Pages

Friday 23 December 2022

Hum Ko Humise Chura Lo By Sadia Yaqoob Episode 7 to 8

Hum Ko Humise Chura Lo By Sadia Yaqoob Episode 7 to 8

Madiha  Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre:  Cousin Based Enjoy Reading...

Hum Ko Humise Chura Lo By Sadia Yaqoob Episode 7'8

Novel Name:Hum Ko Humise Chura Lo 

Writer Name: Sadia Yaqoob

Category: Complete Novel

 

مکمل ناول کے لیے نیچے جائیں اور ناول ڈوان لوڈ کرے ۔

تھینکس سر ۔۔۔۔۔۔ حور نے ان کا شکریہ ادا کیا 

شہر یار حسن کون ہے ۔۔۔۔۔۔ سر نے پوچھا تو شیری کھڑا ہو گیا

آئیں آپ حور کے ساتھ آ کر کھڑے ہو جائیں سر کے کہنے پر وہ حور کے ساتھ آ کر کھڑا ہو گیا

یہ ہیں آپ کی کلاس کے جی آر   اور  سی آر  اوکے کلاس۔۔۔۔۔

یس سر ساری کلاس ایک ساتھ بولی

اوکے آج کے لئے اتنا ہی اب کلاس کا ٹائم ختم ہو گیا ہے کل سے ہم

اپنی پڑھائی شروع کریں گے

اللہ حافط کلاس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سر  کلاس سے بولے 

اللہ حافط سر سب بولے

اگلا لیکچر فری ہے چلو گراونڈ میں چلتے ہیں شیری ان سے بولا تو وہ سب گراونڈ میں آ گئے

سب باتیں کر رہے تھے اور دعا موبائیل میں گھسی ہوئی تھی

کیا ہے دعا میں اتنے عرصے بعد آیا ہوں تم مجھ سے باتیں کرنے کی بجائے

موبائیل میں گھسی ہوئی ہو میری کوئی اوقات نہیں تمھاری نظر میں ۔۔۔۔۔۔ شیری نے اپنے نا نظر آنے والے آنسوں صاف کیے

میرے پاس تم جیسے فضول لوگوں کے کوئی ٹائم نہیں ہے

دعا موبائیل سے منہ ہٹائے بنا شیری سے بولی 

کیا کہا تم نے میں فضول تو تم کیا ہو ۔۔۔۔۔ چڑیل کہیں کی بھوتنی نا ہو

مجھے فضول کہہ رہی ہے ۔۔۔۔۔۔ شیری مصنوئی غصے کا اظہار کیا 

تمھارا سر پھاڑ دینا ہے میں نے شیری ۔۔۔۔۔۔۔ دعا نے اسے گھورا

حور ، عائزہ اور مشال ان کی باتیں سن سن کر ہنس رہیں تھیں مشال ان میں کافی حد تک گل مل گئی تھی

تم لوگ کیوں ہنس رہی ہو  ۔۔۔۔۔۔ ہم نے کوئی لطیفہ سنایا ہے اب دعا کی توپوں کا رخ عائزہ ، مشال اور حور کی طرف تھا

ہمارا کیا قصور ہے تم لوگ باتیں ہی اس طرح کی کر رہے ہو حور نے ہنستے ہوئے جواب دیا

شیری  مجھ سے لڑائی کر رہا ہے اور تم لوگ ہنس رہی ہو ۔۔۔۔۔ دعا حور کی

بات کا برا مان گئی 

یہ کون سا بڑی بات ہے تمھیں تو موقع چاہئیے ہوتا ہے لڑنے کا ۔۔۔۔۔۔

حور  اسے تنگ کرنے سے باز نا آئی 

تم میرا ساتھ دینے کی بجائے مجھ میں ہی سے نقص نکال رہی ہو ۔۔۔۔۔۔

دعا نے منہ پھلایا 

اچھا یار ۔۔۔۔۔ بس کرو اب تم سے بات کیا کی تھی تم بات کو کدھر

لے گئی ۔۔۔۔۔۔ تم سے یہی تو پوچھا تھا موبائیل میں کیوں گھسی ہوئی

ہو تم نے جواب کیا دینا تھا اپنی ہی لڑائی شروع کر کے بیٹھ گئی

شیری  دعا سے مخاطب  ہوا 

دعا پھر بھی کچھ نا بولی

اچھا میری ماں معاف کر دے جو تمھیں چڑیل کہہ دیا اس بات کا تو

چڑیل بھی برا مان گئی ہو گی کہ میں نے کیوں تم کو چڑیل کہا تم تو چڑیل سے بھی اوپر کی چیز ہو ۔۔۔۔۔۔۔ شیری پھر بھی باز نا آیا اس کو تنگ کرنے سے شیری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اونچی آواز میں چینخی

سب نے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لئے

اچھا بتاؤ کیا کر رہی ہو موبائیل پر ۔۔۔۔۔۔ شیری نے پوچھا

واٹس اپ گروپ چیک کرو ایک وڈیو میں نے گروپ میں سینڈ کی ہے

دعا بولی

اچھا ابھی کرتا ہوں ۔۔۔۔ شیری بولا

تم بھی دیکھو مشال ۔۔۔۔ دعا نے اپنا موبائیل اس کو دیا 

حور نے واٹس گروپ بنایا ہوا تھا جس کی اڈمن حور تھی اس گروپ میں

آیان ، شایان ، حسن ، رضا ، ہانیہ ، دعا ، عائزہ ، زاوی ، زویا ، باسل ، نور

شیری اور حور اس گروپ کے میمبرز تھے

یہ  وڈیو میں تو حور ہے جو کسی کو مار رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیری  وڈیو

دیکھنے کے بعد ان سب سے بولا

ہاں حور ہی ہے ۔۔۔۔۔۔ عائزہ بولی

پر حور نے اس لڑکے کو کیوں مارا ۔۔۔۔۔ مشال نے پوچھا

دعا نے صبح والا سارا واقع شیری اور مشال کو سنایا

اچھا کیا حور تم نے اس کے ساتھ ایسا ہی کرنا چاہیئے تھا ۔۔۔۔۔۔ شیری

بولا

اور تم لوگوں کو پتا ہے حور نے فائیٹنگ کورس بھی کیا ہوا ہے عائزہ نے ان

دونوں کو بتایا

سچی ۔۔۔۔۔۔۔ مشال نے پوچھا

ہاں سچی ۔۔۔۔۔ دعا بولی

واہ جھانسی کی رانی ۔۔۔۔۔ کیا بات ہے آپ کی ۔۔۔ شیری حور سے بولا 

ایک اور بات بھی تمھیں بتانی ہے  مشال کہ حور کو بہت اچھا وائلن بھی

بجانا آتا ہے اسے بائیک اور کار بھی چلانی آتی ہے ۔۔۔۔۔ دعا نے مشال کو بتایا

واوووو۔۔۔۔۔۔۔۔ حور تم تو بہت ٹلنٹیڈ ہو مشال نے اس کی تعر یف کی 

تھینکس مشال اور اب تم لوگ میرے بارے میں باتیں کرنا بند کرو کوئی اور بات کر لو اور جہاں تک  والے واقعہ کی بات ہے اس لڑکے کے ساتھ ایساہی ہونا چاہیئے  تھا حور ان سب سے مخاطب تھی 

اچھا شیری تم رہ کہاں رہے ہو آج کل ۔۔۔۔ حور نے اس سے پوچھا

اپنے گھر  میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ شیری بولا

کیا مطلب ۔۔۔ اپنا گھر کیا ادھر بھی تم لوگوں کا گھر ہے حور نے

اس سے پوچھا

ہاں ہے اور وہ بھی اس چڑیل کے ساتھ والا گھر ۔۔۔۔۔۔ شیری نے دعا

کی طرف اشاراہ کیا

کیا ۔۔۔۔۔ حور دعا اور عائزہ ایک ساتھ چیخی تھیں 

ہاں پاپا نے اپنا بزنس اس شہر میں شیفٹ کر لیا ہے اور اس بات کا سب کو پتا ہے سوائے تم تینوں کے میں نے ہی سب کو منع کیا تھا تم لوگوں کو بتانے سے ۔۔۔۔۔۔۔ شیری نے مسکراتے ہوئے انہیں آگاہ کیا 

جاؤ ہم نے نہیں بات کرنی  تم سے حور  نے منہ بنا لیا 

ارے کیا ہے یار تم لوگ منہ بنا کر بیٹھ جاتی ہو تم لوگوں کو تو خوش ہونا

چاہیئے کہ میں تم لوگوں کے پاس آ گیا ہوں

خوش تو ہم بہت ہیں عائزہ بولی

اچھا انکل اور آنٹی کب  آ رہے ہیں ادھر ۔۔۔۔۔۔۔ حور نے اس سے

پوچھا

وہ تو آ گئے ہوں گے کب اب تک ۔۔۔۔۔ شیری نے جواب دیا

یہ تو بہت اچھی بات ہے ۔۔۔۔۔ہم سب پھر سے اکھٹے ہو گئے

دعا بولی

اچھا چلو  کلاس میں چلتے  ہیں اگلا لیکچر شروع ہونے والا ہے حور ان سے بولی سب کلاس میں چلے گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیسا گزرا آج کا دن میری بیٹی کا ۔۔۔۔۔۔ علی صاحب نے حور سے پوچھا

بہت اچھا ۔۔۔۔۔۔ حور چہکی 

وہ سب اس وقت ڈائینگ ٹیبل پر بیٹھے لنچ کر رہے تھے علی صاحب آج

جلدی گھر آگئے تھے کیوںکہ حور کی خالہ ندا بیگم کے گھر آج کا ڈنر تھا

ان لوگوں نے اپنے آنے کی خوشی میں ڈنر رکھا تھا اور سب کو اپنے گھر ڈنر پر بلایا تھا

ماما ، پاپا میں آپ سے ناراض ہوں آپ نے مجھے خالہ لوگوں کے آنے کا

نہیں بتایا

شیری نے منع کیا تھا اس لئے نہیں بتایا بیٹا ۔۔۔۔۔ فاطمہ بیگم بولیں

اٹس اوکے ماما ۔۔۔۔۔۔ حور بولی

اچھا آج کیا کیا ۔۔۔۔۔ کیا یونی میں ۔۔۔۔ علی صاحب نے اس سے پوچھا

ایک نئی دوست بنائی مشال نام ہے اس کا بہت ہی پیاری اور معصوم سی

ہے سر نے مجھے کلاس کی جی آر اور شیری کو سی آر  بنا دیا لیکچرز لئے اور  میں دعا ، عائزہ  اور شیری اف سی گئے تھے کیونکہ میں نے ان  کو ٹریٹ دینی تھی ۔۔۔۔۔۔ بس اور کچھ نہیں کیا حور نے ان ساری تفصیل بتائی

اوکے ۔۔۔۔۔۔ علی صاحب بولے

ایک بات تو بتائی نہیں حور تم نے ماما اور پاپا کو آیان بولا

کون سی بات ۔۔۔۔۔۔۔ فاطمہ بیگم نے پوچھا

کیا معرکہ مارا ہے حور نے آج ۔۔۔۔۔ نور بولی

کیا مطلب ۔۔۔۔۔۔ علی صاحب نے پوچھا

یہ دیکھیں پاپا اور ماما ۔۔۔۔۔۔ شایان نے اپنے موبائیل پر حور کی

یونی کی وڈیو چلا کر ان کے سامنے موبائیل کیا 

واہ کمال کر دیا میری بیٹی نے ۔۔۔۔۔۔۔ فاطمہ بیگم نے اسے داد دی 

میری بیٹی ہے ہی بہت بہاد ر بہت اچھا کیا تم نے علی صاحب نے

اسے شاباشی دی 

تھینکس پاپا ماما ۔۔۔۔۔۔ حور مسکراتے ہوئے بولی 

ویسے حور ہوا کیا تھا جو تم نے اس کے ساتھ ایسا کیا نور نے اس سے پوچھا

 تو حور نے صبح والی  ساری بات بتا دی

اچھا کیا تم نے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کی بات سننے کے بعد نور بولی

کھانا کھا کر سب ریڈی ہو جاؤ ہم نے آپی  ندا کی طرف جانا ہے

فاطمہ بیگم ان سے بولیں

اوکے ۔۔۔۔ سب بولے

بابا آج میں نے تین لڑکیوں سے دوستی کی ہے وہ تینوں کزنز اور پہلے سے

ہی دوست تھیں ایک کا نام دعا دوسری کا نام عائزہ اور تیسری کا نام حور ہے حور بہت ہی کمال کی لڑکی ہے اسے بائیک اور کار بھی چلانی آتی ہے

وائلن بجانا بھی آتا ہے ، فائیٹنگ بھی آتی ہے

آپ سب کو میں اب کیا بتاؤں وہ کتنی بہاد ر  لڑکی ہے آج ایک لڑکے نے ان کی ریگینگ کرنے کی کوشش کی تو حور نے اس کے منہ پر ایسا تھپڑ مارا کہ اس لڑکے کا منہ گھوم کر دوسری طرف چلا گیا  اور پھر اسے واشروم میں بند کر دیا

مشال نے اپنے بابا ، امی اور بھائی کو آج کے دن کے بارے میں اور حور لوگوں کے بارے میں بتایا

بہت اچھا کیا حور نے لڑکیوں کو ایسا ہی ہونا چاہیئے کوئی کچھ کہے تو اس کا منہ توڑ دینا چاہیئے مشال کا بھائی معاذ بولا

بلکل ٹھیک کہا معاذ نے اس کے بابا  بولے

کبھی گھر لے کے آنا ان کو بیٹا اسکی امی بولیں

اچھا امی ۔۔۔۔۔۔ مشال  مسکراتے ہوئے بولی 

علی ، مصطفی ، احمد صاحب اور ان  کی فیملی  شیری کے گھر موجود تھے

صبا بیگم اور عامر صاحب بھی ان کے گھر آئے ہوئے تھے

عامر صاحب اور شیری کے پاپا کی بھی علی صاحب کی وجہ سے دوستی

ہو گئی تھی یہاں بزنس شیفٹ کرنے میں شیری کے پاپا کی عامر صاحب نے کافی مدد کی تھی

زاوی اور زویا کے علاوہ باقی سب یہاں موجود تھے کیوں کہ وہ دونوں اپنے

ہنی مون سے ابھی واپس نہیں آئے تھے

بیٹا تم نے تو کمال کر دیا آج  مجھے اور تمھارے انکل کو شیری نے وڈیو دیکھائی تھی  ندا بیگم حور سے بولیں

واقعی بیٹا تم نے اچھا کیا اس کے ساتھ ۔۔۔۔۔ مصطفی صاحب نے بھی اسے شاباشی دی 

سب نے اسے داد دی جو آج اس نے اس لڑکے کے ساتھ کیا

سب نے اچھے ماحول میں ڈنر کیا

ا گلے دن جب وہ یونی پہنچی تو گیٹ پر ہی ان کو مشال مل گئی

وہ اپنی کلاس کی طرف جا ہی رہیں تھیں کہ کل والا لڑکا ان کو کچھ  لڑکوں

کے ساتھ  راستے میں کھڑا نظر آیا

حور وہ دیکھوکل والا لڑکا جس کو تم نے تھپڑ مارا تھا کچھ لڑکوں کے ساتھ کھڑا ہے عائزہ نے اسے آگاہ کیا

لڑکوں کے گروپ میں سے ایک لڑکے نے ان کو دیکھ کر گانا گانا شروع کر دیا

کوکا کولا تو۔۔۔۔۔

شعلہ شعلہ تو۔۔۔۔۔۔۔۔

کوکا کولا تو۔۔۔۔۔۔۔۔

شعلہ شعلہ تو۔۔۔۔۔۔

تو میری تومیری ارے دل کی پاس بجانا

تو میری تو میری دن بھر کی تھکن ِمٹانا

کوکا کولہ تو۔۔۔۔۔۔۔

اور باقی سب اونچی آواز میں ہنسنے لگے

حور کو گانا سن کر بہت غصہ آیا

حور رک گئی اس کو دیکھ کر وہ تینوں بھی رک گئیں

دعا  وڈیو بناؤ اور تم تینوں  میرا کمال بھی دیکھو کہ میں کیا کرتی ہوں

حور نے اپنی بوکس وغیرہ ان کو پکڑائیں

دھیان سے حور ۔۔۔۔۔۔  دعا بولی

حور نے بلیک ٹاٹس ، بلیک فراک اور بلیک ہی ڈوپٹا اور حجاب لے رکھا

تھا

ہممممم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حور اپنا ڈوپٹا اپنی کمر کے گرد باندا اور ان لڑکوں کے پاس گئی

ہائے یار کیا لڑکی ہے بلکل جنت کی حور جیسی جس کو یہ مل جائےاسے جنت کی حور کی کیا ضرورت ہےان لڑکوں میں سے ایک لڑکا حور کو دیکھ کمینگی سے بولا 

اس کی بات سن کر حور کو غصہ تو بہت آیا پر اس نے کنٹرول کر لیا کیوں کہ ابھی پہلے کو سبق سکھانا ضروری تھا

لگتا ہے مسڑ کو بڑی ہی پیاس لگی ہے حور نے گانا گانے والے لڑکے

سے پوچھا

تم کیا میری پیاس بجا دو گی ۔۔۔۔۔۔۔ اس لڑکے نے دوسرے لڑکے

کے ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہوئے کمینگی سے ہنستے ہوئے حور سے پوچھا 

ہاں کیوں نہیں ۔۔۔۔۔۔ پیاس ادھر ہی بجاؤ گے کہ اکیلے میں ۔۔۔۔۔

حور نے اس سے پوچھا 

جیسے تمھاری مرضی بےبی ڈول ۔۔۔۔۔ اس لڑکا نےحور کو کمینگی سے دیکھتے ہوئے اپنے دانتوں کی نمائش کی 

__________

جیسے تمھاری مرضی بےبی ڈول 

۔۔۔۔۔ اس لڑکا نےحور کو کمینگی سے دیکھتے ہوئے اپنے دانتوں کی نمائش کی 

میرا خیال ہے ادھر ہی ٹھیک رہے گا سب کو بھی پتا لگنا چاہیئے کہ میں

تمھاری پیاس کیسے کم کرتی ہوں

اوکے مجھے منظور ہے وہ لڑکا بولا

حور نے کیھنچ کر ایک تھپڑ اس کے ایک گال پر اور دوسرا اس کے

دوسرے گال پر مارا یہ سب اتنی جلدی ہوا کہ اس لڑ کے کو  اپنا دفاع کرنے کا موقع ہی نہیں ملا

پیاس کم ہوئی ۔۔۔۔۔ حور نے غصے سے اس سے استفسار کیا 

اس لڑکے  کے ساتھی اور ارد گرد موجود سب سٹوڈینٹس  اور  دعا لوگ منہ کھولےحور کو دیکھ رہے تھے جب کہ وہ لڑکا غصے سے حور کو گھور رہا تھا

اس لڑکے نے حور کو تھپڑ مارنا چاہا تو حور نے جھک کر سائیڈ پر ہوتے

ہوئے اس کا وار خطا کر دیا

نا ۔۔۔ نا مسڑ میرے اوپر ہاتھ اٹھانے کی غلطی بھی مت کرنا ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا سمجھے ۔۔۔۔۔۔ حور نے اسے دھمکی دی 

یہ کہہ کر حور وہاں سے جانے لگی تو اس لڑکے نے حور کا ہاتھ پکڑ لیا

حور غصے سے مڑی اور ایک مکہ اس کے ناک پر مارا

وہ لڑکا نیچے گر گیا

مکہ اتنی ذور سے اس کے ناک پر لگا کہ اس کے ناک سے خون نکلنے لگا

تمھاری ہمت بھی کیسے ہوئی حور علی  کا ہاتھ پکڑنے کی اس دنیا میں کسی

میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ مجھے ہاتھ لگا سکے سمجھے حور اس پر دھاڑی 

حور  جانے لگی تو وہ لڑکا اس کے سامنے آ گیا جس نے اسے دیکھ کر

جنت کی حور کہا تھا

تم ہمیں جانتی نہیں ہو ہم کون ہیں اس لڑکے نے اسے دھمکی دی

تو میں نے کیا کرنا ہے تمھیں جان کر ۔۔۔۔۔ حور پر اسکی  دھمکی کا ذرا برابر 

اثر نا ہوا 

عائزہ روکو حور کو اسے کہو بس کرے  ان کی دشمنی مول نا لے دعا بولی

کچھ نہیں ہو تا یار  حور کو انہیں سبق سیکھا  لینے دو عائزہ اس سے بولی

تم نے اچھا نہیں کیا تم جانتی نہیں ہو ہم تمھارے ساتھ کیا کر  سکتے ہیں اس لڑکے نے دھمکی دی

کیا کر لو گے  ہاں ۔۔۔۔ کیا کر لو گے تم لوگ حور  بنا ڈرے اس کے سامنے تن کر کھڑی ہو گئی 

تمھارا وہ حال کریں گے کہ کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں  رہو گی

اس لڑکے نے حور کو ایک اور دھمکی دی 

اس  کی بات کے جواب میں حور نے اس کے منہ پر ایک کرارا سا تھپڑ

مارا اور  پھر ایک ہاتھ سے اس لڑکے کا بازو پکڑا اور دوسرا ہاتھ اس کے

کندھے پر رکھ کر اسے گھوما کر زمین پر پٹخ دیا یہ دیکھ کر وہاں موجود سب کے منہ کھل گئے

اب تم مجھ جیسی حور کی تمنا کبھی نہیں کرو گے ۔۔۔۔۔ حور  اس

لڑکےکے سر پر کھڑے ہوتے ہوئے غصے سے بولی

ایک لڑکی کو اس قابل ہونا چاہیئے کہ وہ اپنی حفاظت خود کر سکے

ایسے لڑکوں کامنہ توڑ سکے جو اس کو تنگ کرنے کی کوشش کرے

کبھی کبھی ایک لڑکی کو بنا کسی مرد کے سہارے کے بھی زندگی گزارنی

پڑتی ہے

اس لیے وہ اس قابل ہو کہ بنا کسی مرد کے بھی اپنی زندگی  گزار سکے  

چلیں سب اب جائیں بہت ہو گیا شو ٹائم حور وہاں پر موجود سب سے

بولی اور اپنے ہاتھ جھاڑے سب اپنے اپنے راستے چل دیئے 

اور وہ لڑکے اپنے دونوں ساتھیوں کو لے کے وہاں سے چلے گئے

یہ سب کیا تھا شیری نے ان  سے  پوچھا جو ابھی تک منہ کھولے کھڑی تھیں  شیری  ابھی ہی یہاں آیا تھا

منہ بند کر لو تم تینوں نہیں تو منہ میں مکھی چلی جائے گی حور نے ان کے پاس ان سے مخاطب ہوئی 

حور یہ تم ہی ہو نا یا تم میں کسی اور کی روح آ گئی ہے دعا نے شاک کی کیفیت میں  پوچھا 

جی ہاں میں ہی ہوں ۔۔۔۔ حور نے سنجیدگی سے جواب دیا 

تم اتنی خطرناک ہو حور مجھے نہیں  پتا تھا عائزہ بھی شاک کی کیفیت میں تھی 

تم نے  کتنی  بری طرح مارا ہے ان کو ۔۔۔۔۔ مشال کا حال بھی دعا اور عائزہ  سے مختلف نہیں تھا 

کوئی مجھے بھی تو بتائے کہ ہوا کیا ہے  حور نے ان کو کیوں مارا ۔۔۔۔۔

شیری نے دہائی دی.تمھیں کون کہتا ہے لیٹ آنے کو ۔۔۔۔۔۔۔ دعا شیری سے بولی

اچھا نا ہوا کیا ہے یہ بتا دو لڑ بعد میں لینا ۔۔۔۔  

انہوں نے حور کو چھیڑا اور حور چھیڑ گئی پھر آگے کی کہانی میں گروپ

میں واٹس اپ کرنے لگی ہوں دیکھ لینا

دعا اس سے بولی

ان کی تو ۔۔۔۔  شیری غصے سے بولتا ہوا ان لڑکوں کے پیچھے جانے لگا 

تو حور اسکے راستے میں آ کر کھڑی ہو گئی 

کول ڈاون شیری ان کے ساتھ میں نے ہی بہت کر دی ہے تم کیوں ان کی اور درگت بنانا چاہیتے ہو ۔۔۔۔ حور نے مسکراتے ہوئے اسے ان لڑکوں 

کے پیچھے جانے سے باز رکھنے کی کوشش کی 

پر حور انکی ہمت بھی کیسے ہوئی تمھارے ساتھ بد تمیزی کرنے کی شیری کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا 

چلو اس بار ان کو معاف کر دو اگر آئیندہ انہوں نے کچھ غلط کیا تو میں تمھیں نہیں روکوں گی ۔۔۔ حورم کے کہنے پر شیری نے خود کا نارمل کیا 

ٹھیک ہے حور جیسے تمھاری مرضی ۔۔۔۔۔۔

میرے خیال میں ہمیں کلاس میں چلنا چاہیئے فرسٹ لیکچر شروع

ہونے والا ہےحور نے ان سب کو یاد دلایا تو سب کلاس روم  کی طرف چل پڑے

حور جیسے ہی کلاس میں انڑ ہوئی اس کو دیکھ کر ساری کلاس چپ ہو گئی

تقر یبا ساری کلاس نے حور کو ان سے لڑتے دیکھا تھا

دیکھ لو حور کیا دہشت ہے تمھاری کہ ساری کلاس کو تمھیں دیکھ کر سانپ سونگھ گیا ہے دعا   حور کے کان میں بولی 

حور نے اسکی بات کا کوئی جواب نا دیا اور چپ کر کے اپنی جگہ پر آ کے بیٹھ گئی

ساری کلاس نے حور کے پاس آ کر اسے ان لڑکوں کو سبق سکھانے پر

داد دی

حور نے صرف سر  ہلانے پر ہی اکتفا کیا

حور تمھاری پرنسپل کے آفس میں تمھاری حاضری پکی ہے شیری نے وڈیو دیکھنے کے بعد حور کو مخاطب کیا

دیکھا جائے گا جو بھی ہو گا حور کا لہجہ لا پرواہ سا تھا 

دیکھتے ہیں کیا ہو تا ہے شیری بولا 

سر کلاس میں آ گئے سب نے ان کو مل کر Good morning

بولا

حور آپ کو پرنسپل بلا رہے ہیں آفس میں قاسم سر  نے حور کو آگاہ کیا 

وہ اوکے سر کہتی ہوئی اپنی چیزیں اٹھا کر پرنسپل آفس چلی گئی

جب وہ پرنسپل آفس داخل ہوئی تو آفس میں پرنسپل اور وہ دونوں لڑکے وہاں

پہلے سے موجود تھےساتھ میں ان دونوں لڑکوں کے والد بھی تھے

آؤ بیٹا پرنسپل صاحب نے حور کو اندر آنے کا بولا 

آپ نے ان کے ساتھ کیا کیا ہے حور سے پرنسپل صاحب نے پوچھا

سر غلطی اب دونوں کی ہی تھی میرا کوئی قصور نہیں ہے آپ چاہیں تو خود دیکھ لیں  حور نے ان کے سامنے اپنا موبائیل کیا جس میں وہ وڈیو تھی جو دعا نے بنائی تھی

پرنسپل صاحب نے وڈیو دیکھنے کے بعد وہ وڈیو ان دونوں کے والد

کو بھی دیکھائی

آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا آپ یہاں پڑنے آتے ہو یہاں پڑنے والی

ہر لڑکی کی عزت کرنا آپ کا فرض ہے ان دونوں لڑکوں سے پرنسپل صاحب نے کہا وہ دوںوں منہ جھکائے کھڑے تھے

آپ انہیں معاف کر دیں آئیندہ یہ ایسی غلطی نہیں کریں گے ان دونوں کے والد میں سے ایک بولے

اوکے میں نے ان کو معاف کیا پر انہیں حور سے معافی مانگنی ہو گی

پرنسپل صاحب ان سے بولے

سوری ۔۔۔۔۔ وہ دونوں حور سے بولے

اٹس اوکے ۔۔۔۔۔۔  حور بولی

اوکے اب آپ لوگ جاؤ اپنی اپنی کلاس میں اور آئیندہ ایسا کچھ نا ہو

پرنسپل صاحب نے ان دونوں کو وارن کیا

اور آپ بھی جاؤ اپنی کلاس میں بیٹا پرنسپل صاحب نے حور کو بھی جانے کا بولا 

اوکے سر ۔۔۔۔۔ حور وہاں سے نکل کر کلاس میں جانے کی بجائے

گراونڈ میں آ گئی کیوں کہ اس کا کلاس میں جانے کا کوئی موڈ نہیں تھا

وہ کچھ وقت اکیلے گزارنا چاہتی تھی حور نے بینچ پر بیٹھ کر بیگ سے اپنا وائلن نکالا اور آنکھیں بند کر کے اپنی پسندیدہ دھن بجانے لگی وہ آج اپنا وائلن ساتھ لے کر آئی تھی

گراونڈ میں موجود سب سٹوڈینٹس  وائلن کی آواز سن کر اس کی طرف متوجہ ہو گئے

جب حور نے وائلن بجانا بند کیا تو سب نے تالیاں بجا کر اسے داد دی

حور نے کھڑے ہو کر اپنے سر کو ہلکا سا جھکاتے ہوئے ان سب کا شکریہ ادا کیا

واہ حور زبردست تم تو بہت اچھا وائلن پلے کرتی ہو مشال نے اسے داد سے نوازہ 

دعا ، عائزہ ، مشال اور شیری بھی کلاس ختم ہونے کے بعد گراونڈ میں

آ گئے اور حور کو وائلن بجاتا دیکھ کر چپ کر کے اس کے پاس کھڑے ہو

گئے

تھینکس یار ۔۔۔۔۔۔ حور نے اسکا شکریہ ادا کیا 

اچھا حور پرنسپل صاحب نے کیا کہا  عائزہ نے پوچھا

جب میں پرنسپل آفس گئی تو وہ لڑکے اور ان کے والد پہلے سے موجود تھے

پرنسپل صاحب نے مجھ سے پوچھا تو میں نے ان کو وڈیو دیکھا دی

اور  وڈیو دیکھنے کے بعد  پرنسپل صاحب نے انہیں مجھ سے معافی مانگنے کا بولا 

ان دونوں نے مجھ سے معافی مانگ لی اور نے معاف کر دیا اور پھر بات ختم  حور نے ان کو ساری بات بتا دی

اچھا ہوا ان کو عقل آ گئی شیری بولا

پھر وہ سب کچھ دیر باتیں کرتے رہے اور  اگلا لیکچر لینے چلے گئے

مشال تم ابھی تک یہاں ہو گئی کیوں نہیں عائزہ نے مشال کو ابھی تک

یونی کے گیٹ پر کھڑا دیکھ کر پوچھا

کیوںکہ مشال ان سے پہلے ہی گھر واپس چلی جایا کرتی تھی لیکن آج ابھی تک یونی میں ہی تھی

وہ بھائی ابھی تک نہیں آئے اور  فون بھی پک نہیں کر رہے ہیں مشال نے اس کو بتایا

اچھا تم ایسا کرو ہمارے ساتھ آجاؤ اور بھائی کو میسج کر دو کہ تم ہمارے ساتھ گھر آ جاؤ گی حور نے اسکے سامنے ایک تجویز رکھی 

نہیں بھائی آ جائیں گے ایسے ہی تم لوگوں کو تکلیف ہو گئی مشال بولی

کوئی بات نہیں ہمیں کوئی پرابلم نہیں ہو گا تم آ جاؤ اب کی بار دعا بولی 

اوکے ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔ مشال نے کہا اور دعا کے ساتھ پچھلی سیٹ

پر اس کے ساتھ آ کے بیٹھ گئی اس کے بیٹھتے ہی حور نے گاڑی چلا دی

حور گاڑی روکو ۔۔۔۔۔ گاڑی روکو ۔۔۔۔۔وہ لوگ ابھی راستے میں ہی تھیں کہ عائزہ بول پڑی

 ________

حور گاڑی روکو ۔۔۔۔۔ گاڑی روکو ۔۔۔۔۔وہ لوگ ابھی راستے میں ہی تھیں کہ عائزہ بول پڑی

کیا ہوا ۔۔۔۔۔۔ حور نے بر یک لگاتے ہوئے اس سے پوچھا

گاڑی ریورس کرو عائزہ بولی

ہوا کیا ہے ۔۔۔۔۔ پہلے یہ بتاؤ دعا بولی

وہ پیچھے نا گول گھپے والا ہے ۔۔۔۔۔ عائزہ نے بتایا

پلیز ۔۔۔۔۔۔ حور گاڑی ریورس کرو میں نے بھی گول گھپے کھانے ہیں

دعا نے بھی گول گھپوں کا نام سن کر شور مچایا 

اوکے لیکن تم لوگ گاڑی میں ہی رہو گی میں خود اسے آڈ ر دے دوں

گی اور گاڑی میں ہی  گول گھپے آجائیں گے ٹھیک ہےحور نے ان سے بولی 

ٹھیک ہے ہمیں منظور ہے وہ دونوں بولیں گول گھپے کھانے کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتی تھیں 

حور نے گاڑی ریورس کی اور گاڑی سے نکل کر گول گھپے والے کو

گول گھپوں کا کہہ کر خود بھی گاڑی میں آ کر بیٹھ گئی

ان چاروں نے جی بھر کے گول گھپے کھائے اور مشال کے گھر کی

طرف روانہ ہو گئیں

لو آ گیا تمھارا گھر حور  گاڑی مشال کے گھر کے سامنے روکتے ہوئے بولی 

تھنکس یار ۔۔۔۔۔۔ مشال بولی

دوستوں میں نو تھینکس نو سوری سمجھی ۔۔۔۔۔۔ حور مسکراتے ہوئے بولی

اوکے تم لوگ اب اندر بھی آؤ امی تم لوگوں سے ملنا چاہتی ہیں کل انہوں نے مجھ سے بولا تھا کہ میں کبھی تم لوگوں کو گھر لے آؤں

چلو ٹھیک ہے چلتے ہیں عائزہ بولی

اور وہ سب مشال کے ساتھ ہی اس کے گھر میں داخل ہوئیں

جب وہ لوگ اندر آئیں تو لاونچ میں مشال کے بابا ، بھائی اور امی

تینوں ہی موجود تھے

اسلام علیکم ۔۔۔۔۔ انہوں نے ان تینوں  کو سلام کیا

وعلیکم اسلام انہوں نے جواب دیا

امی یہ حور ، دعا اور عائزہ ہیں مشال نے ان کا تعارف کروایا 

ارے معاذ بھائی آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حور نے خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا 

جی میں گڑیا ۔۔۔۔۔۔۔ معاذ مسکراتے ہوئے  بولا

ارے بھائی آپ کیا ان لوگوں کو پہلے سے جانتے ہیں مشال نے اس سے

پوچھا

ہاں یہ دعا ہیں رضا کی بہن اور یہ عائزہ ہیں حسن کی بہن اور یہ حور

حسن اور رضا دونوں کی جان ان کی گڑیا معاذ نے مسکراتے ہوئے اسکی بات کا جواب دیا 

معاذ ،حسن اور رضا تینوں دوست تھے اور ایک ہی یونی اور کلاس میں پڑتے

تھے

آپ حسن بھائی اور رضا بھائی کی ہی بات کر رہے ہیں نا جو آپ کے دوست ہیں مشال نے اپنی بات کی  تصدیق چاہی 

ہاں حسن اور رضا کی ہی بات کر رہا ہوں

واہ بھائی یہ تو بہت اچھی بات ہو گئی مشال نے خوشی کا اظہار کیا 

اچھا اب بیٹھ بھی لینے دو ان کو تم بہن بھائی نے تو ان کو گھیر ہی لیا

ہے مشال کی امی مسکراتے ہوئے بولیں

ہاں بیٹھو بیٹھو  تم لوگ مشال ان سے  بولی

اچھا آپ لوگ باتیں کرو میں کچھ لے کر آتی ہوں آپ سب کے لئے

مشال کی امی بولیں

نہیں آنٹی ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں آپ بھی ہمارے ساتھ ادھر ہی بیٹھیں حور نے ان کا ہاتھ پکڑ کر ان کو اپنے ساتھ بیٹھایا 

جیسے آپ کی مرضی ۔۔۔۔۔ بیٹا میں نے کل آپ کی بہت تعریفیں سنی ہیں مشال سے حور کی تو مشال فین ہو گئی ہے مشال کی امی ان تینوں  سے مخاطب تھیں 

آنٹی مشال خود بھی بہت اچھی ہے اور حور سے تو جو بھی ملتا ہے اس کا فین ہو جاتا ہےحور ہے ہی بہت اچھی اس کی تو ہم خود فین ہیں

دعا کے لہجے میں حور کے لیے پیار ہی پیار جھلک رہا تھا 

میں نے کل مشال سے اور آج رضا اور حسن سے تمھارے کل والے

کارنامے کے متعلق بہت سنا ہے تم نے تو کمال ہی کر دیا بہت اچھا کیا تم نے مجھے نہیں پتا تھا کہ تم ہی وہ حور ہو جو مشال کی دوست ہے جس کی رضا اور حسن تعریفیں کرتے نہیں تھکتے معاذ مسکراتے ہوئے بولا 

یہ تو سب کی محبت ہے بھائی ورنہ میں تو عام سے لڑکی ہوں حور عاجزی سے بولی 

بھائی پتا ہے کیا ہوا آج ۔۔۔۔۔ مشال بولی

کیا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معاذ نے پوچھا

تو مشال نے اسے آج جو ہوا سب بتا دیا اور عائزہ نے ان کو وڈیو بھی دیکھائی

بہت اچھا کیا تم نے حور ان کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا اگر میں

وہاں ہوتا تو ان کا منہ ہی توڑ دیتا معاذ بولا

غصہ تو مجھے بھی بہت آیا تھا بھائی پر میں نے صرف ان کو سبق

سکھانا تھا سیکھا دیا میں بات کو بڑھانا نہیں چاہتی تھی اس لئے ان کو چھوڑ

دیا ورنہ دل تو کر رہا تھا ان کو جان سے ہی مار دوں حور بولی 

اوکے۔۔۔۔۔۔۔۔ معاذ بولا

انکل آنٹی کیا ہم مشال کو اپنے ساتھ یونی لے جا سکتی ہیں ہم اسے یونی لے بھی جایا کریں گی اور گھر چھوڑ بھی جایا کریں گی حور نے ان سے پوچھا

ٹھیک ہے بیٹا ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے مشال کے بابا بولے

تھینکس انکل ۔۔۔۔۔۔ حور ان کا شکر یہ ادا کیا 

کچھ وقت ان سب کے ساتھ گزارنے کے بعد وہ لوگ گھر آ گئیں

بھائی آپ نے وڈیو دیکھی جو آج میں نے  گروپ میں سینڈ کی ہے

دعا نے رضا سے پوچھا

ہاں دیکھی ہے وڈیو دیکھ کر میرا دل تو کر رہا ہے کہ ان لڑکوں کی جان ہی

لے لوں  اگر آئیندہ انہوں نے کچھ ایسا ویسا کیا تو مجھے بتانا میں ان کا وہ حال کروں گا کہ ساری عمر یاد رکھیں گے رضا کو ان لڑکوں پر بہت غصہ تھا 

اس کی ضرورت نہیں پڑے گی بھائی ان دونوں نے حور سے معافی

مانگ لی ہے دعا نے بتایا

کیا ہوا تھا کوئی ہمیں بھی بتا دو عائشہ بیگم نے ان سے پوچھا

ماما آج کچھ لڑکوں نے حور کے ساتھ بد تمیزی کی تھی تو جو حور نے ان کا

حال کیا ہے وہ آپ خود دیکھ لیں باسل نے عائشہ بیگم اور احمد صاحب

کو وڈیو دیکھائی 

بہت اچھا کیا حور نے ۔۔۔۔۔۔ عائشہ بیگم نے وڈیو دیکھنے کے بعد بولیں 

میں ابھی حور کو کال کر کے اسکو شاباش دیتا ہوں احمد صاحب بولے

دعا ، عائزہ اور شیری اور زاوی کے ماما ، پاپا نے فون کر کے حور کو

شاباشی دی

ان سب نے بھی وڈیو دیکھ لی تھی

آج تو میری بیٹی نے کمال کر دیا ہے مجھے سب نے فون کر کے بتایا

ہے جو آج میری بیٹی نے ان لڑکوں کو سبق سکھایا ہے اس کے بارے میں ۔۔۔۔۔۔ علی صاحب نے حور کو گلے لگایا اور اسے شاباشی دی 

علی صاحب میٹنگ کے سلسے میں دوسرے شہر گئے تھے اور

ان کی واپسی رات کو ہوئی  اس وقت سب ڈرائینگ روم میں بیٹھے کافی پی

رہے تھے جب علی صاحب گھر آئے

انہوں نے آتے ہی اسے شاباشی دی

تھینکس پاپا۔۔۔۔۔۔

اب مجھے سمجھ آیا میری بیٹی نے کیوں فائیٹنگ کورس کیا ہے جو بھی تمھیں تنگ کرے تم اس کے ساتھ ایسا ہی کرنا تمھارے پاپا ہمیشہ تمھارے ساتھ ہیں  علی صاحب نے اسکا حوصلہ بڑھایا 

اوکے پاپا ۔۔۔۔۔۔ حور مسکراتے ہوئے بولی

پاپا اس طرح تو حور نے اس شہر کے ہر لڑکے کی د رگت بنا دینی ہے

شایان بولا

اور پھر  تو حور نے ڈون کے نام سے مشہور ہو جانا ہے نور بولی

اب حور تم یہ نا کہنا شروع ہوجانا

حور بنے کی ڈون ۔۔۔۔ حور بنے گی ڈون

جون کی طرح ۔۔۔۔۔۔ آیان ہنستے ہوئے بولا

آیان کی بات سن کر سب ہنسنے لگے

آیان کو موٹو پتلو کارٹون بہت پسند تھے جب بھی ٹائم ملتا موٹو پتلو ہی

دیکھتا تھا

ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔ ویسے یہ آیڈیا بھی اچھا ہے آیان ۔۔۔۔۔۔۔ حور ہنستے ہوئے بولی

آج میں تو بہت خوش ہوں میری بیٹی نے آج بہت بہاد ری کا کام کیا ہے

فاطمہ بیگم  حور کا ماتھا چومتے ہوئے بولیں

حور ذ را کھڑی تو ہونا نور بولی

حور کھڑی ہو گئی نور نے آیان اور شایان کو اشارہ کیا اور وہ تینوں حور کے گلے لگ گئے

ہماری بہن تو ہے ہی بہت بہاد ر  وہ تینوں ایک ساتھ بولے

تھینکس ۔۔۔۔۔ حور مسکراتے ہوئے بولی

اس خوش میں کل کا ڈنر ہم سب باہر کریں گے علی صاحب ان سے بولے 

واوووووو ۔۔۔۔۔۔ پاپا مزا آ جائے گا شایان چہکا 

اچھا اب سب اپنے اپنے کمرے میں جاؤ صبح جلدی اٹھنا بھی ہے

فاطمہ بیگم ان سب سے بولیں

گوڈ نائٹ ماما پاپا ۔۔۔۔۔ وہ چاروں ان کو گوڈ نائٹ کہہ کے اپنے اپنے

روم میں چلے گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پھر مشال نے بھی ان کے ساتھ یونی آنا اور جانا شروع کر دیا

اس دن کے واقعے کے بعد حور پوری یونی میں مشہور ہو گئی تھی پانچ ہفتے

ایسے ہی مامول کے مطابق گزر گئے

حور اور باقی سب باقاعدگی سے یونی آتے اور اپنے لیکچرز لیتے تھے آج حور لوگوں کی ویلکم پارٹی تھی

ان تینوں نے زاوی کے ولیمے والی ہی باربی فراک پہنی ہوئی تھی

دعا نے سکائی بلیو ، عائزہ نے سی گرین اور حور نے بیبی پنک کلر کی فراک

پہنی ہوئی تھی

وہ تینوں مشال کے گھر آ گئیں اسے بھی اپنے ساتھ لے جانے کے لئے

مشال نے میسج کر کےان کو اندر آنے کا بولا 

اندر داخل ہوتے ہی ان کا سامنا مشال کی امی ہے ہوا

اسلام علیکم ۔۔۔۔۔ ان تینوں نے ان کو سلام کیا

وعلیکم اسلام ماشااللہ ۔۔۔۔۔۔۔ میری بیٹاں تو بہت پیاری لگ رہی ہیں

مشال کی امی نے ان تینوں کو دیکھتے ہوئے تعریف  کی 

تھینکس آنٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔ دعا نے ان کا شکریہ ادا کیا 

آنٹی مشال کدھر ہے عائزہ نے ان سے پوچھا

وہ اپنے کمرے میں ہے تم تینوں ادھر ہی چلے جاؤ وہ تینوں مشال کے کمرے میں آ گئیں

سبحان اللہ لوگ تو بہت اچھے لگ رہے ہیں آج کیا کسی کو قتل کرنے کا

ارادہ ہے حور مشال کو دیکھ کر بولی 

مشال نے لائٹ پر پل کلر کی باربی فراک پہنی ہوئی تھی حور کی بات سن کر مشال کے گال لال ہو گئے

اوے ہوئے ۔۔۔۔۔۔ لڑکی بلش کر رہی ہے ۔۔۔۔۔ دعا نے اس کے

گال چھوئے.

جاری ہے


If you want to read More the  Beautiful Complete  novels, go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Complete Novel

 

If you want to read All Madiha Shah Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Madiha Shah Novels

 

If you want to read  Youtube & Web Speccial Novels  , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Web & Youtube Special Novels

 

If you want to read All Madiha Shah And Others Writers Continue Novels , go to this link quickly, and enjoy the All Writers Continue  Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Continue Urdu Novels Link

 

If you want to read Famous Urdu  Beautiful Complete Novels , go to this link quickly, and enjoy the Novels ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Famous Urdu Novels

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ✍️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about


 Hum Ko Humise Chura Lo Novel

 

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel    Hum Ko Humise Chura Lo    written by Sadia Yaqoob .   Itni Muhabbat Karo Na   by Sadia Yaqoob    is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

 

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

Thanks for your kind support...

 

 Cousin Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mera Jo Sanam Hai Zara Bayreham Hai Complete Novel Link 

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

  

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

 

No comments:

Post a Comment