Pages

Thursday 24 March 2022

Nafrat Se Barhi Ishq Ki Inteha By Madiha Shah Episode 73 Part 1 Online

Nafrat Se Barhi Ishq Ki Inteha By Madiha Shah Episode 73 Part 1 Online  

Madiha Shah Writes: Urdu Novel Stories

Novel Genre: Cousins Forced Marriage Based Novel Enjoy Reading

Nafrat Se Barhi Ishq Ki Inteha By Madiha Shah Epi 73 Part 1

Novel Name: Nafrat  Se Barhi Ishq Ki Inteha

Writer Name: Madiha Shah

Category: Episode Novel

Episode No: 73 Part 1

نفرت سے بڑھی عشق کی انتہا

تحریر ؛۔ مدیحہ شاہ

قسط نمبر ؛۔ 73

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

تم ایسے اتنا حیران کیوں ہو رہے ہو ۔۔؟ آیت برہان کے حیرت بھرے تاثرات دیکھ بھنویں اچکائے بولی ۔

نہیں ۔۔۔! میں تو بس ایسے ہی ۔۔! برہان نے فورا سے اپنے چہرے پر بکھیرنے والی مسکراہٹ چھپائی ۔

ٹھیک ہے ۔ تم چینج کر آؤ ۔ برہان نے اتنا کہتے چہرہ دوسری طرف موڑا ۔

ان کپڑوں میں کیا مسلۂ ہے ۔۔؟ آیت اپنے حجاب کو دیکھ اب کے اپنے کپڑوں کو دیکھ مقابل کو واپس سے خود کی طرف متوجہ کر گئی ۔۔

وہ پلٹا تھا ۔ اور غور سے آیت کو دیکھا ،جو شلوار قمیض میں مبلوس ہنسنے پر مجبور کر گئی ۔۔۔

ڈئیر وائف ۔۔۔!! برہان اپنے ڈمپل گہرے کرتے اسکے بالکل سامنے کھڑا ہوا ۔

آیت اُسکے ایسے قریب آنے سے نروس ہوئی ۔

میں تمہیں کہیں باہر آئس کریم کھلانے نہیں جا رہا ۔ یہ جیم ایریا ہے ۔ یہاں پر ایسے کپڑوں میں جیم نہیں کی جا جاتی ۔

تو ابھی ایسے کرو ۔ تم جا کر کوئی جیم سوٹ پہن کر آؤ ۔۔

برہان آیت کو پوری طرح نظروں کے حصار میں قید کرتے گویا ۔۔۔

ڈئیر ۔۔۔۔ہز۔۔۔۔!! آیت کی زبان کو بریک لگی تھی۔ جبکے ایک منٹ خاموش ہوئی ۔۔۔

 برہان بھی اچھے سے اُسکے الفاظ سے سمجھ چکا تھا ، وہ کیا بولنے والی تھی ۔

میرے پاس جیم سوٹ نہیں ہے ۔ آیت نے منہ بناتے دو ٹوک گویا ۔

ایسے بولو نا۔۔۔ برہان نے فورا سے ٹاول پھینکا تھا ۔ اور بنا دیر کیے آیت کا ہاتھ پکڑتے جیم ایریا سے نکل سیدھا سڑھیوں کو عبور کرتے روم میں داخل ہوا ۔

آیت حیران سی اسکے ساتھ کھینچی چلی گئی ۔ یہ لو میڈم صاحبہ ۔۔۔!!

آج کے لیے یہاں سے کچھ پہن لو ۔ کل ہم لوگ شاپنگ پر چلیں گے ۔

برہان اپنا ایک کبرڈ کھولے آیت کو سامنے کھڑا کر گیا ۔ آیت نے حیرانگی سے منہ کھولا ۔

میں ۔۔۔۔!!

اب یہ مت بولنا تم نہیں پہنو گی ۔ اس سے پہلے آیت بولتی برہان نے انگلی اٹھاتے اُسکو ٹوکا ۔۔۔

جبکہ آیت اسے ایسے کرتے دیکھ الجھتے چینج کرنے گئی۔

 آیت میں جیم ایریا میں تمہارا ویٹ کر رہا ہوں ۔ اوکے ۔۔۔!! برہان اونچی آواز میں کہتے وہاں سے گیا ۔۔

کتنا عجیب لگ رہا ہے ۔۔؟ آیت جو کپڑے چینج کر چکی تھی ۔

آئینے میں خود کو دیکھ بڑبڑائی ۔ وہ برہان کے لمبے سے ٹروز اور کھولے سے ٹی شرٹ میں الجھی ۔۔۔

دوپٹہ ۔۔؟ آیت پوری طرح کنفیوز ہو چکی تھی ۔ حور نے کس مصیبت میں ڈال دیا ۔۔۔

آیت خود کے لمبے بالوں کو کیچر سے نکال چوٹیا کر گئی ۔ جبکے ساتھ ہی اُسکو جوڑے کی طرح رول کرتے باندھا ۔۔۔

آیت کچھ نہیں ہوتا ۔ آیت جو پہلی بار ایسے کسی ٹروز اور سب بڑی بات دوپٹّے کے بنا تیار ہوئی تھی ۔

خود کا حوصلہ خود سے ہی باندھتے باہر کی طرف لپکی ۔۔۔۔

ارے ۔۔۔۔

میں کب سے تمہارا جیم ایریا میں ویٹ۔۔۔!! برہان جو آیت کا انتظار کرتے کرتے تھک چکا تھا ۔

اب کے روم میں داخل ہوتے ساتھ ہی نو اسٹاپ بولنا شروع ہوا ۔

مگر جیسے ہی آیت کو سامنے اپنے کپڑوں میں مبلوس دیکھا ۔ حیران سا خاموش ہوا ۔

آیت جو پہلے ہی کنفیوز ہوئی کھڑی تھی ۔ برہان کی نظروں سے مزید لرزی ۔

یہ بہت لمبے ہیں ۔۔۔!! آیت نے اپنی گھبراہٹ پر قابو پاتے سرسری سا اپنے کپڑوں کی طرف اشارہ کیا ۔

ویٹ میں ابھی سیٹ کرتا ہوں ، برہان ہلکے سے مسکراتے آیت کی طرف بڑھا ۔

جبکے فورا سے نیچے بیٹھتے آیت کے ٹروز کو فولڈ کرنا شروع کیا ۔

اب کے اٹھتے آیت کے بازوں کو دیکھا ۔ جو اتنے لمبے تھے ۔ کہ آیت کے ہاتھ بھی نظر نہیں آ رہے تھے ۔

برہان کے ڈمپل ہلکے سے گہرے ہوئے تو آیت نے آئی ابراچکاتے مقابل کو گھوری سے نواز ۔۔۔۔

ویسے تم اتنے مجھ سے لمبے تو نہیں ۔ پھر تمہارے کپڑے میرے اتنے لمبے کیوں ۔۔؟ آیت برہان کے قد کو دیکھتے ہوئے اب کے سوچنے والے انداز میں بولی ۔۔۔

برہان جو آیت ہی بازو سیٹ کر چلا تھا ۔ اسکے ایسے بولنے پر نیلی آنکھوں سے اُسکا شفاف چہرہ دیکھا ۔۔۔

آیت نے اب کے ایک نظر خود کو دیکھا تھا ۔ اور آرام سے برہان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملایا ۔

تاکہ اچھے سے دیکھ سکے ۔ وہ کتنا بڑا ہے ۔ تمہارے کندھے تک تو آتی ہوں ۔

تھوڑا سا ہی تو فرق ہے ۔ اتنے سے بڑے ہو تم مجھ سے ۔ آیت واپس سے برہان کے سامنے ہوتے انگلی اٹھاتے بولی ۔۔

ہاہاہاہ،۔۔۔۔۔

برہان جو اپنی ہنسی کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں لگا ہوا تھا ۔ قہقہہ لگاتے زورو سے ہنسا ۔۔۔

بہت خوب ۔۔۔! برہان اُسکا منہ بناتے دیکھ جلدی سے اپنی ہنسی کو بریک لگا گیا ۔

چلو ۔۔۔ میرے پاس اتنا ٹائم نہیں ہے ۔ کہ سارا دن جیم میں ہی گزرا دوں ۔

تھوڑی دیر بعد عصر کی اذان ہونے والی ہے ۔ آیت کو برہان کا ایسے ہنسا زہر لگا تھا۔۔۔۔

آیت ایسے ۔۔۔!! برہان جو آیت کو لیتے جیم ایریا میں واپس سے آ چکا تھا ۔

اب کے اسکے ہاتھ کی مٹھی کو اپنے ہاتھ سے دباتے اُسکے دوسرے ہاتھ کو پکڑتے ویسے ہی مٹھی بناتے قریب ہوا ۔۔

آیت برہان کے ایسے قریب آنے سے گھبرائی ۔ جبکے اپنی آنکھوں کو بند کرتے آیت نے کچھ بھی سوچنے سے خود کو روکا ۔

چلو ۔۔۔

برہان جو اسکے بالکل سامنے آتے ہی ویسے ہی پوز میں کھڑا ہوا تھا ۔

اُسکی آنکھیں بند دیکھ حیران ہوا ۔ جبکے غور سے اُسکا چہرہ دیکھا ، وہ آج پہلی بار خود سے حجاب کے بنا برہان کے سامنے آئی تھی ۔

کیسے ۔۔۔؟؟ آیت جو اپنی آنکھیں کھول سامنے ہی برہان کو کھڑے دیکھ گئی تو فورا سے پوچھا۔۔

ایسے ۔۔۔ برہان جس نے اپنا دایاں ہاتھ جو مٹھی کی طرح بند کیا ہوا تھا ،

آیت کے فیس کے قریب کرتے اُسکو ڈرا گیا ۔ آیت اپنے پوز کو چھوڑ بچوں کی طرح اپنے گال پر ہاتھ رکھ گئی ۔

ہاہاہاہاہ۔۔۔۔۔

آیت کیا ہوا۔۔۔؟؟ برہان جس کی ہنسی نکل چکی تھی ، اُسکو ڈرتے دیکھ ہنستے ہنستے ہی دریافت کیا ۔

تم۔۔۔۔،؟ آیت نے کھا دانت چباتے خاموش ہوئی تھی ۔ جبکے برہان کو اُسکا ایسے غصہ کرنا بھی ہنسا گیا تھا ۔

سوری ۔۔۔! چلو میں دوبارہ سے بتاتا ہوں ۔ برہان سمجھ گیا تھا ۔ تیزی سے بولتے واپس سے تیار ہوا ۔

آیت بھی واپس سے اپنے فوم میں کھڑی ہوئی ۔ تاکہ فوکس کر سکے ۔۔

برہان نے واپس سے آیت کو دیکھتے ویسے ہی پوز بنایا تھا ۔ جبکے برہان کا چہرہ پھر سے مسکرانے کو جیسے تیار ہوا تھا ۔

اگر کوئی تم پر حملہ کرے ۔ تو تمہیں سب سے پہلے ایسے اپنے ہاتھ کی مٹھی بناتے فوس سے اُس پر حملہ کرنا ۔۔۔

ہاہاہاہا۔۔۔۔!! ابھی برہان نے اپنا ہاتھ فوس سے آگے کو کیا تھا ۔ کہ آیت برہان کا ہاتھ اپنی آنکھوں کے قریب آتے دیکھ ڈرتے قدم پیچھے کو لیے ۔

برہان کا فضا میں قہقہہ گونجا ۔ جبکے آ آیت کا منہ بنا تھا ۔۔

جاؤ مجھے نہیں سکھانا تم سے ۔ تمہیں کیا لگتا ہے ۔ مجھے یہ باکسنگ آتی نہیں ۔۔۔!!

اگر تمہیں یہ لگتا ہے ۔ تو میں بتا دوں مجھے سب کچھ آتا ہے ۔ وہ تو میں کافی دن بعد یہ سب کچھ واپس سے کرنے لگی تھی ۔

اچھا ٹھیک ہے ۔ اب میں بالکل ہی سینجدہ ہو جاؤں گا ۔ برہان اُسکو ناراض ہوتے دیکھ فورا سے منانے والے انداز میں بولا ۔

نہیں اب مجھے کوئی پریکٹس نہیں کرنی ۔ بھاڑ میں جائے تمہارا یہ جیم اور ۔۔۔!!

آیت جو پوری طرح غصے میں آ چکی تھی ۔ بولتے بولتے خاموش ہوئی ۔،

ایک آخری بار ۔۔۔! برہان آیت کے راستے میں حائل ہوا ۔

تو آیت گھورتے برہان کو دیکھ گئی ۔ تبھی ہاشم اور کاشف ، خادم بھی اپنے باس برہان کو دیکھ مسکرائے تھے ۔۔

اگر ابھی ہنسے تو ۔۔؟ آیت نے تیکی سے نگاہ ڈالی تھی ۔

تو مجھے تم جو مرضی سزا دینا ۔ برہان نے محبت سے جیسے اُسکو اجازت دی تھی ۔

ٹھیک ہے ۔۔ آیت نے حامی بھرتے پھر سے قدم جمائے تھے ۔۔

برہان نے بھرپور نظروں سے اُسکو دیکھا ۔ پہلے تم ٹرائی کرو ۔ برہان نے آیت کو پہلے حملہ کرنے کا گویا ۔۔۔

آیت برہان کا چہرہ دیکھ اپنی مٹھی بھنچ مقابل کی طرف بڑھی۔

اس سے پہلے آیت برہان پر وار کرتی ، برہان نے ہوشیاری سے کام لیتے آیت کا ہاتھ پکڑتے اُسکو گھومایا ۔۔۔

آہ۔۔

آیت برہان کی سختی سے چیخی تھی ۔ برہان نے فورا سے آیت کو چھوڑا تھا ۔

کتنی زور سے تم نے مجھے پکڑا ۔۔؟ آیت کی بازو میں جیسے مانند درد ہوا تھا ۔

برہان اُسکو رونے والے انداز میں بولتے دیکھ ہلکے سے مسکرایا ۔۔۔

تم نے کہا تھا ۔ تم مسکراو  گے نہیں ۔ ۔۔؟ اس سے پہلے برہان آگے کچھ مزید بولتا آیت کا چہرہ بنا تھا ۔

جبکے غصے سے برہان کو دیکھتے مارنے کے لیے قدم مقابل کی طرف اٹھائے ۔

آیت میں ایسے ہی مسکرایا تھا۔ برہان اُسکو اپنی طرف لپکتے دیکھ آگے کو بھاگا ۔

نہیں تمہیں بہت مجھ پر ہنسی آ رہی ہے ۔ ابھی کیوں بھاگ رہے ہو ۔۔؟ آیت جو پوری طاقت سے ابھی برہان کو مارنے کے لیے بھاگی تھی ۔

اُسکو آگے تیزی سے جیم میں جیم کے سامان کے گرد یعنی مشینوں کے آس پاس چکر لگاتے دیکھ تیزی سے قدم اٹھاتے برہان کے پیچھے لگی ۔

 آہ ۔۔۔۔!

آیت جو برہان کو پیچھے سے ہاتھ ڈالنے کے چکر میں گری تھی ۔ برہان کو بھی پیچھے سے اُسکی ٹی شرٹ کو کھنچتے گرا گئی ۔۔

تبھی ہاشم اور کاشف دبی آواز میں مسکرائے ۔خادم بھی نظروں کو اٹھاتے اپنے مالک کو دیکھ ہنس گیا ۔

تم ٹھیک ہو ۔۔۔؟برہان کو اپنے سے زیادہ آیت کی فکر ہوئی ۔ وہ گھبراتے اسکے قریب ہوتے اُسکو چیک کرنا شروع ہوا ۔

جاؤ مجھے تم سے بات نہیں کرنی ۔ تم نے میرا مذاق بنا دیا ، وہ بھی اپنے سب کے سامنے ۔۔

آیت نے خفگی سے منہ بورستے برہان کو گھورا ۔ برہان اسکے ایسے بچوں کی طرح ناراض ہونے پر ڈمپل گہرے کر گیا ۔

آج وہ زندگی سے بھرپور مسکرایا تھا ۔ جبکے ایک نظر کھڑکی کی طرف دیکھا ۔ جہاں پر کھڑے سب ہنسے رہے تھے ۔

جیسے ہی ہاشم لوگوں نے برہان کی نظریں دیکھی ۔ بھاگنے والے انداز میں کھڑکی سے اوجھل ہونے کو ہوئے  ۔

برہان واپس سے نظروں کو آیت کے چہرے پر ٹکاتے تھوڑا سا قریب ہوا ۔

تم پہلے بتا دیتی تو میں سب کو جیم کے آس پاس کھڑے ہونے سے روک دیتا ۔ برہان گھمبیر سے لہجے میں سرگوشی کرتے آیت کے گال کو اپنی انگلی کے پھورے سے چھو گیا ۔۔۔

آیت جو اپنے بازوں کو واپس سے فولڈ کرنے میں مصروف ہوئی تھی ۔ برہان کے اچانک سے کرنے والے عمل پر لرزتے کالی سیاہ آنکھوں کی بھاڑ اٹھاتے دیکھا ۔

ابھی سب چلے گے ۔ چلو ابھی سینجدہ ہوتے ہیں ، برہان ویسے ہی شرارت سے گویا ۔۔

نہیں اب مجھے کچھ بھی نہیں سکھنا ، ویسے بھی اذان کا ٹائم ہو گیا ہے ۔ آیت آرام سے بولتے اٹھی تھی۔

برہان بھی جلدی سے کھڑا ہوا تھا ۔ آیت اُسکو ایک نظر دیکھ وہاں سے گئی ۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

لاہور

میرے خیال میں ہمیں سب سے پہلے یہ پکس نمی کو سینڈ کرنی چاہیے ،

تاکہ وہ ڈرتے ڈرتے حسن کو ڈرائے ۔ پھر ہمیں حسن پر اپنا تجربہ کرنا چاہیے ۔

سمارٹ زر کو سوچتے دیکھ کہ پہلے کس کو تنگ کیا جائے ۔ اپنا مشورہ دے گا ۔

نہیں ۔۔۔ وہ بہت ڈر جائے گی ۔ بہتر یہی ہے ۔ ہم لوگ صرف حسن کو تنگ کرے ۔۔

تاکہ دیکھا جا سکے وہ کیا کرتا ہے ۔۔؟ علی نے بھی اپنی رائے رکھی تھی ۔

مجھے بھی یہی ٹھیک لگتا ہے ۔ زر نے علی کی بات سے اتفاق کیا تھا ۔

چلو پھر بسم اللہ کرو ۔ اعظم جو انتظار میں بیٹھا سوکھ چکا تھا ۔ تیزی سے بولتے چئیر کی ٹیک چھوڑ آگے ہوا ۔

لو بھئی کام ہو گیا ، زر حسن کو چند پکس سینڈ کرتے فون بند کر گیا ۔

تاکہ اگر وہ کوشش کرے کال کرنے کی یا میسج کرنے کی تو اسکو نمبر بند ہی ملے ۔

وہ دیکھو سامنے ۔۔۔! سمارٹ جو حسن فون چیک کرتے دیکھ گیا تھا ۔

تیزی سے بولتے سب کو اُس طرف متوجہ کروایا ۔ سب کی نظروں نے غور سے اسکے چہرے پر چھائی پریشانی نوٹ کی ۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اتنا اچھا موقعہ میرے ہاتھ سے نکل گیا ۔ سرحان کا غصے سے برا حال ہوا تھا ۔

ابھی وہ پورے غصے سے داتا بخش کا چہرہ یاد کرتے باکسنگ بیگ پر پنچ مار رہا تھا ۔

کتنی ہی دیر ہو چکی تھی ۔ اُسکو ایسے مارتے ہوئے ۔ غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا ۔۔۔

ابھی وہ ویسے ہی غصے سے رگیں تنے لگا ہوا تھا ۔ کہ اب کے غصے سے اپنے سر کو دے مارا ۔

کیونکہ جب بھی سرحان کسی چیز کے قریب پہنچتا وہ دور ہو جاتی ، چار سال سے اسکے آدمی داتا بخش کو دھونڈ رہے تھے ۔

ابھی سامنے آتے ہی وہ ایک بار بھی نکل جا چکا تھا ۔ سرحان کو جیسے اپنی ہار محسوس ہوئی تھی ۔

ابھی سرحان ویسے ہی خود کے اندر کی آگ میں جل رہا تھا ۔ کہ اچانک سے سٹی کی مدھم سی آواز سن مقابل پلٹتے دیکھ گیا ۔

جبکے نظریں سامنے ہی حور کو دیکھ نارمل ہوئی ، غصہ جیسے بیٹھا ۔

سرحان نے غور سے اُسکو دیکھا تھا ۔ وہ ڈور کے ساتھ لگے دونوں پیروں کو ایک دوسرے میں اکسائے سٹی کی طرح گول منہ بنائے مقابل کا غصہ جیسے غائب کر گئی ۔

حور جو سرحان کی نظروں سے کنفیوز ہونا شروع ہوئی تھی ۔ اب کے اپنے لبوں پر زبان پھیر خود کی حالت چھپا گئی ۔

وہ ویسے ہی کھڑی سرحان کے  علاوہ روم میں چاروں اطراف نظریں گھوما گئی

یہاں کیسے ۔۔۔؟ وہ اب کے دو قدم لیتے ٹاول کو اٹھاتے فیس صاف کرنا شروع ہوا ۔۔۔

حور نے چور نظروں سے سرحان کی باڈی دیکھی تھی ۔ جبکے خود کی اس حرکت پر حیران ہوتے نظروں کو واپس سے غیرمرئی نقطے پر ٹکائی ۔

کیوں میں یہاں نہیں آ سکتی ۔۔؟ اب کے وہ الٹا سوال پوچھ گئی ۔

جبکے دھیرے سے قدم لیتے سرحان کے بالکل سامنے کھڑی ہوئی ۔

سرحان جو اپنے دھیان میں کھڑا فیس صاف کر رہا تھا ۔ اچانک سے اُسکے پاس آنے پر چونکا ۔۔۔

حور کی آنکھوں میں عجیب ہی تاثرات دیکھے ۔ اف میں تو فدا ہو گئی ۔ حور کہاں خاموشی سے بولے بنا جا سکتی تھی ۔

ماشااللّہ ۔۔۔۔ اب کے دھیرے سے سرحان کی بازو کو ہاتھ لگاتے ڈولے کو چھوتے آنکھیں بڑی کی ۔

سرحان اُسکے اچانک سے ایسے روپ کو دیکھ بےیقینی سے مسکرا گیا ۔

مجھے اندازہ نہیں تھا ۔ میرا میاں اتنا ہینڈسم ہے ۔۔؟ حور تعریف کر رہی تھی ۔ یا کچھ اور ۔ سرحان الجھا ۔

ویسے اک بات بتاؤ ۔۔؟ اب کے وہ تھوڑا سا سرحان کے قریب ہوئی ۔

یہ ایسے ہی بنائی ہے ۔ یا پھر اس سے کام بھی لیتے ہو ۔۔۔؟

مطلب ۔۔۔؟ سرحان کے منہ سے تیزی میں ادا ہوا ۔

مطلب کوئی لڑائی چڑھائی بھی کرتے ہو ۔۔۔!! حور جلدی سے بولتے سرحان کو دیکھ گئی ۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جاری ہے 😜🙈

کیا ہوا برا لگا ۔۔؟ 🙈😂

مجھے بھی لگتا ہے ۔🥺😞 جب آپ سب ویڈیو کو لائک اور چینل کو سبکرائب کیے بنا چلے جاتے ہو ۔

لیکن کوئی بات نہیں دل چھوٹا نہیں کرنا آپ سب نے 😊🥰

میں تھک چکی تھی ۔ اسی لیے ایسے اتنا لکھ کر چھوڑ دیا ۔ آج کل کافی مصروف ہوں ماشااللّہ سے رمضان آ رہا ہے ۔ 😍🥰

اُسکی تیاری چل رہی ہے ۔ اس لیے زیادہ لکھ نہیں پا رہی ۔ لیکن پھر بھی پارٹ پوسٹ کر رہی ہوں کچھ دن تم لوگ اچھے بچوں کی طرح سدھر کر ویڈیو پر سو سے زیادہ لائک کرو پھر سرپرائز دوں گی 🙈😜

آج میں نے آیت اور برہان کا کٹھا میٹھا رومنس لکھا ساتھ میں حور کا اور سرحان کا تڑکا بھی لگایا۔۔۔

یہ اسپیشل ایپی ان ریڈرز کے لیے جو رومنس پڑھنا چاہتے ہیں 🙈😂کوشش جاری ہے ایک دن انشااللہ سب کے اعتراض دور کروں گی 🤣😂

باقی تب تک اس پر جیو ۔ اگلا پارٹ کل کو پوسٹ ہوگا ۔

 

This is Official Webby Madiha Shah Writes۔She started her writing journey in 2019. Madiha Shah is one of those few writers. who keep their readers bound with them, due to their unique writing ️ style. She started her writing journey in 2019. She has written many stories and choose a variety of topics to write about

“ Nafrat Se barhi Ishq Ki Inteha’’ is her first long novel. The story of this begins with the hatred of childhood and reaches the end of love ️. There are many lessons to be found in the story. This story not only begins with hatred but also ends with love. There is a great 👍 lesson to be learned from not leaving...., many social evils have been repressed in this novel. Different things which destroy today’s youth are shown in this novel. All types of people are tried to show in this novel.

"Mera Jo  Sanam Hai Zara Beraham Hai " was his second-best long romantic most popular novel. Even a year after At the end of Madiha Shah's novel, readers are still reading it innumerable times.

Meri Raahein Tere Tak Hai by Madiha Shah is the best novel ever. Novel readers liked this novel from the bottom of their hearts. Beautiful wording has been used in this novel. You will love to read this one. This novel tries to show all kinds of relationships.

 

 The novel tells the story of a couple of people who once got married and ended up, not only that but also how sacrifices are made for the sake of relationships.

How man puts his heart in pain in front of his relationships and becomes a sacrifice

Nafrat Se Barhi Ishq Ki Inteha Novel

Madiha Shah presents a new urdu social romantic novel Nafrat se barhi Ishq ki inteha written by Madiha Shah.  Nafrat Se Barhi Ishq Ki Inteha  by Madiha Shah is a special novel, many social evils have been represented in this novel. She has written many stories and choose a variety of topics to write about  Hope you like this Story and to Know More about the story of the novel, you must read it.

Not only that, Madiha Shah, provides a platform for new writers to write online and showcase their writing skills and abilities. If you can all write, then send me any novel you have written. I have published it here on my web. If you like the story of this Urdu romantic novel, we are waiting for your kind reply

 

Thanks for your kind support...

 

Cousins Forced  Marriage Based Novel | Romantic Urdu Novels

 

Madiha Shah has written many novels, which her readers always liked. She tries to instill new and positive thoughts in young minds through her novels. She writes best.

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

If you want to download this novel ''Nafrat Se Barhi Ishq Ki Inteha '' you can download it from here:

اس ناول کی سب ایپسوڈ کے لنکس

Click on This Link given below Free download PDF

Free Download Link

Click on download

Give your feedback

Episode 1 to 10

Episode 11 to 20

Episode 21 to 35

Episode 36 to 46

 

Nafrat Se Barhi Ishq Ki Inteha  By Madiha Shah Episode 73 Part 1  is available here to  in pdf from and online reading .

Nafrat Se Barhi Ishq Ki Inteha  Novel by Madiha Shah Continue Novels ( Episodic PDF)

نفرت سے بڑھی عشق کی انتہا  ناول    از مدیحہ شاہ  (قسط وار پی ڈی ایف)

If you all like novels posted on this web, please follow my web and if you like the episode of the novel, please leave a nice comment in the comment box.

Thanks............

Copyright Disclaimer:

This Madiha Shah Writes Official only shares links to PDF Novels and does not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from the internet searched through the world’s famous search engines like Google, Bing, etc. If any publisher or writer finds his / her Novels here should ask the uploader to remove the Novels consequently links here would automatically be deleted.

No comments:

Post a Comment