Pages

Thursday 2 February 2023

Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh Episode 1 to 2

Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh Episode 1 to 2

Madiha  Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...


Jazib E Nazar Season 2 By Bia Sheikh  Episode 1'2


Novel Name:Jazib E Nazar  

Writer Name: Bia Sheikh

Category: Complete Novel

 

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔

💢ڈیڑھ سال بعد 💢

وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے پتا ہی نہیں چلتا ہر سال کی طرح یہ سال بھی گزر گیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان سبکی زندگی میں بھی نمایاں تبدیلیاں آئی تھیں 

ساحل اور مشا کا پیار گھر کے بڑوں سے چھپا نا رہ سکا 

فریاد نے وجاہت سے ساحل کے لیے مشا کا ہاتھ مانگ لیا 

وجاہت  اور لبنی نے اپنی پیاری بیٹی کے لیے یہ رشتہ بخوشی قبول کر لیا 

جہانگیر بھی باپ کے عہدے پر فائز ہو چکا تھا 

اپنے بیٹے کا نام حسن رکھا تھا اسنے یہ نام ثنا اور جہانگیر دونوں کی پسند سے رکھا گیا 

فیشن ہاوس پہ کام تیزی سے جاری تھا بلڈنگ بننا شروع ہو چکی تھی جو کہ اب آخری مراحل میں تھی 

ماریہ اور نومی بھی اس دوران سبکے دلوں میں واپس جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے تھے 

زندگی میں جہاں خوشی ہے وہاں غم بھی ہیں اور زندگی نام بھی اسی کا ہے

 اپنے رب کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا مصیبت کے وقت صبر کرنا 

صفیہ بی کی موت کسی حادثے سے کم نا تھی اسکا سب سے گہرا اثر سلطان صاحب اور نظر  کی زندگی پہ پڑا تھا 

لیکن اس دوران نظر اور جاذی کی دوستی گہری ہو گئی تھی جیسے برسوں سے جانتے ہوں شاید دوستی سے کہیں آگے نکل چکے تھے اور دونوں کو ہی اس بات کا ادراک تھا 

                           💞💞💞

سلطان ویلا میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا آج صفیہ بی کی پہلی برسی تھی

 ٹی وی لاوُنج میں نظر سویرا کی گود میں سر رکھے بیٹھی تھی ردا لبنی ماریہ اور مشا بھی موجود تھیں 

صبح سے یہ سلسلہ شروع ہوا اور شام تک جاری رہا 

ہر کوئی انہیں صبر کی تلقین کر کرتا رہا صفیہ بی کی نظر اور سلطان صاحب کے لیے محبت اور خدمت کی تعریف ہر کسی نے کی  تھی 

                           💞💞💞💞

دوسری طرف سلطان صاحب ڈرائنگ روم میں سر جھکاے بیٹھے تھے فریاد ،احمد، وجاہت، جہانگیر، نومی، ساحل اور جاذی انکے پاس بیٹھے تھے 

سلطان صاحب ہم آپکے کاروباری ساتھی تو بعد میں بنے پہلے تو آپکے وحید کے دوست ہیں نا 

اور آپ تو ہمارے سلطان چچا ہیں آپ بہت پریشان لگ رہے ہیں پلیز ہمیں بتائیے ہم بھی تو آپکے بچے ہی ہیں نا احمد نے بہت لاڈ سے کہا تو سلطان صاحب جو کب سے ضبط کر رہے تھے اپنے آنسوؤں کو روک نا سکے 

چچا آپ بتائیں پلیز احمد نے آگے بڑھ کر انکے ہاتھ تھام لیے ہاں دادا جان پلیز بتائیں جاذی نے کیا تو باقی سب نے بھی تائید کی 

بیٹا صفیہ بی صرف ںظر کی دیکھ بھال نہیں کرتی تھیں ہمارے پورے گھر کو سنبھال رکھا تھا پہلے مہر کی ماں بن کر پھر نظر کی ہمارے ہر دکھ سکھ میں ساتھ دیا وہ میری بہن بھی تھیں اور بہترین دوست بھی سلطان صاحب نم ہوتی آنکھوں کے ساتھ اپنے جزبات کا اظہار کر رہے تھے 

سلطان صاحب کی باتوں سے سب کے دل میں صفیہ بی کے لیے عزت اور احترام بڑھ گیا تھا 

مجھے نظر کی بہت فکر ہے پہلے تو مجھے کوئی فکر نہیں لیکن اب اگر مجھے بھی کچھ ہو گیا تو میری بچی کا کیا ہوگا وہ اکیلی کیسے رہے گی وہ یہ سب سنبھال تو رہی ہے لیکن

 میں جانتا ہوں معصوم ہے نہیں جانتی کس پہ بھروسہ کرنا ہے کس پہ نہیں سلطان صاحب نے گھمبیر لہجے میں اپنی پریشانی ظاہر کی 

چچا جان میں آپکی فکر کو بخوبی سمجھ رہا ہوں آپ بے فکر رہیں نظر ہماری بھی بیٹی ہے فریاد نے سلطان صاحب کو تسلی دی 

چچا جان میں آپسے کچھ مانگنا چاہتا ہوں اور ایسا ہرگز نہیں ہے کہ میں اب آپکی باتوں کی وجہ ایسابول رہا ہوں 

دراصل ہماری تو کب سے خواہش تھی لیکن موقع نہیں  ملا فریاد نے بتایا 

میں کچھ سمجھا نہیں صاحب نے کہا 

چچا جان ہم جاذی کے لیے آپسے نظر کو مانگنا چاہتے تھے میں جانتا ہوں یہ شاید صحیح وقت نہیں  ہے لیکن آپکی باتوں سے لگا کہ اب نیک کام میں دیر نہیں کرنی چاہیے احمد نے کہا تو سلطان صاحب کا چہرہ کھل اٹھا انکے چہرے پہ سکون تھا

احمد کی بات سن کر جہاں سبکے چہرے کھل اٹھے وہاں دو لوگوں کو گہرا شاک لگا اور وہ تھے جاذی اور نامی  

جاذی پریشانی حیرانگی خوشی اور پتا نہیں کون کون سے جزبات لیے احمد اور دادا جان کو دیکھ رہا تھا 

احمد بیٹا مجھے سمجھ نہیں آرہی کیا بولوں جاذی کی قابلیت میں کوئی شک نہیں  مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن میں نظر کی مرضی جانے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں  لے سکتا دادا جان نے اپنی نم آنکھوں کو صاف کرتے ہوے کہا 

                          💞💞💞💞

ڈیڈی مجھے آپسے ضروری بات کرنی ہے گھر آتے ہی جاذی نے احمد سے بولا وہ سارے راستے خاموش رہا تھا 

جاذی بیٹا رات کافی ہو گئی ہے صبح بات کرنا فریاد نے مسکراتے ہوے جاذی پہ ایک نظر ڈالی اور اپنے روم کی طرف بڑھ گیا 

جاذی بے بس کھڑا سبکو جاتا دیکھتا رہا اسکا دماغ بلکل ماوف ہو چکا تھا کچھ بھی سوچنے سمجھنے سے قاصر تھا 

صبح ہوتے ہی جاذی اٹھ گیا بے چینی سے سبکا ناشتے کے لیے، انتظار کرنے لگا کچھ ہی دیر میں سب آگئے 

واہ جاذی مجھ سے پہلے پہنچ گئے ساحل نے مسکراتے ہوے کہا اور اپنی نشست سنبھال لی 

ڈیڈی جاذی نے احمد کو  ناشتہ کرتے ہوے دیکھا تو اپنی طرف متوجہ کیا 

ہممم بولو احمد نے لاپرواہی سے جواب دیا وہ ابھی بھی ناشتے میں مصروف تھا 

ڈیڈی آپ مجھ سے کچھ بھی پوچھے میری مرضی جانے بغیر دادا جان سے اتنی بڑی بات کیسے کر سکتے ہیں جاذی نے شکایت کی 

جاذی کی بات سنتے ہی سب نے ناشتہ چھوڑ دیا اور جاذی اور احمد کی طرف متوجہ ہو گئے 

تمہاری مرضی جاننا ضروری نہیں سمجھا احمد نے پر سکون لہجے میں جواب دیا اور چاے کا کپ اٹھا لیا ساحل کے علاوہ باقی سب جاذی کو دیکھ کر مسکرا رہے تھے ساحل اور جاذی دونوں ہی احمد کی بات پہ اسے حیرانگی سے دیکھ رہے تھے 

احمد اور باقی سب نے ناشتہ کیا اور اٹھ کر چلے گئے ساحل اور جاذی سبکو دیکھتے رہ گئے اپنے گھر والوں سے اس طرح کے رویے کی بلکل بھی امید نہیں تھی 

                         💞💞💞💞

ہیلو مشا کیسی ہو ساحل نے فون سپیکر پہ لگاتے ہوے کہا اور کار سٹارٹ کر دی 

ٹھیک ہوں تم جاذی کا سناو مشا نے ہنستے ہوے جواب دیا 

ہاہاہا اسکا اب کیا بتاوں دکھی آتما بن کر گھوم رہا ہے چاچو نے تو اسکی ایک نہیں  سنی ساحل نے ہنستے ہوے پوری بات تفصیل سے بتائی 

ساحل کی بات سن کر مشا بھی ہنس پڑی ساحل ثنا کا فون تھا ڈنر پہ بلا رہی ہے سبکو کل مشا نے بتایا 

ہاں مجھے بھی جہانگیر کا فون آیا تھا سبکو ہی بلایا ہے کل میں تمہیں خودی پک کر لوں گا ساحل نے پیشکش کی جسے مشا نے فورا قبول کر لیا

جہانگیر کے اپارٹمنٹ میں اس وقت محفل جمی ہوئی تھی ساحل سب کو جاذی اور احمد کے بارے میں بتا رہا تھا اور ساتھ ساتھ دونوں کی اداکاری کر رہا تھا جس پہ سب ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے تھے 

جاذی یار حوصلہ رکھو نومی نے اپنی مسکراہٹ چھپاتے ہوے کہا تو سب ہنس پڑے 

تم تو چپ ہی رہو جاذی نے منہ بناتے ہوے کہا اور نومی کو ایک کشن دے مارا 

ویسے جاذی بھائی نظر بھابھی کو بی لے آتے ثنا نے باورچی خانے سے آواز لگائی جس پہ سب پھر سے ہنس پڑے مشا بھی ثنا کے ساتھ مدد کر رہی تھی 

جاذی کیا سچ میں تم نظر سے شادی نہیں کرنا چاہتے ساحل نے پوچھا تو سب جاذی کو دیکھنے لگے 

پتا نہیں جاذی نے جواب دیا اور جہانگیر کی گود سے حسن کو لے لیا اور اسے کھیلانے لگا 

یعنی تم شادی سے انکار کر رہے ہو نومی نے پوچھا 

کیا مسئلہ کیا ہے سبکو ہر کوئی میرے پیچھے کیوں پڑا ہے جاذی نے چڑ کر کہا 

جاذی کول ڈاون یار زرا ٹھنڈے دماغ سے سوچو اور جو بھی فیصلہ لو سوچ سمجھ کر لینا کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ دادا جان نظر کی شادی میں دیر کریں گے کہیں ایسا نا ہو تم سوچتے رہ جاو اور نظر کسی اور کی ہو جائے ساحل نے مخلص دوست، ہونے کا فرض ادا کیا 

                         💞💞💞💞

اگلے روز نومی کچھ ضروری سامان لینے کے لیے شاپنگ مال پہنچ گیا سامان لے کر واپس جا رہا تھا جب شوپ سے نکلتے ہوے ایک لڑکی سے ٹکرایا 

گندمی رنگت عام سا لباس پہنے وہ لڑکی نومی کو گھور کر رہ گئی اس لڑکی کے ہاتھ سے شاپنگ بیگز گر گئے تھے 

سوری نومی نے شرمندہ ہوتے ہوے کہا اور جھک کر بیگز اٹھانے میں اس لڑکی کی مدد کرنے لگا 

اٹس اوکے اس لڑکی نے کہا اور نومی کے ہاتھ سے بیگز چھیننے کے انداز میں لیے اور چل پڑی 

                         💞💞💞💞       

احمد مجھے ڈر ہے جاذی کوئی غلط فیصلہ نا لے اور آپ بھی اسے نرمی سے بات کریں آپکی سختی سے وہ کہی باغی نا ہو جاے سویرا نے اپنے خدشات کا اظہار کیا گھر کے بڑے لاوُنج میں بیٹھے تھے 

ہاں احمد میں نوٹ کر رہی ہوں تم جاذی پہ اب کچھ زیادہ ہی سختی کر رہے ہو اور میں اپنے جاذی پہ یہ ظلم نہیں ہونے دوںگی ردا نے جزباتی ہوتے ہوے کہا اسکی بات سے احمد اور فریاد ہنس پڑے 

تو کون کہتا ہے آپکے لاڈلے کو ایسی حرکتیں کرنے کو احمد نے ہنستے ہوے کہا 

لیں احمد اب کیا کر دیا جاذی نے سویرا نے پوچھا 

اور صرف اب نہیں آپ ہمیشہ ہی اس پہ سختی کرتے ہیں سویرا نے شکایتیں شروع کر دیں 

آپ دونوں کے اسی لاڈ پیار نے بگاڑ دیا ہے اسے ہم ماں باپ ہیں اسکے اسکا اچھا ہی سوچا ہے نا اور جہاں تک مجھے لگتا ہے جاذی نظر کو پسند کرتا ہے لیکن اسکی انا ہمیشہ کی طرح اسے روک رہی ہے اور اگر ایسا نہیں بھی یے تو بھی یہ شادی ہو کر رہے گی ضروری نہیں سبکی پسند کی شادی ہو احمد نے فیصلہ کن لہجے میں کہا 

                          💞💞💞💞

نظر میری جان مجھے آپسے بہت ضروری بات کرنی تھی دادا جان صبح صبح نظر کے ساتھ لان میں نرم نرم گھاس پہ چل رہے تھے 

جی بولیں دادا جان نظر نے انہیں مسکراتے ہوے دیکھا 

نظر بیٹا اس میں کوئی شک نہیں ہے موت ہم سبکو آنی ہے آج نہیں تو کل ہمیں اپنے رب کی طرف لوٹنا ہی ہے

لیکن میری جان اس دنیا میں بھی ہمارے کچھ فرائض ہیں جنہیں ادا کرنا ضروری ہے دادا جان نے نظر کو سمجھاتے ہوے اپنی بات کا بہت خوبصورتی سے آغاز کیا 

دادا جان خیر تو ہے نا آج صبح صبح آپ اس قسم کی باتیں  کر رہے ہیں نظر نے انہیں سوالیہ نظروں سے دیکھا 

ہاں میری جان خیر ہے بس ایک بات کرنا چاہ رہا تھا آپسے دادا جان نے بتایا

تو دیر کس بات کی آپ کریں میں سن رہی ہوں نظر انکا ہاتھ تھام لیا 

میری جان ہم سب نے ہمیشہ آپکو ہر تکلیف سے دور رکھنا چاہا ہے مہر اور وحید نے آپ کو لندن صرف تعلیم کے لیے نہیں بھیجا تھا 

بلکہ اس لیے بھی بھیجا تھا تاکہ آپ اس زمانے کے اتار چڑھاو کو سمجھ سکیں

 آپکے اندر خود اعتمادی پیدا ہو اور آپ خود صحیح غلط میں تمیز کریں دادا جان مسکراتے ہوے بتایا 

کیا سچ میں  دادا جان آپ سب میرے لیے اتنا سوچتے تھے مجھے تو ان باتوں کا اندازہ ہی نہیں تھا نظر نے حیران ہوتے ہوے کہا

دادا جان نظر کی بات پہ مسکرا دیے لیکن بیٹا اب وقت بدل گیا ہے نا ہی آپکے ماں باپ زندہ ہیں 

اور نا ہی صفیہ بی جنہوں نے آپکے لیے اپنی محبت میں کبھی بھی کمی نہیں آنے دی داداجان اداس تھے 

دادا جان آپ مجھ پہ بھروسہ رکھیں نظر نے انہیں اداس دیکھا تو مسکراتے ہوے کہا 

بلکل میری جان پورا بھروسہ ہے بچے بات کچھ یوں ہے کے آپکے احمد انکل نے جاذب کے لیے آپ کا رشتہ مانگا ہے دادا جان بات کو مزید طول دیے بغیر بتایا 

دادا جان کی بات سن کر نظر دھنگ رہ گئی کیا نام لیا آپ نے دادا جان نظر جاذی کا نام سن کر حیران رہ گئی 

"جاذب " دادا جان نے پھر سے بتایا 

پھر دادا جان آپ نے کیا کہا نظر نے ڈرتے ڈرتے پوچھا وہ اب چلتے ہوے رک گئی تھی 

میں آپکی زندگی کا اتنا بڑا فیصلہ آپکی مرضی جانے بغیر کیسے لے سکتا ہوں میری جان 

میں نے انہیں صاف صاف بول دیا کہ میں آپکی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں لے سکتا دادا جان نے مسکراتے ہوے کہا اور پھر پوری بات بتا دی 

کیا دادا جان وہاں سب تھے نظر نے "سب" پہ زور دیتے ہوے پوچھا 

ہاں سب تھے دیکھو بچے میرے حساب سے جاذی بہت قابل انسان ہے آپ کو بہت خوش رکھے گا لیکن اگر پھر بھی آپکی نظر میں کوئی اسے بہتر ہے تو میں اس انسان سے ضرور ملنا چاہوں گا دادا جان  محبت سے نظر کی پیشانی کو چومتے ہوے گھر کے اندر چلے گئے

                           💞💞💞💞

جاری ہے


If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Jazib E Nazar Season 1 Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel    Jazib E Nazar     written by Bia Sheikh .   Jazib E Nazar Season 1 by Bia Sheikh is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment