ہیں۔۔۔۔ ماریا آبش کے پاس اکے بولی۔۔۔

"ہنہ مجھے کیا ہونا ہے ہو تو ادھر رہا ہے دیکھو ذرا کس طرح کی ڈریسنگ کر کے آئی ہے۔۔۔۔۔شرم نام کی چیز نہیں ہے اور تم کہ رہی تھی تمھارے ابراھیم بھائی بہت اچھے ہیں۔۔۔۔آبش لیشا اور ابراھیم کو ساتھ کھڑا دیکھ کر تپ کر بولی

ماریا نے اسکی نظروں کے تعاقب میں دیکھا۔۔۔۔۔

"اوہ آبش باجی دوست ہوگی ویسے ہے خوبصورت اور ڈریسنگ بھی بلکل ماڈیلز والی کی ہوئی ہے۔۔۔ماریا اسے دیکھتے ہوۓ بولی۔۔۔

"تم تو ہو ہی فضول اپنی بہنوں کو چھوڑ کے تمہے ہر کوئی حسین لگتی ہے۔۔۔ ویسے ایسی بھی کوئی خاص ڈریسنگ نہیں ہے اس سے اچھا تو میرا ہے۔۔۔۔۔۔آبش منہ بنا کے کہتی ہانیہ کو اتے دیکھنے لگی۔۔۔

"ہاہاہا۔۔۔آپ جیلس ہو رہی ہیں لیکن آپ اس سے زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔۔۔۔ماریا ہنس کے کہتی اسکے گلے لگی۔۔

"تھینک یو ماریا تم میری بہت پیاری بہن ہو۔۔۔

"اہم اہم کیا ہو رہا ہے یہاں۔۔۔اچانک ابراھیم گلہ کنکھار کے بولا۔۔۔دونوں اسکی آواز سنتے الگ ہوتی اسکی طرف دیکھنے لگی۔۔۔

"ہنہ تم سے مطلب ہم کچھ بھی کریں۔۔۔آبش ناک چڑھا کے بولی۔۔۔

"ٹھیک ہے پھر میں چلتا ہوں۔۔۔ابراھیم لب دبا کے مسکراہٹ چھپتا پلٹنے لگا جب ہانیہ کو دیکھ کر روک گیا۔۔۔

"بہت خوبصورت لگ رہی ہیں آپ۔۔۔۔۔

"تعریف کے لئے شکریہ۔۔۔ ہانیہ مسکراتی ہوئی بولی۔۔۔

"سنا ماریا یہ ہانیہ سے فلرٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔۔۔ آبش ماریا سے سرگوشی میں چبا چبا کے بولی۔۔۔

"اففف خاموش رہیں ایسا کچھ نہیں ہے۔ 

"اچھا میں ذرا دوستوں کے پاس جاتا ہوں ورنہ یہاں تو لوگ مجھے آنکھوں سے ہی قتل نا کردیں....ابراھیم کن اکھیوں سے اسے دیکھ کر چلا گیا جب کے آبش کھول کر رہ گئی۔۔۔

"ہاہاہا دیکھا آبش باجی آپ کی آنکھوں کا جادو ۔۔۔

"چپ رہو ماریا کی بچی۔۔۔آبش پاؤں زمین پر مارتی عفت بیگم کی جانب بڑھ گئی۔۔۔۔

"ماریا یہ کیا حرکت ہے جا کر سوری کرو۔۔۔

"اف ہانیہ آپی کچھ نہیں ہوا وہ پہلے سے جلی کھڑی تھیں۔۔۔ماریا کندھے اچکا کے بولتی سوئمنگ پول کی طرف بڑھ گئی۔۔۔۔

"ماریا۔۔۔۔ہانیہ غصّے سے اس کے پیچھے گئی پول کے قریب پوھنچتے ہی وہ روک گئی کیوں کے ماریا اپنی دوستوں کے پاس جا کھڑی ہوئی تھی۔۔۔

"بعد میں دماغ درست کرتی ہوں۔۔۔۔ہانیہ خود کلامی کرتی پلٹی ہی تھی جب کسی نے ہاتھ پکڑ کے اپنی جانب گھمایا۔۔۔۔

"کہاں گھوم رہی ہو۔۔۔۔ برہان مسکرا کے اسکے چہرے کی طرف دیکھ رہا تھا۔۔۔

"کہیں نہیں میں تو ماریا کے پیچھے آئی تھی۔۔۔ہانیہ دھیرے سے اپنا ہاتھ اسکے ہاتھ سے نکالتی ہوئی بولی۔۔

"بہت اچھی لگ رہی ہو۔۔۔برہان مسکراتے اسے سر تا پیر دیکھ کر بولا۔۔۔

"تھینک یو۔۔۔۔اس سے پہلے دونوں میں سے کوئی کچھ کہتا لیشا کی آواز پر دونوں نے چونک کر اسے دیکھا جو ہانیہ کو تیز نظروں سے دیکھ رہی تھی۔۔۔

"برہان کون ہے یہ۔۔لیشا کا انداز دونوں کو ہی بہت ناگوار گزرا پر وہ مہمان تھی تبھی ضبط کرنا پڑا۔۔۔

"کزن ہے میری اور بہترین دوست بھی۔۔۔۔ہانیہ نے دوست پے جھٹکے سے اسکی طرف دیکھا برہان سے دوستوں کی طرح ضرور تھا پر کبھی دونوں زیادہ بات چیت نہیں کرتے تھے شاید یہی وجہ تھی کے وہ حیران ہوئی تھی۔۔۔

"کیا واقعی تم نے کبھی ملوایا نہیں۔۔۔لیشا نے چبھتی نظروں سے اسے دیکھا۔۔۔

"میں نے ضروری نہیں سمجھا اور ویسے بھی تم مل کر کیا کرتی۔۔۔۔ خیر ہانیہ اس سے ملو یہ ہے لیشا آفریدی میری کلاس فیلو اور لیشا ہانیہ کے بارے میں تو تمہے پتہ چل گیا ہمم۔۔

برہان سپاٹ چہرے کے ساتھ بولتا ہانیہ کو مسکرانے پر مجبور کر گیا۔۔۔۔

"لگتا ہے تمہے میرا اس وقت یہاں آنا پسند نہیں آیا

"ایسا.۔۔۔۔۔

"ایسا کچھ نہیں ہے  آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔۔۔۔اس سے پہلے برہان کچھ کہتا ہانیہ نے جلدی سے اسکا بازو زور سے پکڑ کر چپ رہنے کا اشارہ کر کے مسکراتے ہوۓ اسے کہا۔۔۔

ہانیہ کا اچانک برہان کے نزدیک اکر بازو پکڑنا لیشا کو ایک آنکھ نہیں بھایا۔۔۔

"ہممم مجھے بھی۔۔۔۔میں اب چلتی ہوں سی یو برہان۔۔۔۔لیشا زبردستی چہرے پے مسکراہٹ سجا کر کہتی جانے لگی۔۔۔

"ارے کیک تو ابھی کٹا نہیں۔۔۔۔

"میں میٹھا نہیں کھاتی چبی لڑکیاں اچھی نہیں لگتی اسی وجہ سے اوکے بائے پھر ملاقات ہوگی۔۔۔لیشا مسکرا کے اسے دیکھتی طنزیہ لہجے میں کہتی چلی گئی۔۔۔برہان آنکھیں گھوما کر رہ گیا۔۔۔

"اس کی باتوں کو دل سے مت لگانا فضول بولتی ہے۔۔۔

"مجھے لگا وہ آپ کی بہت اچھی دوست ہے۔۔۔لیشا کے جاتے ہی ہانیہ نے اسے کہا۔۔۔

"اچھی نہیں پر دوست ہے۔۔برہان کہ کر اردگرد دیکھنے لگا۔۔۔

"آپ کا راویہ ٹھیک نہیں تھا

"اور کیا تمھارے ساتھ ٹھیک تھا وہ کس طرح تم سے بات کر رہی تھی۔۔۔۔برہان سختی سے کہتا اسکے قریب ہوا۔۔۔

"میرے لئے دوستی خراب کرنے کی ضرورت نہیں ہے برہان۔۔ہانیہ کہ کر چلی گئی جب کے برہان مٹھیاں بھنج کر رہ گیا۔۔۔

______________________________________

Happy Birthday To You...Happy Birthday To You Happy Birthfay Burhan Happy BirthDay To You...💕🎉

کیک کاٹنے کے ساتھ ہی ہر طرف تالیوں کا شور اٹھا۔۔۔۔۔۔ابراھیم خاموشی سے چلتا آبش کے ساتھ اکر کھڑا ہوگیا۔۔۔

"آبش پرجوش سے تالیاں بجا رہی تھی "ہم بات کر سکتے ہیں۔۔۔ابراھیم نے اسکے کان کے قریب جا کے کہا آبش نے روک کر اپنے ساتھ کھڑے ابراھیم کو حیرت سے دیکھا۔۔۔

"کیا بات؟ 

"چلو بتاتا ہوں۔۔۔۔"نہیں مجھے کوئی بات نہیں کرنی۔۔۔آبش ناک چڑھا کے کہتی برہان کے پاس چلی گئی جب کے ابراھیم دانت پیس کے رہ گیا۔۔۔

"ہاہاہا ابراھیم بھائی وہ ایسی ہی ہیں ٹھیک ہوجائیں گی کسی سے بھی لڑائی زہادہ دیر نہیں رکھتیں۔۔۔ماریا ہنستے ہوۓ بولی۔

"ہممم۔۔۔۔۔تھینک یو بتانے کے لئے حسینہ۔۔۔۔ابراھیم شرارت سے بولتا آبش کو دیکھنے لگا۔۔۔۔۔.  

______________________________________

رات دیر تک پارٹی چلتی رہی۔۔۔۔۔۔مہمانوں کے جانے کے بعد برہان ابراھیم کے ساتھ پول سائیڈ پر بیٹھا باتیں کر رہا تھا جب ہانیہ شب خیر کہتی جانے لگی۔۔۔

"روکو ہانیہ کچھ دیر بیٹھو۔۔۔

"اوکے۔۔۔۔ہانیہ کچھ لمحے اسے دیکھنے کے بعد کندھے اچکاتی ساتھ اکر بیٹھ  گئی۔۔۔

"مجھے لگتا ہے اب چلنا چاہیے امی بھی انتظار کر رہی ہونگی۔۔۔ابراھیم کان کی لو مسلتا ہوا کہ کر اٹھ کھڑا ہوا۔۔۔

"جلدی کیا ہے چلے جانا۔۔۔ برہان کھڑا ہوتا ہوا بولا۔۔۔

"کل ملتے ہیں کہیں ابھی اجازت دو۔۔۔۔ ابراھیم گلے ملتے ہوۓ بولا۔۔۔

"چلو جیسی تمہاری مرض۔۔۔خدا حافظ۔۔۔

"خدا حافظ۔۔۔۔ابراھیم دونوں کو کہتا مسکراتے ہوۓ چلا گیا۔۔اسکے جاتے ہی برہان ہانیہ کے ساتھ بیٹھا۔۔۔

"مجھے اچھے لگے ابراھیم بھائی۔ ہانیہ نے خاموشی توڑتے ہوۓ کہا۔۔۔برہان نے چہرا اسکی طرف گھوما کر اسے دیکھا 

"ہممم اچھا ہے۔۔۔سنجیدگی سے کہتا ہانیہ کے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں سختی سے پکڑا۔۔۔۔۔

"مجھے ریکٹ کرنا چاہیے ۔۔۔ہانیہ ہاتھ کی طرف دیکھ کر اسے دیکھنے لگی۔۔۔

برہان نے ایک آئی برو اچکائی۔۔۔۔"مطلب

"مطلب آج آپ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا۔۔۔اب کس برہان کو اپنی مدد کو بلاؤں ۔۔۔ہانیہ مصنوعی سنجیدگی سے بولی جب کے آنکھوں میں شرارت ناچ رہی تھی۔۔۔

برہان اسکی بات پے مسکرایا۔۔۔مجھے دوسروں سے مت ملاؤ ہانیہ عائد۔۔۔ برہان یَکدَم سنجیدہ ہوکے بولتا ہاتھ چھوڑ کر اٹھ کھڑا ہوا۔۔۔۔

"بہت رات ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔سو جانا چاہیے۔۔۔۔

"روکیں برہان۔۔۔۔ہانیہ کہتی تیزی سے اسکے مقابل آئی۔۔

"آپ ناراض ہو کر جا رہے ہیں۔۔۔

"بلکل نہیں میں تم سے ناراض نہیں ہو سکتا۔۔۔۔اس سے پہلے ابّو اجائیں ہمیں اندر چلے جانا چاہیے ورنہ کہیں یہ نہ سمجھ بیٹھیں کے میں تمہے بھگا کر لے جا رہا ہوں۔۔۔۔

برہان کہ کر ہنستا ہوا اندر کی طرف بڑھ گیا جب کے ہانیہ بھی ہنستی اسکے پیچھے بھاگی۔۔

جاری ہے


If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Aghaz E Janoon Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Aghaz E Janoon written by  Amrah Sheikh. Aghaz E Janoon by Amrah Sheikh is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment