Pages

Friday 17 March 2023

Tumhe Jana Ijazat Hai By Amrah Sheikh New Novel Episode 3 to 4

Tumhe Jana Ijazat Hai By Amrah Sheikh New Novel Episode 3 to 4

Madiha Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...

Tumhe Jana Ijazat Hai By Amrah Sheikh Episode 3 to 4

Novel Name: Tumhe Jana Ijazat Hai  

Writer Name: Amrah Sheikh

Category: Complete Novel

 

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔

"تالیہ تم ولید بھائی کے کمرے میں کیا کر رہی ہو اور  یہ کپڑے او مائے گاڈ! تالیہ یہ کیا حرکت کی ہے یار۔۔۔

حرا بوکھلا کر اسکے نزدیک آکر صدمے سے سہی سے غصّہ بھی نہیں کر پا رہی تھی۔۔ 

"وہ میرے کپڑوں پر پانی گر گیا تھا تم تو جانتی ہو آج کل کراچی کا موسم کیسا طوفانی ہو رہا ہے اس لئے مجھے جو سمجھ آیا میں نے وہ کر دیا ویسے بھی آمنہ کہتی تھی ہمیں کبھی کبھی دل کی بات بھی ماننی چاہیے ورنہ یہ بیمار ہو جاتا ہے۔۔۔ 

تالیہ معصومیت سے آنکھوں پٹ پٹا کر بولتی حرا کا بازو پکڑ کر کھڑی ہوگئی تھی۔۔

"ہا! شکر ہے محبت کا صرف سوچا ورنہ یہ تو توبہ توبہ بےشرم کہیں کے پلیز تالیہ اب اس شخص کی طرف مت دیکھنا۔۔۔

تالیہ خود سے سوچتی فیصلہ کر چکی تھی پھر اسے دیکھا جو اپنے بھائی کو صفائیاں پیش کرتی روہانسی ہو گئی تھی۔۔

"اپنی دوست کو تمیز سکھاؤ کسی کے کمرے میں منہ اٹھا کر نہیں آیا جاتا  نہ ہی اس طرح کسی کے بنا پوچھے کپڑے پہنتے ہیں۔۔۔ولید نے سامنے کھڑی لڑکی کو گھورتے ہوئے چبا چبا کر کہا۔۔۔۔

"جی جی ولید بھائی آیئندہ ایسا نہیں ہوگا اور تم اب چلو اتنی بے عزتی بہت ہے ورنہ ہاضمہ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔حرا اُسے کہتی ولید کے قریب سے گزرنے لگی جب جاتے جاتے بھی تالیہ کہنے سے باز نہ آئی 

"فکر مت کریں آپ کو میں لا دوں گی آپ کی یہ پھٹیچر سی پینٹ۔۔۔

"تالیہ تم۔۔

"ایک منٹ حرا۔۔ولید نے ہاتھ اٹھا کر اسے روکا۔۔

تالیہ اسی طرح کھڑی گردن اٹھا کر اسے گھور رہی تھی۔۔

"میری بہن کی دوست ہو اس لئے لہٰذ کر رہا ہوں تمہارا سمجھی ورنہ اتنی جرّت میں نے اپنی منگیتر کو بھی نہیں دی کے وہ مجھ سے اس طرح زبان درازی کرے اور تم کیا مجھے میرے کپڑے واپس کرو گی جانتی بھی ہو انکی قیمت ؟ سرد لہجے میں بولتا ولید اسکے نزدیک جھکا 

حرا کا بس نہیں چل رہا تھا تالیہ کو اپنے بھائی کے سامنے سے غائب کردے اگر کوئی اور آگیا تو تماشا لگ جائے گا۔۔۔

اس سے قبل تالیہ کچھ کہنے کی ہمّت کر پاتی ولید لمبے لمبے ڈاگ بھرتا کمرے سے ہی نکل گیا۔ 

"اف حرا تمھارے بھائی تو قریب سے بھی کلر ہیں۔۔تالیہ دل پے ہاتھ رکھتی لمبی سانس لے کر بولی 

"ہا ہا ہا! مجھے بلکل ہنسی نہیں آئی اور مجھے نہیں پتہ تھا تم اس طرح کسی سے بھی اس قدر جلدی متاثر ہوجاتی ہو۔۔۔

"ہاں تو اس میں کیا ہے میں کون سا فلرٹ کر رہی تھی میں تو بس تمہے بتا رہی ہوں۔۔۔۔ تالیہ منہ بنا کر کہتی اسکے ساتھ چلنے لگی 

"ہاہاہا!۔نائیس جوک ویل تمہاری اطلاع کے لئے بتاتی چلوں میرے بھائی کی دو ہفتے بعد شادی ہے اور ہماری سارا بھابھی کچھ دن میں پاکستان لینڈ کرنے والی ہیں اور تم انہیں دیکھو گی تو دیکھتی چلی جاؤ گی کیا لگتی ہیں وہ انگریز پوری۔۔۔حرا اپنے کمرے کی طرف بڑھتی اپنی بھابھی کی تعریف میں زمین آسمان ایک کر رہی تھی۔۔جب کے تالیہ جل بھون گئی۔۔

"ہمم نائیس گولڈن بال ہیں کس پارلر سے کروائے ہونگے۔۔۔تالیہ مسکرا کر معصومیت سے پوچھنے لگی 

حرا بولتے بولتے رُک گئی۔۔

"مجھے نہیں پتہ کبھی پوچھا نہیں خیر چلو میں تمہے اپنا کوئی سوٹ دیتی ہوں۔۔حرا کندھے اُچکا کر بولتی الماری کھول کر کھڑی ہوگئی۔۔

"حرا مجھے تم سے پہلے بہت ضروری بات کرنی ہے۔تالیہ ایکدم سنجیدگی سے اصل مدّے پے آئی جو بہت ضروری تھا۔۔

"ہاں کہو نہ۔۔۔۔۔

____________

"تھینک یو ولید۔۔۔۔ولید جو ایک طرف کھڑا جوس پینے کے ساتھ اسٹیج پر ہوتی فوٹوشوٹ دیکھ رہا تھا سُمیرا بیگم کی آواز پر چونک گیا۔۔۔

"کس لئے ؟ 

"میری بات ماننے کے لئے اور مجھے اُمید ہے میری دوسری باتوں پر بھی تم غور کرو گے۔۔۔ سُمیرا بیگم مسکرا کر اسکے گال کو پیار سے چھوتے ہوِئے بولیں۔۔

"اور اگر آپ کی بہو ہی نہ روکنا چاہے پھر؟ پھر کیا کریں گی؟ 

"تو تم کس لئے ہو ولید تم اُس سے اپنی کوئی بات نہیں منوانا جانتے یا صرف وہ تم سے اپنی باتیں منوانا جانتی ہے؟ سُمیرا بیگم نے اُسکے جواب پے ناگواری سے پوچھا۔۔

"بعد میں دیکھا جائے گا ممی یہ وقت ان باتوں کا نہیں ہے۔۔اور ہاں آپ کو تو خوش ہونا چاہیے کے میں آپ کی نظروں سے دور رہتا ہوں پھر یہ اچانک مجھے واپس اپنی نظروں کے سامنے رکھنے کا کیا مقصد ہے آپ کا؟ 

اس سے قبل بحث طویل ہوتی حرا اور تالیہ اُن کی طرف آتی دیکھیں۔۔ ولید نے ڈارک گرین شلوار قمیض میں تالیہ کو دیکھ کر چڑ کر سر جھٹکا۔۔

"چورنی کہیں کی۔۔۔

"ممی۔۔ حرا کی آواز پر سُمیرا  بیگم اسکی طرف متوجہ ہوئیں جب کے ولید وہاں سے آگے بڑھ گیا۔۔۔

_________

"اچھی طرح سوچ کر فیصلہ کرلو تم اس وقت مجبور اور بے سہارا ہو اس لئے اس سے بہترین پیش کش نہیں ملے گی۔۔۔

"لان کے تنہا گوشے میں تینوں کھڑی تھیں جب کے اسٹیج پر سب کی فوٹوشوت ابھی تک جاری تھی۔۔

"ممی ابھی تالیہ کو جاب ملنے میں وقت لگ جائے گا اور ویسے  بھی انیکسی بند ہی ہوتی ہے۔۔۔

"حرا تم اپنی بہن کے پاس جاؤ وہ خود کر لے گی بات۔۔۔تالیہ کی طرفداری میں بولنا انہیں ایک آنکھ نہیں بھایا اگر وہ خود اس دن والی ملاقات بھول چکی ہوتیں تو ابھی تک تالیہ انکے گھر میں نہ نظر آتی۔

"لیکن ممی۔۔

"حرا تمہاری ممی ٹھیک کہ رہی ہیں میں بات کرلوں گی اس وقت تمہے اپنی بہن کے ساتھ ہونا چاہیے۔۔تالیہ نے اچانک اسے ٹوکا۔۔۔

"ٹھیک ہے۔۔۔حرا منہ لٹکا کر اسٹیج کی طرح بڑھ گئی۔۔۔

"آنٹی میں آپ کو کرایا دے دوں گی بس مجھے ایک مہینہ دے دیں پلیز۔۔۔تالیہ نے بے بسی بھری امید سے انہیں دیکھا۔۔

"ٹھیک ہے اور ہاں شادی والا گھر ہے ہوسکے تو  کاموں میں ہاتھ بٹانے آجایا کرنا۔۔

"جی کوئی مسلئہ نہیں ہے۔۔۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔تالیہ خوشی سے بولتی مسکرانے لگی اسکے لئے یہی بہت تھا۔۔۔

"ہمم چابی میں بھجواتی ہوں۔۔ سُمیرا بیگم خوشی سے دمکتے چہرے کو دیکھ کر کندھے اُچکا کر چلی گئیں تالیہ نے ایکدم بھنگرے کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر ناچنا شروع کیا دوسری طرف رخ کرتے ہی ولید کو خود کو گھورتے پا کر جلدی سے ہاتھوں کو نیچے کرتی گھبرا کر دوبارہ پلٹ گئی۔۔

"اُفف میرا ذاتی ڈانس دیکھ لیا کنجوس نے جانے کیا سوچ رہے ہوں گے اب۔  تالیہ ناخن چباتی پریشان ہوگئی جب کے دوسری طرف ولید اسکے پلٹتے ہی مسکرا کر سر جھٹک چُکا تھا 

___________

دیر رات تک مہندی کی پُر رونق تقریب جاری رہی تالیہ حرا کے ساتھ حنا سے مل کر اسٹیج کے قریب ہی کھڑی ہوگئی تھی جب عثمان اسے دیکھ کر کنکھارا۔۔

"کیا ہم پہلے کبھی مل چکے ہیں۔۔ تالیہ کے متوجہ ہوتے ہی عثمان نے کالر ٹھیک کرتے ہوۓ سٹائل سے پوچھا۔۔۔

"جی نہیں۔۔۔تالیہ رکھائی سے کہ کر رخ دوسری طرف کرلیا 

"مطلب ہم سچ میں کبھی نہیں ملے؟ 

"جی مسٹر ہم کبھی نہیں ملے اب آپ یہاں سے جا سکتے ہیں۔۔۔تالیہ نے ناک چڑھا کر کہتے دور کھڑے ولید کو دیکھا جو مسکرا کر کسی لڑکی سے باتیں کر رہا تھا۔۔

"کیا یار یہاں تو سب ہی خار کھائے بیٹھے ہیں۔۔ 

"ہیلو مسٹر میں کوئی آپ کی یار وار نہیں ہوں اس لئے زیادہ فری ہونے کی کوشش مت کریں ورنہ ابھی آنٹی سے آپ کی شکایت لگا دوں گی۔۔۔عثمان کے بڑبڑانے پر تالیہ تلملا کر اُسے گھورنے لگی 

"ولید کبھی گھر آؤ ہمیں بھی کبھی وقت دو۔۔۔فائزہ نے ہنس کر اُسے کہا۔۔فائزہ عثمان کی بہن تھی جس کی دو مہینے قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

"جی ضرور۔۔۔ولید جان چھڑانے والے انداز میں بولا اسے کبھی اپنی خالہ کے گھر جانے کی خواہش نہیں رہی تھی۔۔۔۔

"یہ عثمان کس لڑکی کے ساتھ کھڑا ہے ؟ 

ولید نے فائزہ کی نظروں کے تعاقب میں دائیں طرف دیکھا جہاں عثمان کے ساتھ تالیہ کھڑی عثمان کو گھور رہی تھی

"پتہ نہیں۔۔۔ولید کندھے اُچکا کر قدم دونوں کی جانب بڑھا چکا تھا

"سوری سوری ایکچیولی میری عادت ہے میں دوستوں کو یار کہ دیتا ہوں اس میں غصّہ کرنے والی کوئی بات نہیں۔۔عثمان دونوں ہاتھوں کو کھڑا کرتا جلدی سے بولا۔۔

"تم یہاں کیا کر رہے ہو عثمان؟ اس سے قبل تالیہ اسکے جیل سے جمائے گئے بالوں کا بیڑا غرق کردیتی ولید کی آواز پر دونوں اُس کی طرف دیکھنے لگے۔

"ارے ولید وہ۔۔

"یہ مسٹر مجھے یاد دلانے کی کوشش کر رہے ہیں کے کسی طرح میں انہیں پہچان جاؤں کے ہم پہلے بھی ملے ہیں یا نہیں لیکن میں آخری دفع کہ رہی ہوں نہیں کبھی بھی نہیں مسٹر لڑکیوں سے بات کرنے کا یہ بہت ہی بھونڈا طریقہ ہے سمجھے آپ۔۔۔

تالیہ اسکی بات کاٹتی کھری کھری سنا کا تن فن کرتی آگے بڑھ گئی۔۔

"میں آتا ہوں۔۔عثمان کان کی لو مسلتا تیزی سے بھاگا جب ولید ابھی تک اسی طرح کھڑا تھا۔۔

"اففف کتنا بولتی ہے۔۔ولید لمبی سانس لے کر سر کو نفی میں ہلاتا حماد خان کی جانب بڑھ گیا۔۔

________

میڈم یہ چابی۔۔ملازمہ نے تالیہ کو چابی لاکر دی۔۔

"اپنی مالکن کو شکریہ کہنا۔۔۔تالیہ مسکرا کر بولتی انیکسی کی جانب بڑھ گئی۔۔

انکسی اندر داخل ہوتے ہی اسے لگا جیسے وہ اب محفوظ ہو چکی ہے رہنے کے لئے چھت ملی ہے۔۔۔

دروازہ لاک کرتی کمرے کی طرف بڑھ گئی۔۔

________

جگہ اور بستر  بدل جانے کی وجہ سے تالیہ کی آنکھ جلد ہی کھول گئی ورنہ اس سے کوئی بعید نہیں تھا کے وہ تنہا پڑی دوپہر تک گدھے گھوڑے بیچ کے سوتی رہتی۔۔پانچ منٹ تک وہ اسی طرح چٹ پڑی چھت کو گھورتی رہی۔۔ 

پانچ منٹ اُسے یہ سمجھنے میں لگا کہ وہ کہاں ہے اور ابھی تک کوئی اسے جگانے نہیں آیا اور اسکے پریوں والے خواب وہ آج جانے کہاں چھپ گئے تھے

"تالیہ کہاں ہو تم ؟۔۔خود سے بولتی وہ  اپنی کنپٹی کو دبانے لگی۔۔ کہنیوں کے سہارے سر اٹھا کر اپنے اطراف میں دیکھا تو کل کی ہر بات ہر واقع کسی فلم کی طرح اسکے ذہن میں چلنے لگا کراہ کر وہ بستر پر گر سی گئی۔۔

یہ کیوں ہوا اسکے ساتھ۔۔اور اس سوال کا جواب خود اسکے پاس بھی نہیں تھا۔۔۔

_________

"حرا ولید کو جگاؤ جا کر یہ کیا اتنی دیر تک سوتا  رہتا ہے۔۔

"کرسی کھنچ کر بیٹھتیں وہ ناگواری سے بولیں۔۔

"جی میں آتی ہوں۔۔۔

"حرا روکو۔۔ولید کی سپاٹ آواز پر تینوں ماں بیٹیوں نے گردن گھوما کر دروازے کی طرف دیکھا جہاں سیاہ  پاجامہ اور ٹی شرٹ میں ملبوس ماتھے پے گرے بال اور سرخ ہوتے چہرے کے ساتھ کھڑا وہ اپنی ماں کو دیکھ رہا تھا غالباً وہ جاگنگ کر کے لاٹا تھا۔ 

"بیٹھ جاؤ تم واپس۔۔۔سُمیرا بیگم اسے نظر انداز کرتیں حرا سے بول کر ناشتے کی طرف متوجہ ہوگئیں۔۔

جب کے ولید پرواہ ک یے بغیر سیڑیاں چڑھ گیا۔ ۔

__________

"السلام علیکم آنٹی۔۔تالیہ مسکراتی ہوئی لاونج میں آتی وہیں انکے مقابل کھڑی ہوگئی۔۔

"وعلیکم اسلام کیا بات ہے کسی نے بلایا ہے تمہے ؟ سُمیرا بیگم کی بات سنتے ہی تالیہ کی مسکراہٹ غائب ہوئی۔۔

"جی نہیں وہ تو میں۔۔۔

"ایک سیکنڈ تمہے رہنے کی جگہ دی ہے اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کے تم اب اس طرح گھومتی پھیرو۔۔تم یہاں پینگ گیسٹ ہو نہ کے مہمان۔۔۔ اور ہاں جب تمہاری ضرورت ہوگی تو میں  بلوا لونگی اب تم جا سکتی ہو اور ایک بات ذہین نشین کرتی جاؤ  آئیندہ سر پے ڈوپٹہ نظر آئے مجھے۔۔سُمیرا بیگم تفاخر سے کہتیں اس کی اچھی خاصی عزت افزائی کر چکی تھیں تالیہ کے ہلک میں آنسوؤں کا گولہ سا اٹکا اسکی مجبوری نہ ہوتی تو وہ کبھی اتنی باتیں نہ سنتی کاش اسکے پاس پیسے ہوتے تو پہلے ہی ایڈوانس دے کر منہ بند کروا دیتی۔۔

نظروں کا زاویہ بدل کر ساتھ بیٹھی انکی بیٹیوں کو دیکھا ایک کا ڈوپٹہ ایک کندھے پر لاپرواہی سے جھول رہا تھا  جب کے دوسری کا دوپٹہ گلے میں رسی بنا ہوا تھا۔۔

حنا اور حرا دونوں خاموشی سے بیٹھی تھیں اپنی ماں کے سامنے کچھ بھی بولنا خود کی شامت لانے کے متعارف تھا۔۔

"ٹھیک ہے آنٹی۔۔۔ زبردستی مسکراتی وہ تیزی سے لاونج سے نکلتی چلی گئی۔۔

باہر آتے ہی اسکے آنسوں بھل بھل بہنے لگے۔۔ اسکی زندگی کی یہ پہلی صبح تھی جس کا آغاز  اسکی شرارتوں سے نہیں اسکے آنسوؤں سے ہوئی تھی۔۔۔

_________

"ممی آپ کو اس طرح نہیں کرنا چاہیے تھا۔۔ حنا نے ہلکی آواز میں اپنی ماں کو احساس دلانا چاہا

"اب تم مجھے بتاؤ گی مجھے کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔۔

"لیکن ممی 

"بس بہت ہوا حنا باہر کے لوگوں کے لئے اپنی ماں سے بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے نہ ہی میرے کاموں میں مداخلت کرنے کی سمجھی بہتر ہوگا اپنی شادی کی تیاریوں کی فکر کرو۔۔سمیرا بیگم جھڑک کر بولتیں کچن کی طرف بڑھ گئیں۔۔

_________

"میرے پاس کوئی اور رہنے کی جگہ ہوتی تو بتاتی مس آنٹی صاحبہ کو ہنہ کتنی بے عزتی کی ہے میری وہ بھی اپنی بیٹیوں کے سامنے ۔مجھے کوئی شوق نہیں ہے انکے گھر جانے کا۔۔۔شکر تھا وہاں انکا بیٹا نہیں تھا ورنہ میرا کتنا مذاق بنتا۔۔ گال پر بہتے آنسوؤں کو بار بار صاف کرتی وہ خود کلامی کر رہی تھی جب کسی کی نظروں کی تپش خود پے محسوس  کرتی سر اٹھا کر اُوپر دیکھا کھڑکی میں کھڑا وہ کوئی اور نہیں ولید خان تھا جو ہاتھوں کو دائیں بائیں رکھے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔

"ہا! !۔۔"تالیہ مت دیکھ وہ پہلے ہی کسی اور کے ہیں۔۔۔افسردگی سے بڑبڑاتی وہ انیکسی کی طرف جانے لگی ولید اسی طرح کھڑا اُسے جاتے دکھتا رہا۔۔۔

_________

"دلاور۔۔

"جی چھوٹے صاحب۔۔

"ابھی جو لڑکی انیکسی کی طرف گئی ہے وہ کون تھی ؟ ولید تجسس کے ہاتھوں گھر میں کسی سے پوچھنے کے بجائے گارڈ سے پوچھنے آگیا 

"چھوٹے صاحب معلوم نہیں بینش کو معلوم ہوگا۔۔

"اچھا ٹھیک ہے بلا کر لاؤ اُسے۔۔۔

گارڈ سر ہلاتا سرونٹ کواٹر بھاگا۔۔

"چھوٹے صاحب آپ نے بلایا۔۔ بینش کی آواز پر وہ جو اس جگہ کو دیکھ رہا تھا جہاں کچھ دیر قبل روئی روئی سی وہ کھڑی اسے دیکھ رہی تھی ولید نے پلٹ کر اسے دیکھا۔۔

"انیکسی میں کون سا مہمان رہنے آیا ہے ؟ 

"چھوٹے صاحب مہمان نہیں ہیں کل مالکن نے تقریب میں آئی کسی لڑکی کو کرائے پے دیا ہے۔۔۔

"اوہ !! ٹھیک ہے۔۔۔ولید تعجب سے اپنی ماں کی اس کرم نوازی پے حیران ہوتا گھر کی طرف بڑھ گیا۔۔۔

"اے دلاور چھوٹے صاحب کیوں پوچھ رہے تھے ؟ 

"معلوم نہیں۔اب جا اندر۔۔دلاور کندھے اُچکا کر کہتا اپنی جگہ پے جاکر کھڑا ہوگیا جب کے بینش جو سُمیرا بیگم کی وفادار تھی مشکوک نظروں سے انیکسی کی طرف دیکھنے لگی۔۔

___________

جاری ہے۔۔۔


If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Tumhe Jana Ijazat Hai Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Tumhe Jana Ijazat Hai written by  Amrah Sheikh. Tumhe Jana Ijazat Hai by Amrah Sheikh is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment